تحریکِ جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
انہوں نے انکار کیا اور کہا ہمیں ” سول ڈس ابیڈی انس سے انکار نہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں اس
میں فائدہ نہیں ۔ حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ انہیں کونسلوں کی پڑی ہوئی تھی ۔ اور اس طرح مسلمانوں
کی نگاہوں میں ذلیل ہونے کے بعد وہ یہ چاہتے ہیں کہ اب قادیان آ کر اور مسلمانوں کی توجہ کو
اس طرف پھیر کر اپنے کھوئے ہوئے وقار کو پھر حاصل کریں۔ مگر چونکہ اس کے ساتھ ہی مجھے
یقین تھا کہ وہ مباہلہ نہیں کریں گے اور شرطوں کے ہیر پھیر میں اس دعوت کو ٹال دیں گے ، اس
لئے میں نے ان کی اس شرط کو منظور کر لیا اور کہا وہ باقی شرائط طے کریں تو میں اس شرط کو منظور
کرتا ہوں ۔ مگر یہ اعلان شائع ہونے کے بعد جو کچھ میں نے ان کی طرف سے دیکھا اس کی مجھے
یقیناً امید نہ تھی ۔ مجھے یہ تو خیال تھا کہ وہ شرائط کے نام پر کوئی بہانہ بنا کر مباہلہ سے گریز کریں
گے مگر یہ خیال نہیں تھا کہ وہ اپنی کا نفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دیں گے۔ میں صرف
اتنا سمجھتا تھا کہ وہ آئیں گے اور شرائط کے متعلق جھگڑا کر کے چلے جائیں گے مگر انہوں نے اس
موقع سے ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں میں اشتہارات تقسیم کرنے شروع کر دیئے کہ قادیان میں
پہلے سے بھی زیادہ شاندار احرار کا نفرنس منعقد ہو گی اور مباہلہ بھی ہوگا۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ
نظارہ دیکھنے کیلئے بہت بڑی تعداد میں قادیان پہنچیں ۔ لیکن ایک طرف تو انہوں نے کانفرنس کا
اعلان کرنا شروع کر دیا اور دوسری طرف شرائط کی طرف سے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال
لیں اور کوئی ایک تحریر بھی انہوں نے اس سلسلہ میں ہمارے دفتر میں نہیں بھیجوائی ۔ انہیں متواتر
بذریعہ تحریر توجہ دلائی گئی مگر کسی پٹھی کا جواب نہ آیا۔ آخر ایک دن مسٹر مظہر علی صاحب اظہر کا
یکدم سیالکوٹ سے مجھے تار پہنچا کہ احرار کی طرف سے مباہلہ کی تاریخ ۲۳ نومبر مقرر کی گئی ہے۔
اس پر ہماری جماعت کے ایک سیکرٹری کی طرف سے انہیں پھر پٹھی لکھی گئی کہ پہلے شرائط طے
کیجئے ۔ بغیر شرائط کے کس طرح مباہلہ کی تاریخ مقرر کی جاسکتی ہے؟ مگر اس کا بھی کوئی جواب نہ
دیا گیا اور صرف اخباروں میں اعلان ہوتا رہا کہ ہمیں سب شرائط منظور ہیں ۔ حالانکہ شرائط اسی
وقت تفصیل کے ساتھ طے ہو سکتی تھیں : میں جب فریقین کے نمائندے بیٹھتے اور آپس میں مل کر فیصلہ
کرتے ۔ اعلان میں تو موٹی موٹی باتیں بیان کی جاسکتی ہیں تفصیلات کس طرح بیان کی جاسکتی
ہیں ۔ مثلاً میں نے شرط مقرر کی تھی کہ پانچ سو یا ہزار آدمی احرار کی طرف سے مباہلہ میں شامل
ہوں ۔ اگر بالفرض انہوں نے اس شرط کو منظور کر لیا ہوتا تو ضروری تھا کہ ان پانچ سو یا ہزار آدمی
کے نام اور مکمل پتے ہمیں دیئے جاتے ۔ ورنہ پانچ سو یا ہزار آدمی مباہلہ کر کے چلے جاتے تو
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ائط کے طے ۔
ممکن تھا ان میں سے جو مرتا اس کے متعلق کہہ دیا جاتا کہ یہ مباہلہ میں شامل نہیں تھا۔ اس طرح
جو مرتا جاتا وہ مباہلین سے نکلتا جاتا اور جو رہ جاتے ان کے متعلق کہہ دیا جاتا کہ یہ مباہلہ میں
شامل تھے مگر مرے نہیں ۔ بھلا یہ بھی کوئی مباہلہ کا طریق ہے۔ اس طرح ممکن ہے ایک شخص کے
متعلق مجھے بتایا جائے کہ یہ میاں عبداللہ ہیں بٹالہ کے رہنے والے ہیں اور یہ بھی مباہلہ میں
شامل ہوتے ہیں حالانکہ اس کا نام عبد اللہ نہ ہو بلکہ حمید اللہ ہو اور جب سال کے بعد نتیجہ دیکھنے
کیلئے انسان تلاش کرے تو کہہ دیا جائے حمید اللہ مرا ہے شامل تو عبداللہ ہوا تھا تو یہ ایسی حماقت
کی بات ہے جسے کوئی تسلیم نہیں کر سکتا اور ہر عقلمند کو ماننا پڑتا ہے کہ شرائط ۔ طے کئے بغیر مباہلہ
کرنا بیوقوفوں کا کام ہے۔ مگر ان کی تو یہ غرض ہی نہ تھی، ان کی غرض اگر تھی تو یہ کہ قادیان جمع
ہونے کی صورت نکل آئے اور وقت پر مباہلہ سے انکار کر کے اپنی کا نفرنس منعقد کر لی جائے ۔
مثلاً اسی شرط کا جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے مظہر علی صاحب اظہر نے جو جواب دیا وہ یہ ہے
