فضائل القرآن (۶)

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
کاملا ایک دن جماعت کرانے لگا تو اُس نے دیکھا کہ مقتدی آسودہ حال ہیں ۔ اس پر نماز میں
ہی اسے خیال پیدا ہو ا کہ اگر یہ مجھے تحفے تحائف دیں تو میرے پاس بڑا مال اکٹھا ہو جائے ۔ پھر
جب مال جمع ہو گیا تو میں اُس سے تجارتی سامان خریدوں گا اور خوب تجارت کروں گا ۔ کبھی دتی
میں اپنی اشیاء لے جاؤں گا کبھی کلکتے چیزیں لے جاؤں گا ۔ غرض اِسی طرح وہ خیالات دوڑاتا
چلا گیا۔ پھر ہندوستان اور بخارا کے درمیان اُس نے تجارت کی سکیم بنانی شروع کر دی ۔ اب
بظاہر وہ رکوع اور سجدہ کر رہا تھا مگر خیالات کہیں کے کہیں تھے ۔ ایک بزرگ بھی اُن مقتدیوں
میں شامل تھے ۔ اُن پر کشفی حالت طاری ہوئی اور انہیں امام کے تمام خیالات بتا دیئے گئے ۔
اس پر وہ نماز توڑ کر الگ ہو گئے ۔ جب اُس ملا نے نماز ختم کی تو وہ اُن پر ناراض ہوا اور کہنے
لگا۔ تمہیں یہ مسئلہ معلوم نہیں کہ نماز امام کے پیچھے پڑھا کرتے ہیں ۔ وہ کہنے لگے مسئلہ تو مجھے معلوم
ہے مگر میری صحت کچھ کمزور ہے میں آپ کے ساتھ چلا اور دتی تک گیا۔ پھر دتی سے بخارا گیا
اور میں تھک کر رہ گیا اور چونکہ اتنے لمبے سفر کی میں برداشت نہیں کر سکتا تھا اس لئے آپ سے
الگ ہو گیا ۔ اس پر وہ شرمندہ ہو کر خاموش ہو گیا۔
اب یہ بیہودہ خیالات تھے جو اُس کے دل میں پیدا ہوئے مگر ان خیالات میں بھی وہی
ترتیب رہی جو اس کے جذبات قلب پر مبنی تھی ۔ یہی حال نیک خیالات کا ہے اور وہ بھی اسی
رنگ میں پیدا ہوتے ہیں ۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہوگا کہ مثلاً تم سجدہ میں گئے ہو اور تم سُبْحَانَ
ربی الاعلی کہتے ہو تو اُس وقت تمہارا دل بھی حاضر ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی سبوحیت کا نقشہ
تمہارے سامنے آنے لگتا ہے۔ اُس وقت گو تمہارے منہ سے دوسری اور تیسری دفعہ بھی
سُبْحَانَ رَبِّي الاغلی نکل رہا ہوتا ہے مگر تمہارا دل پہلے سُبْحَانَ رَبِّي الا علی کو ہی
چھوڑنے کو نہیں چاہتا ۔ یا اَلْحَمْدُ لِلهِ کہتے ہو اور اُس وقت تمہارا دل حاضر ہوتا ہے تو اُس
وقت حمد کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے احسانات تمہارے سامنے یکے بعد دیگرے آنے شروع ہو
جاتے ہیں اور تم انہی احسانات کی یاد میں محو ہو جاتے ہو ۔ اب اگر ایسی حالت میں تم کسی کے
پیچھے نماز پڑھ رہے ہو تو گوتم اُس کی اقتدا میں کبھی سجدہ کرو گے، کبھی رکوع میں جاؤ گے اور منہ
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم وغیرہ بھی کہو گے مگر تمہارے دل پر حمد ہی جاری ہوگی ۔ تو قلوب پر
بعض روحانی واردات آتی ہیں اور وہی حقیقی نماز ہوتی ہیں ۔ اُس وقت انسان کو الفاظ منہ سے
نکال رہا ہوتا ہے مگر اُس کے جذبات روحانیت کے لحاظ سے ایک خاص رستہ پر چل رہے ہوتے

