تحریکِ جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے اُس سمندر کا جو تمہارے سامنے آنے والا ہے
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
احساس ہے
ہمیشہ کیلئے
ہے کہ وہ آخری زمانہ ۔ زمانہ کے اس بہت بڑے فتنہ کا سر کچلنے اور اسے دنیا سے ہمیشہ ۔
نیست و نابود کرنے کیلئے کھڑی ہوئی ہے۔ ہر شخص اپنے نفس سے سوال کرے اور سوچے کہ اگر
اس کے گھر کو آگ لگ جائے تو کیا اس آگ کو بجھانے کیلئے اس کی کوشش ویسی ہی ہو گی جیسی
کوشش وہ آج اس وقت کر رہا ہے جب خدا کے گھر کو آگ لگی ہوئی ہے ۔ یا کیا اس کا بچہ اگر
موت کے پنجہ میں گرفتار ہو تو وہ اس کو بچانے کیلئے اتنی ہی جدوجہد کیا کرتا ہے جتنی جد و جہد آج
وہ اسلام کو موت کے منہ سے بچانے کیلئے کر رہا ہے ۔ کیا اُس کے دل میں اُس وقت جو درد اور
تکلیف پیدا ہوتی ہے اور اس کے اعزہ واقرباء آٹھوں پہر جس طرح بے قرار رہتے ہیں اسی قسم
کا درد، اسی قسم کی تکلیف اور اسی قسم کی بے قراری تمہارے دلوں میں اسلام کی مصیبت دیکھ کر
پیدا ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو کیونکر سمجھا جا سکتا ہے کہ تمہارے نزدیک یہ فتنہ اتنا ہی عظیم الشان ہے
جتنا رسول کریم ﷺ نے بیان کیا۔ میں تو دیکھتا ہوں کہ ابھی بہت سی چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی
قوتوں کو ضائع کیا جاتا ہے ۔ کئی ہیں جو اپنی اولادوں کی ذر جو اپنی اولادوں کی ذرا ذرا سی باتوں پر ابتلا میں آ جاتے
ہیں ۔ کئی ہیں جو چندوں کی وجہ سے ابتلا میں آ جاتے ہیں ، کئی ہیں جو قربانیوں کے دوسرے
مطالبات پر ابتلا میں آ جاتے ہیں ، وہ دکھ جو انسان کو بے چین کر دیتا ہے، وہ ایمان جو انسان کو
شکوک و شبہات سے بالا کر دیتا ہے ، وہ عرفان جو محبت کی چنگاری انسان کے قلب میں پیدا کر
دیتا ہے، ابھی بہت کم لوگوں میں نظر آتا ہے۔ اگر وہ محبت کی چنگاری ہماری جماعت کے قلوب
کو گرما دیتی تو آج دنیا کی حالت کچھ سے کچھ بدلی ہوئی ہوتی ۔
صلى الله
آج کل فلسطین میں فسادات ہو ر ہے اور ایک دوسرے کو لوگ مار رہے ہیں۔ گل میرے
ایک بھائی نے عربی کے ایک اخبار کی ایک تصویر مجھے بھیجی ۔ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک
عرب لیٹا ہوا ہے، اس کا ماتھا بالکل اُڑ چکا ہے ، اس کا مغز نظر آ رہا ہے، ایک آنکھ اس کی نکل چکی
ہے اور دوسری آنکھ زخمی ہے۔ میں نے اسے دیکھا اور میرا دل اس سے متاثر ہوا۔ کئی منٹ تک
میں اسے دیکھتا رہا اور میرا دل تکلیف اور غم سے بھرتا چلا گیا ۔ مگر میں نے سوچا یہ ایک آدمی ہے
اس کے مرنے سے دنیا میں کونسا تغیر آگیا۔ اس کا سارا جسم نہیں اُڑا بلکہ ماتھا اُڑا ، ایک آنکھ نکلی
اور اس کی دوسری آنکھ زخمی ہوئی ۔ لیکن اس کو دیکھ کر ہر شخص کے جذبات بھڑک اُٹھتے ہیں وہ مصر
کا اخبار تھا۔ اور اس تصویر کے اوپر لکھا ہوا تھا۔ فلسطین کے بھائی کی تکلیف کو دیکھ اور اس کی
مدد کیلئے اُٹھ ۔ میں نے کہا اس کا سارا جسم سلامت ہے صرف اس کا ماتھا اُڑا، ایک آنکھ نکلی اور
66
