تحریکِ جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
جماعت نے اس معاملہ میں بہت کچھ کام کیا ہے۔ چنانچہ اب دوسو مکان سالانہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے قادیان میں بن رہا ہے اور بہت سے دوست : زمینیں بھی خرید رہے ہیں ۔ یہ اور بعض
دوسرے ذرائع سے امید ہے آئندہ جماعت پوری طرح کام کر کے دشمن کو مرکز سلسلہ پر حملہ
کرنے کی طرف سے بالکل ناامید کر دے گی ۔ مگر اس کی طرف مزید توجہ کی ضرورت ہے اور
رہے گی ۔
نویں غرض یہ ہے کہ علاوہ ایک مقررہ نظام کے ماتحت تبلیغ کرنے کے بعض علاقوں میں
تبلیغ ایک خاص منظم صورت میں کی جائے۔
میں نے تبلیغ کے مسئلہ پر بڑا غور کیا ہے اور اس کے متعلق ویسے ہی علوم میرے دماغ میں
خدا تعالیٰ کے فضل سے موجود ہیں جس طرح کہ علوم کسی بڑے سے بڑے جرنیل کے دماغ میں
لڑائی کو کامیاب بنانے کے متعلق ہوتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں اب تک جو تبلیغ کا طریق ہماری
طرف سے اختیار کیا جاتا رہا ہے، وہ حقیقی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں اس زمانہ کو اشاعت کا زمانہ
قرار دیا تھا، وہاں ضروری تھا کہ ہمارے دماغ میں تبلیغ کے متعلق نئی سے نئی تدابیر پیدا ہوتی
رہتیں اور ہم ان ایجادات سے کام لے کر تھوڑے ہی عرصہ میں دنیا میں ہلچل مچا دیتے ۔ میں نے
سوچا ہے کہ اگر جنگی اصول کے مطابق تبلیغ کے اصول مقرر کئے جائیں تو ہمیں بہت زیادہ
کامیابی کی توقع ہوسکتی ہے جیسے ملک میں فوجی ضروریات کے ماتحت بعض دفعہ فوج بڑھائی جاتی
ہے اسی طرح تبلیغ کا دائرہ بھی وسیع کر دیا جائے اور بہت زیادہ لوگوں کو یکدم تبلیغ پر لگا دیا جائے
تو اس کے نتائج نہایت اعلیٰ نکل سکتے ہیں۔ صحابہ کرام کے زمانہ میں قدرتی طور پر ایسے سامان
میسر تھے اور وہ جد وجہد کو برابر جاری رکھتے چلے جاتے تھے مگر اب چونکہ اس قسم کے سامان نہیں
اس لئے میں نے تبلیغ کو وسیع کرنے کیلئے کچھ حلقے تجویز کئے ہیں ۔ اس کے متعلق سکیم میرے
ذہن میں ہے اور میں یقین رکھتا ہوں اگر اس سکیم کے مطابق عمل کیا جائے تو جلد ہی ہمیں خدا
تعالیٰ کے فضل سے يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا آے کا نظارہ نظر آنے لگے ۔ اس وقت
تک اس سکیم کے ماتحت تین چار مرکز تبلیغ کے قائم کئے گئے ہیں مگر اس کے لئے مجھے ایسے
والنٹیئروں کی ضرورت ہے جنہیں ان علاقوں میں کام پر لگایا جائے تا کہ کام کو مضبوط کیا جا سکے ۔
مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک جماعت میں ایسے لوگوں کی بہت کمی ہے جو رضا کارانہ طور پر اپنے
آپ کو تبلیغ کیلئے پیش کریں جس قدر دوست اس وقت یہاں بیٹھے ہیں اگر ان میں سے نصف
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
بھی اپنے آپ کو تبلیغ کیلئے پیش کر دیں تو ان مرکزوں کے علاوہ اور کئی مقامات پر تبلیغ کے نئے
مرکز قائم کئے جاسکتے ہیں۔ لیکن ضرورت ایسے مبلغین کی ہے جو اپنے آپ کو پیش کریں اور ہم
اُن سے کام لیں ۔
اس تحریک سے میرے یہ مد نظر ہے کہ تبلیغ کے جو مستقل شعبے ہوں ان کیلئے
دسواں مقصد مستقل فنڈ قائم کر دیئے جا جائیں تا کہ ہنگامی کاموں پر ان کا روپیہ صرف
نہ ہو جائے۔ میں نے دیکھا ہے، بہت سا نقص ہمارے کاموں میں اس لئے واقع ہوتا ہے کہ
مستقل شعبوں کیلئے مستقل فنڈ نہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہماری مثال بعض دفعہ ان سپاہیوں کی سی
ہو جاتی ہے جن کے پاس بندوقیں بھی ہوں ، مشین گنیں بھی ہوں ، تلواریں بھی ہوں ، مگر لڑائی کا
اعلان ہو تو معلوم ہو کہ ان کے پاس گولہ بارود نہیں ہے۔ لڑائی تو آخر ہنگامی کام ہے جسے
ائے جسے
بہر حال کرنا پڑے گا ۔ اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ پہلے سے اتنا گولہ بارود خرید کر رکھ لیا جائے ۔
بعد میں ہر موقع پر استعمال کیا جائے ۔ اس لئے لازماً گولہ بارود وقت پر بنانا پڑے گا ۔ لیکن اگر
اس کیلئے کافی روپیہ موجود نہ ہو تو جنگ کس طرح کی جاسکتی ہے ۔ پس اگر فوج موجود ہو، تو ہیں
موجود ہوں ، سپاہیوں کو فنونِ جنگ کی مشق بھی ہو ، مگر گولہ بارود نہ ہو تو کچھ نہیں ہو سکتا ۔