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہیں ۔ پس وہ واردات جو انسان مومن پر آتی ہیں قرآن کریم کی ترتیب ان پر مبنی ہے ۔ وہ نماز
کے بعد روزہ کا ذکر نہیں کرتا۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میری یہ ہدایت پڑھنے کے بعد کیا کیا
خیالات انسان کے اندر پیدا ہونگے ۔ پس وہ خیالات جو اس کے نتیجہ میں انسانی قلب میں پیدا
ہو سکتے ہیں قرآن کریم ان کو بیان کرے گا ۔ غرض بالعموم مذہبی کتابوں کی ترتیب خصوصا
قرآن مجید کی ترتیب ظاہری تعلق پر نہیں بلکہ ان جذبات پر ہے جو قرآن کریم پڑھتے وقت پیدا
ہوتے ہیں ۔ اور چونکہ خدائے عالم الغیب جانتا تھا کہ فلاں آیت یا فلاں حکم کے نتیجہ میں کس
کس قسم کے خیالات پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے بجائے ظاہری ترتیب کے اُس نے قرآن کریم
کی ترتیب ان جذبات پر رکھی جو قلب مومن میں پیدا ہوتے ہیں ۔ مگر اس کا نتیجہ یہ ضرور نکلتا ہے
کہ جو لوگ غور سے اور محبت اور پیار کے جذبات کے ساتھ قرآن مجید کو نہیں پڑھتے اُنہیں یہ
کتاب پھیکی معلوم ہوتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں یہ کیا ہوا کہ ابھی موسیٰ کا ذکر تھا پھر نوح کا ذکر
شروع کر دیا پھر شعیب کے حالات بیان ہونے لگ گئے ابھی سُود کا ذکر تھا کہ ساتھ نماز کا ذکر
آ گیا۔ ان کے نزدیک یہ باتیں اتنی بے جوڑ ہوتی ہیں کہ وہ ان کا آپس میں کوئی تعلق سمجھ ہی
نہیں سکتے ۔ مگر وہی مضمون جب کسی عالم کے پاس پہنچتا ہے تو وہ سنتا ہے اور سر دھنتا ہے۔
اگر کہو کہ پھر اس کا علاج کیا ہے؟ تو قرآنی علوم سے فائدہ اُٹھانے کا اصول کو میرے مضمون سے اس کا کوئی گو میرے
تعلق نہیں مگر چونکہ میں نے بتایا ہے کہ انسان بسا اوقات جذبات کی رو میں بہہ جاتا ہے اس
لئے میں بھی جذبات کے ماتحت دو تین علاج بتا دیتا ہوں ۔
پہلا علاج یہ ہے کہ انسان سارے کلام کو پڑھے اور بار بار پڑھے یہ نہیں کہ کوئی خاص
حصہ چن لیا اور اُسے پڑھنا شروع کر دیا۔
دوم اُس وقت پڑھے جب اُس کے دل میں محبت اور اخلاص کا جوش ہو ۔ جن لوگوں کا
جذبہ محبت ہر وقت کامل رہتا ہو ان کیلئے یہ کافی ہے کہ وہ صبح یا شام کا وقت تلاوت کیلئے مقرر کر
لیں مگر جن کا جذبہ محبت ایسا کامل نہ ہو وہ اُس وقت تلاوت کیا کریں جب اُن کے دل میں محبت
کے جذبات ابھر رہے ہوں ۔ چاہے دو پہر کو بھریں یا کسی اور وقت ۔
سوم قرآن کریم کو اس یقین کے ساتھ پڑھا جائے کہ اس کے اندر غیر محد و دخزانہ ہے۔
جو شخص قرآن کریم کو اس نیت کے ساتھ پڑھتا ہے کہ جو کچھ مولوی مجھے اس کا مطلب بتائیں

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
گے یا پہلی کتابوں میں لکھا ہوا ہے وہیں تک اس کے معارف ہیں اُس کے لئے یہ کتاب بند
رہتی ہے۔ مگر جو شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ اس میں خزانے موجود ہیں وہ اس کے معارف اور علوم
کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
