تحریکِ جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مباہلہ کے چیلنج کے مقابلہ میں احرار کی فتیح حرکات
تحریک جدید کی اہمیت اور وہ بنیادی اصول جو اس
تحریک کے اندر کام کر رہے ہیں
( تقریر فرموده ۲۶ - دسمبر ۱۹۳۵ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ توبہ کا ساتواں رکوع پڑھا اور پھر فرمایا:۔
رمضان کا آخری عشرہ ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر وہ طاقت جو گلے میں شروع
رمضان میں ہو سکتی ہے آج کل نہیں ہو سکتی اور اس لئے شاید بغیر لاؤڈ سپیکر کے میرے لئے یہ
مشکل ہوتا کہ میں تمام دوستوں تک اپنی آواز پہنچا سکوں لیکن اللہ تعالیٰ نے اس اشاعت کے
زمانہ میں یہ نئی نعمت جو ہمارے لئے پیدا کر دی ہے، میں امید کرتا ہوں کہ اس کے ذریعہ با وجود
اس بات کے کہ میری آواز بہت بھرائی ہوئی ہے پھر بھی تمام دوستوں تک پہنچ جائے گی ۔
سب سے پہلے تو میں چند دوستوں کی طرف سے اس موقع پر جو پیغامات آئے ہیں اور جن
میں انہوں نے آپ لوگوں کو یہاں آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا اور دعا
کی درخواست کی ہے سنائے دیتا ہوں ۔ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کا حیدرآباد سے پیغام
آیا ہے، سیٹھ اسماعیل صاحب آدم کا بمبئی سے پیغام آیا ہے نیروبی سے بہت سے دوستوں نے
جماعت کے دوستوں کو یہاں آنے پر مبارکباد دی اور اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہوئے دعا کی
درخواست کی ہے۔ ان کے نام یہ ہیں ۔
سید محمود اللہ شاہ صاحب، عبدالرحمن صاحب، محمد اشرف صاحب، بشیر احمد صاحب
ڈاکٹر عمر دین صاحب چودھری نثار محمد صاحب شیر محمد صاحب عثمان يعقوب صاحب
6

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
6
قاضی عبد السلام صاحب اور ان کے خاندان کے افراد - محمد اکرم صاحب ڈاکٹر احمد ی صاحب
جن کا اصل نام عبد اللہ ہے مگر وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ڈا کٹر احمدی کہتے اور لکھتے ہیں، محمد بشیر خان صاحب
غلام فرید صاحب سلام علی صاحب راج بیگم صاحبہ عائشہ صاحبہ غلام محمد صاحب غلام محمد صاحب، فقیر محمد صاحب
احمد دین صاحب مبارک احمد صاحب ملک احمد حسن صاحب اور ملک عبدالعزیز صاحب اسی
طرح کوٹری سے سید بشیر مبارک تا ر دیتے ہیں کہ ان کیلئے دعا کی جائے محمد رفیق صاحب کلکتہ
سے جلسہ میں شامل ہونے پر سب دوستوں کو مبارکباد دیتے اور اپنی عدم شمولیت پر افسوس کا
اظہار کرتے ہوئے دعا کی درخواست کرتے ہیں، شیخ عبدالحکیم صاحب نئی دہلی سے دعا کی
درخواست کرتے ہیں، ان کی صحت کچھ کمزور رہتی ہے یوگنڈا کی جماعت تار دیتی ہے کہ اول تو
ہماری طرف سے جلسہ اور عید کی مبارکباد دی جائے اور پھر ہماری طرف سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
کہتے ہوئے دعا کی درخواست کی جائے ان دوستوں کے نام یہ ہیں ۔ ڈاکٹر لعل الدین صاحب
نصر اللہ خان صاحب محمد امین صاحب نذر احمد صاحب، محمد حسین صاحب، عبدالحی صاحب
ابراہیم صاحب احمد الدین صاحب، محمد شریف صاحب، فیض محمد صاحب، عبدالکریم صاحب
اسحاق صاحب عبدالشکور صاحب، سکھے سے محمد فضل کریم صاحب تار دیتے ہیں کہ وہ کچھ بیمار
ہیں، ان کیلئے دعا کی جائے اور سب کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہیں، شجاعت علی صاحب ناسک
علاقہ بمبئی سے تمام دوستوں کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے اور دعا کی درخواست کرتے ہیں،
عبدالعزیز صاحب احمد آباد سے دعا کیلئے تار دیتے ہیں۔ محمد نظیر صاحب شاہ جہان پور سے بذریعہ
تار درخواست دعا کرتے ہیں ۔ ابراہیم صاحب نور پور بمبئی سے تار دیتے ہیں کہ ان کی ترقی مدارج