کہ ہم قادیان پہنچ کر ایک دن پہلے مباہلین کی فہرسہ فہرست دے دیں گے حالانکہ اگر وہ ا یں گے حالانکہ اگر وہ ایک دن پہلے
فہرست دیں تو مباہلین کی تحقیق کس طرح ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے ایک شخص کے متعلق لکھا ہو کہ یہ
گجرات کا رہنے والا ہے۔ مگر مجھے کیا پتہ ہو سکتا ہے کہ یہ گجرات کا ہے یا نہیں ۔ اس کی مجھے تحقیق
کرنی چاہئے اور اس صورت میں پندرہ بیس دن چاہئیں تا کہ گجرات کے دوستوں کو لکھ کر
دریافت کیا جائے کہ آیا اس نام کا کوئی آدمی گجرات میں رہتا ہے یا نہیں اور آیا اس نے اپنا نام
مباہلہ کیلئے دیا ہے یا کسی اور کو اس کے نام پر پیش کر دیا گیا ہے۔
غرض ان تمام خدشات کے ازالہ کیلئے ضروری تھا کہ پندرہ بیس دن پہلے فہرستیں مل جاتیں
تاہم ہر شخص کے متعلق تحقیقات کر سکتے ۔ اور پھر یہ بھی پتہ لگا لیتے کہ آیا وہ واقعی مباہلہ کیلئے تیار
ہے یا نہیں ۔ ممکن ہے ایک شخص کا یونہی نام لکھ دیا جائے حالانکہ وہ مباہلہ کیلئے تیار نہ ہو۔ یا ایک
سے زیادہ کا نام خانہ پُری کے طور پر درج کر دیا جائے مگر مباہلہ کے موقع پر وہ بھاگ جائیں اور
اس طرح مقررہ تعداد میں کمی آ جائے ۔
غرض ضروری تھا کہ مباہلین کے پندرہ میں دن پہلے نام ملیں اور ان کے متعلق یہ تحقیق کر
لی جائے کہ وہ فرضی نام تو نہیں اور پھر مباہلین کی شکلیں پہچان لی جائیں ۔ تاجب اللہ تعالیٰ کا
عذاب نازل ہو تو کسی قسم کا اشتباہ واقعہ نہ ہو ۔ اس صورت میں ممکن تھا جس جس جگہ کے غیر احمدی
مباہلین ہوتے، وہاں کے احمدیوں کو ہم بُلوا لیتے اور کہتے ان کی شکلیں پہچانتے جاؤ اور انہیں یاد
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
رکھو۔ غرض جہاں بھی پانچ سو یا ہزار آدمی مباہلہ کیلئے آئے گا یہ احتیاطیں کرنی پڑیں گی ورنہ
مباہلہ کھیل بن جائے گا ۔ یہ سب تفصیلات اور شرائط میں اگر خطبہ میں بیان کرتا تو اس قسم کا
مضمون کئی خطبوں میں ختم ہوتا اور پھر بھی احرار کی طرف سے تحریری رضا مندی اور شرائط کے
تسلیم کرنے کا امر باقی رہتا اس لئے میں نے کچھ باتیں تو خطبوں میں بیان کر دیں اور کچھ
باتوں کے متعلق کہہ دیا کہ فریقین کے نمائندے جمع ہو کر ان کا فیصلہ کر لیں ۔ مگر انہوں نے اس
طرف کا رخ بھی نہیں کیا اور شرائط کے متعلق لکھ دیا کہ ہمیں سب منظور ہیں حالانکہ ابھی صرف
چند شرطیں پیش کی گئی تھیں اور بہت سی شرائط طے کرنی باقی تھیں جو اسی صورت میں طے ہو سکتی
تھیں کہ وہ اس کیلئے تیار ہوتے ۔ مگر انہوں نے شرائط کے متعلق ہمیں اپنی کوئی تحریر نہیں دی۔
متواتر انہیں توجہ دلائی گئی کہ جو کچھ وہ تسلیم کرتے ہیں اور جن شرائط کو وہ مانتے ہیں، انہیں تحریری
رنگ میں ہمارے پاس پہنچا دیں ۔ مگر انہوں نے یہ بات نہ مانی اور اخبار میں یہ اعلان ہوتا رہا
کہ ہم سب شرائط منظور کرتے ہیں۔ حالانکہ اپنے اخبار میں شائع شدہ بات کو وہ آسانی سے رڈ
کر سکتے اور کہہ سکتے ہیں کہ اس کی ذمہ داری ہم پہ نہیں اخبار پر ہے۔
چنانچہ اس کا ایک تازہ ثبوت خدا تعالیٰ نے مہیا کر دیا ہے ۔ اخبار ” مجاہد ۱۱ ۔ دسمبر ۱۹۳۵ء
میں ایک لیڈنگ آرٹیکل جزیرۃ العرب میں کیا ہو رہا ہے؟“‘ کے زیر عنوان چھپا ہے ۔ اس میں
بعض ایسی باتیں ان کی طرف سے لکھی گئیں جو مسلمانوں کو سخت ناگوارگزریں۔ اس کے شائع
ہونے کے بعد جب انہیں محسوس ہوا کہ اس کا شائع کرنا غلطی تھا تو جھٹ انہوں نے دوسرے
دن اعلان کر دیا کہ یہ لیڈ ر نہیں تھا بلکہ دفتر ” مجاہد کے عملہ کے سوا کسی اور صاحب کا مضمون آیا
اور نائب ایڈیٹر نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ مضمون ادارہ تحریر کے رکنِ اعلیٰ نے منظور کر لیا ہے
اور اس طرح بعض ارکان ادارہ تحریر کی غلطی سے شائع ہو گیا۔
دو
جن لوگوں نے اخبار کا ایک لیڈر کا لیڈر اڑا دیا اور اسے اپنی طرف منسوب کرنے کی
بجائے کسی نامہ نگار کی طرف منسوب کر دیا، اُن سے بھلا کیونکر امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے
اخباری بیانات کو وقعت دیں اور وقت پر یہ کہہ کر انکار نہ کر دیں کہ یہ ہمارا بیان نہیں اور نہ ہم
اس سے متفق ہیں ۔ اب تک تو ہم یہ سنتے چلے آئے تھے کہ غلطی سے سے لفظ کچھ کا کچھ چھپ سکتا ہے
