تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۵
تعارف کتب
اس آہ کے نتیجہ میں وہ پیدا ہوا جو آج تم اس میدان میں دیکھ رہے ا
ہو آپ لوگ جو اس موقع پر موجود ہیں وہ اُن آہوں اور اُس گریہ وزاری کا
نتیجہ ہیں جو اس جگہ پر ان چند لوگوں نے کی تھی۔
حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی ۔
وو
سے خدا تعالیٰ کے
پس آؤ کہ ہم میں سے ہر شخص اس نیت اور اس ارادہ سے
لئے اپنے آپ کو وقف کر دے کہ میں اس کی دُنیوی جنت کے لئے ایک گٹھلی اور ایک
بیج بن جاؤں گا تا میں اکیلا ہی دنیا میں فنا نہ ہو جاؤں بلکہ میری فنا سے ایسا درخت پیدا
ہو جسے مجھ سے بہتر یا کم از کم میرے جیسے پھل لگنے لگیں ۔ وہ اڑھائی تین سو گٹھلیاں
آج لاکھوں بن گئی ہیں اگر تم بھی اپنے آپ کو اُسی طرح قربانیوں کے لئے تیار کرو تو
ان لاکھوں گٹھلیوں سے کروڑوں درخت پیدا ہو سکتے ہیں“۔
آخر میں حضور نے نہایت پُر سوز دعا کروائی ۔ نیز فرمایا کہ پہلے آواز پہنچانے کا مسئلہ تھا مگر
اب لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ میلوں تک بیٹھے لوگوں تک آواز پہنچائی جاسکتی ہے اور یہ بھی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صداقت کا نشان ہے ۔ فرمایا۔
اور اب تو اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ایسا دن بھی آ سکتا ہے کہ ہر مسجد میں
وائرلیس کا سیٹ لگا ہوا ہو اور قادیان میں جمعہ کے روز جو خطبہ پڑھا جا رہا ہو وہی تمام
دنیا کے لوگ سُن کر بعد میں نماز پڑھ لیا کریں۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ کہ اب حضور کی یہ پیشگوئی پوری ہو رہی ہے۔
(۲۱) مستورات سے خطاب
سید نا حضرت المصلح الموعود نے اپنے دور خلافت میں عورتوں کی علمی، تربیتی اور روحانی ترقی
پر بہت توجہ دی ۔ آپ مستورات کو مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ بعض پہلوؤں سے اُن سے بڑھ کر
دیکھنا چاہتے تھے۔ جلسہ سالا نہ ۱۹۳۶ء کے موقع پر آپ نے مستورات کو اپنا علمی معیار بلند کرنے
کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی تا وہ احمدیت کی امتیازی تعلیم اور دلائل سے آگاہ ہو کر جہاں
غیروں میں تبلیغ کر سکیں وہاں ان کا اپنا یقین اور ایمان پختہ ہو۔

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۶
تعارف کتب
آپ نے مثالوں کے ذریعہ بتایا کہ ہر کام جو کیا جاتا ہے اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ نکلتا ہے اور
جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا اُسے کوئی عقلمند انسان پسند نہیں کرتا ۔ پس احمدیت قبول کرنے کے بعد بھی
آسان اور
کچھ نتائج نکلنے چاہئیں اور ہماری علمی ، اخلاقی اور روحانی حالت میں تغیر آنا چاہئے۔
آپ نے احمدیوں اور غیروں کے درمیان موجود بنیادی اختلافات کو نہایت آ
دلکش انداز میں پیش فرمایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت ثابت کی ۔
آخر پر آپ نے تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتے ہوئے قربانیاں پیش کرنے اور اپنے
اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا:۔
د و پس تم اپنے اندر احمدیت کی ایسی روح پیدا کرو اور ایسے بیج لے کر جاؤ کہ
