احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہر گز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز
کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی
کمزوری نہیں دکھائیں گے
حکام کے ہاتھوں سلسلہ کی بے عزتی قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی
( تقریر فرموده ۲۶ مئی ۱۹۳۵ء بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
کوئی تین ماہ کا عرصہ گزرا میں ایک سفر پر جا رہا تھا کہ میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ خیال
ڈالا کہ تحریک جدید کے متعلق جو امور میں نے بیان کئے ہیں وہ جماعت کے سامنے اُس وقت تک
کہ مشیت الہی ہمیں کامیاب کر دے ہر چھٹے ماہ دُہرائے جانے چاہئیں ۔ اس کے ساتھ ہی مجھے یہ
خیال آیا کہ اس کے لئے پہلا دن اگر وہ دن ہو جس دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فوت
ہوئے تھے تو یہ گویا ہمارے عہدوں کی تجدید کا نہایت لطیف موقع ہوگا لیکن مشکل یہ ہے کہ
ہندوستان میں جلسے اچھی طرح صرف اتوار کے روز ہی ہو سکتے ہیں اور دوسرے دنوں میں بوجہ
تعطیل نہ ہونے کے محمدگی سے نہیں ہو سکتے ۔ اُس وقت سواری میں میرے ساتھ برادرم سید محمود اللہ شاہ
صاحب تھے میں نے انہیں کہا کہ حساب لگاؤ ۔ ۲۶ مئی کو کونسا دن ہوگا ، میرا دل کہتا ہے کہ اتوار
ہی ہوگا۔ انہوں نے حساب لگایا تو حساب میں کوئی غلطی ہو گئی اور انہوں نے کہا کہ نہیں یہ دن
اتوار کا نہیں ہوگا ۔ مگر میں نے کہا کہ نہیں ، پھر حساب لگا ئیں میرا دل گواہی دیتا ہے کہ وہ دن ضرور
اتوار کا ہوگا ۔ چنانچہ پھر جب انہوں نے حساب لگایا تو ۲۶ مئی کو اتوار ہی تھا اور تحریک کے اعلان
کے چھ ماہ بعد پہلا اتوار کا دن آتا تھا پس میں نے سمجھا کہ یہ خیال الہی تصرف کے ماتحت تھا اور
اللہ تعالیٰ نے بغیر اس کے کہ ہم کسی بدعت کے مرتکب ہوں یا ایسی رسم کے مرتکب ہوں جس کی

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
مذہب اجازت نہیں دیتا ہم کو یہ موقع دیا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اس دن جس دن کہ اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے پاس بُلا لیا اور آپ کے کام کا بوجھ ہمارے کندھوں پر
ڈالا، ہم سے اس اقرار کی تجدید کرائے کہ دنیا مخالفتوں ، عداوتوں اور عناد میں خواہ کتنی بڑھ
جائے ، ایک سچا احمدی اپنا فرض سمجھے گا کہ ہر قربانی کر کے اس مقصد کو پورا کرے جو اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمارے سامنے رکھا ہے ۔ ہم اس دن کو نہیں بھول
سکتے جو ہماری خوشیوں کا آخری دن تھا جس سے پہلے دن کی شام تک ہم یہ خیال بھی نہیں کر سکتے
تھے کہ رنج و غم کا کوئی دن بھی ہم پر آ سکتا ہے ۔ اُس دن جب ہم نے عشاء کی نماز پڑھی تو ہمارے
دل خوش تھے کہ خدا تعالیٰ کا تازہ کلام سننے کا ہمیں ہر صبح موقع ملتا ہے جس کی ہدایت میں ہم آگے
قدم اُٹھاتے ہیں ۔ جس دن کہ ہم رات کو جب سوئے تو دنیا ہمارے لئے ابتدائے آفرینش کا منظر
پیش کرتی تھی لیکن جب جاگے تو قیامت کا منظر ہمارے سامنے تھا۔ خدا کا مسیح اس صورت میں ہم
سے جدا ہوا کہ ہم رات کو یہ خوشی اپنے قلوب میں لے کر سوئے تھے کہ صبح خدا کا تازہ کلام سنیں ۔ گے
لیکن صبح نے ہمیں یہ پیغام دیا کہ وہ پیغام جس کے سننے کے لئے تیرہ سو سال سے بڑے بڑے
بزرگ متمنی چلے آئے تھے ، اُس کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا۔ وہ ۲۶ مئی کا ہی دن تھا
کہ جس دن دنیا کی لذتیں ہمارے لئے کوفت کا موجب بن گئیں ، جس دن کہ ہم میں سے ہر
ایک حستان بن کر مثیل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کہہ رہا تھا کہ :۔
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي
فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ
فَعَلَيْكَ كُنتُ أحَاذِرا
تو میری آنکھوں کی پتلی تھا اور آج میری آنکھوں کی بینائی جاتی رہی ۔ اب تیرے بعد جو