کوئی سال ڈیڑھ سال کی بات ہے کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے
ایک سوال پوچھنا ہے ۔ مجھے اُس وقت جلدی تھی میں نے کہا کوئی مختصر سوال ہے یا تفصیل طلب ؟
وہ کہنے لگا میں مرزا صاحب کی صداقت کا ثبوت چاہتا ہوں ۔ میں نے کہا مرزا صاحب کی
صداقت کا ثبوت سارے قرآن سے ملتا ہے ۔ کہنے لگا کوئی آیت بتائیں ۔ میں نے کہا ممکن ہے
میں جو آیت بتاؤں آپ کہیں کہ اس کا یہ مطلب نہیں وہ مطلب ہے ۔ اس لئے آپ ہی قرآن
کی کوئی آیت پڑھ دیں ۔ میں اس سے مرزا صاحب کی صداقت ثابت کر دونگا ۔ اُس نے جلدی
سے یہ آیت پڑھ دی کہ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمُ
بِمُؤْمِنِينَ کے میں نے مختصراً اس آیت کا مضمون بیان کر کے اُسے بتایا کہ اس آیت سے بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت ثابت ہوتی ہے۔ چنانچہ میں نے کہا۔ آپ
بتائیں آجکل مسجدوں میں لوگ کتنے جاتے ہیں؟ کہنے لگا بہت کم ۔ میں نے کہا پھر جو نماز پڑھنے
جاتے ہیں ان میں سے نماز کی حقیقت سے کتنے آگاہ ہوتے ہیں؟ کہنے لگا بہت ہی کم ۔ پھر میں
نے کہا ان میں سے جو با قاعدہ پانچ وقت نمازیں پڑھتے ہیں ان کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟ کہنے لگا
ان کی تعداد تو اور بھی تھوڑی ہوتی ہے۔ میں نے کہا خدا اِس آیت میں یہ کہتا ہے کہ بعض لوگ
کہتے ہیں ہم ایمان لائے حالانکہ وہ موم ہ وہ مومن نہیں ہوتے ۔ اب آپ خود تسلیم آپ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ یہ
آیت جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اُتری آج بھی اپنے مضمون کی صداقت
ظاہر کر رہی ہے۔ پھر اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی بدیاں آج پیدا ہوگئی ہیں تو
کیا ان بدیوں کو دور کرنے کیلئے مصلح نہیں آنا چاہئے تھا ؟ آخر یہ آیت اسی لئے قرآن میں آئی
ہے تا اللہ تعالیٰ بتائے کہ ایسے گندے لوگ چونکہ دنیا میں موجود ہیں اس لئے ہم نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا۔ پھر اگر ایسے لوگوں کی اصلاح کیلئے قرآن کی ضرورت تھی، محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت تھی تو جب کہ موجودہ زمانہ میں بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں اور
آپ خود تسلیم کرتے ہیں کہ اس آیت کا مضمون لوگوں کے عمل سے نظر آتا ہے تو جس اصلاح کا
سامان خدا نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کیا تھا وہ بھی ہونا چاہئے ۔ اس پر وہ

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
بالکل خاموش ہو گیا ۔ تو در حقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم میں ایسے وسیع مطالب
بیان کئے گئے ہیں کہ اگر انسان غور کرے تو وہ خزانہ ختم ہونے میں ہی نہ ہی نہیں آتا۔ ہاں جو لوگ
اسے بند کتاب سمجھ لیتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اس میں سے نئے معارف نہیں نکل سکتے اُن
