مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
آج سچا نہیں مگر کسی وقت سچا تھا ، جو شقاق آج عیسائیت میں نظر آتا ہے یہ بھی کسی عیسائی مبلغ کی
کمزوری کا نتیجہ تھا گو عیسائی مذہب آج سچا نہیں مگر کسی وقت سچا تھا ، جو شقاق آج بدھوں میں نظر
آتا ہے یہ بھی کسی بدھ مبلغ کی کمزوری کا نتیجہ تھا گو بدھ مذہب آج سچا نہیں مگر کسی وقت سچا تھا۔
غرض ان تمام فرقوں کی لعنتیں ان کمزور مبلغوں پر بھی پڑتی ہیں جو اس شقاق اور تفرقہ کے
موجب ہوئے کیونکہ اس تفرقہ اور شقاق کی بنیاد انہی کے ہاتھوں سے پڑی۔ رسول کریم
نے اسی وجہ سے فرمایا ہے کہ جس شخص سے کوئی ہدایت پاتا ہے اُس کی نیکیوں کا ثواب جس
طرح اُس شخص کو ملتا ہے جو نیکی کر رہا ہو اس طرح ایک حصہ ثواب کا اُس شخص کو بھی ملتا ہے جس
کے ذریعہ اُس نے ہدایت پائی ہو اسی طرح آپ نے فرمایا کہ جس شخص کے ذریعہ کوئی دوسرا
شخص گمراہ ہوتا ہے اُس کی گمراہی اور ضلالت کا گناہ جس طرح اسے ملتا ہے اسی طرح اُس شخص
کو بھی گناہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ گمراہ ہوا ہو۔ کے
ہے۔
صلى الله
یہ بات ہمارے لئے موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ خود فرماتا
محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات میں یہ بات : عليه
صلى الله لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ اسْوَةٌ حَسَنَةٌ - 2 تمہارے لئے رسول کریم ع
کے وجود میں نمونہ پایا جاتا ہے ۔ آپ نے تبلیغ شروع کی چند لوگوں نے آپ کی تبلیغ سے متاثر ہو
کر آپ کو قبول کر لیا مگر باقیوں نے انکار کر دیا۔ نہ مانا ، نہ مانا ، نہ مانا یہاں تک کہ سال گزر گیا ،
دوسرا سال گزر گیا ، تیسرا سال گزر گیا، چوتھا سال گذر گیا حتی کہ دس سال گزر گئے ، گیارہ سال
گزر گئے اور لوگ انکار کرتے چلے گئے ۔ ایک ظاہر بین شخص کی نگاہ میں اس کا مایوسی کے سوا
اور کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہو سکتا مگر رسول کریم و مایوس نہ ہوئے۔ تب اسی حالت میں مکہ کے
لوگوں نے یہ تجویز پیش کی کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) بعض باتوں میں نرمی کر دیں تو ہم ان
کے ساتھ مل جاتے ہیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) شرک کریں ، ہم یہ نہیں کہتے
محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنا مذہب چھوڑ دیں ، ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ ہمارے بتوں کے متعلق
سخت الفاظ کا استعمال نہ کریں اور ان کی تحقیر اور تذلیل نہ کریں۔ کیا یہی وہ چیز نہیں جو مغرب
میں ہمارے مبلغین کے سامنے پیش کی جاتی ہے؟ مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کیا جواب
دیا ؟ باوجود اس کے کہ گیارہ سال کی لمبی مایوسی کے بعد امید کی جھلک دکھائی دی تھی ، گیارہ سال
کی لمبی تاریکی کے بعد روشنی کی ایک شعاع نکلی تھی اور کفار صرف اتنی سی بات پر آپ سے ملنے
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
کیلئے تیار تھے کہ بتوں کے متعلق سخت الفاظ کہنا اور انہیں برا بھلا کہنا چھوڑ دیا جائے کیونکہ اس
سے ان کی ہتک ہوتی ہے۔ اور باوجود اس کے کہ اس تجویز کے پیش کرنے کیلئے انہوں نے
ذریعہ بھی وہ اختیار کیا جو ہمارے مبلغوں کے سامنے پیش اں کے سامنے پیش نہیں ہوتا ۔ وہ ایک ایسے شخص کے پاس
یہ وسلم ) کا سب سے زیادہ محسن ہے۔ محمد ﷺ کی بچپن کی زندگی کے جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا
صلى
جاتے ہیں جو محمد (صلی ال
لمحات اس کے ممنونِ احسان ہیں ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کا ایک معتد بہ حصہ اس کے گھر سے
کھائی ہوئی روٹیوں سے غذا حاصل کرتا ر حاصل کرتا رہا ہے اور محمد ﷺ کا جسم سالہا سال تک اس کے دیئے
صلى الله
صلى الله
ہوئے کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانکتا رہا ہے۔ پھر نبوت کے زمانہ میں باوجود اس کے کہ
مذہبی طور پر وہ محمد ﷺ سے متفق نہ ہوا ، ہر تکلیف میں وہ آپ کا ساتھ دیتا اور ہر مشکل میں وہ
صلى الله
آپ کا کا ہاتھ ہاتھ ، بٹاتا ، محمد علی کے ایسے محسن کے پاس ں وہ وہ لوگ لوگ جاتے جاتے اور اور اسے اسے کہتے ہیں کہ اب تک
تو تم نے یہ خطرناک غلطی کی کہ تم محمد ﷺ کا ساتھ دیتے رہے اور اپنی قوم کی جڑیں کٹوانے