مگر یہ کبھی نہیں سنا تھا کہ ایک لیڈر کے لیڈر کے متعلق یہ کہہ دیا جائے کہ وہ غلطی سے چھپ گیا
اصل میں اسے چھپنا نہیں چاہئے تھا۔ یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص اپنے نام پر ایک
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کتاب شائع کرے اور جب چھپ جائے تو کہدے نہ یہ میری کتاب ہے اور نہ میں اور نہ میں نے لکھی
بلکہ سہو کا تب ہے۔
دو
جہاں اتنے بڑے بڑے سہو ہو سکتے ہوں وہاں ہمارے لئے سخت احتیاط کی ضرورت تھی ۔
تا اگر وہ کسی وقت اپنی منظور کردہ شرائط سے انکار کریں تو ہم ان کے سامنے ان کا تحریری کا غذ تو
پیش کر سکیں ۔ گو ممکن ہے اپنی تحریر کے متعلق بھی وہ یہ کہدیں کہ ہمیں اُس وقت دورہ جنوں ہو گیا
تھا۔ مگر بہر حال چونکہ اخبار کے بیان کے متعلق سہو کا تب کا عذر پیش ہونے کا ہر وقت ان کی
طرف سے خطرہ تھا جیسا کہ حال کے ایک واقعہ نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اس لئے
ضروری تھا کہ ان سے تحریر لی جاتی، مگر انہوں نے تحریر نہیں دی اور نہ مباہلہ کیلئے تصفیہ شرائط
کیا۔ لیکن آج بھی مجھے ایک اشتہار ملا ہے جس پر لکھا ہے ۔ خلیفہ قادیان کا مباہلہ سے شرمناک فرار
حالانکہ میرا چیلنج اب تک موجود ہے کہ اگر مباہلہ کرنا ہے تو لاہور یا گورداسپور میں کرلو ۔ اور اگر
وہ اس کیلئے تیار نہیں تو وہ یا تو یہ کہہ دیں کہ ہمارا خدا قادیان میں ہے لاہور میں نہیں اور اُس کی
حکومت قادیان میں تو ہے لیکن باہر اس کی حکومت نہیں ۔ اور یا پھر یہ ثابت کر دیں کہ شریعت کی
رو سے قادیان کے باہر مباہلہ ہو ہی نہیں سکتا اور رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر مباہلہ
کرنا ہو تو قادیان میں کرو باہر نہ کرو۔ اور اگر وہ کہہ دیں کہ ہمارا خدا لاہور میں نہیں، صرف
قادیان میں ہے تو اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ ان کا خدا ان کی روٹیاں ہیں جو انہیں قادیان
کے نام پر مسلمانوں کو اُکسا کر اور انہیں فتنہ و فساد پر آمادہ کر کے زیادہ عمدگی سے مل سکتی ہیں ورنہ
وجہ کیا ہے کہ جب میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ آؤ شرائط طے کر کے مباہلہ کر لو تو وہ اس طرف نہیں
آتے اور یہ شور مچائے چلے جاتے ہیں کہ میں نے مباہلہ سے فرار اختیار کیا ۔ مگر میں یقین رکھتا
ہوں کہ ایسے دس میں فرار جب ہمارے دنیا پر ظاہر ہو جائیں گے تو اس کے ساتھ ہی احرار کی
جماعت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔
ایک عقلمند یورپین مصنف کا قول ہے کہ ساری دنیا کو تم کچھ مدت کیلئے دھوکا دے سکتے
ہو اور کچھ لوگوں کو تم ہمیشہ کیلئے دھوکا دے سکتے ہو مگر تم ساری دنیا کو ہمیشہ کیلئے دھوکا نہیں
دے سکتے ۔
پس صداقت آخر دنیا پر واضح ہو گی اور یہ فرار احرار کیلئے ایسی مصیبت بن جائیں گے جن
سے نکلنا ان کیلئے مشکل ہو گا۔ میں پھر اس موقع پر اعلان کرتا ہوں کہ میرے آخری اعلان میں
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
بھی مباہلہ کا چیلنج موجود ہے۔ اگر وہ مباہلہ کرنا چاہتے ہیں تو لا ہور یا گورداسپور میں مباہلہ کر لیں
ہمیں مباہلہ کرنے سے ہرگز انکار نہیں ۔ مگر مجھے یقین ہے کہ وہ مباہلہ کیلئے نہیں آئیں گے کیونکہ
ان کے دل جانتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے اور دیدہ دانستہ لوگوں کو فریب میں مبتلا کر رہے
ہیں۔ ورنہ کیا وجہ ہے جس طرح میں نے مؤکد بعذاب قسم شائع کر دی تھی، وہ بھی
مؤكد بعذ اب حلف شائع نہیں کر دیتے ۔ جس دن میری طرف سے یہ قسم شائع ہوئی تھی کہ :
”اے خدا! ایک جماعت کا امام ہونے کے لحاظ سے اس قسم کا دھوکا دینا
نہایت خطرناک فساد پیدا کر سکتا ہے پس اگر میں نے اوپر کا اعلان کرنے میں جھوٹ ،
دھو کے یا چالبازی سے کام لیا ہے تو مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت کر ۔ لیکن اگر
اے خدا! میں نے یہ اعلان سچے دل سے اور نیک نیتی سے کیا ہے تو پھر اے میرے
رب ! یہ جھوٹ جو بانی سلسلہ احمدیہ کی نسبت ، میری نسبت اور سب جماعت احمد یہ کی
نسبت بولا جاتا ہے تو اس کے ازالہ کی خود ہی کوئی تدبیر کر اور اس ذلیل دشمن کو جو