چاہے، مرے۔ مجھے تو صرف تیری ہی موت کا خطرہ تھا۔
آج وہی تاریخ اور وہی مہینہ ہے اور یہ دن ہمیں اُن مقدس فرائض کی یاد دلاتا ہے جن کا
پورا کرنا انسان کو قرب الہی کے بہترین مقام پر پہنچا دیتا ہے اور ہمارے دلوں میں پھر ایک اُمنگ
پیدا کرتا ہے اور ہر احمدی اُس آواز کو جس نے بتایا تھا کہ خدا کی طرف سے تمہارے لئے ترقیات
کے جو وعدے ہیں اور قدرت ثانیہ کا ظہور میرے بعد ہوگا ، آج بھی سن رہا ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
کی طرح حضرت مسیح ثانی علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہی پیغام دیا تھا کہ تمہارے لئے ترقیات
کے جو وعدے ہیں وہ زیادہ تر میرے بعد پورے ہوں گے اور اُن وجودوں کے ذریعہ پورے
ہونگے جنہیں اللہ تعالیٰ قدرت ثانیہ کا مظہر قرار دے گا ۔ پس ہر احمدی پر جو منافق نہیں یہ دن نہیں
گزرسکتا جب تک اسے اس کی ذمہ داری یاد نہ دلا دے اور یہ آواز اس کے کانوں میں نہ گونجے
کہ اسلام کی ترقی چاہتی ہے کہ میں تم سے جدا ہو جاؤں اور خدمتِ اسلام کا کام تمہارے کندھوں
پر پڑے۔
جس دن یہ اعلان شائع ہوا، اس پر آج ۲۹ برس گزر چکے ہیں اور جس وقت یہ وعدہ پورا
ہونا شروع ہوا اس پر بھی ۲۷ سال گزر چکے ہیں اس عرصہ میں ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو کس طرح
ادا کیا ؟ اس کا جواب وہ ترقی نہیں جو اس عرصہ میں سلسلہ کو حاصل ہوئی اس لئے کہ یہ محض اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہوئی ، ہم میں سے کون کہہ سکتا ہے کہ سلسلہ کا پھیلنا میری وجہ سے ہے اور اسے جو
عظمت حاصل ہوئی ہے وہ میری تبلیغ کا نتیجہ ہے ۔ سلسلہ احمدیہ کو مجموعی لحاظ سے جو ترقی حاصل ہوئی
ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت سے ہوئی ہے اور اس میں کسی بندہ کا کوئی دخل نہیں ۔ پس اس
سوال کا جواب ہم میں سے ہر شخص کا دل ہی دے سکتا ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ اپنے
دل سے پوچھے کہ سلسلہ کی اس ترقی میں اس کا کتنا دخل ہے ۔ اور اس پیشگوئی کو پورا کرنے اور اس
ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے اس نے کیا کوشش کی ہے۔ اگر تو اس کے دل کا جواب خوشکن ہو تو
وہ خوش ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس نے مال و جان قربان کر دینے کا جو وعدہ کیا تھا ، وہ پورا
ہو رہا ہے لیکن اگر اس کا دل خوشکن جواب نہ دے اور اسے شرمندہ کرے کہ اس عرصہ میں اسے
خدمت دین کا موقع نہیں ملا تو اس کے لئے حسرت ہے۔ کاش! ایسا انسان پیدا ہی نہ ہوا ہوتا اور
دنیا کی زندگی اسے حاصل نہ ہوئی ہوتی ۔ کچھ اوقات اس دوران میں ایسے بھی آئے ہیں جو نہایت
خطر ناک تھے اور جن میں خصوصیت سے جماعت کا امتحان لیا گیا ہے اور باوجود اس اقرار کے کہ
ہم میں کمزوریاں وریاں ہیں اور کہ ابھی ہمیں بہت سی مزید قربانیوں کی ضرورت ہے، میں یہ کہہ سکتا ہوں
کہ ان امتحانوں میں اکثر دوست کامیاب ہوئے ہیں ۔
ایک ابتلاء تو اُس وقت آیا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فوت ہوئے ۔ اُس
وقت کئی لوگ کہتے پھرتے تھے کہ وہ وعدے کہاں گئے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
کئے گئے تھے ، ابھی تو جماعت ابتدائی حالت میں ہے اور خدا کا مسیح ہم سے جدا ہو گیا ، وہ چہرے
ا

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں جن پر سے اس دن نور اُڑ گیا اور رونق کا فور ہوگئی ، اُن پر
افسردگی کے بادل چھا گئے ، اُن کے ہونٹ خشک تھے اور وہ گھبراہٹ میں یہ سوال کرتے تھے کہ
اب کیا ہوگا ؟ میرے کان ان آوازوں کو اب بھی سن رہے ہیں غیر احمد یوں کی نہیں بلکہ احمد یوں
کی آوازوں کو جو ایک دوسرے سے کہتے پھرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے وعدے کیا ہوئے ؟ اور وہ