میں تم اس کی مدد کرتے رہے مگر اب ہم اس کی باتوں کی برداشت نہیں کر سکتے ، ہم اس بات کیلئے
بالکل تیار ہیں کہ اس کے ساتھ مل جائیں مگر یہ ہم سے نہیں دیکھا جاتا کہ وہ ہمارے بتوں کو
گالیاں دے ۔ پس اگر وہ اس بات کو منظور کرے کہ ہمارے بتوں کو گالیاں نہ دے تو ہم اسے
کچھ نہیں کہیں گے لیکن اگر وہ نہ مانے اور آپ بھی اس سے اپنا تعلق منقطع نہ کریں تو پھر آپ
سے بھی ہمارے تعلقات جاتے رہیں گے۔
رسول کریم ﷺ کے چا جن کا اس واقعہ میں میں ذکر کر رہا ہوں ان کا نام ابو طالب تھا
انہوں نے آپ کو بلایا اور کہا اے میرے بھتیجے! تجھے معلوم ہے کہ میں نے تیری خاطر اپنی قوم
سے لڑائی کی ، پھر تجھ کو معلوم ہے کہ تیری تعلیم سے تیری قوم کتنی متنفر اور کس قدر بیزار ہے، آج
اس قوم کے بہت سے معزز افرا دل کر میرے پاس آئے تھے اور وہ کہتے تھے کہ تو صرف اتنی سی
نرمی کر دے کہ بتوں کے متعلق سخت الفاظ کا استعمال چھوڑ دے اگر تو اس بات کیلئے تیار نہ ہو تو
پھر وہ کہتے ہیں کہ ہم ابو طالب سے بھی اپنے تعلقات منقطع کر لیں گے۔ تجھ کو معلوم ہے کہ میں
اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتا اور نہ اپنے تعلقات اس سے منقطع کر سکتا ہوں ۔ پس کیا تو میری خاطر
اپنی تعلیم میں اتنی معمولی سی کمی نہیں کرے گا ؟ یہ مطالبہ ایسے منہ سے نکلا تھا تھا کہ یقیناً دنیوی لحاظ
سے اس کا رڈ کرنا نہایت مشکل تھا، ہمارے مبلغ جو مغرب میں تبلیغ اسلام کیلئے جاتے ہیں ان
کے سامنے اس قسم کی جذباتی تقریر کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ، پس ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اُس وقت
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
رسول کریم ﷺ صلى الله کے کیا جذبات تھے۔ ایک طرف آپ کا یہ عقدِ ہمت تھا کہ زمین و آسمان سمان مل
علي وسام
مبعوث کیا
سکتے ہیں مگر میں وہ تعلیم نہیں چھوڑ سکتا جس کی اشاعت اشاعت کے کیلئے خدا تعالیٰ کی طرف رف سے میں مبعور
گیا ہوں ۔ اور دوسری طرف ابو طالب جو آپ کا نہایت محسن اور آپ کا چا تھا اُس کے جذبات
آپ کے سامنے۔ سامنے تھے اور آپ پ چاہتے چا تھے کہ اس کے اُن احسانوں کا جو اُس نے آپ پر پر کئے کے اور
ان قربانیوں کا جو اُس نے آپ کی خاطر کیں کسی نہ کسی صورت میں بدلہ دیں لیکن خدا تعالیٰ کی
تعلیم کے مقابلہ میں بندوں کا احسان کیا حقیقت رکھتا ہے کہ اُس کی طرف توجہ کی جاتی ۔ ان
جذبات کے تلاطم نے رسول کریم ﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہا دیئے اور آپ نے اپنے چچا
سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ میرے چچا! میں آپ کیلئے ہر قربانی کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن
خدا تعالیٰ کی تعلیم کیا اشاعت میں میں کسی فرق اور امتیاز کو روا نہیں رکھ سکتا۔ اے چچا ! آپ کی
تکلیف مجھے تکلیف دیتی ہے اور آپ کا دکھ مجھے دکھ دیتا ہے لیکن اس معاملہ میں اگر آپ کی قوم
آپ کی مخالفت کرتی ہے اور آپ میرا ساتھ نہیں دے سکتے تو مجھے چھوڑ دیجئے ۔ باقی رہی نرمی
کرنی سوخدا کی قسم ! اگر میری قوم سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں بھی لا کر رکھ
دے تو میں اُس تعلیم کے پھیلانے میں کسی قسم کی کمی نہیں کروں گا جو خدا نے میرے سپرد کی
ہے۔ کتنی مایوسی کی گھڑیوں میں رسول کریم ﷺ کے سامنے ایک بات پیش کی گئی اور کس
رنگ میں آپ سے ایک مطالبہ کیا گیا مگر رسول کریم ﷺ نے کتنا شاندار جواب دیا کہ معمولی
حالات نہیں اگر کفار زمین و آسمان میں بھی تغیر پیدا کر دیں اور حالات ان کے ایسے موافق ہو
جائیں کہ سورج پر بھی ان کا قبضہ ہو جائے اور نہ صرف مکہ میں یہ مجھے پناہ نہ لینے دیں بلکہ آسمان
کے ستارے بھی ان کے ساتھ مل جائیں اور یہ سب ملکر مجھے کچلنے اور مجھے تباہ و برباد کرنے کیلئے
اکٹھے ہو جائیں تب بھی میں خدا تعالیٰ کے حکم کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔ یہ وہ ایمان تھا کہ جب
صلى الله
محمد ﷺ سے اس کا خدا تعالیٰ نے مظاہرہ کرایا تو اس کے بعد آپ کو حکم دیا کہ جاؤ ایک نئی زمین
ہم نے تمہارے لئے تیار کر دی ہے اُس میں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچاؤ۔ وہ زمین مدینہ تھی جہاں
خدا تعالیٰ نے ایک ایسی جماعت کھڑی کر دی جس نے اسلام کیلئے اپنے آپ کو قربانیوں کیلئے
