مستورات سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
مستورات سے خطاب
خطاب بر موقع جلسه سالانه ۱۹۳۶ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
کو کوئی
عقا۔
مستورات سے خطاب
( تقریر فرموده ۲۷ - دسمبر ۱۹۳۶ء بر موقع جلسہ سالانہ )
تشهد ، تعوّذ ،سورۃ فاتحہ اور سورۃ اَلَمْ نَشْرَحْ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔
ہر ایک کام جو ہم کرتے ہیں اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور نکلتا ہے اور جو کام بے نتیجہ ہواس
قلمند انسان پسند نہیں کرتا ۔ مثلاً زمیندار کو ہی دیکھو وہ ایک نتیجہ کی امید پر کس قدر محنت کرتا
ہے، پہلے زمین پر ہل چلاتا ہے، پھر اُس پر سہاگہ پھیرتا ہے، پھر اُس میں بیج بکھیرتا ہے، پانی
دیتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ میرا ایسا کرنا ضائع نہیں جائے گا بلکہ میری یہ محنت کئی گنا زیادہ پھل
لائے گی کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ میرے باپ دادا نے ہمیشہ اِسی طرح ہل چلایا ، بیج بو یا، تب غلہ
ملا لیکن اگر زمیندار دیکھتا کہ میرے ہل چلانے ، سہا گہ پھیرنے اور بیج بکھیر نے ، کھاد ڈالنے
اور پانی دینے کا نتیجہ کچھ نہیں ہوا یا پانچ دس دفعہ تو ہو گیا اور پھر کھیتی نہیں ہوئی تو وہ اتنی محنت نہ کرتا
لیکن وہ دیکھتا ہے کہ نتیجہ ہمیشہ ہی نکل آتا ہے کبھی شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کھیتی خراب ہو
جائے ۔ کھیتی خراب ہونے پر وہ اس کے ماہرین کے پاس جا کر پوچھتا ہے کہ کیا وجہ ہے ہماری
کھیتی خراب ہو گئی ؟ پھر جو اُس کو مشورہ ملتا ہے زمیندار جا کر اس پر عمل کرتا ہے اور اُس کو پورا
یقین ہوتا ہے اپنے کام کے نتیجہ نکلنے کا۔ اسی وجہ سے وہ سردی کے موسم میں صبح سویرے جا کر
پانی دیتا ہے اور گرمی کے دنوں میں دو پہر کے وقت خوشی سے اپنے کھیتوں میں کام کرتا رہتا ہے
اور کبھی محنت سے نہیں اُکتا تا۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اسی لئے کہ اُسے پورا یقین ہے کہ میری محنت
ضائع نہیں جائے گی بلکہ یقیناً اس کا نتیجہ نکلے گا۔ تو سوال یہ ہے کہ اگر ایک زمیندار تھوڑا پیج بکھیر
کر جو چند روپوں کا ہوتا ہے ایک سال کے غلہ کیلئے اس قدر محنت کرتا اور یقین رکھتا ہے کہ محنت
ضائع نہ جائے گی تو کیا جو کام ہماری جماعت کے لاکھوں آدمی کر رہے ہیں اور اپنے پیٹ کاٹ

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
کر چندے دیتے ہیں ، اپنے عزیزوں سے رشتے توڑ کر جماعت سے رشتہ جوڑتے ہیں ، تو اگر
لاکھوں روپیہ خرچ کرنے اور اس قدر تکلیفیں اُٹھانے کا نتیجہ نہ نکلے تو ہم سے بڑھ کر بدنصیب
کون ہوگا ؟ جب زمیندار چند روپوں کا بیج ڈال کر نتیجہ لے لیتا ہے تو ہم جو ہزار ہا روپیہ خرچ
کرتے ہیں پھر اس کا کوئی نتیجہ نہ پائیں تو اس کی دو ہی وجہ ہو سکتی ہیں یا تو راستہ غلط ہے جو ہم
نے اختیار کیا ہے یا ہم صحیح ذرائع استعمال نہیں کرتے ۔ زمیندار کی کھیتی خراب ہو جائے تو وہ
زمین کے ماہرین سے جا کر پوچھتا ہے اور جو وہ نقص بتاتے ہیں اُس کی اصلاح کر لی جاتی ہے
اسی طرح جو راستہ ہم نے اختیار کیا ہے اس کی صحت کا علم ہو سکتا ہے کہ آیا وہ غلط ہے یا صحیح ۔ مثلاً
ہمارے سلسلہ کی پہلی بنیادی باتیں جن میں ہم دوسروں سے اختلاف رکھتے ہیں وہ یہ ہیں ۔
پہلی بات اختلاف کی وہ کہتے ہیں کہ ایک مامور آنے والا ہے ہماری اصلاح کیلئے ۔ اور ہم لوگ کہتے ہیں وہ مہدی علیہ السلام آچکے جو
بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ تھے۔ اور جس عیسی کے متعلق وہ کہتے ہیں آئیں گے ہم کہتے ہیں وہ آچکے
ہیں ۔
دوسری بات ہم کہتے ہیں کہ قرآن ایک زندہ کتاب ہے اور انسان قرآن مجید کی فرمانبرداری میں نبی کا درجہ بھی پا سکتا ہے ۔ جن لوگوں سے ہمیں اختلاف
ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا یہ دو موٹے اور اہم اختلاف ہیں۔
