احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
ریلوے سٹیشن پر آ کر لوگوں کو ورغلاتے رہتے تھے کہ قادیان نہ جاؤ۔ اُس زمانہ میں پیراں دیتا نامی
ایک پہاڑی آدمی یہاں رہتا تھا۔ جس کے دماغ میں اختلال تھا۔ اسے پہلے گینٹھیا کی بیماری تھی
کسی نے اسے خبر دی کہ قادیان میں مرزا صاحب بہت محبت سے علاج کرتے ہیں اور سب خرچ
بھی خود اُٹھاتے ہیں اس پر وہ یہاں آیا اور اچھا ہو گیا ۔ بعد میں اس کے رشتہ دار وغیرہ اُسے لینے
آئے تو اس نے جواب دیا کہ میں تو اب انہی کے دروازے پر رہوں گا ۔ وہ اس قدر سادہ طبع تھا
کہ حضرت خلیفہ اول نے اسے کہا۔ پیراں دیتے ! اگر تم پانچوں نمازیں پڑھو تو دور و پے ملیں گے ۔
پہلی نماز اس نے عشاء کی پڑھی ، اس لئے آخری نماز مغرب کی تھی ۔ جب وہ مغرب کی نماز پڑھ
رہا تھا تو اندر سے کسی خادمہ نے آواز دی پیر یا ! کھانا لے جا۔ اُن دنوں مہمان تھوڑے ہوتے تھے
اور سب کے لئے کھانا گھر میں ہی پکا کرتا تھا۔ پیرے نے کوئی جواب نہ دیا عورت جاہل تھی اور
جیسا کہ عورتوں کی عادت ہوتی ہے اُسے سخت سست کہنے لگی ۔ اس پر پیرے نے چلا کر کہا ٹھہر جا
دو رکعت رہتی ہیں ، ابھی پڑھ کر آتا ہوں ۔ وہ ایسا آدمی تھا کہ کہا کرتا تھا لوگ مٹی کا تیل کیوں نہیں
پی سکتے اور خود اگر کوئی اُسے آٹھ آنے دے دے تو دال کے پیالہ میں آدھی بوتل تیل ڈال کر کھا
جاتا تھا۔ غرضیکہ وہ بالکل موٹی سمجھ کا آدمی تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی تار وغیرہ دینے
کے لئے یا کوئی بلٹی ریلوے سٹیشن سے لینے کے لئے کبھی اسے بٹالہ بھی بھیج دیتے تھے۔ ایک دفعہ
مولوی محمد حسین صاحب اسے ملے اور کہا پیرے تو کیوں قادیان میں پڑا ہوا ہے ؟ مگر اس عقل کے
آدمی نے انہیں کہا مولوی صاحب ! میں پڑھا ہوا تو ہوں نہیں کہ کوئی اور جواب آپ کو دے
سکوں ۔ مگر یہ ضرور ہے کہ آپ کی جوتی بھی گھس گئی ہے لوگوں کے پیچھے پھرتے پھرتے ، مگر پھر بھی
لوگ قادیان چلے ہی جاتے ہیں اور مرزا صاحب اپنے گھر میں بیٹھے ہیں لوگ خود بخود ان کے
پاس پہنچتے ہیں ۔ مولوی صاحب یہ جواب سن کر رکھسیانے ہو کر بُرا بھلا کہتے ہوئے چلے گئے ۔ اسی
طرح ہمارے ایک رشتہ دار تھے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چڑانے کے لئے انہوں نے اپنے
آپ کو چوہڑوں کا پیر بنالیا۔ اُس زمانہ میں کچھ چوہڑے بھی احمدی ہوئے جو یہاں آئے ۔ ان کو
جب معلوم ہوا تو ان سے کہا کہ تمہارا پر تو میں ہوں مرزا صاحب نہیں ان میں تم نے کیا خوبی دیکھی
ہے کہ ان کے پیرو ہو گئے ہو ۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہم چوہڑے تھے ۔ مرزا صاحب کی پیروی
سے لوگ اب ہمیں بھی مرزائی کہنے لگ گئے ہیں اور آپ مرزا تھے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو نہ ماننے کی وجہ سے چوہڑے بن گئے ہیں ۔ بس آپ میں اور مرزا صاحب میں فرق اتنا ہی

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ایک طاقتور نشان دکھایا ہے اور وہ بات
پوری ہو کر رہے گی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے۔ منافق سارا زور لگانے کے بعد کچھ نہ کر
سکیں گے۔ وہ جب سچے احمدی بنے تھے تو چوہڑوں سے مرزائی بن گئے تھے مگر منافقت سے پھر
چوہڑے بن جائیں گے ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ منافق کبھی ایسی جرات نہیں دکھا سکتے جس سے
دنیا میں کام ہو سکے ۔ خدا تعالیٰ نے منافق کا دل کمزور بنایا ہے ۔ ان میں سے ہر ایک دوسرے کے
متعلق بے اعتماد ہوتا ہے۔ ایک مخالفوں کے پاس جاتا اور دوسرے کے متعلق کہتا ہے وہ ان سے ملا
ہوا ہے۔ اور دوسرا جاتا ہے تو پہلے کے متعلق ایسا ہی کہتا ہے حالانکہ دونوں ہمارے متعلق جھوٹی
خبر میں مخالفین کو دے رہے ہوتے ہیں مگر ڈر کے مارے ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے ۔ بہر حال