اسی طرح اگر مستقل شعبوں کیلئے ہمارے پاس مستقل فنڈ نہ ہوگا اور تمام چندوں کا روپیہ
انہی پر خرچ ہو جائے گا تو لازماً ہنگامی کاموں کے وقت جن کے بغیر تبلیغ کی سکیم مکمل نہیں ہو سکتی ،
نقصان پہنچے گا۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمارے مبلغ جتنا کام کر سکتے ہیں ، اس کا چوتھا حصہ بھی
وہ کام نہیں کرتے ۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فارغ رہتے ہیں اور بعض دفعہ اتنا کرایہ نہیں ہوتا کہ
انہیں تبلیغ کیلئے باہر بھیجا جا سکے ۔ پس میں نے اس تحریک میں ایک مقصد یہ بھی مد نظر رکھا ہے ، گو
تحریک کی سکیم میں شامل اسے کچھ عرصہ بعد کیا ہے کہ مستقل کاموں کیلئے مستقل فنڈ قائم کئے
جائیں اور ہنگامی کاموں کیلئے ہنگامی چندے کر لئے جائیں تا کہ مستقل شعبوں کا روپیہ ہنگامی
کاموں پر خرچ ہو کر ہمارے ہاتھ بند نہ ہو جائیں ۔
یہ دس بنیادی اصول ہیں جو اس تحریک میں میں نے مد نظر رکھے ہیں۔ اور گو اور بھی
بہت سے اصول اس میں رکھے گئے ہیں مگر یہ دس بنیادی اصول ہیں ۔ جن میں سے ایک تو بعد
میں شامل کیا گیا ہے مگر باقی تو شروع تحریک سے شائع کردہ سکیم میں شامل تھے۔ مگر یاد رکھنا
چاہئے کہ تحریک جدید کو ہم کتنی ہی ضروری چیز قرار دیں یہ لازمی بات ہے کہ اگر اس تحریک کا اثر
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
پہلے کاموں کے خلاف پڑے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ اور اگر ہم ہر دلعزیز والا کام
کریں تو سلسلہ کو بجائے فائدہ کے نقصان پہنچائیں گے۔ مثل مشہور ہے کہ کوئی آدمی تھا جو لوگوں
کے ہر کام میں حصہ لیتا اور جب کوئی اسے کام کرنے کو کہتا تو وہ انکار نہ کرتا ۔ لوگوں نے اس کا
نام ہر دلعزیز رکھ دیا۔ اس کی عادت تھی کہ وہ دریا کے کنارے بیٹھ جاتا اور جب کسی نے
دوسرے کنارے جانا ہوتا تو اسے کندھے پر بٹھا کر پہنچا دیتا۔ ایک دن ایک شخص آیا اور کہنے لگا
میاں ہر دلعزیز ! مجھے دوسرے کنارے پہنچا دو اس نے اسے اُٹھا لیا اور چل پڑا لیکن ابھی دریا
کے نصف میں ہی پہنچا تھا کہ پیچھے سے ایک اور ، اور شخص نے آواز دی۔ میاں ہر دلعزیز ! جلدی آنا
مجھے نہایت ضروری کام ہے۔ اس نے پہلے شخص کو دریا میں ہی کھڑا کیا اور دوسرے کو لانے کیلئے
چل پڑا۔ جب اسے لے کر تھوڑی دور ہی پہنچا تھا کہ پیچھے سے ایک تیسرے شخص نے آواز
دیدی کہ میاں ہر دلعزیز ! خدا کیلئے ادھر آنا ، مجھے بہت جلد دریا کے پار جانا ہے۔ اس نے
دوسرے شخص کو بھی دریا میں کھڑا کیا اور تیسرے کو لینے کیلئے واپس آیا۔ جب اسے لے کر چل پڑا
تو ابھی چوتھائی فاصلہ ہی اس نے طے کیا تھا کہ دریا میں زور کا بہاؤ آ گیا۔ وہ لوگ چونکہ تیرنا
جانتے نہیں تھے۔ اس لئے پہلے نے آواز دی میاں ہر دلعزیز ! جلدی آنا ، میں ڈوبا۔ وہ اسے
چھوڑ کر پہلے کی طرف بھاگا۔ اتنے میں دوسرے نے آواز دیدی میاں ہر دلعزیز! پہلے میری
طرف آنا۔ وہ دوسرے کی طرف متوجہ ہوا تو تیسرے نے آواز دیدی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ کسی کو بھی
نہ بچا سکا اور تینوں ڈوب گئے ۔
پس اگر تحریک جدید میں حصہ لے کر کسی نے میاں ہر دلعزیز والا معاملہ کرنا ہے تو مجھے اس
کی ضرورت نہیں ۔ اسی لئے پچھلے سال میں نے اعلان کر دیا تھا کہ تحریک جدید میں وہی لوگ
حصہ لیں جو اپنے مستقل چندوں میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں اور اگر ان کے ذمہ کوئی بقایا ہو تو
اسے ادا کر دیں ۔ اور اگر وہ نہ تو فرض چندوں میں کمی کرتے ہیں اور نہ بقائے رہنے دیتے ہیں تو
پھر ان کا حق ہے کہ اس تحریک میں حصہ لیں ۔ اس کے مطابق گزشتہ سال دوستوں نے ایسی اعلیٰ
روح دکھائی کہ انجمن کے بہت سے بقائے وصول ہو گئے اور تحریک جدید میں بھی بہت سا روپیہ
وصول ہوا ۔ مگر اس سال پچھلے سال کے مقابلہ میں جماعت کے لوگوں پر الٹا اثر ہے۔ چنانچہ
صدرانجمن کے چندوں میں دسمبر کے مہینہ میں گذشتہ سال کے اس ماہ کے مقابلہ میں دس ہزار کی
کمی واقع ہو گئی ہے ادھر تحریک جدید کے چندہ میں بھی زیادتی نہیں ہوئی ۔ حالانکہ بظاہر خیال کیا
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