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
دوسری آنکھ زخمی ہوئی اور مجھے اس کی تکلیف کا اتنا احساس ہے لیکن آج اسلام کا کونسا حصہ
سلامت ہے اس کا ماتھا بھی اُڑ گیا ، اس کا سر بھی اُڑ گیا ، اس کا ناک بھی اُڑ گیا، اس کے کان بھی
اُڑ گئے ، اس کے کلے بھی پچک گئے ، اس کی گردن بھی کاٹی گئی ، اس کا سینہ بھی چھلنی کیا گیا اور
اس کے ہاتھ اور اس کے پاؤں کو بھی کاٹ کر اس کا قیمہ کر کے رکھ دیا گیا۔ اس بے کار انسان
کے قلیل زخم کو دیکھ کر جب انسانی دل تڑپ اُٹھتا ہے تو کیا اسلام کے ان گہرے ز ان گہرے زخموں کو دیکھ کر
جن سے اس کا کوئی حصہ بھی محفوظ نہیں ، کوئی درد مند انسان ہے جو نہ تڑپے۔ اسلام سچائیوں کا
نام ہے اور سچائی تمام چیزوں سے بالا سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اگر اسلام میں دماغ ہوتا ، اگر اسلام
میں قوت متفکرہ ہوتی ، اگر اسلام کے پاس سوچنے والا دل اور بولنے والی زبان ہونی ہوتی ، تو وہ خدا
کے عرش کے سامنے کھڑا ہو کر کہتا کہ کاش ! تو مجھے ایک انسان ہی بنا دیتا جس کے زخم دیکھ کر لوگ
تڑپ تو اُٹھتے ۔ تو نے مجھے سچائی بنایا جس کی وجہ سے میرے زخموں کو کوئی نہیں دیکھتا۔ میرے
زخموں کو دیکھ کر کسی کے دل میں درد پیدا نہیں ہوتا مگر یہ حالت رکن کی ہے؟ ان لوگوں کی جو مادی
دنیا کے مشاغل میں مبتلا ہیں ، جنہیں روحانی نظریں حاصل نہیں ، جو روحانی کیفیتوں سے
لطف اندوز نہیں ہو سکتے ، جنہیں قرآن کے اوراق محض کا غذ اور اس کے حروف محض سیاہی نظر
آتے ہیں ، جن کو قرآن کا حُسن صرف اتنا ہی نظر آتا ہے کہ اسے کسی اچھے کا تب نے اعلیٰ خط میں
لکھا، ان کو اس قرآن کے وہ زخم نظر نہیں آتے جو اسے لگے ہوئے ہیں، نہ انہیں اسلام کے وہ
زخم دکھائی دیتے ہیں جو اس کے ہر حصہ پر دشمنوں نے لگائے مگر وہ جن کی روحانی آنکھیں کھلی
ہیں ، جنہیں روحانی خوبصورتی نظر آتی ہے وہ اسلام کے اس دکھ کو بھی محسوس کرتے ہیں ، وہ
قرآن کے ان زخموں کو بھی دیکھتے ہیں۔ قرآن کریم میں ہی آتا ہے کہ قیامت کے دن محمد
خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہونگے اور اُس سے رقت بھرے لہجہ میں کہیں گے ۔ يُرَبِّ إِنَّ
قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - اے میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن کو
پیچھے پھینک دیا۔ لوگوں کو لہلہاتے ہوئے سبزوں کی خوبصورتیاں نظر آئیں، بل کھاتے ہوئے
دریاؤں نے ان کی آنکھوں کو خیرہ کیا ، چمکتی ہوئی بجلیاں اور کڑکتے ہوئے بادل ان کی دلجمعی کا
باعث بنے، پہاڑوں کی سرسبزیاں اور ان کی شادابیاں ان کے دلوں کی راحت کا موجب
ہوئیں ، مرنے والا انسان جو ہزاروں گندگیاں اپنے اندر رکھتا ہے، آنکھ کی اچھی بیٹھک یا ناک
کی اچھی بیٹھک کی وجہ سے ان کا محبوب و مطلوب بن گیا مگر کسی نے توجہ نہ کی تو سارے حُسنوں
صلى الله
عروسه
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
کے مجموعہ اور تمام خوبصورتیوں کے جامع قرآن کی طرف ۔ دنیا داروں نے دنیا کی چیزوں کو