پیش کیا اور اپنے دعوی کو نباہا۔ یہ چیز ہے جس کی اس وقت بھی ضرورت ہے۔ میں نے مدتوں
دیکھا مگر خاموش رہا، میرے کانوں نے سنا مگر میری زبان نہیں ہلی مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا
ہے یہاں تک کہ وہ وقت آ گیا کہ خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات ڈال دی کہ اسلام کی
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
اشاعت کیلئے کسی مداہنت اور کسی کمزوری کی قطعا ضرورت نہیں آج تم کو مغربیت کو کچلنے کیلئے
کھڑا کیا گیا ہے: ہا گیا ہے نہ کہ مغربیت کی تقلید کرنے کیلئے ۔ اگر تم مغربیت کو کچل نہیں سکتے تو بہتر ہے کہ تم
اپنی شکست تسلیم کر لو۔ تم سے ایک بالا ہستی موجود ہے اُس کی طرف اپنی نگا ہیں اُٹھاؤ اور اُس
سے کہو کہ ہم ہار رہے ہیں تمام فتح اور کامیابی تیرے ہاتھ میں ہے تو آپ اپنے فضل سے ہمیں
کامیابی عطا فرما۔
صلى
رسول کریم ﷺ کا نمونہ تمہارے سامنے ہے آپ اپنی قوم کو منوانے کیلئے ہرگز تیار نہ
ہوئے بلکہ آپ نے کہا تو یہ کہ بے شک زمین و آسمان میرے مٹانے کیلئے تل جائیں میں
مداہنت نہیں کر سکتا۔ اسی وجہ سے ۔ اسی وجہ سے محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم دنیا میں قائم رہی اور باوجود اس
کے کہ مسلمان بگڑ گئے آپ کی تعلیم آج تک محفوظ ہے لیکن اور کسی قوم کی تعلیم مکمل طور پر محفوظ
نہیں ۔ کتنی چھوٹی سی بات ہے جس میں عیسائیوں نے تبدیلی کی کہ ہفتہ کی بجائے انہوں نے
اتوار کوا اپنا مقدس دن بنا لیا لیکن چونکہ ان کا قدم حضرت عیسی علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیم سے
منحرف ہو گیا اس لئے پاؤں پھسلنے کی دیر تھی کہ پھر ان کا کہیں ٹھکانا نہ رہا۔ آج ایک تعلیم کو
انہوں نے چھوڑا تھا تو کل دوسری کو چھوڑ دیا اور پرسوں تیسری کو، بالکل اسی طرح جس طرح
رسہ کشی کا جب مقابلہ ہوتا ہے تو ایک فریق میں سے کسی کا پہلے چھوٹا سا انگوٹھا ہلتا ہے ۔ اس
انگوٹھے کے ملنے کی دیر ہوتی ہے کہ یکے بعد دیگرے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے تمام قدم
اُکھڑ نے شروع ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک بھی ان میں سے رسہ کو قابو میں نہیں رکھ سکتا ۔
پس جس طرح ایک انگوٹھے کی جنبش کی وجہ سے ساری ٹیم کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں اسی
طرح دینی امور میں بعض دفعہ ایک چھوٹی سی جنبش نہایت خطرناک نتائج پیدا کر دیا کرتی
ہے اور در حقیقت وہی جنبش اصل چیز ہوتی ہے ۔ بظاہر وہ ایک چھوٹی سی جنبش ہوتی ہے
اور جسم کے قلیل حصہ کی جنبش ہوتی ہے مگر ساری دنیا کا نقشہ بدل دیتی ہے۔ یہی حال
ہماری کوششوں کا ہے ہم میں سے بھی ایک شخص کی معمولی سی لغزش بسا اوقات اسلام کی فتح کو
بہت پیچھے ڈال سکتی ہے اور اُس کی جُنبش صرف اُس کی ذات کیلئے ہی نقصان دہ نہیں بلکہ
دین کیلئے بھی نقصان رساں ہو سکتی ہے کیونکہ ساری ٹیم اُس کے پیچھے بھاگتی چلی جائے گی ۔ پس
وہ شکست اُس کی نہیں ساری قوم کی شکست ہوگی اور اُس کا پھسلنا صرف اُس کا پھسلنا نہیں ہوگا
بلکہ ساری قوم کا پھسلنا ہوگا ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
پس میں اس وقت اُن مبلغوں کو بھی جو امریکہ جا رہے ہیں اور اُن مبلغین کو بھی جو مغرب
میں موجود ہیں بغیر کسی خاص مبلغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ مغرب میں تبلیغ اسلام
کیلئے جانے والا اگر اپنے فرائض میں کوتاہی کرتا ہے تو میرے نقطۂ نگاہ سے وہ کوئی قربانی نہیں
کر رہا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔ اور اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ مَیں اس لئے کہتا ہوں کہ بعض ایسے بھی
ہو سکتے ہیں کہ جن کے ذاتی حالات ایسے ہوں کہ وہ باہر جانا پسند نہ کرتے ہوں، ایسے لوگوں کو
مستثنیٰ کرتے ہوئے کہ وہ بہت ہی کم ہوتے ہیں ، عموماً یورپین ممالک میں جانے والوں کے
متعلق ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ قربانی کر رہے ہیں ۔ یوں تو انسان جب اپنے گھر سے باہر نکلتا
ہے طبعی طور پر تھوڑی دیر کیلئے اسے تکلیف ہوتی ہے ۔ کانووکیشن دربار میں جب بادشاہ اپنے سر
پر تاج رکھوانے کیلئے جاتے ہیں تو بعض کی آنکھوں میں اُس وقت بھی آنسو آ جاتے ہیں مگر وہ
