مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
دیا اور اُس نے خیال کیا کہ مجھے انگریزوں سے لڑائی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ پھر اُس نے
حکومت ایران کو لکھا، پھر اُس نے ترکوں کو لکھا کہ بے شک ہندوستان ایک غیر ملک ہے لیکن یاد
رکھو! اگر ہندوستان سے اسلام مٹا تو تمہاری حکومتیں بھی مٹ جائیں گی ۔ مگر انہوں نے بھی انکار
کر دیا ، تب وہ اکیلا انگریزوں سے لڑا۔ اور جب وہ انگریزوں سے لڑ رہا تھا تو اُس کے اپنے
بعض جرنیلوں نے پیچھے سے قلعہ کے دروازے کھول دیئے اور انگریز اندر داخل ہو گئے اُس کا
ایک وفادار جرنیل دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ انگریز قلعہ کے اندر داخل ہو گئے ہیں ۔ وہ اُس
وقت دو فصیلوں کے درمیان لڑ رہا تھا ، بھاگنے کا کوئی راستہ نہ تھا کیونکہ باہر بھی انگریزی فوج تھی
اور اندر بھی ۔ وہ ابھی آپس میں بات ہی کر رہے تھے کہ اتنے میں انگریز افسر آ پہنچا اور اس نے
فصیل کی دوسری طرف سے آواز دی کہ ہمیں اپنے ہتھیار دے دو، ہم تم سے عزت کا سلوک
کریں گے۔ اُس وقت ٹیپو نے جو جواب دیا وہ یہ تھا کہ اُس نے تلوار سونت لی اور یہ کہہ کر
انگریزوں پر ٹوٹ پڑا کہ گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے اور مارا
گیا۔ بے شک اس سے ٹیپو کی بہادری اور جرأت ظاہر ہوتی ہے مگر اس میں ٹیپو کی قوم کی کوئی
عزت نہیں ۔ بے شک میسور کی عزت اس واقعہ سے بلند ہو گئی مگر مسلمانوں کا وقار کھویا گیا،
بے شک ٹیپو ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا ، مگر کیا ٹیپو کے زندہ ہونے سے مسلمانوں یا ہندوؤں کو کوئی
فائدہ پہنچا؟ اگر آج میسور کے لوگ ٹیپو کے کارنامہ پر اپنا فخر جتائیں ، اگر آج ہندوستان کے
باشندے ٹیپو کے کارنامہ پر اپنا فخر جتائیں تو ان سے زیادہ بے غیرت اور کوئی نہیں ہوگا کیونکہ وہ
خود اُس کی فتح کے راستہ میں حائل ہوئے انہوں نے اُس سے غداری کی اور اُسے دشمنوں کے
نرغہ میں اکیلا چھوڑ دیا۔ پس بے شک ٹیپو سلطان کیلئے یہ ایک فخر کی بات ہے مگر ہندوستانیوں کا
اس میں کوئی فخر نہیں، مسلمانوں کا اس میں کوئی فخر نہیں اور میسور کے لوگوں کا اس میں کوئی فخر
نہیں ۔ اس کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں صحابہؓ نے جو قربانیاں کیں
وہ صرف اُن لوگوں کیلئے ہی باعث فخر نہ تھیں جنہوں نے قربانیاں کیں بلکہ ساری قوم اس فخر میں
شریک تھی کیونکہ وہ ساری قوم ان قربانیوں کیلئے تیار تھی ۔ قرآن کریم خود شہادت دیتا اور فرما تا
ہے ۔ مِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ ، خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنے والے مر
گئے مگر یہ نہ سمجھو کہ وہ مر گئے تو باقی قوم یونہی رہ گئی بلکہ وہ قوم بھی موت کا انتظار کر رہی ہے اور
دیکھ رہی ہے کہ کب خدا تعالیٰ کی راہ میں اسے اپنی قربانی پیش کرنے کا موقع ملتا ہے یہ وہ چیز
-

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
ہے جس پر کوئی قوم فخر کر سکتی ہے اور عزت سے اپنی گردن اونچی کر سکتی ہے اور یہی وہ چیز ہے
جس کو اختیار کرنے کے بعد کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اگر قوم صرف انہی لوگوں کی قربانیوں سے
زندہ رہ سکتی جنہوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں جانیں دیں تو صرف مِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
ہی کہا جاتا اور مِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ کا فقرہ کبھی نہ کہا جاتا مگر مِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ کے ساتھ
مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ كے الفاظ کا آنا بتا تا ہے کہ قوم مرنے والوں سے زندہ نہیں رہتی بلکہ ان زندہ
رہنے والوں سے زندہ رہتی ہے جو بروقت مرنے کیلئے تیار ہوں ۔ پس حضرت صاحبزادہ
عبداللطیف صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت ہیں ، مولوی نعمت اللہ صاحب شہید ہماری زندگی
کا ثبوت ہیں ۔ مولوی عبدالرحمن صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت ہیں ، مولوی عبدالحلیم
صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت ہیں ، قاری نور علی صاحب شہید ہماری زندگی کا ثبوت ہیں ،
اسی طرح ہندوستان کے وہ بہت سے لوگ جو مخالفین کے مختلف مصائب کے نتیجہ میں شہید ہوئے