پر واقعہ میں کوئی بات نہیں کھلتی ۔ جس طرح اگر تم کسی جنگل میں سے گزر رہے ہو تو تمہارے
سامنے ہزاروں درخت آئیں گے مگر تم کسی کو غور سے نہیں دیکھو گے لیکن اگر محکمہ جنگلات کا افسر
معائنہ کرنے کیلئے آ جائے تو وہ بیسیوں نئی باتیں معلوم کر لیتا ہے ۔ اسی طرح جو شخص اس نیت
سے قرآن پڑھتا ہے کہ یہ غیر محدود خزانہ ہے وہ اس سے فائدہ اُٹھا لیتا ہے اور جو اس نیت سے
نہیں پڑھتا وہ محروم رہتا ہے ۔
ہر زبان میں تشبیہ اور استعارہ کا استعمال متعلق دوسری مشکل جیسا کہ میں
موجود ہے۔
بتا چکا ہوں تشبیہہ اور استعارہ کی ہے۔ دنیا کی ہر زبان میں تشبیہہ اور تمثیل کا استعمال موجو
ہر اعلیٰ علمی کتاب میں تشبیہات و تمثیلات بیان ہوتی ہیں ۔ ہر ملک میں استعاروں کا استعمال کیا
جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں محاورہ ہے کہ آنکھ بیٹھ گئی مگر کوئی نہیں کہتا کہ کیا آنکھ کی بھی
ٹانگیں ہیں ؟ یا وہ بیٹھی ہے تو کس پلنگ اور کرسی پر ۔ کیونکہ ہر شخص جانتا ہے کہ آنکھ بیٹھنے کے معنی یہ
ہیں کہ آنکھ ضائع ہوگئی اور پھوٹ گئی ۔ اسی طرح اور بیسیوں نہیں سینکڑوں محاورے زبانِ اردو
میں استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ استعارے زبان کے کمال پر دلالت کرتے ہیں ۔
غرض تشبیہہ اور استعارہ ایسی ضرور چیز ہے کہ اس کے بغیر گزارہ ہی نہیں ہو سکتا۔ اور
چونکہ اس کے استعمال سے مضامین خوبصورت اور مزین ہو جاتے ہیں اس لئے الہامی کتابیں
بھی اسے استعمال کرتی ہیں ۔ اور اس طرح وہ اس امر کی شہادت دیتی ہیں کہ تشبیہہ اور استعارہ
بڑی ضروری چیز ہے ۔
الہامی کتب کے بارہ میں لوگوں کی مشکلات لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے الہامی کتابوں کو چونکہ
بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے اس لئے لوگ اس کے لفظ لفظ پر بیٹھ جاتے ہیں اور تشبیہہ اور
استعارہ کی وجہ سے غلطی خوردہ لوگ دو انتہاؤں کو پہنچ جاتے ہیں ۔ کچھ لوگ تو ایسے ہو۔ تو ایسے ہوتے ہیں جو
تشبیہہ اور استعارہ کو بالکل نظر انداز کر کے اسے حقیقت پر محمول قرار دے دیتے ہیں ۔ اگر قرآن

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
میں خدا کے ہاتھ کا ذکر آئے تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ بس اسی طرح چمڑے کا ہے
جس طرح ہمارا ہاتھ ہے۔ اُس کی بھی انگلیاں ہیں اور انگوٹھا ہے ۔ اور اگر انہیں کہا جائے کہ
ہاتھ سے مراد خدا کی طاقت ہے تو وہ کہیں گے تم تاویلیں کرتے ہو جب خدا نے ہاتھ کا لفظ
استعمال کیا ہے تو تمہارا کیا حق ہے کہ تم اس کی کوئی اور تاویل کرو۔ اسی طرح خدا کی آنکھ کا ذکر
آئے تو وہ کہیں گے اس کے بھی ڈیلے ہیں۔ اور اگر اس کے کوئی اور معنی کئے جائیں گے تو وہ
کہیں گے یہ تو تاویلیں ہوئیں۔ ایسے معنی کرنا خدا کی ہتک ہے ۔ اسی طرح اگر خدا تعالیٰ کے
متعلق اسْتَوى عَلَى الْعَرْشِ شے کے الفاظ آجائیں تو وہ کہیں گے کہ جب تک خدا تعالیٰ کو