ایسا گندہ الزام ہم پر لگاتا ہے یا تو ہدایت دے یا پھر اسے ایسی سزا دے کہ وہ
دوسروں کیلئے عبرت کا موجب ہو۔“
تو اُس دن میری طرف سے مباہلہ کی ذمہ داری پوری ہو گئی اور میں آج کہتا ہوں کہ اگر
احرار کیلئے جمع ہونا مصیبت ہے وہ پانچ سو یا ہزار افراد اپنے ساتھ نہیں لا سکتے تو میری قسم کے
الفاظ کو الٹا کر اور انہیں دہرا کر اپنے پانچ لیڈروں کی طرف سے شائع کر دیں اور لکھ دیں کہ :۔
”اے خدا! ہمیں یقین ہے احمدی رسول کریم ﷺ پر ایمان نہیں رکھتے،
نہ آپ کو دل سے خاتم النبین سمجھتے ہیں ۔ اور آپ کی فضیلت اور بزرگی کے قائل نہیں
بلکہ آپ کی توہین کرنے والے اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی اینٹ سے اینٹ بج
جانے پر بھی خوش ہونے والے ہیں ۔ اے خدا! اگر ہمارا یہ یقین غلط ہے تو تو ہم پر
اور ہمارے بیوی بچوں پر اپنا عذاب نازل کر۔
جس دن وہ اپنے میں سے پانچ لیڈروں کی طرف سے اس قسم کی مؤکد بعذ اب حلف
اپنے اخبار میں شائع کر دیں گئے اُسی دن میں سمجھ لونگا کہ میرا احرار سے مباہلہ ہو گیا۔ لیکن میں
یقین رکھتا ہوں وہ کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔
اس کے بعد میں تحریک جدید کے متعلق بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔ میں نے اس کا نام
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
تحریک جدید اس لئے رکھا ہے کہ بعض لوگوں کیلئے جدید چیز لذیذ ہوتی ہے جیسا کہ کہتے ہیں ۔
كُلُّ جَدِيدٍ لَذِيذ ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ پرانی چیز ہے اور جیسا کہ میں اپنے ایک پچھلے خطبہ جمعہ
میں بیان کر چکا ہوں تحریک جدید کا ایک حکم بھی ایسا نہیں جو قرآن کریم میں موجود نہ ہوا اور ایک
حکم بھی ایسا نہیں جو رسول کریم ﷺ صلى الله کے عمل سے ثابت نہ ہو۔ گوزمانہ کے حالات ۔ کے مطابق
ممکن ہے کسی حکم کی شکل تبدیل ہو گئی ہو ۔ مثلاً بورڈ نگ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں نہیں
عروسة ۔
صلى الله
صلى الله
تھے مگر بچوں کی تربیت کے ام کے اصول وہی ہیں جو رسول کریم علی نے بیان کئے ۔
ہوتے تھے۔
تو تحریک جدید جسے دراصل میں وہ قدیم تحریک کہتا ہوں جو آج سے ساڑھے تیرہ سو سال
پہلے رسول کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ سے اذن لیکر جاری کی ۔ جب تک جماعت اس کے مفہوم
کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتی میرے نزدیک اس وقت تک حقیقی طور پر جماعت کوئی کام نہیں کر
سکتی۔ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے متعلق انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ ان کے مفہوم کو اچھی
طرح جانتا ہے لیکن جب اس پر جرح کی جائے اور کسی بات کی باریکیاں اس سے دریافت کی
جائیں تو معلوم ہوتا ہے اس نے بات کو صحیح طور پر نہیں سمجھا اور اگر سمجھا بھی ہے تو محض سطحی رنگ
میں ۔ مجھے بھی یقین ہے کہ ابھی تک جماعت کے اکثر افراد نے اس تحریک کا مفہوم نہیں سمجھا
حالانکہ اس کے متعلق میں نے اتنے خطبے پڑھے ہیں کہ اس سے پہلے کسی اور بات کے متعلق میں
نے اتنے خطبے کبھی نہیں پڑھے۔ لیکن باوجود اس قدر تفصیل سے تحریک جدید کو بیان کرنے کے
مجھے وہم ہے کہ جماعت کے اکثر افراد ایسے ہیں جنہوں نے اس کے مفہوم اور اہمیت کو ابھی تک
نہیں سمجھا۔ اور اگر وہ سمجھ جاتے تو یقیناً میں ان میں ایسا تغیر دیکھتا جو مجھے ابھی تک نظر نہیں آ رہا۔
عام طور پر دوست یہ خیال کرتے ہیں کہ احراری فتنہ کو دیکھ کر اس کے استیصال کیلئے چند وقتی
باتیں میں نے بیان کر دی ہیں ۔ حالانکہ اس کا موجب احرار فتنہ نہیں بلکہ حقیقت یہی ہے کہ
احرار کا تو اللہ تعالیٰ نے ایک بہانہ بنا دیا ہے کیونکہ ہر تحریک کے جاری کرنے کیلئے ایک موقع کا
انتظار کرنا پڑتا ہے اور جب تک وہ موقع میسر نہ ہو جاری کردہ تحریک مفید نتائج پیدا نہیں کر سکتی ۔
بے شک مخلص لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ جب بھی ان کے سامنے بات پیش کی جائے وہ اس
پر توجہ کرتے ہیں، مگر عام جماعت میں بیداری پیدا کرنے اور کمزوروں کو بھی متوجہ کرنے کیلئے
کسی خاص موقع کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مجھے بھی سالہا سال سے یہ انتظار تھا کہ کوئی ایسی آگ