آنسو عارضی ہوتے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد ہی وہ ہشاش بشاش ہو جاتے ہیں ۔ پس سوال
ان آنسوؤں کا نہیں ہوتا جو روانگی کے وقت کسی شخص کی آنکھ سے ٹیکیں بلکہ سوال یہ ہوتا ہے کہ
اس کے بعد اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔ لڑکیوں کی جب شادی ہوتی ہے تو عموماً گھر سے روتی
ہوئی جاتی ہیں مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ قربانی کر رہی ہیں ۔ صرف اس لئے کہ اُس وقت ان
کے غم کے جذبات ہیں ۔ جس وقت لڑکیوں کے آنسو بہہ رہے ہوتے ہیں ان آنسوؤں کے پیچھے
ایک تسلی بھی موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح جب کوئی مبلغ گھر سے روانہ ہو گا قدرتی طور پر اُسے
اپنے والدین اور رشتہ داروں کی جدائی کا غم ہو گا مگر یہ صدمہ اور غم بھی زیادہ تر اُسی جگہ جانے
میں ہوتا ہے جہاں جان کے متعلق کسی قسم کے خطرات ہوں لیکن جہاں جان کے متعلق کوئی خطرہ
نہ ہو وہاں یہ صدمہ اور یہ صدمہ اور غم بھی بہت ہلکا ہوتا ہے اور محض اس کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ شخص
قربانی کر رہا ہے۔ غرض جہاں جہاں ہمارے مبلغ اس اصول کے ماتحت تبلیغ کریں گے انہیں گو
ابتدا میں تکلیف ہوگی اور لوگوں سے اپنے عقا ئد منوانے مشکل ہوں گے مگر آخر وہ اپنا دبدبہ اور
رعب قائم رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور جو جماعت ان کے ذریعہ قائم ہو گی وہ صحیح
اسلامی جماعت ہوگی ۔ اور اگر کسی ملک کا ہدایت پانا اللہ تعالیٰ کے حضور مقدر ہی نہیں تو ہم کون
انہیں ہدایت دینے والے ہیں ۔ پس جو مبلغ اِس وقت جا رہے ہیں ان کو بھی اور جو پہلے سے
وہاں موجود ہیں اُن کو بھی میں کہتا ہوں کہ اگر وہ اسلام کی تبلیغ کرنے کیلئے مغربی ممالک میں
جاتے ہیں تو انہیں اسلام کی تعلیم پر وہاں عمل کرنا چاہئے اور اسلامی عقائد ان لوگوں کے دلوں
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
میں راسخ کرنے چاہئیں ۔ اور اگر وہ اسلامی تعلیم کی تبلیغ نہیں کر سکتے تو پھر انہیں آنے بہانے
بنانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے نفس کیلئے جا رہے ہیں ، لذت اور سرور حاصل کرنے کیلئے جا
رہے ہیں اور یہ منافقت ہو گی اگر وہ کہیں کہ ہم اسلام کی تبلیغ کیلئے جا رہے ہیں ۔ مومن صاف
دل اور صاف گو ہوتا ہے اسے ہمیشہ سچی بات کہنی چاہئے اور سچی بات ہی دوسروں سے سننی
چاہئے ۔ پھر جو آئندہ ہماری طرف سے غیر ممالک میں مبلغ جا ئیں خصوصاً وہ جو تحریک جدید کے
بورڈنگ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ان کو بھی یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ یہاں سے جب بھی
وہ نکلیں اس روح کو لے کر نکلیں کہ مغربیت کا مقابلہ کرنا اُن کا فرض ہے۔ اگر وہ یہاں سے تعلیم
حاصل کر کے جاتے ہیں لیکن مغربیت کے مقابلہ میں کمزوری دکھا دیتے ہیں اور بجائے مغربیت
کو کچلنے کے اس کا اثر خود قبول کر لیتے ہیں تو ان کی مثال بالکل اُس شخص کی سی ہو گی جسے اپنے
متعلق خیال ہو گیا کہ میں بہت بڑا بہادر ہوں اور پھر اس نے چاہا کہ اپنے بازو پر شیر کی تصویر
گر وائے تا کہ اُس کی نسبت عام طور پر سمجھا جائے کہ وہ بہادر ہے۔ جب نائی نے شیر کی تصویر
گودنے کیلئے اس کے بازور پر سوئی ماری اور اسے درد ہوا تو کہنے لگا کیا گودنے لگے ہو؟ اس
نے کہا کہ شیر کی دم گودنے لگا ہوں ۔ اس نے کہا اچھا اگر شیر کی دم نہ ہو تو آیا شیر رہتا ہے یا
نہیں ؟ اس نے کہا رہتا کیوں نہیں ۔ وہ کہنے لگا اچھا تو دم چھوڑ دو اور کوئی اور حصہ گودو۔ پھر جو
اُس نے سوئی ماری تو اسے پھر درد ہوا ۔ کہنے لگا اب کیا گودنے لگے ہو؟ کہنے لگا دایاں کان ۔
اس نے پوچھا اگر شیر کا دایاں کان نہ ہو تو کیا شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ وہ کہنے لگا رہتا کیوں نہیں ۔
اس نے کہا اچھا اسے بھی چھوڑ دو اور کوئی اور حصہ گودو۔ پھر اس نے بایاں کان گودنا چاہا تو پھر
اس نے روک دیا ، سرگودنا چاہا تو اُسے روک دیا، یہاں تک کہ نائی نے سوئی رکھ دی اور کہنے لگا
ایک حصہ نہ ہو تو شیر رہ سکتا ہے لیکن جب کوئی حصہ بھی نہ بنے تو شیر کی تصویر کس طرح بن سکتی
ہے۔ تو بعض لڑ کے جنہیں ان کے ماں باپ نے اس نیت اور اس ارادہ سے اس جگہ داخل کیا
تھا کہ وہ اپنے اندر قربانی کی روح پیدا کریں وہ اس روح سے چل نہیں سکے اور بعض ماں باپ