دیکھا اور ان کے حُسن کو انہوں نے محسوس کیا۔ محمد علی نے روحانی دنیا میں قرآن کو دیکھا اور
اس کے حُسن کو انہوں نے اپنے دل میں جگہ دی اور دکھ محسوس کیا کہ لوگوں نے کیوں اسے چھوڑ
دیا۔ لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں میرا بیٹا بڑا ذہین ہے مگر استاد اُس کی طرف توجہ نہیں کرتا اور وہ
فیل ہو جاتا ہے، لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں میری بیٹی بڑی لائق ہے مگر اس کا خاوند اس سے
اچھا سلوک نہیں کرتا ، لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں میرا بیٹا بڑا لائق ہے مگر اُس کی بیوی اس سے
محبت نہیں کرتی ، لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے بیٹے نے اعلیٰ نمبروں میں امتحان پاس کیا
ہے مگر تمام محکموں پر ہندو چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسے نوکری نہیں ملتی ، لوگ آتے
ہیں اور کہتے ہیں ہمارا بچہ بیمار ہے اس کی حالت نہایت دردناک ہے۔ غرض ہر شخص دنیا کی چیز
صلى الله
علی خدا کا
دیکھتا اور دنیا کی چیزوں کے متعلق اپنے درد دوسرے کے سامنے پیش کرتا ہے مگر محمد
قرآن لیکر اُس کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں اے خدا ! اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا ۔ کیا
ہے وہ زندگی اور کیا نفع ہے اس حیات کا جس میں ہم کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ۔ ہم دنیا کو
مخاطب کرتے اور کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں جو اسلام کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے تیار ہیں مگر عمل
سے کچھ نہیں کرتے ۔ اور نہیں سوچتے کہ کیا واقعہ میں ہم اسلام کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے
ہیں ۔ یا کیا ہم دنیا کو اتنا بے وقوف سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری حالتوں کو نہیں دیکھتی اور ہمارے جھوٹ
کو محسوس نہیں کرتی ۔ کیا ممکن ہے کہ ہم سارے کے سارے بحیثیت جماعت یا ہم میں سے اکثر
اسلام کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے تیار ہوں اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ آسمان سے اتر کر دنیا کا نقشہ
نہ بدل دیں ۔ مگر ابھی تو ہماری چھوٹی سے چھوٹی تدبیریں اور تجویزیں بھی جدید اور قدیم کے
ناموں میں اُلجھتی رہتی ہیں ۔ گویا ہماری مثال اُس بچہ کی سی ہے جس کی ماں مر جاتی ہے اور بچہ
سمجھتا ہے کہ ماں جو مجھ سے نہیں بولتی تو وہ مجھ سے مذاق کر رہی ہے۔ اسلام میں اب کیا باقی رہ
گیا ہے؟ اس کی روح اس سے نکل گئی ہے۔ قرآن کی روح بھی جاتی رہی ہے مگر ہم ابھی کھیل
رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ابھی موت کا دن آنے والا ہے۔ حالانکہ اس کی موت کا دن آ چکا اور
ہم اپنی نادانی اور بے وقوفی سے بچہ کی طرح اسے مذاق سمجھ رہے ہیں ۔ اب اگر خدا تعالیٰ کا
فضل شاملِ حال نہ ہو تو اسلام کا سوائے اس کے اور کیا باقی ہے کہ لوگ آئیں اور اس کی لاش