ایک عنصر ایسا موجود ہے یہ لوگ اپنے نزدیک یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جتھا بنا رہے ہیں حالانکہ جب اللہ
تعالیٰ کی طرف سے حکم آئے تو ان کے جتھے یوں مٹ جاتے ہیں کہ پتہ بھی نہیں لگتا۔ اُس وقت ان
کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مدینہ کے منافقوں کی طرح چوں بھی نہیں
کریں گے اور اگر کریں گے تو اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا نشان دکھا کر ان کی طاقت کو توڑ دے گا۔
منافق دو قسم کے ہیں ۔ ایک تو وہ لوگ ہیں جو روپیہ یا عزت کی خاطر افسروں کو جا کر غلط
باتیں بتاتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو احرار سے ملتے ہیں ۔ یہ بے غیرت اور بے شرم کہلاتے تو
احمدی ہیں مگر ملتے اُن لوگوں سے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دیتے ہیں ۔ ان کے
نزد یک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دینا کوئی بات ہی نہیں اور میری مخالفت کے لئے وہ
اسے برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
مخالفت کر کے بھی وہ بچ نہیں سکتے تھے اور میری مخالفت کر کے بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی کہ إِنَّ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - یعنی میرے ساتھی میرے منکروں پر
قیامت تک غالب رہیں گے اس لئے میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ تم جتنا چاہوز ور لگا لو ، ایڑی
سے لے کر چوٹی تک کا زور لگا لو ، خدا تعالیٰ کی یہ بات پھر بھی ضرور پوری ہو کر رہے گی ۔ مخالفت
کرنے والے خواہ غیر مبائع ہوں خواہ منافق ، خواہ بڑے لوگ ہوں خواہ بڑے کہلانے والوں کی
اولاد ہوں ، وہ یقیناً مٹا دئے جائیں گے اور ان کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔ منافقوں میں سے
کچھ لوگ تو وہ ہیں جو حکومت کے افسروں کے پاس جاتے ہیں ان سے ہمیں کوئی ایسا خطرہ نہیں

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہر گز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
کیونکہ ہم نہ تو کوئی جرم کرتے ہیں اور نہ کوئی سیاسی سازشیں بلکہ حکومت کے بارہ میں ہماری اور
احرار کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ ایک عورت کا ایک نواسہ تھا اور ایک پوتا۔ بیٹی سے
اسے چونکہ زیادہ محبت تھی ، اس لئے نواسے کو اس نے اُٹھایا ہوا تھا اور پوتے کو انگلی پکڑے لئے
جا رہی تھی ۔ وہ جب کہے دادی میں تھک گیا ہوں تو اسے ڈانٹ دے اور کہے، سیدھی طرح چلتا
ہے یا نہیں لیکن نواسے کو گود میں اٹھائے ہوئے مٹھائی کھلاتی جاتی تھی اور اگر کوئی ذرہ اُس سے گر
جاتا تو پوتے سے کہہ دیتی کہ اُٹھا کر کھا لو۔ اتنے میں سامنے سے کتا آ گیا ۔ تو نواسہ کہنے لگا گئے !
میری نانی کی ٹانگ کاٹ لے ۔ مگر پوتے نے کہا کتا آگے بڑھے تو سہی میں پتھر مار کر اُس کا سر نہ
پھوڑ دوں ۔ یہی نظارہ یہاں نظر آ رہا ہے ۔
سلور جوبلی کا موقع آیا تو احراریوں نے کہا کہ کوئی سلور جوبلی کی تقریب میں شامل نہ ہو جو
شامل ہونگے وہ غدار ہیں، دشمنانِ ملک وملت ہیں مگر احمد یوں نے کہا اگر بعض حکام ہمارے
ساتھ عداوت رکھتے ہیں تو رکھیں بادشاہ ہمارا ہے ، ہم تو جشن جو بلی منائیں گے۔
پس ہم تو حکومت کے افسروں سے بھی زیادہ خیر خواہ ہیں ۔ جاسوس ہمیں کیا نقصان پہنچا سکتے
ہیں سوائے اس کے کہ اپنی عاقبت خراب کریں ۔ ہاں منافقین کا دوسرا گر وہ زیادہ خطرناک ہے
اور ان میں سے بھی بالخصوص وہ جو براہِ راست احرار سے نہیں ملتے بلکہ درمیان میں ایجنٹ رکھ کر
ان کے ذریعہ مخالفوں سے ملتے ہیں ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض حالتوں میں درمیان میں تین تین
ایجنٹ ہیں۔ ایک شخص دوسرے سے بات کرتا ہے وہ آگے آ گے ایک اور سے کرتا ہے پھر وہ کسی
غیر احمدی سے ملتا ہے اور پھر وہ آگے کسی غیر احمدی سے ملتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ احراریوں