بھی اس روح سے کام نہیں لے سکے جس روح سے کام لینا ان کیلئے ضروری تھا مگر یہ کوئی عجیب
بات نہیں ۔ ہر نئی چیز سے دو نظارے پیدا ہوا کرتے ہیں بعض لوگ پہلے اس میں شامل ہو جاتے
ہیں اور پھر نکل جاتے ہیں اور بعض پہلے چیختے ہیں لیکن پھر خوشی سے شامل ہو جاتے ہیں ۔ یہ
دونوں ناقص روح رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ کامل روح رکھنے والے وہ ہوتے ہیں جو
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
شروع سے ہی خوشی سے شامل ہو جاتے ہیں اور بالکل ناقص وہ ہوتے ہیں جو کبھی حصہ نہیں
لیتے ۔ پس کچھ لوگ جہاں ایسے ہوتے ہیں جو شروع میں ہی ساتھ شامل ہو جاتے اور چلتے چلے
جاتے ہیں وہاں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو پہلے شامل ہو جاتے اور پھر آہستہ آہستہ نکلنا
شروع کر دیتے ہیں اور اسی قسم کا مظاہرہ بعض والدین اور بعض طالب علموں نے کیا ہے ۔
پس میں تحریک جدید کے طلباء کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں اور انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ
ان کو اپنے سامنے ہمیشہ وہ مقصد رکھنا چاہئے جو اسلام کا منتہی ہے اور جس کیلئے تحریک جدید
جاری کی گئی ہے۔ میں اس یقین اور وثوق پر آب قائم ہو چکا ہوں ۔ ایسا ہی بلکہ اس سے بھی بڑھ
کر جیسے دنیا میں کوئی مضبوط ترین چٹان قائم ہو کہ دنیا کا وام واحد علاج اس وقت مغربیت کا مغربیت کا کچلنا
ہے۔ جب تک ہم مغربیت کو کچل نہیں سکتے اُس وقت تک دنیا میں روحانیت قائم نہیں ہو سکتی یہ
ناسور ہے جو دنیا کو ہلاک کر رہا ہے اور جب تک اس ناسور کو کاٹ کر الگ پھینک نہیں دیا جائے
گا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ منافقت اس سے ترقی کرتی ہے، کفر اس سے ترقی کرتا ہے،
نافرمانی اس سے ترقی کرتی ہے، شرک اس سے ترقی کرتا ہے، مداہنت اِس سے ترقی کرتی
ہے، اباحت اس سے ترقی کرتی ہے، دہریت اس سے تر اسے ترقی کرتی ہے غرض یہ ساری بیماریوں کی
جان ہے اور اس کے کسی ایک حصہ کو بھی باقی رہنے دینا ایسا ہی ہے جیسے طاعون یا ہیضہ کے بہت
سے کیڑے تو مار دیئے جائیں مگر ہیضہ اور طاعون کے کچھ کیڑے محفوظ رکھ لئے جائیں ۔ پس
تحریک جدید کے طلباء کو یہ امر ہمیشہ اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ ان کا مقصد مغربیت کی روح کو کچلنا
ہے۔ بے شک بعض طالب علموں کے ماں باپ کے ذہن میں یہ بات موجود ہے کہ وہ اپنے
بچوں کو خدمت دین کیلئے وقف کر دیں گے لیکن اصل قربانی یہ ہے کہ انسان اُن ممالک میں تبلیغ
کیلئے جائے جن ممالک میں جانا ہر قسم کے خطرات اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ لیکن چونکہ جانا اپنے
اختیار میں نہیں ہوتا بلکہ امام جہاں بھیجے وہاں جانا ضروری ہوتا ہے اس لئے دل میں ارادہ یہ
چاہئے کہ خدا تعالیٰ کیلئے ہم ہر تہ ہر قسم کے خطرات قبول کرنے کیلئے تیار رہیں گے ۔ خصوصیت
سے جب کوئی مبلغ مغرب میں جائے تو اُس کو ہمیشہ یہ امر اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ مغربیت کو
کچلنا اس کے فرائض میں داخل ہے۔ اگر وہ اس فرض کو ادا نہیں کرتا تو وہ اسلام سے تمسخر کرتا
اور ہم کو بیوقوف بنانا چاہتا ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں ۔ بچپن میں ایک ہمارے اُستاد ہوا کرتے
تھے انہوں نے جس روز دیکھنا کہ ہم گھر سے مٹھائی لے کر نکلے ہیں تو ڈور سے ہی ہمیں دیکھ کر کہنا
رکھنا
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
شروع کر دینا کہ میں مٹھائی نہیں کھایا کرتا بچپن کی عمر تھی جب ہم اُن کے منہ سے یہ الفاظ سنتے تو
اُچھل کر استاد صاحب سے چمٹ جاتے اور کہتے کہ ہم تو آپ کو مٹھائی کھلا کر ہی رہا رہیں گے ۔
جب ہم زیادہ اصرار کرتے تو انہوں نے اور زیادہ زور سے کہنا شروع کر دینا کہ نہ نہ میں نہیں
۔
کھاتا اور اپنے منہ کو خوب زور سے بھینچ لیتے اور کہتے خبردار! جو میر ۔ ردار! جو میرے منہ میں مٹھائی ڈالی ڈالی ۔ ہم
اس پر اور زیادہ زور سے مٹھائی اُن کے منہ میں ڈال دیتے ۔ انہوں نے تھوڑی سی مٹھائی کھا کر
پھر رمنہ بھینچ لینا اور کہنا میں مٹھائی نہیں کھایا کھایا کرتا کرتا اور اور ہم نے پھر ان کے منہ میں مٹھائی ڈالنی شروع
کر دینی ۔ یہاں تک کہ وہ اس طریق سے ہماری ساری مٹھائی کھا جاتے اور بچپن کی عمر کے لحاظ
