فضائل القرآن (۶)

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
فضائل القرآن (۶)
از
سید نا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
فضائل القرآن (۶)
ترتیب قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت
استعارات اور تشبیہات سے پیدا شدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق
( تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۶ ء بر موقع جلسه سالانه )
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں ۔
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ وَ سُلَيْمَنَ عِلْمًا - وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى
كَثِيرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ وَوَرِثَ سُلَيْمَنُ دَاوُدَ وَقَالَ يَأَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا
مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَ أُوتِينَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ وَحُشِرَ
لِسُلَيْمَنَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ ) حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى
وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَأَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَنُ
وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ
نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَ عَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَ اَدْخِلْنِي
بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَالِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ
أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ لَا عَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْلَا أَذْبَحَنَّهُ أَوْلَيَا تِيَنِّي بِسُلْطَنٍ
مُّبِينٍ فَمَكَتَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ اَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَا بِنَبَا
يَقِينِ إِنِّي وَجَدْتُ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَّلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ ۔
وَجَدْتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ
أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ اللَّهُ
لَا إِلهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ قَالَ سَنَنظُرُ اَصَدَقْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْكَذِبِينَ
اذْهَبُ بِكِتَبِى هَذَا فَالْقِهُ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرُ مَاذَا يَرْجِعُونَO
اس کے بعد فرمایا:۔
میرا آج کا مضمون پھر اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو تین سال پہلے میں بیان کر رہا تھا یعنی
فضائل القرآن ۔ درمیان میں تین سال اس میں ناغہ ہو گیا کیونکہ رمضان کی وجہ سے لمبی تقریر
نہیں کی جا سکتی تھی ۔ اس دفعہ بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں لمبی تقریر نہیں کر سکتا لیکن چونکہ
میں اس مضمون کے بیان کرنے کا ارادہ کر چکا تھا اِس لئے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اس
مضمون کا کوئی حصہ اختصار کے ساتھ بیان کر دیا جائے ۔
قرآن کریم کے سوا اور کسی کتاب کو تمام مذاہب جو دنیا میں پائے جاتے ہیں وہ اپنی فضیلت اور برتری کا دعویٰ افضل الكتب ہونیکا دعوی نہیں کرتے ہیں اور وہ اپنی مذہبی کتب
کے متعلق بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ افضل الکتب ہیں لیکن اُن کی کتب کو یہ دعوی نہیں ۔ میں نے
آج تک سوائے قرآن کریم کے کوئی ایسی کتاب نہیں دیکھی ج دیکھی جس میں یہ لکھا ہو کہ وہ دوسری مذہبی