اس کے علاوہ ہم میں اور ان میں بہت سے اختلاف ہیں ۔ مثلاً ایک احمدی کہتا ہے آنے
والا باہر سے نہیں آئے گا بلکہ ہم میں سے ہی ہو گا غیر احمدی کہتے ہیں کہ آسمان سے آئے گا ۔
احمدی کہتے ہیں قرآن پر چل کرا کر انسان وہ انعامات حاص مات حاصل کر سکتا ہے؟ کر سکتا ہے جن کا قرآن میں ذکر ہے
غیر احمدی کہتے ہیں قرآن مجید کچھ بتائے لیکن جو ہمارے عقیدے ہیں وہی درست ہیں۔ ان
کے دل میں قرآن کی اتنی عظمت نہیں جتنی ان کے اپنے خیال کی ، لیکن بہت کم عورتیں ان
مسئلوں پر غور کرتی ہیں ۔ صرف چند عورتیں ہیں جو ان مسئلوں کو جانتی ہیں یا ان کو اچھی طرح سمجھتی
ہیں اسی وجہ سے وہ دوسری عورتوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتیں ۔ اگر ہماری عورتیں ان مسئلوں کو
سمجھ لیں تو پھر کوئی عورت ان کے مقابلہ پر ٹھہر نہیں سکتی ۔
پس راستہ اختیار کرنے میں ہماری کوئی غلطی نہیں اگر نتیجہ نہیں نکلتا تو عمل کی غلطی ہے ۔ مثلاً
اگر قرآن شریف کوئی اپنے سامنے اُلٹا رکھ لے اور اُلٹا ہونے کی وجہ سے نہ پڑھا جائے تو کیا

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
الله
الله
قرآن غلط ہے یا پڑھنے والے کی اپنی عقل ؟ پس اِسی طرح پر احمدی عورت جان لے کہ عیسی کے
متعلق قرآن شریف میں اور حدیث میں صفائی سے یہ موجود ہے کہ عیسی جو پہلے تھے وہ دوبارہ
نہیں آئیں گے بلکہ آنے والا اسی اُمت میں سے ہوگا ۔ پس پہلی چیز جس کو دیکھنا چاہئے وہ یہ
ہے کہ خدا کا کلام اور اس کے رسول کا کلام کیا بتا تا ہے ۔ رسول کریم ﷺ کے ارشادات کو وہی
صلى الله لوگ جان سکتے تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں رسول کریم ﷺ کی خدمت میں گا رمت میں گزاریں یعنی
صحابہ رسول کریم - جبيبا جیسا کہ حدیثوں سے ثابت ہے رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد صحابہ
میں ایک شور پڑ شور پڑ گیا کیونکہ رسول کریم ﷺ کی وفات اچانک ہوئی ۔ ان صحار کو خبر نہ تھی کہ آپ
کی وفات اس قدر جلدی ہو جائے گی ۔ وفات کے قریب حضورانور علیہ السلام پر یہ سورۃ نازل
ہوئی ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ) وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِي دِينِ اللَّهِ
أَفْوَاجًا فَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا ہے یعنی اے لوگو! جب تم
دیکھو لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے لگ گئے تو خدا تعالیٰ کی تسبیح کرو ساتھ حمد اپنے
رب کی ۔ اور غفران و حفاظت مانگو یقیناً وہ ہے رجوع برحمت ہونے والا ۔ یعنی نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو بتلا یا کہ تو خدا کے قُرب میں حاضر ہونے والا ہے اور کامیابی کا زمانہ آ گیا اس پر
صحابہ بہت خوش ہوئے مگر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ رو پڑے اور اس قدر روئے کہ گھنگی
بندھ گئی ۔ پھر حضرت ابوبکر سنبھل کر بیٹھ گئے اور کہنے لگے یا رَسُولَ اللہ ! ہم اپنی جانیں ، اپنے
ماں باپ ، اپنے بیوی بچوں کی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ لوگ حیران تھے اور کہتے تھے کہ
صلى الله
عروسة ۔
بڑھے کی عقل کو کیا ہو گیا ہے۔ لیکن رسول کریم ﷺ نے فرمایا اس کو ابوبکر نے خوب سمجھا۔ رسول کریم ا
حضرت ابو بکر سے بہت محبت کرتے تھے چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے سب
سے زیادہ پیارا ابو بکڑ ہے اگر خدا کے سوا کسی کو خلیل بنانا جائز ہوتا تو ابوبکر کو بناتا۔ پھر آپ نے
فرمایا سب سب کا کھڑکیاں بند ہو ہو جائیں جا گی صرف ابوبکر کی کھڑ کی کھلی رہے گی ہے۔ ایسا فرمانا بطور
پیشگوئی کے تھا کہ ابو بکر خلیفہ ہو کر نماز پڑھانے کیلئے کھڑ کی سے مسجد میں داخل ہوا کریں گے ۔
پس رسول کریم ع کو جو محبت حضرت ابو بکر رت ابو بکر سے تھی اور جو ابو بکر کو رسول کریم سے تھی اس
صلى
عروسه
سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت ابوبکر کا درجہ کس قدر بلند تھا۔ لوگوں نے حضرت ابو بکر سے پوچھا