تمہارے دلوں میں نور اور عرفان پیدا ہو اور ایسا بیج ہو کہ تمہارے اندر ایسا پھل لائے
جو تم سال بھر کھاؤ اور تمہارے بچوں اور خاوندوں اور تمہارے بہن بھائیوں اور
ہمسایوں کی زندگیاں سنور جائیں۔
(۲۲) فضائل القرآن (۶)
حقائق اور معارف سے پر فضائل القرآن کے موضوع پر تقاریر کا جو سلسلہ حضور نے
جلسہ سالانہ ۱۹۲۸ء سے جاری فرمایا تھا اس سلسلہ کی یہ چھٹی اور آخری تقریر ہے جو آپ نے ۲۸
دسمبر ۱۹۳۶ء کے جلسہ سالانہ پر فرمائی ۔ اس میں آپ نے ترتیب قرآن اور استعارات کی اور
حقیقت پر روشنی ڈالی ہے ۔
تقریر کے آغاز میں حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے براہین احمدیہ میں
قرآن کی برتری ثابت کرنے کے لئے تین سو دلائل دینے کا اظہار فرمایا تھا مگر بعد میں اللہ تعالیٰ
کی مشیت کے تحت ایک اور رنگ میں اس وعدے کی تکمیل ہو گئی ۔
میں نے جب اس مضمون پر غور کیا تو گومیں نے دلائل کو گنا نہیں مگر میں خیال کرتا ہوں کہ
اسلام کی برتری اور فضیلت کے تین سو دلائل ان نوٹس میں موجود ہیں جو میں نے اس مضمون کے
سلسلہ میں تیار کئے ہیں ۔
الہامی کتب کے دو مشکل مضامین : حضور نے بتایا کہ ہر الہامی کتاب میں بعض مشکل

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۷
تعارف کتب
مضامین ہوتے ہیں جنہیں نہ سمجھنے کے نتیجہ میں لوگ ٹھوکریں کھا جاتے ہیں ۔
فرمایا: الہامی کتب کی ترتیب عام کتابوں سے ہٹ کر مختلف ہوتی ہے اسے سمجھے بغیر قرآن کا
عرفان حاصل نہیں ہو سکتا ۔ عام کتب کی ترتیب مضامین کے اعتبار سے ہوتی ہے مثلاً نماز کا ایک
الگ باب باندھا جاتا ہے روزے کا الگ مگر قرآن کی ترتیب ایسی نہیں ۔ اس نرالی ترتیب کی بہت
سی حکمتیں ہیں ۔ مثلاً :-
(1) تا کہ سارے کلام میں دلچسپی پیدا ہو۔
(۲) تاخشیت الہی پیدا ہو۔
(۳) تا کہ غور و فکر کی عادت ہو۔
اس لئے قرآن سے فائدہ اُٹھانے کے لئے اسے بار بار پڑھنا چاہئے اور اس یقین سے
پڑھا جائے کہ اس کے اندر غیر محدود خزانے ہیں ۔
فرمایا ہر زبان میں تشبیہہ اور استعاروں کا استعمال موجود ہے۔ ہر اعلیٰ علمی کتاب میں
تشبیهات و تمثیلات بیان ہوتی ہیں ۔ ۔ جنہیں نہ سمجھنے کے نتیجہ میں ان میں انسان غلطی کرتا اور ٹھوکر کھاتا
ہے۔ مثلاً آنحضور نے عورتوں کو نوحہ کرتے دیکھ کر فرمایا ” ان کے سر پر مٹی ڈالو، اس پر ایک
صحابی سیچ بیچ مٹی ڈالنے لگے ۔ جس پر حضرت عائشہ نے اُسے ڈانٹ دیا کہ حضور کی مراد تو یہ تھی کہ
انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔
فرمایا استعارے کے بہت سے فوائد ہیں جو اس کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتے مثلاً (1) اس
سے اختصار پیدا ہوتا ہے۔ (۲) لمبے مضامین چھوٹے سے فقرہ میں سما جاتے ہیں ۔ (۳) اس سے
وسعتِ نظر پیدا ہوتی ہے ۔ (۴) بعض دفعہ مضمون کو اونچا کرنے اور نظر کو وسیع کرنے کے لئے
استعارہ لانا پڑتا ہے (۵) اور بعض دفعہ وسیع مضمون کو قریب کرنے کے لئے ۔ پس استعاروں
کے بغیر بعض مضامین بیان ہی نہیں ہو سکتے ۔
قرآن کریم اپنے استعاروں کو خود حل کرتا ہے وہ یہ اصول بتاتا ہے کہ اس کی بعض آیات
محکمات ہیں اور بعض متشابہات ، متشابہات کو محکمات کے تابع رکھ کر حل کیا جائے گا اور نہ اختلاف
