مستورات سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
میں کیا رکھا ہے میں حضرت صاحب سے آسان فیصلہ کر آیا ہوں کہ آپ قرآن سے دس آیتیں
حیات مسیح کی تائید میں لکھ دیں اور حضرت صاحب تو کہتے تھے کہ ایک ہی لے آؤ مگر آپ دس لکھ
دیں ۔ مولوی صاحب سخت برہم ہوئے اور کہنے لگے کہ میں تو دو مہینے کی سخت تکلیف اور بحث کے
بعد نورالدین کو حدیث کی طرف لا رہا تھا اور تم پھر قرآن کی طرف لے جا رہے ہو۔ میاں
نظام الدین ایک منصف مزاج آدمی تھے کہنے لگے کہ اچھا جدھر قرآن اُدھر ہم ۔ اس سے معلوم
قصہ
ہوتا ہے کہ ہم سچے راستے پر ہیں اور قرآن وحدیث وصلحائے امت ہمارے ساتھ ہیں ۔
ایسے ہی طریق ہیں سیدھا راستہ چلنے کیلئے جن پر تحریک جدید جاری کی گئی ہے ۔ اگر
مرد و عورت اس کو اچھی طرح سمجھ لیں تو بس خدا کی نصرت ہمارے ساتھ ہو گی ۔ راستہ درست
ہے اور اگر ترقی نہیں ہو رہی تو یہ ہماری کمزوری ہے ۔ مثلاً تلوار تو ہے کہ یہ ہماری کمزوری ہے ۔ مثلاً تلوار تو ہے لیکن تلوار چلانی نہیں آتی ۔
ہے کہ ایک بادشاہ کا ایک اردلی تھا جوتا ، اردلی تھا جو تلوار کے ایک وار میں گھوڑے کے چاروں پیر کاٹ
دیا کرتا تھا بادشاہ کے لڑکے نے دیکھا کہ یہ تلوار ایک وار میں گھوڑے کے چاروں پیر کاٹ دیتی
ہے پس یہ یہ تلوار تلوار به بہت اچھی ہے۔ اس نے اردلی سے کہا کہ یہ تلوار مجھے دیدو۔ اس نے تلوار نہ
دی۔ وہ روتا ہوا بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ میں نے اردلی سے تلوار مانگی تھی لیکن اُس
نے نہ دی ۔ بادشاہ نے اردلی کو بلا کر کہا کہ تم کیسے نمک حرام نوکر ہو کہ ہمارا لڑکا تم سے تلوار مانگتا
ہے اور تم نہیں دیتے ۔ سپاہی نے لڑکے کو تلوار دیدی لڑکے نے گھوڑے کے پاؤں کاٹنے چاہے
مگر وہ نہ کئے وہ روتا ہوا پھر باپ کے پاس گیا بادشاہ نے پھر سپاہی کو بلایا کہ تم نے ہمارے
لڑکے کو وہ تلوار نہیں دی ۔ سپاہی نے کہا حضور ! بات یہ ہے کہ تلوار تو وہی ہے لیکن ان کو چلانا نہیں
آتی ۔ تو بات یہ ہے کہ چلانے والا تو سپاہی تھا تلوار کی اس میں کیا خوبی ہے۔ پس اسی طرح
دیکھو کہ قرآن ایک تلوار ہے ۔ یہی قرآن مولویوں کے ہاتھ میں مردہ تھا۔ یہی قرآن ہمارے
ہاتھ میں تلوار ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں قرآن کی تلوار چلانا سکھائی ہے اب
اس تلوار کے ہوتے ہوئے : وئے فائدہ نہ اُٹھا ندہ نہ اُٹھاؤ تو تمہارا اپنا قصور ہے۔ تمہیں اپنے نفسوں پر غور کرنا
چاہئے کہ احمدی ہو کر تم نے کیا فائدہ اُٹھایا ۔ لاکھوں روپیہ خرچ کر کے کوئی نتیجہ نہ نکلے تو کس قدر
افسوس کی بات ہے۔ ایک جلسہ ہی کو دیکھو اکثر ہمارے گاؤں کی عورتیں کہتی ہیں ہم جلسہ کھانے