تک بات پہنچتی ہے۔ مجھے ایسے لوگوں کے نام بھی معلوم ہیں لیکن جیسا کہ میرا اصول ہے میں چاہتا
ہوں کہ ان کو اصلاح کا کافی موقع دیا جائے ۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جب تک شہادت شرعی
موجود نہ ہو، میں شرعی سزا نہیں دیا کرتا ۔ منافقوں کا ہونا مسلمانوں سے ہی مخصوص نہیں ، مکہ کے کئی
کا فر بھی رسول کریم ﷺ کو کو کفار کفار کی کی خبریں خبریں در دیا کرتے تھے ۔ اسی طرح اگر ہمارے منافق ہماری ہمار
خبریں دشمنوں تک پہنچاتے ہیں تو لاہور وامر تسر وغیرہ شہروں میں ان کے اندر بھی ایسے لوگ ہیں
جو ان کی خبریں ہم تک پہنچاتے ہیں اور وہ ان کے لیڈ ر بھی ہیں جو تقریریں بھی کرتے ہیں ۔ مجھے
ایک احراریوں کے جلسہ سے پندرہ دن پہلے اطلاع مل گئی تھی کہ تجویزیں کی جا رہی ہیں کہ قادیان
میں ایک جلسہ کر کے اس میں پتھر وغیرہ پھینکے جائیں اور کہا جائے کہ احمدیوں نے ایسا کیا ہے اور
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
اس طرح سلسلہ کو بدنام کیا جائے ۔ پس یہ لوگ بہت زیادہ خطرناک ہیں جو فتنہ پیدا کر کے
جماعت کو بد نام کرنا چاہتے ہیں ۔ مجھے ہرگز یہ ڈر نہیں کہ حکومت ہم میں سے کسی کو قید کر دے گی
یا پھانسی دیدے گی ۔ اس سے ہم کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا اور مومن کو موت سے کیا ڈر ہو سکتا
ہے ۔ ہاں مومن کو بدنامی سے ڈر لگتا ہے اس لئے میں اس بات سے ضرور ڈرتا ہوں کہ کوئی ایسی
بات جماعت کی طرف منسوب ہو جو جرم اور گناہ ہو۔
اس عرصہ میں قادیان سے باہر بھی مخالفت بہت بڑھ گئی ہے ۔ حمایت اسلام کے جلسہ پر جو
کچھ ہوا وہ آپ لوگ جانتے ہیں ، لدھیانہ میں اور دوسرے مقامات پر احمدیوں کا بائیکاٹ کیا ہوا
ہے۔ عورتوں کی بے عزتی کی جاتی ہے، بچوں کو پیٹا جاتا ہے۔ سیالکوٹ ، ہوشیار پور وغیرہ مقامات
پر بھی سخت تکالیف دی جا رہی ہیں ، بعض جگہوں پر ہمارے مبلغوں کو ان کے اپنے مکانوں میں بھی
نہیں رہنے دیا جاتا ، بعض کو جوتیوں کے ہار پہنائے جاتے ہیں ، بعض کے منہ کالے کر کے گدھوں
پر سوار کرایا جاتا ہے ۔ یہ سب کچھ برطانوی حکومت کے اندر ہو رہا ہے ، مگر وہ بے بس ہے بوجہ اس
کے کہ مخالفوں کی کثرت ہے اور تم اقلیت میں ہو ۔ پس حق اور انصاف کی دلیل سے تم گورنمنٹ کو
بھی نہیں منوا سکتے صرف ایک دلیل ہے جسے ماننے پر سب مجبور ہونگے اور وہ یہ کہ تم اپنی اقلیت کو
اکثریت میں بدل ڈالو ، تم کل ہی ان اعداد کو بدل دو پھر دیکھو حکومت کس طرح تمہاری ہر دلیل کو
مانتی ہے۔
6
پنجابی میں ایک مثل مشہور ہے کہ جس دی کوٹھی دانے اُس دے کملے وی سیانے ہمارا
قصور صرف اتنا ہے کہ ان کے اندازہ کے مطابق ہماری تعداد ۵۶ ہزار ہے اور ان میں صرف اتنی
خوبی ہے کہ وہ اپنی طرف پنجاب کے ایک کروڑ لوگوں کو منسوب کرتے ہیں حالانکہ یہ کسی صورت
میں بھی صحیح نہیں۔ میں کبھی نہیں مان سکتا کہ زمینداروں کی اکثریت اس قدر گندی ہوگئی ہو کہ کمزور
پر ظلم کو برداشت کر سکے۔ ان میں سے بہت تھوڑے احراریوں کے ساتھ ہیں باقی کو اس کا علم بھی
نہیں کہ احمدیوں پر کس قدر مظالم کئے جا رہے ہیں ۔ اگر ان کو اس کا علم ہو تو وہ اس ظلم کا مقابلہ
کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔
ان خطرات سے بچنے کیلئے میں نے بعض تجاویز کی تھیں ۔ آج بعض مقررین نے ان کے
متعلق تقریریں کی ہیں مگر مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض امور کے متعلق زیادہ وضاحت سے بیان نہیں
کیا جا سکا اس لئے ان امور کے متعلق میں بعض باتیں بیان کر دیتا ہوں ۔ ان فتنوں سے بچنے کے

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
لئے میں نے بتایا تھا کہ دوست سب سے پہلے یہ کریں کہ باہم لڑائی جھگڑے بند کر دیں ۔ میری
اس تحریک کے نتیجہ میں سینکڑوں نے صلح کی لیکن سینکڑوں ایسے ہیں جو پھر لڑنے لگ گئے اس لئے
اس مطالبہ کے چھ ماہ بعد میں پھر آپ لوگوں کو اور جو یہاں موجود نہیں ان کو اخبار کے نمائندوں