ایک سنگ مرمر کے تخت پر بیٹھا ہو التسلیم نہ کیا جائے قرآن سچا نہیں ہو سکتا ۔ یا اگر حدیثوں میں
بعض ایسے ہی الفاظ آجائیں کہ خدا اپنا پاؤں دوزخ میں ڈالے گا۔ یا قرآن میں انہیں یہ
دکھائی دے کہ يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ " تو جب تک وہ یہ تسلیم نہ کریں کہ خدا نے بھی پاجامہ
پہنا ہوا ہوگا اور وہ اپنی پنڈلی سے نَعُوذُ بِاللهِ اپنا پاجامہ اُٹھائے گا اُس وقت تک ان کی تسلی
ہی نہیں ہوتی ۔ پس وہ تشبیہہ اور استعارہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ٹھوکر کھا گئے اور خدا تعالیٰ لی کے کے مجسم
کے قائل ہو گئے اور کسی نے ان الفاظ کی حکمت پر غور نہ کیا۔
وارفتگی کا استثنا بے شک بعض دفعہ جذبات کی رو میں بھی انسان ایسے الفاظ منہ سے
نکال دیتا ہے جن سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ بھی مجسم ہے مگر
وہ ایک عارضی حالت ہوتی ہے : و وارفتگی کے وقت انسان پر وارد ہوتی ہے جیسے مثنوی رومی
والے لکھتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک دفعہ جنگل سے گزر رہے تھے کہ اُنہوں نے ایک
گڈریے کو دیکھا جو مزے لے لے کر کہہ رہا تھا کہ خدایا ! اگر تو مجھے مل جائے تو میں تجھے بکری کا
تازہ تازہ دودھ پلاؤں ، تیری جوئیں نکالوں ، تجھے مل مل کر نہلاؤں ، تیرے پاؤں میں کانٹے
چھ جائیں تو میں نکالوں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب یہ باتیں سنیں تو انہوں نے اُسے
سونٹا مارا اور کہا ۔ نالائق ! تو خدا تعالیٰ کی گستاخی کرتا ہے۔ اُسی وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو
الہام ہوا کہ اے موسیٰ ! اس بندے کو تو میری کسی کتاب یا الہام کا پتہ نہ تھا اسے کیا خبر تھی کہ میری
کیا شان ہے یہ تو جذبہ محبت میں سرشار ہو کر مجھ سے باتیں کر رہا تھا تیرا کیا بگڑتا تھا اگر یہ اسی
طرح مجھ سے باتیں کرتا رہتا۔ تو دنیا میں ایسے انسان بھی ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کا عام انسانوں
پر قیاس کر لیتے ہیں اور جب اُنہیں محبت کا جوش اُٹھتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اگر خدا مل جائے تو ہم
ہے جو وارسی

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
اُس کی خدمت کریں حالانکہ خدا تعالیٰ خدمت سے بالا ہستی ہے لیکن بہر حال یہ ایک وارفتگی کی
کیفیت ہے اور اس سے یہ استدلال نہیں کیا جا سکتا کہ کہنے والا خدا تعالیٰ کے جسم کا قائل ہے۔
لیکن بعض پڑھے لکھے ایسے بھی ہوتے ہیں جو الفاظ پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ہاتھ
سے ظاہری ہاتھ اور اُس کی آنکھ سے ظاہری آنکھ مراد لے لیتے ہیں ۔
فلسف
سفی مزاج لوگوں کا حدود سے تجاوز اس کے مقابلہ میں بعض ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے اندر محبت کا جوش نہیں
