تحریکِ جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اُس سمندر کا جو تمہارے سامنے آنے والا ہے

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اُس
سمندر کا جو تمہارے سامنے آنے والا ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اُس سمندر کا
جو تمہارے سامنے آنے والا ہے
( تقریر فرموده ۲۸ - جون ۱۹۳۶ ء بر موقع جلسه تحریک جدید )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میری صحت تو اس بات کی اجازت بالکل نہیں دیتی کہ میں تقریر کر سکوں لیکن انسان ان
باتوں سے غافل ہوتا ہے جو اس کو نظر نہیں آتیں۔ اگر کسی کے پاؤں میں کوئی زخم ہو اور وہ چلتا
ہے
ہوا نظر آئے تو اس سے تعلق رکھنے والا ہر شخص اس کو ملامت کرتا اور اس کی منتیں کرتا ہوا کہتا
آپ لیٹے رہیے تا زخم اچھا ہو جائے کیونکہ وہ زخم ان لوگوں کو نظر آ جاتا ہے ۔ لیکن جب وہی زخم
اندرونی ہوتا ہے، ایک کو پیچش ہو جاتی ہے اور وہ اس تکلیف کا اظہار کرتا ہے تو اس کے دوست
اسے کہتے ہیں یونہی نخرے کر رہا ہے۔ اسے کیا ہوا ہے کہ یہ چل پھر نہیں سکتا۔ وہی زخم اگر کسی کے
گلے میں ہوتا ہے تو اس کی انسان چنداں پروانہیں کرتا اور یہ امید رکھتا ہے کہ باوجود اس زخم کے
وہ بولتا چلا جائے اور وہ خیال کرتا ہے کہ بھلا تھوڑا سا بولنے میں کیا حرج ہے۔ یہ عام انسانی
فطرت کی کمزوری ہے اور انسان بوجہ اپنے محدود علم کے اس قسم کی غلطیوں میں مبتلا ہوتا رہتا ہے۔
میں نے تحریک جدید کے متعلق اس قدر باتیں کہہ دی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں مجھے اس بارہ
میں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں مگر انسانی فطرت جدت پسند بھی ہے اور وہ سب کچھ سننے کے
بعد پھر بھی خواہش کرتی ہے کہ کچھ اور سنایا جائے اور وہ اس سوال پر بھی برا مناتی ہے کہ تم جو اور
سننے کے خواہش مند ہو پچھلے سننے پر تم نے کیا عمل کیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں ایک دفعہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا میں

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
معجزہ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ اگر مجھے فلاں معجزہ دکھا دیا جائے تو میں آپ پر ایمان لانے کیلئے تیار
ہوں ۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ مداری
نہیں وہ کوئی تماشہ نہیں دکھاتا بلکہ اس کا ہر کام حکمت سے پُر ہوتا ہے ۔ آپ یہ بتائیں کہ جو پہلے
معجزے دکھائے گئے ہیں ان سے آپ نے کیا فائدہ اُٹھایا ہے کہ آپ کیلئے اب کے کوئی نیا معجزہ
دکھایا جائے ۔ مگر انسانی فطرت کی کمزوری اس کو بھی ناپسند کرتی بلکہ شاید اسے بد تہذیبی قرار دیتی
ہے، وہ جائز سمجھتی ہے کہ سُستی اور غفلت میں مبتلا چلی جائے بلکہ سُستی اور غفلت
پڑی رہے اور کوئی اس سے اتنا بھی سوال نہ کرے کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس حد تک ادا کیا
ہے۔ ہاں جب بھی وہ کوئی تماشہ دیکھنا چاہے اُس وقت اسے وہ تماشہ ضرور دکھا دیا جائے ۔
میں ہمیشہ
انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل دے کر بھیجا ہے وہ کوئی پاگل وجود نہیں ۔ جمادات کی طرح اور
حیوانات کی طرح وہ محدود عقل کا یا بالکل بے عقل وجود نہیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت سے جو
اُسے دی گئی ہے کیا فائدہ اٹھاتا ہے کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرتے ہیں ،
کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی سمجھ کو استعمال کرتے ہیں ، کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے دیئے
ہوئے فہم کو استعمال کرتے ہیں، دنیا میں بڑی چیزوں پر ہمیشہ چھوٹی چیزوں کو قربان کیا جاتا ہے
مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ کمزور انسانیت پر اپنے پیدا کئے ہوئے قیمتی سے قیمتی جو ہروں کو قربان
کیا ۔ آدم اپنے زمانہ کا سب سے قیمتی جو ہر تھا مگر خدا تعالیٰ نے ان کمزور لوگوں کیلئے جنہوں نے
شیطان کو جنت میں دخل دیا ، آدم کی سی قیمتی جان کو قربان کرا دیا۔