کے ذریعہ توجہ دلاتا ہوں کہ کوئی احمق ہی اُس وقت اپنے بھائی سے لڑ سکتا ہے جب کوئی دشمن اس
کے گھر پر حملہ آور ہوا یسے نازک وقت میں اپنے بھائی کی گردن پکڑنے والا یا تو پاگل ہو سکتا ہے یا
منافق ۔ ایسے شخص کے متعلق کسی مزید غور کی ضرورت نہیں ، وہ یقینا یا تو پاگل ہے اور یا منافق اس
لئے آج چھ ماہ کے بعد میں پھر ان لوگوں سے جنہوں نے اس عرصہ میں کوئی جھگڑا کیا ہو کہتا ہوں
کہ وہ توبہ کریں، تو بہ کریں، توبہ کریں ورنہ خدا کے رجسٹر سے ان کا نام کاٹ دیا جائے گا اور وہ
تباہ ہو جائیں گے ۔ منہ کی احمدیت انہیں ہرگز ہرگز نہیں بچا سکے گی ۔ ایسے لوگ خدا کے دشمن ہیں ،
رسول کے دشمن ہیں ، قرآن کے دشمن ہیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دشمن ہیں، ایسے لوگ
خون آلود گندے چیتھڑے کی طرح ہیں جو پھینک دیئے جانے کے قابل ہے۔ اس لئے ہر وہ شخص
جس نے اپنے بھائی سے جنگ کی ہوئی ہے، میں اس سے کہتا ہوں کہ پیشتر اس کے کہ خدا کا
غضب اس پر نازل ہو وہ ہمیشہ کے لئے صلح کرلے اور پھر کبھی نہ لڑے۔ ذرا غور تو کر وتم کن باتوں
کے لئے لڑتے ہو، نہایت ہی ادنی اور ذلیل باتوں کے لئے ۔
پھر میں نے نصیحت کی تھی کہ اس زمانہ میں مالی قربانی کی بہت ضرورت ہے اس لئے سب
مرد اور عورتیں اپنی زندگی کو سادہ بنائیں اور اخراجات کم کر دیں ۔ تا جس وقت خدا تعالیٰ کی طرف
سے قربانی کے لئے آواز آئے ، وہ تیار ہوں ۔ قربانی کے لئے صرف تمہاری نیت ہی فائدہ نہیں
دے سکتی جب تک تمہارے پاس سامان بھی مہیا نہ ہوں ۔ ایک نابینا جہاد کا کتنا ہی شوق کیوں نہ
رکھتا ہو اس میں شامل نہیں ہو سکتا ، ایک غریب آدمی اگر زکوۃ دینے کی خواہش بھی کرے تو نہیں
دے سکتا ، ایک مریض کی خواہش خواہ کس قدر زیادہ ہو روزے نہیں رکھ سکتا پس اگر سامان مہیا نہ
ہوں تو ہم وہ قربانی کسی صورت میں بھی نہیں کر سکتے جس کی ہمیں خواہش ہے ۔ اس لئے ضروری
ہے کہ ہم میں سے ہرا ہر ایک سادہ ز سادہ زندگی اختیار کرے تا کہ وقت آنے پر وہ اپنے آ آپ کو خدا تعالیٰ
کے سامنے پیش کر سکے اور اگر اس کا موقع نہ آئے تو بھی تم خدا تعالیٰ سے کہہ سکو کہ ہم نے جو کچھ جمع
کیا تھا اگر چہ وہ ملا تو ہماری اولاد کو ہی لیکن ہم نے اسے دین کے واسطے قربانی کی نیت سے جمع کیا
تھا۔ اسی لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ دوست سادہ غذا کھائیں اور ایک ہی کھانے پر اکتفاء

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
کریں اور دعوتوں وغیرہ کے موقع پر اگر چہ یہ پابندی نہ ہو مگر کوشش کی جائے کہ ایسے مواقع پر بھی
خرچ کم ہو، کھانا معمولی اور سستا ہوا اور دعوتوں کے موقع پر جو لوگ پہلے چار کھانے تیار کرتے تھے
وہ دو کریں اور جو آٹھ دس کرتے ہیں وہ تین چار پر اکتفاء کریں ۔
جماعت کا اکثر حصہ اس تحریک کو قبول کر چکا ہے مگر پھر بھی کئی ہیں جو اس بارہ میں غفلت
کرتے ہیں اور پھر کئی ہیں جو بار بار شرطیں پوچھتے ہیں ۔ ایک خاتون نے مجھے کہا اور کتنا شرمندہ کیا
کہ مردوں کو کھانے کا شوق ہوتا ہے آپ نے ان کو ایک کھانے کا حکم دیا مگر وہ اس کے متعلق کئی
سوالات پوچھتے رہتے ہیں۔ عورتوں کو زیور کا شوق ہوتا ہے اور آپ نے انہیں حکم دیا کہ زیور نہ
بنوا ؤ۔ عورتوں نے اس کے متعلق کوئی سوال کیا ہی نہیں اور فوراً اس حکم کو مان لیا۔ میں اپنے
منصب اور مقام کے لحاظ سے تو نہ مشرقی ہوں نہ مغربی نہ عورتوں کا ایجنٹ ہوں نہ مردوں کا مگر اس
کے اس لطیفہ میں مجھے مزا آیا کہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو بھی جواب کا موقع دے دیا۔ ہمیں چاہئے
کہ قربانی کیلئے ہر وقت تیار رہیں اور تیاری کرتے رہیں ورنہ وقت آنے پر فیل ہو جائیں گے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی ایک مثال سنایا کرتے تھے کہ کسی بادشاہ نے