کیلئے دعا کی جائے نیز ان کے کاموں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے اس کے ازالہ کیلئے بھی دعا کی
جائے اسی طرح معظم بیگ صاحب گلگت سے اپنی بیوی کی صحت اور مشکلات کے رفع کیلئے
درخواست دعا کرتے ہیں ۔
میں نے گزشتہ جلسہ میں بیان کیا تھا کہ میرے اعلان اور سفارشیں کرنے کے متعلق
دوست مجھے جلسہ سالانہ کے موقع پر تحریک کیا کرتے ہیں اور چونکہ اس قسم کے اعلان بہت سا
وقت لے لیتے ہیں علاوہ ازیں یہ ایک ایسی رسم ہوتی جاتی ہے جس کے متعلق مستقبل کو مدنظر
رکھتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیئے اس لئے آئندہ میں اس قسم کے اعلان کرنے میں بہت احتیاط
کروں گا اور کوشش کروں گا کہ مجمل سفارش بھی ترک کر دوں مگر پھر بھی بعض باتیں ایسی پیدا ہو

انوار العلوم جلد ۱۴
جاتی ہیں جن کے متعلق مجبوراً اعلان کرنا پڑتا ہے۔
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہمارے ایک دوست مولوی غلام حسن صاحب جھنگ کے رہنے والے ہیں اور وہاں کی
جماعت کے امام ہیں ان کی مالی حالت بہت کمزور ہے وہ سلسلہ کی اکثر خدمت کرتے رہتے
ہیں ۔ ان کا مکان بھی جماعت کے کام آتا ہے کیونکہ مسجد کے ساتھ وہی ایک مکان ہے مگر مالی حالت
کی کمزوری کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ مکان ان کے قبضہ سے نکل جائے اور قرض خواہوں کے
پاس چلا جائے اور احمد یہ مسجد کی آبادی مشکل ہو جائے ۔ وہ کھیسوں کی تجارت کیا کرتے ہیں ۔
کھیں ہمارے ملک میں عام طور پر بستر کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور بجائے چادروں یا دو تہیوں
کے بہت سے لوگ بستر پر کھیں بچھایا کرتے ہیں ۔ جن دوستوں کو کھیسوں کی ضرورت ہو میں
چاہتا ہوں کہ ان سے خریدیں ۔ ان کی ضرورت بھی پوری ہو جائے گی اور پھر چیز بھی اچھی ملے
گی کیونکہ جھنگ کھیسوں کیلئے مشہور ہے ۔
پھر حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی کتاب ” بیاض نور الدین طب کی ایک نہایت ہی اعلیٰ
کتاب ہے ۔ گو وہ ایسی طرز پر لکھی ہوئی ہے جیسے سمندر ہوتا ہے کہ جس میں غوطہ لگا کر ہی انسان
موتی نکال سکتا ہے ۔ مگر بلحاظ مطالب وہ نہایت ہی مفید کتاب ہے اور اس میں حضرت
خليفة امسیح الاوّل کے بہت سے ایسے نسخے ہیں جو آپ کی عمر بھر کے تجربہ سے صحیح اور مفید ثا ہ ثابت
ہوئے ہیں۔ اطباء اس کتاب سے بہت زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور جو طبیب نہیں وہ بھی
عام معالجات میں جن میں کسی ڈاکٹر یا حکیم کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی یا جہاں ڈاکٹروں اور
حکیموں کا وں کا میسر آنا مشکل ہو اس سے اسے بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ بیاض نورالدین
دو چھی ہیں ایک حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے بچوں کی طرف سے مگر ابھی اس کی ایک ہی جلد
شائع ہوئی ہے دوسری جلد چھپنی باقی ہے، اس کی چھپوائی میں زیادہ صفائی سے کام لیا گیا ہے۔
اور دوسری مکمل بیاض مفتی فضل الرحمن صاحب کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔ مفتی فضل الرحمٰن
صاحب کو حضرت خلیفہ امسیح الاول نے خود بیاض لکھوائی تھی بیسیوں دفعہ بلکہ اس سے بھی زیادہ
میں نے اپنی موجودگی میں حضرت خلیفہ اول کو یہ بیاض اُنہیں لکھواتے دیکھا۔ گو اس کے چھپنے
میں بعض غلطیاں رہ گئی ہیں مگر اس میں جو نسخے ہیں وہ حضرت خلیفہ اول کے ہی ہیں اور آپ نے
ہی اس کتاب میں لکھوائے ۔ انہوں نے یہ بیاض مکمل چھپوائی ہے۔ مگر کہتے ہیں کہ میں نے قرض
لے کر اس کتاب کو چھپوایا تھا جو فروخت نہ ہونے کی وجہ سے اب تک چلا آ رہا ہے۔ طب ایسی
المسيح

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
چیز ہے کہ ہر ایک کے کام آتی ہے اور کوئی ایسا فرد نہیں جسے اس کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔ جولوگ
پڑھے لکھے ہیں انہیں چاہئے کہ یہ کتاب اپنے پاس رکھیں اور جہاں ڈاکٹروں یا حکیموں سے
خاص طور پر مشورہ لینے کی ضرورت نہ ہو، وہاں اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ علاوہ ازیں جو دوست
طب سے دلچسپی رکھتے ہیں اگر وہ بھی اس کتاب کو خرید لیں تو یقیناً یہ کتاب ان کے لئے مفید ہوگی
اور مفتی صاحب کی مدد کی صورت بھی ہو جائے گی ۔
ایک اعلان میں بک ڈپو کی طرف سے کرنا چاہتا ہوں ۔ پچھلے دو سالوں میں میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کے متعلق تقریر کی تھی اور نظارت تالیف و تصنیف
کو ہدایت کی تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو ایک جگہ جمع کر دے۔
یہ الہامات کو ایک صاحب کی طرف سے جو بعد میں غیر مبائعین میں شامل ہو گئے جمع تھے اور
انہوں نے بڑی محنت سے کام کیا تھا اور باوجود اس کے کہ وہ ہمارے مخالف ہیں میں سمجھتا ہوں
ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم ان کے کام کی داد دیں کیونکہ انہوں نے بڑی ہمت سے کام لیا اور
ایسے وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو جمع کیا جب دوسروں کو اس کا
خیال نہیں تھا۔ انہوں نے یہ کام حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے عہد میں کیا تھا مگر کچھ عرصہ کے بعد
وہ کتاب ختم ہو گئی ۔ وہ الہامات کا مجموعہ میں نے نظارت تصنیف کی معرفت اب یہاں جمع کروایا
ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے تیار ہو گیا ہے اور سات سو صفحات کے قریب اس کا حجم ہے اور
پہلے مجموعہ الہامات سے بہت زیادہ مکمل ہے ۔ دوستوں کو چاہئے کہ یہ کتاب ضرور خریدیں ۔
اسی سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ناظر صاحب تعلیم و تربیت کی طرف سے میں نے
اخبار میں ایک اعلان دیکھا ہے جس میں انہوں نے کسی میری تقریر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے
کہ میں نے کہا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کے مجموعہ کی بالالتزام
تلاوت کی جائے۔ میں سمجھتا ہوں تلاوت کا لفظ قرآن کریم کیلئے ایسا مخصوص ہو چکا ہے کہ کسی
اور کتاب کیلئے اس لفظ کا استعمال بہت سی غلط فہمیاں پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا ہے اس لئے
کوئی وجہ نہیں کہ ہم ایسے الفاظ استعمال نہ کریں جس سے مفہوم بھی ادا ہو جائے اور غلط فہمی بھی
پیدا نہ ہو۔ تلاوت کا لفظ بھی ویسا ہی کام دے سکتا ہے جیسے مطالعہ کا لفظ اور چونکہ انسان نے
آنکھوں سے دیکھ کر کسی کتاب کو پڑھنا ہوتا ہے اور آنکھوں سے کام لے کر ہی قرآن کریم کی
تلاوت کی جاتی ہے اس لئے تلاوت کی بجائے ہمیں مطالعہ کا لفظ استعمال کرنا چاہئے تاکسی قسم کی

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
غلط فہمی پیدا نہ ہو۔
بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی نازل ہوئی
اور آپ کو جو رویا و کشوف ہوئے ، وہ جماعت کے آئندہ پروگرام کے ساتھ نہایت گہرا تعلق
رکھتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان میں قرآن اور حدیث کی اعلیٰ درجہ کی تفسیر بھی ہے اس لئے اپنے
ایمانوں کے ازدیاد اور قرآن کریم کی تفہیم کے لئے ان کا مطالعہ رکھنا نہایت ضروری ہے۔
دیکھو کس طرح احرار کے فتنہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک لمبا عرصہ قبل
وضاحت کے ساتھ خبر دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ حکومت اس امر کا یقین کر لینے کے بعد کہ
جماعت احمد یہ فتنوں اور فسادوں سے ہمیشہ بچتی ہے ، ایک شخص کی کوشش سے اس وہم میں مبتلا ہو