حضرت نوح علیہ السلام اپنے زمانہ میں سب سے قیمتی وجود تھے مگر اللہ تعالیٰ نے ان از لی
شقیوں وں اور بد قسمت وجودوں کیلئے جو ہدایت سے محرومی اختیار کر چکے تھے ، ، حضرت حضر نوح
علیہ السلام کی جان کو قربان کرا دیا۔
حضرت ابرا د ابراہیم علیہ السلام اپنے زمانہ کے سب سے ؟ زمانہ کے سب سے قیمتی وجود تھے مگر حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی جان کو کمزور اور ناقص انسانوں کے بچانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے کرب و بلاء میں
مبتلا کیا ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے زمانہ کے سب سے قیمتی وجود تھے مگر وہ بنی اسرائیل جو خدا
کیلئے صرف اس قربانی کے مالک تھے کہ انہوں نے کہہ دیا۔ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا
ههُنَا قَاعِدُونَ ۔ کے اس بزدل ، اس نشانات سے آنکھیں بند کر لینے والی اور اس جاہل قوم

انوار العلوم جلد ۱۴
کیلئے خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کی سی قیمتی جان کو قربان کرا دیا۔
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام اپنے زمانہ کے قیمتی ترین وجودوں میں سے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے
ان لوگوں کیلئے جن کے متعلق حضرت مسیح علیہ السلام خود کہتے ہیں کہ وہ سانپ اور سانپوں کی
اولاد ہیں ، وہ درندے اور درندوں کی اولاد ہیں ، ان کی زندگی کو بھینٹ چڑھا دیا۔
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ پاک اور اعلیٰ وجود اس دنیا میں کون آیا کہ جس کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا ۔ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الافلاک اے محمد ! (صلی اللہ علیہ
وسلم ) اگر تجھے نہ پیدا کرنا ہوتا تو میں زمین اور آسمان کو بھی پیدا نہ کرتا۔ پس وہ وجود جس کی
خاطر بنی نوع انسان پیدا کئے گئے ۔ ابو جہل ، عتبہ اور شیبہ کی ہدایت اور بھلائی کیلئے اس کو ایک
ایسی صلیب پر لٹکا دیا گیا جو لوگوں کو تو نظر نہیں آئی مگر خدا تعالیٰ جس کی نظر میں ہر غیب بھی ظاہر
ہے، وہ اس صلیب کے متعلق فرماتا ہے ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ -
اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شاید کہ غم کی چھری تجھ کو ذبح کرتے کرتے تیری گردن کے
آخری قسموں کو بھی کاٹ دے گی اس وجہ سے کہ یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ۔ وہ قربان
ہونے والے وجود کس قیمت کے تھے اور جن کیلئے انہوں نے قربانی دی وہ کس قیمت کے تھے ۔
مگر کون تھے جنہوں نے ان قربانیوں سے فائدہ اُٹھایا اور کس حد تک؟ کیا ہمیں اس بات کے
سمجھانے کیلئے کسی نبی کی ضرورت ہے کہ ہماری زن ہماری زندگی موت پر ختم نہیں ہو جاتی بلکہ ایک اور
تسلسل زندگی کا ہمیں حاصل ہونے والا ہے، کیا ہمیں اس بات کے سمجھانے کیلئے کسی نبی کی
ضرورت ہے کہ ہمارے اعمال کسی بدلے اور جزاء کے متقاضی ہیں اور ہماری زندگیاں بے کار اور
رائیگاں جانے والی نہیں اور ایک دار الحساب ہمارے لئے مقرر ہے جس میں ہم سب کا حساب لیا
جائے گا۔ پھر کیا ہمیں اس بات کے سمجھانے کیلئے کسی نبی کی ضرورت ہے کہ ہم اس دنیا میں ہمیشہ
زندہ نہیں رہیں گے بلکہ ایک دن مر جائیں گے اور سب چیزیں اسی جگہ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
آخر کونسی چیز ہے جس کیلئے ہم کہیں کہ ہمیں اس کے متعلق باہر سے امداد کی ضرورت ہے۔
چھوڑ دو ان باتوں کو جو آسمان سے آنے والی ہوتی ہیں اور جن کے بغیر انسان کی
روحانیت اعلیٰ مدارج پر نہیں پہنچ سکتی کہ وہ بے شک رسولوں کے ذریعہ آتی ہیں اور ان کے بغیر
ان کا علم حاصل نہیں ہو سکتا لیکن ان سے نیچے اُتر کر وہ ابتدائی باتیں جن کیلئے نبیوں کی ضرورت
نہیں ، انہی کے متعلق غور کر کے دیکھ لو، انسان ان کا کس حد تک خیال رکھتا ہے ۔ سب سے زیادہ

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔
یقینی چیز موت ہے مگر کیا سب سے زیادہ انسان اسی کو نہیں بھولتا۔ کوئی انسان ہے جو کہے کہ میں