کتب سے افضل ہے۔ ہاں قرآن کریم بے شک یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ تمام الہامی کتابوں
پر
فضیلت رکھتا ہے مگر یہ کہ وہ کس طرح افضل ہے یہ ایک سوال ہے جس کا جواب دینا مسلمانوں
کے ذمے ہے۔ غیر مذاہب والے یا تو قرآن پڑھتے نہیں یا بوجہ اس کے کہ قرآن تعصب کی نگاہ
سے پڑھتے ہیں صاف دل لے کر اس کا مطالعہ نہیں کرتے ۔ یا بوجہ اس کے کہ وہ قلب مطہر نہیں
رکھتے اور قرآن فرماتا ہے کہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ، میرے مطالب اور معانی مطہر قلوب
پر ہی کھل سکتے ہیں قرآن کریم کے مطالب اُن پر نہیں کھلتے ۔ پس یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اُن تک
قرآن کریم کے مطالب پہنچائیں اور ثابت کریں کہ قرآن کے ر آن کریم نہ صرف ایک اعلیٰ کتاب ہے
بلکہ وہ ساری الہامی کتابوں پر فضیلت رکھتی ہے۔ اس سلسلہ میں پانچ لیکچر میں پہلے دے چکا
ہوں ۔ ایک ۱۹۲۸ء میں تمہیدی طور پر میں نے دیا تھا مگر اُس وقت طبیعت بہت علیل تھی اس لئے
صرف گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ ہی میں نے بعض باتیں بیان کی تھیں ۔ پھر ۱۹۲۹ ء،۱۹۳۰ ء، ۱۹۳۱ ء اور
۱۹۳۲ء میں چار تفصیلی لیکچر میں نے فضائل القرآن پر دیئے گو بعض حصے اُس وقت بھی چھوڑ نے

انوار العلوم جلد ۱۴
پڑے تھے ۔
فضائل القرآن (۶)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک کتاب براہین احمد پہ لکھی ہے۔ اس میں
آپ نے اپنے اس ارادہ کا اظہار فرمایا ہے کہ اسلام کی سچائی اور برتری ثابت کرنے کیلئے میں
تین سو دلائل دوں گا۔ میں نے جب اس مضمون پر غور کیا تو گو میں نے دلائل کو گنا نہیں مگر میں
خیال کرتا ہوں کہ اسلام کی برتری اور فضیلت کے تین سو دلائل ان نوٹس میں موجود ہیں جو میں
نے اس مضمون کے سلسلہ میں تیار کئے ہیں ۔ اگر کوئی شخص میرے ان نوٹوں کو پڑھ لے تو میں
سمجھتا ہوں بہت سی باتیں اُس پر واضح ہو جائیں گی۔ یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ انسان کی
زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا میں نہیں جانتا کہ میں اس مضمون کو مکمل بیان کر سکوں یا نہ کر سکوں
اس لئے میں نے ذکر کر دیا ہے۔ یہ تمام مصالحہ نہایت اختصار کے ساتھ بلکہ بعض جگہ محض
اشارات میں ۱۹۲۸ ءاور ۱۹۲۹ء میں میں نے جمع کر دیا تھا اور جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں
بیان بھی کر دیا تھا۔ مجھے ان دلائل کی تعداد تو یاد نہیں جو بیان کر چکا ہوں اس لئے میں نمبر کا نام
نہیں لے سکتا صرف ضمناً بغیر نمبر دینے کے میں آج فضیلت قرآن کے ایک خاص پہلو کا ذکر کر
دیتا ہوں ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مضمون کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائی تو اول تو یہ
قرآن کریم کی تفسیر کا ایک نہایت اعلیٰ دیباچہ ہوگا دوسرے براہین احمدیہ کی تکمیل بھی ہو جائے
گی ۔ یعنی اُس رنگ میں جس کا شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اظہار فرمایا
تھا گو بعد میں اس کی تکمیل اور رنگ میں بھی ہوگئی یعنی وحی اور الہام اور آپ کی ماموریت اور
نبوت کی شان نے اسلام کو جس رنگ میں تمام مذاہب پر غالب ثابت کیا وہ تین سو دلائل کے اثر
سے بہت بڑھ چڑھ کر ہے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود بھی تحریر فرما دیا تھا
کہ اب یہ سلسلہ تالیف کتاب بوجہ الہامات الہیہ دوسرا رنگ پکڑ گیا ہے اور اب ہماری طرف
سے کوئی شرط نہیں بلکہ جس طرز پر خدا تعالیٰ مناسب سمجھے گا بغیر لحاظ پہلی شرائط کے اس کو انجام
دے گا۔ کیونکہ اب اس کتاب کا وہ خود متوتی ہے اور اُس کی مشیت کسی اور رنگ میں اس کی