آپ اس بشارت نصرت پر کیوں روئے؟ آپ نے کہا خدا کے نبی دین پھیلانے کیلئے آتے
ہیں جب دین کی ترقی ہوگئی تو آپ بالضرور اپنے مولیٰ کے حضور واپس چلے جائیں گے۔ اسی

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
لئے حضرت ابو بکر نے قرآن کی یہ آیت سنکر کہا کہ یا رسول اللہ ! ہماری جانیں ، ہمارے ماں
باپ کی جانیں ، ہمارے بیوی بچوں کی جانیں آپ کی جان پر قربان ہوں۔ اب اس سے
اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت ابو بکر صحابہ میں سب سے بہتر قرآن کریم کو سمجھنے والے
ہوئے
موت
صلى الله
صلى الله
تھے۔ رسول کریم ﷺ کی جب وفات ہوئی تو اُس وقت حضرت ابو بکر صدیق باہر تھے۔
حضرت عمر کو جب علم ہوا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو چکے ہیں تو آپ میان سے تلوار نکال کر
کھڑے ہو گئے اور کہا کہ اگر کوئی کہے کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں تو میں تلوار سے سر
اُڑا دوں گا رسول کریم فوت نہیں ہوئے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے ملنے گئے ہیں جیسا کہ حضرت موسی
اللہ تعالیٰ سے ملنے گئے تھے۔ اور حضرت عمر کی اِس بات کا اثر تمام مسلمانوں پر ہوا۔ ایک صحابی
مسلمانوں کی حالت دیکھ کر بہت گھبرائے ۔ وہ بہت سمجھدار تھے انہوں نے کہا دوڑ کر جاؤ اور
حضرت ابو بکر کو خبر کر دو کہ مسلمان بگڑ رہے ہیں جلدی آئیں ۔ پس ابو بکر جو اتفاق سے باہر گئے
تھے فوراً پہنچے اور آپ کے پاس گئے اور کپڑا چہرے ا چہرے پر سے ہٹایا ، زیارت کی اور کہا کہ
میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں خدا تعالیٰ آپ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا۔ ایک آپکی
اور دوسری قوم گمراہ ہو ۔ ہر چند ابو بکر کمزور اور نرم مزاج آدمی تھے حضرت عمر جو تلوار لئے
کھڑے تھے اُن کے پاس آئے اور کہا اے عمر! بیٹھ جاؤ لیکن حضرت عمرؓ جوش میں آ کر پھر
کھڑے ہو جاتے ۔ حضرت ابوبکر اُن کے اِس جوش کو دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور یہ آیت پڑھی۔
مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - سے اے لوگو ! محمد تو فوت ہو چکے ہیں ۔
جو کوئی محمد کو پوجتا ہے وہ سُن لے کہ خدا کبھی نہیں مرتا۔ محمد خدا کے ایک رسول تھے اگر محمد فوت
ہو جائیں تو کیا تم پھر جاؤ گے ؟ حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ جب میں نے یہ آیت سنی ، میری یہ حالت
تھی کہ میری ٹانگیں مجھ کو کھڑا نہیں کر سکتی تھیں اور مجھ کو یہ معلوم ہوتا تھا کہ قرآن کریم میں یہ آیت
ہے ہے۔ دیکھو یہ ایک واقعہ ہے جو رسول کریم ﷺ کی زندگی کے معالی آج ہی نازل ہو رہی ہے ۔ دیکھ
ظاہر ہو گیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کا یہ عقیدہ نہ تھا کہ حضرت عیسی زندہ ہیں ۔ اگر
حضرت عمر کا یہ عقیدہ ہوتا کہ حضرت عیسی آسمان پر ابھی تک نا پر ابھی تک زندہ ہیں تو وہ اپنی بات کی تائید
میں یہ بات ضرور پیش کرتے ۔ کیا حضرت عمرؓ بھول گئے تھے؟ فرض کیا حضرت عمر بھول گئے تو
کوئی صحابی تو کہتے کہ عیسی نبی تو زندہ ہیں ۔ اب بتاؤ صحابہؓ سے بہتر کون دین جانتا تھا۔ پنجابی کی
ایک مثال ہے کہ گھروں میں آواں سُنیے توں دیویں ۔ سب سے بہتر جاننے والے صحابہؓ،
66
الله
معا بعد

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
رض
برکات حاصل کرنے والے صحابہؓ ، وہ اس بات کو نہ سمجھے اور پیچھے آنے والے جان گئے ۔ تعجب
ہے کہ حضرت عمر کو موسیٰ علیہ السلام کی طور پر جانے والی مثال تو سوجھ گئی مگر عیسی کا ذکر یاد نہ
رہا۔ دوسری عجیب بات یہ ہے کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ کی آیت اُسی صورت میں بطور دلیل
ہو سکتی ہے جبکہ پہلے سب رسول فوت ہو گئے ہوں تو یہ آیت جب بطور دلیل ہوئی اور کوئی نہیں کہتا