پیشگوئیاں کہاں گئیں؟ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہمنوا ہو کر گھبراہٹ کا اظہار الفاظ میں کرتے
تھے لیکن اس خطر ناک ابتلاء کے باوجود اکثر حصہ محفوظ رہا اور وہ طوفان جو معلوم ہوتا تھا کہ دنیا کو
بہا کر لے جائے گا اور جو اس زور سے حملہ آور ہوا تھا کہ معلوم ہوتا تھا اس کے آگے زمین ایک
چھلکے کی طرح ٹوٹ جائے گی ، جب قریب آیا تو اس میں صبح کی ٹھنڈی ہوا سے زیادہ کوئی شدت
نہ تھی اور جماعت کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے بالکل محفوظ رکھا اور ظر رکھا اور وہ اس امتحان میں کامیاب ہو
گئے ۔ پھر جماعت پر اُس وقت ابتلا آیا جب حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد پیغامی فتنہ
اُٹھا اور جماعت کے اعلیٰ کا رکن علیحدہ ہو گئے ، خزانہ خالی تھا اور جماعت کا بیشتر حصہ اُن کے ساتھ
تھا۔ اُس وقت بھی اکثر لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ اب یہ کام کس طرح چلے گا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے
فضل سے اس مایوسی کی حالت کو دیکھ کر مجھے بتایا کہ خدا تعالیٰ کے کام کو کوئی نہیں روک سکتا اور جو
مقابل پر کھڑے تھے ان کے متعلق بتایا کہ لَيُمَزِ قَنَّهُمْ یعنی ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور
کامیابی انہیں حاصل ہو گی جو میرے ساتھ ہیں۔ میں نے اُسی وقت اس اعلان کو شائع کر دیا۔ ان
لوگوں نے اسے پڑھا اور دیکھا اور مسکرائے اور سر ہلا کر کہا ہم یہاں سے جاتے ہیں مگر اسی زمین
کی طرف اشاہ کرتے ہوئے جہاں اس وقت جلسہ ہو رہا ہے کہا کہ دس سال کے عرصہ میں اس جگہ
پر عیسائیوں کا قبضہ ہو گا لیکن اب دس نہیں ہیں بلکہ اکیس سال گزر چکے ہیں اور ۱۴ مارچ سے
بائیسواں سال شروع ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں مسلمانوں کا ہی قبضہ ہے بلکہ یہ قبضہ بڑھ
رہا ہے یہاں تک کہ اگر چہ دشمن کا یہ اعتراض صحیح نہیں اور محض ہمیں بد نام کرنے کے لئے کیا جا رہا
ہے لیکن وہ کہہ ضرور رہا ہے کہ قادیان میں حکومت کے اندر ایک اور حکومت ہے بلکہ یہاں تک کہہ
رہا ہے کہ یہاں حکومت برطانیہ کی نہیں بلکہ احمدیوں کی ہے ۔ آج سے اکیس سال پہلے مخالف
میرے متعلق کہتے تھے کہ یہ بچہ ہے یہ کام کیا کر سکتا ہے؟ دس سال میں یہاں عیسائی مشنریوں کا
قبضہ ہو جائے گا لیکن آج مخالف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہاں عیسائی حکومت ہے ہی نہیں بلکہ احمد یوں
کی حکومت ہوگئی ہے ۔ گو ان کا یہ بیان درست نہیں ہم حکومت کے فرمانبردار ہیں لیکن اس سے یہ

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہر گز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
:
-
ضرور ثابت ہوتا ہے کہ دشمن بھی اس کو تسلیم کرتا ہے کہ ہم اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں ۔
آج کوئی جائے اور اُس دوست سے جا کر کہے جس نے اس میدان اور اسی خطہ کی طرف اشارہ
کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں عیسائی مشنریوں کا قبضہ ہو جائے گا کہ بندہ خدا ! اب تو احراری بھی
کہتے ہیں۔ کہ قادیان میں احمدیوں کی حکومت ہے ۔ گویا اس سے زیادہ یہاں احمدیوں کا قبضہ
ہے ۔ جو ۱۹۱۴ ء میں تھا ۔ یہ کتنا ز بر دست ن کتنا ز بر دست نشان ہے اس ا ، اس امر کا کہ خدا کے کام کو کون روک سکتا ہے ۔
اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام کہ لَيُمَزِّ قَنَّهُمُ اور اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ کس طرح حرف بحرف پورا ہوا ہے ۔ یہ وہ کلام تھا جو خدا نے مجھ
سے کیا اور میں نے اُسی وقت اسے شائع کر دیا اور آج بچہ بچہ اسے اسے اپنی آنکھوں سے پورا ، پورا ہوتا ہوا
دیکھ رہا ہے ۔ کون ہے جو ایسے مخالف حالات میں یہ پیشگوئیاں کر سکتا ہے۔ اور مخالفوں نے
مخالفت کے طوفان اُٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ یہ باتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھیں ۔ بہر حال وہ