کو دفن کر دیں ۔ ایک بچہ جس دن اُس کی ماں مرتی ہے یہ نہیں سمجھتا کہ اُس کی ماں مرگئی ہے مگر
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
جب وہ بڑا ہوتا ہے، جب وہ یتیم کے طور پر کسی گھر میں پالا جاتا ہے، جب اُس کے پیٹ میں
درد ہوتا ہے اور وہ تکلیف کا اظہار کرتا ہے تو مالکہ اسے ڈانٹ کر کہتی ہے بے شرم بے حیا! روٹی
کھانے کیلئے آ موجود ہوتا ہے اور کام کے وقت پیٹ درد شروع ہو جاتا ہے۔ جب اس پر ملیریا
کا حملہ ہوتا ہے، جب اس کی لاتوں اور ہاتھوں میں درد ہو رہا ہوتا ہے اور اس کی مالکہ اسے مار
کر کہتی ہے ہے بچہ بچہ کو کو کھلا کھلا ۔ اور جب وہ تکلیف کا اظہار کرتا ہے ہے تو تو وہ وہ اور اور تمھیاں مچھیاں سے مارتی اور کہتی ہے
نامعقول بہانے بناتا ہے۔ تب اسے محسوس ہوتا ہے کہ میری ماں مر چکی ہے اور اب دنیا میں میرا
کوئی ہمدرد نہیں ۔ مگر افسوس مسلمانوں پر کہ وہ تمھیاں پڑنے پر بھی نہ سمجھے۔ اسلام جس کے ذریعہ
انہیں عزت حاصل تھی ، اسلام جس کے ذریعہ انہیں عظمت حاصل تھی ، اسلام جس کے ذریعہ
انہیں فوقیت حاصل تھی ، وہ اسلام جس نے ان کو بھیڑوں اور بکریوں کے چرواہوں سے اٹھا کر
دنیا کا بادشاہ بنا دیا اور یورپ کے ایک سرے سے لیکر چین کے دوسرے سرے تک ان کا ڈنکا
بجا دیا وہ اسلام اور قرآن مر گئے ، دفن کر دیئے گئے اور مسلمان غیر عورتوں کے سپرد کر دیئے
گئے ۔ ان کی طرف سے مسلمانوں پر تمھیاں پڑیں ، ظلم ہوئے ، تکلیفیں آئیں مگر ابھی تک وہ یہ نہیں
سمجھے کہ ہم اپنے بداعمال کی وجہ سے اپنی ماؤں سے جُدا کر دیئے گئے ہیں ۔ کاش! انہیں محسوس
ہوتا کہ دنیا کی مائیں ایک دفعہ مرکر زندہ نہیں ہوتیں مگر روحانی مائیں زندہ ہو جاتی ہیں۔ اگر ہم
میں سے وہ شخص جس کی ماں مری ہوئی ہو، اگر ہم میں سے وہ شخص جس کا باپ مرا ہوا ہو، وہ شخص
جو دوسروں کے دروازہ پر ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہو، جسے کھانے کیلئے روٹی ، پینے کیلئے پانی اور تن
ڈھانکنے کیلئے کپڑا میسر نہ ہو، جسے نہ دن کو آرام اور نہ رات کو چین کی نیند نصیب ہوا یسے انسان
کے پاس اگر کوئی شخص آئے اور کہے اسے بچہ ! اُٹھ اور اپنے والدین کی قبر پر افسوس اور ندامت
کے دو آنسو بہا ، تیری ماں اور تیرا باپ زندہ ہو جائیں گے، تو کون ہے جو پاگلوں کی طرح
قبرستان کی طرف دوڑا نہیں جائے گا اور اپنے ماں باپ کی قبر پر افسوس اور ندامت کے ساتھ
آنسو بہانے کیلئے تیار نہیں ہوگا۔ میری تو قوت واہمہ بھی اس کا خیال نہیں کر سکتی کہ ایک شخص کے
کی
سامنے یہ تجویز پیش ہو اور ایسے معقول انسان کی طرف سے پیش ہو جس پر اسے اعتبار ہوا اور اس
بات کو وہ رڈ کرنے کیلئے تیار نہ ہو، تو وہ دیوانہ وار قبرستان کی طرف نہ جائے اور اپنے
آنسوؤں سے ان قبروں کو تر نہ کر دے ۔ مگر ہماری روحانی ماں اسلام اور روحانی باپ قرآن
دونوں فوت ہو گئے ، فوت ہونے کے بعد دونوں دفن کر دیئے گئے اور کوئی معمولی آدمی نہیں بلکہ
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔
ہمارا خدا کہتا ہے کہ تم عقیدت کے دو آنسو ان پر بہا دو وہ زندہ ہو جائیں گے مگر ہمیں اتنی بھی