جا سکتا ہے کہ اگر صدرانجمن کے چندوں میں کمی آئی ہے تو تحریک جدید کے چندہ میں زیادتی
ہوئی ہو گی ۔ مگر صدرانجمن کے چندوں کی تو یہ حالت ہے کہ اس میں دسمبر کے مہینہ میں گذشتہ
سال کے مقابلہ میں دس ہزار کی کمی ہے۔ اور ادھر تحریک جدید میں پچھلے سال اس وقت تک ہیں
ہزار روپیہ جمع ہو گیا تھا مگر اس سال صرف ساڑھے پانچ ہزار روپیہ جمع ہوا ہے ۔ یہ وہی ہر دلعزیز
والی بات ہے کہ ہر کام میں حصہ لیا مگر کسی کام کو بھی مکمل نہ کیا۔ پس میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ جو دوست اپنے دوسرے چندہ کو تحریک جدید کے چندہ میں منتقل کرتے ہیں وہ سلسلہ کو
کوئی فائدہ نہیں پہنچاتے ۔ یہ صدرانجمن کا حق ہے کہ وہ استثنائی حالات میں کسی خاص شخص کی
مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے اسے مستقل چندہ دوسری طرف منتقل کرنے کی اجازت دیدے۔ مگر
آپ لوگوں کو اختیار نہیں کہ خود بخود مستقل چندے ادھر منتقل کر دیں ۔ اور جو لوگ اس قسم کا
طریق اختیار کئے ہوئے ہیں وہ سلسلہ کو بجائے فائدہ کے نقصان پہنچاتے ہیں ۔ پس دوستوں کو
اچھی طرح یا د رکھنا چاہئے کہ تحریک جدید میں صرف انہی لوگوں کا چندہ لیا جائے گا جو اپنے بقائے
ادا کریں گے اور مستقل چندہ بھی پوری طرح دیں گے ۔ وہ لوگ جنہوں نے تحریک جدید کے
دوسرے سال کا چندہ لکھوا دیا ہے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بقائے ادا نہیں کر سکیں گے اور نہ مستقل
چندہ ادا کر سکیں گے وہ اب بھی اپنا وعدہ واپس لے لیں ۔ قربانی وہی کرے جو کر سکتا ہے اور اتنی
کرے جتنی کر سکتا ہے۔ جو شخص قربانی کرنا نہیں چاہتا مگر اپنا نام پیش کر دیتا ہے، وہ مناف منافقت سے
کام لیتا ہے۔ اور جو شخص قربانی ہی نہیں کر سکتا مگر پھر بھی اپنا نام پیش کر دیتا ہے، وہ بیوقوفی سے
کام لیتا ہے ۔ بعض لوگ ان مختلف تحریکات کو سن کر کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس قدر چندہ آئے
کہاں سے جبکہ دینے والے وہی لوگ ہیں جو پہلے دیا کرتے تھے۔ میرے سامنے تو کوئی نہیں کہتا
لیکن پسِ پردہ بعض لوگ اس قسم کی باتیں کہہ دیا کرتے ہیں ۔ میں ان لوگوں کو سمجھانے کیلئے کہتا
ہوں کہ تحریک جدید کا چندہ نفلی اور ط رید کا چندہ نفلی اور طوعی ہے ۔ اور اس کا دینا ہر شخص کا دینا ہر شخص کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔
پس جبکہ یہ چندہ طوعی ہے اور اس کا ادا کرنا ہر شخص کی مرضی پر موقوف ہے تو مرضی والا چندہ اس
کے فرض چندہ کے راستہ میں روک کس طرح بن سکتا ہے۔ میں اعلان کر چکا ہوں کہ وہی شخص
اس چندہ میں حصہ لے جو پہلے فرضی چندہ ادا کرے بلکہ فرضی چندوں کے بقائے بھی دے۔ پس
جبکہ میں نے یہ شرط رکھی ہے کہ وہی شخص تحریک جدید کے چندہ میں حصہ لے جو مستقل چندوں
اور ان کے بقاؤں کو ادا کرے تو جو شخص سب چندے ادا کر کے اس تحریک میں حصہ لیتا ہے اس
ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
کے متعلق یہ کہنا کہ وہ کہاں سے دے بیوقوفی نہیں تو اور کیا ہے ۔ جب میں نے یہ شرط رکھی ہے
کہ وہی شخص اس چندہ میں حصہ لے جو پہلے انجمن کے چندے ادا کرے اور آئندہ کے متعلق
وعدہ کرے کہ میں اپنے شوق سے اس قدر رقم دینے کیلئے تیار ہوں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس
شرط کے بعد جو شخص تحریک جدید میں چندہ لکھواتا ہے، وہ کہتا ہے کہ مجھ میں یہ طاقت ہے کہ
بقائے ادا کروں ، مجھ میں یہ طاقت ہے کہ مستقل چندے دوں اور مجھ میں یہ طاقت ہے کہ ان
تمام چندوں کے باوجود تحریک جدید میں اس قدر حصہ لوں ۔ پس کیا عجیب بات نہیں کہ تحریک جدید
میں حصہ لینے والا اپنے منہ سے تو اپنی حالت کے متعلق یہ خبر دیتا ہے کہ مجھ میں ان تمام چندوں
کی ادائیگی کی طاقت ہے اور منافق کہتا ہے کہ وہ دے کہاں سے ۔ یہ تو ایسی ہی مثال ہے جیسے
ہماری پنجابی زبان میں کہتے ہیں ”گھروں میں آیاں سنی ہے تو دیویں“۔ یعنی گھر سے تو میں آیا
ہوں اور وہاں کی خبریں تم بتاتے ہو۔ پس اگر میری شرط کے باوجود چندہ لکھوانے والا سچا ہے تو
منافق کا یہ کہنا کہ وہ کہاں سے دے بیوقوفی ہے۔ اور اگر وہ جھوٹا ہے تو جھوٹے کے ہم ذمہ وار