کہ حضرت عیسی تو فوت نہیں ہوئے یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ صحابہ میں سے کسی کے دماغ
میں یہ بات نہ تھی ۔ اگر کسی صحابی کے دماغ میں حضرت عیسی کی زندگی کا خیال ہوتا تو وہ مر جاتا یہ
سنکر کہ عیسی زندہ ہوں اور رسول کریم ﷺ فوت ہو جائیں ۔ ایک شاعر نے صحابہ کے دلی
خیالات کو ان اشعار میں نہایت خوبصورتی سے قلمبند کیا ہے۔
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ
تو ہماری آنکھوں کی پتلی تھا۔ اب جہان تیرے جانے سے ہماری نظروں میں تاریک ہے۔
تیرے بعد جو چاہے مرے ہمیں تو صرف تیرا ہی خطرہ تھا۔ رہ تھا۔ جب تو نہیں تو جہان میں کچھ بھی نہیں ۔
یہ ایک ایسا اہم واقعہ ہے کہ اس کے بعد کوئی خیال ہی نہیں کر سکتا کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ
ہیں کوئی عیسائی کرے تو کر سکتا ہے۔ اس کے بعد پھر ایک اختلاف پیدا ہوا عبداللہ بن سبا سے ۔
اُس نے یہ عقیدہ پھیلا نا شروع کیا کہ وہ خدا جس نے قرآن کریم نازل کیا تم کو پھر اس مقام پر
لائے گا تو صحابہؓ نے اُس کو مرتد خیال کیا ۔ اگر عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ
رسول کریم بھی زندہ ہیں ۔ جو آیت ابو بکر نے پڑھی اس کے تو یہی معانی ہو سکتے ہیں کہ یا تو عیسی
صلى الله
عروسه
کو رسول نہ مانا جائے نہ مانا جائے اور یا پھر رسول کریم ﷺ پہلے اور عیسیٰ علیہ السلام بعد میں ۔ مگر یہ سب پر
واضح ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام پہلے آئے اور وہ رسول بھی تھے ۔ پس اس آیت کے موجب وہ فوت
بھی ہو گئے ۔ کیونکہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - اس آیت سے
ظاہر ہے کہ نبی کریم ﷺ سے پہلے کے تمام رسول فوت ہو چکے ہیں ۔ پس صحابہ کی گواہی اور
قرآن مجید کے بعد اور کونسا گواہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ایک موٹی دلیل پیش کی
ہے ۔ یا د رکھیں تین آیتیں قرآن مجید کی ہیں جو عورتیں یاد کر لیں پھر کوئی اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
ایک تو وہ آیت جوابو بکر نے پڑھی مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ - اور
دوسری آیت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ کے آخری رکوع میں فرمایا ہے

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
وَإِذْ قَالَ اللَّهُ يَعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّيَ الْهَيْنِ مِنْ
دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ ، إِنْ كُنتُ
قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ طَ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا اَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ طَ إِنَّكَ أَنْتَ
عَلَّامُ الْغُيُوبِ ، مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمُ
وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ : فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ
وَانْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
یعنی جب خدا پوچھے گا کہ اے عیسیٰ مریم کے بیٹے ! کیا تو نے لوگوں کو کہا تھا کہ مجھ کو اور
میری ماں کو دو خدا مانو ؟ عیسی جناب الہی میں عرض کریں گے ۔ اے خدا ! میری کیا مجال تھی کہ
میں وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہیں۔ اگر میں نے ایسا کہا تو حضور کو علم ہے۔ تو جانتا ہے
جو میرے دل میں ہے اور مجھے تیرے علم کا احاطہ نہیں تو ہی غیبوں کا جاننے والا ہے۔ میں
نے وہی کہا جس کا تو نے مجھے حکم دیا۔ یہی کہ ایک اللہ کی عبادت کرو جو میرا رت کرو جو میرا رب ہے اور تمہارا
رب ہے اور میں اُن پر نگران رہا جب تک اُن میں زندہ موجود رہا۔ وہ توحید پر قائم رہے۔ پھر
جب تو نے مجھے وفات دی تو تو ہی اُن کا نگران حال تھا۔
اللہ تعالیٰ یہ سوال قیا سوال قیامت کو کرے گا تو اس رے گا تو اس آیت سے صاف پتہ چلتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام
کہہ رہے ہیں کہ قوم کے لوگ گمراہ نہیں ہوئے ہیں اور اُن کی گمراہی ان کی وفات کے بعد
ہوئی ۔ پس اگر عیسی علیہ السلام زندہ موجود ہیں تو پھر اُن کی امت گمراہ نہیں ہوئی لیکن امت گمراہ
ہو چکی ہے۔ کیونکہ وہ توحید پر قائم نہیں ۔ پس امت کی گمراہی بتاتی ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو
چکے ہیں ۔ قرآن کا یہی فیصلہ ہے ، صحابہ کا بھی یہی فیصلہ ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ۔
پس اس بارے میں ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے ٹھیک ہے اور ہم نے اس راستہ کے اختیار
کرنے میں کوئی غلطی نہیں کھائی اور خدا ہم سے ناراض نہیں ہوا۔ دوسری بات یہ ہے کہ
رسول کریم ﷺ کی برکا برکات سے کوئی غیر اُمتی آدمی خاص برکات حاصل حاصل نہی نہیں کر سکتا ۔ یہ ایک
موٹی مثال ہے جس سے پتہ چل جاتا ہے۔ دیکھو نماز ہر مسلمان بالغ عورت ہو یا مرد سب پر
فرض ہے ۔ اسلام کا حکم ہے سات سال کے بچے کو نماز سکھاؤ اور دس سال کا بچہ اگر نماز نہ پڑھے
تو اسے مار کر نماز پڑھاؤ۔ کے ھاؤ۔ کے اور ایک دن میں پانچ وقت نمازیں فرض ہیں ۔ کے اور ہر رکعت
میں الحمد شریف پڑھنے کا حکم دیا۔ دیکھو دوسری سورتیں ہیں بعض رکعتوں میں چھوڑ دیتے
صلى الله
عروسة

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
ہیں مگر الحمد شریف یعنی سورۃ فاتحہ ہر رکعت میں فرض ٹھہرائی ۔ پس ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس
سورۃ کے اس قدرسکھانے کی کیا وجہ ہے؟ سو وہ آیت ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ -
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یعنی یا اللہ ! ہم کو سیدھا راستہ دکھا ۔ راستہ اُن لوگوں کا جن
پر تو نے انعام کیا ۔ اور رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ کوئی نماز بغیر سورۃ فاتحہ کے نہیں ہو سکتی ۔
اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ سیدھا راستہ کونسا ہے اور قرآن شریف اس کی کیا تشریح کرتا ہے
سورۃ النساء میں فرمایا ۔ وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ أَوِاخْرُجُوا مِنْ
دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ وَلَوْأَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمُ
وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا وَ إِذًا لَّآتَيْنَهُم مِّنْ لَّدُنَّا اَجْرًا عَظِيمًا وَلَهَدَيْنَهُمْ صِرَاطًاً
مُّسْتَقِيماً ، وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ
النَّبِيِّنَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا o ذَلِكَ
الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ عَلِيمًا"
مسلمانوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ اگر ہم لکھ دیتے اُن پر کہ قتل کرو اپنے نفسوں کو ۔ یا نکل جاؤ
اپنے گھروں سے ، نہ کرتے وہ اس کو سوائے چند ایک کے اُن میں سے ۔ اور اگر وہ کرتے جس
کی وہ نصیحت دیئے گئے تھے البتہ ہوتا بہتر اُن کیلئے اور زیادہ پختہ ہوتے ثابت قدمی میں اور تب
ہم دیتے اُن کو اپنے ہاں سے اجر بڑا ۔ اور البتہ ہدایت کرتے ہم اُن کو راہِ راست کی ۔ اور جو
اطاعت کرتے ہیں اللہ اور رسول کی ۔ پس یہ لوگ ساتھ اُن کے ہیں کہ انعام کیا جن پر نبیوں اور
صدیقوں اور شہیدوں اور نیک لوگوں میں سے اور اچھے ہیں یہ رفیق ۔ یہ فضل ہے اللہ کی طرف
سے اور کافی ہے اللہ جاننے والا ۔
یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔ دیکھو خدا تعالیٰ خود تو سکھاتا ہے کہ مجھ سے طلب کرو۔ اور وہ
طلب کرنا کیسا فرض ٹھہرایا کہ اس کے بغیر نماز ہی نہیں ہو سکتی ۔ اگر کوئی نبی ہو ہی نہیں سکتا تھا تو پھر
پانچ وقت یہ دعا کیوں سکھائی کوئی عقلمند انسان بھی ایسا کرنا پسند نہیں کرتا کہ جس کام کو کرنا نہ ہو
اُس کو کہے تو وہ خدا ایسا کیوں کرتا ؟ ایک قصہ ہے کہ ایک آدمی اپنی کھڑکی میں بیٹھا ہوا تھا کہ