نے اپنا کوئی رشتہ دار مرتا ہوا نہیں دیکھا ، کیا کوئی ہے جو کہہ سکے کہ وہ آدم سے پہلے زمانہ کا ہے
جس کا نہ کوئی باپ تھا نہ کوئی اور رشتہ دار اور وہ اب تک موت سے محفوظ ہے ۔ اگر آج کوئی آدم
کا بیٹا بھی ہے تو بھی آدم اس کے سامنے مرا ، اگر آج کوئی نوح کا بیٹا ہے ، تب بھی آدم اور اس
کی اولاد اور حضرت نوح کی وفات اس کے سامنے ہوئی ۔ اگر کوئی موسی سے بھی تعلق رکھنے والا
ہے، تب بھی حضرت آدم ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم اور دوسرے لاکھوں انسان اس نے
مرتے دیکھے، اسی طرح اگر آج کوئی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کا موجود ہے یا رسول کریم
کے زمانہ کا کوئی پایا جائے تو ہزار ہا انسان اس کے سامنے فوت ہو چکے مگر اس قسم کا آدمی تو
دنیا میں کوئی موجود نہیں ۔
انسان کی اوسط عمر چالیس پچاس سال ہوتی ہے ۔ اس تھوڑے سے عرصہ میں ہی اس کے
کئی بھائی بند ، رشتہ دار اور دوست اس کے سامنے فوت ہو جاتے ہیں مگر کتنے ہیں جو اپنی موت
یاد رکھتے ہیں اور پھر کتنے ہیں جو موت کے آنے سے پہلے اس کیلئے تیاری کرتے ہیں ۔
در حقیقت میری تحریک کوئی جدید تحریک نہیں بلکہ یہ قدیم ترین تحریک ہے۔ اور اس جدید کے لفظ
سے صرف ان ماؤف اور ان بیمار دماغوں سے تلعب کیا گیا ہے جو بغیر جدید کے کسی بات کو تسلیم
کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔ جس طرح ڈاکٹر جب ایک مریض کا لمبے عرصہ تک علاج کرتا رہتا
ہے تو بیمار بعض دفعہ کہتا ہے مجھے ان دواؤں سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ تب وہ کہتا ہے اچھا میں
آج تمہیں نئی دوا دیتا ہوں ۔ یہ کہہ کر وہ پہلی دوا میں ہی ٹیچر کا رڈم ملا کر اور خوشبودار بنا کر اُسے
دے دیتا ہے۔ مریض سمجھتا ہے کہ مجھے نئی دوا دی گئی ہے اور ڈاکٹر بھی اسے نئی دوا کہنے میں
حق بجانب ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ اس میں ایک نئی دوا ملا دیتا ہے۔ مگر وہ اس لئے اسے جدید بناتا
ہے تا مریض دوائی پیار ہے اور اس کی امید نہ ٹوٹے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس
ایک دفعہ ایک بڑھیا آئی ۔ اسے ملیریا بخار تھا جو لمبا ہو گیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے
فرمایا تم کو نین کھایا کرو۔ وہ کہنے لگی کو نین؟ میں تو اگر کسی کو نین کی گولی کا چوتھا حصہ بھی کھالوں تو
ہفتہ ہفتہ بخار کی تیزی سے پھنکتی رہتی ہوں ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ
کو نین کھانے کیلئے تیار نہیں ۔ تو چونکہ عام طور پر ہمارے ملک میں کو نین کو گوئین کہتے ہیں جس
کے معنی دو جہانوں کے ہوتے ہیں ۔ اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے کھانے کو تو

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
کونین ہی کی گولیاں دیں مگر فرمایا ۔ یہ دارین کی گولیاں ہیں ، انہیں استعمال کرو۔ دو تین گولیاں
ہی اس نے کھائی ہوں گی کہ آ کر کہنے لگی مجھے تو اس دوا سے ٹھنڈک پڑ گئی ہے، کچھ اور گولیاں
دیں۔ میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح پرانی تحریک کا نام جدید رکھ دیا
اور تم نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ جدید تحریک ہے ۔ وہ لوگ جن کے اندرا خلاص تھا اور وہ چاہتے
تھے کہ روحانیت میں ترقی کریں ، انہوں نے جب ایک تحریک کا نیا نام سنا تو انہوں نے کہا یہ نئی
چیز ہے آؤ ہم اس سے فائدہ اُٹھائیں اور وہ لوگ جن کے اندر نفاق تھا انہوں نے یہ سمجھ کر کہ یہ
نئی چیز ہے، کہنا شروع کر دیا کہ اب یہ نئی نئی باتیں نکال رہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسّلام کے طریق سے انحراف کر رہے ہیں ۔ نہ اس نے بات
سمجھنے کی کوشش کی اور نہ اُس نے فائدہ اُٹھایا۔
پرانی شراب پرانے مٹکوں میں پڑی ہوئی تھی ۔ صرف اس کا نام بدل دیا گیا تو منافق نے
کہنا شروع کر دیا، اب یہ نئی باتیں بنانے لگ گئے ہیں۔ اور مخلص نے کہا میرے سامنے نئی چیز