کہا ، سپاہیوں کا کیا فائدہ ہے خواہ مخواہ بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں ، سب سپاہی موقوف کر دیئے جائیں ۔
جب قریبی ملک کے بادشاہ کو اس کا علم ہوا تو اس نے جھٹ حملہ کر دیا۔ اب اس نے مقابلہ کی یہ
تجویز کی کہ سب قصائیوں کو بھیجا جائے تا کہ حملہ آور فوج کا مقابلہ کریں۔ چنانچہ انہیں بھیجا گیا مگر
ھوڑی ہی دیر کے بعد وہ بھاگے ہوئے آئے کہ حضور بہت ظلم ہو گیا ۔ وہ لوگ تو نہ رگ دیکھتے ہیں
نہ بیٹھا ، ہم تو چار چار آدمی مل کر پہلے ایک آدمی کو لٹاتے ہیں اور پھر قاعدہ کے ساتھ اسے ذبح
کرتے ہیں مگر وہ لوگ اتنے عرصہ میں ہمارے ہیں آدمی مار ڈالتے ہیں ہم فریادی ہو کر آئے ہیں
کہ کوئی انتظام کیا جائے۔
پس جو قوم دشمن کے مقابلہ کے لئے تیار نہیں رہتی ، اس کا وہی حال ہوا کرتا ہے جو ان
قصائیوں کا ہوا۔ تمہارا مقابلہ بھی ان لوگوں سے ہے جو نہ رگ دیکھتے ہیں نہ پٹھا، اور جب تک تم
بھی ان کے مقابلہ کے لئے اچھی طرح تیار نہ ہو گے کامیابی نہیں ہو سکتی اس لئے تکالیف کو
برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ۔ سادہ غذا کھاؤ اور جو اس ہدایت سے منہ موڑے، تم اُس سے
منہ موڑ لو اور اس سے صاف کہہ دو کہ آج سے میرے ساتھ تمہارا کوئی تعلق نہیں ۔ اسی طرح اپنے
لباس کو سادہ بناؤ اور ضرورت سے زیادہ کپڑے نہ بنواؤ ۔ جن کے پاس کافی کپڑے ہوں جب

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
تک وہ پھٹ نہ جائیں اور نہ بنائیں اور جب بنوائیں تو کم بنوائیں ۔ اسی طرح عورتیں بھی محض
پسندیدگی کی وجہ سے کپڑا نہ خریدیں اور جب ضرورت ہو تو سنتا خریدیں۔ زیورات کے متعلق
میں نے ہدایت کی تھی کہ ان کا بنوانا بند کر دیں سوائے شادی بیاہ کے اور شادی بیاہ میں بھی پہلے
سے کمی کریں ہاں ٹوٹے پھوٹے کی معمولی مرمت ہو سکتی ہے ۔ پھلوں کے متعلق میں نے کہا تھا کہ
یہ چونکہ صحت کے لئے ضروری ہیں ، اس لئے میں گلی طور پر تو ان کی ممانعت نہیں کرتا مگر حتی الوسع
کم استعمال کئے جائیں ۔ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ہم نے یونہی اپنے ساتھ لگا رکھی ہیں ۔ اس
سال ہم برف کا استعمال نہیں کرتے اسی طرح اس سال سوڈے کی مفت تو بوتل میں نے پی ہے مگر
خرید کر نہیں پی ۔ مہمان نوازی کے طور پر کسی نے پلا دی تو پی لی ۔ پھر میں نے کہا تھا کہ سینما تھیٹر ،
سرکس وغیرہ چیزوں سے گلی پر ہیز کیا جائے ، نو جوان کثرت سے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں
اس لئے ان کو خصوصیت سے میں نے توجہ دلائی تھی اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ لاہور کے اکثر
نوجوانوں نے اسے چھوڑ دیا ہے اور بعض جو کثرت سے اس کے عادی تھے اب اس سے نفرت
کہ سوائے
کرتے ہیں ۔ مگر جو اس بارہ میں غفلت کر رہے ہیں ، اُن کو پھر توجہ دلاتا دلاتا ہوں کہ سو
آفیشل تقاریب کے باقی خواہ کیسے بھی حالات ہوں ، وہ ہرگز ان تماشوں میں نہ جائیں حتی کہ
مفت بھی نہ دیکھیں ۔ پھر میں نے آرائش مکان کے متعلق نصیحت کی تھی کہ اس پر بھی روپیہ ضائع
نہیں ہونا چاہیئے ۔ علاجوں کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر کم قیمت علاج کریں اور دوست بھی
قیمتی ادویہ کے پیچھے نہ پھریں تا ناواجب خرچ نہ ہو۔ میں امید کرتا ہوں کہ آج چھ ماہ کے بعد
دوست پھر ان باتوں کو پورا کرنے کا اقرار کریں گے اور اپنی زندگیوں میں عمدہ نمونہ دکھانے کی
کوشش کریں گے۔
پھر میں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہر احمدی تبلیغ کی کوشش کرے اور دو دو ماہ وقف کر دے مگر بہت
کم لوگوں نے اس طرف توجہ کی ہے جن کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں اور ان میں سے بھی
بہت سے قادیان کے ہیں حالانکہ اگر ہم اس حد تک بھی کوشش نہ کریں جس حد تک ہمارے اختیار
میں ہے تو یہ کس قدر افسوس کی بات ہوگی ۔ لوگوں کے کانوں تک تبلیغ کا پہنچا دینا ہمارے ذمہ ہے