جائے گی کہ شاید یہ جماعت اپنی حکومت قائم کر رہی ہے اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے قائم کردہ سلسلہ اور حکومت میں جدائی ہو جائے گی ۔ پھر دوبارہ وہی شخص احمد یوں کو
مسلمانوں کی نگاہ میں ذلیل کرنے کیلئے حملہ کرے گا لیکن حالات ایسے پیدا ہو جائیں گے کہ وہ
حملہ قانونی جرم بن جائے گا اور جب اسے گرفتار کیا جائے گا تو عدالت اُسے جاتے ہی چار ماہ کی
قید کی سزا دے دے گی جیسا کہ میں اپنے ایک اشتہار میں تفصیل کے ساتھ بیان کر چکا ہوں ۔ مگر
اس قسم کی باتیں تبھی نظر آتی ہیں جب انسان الہامات کا مطالعہ رکھے ۔ ورنہ اگر ہم الہامات کا
مطالعہ نہ کریں اور آج کوئی پیشگوئی پوری ہو جائے تو ہمیں کس طرح معلوم ہو کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی پوری ہوئی ہے اور اگر سو سال کے بعد لوگوں کو پتہ لگے اور اُس
وقت جماعت اسے پیش کرے تو اُس وقت کے لوگ گالیاں ہی دیں گے کہ یہ عجیب لوگ تھے
ان کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پیشگوئی پوری ہوئی مگر انہیں پتہ تک
نہ لگا اور اب عرصہ کے بعد انہیں ہوش آیا ہے ۔ تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان پیشگوئیوں
کو اپنے مد نظر رکھیں جس کا طریق یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو ہمیشہ
زیر مطالعہ رکھا جائے تا جب کوئی پیشگوئی پوری ہو تو ہمیں الہامات یا رویا و کشوف یاد آ جائیں ۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کے مطالعہ سے قرآن کریم کا فہم
پیدا ہوتا اور اس کے معارف سے واقفیت ہوتی ہے اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ ان میں سے
جس جس کو توفیق ہو وہ یہ کتاب ضرور خریدے اور اس کا مطالعہ رکھے تا اسے قرآن مجید اور
حدیث کی سمجھ بھی آئے اور جماعت کا وہ پروگرام بھی مد نظر رہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
تجویز کیا ہے اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ دوست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا
مطالعہ رکھیں تا انہیں قرآن کریم کی سمجھ آئے ، تو میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا اس سے
بھی زیادہ مطالعہ کیا جائے اور اس سے بھی زیادہ اس پر غور اور تدبر کیا جائے ۔ پھر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام اور آپ کی احادیث بھی ایک قابل قدر چیز ہیں اور اعلیٰ درجہ کی تفسیر
اپنے اندر رکھتی ہیں۔ مگر چونکہ ان احادیث کی ترتیب و تدوین اور انہیں ہم تک پہنچانے میں
انسانی ہاتھوں کا دخل ہے اس لئے احادیث اس صفائی کے ساتھ ہمارے پاس نہیں پہنچیں جس
صفائی کے ساتھ قرآن کریم پہنچا ہے اور قرآن کریم کے بعد جس چیز کے متعلق ہم قسم کھا کر کہہ
سکتے ہیں کہ وہ سچی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات ہی ہیں ۔ پس قرآن کریم اور
احادیث کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا بھی مطالعہ کیا جائے ۔ پہلے تمام
کتاب کو بالاستیعاب پڑھ جائیں اور پھر کبھی کبھی مطالعہ کرتے رہیں تا ذہن میں الہامات کے
کے
66
مضامین تازہ رہیں ۔ پھر علاوہ اس کتاب کے جس کا نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بعض الہامات کی بناء پر تذکرہ پر تذکرہ رکھا گیا ہے۔ دو میری کتا ہے۔ دو میری کتا بیں چھپوائی گئی ہیں جو ایک عرصہ
سے نہیں ملتی تھیں ۔ اب کی دفعہ ان کی قیمتیں بھی بہت کم رکھی گئی ہیں پہلے دو اور ڈیڑھ رو پید ان کی
قیمت تھی مگر اب گیارہ آنے اور نو آنے میں یہ کتا بیں مل سکتی ہیں اس لئے جو دوست پہلے ان
کتابوں کو نہیں خرید سکے وہ اب خرید لیں ۔ ان میں سے ایک ” دعوۃ الا میر ہے جس میں خدا تعالیٰ
کے فضل سے غیر احمدیوں کیلئے تبلیغ کا بہت بڑا مصالحہ جمع ہے اور دوسری احمدیت یعنی حقیقی اسلام