توفیق نہیں ملتی کہ ہم دو آنسو بہا سکیں اور پھر ہم خیال کرتے ہیں کہ ہم مومن ہیں ، پھر ہم خیال
کرتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں ۔ اگر اسلام اور قرآن کی موت پر ہمارے دو آنسو بھی عقیدت کی
نذر نہیں بن سکتے تو اسلام اور قرآن سے ہماری محبت کا دعوی کہاں تک جائز ہو سکتا ہے ۔
پس میں اپنی جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ باتیں کرنے کا کوئی فائدہ
نہیں ۔ تم باتیں کرتے ہو مگر کام نہیں کرتے یہاں مجالس شورای ہوتی ہیں ، دھڑتے سے تقریریں
کی جاتی ہیں ، لوگ رو بھی پڑتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا کلیجہ باہر آنے لگا ہے مگر
جب یہاں سے جاتے ہیں تو سست ہو جاتے ہیں ۔ لوگ چندے لکھواتے ہیں مگر دینے کیلئے
نہیں بلکہ لوگوں میں نام پیدا کرنے کیلئے ۔ وہ کہتے ہیں ہم احمدیت کیلئے ہر چیز قربان کرنے کیلئے
تیار ہیں مگر قربانی کے وقت پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔ ان کی مثال بالکل ہندوؤں کی لڑائی کی سی
ہوتی ہے۔ ایک کہتا ہے پنسیری ماروں گا اور دوسرا کہتا ہے مار پنسیری تو پہلا شخص دو قدم پیچھے
ہٹ جاتا ہے۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کیلئے اپنی جانیں قربان
کر دیں گے اور پھر کوئی بڑے سے بڑا دشمن بھی ہم پر غالب آ سکے ۔ بچہ کو اس کی ماں بعض دفعہ
اُٹھاتی اور اچھالتی ہوئی کہتی ! بیٹا تجھے نیچے پھینک دوں ۔ جب تک بچہ ڈرتا ہے ماں اس کا مذاق
اُڑاتی رہتی ہے اور کہتی ہے تجھے ابھی نیچے پھینکتی ہوں ۔ مگر جب بچہ کہتا ہے پھینک دو۔ تو کیا تم
سمجھتے ہو کوئی سنگدل سے سنگدل ماں بھی اس فقرہ کو سن کر بے تاب ہوئے بغیر رہ بغیر رہ سکتی ہے۔ کیا بچہ
جس وقت کہتا ہے ماں مجھے بے شک پھینک دو۔ اُس وقت ایک سنگدل سے سنگدل ماں کا دل
بھی خون نہیں ہو جاتا، کیا اس کے آنسو نہیں بہہ پڑتے اور کیا وہ اس کا منہ چوم کر اسے چھاتی
سے نہیں لگا لیتی اور کیا وہ اسے بھینچ کر نہیں کہتی میری جان ! تجھ پر قربان میں تجھے کب گرا سکتی
ہوں ۔ پھر کیا تم سمجھتے ہو ہمارا خدا ماں سے کم رحم دل ہے ۔ وہ بھی ہمارے ایمان اور ہمارے
اخلاص کا امتحان لیتا ہے اور کہتا ہے میں تمہیں نیچے گراتا ہوں ۔ جب تک ہم کہتے ہیں ہم کو
قربان نہ کرو، ہمیں نیچے نہ گراؤ، وہ اور زیادہ زور سے ہمیں ڈراتا ہے۔ مگر جب ہم کہہ دیتے
ہیں ہمیں اس میں کیا غذر ہے اور یہ کیا قربانی ہے، ہم تو اس سے بھی بڑی قربانیاں کرنے کیلئے
تیار ہیں ۔ وہ ماں سے زیادہ زور سے ہمیں بھینچتا ، اپنے ساتھ ہمیں چمٹاتا اور پیار کرتا ہے اور ہم
پہلے سے بھی زیادہ اس کے قریب ہو جاتے ہیں ۔ اور جب ہم اس کے قریب ہو جائیں تو موت
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
کی کیا طاقت ہے کہ خدا کی گود میں ہاتھ ڈال سکے ۔ ایسے انسان کو خدا اپنی گودی میں لے لیتا ،
اسے پیار کرتا اور اسے اپنے قریب کر لیتا ہے۔ ہماری مصیبتوں اور ابتلاؤں کا اس وقت بڑھنا