ہماری زندگی کا ثبوت ہیں ، مصر میں یا اور بعض علاقوں میں جو لوگ ہماری جماعت میں سے
مارے گئے یا زخمی ہوئے وہ ہماری زندگی کا ثبوت ہیں ، ہماری زندگیوں کا ثبوت اُن کی وہ روح
ہے جو ہمارے زندوں میں پائی جاتی ہو۔ اگر افغان قوم میں وہ روح ہے جو صاحبزادہ
عبد اللطیف صاحب شہید نے دکھائی تو افغان قوم زندہ ہے اور اگر افغان قوم میں وہ روح نہیں
تو صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت صاحبزادہ عبداللطیف کی زندگی کا ثبوت ہے مگر
ہماری زندگی کا ثبوت نہیں ہو سکتی ۔ ہاں ! ہمارا اسی قسم کی قربانیوں کی خواہش کرنا، اسی قسم کی
قربانیوں کیلئے تلملانا اور اضطراب دکھانا ہماری زندگی کا ثبوت ہو سکتا ہے اور صحابہؓ کی زندگی کا
ثبوت بھی یہی روح تھی ۔ پس اسلام اور مسلمانوں کی زندگی مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ کے
مصداق وجودوں سے نہیں تھی بلکہ ان لوگوں کے وجود سے تھی جو مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ کے مصداق
تھے۔ اگر مرنے والے مرجائیں اور پیچھے منافق اور کمزور ایمان والے رہ جائیں تو یہ اُس قوم کی
موت کی علامت ہوگی زندگی کی علامت نہیں ہوگی ۔ اگر ان بہادروں کا وجود ہی زندگی کی
علامت ہوتا جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان پر کھیل گئے تو خدا تعالیٰ انہیں کیوں مرنے دیتا۔
آخر کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نبیوں کی حفاظت کا وعدہ کرتا ہے کیا اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ
میں جان دینے سے ڈرتے ہیں؟ یا نبیوں کے خلفاء میں سے بعض کیوں ایسے ہوتے ہیں جنہیں
طبعی موت دینے کا اللہ تعالیٰ وعدہ دیتا ہے کیا اس لئے کہ وہ بزدل ہوتے ہیں نہیں بلکہ اس لئے

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
کہ اُن کی زندگی میں قوم کی زندگی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ ٹھیکے ہیں جن کے لگنے
سے قوم کے جسم سے بیماری دور ہوتی ہے اور اگر یہ لوگ مر گئے تو دنیا بھی مر جائے گی ۔ پس
مرنے والے کسی قوم کی زندگی کا ثبوت نہیں ہوتے بلکہ وہ زندہ رہنے والی قوم کی زندگی کا ثبوت
ہوا کرتے ہیں جو ہر وقت مرنے کیلئے تیار ہوں ۔ تحریک جدید کو جاری کرنے کی غرض بھی یہی
ہے کہ تم میں زندگی پیدا ہو۔ مرنے والے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانیں دیں اور جو باقی رہیں
وه مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ کا مصداق بنتے چلے جائیں ۔ جس دن ہم اس قسم کے زندہ لوگ پیدا
کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے وہی دن ہماری زندگی کا دن ہو گا ورنہ اگر مرنے والا مر گیا
اور اُس نے انفرادی طور پر جان دے دی تو اس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔
پس یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری تحریک جدید کے افسروں اور اس کے باقی کارکنوں پر
ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک جماعت نے اس تحریک کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔ ممکن
ہے ایک دو فیصدی سمجھے ہوں لیکن جماعت پر ایک عام نظر ڈالنے سے مجھے یہ نظر آتا ہے کہ اِس
تحریک کو ۶،۵ فیصدی لوگوں سے زیادہ نے نہیں سمجھا حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ سو فیصدی لوگ
اسے سمجھنے والے موجود ہوتے ۔ بعض نے تو یہ سمجھا کہ مخالفت کی چونکہ اُس وقت ایک زبر دست
رو اٹھی تھی اس لئے اُس کے مقابلہ کے لئے ایک عارضی سکیم جاری کی گئی تھی حالانکہ وہ تو
خدا تعالیٰ نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ایک وقت پیدا کیا تھا۔ ہر نئی چیز کو پیش
کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی بہانہ ہوا کرتا ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر مدینہ گئے تو اس
لئے نہیں کہ کفار کو ان کے کئے کی سزا دیں مگر چونکہ خدا تعالیٰ نے ازل سے یہ مقدر کر رکھا تھا کہ
آپ مدینہ جاتے اور پھر کفار سے لڑائیاں ہوتیں اس لئے آپ کو خدا تعالیٰ نے مدینہ جانے کا
ارشاد فرمایا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا تھا کہ ابھی کئی باتیں ایسی ہیں جو میں تم پر
ظاہر نہیں کر سکتا مگر جب وقت آئے گا تو تم پر ظاہر ہو جائیں گی بالکل اسی طرح جس طرح
حضرت مسیح نے کہا۔ وہ وقت آیا مگر پھر بھی بہت سے نادانوں نے اسے نہیں سمجھا۔ کئی پاگل اور