ہے جس میں غیر مسلموں کیلئے تبلیغ کا بہت بڑا مصالحہ جمع ہے۔ یہ دونوں کتا بیں اس وقت کے
حالات کے لحاظ سے ایک چھوٹی انسائیکلو پیڈیا ہیں جو بہت سے مطالب پر حاوی ہیں ۔ غیروں پر
تو ان کتابوں کا اتنا اثر ہے کہ فرانس میں رائل ایشیاٹک سوسائٹی کے ایک رسالہ میں اسلام پر
ایک مضمون چھپا ہے جس کا نوے فیصدی حصہ ”احمدیت سے لیا گیا ہے اور درمیان میں حوالہ
دے کر مضمون لکھنے و لکھنے والے نے لکھا ہے کہ میں نے اسلام کے متعلق بہت سی کتابیں پڑھی ہیں مگر
جتنی کتا بیں گزشتہ صدیوں میں اسلام کے متعلق لکھی گئی ہیں یہ کتاب ان سب سے زیادہ اچھی
ہے۔ کوئی عیسائی ہے جس نے یہ مضمون لکھا ، تو اسلام کے متعلق غیروں میں تبلیغ کرنے کیلئے یہ
کاغذ
کتاب نہایت مفید ہے ۔ اعلیٰ کاغذ پر جو کتاب چھپی ہے ، اس کی قیمت گیارہ آنے اور معمولی
پر جو کتاب چھپی ہے، اس کی قیمت ۹ آنے ہے۔ یہ کتابیں اپنے گھروں میں رکھنے

انوار العلوم جلد ۱۴
اور لوگوں میں تقسیم کرنے کیلئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہیں ۔
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
گزشتہ ایام میں جیسا کہ میں نے اعلان کرایا تھا، آج گل جو قرآن مجید کا درس میں دے
رہا ہوں ، اس کے متعلق میرا ارادہ ہے کہ وہ مکمل اخبار میں شائع ہوتا رہے۔ تا کہ وہ اس تفسیر کا
قائم مقام ہو جو کتابی صورت میں بعد میں شائع کی جائے گی بلکہ بعض حالتوں میں اس کا فائدہ
زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ درس میں آیت کا ٹکڑہ ٹکڑہ لے کر اس کی تفسیر کی جاتی ہے اور اس طرح
تفصیل کے ساتھ وہ باتیں بیان ہو جاتی ہیں جو اگر کتاب کی صورت میں درس لکھا جائے تو اس
قدر تفصیل سے انسان بہ خوف طوالت اجتناب کرتا ہے۔ الفضل میں اس کے متعلق اعلان ہوتا
رہا ہے اور اس کے کچھ خریدار بھی پیدا ہو گئے ہیں ۔ جنوری سے یہ درس اِ یہ درس اِنْشَاء الله اخبار میں
چھپنا شروع ہو جائے گا ۔ چوہدری صادق علی صاحب ریٹائرڈ تحصیلدار جو ایک نہایت مخلص
احمدی ہیں ، اُنہیں میں نے اس بات پر مقرر کیا ہے کہ وہ اس کی ادارت کا فرض ادا کریں۔
دورانِ جنوری میں اِنْشَاءَ الله تعالی اس درس کی پہلی اشاعت ہوگی ۔ جو دوست اس کے
خریدار بنیں گے انہیں ہفتہ میں ایک بار چار صفحہ کا ضمیمہ اخبار میں بھیجا جائے گا ۔ چھ ماہ کے لئے
اس ضمیمہ کی قیمت صرف تیرہ آنے رکھی گئی ہے جو کچھ زیادہ نہیں ۔ جو دوست قرآن کریم کے سمجھنے
اور اس کے معارف کو حاصل کرنے کی اپنے دل میں خواہش رکھتے ہوں ، ان کے لئے یہ درس
بہت کچھ مفید ہو سکتا ہے۔ پھر ”سٹار ہوزری ورکس کے متعلق میں سفارش کرتا ہوں ۔
ہوزری کا کارخانہ جب جاری کیا گیا تھا تو جماعت کے روپیہ سے جاری کیا گیا تھا۔ پس یہ
کارخانہ جماعت کے دوستوں کے روپیہ سے بنا ہے، کسی ایک کا کارخانہ نہیں اور جو چاہے اب
بھی اس کے حصص خرید سکتا ہے لیکن میں نے اُسی وقت اعلان کر دیا تھا کہ جب یہ کارخانہ
جماعت کے روپیہ سے جاری ہو جائے گا تو تمام دوستوں کو چاہئے کہ کارخانہ جاری ہونے کے
مداسی ” ہوزری کی تیار کردہ کی تیار کردہ جرابیں خریدیں سوائے اس ۔ کے کہ ان کے ناپ کی جراب تیار
نہ ہو۔ لیکن اگر ان کے ناپ کی جراب تیار ہو تو پھر ان کا فرض ہے کہ یہیں سے جرا ہیں خریدیں
اور خواہ وہ دوسری جرابوں کے مقابلہ میں خراب دکھائی دیں پھر بھی یہی جرابیں پہنیں اور ان
سے تعاون کریں ۔ ترقی کرنے والی قومیں ہمیشہ اس قسم کی قربانیاں کیا کرتی ہیں ۔ جاپان نے
جب ابتداء میں جرا میں بھیجنی شروع کیں تو بہت کچھ ناقص تھیں ۔ انسان آٹھ انچ کی جراب پہنتا
تو اُتارتے وقت سولہ انچ کی ہو جاتی اور بعض دفعہ ڈھیلی ہو کر بوٹ میں آ جاتی ۔ مجھے یاد ہے میں
دو
بعد
دو

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