کس طرح ہو سکتے ہیں ۔ پھر یاد رکھنا چاہئے کہ جو خرچ کرنے والا حکم تھا اسے تو میں نے نفلی رکھا
ہے اور میں نے کہہ دیا کہ خواہ ایک شخص کی لاکھ روپے ماہوار آمد ہو اور وہ تحریک جدید میں حصہ
نہ لینا چاہے تو بے شک حصہ نہ لے۔ لیکن جو آمد بڑھانے والا حکم تھا ، اسے میں نے واجب کر دیا
ہے۔ چنانچہ میں نے کہا کہ سینمانہ دیکھو یہ جبری حکم ہے۔ اور اس طرح جو کچھ بچا وہ گو یا جبری طور
پر میں نے ان لوگوں کو دیا جو سینما دیکھا کرتے تھے ۔ پس جو کچھ میں نے مانگا وہ نفلی ہے اور جو
میں نے بچا کر دیا وہ واجب ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی شخص اعتراض کرتا ہے تو وہ سوائے
منافق کے اور کون ہوسکتا ہے ۔
میرا دوسرا جواب یہ ہے کہ جو شخص یہ پوچھتا ہے کہ ایسا شخص چندہ دے گا کہاں سے ۔ میں
اسے کہتا ہوں کہ وہ ایمان سے دے گا ۔ ایک بے ایمان انسان یہ دیکھا کرتا ہے کہ فلاں کی جیب
میں کیا ہے؟ لیکن ایک ایماندار شخص یہ نہیں دیکھا کرتا کہ میری جیب میں کیا ہے بلکہ وہ اپنے دل
کو دیکھتا ہے اور خدا تعالیٰ سے اسے ایسا تعلق ہوتا ہے کہ وہ کہتا ہے جب میں قربانی پر آمادہ ہوں
گا تو میرا خدا مجھے دے گا ۔ صحابہ کو دیکھو ان کی کیا حالت تھی ۔ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے
چندے کا اعلان کیا۔ ایک صحابی نے اس اعلان کو سنا تو اُٹھ کر باہر چلے گئے ۔ اور ٹوکری اُٹھا کر
کہنے لگے میں مزدوری کرنا چاہتا ہوں ۔ مجھے جو بھی کوئی شخص مزدوری دے میں وہ لینے کیلئے تیار
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہوں ۔ کسی نے کہا یہ کیوں؟ انہوں نے کہا میں نے یہ رقم چندہ میں دینی ہے۔ آخر انہوں نے
صلى الله
عروسه
مزدوری کی اور شام کو جو غلہ ملا، وہ رسول کریم ﷺ کے سامنے لا کر رکھ دیا۔ مجلس میں کچھ
منافق بھی بیٹھے تھے ۔ وہ تھوڑے سے غلہ کو دیکھ کر مسکرائے اور کہنے لگے رومہ کے ملک کے ساتھ
اس غلہ سے جنگ کی تیاری ہو گی ہے مگر رسول کریم ﷺ نے ان دانوں کو قبول فرمایا اور اپنے
عمل سے فرما دیا کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ان دانوں کی بہت بڑی قیمت ہے۔ تو مومن اپنی
جیبوں سے چندہ نہیں دیتا بلکہ دل سے دیتا ہے۔ البتہ منافق جیب سے دیتا ہے، اس لئے مومن
کی نگاہیں اور طرف ہوتی ہیں اور منافق کی نگا ہیں اور طرف ۔
پس جو شخص تحریک جدید کا چندہ ایمان سے لکھوائے گا، وہ ایمان والی قربانی کر کے اسے
پورا بھی کر دے گا۔ مثلاً کسی شخص نے تحریک جدید میں پانچ روپیہ چندہ لکھوایا ہے اور وہ اسے
پورا کرنا چاہتا ہے تو اگر اس کے پاس اور کوئی ذریعہ نہ ہو ، تو وہ یہی کہہ دے گا کہ میں دو وقت
دال روٹی کھانے کی بجائے ایک وقت دال روٹی کھا کر دوسرے وقت کے کھانے کے پیسے جمع
کرتا رہوں گا اور اس طرح چندہ ادا کر دوں گا ۔ غریب شخص آخر کروڑ دو کروڑ روپیہ تو نہیں لکھوا
سکتا ۔ وہ اگر لکھوائے گا بھی تو پانچ دس یا میں روپے۔ اور غریب آدمی اگر ایمان کے ساتھ
وعدے کرے تو پانچ دس یا ہیں روپے ادا کرنے کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے توفیق مل جائے
گی ۔ وہ ایک وقت کے کھانے کو اُڑا دے گا ۔ کپڑوں میں زیادہ سادگی اور کمی اختیار کرے گا اور
اس طرح رو پید ادا کرے گا۔ پس میں نے اس قربانی کو نفلی رکھا ہے۔ پھر ایمانداروں کو بلایا
ہے، ان لوگوں کو نہیں بلایا جن میں اس میں حصہ لینے کی طاقت نہیں ۔ اور جن میں طاقت ہوگی ،
میں امید کرتا ہوں کہ وہ اسے ادا کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں گے۔
میں ایک دفعہ پھر اس موقع پر تاکید کر دیتا ہوں کہ تحریک جدید میں وہی شخص شامل ہو جو
وعدہ کو پورا کرنے کی توفیق رکھتا ہو اور جو سمجھتا ہو کہ پہاڑ ٹل جائیں تو ٹل جائیں مگر میں اپنے
وعدہ سے نہیں مل سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں ایسے احباب کی کمی نہیں ۔
اور اگر ہو بھی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہامات سے پینا کے الہامات سے پتہ لگتا ہے کہ یہ کام آخر
ہوکر رہے گا۔ اور کسی روک کی وجہ وجہ سے چاہے وہ کتنی بڑی ہو یہ کام رک نہیں سکتا ۔ آپ کا الہام