تکمیل چاہتی ہے۔ لیکن اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پہلی خواہش بھی پوری ہو
جائے تو دشمنوں کا یہ اعتراض مٹ جاتا ہے کہ آپ نے براہین احمدیہ کو مکمل نہیں کیا اور وعدہ کے
با وجود قرآن کریم کی فضیلت کے تین سو دلائل پیش نہیں کئے ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
آجکل تو
براہین احمدیہ اور مولوی چراغ علی صاحب حیدر آبادی از میدار
اور احسان“ وغیرہ مخالف اخبارات یہ بھی لکھتے رہتے ہیں کہ کوئی مولوی چراغ علی صاحب
حیدر آبادی تھے وہ آپ کو یہ مضامین لکھ کر بھیجا کرتے تھے ۔ جب تک اُن کی طرف سے مضامین
کا سلسلہ جاری رہا آپ بھی کتاب لکھتے رہے مگر جب انہوں نے مضمون بھیجنے بند کر دیئے تو آپ
کی کتاب بھی ختم ہوگئی ۔ گو یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ مولوی چراغ علی صاحب کو کیا ہو گیا کہ اُنہیں جو
اچھا نکتہ سُوجھتا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لکھ کر بھیج دیتے اور ادھر اُدھر کی معمولی
باتیں اپنے پاس رکھتے ۔ آخر مولوی چراغ علی ا صا صاحب مصنف ہیں ۔ براہین احمدیہ احمد یہ ۔ کے مقابلہ
میں اُن کی کتابیں رکھ کر دیکھ لیا جائے کہ آیا کوئی بھی ان میں نسبت ہے؟ پھر وجہ کیا ہے کہ
دوسرے کو تو ایسا مضمون لکھ کر دے سکتے تھے جس کی کوئی نظیر ہی نہیں ملتی اور جب اپنے نام پر کوئی
مضمون شائع کرنا چاہتے تو اُس میں وہ بات ہی پیدا نہ ہوتی ۔ پس اوّل تو انہیں ضرورت ہی کیا
تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو مضمون لکھ لکھ کر بھیجتے ؟ اور اگر بھیجتے تو عمدہ چیز
اپنے پاس رکھتے اور معمولی چیز دوسرے کو دے دیتے ۔ جیسے ذوق کے متعلق سب جانتے ہیں کہ
وہ ظفر کو نظمیں لکھ لکھ کر دیا کرتے تھے ۔ مگر دیوان ذوق اور دیوانِ ظفر آجکل دونوں پائے
جاتے ہیں ۔ انہیں دیکھ کر صاف نظر آتا ہے کہ ذوق کے کلام میں جو فصاحت اور بلاغت ہے وہ
ظفر کے کلام میں نہیں ۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ ظفر کو کوئی چیز دیتے بھی تھے تو
اپنی بچی ہوئی دیتے تھے اعلیٰ چیز نہیں دیتے تھے حالانکہ ظفر بادشاہ تھا۔ غرض ہر معمولی عقل والا
انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ اگر مولوی چراغ علی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کو مضامین بھیجا کرتے تھے تو انہیں چاہئے تھا کہ معرفت کے محمدہ عمدہ نکتے اپنے پاس رکھتے اور
معمولی علم کی باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لکھ کر بھیجتے ۔ مگر مولوی چراغ علی
صاحب کی کتابیں بھی موجود ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں بھی ۔ انہیں ایک
دوسرے کے مقابلہ میں رکھ کر دیکھ لو کوئی بھی ان میں نسبت ہے؟ انہوں نے تو اپنی کتابوں میں
صرف بائیبل کے حوالے جمع کئے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کے وہ
معارف پیش کئے ہیں جو تیرہ سو سال میں کسی مسلمان کو نہیں سو جھے۔ اور ان معارف اور علوم کا
سینکڑواں بلکہ ہزارواں حصہ بھی ان کی کتابوں میں نہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
الہامی کتب کے سمجھنے میں ایک وقت البالی کتب میں بعض اہے مشکل مضامین
ہوتے ہیں جن کے متعلق لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ آسانی سے حل نہیں
ہوتے یا ان کے متعلق آپس میں بحث شروع ہو جاتی ہے۔ کوئی کہتا ہے اس کا یہ مطلب ہے اور کوئی
کہتا ہے اس کا وہ مطلب ہے۔ ایسی صاف بات نہیں ہوتی جیسے مثلاً یہ حکم ہے کہ اَقِيمُوا الصَّلوةَ
نماز قائم کرو۔ جو شخص عربی جانتا اور اس جانتا اور اسلام سے واقفیت رکھتا ہے وہ اَقِيمُوا الصَّلوةَ سنتے ہی فوراً
سمجھ جاتا ہے کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ نماز قائم کرو۔ یہ جھگڑا پیدا نہیں ہوتا کہ آقِیمُوا الصَّلوةَ