نے ایک دفعہ جاپانی جراب پہنی ۔ مسجد میں نماز کیلئے آیا تو معلوم ہوا وہ جراب گھسٹ کر بوٹ
میں چلی گئی ہے لیکن آخر لوگ ان جرابوں کو پہنا ہی کرتے تھے۔
پس جب کوئی قوم ارادہ کر لے کہ اس نے دنیا میں ترقی کرنی ہے اور اپنی تیار کردہ چیز کو
دنیا میں پھیلانا ہے تو ابتداء میں اسے قربانیاں کرنی پڑتی ہیں ۔ پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ ہوزری کی تیار کردہ جرابوں کے نقائص کی طرف ہر وقت نہ دیکھا کریں بلکہ انہیں
خرید کر کارخانہ والوں کی حوصلہ افزائی کیا کریں۔ خود ان کے کام میں بھی نقائص ہیں مگر تجربہ
سے آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے ۔ ایک تاجر نے بتایا کہ اس نے بہت سی جرابوں کے متعلق
آرڈر دیا مگر ان کا ایجنٹ پشاور کی طرف ہی پھرتا رہا اور اس نے چیزیں نہ بھجوائیں ۔ اس قسم کے
انتظامی نقائص ہو سکتے ہیں مگر ہوزری کی تیار کردہ بعض جرا میں اتنی مضبوط ہیں کہ مجھے خود حیرت
ہے پچھلے سال میں نے اس جگہ سے گرم جرا ہیں لیں انگریزی گرم جراب اگر میرے پاؤں میں
ہو تو عموماً 9 دن کے بعد اس میں سوراخ ہو جاتا ہے مگر اس میں سولہ سترہ دن کے بعد سوراخ ہوا
اور پھر مرمت کرنے کے بعد وہ بہت مدت تک چلی گئیں ۔ گو اس دفعہ کا تجربہ میرا اچھا نہیں ہوا۔
اگر چہ درمیان میں ایک دوست میرے لئے تحفہ جرابیں لے آئے اور وہ میں نے پہن لیں ۔
مگر ہوزری کی ایک جراب پہنی تو اس جراب میں دوسرے ہی دن سوراخ ہو گیا۔ میں نے ان
کو کہہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے اس نقص کی اصلاح نہ کی تو پھر میں ان کی سوراخ والی جرا ہیں
آئندہ سٹیج پر لٹکا دوں گا تا کہ ان کا اشتہار ہو جائے ۔ مگر بعض دوستوں نے بتایا ہے کہ اتفاق سے
آپ کو کوئی خراب جراب آ گئی ہوگی ، ورنہ ایک دوست نے تو کہا میں حیران ہوا کرتا ہوں کہ
ہوزری کی تیار کردہ جراب پھٹتی کیوں نہیں ۔ تو ممکن ہے اتفاق سے مجھے کوئی خراب جراب ملی
ہوا اور اس قسم کا اتفاق کوئی نا ممکن نہیں ۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ انگلستان کی بنی ہوئی جرا ہیں ایسی
ناقص نکلیں کہ چھ جرابوں میں ہفتہ عشرہ میں سوراخ ہو گئے ۔ تو بعض دفعہ اتفا قارڈی مال آ جاتا
ہے۔ بعض دفعہ تیز اب زیادہ پڑ جاتا ہے اور تاگے گل جاتے ہیں لیکن ایسا شاذ ہوتا ہے ۔ پس اگر
دوست کی روایت دوسرے دوست ایت صحیح ہے تو مجھے بہت خوشی ہے اور میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ
کارخانہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی مدد کی جائے ۔ اگر ہمارا یہ ہوزری کا کارخانہ کامیاب ہو
گیا تو میرا ارادہ ہے کہ ایک کپڑوں کا کارخانہ بھی یہاں جاری کیا جائے ۔ پس میں دوستوں کو
تحریک کرتا ہوں کہ وہ سٹار ہوزری ورکس کے حصص خریدیں اور جب انہیں جرا ہیں منگوانی
دو

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہوں تو وہ یہیں سے منگوائیں اور کامل فرمانبرداری یہی ہے کہ اسی کارخانہ کی جرابیں پہنیں ۔
سوائے ایسی صورت کے جیسا کہ میں نے اپنے متعلق کہا ہے کہ ایک دوست میرے لئے تحفہ
جراب لے آئے تو میں نے پہن لی ۔ وہ ایک نہایت ہی مخلص دوست ہیں اور ہمیشہ میرے لئے
تحفہ لانے کے عادی ہیں اس لئے ان پر بھی افسوس ہے کہ انہیں کیوں یہ خیال نہ آیا کہ اگر انہوں
نے تحفہ دینا تھا تو وہ یہاں سے جرا میں خرید کر تحفہ پیش کر دیتے تا ان کی خواہش بھی پوری ہو
جاتی اور میری خواہش بھی کہ آئندہ ہم ”سٹار ہوزری کی تیار کردہ جرابیں استعمال کیا کریں۔
وہ دوست حیدر آباد کے ہیں اور شاید فاصلہ کی زیادتی کی وجہ سے ہماری آواز ابھی تک
حیدر آباد کی جماعت کے کانوں تک نہیں پہنچی۔
اس کے بعد میں موجودہ سال کے ایک نہایت ہی اہم واقعہ کی طرف جو مباہلہ کا