پیدا ہو گا جبکہ قرآن میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
آنحضور ﷺ نے نصیحت فرمائی ہے کہ گزشتہ قوموں کی طرح کتاب میں اختلاف نہ کرنا

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۸
تعارف کتب
ور نہ ہلاک ہو جاؤ گے ۔ قرآن کریم کی ہر آیت دوسری کی تصدیق کرتی ہے۔ پس جو آیت
دوسری کی تصدیق نہ کرے اس کے معنی بدلنے چاہئیں اور دونوں آیات کے مضمون میں مطابقت
پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
تقریر کے آخر میں حضور نے فرمایا :۔
دو
غرض قرآن کریم کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی اور کسی کتاب کو حاصل دنیا
نہیں اور اگر کسی کا یہ دعوی ہو کہ اس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی حامل ہے تو میں
چیلنج دیتا ہوں کہ وہ میرے سامنے آئے اور قرآن کریم کا کوئی ایسا استعارہ
میرے سامنے رکھ دے جس کو میں بھی استعارہ سمجھوں پھر میں اس کا حل قرآن کریم
سے ہی پیش نہ کر دوں تو وہ بے شک مجھے اس دعوی میں جھوٹا سمجھے لیکن اگر پیش کر دوں
تو اُسے ماننا پڑے گا کہ واقع میں قرآن کریم کے سوا دنیا کی اور کوئی کتاب اس
خصوصیت کی حامل نہیں۔
(۲۳) جماعت احمد یہ کے خلاف تازہ فتنہ میں
میاں فخر الدین صاحب ملتانی کا حصہ
مورخہ ۲۶ جون ۱۹۳۷ ء کو بمقام بیت اقصیٰ ۔ اقصیٰ قادیان ، سیدنا المصلح الموعود نے خطاب فرمایا
جس میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کی فتنہ پردازیوں اور جماعت کے خلاف بغض و کینہ کی
تفصیلات سے احباب جماعت کو آگاہ فرمایا اور اُسے اخراج اور مقاطعہ کی سزا سنائی ۔
حضور نے جماعت کو نصیحت فرمائی کہ اگر کسی کو سزا ملے تو اُسے سزا برداشت کرنی چاہئے اور
ساتھ تو بہ کرنی چاہئے اگر وہ قصور وار نہیں تو بھی وہ اپنے امیر پر کم از کم اس قدر حُسنِ ظنی تو رکھے
کہ اُس نے دیانتداری سے فیصلہ کیا ہے اس صورت میں اللہ اس کی مدد کرے گا اور جزا دے گا ۔
اطاعت کا مضمون بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قانون یہی ہے کہ جو بھی امیر
ہو خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اُس کی فرمانبرداری کی جائے ورنہ دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا ۔
اس تمہید کے بعد حضور نے میاں فخرالدین ملتانی کے افتراء اور بہتان بازی کی تفصیلات

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۹
تعارف کتب
سے آگاہ فرمایا اور بتایا کہ مولوی تاج الدین صاحب لائکپوری مولوی فاضل کا خط ملا جس میں
انہوں نے ملتانی صاحب کے نظام جماعت اور حضور کے خلاف الزامات کا ذکر کیا تھا حضور نے
تحقیق کے لئے ایک کمیشن مقرر فرمایا جس نے میاں فخر الدین صاحب سے بیانات لئے ۔ حضور نے
یہ سب بیانات پڑھ کر سنائے اور ایک ایک اعتراض اور الزام کا تفصیلی جواب دیا۔
فخر الدین ملتانی صاحب کافی عرصہ سے مخفی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے اور اپنے
حلقہ احباب میں جماعت کے خلاف بولتے تھے مگر ڈاکٹر فضل دین صاحب کے گھر ہونے والی
چوری کے واقعہ پر خلیفہ وقت کے خلاف ان کا اندرونی گندا اور بغض کھل کر سامنے آ گیا۔