ہوتا بلکہ فلسفہ اُن کے اندر جوش مار رہا ہوتا ہے۔ وہ جب سنتے ہیں کہ ایک شخص کہتا ہے خدا کی
آنکھیں ہیں اور دوسرا کہتا ہے اس سے آنکھیں مراد نہیں بلکہ فلاں چیز مراد ہے یا خدا تعالیٰ کے
ہاتھ سے ظاہری ہاتھ مراد نہیں بلکہ طاقت وقوت مراد ہے تو وہ یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ سارا
قرآن ہی استعارہ ہے۔ ایسے لوگوں کو جب کہا جاتا ہے کہ قرآن کہتا ہے نماز پڑھو تو وہ کہہ دیتے
ہیں کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ نماز پڑھی جائے بلکہ یہ ہے کہ خدا سے محبت پیدا کی جائے ۔ اسی
طرح جب قرآن کہتا ہے روزے رکھو تو وہ کہتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ بھو کے رہو بلکہ یہ
مطلب ہے کہ حرام خوری نہ کرو۔ اسی طرح جب حج کا ذکر آتا ہے تو وہ کہتے ہیں اس سے یہ مراد
نہیں کہ خواہ مخواہ ملے جاؤ بلکہ اس حکم کا کا مقصد یہ ہے کہ جہاں بھی قومی ضروریات اجتماع چاہتی
ہوں وہاں انسان چلا جائے ۔ خواہ علیگڑھ چلا جائے یا کسی اور جگہ ۔ حتی کہ بعض نے تو اس حد
تک استعارات کو بڑھایا ہے کہ میں نے ایک تفسیر دیکھی جس میں تمام قرآن کو استعارہ اور مجاز
ہی قرار دیا گیا ہے۔ اگر کسی جگہ موسیٰ کا نام آیا ہے تو اس کے کچھ اور ہی معنی لئے ہیں اور اگر
آدم کا لفظ آیا ہے تو اس کے بھی کچھ اور معنی لئے گئے ہیں ۔ ایسا آدمی بالکل سو فسطائی بن جاتا
ہے اور اس کی مثال اُس شخص کی سی ہو جاتی ہے جو بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ
با دشاہ سلامت ! ہر چیز وہم ہی وہم ہے۔ بادشاہ نے اُسے نیچے صحن میں کھڑا کر کے مست ہاتھی
چھوڑ دیا اور احتیاطاً ایک سیڑھی بھی لگا دی تاکہ وہ اس کے حملہ سے بچ کر سیڑھی پر چڑھ جائے ۔
جس وقت ہاتھی نے حملہ کیا تو وہ بھاگا اور دوڑ کر سیڑھی پر چڑھنے لگا ۔ بادشاہ کہنے لگا کہاں جاتے
ہو؟ ہاتھی واتھی کوئی نہیں یہ تو وہم ہی وہم ہے۔ وہ بھی کچھ کم چالاک نہ تھا کہنے لگا بادشاہ سلامت !
کون بھاگ رہا ہے یہ بھی تو وہم ہی ہے۔ تو بعض لوگ استعارہ کو اس حد تک لے جاتے ہیں کہ
کوئی کلام بغیر استعارہ پر محمول کئے نہیں چھوڑتے۔ ایسے لوگوں کے نزدیک خدا ایک طاقت کا

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
نام ہے۔ فرشتے اخلاق کا نام ہیں ۔ جنت اور دوزخ قومی ترقی اور تنزل کے نام ہیں اور اُن
کے نزدیک یہ سب عبادتیں نَعُوذُ بِاللہ لوگوں کو بہلانے کیلئے رکھی گئی ہیں۔
عیسائیوں کی مذہبی کیفیت پائی جاتی ہیں یعنی بعض باتوں کے متعلق تو وہ یہ کہتی ہیں
کہ یہ استعارے ہیں اور بعض باتوں کے متعلق کہتی ہیں کہ یہ استعارے نہیں ۔ اور بعض ایسی
قو میں ہیں جن کا اگر استعارہ میں فائدہ ہو تو استعارہ مراد لے لیتی ہیں اور حقیقت میں فائدہ ہو تو
حقیقت مراد لے لیتی ہیں ۔ عیسائی اسی قسم کے شتر مرغ ہیں ۔ اُنہیں جس چیز میں فائدہ نظر آتا