لگے جب ہماری جماعت کا ہر چھوٹا بڑا بیدار ہو جائے ۔ اور اس موقع پر میں وہ تحریک پیش کروں
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
جو جماعت کو بہ حیثیت جماعت تیرہ سو سال پیچھے لے جائے ۔ چنانچہ کچھ سال ہوئے اسی غرض
کیلئے میں نے انصار اللہ کی تحریک جماعت میں جاری کی تھی مگر اس میں کچھ روکیں پیدا ہو گئیں
مثلاً ایک روک تو یہی واقعہ ہو گئی کہ جب مجھ سے لوگ انصار اللہ کی ضرورت دریافت کرتے
میں انہیں کہتا کہ میں اس کی ضرورت اپنے خطبات میں بیان کروں گا۔ اس کے بعد میں نے
خطبات دیئے مگر چونکہ جماعت میں بیداری نہیں تھی ، اس لئے ان پر غور نہ کیا گیا۔ پھر انصار الله
کی تحریک سے بعض طبائع میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ جماعت میں ایک اور جماعت بن رہی
ہے چنانچہ میرے پاس اس قسم کی شکایتیں پہنچنے لگیں ۔ اس کی وجہ سے میرے دل میں انقباض
پیدا ہو گیا کہ ایسا نہ ہو یہ تحریک بعض کیلئے ٹھوکر کا موجب بن جائے۔ اور چونکہ کسی کی ٹھوکر کے
مقابلہ میں وہ فوائد جو اس تحریک سے حاصل ہو سکتے تھے زیادہ اہم نہیں تھے اس لئے میرا جوش
بھی کم ہو گیا۔ پھر میں اس انتظار میں رہا کہ کوئی ایسا موقع آئے جب ساری جماعت ہی
انصار اللہ بن جائے اور یہ شکایت نہ رہے کہ جماعت میں ایک اور جماعت بن رہی ہے۔
چنانچہ فتنہ احرار سے فائدہ اُٹھا کر میں نے جماعت کے سامنے تحریک جدید پیش کر دی ۔ اور میں
سمجھتا ہوں تحریک جدید کے پیش کرنے کے موقع کا انتخاب ایسا اعلیٰ انتخاب تھا جس سے بڑھ کر
اور کوئی اعلیٰ انتخاب نہیں ہو سکتا ۔ اور خدا تعالیٰ نے مجھے اپنی زندگی میں جو خاص کامیابیاں اپنے
فضل سے عطا فرمائی ہیں ان میں ایک اہم کامیابی تحریک جدید کو عین وقت پر پیش کر کے مجھے
حاصل ہوئی ۔ اور یقیناً میں سمجھتا ہوں جس وقت میں نے یہ تحریک کی وہ میری زندگی کے خاص
مواقع میں سے ایک موقع تھا۔ اور میری زندگی کی ان بہترین گھڑیوں میں سے ایک گھڑی تھی
جبکہ مجھے اس عظیم الشان کام کی بنیاد رکھنے کی توفیق ملی اس وقت جماعت کے دل ایسے تھے جیسے
چلتے گھوڑے کو جب روکا جائے تو اُس کے دل کی کیفیت ہوتی ہے۔ ہماری جماعت بھی اس
خیال کے ماتحت نہایت آرام اور اطمینان کے ساتھ چلی جا رہی تھی کہ وہ ایک منظم اور پُر امن
گورنمنٹ کے ماتحت رہتی ہے اور اس کیلئے وہ تکالیف اور مصائب نہیں جو پہلے انبیاء کی
جماعتوں کو پہنچیں ۔ اس خیال کی وجہ سے اس کی طبیعت میں ایک غلط اطمینان تھا اور وہ اپنے
آپ کو بعض قسم کی قربانیوں انیوں سے آزاد سمجھتی تھی ۔ ایسے حالات میں گورنمنٹ کی ایک غلطی اور
احرار کی شورش نے ایسا موقع پیدا کر دیا کہ جماعت نے یہ سمجھ لیا کہ جس چیز کو وہ امن سمجھ رہی تھی
وہ امن نہیں اور اسے بھی ان قربانیوں کی ضرورت ہے جو انبیائے سابقین کی جماعتوں نے
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے آسمان سے وہ موقع پیدا کیا جس کا میں ایک عرصہ سے منتظر تھا اور میں
نے تحریک جدید پیش کر دی ۔ اگر جماعت اس تحریک کو سمجھ لے اور اس پر عمل کرے تو جہاں اس
کی ترقیات میں حیرت انگیز زیادتی ہو جائے وہاں جو یہ اعتراض بالعموم کیا جاتا ہے کہ
جماعت احمد یہ کو پہلے انبیاء کی جماعتوں جیسا کام نہیں کرنا پڑا دور ہو جاتا ہے۔ اور آج میں اسی
وجہ سے اختصار کے ساتھ بعض وہ بنیادی اصول بیان کرنا چاہتا ہوں جو اس تحریک کے اندر کام
کر رہے ہیں ۔
اوّل اس تحریک کے ماتحت یہ اصل میرے مد نظر تھا کہ جماعت میں طوعی قربانی کا مادہ
پیدا ہو۔ قربانیاں دو قسم کی ہوا کرتی ہیں ۔ ایک جبری جن میں ہر فرد بشر کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ
خاص قسم کی قربانی کرے۔ دوسری طوعی جنہیں لوگوں کی مرضی پر چھوڑ دیا جاتا ہے کہ اگر وہ
چاہیں تو ان قربانیوں میں حصہ لیں اور اگر نہ چاہیں تو نہ لیں ۔ پھر طوعی قربانیاں بھی دو قسم کی ہوتی
ہیں، ایک انفرادی اور ایک جماعتی ۔ انفرادی قربانیاں گو افراد کے اندر جوش پیدا کر دیتی ہیں مگر
بحیثیت مجموعی جماعت میں انفرادی طوعی قربانیوں سے جوش پیدا نہیں ہوتا۔ انفرادی طوعی
قربانیوں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے تہجد ، کہ ہر شخص اپنی اپنی جگہ اگر چاہے تو رات کو اُٹھ کر