سے ہم سمجھتے کہ ہم نے بڑا کارنامہ کیا ہے۔ تو مغرب میں جانے والا مبلغ اگر مغربی روح کا
مقابلہ نہیں کرتا تو اس سے زیادہ اُس کی قربانی کی کوئی حقیقت نہیں جتنی قربانی مٹھائی کھاتے
وقت ہمارا وہ استاد کیا کرتا تھا۔ میں نے جیسا کہ ابھی کہا ہے میں غیر احمد یوں میں سے ایک ہزار
آدمی ایسے پیش کر سکتا ہوں جو اس قسم کی قربانی کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔ اگر تجربہ کرنا ہو تو
تین چار دفعہ ” الفضل“ اور ”انقلاب“ میں اشتہار دیکر دیکھ لو اور لکھ دو کہ ہمیں امریکہ ، انگلینڈ یا
جرمن اور فرانس میں تبلیغ اسلام کیلئے مبلغ درکار ہیں۔ تمہیں چند ہی دنوں میں معلوم ہو جائے گا
کہ اس کیلئے تمہارے پاس کتنی درخواستیں پہنچتی ہیں ۔
مثل مشہور ہے کوئی پور بیا مر گیا اور اُس کے بچوں کو سنبھالنے والا کوئی نہ رہا۔ اُس کی بیوی
نے مین ڈالنے شروع کئے کہ ہائے میرا خاوند مر گیا اُس نے فلاں سے ساٹھ روپے لینے تھے
اب کون لے گا ، فلاں سے سو روپے لینے تھے وہ کون لے گا، جب اُس نے بین ڈال کر اس
طرح کہنا شروع کیا تو ایک پور بیا کو دکر آگے آگیا ۔ اور جب اس نے کہا ہائے فلاں شخص سے
میرے خاوند نے ساٹھ روپے لینے تھے وہ کون لے گا ؟ تو وہ کہنے لگا ”اری ہم ری ہم پھر وہ
رونے لگی کہ فلاں سے سو روپیہ اُس نے لینا تھا وہ کون لے گا ؟ وہ پھر کہنے لگا ”اری ہم ری ہم“،
عورت پھر کہنے لگی فلاں زمین اس کی تھی اب اس پر قبضہ کون کرے گا ؟ وہ کہنے لگا ”’اری ہم ری
ہم پھر وہ عورت کہنے لگی اس نے فلاں کا دوسو روپیہ دینا تھا وہ کون دے گا؟ یہ سن کر پور بیا کہنے
لگا کہ ارے بھئی ! میں ہی برادری میں سے بولتا جاؤں یا اور بھی کوئی بولے گا۔ تو اس قسم کی قربانی
کوئی چیز نہیں قربانی وہ پیش کرو جو حقیقی ہو ۔ تحریک جدید کا مقصد ہی یہ ہے کہ تمہارے اندر قربانی
کی روح پیدا کی جائے اور اعلیٰ قربانیوں کیلئے تمہیں تیار کیا جائے لیکن چونکہ اعلیٰ قربانیوں کا
،،
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
یکدم مطالبہ نہیں کیا جا سکتا اس لئے آہستہ آہستہ قربانیوں کا معیار بڑھایا جا رہا ہے تا کہ تمام
جماعت ایک سطح پر آجائے ۔ عقلمند انسان ہمیشہ ربانی ہوتا ہے۔ اس لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کُونُوا رَبَّانِينَ کے ربانی کے معنی ایسے شخص کے ہی ہیں جو پہلے چھوٹے سبق پڑھاتا
ہے اور پھر بڑے ۔ بعض نادان اور منافق کہا کرتے ہیں کہ جن قربانیوں کا تم دعوی کرتے ہوان
قربانیوں کو تم کر کے کیوں نہیں دکھاتے ؟ ان نادانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جن قربانیوں کی
جماعت کو ضرورت ہے اور جن کے بغیر الہی سلسلے دنیا میں ترقی نہیں کیا کرتے انہی قربانیوں کی
طرف تو میں اپنی جماعت کو لا رہا ہوں ۔ جو شخص کہتا ہے کہ میں تمہیں چھت پر چڑھا دوں گا اس
کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے پہلی سیڑھی پر چڑھائے اور پھر دوسری اور پھر تیسری سیڑھی پر ۔ جو
شخص ابھی پہلی سیڑھی پر ہے اسے چھت نظر نہیں آ سکتا لیکن اگر وہ ان سیڑھیوں پر چڑھتا چلا
جائے گا تو آخر ایک دن چھت پر پہنچ جائے گا ۔ جو کام اس وقت ہمارے سپرد کیا گیا ہے یہ کام
ایک دن ہو کر رہے گا ۔
اگر احمدیت سچی ہے اور یقینا سچی ہے تو جو کچھ تحریک جدید میں مخفی ہے یا ظاہر وہ ایک دن
دنیا پر رونما ہو کر رہے گا ۔ کئی باتیں تحریک جدید میں ابھی ایسی ہیں جو مخفی ہیں اور لوگ انہیں اس
وقت پڑھ نہیں سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک تفکر اور تدبر کے نتیجہ میں نہیں کی گئی بلکہ
خدا تعالیٰ کے ایک مخفی الہام اور القائے ربانی کے طور پر یہ تحریک ہوئی ہے اور اس کے اندر ایسی
ہی وسعت موجود ہے جیسے خدا تعالیٰ کے اور الہاموں میں وسعت موجود ہوتی ہے۔
پس جوں جوں جماعت قربانیوں کے میدان میں اپنے قدم آگے بڑھاتی چلی جائے گی
خواہ میری زندگی میں اور خواہ میرے بعد اس میں سے ایسی چیزیں نکلتی آئیں گی جو جماعت
کیلئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیا قدم ہوں گی ۔ اصول سب تحریک جدید کی سکیم میں بیان ہو چکے
ہیں البتہ تفصیلات اپنے اپنے وقت پر طے ہوسکتی ہیں ۔
اس کی ایسی : ں ہی مثال ہے جیسے یونا یونیورسٹی ایک کورس مقرر کر دیتی ہے اور اُس کا کام ختم ہو