ہے کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے
جن کی طرف ہم آسمان سے وحی نازل کریں گے ۔ پس مجھے روپے کی فکر نہیں ، اللہ تعالیٰ خود ایسے
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
آدمی لائے گا جن کے دلوں میں الہا ما وہ یہ تحریک پیدا کرے گا کہ جاؤ اور چندے دو اس لئے
مجھے کوئی گھبراہٹ نہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت کا ایمان بڑھ جائے تو موجودہ
چندوں سے چار گنے چار گنے زیادہ چندے وہ دے ے سکتی ہے۔ اور اگر آپ سب لوگ ایماندار بن کر
ایمان کے ایک خاص مقام پر پہنچ جائیں تو موجودہ چندوں سے چار گنے کیا، اس سے بھی
زیادہ دے سکتے ہیں ۔
پس جہاں میں یہ تاکید کرتا ہوں کہ انجمن کے چندوں پر تحریک جدید کے چندہ کا کوئی اثر
نہ پڑے، بلکہ اس کے بقائے بھی ادا کئے جائیں وہاں تحریک جدید کے چندہ کیلئے بھی کہتا ہوں ۔
پچھلے دنوں صدرانجمن کے چندوں میں اس قدر کمی ہو گئی کہ جلسہ سالانہ کی تیاری کیلئے سامان تک
بر وقت خریدا نہ جاسکا بلکہ ایک واقعہ کا مجھے سخت دکھ ہے۔ ہمارے ایک مبلغ کا لڑ کا فوت ہو گیا۔
چونکہ تین تین ماہ تک کی کارکنوں کو تنخواہیں نہیں ملیں اس لئے لڑکے کی والدہ اس کے فوت ہونے
سے تین دن پہلے پانچ روپیہ قرض لینے کیلئے میرے پاس آئی ۔ مگر اتفاقا میرے پاس بھی اُس
وقت روپے نہیں تھے ، وہ خالی چلی گئی ۔ دوسرے دن گوا سے روپے میں نے بھیجوا دیئے مگر میرے
دل پر اس کا نہایت ہی گہرا اثر ہے کہ بعض دفعہ جماعت کی غفلتیں کس قدر درد ناک نتائج پیدا کر
دیا کرتی ہیں۔
پس ایک طرف تو میں بقایوں کی ادائیگی اور مستقل چندوں میں حصہ لینے کی طرف احباب
کو توجہ دلاتا ہوں اور دوسری طرف تحریک جدید میں حصہ لینے کی نصیحت کرتا ہوں ۔ یہ نفلی چندہ
ہے اور ہر شخص کی مرضی پر منحصر ہے ۔ پس جو دے سکتا ہے دے اور اپنے ایمان کی خاطر دے،
مجھ پر اس کا کوئی احسان نہیں ۔ میں تو وہ انسان ہوں کہ بچپن میں اپنی ذاتی ضرورت کیلئے میں
نے کبھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی کچھ نہیں مانگا۔
مجھے جب کوئی ضرورت پیش آتی ، میں خاموش ہو جایا کرتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سمجھ جاتے کہ اسے کوئی ضرورت ہے۔ چنانچہ آپ ہماری والدہ صاحبہ سے کہتے کہ اس کو کوئی
ضرورت معلوم ہوتی ہے، پتہ لو یہ کیا چاہتا ہے ۔ پس جن سے مانگنے کا مجھے حق تھا، میں نے تو ان
سے بھی کبھی نہیں مانگا گجا یہ کہ آپ لوگوں سے اپنے لئے مانگوں ۔ بعض مخلص احباب مجھ سے اکثر
دریافت کرتے رہتے ہیں کہ آپ کیلئے ہم کیا تحفہ لائیں ۔ میں خاموش رہتا ہوں اور کچھ نہیں
کہتا۔ بعض بار بار پوچھتے ہیں کہ ہم فلاں چیز لانا چاہتے ہیں کیسی لائیں؟ تو بھی میں جواب نہیں
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
دیتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں جب وہ مجھ سے پوچھیں کہ ہم کیسی چیز لائیں اور میں کہوں اس اس قسم کی
چیز لائیں تو ان پر چٹی پڑ جائے گی اور خواہ مخواہ وہ چیز انہیں لانی پڑے گی ۔ تو پوچھنے کے باوجود
میں دوستوں کو نہیں بتا تا کہ وہ کیسی چیز لائیں ۔
ایک دفعہ ایک دوست میرے پیچھے پڑ گئے کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کی موٹر کیلئے جن
چیزوں کی ضرورت ہوا کرے میں مفت مہیا کیا کروں۔ میں نے بہت رڈ کیا لیکن وہ اپنے
اصرار میں بڑھتے گئے ۔ آخر ان کے اصرار سے مجبور ہو کر میں نے کہا کہ اچھا میں آپ کو چیزوں
کریں ۔
کا آرڈر بھجوا دیا کروں گا۔ آپ چا پ چاہیں تو مفت دے سکتے ہیں ، چاہیں تو قیمت وصول کیا کر
وہ دوست مجھے موٹر کے متعلق اشیاء مہیا کر دیتے ہیں ۔ لیکن باوجود اس کے کہ ان کے شدید
اصرار پر میں نے آرڈر بھجوانا منظور کیا تھا اور وہ پھر اپنی طرف سے بطور تحفہ چیزیں بھجوا دیتے ہیں
لیکن میرے دل پر اب بھی اس کا بوجھ ہی رہتا ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ جس قیمت کو وہ
روپیہ کی شکل میں نہیں لیتے دعاؤں کی صورت میں ادا کر دوں ۔ اس کے سوا میری زندگی میں
اور کوئی واقعہ نہیں کہ کسی کے کہنے پر بھی میں نے کوئی چیز طلب کی ہو۔