طوفان آیا اور چلا گیا اور اب ایک سال سے ایک اور طوفان اُٹھا ہوا ہے۔ کچھ مخالف اس ارادہ
سے کھڑے ہوئے ہیں کہ ے ہوئے ہیں کہ جماعت احمد احمد یہ کو کچل دیا جائے ۔ ان کی یہ امیدیں مجانین مجانین کے خیالات
سے زیادہ وقعت نہیں رکھتیں اور اگر اللہ تعالیٰ کا یہ حکم نہ ہوتا کہ مخالف کے مقابلہ میں تدبیر سے کام
لو تو میں ان سے صاف کہہ دیتا کہ جاؤ اور اپنا پورا زور لگا لو میں تمہارے مقابلہ میں ایک قدم بھی
اُٹھا نا نہیں چاہتا لیکن ہمارے رب نے ان فتنوں میں ہماری آزمائش رکھی ہے اور کہا ہے کہ گوفتح
میری طرف سے ہی ہو گی لیکن ہو گی انسانی کوشش کے نتیجہ میں ۔
پس اس قانون کے رو سے ہم مجبور ہیں کہ مقابلہ کریں اور سلسلہ کی خاطر اپنے نفوس اور اپنی
جانیں اور اپنے اموال سب کچھ قربان کر دیں ۔ دشمن سے بڑھ کر اپنے اندر فدائیت پیدا کریں
کیونکہ اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہمارے ایمانوں کا برتن چکنا چور ہو جائے گا۔
قریباًے ماہ سے کچھ زیادہ عرصہ ہوا کہ ۱۷ ۔ اکتوبر ۱۹۳۴ ء کی رات کو ایک مجسٹریٹ میرے
پاس آیا اور ایک پروانہ لایا کہ احراری یہاں جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر آپ باہر سے اپنے
کچھ آدمی بُلا نا چاہتے ہیں ۔ حکومت اپنے اختیارات کے رو سے حکم دیتی ہے کہ اس حکم نامہ کو
منسوخ کر دو اور اس موقع پر باہر سے کسی کو نہ بلاؤ، نہ کسی کی دعوت کرو اور نہ اپنے گھروں پر کسی کو
ٹھہراؤ ۔ یہ ناپسندیدہ ، سراسر نا واجب اور خلاف قانون حکم ایسے موقع پر دیا گیا جب اس کی
ضرورت نہ تھی اور اُسے دیا گیا جس نے کوئی خط نہ لکھا تھا اور ایسی حالت میں دیا گیا کہ حکومت

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
کے منشاء کو پورا کرنے کیلئے جس نے یہ حکم دیا تھا ، وہ خود ہی اسے منسوخ کر چکا تھا اور ایسے ہاتھوں
میں سے ہو کر آیا جنہیں معلوم تھا کہ وہ دعوت نامہ منسوخ ہو چکا ہے۔ اُس وقت اللہ تعالیٰ نے ہم
پر یہ بات کھول دی کہ کسی انسان پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے ۔ اور کہ جن کی جانیں بچانے کیلئے ہم اپنی
جانیں پچاس سال تک قربان کرتے رہے ، جن کی عزتیں بچانے کے لئے ہم پچاس سال تک اپنی
عزتیں قربان کرتے رہے ، اُن پر بھی ہمارا اعتماد کر نا سخت غلطی ہے۔ لوگ روشنی میں دیکھتے ہیں مگر
مجھے خدا تعالیٰ نے ۱۷ ۔ اکتوبر کی رات کو یہ حقیقت دکھا دی۔ اللہ تعالیٰ نے اُس رات کو ہمارے
لئے نور بنا دیا اور ہمارے لئے وہ رستہ کھول دیا جو ترقی اور کامیابی کا رستہ ہے۔ یہ نوٹس گویا ایک
افشائے راز تھا اُن کا رروائیوں کا جو اندرون پردہ ہو رہی تھیں ، وہ ایک قدم تھا جس نے ایک لمبی
کارروائی کو ظاہر کر دیا۔ میں نے اُس کا وہی جواب دیا جو ایک شریف مومن کا حق ہے۔ میں نے
اس پر اظہار نفرت کیا اور اظہار نفرت کرتے اور اظہار نفرت کرتے ہوئے مذہبی حکم کے ماتحت فرمانبرداری کا یقین
دلایا۔ نیز جماعت کو اس بات سے آگاہ کر دیا کہ وہ یہ نہ سمجھے ہمارے لئے یہ امن کا زمانہ ہے اور
پُر امن حکومت ہے اس لئے ہم فتنوں سے بچے رہیں گے ۔ حکومت کے افسر بھی شریروں کے
بہکانے میں آسکتے ہیں آخر وہ بھی انسان ہیں اور بعض اچھے اچھے شریف لوگوں کو شریر بہکا لیتے ہیں
اور دھوکا دے لیتے ہیں ۔ ہمیں یہ جو اطمینان تھا کہ پُر امن حکومت ہے اور شریف لوگوں کی حکومت
ہے، گو ہمارا یہ خیال صحیح تھا اور میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ صحیح ہے، مگر پھر بھی ہمارا یہ اطمینان صحیح
نہ تھا یہ ایک الارم تھا ، وا رنگ تھی جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ملی اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
خوش ہوں کہ میں نے اسے قبول کیا اور جماعت کو اسے قبول کرنے کی دعوت دی اور میں اس پر