چلی ہیں ۔ کیا یہی غرض ہے اور اس سردی کے موسم میں بڑی بڑی تکلیفیں اٹھا کر یہاں آتی ہو؟
ان ریلوں میں سفر کرتی ہو جن میں دم گھٹتا ہے، یہاں آ کر کھوری پر سوتی ہو، پتلی دال کھاتی ہو

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
یہ سب تکلیفیں اُٹھاتی ہو ۔ اگر یہ تین دن تین سو ساٹھ دن کیلئے بیج بن کر غلہ کا کام نہیں دیتے تو
بہت افسوس کا مقام ہے۔ اور اگر واقعی تم ان تین دنوں میں معرفت کا بیج لیکر تین سو ساٹھ دن
میں ہوتی ہو تو خدا کی نصرت اور مددتم کو مل گئی ۔ جب خدا کی نصرت اور مددمل گئی تو سب کچھ مل
گیا۔ تو پھر جو تکلیفیں تم اُٹھا کر آتی ہو تکلیفیں نہیں بلکہ آرام ہیں ، دال نہیں کھاتی ہو بلکہ سونا کھاتی
ہو، تم کسیر پر نہیں سوتیں بلکہ گدیلوں پر سوتی ہو، تم اعلیٰ ریلوں پر سفر کرتی ہو لیکن یہ سب اسی
حالت میں ہو سکتا ہے جب کچھ فائدہ اُٹھاؤ۔ دیکھو ایک ہی چیز ہوتی ہے ایک اس سے فائدہ
اُٹھاتا ہے اور ایک نقصان ۔ مثلاً ایک سالن ہوتا ہے ایک کھا کر اُس سے طاقت حاصل کرتا ہے
اور دوسرا اُسی سالن کو کھا کر پیٹ پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے ۔ دیکھو وہی انگور اور امرود جو دل اور دماغ
کو راحت دیتے ہیں ایک کے اندر خون بن جاتے ہیں اور دوسرے کے اندر ہیضہ کے جراثیم ۔
دیکھو ایک گھاس ہے بکری کھاتی ہے دودھ دیتی ہے وہی گھاس بکرا کھاتا ہے، بھینسا کھاتا ہے،
بیل کھاتا ہے، وہی گھاس پیشاب اور گوبر بن کر خارج ہو جاتی ہے ۔ بیشک قرآن اعلیٰ ہے مگر
جیسی تمہارے اندر مشین ہوگی ویسا ہی تمہارے اندر کام کرے گی ۔ دیکھو جیسا بکری اور بکرا ایک
ہی گھاس کھاتے ہیں ایک کے اندر دودھ کی مشین ہے وہی گھاس دودھ بن جاتا ہے دوسرے
کے اندر صرف پاخانہ کی مشین ہے وہ پاخانہ بن کر خارج ہو جاتا ہے۔ پس اگر تمہارے دل کے
اندر نیکی اور تقویٰ ہے تو تمہارے اندر روحانی دودھ بن جائے گا اور جس سے تم دنیا کی مائیں
بن جاؤ گی ۔ اور اگر تم میں نیکی اور تقویٰ نہیں تو یہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم پاخانہ بن کر نکل جائے گی
جس سے تم بھی بھا گو گی اور لوگ بھی ۔ پس اپنے اندر خدا کی محبت پیدا کرو تم میں کتنی ہیں جن کو
خدا سے محبت ، بچوں ، بچوں اور خاوندوں کی محبت سے زیادہ ہے؟ ایمان سے بتاؤ اگر بتاؤ اگر تمہارے بچے
قربانی کیلئے بلائے جائیں تو تم خوشی سے پیش کرو گی ؟ دیکھو خنساء ایک عورت تھیں وہ بہت مال
دار تھیں ۔ اُن کے خاوند نے اُن کی تمام دولت جوئے میں برباد کر دی اور وہ بار بار اپنے
بھائیوں سے بہت دولت لائیں اور اُن کے خاوند نے برباد کر دی اور خاوند جوانی میں مر گیا۔