سے مراد نماز نہیں روزہ ہے یا روزہ نہیں حج ہے۔ آگے نماز کی کیفیات میں فرق ہو سکتا ہے
خشوع خضوع میں فرق ہو سکتا ہے عرفان میں فرق ہو سکتا ہے مگر اس بات میں کوئی اختلاف
نہیں ہو سکتا کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ نماز قائم کرو۔ بلکہ جو نہی کسی کے منہ سے یہ فقرہ نکلے گا کہ
أقِيمُوا الصَّلوةَ یا قرآن کریم میں یہ حکم دیکھے گا فوراً سمجھ جائے گا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ
نمازیں پڑھو ۔ مگر جو مشکل مسائل ہوتے ہیں اُن کو بعض لوگ سمجھتے ہیں اور بعض نہیں سمجھتے اور اس
بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ دوسرے لوگ جو باخبر ہیں اُنہیں وہ مسائل سمجھا ئیں ۔ خواہ اس وجہ
سے کہ وہ خود غور نہیں کرتے یا اس وجہ سے کہ ان کا دل کسی گناہ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا فضل
جذب کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ یہ مشکل مضامین بالعموم دو طرح کے ہوتے ہیں ایک علمی
مضامین جو بار یک فلسفے پر مبنی ہوتے ہیں مثلاً توحید ہے اس کا اتنا حصہ تو ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ خدا
ایک ہے مگر آگے یہ صوفیانہ باریکیاں کہ کس طرح انسان کے ہر فعل پر خدا تعالیٰ کی توحید کا اثر
پڑتا ہے اس کیلئے ایک عارف کی ضرورت ہوگی اور یہ مسائل دوسرے کو سمجھانے کیلئے کوئی عالم
درکار ہوگا ہر شخص یہ باریکیاں نہیں نکال سکتا لیکن اتنی بات ضرور سمجھ لے گا کہ قرآن دوسرے خدا
کا قائل نہیں ۔ دوسرے یہ مشکلات ایسے مطالب کے متعلق پیدا ہوتی ہیں جو علمی تو نہ ہوں مگر وہ
اس زبان میں بیان کئے گئے ہوں جسے تشبیہہ اور استعارہ کہتے ہیں ۔
استعارہ میں جب بھی بات کی استعارات کو حقیقت قرار دینے کا نتیجہ جائے تو گو وہ باریک نہیں ہوتی
مگر عوام الناس اُس زبان کو نہ جاننے کی وجہ سے اس کے ایسے معنی کر لیتے ہیں جو حقیقت پر مبنی
نہیں ہوتے ۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک واقعہ پیش آیا۔ جب شام کی

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
رونے والا
جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو سالار لشکر بنا کر بھیجا اور
فرمایا کہ اگر زید مارے جائیں تو جعفر بن ابی طالب کمان لے لیں اور اگر جعفر مارے جائیں
تو عبداللہ بن رواحہ کمان لے لیں تو جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ویسا ہی وقوع
میں آیا اور حضرت زید اور حضرت جعفر اور حضرت عبداللہ تینوں شہید ہو گئے اور حضرت خالد بن ولید
لشکر کو اپنی کمان میں لے کر بحفاظت اُسے واپس لے آئے ۔ جس وقت مدینہ میں یہ خبر پہنچی تو
جن عورتوں کے خاوند مارے گئے تھے یا جن والدین کے بچے اس جنگ میں شہید ہوئے تھے اُنہوں
نے جس حد تک کہ شریعت اجازت دیتی ہے رونا شروع کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
محض اظہار افسوس کیلئے نہ اس لئے کہ عورتیں جمع ہو کر رونا شروع کر دیں فرمایا۔ جعفر پر تو کوئی
والا نہیں ۔ میر ۔ ا۔ میرے نزدیک اس فقرہ سے آپ کا یہ منشا ہر گز نہیں تھا کہ کوئی جعفر کو روئے
بلکہ مطلب یہ تھا کہ ہمارا بھائی بھی آخر اس جنگ میں مارا گیا ہے جب ہم نہیں روئے تو تمہیں
بھی صبر کرنا چاہئے ۔ کیونکہ حضرت جعفر کے رشتہ دار وہاں یا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے یا
حضرت علی تھے اور یہ جس پا یہ کے آدمی تھے اس کے لحاظ سے ان کی چیچنیں نہیں نکل سکتی تھیں ۔
پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غالبا اس بات کے اظہار کیلئے کہ میرا بھائی جعفر بھی مارا
گیا ہے مگر میں نہیں رویا فرما یا جعفر پر تو کوئی رونے والا نہیں ۔ ا انصار نے جب یہ بات سنی تو
چونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات کو پورا کرنے کا بے حد شوق رکھتے تھے اس لئے
انہوں نے اپنے اپنے گھر جا کر عورتوں سے کہنا شروع کیا کہ یہاں رونا دھونا چھوڑ واور جعفر کے
گھر چل کر روؤ ۔ چنانچہ سب عورتیں حضرت جعفر کے گھر میں اکٹھی ہو گئیں اور اور سب نے ایک
گہرام مچا دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ آواز سنی تو فرمایا کیا ہوا ؟ انصار نے
عرض کیا۔ یا رسول اللہ ﷺ آپ نے جو فرمایا تھا کہ جعفر پر کوئی رونے والا نہیں اس لئے ہم
نے اپنی عورتیں حضرت جعفر کے گھر بھیج دی ہیں اور وہ رو رہی ہیں ۔ آپ نے فر ۔ آپ نے فرمایا۔ میرا یہ
مطلب تو نہیں تھا۔ جاؤ انہیں منع کرو۔ چنانچہ ایک شخص گیا اور اُس نے انہیں منع کیا۔ وہ کہنے
لگیں تم ہمیں کون روکنے والے ہو؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آج افسوس کرتے
ئے فرمایا ہے کہ جعفر کو رونے والا کوئی نہیں اور تُو ہمیں منع کرتا ہے ۔ وہ یہ جواب ہ یہ جواب سن کر پھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ کیونکہ بعض لوگوں کو دوسروں کی ذرا ذرا
سی بات پہنچانے کا شوق ہوتا ہے اور عرض کیا وہ مانتی نہیں ۔ آپ نے فرمایا۔ اُن کے سروں پر
ہوئے
صلى الله۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
مٹی ڈالو۔ مطلب یہ تھا کہ چھوڑو اور اُنہیں کچھ نہ کہو خود ہی رو دھو کر خاموش ہو جائیں گی ۔ مگر
اُس کو خدا دے اُس نے اپنی چادر میں مٹی بھر لی اور اُن عورتوں کے سروں پر ڈالنی شروع کر
دی۔ انہوں نے کہا پاگل کیا کرتا ہے؟ وہ کہنے لگا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے مٹی
ڈالو۔ اس لئے میں تو ضرور ڈالوں گا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں
نے اُسے ڈانٹا اور فرمایا تو بات کو تو سمجھا ہی نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منشا تو یہ تھا کہ
ان کا ذکر چھوڑ و اور جانے دو سے وہ خود ہی خاموش ہو جائیں گی ۔ یہ مطلب تو نہیں تھا کہ تم مٹی
ڈالنا شروع کر دو۔ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ایک استعارہ کلام تھا مگر وہ واقعہ میں مٹی
ڈالنے لگ گیا ۔ تو بعض دفعہ لوگ استعارہ کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ اور بعض دفعہ لفظی معنے ایسے
لے لیتے ہیں جو حقیقت کے خلاف ہوتے ہیں اور اس طرح بات کہیں کی کہیں پہنچ جاتی ہے۔
خریط ابیض اور حیط اسود کا غلط مفہوم میں نے یہ عرب کی مثال آپ لوگوں کے سامنے پیش کی ہے اب میں پنجاب کی
لئے
ایک مثال دے دیتا ہوں ۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ سحری کا وقت اُس وقت تک ہے جب تک
سفید دھاگا سیاہ دھاگا سے الگ نظر نہیں آتا۔ یہ ایک استعارہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب
تک پو پھٹ نہ جائے کھاتے پیتے رہو۔ مگر پنجاب میں بہت سے زمیندار رمضان کی راتوں میں
سفید اور سیاہ دھاگا اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور چونکہ دھاگا اچھی روشنی میں نظر آتا ہے اس ۔
وہ دن چڑھے تک خوب کھاتے پیتے رہتے ہیں ۔ اب یہ اسی استعارہ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے اور
چونکہ بعض لوگوں کی نگاہ نسبتاً کمزور ہوتی ہے اس لئے ممکن ہے وہ دن چڑھنے کے بعد بھی اس
آیت کی رُو سے کھانے پینے کا جواز ثابت کر لیں کیونکہ انہیں سورج کی روشنی میں ہی اِس فرق کا
پتہ لگ سکتا ہے ۔ ہمارے ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب جب اپنے طالب علمی کے زمانہ میں لاہور
پڑھتے تھے تو ایک احمدی دوست کے گھر پر رہتے تھے ۔ رمضان کے دن تھے ۔ ایک رات انہوں
نے یہ خیال کر کے کہ یہ بچہ ہے اُسے کیا جگانا ہے روزے کیلئے نہ جگا یا مگر میر صاحب کو