بھی خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے جماعت کے بیشتر حصہ کو اسے قبول کرنے کی توفیق دی ۔ میں نے
کہا کہ یہ قربانیوں کا زمانہ ہے اور اس پُر امن زمانہ میں بھی تمہارے لئے تکلیف کے سامان ہو
رہے ہیں ۔ پس آؤ اور خدا کے لئے قربانیاں کرو۔ جماعت نے کہا کہ ہم تیار ہیں اور بیشتر حصہ
نے لبیک سے جواب دیا۔ بے شک منافق بھی ہیں مگر ان کی غلطیاں جماعت کی طرف
منسوب نہیں ہو سکتیں ۔ یہ فتنہ کے دن گزر گئے اور اب یہ فتنہ مختلف صورتیں بدلتا ہوا کچھ اور
شکل اختیا ر کر چکا ہے لیکن دوستوں کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ فتنہ ابھی گیا نہیں اُس نے شکل
بدل لی ہے مگر ابھی مٹا نہیں بلکہ مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ کیونکہ اس سے پہلے لوگ یہ سمجھتے تھے
کہ باوجود اس کے کہ یہ جماعت ترقی کر رہی ہے مگر بہر حال یہ مینارٹی MINORITY)

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہر گز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
ہے۔ اور میجار ٹی MAJORITY) کا مقابلہ کب کر سکتی ہے مگر جب ہم نے مقابلہ کیا تو اب سمجھ
چکے ہیں کہ یہ جماعت آسانی سے ٹوٹنے والی نہیں ۔
ایک شخص نے مجھ سے بیان کیا ایک ذمہ دار افسر نے اس سے کہا کہ گو یہ بات ثابت کر دی
گئی ہے کہ احمدی جماعت پر جو الزام لگائے جاتے تھے ، وہ صحیح نہیں ہیں مگر یہ بھی ثابت ہو گیا ہے
کہ اگر اس جماعت کو ڈرایا جائے تو ڈرتی نہیں بلکہ ظلم کو ناپسند کرتی ہے۔ گویا ان کے نزدیک
اطاعت کا مفہوم یہ ہے کہ افسر اگر بُوٹ کی ٹھوکر ماریں تو انسان اسے چاٹنے لگ جائے لیکن میں
ایسے افسروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ نے اطاعت کا یہ مفہوم کبھی سیکھا ہی نہیں ۔
جماعت احمدیہ یہ ملک معظم اور ان کے نمائندوں کی وفادار ہے لیکن ہر احمدی جس نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام یا آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر بیعت کی ہے وہ خدا کا سپاہی ہے اور خدا کا سپاہی
نا واجب طور پر کسی کے سامنے نہیں جھک سکتا خواہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے ۔ ہر وہ شخص جو
جماعت احمد یہ میں داخل ہوتا ہے بہادری کا امتحان پاس کرتا ہے اور کسی سے خوف نہیں کھا سکتا۔
جس کا دل خائف ہے ، وہ احمدی نہیں اس لئے جماعت احمد یہ کبھی اس بات کے لئے تیار نہیں ہوگی
کہ نا واجب سختیوں کو برداشت کرے اور پروٹسٹ نہ کرے کہ یہ خلاف قانون ہیں ۔ بہر حال بعض
وہ افسر جن کے ارادے نیک نہ تھے ، اُن کو معلوم ہو گیا کہ اُن کی کھلی کھلی دھمکیاں کام نہیں دے
سکتیں ، اس لئے کوئی اور ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔ چنانچہ اب انہوں نے خفیہ کوششیں شروع
کر دی ہیں ۔ ایک افسر نے ہمارے ایک دوست سے کہا کہ ہم نے قادیان میں ۳۲۔ احمدیوں کو
خرید لیا ہے ۔ ہم تو حکومت کے خلاف کوئی خفیہ کارروائیاں کرتے ہی نہیں اسی واسطے ایک شریف
انگریز افسر نے کہا تھا کہ میں تو یہ سمجھ بھی نہیں سکتا کہ قادیان میں جاسوس رکھنے کی کوئی ضرورت
شائع کراتے
ہے ۔ آپ لوگ تو جو کچھ کہتے ہیں ، علی الاعلان کہتے ہیں اور پھر اسے ان اور پھر اسے اخباروں میں شاء
ہیں ۔ حقیقت یہی ہے بلکہ اگر کوئی شخص ہم میں میں رہ رہ کر کر غور غور کرے کرے تو تو ہماری پرائیویٹ گفتگو زیادہ نرم
ہوتی ہے ۔ یہ نسبت اس کے جو ہم پبلک میں کرتے ہیں ۔ سٹیج پر تو ہم نے چیلنج کا جواب دینا ہوتا ہے
مگر پرائیویٹ گفتگو میں ہمارے پُرانے۔ رے پُرانے تأثرات عود کر آتے ہیں اور پُرا اور پُرانی لغات زبان پر پھر
جاری ہو جاتی ہیں ۔ حکومت کی طرح احرار نے بھی معلوم کر لیا ہے کہ قادیان کے قریب ایک جلسہ
کر کے وہ ہمیں مرعوب نہیں کر سکتے ، اس لئے انہوں نے پھر ایک جلسہ کا اعلان کیا ہے اور کہہ
رہے ہیں کہ امسال دو لاکھ آدمی آئیں گے ۔ پچھلے سال ایک لاکھ کہتے تھے اور پانچ ہزار آئے