پیش کی جا رہی ہے ، آؤ میں اس سے فائدہ اُٹھاؤں حالانکہ وہ پرانی ہی چیز تھی جسے ایک نیا نام
دے دیا گیا۔ وہ وہی چیز تھی جسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیا اور وہ وہی چیز تھی جسے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرمایا مگر وہ لوگ جن کی ایمانی حالت بچوں کی سی تھی انہوں نے
کہا آؤ ہم ایک نئی چیز کا تجربہ کریں اور منافقوں نے کہہ دیا کہ اب پرانے طریق چھوڑ کر نئے
طریق اختیار کئے جا رہے ہیں حالانکہ اس میں وہ کونسی چیز ہے جونئی ہے۔ وہی ایک قانون ہے
جو آدم کے وقت سے مقرر ہوا کہ جب شیطان تم پر حملہ کرے گا، تمہیں اس کے مقابلہ میں اپنے
ہاتھ پاؤں ہلانے پڑیں گے بغیر اس کے تمہیں کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ اس کے سوا تحریک جدید میں
اور کیا ہے؟ یہی قانون اس تحریک میں کام کر رہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے ۔ نیا نام تو اسے
اس لئے دیا گیا کہ وہ لوگ جونئی چیز کی طرف توجہ کرنے کے عادی ہیں ، اس کا نیا نام سن کر اس کی
طرف توجہ کریں ۔ جیسا کہ کہتے ہیں کوئی زمیندار مرنے لگا ، تو اس کے چارلڑ کے تھے وہ چاروں
اس کے پاس آئے ۔ باپ نے کہا۔ میں اب مرنے لگا ہوں ، اس لئے میں تمہیں بتا تا ہوں کہ
میں نے اپنے کھیت میں ایک خزانہ دفن کیا تھا مجھے یاد نہیں رہا وہ کسی جگہ ہے ۔ جب میں مر جاؤں
تو سارا کھیت کھود ڈالنا، ممکن ہے وہ خزانہ کسی جگہ سے تمہیں دستیاب ہو جائے ۔ باپ کے مرتے
ہی چاروں بھائی کدالیں لے کر کھیت میں پہنچ گئے اور تمام زمین کھود ڈالی مگر انہیں خزانہ نہ ملا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
وہ حیران ہوئے کہ خزانہ کہاں چلا گیا ۔ پھر خیال آیا کہ شاید کوئی چور نکال کر لے گیا ہو۔ مگر اس
کے بعد جب انہوں نے اسی کھیت میں کھیتی ہوئی تو بوجہ اس کے انہوں نے کھود کر تمام زمین کو نرم
کر دیا تھا، فصل خوب ہوئی اور دوسروں سے کئی گنے زیادہ اناج پیدا ہوا۔ انہوں نے ایک دن
اتفاقاً کسی سے ذکر کیا کہ ہمارے باپ نے مرتے وقت کہا تھا کہ اس زمین میں خزانہ مدفون ہے
ہم نے تمام زمین کھود ڈالی مگر خزانہ کہیں سے نہیں ملا۔ وہ کہنے لگا بیوقوفو! یہی تو خزانہ ہے جو کئی
گنے زیادہ اناج کی صورت میں تمہیں مل گیا ۔ اگر تمہارا باپ تمہیں یہ کہتا کہ زمین خوب کھودنا اس
سے فصل اچھی ہوگی ، تو تم کب اس کی بات مانتے۔ تم کہتے کیا بے وقوفی کی بات ہے جس طرح
دوسرے لوگ فصل ہوتے ہیں ، اسی طرح ہم کیوں نہ ہوئیں ۔ مگر جب اس نے خرانے کا لفظ بول
دیا تو تم سب مل کر زمین کھود نے لگ گئے اور اس طرح تمہیں دوسروں سے کئی گنے زیادہ غلہ مل
گیا۔ یہی تو خزانہ ہے جو تمہیں اپنے باپ کی وجہ سے ملا۔ تو چیز ایک ہی ہوتی ہے مگر رنگ بدل دیا
جاتا ہے۔ وہی چیز جو آدم کے ہاتھوں دنیا میں قائم ہوئی ، وہی نوح کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی
ابراہیم کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی موسیٰ کے ذریعہ قائم ہوئی ، وہی عیسی کے ذریعہ قائم ہوئی اور
وہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قائم ہوئی۔ کامیابی کا گر سب کا ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ جب
شیطان خدا تعالیٰ کی بادشاہت پر حملہ کرے تو اُس وقت مومن اُٹھے اور اپنی جان دے دے۔
جب تک مومن خدا تعالیٰ کیلئے جان دینے کیلئے تیار نہیں ہوتا ، جب تک خدائی قلعہ کی حفاظت
کیلئے وہ ہر قسم کی قربانیوں پر آمادہ نہیں ہوتا ، اُس وقت تک خدا تعالیٰ کی نصرت اس کیلئے نہیں
اُترتی ۔ اس چیز کا کوئی نام رکھ لو ۔ تحریک جدید رکھ لو ، تحریک قدیم رکھ لو ، دین حنیف رکھ لو ،
دین موسوی رکھ لو ، دین عیسوی رکھ لو، بات ایک ہی ہے، گر ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ خدا اپنے
مومن بندوں سے قربانی کا مطالبہ کرتا ہے ۔ اگر بندے اس کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہوں تو
خدا تعالیٰ ان کی جان بچانے کیلئے تیار ہو جاتا ہے اور اگر بندے خدا تعالیٰ کیلئے اپنی جان دینے