دے۔
پس جو دوست اس تحریک میں حصہ لینا چاہتے ہیں ، وہ محض خدا تعالیٰ کی رضاء کے لئے
حصہ لیں نہ کہ میری ذات کیلئے اور میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس تحریک میں ہندوستان کے
اُردو بولنے والے علاقہ کا وہی شخص حصہ لے سکتا ہے جو پندرہ جنوری تک اپنا وعدہ لکھوا د۔
اس کے بعد اگر کسی شخص نے وعدہ کیا یا روپیہ بھیجا تو اس کا وعدہ اور روپیہ رڈ کر دیا جائے گا ۔
بعض جماعتوں کے پریزیڈنٹ اور سیکرٹری بہت سست ہوتے ہیں اور وہ اپنی جماعت کے
افراد کو یہ کہہ کر تسلی دیتے رہتے ہیں کہ چندہ لکھا دیا جائے گا۔ انہیں یہ مشکل نظر آتی ہے کہ اگر
باقی لوگوں کی طرف سے چندہ کا وعدہ لکھا گیا تو انہیں بھی وعدہ کرنا پڑے گا اور اس طرح
پریذیڈنٹ یا سیکرٹری کی غفلت کی وجہ سے وقت گزر جاتا ہے اور باقی لوگ بھی ثواب سے محروم
رہتے ہیں۔ پس میں تمام دوستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے لوگوں کیلئے آخری
تاریخ پندرہ جنوری ہے۔ اس کے بعد کا کوئی وعدہ ہندوستان والوں کی طرف سے قبول نہیں کیا
جائے گا۔ دوستوں کو چاہئے کہ ہر ایک تک میرا وہ خطبہ پہنچا دیں جو میں نے تحریک جدید کے
متعلق پڑھا تھا اور کسی پر اصرار نہ کریں کہ وہ ضرور وعدہ لکھوائے اور نہ یہ اصرار کریں کہ زیادہ
لکھوائے ۔ اگر کوئی شخص سو روپیہ چندہ دے سکتا ہے لیکن وہ پچاس روپے دیتا ہے تو اس سے
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
زیادتی کا مطالبہ نہ کریں اور اگر کوئی وعدہ نہیں کرتا تو اس پر اصرار نہ کریں۔ تمہارا کام صرف یہ
ہے کہ لوگوں تک خبر پہنچادو کہ اس قسم کی تحریک ہوئی ہے اس کے بعد جو شخص وعدہ لکھا نا چاہے اس
کی طرف سے خط لکھوا کر بھیجوا دیں اور جو زیادہ نہیں دے سکتا وہ کم سے کم پانچ روپیہ دے اور جو
پانچ روپے بھی نہیں دے سکتے ، ان سے میری یہ خواہش ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس
تحریک کو با برکت کرے اور اس کے مفید اور خوشکن نتائج جلد سے جلد پیدا کرے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے اس بات کا فکر نہیں کہ روپیہ کہاں سے آئے گا مجھے یہ فکر ہے
کہ دیانت اور امانت سے کام لینے والے کا رکن میسر آتے رہیں اور ایسے لوگ سلسلہ کو ملیں جو
ایک پیسہ بھی ضائع کرنے والے نہ ہوں گے۔ پس جو لوگ تحریک جدید کے کسی چندہ میں حصہ نہیں
لے سکتے وہ دعا کریں کہ اللہ تعالی اس تحریک میں کام کرنے والوں کو ایسی توفیق عطا فرمائے کہ
سلسلہ کا ایک پیسہ بھی ضائع نہ ہو اور ان کے کام نہایت اعلیٰ نتائج پیدا کرنے والے ہوں ۔ میں
ہمیشہ دعا کرتا رہتا ہوں کہ اللہ تعالی اس تحریک کو بابرکت کرے اور تمام کام کرنے والوں کو
اخلاص اور دیانت وامانت سے کام لینے کی توفیق دے اور میں اپنے دوستوں سے بھی امید کرتا
ہوں کہ وہ یہ دعا کرتے رہا کریں ۔
اب میں اس تحریک کی بعض دوسری باتوں کو لیتا ہوں ۔ میں نے جماعت کو سادہ زندگی
اختیار کرنے کو کہا ہے اور سادہ زندگی بسر کرنا فرض نہیں ، نفلی ہے۔ یعنی جو چاہے اختیار کرے اور
جو چاہے نہ کرے ۔ مگر میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس کے بغیر جماعت میں قربانی کا صحیح مادہ کسی
صورت میں پیدا نہیں ہو سکتا اور نہ روحانیت کا اعلیٰ مقام حاصل ہو سکتا ہے۔ اور اگر تم سمجھو کہ اس
کے بغیر تم روحانیت کا مقام حاصل کر لو گے تو یہ نفس کو دھوکا دینے والی بات ہے۔
ہے۔
بے شک یہ نفلی قربانی ہے مگر بعض نفلی قربانیاں بھی بہت بڑی اہمیت رکھتی ہیں ۔ جیسا کہ
رسول کریم ﷺ نے فر نے فرمایا ۔ نوافل کے ذریعہ ہی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو سکتا ہے ۔ میں یہ
نہیں کہتا کہ جو شخص سادہ زندگی اختیار نہیں کرتا وہ احمدی نہیں مگر میں یہ ضرور کہوں گا کہ وہ علمی
شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ ک ہے بالکل ممکن ہے ، اس کا ایمان ضائع ہو جائے۔ ممکن ہے اس کا
ایمان ایسا مضبوط ہو کہ اسے کوئی ٹھوکر نہ لگے۔ مگر یہ ممکن بہت شاذ ہے اور اس کے ایمان کی