اُن کے چار لڑکے تھے اُن کو پالا ، بڑھاپے میں اسلام لائیں ، ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک لڑائی
ہوئی سب سپاہی قسم کھا کر گئے کہ فتح لے کر آئیں گے یا وہیں مرکر ڈھیر ہو جائیں گے، خنسات نے
اپنے چاروں بیٹوں کو بُلا کر کہا اور اُن کو اپنے احسان یاد دلائے کہ دیکھوئیں جوانی میں بیوہ ہوئی
تمہارا باپ جواری تھا اور میری تمام دولت لٹا چکا تھا اور میں نے محنت کر کے تمہیں پالا تھا آج

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
میں تم سے یہ کہتی ہوں کہ تم جنگ میں جاؤ یا تو فتح کر کے آنا یا اپنی جانیں وہیں دے دینا دشمن کو
ناکامی کی پیٹھ نہ دکھانا ۔ بیٹوں کو رخصت کر کے خدا کا فرض ادا کیا۔ پھر جنگل میں جا کر خدا کے
حضور نہایت گریہ وزاری سے دعا کی اور مامتا کا حق ادا کیا ۔ خدا تعالیٰ نے شام کو فتح دیدی ۔ 19
اس وقت بھی محمد شریف ایک لڑکا گجرات کا رہنے والا ہے۔ جہاں وہ رہتا ہے وہاں لڑائی
ہے انگریزوں کے قونصل ( COUNCIL) نے اُسے بُلا کر کہا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ تا کہ
تمہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔ اُس نے جانے سے انکار کیا ۔ قونصل نے کہا ہم تمہیں سرکاری خرچ
پر پہنچادیں گے لیکن اس نے کہا میں یہاں مرنے ہی کو آیا ہوں آخر اس کو وہاں سے زبر دستی باہر
بھجوایا گیا۔ پس اگر تمہارے ہمسایہ کے بچے ایسا کرتے ہیں تو تم اسی سے خوش مت ہو جاؤ بلکہ
کوشش کرو کہ تمہارا اپنا بچہ بھی ایسا کرے۔
دیکھو میں نے چھوٹی چھوٹی تحریکیں کی ہوئی ہیں ۔ مثلاً ایک کھانا کھاؤ ، سادہ زندگی بسر کرو،
مگر ابھی بہت سے مرد، عورتیں اور لڑکیاں ہیں جو اس تحریک پر عمل نہیں کر رہیں ۔ غریب لوگ تو
پہلے ہی ایک کھانا کھاتے ہیں پس غریبوں کیلئے تو یہ مفت کا ثواب ہے۔ میں نے تحریک کی تھی کہ
گوٹہ کناری مت لگاؤ مگر جو پہلے کسی کے پاس ہوں اُن کو سوائے شادی بیاہ کے مت پہنو۔ بعض
غریب عورتیں سوال کرتی ہیں کہ چھوٹا گوٹہ اور ٹھپہ لگا لیں؟ دیکھو سچے گوٹے لگانے والیاں تو پھر
بھی کچھ مال دار ہوتی ہیں مگر جھوٹا لگانے والی تو اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ وہ غریب ہے پھر
بھی فضولی سے باز نہیں آئی ۔ دیکھو ایک ایک پیسہ کی قدر کرنی چاہئے ۔ پیسوں سے روپے بنتے
ہیں ۔ پس پیسوں کی قدر کرو انہی پیسوں کا گھی بچوں کو کھلا ؤ تو صحت اچھی ہو گی ۔ جُھوٹے
گوٹے کناری سے کیا فائدہ؟ جھوٹا زیور بھی مت خرید و پہلے جو گز را سوگز را آب تم پیشتر اس
کے کہ نئے قانون بنائے جائیں پہلے پر عمل کرو ۔ خواہ مخواہ پھیری والوں سے کوئی سو دانہ خریدو۔
پھیری والوں سے جو چیز لی جاتی ہے غیر ضروری ہوتی ہے ۔ دیکھو! اگر تم کو ضرورت ہوتی تو تم