حضور نے خلافت کی حفاظت اور اس کی عزت اور وقار کی اہمیت بیان کرتے ہوئے
جماعت کو نصیحت فرمائی کہ :۔
” تمہاری عزت اسی میں ہے کہ خلافت کی عزت کرو اور جو شخص اس کی
بے عزتی کے لئے کھڑا ہو تم اُس سے تعلق نہ رکھو۔ بے شک اسلام میں قانون کا اپنے
ہاتھ میں لینا جائز نہیں ہے لیکن ایسے شخص سے بیزاری اور قطع تعلق کا اظہار کر کے تم
اپنے فرض کو دادا کر سکتے ہو اور اعلان کر سکتے ہو کہ اب یہ شخص ہم میں سے نہیں ہے۔
اب یہ بات تمہارے اپنے اختیار میں ہے چاہے تو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ کی
عزت کو قائم کر کے خود بھی عزت پاؤ اور چاہے تو اس کی عزت پر ہاتھ ڈالو اور خدائی
تلوار تمہیں اور تمہاری اولادوں کو تباہ و برباد کر دے۔
(۲۴) مشکلات کے مقابلہ میں بہادرانہ طریق عمل اختیار کرو
۱۹۳۷ء میں مقدمہ قبرستان کا واقعہ پیش آیا ۔ ہوا یوں کہ ایک احمدی لڑکی فوت ہو گئی اُس کی
تدفین کے لئے جب احمدی قبرستان پہنچے تو احراریوں نے نعش دفنانے سے روکنا چاہا حالانکہ وہ
قبرستان حضور کے آباؤ اجداد کا تھا۔ اس پر بعض نوجوانوں اور احراریوں کے درمیان ہاتھ پائی
ہوئی اور احمدیوں کے خلاف مقدمہ دائر ہو گیا۔ حضور نے متعلقہ احمدیوں کو مشورہ دیا کہ اگر جرمانہ
یا قید کی سزا سنائی جائے تو قید قبول کریں ۔ مقدمہ میں باقی ملزمان تو رہا ہو گئے مگر حضرت مولانا
عبد الرحمن صاحب کو سزا ہو گئی انہوں نے پندرہ میں روز کی جیل کاٹی ، جیل سے رہائی پر

انوار العلوم جلد ۱۴
تعارف کتب
جمعیت فتيان الاحمدیہ نے ۱۰ جولائی کو ان کے اعزاز میں دعوت دی۔ اس موقع پر حضور نے یہ دی۔اس
مختصر سا خطاب فرمایا۔ آپ نے ارشاد فرمایا:۔
” میرے نزدیک ہماری جماعت ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں یہ پہلا موقع
ہے کہ اس حالت کے خلاف پروٹسٹ کرتے ہوئے جو بد قسمتی سے نظام حکومت میں
پیدا ہو گئی ہے ہماری جماعت کا ایک فرد جیل خانہ میں گیا۔“
حضور نے نظام حکومت کو بہتر بنانے کے لئے گورنمنٹ کو ایگزیکٹو اور جوڈیشنل کو الگ الگ
کرنے کی تجویز دی کیونکہ ماتحت اداروں کے چھوٹے افسر ایک دوسرے ۔ سے تعلقات رکھتے ہیں
وہ مجبور ہوتے ہیں کہ ان تعلقات کو نبھا ئیں ۔ اس لئے بسا اوقات خصوصاً جب گورنمنٹ فریق بنتی
ہے تو طبعا اس طرف مائل ہو جاتے ہیں اور انصاف کا پورا خیال نہیں رکھا جاتا۔
حضور نے جماعت کو دلیری اور بہادری دکھانے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔
”جو کوئی مصیبت میں گھر جائے اُسے بجائے بُزدلی دکھانے کے ایسی
بہادری دکھانی چاہئے کہ لوگ سمجھ لیں احمدی بر دل نہیں ۔“
آپ نے نیشنل لیگ کور کے قیام کا مقصد بھی یہی بتایا تا احمدی نوجوانوں میں بہادری اور
ایثار سے کام کرنے کی عادت پڑے اور وہ غریبوں، بیماروں اور مصیبت زدوں کی مدد کریں
کیونکہ یہی حقیقی بہادری ہے۔
(۲۵) موجودہ فتنہ میں گھر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع
ہماری صداقت کا روشن ترین ثبوت ہے
صلى الله
حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب کی قید سے رہائی کے بعد ۱۱ جولائی ۱۹۳۷ ء کو نیشنل لیگ
قادیان نے ان کے اعزاز میں دعوت دی اس موقع پر حضور نے اپنے خطاب میں حضرت آدم
