تحریکِ جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
تبلیغ بھی ہوتی رہے۔ ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں ، ہر بات لوگ اندھا دھند کریں گے ۔
اگر ایک گاؤں میں دولوہاروں کی گنجائش ہے تو اس جگہ ہمیں لوہار کام کر رہے ہونگے ۔ مگر بعض
دوسری جگہوں پر جہاں دس یا میں لوہاروں کی ضرورت ہوگی ، وہاں ایک لوہار بھی نہ ملے گا۔ یہ
ایک غلط طریق ہے جس کے ماتحت کام کرنے کا نتیجہ یہ ہے کہ ہزار ہا لو ہار ، نجار اور دوسرے
پیشہ ور بیکار پھرتے ہیں انہیں کوئی کام نہیں ملتا اور جو کام کرتے ہیں وہ بھی تنزل میں گرے
ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کی آمد سے بمشکل ان کا گزارہ ہوتا ہے ۔ اگر ان میں تقسیم عمل ہوتی تو یہ
حالت ہرگز نہ ہوتی ۔ مثلاً باقی ملکوں میں یہ قاعدہ ہے کہ زمیندار زمین کے مناسب حال اجناس
کی کاشت کرتے ہیں اور اگر کوئی زمین بعض اجناس کی کاشت کیلئے نا مناسب ہوتی ہے تو ان
چیزوں کی کاشت اس میں نہیں کرتے۔ لیکن ہمارے زمیندار کی یہ حالت ہے کہ وہ ہر چیز اپنی
زمین میں بونے کی کوشش کرے گا ۔ دو مرلہ میں موٹھ بودیگا ، دو مرلہ میں مسور بو دیگا کچھ حصہ
گندم بودے گا کچھ حصہ میں گنا بودے گا اور کوشش کرے گا کہ ساری چیزیں اس کے کھیت میں
ہو جائیں ۔ اس کے مقابلہ میں دوسرے ملکوں والے جہاں گنا اچھا ہوگا ، وہاں گنا بوئیں گے،
جہاں گندم اچھی ہوگی وہاں گندم بوئیں گے اور جہاں موٹھ اچھے ہونگے وہاں موٹھ بوئیں گے
اور اس طرح زمین سے زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کریں گے۔ اس کے برخلاف ہمارے ملک
کے زمینداروں کے طریق عمل کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ غلہ بھی ضائع ہوتا ہے، زمین بھی ضائع ہوتی
ہے، وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی زمیندار وہی کرتے جا رہے ہیں جس کے عادی ہو چکے
ہیں ۔ یہ ایک بہت بڑا نقص ہے جو قہ جو تقسیم عمل کے نہ ہونے نہ ہونے کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔ یہی نقص
پیشہ وروں کی تقسیم میں بھی ہے اور اس کی وجہ سے بعض علاقوں میں مثلاً لوہار کو دو آنے بھی
روزانہ نہیں ملتے لیکن بعض علاقوں میں وہ دو دور و پیرت پیہ تک کما لیتے ہیں ۔ پس کیوں ہماری جماعت
کے پیشہ ور تحریک جدید سے فائدہ فائدہ ؟ نہیں اُٹھا اُٹھاتے ۔ اور اور کیوں کیوں : ہمارے سامنے اپنے آپ آپ کو کو پیش نہیں
کرتے۔ ہمیں ایسی جگہیں معلوم ہیں جہاں نجاری کا کام بہت اچھا ہو سکتا ہے، ایسی جگہیں معلوم
ہیں جہاں معماری کا کام بہت اچھا ہو سکتا ہے اور ایسی جگہیں معلوم ہیں جہاں آہن گری کا کام
بہت اچھا ہو سکتا ہے۔ بے شک پہلے کام کے چلانے میں کچھ دقتیں واقع ہوں گی اور لوگ احمدی
پیشہ وروں سے کام کرانے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں گے لیکن آہستہ آہستہ جب ہم نجاروں کو
ایسی جگہ لگا ئیں گے جہاں نجار نہیں ، معماروں کو ایسی جگہ لگا ئیں گے جہاں معمار نہیں ، حکیموں کو
۔

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ایسی جگہ لگائیں گے جہاں حکیم نہیں ، اور لوہاروں کو ایسی جگہ لگائیں گے جہاں لوہار نہیں تو مجبور
ہو کر لوگ احمدی پیشہ وروں سے کام کرانے پر آمادہ ہو جائیں گے ۔ اسی لئے میں نے مختلف
اضلاع کی سروے کرائی ہیں۔ اور میں چاہتا ہوں جن اضلاع کی سروے کرائی گئی ہے، ان میں
جولو ہار ، ترکھان یا پیشه و راحمدی بیکار ہیں ، انہیں پھیلا دوں ۔ تمام گاؤں کے نقشے ہمارے پاس
موجود ہیں اور ہر مقام کی لسٹیں ہمارے پاس ہیں جن سے پتہ لگ سکتا ہے کہ ان گاؤں میں