ور نہ اگر ہم اس ذریعہ کو بھی استعمال نہ کریں تو ہم کس طرح اللہ تعالیٰ کے حضور کہہ سکتے ہیں کہ ہم
نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ ایک مطالبہ زندگیاں وقف کرنے کا تھا اس کا جواب بھی اگر چہ کوئی زیادہ ز
شاندار نہیں تاہم سینکڑوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے کہ جہاں چاہیں بھیج دیا جائے ۔ ان میں

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
سے پانچ جا بھی چکے ہیں باقی تیار ہو رہے ہیں اور ہمت سے کام کر رہے ہیں ۔ پانچ ماہ ہوئے لیکن
اس عرصہ میں ان میں کوئی تزلزل پیدا نہیں ہوا۔ اور وہ ہمت سے قائم ہیں اور اُس دن کے منتظر
ہیں جب اشاعت دین کے لئے انہیں بھیج دیا جائے ۔ یہ نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن
دوسروں کو بھی چاہئے کہ آگے آئیں اور اپنے نام پیش کریں تا دلائل کی جنگ میں وہ دوسروں
سے پیچھے رہنے والے نہ ہوں ۔ یہ سلسلہ ختم ہونے والا نہیں بلکہ ہمیشہ ایسے مطالبے ہوتے رہیں
گے پھر میں نے ایک تحریک امانت کے متعلق کی تھی اس میں گل وعدے پانچ ہزار ماہوار تک کے
ہیں حالانکہ ضرورت زیادہ کی ہے ۔
صلى الله
اور
پس ہر احمدی جو ایک پیسہ بھی بچا سکتا ہو اسے چاہئے کہ یہاں جمع کرائے ۔ یاد رکھو کہ یہ
غفلت اور ستی کا زمانہ نہیں ہے۔ یہ خیال مت کرو کہ اگر آج نہیں تو کل ثواب کا موقع مل سکے گا۔
رسول کریم ﷺ کی پیشگوئی ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب تو بہ قبول نہیں کی جائے گی ہے
یہ مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق ہی ہے ۔ پس ڈرو اس دن سے کہ جب تم کہو کہ ہم مال و جان دینا
چاہتے ہیں مگر جواب ملے کہ اب قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کے علاوہ چندہ کی تحریک تھی ۔ اس میں
وعدے تو ایک لاکھ دس ہزار کے آئے ہیں مگر وصول ابھی تک باسٹھ ہزار ہوا ہے۔ حالانکہ بجٹ
ستر ہزار کا ہے (اس وقت تک قریباً چھیاسٹھ ہزار کی آمد ہو چکی ہے ) امید ہے کہ دوست بقیہ
وعدے جلد پورے کریں گے اور اس بات کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ اگلے سال پھر جوش سے
اس تحریک میں حصہ لے سکیں ۔ میں آئندہ نومبر میں پھر اعلان کرنے والا ہوں مگر جو آج وعدہ پورا
نہیں کرتا وہ کل کس طرح آگے آئے گا ۔ ایک مطالبہ قادیان میں تعلیم کیلئے بچوں کو بھیجوانے کا تھا
اس کے ماتحت طلباء قادیان میں آئے ہیں اور ان کی تربیت کا کام جن لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے
امید ہے وہ میری ہدایات کے ماتحت اس کیلئے پوری پوری کوشش کریں گے۔ قادیان میں مکان
بنوانے کی بھی تحریک کی گئی تھی ۔ اس کی طرف بہت سے دوستوں نے توجہ کی ہے۔ مگر ابھی اس کی
طرف مزید توجہ کی ضرورت ہے ۔ اب تو احرار بھی کہتے ہیں کہ قادیان میں مکان بناؤ اور زمینیں
خریدو۔ اس سے ہمارے دوست اندازہ کر سکتے ہیں کہ انہیں اس امر کی طرف کس قدر توجہ کی
ضرورت ہے ۔ ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ یہاں اس کثرت سے مکان بنائیں کہ مخالفوں کیلئے
کوئی زمین ہی نہ رہنے دیں ۔
ایک نصیحت ترک بیکاری کے متعلق تھی۔ اس پر بھی بہت کم عمل کیا گیا ہے اور بہت کم ہمت

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
دکھائی گئی ہے۔ جھوٹی نام و نمود کی قربانی بہت مشکل ہوتی ہے تعلیم یافتہ بے کار یہ ہمت نہیں کرتے
کہ ” الفضل“ کے پرچے بغل میں دبا کر بیچتے پھریں۔ میں امید کرتا ہوں کہ نو جوان اس مرض کو دور
کریں گے اور والدین بھی اپنی اولاد سے اس مرض کو دور کرانے کی کوشش کریں گے کہ یہ مرض قوم کی
کام کرنے کی روح کو کچل دیتا ہے۔ پھر میں نے ہاتھ سے کام کرنے کی نصیحت کی تھی ، اس کی طرف
بھی کم توجہ کی گئی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ اگر قادیان کی جماعت کوئی ایسے کام پیدا کرے تو میں بھی
دوستوں کے ساتھ ان کاموں میں شریک ہوں گا لیکن ابھی تک کوئی ایسا کام پیدا نہیں کیا گیا۔