بتاتا ہے کہ در حقیقت ہم حقیقی موت کیلئے ابھی تیار نہیں ہوئے ۔ جس طرح ماں اپنے بچہ کو چھیڑتی
ہے اور کہتی ہے میں تجھے نیچے گراؤں اور وہ کہتا ہے نہ گراؤ۔ تو چونکہ وہ اپنی ماں پر بدظنی کرتا
ہے، اس لئے وہ اور زیادہ اُسے چڑاتی ہے ۔ مگر جب بچہ کہد یتا ہے بے شک مجھے پھینک دو تب
وہ اپنے بچہ کو پھینکا نہیں کرتی بلکہ اسے گلے سے چمٹا لیتی ہے ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ بھی یہ دیکھتا
ہے کہ ہم پھینکے جانے اور اس کیلئے موت قبول کرنے کو تیار ہیں یا نہیں ۔ جس دن ہمارے دل کی
گہرائیوں سے یہ آواز اُٹھی کہ اے خدا! ایک ہلاکت کیا ہم تیرے لئے ہزار ہلاکتوں کو بھی اپنے
نفس پر وارد کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اور ایک موت کیا ہم تیرے دین کیلئے ہزار موتیں بھی قبول
کرنے کو تیار ہیں کیونکہ قربانی ہمارے لئے عزت کا مقام ہے اس دن خدا تعالیٰ کی محبت میں اس
زور سے جوش پیدا ہو گا اور اس کی الفت کے سمندر میں ایسا طوفان آئے گا کہ وہ خس و خاشاک کی
طرح ہمارے مخالفوں کو بہا دے گا اور وہ دشمن کے بیڑے جو ہماری تباہی کیلئے آ رہے ہیں،
انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا ۔ مگر ہمیں بھی تو محبت کا کوئی جذ بہ دکھانا چاہئے ۔ کیا خدا تعالیٰ نے
اپنی محبت کا ہاتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شکل میں ہماری طرف نہیں بڑھایا ۔ مگر ہم نے اس
ہاتھ کی کیا قدر کی ۔ کیا ہمارے اندر اس ہاتھ کو دیکھ کر وہی جوش اور وہی محبت پیدا ہوئی جو اس قسم
کے احسان اور سلوک کے نتیجہ میں پیدا ہونی چاہئے ۔ ہم نے تو اس احسان کی طرف ایسی ہی توجہ
کی جیسے انسان قوسِ قزح کا نشان آسمان پر دیکھتا ہے تو تھوڑی دیر کیلئے کہدیتا ہے ۔ واہ واہ کیا
اچھا نشان ہے۔ اور یہ کہہ کر پھر اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے اور اسے خیال بھی نہیں آتا کہ
آسمان پر قوس قزح ہے۔
بے شک ہم میں مخلص بھی ہیں ۔ وہ بھی ہیں جو اپنی جان اور اپنا مال اور اپنی عزت اور اپنی
آبرو ہر وقت قربان کرنے کیلئے تیار ہیں مگر اُن کی تعداد کتنی ہے؟ عام لوگوں کو تو ان سادہ لوح
ان پڑھ مخلصوں پر رشک کرنا چاہئے جو گو علم ظاہر سے محروم تھے مگر خدا تعالیٰ نے ان کو علمِ ان کو علم باطن
دیا ہوا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی زندگی کے آخری ایام میں آخری جلسہ سالانہ پر سیر
کیلئے باہر نکلے تو جس وقت آپ اس بڑ کے درخت کے قریب پہنچے جو آجکل ریتی چھلہ کے
درمیان میں ہے تو ہجوم کی زیادتی کی وجہ وجہ سے سے سیر سیر کیلئے جانا آپ کیلئے مشکل ہو گیا اور اور اسی اسی جگہ ٹھہر
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
کر آپ نے لوگوں کو مصافحہ کا موقع دیا۔ اُس وقت ہجوم میں پانچ چھ سو کے قریب لوگ تھے ۔
ہجوم کی زیادتی اور محبت کے وفور کی وجہ سے مصافحہ کیلئے رستہ ملنا بعض کو مشکل ہو گیا۔ ایک
زمیندار سے دوسرے زمیندار نے پوچھا کیوں بھئی مصافحہ کر لیا۔ اُس نے جواب دیا ہجوم بہت