کیلئے تیار نہ ہوں تو خدا تعالیٰ ان کی جان بچانے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتا۔ جب تک انسان اُس
گر پر عمل کرتا رہے گا خدا تعالیٰ کی نصرت اور مدد اس کے شاملِ حال رہے گی ۔ اور جب اُس گر
پر عمل کرنا چھوڑ دے گا ، خدا تعالیٰ کی نصرت اور مدد بھی اس سے چھین لی جائے گی ۔ بہر حال
ضروری ہے کہ انسان ہر قسم کی قربانیوں کیلئے تیار رہے اور کوئی قربانی ایسی نہ ہو جس کے کرنے
سے وہ ہچکچائے ۔ خواہ وہ مال کی قربانی ہو، خواہ جان کی قربانی ہو، خواہ عزت کی قربانی ہو ، خواہ
ا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔
وجاہت کی قربانی ہو، خواہ وطن کی قربانی ہو، خواہ جذبات اور احساسات کی قربانی ہو، ہر قسم کی
قربانی کیلئے وہ تیار ہو ۔ خدا تعالیٰ کبھی شرطیں کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ باقی انسان تو شرطیں کر
لیتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کبھی شرطیں نہیں کرتا۔ اس کی طرف سے صرف یہ بات پیش کی جاتی ہے کہ
جو اس سے تعلق رکھنا چاہتا ہے وہ بلا شرط اپنے آپ کو اس کے سامنے پیش کر دے۔ اگر وہ مال
کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو وہ مالی امتحان کیلئے تیار ہو ، اگر جان کے بارہ میں اس کا
امتحان لینا چاہے تو جانی امتحان کیلئے تیار ہو ، اگر وطن کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو وطن
کے امتحان کیلئے تیار ہو ، اگر عزت کے بارہ میں اس کا امتحان لینا چاہے تو عزت کے امتحان کیلئے
تیار ہو ۔ اور اگر عزیز واقارب اور رشتہ داروں کے بارہ میں امتحان لینا چاہے تو اس امتحان کیلئے
تیار ہو۔ ان میں سے کونسی قربانی ہے جسے ہم بڑا یا چھوٹا کہہ سکتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ نے نوح کا امتحان اس رنگ میں لیا کہ ان کے بیٹے کو مذہباً ان سے جُدا کیا،
خدا تعالیٰ نے ابراہیم کا امتحان اس طرح لیا کہ ان کے ہاتھ سے اپنے بیٹے پر چھری چلوانی
چاہی ، خدا تعالیٰ نے لوڈ کا امتحان اس طرح لیا کہ ان کی بیوی ان سے الگ رہی ، خدا تعالیٰ نے
موسیٰ کا امتحان اس طرح لیا کہ ان کا وطن ان سے چھڑایا ، اسی طرح خدا تعالیٰ نے عیسی کا
امتحان لیا کہ انہیں صلیب پر لٹکا دیا۔ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے فلاں قربانی چھوٹی ہے اور
فلاں بڑی۔ یہ تو خدا تعالیٰ کی مصلحت ہوتی ہے کہ وہ کسی قوم کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے
جس طرح چاہتا ہے، اس کا امتحان لیتا ہے۔ مگر اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ سارے امتحان اپنی اپنی
جگہ پر حکمت ہیں اور یہ امتحان اللہ تعالیٰ انسان کے فائدہ کیلئے لیتا ہے۔ خواہ کسی انسان کا وہ
امتحان لے جو اس نے حضرت نوح علیہ السلام سے لیا ، خواہ وہ امتحان لے جو اس نے حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے لیا ، خواہ وہ امتحان لے جو اس نے حضرت لوط علیہ السلام سے لیا۔ خواہ وہ
امتحان لے جو اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لیا ، خواہ وہ امتحان لے جو اس نے حضرت
عیسی علیہ السلام سے لیا لیا اور اور خواہ خواہ محمد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح رح سارے سارے امتی امتحان ہی اُس سے لے، کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قریب ترین وجودوں سے بھی خدا تعالیٰ نے چھڑایا۔ چنانچہ ان کے اپنے
چچا ایمان سے محروم رہے، ان سے وطن بھی چھڑایا اور انہیں دشمنوں نے صلیب کی قسم کی تکالیف
بھی دیں جیسے اُحد کی جنگ میں آپ ﷺ پر پتھر پھینکے گئے اور آپ بے ہوش ہو گئے۔ ہے
واقعہ صلیب کیا تھا ؟ یہی کہ ہاتھ پاؤں میں کیل گاڑے گئے جس سے حضرت عیسی علیہ السلام

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
رسول
صلى الله
بے ہوش ہو گئے مگر اُس وقت فوت نہیں ہوئے ، اسی طرح اُحد کی جنگ میں کیلوں کی جگہ
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مارے گئے ، آپ کے دانت گرے اور آپ بے ہوش ہو گئے ۔