پیشہ وروں اور تاجروں کی کیا حالت ہے۔ اس ذریعہ سے میں چاہتا ہوں کہ اپنی جماعت کے
پیشہ ور بیکاروں کو ان علاقوں میں پھیلا دوں ۔ جہاں لوہار نہیں وہاں لوہار بھجوا دیئے جائیں ،
جہاں معمار نہیں وہاں معمار بٹھا دیئے جائیں ، جہاں حکیم نہیں وہاں حکیم بھجوا دیے جائیں ۔ اس
سکیم کے ماتحت اگر ہماری جماعت مختلف علاقوں میں پھیل جائے تو جہاں ہمارے بہت سے تبلیغی
مرکز ان علاقوں میں قائم ہو سکتے ہیں وہاں لوگ بھی مجبور ہوں گے کہ احمدیوں سے کام لیں ۔
اس طرح ان کی بیکاری بھی دور ہوگی اور تبلیغی مرکز بھی قائم ہو جائیں گے ۔ بلکہ لکھے پڑھے لوگ
کئی گاؤں میں مدر سے بھی جاری کر سکتے ہیں چنانچہ ہمارے پاس ایسی بیسیوں لسٹیں موجود ہیں
جہاں مدرسوں کی ضرورت ہے یا حکیموں کی ضرورت ہے یا کمپیونڈ روں کی ضرورت ہے۔ مگر
انہیں مدرس ، حکیم اور کمپونڈ رنہیں ملتے ۔ اسی طرح ہندوستان سے باہر بھی ہم بعض پیشہ وروں کو
بھیجنا چاہتے ہیں جہاں بعض کام عمدگی سے کئے جاسکتے ہیں ۔ چنانچہ بعض قسم کے پیشہ ور چین میں
اچھا کام کر سکتے ہیں ۔ مثلاً چین کے مغربی حصہ میں پیشہ وروں کی بہت ضرورت ہے ۔ اگر وہاں
لو ہار چلے جائیں تو اعلیٰ درجہ کا کام کر سکتے اور کافی مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں
اس ذریعہ سے تبلیغ بھی ہوتی رہے گی ۔
غرض دنیا کے ایسے حصے جہاں تجارتی کام اعلیٰ پیمانے پر جاری کئے جا سکتے ہیں ۔ ہم نے
معلوم کئے ہیں اور ہر جگہ کے نقشے تیار کئے ہیں ۔ ان علاقوں میں تھوڑی سی ہمت کر کے ہم
بیکاروں کو کام پر لگا سکتے اور بہت سے تبلیغی سنٹر قائم کر سکتے ہیں ۔ اور یہ کام ایسا اعلیٰ ہوا ہے کہ
جس کی اہمیت ابھی جماعت کو معلوم نہیں ۔ اور گو یہ معلومات کا تمام ذخیرہ ابھی صرف چند کاپیوں
میں ہے لیکن یورپ والوں کے سامنے یہ کاپیاں پیش کی جائیں تو وہ ان کے بدلے لاکھوں
روپے دینے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ مگر افسوس ابھی ہماری جماعت نے اس کام کی اہمیت کو نہیں
سمجھا ۔ اسی طرح میں تجارتی طور پر مختلف مقامات کے نقشے بنوا رہا ہوں اور اس امر کا پتہ لے رہا

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہوں کہ چین اور جاپان اور دوسرے ممالک کے کس کس حصہ میں کون کون سی صنعت ہوتی ہے تا
کہ ہم اپنی جما
جماعت کے تاجروں یا ان لوگوں کو جو تجارت پیشہ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ، ان
علاقوں میں پھیلا دیں۔ اس کے متعلق بہت سی لطیف معلومات کا ذخیرہ جمع ہو رہا ہے۔ جو
دوست تجارت کے متعلق کوئی مشورہ لینا چاہیں وہ مشورہ کر لیں ۔ جب موقع آئے گا انہیں کسی
موزوں علاقہ میں تجارت کیلئے بھیج دیا جائے گا ۔ اور اگر معلوم ہو گا کہ وہ دیانتداری سے کام
کرنے والے ہیں تو شروع میں ایک قلیل رقم بطور امداد بھی دی جا سکے گی ۔ مگر شرط یہ ہے کہ اس
کے پاس کچھ جائیداد ہو جس کی ضمانت پر اسے روپیہ دیا جا سکے ۔ تا اگر کوئی روپیہ کھا جائے تو اس
کی واپسی کا انتظام ہو سکے اور دوسری شرط یہ ہے کہ سینکڑوں یا ہزاروں کی رقم کا مطالبہ نہ ہو۔
پس دوستوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ جن حالات میں سے سلسلہ اس وقت گزر
رہا ہے، ان کے ماتحت خاص ہوشیاری کی ضرورت ہے ۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننا بُری بات ہے
مگر چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے یہ تمام باتیں سکھائی ہیں ، اس لئے میں یہ کہنے سے نہیں رہ سکتا کہ اگر
کسی حکمران قوم کو یہ باتیں بتائی جاتیں تو اس میں ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک
قوت عملیہ کی لہر دوڑ جاتی۔ لیکن چونکہ ہماری قوم ایک عرصہ عرصہ سے سے محکوم محکوم چلی آ رہی ہے اور زندگی کی
روح اس میں نہیں رہی، اس لئے اس کے بہت سے افراد میں اس سکیم کی اہمیت اور اس کی
باریکیوں کو سمجھنے کی اہلیت نہیں ہے۔ اگر تمام جماعت اس سکیم کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاص
کو سمجھ جائے تو تھوڑے ہی موڑے ہی عرصہ میں دنیا میں ایک انقلاب پیدا ہو لاب پیدا ہو جائے ۔
یا د رکھو جو باتیں میں نے جماعت کی ترقی زقی کیلئے پیش کی ہیں ، وہ نہ ہٹلر کی سکیموں میں ہیں نہ
مسولینی کی سکیموں میں ۔ میں نے ہٹلر کی سکیموں کو بھی دیکھا ہے اور مسولینی کی سکیموں کو بھی لیکن
ان کی سکیمیں تباہی کے سامان اپنے اندر رکھتی ہیں ۔ مگر جو سکیم میں نے تمہیں بتائی ہے وہ نہ
صرف تباہی کے سامانوں سے خالی ہے بلکہ ترقی کے انتہاء تک تمہیں پہنچانے والی ہے کیونکہ میں
نے ان باتوں کو خدا تعالیٰ سے اور قرآن مجید کے احکام سے حاصل کیا۔ پھر میں نے اپنی سکیم کو
مغربی اثر سے آزاد رکھنے کی کوشش کی ہے۔ مگر وہ اپنی سکیموں کو مغربی اثر سے آزاد نہیں کر سکے ۔
اتنے بڑے فضل کے ہونے کے باوجود کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو آپ کے امام کے ذریعہ وہ باتیں
بتائیں جو دنیا میں اور کسی جگہ حاصل نہیں ہو سکتیں ۔ اگر پھر بھی آپ لوگ قربانیاں نہ کریں تو یہ
اتنی بڑی غفلت اور کوتا ہی ہو گی جس پر نہ صرف آپ بلکہ آئندہ آنے والی نسلیں بھی افسوس

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کریں گی ۔
وہ مصائب جن میں سے ی سلسہ سلسلہ گزر چکا یا گزر رہا ہے ایسے ہیں کہ زبان پر بی کہ زبان پر بھی نہیں لائے
-
جا سکتے ۔ وہی لوگ ان مصائب کا صحیح اندازہ کر سکتے ہیں جنہوں نے مجھ سے باتیں سنیں ۔ لیکن
میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر ہماری جماعت اس سکیم پر عمل کرے تو اس کا دوسرا قدم پہلے سے
بہت ز زیادہ آگے بڑھے گا ۔ میں نے انے شکایت کی ہے کہ آپ نے اس سکیم پر پوری طرح عمل نہیں
کیا ۔ لیکن باوجود اس کے جس قدر عمل آپ لوگوں نے کیا اس کا یہ نتیجہ ہے کہ شدید سے شدید
دشمنوں کے مرکزوں میں بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ جماعت احمد یہ نے موجودہ حملہ سے پوری طرح
اپنے آپ کو محفوظ کر لیا ہے ۔
مجھے احرار کے ایک بہت بڑے لیڈر کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اُس نے اپنی ایک مجلس میں
کہا۔ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ احرار نے قادیانیوں کا کیا مقابلہ کیا ۔ آٹھ کروڑ مسلمان احرار
کی پشت پر تھے اور قادیانی بالکل تھوڑے تھے ، مگر احرار کچھ نہ کر سکے۔ لیکن ہم کیا کریں اگر ہمارا
مقابلہ آدمیوں سے ہوتا تو ہم انہیں شکست دے دیتے ۔ ہمارا مقابلہ تو ایک غیر معمولی دماغ سے
ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے وہ تجویزیں بتائی ہیں کہ ان پر اگر عمل کیا جائے تو
قلیل ترین جماعت کبھی بڑی سے بڑی جماعت سے بھی ہار نہیں کھا سکتی ۔ پس اگر باوجود ان
باتوں کے ہماری جماعت کے لوگ اس طرف توجہ نہ کریں تو اس کے صاف یہ معنی ہوں گے کہ یا
تو وہ سلسلہ کو چھوڑ نا چاہتے ہیں یا عقل وسمجھ سے بالکل کورے ہیں ۔ مگر نہ تو میں یہ امید کرتا ہوں
کہ لوگ اپنے دل میں یہ خیال کرتے ہوں کہ جب فساد بڑھا ہم سلسلہ کو چھوڑ کر الگ ہو
جائیں گے اور نہ میں یہ امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے نفع و نقصان کو سمجھنے کی قابلیت نہیں رکھتے ۔ اور