جیسا کہ بچوں کا عام طریق ہے روزے رکھنے کا بڑا شوق تھا۔ اُن کی آنکھ ایسے وقت میں کھلی
جب کہ سحری کا وقت گذر چکا تھا اور روشنی پھیل گئی تھی ۔ ادھر گھر کے مالک کو خیال آیا کہ ان کا
دل میلا ہوگا انہیں روٹی کھلا دینی چاہئے ۔ چنانچہ میر صاحب دروازہ کھولنے لگے تو وہ کہنے لگا
ہیں ! ہیں ! کھولنا نہیں روشنی آئے گی میں اندر سے کھانا پکڑا دیتا ہوں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی غرض بعض لوگ استعارہ کے اس طرز پر معنی کرتے ہیں کہ اس کو حقیقت بنا لیتے ہیں اور پھر
استعارات پائے جاتے ہیں اس کا کچھ کا کچھ مفہوم ہو جاتا ہے۔ اور الہامی
کتابوں میں تو بالخصوص بہت مشکل پیش آتی ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی کتاب ہے اس کی
کسی آیت کے دوسرے معنی ہم نہیں کرنے دیں گے ۔ اسی طرح نبیوں کی پیشگوئیوں میں
استعارات پائے جاتے ہیں بلکہ ہر انسان روزانہ استعارے استعمال کرتا ہے مگر نبیوں کے کلام
میں جب کوئی استعارہ آجائے گا تو لوگ کہیں گے کہ ہم اس کے کوئی اور معنی نہیں کرنے دیں گے
ور نہ یہ ثابت ہوگا کہ نَعُوذُ بِاللهِ نبی بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔ بلکہ خدا اور اُس کے انبیاء کا کلام تو
الگ رہا لوگ بزرگوں کے کلام میں بھی انتہا درجہ کی سختی سے کام لیتے ہیں اور اُن کے استعارات
کو سمجھنے کی بجائے حقیقت قرار دیتے ہیں ۔
ہمارے شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے ”سِلکِ مروارید‘ نام سے ایک ایک لطیفہ ناول لکھا ہے جس میں قصہ کے طور پر ایک عورت کا ذکر کیا ہے جو بڑی بڑی
بحثیں کرتی اور مولویوں کا ناطقہ بند کر دیتی تھی ۔ ہماری کا ٹھگڑھ کی جماعت کے ایک دوست
تھے انہوں نے یہ کتاب پڑھی تو ایک دفعہ جب کہ جلسہ سالانہ ۔ لانہ کے ایام تھے اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام یا حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کا زمانہ تھا، دوستوں نے اُن سے پوچھا کہ
کیوں بھئی ! جلسہ پر چلو گے؟ انہوں نے کہا اب کے تو کہیں اور جانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے
پوچھا کہاں جاؤ گے ؟ تو پہلے تو انہوں نے نہ بتایا مگر آخر اصرار پر کہا کہ اس دفعہ میرا ارادہ
سہارنپور جانے کا ہے کیونکہ وہاں ایک بڑی بزرگ اور عاملہ عورت رہتی ہیں جن کا ذکر
سلک مروارید میں ہے اُن کی زیارت کا شوق ہے ۔ ( شیخ یعقوب علی صاحب نے ناول میں
لکھا تھا کہ وہ سہارنپور کی ہیں ) انہوں نے کہا۔ نیک بخت ! وہ تو شیخ صاحب نے ایک ناول لکھا
ہے جس میں فرضی طور پر سہارنپور کی ایک عورت کا ذکر کیا ہے یہ تو نہیں کہ سہارنپور میں واقعہ میں
کوئی ایسی عورت رہتی ہے۔ وہ کہنے لگا۔ اچھا! تم شیخ یعقوب علی صاحب کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے صحابی ہیں جھوٹا سمجھتے ہو ۔ وہ کہنے لگے کہ اس میں جھوٹا سمجھنے کی کیا بات ہے وہ تو ایک قصہ ہے
اور قصوں میں بات اسی طرح بیان کی جاتی ہے ۔ وہ دوست کہتے ہیں کہ پہلے تو اُسے ہماری بات
پر یقین نہ آیا مگر جب ہم نے بار بارا سے یقین دلایا تو کہنے لگا۔ اچھا! یہ بات ہے؟ مجھے قادیان

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
پہنچنے دو۔ میں جاتے ہی حضرت صاحب سے کہوں گا کہ ایسے جھوٹے شخص کو ایک منٹ کیلئے بھی
جماعت میں نہ رہنے دیں فوراً خارج کر دیں ۔ میں تو پیسے جمع کر کر کے تھک گیا اور میرا پختہ ارادہ
تھا کہ سہارنپور جاؤں گا مگر اب معلوم ہوا کہ یہ سب جھوٹ تھا۔ اب اس بیچارے کے لئے یہی
سمجھنا مشکل ہو گیا کہ ایسی عورت کوئی نہیں یہ ایک فرضی قصہ ہے جو اس لئے بنایا گیا ہے کہ تا وہ