علیہ السلام سے لے کر آنحضور ﷺ تک تک ہر دور کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ازل سے شیطان
اور فرشتوں کے درمیان جنگ رہی ہے۔ دنیا میں جب بھی حق کی آواز بلند ہوئی اور کسی بھی مامور
کا ظہور ہوا ہمیشہ ان کی شدید مخالفت کی گئی اور کسی ایک مرتبہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ شیطان نے
مخالفت نہ کی ہو یا اُس نے غلطی سے انبیاء کا ساتھ دیا ہو۔

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۱
تعارف کتب
حضور نے فرمایا یہی تاریخ آج دُہرائی جا رہی ہے اور ہمارے خلاف بھی تمام مذاہب ، تمام
فرقے اور تمام قو میں متحد ہو چکی ہیں اور الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ کا عملی ظہور ہورہا ہے۔ مخالفت میں
یہاں تک انتہاء کر دی ہے کہ اب احمدی مردوں کو بھی قبرستانوں میں دفن ہونے نہیں دیا جا رہا۔
حضور نے فرمایا کہ مصری صاحب اور مولوی فخرالدین صاحب جو جماعت سے الگ ہو گئے
اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ نَعُوذُ بِاللهِ جماعت دہر یہ ہو رہی ہے اور وہ جماعت کی اصلاح کرنے
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو پورا کرنے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کی
پشت پناہی احراری اور پیغامی وغیرہ کر رہے ہیں اور ان کے اشتہار بانٹ رہے ہیں ۔ تعجب کا
مقام ہے کہ اگر ان کا دعویٰ درست ہے تو شیطانی طاقتوں کو ان کے خلاف ہونا چاہئے تھا اور ہمارا
ساتھ دینا چاہئے کیونکہ بقول اُن کے نَعُوذُ بِاللهِ ( ہم بگڑ گئے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
تعلیم کے خلاف جارہے ہیں پھر یہ کیسے ہوا کہ وہ تمام مخالف قوتیں سچوں کے ساتھ مل گئی ہیں؟ پس
مخالفین کا مصری صاحب اور فخر الدین صاحب کے ساتھ ملنا اور ان کی مدد کر نا صاف بتا رہا ہے کہ
الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ کے مطابق یہ سب کفر کی قوتیں ہیں جو آج جماعت کے خلاف متحد ہو چکی ہیں ۔
پس یہ جماعت کی صداقت کا ایک روشن اور بین ثبوت ہے۔
(۲۶) قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق
جماعت احمدیہ کا فرض
-
۱۹۳۴ء کے فتنہ میں احراریوں کی زبردست شکست کے بعد مخالفین نے جماعت کے خلاف
کئی نئے محاذ کھول لئے ۔ ان میں سے ایک مرتدین کا فتنہ تھا۔ میاں فخرالدین صاحب ملتانی بھی کا ملتانی
انہی بد قسمت مخالفین میں شامل تھے انہوں نے خلافت احمد یہ کے خلاف نہایت اشتعال انگیز
زبان استعمال کی اور اشتہار شائع کئے جس سے مشتعل ہو کر قادیان کے ایک احمدی نو جوان میاں
عزیز احمد نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس واقعہ کا حضرت مصلح موعود نے سختی سے نوٹس لیا اور جماعت کو
صبر دکھانے ، قانون کی پابندی کرنے اور کامل اطاعت کا نمونہ پیش کرنے کی تلقین فرمائی ۔
آپ نے فرمایا اسلام ہمیں قانون کی پابندی کا تاکیدا حکم دیتا ہے ۔ سزا دینا قانون کا حق

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۲
تعارف کتب
ہے اور کسی کو اس کا ختیار نہیں ۔ اس لئے اگر کوئی خود ہی کسی کو سزا دے تو وہ شخص خود مجرم بن جائے
گا اور شریعت کے برخلاف چلنے سے وہ خدا کی ناراضگی کا بھی موجب بنے گا۔