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
صلى الله -
تھے۔ اس سال دو لاکھ کہہ رہے ہیں ، معلوم نہیں کس قدر لوگ آتے ہیں ۔ گزشتہ جلسہ کے بعد ہمیں
بتایا گیا تھا کہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ احراریوں کا جلسہ محض فتنہ کیلئے تھا اور آئندہ ایسی
غلطی نہ ہونے پائے گی لیکن واقعات بتا رہے ہیں کہ وہ وعدے فراموش کئے جانے والے
ہیں ۔ بانی سلسلہ احمد یہ علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف جماعت احمد یہ کے مرکز میں پھر گندا چھالا
جانے والا ہے لیکن ہم حکومت کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتے ، اس لئے کہ وہ اپنی طاقت پر نازاں
ہے لیکن اس سے اوپر ایک اور حکومت ہے اور میں آپ لوگوں سے یہی کہتا ہوں کہ اس کے سامنے
جا کر اپیل کرو۔ اے خدا ! تیرے مقدس ! مامور و مُرسل کے خلاف گندا چھالا جا رہا ہے اور جس
حکومت کے ہاتھ میں انصاف کی باگ ہے وہ ہمیں انصاف دینا نہیں چاہتی تو ہمارے لئے خود
امن پیدا کر کہ تیرا وعدہ ہے اس بستی کو امن دیا جائے گا۔ اِس بات سے مت گھبراؤ کہ تمہاری ایک
سال کی دعاؤں کے باوجود یہ فتنہ ابھی تک نہیں مٹا ۔ رسول کریم ﷺ مکہ میں تیرہ سے سال دعائیں
کرتے رہے، تب مدینہ میں اُن کا نتیجہ ظاہر ہوا ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی کمزوری کو دیکھ کر ہو
سکتا ہے کہ جلد ہی نتیجہ نکال دے لیکن اس کی طرف سے دعاؤں کی قبولیت حکمتوں کے ماتحت ہوتی
ہے۔ پس میں آج پھر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اکتوبر کا مہینہ نزدیک آ رہا ہے ، پھر آوازیں آ رہی ہیں
کہ قادیان میں لاکھوں آدمی جمع ہونگے ، پھر یہاں جلسہ کیا جانے والا ہے جس میں بقول ان کے
فرعونی تخت اُلٹا جائے گا ، پھر نا پاک الفاظ بولے جائیں گے اور ہمارے دل گواہی دیتے ہیں کہ
پھر ویسے ہی حکام ان پر پردہ ڈالیں گے، پھر ہمیں قید کیا جائے گا اور جلسہ میں شمولیت سے روکا
جائے گا ، پھر ہمیں گلیوں میں پھرنے سے روک دیا جائے گا۔ وہی کچھ جو ۱۹۳۴ء میں ہوا پھر
۱۹۳۵ء میں ہونے والا ہے اور اسے صرف وہی خدا روک سکتا ہے جس نے اصحاب الفیل کو روکا
تھا۔ پس جماعت کو اسی خدا سے اپیل کرنی چاہیے کہ جس نے قرآن میں سورۃ فیل نازل کی اور
اسی واسطے اس نے اسے اُتارا کہ آئندہ زمانہ میں بھی ایسے حالات پیش آنے والے تھے۔ جنگ عظیم
کے زمانہ میں جب لڑکی لڑائی میں شامل ہوا اور بعض حکومتوں نے تجویز کیا کہ عرب پر حملہ کیا
جائے تو یہ خبر سنتے ہی میں نے مغرب کی نماز میں سورۃ فیل اس لئے پڑھنی شروع کر دی کہ خدا تعالیٰ
مکہ کو دشمنوں کے حملہ سے بچائے ۔ آج اس پر بیس سال کے قریب گزر چکے ہیں اور میں بغیر ایک
ناغہ کے یہ دعا کرتا رہا ہوں مگر وہ احراری جنہوں نے شاید ایک دن بھی یہ دعا نہ کی ہو اور یہ محسوس
تک نہ کیا ہو ، وہ کہتے ہیں کہ احمدی اگر موقع ملے تو مکہ کو بھی بیچ دیں گے۔ کیا ہی عجیب بات ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
میں جو بیس سال سے برابر دعائیں کر رہا ہوں، ہمارے متعلق تو یہ کہا جاتا ہے کہ یہ مکہ مدینہ کا
احترام نہیں کرتے لیکن وہ لوگ جنہوں نے کبھی ایک دن بھی دعا نہیں کی بلکہ اس کا احساس بھی نہیں
کیا وہ اعتراض کرنے والے ہیں۔ بہر حال اس قسم کے واقعات خواہ وہ حقیقی مکہ کے متعلق ہوں
خواہ مجازی کے متعلق ، ضرور ہونے والے تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سورۃ نازل کی ۔ تم لوگ عجز
سے اسے پڑھو تا خدا تعالیٰ جس کے ہاتھوں میں سب کی جانیں ہیں ہمارے دشمنوں کو روکے اور
اس فتنہ سے بچائے جس سے بچنے کی ہم میں طاقت نہیں ۔ سات ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے اس عرصہ
میں کئی جھگڑے ہمارے ساتھ کئے گئے ، ہماری عورتوں کی بے حرمتیاں کی گئیں مگر کوئی ایک مثال