جاتا ہے۔ آگے یہ طالبعلموں کا کام ہے کہ وہ جتنا جتنا کورس یاد کرتے جائیں اتنے اتنے امتحان
میں وہ کامیاب ہوتے جائیں ۔ اسی طرح اب ایک مکمل کورس جماعت کیلئے تیار ہو چکا ہے،
ایک کامل سکیم تمہارے سامنے پیش کر دی گئی ہے، ایسا مکمل کورس اور ایسی کامل سکیم کہ
جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى مَا هُوَ كَائِنٌ قلم نے جو کچھ لکھنا تھا وہ لکھ دیا اور اس کی سیاہی سُوکھ چکی ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
پس اب خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے جو راستہ مقرر کر دیا ہے اسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا کیونکہ
اس کے سوا آب گمراہی کا راستہ تو ہے مگر ہدایت کا کوئی راستہ نہیں ۔ اسلام کے قیام کا اس زمانہ
میں جو واحد ذریعہ ہے وہ اس تحریک میں آچکا ہے، اس میں عارضی تحریکیں بھی ہیں اور مستقل
تحریکیں بھی ، عارضی تحریکیں مختلف موقعوں پر تبدیل ہوتی چلی جائیں گی اور اس کے اصول بھی
اس تحریک میں بیان ہو چکے ہیں مثلاً ممکن ہے قادیان میں مکانات بنانے کی سکیم کا حصہ ہمیشہ
کیلئے ویسا نہ رہے جیسے اس زمانہ میں ضروری ہے یا امانت فنڈ کی تحریک ویسی نہ رہے جیسی اس
وقت ہے۔ بالکل ممکن ہے آج سے دس پندرہ یا بیس سال کے بعد ان تحریکوں کی ضرورت بالکل
جاتی رہے یا بہت حد تک کم ہو جائے یا ممکن ہے کسی وقت ان حصوں کو بالکل بند کرنا پڑے اور پھر
کسی دوسرے وقت خطرہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ان حصوں کو شروع کر دیا جائے ۔ ایسا ہو
سکتا ہے لیکن بہر حال اس تحریک کے جو اصولی حصے ہیں وہ ہمیشہ قائم رہیں گے ۔
پس تم جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم ہو یا درکھو کہ تم
تحریک جدید کے سپاہی ہوا اور سپاہی پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ تمہارے نگرانوں کا
فرض ہے کہ وہ تمہارے سامنے متواتر لیکچر دے کر تحریک جدید کی اغراض تمہیں سمجھائیں اور
بتائیں کہ تحریک جدید کے بورڈنگ میں تمہارے داخل ہونے کے یہ معنی ہیں کہ تم تحریک جدید
کے حامل ہوا اور تمہارا فرض ہے کہ تحریک جدید پر نہ صرف خود عمل کرو بلکہ دوسروں سے بھی کراؤ۔
اس کی روح کو قائم رکھنا تمہارے فرائض میں داخل ہے اور چونکہ تم ابھی بچے ہو اس لئے
تمہارے نگرانوں کا فرض ہے کہ تمہیں وہ تمام باتیں بتائیں اور مسلسل لیکچروں کے ذریعہ
تمہارے ذہین نشین کریں ۔ مجھے یقینی طور پر معلوم ہے کہ سکول کے بعض افسر اس تحریک میں
روک بنتے ہیں لیکن تم کو یہ امر ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اگر تمہارا باپ بھی اس کے خلاف کوئی بات
کہتا ہے یا تمہاری ماں بھی اس کے خلاف کوئی بات کہتی ہے تو جب تک تم احمدیت پر ایمان
رکھتے ہو تمہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس شخص کی زبان پر شیطان بول رہا ہے کیونکہ تم نے بیعت
خلیفہ کی کی ہے اپنے باپ یا اپنی ماں یا اپنے استاد کی نہیں کی ۔ اگر تم اس تحریک پر قائم نہیں رہ
سکتے تو تمہیں سنجیدگی کے ساتھ اپنے ماں باپ سے کہہ دینا چاہئے کہ ہم اس تحریک پر عمل نہیں کر
سکتے اور بورڈنگ سے اپنے آپ کو الگ کر لینا چاہئے ۔ لیکن جو طالب علم اس تحریک پر قائم رہیں
اور اپنے ماں باپ کی بات مان لیں اور سمجھیں کہ جب ان کی مرضی یہ ہے کہ ہم اس تحریک کے
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
ممبر بنیں تو ہمیں اس تحریک پر عمل کرنے میں کوئی عذر نہیں تو پھر اس روح کے ساتھ کام کرنا
چاہئے جس روح کا تحریک جدید پر عمل کرتے وقت اختیار کرنا ضروری ہے ۔
اساتذہ کو بھی چاہئے اور انہیں بھی جولڑکوں کے نگران ہیں کہ متواتر ہفتہ میں ایک دو لیکچر
ایسے دیا کریں جن میں تحریک جدید کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے اور مختلف رنگوں میں
اس کی وضاحت کی جائے ۔ اسلام پر جو مصائب اِس وقت آئے ہوئے ہیں ، سلسلہ کیلئے جن
قربانیوں کی اس وقت ضرورت ہے ، ان تمام باتوں کا ذکر کیا جائے اور پھر منافق جو اعتراض
کرتے ہیں ان کا بھی ازالہ کیا جائے کیونکہ بچے کئی جگہ سے دھوکا کھا جاتے ہیں ۔ ان لیکچروں
اور تقاریر کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے یہاں تک کہ جب طلباء اپنی تعلیم سے فارغ ہو کر یہاں
سے جائیں تو خواہ وہ مبلغ ہوں یا نہ ہوں تحریک جدید کو قائم رکھنے والے ہوں ۔ اب مجھے جو