لوگ جو قصے پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ اس رنگ میں احمدیت کے مسائل سے واقف ہو
جائیں ۔
غرض مذہبی کتابوں میں یہ مشکل استعارات کو نہ سمجھنے والے طبقہ کی ذہنیت ہوتی ہے کہ جہاں کوئی استعارہ
آیا وہاں ایک طبقہ کھڑا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے ہم آگے چلنے نہیں دیں گے جب تک تم اس بات کو
اُنہی الفاظ میں تسلیم نہ کرو جو قرآن کریم نے بیان کئے ہیں ۔ دودھ کی نہروں کا ذکر آ جائے تو
جب تک وہ یہ تسلیم نہ کر لیں کہ منٹگمری اور لاہور اور رشیخو پورہ کی بھینسیں خدا تعالیٰ نے نے رکھی ہوئی
ہونگی انہیں دودھ کی نہروں کا یقین ہی نہیں آتا۔ کیلے کا ذکر آ جائے تو جب تک بمبئی کا کیلا جنت
میں نہ مانیں اُن کی تسلی ہی نہیں ہوتی ۔ شراب کا ذکر آ جائے تو گو وہ یہ ماننے کیلئے تیار ہو جائیں
گے کہ جنت کی شراب زیادہ صاف ہوگی مگر یہ نہیں مانیں گے کہ شراب سے مراد کوئی اور چیز بھی
ہوسکتی ہے اور اگر حور و غلما اور اگر حور و غلمان کا ذکر آ جائے تو پھر تو ان کے منہ سے رالیں ٹپک پڑتی ہیں ۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل کے عہد خلافت میں ایک دفعہ میں مدارس دیکھنے کیلئے لکھنو گیا۔
اتفاقاً وہاں ندوۃ العلماء کا جلسہ تھا۔ میں بھی جلسہ دیکھنے کیلئے چلا گیا ۔ ایک مولوی عبدالکریم
صاحب پروفیسر تھے ۔ اُن کی تقریر اُس وفا ۔ اُن کی تقریر اس وقت نماز کی خوبیوں کے متعلق تھی ۔ سامعین اگر چہ کم تھے
مگر اُن میں سے اکثر مسلمان تھے اور وہ بھی مولوی طرز کے ۔ ایک مسلمان بیرسٹر بھی شریک تھے
جو میرے ساتھ ہی بیٹھے تھے ۔ مولوی صاحب نے تقریر شروع کی اور کہا کہ لوگو! نماز پڑھنی
چاہئے ۔ نماز کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان کو جنت ملتی ہے اور جنت کیا ہوتی ہے؟ اس کے
بعد انہوں نے جنت کی جو کیفیت بیان کرنی شروع کی اُس کا ذکر میرے لئے ناممکن ہے۔ اس کا
ایک چھوٹے سے چھوٹا ٹکڑا میں بیان کر دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا۔ وہاں بہترین شکل کی
خوبصورت تصویریں ہونگی اور جس تصویر کو دیکھ کر انسان کا دل للچائے گا وہ فوراً خوبصورت عورت
بن جائے گی اور پھر مرد و عورت کے تعلقات شروع ہو جائیں گے اور ان تعلقات کا جنت کی

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
طرح اختتام نہیں ہوگا۔ یہ نقص اسی بات کا اسی بات کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے قرآن میں دو چار لفظ حور کے
پڑھ لئے اور نتیجہ نکال لیا کہ جو کچھ یہاں ہے وہی کچھ وہاں بھی ہوگا ۔ میرے پاس جو بیرسٹر بیٹھے
تھے وہ کہنے لگے ۔ اچھا ہوا یہ لیکچر رات کو رکھا گیا اگر دن کو رکھا جاتا اور لوگ زیادہ تعداد میں
شامل ہو جاتے تو ہماری بڑی ذلت ہوتی ۔ تو الہامی کتابوں میں خصوصاً یہ مشکل پیش آتی ہے کہ
لوگ کہہ دیتے ہیں یہ اللہ کی کتاب ہے اور اس میں جو تشہ اور اس میں جو تشبیہہ یا استعارہ استعمال ہوا ہے وہ حقیقت
ہے اس کے دوسرے معنی ہو ہی نہیں سکتے ۔
طرح الہامی کتابوں علمی مضامین کے سمجھنے میں عوام کی مشکلات الی عالی عالی ان کا ابھی بھی
عام لوگوں کیلئے بڑا مشکل ہوتا ہے جس کی کئی وجوہ ہیں ۔
-
اول الہامی کتابوں کی ترتیب عام کتابوں سے جُدا ہوتی ہے۔ عام کتابوں میں تو یہ ہوتا
ہے کہ مثلاً پہلے مسائل وضو بیان کئے جائیں گے پھر مسائلِ عبادت بیان کئے جائیں گے پھر
ایک باب میں مسائل نکاح بیان کیے جائیں گے اسی طرح کسی باب میں طلاق اور خلع کا اور کسی
میں کسی اور چیز کا ذکر ہوگا اور جس جگہ مسائل بیان ہونگے اکٹھے ہونگے ۔ مگر الہامی کتابوں میں
یہ رنگ نہیں ہوتا اور اُن کی ترتیب بالکل اور قسم کی ہوتی ہے جو دُنیوی کتب کی ترتیب سے نرالی
ہوتی ہے یہاں تک کہ جاہل لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اس میں ترتیب ہے ہی نہیں ۔