غرض جو تکلیف حضرت عیسی علیہ السلام پر آئی وہی تکلیف محمد ﷺ کو بھی پیش آئی ۔ اسی
طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا اور محمد علی کو بھی وطن چھوڑنا پڑا۔ غرض وہ
تمام قربانیاں : ں جو پہلوں سے لی گئیں محمد ﷺ سے اکٹھی لی گئیں ۔ اب ہم کسی قربانی کو حقیر کہہ
سکتے ہیں ۔ کسی قربانی کو چھوٹا اور کس کو بڑا کہہ سکتے ہیں۔ یہ محض خدا تعالیٰ کی مرضی پر منحصر ہے کہ
وہ قربانی کے جس دروازہ سے چاہے انسان کو بلائے ۔ ورنہ جب خدا کہتا ہے کہ جنت میں ہر
دروازہ سے فرشتے آئیں گے اور جنتیوں کو سلام کہیں گے تو اس کے یہی معنی ہیں کہ خدا کہے گا تم
پر ہر دروازہ سے مصیبت آئی تھی اور تم نے اسے قبول کیا اب اس کے بدلہ میں ہر دروازہ سے تم
پر سلامتی بھیجی جاتی ہے۔ اگر ہر دروازے سے کسی نے موت قبول نہیں کی تھی تو ہر دروازے سے
اس پر فرشتوں کے ذریعہ سلامتی بھیجنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ آخر وہاں ناٹک کا تماشہ تو نہیں
ہوگا کہ چاروں طرف سے فرشتے بھیس بدل بدل کر آ رہے ہونگے اور مومنوں کو سلام کریں
گے ۔ مِنْ كُلِّ بَابِ سَلَامٌ سے مراد یہی ہے کہ چونکہ مومن نے دنیا میں ہر باب سے قربانی
دی ہوگی اور ہر تکلیف کو خدا تعالیٰ کیلئے برداشت کیا ہو گا اس لئے خدا تعالیٰ بھی ہر دروازے سے
اس پر سلامتی بھیجے گا۔ پس وہ شخص جو اپنے لئے قربانی کا ایک دروازہ بھی بند کرتا ہے، جنت کا
ایک دروازہ اپنے اوپر بند کرتا ہے۔ جس کا دوسرے لفظوں میں یہ مطلب ہے کہ ایسا شخص جو
اسلام سے تعلق رکھنے والی کسی قربانی سے پیچھے رہتا ہے، جنت میں داخل نہیں ہوسکتا کیونکہ جنت
میں وہی شخص داخل ہوگا جس نے ہر دروازہ سے خدا تعالیٰ کیلئے موت قبول کی ہوگی ۔ اور ہر
قربانی کیلئے اس نے نے اپنے آپ کو تیار رکھا ہوگا ۔ وہ بخیل جو مال کی قربانی کے وقت پیچھے ہٹ
جاتا اور بہانے بنا بنا کر اس سے محفوظ رہنا چاہتا ہے ، وہ قربانی کا ایک دروازہ اپنے اوپر بند کرتا
ہے اور اس کے ساتھ ہی جنت کا ایک دروازہ بھی اپنے اوپر بند کر لیتا ہے کیونکہ یہ شرط ہے کہ
جنت میں داخل ہونے والے پر ہر دروازہ سے سلامتی بھیجی جائے گی ۔ پس اگر اس نے ہر قربانی
میں حصہ نہیں لیا تو وہ جنت میں داخل ہو کر ہر سلامتی کا مستحق کس طرح بن سکتا ہے ۔ وہ بزدل جو
خدا تعالیٰ کے راستہ میں اپنا خون بہانے سے ڈرتا ہے جسے اپنی جان خدا تعالیٰ کے دین کے
مقابلہ میں زیادہ پیاری دکھائی دیتی ہے، وہ قربانی کا ایک دروازہ اپنے اوپر بند کرتا اور اس کے

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
نتیجہ میں جنت کا دروازہ بھی اپنے اوپر بند کر لیتا ہے کیونکہ جنت میں وہی داخل ہوگا جس نے ہر ا
دروازہ سے خدا تعالیٰ کیلئے قربانی کی ہوگی اور جس کے پاس ہر دروازہ سے فرشتے سلامتی کا
پیغام لیکر آئیں گے۔ یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کے فرشتے آئیں اور ایک شخص اپنے
مکان میں ان میں سے کسی ایک فرشتے کو داخل نہ ہونے دے تو باقی فرشتے داخل ہو جائیں ۔ کیا
کوئی غیرت مند یہ برداشت کر سکتا ہے کہ وہ اور اس کا بھائی کسی کے مکان پر جائیں اور مالک مکان
کہے کہ تمہیں تو اندر آنے کی اجازت ہے مگر تمہارے بھائی کو نہیں تو وہ بھائی کو وہیں چھوڑ کر آپ
اندر چلا جائے ۔ اگر تم اپنے بھائی کے ساتھ کسی سے ملنے کیلئے جاتے ہو اور وہ کہتا ہے کہ تم آ جاؤ
اور تمہارا بھائی نہ آئے ۔ تو تمہیں غیرت آتی ہے اور تم کہتے ہو کہ اگر میرے بھائی کو اندر نہیں
آنے دیتے تو میں بھی نہیں آ سکتا ۔ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک فرشتہ کیلئے تم دروازہ بند کرو تو باقی
فرشتے تمہارے پاس آ جائیں ، یقیناً وہ بھی نہیں آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نکتہ دنیا کو حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ بتایا۔ حضرت ابراہیم اپنے رب کے حکم کے ماتحت جب اپنے بیٹے
حضرت اسمعیل کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان کرنے کو تیار ہو گئے تو خدا تعالیٰ نے کہا ۔ اے ابراہیم !