ایک لڑکے نے ایک کتے کو روٹی دکھا کر بلایا ۔ جب کتا پاس آیا تو لڑکے نے اُس کو ڈنڈا مارا۔
وہ آدمی جو بیٹھا ہوا دیکھ رہا تھا اُس کو لڑکے کی اس حرکت پر بہت غصہ آیا اور اُس نے لڑکے کو
پیسہ دکھا کر بُلایا ۔ جب لڑکا اُس کے پاس آیا تو اُس نے اُس کو مارا ۔ لڑکا رویا اور کہا کہ پیسہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
دینے کو بلایا اور پھر مارا ۔ اُس نے کہا کہ میں نے تمہیں سبق دینے کیلئے ایسا کیا ہے۔ تم جو کتے کو
روٹی دکھلا کر بلاتے تھے اور پھر مارتے تھے۔ تو دیکھو نہ کتے میں عقل تھی نہ لڑکے میں ۔ تو کیا تم
خدا میں اُس آدمی جتنی بھی عقل مانتے ہو؟ جو خدا ہم کو اُٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ مانگو میں دوں گا
لیکن دیتا نہیں تو کیا خدا تعالیٰ نے کروڑ ہا مسلمانوں کو یونہی حکم دیا اور وعدہ کیا کہ میں تم کو وہی
اگلے مُنْعَمْ عَلَيْهِمْ کے انعام دوں گا ۔ مسلمان رات کو اُٹھ کر سردی کے موسم میں اپنے بستر
چھوڑ دیتے ہیں ، گرمی کی راتیں چھوٹی ہوتی ہیں لیکن وہ اپنا آرام ترک کر کے اُٹھتے ہیں، پھر
ایک آدمی نہیں کروڑہا آدمیوں سے خدا نے مخول کیا کہ مانگو لیکن جب مانگ رہے ہیں تو دیتا
نہیں ۔ غور کی بات ہے کہ قرآن مجید میں بھی یہ ہدایت نازل کر دی ۔ یہ لوگ خدا پر الزام لگاتے
ہیں کہ خدا جھوٹے وعدے کرتا ہے ۔
ایک مثال ہے کہ مالک دے اور بھنڈاری کا پیٹ پھٹے ۔ اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور مولوی کہتے
ہیں کہ اُس کے خزانے کے مالک ہم ہیں ۔ ہم دینے نہیں دیتے ۔ ہمارا خدا تو کہتا ہے کہ تمہارے
درجہ کے مطابق سب کچھ دوں گا اور مولوی کہتے ہیں کہ ہم دینے نہیں دیتے ۔
دیکھو یہ ایک عجیب بات ہے کہ نبوت کا مسئلہ عورتوں سے منقول ہے اور سورۃ النساء میں
اسکا ذکر ہے یعنی عورتوں کی ہی سورۃ میں اس کا ذکر ہے۔ یوں سمجھ لو کہ جب عورتوں ہی کی سورۃ
میں ذکر ہے گویا عورت ہی نے یہ مسئلہ حل کیا ہے ۔ ہے ۔ جب مردوں میں اِس مسئلہ پر اختلاف ۔ ہوا تو
اس کو حل کرنے والی ایک عورت ہی تھیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ۔ خدا تعالیٰ نے تو
عورتوں کی سورۃ (النساء) میں اس کو نازل کیا اور عورت سے ہی حل کرایا لیکن ہماری عورتیں کہتی
ہیں کہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا ہے۔ گو یا خدا تو کہتا ہے کہ عورتیں سمجھ سکتی ہیں مگر عورتیں کہتی ہیں کہ
نہیں سمجھ سکتیں ۔ یہ تو بہت گھلی دلیل ہے اس کو سمجھ لو۔ ہر روز دعا کی جاتی ہے کہ اے خدا! ہم کو
یہ یہ انعام دے ۔ خدا تعالیٰ نے سورۃ النساء میں وعدہ فرمایا کہ جس درجہ کا کوئی ہو ہم اُس کے
درجہ کے مطابق اُس کو بنا دیتے ہیں ۔ اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ۔
تیسرا مسئلہ جس میں ہمارا ا را اُن کا اختلاف ہے ۔ ہم ۔ ۔ ہم کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود جنہوں
نے آنا تھا وہ آچکے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ابھ ہیں کہ ابھی آئیں گے۔ یہ مسئلہ بھی ایک دو
دلیلوں میں سمجھ آ سکتا ہے جو رسول کریم ﷺ نے اپنی سچائی میں پیش کیں ۔ اللہ تعالیٰ
قرآن شریف میں رسول کریم کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اپنے دشمنوں سے کہو کہ میں نے نبوت

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
عروسه
سے پہلے تم میں ایک عمر گزاری ہے اور تم اقرار کرتے ہو کہ میں نے بندوں پر کبھی جھوٹ نہیں
بولا ۔ تو کیا جب میں رات کو سو یا صبح اُٹھ کر خدا پر جھوٹ بولنے لگ گیا ؟ رسول کریم آنے
کی امانت اور دیانت کا یہ حال تھا کہ حضرت خدیجہ جو مکہ میں سب سے زیادہ مال دار عورت تھیں
اور آپ کنگال اور آپ کے کنگال ہونے کا یہ ثبوت تھا۔ عرب کا دستور تھا کہ اپنے بچے باہر
دائیوں کے پاس بھیج دیتے تھے تو اس سال جو دائیاں مکہ میں بچے لینے آئیں تو ہر دائی آپ کے