اگر وہ سمجھتے بھی ہیں اور منافق بھی نہیں تو میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر پہلے کسی نبی کے زمانہ
میں قربانیوں کی ضرورت تھی ، اگر پہلے کسی مامور کے زمانہ میں اپنے مالوں ، اپنی جانوں ، اپنے
وطنوں ، اپنے آراموں اور اپنی آسائشوں کو قربان کر دینے کی ضرورت تھی تو آج بھی ان
قربانیوں کی ضرورت ہے۔ اور اگر تم کوئی ایک مثال بھی ایسی پیش کر دو کہ کسی نبی اور مامور کی
جماعت نے قربانیوں کے بغیر ترقی کی تو میں آج اپنی غلطی کا اقرار کرنے اور اپنی سکیم کو واپس
لینے کیلئے تیار ہوں ۔ لیکن اگر سب انبیاء کے وقت قربانیاں کرنی پڑیں اگر آدم سے لے کر محمد
تک خواہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آئے یا کم یا زیادہ، ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
جس کی جماعت کو قربانیاں نہ کرنی پڑی ہوں تو پھر تمہیں ماننا پڑے گا کہ جو کچھ میں کہتا ہوں ، وہی
صحیح ہے۔ اور اگر بغیر قربانیوں کے ہم دنیا میں پھیل جائیں تو میں سمجھتا ہوں دشمن کا یہ حق ہوگا کہ
وہ کہے مرزا مرزا صاحب سچے نہیں تھے کیونکہ وہ نبیوں کے منہاج پر نہیں آئے۔ پس جب تک دنیا
ارے خون سے زمین نہ ہو جائے ، جب تک زمین میں ہمارے جسموں کو
نگیر
جسموں کو
کچلا نہ جائے ، ؟
، جب
تک ہمیں خدا تعالیٰ کیلئے اپنے وطن نہ چھوڑ نے پڑیں ، جب تک دنیا میں ہم اپنی جانی اور مالی
اور وقتی قربانیوں سے ایک حیرت انگیز انقلاب پیدا نہ کر دیں اور جب تک ہم وہ ساری
قربانیاں نہ کریں جو محمد ﷺ اور آپ کے صحابہ نے کیں اُس وقت تک ہمیں کامیابی حاصل
نہیں ہو سکتی اور جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر کامیابی حاصل ہو جائے گی وہ سلسلہ ماموریت
کو سمجھتا ہی نہیں ۔ یہ گھونٹ تمہیں ضرور پینا پڑے گا اگر سلسلہ میں رہو گے تو تمہیں زبر دستی پینا
پڑے گا ۔ اور اگر سلسلہ سے نکل جاؤ گے تو پھر تم اس کے ذمہ وارنہیں ۔ لیکن جس قسم کی نعمت
تمہارے سامنے پیش کی گئی ہے اسے رڈ کرنا کسی نا سمجھ کا ہی کام ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے
قرآن مجید میں قربانیوں کو نعمت قرار دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
فرماتے ہیں ۔
منه از بهر ما گرسی که ماموریم خدمت را
یعنی میرے اعزاز کیلئے گر سی مت بچھاؤ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے دین کا خادم بنا کر بھیجا ہے۔
پس اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام دین کے خادم بن کر آئے ہیں تو ہم جو آپ کے خادم اور
غلام ہیں ، ہمیں اپنے متعلق یہ امید رکھنا کہ ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور کام بھی ہو جائے ، ایسی
امید ہے جو سوائے پاگل کے اور کوئی نہیں کر سکتا ۔ ہم نے خدا تعالیٰ کے ایک مامور کا زمانہ پایا
ہے۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ہم وہی قربانیاں کریں جو ماموروں کی جماعتیں دنیا میں کیا کرتی ہیں
اور یاد رکھو نبیوں اور نبیوں کے زمانہ کے قریب کی جماعتوں کی خوشی اسی میں ہوتی ہے کہ وہ
قربانی کریں اور بعد میں آنے والوں کی خوشی اس میں ہوتی ہے کہ انہیں روپیہ ملے ۔ نبیوں کے
زمانہ کے قریب کی جماعتیں اس بات پر خوش ہوتی ہیں کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی
جانیں دیں اور بعد میں آنے والے لوگ اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ انہوں نے اپنی جانیں
بچائیں ۔ یہ ایک ایسا گھلا فرق ہے جو ہر شخص کو نظر آ سکتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو جب یہ آیت نازل