مجنون ابھی تک ایسے ہیں جو قدرت ثانیہ کے منتظر ہیں اور انہوں نے نہیں سمجھا کہ قدرت ثانیہ تو
آچکی اور قدرت ثانیہ کسی ایک چیز کا نام نہیں بلکہ وہ ہمیشہ آیا کرتی ہے۔ کیا خدا تعالیٰ کا سورج
ایک دفعہ چڑھتا ہے اور پھر نہیں چڑھتا ؟ پھر کیسا نادان ہے وہ شخص جو یہ کہے کہ میں ابھی سورج
کے چڑھنے کا منتظر ہوں ۔ جب تک کل والا سورج نہیں چڑھے گا میں آج کے سورج کے وجود کو
ا

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
وہ بار بار
تسلیم نہیں کر سکتا ۔ کیا جس چیز کیلئے انتظار کا لفظ استعمال کیا جائے وہ دوبارہ نہیں آیا کرتی ؟
قرآن کریم ہمیشہ بتاتا ہے کہ کوئی چیز دائمی نہیں ، خدائی سلسلہ اور روحانیت بھی دائمی نہیں ہوتی ۔
خدا تعالیٰ کا نام قابض اور باسط ہے ۔ پس قبض کا آنا بھی ضروری ہے اور بسط کا آنا بھی ضروری
ہے جیسا کہ رات کا آنا بھی ضروری ہے اور دن کا آنا بھی ضروری ہے۔ اگر سورج نے ایک ہی
دفعہ چڑھنا ھنا ہوتا تو پھر پھر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تاریکی ہو جاتی لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا نہیں کیا بلکہ وہ با
سورج چڑھاتا ہے ۔ مگر وہ شخص جو سورج کی موجودگی میں کسی اور سورج کا انتظار کرتا ہے وہ
بیوقوف ہے۔ اسی طرح وہ شخص جو اس وقت قدرت ثانیہ کا انتظار کرتا ہے وہ احمق اور گدھا
ہے۔ قدرت ثانیہ آئی اور اس کا ظہور ہوا مگر افسوس کئی لوگ ہیں جنہوں نے اس کو شناخت نہیں
کیا۔ میں دنیا کے ہر مقدس سے مقدس مقام پر کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر یہ کہہ سکتا ہوں
کہ قدرت ثانیہ کا جو ظہور ہونا تھا وہ ہو چکا اور وہی ذریعہ ہے آج احمدیت کی ترقی کا۔ میں بتا چکا
ہوں کہ اس سکیم میں بعض چیزیں عارضی ہیں ۔ پس عارضی چیزوں کو میں بھی مستقل قرار نہیں دیتا
لیکن باقی تمام سکیم مستقل حیثیت رکھتی ہے کیونکہ وہ محض اللہ تعالیٰ کے القاء کے نتیجہ میں مجھے
سمجھائی گئی ہے۔ میں نے سکیم کو تیار کرنے میں ہر گز غور اور فکر سے کام نہیں لیا اور نہ گھنٹوں میں
نے اس کو سوچا ہے۔ خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ تحریک پیدا کی کہ میں اس کے متعلق
خطبات کہوں ۔ پھر ان خطبوں میں میں نے جو کچھ کہا وہ میں نے نہیں کہا بلکہ اللہ تعالیٰ نے میری
زبان پر جاری کیا کیونکہ ایک منٹ بھی میں نے یہ نہیں سوچا کہ میں کیا کہوں ۔ اللہ تعالیٰ میری
زبان پر خود بخود اس سکیم کو جاری کرتا گیا اور میں نے سمجھا کہ میں نہیں بول رہا بلکہ میری زبان پر
خدا بول رہا ہے اور یہ صرف اس دفعہ ہی میرے ساتھ معاملہ نہیں ہوا بلکہ خلافت کی ابتدا سے
خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ یہی معاملہ ہے۔ میں نے قرآن شریف کی شاید پانچ ، سات یا دس
آیات پر ان کے معانی معلوم کرنے کیلئے ایسا غور کیا ہوگا جسے لوگ غور کہتے ہیں ورنہ ان آیات
کو مستثنیٰ کرتے ہوئے میں نے قرآن کریم پر کبھی غور نہیں کیا اور اگر قرآن کریم کے مطالب
معلوم کرنے کیلئے اس پر غور کرنا نیکی ہے تو میں اس نیکی سے قریباً محروم ہی ہوں کیونکہ قرآن کریم
کی آیات کے معانی کے متعلق ہمیشہ مجھ پر القاء ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا مفہوم مجھ پر کھول دیتا
ہے اور جس چیز کو میں خود نہیں سمجھ سکتا اللہ تعالیٰ آپ ہی آپ مجھے سمجھا دیتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ
اب یوں کہو اور اب یوں کہو ۔ غرض قرآنی معارف کے متعلق مجھے کبھی غور کرنے کی ضرورت

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
محسوس نہیں ہوئی لیکن کئی نادان ہیں جو اس پر بھی اعتراض کر دیا کرتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے آپ قرآن کے معارف سمجھاتا ہے۔ اِس
پر بعض لوگ اعتراض کرتے کہ پھر آپ لغت کیوں دیکھتے تھے؟ اور ممکن ہے کہ میرے متعلق بھی
بعض لوگ یہ اعتراض کریں اس لئے یہ بتا دینا ضروری ہے کہ لغت قرآنی معارف معلوم کرنے
کے لئے نہیں دیکھی جاتی بلکہ مختلف معانی معلوم کرنے کیلئے دیکھی جاتی ہے اور اصل چیز معارف
ہیں نہ کہ معانی۔ پس قرآنی معارف کے لئے یا اس کی آیات میں ترتیب معلوم کرنے کے لئے
مجھے کبھی غور نہیں کرنا پڑا ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ جن آیات پر مجھے غور کرنا پڑا ہے وہ بہت ہی محدود
ہیں ۔ اسی طرح اس موقع پر بھی اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہی سلوک کیا اور اسی وجہ سے میں