ہے اور دھکے لگتے ہیں، میں نے تو ابھی مصافحہ نہیں کیا۔ وہ کہنے لگا دھکے کیا ہوتے ہیں ۔ اگر
تمہاری ہڈیوں سے بوٹیاں بھی الگ ہو جائیں تو پروا نہیں ، ہجوم میں گھس جاؤ اور مصافحہ کر آؤ، یہ
دن تمہیں پھر کہاں نصیب ہو سکتے ہیں ۔
صلى الله
عروسه
صلى الله
علی
وہ ایمان تھا اور وہ اخلاص تھا جو حقیقی محبت پر دلالت کرتا تھا۔ یعنی خدا کی طرف سے آنے
والے کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھونے کیلئے اگر گوشت ہڈی سے جُدا ہو جاتا ہے تو جدا ہو جائے
کیونکہ یہ دن روز روز میسر نہیں آسکتے ۔ کاش! ہم ان لوگوں کے دلوں کی کیفیت کا احساس کر
سکتے جو محمد ﷺ کے بعد اور ر حضرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے پہلے تیرہ سو سال کے
عرصہ میں ہوئے ، کاش! ہم اس درد کو جانتے ، کاش! ہم اس گریہ وزاری پر اطلاع رکھتے جو درد
اور جو گر یہ وزاری ان لوگوں کو اس حسرت میں پیدا ہوتی کہ کاش وہ محمد ﷺ کو نہیں، آپ کے
پاؤں کو نہیں بلکہ آپ کے پاؤں کی خاک کو ہی چھونے کا فخر حاصل کر سکتے ۔ اگر یہ چیز ہمارے
سامنے آ جائے تو شاید ہمیں شرمندگی پیدا ہو، شاید ہمارے دلوں میں بھی احساس ہو کہ ہم نے
کتنی بڑی چیز کی ناقدری کی ۔ خدا تعالیٰ نے ایک آواز ہمارے لئے بلند کی ، اس نے ایک ہاتھ
ہماری طرف لمبا کیا اور ہمیں موقع دیا کہ ہم پھر محمد ﷺ کے صحابہ کا مقام حاصل کریں ، پھر ہم
اپنے خدا کو مل سکیں لیکن افسوس ہم نے اس کی قدر نہ کی اس کی قیمت کو نہ پہچانا اور اسی طرح
گزر گئے جس طرح بازار میں سے کوئی خربوزوں کے ڈھیر اور آموں کے ٹوکروں پر سے گزر
جاتا ہے۔
نہیں ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ پہلے اس چیز کوسمجھے کہ وہ ہے کیا ؟ جب تک اس مقام کو پس
وہ نہیں سمجھتی ، اُس وقت تک اسے اپنے کاموں میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
تحریک جدید تو ایک قطرہ ہے اُس سمندر کا جو قربانیوں کا تمہارے سامنے آنے والا ہے جو شخص
قطرہ سے ڈرتا ہے وہ سمندر میں کب گو دے گا ۔ پانی کے قطرے سے تو وہی ڈرتا ہے جسے
ہلکے ( باؤلے ) کتے یعنی شیطان نے کاٹ لیا ہو ورنہ بھی تندرست بھی قطرے سے ڈرا کرتا ہے؟
تندرست اگر ڈرسکتا ہے تو سمندر سے۔ کیونکہ وہ خیال کرتا ہے کہ نہ معلوم میں اس میں تیر سکوں یا نہ تیر
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔۔
سکوں اور نہ معلوم اسے عبور کر سکوں یا نہ کر سکوں مگر کوئی سمجھدار اور باشعور انسان پانی کے قطرہ
سے نہیں ڈرتا ۔
صلى الله
پس جو شخص قطرے سے ڈرے اس کے متعلق سمجھ لو کہ اسے ہلکے گتے یعنی شیطان نے کاٹا
ہے کیونکہ تحریک جدید ایک قطرہ ہے قربانیوں کے سمندر کے مقابلہ میں ۔ اب جو شخص اس
قطرے سے خائف ہے یقیناً اسے ہلکے کتے نے کاٹا ہے۔ یعنی یقیناً اس پر شیطان نے غلبہ کیا ہوا
ہے اور اس کا ایمان ضائع ہو چکا ہے۔ پس اس قطرے کا نگل لینا کونسا مشکل کام ہے ۔ ابھی تو
اس سمندر میں تمہیں تیرنا ہے۔ جس سمندر میں تیرنے کے بعد دنیا کی اصلاح کا موقع تمہیں میسر