بھی ایسی پیش نہیں کی جاسکتی کہ ہماری فریاد سنی گئی اور اس پر کوئی توجہ کی گئی ہو۔ ہمارے مرکز میں
ایک احمدی عورت کی ایک سپاہی نے بے حرمتی کی اور جب ہم نے رپورٹ کی تو سنا گیا ہے کہ
افسران نے اس پر یہ لکھا کہ سپاہی کو احمدیوں نے دق کیا تھا قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے
انہوں نے یہ کہانی بنالی ہے ۔ گویا ہم لوگ ایسے ہیں کہ ایک معمولی گرفت سے بچنے کے لئے ایسی
کہانیاں بنا سکتے ہیں ۔ اسی طرح درجنوں واقعات ہیں مگر ایک میں بھی ہمیں سچا نہیں سمجھا گیا اور یہ
سب کچھ اس عدل کی عادت کے باوجود ہو رہا ہے جو انگریزوں کی قوم میں پائی جاتی ہے۔ پس
اس کا مطلب یہی ہے کہ اس قدر لوگ ہمارے خلاف ہیں کہ انگریز کو صداقت معلوم کرنے کا موقع
نہیں مل سکتا اور ہمارے اور انگریزی انصاف کے درمیان ایک پردہ حائل کر دیا گیا ہے ۔ جب
ایک ہی قسم کی دس میں رپورٹیں پہنچیں تو صداقت کا مشتبہ ہو جانا نا ممکن نہیں ۔
پس ان حالات ۔ اسے یہ بات ثابت ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ فتنہ کمز ور ہو گیا ہے ، وہ غلطی
پر ہیں۔ پہلے یہ ایسی شکل میں تھا کہ ہم ثابت کر سکتے تھے کہ ہم پر ظلم ہو رہا ہے اور قانون شکنی کی جا
رہی ہے۔ مگر اب ایسی روش اختیار کی جا رہی ہے کہ مصیبتیں تو قائم رہیں لیکن ہم بالصراحت یہ
ثابت نہ کر سکیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ اب قادیان میں ایسی گالیاں نہیں دی جاتیں
بلکہ باہر جا کر دی جاتی ہیں ۔ صرف اس لئے کہ یہاں منصوبے زیادہ مضبوطی سے کئے جاسکیں اور
بالا افسر ہمارے مخالف افسروں کے کارناموں سے واقف ہو کر دخل دینے پر مجبور نہ ہو جائیں ۔
ماتحت افسر اس بات سے ضرور ڈر جاتے ہیں کہ ایک حد کے بعد اوپر والے افسر ضرور پکڑیں گے کہ
کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اس لئے اب ہر امر کو مخفی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ہمیں کہا گیا تھا کہ پچھلی باتوں کو بھول جاؤ مگر ہم کیا کریں ہمیں بھولنے نہیں دیا جاتا۔ ایک

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہر گز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
تازہ رپورٹ مجھے پہنچی ہے کہ ایک ضلع میں غیر مبائعین نے ہمیں مناظرہ کا چیلنج دیا جو منظور کر لیا
گیا ۔ حکومت کو اطلاع دی گئی کہ انتظام کیا جائے ۔ جس پر یہ انتظام کیا گیا کہ ہماری جماعت کو
جسے چیلنج دیا گیا تھا ، اُلٹا دفعہ ۱۴۴ کا پابند کر دیا گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارے مناظر جلسہ گاہ پر نہ جا سکے
اور غیر مبائعین پہنچ گئے اور انہوں نے ہماری عدم موجودگی کو فرار قرار دے کر اعلان کر دیا کہ مبائع
بھاگ گئے ہیں ۔ ان پر دفعہ ۱۴۴ نہیں لگائی گئی اور اگر لگائی گئی تو اس کی خلاف ورزی پر ان سے
کوئی باز پرس نہ کی گئی ۔ جب جماعت احمد یہ کا احمد یہ کا سیکرٹری اس : اس ناروا سلوک کے خلاف پروٹسٹ
کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کے پاس پہنچا اور کہا کہ اس حکم کی نقل دی جائے ہم اپیل کرنا چاہتے
ہیں تو اس نے نقل دینے سے انکار کر دیا اور کہلاI WILL SMASH YO یعنی میں تم کو
پیس ڈالوں گا۔
اسی سلسلہ میں ایک ہندوستانی افسر نے ہمارے اس دوست سے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ
حکومت تمہارے خلاف ہے پس آپ وقت ضائع نہ کریں ، آپ کی کوئی داد خواہی نہ ہوگی ۔ یہ
تازہ واقعہ ہے جو دس روز کے اندر اندر ہوا اور یہ دو صورتوں سے خالی نہیں ۔ یا تو یہ کہ حکومت کی
طرف سے ہی ایسی ہدایتیں ماتحت افسروں کو ملی ہوئی ہیں ۔ یا پھر بعض کمزور افسروں کو ورغلا لیا گیا
ہے۔ اگر یہ سب کچھ حکومت کی ہدایات کے ماتحت ہو رہا ہے تو اسے چاہئے صاف طور پر بتا
دے۔ لیکن میں یہ ضرور کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس طرح وہ احمدیت کو ہرگز ہرگز دبا نہیں سکتی۔ روم