لیجانے سے انکار کرتی رہی کیونکہ دائیاں جب بچے پال کر لاتیں تو اُن کو خوب انعام واکرام
ملتا ۔ اُن کا خیال تھا کہ یہاں سے ہم کو کیا ملے گا۔ چنانچہ مائی حلیمہ بھی ایک دفعہ آپ کو دیکھ کر
چھوڑ گئیں لیکن پھر جب شہر میں دوسرا کوئی بچہ نہ ملا تو پھر واپس آ کر وہی بچہ لے گئیں سے تو آپ
کی مالی حالت یہ تھی کہ دایہ بھی نہ ملتی تھی ، پھر جب والدہ فوت ہو گئیں تو اپنے چچا کے پاس رہے،
گویا وہ تمام زمانہ بے کسی کی حالت میں گزارا۔ چا کے بچے کھانے پینے کے وقت شور و شر کرتے
لیکن آپ آرام سے ایک طرف بیٹھے رہتے ہے کیونکہ چچا کے لڑکے جانتے تھے کہ یہ تو ہمارے
ٹکڑوں پر پل رہا ہے اصل مالک تو ہم ہیں ۔ اکثر آپ کے چچا کہتے بچہ تو نہیں ہنستا کھیلتا۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ چچی کے دل میں بھی وہ محبت نہ تھی ۔ آپ کے مقابلہ میں خدیجہ بہت مالدار
عورت تھی ، کئی تو اُن کے غلام تھے ، اُن کی تجارت کے قافلے دُور دُور جاتے ، اُن کی عادت تھی
کہ اپنے غلاموں سے سب حالات دریافت کرتی رہتیں ۔ رسول کریم آپ کے پاس نوکر ہو گئے
اور ان کو ایک قافلہ کے ساتھ باہر بھیجا گیا۔ جب واپس آئے تو بہت نفع ہوا انہوں نے جب
آپ کی نسبت دریافت کیا تو غلاموں نے کہا کہ پہلے لوگ بہت سے نفعے خود رکھ لیتے تھے لیکن ہم
نے ان کو بہت امین پایا ہے ۔ وہ آپ کی تعریف سن کر اس قدر متا ثر ہوئیں کہ اپنے چچا کو بلا کر
پیغام شادی بھیجا۔ رسول کریم ﷺ نے کہا کہ میرے چچا سے پوچھ لو اگر وہ رضا مند ہوں تو پھر
میں نکاح کرلوں گا ۔ پھر چا کی رضا مندی سے اپنا نکاح حضرت خدیجہ سے کر لیا ہے۔ آپ کی
امانت اور دیانت کا یہ حال تھا کہ تھوڑے ہی عرصہ میں حضرت خدیجہ نے آپ کے اس جو ہر کو
پہچان لیا اور حضرت خدیجہ نے اپنا تمام نے اپنا تمام مال وزر آپ کے سپرد کر دیا۔ جب حضرت خدیجہ نے کہا
کہ یہ میرا تمام مال آپ کا ہے تو آپ نے فرمایا کہ خدیجہ سچ کہتی ہو۔ پھر جس طرح میرا اختیار
ہے میں کروں؟ پس آپ نے کہا کہ سب سے پہلے یہ جو غلام ہیں ان کو آزاد کر دو۔ حضرت
خدیجہ کے دل پر آپ کی نیکی کا اس قدراثر تھا کہ انہوں نے کہا بے شک آپ کو اختیار ہے۔ ان
رض
صلى الله
عروسة ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
غلاموں میں ایک زید بھی تھے یہ ایک بہت بڑے رئیس کے لڑکے تھے۔ بچپن میں کوئی اُن کو پکڑ
کر بیچ گیا تھا۔ اُن کا باپ تمام جگہ اُن کی تلاش کرتا کرتا بہت سا روپیہ لے کر مکہ پہنچا اور کہا جس
قدر آپ مال لینا چاہتے ہیں لے لیں اور لڑ کا ہمارے ساتھ کر دیں۔ اس کی ماں دس سال سے
روتی روتی اندھی ہو گئی ہے اور میں دس سال سے اس کو ڈھونڈتا پھرتا ہوں ۔ رسول کریم
نے خانہ کعبہ میں جا کر کہا۔ لوگو! گواہ رہیں یہ آزاد ہے اور کہا کہ یہ تیرا باپ ہے اس کے ساتھ چلا
جا۔ دس سال سے اُس نے اپنا کاروبار چھوڑ کر تیری خاطر اپنی عمر کا ایک حصہ یوں برباد کیا
ہے۔ زید نے کہا بے شک یہ میرا باپ ہے اور ایک مدرن مدت کے بعد ملا ہے اور اس نے میری
خاطر بہت تکلیف اُٹھائی ہے اور کون ہے جس کو اپنے ماں باپ سے محبت نہیں ہوتی ، بے شک
اس نے دس سال میری محبت کے پیچھے برباد کئے ہیں لیکن مجھ کو تو آپ کے سوا کوئی ماں باپ نظر
نہیں آتا ہے۔ خیال کرو کہ آپ کو کس قدر انس تھا۔ باپ روتا ہوا چلا جاتا ہے لیکن وہ آپکی
جدائی پسند نہیں کرتا ۔ پس یہ تھا آپ کی دیانت، امانت ، صداقت، راستبازی کا حال ۔ آپ
نے اعلانیہ فرمایا کہ اے لوگو! میں نے تم میں عمر گزاری ہے بتلاؤ میں نے کبھی جھوٹ بولا ہے تو
کیا میں خدا پر ہی جھوٹ بولوں گا؟ یہی وجہ تھی کہ حضرت ابو بکر سن کر فوراً ایمان لے آئے ۔
کہتے ہیں کہ جب آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا تو حضرت ابو بکر صدیق باہر گئے ہوئے تھے اور
واپس آتے ہوئے راستہ میں اپنے ایک دوست کے مکان پر ٹھہرے اور آپ اپنی چادر بچھا کر
لیٹنے ہی لگے تھے کہ اس گھر کی لونڈی نے آ کر کہا افسوس تمہارا دوست پاگل ہو گیا اور کہتا ہے کہ