الہامی کتب کی نرالی ترتیب میں حکمتیں اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ الہامی کتابوں میں دنیا کی تمام کتابوں
سے نرالی ترتیب کیوں رکھی جاتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں بھی کئی حکمتیں ہیں ۔
(الف) اس ترتیب سے سارے کلام سے دلچسپی پیدا کرانی مد نظر ہوتی ہے۔ اگر الہامی
کتاب کی ترتیب اُسی طرح ہو جس طرح مثلاً قدوری کی ترتیب ہے کہ وضو کے مسائل یہ ہیں
نکاح کے مسائل وہ ، تو عام لوگ اپنے اپنے مذاق کے مطابق اُنہی حصوں کو الگ کر کے ان پر عمل
کرنا شروع کر دیتے اور باقی قرآن کو نہ پڑھتے مگر اب اللہ تعالیٰ نے سارے مسائل کو اس
طرح پھیلا کر رکھ دیا ہے کہ جب تک انسان سارے قرآن کو نہ پڑھ لے مکمل علم اُسے حاصل ہو
ہی نہیں سکتا ۔
( ب ) لوگوں کو غور و فکر کی عادت ڈالنے کیلئے بھی اللہ تعالیٰ نے یہ ترتیب اختیار کی ہے۔ اگر

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
عام کتابوں کی طرح اس میں مسائل بیان کر دیئے جاتے تو لوگوں کا ذہن اِس طرف منتقل نہ ہوتا
کہ ان مسائل کے بار یک مطالب بھی ہیں ۔ وہ صرف سطحی نظر رکھتے اور غور و فکر سے محروم رہتے ۔
مگر اب اللہ تعالیٰ نے ان مسائل کو اس طرح پھیلا دیا اور ایک دوسرے میں داخل کر دیا ہے کہ
انسان کو ان کے نکالنے کیلئے غور وفکر کرنا پڑتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک سمندر ہے۔
( ج ) یہ ترتیب اس لئے بھی اختیار کی گئی ہے تا خشیت الہی پیدا ہو کیونکہ خشیت الہی پیدا
کرنے کیلئے یہ ترتیب ضروری تھی ۔ مثلاً اگر یوں مسائل بیان ہوتے کہ وضو یوں کرو گلی اس
طرح کرو، عبادت اس طرح کرو، اتنی رکعتیں پڑھو تو خشیت الہی پیدا نہ ہوتی ۔ جیسے عبادت
وغیرہ کے تمام مسائل قدوری اور ہدایہ وغیرہ میں بھی مذکور ہیں مگر قدوری اور ہدا یہ پڑھ کر کوئی
خشیت اللہ پیدا نہیں ہوتی۔ لیکن وہی مسئلہ جب قرآن میں آتا ہے تو انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی
خشیت سے لبریز ہو جاتا ہے۔ اس لئے کہ قرآن ان مسائل کو خشیت اللہ کا ایک مجزو بنا کر بیان
کرتا ہے الگ نہیں ۔ اور دراصل نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ وغیرہ مسائل کا اصل مقصد تقوی ہی
ہے۔ پس قرآن تقوی کو مقدم رکھتا ہے تا جب انسان کو یہ کہا جائے کہ وضو کرو تو وہ وضو کر نے
کیلئے پہلے ہی تیار ہو ۔ اسی طرح جب کہا جائے کہ نماز پڑھو تو انسان نماز پڑھنے کیلئے پہلے ہی تیار
ہو۔ اگر قرآن میں نماز کا الگ باب ہوتا تو اُسے پڑھ کر خشیت اللہ پیدا نہ ہوتی ۔ پس
الها می کتاب چونکہ اصلاح کو مقدم رکھتی ہے اس لئے وہ سطحی ترتیب کو چھوڑ کر ایک نئی ترتیب پیدا
کرتی ہے جو جذباتی ہوتی ہے۔ یعنی قلب میں جو تغیرات پیدا ہوتے ہیں الہامی کتاب اُن کا ذکر
کرتی ہے۔ یہ نہیں کہ وہ وضو کے بعد نماز کا ذکر کرے بلکہ وہ وضو سے روحانیت ، طہارت اور
خدا تعالیٰ کے قرب کی طرف انسان کو متوجہ کرے گی ۔ کیونکہ وضو سے طہارت کے جذبات پیدا
ہوتے ہیں پھر جب نماز کا مسئلہ آئے گا تو یہ نہیں ہو گا کہ اللہ تعالی نماز کے مسائل بیان کرنا
شروع کر دے بلکہ سجدہ اور رکوع کے ذکر سے جو جذبات انسانی قلب میں پیدا ہوتے ہیں اُن
سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ اُسے اپنی طرف متوجہ کرے گا تا جو جذبات بھی انسان کے اندر پیدا
ہوں اُن سے وہ ایسا اثر لے جو اُ سے خدا تعالیٰ کے قریب کر دے۔
قلبی واردات کی دو مثالیں پس ترتیب قرآن ظاہر پر بنی نہیں بلکہ قلب کے جذبات کی لہروں پر مبنی ہے اور یہ لہریں مختلف ہوتی
ہیں ۔ میں اس کے متعلق دو مثالیں دے دیتا ہوں ۔ ایک اچھی اور ایک بڑی۔ کہتے ہیں کسی مسجد

آج 10 میں سے 10 باقی