میں تیری نسل کو دنیا کے کناروں تک پھیلاؤں گا۔
اللہ تعالیٰ کا یہ کلام بتا رہا ہے کہ نسل ہمیشہ اس کو ملتی ہے جو اپنی نسل کی قربانی خدا تعالیٰ کیلئے
کرنے کو تیار ہو جائے اور عزت ہمیشہ اس کو ملتی ہے جو اپنی عزت خدا تعالیٰ کیلئے قربان کرنے کو
تیار ہو جائے ۔ سلامتی ابتلاء کے مقابلہ کی چیز ہے، جب ہم کہیں کہ خدا نے کسی کو نسل دی ہے تو
اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ اپنی اولاد کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان کرنے پر تیار ہو گیا تھا، جب ہم
کہیں کہ خدا نے کسی کو مال دیا ہے تو اس کے لازمی معنی یہ ہوں گے کہ وہ اپنے مال کو خدا تعالیٰ
کیلئے قربان کرنے پر تیار ہو گیا تھا ، جب ہم کہیں کہ خدا نے کسی کو عزت دی ہے تو اس کے یہی
معنی ہونگے کہ وہ اپنی عزت کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان کرنے پر تیار ہو گیا تھا اور جب ہم کہیں کہ ہر
دروازہ سے کسی کیلئے سلامتی آئی تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ خدا تعالیٰ کیلئے ہر قربانی کرنے
پر تیار ہو گیا تھا۔
پس مت خیال کرو کہ تمہارے منہ کی باتیں تمہارے کام آئیں گی اور تمہاری زبانیں تمہیں
جنت میں لے جاسکیں گی ۔ جب تک تم ہر دروازہ سے خدا تعالیٰ کیلئے موت قبول نہیں کرو گے،
جب تک تم فرشتوں کیلئے ہر دروازہ کھولنے کیلئے تیار نہیں ہو گے، جب تک تم اپنی جان کو

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
خدا تعالیٰ کیلئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنے مال کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان نہیں کرو گے،
جب تک تم اپنی عزتوں کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنی اولاد کو خدا تعالیٰ
کیلئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنی دوستیوں کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان نہیں کرو گے، جب
تک تم اپنی عادات کو خدا تعالیٰ کیلئے قربان نہیں کرو گے، جب تک تم اپنی رسوم کو خدا تعالیٰ کیلئے
قربان نہیں کرو گے اور جب تک ہر دروازہ فرشتوں کیلئے کھول نہیں دو گے ، اُس وقت تک تمہیں
جنت میسر نہیں آ سکتی۔ یہ کوئی نیا پیغام نہیں جو میں نے دیا۔ حضرت آدم بھی یہی پیغام لائے
تھے ، حضرت نوح بھی یہی پیغام لائے تھے حضرت ابراہیم بھی یہی پیغام لائے تھے ،
رت موسیٰ بھی یہی ۔ حضرت م
یہی پیغام لائے تھے ، حضرت عیسی بھی یہی پیغام لائے۔ آئے تھے اور محمد یہ صلى الله بھی
یہی پیغام لائے تھے اور محمد ﷺ کا پیغام قیامت تک کیلئے ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔
عروسه
صلى الله ۔
عروسة
انسانی چیزوں اور خدائی چیزوں میں فرق یہی ہے کہ انسان کی چیز پرانی ہو جاتی ہے مگر
خدا تعالیٰ کی چیز پرانی نہیں ہوتی ۔ انسان کپڑے پہنتا ہے جو چند دنوں کے بعد میلے ہو جاتے
اور کچھ عرصہ کے بعد پھٹ جاتے ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ غلہ پیدا کرتا ہے، وہ انسان کھاتا ہے جس
کا کچھ حصہ پاخانہ بن کر زمین میں چلا جاتا اور پھر اس کے ذریعہ اور غلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر
انسان کی بنائی ہوئی چیز مولد نہیں ہوتی ۔ مگر خدا تعالیٰ کی بنائی ہوئی چیز مولد ہوتی ہے تمہارے
لٹھے کا ایک تھان پانچ تھان نہیں بن سکتا لیکن خدا تعالیٰ کا ایک دانہ ستر دانے بن جاتا ہے۔ اسی
طرح وہ دانہ پُرانا بھی ہوتا ہے اور جدید بھی ۔ ایک ہی وقت میں وہ پُرانا ہوتا ہے اور اُسی وقت
میں وہ جدید بھی ہوتا ہے۔ وہ دانہ جو ہم آج کھاتے ہیں کیا اپنے اندر وہی جزو نہیں رکھتا جو