ہے احباب کو توجہ دلاتا ہوں ۔ احرار کی طرف سے متواتر ہم پر یہ اعتراض کیا جا رہا ہے کہ ہم
رسول کریم ﷺ کی نَعُوذُ بِاللهِ تک کرتے ہیں ۔ آپ کی تحقیر و تذلیل پر خوش ہوتے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ سے درجہ میں بلند سمجھتے ہیں اور یہ کہ نَعُوذُ بِاللهِ ہم
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہاں تک کہ اگر ان مقدس مقامات
کی اینٹ سے اینٹ بھی بج جائے تو ہمیں کوئی پروا نہیں ۔ یہ بات جیسی جھوٹی اور بے بنیاد ہے
اس کو ہر احمدی کا دل ہی جانتا ہے۔ اور ہم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں جو اس کو محسوس نہ کرتا ہو۔
ہمیں گندی سے گندی گالیاں دی جاتی ہیں ، بُرے سے برے نام رکھے جاتے ہیں، دل آزار
سے دل آزار کلمات ہمارے متعلق استعمال کئے جاتے ہیں مگر ہمیں بھی بھی ان الفاظ سے اتنی
تکلیف نہیں ہوتی جتنی ہمیں اس بات کے سننے سے ہوتی ہے کہ ہم نَعُوذُ بِالله رسول کریم
کی ہتک کرتے ہیں اور خانہ کا انہ کعبہ کی اینٹ سے اینٹ بج جانے پر بھ جانے پر بھی خوش ہیں ۔ غالبا احرار
نے یہ جانتے ہوئے ہی ہمارے متعلق یہ کہنا شروع کیا ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کی ہتک
کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں دوسری گالیاں انہیں اتنا دکھ نہیں دیتیں جتنی یہ بات دکھ دیتی ہے
اس لئے وہ ہمارے متعلق یہ اعتراض کر کے ہمیں انتہائی تکلیف اور دکھ دینا چاہتے ہیں لیکن
دراصل اپنے اس عمل سے دشمن اقرار کر رہا ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
عروسه
سے انتہا درجہ کی محبت رکھنے والے ہیں ۔
۔
یوں تو یہ اعتراض ایسا ہے کہ ہر احمدی اس کی تردید کا کھلا ثبوت ہے لیکن جن غیر احمد یوں

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
صلى الله
اور غیر مسلموں کو بھی احمدیوں سے ملنے جلنے کا موقع ملتا ہے وہ بھی اس امر کو جانتے ہیں کہ
مسلمانوں کے یہ لیڈر کہلانے والے اول درجہ کے جھوٹے ، دغا باز ، مگار، اور فریبی ہیں ۔ اور
جب وہ یہ اعتراض کرتے ہیں تو حقیقت کا نہیں بلکہ اپنے خبث باطن کا ثبوت دیتے ہیں اور ہم پر
الزام لگا کر رسول کریم ﷺ کی خود تو کی خود توہین کرتے اور آپ کو گالیاں دیتے ہیں کیونکہ جب کوئی
شخص گالیاں نہ دے رہا ہو اور دوسرا کہے کہ یہ گالیاں دیتا ہے تو دراصل وہ اپنے منہ سے آپ
گالیاں دیتا ہے۔ تو جہاں جہاں کے غیر احمدیوں یا غیر مسلموں کو جماعت احمد یہ کے افراد سے ملنے
جلنے کا موقع ملتا رہتا ہے وہاں کے غیر احمدی اور غیر مسلم یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس
جھوٹ کو شائع کرنے والے لوگ اول درجہ کے خبیث ہیں مگر جو احمدیوں سے نہیں ملتے یا بغض
میں انتہا تک پہنچ چکے ہیں وہ اس فریب میں آسکتے ہیں کہ جماعت احمد یہ رسول کریم کی نَعُوذُ بِاللهِ
ہتک کرتی ہے کیونکہ یہ باتیں کہنے والے ان کے مولوی ہیں اور آدمی عام طور پر حُسن ظنی سے
کام لیتا ہے۔ اور جب وہ دیکھتا ہے کہ ایک جبہ پوش مولوی اُسے آ کر کوئی بات کہہ رہا ہے تو وہ
اس کی بات کو بلا سوچے سمجھے تسلیم کر لیتا ہے۔
جب یہ اعتراض پھیلا اور فتنہ بڑھا تو میں نے فتنہ کو دور کرنے کیلئے دو طریق پیش کئے ۔
ایک یہ کہ چونکہ احمدی عام طور پر ہندوؤں ، سکھوں اور عیسائیوں سے ملتے رہتے ہیں اس
لئے اگر یہ سمجھ بھی لیا جائے کہ مسلمانوں کے سامنے احمدی رسول کریم ﷺ کے متعلق جھوٹی
محبت ظاہر کر دیتے اور مسلمانوں کو دھوکا دینے کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے اپنی عقیدت کا
اظہار کر دیتے ہیں ، تو عیسائیوں ، ہندوؤں اور سکھوں کے سامنے انہیں اس قسم کی باتیں کہنے کی
کیا ضرورت ہو سکتی ہے۔ انہیں تو احمدی کہتے ہونگے کہ ہم رسول کریم ﷺ سے محبت نہیں