اپنے خاوند کو بازار بھیجتیں اور وہ چیز منگوا تیں لیکن پھیری والے کا کپڑا دیکھ کر پسند کرنا ہی بہ
ہے کہ اصل ضرورت بھی دیکھ کر پسند آ گیا۔ پس یا درکھو کوئی چیز بغیر ضرورت نہ خرید و اور سادہ
زندگی بسر کرو۔ میں امید کرتا ہوں خدا کی آواز آنے سے پیشتر اپنے آپ کو تیار کر لوگی ۔ شرعی
حکم کے ماتحت روزے رکھو ۔ سوچو! تم میں کتنی ایسی ہیں جن کے ذمے روزے تھے اور دوسرے
روزے آنے سے پہلے ان روزوں کو پورا کیا ؟ پس دوسرے روزے آنے سے پہلے اپنے پہلے
بتاتا

انوار العلوم جلد ۱۴
مستورات سے خطاب
روزے پورے کرو۔ سادہ زندگیاں بناؤ تا تمہارے لڑکے اور لڑکیاں تمہارے نیک نمونے
حاصل کریں اور خدا تعالیٰ بھی تم پر رحم کرے اور ایسے ماں باپ جنہوں نے ایسے بچے پیدا کئے وہ
ان کیلئے دعا کریں گے اور قوم کیلئے بھی رحمت بنیں گے۔ پس تم اپنے اندر احمدیت کی ایسی روح
پیدا کرو اور ایسے بیج لے کر جاؤ کہ تمہارے دلوں میں نور اور عرفان پیدا ہو اور ایسا بیج ہو کہ
تمہارے اندر ایسا پھل لائے جو تم سال بھر کھاؤ اور تمہارے بچوں اور خاوندوں اور تمہارے
بہن بھائیوں اور ہمسائیوں کی زندگیاں سنور جائیں ۔
ا النصر : ۲ تا آخر
(الازهار لذوات الخمار صفحه ۲۹۵ تا ۳۰۹ مطبوعه بار دوم )
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم باب قول النبي
صلى الله عليه وسلم سدوا الابواب الا باب ابی بکر۔
ال عمران: ۱۴۵
بخاری کتاب فضائل اصحاب النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم باب قول النبي الله
لو كنت متخذا خليلا، السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۳۸۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ه شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه ۱۶۵ - مطبع رحمانیہ مصر ۱۹۲۹ء
المائدة : ۱۱۷ ، ۱۱۸
ك ابوداؤد کتاب الصلواة باب متى يؤمر الغلام بالصلوة
بنی اسرائیل : ۷۹ و الفاتحة : ٧،٦
بخاری کتاب الاذان باب وجوب القراءة للإمام (الخ)
ال النساء : ۶۷ تا ۱۲ یونس : ۱۷
سیرت ابن هشام الجزء الاوّل صفحہ ۲ ۱۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ ء
السيرة الحلبية الجزء الاوّل صفحہ ۱۳۸ - مطبع از هریه مصر ۱۹۳۲ء
ها سيرت ابن هشام الجزء الاوّل صفحه ۲۰۰-۲۰۱ مطبوعه طبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
اسد الغابة الجزء الثانی صفحه ۲۲۵ مطبوعہ ۱۲۸۵ھ
كل السيرة الحلبية الجزء الاول صفحه ۳۰۸-۳۰۹ مطبع ازهرية مصر ۱۹۳۲ء
اشاعة السنة جلدے نمبر ۶ صفحه ۱۴۹ ۔ اگست ۱۸۸۴ء
و اسد الغابة الجزء الخامس صفحه ۴۴۳ - مطبوعہ طہران ۱۳۷۷ھ

آج 10 میں سے 10 باقی