کہتا ہوں کہ جس صداقت کا اس سکیم کے ذریعہ میں نے اظہار کیا ہے وہ میرا کام نہیں بلکہ
خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس کا فخر مجھ کو نہیں بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہے جنہوں نے ہم ہمیں
خدا تعالیٰ تک پہنچایا ۔ یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہے جو پھر ہمیں اس کے دروازہ تک لے
گئے اور اگر میں نے اس پر کچھ وقت خرچ کیا تو وہ ایسا ہی ہے جیسے ایک پیغامبر ہو جو کسی دوسرے
کا پیغام لوگوں تک پہنچادے۔ میں نے بھی ایک پیغامبر کی حیثیت میں آپ لوگوں تک وہ پیغام
پہنچا دیا ہے۔ آسمان سے فرشتے اتر کر مجھ پر ایک بات ظاہر کر دیتے ہیں اور وہی چیز جو دنیا کے
لئے عقدہ لا نخل ہوتی ہے میرے لئے ایسی ہی آسان ہو جاتی ہے جیسے شیریں اور لذیذ پھل
کھانے میں کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔ بسا اوقات القائی طور پر مجھے آیات بتلائی جاتی ہیں
اور کہا جاتا ہے کہ اس آیت کو فلاں آیت سے ملا کر پڑھو تو مطلب حل ہو جائے گا ۔ اسی طرح
تحریک جدید بھی القائی طور پر خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھائی ہے ۔ جب میں ابتدائی خطبات دے رہا
تھا مجھے خود بھی یہ معلوم نہ تھا کہ میں کیا بیان کروں گا اور جب میں نے اس سکیم کو بیان کیا تو میں
اس خیال میں تھا کہ ابھی اس سکیم کو مکمل کروں گا اور میں خود بھی اس امر کو نہیں سمجھ سکا تھا کہ اس
سکیم میں ہر چیز موجود ہے مگر بعد میں جُوں جوں اس سکیم پر میں نے غور کیا مجھے معلوم ہوا کہ تمام
ضروری باتیں اس سکیم میں بیان ہو چکی ہیں اور اب کم از کم اس صدی کیلئے تمہارے لئے جن
چیزوں کی ضرورت ہے وہ سب اس میں موجود ہیں ۔ سوائے جزئیات کے کہ وہ ہر وقت بدلی جا
سکتی ہیں۔
پس جماعت کو اپنی ترقی اور عظمت کیلئے اس تحریک کو سمجھنا اور اس پر غور کرنا نہایت ضروری

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
ہے اللہ تعالیٰ جس طرح مختصر الفاظ میں ایک الہام کر دیتا ہے اور اس میں نہایت باریک
تفصیلات موجود ہوتی ہیں اسی طرح اس کا القاء بھی ہوتا ہے اور جس طرح الہام مخفی ہوتا ہے اسی
طرح القاء بھی مخفی ہوتا ہے بلکہ القاء الہام سے زیادہ مخفی ہوتا ہے۔ یہ تحریک بھی جو القائے الہی کا
نتیجہ تھی پہلے مخفی تھی مگر جب اس پر غور کیا گیا تو یہ اس قدر تفصیلات کی جامع نکلی کہ میں سمجھتا ہوں
اللہ تعالیٰ نے ہمارے زمانہ کیلئے اس میں اتنا مواد جمع کر دیا ہے کہ اصولی طور پر اس میں وہ تمام
باتیں آگئی ہیں جو کامیابی کیلئے ضروری ہیں ۔
پس ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو تحریک جدید کو خود بھی سمجھیں اور دوسرے لوگوں کو
بھی سمجھا ئیں اور اس بات کو مد نظر رکھیں کہ تحریک جدید کو مضبوطی سے قائم رکھنا ان کا فرض ہے۔
اس بارہ میں افسروں کی ذمہ داری نہایت اہم ہے اور ان کا فرض ہے کہ وہ طلباء کو بار بار اس
تحریک کی اغراض اور اس کے مقاصد سمجھائیں ۔ جس دن اس تحریک کو پوری طرح سمجھ
کر ہمارے طلباء باہر نکلے اور اُس روح کو لے کر نکلے جو تحریک جدید کے ذریعہ ان میں پیدا
ہوئی ضروری ہے یہ قومی طور پر ہمارا پہلا چیلنج ہو گا کہ اگر دنیا میں کوئی قوم زندہ ہے تو وہ ہماری
زندہ قوم سے مقابلہ کر لے ۔ آج اگر لوگ اس بات کو نہیں سمجھ سکتے تو کیا ہوا۔ جس دن نپولین
سکول میں پڑھ رہا تھا کون سمجھ سکتا تھا کہ وہ کسی چیز کیلئے تیار ہو رہا ہے، جس دن ہٹلر اور مسولینی
اپنی قوموں میں نہایت چھوٹے درجہ پر ٹریننگ حاصل کر رہے تھے کوئی سمجھ سکتا تھا کہ اُس وقت
جرمنی اور اٹلی کی قسمت کا سوال حل ہو رہا ہے۔ اسی طرح اگر تم اس تحریک کی اہمیت کو سمجھ لو تو گو
دنیا اس بات کو نہ سمجھے مگر تمہارے اندر اسلام کی آئندہ فتوحات کا حل نظر آئے گا۔ اور اگر
تمہارے ٹیوٹر ، تمہارے سپرنٹنڈنٹ ، تمہارے انچارج اور تمہارے اُستاد تقوی شعار ہوں اور
وہ حکمتوں کو سمجھنے والے ہوں تو وہ تمہارے ذریعہ لڑکے پیدا نہیں کریں گے بلکہ بدری صحابہ کی
طرح زندہ موتیں پیدا کریں گے اور تم اسلام کیلئے ایک ستون اور سہارا بن جاؤ گے۔ کتنا عظیم الشان
کام ہے جو تمہارے سامنے ہے تم جو اتنی معمولی سی بات پر خوش ہو جاتے ہو کہ فلاں جگہ کبڈی کا
میچ تھا جس میں ہم جیت گئے یا فٹ بال کے میچ میں اگر اچھی کک لگاتے ہو تو اسی پر پھولے
نہیں سماتے ۔ ذرا خیال تو کرو کہ تم جن کو یہ کہا جاتا ہے کہ سادہ زندگی بسر کرو ، جن کو کہا جاتا ہے