عبادت کر سکتا ہے۔ یہ نفلی قربانی ہے اور انفرادی ہے۔ مگر چونکہ نفلی قربانیوں میں انسان کو اس کی
مرضی پر چھوڑ دیا جاتا ہے اس لئے ان قربانیوں میں جبری قربانیوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ
جوش پیدا ہوتا ہے ۔ اسی لئے رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی وحی سے بتایا
ہے کہ میرا بندہ نوافل کے ذریعہ میرے قریب ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ایسا وقت آ جاتا ہے
کہ اگر وہ ایک قدم میری طرف چلتا ہے تو میں دو قدم چل کر اس کی طرف جاتا ہوں ۔ اور اگر وہ
چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس پہنچتا ہوں ۔ پھر ہوتے ہوتے اس قدر اُ سے میرا
قرب حاصل ہو جاتا ہے کہ میں اس کے ہاتھ ہو جاتا ہوں جن سے وہ کام کرتا ہے ، اس کے کان
ہو جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے، اس کی آنکھیں ہو ہو جاتا جاتا ہوں جن ۔
دیکھتا ہے اور اس کی وه و
زبان ہو جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے گویا بندہ خدا ہی بن جاتا ہے۔ تو نفلی قربانیاں ہی ہیں
جو انسان کو خدا تعالیٰ کے قریب کرتی ہیں ۔ یہ قربانیاں جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ایک انفرادی
ہوتی ہیں اور ایک جماعتی ۔ انفرادی کی تو ایسی ہی مثال ہے جیسے تہجد کہ کوئی اُٹھتا ہے اور کوئی نہیں
اُٹھتا۔ اور جماعتی طوعی قربانیوں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے رمضان میں تراویح ۔ ہر شخص جانتا
سے وہ و
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہے کہ تراویح کیلئے کتنا جوش ہوتا ہے بلکہ اس قدر پابندی سے لوگ تراویح پڑھتے ہیں کہ وہ تہجد
کیلئے نہیں اُٹھتے مگر تراویح پڑھنے کیلئے چلے جاتے ہیں ۔ بلکہ تہجد پڑھ کر ہم نے آج تک نہیں
دیکھا کہ کسی نے مٹھائی بانٹنی شروع کر دی ہو مگر تراویح کے ختم ہونے پر میں دیکھتا ہوں لوگ
مٹھائیاں تک بانٹتے ہیں ۔ یہ بالکل ویسی ہی بات ہے جیسے نماز پڑھنے والے کو نمازی کوئی نہیں
کہتا لیکن اگر کوئی ایک دفعہ حج کر آئے تو اسے حاجی کہنے لگ جاتے ہیں ۔ اسی طرح جو روزہ
رکھتا اور ایک مہینہ مسجد میں تراویح پڑھتا ہے، وہ اپنے آپ کو اس بات کا مستحق سمجھنے لگ جاتا ہے
کہ اتنا بڑا کام جب اس نے کیا ہے تو اب اس کا منہ میٹھا کرنا چاہئے ۔ غرض جو نفلی قربانیاں ہوں
مگر ساتھ ہی جماعتی رنگ رکھتی ہوں وہ جماعت میں عظیم الشان بیداری پیدا کر دیا کرتی ہیں ۔
پس میں نے تحریک جدید میں پہلا اصل یہ مد نظر رکھا کہ طوعی اور نفلی و ور نفلی قربانی جماع جماعت کے
سامنے رکھی جائے مگر وہ انفرادی نہ ہو بلکہ جماعتی ہو اور ایسے رنگ میں تحریک ہو کہ ہر فرد اگر
چاہے تو اس میں شامل ہو سکے ۔ اس کے ساتھ ہی میں نے گسل کو دور کرنے کیلئے جیسے فوجی مشق
ہوتی ہے، بعض تاریخیں مقرر کر دیں کہ اگر فلاں تاریخ تک وعدہ لکھا دو گے تو ہم تم سے چندہ
لیں گے اور اگر اس کے بعد وعدہ لکھاؤ گے تو ہم اسے منظور نہیں کریں گے ۔ اگر میں ایک تاریخ
مقرر نہ کرتا تو کوئی کہتا میں جنوری میں لکھاؤں گا کوئی کہتا میں فروری میں لکھاؤں گا اور کوئی کہتا
میں مارچ یا اپریل میں لکھاؤں گا اور اگر ایسا ہوتا تو جماعتی رنگ قائم نہ رہتا۔ جماعتی رنگ قربانی
میں اُسی وقت پیدا ہو سکتا تھا جب تاریخوں کی تعیین کر دی جاتی اور کہدیا جاتا کہ اتنے دنوں کے
اندراندر وہ قربانی کا وعدہ پیش کر سکتے ہیں، اس کے بعد نہیں ۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جیسے
جماعت میں جلسہ کے ایام کے قریب آ کر خاص جوش پیدا ہو جاتا ہے اور وہ بے تابی کے ساتھ
اس میں شامل ہونے کیلئے دوڑتی ہے اسی طرح جب چندہ کی خاص تاریخیں مقرر کر دی جائیں تو
جماعت کے لوگوں میں بیداری پیدا ہو جاتی ہے اور وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر اس میں شامل
ہونے کی سعی کرتے ہیں ۔ پس یہ قربانی جماعتی بھی ہے اور طوعی بھی ۔ میں نے اس بات سے منع
کیا ہے کہ کسی کو چندہ کیلئے مجبور کیا جائے ۔ میں جو کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہر شخص تک تحریک