سلامتی کی بہت کم امید ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں سادہ زندگی اختیار نہ کرنے کے نتیجہ میں نہ وہ
اخوت پیدا ہو گی جس سے روحانی سلسلے ترقی کیا کرتے ہیں اور نہ غربت و امارت کا امتیاز
انوار العلوم جلد ۱۴
دور ہوگا۔
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
یاد رکھو! انبیاء کے ابتدائی زمانہ میں پر تکلف زندگیاں انسان کے ایمان کو تباہ کر دیا کرتی
ہیں اس لئے جہاں تک ہو سکے کوشش یہ ہونی چاہئے کہ تمہارا روپیہ اچھے کاموں میں خرچ ہو۔ تم
اپنی جائدادیں بڑھاؤ ، غریبوں کی ہمدردی کرو، اشاعتِ احمدیت کرو، مگر کھانے پینے اور پہننے
میں بننے کے سے بخل کی وجہ سے نہیں بلکہ مومن کی سی سادگی کی وجہ سے تمہارا وہی حال ہونا
چاہئے جو ایک بنئے کا ہوتا ہے۔ سادہ زندگی کی وجہ سے کئی نیک تحریکات ہوتی ہیں جن میں
انسان حصہ لے سکتا ہے۔
ایک طالب علم نے مجھے لکھا میں چونکہ غریب ہوں ، اس لئے تحریک جدید سے پہلے میرا یہ
خیال تھا ، اگر میں شادی کروں تو ولیمہ نہیں کروں گا ۔ مگر اب بڑی آسانی ہوگئی ۔ میں نے چند
سیر گوشت لے کر اس کا پتلا سا شور بہ بنالیا اور چند دوستوں کو بلا کر کھلا دیا۔ اگر یہ تحریک جاری
نہ ہوتی تو چونکہ پلاؤ زردہ کے بغیر کوئی ولیمہ نہیں سمجھا جاتا اس لئے مجھے بڑی مشکل پیش آتی اور
ثواب سے میں محروم رہتا ۔ غرض سعدی کی سی دعوت شیراز میں نے آپ لوگوں کے لئے پیدا کر
دی ہے اور میں سمجھتا ہوں ، اس تحریک کے ماتحت بہت سے لوگ زائد ثواب کما سکتے ہیں ۔ ایک
تحریک میں نے بیکاری کو دور کرنے کے متعلق کی تھی ۔ میں نے اس کے متعلق پچھلے ہفتہ میں ایک
خطبہ بھی پڑھا ہے۔ اور اس خطبہ کے پڑھنے اور سننے کے بعد بھی اگر جماعت میں یہ تحریک پیدا
نہ ہو کہ وہ بیکاری کو دور کرے تو یہ ایک موت کی علامت ہوگی ۔ میں نے اس خطبہ کو دوبارہ پڑھا
ہے۔ اور میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ وہ خطبہ اپنے اندر ایک الہامی رنگ رکھتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے بہت اچھا بولنے کی توفیق دی ہوئی ہے۔ میں سمجھتا ہوں
بہت سے آدمیوں کی نسبت میں اچھا اور بعض سے بہت اچھا بول سکتا ہوں ۔ مگر بعض باتیں اپنے
اندر ایسی روحانی لہر رکھتی ہیں جو عام باتوں سے ممتاز ہوتی ہیں ۔ بعض تحریرات اور تصنیفات میں
میرے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوا ہے۔ چنانچہ احمدیت اور دعوۃ الامیر کے بعض حصے ایسے ہیں جن
کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ خدائی تائید شامل ہے اور وہ انسانی الفاظ
نہیں رہے بلکہ خدا تعالیٰ کے القاء کردہ الفاظ ہو گئے ہیں ۔ قرآن مجید کا تو ہر لفظ الہامی ہے مگر
قرآن مجید کے ظل کے طور پر بعض دفعہ خدا تعالیٰ اپنے بعض بندوں کی زبان پر بھی الہامی کلمات
جاری کر دیا کرتا ہے۔ اس خطبہ کے بعض حصوں کے متعلق بھی مجھ پر یہ اثر ہے کہ ان کے پیچھے
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ملائکہ کام کر رہے ہیں اور وہ انسانی الفاظ نہیں رہے بلکہ خدائی نصرت ان میں پائی جاتی ہے۔
اس لئے پھر میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ بیکاری ایک لعنت ہے اسے جس قدر جلد دور کر سکتے
ہو دور کرو اور یاد رکھو جب تک بیکاری دور نہیں ہوگی ، جماعت میں صحیح اخلاق کبھی پیدا نہیں
ہو سکتے ۔
میں نے قادیان کے متعلق ایک سکیم بھی بنائی تھی جس کے مطابق تحریک جدید کے چندہ
کے ایک حصہ کو بطور رأس المال نفع مند کاموں پر پر ا لگا کر جو منافع حاصل ہو، اس سے سے اس اس قسم
کے کام جاری کرنے کی تجویز ہے جن میں عور عورتیں ، نابینا اشخاص اورغ ا اشخاص اور غرباء بھی حصہ لے سکیں ۔
مثلاً ٹوکریاں بنانا ، چکیں بنانا ، ازار بند اور پراندے وغیرہ بنانا۔ اسی طرح میرے مدنظر اس
قسم کے بھی کام ہیں ۔ جیسے میز گر سیاں بنانا ، لوہے کا کام اور اسی طرح کی دوسری چیزیں جو
دسا ورثے کے طور پر بھیجی جا سکتی ہیں ۔ میں نے تحریک کی تھی کہ جو دوست ان کاموں سے
واقف ہوں وہ مشورہ دیں کہ کیا کیا کام جاری کئے جائیں ۔ اس پر بعض دوستوں نے نہایت
اعلیٰ مشورے دیتے ہیں ۔ گو اس کے مقابلہ میں بعض تجربہ کاروں نے ایسے بھونڈے مشورے