کہ نہ اچھا کھانا کھاؤ نہ اچھا کپڑا پہنو، تمہیں اس بات کیلئے تیار کیا جا رہا ہے کہ تم کفر اور مداہنت
کی ان زبر دست حکومتوں کو جنہوں نے اسلام کو دبایا ہوا ہے کچل کر رکھ دو، تم فلسفہ اور اباحت

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
اور منافقت کی ان حکومتوں کو جنہوں نے خدائی الہام کو مغلوب کیا ہوا ہے ریزہ ریزہ کر دو ، کیا
تم نہیں سمجھ سکتے یہ کتنا عظیم الشان کام ہے جو تمہارے سپر د کیا گیا ہے ۔ بچپن میں قوت واہمہ
چونکہ زیادہ تیز ہوتی ہے اس لئے تم اس کو یوں سمجھ لو کہ اگر کبھی اتفاقا شام کے وقت تم دودھ پینے
کیلئے نکلو، تمہیں دودھ کی دُکان پر یہ نظارہ نظر آئے گا کہ ایک مشہور ڈاکو کسی آدمی کو مار رہا ہے،
فرض کرو جسے مارا جا رہا ہے وہ تمہارا بھائی ہے یا کوئی اور رشتہ دار ، تم چھوٹے سے بچے ہو آٹھ یا
دس سال تمہاری عمر ہے اور وہ مضبوط اور علاقہ میں مشہور ڈاکو ہے جب تم دیکھتے ہو کہ وہ
تمہارے کسی عزیز پر حملہ آور ہے تو تم جوش محبت میں اس پر حملہ کر دیتے ہو اور تمہارے چھوٹے
سے بازوؤں میں اُس وقت ایسی طاقت آ جاتی ہے کہ تم اس ڈاکو کو مار لیتے ہو تو غور کرواس
وقت تمہارے دل میں کتنا فخر پیدا ہوگا اور تم کس طرح لوگوں کو جگا جگا کر یہ بتاؤ گے کہ فلاں ڈاکو
کو آج ہم نے مار دیا۔ پھر تم سوچو کہ اگر ایک ڈاکو کے مارنے پر تم اس قدر فخر کر سکتے ہو تو اُن
لاکھوں ڈاکوؤں کے مارنے پر جو اسلام کی متاع پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ، اُن فلسفیوں کی فلسفیت
سے
کو کچلنے پر ، ان اباحت والوں کی اباحت اور اُن مداہنت والا والوں کی مداہنت کو صفحۂ عالم
نابود کرنے پر جو اسلام ایسے قیمتی عزیز کے کمزور جسم کو دبا ر ہے اور اُس کے گلے کو گھونٹ رہے
ہیں تمہارے دل میں کس قدر فخر پیدا ہو گا اور کس خوشی اور سرور سے تم اپنی گردن اونچی کر کے
کہو گے کہ آج ہم نے شرک اور کفر کو نابود کر دیا۔ یہ چیز ہے جس کو اپنے سامنے رکھنا تمہارا
فرض ہے۔
تم بور ڈر نہیں بلکہ تم خدا تعالیٰ کے سپاہی ہو اور تمہیں اس لئے تیار کیا جا رہا ہے کہ تم
خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانیں دو۔ اگر تم سلسلہ اور اسلام کیلئے اور خلافت اور نظام سلسلہ کیلئے
اپنی جانیں نہ دو گے تو تم بھی محض باتیں کرنے والے ٹھہرو گے۔ پس تم اسلام کیلئے اپنی جانیں
قربان کرنے والے بنوا اور منافقوں کی ہاں میں ہاں مت ملاؤ بلکہ انہیں کچلنے
منافقانہ بات تمہارے باپ کے منہ سے نکلے یا تمہارے بھائی یا کسی اور عزیز کے منہ سے ۔
صحابہ کے زمانہ میں ہمیں اس قسم کا نظارہ نظر آتا ہے۔ مدینہ میں ایک منافق نے جب یہ بات کہی
کی خدمت
والے بنوں خواہ
صلى الله
که مهاجرین نے یہاں آ کر فتنہ و فساد مچا دیا ہے تو اُس شخص کا لڑکا رسول کریم ع کی۔
میں حاضر ہوا اور اُس نے عرض کیا مجھے یہ بات سننے میں آئی ہے کہ میرے باپ نے کوئی ایسی
بات کہی ہے جس سے آپ کو تکلیف ہوئی ہے۔ یا رَسُول اللہ ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
میں اپنے باپ کا سرکاٹ کر آپ کی خدمت میں لے آؤں تا ایسا نہ ہو آپ کسی اور شخص کے
ذریعہ اُسے مروا دیں تو کسی مسلمان کے متعلق میرے دل میں بُرائی پیدا ہو جائے۔ جائے تو تم سے
پہلے لوگوں نے اس قسم کا نظارہ دکھایا ہے اور قربانی کی شاندار مثالیں پیش کی ہیں ۔ پس تمہیں بھی
اگر سلسلہ کیلئے اس قسم کی غیرت کا مظاہرہ کرنا پڑے تو تمہیں اس قسم کی غیرت کے اظہار میں کسی
قسم کا دریغ نہیں کرنا چاہئے ۔ چونکہ تم میں ایسے کئی بچے ہوں گے جو گیارہ سال کی عمر رکھتے ہوں
گے یا گیارہ سال کے قریب قریب اُن کی عمر ہو گی اس لئے ممکن ہے تم کہو ہم اتنی چھوٹی عمر میں
دین کیلئے کیا قربانی کر سکتے ہیں اس لئے میں تمہیں ایک گیارہ سالہ بچے کا واقعہ سناتا ہوں ۔
رسول کریم ﷺ نے جب دعوی نبوت کیا اور لوگوں نے آپ کی باتوں کو نہ مانا تو آپ
نے یہ تجویز کی کہ ایک دعوت کی جائے جس میں مکہ کے رؤسا کو اکٹھا کیا جائے اور انہیں اسلام کی
تبلیغ کی جائے ۔ چنانچہ اس کے مطابق ایک دعوت کا انتظام کیا گیا جس میں مکہ کے رؤساء
اکٹھے ہوئے مگر جب کھانا کھانے کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں آپ لوگوں کو بعض باتیں سنانی
چاہتا ہوں تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہمیں فرصت نہیں اور سب ایک ایک کر کے اُٹھ گئے ۔ اس پر