ایک تحریک یہ تھی کہ پنشن یافتہ دوست یہاں آئیں ۔ اس کے ماتحت جس قدر آدمیوں کی
ضرورت تھی اتنے میسر نہیں ہوئے ۔ ان سب باتوں کے علاوہ میں نے دعا کے لئے کہا تھا۔ اور
نصیحت کی تھی کہ دوست یہ دعائیں کثرت سے پڑھا کریں۔ اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي
نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ اور رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا
وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا ۔ لیکن شاید بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دعا ئیں صرف روزوں کے ایام
کے لئے ہی تھیں ، حالانکہ یہ صحیح نہیں جب تک یہ فتنہ رہے دوستوں کو چاہئے کہ یہ دعائیں پڑھتے
رہیں ۔ ان کے علاوہ اپنی اپنی زبان میں زیادہ جوش کے ساتھ بھی دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ
رحم کرے اور ہمیں ایسا روحانی غلبہ عطاء کرے کہ ہم لوگوں کے خیالات میں ، افکار میں ، رجحانات
میں ، ان کے قلوب میں ، زبانوں میں ، اعمال میں ، تمدن میں ، دین میں اصلاح کر سکیں تا جیسے خدا
کی بادشاہت آسمان پر ہے زمین پر بھی ہو۔ ان کے علاوہ اور بھی بعض باتیں ہیں مگر زیادہ اہم
یہی ہیں ، بعض کو دوسری باتوں کے ساتھ ملا کر بیان کر دیا ہے ۔
بالآخر میں دوستوں کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنوائیں اور امانت فنڈ کو
مضبوط کریں، یہ نہایت اہم کام ہے اور دشمن کے مقابلہ کے لئے آپس میں تعاون سے کام لیں ۔
بغیر تعاون کے کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ جو کام قوموں کے سپرد ہوتے ہیں وہ افراد نہیں کر سکتے پس
چاہئے کہ کہ جمہ جماعت احمد یہ کا ہر بچہ، ہر جوان ، ہر بوڑھا، ہر مرد اور ہر عورت ایسے ایسے ، رنگ میں کام
کرے کہ قیامت کے دن کہہ سکے اے خدا ! ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ اگر آپ لوگ تاویلیں
اور بہانے کریں گے تو کام پھر بھی خدا تعالیٰ کر دے گا مگر یہ بہت شرم کی بات ہوگی ، آپ کیلئے اور
میرے لئے بھی کیونکہ شاگردوں کی ذمہ واری استاد پر بھی ہوتی ہے۔
جو لوگ محض رشتہ داری یا محبت کی خاطر منافقوں سے ملتے رہتے ہیں ، ان پر بھی میں

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
حجت تمام کرتا ہوں اور ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ تم خدا کے حضور ضرور پکڑے جاؤ گے۔ تم خدا اور
اس کے دین کو کھلونا بنا رہے ہو اور ہنسی کر رہے ہو لیکن خدا کے حضور تمہاری چالاکیاں،
ہوشیاریاں، بڑائیاں اور تکبر کوئی چیز کام نہ دے سکے گی ۔ ہر ایک جو منافقوں کے حوصلے اپنے عمل
اور سلوک سے بڑھاتا ہے ، وہ اچھی طرح سُن رکھے کہ اللہ تعالیٰ اسے اس دنیا میں ہمارے سامنے
اور اگلی دنیا میں اپنے سامنے ذلیل کرے گا۔ پس دشمنوں اور منافقوں سے بچو اور جب وہ
منافقت کی بات کریں ، ان سے الگ ہو جاؤ۔ منافق ہمیشہ پُر فریب طریق پر بات کرتا ہے مثلاً وہ
کہے گا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی تو بہت اچھے ہیں ، مگر دوسرے احمدی ایسے ہیں کہ جماعت کو
بد نام کر رہے ہیں ۔ پس تم جس شخص کو دیکھو کہ عام لوگوں میں بیٹھ کر جماعت پر اعتراض کرتا ہے
سمجھ لو کہ منافق ہے اور لا حول پڑھتے ہوئے اس کے پاس سے اُٹھ جاؤ۔
پھر جو شخص تمہیں سلسلہ کی خدمت سے روک رہا ہو، خواہ اسی بہانہ سے روکتا ہو کہ اس سے
بہتر خدمت کا موقع تمہیں مل سکے گا اس کے متعلق بھی سمجھ لو کہ وہ منافق ہے ۔ اس وقت سلسلہ کے
کام بہت پھیل رہے ہیں اور ہمیں آدمیوں کی بہت ضرورت ہے ۔ جماعت کے دوستوں کو چاہئے
کہ علوم حاصل کریں ، نائٹ سکول کھولے جائیں جہاں لیکچرار مقرر کر دیئے جائیں کہ دوستوں کو
مسائل یاد کرا کے تبلیغ کے لئے تیار کریں ۔
سب سے آخر میں پھر یہی نصیحت کرتا ہوں کہ جب تک تم اپنے لئے موت قبول نہ کرو،