ہوئی کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
أفْوَاجًا لے تو رسول کریم ﷺ نے سمجھا اب میری وفات کا وقت قریب آ گیا ہے۔ حالانکہ
الہام یہ ہوتا ہے ، خدا تعالیٰ کی طرف سے نصرت اور فتح آ گئی لیکن بجائے اس کے کہ اس الہام
کے نازل ہونے پر رسول کریم ﷺ یہ سمجھتے کہ انہیں خوشی کی خبر دی گئی ہے ، آپ سمجھتے ہیں کہ یہ
وفات کی خبر ہے۔ تو انبیاء اور انبیاء کے زمانہ کے قریب کی جماعتوں کی خوشی اسی میں ہوتی ہے
کہ وہ قربانیاں کریں اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھتے چلے جائیں۔ جب تک یہ زمانہ رہتا
ہے، جب تک قربانیوں کی توفیق ملتی رہتی ہے ، اُس وقت تک برکت اور رحمت کا زمانہ رہتا ہے
لیکن جب کامیابیاں آجائیں، جب قربانیوں کا موقع جاتا رہے اور جب خدا تعالیٰ کا دین
اکناف عالم میں پھیل جائے ، اُس وقت ان برکات کو اُٹھا لیا جاتا ہے۔ اور بعد میں آنے والوں
کی خوشی اسی میں رہ جاتی ہے کہ وہ دُنیوی ترقیات حاصل کریں ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اس مضمون کا
ایک اور جگہ نہایت لطیف پیرا یہ میں ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔ اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ "
فرماتا ہے ہم نے قرآن مجید لیلة القدر میں اُتارا ہے۔ یعنی قرآن مجید کے اُترنے کا زمانہ
ایک رات کے مشابہ ہے ۔ مگر وہ رات ایسی ہے کہ اس میں سب آئندہ ترقیات کے اندازے
مقرر کئے جائیں گے ۔ لوگ سمجھتے ہیں اس آیت کا صرف یہ مفہوم ہے کہ قرآن مجید پہلے دن
لیلۃ القدر میں اُترا ۔ لیکن اس میں کیا کمال ہے؟ لیلۃ القدر میں بہت سے لوگ نمازیں پڑھتے
اور اللہ تعالیٰ کی عبادتیں کرتے رہتے ہیں ۔ پھر قرآن مجید کی کونسی یہ خصوصیت ہے کہ اسے
لیلۃ القدر میں اُتارا گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس لیلۃ القدر سے نبی کا زمانہ مراد ہے ۔ وہ زمانہ
جب قوم کو قربانیاں کرنی پڑتیں اور مصائب و مشکلات میں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ اِنَّا اَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ہم نے قرآن مجید کو اس زمانہ میں نازل کیا جو
ایک رات ۔ رات سے مشابہ تھا ۔ مگر کونسی رات ؟ ارات؟ وہ رات جس میں اُمتِ محمدیہ کی تمام تر ا تمام ترقیات کا فیصلہ
ہونا تھا ، وہ رات جو اس قابل تھی کہ اس کی قدر کی جاتی کیونکہ جتنی لمبی یہ رات ہو گی اتنی زیادہ
ترقی اُمت کو ملے گی ۔ اس مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی لیا ہے۔ چنانچہ آپ
فرماتے ہیں :۔
دن چڑھا ہے دشمنانِ دیں کا ہم پر رات ہے
یعنی ہماری جماعت پر ایک طویل رات کا زمانہ گزر رہا ہے جبکہ دشمن ایک دن کے لطف
اُٹھا رہے ہیں ۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گو یہ دعا کی ہے کہ سورج چڑھے ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
صلى الله
عروسه
لیکن یہ ایک نسبتی امر ہے کیونکہ اس سورج کے چڑھنے سے آپ کے زمانہ کے مصائب کی رات
کا دن میں بدلنا مراد ہے ۔ تمام مصائب ہے۔ تمام مصائب کا خاتمہ مراد مراد نہیں جیسے رسول کریم ﷺ کو جب
خدا تعالیٰ نے فتح و نصرت کی بشارت دے دی تو آپ کے زمانہ کی رات کا دن چڑھ گیا۔ لیکن
صحابہ کیلئے دن نہیں چڑھا تھا بلکہ ان کیلئے پھر بھی رات قائم رہی اور آپ کے بعد انہیں اور مخالف
طاقتوں سے مقابلہ کرنا پڑا۔ بہر حال یہ رات بڑی مبارک رات ہے اور جب یہ راتیں بالکل ختم
ہو جائیں تو پھر ان راتوں کے بعد جو دن آتے ہیں وہ اس رات جیسے بابرکت نہیں ہوتے ۔