رسول کریم ﷺ نے دوبارہ ا نے دوبارہ ایک دعوت کا عوت کا انتظام کیا اور اب کی دفعہ یہ تجویز فرمایا کہ پہلے ہم
انہیں اپنی باتیں سنائیں گے اور بعد میں دعوت کھلائیں گے ۔ چنانچہ رؤسا آئے اور بیٹھ رہے۔
رسول کریم ﷺ نے اُس وقت ایک وعظ کیا جس میں اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے فرمایا
خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت آئی ہے اور اُس کو پھیلانا میرا فرض ہے۔ کیا آپ لوگوں میں
سے کوئی ہے جو اس انعام کا حصہ دار بنے اور کیا آپ لوگوں میں سے کوئی سعید روح ہے جو میرا
ہاتھ بٹائے ۔ ان رؤسا نے جب یہ سنا تو خاموش رہے ۔ مگر ایک گیارہ سال کا بچہ بھی وہیں بیٹھا
تھا اُس نے اپنے دائیں بھی دیکھا تو رؤسا کو خاموش پایا ، پھر اُس نے اپنے بائیں دیکھا تو اس
طرف کے رؤسا کے منہ پر بھی اس نے مہر سکوت دیکھی ۔ اس نے دیکھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے ایک آواز آئی اور دنیا میں سے کسی نے اسے قبول نہیں کیا اور اس کی غیرت نے برداشت نہ
کیا کہ اللہ تعالی کی آواز بغیر کسی جواب کے رہے۔ وہ ایک چھوٹا بچہ تھا مگر اس نظارہ کو دیکھ کر وہ
برداشت نہ کر سکا وہ کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میں اپنے آپ کو اس خدمت کیلئے
پیش کرتا ہوں اور اس تعلیم کے پھیلانے میں میں آپ کی مدد کروں گا۔ رسول کریم ﷺ نے
اُسے بچہ سمجھتے ہوئے اُس کی بات کی طرف زیادہ توجہ نہ کی اور پھر انہیں ترغیب دی تا ان میں

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
سے کوئی شخص مدد کیلئے اُٹھے ۔ آپ نے پھر ان مردہ دلوں میں زندگی کی روح پھونکنے کی کوشش
کی ۔ پھر اسلام کے متعلق تقریر کی اور جب اپنی تقریر کو ختم کر چکے تو آپ نے پھر فرمایا کیا کوئی
ہے جو خدا تعالیٰ کی آواز کو پھیلانے میں میری مدد کرے ۔ پھر وہ تمام لوگ ساکت رہے اور پھر
اس گیارہ سالہ بچہ نے دیکھا کہ مجلس میں کامل خاموشی ہے اور کوئی خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک
کہنے کیلئے تیار نہیں اس لئے پھر اس کی غیرت نے برداشت نہ کیا کہ خدا تعالیٰ کی آواز بغیر
جواب کے رہے۔ وہ گیارہ سالہ بچہ پھر کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! میں ہوں ۔
آخر رسول کریم ﷺ نے جب دیکھا کہ وہی بچہ خدا تعالی کی آواز کے جواب میں کھڑا ہوتا
ہے تو آپ نے فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کی دین ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے
اس سے محروم رکھتا ہے۔ نا ممکن ہے تم میں سے وہ بچے جو ابھی گیارہ سال کی عمر کو نہیں پہنچے بلکہ اُن
کی سات یا آٹھ سال عمر ہے وہ اس واقعہ کو سن کر کہیں کہ ابھی تو ہم اُس عمر کو نہیں پہنچے جس عمر میں
قربانی کرنا انسان کیلئے واجب ہوتا ہے اور شاید وہ قربانی کرنا ان لڑکوں کا حق سمجھیں جو بڑی عمر
یا کم از کم گیارہ سال عمر رکھتے ہوں اس لئے میں ایک ایسے بچے کا بھی تمہیں واقعہ سناتا ہوں جو
اُسی عمر کا تھا جس عمر کے تم میں سے اکثر بچے ہیں ۔ اس بچے کا ماں باپ اپنی عمر کے نوے برس
گزار چکا تھا کہ اس کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا ۔ جب وہ لڑکا پانچ چھ سال کی عمر کو پہنچا تو اُس کے
باپ نے رؤیا دیکھا کہ میں اپنے اکلوتے بیٹے کے گلے پر چھری پھیر رہا ہوں ۔ اُس لڑکے کے
باپ کو خدا تعالیٰ کی باتوں پر بڑا یقین تھا اور اُس نے اکثر خدا تعالیٰ کا کلام اُترتے اور اُسے سچا
ہوتے دیکھا تھا اس رویا کی بھی تعبیر تھی اور اس کا اصل مطلب در حقیقت کچھ اور تھا مگر وہ
خدا تعالیٰ پر بڑا یقین رکھنے والا انسان تھا اور اُس نے کہا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے مجھے خواب
میں ایک نظارہ دکھایا ہے میں اُسی طرح کروں گا اور اگر خدا تعالیٰ کا منشاء کچھ اور ہے تو وہ آپ
اُس سے آگاہ کر دے گا ۔ مگر اُس نے سمجھا کہ یہ میری قربانی نہیں بلکہ میرے بچے کی قربانی ہے
اور میرے اکیلے کا حق نہیں کہ میں آپ ہی اس پر عمل شروع کر دوں ۔ بہتر ہے کہ میں اپنے بچے
کے سامنے بھی اس کا ذکر کروں ۔ وہ بچہ پانچ چھ سال کی عمر کا تھا ، جب باپ چلتا تو وہ دوڑ کر
اُس کے ساتھ قدم ملا سکتا تھا ، معمولی رفتار کے ساتھ قدم نہیں ملا سکتا تھا ، اُس باپ نے اپنے بچے
کو بلایا اور کہا اے میرے بیٹے ! میں نے خواب دیکھا ہے اور وہ یہ کہ میں تجھ کو خدا تعالیٰ کیلئے