کی حکومت نے حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر لٹکا دیا مگر وہ مسیحیت کو نہ مٹا سکی اسی طرح انگریز
مجھے سولی پر لٹکا سکتے ہیں ، تم میں سے ہر ایک کو لٹکا سکتے ہیں ، ہم کو قید کر سکتے ہیں مگر انگریزوں اور دنیا
کی دوسری سب حکومتوں سے بھی یہ ممکن نہیں کہ احمدیت کو مٹا سکیں ۔ اگر یہ واقعہ حکومت کے کہنے
سے ہوا تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ خود چاہتی ہے کہ ایسی باتیں ہوں ۔ اس صورت میں
ہمیں کیوں کہا گیا تھا کہ گذشتہ باتوں کو بھول جاؤ اور اگر یہ حکومت کی طرف سے نہیں ہے تو ہمیں
خوشی ہے کہ جس قوم سے ہم پچاس برس سے دوستی کے تعلقات رکھتے آئے ہیں ، وہ انہیں توڑنے
کے لئے تیار نہیں اور اس صورت میں ہمارا حق ہے کہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ ماتحت افسروں
کو ہدایت کر دے کہ انصاف کریں ۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ انگریز منصف ہیں اور اس لئے یہ مطالبہ
کرنے میں حق بجانب ہیں کہ خلاف آئین سلوک ہم سے نہ کیا جائے ۔ اب اس بات کے اعلان
کے بعد ہم دیکھیں گے کہ حکومت کیا قدم اُٹھاتی ہے ۔ اگر اس میں اس کا دخل نہیں تو اس کا فرض

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
-
ہے کہ ان باتوں کو روک دے اور اگر دخل ہے تو اس صورت میں ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ صاف
طور پر ہم سے کہہ دے کہ ہم تمہارے دشمن ہیں اور ہم سے کسی خیر کی توقع تم لوگ مت رکھو ۔
ان سب باتوں کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ یہاں کے بعض منافق بھی تھیں مارخاں بننے لگے ہیں ۔
کچھ تو علی الاعلان ایسی باتیں کرتے ہیں اور کچھ یہ طاقت تو نہیں رکھتے اس لئے علیحدہ علیحدہ
آپس میں باتیں کرتے رہتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو جماعت سے نکالیں تو سہی ، ہم ایک جماعت
ہیں ۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ کے منافق بھی یہی پیغام بھیجتے
رہتے تھے کہ جب ہم کو نکالا گیا تو ہم یہ کر دیں گے ، وہ کر دیں گے لیکن جب ان کو نکالا گیا تو کسی
نے چوں تک نہ کی ۔ اسی طرح ان منافقوں میں سے ہم جب کسی کو نکالیں گے تو دوسرے سب
دبک کر بیٹھ جائیں گے اور ان سے یہ کبھی نہ ہو سکے گا کہ نکل کر مقابلہ کریں ۔ اور اگر کریں گے تو
انہیں یا د رکھنا چاہئے کہ منافق کافر سے زیادہ جلدی سزا پاتا ہے اس لئے اگر وہ مقابل پر آئے تو
اللہ تعالیٰ انہیں فوراً تباہ کر دے گا ۔ ہمیں اپنی طاقت پر کوئی بھروسہ نہیں ہے اور ہم بے شک سزا نہیں
دے سکتے لیکن ہمیں جس بالا حکومت نے کھڑا کیا ہے ، یہ لوگ اس کی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
جب ہم اللہ تعالیٰ کی جماعت ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک طرف تو وہ ہمارے ہاتھ باندھے اور
کہے کہ تم خود دشمنوں کا مقابلہ نہ کرو اور دوسری طرف ان کو سزا نہ دے۔
انسان کے متعلق تو کہا جا سکتا ہے کہ:
در میان قعر دریا تخته بندم کرده
باز می گوئی که دامن تر مکن هشیار باش
مگر اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا۔ وہ جب مجبوریاں پیدا کرتا ہے تو ان کا علاج بھی
خود ہی پیدا کر دیتا ہے ۔ ہمارا خدا وہ خدا ہے جس نے اگر سنکھیا پیدا کیا ہے تو ساتھ ہی تریاق بھی
پیدا کر دیا ہے ۔ جس نے اگر سانپ اور بچھو پیدا کئے ہیں تو ان کے علاج بھی پیدا کئے ہیں۔ پھر یہ
کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ منافق کھڑے کرے ، ہمیں قانون کی پابندی کرنے کا حکم دے
مگر ہماری مشکلات کا کوئی علاج نہ رکھے۔ اس نے ضرور علاج بھی رکھے ہوئے ہیں لیکن بات یہ
ہے کہ خدا کی لاٹھی میں آواز نہیں ۔ وہ سزا ایسے رنگ میں دیتا ہے کہ انسان یہ سمجھتا بھی نہیں کہ اسے
سزا مل رہی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ہمیشہ بٹالہ کے

آج 10 میں سے 10 باقی