فرمایا:۔
دو
جو شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اور کسی ذاتی یا جماعتی مخالف پر ہاتھ
اُٹھائے گا اُسے میں آئندہ فوراً جماعت سے خارج کر دوں گا ۔“
66
آپ نے جماعت کو بار بار دعا ، صبر سے کام لینے ، شریعت کے تابع رہنے اور کامل اطاعت
کی طرف رف توجہ دلائی اور نصیحت کی کہ اپنے بھائیوں کے افعال کی بھی نگرانی کریں کیونکہ جب ایک
احمدی غلطی کرتا ہے تو وہ ساری جماعت کی طرف منسوب ہوتی ہے اس قسم کے واقعات خواہ کتنے
ہی قلیل ہوں ان سے ہماری جماعت کو بہت نقصان : مان پہنچتا ہے۔
آپ نے فرمایا:۔
د ہمیں تو ایسا نمونہ دکھانا چاہئے جس کی مثال دنیا کے لوگوں میں بالکل ہی
نہ ملتی ہو۔ پس اے اے و دوستو ! بیدار ہو ہو اور اور ا اپنے مقام کو سمجھو اور اُس س اطاعت الطاء کا نمونہ
دکھاؤ جس کی مثال دنیا کے پردہ پر کسی اور جگہ پر نہ ملتی ہو اور کم از کم آئندہ کے لئے
کوشش کرو کہ سو میں سے سو ہی کامل فرمانبرداری کا نمونہ دکھا ئیں اور اُس ڈھال
سے باہر کسی کا جسم نہ ہو جسے خدا تعالیٰ نے تمہاری حفاظت کے لئے مقرر کیا ہے اور
الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ پر ایسا عمل کرو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
روح تم سے خوش ہو جائے ۔“
(۲۷) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۷ء
۲۶ دسمبر ۱۹۳۷ء کو قادیان میں جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے احباب جماعت
کو ایک بصیرت افروز خطاب سے نوازا۔
آپ نے اللہ تعالیٰ کی صفات قابض اور باسط کی لطیف اور پُر حکمت تفسیر بیان فرمائی ۔ فرمایا
قبض دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک وہ قبض جب انسان کے ایمان اور عرفان کی حالت میں سکون اور
ٹھہراؤ ہو مگر کمی نہ ہو تو یہ رحمت والا قبض ہے اور جب انسان محسوس کرے کہ شرعی احکام پر عمل کرنا

۳۳
انوار العلوم جلد ۱۴
بوجھل ہے تو یہ ابتلاء والا قبض ہے۔
تعارف کتب
بسا اوقات خدا تعالیٰ امتحان لیتا ہے کہ میرا بندہ لذت کی خاطر مجھ سے تعلق رکھتا ہے یا اُسے
مجھ سے حقیقی محبت ہے۔ اگر انسان ثابت قدمی سے اس امتحان سے گزر جائے تو اس کی روحانیت
ترقی کرتی ہے خدا کہتا ہے کہ جب میرے بندے نے اس حال میں بھی مجھ سے تعلق نہ تو ڑا جب
وہ لذت سے محروم ہو گیا تو میں کیوں نہ اُسے ترقی دوں ۔ پس ایسے انسان کے قبض کے بعد والا
بسط اُس کے پہلے بسط سے زیادہ اعلیٰ ہوتا ہے۔ لیکن بعض لوگ قبض کی حالت میں خدا کو چھوڑ بیٹھتے
ہیں ان کا ایمان ضائع ہو جاتا ہے ۔
قوموں کا بھی یہی حال ہوتا ہے۔ آنحضور کے وقت بھی مسلمانوں پر بعض جنگوں
میں قبض کے حالات آئے جس میں منافقین ٹھوکر کھا گئے مگر صحابہ ثابت قدم رہے اور ان کے
ایمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئے ۔ الغرض جب قبض کی حالت میں ایک مومن یہ سمجھتا ہے کہ یہ
بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے تو وہ قبض بھی فی الواقع نعمت بن جاتی ہے۔ حضور نے
اس فلسفے کو بعض مثالوں کے ساتھ واضح فرمایا اور جماعت کو نصیحت فرمائی کہ وہ ہمیشہ حُسنِ ظنی سے