ذبح کر رہا ہوں ، اب تو بتا تیری کیا صلاح ہے؟ اس بچہ نے آگے سے یہ نہیں کیا کہ زور سے چیخ

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
مار کر اپنی ماں سے چمٹ گیا ہو اور اُس نے کہنا شروع کر دیا ہو کہ میرا باپ پاگل ہو گیا ہے، اُس
بچہ نے یہ نہیں کیا کہ ہاتھ جوڑ کر باپ کے آگے کھڑا ہو گیا ہو اور رونے لگ گیا ہو کہ ابا مجھے نہ
ما رو مجھے ڈر لگتا ہے، وہ دہشت کے مارے بے ہوش نہیں ہو گیا ، اُس کے چہرے کا رنگ زائل
نہیں ہوا بلکہ اُس نے یہ بات سن کر نہایت وقار اور نہایت متانت سے جواب دیا کہ یابَتِ افْعَلْ
مَا تُؤْمَرُ " اے باپ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو حکم دیا گیا ہے اُس کے کرنے میں دیر کیا
ہے اور مجھ سے پوچھنے کا سوال کیا ہے میں حاضر ہوں آپ مجھے ذبح کر دیں ، آپ دیکھیں گے
کہ میں کوئی گھبراہٹ ظاہر نہیں کروں گا اور آپ آرام سے میرے گلے پر چھری پھیر لیں گے ۔
باپ اُس کو جنگل میں لے گیا اور اُسے لٹا کر چاہا کہ اُس کے گلے پر چھری پھیر دے۔ اُس
زمانہ میں بچوں کی قربانی دینے کی عام رسم تھی اور ایک مقصد اللہ تعالیٰ کا یہ حکم دینے سے یہ بھی تھا
کہ بچوں کی قربانی کی رسم کو مٹا دیا جائے کیونکہ اُس زمانہ میں قوموں میں یہ رواج تھا کہ وہ کبھی کبھی
خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کیلئے اپنے بچوں میں سے کسی کو ذبح کر دیتے لیکن اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ اس
رسم کو مٹائے ۔ پس اس باپ نے جب اپنے بچے کو لٹا یا اور چھری نکال کر اس کے گلے پر اپنا
ہاتھ رکھ کر چاہا کہ چھری چلا دے تو اللہ تعالیٰ نے معاً اپنا دوسرا کلام نازل کیا اور فرمایا۔
اے ابراہیم ! تو نے اپنی بات پوری کر دی ۔ جا اور اب اپنے بیٹے کی جگہ ایک بکرا قربان کر دے
کیونکہ اس بیٹے کو خدا تعالیٰ تیرے ہاتھ سے کسی اور طرح قربان کرانا چاہتا ہے۔ جانتے ہو وہ
کیا قربانی تھی؟ وہ قربانی جو بعد میں ظاہر ہوئی یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ جا اسماعیل اور اُس
کی والدہ ہاجرہ کو مکہ کے میدان میں چھوڑ آ کیونکہ خانہ کعبہ کی حفاظت اور اُس کی عظمت کا کام
اللہ تعالیٰ ان سے لینا چاہتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسماعیل اور اُس کی
ماں ہاجرہ کو اپنے ساتھ لیا اور انہیں مکہ کی جگہ چھوڑ آئے۔ اُس وقت وہاں کوئی آبادی نہ تھی ،
ریت کا ایک میدان تھا جس میں میلوں تک نہ کھانے کیلئے کوئی چیز نظر آتی تھی اور نہ پینے کیلئے
پانی ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک مشکیزہ پانی کا اور کھجوروں کی ایک تھیلی اُن کے پاس
رکھی اور وہاں اُنہیں بٹھا کر واپس لوٹ آئے ۔ جب آپ واپس آ رہے تھے تو اپنی بیوی اور
بچے کی قربانی کو دیکھ کر ابراہیم کے جذبات میں جوش پیدا ہوا اور اُن کی آنکھوں : نکھوں میں آنسو آ گئے
بیوی کو چونکہ انہوں نے بتایا نہیں تھا کہ وہ انہیں ہمیشہ کیلئے اس بے آب و گیاہ میدان میں
چھوڑے جا رہے ہیں ، جب انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
وہ سمجھیں کہ یہ جوش جو پیدا ہو رہا ہے یہ دائمی جدائی کا پیش خیمہ ہے۔ چنانچہ حضرت ہاجرہ ،
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پیچھے پیچھے آئیں اور کہا ابراہیم ! تم ہمیں کہاں چھوڑے جا رہے
ہو۔ یہاں تو نہ پینے کیلئے پانی ہے نہ کھانے کیلئے غذا، بے یارو مددگار بے آب و گیاہ جنگل میں
چھوڑ کر جس میں نہ پینے کی کوئی چیز ہے نہ کھانے کی کوئی چیز ، تم ہمیں چھوڑ کر کہاں جا رہے ہو؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام جذبات کے وفور کی وجہ سے کوئی جواب نہ دے سکے ۔ حضرت ہاجرہ
نے پھر اصرار کیا اور پوچھا کہ بتاؤ تم کہاں جا رہے ہو؟ مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام پھر کوئی
جواب نہ دے سکے ۔ آخر حضرت ہاجرہ نے کہا تم ہمیں کیوں چھوڑے جا رہے ہو؟ کیا خدا کے
حکم سے تم ایسا کر رہے ہو؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس کا بھی کوئی جواب نہ دے سکے صرف
انہوں نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا دیا جس کا مطلب یہ تھا کہ ہاں میں خدا کے حکم کے
ماتحت ہی تمہیں یہاں چھوڑ کر جا رہا ہوں ۔ حضرت ہاجرہ نے جب یہ دیکھا تو فوراً بول اُٹھیں
إِذًا لا يُضَيِّعُنَا " اگر یہی بات ہے تو خدا ہمیں کبھی ضائع نہیں کرے گا ۔ یہ بچہ جس کی حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے قربانی کی وہی اسمعیل ہیں جن کی نسل سے محمد رسول اللہ ﷺ پیدا ہوئے