رکھتے اور نہ مکہ اور مدینہ کی اپنے دلوں میں کوئی عظمت سمجھتے ہیں ۔ یا کم از کم غیروں کی خوشنودی
کیلئے وہ غیر مسلموں کی ہاں میں ہاں ملاتے اور ان کی مجلس میں انہی جیسی باتیں کرتے ہونگے ۔
پس میں نے کہا۔ ہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں میں سے وہ لوگ جو ہمارے ساتھ ملنے جلنے
والے ہوں ۔ سو دو سو چار سو پانچ سو یا ہزار لے لئے جائیں اور انہیں کہا جائے کہ وہ اپنے
مذہب کی مقدس مذہبی کتاب ہاتھ میں لے کر مؤکد بعذ اب قسم کھا کر بتائیں کہ احمدی رسول کریم
کی عزت کرتے ہیں یا نہیں؟ اور کیا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی احمدیوں کے دلوں میں
عزت ہے یا ان مقامات کی اینٹ سے اینٹ بجنے پر وہ نَعُوذُ بِاللہِ خوش ہیں ۔ اگر وہ تمام

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کے تمام یا ان کا بیشتر حصہ یہ گواہی دے کہ اس نے احمدیوں کو رسول کریم ﷺ کی عزت کرنے
والا اور آپ کے نام کو دنیا میں بلند کرنے والا پایا تو اس قسم کے اعتراض کرنے والوں کو اپنے
فعل پر شرمانا چاہئے ۔ اور یہ جو میں نے اکثر کی شرط لگائی ہے اس کی یہ وجہ ہے کہ ہر قوم میں سے
بعض لوگ جھوٹ بولنے والے بھی ہوتے ہیں ۔
دوسرا معیار میں نے یہ پیش کیا کہ وہ ہم سے مباہلہ کر لیں اور مباہلہ کی دعوت میں نے اس
لئے دی کہ میں جانتا ہوں ہر معترض ان میں سے یقیناً یہ سمجھتا ہے کہ جماعت احمد یہ کے متعلق یہ
اعتراض کر کے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ میں کبھی یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ سوائے پاگل اور
مجنون کے کوئی اور شخص یہ کہہ سکے کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی عزت نہیں کرتے ۔
صلى الله
پاگل ممکن ہے اس قسم کا اعتراض کر دے مگر جو پاگل نہ ہو وہ ایک منٹ کیلئے بھی یہ نہیں کہہ
رتے اور اس بات پر نَعُوذُ بِاللہِ خوش ہیں کہ مکہ مکرمہ
صلى الله
عروسه
سکتا کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی توہین کرتے اور اس بات پر
اور مدینہ منورہ کی اینٹ سے اینٹ بج جائے ۔ مگر چونکہ احرار پاگل نہیں اس لئے میں یہ کہنے پر
مجبور ہوں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ پس میں نے کہا کہ وہ اس بارہ میں ہم سے مباہلہ کر
لیں۔ اور اگر وہ مباہلہ پر تیار ہوں تو لاہور یا گورداسپور میں مباہلہ کر لیں ۔ پانچ سو یا ہزار کی
تعداد وہ اپنے ساتھ لے آئیں ۔ اور پانچ سو یا ہزار ہم میں سے میدانِ مباہلہ میں نکل کھڑے
ہونگے۔ لیکن میں نے کہدیا اس کیلئے ضروری ہے کہ فریقین آپس میں شرائط کا تصفیہ کر لیں اور
تصفیہ شرائط کے پندرہ دن بعد مباہلہ ہو جائے ۔ اس کے جواب میں احرار کی طرف سے پہلے تو یہ
کیا جاتا رہا کہ ہر جمعہ کو یہاں اعلان کر دیتے کہ ہم مباہلہ کیلئے تیار ہیں لیکن آخر انہوں نے کہا
کہ ہم مباہلہ کیلئے تو تیار ہیں مگر اس شرط پر کہ قادیان میں ہو۔ چنانچہ ان کے اخبار ” مجاہد نے
صاف طور پر لکھا کہ :۔
دو
ہم مرزا محمود کو کوئی موقع نہیں دینگے کہ وہ مباہلہ سے پہلو تہی کر سکے ۔ ہاں
یہ ضرور ہو گا کہ مباہلہ قادیان میں ہو ۔“ اخبار مجاہد ۱۲ اکتوبر ۱۹۳۵ء)
میں نے جب دیکھا کہ وہ متواتر اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ مباہلہ قادیان میں ہو تو
میں نے کہا اگر باقی شرائط کو تم منظور کر لو تو میں اس کو بھی منظور کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ میں ان کی
اس شرط سے ہی سمجھتا تھا کہ دراصل وہ قادیان میں کا نفرنس کرنا چاہتے ہیں۔ اور یہ خواہش رکھتے
ہیں کہ شہید گنج کے موقع پر سول ڈس ابیڈی انس (CIVIL DISOBEDIENCE) سے جو
دو

آج 10 میں سے 10 باقی