جدید کی آواز پہنچا دو اور اس کے بعد اسے شمولیت کیلئے مجبور نہ کرو۔ اگر وہ شامل ہوتا ہے تو
شامل کر لو اور اگر نہیں ہوتا تو اسے شرمندہ نہ کرو۔
میں نے اس چندہ میں کم سے کم پانچ روپیہ دینے کی شرط رکھی ہے۔ جس سے یہ سمجھا جاتا
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہے کہ گویا ایک حصہ کو جماعتی قربانی سے نکال دیا گیا ہے ۔ مگر اس کی بھی ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ
میں نے یہ پسند نہیں کیا کہ اس چندہ کا اثر جماعت کے فرضی چندوں پر پڑے۔ اگر ہر شخص کو اس
چندہ کیلئے مجبور کیا جاتا اور ہر رقم قبول کر لی جاتی تو یہ چندہ تمام جماعت پر فرض ہو جاتا ۔ مگر اب
کم سے کم پانچ روپیہ چندہ دینے کی شرط رکھ کر میں نے اس کے دائرہ کو محدود کر دیا ہے۔ اگر کسی
شخص کے ذرائع وسیع ہیں اور وہ علاوہ دوسرے چندوں کے اس میں بھی حصہ لے سکتا ہے تو وہ
اس میں شامل ہوگا۔ ورنہ طبقہ غرباء میں سے کئی ایسے ہیں جو اس میں شامل نہیں ہو سکتے ۔ پس یہ
شرط عائد کر کے میں نے جماعتی قربانی سے بعض لوگوں کو نکالا نہیں بلکہ ایک طبقہ کو بچا لیا ہے کہ
اس پر یہ بوجھ نہ پڑے تا کہ وہ فرضی قربانیوں سے بالکل ہی نہ رہ جائے۔ اور گو وہ غرباء کا طبقہ
ہے مگر جماعت میں اسی طبقہ کی اکثریت ہے۔ چنانچہ ہماری جماعت گو خدا تعالیٰ کے فضل سے
لاکھوں کی ہے مگر سات ہزار ایسے اشخاص تھے جنہوں نے چندہ تحریک جدید میں حصہ لیا۔ اس
کے علاوہ نوے ہزار یا ایک لاکھ کی اور جماعت جو چندہ دینے والی ہے اس سے باہر رہی ۔ پس
چونکہ جماعت کا ایک کثیر حصہ ایسا ہے جس پر اس چندے کا بار نہیں پڑا اس لئے عقلاً صدرا انجمن
کے کاموں پر اس کا اثر نہیں ہونا چاہئے ۔ تو تحریک جدید میں آ جدید میں ایک اصل میں نے یہ مد نظر رکھا ہے
کہ طوعی قربانی کی روح میں جماعت میں تازہ کروں ۔ وہ لوگ جو صرف فرض نماز ادا کرتے
ہیں اور نفلوں میں حصہ نہیں لیتے عموماً نماز میں انہیں جوش پیدا نہیں ہوتا اور وہ شکایت کرتے
رہتے ہیں کہ جب وہ نماز پڑھتے ہیں تو انہیں رقت طاری نہیں ہوتی ۔ لیکن جو نفلوں میں بھی حصہ
لیتے ہیں انہیں نماز میں اللہ تعالیٰ کے حضور خاص جوش پیدا ہو جاتا ہے اسی لئے ائمہ دین ہمیشہ
یہی ہدایت کیا کرتے ہیں کہ نوافل پڑھنے کبھی چھوڑنے نہیں چاہئیں۔ اور وہ کہا کرتے ہیں کہ
نوافل کو اللہ تعالیٰ نے مقرر ہی اس لئے کیا ہے کہ اگر فرائض میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو نوافل اُسے
پورا کر دیں ۔ پس تحریک جدید سے ایک اصل میرے یہ مد نظر ہے کہ جماعت میں طوعی قربانی کی
روح تازہ رہے۔
دوسرا اصل اس تحریک سے میرے یہ مد نظر ہے کہ میں غربت اور امارت کا امتیاز مٹانا
چاہتا ہوں ۔ مذہبی جماعتوں میں کبھی بھی غربت اور امارت کا امتیاز نہیں ہوا اور اگر ہو تو وہ
مذہبی جماعت نہیں کہلا سکتی ۔ جب خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ
یعنی اللہ تعالیٰ کے حضور تم میں سے وہی معزز ہے جو زیادہ متقی ہو۔ تو اب بتاؤ کیا کوئی مومن خیال
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور تو اور کوئی معزز ہے مگر میرے نزدیک اور ۔ جو خدا تعالیٰ کے
نزدیک معزز ہوگا در حقیقت ہمارے نزدیک بھی وہی معزز ہونا چاہئے ۔ اور جب خدا تعالیٰ کے
نزدیک اتقی معزز ہے اور وہ ایک غریب بھی ہو سکتا ہے تو یقیناً ہماری روش اور ہمارے طریق
میں غریب ہی معزز ہونا چاہئے۔ اور اگر ہم یہ نہیں کرتے تو ہم کسی اور کو عزت دیتے ہیں اور خدا تعالیٰ
کسی اور کو معز ز کہتا ہے ۔ یہ نقص تبھی دور ہو سکتا ہے جب امارت اور غربت کے ظاہری امتیاز کو
ہم مٹا دیں۔ اس امتیاز کے قائم رہنے سے دوسرا نقص یہ واقعہ ہوتا ہے کہ غریب اور امیر میں
ایسی وسیع خلیج حائل ہو جاتی ہے کہ وہ دونوں مل کر کام نہیں کر سکتے ۔ جیسے دو بیل ہوں اور دونوں کا
الگ الگ رنگ ہو لیکن اگر ایک جوئے کے نیچے ان کی گردنیں دنیں رکھ دی جائیں تو وہ خوب کام کر
لیتے ہیں ۔ لیکن ایک بھینسے کے دو بچے اگر میل میل کے فاصلہ پر کھڑے ہوں تو وہ کام نہیں کر
سکتے ۔ تو غربت اور امارت کے امتیاز کو جب تک ہم مٹا نہ دیں اُس وقت تک جماعت متحدہ طور
پر کام نہیں کر سکتی ۔ مثلاً ایک کھانا کھانے اور سادہ لباس پہننے میں یہ بھی حکمت ہے گو اور بھی اس