زندگی حاصل نہیں کر سکتے۔ تم سے اگر کوئی پوچھے کہ اسلام کی زندگی کی کیا صورت ہے؟ تو تمہاری
طرف سے اس کا ایک ہی جواب ہونا چاہئے کہ ہماری موت ، موت ، موت ۔
پس تم اس کے لئے تیار ہو جاؤ۔ آج ہمیں حکومت سے بھی صاف لفظوں میں کہہ دینا چاہئے
کہ ہم مذہب میں کسی قسم کی دخل اندازی گوارا نہیں کر سکتے ۔ ہم ایک ایک کر کے مرجائیں گے مگر
یہ نہیں ہونے دیں گے۔ اور آج ہمیں احرار سے بھی یہ کہہ دینا چاہئے کہ ہم نرم طبائع رکھتے ہیں
فسادی نہیں ہیں لیکن تمہاری ایک ایک قربانی کے مقابلہ میں ہم دس دس پیش کر کے بھی خوش نہیں
ہونگے ۔ ہم اُس وقت تک آرام کا سانس نہیں لیں گے جب تک کہ تم لوگ یا تو تو بہ نہ کر لو اور یا
پھر تمہارے نظام کو ہم دنیا سے فنا نہ کر دیں اور تمہاری پارٹی کو توڑ نہ دیں ۔ ہمارے آرام کی اب
دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ تم مومن بن جاؤ اور دوسری یہ کہ تم پرا گندہ ہو جاؤ۔ اور آج
ہمیں منافقوں سے بھی صاف الفاظ میں یہ کہہ دینا چاہئے کہ ہم ہر اس دل کو جس میں سلسلہ کے

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہر گز کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے
خلاف میل ہوگی مسل دیں گے خواہ بوجہ اس کے کہ وہ ہمارا دوست یا رشتہ دار تھا ، ہمارا اپنا دل بھی
ساتھ ہی مسلا جائے ۔ ہمیں اپنے بیوی بچوں ، والدین ، بہنوں بھائیوں اور دوستوں رشتہ داروں
سے بھی کہہ دینا چاہیئے کہ تمہارے ساتھ ہمارے تعلقات اسی صورت میں رہ سکتے ہیں کہ تم دین
کے لئے مصائب کی آگ میں ہم سے پہلے گود جاؤ اور کہو کہ یہ آگ نہیں جنت ہے۔ لیکن اگر تم
قربانیوں کے رستہ میں ہمارے لئے روک بنو گے تو تمہارے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہو
گا۔ حکومت سے کہہ دو کہ ہم خیر خواہ اور امن پسند ضرور ہیں مگر یہ کبھی گوارا نہیں کر سکتے کہ سلسلہ کی
عزت کو کم کیا جائے ۔ ادب سے لیکن کھول کر حکومت کو یہ سنا دو کہ ہم سے یہ امید نہ رکھی جائے کہ
ہم سلسلہ کی بے عزتی حکام کے ہاتھوں ہوتی دیکھیں اور پھر بھی جی ہاں جی ہاں کہتے ہوئے
سر جھکائے رکھیں ہم سے یہ بھی نہ ہو سکے گا۔ مسلمانوں سے کہہ دو کہ تمہارے لئے ہم ہمیشہ
قربانیاں کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن یہ کبھی نہ ہوگا کہ احمدیت میں اس وجہ سے کوئی
کمزوری آنے دیں ۔ جس دن تم احمدیت کے خلاف تلوار اُٹھاؤ گے ، اُس دن بس دو ہی صورتیں
ہمیں مطمئن کر سکیں گی یا تو یہ کہ تم ایمان لے آؤ اور یا پھر یہ کہ پیٹھ دکھا کر بھاگ جاؤ۔ منافقوں کو
اچھی طرح سن لینا چاہئے کہ ان کے بارے میں ہم کوئی نرمی یا کمزوری اختیار نہیں کریں گے ۔ ان
سلسلہ کے لئے
کا ہم سنگدل انسان کی طرح مقابلہ کریں گے اور ان کی تباہی ہمارے لئے عید کا دن ہوگا ۔
میں اللہ ت اللہ تعالیٰ سے ، دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم میں سے ہر ایک کو توفیق دے کہ سلسلہ - دعا
قربانیاں کر سکے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اندر اخلاص ، انصاف اور عدل پیدا کرے۔ تاہم جنگ کی
حالت میں کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے سلسلہ بدنام ہو۔ ایک طرف ہمیں حکومت سے
وفاداری کو قائم رکھنے اور دوسری طرف سلسلہ کی عظمت و وقار کو برقرار رکھنے کی توفیق عطا کرے۔
مسلمانوں سے ہمیں دوستی کرنے کی توفیق دے مگر یہ بھی توفیق دے کہ ہر اس آنکھ کو جو احمدیت کو
ٹیڑھی نظر سے دیکھے، پھوڑ ڈالیں ۔ وہ ہماری کمزوریوں ، جہالتوں اور غفلتوں کو دور کر کے نیک ،
خادم دین، مخلص اور سچا مومن بنائے ۔ اپنے دین کے رستہ پر چلنے کی توفیق دے۔ اور ہم اپنے
عہدوں کو پورا کرنے والے ہوں ۔
ا شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه ۱۶۵ مطبع رحمانیہ مصر ۱۹۲۹ء
مسند احمد بن حنبل جلد اول صفحہ ۱۹۲ مطبوعہ دار الفکر بیروت
( الفضل ۱۲ ۔ جون ۱۹۳۵ ء )

آج 10 میں سے 10 باقی