اسلامی نقطہ نگاہ کے ماتحت یہ رات ہی بابرکت ہے کیونکہ اسی رات میں آئندہ کی تمام ترقیات
پوشیدہ ہوتی ہیں۔ اور قوم جتنی زیادہ اس رات میں قربانیاں کرتی ہے، اتنی ہی زیادہ ترقیات کو
وہ دنیا کیلئے جمع کرتی اور نیکیوں کا ایک بھاری ذخیرہ خدا تعالیٰ کے پاس جمع کرتی ہے۔ پس ہر
قربانی جو آپ لوگ کر رہے ہیں ایک ذخیرہ جمع کر رہے ہیں اپنی اُخروی نعمتوں اور ترقیات کا
اور ذخیرہ جمع کر رہے ہیں اپنی اولاد کیلئے دنیوی نعمتوں اور ترقیات کا۔ پھر جتنی زیادہ یہ رات
لمبی ہوگی ، اسی قدر اگلا دن روشن ہوگا اور اسی قدر زیادہ آپ کو اُخروی نعمتیں اور آپ کی
اولادوں کو دنیوی نعمتیں ملیں گی ۔ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے ۔ مَا أَدْرَكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ " تجھے کیا
پتہ کہ لیلۃ القدر کیا شان رکھتی ہے۔ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ الْفِ شَهْرٍ ليلة القدر تو ہزار
مہینوں سے بھی اچھی ہے۔ اگر اس لیلۃ القدر سے رمضان والی لیلۃ القدر مراد ہو تو اس کے کوئی
معنی ہی نہیں بنتے۔ کیونکہ ہزار مہینوں میں تراسی لیلۃ القدر آتی ہیں اور یہ کہنا کہ ایک لیلۃ القدر
۸۳ لیلۃ القدر سے اچھی ہے، بے معنی بات ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس لیلۃ القدر سے وہی رات
مراد ہے جو اُس وقت آتی ہے جب کوئی نبی دنیا میں بھیجا جاتا ہے اور اس کے ماننے والوں کو
قربانیاں کرنی پڑتی ہیں ۔ پھر خَيْرٌ مِنْ اَلْفِ شَهْرٍ کہنے میں ایک اور حکمت بھی ہے اور وہ یہ کہ
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ۔ ہر صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ احیائے اسلام کیلئے ایک مجدد
مبعوث کیا کرے گا ۔ ها مجد د کا زمانہ اگر اٹھارہ میں سال بھی فرض کر لیا جائے تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ مجد دکا اٹھارہ میں سال کا جو زمانہ ہوتا ہے وہ باقی تمام صدی سے بہتر ہوتا ہے اور چونکہ
مجد دکا زمانہ بھی قربانیوں کا زمانہ ہوتا ہے اس لئے جس طرح نبی کا زمانہ باقی تمام زمانوں سے
بہتر ہوتا ہے، اسی طرح مجدد کا زمانہ بھی باقی تمام صدی سے بہتر ہوتا ہے۔ پھر فرماتا ہے۔
تَنَزَّلُ الْمَلئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ك اس رات خدا تعالیٰ کے عام ملائکہ اور اس کا

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کلام لانے والے فرشتے اُترتے ہیں ۔ ملائکہ سے عام فرشتے مراد ہیں اور روح سے کلام الہی
لانے والے فرشتے ۔ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ خدا تعالیٰ کا حکم لے کر وہ اُترتے ہیں ۔ مِنْ كُلِّ امْرِ کا
اور کوئی ایسی روحانی نعمت نہیں جو اس رات میں نہ اُترتی ہو۔ دنیوی لحاظ سے وہ بے شک
مصیبتوں کا زمانہ ہوتا ہے لیکن دینی لحاظ سے اس رات سے بڑھ کر بابرکت رات اور کوئی نہیں ہوتی ۔
سَلَامٌ هِی ۱ وہ رات سلامتی ہی سلامتی اپنے اندر رکھتی ہے۔ اور جتنی زیادہ مشکلات آتی ہیں ، اتنی
ہی زیادہ برکات کا نزول ہوتا ہے ۔ اور یہ سلسلہ برکات اُس وقت تک جاری رہتا ہے۔ حتی
مَطْلَعِ الْفَجْرِ 19 یہاں تک کہ فجر کا طلوع ہو جاتا ہے ، مصائب و مشکلات کا زمانہ ختم ہو جاتا
ہے، قربانیوں کا دنیا کیلئے کوئی موقع باقی نہیں رہتا ، آرام و آسائش کے دن آ جاتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کیلئے تکلیف اٹھانے والے ایام گزر جاتے ہیں ۔ تب آسمان کی نعمتیں آسمان پر رہ جاتی
ہیں اور زمین ان برکات سے حصہ نہیں لے سکتی ۔ کسی وضاحت سے اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں
بتایا ہے کہ وہ مصائب و مشکلات جنہیں تم برداشت کرتے ہو اور وہ تکلیفیں جنہیں تم خدا تعالیٰ
کیلئے سہتے ہو، وہی تمہاری ترقی کا ذریعہ ہیں ۔ نہ صرف دینی لحاظ سے بلکہ دنیوی لحاظ سے بھی ۔
ان تکلیفوں کے بدلے ایک وقت دنیا میں تمہاری اولادوں کیلئے دن چڑھ جائے گا اور وہ دُنیوی
نعمتوں سے متمتع ہوں گے۔ لیکن آخرت تمہارے لئے ہی ہوگی کیونکہ تم وہ ہو جنہوں نے ایک
مامور کا زمانہ پا کر اس کے پیغام کی اشاعت کیلئے اس بابرکت رات میں قربانیاں کیں جو سلامتی
ہی سلامتی اپنے اندر رکھتی ہے۔
رسول کریم بھی فرماتے
صلى الله ۔
عروسه
ماتے ہیں ۔ سب سے بہتر وہ لا وہ لوگ ہیں جنہوں نے میرا زمانہ
پایا ۔ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ۔ پھر وہ لوگ اچھے ہیں جنہوں نے میرے دیکھنے والوں کو دیکھا ۔ ثُمَّ
الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ پھر وہ لوگ اچھے ہیں جنہوں نے تابعین کو دیکھا ۔ لیکن اس کے بعد جھوٹ پھیل
جائے گا۔ اور روحانیت دنیا سے اُٹھ جائے گی ۔ پس انبیاء علیہم السلام کے زمانہ سے لوگ
جتنا جتنا دور ہوتے چلے جائیں اتنا ہی ان کے روحانی مدارج میں کمی آتی چلی جاتی ہے اور جتنا
زیادہ وہ قریب ہوتے اور قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، اسی قدر زیادہ انہیں روحانی
مدارج ملتے ہیں۔ انبیاء علیہم السلام کے زمانہ کے بعد بھی گوروحانی ترقی کا دروازہ کھلا رہتا ہے
مگر اس وقت صرف بعض افراد ان درجات کو حاصل کر سکتے ہیں ۔ جیسے اُمت محمدیہ میں
سید عبد القادر صاحب جیلانی ، حضرت معین الدین صاحب چشتی اور دوسرے اکابر گذرے

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہیں۔ لیکن انبیاء کے زمانہ میں قوم کی قوم روحانیت کا اعلیٰ مقام حاصل کر لیتی ہے ۔ چنانچہ میرا
عقیدہ یہی ہے کہ بعد میں آنے والے لوگ بھی ترقی کر سکتے ۔ بلکہ بعض صحابہ سے بھی بڑھ سکتے
ہیں اور ضروری نہیں کہ بعد میں آنے والے تمام بزرگ صحابہؓ سے کم درجہ رکھنے والے ہوں ۔ ہو
سکتا ہے کہ امت محمدیہ میں ایسے کئی بزرگ ہوئے ہوں جو صحابہ سے افضل ہوں ۔ بلکہ یقیناً
اُمت محمدیہ میں ایسے بزرگ ہوئے ہیں جو کئی صحابہؓ سے افضل تھے ۔ لیکن یہ درجہ حاصل کرنے
والے بعض افراد ہی ہوتے ہیں ۔ عام طور پر صحابی اور تابعی آئندہ زمانہ میں آنے والے عام
لوگوں سے افضل ہوتے ہیں ۔ اور بحیثیت جماعت نبی کے زمانہ کی جماعت کا اور کوئی جماعت
مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ ہاں بحیثیت افراد ممکن ہے بعض ایسے قابلیت رکھنے والے پیدا ہو جائیں جو
پہلوں جیسا مقام حاصل کر لیں ۔
پس آپ لوگ اس وقت جس قدر قربانیاں کریں گے ، اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو آپ کے
کھاتے میں لکھتا چلا جائے گا اور جس قدر ان قربانیوں میں کمی کریں گے، اسی قدر آپ کے
اخروی انعامات میں کمی آتی چلی جائے گی ۔ اور یہ نہ سمجھیں کہ آپ کیلئے صرف اُخروی نعمتیں
ہیں ، دنیوی نعمتوں میں آپ کا حصہ نہیں کیونکہ آپ کے طفیل آپ کی اولادوں کو دُنیوی ترقی
ملے گی اور اپنے انعامات کو آپ اللہ تعالیٰ کے پاس پائیں گے ۔
پس یہ غلط ہے جو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ترقی حاصل کرنے پر امن مل جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ جب صبح چڑھ گئی تو پھر سلامتی نہیں رہے گی ۔
سلامتی اسی میں ہے کہ اس رات کی عظمت کو پہچانو اور وہ قربانیاں کرو جن کا اس وقت تم سے
مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے بھی فرمایا۔ میرے بعد پہلے خلافت ہو گی ، پھر
بادشاہت آ جائے گی جو تمہیں نقصان بھی پہنچائے گی ۔ اسے پس جس زمانہ کو لوگ مصیبت کا زمانہ
کہتے ہیں ، ہمارا خدا اس کو سلامتی کا زمانہ کہتا ہے اور جس زمانہ کو لوگ ترقی کا زمانہ کہتے ہیں ،
ہمارا خدا اس کو سلامتی کے اُٹھ جانے کا زمانہ کہتا ہے۔ پس مت سمجھو کہ جن قربانیوں کا تم سے
مطالبہ کیا جاتا ہے، یہ تمہارے لئے مصیبت کا موجب ہیں ۔ انہیں مصیبت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا
فضل سمجھو۔ اور یقیناً یا د رکھو کہ جتنی قربانیاں آپ لوگ اس وقت کریں گے، وہ اخروی زندگی
میں آپ کو فائدہ پہنچائیں گی ۔ اور دنیوی زندگی میں آپ کی اولادوں کو فائدہ پہنچائیں گی ۔
اور یہ قربانیاں آپ کی تباہی کا باعث نہیں بلکہ بہت بڑی ترقی کے سامان ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے اخلاص میں برکت
دے اور اسے قربانیوں میں ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ دوستوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ یہ
ایام بہت بابرکت ہیں ایک طرف رمضان ہے دوسری طرف جلسہ سالانہ کے ایام ہیں پھر عید
اس جلسہ کے بالکل قریب آ رہی ہے۔ ان ایام میں خصوصیت سے دعائیں کرو۔ میں بھی دعا کر
رہا ہوں اور آپ کے گھر والوں کیلئے بھی دعا کر رہا ہوں ۔ جو لوگ تحریک جدید میں حصہ لے
رہے ہیں ان کیلئے اور جو تحریک جدید کے ماتحت یہاں طالب علم آئے ہوئے ہیں اور بورڈنگ
میں داخل ہیں ، ان کیلئے قریباً روزانہ دعا کرتا ہوں ۔ بارش کے نہ ہونے کی وجہ سے جو تکلیف
ہے، اللہ تعالیٰ اسے بھی دور فرمائے ۔ اور وہ دوست جو مختلف مصیبتوں یا بیماریوں میں مبتلا ہیں ،
اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے رہائی عطا کرے۔ میں بھی دعا کر رہا ہوں لیکن دوستوں کو بھی
چاہئے کہ دعا کریں ۔ یہ بہت بابرکت دن ہیں اور ان سے پوری طرح فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔
مجھے تو شکایت پیدا نہیں ہوئی لیکن مجھے بتلایا گیا ہے کہ بعض دوسرے اجلاسوں میں جلسہ گاہ سے
دوست اُٹھ کر باہر چلے جاتے رہے ہیں ۔ اس عادت کو دور کرنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ
جلسہ سے پوری طرح فائدہ اُٹھایا جائے۔ کسی کو کیا معلوم کہ وہ اگلے سال تک زندہ بھی رہتا ہے
یا نہیں ۔ اس لئے ایسے موقعوں سے جو عرصہ کے بعد میسر آتے ہیں بہت فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔
الفضل ۸ ، ۱۵ فروری ۱۲ ، ۱۴ مارچ ۱۹۳۶ ء )
ا بخارى كتاب الرقاق باب التواضع
الحجرات : ۱۴
سے بنوٹ : فن سپہ گری کی ایک قسم
النصر : ٣
۵ بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة براء ة باب قوله الذين يلمزون
المطوعين من المومنين ۔
تذکرہ صفحہ ۵۰ ۔ ایڈیشن چہارم
الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹
ال عمران : ۱۰۴
رِسَاوَرُ : (۱) غیر ملک یا غیر ممالک (۲) غیر ملک کی منڈی (۳) سوداگری کا مال جو

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
غیر ملک سے آئے (۴) وہ جگہ جہاں ہر ایک چیز فروخت کیلئے جمع کر دیں ۔
۱۰ در شمین فارسی صفحه ۱۳۵ - نظارت اشاعت ربوه
ال النصر : ٣،٢
القدر : ۴
۲
القدر : ٢ ١٣ القدر: ٣
۱۵ ابوداؤد كتاب الفتن والملاحم باب ما يذكر في قرن المائة
١٦ ، كل القدر : ۵
۱۸، 19 القدر : ٦
۲۰ بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم باب فضائل
اصحاب النبي۔
ا مسند احمد بن حنبل المجلد الرابع صفحه ۲۷۳ - المكتب الاسلامي
بيروت

آج 10 میں سے 10 باقی