میں حکمتیں ہیں مگر ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس طرح امارت اور غربت کا امتیاز جاتا رہتا ہے۔
اگر ہم لباس بہت اعلیٰ قسم کا پہنیں اور اپنی شان کو خاص طور پر لوگوں پر ظاہر کریں تو اس کا نتیجہ یہ
ہوگا کہ ایک غریب ہماری دعوت کرنے سے گھبرائے گا وہ کہے گا میں اگر فلاں امیر کی دعوت
کروں تو میرے گھر میں تو بوریا بھی نہیں وہ بیٹھے گا کہاں ۔ اس کے تو کپڑے میلے ہو جائیں
گے۔ یا اگر دعوت کروں تو کس طرح کروں ۔ یہ تو گھر میں روز چار چار کھانے کھاتا ہے ۔ اگر
میں صرف اس کیلئے پلاؤ بھی پکا دوں تو اس کے چاول تو اس کے گلے میں پھنسیں گے ۔ پس وہ
دعوت کرنے سے ہچکچاتا ہےا اتا ہے اور اس طرح امراء وغرباء میں ایک امتیاز قائم رہتا ہے۔ لیکن اگر
معلوم ہو کہ امیر آدمی بھی گھر میں ایک ہی کھانا کھانے کا عادی ہے تو غریب سمجھتا ہے ایک کھانے
کا کیا ہے وہ تو میں بھی تیار کرلوں گا اور اس طرح وہ زیادہ دلیری سے ایک امیر کی دعوت کرلے
گا۔ پھر اگر یہ پابندی نہ ہوتی تو بعض لوگ خود تقاضا کر کے دعوتوں میں چیزیں پکواتے ۔ ۔ اور اس
کا مجھے اس لئے خیال ہے کہ میں نے کئی احمدیوں کے منہ سے بھی سنا ہے جب ان کی کوئی دعوت
کرے تو وہ کہہ دیتے ہیں، کیا کیا کھلاؤ گے ؟ ایک دعوت میں میں ایک دفعہ شامل ہوا، ایک
مد عوصا حب میرے ساتھ تھے ، جب دعوت کھانے بیٹھے تو بے اختیار کہنے لگے پلاؤ کے بغیر دعوت
عجیب لگتی ہے ۔ میزبان سامنے بیٹھا تھا۔ میں نے سمجھا یہ الفاظ سن کر وہ اپنے میں کٹ ہی گیا ہو
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
گا۔ لیکن اگر اُس وقت میری طرف سے تحریک جدید جاری ہوتی تو وہ اس قسم کے الفاظ ہرگز
اپنے منہ سے
نہ نکالتے لیکن اس تحریک کے جاری ہونے پر اب قدرتی طور پر لوگ یہ محسوس
کرتے ہیں کہ امیر غریب ہو گئے اور غریب امیر ہو گئے ۔
ظاہری لباس میں خاص شان نہ رہنے کا بھی بہت بڑا فائدہ ہے۔ میں نے دیکھا ہے
جلسہ سالانہ کے موقع پر ہماری جماعت کی کئی امیر عورتیں اس بات کو بہت تکلیف دہ سمجھتیں کہ وہ
باقی عورتوں کے ساتھ بیٹھ کر جلسہ سنیں اور وہ شکایت کرتیں کہ ہم باقی عورتوں کے پاس کس
طرح بیٹھ سکتی ہیں اور بے اعتنائی کے ساتھ تقریریں سنتیں ۔ مگر چونکہ اب پہلی سی شان نہیں رہی
اس لئے وہ غریب عورتوں کے ساتھ بیٹھ کر تقریریں سن سکتی ہیں ۔ تو اپنے ذہن بھی ٹھیک ہوئے
اور غربت و امارت کا امتیاز بھی جاتا رہا۔ پہلے امیر سمجھتے کہ ہم بڑے ہیں اور غریب سمجھتے کہ ہم
چھوٹے ہیں اور اس طرح درمیان میں ایک خلیج حائل رہتی ۔ مگر اب بجائے بعد اور جدائی کے
آپس میں محبت ہے۔ غریب امیر کے بُلانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا اور امیر غریب پر تکبر
نہیں کرتا کیونکہ سب کے کھانوں کا معیار ایک ہے ۔ دال گوشت کا فرق رہے گا مگر جو چٹ پٹی
چیزیں اور زیادہ چیزیں تیار کرنے کا فرق تھا وہ اُڑ گیا ۔ اور اب ایک غریب اپنی جماعت کے
امیر دوستوں کی بخوشی دعوت کر سکتا ہے۔ مگر جب یہ امید کی جائے کہ پلاؤ بھی ہو زردہ بھی ہو
کوفتہ بھی ہو سبزی بھی ہو مرغ بھی پکا ہوا ہو کباب بھی ہوں ۔ تو ایسی دعوت کو ایک غریب دور
سے ہی سلام کرتا ہے اور کہتا ہے میں اس سے باز آیا ۔ غرض اس تحریک کا ایک پہلو یہ تھا کہ میں
غربت اور امارت کا امتیاز جماعت سے مٹاؤں اور جماعت کو مل کر کام کرنے کی عادت
ڈالوں ۔ اور میں سمجھتا ہوں جس دن یہ امتیاز مٹا اُس دن حقیقی رنگ میں جماعت متحد ہو گی ۔
بے شک ایک حد تک اسلام نے اس امتیاز کو قائم رکھا ہے ۔ مگر اسلام اس بات سے منع کرتا ہے
کہ امیر اپنی الگ گدی بنالیں اور غریبوں سے حقارت کے ساتھ پیش آئیں ۔ یہ نہایت خطرناک
چیز ہے اور اس سے ایمان تک انسان کے دل سے نکل سکتا ہے۔ اسلام یہ نہیں کہتا کہ ایک امیر کو
اگر اعلیٰ عہدہ ملتا ہے تو وہ نہ لے تجارت میں اسے منافع ہو اس کے لینے سے انکار کر دے۔اچھے
مکانات ہوں تو انہیں بیچ دے۔ جس طرح وہ یہ نہیں کہتا کہ تم پلاؤ کھانے لگو تو اس میں مٹی ڈال
لو۔ مگر وہ اس بات کا حکم دیتا ہے کہ جسے روپیہ ملے وہ اسے جائز کاموں میں خرچ کرے۔اپنے
نفس پر خرچ کرے خاندان کی عزت و حرمت کیلئے خرچ کرے ۔ قوم کیلئے خرچ کرے ملک کیلئے