کام لے کیونکہ حسن ظنی ترقی کا موجب بنتی ہے اور بدظنی تنزل کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ اگر اللہ پر ہمیشہ
حسن ظن رکھیں تو ابتلاء بھی انعام بن جائیں گے۔
(۲۸) مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
مؤرخه ۲۷ دسمبر ۱۹۳۷ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضور نے جماعت سے ایک
نہایت اہم خطاب فرمایا۔ ابتداء حضور نے احباب جماعت کو درجہ ذیل تین اہم امور کی طرف
توجہ دلائی۔
الف جماعت کے اخبار الفضل اور دیگر رسائل کی اشاعت میں اضافہ کرنا۔
ب: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات اور کلمات کو اکٹھا کرنا۔
ج تحریک جدید کے چندے میں باقاعدگی اختیار کرنا اور امانت تحریک جدید میں رقوم جمع کروانا۔
اس کے بعد حضور نے شیخ عبد الرحمن مصری صاحب مصری صاحب کے فتنہ کی تفصیل بیان فرمائی ۔ آپ نے
اس واقعہ کا تجزیہ کرتے ہوئے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کی صداقت کا

انوار العلوم جلد ۱۴
۳۴
تعارف کتب
ایک نہایت روشن نشان قرار دیا۔
شیخ عبدالرحمن مصری صاحب کا شمار معروف احمدی احباب میں ہوتا تھا لیکن ۱۹۳۴ء میں
خلافت کے متعلق انہیں ابتلاء پیش آیا جو بالآخر ان کی ہلاکت کا موجب ہوا ۔ شروع میں ان کی
سرگرمیاں مخفی رہیں ۔ ۱۹۳۷ ء : ء میں ان کا نفاق ظاہر ہوا اور کھلم کھلا کھلا انہوں نے محاذ آرائی اور
بہتان طرازی شروع کی ۔ ان کے ساتھ دوسرے منافق ، مرتد ، پیغامی ، احراری اور دیگر مخالف
بھی مل گئے اس طرح یہ ایک بڑا فتنہ بن گیا۔
حضور نے فرمایا مصری صاحب کے ارتداد کے متعلق ہمیں پہلے سے خبر دی گئی تھی ۔ پس
جہاں یہ ابتلاء مصری صاحب کی ہلاکت کا موجب بنا وہاں ہمارے لئے ازدیاد ایمان کا باعث
ہوا۔ حضور نے اپنے چار رؤیا سنائے اور فرمایا وہ غور کریں کہ بقول ان کے وہ بزرگ اور احمدیت
کے حقیقی خادم ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ ان کے ارتداد کی خدا نے مجھے خبر دی انہیں خبر نہ دی۔ پھر عجیب
بات یہ ہے کہ ان کے ایمان کی خرابی کی تو خدا نے مجھے اطلاع دے دی مگر میرے ایمان کے
خراب ہونے کی انہیں کوئی اطلاع نہ دی ۔
حضور نے فرمایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں اس فتنہ کا تفصیلی ذکر موجود
چند الہامات کا ذکر کر کے تفصیل سے بتایا کہ ان میں بیان کردہ پیشگوئی میاں
مصری صاحب کے بر پا کردہ فتنہ کے حالات پر پوری چسپاں ہوتی ہے اور ہمارے لئے
تھا۔ حضور نے
از دیا دایمان کا موجب ہے ۔
آخر میں حضور نے پُر شوکت الفاظ میں فرمایا :۔
دو
یہ فتنہ خدا تعالیٰ کا ایک زبردست نشان ہے جو ظاہر ہوا اور جس نے میری
صداقت کو آفتاب نیمروز کی طرح ظاہر کر دیا خدا تعالیٰ کے نشانات مختلف اقسام کے
ہوا کرتے ہیں اس کا کوئی نشان جلالی ہوتا ہے کوئی قہری ۔ میں جو اس وقت تمہارے
سامنے کھڑا ہوں خدا تعالیٰ کا ایک جلالی نشان ہوں اور مصری پارٹی اس کا ایک قہری
نشان ہے ۔ پس خدا تعالیٰ کے ان نشانات سے فائدہ اُٹھاؤ اور اپنی اصلاح پر زور دو
اور نیکی میں ترقی کرو اور خدا تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط کرتے چلے جاؤ
تا کہ مخالف جب کبھی تم پر حملہ کرے وہ تمہیں خدا تعالیٰ کی گود میں پائے ۔“

آج 10 میں سے 10 باقی