اور وہی اسمعیل ہیں جن کی نسل نے خانہ کعبہ کی حفاظت اور اُس کی تقدیس کیلئے اپنی عمریں وقف
کر دیں ۔ پس یہ چھ سال کا بچہ تھا جس نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کر
دیا۔ پھر اگر تم میں سے کوئی ایسا ہے جو چھ سال سے بھی کم عمر رکھتا ہے تو مجھے اپنے ایک بچے کا
واقعہ یاد ہے ۔ اُس کی عمر کوئی پانچ سال کی تھی ، وہ ایک دفعہ مکان میں ایک جگہ کھڑا تھا اور میں
دوسرے کمرہ میں تھا کہ مجھے آواز آئی کہ لڑکے اکٹھے ہو کر اُسے چھیڑ رہے ہیں اور ڈرانے والی
باتیں کر رہے ہیں وہ اُسے کہہ رہے تھے کہ اگر رات کا وقت ہو اور تمہیں ایک ایسے جنگل میں
سے گزرنے کیلئے کہا جائے جس میں شیر، چیتے اور بھیڑیئے رہتے ہوں تو کیا تم ڈرو گے؟ انہیں
وہ کہنے لگا ہاں ڈروں گا۔ پھر لڑکوں نے مختلف لوگوں کے نام لئے کہ اچھا اگر فلاں کہے تو تم
وہاں ٹھہرو گے یا نہیں ؟ وہ کہے نہیں ۔ آخر ایک نے کہا اگر تمہارے ابا تمہیں کہیں کہ اس جنگل
میں رات کو ٹھہر و تو کیا تم ٹھہرو گے یا نہیں ؟ وہ کہنے لگا نہیں ۔ آخر ایک نے کہا اگر خدا کہے تو ؟ مجھے
خوب یاد ہے اُس نے آگے سے یہی جواب دیا کہ اگر خدا کہے تو پھر ٹھہر جاؤں گا۔ تو چھوٹے
چھوٹے بچوں میں بھی قربانی کا مادہ ہوتا ہے جسے اگر قائم رکھا جائے تو اس سے نہایت مفید
تغیرات پیدا ہو سکتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں اہم ہدایات
پس اگر تم پانچ چھ سال کی عمر کے بچے ہو تو تم بھی دین کی اعلیٰ خدمات سرانجام دے سکتے
ہو۔ صرف اتنا ہونا چاہئے کہ تمہارے اندر سمجھنے کی قابلیت ہو اور تمہیں سمجھانے والے خاص توجہ
سے کام لیں ۔ اب بھی تم میں سے چھوٹے سے چھوٹے بچے اپنے دل میں فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہم
نے بڑے ہو کر خدا تعالیٰ کے دین کا کام کرنا ہے اور اگر وہ اپنے دل میں فیصلہ کر لیں تو خدا تعالیٰ
اس کے مطابق انہیں کام کرنے کی توفیق بھی دے دیگا۔ اس وقت نہ میری صحت مجھے اجازت
دیتی ہے کہ میں اور تقریر کروں ! روں اور نہ وقت اِس کی اجازت دیتا ہے ورنہ کی ہے ورنہ میں انبیا علیہم السلام کو
منتقلی کرتے ہوئے عام بزرگانِ دین کی اولادوں کے ایسے نمونے بیان کر سکتا تھا جنہوں نے
نہایت اعلیٰ دینی خدمات سرانجام دی ہیں اور دُنیوی لوگوں میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ
با وجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں ہدایت نہ ملی دُنیوی لحاظ سے انہوں نے نہایت
شاندار کام کئے مگر جو مثال جو مثالیں میں نے بیان کی ہیں ان میں بھی تمہارے لئے اُسوہ حسنہ اور اعلیٰ تعلیم
موجود ہے۔ صرف توجہ اور عمل کی ضرورت ہے۔
پس میں پھر تم کو اپنے فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تمہارے اساتذہ، بورڈنگ کے
سپرنٹنڈنٹ ، ٹیوٹروں اور تحریک جدید کے دوسرے تمام کارکنوں سے کہتا ہوں کہ یہ کام کوئی معمولی
کام نہیں ایک عظیم الشان کام ہے جو ہمارے سامنے ہے منے ہے۔ جس وقت انسان کوئی نیا کام شروع کرتا ہے
ناواقف لوگوں کے ذریعہ شروع کرتا ہے جو آہستہ آہستہ اپنے کام میں اکسپرٹ (EXPERT)
ہو جاتے ہیں ۔ میں نے بھی تحریک جدید کا کام نا تجربہ کار ہاتھوں سے شروع کیا ہے اور ہم اس
کام کے نتیجہ میں اکسپرٹ اور کام کے ماہر پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اگر کارکن اس بارے میں
مستعدی اور ہوشیاری سے کام نہیں لیں گے اور اپنے فرائض تندہی سے ادا نہیں کریں گے تو وہ
خدا تعالیٰ کے فضلوں سے محروم ہو جائیں گے لیکن یہ کام بہر حال ہو کر رہے گا۔ خدا تعالیٰ کی
باتیں دلوں پر اثر کئے بغیر نہیں رہتیں یہ ہو نہیں سکتا کہ اس کام کو خوش اسلوبی سے کیا جائے اور ہم
نا کام ہوں ۔ اگر ہم ناکام ہوں تو یہ ہماری بد دیانتی اور سُستی اور غفلت کا ثبوت ہوگا ۔ اس امر کا
ثبوت نہیں ہوگا کہ یہ کام خدا کی طرف سے نہیں تھا کیونکہ یہ کام یقیناً ہو سکتا ہے، ہو رہا ہے اور
ہوتا چلا جائے گا ۔ پس میں ان طالب علموں کو جو تحریک جدید کے بورڈنگ میں داخل ہیں توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور کارکنان کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ انہیں پوری طرح
تیار کریں ۔ یہاں تک کہ یہاں سے جو پود نکلے وہ مِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ والی جماعت ہو۔ جو

·

آج 10 میں سے 10 باقی