حضرت آدم کے وقت کا دانہ رکھتا تھا ؟ پھر وہی آدم کے وقت کا دانہ تھا جو نوح کے زمانہ میں
لوگوں نے کھایا اور وہی نوح کے زمانہ کا دانہ تھا جو حضرت ابراہیم کے زمانہ میں لوگوں نے
کھایا۔ کیا حضرت ابراہیم کے وقت کا دانہ آسمان سے اُترا تھا ؟ کیا وہ اسی دانہ سے نہیں نکلا تھا
جو حضرت نوح نے کھایا اور جو حضرت آدم نے کھایا ۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کا زمانہ آیا تو
اُس وقت بھی وہی دانہ تھا جو حضرت ابراہیم کے وقت تھا۔ اور وہی خواص اس کے اندر تھے جو
حضرت ابراہیم کے وقت اس کے اندر موجود تھے ۔ پس وہ قدیم بھی تھا اور جدید بھی تھا۔ بعض
انسانوں کی عقل سے تلعب کرنے کیلئے تم بے شک اسے نیا کہہ سکتے ہو، بعض انسانوں کی عقل
سے تلعب کرنے کیلئے تم بے شک اسے پُرانا کہہ سکتے ہو مگر خدا کیلئے نہ وہ نیا تھا نہ پُرانا۔ بعض

انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
انسان بے شک اسے نیا کہہ دیں گے اور بعض انسان کہہ دیں گے یہ پرانا ہے ۔ مگر خدا اور خدا
سے تعلق رکھنے والوں کے نزدیک وہ نہ نیا ہے نہ پُرانا ۔ ایک ہی دانہ ہے جو سب نے اپنے اپنے
زمانہ میں کھایا اور کھاتے چلے جائیں گے ۔ غرض تو ایک تحریک کا نیا نام رکھنے سے یہ ہوتی ہے کہ
کوئی فائدہ اُٹھائے ۔ اگر انسان اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتا تو اسے جدید کہہ لو یا قدیم کہہ لو،
بدعت کہہ کر چھوڑ دو یا اچنبھا سمجھ کر منہ سے اس پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ۔ اس سے کوئی فائدہ
نہیں ہو سکتا ۔
اللہ تعالیٰ کے حضور وہی پسندیدہ ہوتا ہے جو اس کیلئے ہر قسم کی قربانی کرنے کیلئے تیار ہو، جو
اپنی جان اور اپنا مال اور اپنی عزت اور اپنی آبرو اور اپنی ہر چیز خدا تعالیٰ کے حوالے کر دے،
اور اسے کہہ دے کہ آپ اس سے جو چاہیں سلوک کریں ۔ وہ خدا واحد اور لاشریک ہے، وہ اپنی
چیز میں کسی دوسرے کو شریک نہیں کرتا۔ وہ یہ نہیں دیکھ سکتا کہ کچھ حصہ اسے دیا جائے اور کچھ
شیطان کو ۔ یا کچھ حصہ خدا کو دیا جائے اور کچھ دوستوں اور عزیزوں کو ۔ یا کچھ حصہ خدا کو دیا
جائے اور کچھ حصہ دنیوی حکومتوں کو ۔ یا کچھ حصہ خدا کو دیا جائے اور کچھ حصہ اپنی بیوی اور بچوں
کو۔ خدا ایسے شخص کی کوئی چیز قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا نہیں ہوا اور نہیں ہوگا ۔ وحـــدة
لَا شَرِیک ہونے کے لحاظ سے وہی چیز قبول کرتا ہے جو خالص اُسی کو دی جائے اور اس میں
کسی اور کا حصہ نہ رکھا جائے ۔
پھر وہ اپنی خوشی سے جو چاہے واپس کر دے ۔ مگر اُس کو یہ پسند نہیں کہ اُس کی محبت اور اس
کیلئے قربانیوں میں کسی دوسرے کو حصہ دار بنایا جائے ۔ پس ہر شخص جو اپنی جان اور اپنے مال اور
اپنی عزت اور اپنے وطن اور اپنی ہر چیز کی قربانی میں کسی اور کوشریک بناتا اور پھر یہ امید رکھتا ہے
کہ خدا اس سے راضی ہو، وہ نادان ہے۔ وہ کبھی دینوی زندگی کا ما حصل نہیں پا سکتا۔ اس کی
کوششیں عبث اور رائیگاں ہیں ۔ وہ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا " کا مصداق ہے۔
اور قیامت کے دن وہ اس بنجر زمین میں دانہ بونے والا قرار دیا جائے گا جس میں سے کچھ بھی
نہیں اُگ سکتا ۔
صلى الله
جس کام کیلئے ہماری جماعت اس وقت کھڑی کی گئی ہے، وہ کوئی معمولی کام نہیں ۔
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ نوح کے زمانہ سے لے کر میرے زمانہ تک ہر نبی نے آخری
زمانہ کے فتنہ سے لوگوں کو ڈرایا اور اُس کی ہیبت پر زور دیا ہے۔ مگر کیا ہماری جماعت میں یہی

آج 10 میں سے 10 باقی