تحریک جدید کے متعلق مسلسل کئی خطبات ، کئی لیکچر اور کئی تقریریں کرنی پڑتی ہیں یہ دراصل
اصول کے خلاف ہے۔ سال کے خطبات میں سے ستر اسی فیصدی خطبات میرے ایسے ہی
ہوتے ہیں جو تحریک جدید کے متعلق ہوتے ہیں اور یہ حالت اسی وجہ سے ہے کہ جماعت خود توجہ
نہیں کرتی ۔ ورنہ اصل چیز تو یہ ہے کہ خلیفہ وقت جو نہی ایک بات کہے جماعت فوراً اس پر عمل
کرنا شروع کر دے۔
پس تحریک جدید کے متعلق مجھے خطبات کہنے کی اس لئے ضرورت پیش آتی رہتی ہے کہ
میں چاہتا ہوں اس تحریک کو جاری کرنے اور اس کو قائم رکھنے میں دوست میرے نائب بنیں
اور وہ دنیا کے خواہ کسی حصہ میں رہتے ہوں اس تحریک کو زندہ اور قائم کرتے چلے جائیں ۔جس
وقت ہماری جماعت میں اس قسم کے لوگ پیدا ہو گئے وہ دن ہماری کامیابی کا دن ہوگا ۔ اور اگر
ہم پورے زور سے اس تحریک کی اہمیت ، اس کے مقاصد اور اس کی اغراض لوگوں کے ذہن نشین
کرتے چلے جائیں تو آج جو ہمارے سامنے بچے بیٹھے ہوئے ہیں انہی کے دلوں میں کل
تحریک جدید کے متعلق اس قدر جوش اور اتنا ولولہ ہو گا کہ انہیں چین اور آرام نہ آئے گا جب
تک کہ وہ اپنے دوستوں ، اپنے رشتہ داروں اور اپنے ہمسایوں کو بھی اس تحریک کا قائل نہ کر ،
لیں ۔ اور وہی دن ہو گا جو احمدیت کی فتح کیلئے قومی اور اجتماعی جد وجہد کا دن ہوگا ۔ اس وقت
تک ہماری جد وجہد ایسی ہے جیسے اگے دُگے آدمی کی جد وجہد ہوتی ہے ۔ قومی جد وجہد ہم
ہدایسی
اسے نہیں کہہ سکتے ۔ قومی جد و جہد ہماری اُس وقت شروع ہو گی جب تحریک جدید کے ماتحت
انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
ہماری جماعت کے تمام افراد کی زندگیاں آ جائیں گی اور جب جماعت احمد یہ اُس چٹان پر قائم
ہو جائے گی جس چٹان پر قائم ہونے کے بعد زنا زندگی اور موت ، امارت اور عربت اور غربت کے تمام
امتیازات مٹ جاتے ہیں ۔ یاد رکھو قوموں کے احیاء اور قوموں کی زندگی میں انفرادی قربانی
کوئی چیز نہیں بلکہ قوموں کی زندگی کیلئے جماعتی قربانی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ بیرونی ممالک
کے مبلغین میں سے اگر کسی مبلغ نے خطرات برداشت کئے اور اپنے نفس پر مصیبتیں جھیلیں تو
بیشک ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو ہمارا بہادر سپاہی مصائب اور خطرات کے اوقات میں بھی کیسا
حاصل نہیں کہ
ثابت قدم نکلا ۔ مگر اس کی جرات - اُت اور بہادری کو د مادری کو دیکھ کر ہمیں یہ کہنے کا حق ہرگز حاصل نہ
دیکھو ہماری بہادر قوم ۔ کیونکہ اُس کی بہادری اُس کے نفس سے تعلق رکھتی ہے، قوم کا حق نہیں کہ
وہ مجموعی حیثیت سے اپنی طرف اسے منسوب کرے لیکن بہادر سپاہی کامیابی حاصل نہیں کیا
کرتے بلکہ بہادر قو میں کامیابی حاصل کیا کرتی ہیں ۔
پس جب تک قومی لحاظ سے اپنی بہادری کا مظاہرہ نہ ہو اور شاندار مظاہرہ نہ ہو اُس وقت
تک قومی فتح حاصل نہیں ہو سکتی ۔ فتح کا دن وہی ہو گا جب وہ طالب علم جو اس وقت ہمارے
سامنے بیٹھے ہیں ان کے سامنے ان کے استاد اور ان کے نگران ان کے فرائض دُہراتے رہیں
اور انہیں یہ سبق پڑھاتے چلے جائیں یہاں تک کہ ان سب میں قربانی کی روح پیدا ہو جائے
اور تحریک جدید ہی ان کا اوڑھنا ہو ، تحریک جدید ہی ان کا بچھونا ہو، تحریک جدید ہی ان کی
دوست ہوا اور تحریک جدید ہی ان کی عزیز ہو، جب رات اور دن انہیں کسی پہلو بھی چین نہ آئے ،
جب تک نہ صرف ان کے بلکہ ان کے رشتہ داروں ، اِن کے دوستوں اور ان کے ہمسایوں کے
کام کاج بھی تحریک جدید کے ماتحت نہ آ جائیں اور جب تک وہ اس یقین پر قائم نہ ہو جائیں
کہ احمدیت تحریک جدید ہے اور تحریک جدید احمدیت ہے اُس وقت تک قومی فتح کا زمانہ نہیں
آ سکتا۔ ہاں انفرادی فتح کا زمانہ آ سکتا ہے مگر انفرادی فتح یا انفرادی قربانی کوئی چیز نہیں ۔
ہار نے اور شکست کھانے والی قوموں میں بھی ایسے لوگ ملتے ہیں جنہوں نے انفرادی لحاظ سے
بہت بڑی جرات اور بہادری دکھائی۔ ٹیپو سلطان مارا گیا کیونکہ اُس کی قوم نے اُس سے
غداری کی لیکن اُس کا نام آج تک زندہ ہے جس وقت وہ اسلام کی حکومت کے قیام کیلئے
انگریزوں سے لڑ رہا تھا اُس نے نظام حیدر کو لکھا کہ میں تمہارے ماتحت ایک سپاہی کی حیثیت
میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں آؤ اور ہم دونوں ملکر انگریزوں کا مقابلہ کریں مگر نظام نے انکار کر