مجھ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں ۔ حضرت ابو بکر فرماتے ہیں کہ وہ لیٹے بھی نہیں فوراً چا در سنبھال کر
بیٹھ گئے اور رسول کریم ﷺ کے گھر پہنچے اور کہنے لگے کہ میں نے سنا ہے کہ آپ پرف
نازل ہوتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ حضرت ابو بکر چونکہ آنحضرت ﷺ کے گہرے دوست
صلى الله
عروسه
فرشتے
تھے۔ آپ کو یہ خیال تھا کہ کہیں ان کو ٹھوکر نہ لگ جائے آپ ان کو تسلی سے بتانا چاہتے تھے لیکن
حضرت ابو بکر نے آپ کو قسم دے کر کہا کہ آپ صاف بتا ئیں ۔ آپ نے کہا درست ہے۔
حضرت ابو بکر صدیق نے کہا پس آپ میرے ایمان کے گواہ رہیں اور کہنے لگے کہ آپ مجھ کو
دلیلیں دے کر میرا ثواب کیوں کم کرتے ہیں ۔ کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ علی
صلى الله
وسلم
کو دیکھا۔ بعینہ یہی دلیل خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی ۔ آپ کے
دعویٰ سے پہلے محمد حسین بٹالوی نے اپنے ایک رسالہ میں براہین احمد یہ لکھنے کے بعد

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
صلى الله
عروسه
حضرت صاحب کی اس قدر تعریفیں لکھی ہیں کہ جس کی کوئی حد نہیں ۔ وہ اپنے رسالہ میں لکھتا ہے
کہ یہ شخص ایسا ولی اللہ ہے کہ اس نے جو خدمات دین کی کی ہیں تیرہ سو سال میں کسی نے نہیں
کیں۔ حالانکہ دیکھو اس تیرہ سو سال میں بڑے بڑے صلحاء، فضلاء، اولیاء لوگ گزرے ہیں
اس کی نظر میں ان سب سے بڑھ کر حضرت صاحب تھے لیکن دعوی کے بعد اس نے جو مخالفت کی
ہے اس میں بھی سب سے بڑھ کر رہا۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ دعوی سے پہلی زندگی دیکھتے ہیں بعد
میں تو رسول کریم ﷺ کو بھی دشمنوں نے بہت بُرا بھلا کہا لیکن بعد کی باتیں دشمنی کی ہوتی ہیں
گواہی تو دشمنی سے پہلے کی ہوتی ہے۔ یہ تینوں باتیں ہیں جن میں قرآن مجید ہمارے ساتھ ہے۔
ایک لطیفہ ہے میاں نظام الدین صاحب ایک سادہ لوح ، نیک اور متقی آدمی تھے ۔ جن
لوگوں نے ان کو دیکھا ہے وہ جانتے ہیں۔ میں چھوٹا بچہ تھا اُن کو چائے کی بہت عادت تھی وہ کیا
کرتے کہ چائے کی خشک پتی منہ میں رکھ لیتے اور پھر جب پانی ملتا تو گرم پانی اوپر سے پی
لیتے ۔ وہ محمد حسین بٹالوی کے دوست تھے اور حضرت صاحب کے بھی ۔ محمد حسین نے ان سے کہا
کہ حضرت صاحب نے تو ایسا دعویٰ کیا ہے تو ان کو یقین نہ آیا اور کہنے لگے کہ مرزا صاحب تو
بہت نیک آدمی ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ وہ حضرت صاحب کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں
نے سنا ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں؟ حضرت صاحب نے فرمایا کہ
قرآن میں اس طرح ہے۔ وہ کہنے لگے کہ قرآن میں تو لکھا ہے وہ زندہ ہیں حضرت صاحب
نے کہا قرآن ہمارا حاکم ہے اگر آپ قرآن سے ایک آیت بھی لے آئیں تو ہم مان لیں گے
کہ حضرت عیسی زندہ ہیں ۔ نظام الدین کہنے لگے کہ میں پچاس آیتیں ایسی لے آؤں تو پھر تو
آپ مان لیں گے؟ حضرت صاحب نے فرمایا میں کہتا ہوں کہ کہتا ہوں کہ اگر تم ایک آیت بھی لے آؤ گے
تو میں مان لوں گا ۔ کہنے لگا کہ میں جاتا ہوں اور میں آیتیں محمد حسین سے لکھوا لاتا ہوں ۔
حضرت صاحب نے فرمایا کہ آپ ایک ہی لے آئیں تو ہم مان لیں گے وہ کہنے لگا کہ اچھا میں
آج ہی لاہور جاتا ہوں اور دس ہی لکھوا لاتا ہوں ۔ وہ لاہور گئے ۔ اُن دنوں میں حضرت خلیفہ اول
بھی لاہور کسی کام کو آئے ہوتے تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ مولوی محمد حسین اور حضرت خلیفہ اول
کا مباحثہ ہو جائے ۔ مولوی محمد حسین کہتا تھا کہ مباحثہ حدیث سے ہو اور حضرت خلیفہ اول کہتے
تھے کہ قرآن سے ہو ۔ اتنے میں نظام الدین صاحب بھی لاہور پہنچے تو مولوی محمد حسین چینیاں کی
مسجد میں بیٹھے تھے میاں نظام الدین جاتے ہی کہنے لگے مولوی صاحب ! چھوڑ واس اشتہار بازی

آج 10 میں سے 10 باقی