دیتے ہیں کہ انہیں پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔ لیکن بعض اور دوستوں نے واقع میں ایسے لطیف
مشورے دیتے ہیں کہ ان کی بنیاد پر نہایت اعلیٰ کام جاری کئے جاسکتے ہیں ۔ میں پھر اس موقع
پر تحریک کرتا ہوں کہ اگر کسی نے میرا وہ خطبہ نہ پڑھا ہو تو آب جن جن دوستوں کو ایسے کام
معلوم ہوں جنہیں تھوڑے سے روپیہ سے شروع کیا جا سکے اور بیکاری دُور ہو، وہ خطوط کے
ذریعہ مجھے اطلاع دے دیں ۔ اور جو ان کاموں میں مہارت رکھتے ہیں ، وہ بھی اپنے تجربہ
سے آگاہ کریں ۔
ایک تحریک میں نے یہ کی تھی کہ تبلیغ کیلئے دوست اپنے آپکو وقف کریں تا انہیں ایک، دو یا
تین ماہ کیلئے مختلف مقامات پر تبلیغ کیلئے بھیجا جا سکے ۔ میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ جماعت میں
روح ہونی چاہئے کہ جس طرح وہ مالی قربانی کرتی ہے اسی طرح جسمانی قربانی میں بھی حصہ
لے ۔ تین ماہ یا دو ماہ یا ایک ماہ تبلیغ کیلئے دے دینا کوئی بڑی بات نہیں ۔ سرکاری ملازم بھی اپنی
چھٹیوں کو وقف کر سکتے ہیں بے شک بعض سرکاری ملازمتیں ایسی ہوتی ہیں جن میں انسان کو چھٹی
نہیں ملتی ۔ پھر بعض لوگ ایسی ڈیوٹیوں پر مقرر ہوتے ہیں جن سے انہیں لمبے عرصہ کیلئے فارغ نہیں
کیا جا سکتا ۔ لیکن ان استثنائی صورتوں کے علاوہ باقی جس قدر ملازم ، زمیندار، تاجر اور پیشہ ور ،
و
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت
ہیں اور جنہیں چھٹیاں مل سکتی ہیں ، میں ان سب کو تحریک کرتا ہوں کہ ایک یا دو یا تین ماہ جتنا
عرصہ کوئی دے سکے تبلیغ کیلئے دے۔ یہ بھی نفلی نیکی ہے اور میں اس کیلئے کسی کو مجبور نہیں کرتا۔
لیکن یہ بتا دیتا ہوں کہ اگر جماعت نے اس پر عمل نہ کیا تو اس کے نتائج نہایت خطرناک نکلیں
گے۔ جماعت کی ترقی کیلئے یہ چیز نہایت ضروری ہے۔ اور ہر فرد بشر کو آج نہیں تو گل اور گل
نہیں تو پرسوں ایک نظام کے ماتحت اس میں لازمی طور پر حصہ لینا پڑے گا۔ اور اگر تمام جماعت
یا اس کا بیشتر حصہ اس تحریک میں حصہ لے کر مشق نہیں کرے گا ۔ تو بہت لوگ وقت پر کچے دھاگے
ثابت ہونگے جو ٹوٹ جائیں گے۔ تبلیغ ایک اہم فریضہ ہے جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے مقرر
کیا۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسی صحیح صورت میں اسلام اور احمدیت کو
ہمارے سامنے پیش کیا اور جو آپ نے تعلیم دی وہ اس قدر دلکش ہے کہ اگر ہم اس کو اصل
صورت میں دنیا کے سامنے پیش کریں تو یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی عدل اور انصاف رکھنے والا شخص
اسے رڈ کر سکے بلکہ دنیا کا عقلمند اور دانا طبقہ اس بات پر مجبور ہو گا کہ اسے مانے ۔ ایسی اعلیٰ اور
مفید چیز کے ہوتے ہوئے بھی اگر ہم دنیا کو گمراہی میں مرنے دیں تو ہم پر بہت بڑی ذمہ واری
عائد ہوتی ہے۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی چھٹیوں کو تبلیغ کیلئے وقف کریں تاجر اصحاب
اپنی تجارتوں میں سے وقت نکالیں اور اسے احمدیت کی تبلیغ میں صرف کرنے کیلئے ہمارے
سامنے پیش کریں ، زمیندار اپنی زمینداری سے فارغ وقت نکالیں اور اسے احمدیت کی تبلیغ میں
لگائیں ، ملازم اصحاب اپنی ملازمتوں سے چھٹی لے کر اسے تبلیغ کیلئے وقف کر دیں۔ میں بتا چکا
ہوں کہ کوئی احمدی ایسا نہیں جس کے مقابلہ میں اس سے کمزور شخص دنیا میں موجود نہ ہو ۔ پس یہ
نہ کہو کہ ہم تبلیغ کیلئے جا نہیں سکتے ، ہم عالم نہیں ۔ ہر احمدی سے زیادہ کمزور آدمی دنیا میں موجود
ہے۔ پھر احمدی ہونے سے تو انسان کی عقل پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو جاتی ہے۔ اس صورت
میں تو یہ وہم کرنا بھی غلطی ہے کہ ہم تبلیغ کیونکر کریں گے۔
پانچویں تحریک یہ ہے کہ پیشہ ور لوگ اپنے آپ کو وقف کریں تا انہیں ہندوستان یا
ہندوستان سے باہر ایسی جگہ بھیجا جا سکے جہاں وہ تبلیغ بھی کر سکیں اور مالی فائدہ بھی اُٹھا سکیں ۔
ہمارے ملک کے پیشہ ور عموماً ایسی جگہوں پر کام کرتے ہیں جہاں ان کا کام نہیں چلتا۔ اگر وہ
اپنے آپ کو پیش کریں تو انہیں ایسی جگہوں پر بھیجا جا سکتا ہے جہاں ان کا کام بھی چل سکے اور جا کا