آئے گا۔ کیا قرآن میں یہ آیت پڑھتے وقت کہ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ
مَهْجُوراً تمہارے دل میں یہ درد پیدا پیدا نہیں ہوتا ۔ کہ کاش ! جس وقت محمد ﷺ اپنے خدا کے
سامنے یہ کہیں کہ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُوراً اے میرے رب ! میری
قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا، اس وقت وہ ایک استثناء بھی کریں اور وہ استثناء تمہارا ہو۔ جس
وقت وہ یہ کہیں کہ اے میرے رب ! میری قوم نے تیرے اِس قرآن کو چھوڑ دیا تو اس کے
ساتھ ہی وہ یہ بھی کہیں کہ میں اس قوم اور اس جماعت کو مستثنی کرتا ہوں ۔ کیا یہ خواہش تمہارے
دلوں میں کبھی پیدا ہوتی ہے یا نہیں۔ اور اگر ہوتی ہے تو تم قربانیوں کیلئے کیوں آمادہ نہیں
ہوتے ۔ کب تک تم کو سُنانے والے سنائیں گے ، کب تک تم کو جگانے والے جگائیں گے ۔ ہر
دن جو گذر رہا ہے وہ تم کو اس چشمہ سے دُور کر رہا ہے جس چشمہ سے تمہاری نجات وابستہ ہے،
جس چشمہ سے تمہاری حیات وابستہ ہے۔ پس ہوشیار ہو جاؤ اور بیدار ہو جاؤ اور اس دن کا
انتظار نہ کرو کہ جب تمہیں جگانے والے نہیں رہیں گے اور نہ ہوشیار کرنے والے رہیں گے۔
آج تمہارا بوجھ بٹانے والے دنیا میں موجود ہیں ۔ مگر وہ ہمیشہ نہیں رہ سکتے کیونکہ خدا کی یہ سنت
چلی آئی ہے کہ بوجھ بٹانے والے وہ ہمیشہ ساتھ نہیں رکھتا۔
پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور چھوٹے چھوٹے امتحانوں میں کامیاب ہونے کی کوشش کرو
تا بڑے امتحانوں میں تم کامیاب ہو سکو۔ تم نیت کر لو اور ارادہ کر لو اس بات کا کہ تم خدا کیلئے کسی
بڑی سے بڑی قربانی سے بھی انکار نہیں کرو گے ، تم نیت کر لو اور ارادہ کر لو اس بات کا کہ اگر
تمہیں خدا کیلئے اپنے کسی عزیز اور رشتہ دار کو چھوڑ نا پڑے تو تم اسے بخوشی چھوڑنے کیلئے تیار ہو
گے، تم نیت کر لو اور ارادہ کر لو اس بات کا کہ تم خدا کیلئے ہر قسم کی موت قبول کرنے کیلئے تیار رہو
انوار العلوم جلد ۱۴
تحریک جدید ایک قطرہ ہے۔
گے ، تم خدا کیلئے مر جاؤ اور اس کیلئے موت قبول کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ پھر تمہیں اس کی طرف
سے ابدی زندگی ملے گی۔ تم اس کیلئے گڑھے میں گرنے کیلئے تیار ہو جاؤ کہ جو خدا کیلئے گڑھے
میں گرنے کیلئے تیار ہو جائے گا ، خدا اسے اپنی گود میں اُٹھا لے گا ۔ تم ان لوگوں میں سے مت بنو
جنہوں نے محمد ﷺ کے قول کے مطابق قرآن اُٹھا کر اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا۔ بلکہ تم
ان لوگوں میں سے بنو جنہوں نے جب دیکھا کہ قرآن کو پیٹھوں کے پیچھے پھینکا جا رہا ہے تو
انہوں نے فوراً اپنی جھولیوں میں اسے اُٹھا لیا۔
ا المائدة : ۲۵
( الفضل ۲ ۔ جولائی ۱۹۳۶ء )
موضوعات کبیر، ملا علی قاری صفحہ ۵۹ - مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ
الشعراء :
سيرة ابن هشام الجزء الثانی صفحه ۸۴ - مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
ه الكهف : ۱۰۵
الفرقان : ٣١
کے قمچیاں: کوڑے۔ تازیانے ۔ چابکیں ۔ چھڑی ۔ پتلی اور لچکدار ٹہنیاں