ہے وہ اختیار کر لیتے ہیں۔ حضرت مسیح نے اپنے متعلق کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ۔ یہ ایک
استعارہ تھا مگر عیسائیوں نے اسے حقیقت قرار دے کر یہ کہنا شروع کر دیا کہ حضرت عیسی سچ مچ
خدا کے بیٹے تھے مگر جب مسیح نے روزے رکھنے اور عبادت کرنے کا حکم دیا تو کہہ دیا کہ یہ
استعارہ ہے۔ گویا جس میں اپنا فائدہ دیکھا وہی روش خود اختیار کر لی ۔ جیسے کہتے ہیں کوئی پور بن
تھی جس کا خاوند مر گیا۔ پوربن نے رونا پیٹنا شروع کر دیا اور اپنی بے کسی ظاہر کرنے کیلئے کہنے
لگی ۔ میرے خاوند نے فلاں سے اتنے روپے وصول کرنے تھے وہ اب کون وصول کرے گا ؟
ایک پور بیہ جو پاس ہی بیٹھا ہوا تھا کہنے لگا ۔ اری ہم ری ہم وہ کہنے لگی فلاں جگہ اتنی زمین اور
جائداد ہے اب اُس پر کون قبضہ کرے گا ؟ تو وہ پھر بولا ۔”’اری ہم ری ہم پھر وہ کہنے لگی اُس
نے فلاں کا سو روپیہ دینا تھا وہ کون دے گا ؟ تو وہ کہنے لگا۔ ارے بھئی ! میں ہی بولتا جاؤں یا
برادری میں سے کوئی اور بھی بولے گا ۔ تو عیسائیوں نے اپنا مذہب ایسا ہی بنایا ہوا ہے۔ جہاں
حضرت عیسی علیہ السلام یہ کہتے ہیں کہ میں خدا کا بیٹا ہوں وہاں کہتے ہیں بالکل ٹھیک ۔ مگر جب وہ
کہتے ہیں کہ بھوتوں کے نکالنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ روزے رکھے جائیں تو وہ کہہ
دیتے ہیں یہ استعارہ ہے۔
66
66
استعارات کی ضرورت اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب استعارات میں اس قدر خطرے ہیں تو الہامی کتابوں نے اسے استعمال کیوں کیا ؟
کیونکہ خرابیاں یا تو استعارہ کو محدود کر دینے سے پیدا ہوتی ہیں یا اسے وسیع کر دینے سے ۔ اگر
استعارہ رکھا ہی نہ جاتا تو اس میں کیا حرج تھا ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ استعارہ کی کئی ضرورتیں ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
اول اس کی ضرورت اختصار ہے۔ تشبیہہ اور استعارہ میں جس قدر اختصار پیدا ہو سکتا
ہے وہ اور کسی طریق سے نہیں ہو سکتا ۔ اس طرح لمبے لمبے مضامین بعض دفعہ صرف ایک فقرہ میں
آ جاتے ہیں ۔ مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ الفاظ آتے ہیں کہ وہ فَالِقُ الْإِصْبَاحِ کے
یعنی صُبحوں کا پھاڑنے والا ہے۔ اس جگہ اِصْباح جمع کا لفظ رکھا ہے اور پھر اس کے ساتھ فَالِق
کا لفظ رکھا ہے اور گو بظاہر یہ دو لفظ نظر آتے ہیں لیکن اس مضمون کو اگر دیکھیں جو اس میں بیان
کیا گیا ہے تو وہ بہت لمبا ہے۔ یعنی دنیا میں قسم قسم کی تاریکیاں ہوتی ہیں اور ان تمام تاریکیوں کو
دور کرنے کے کچھ ذرائع ہوتے ہیں جن کی آخری کڑی خدا ہے۔ جب وہ کڑی تیار ہو جاتی
ہے تو تاریکی دور ہو جاتی ہے اور فلق صبح ہو جاتا ہے ۔ ہم دنیا میں دیکھتے ہیں کہ لوگ بیمار ہوتے
ہیں اور ڈاکٹر اُن کا علاج کرتے ہیں مگر کیا ان کے علاج سے سارے مریض اچھے ہو جاتے
ہیں؟ یقیناً تمام قسم کا علاج کرنے کے باوجود بعض مریضوں پر ایک وقت ایسا آ جاتا ہے جب
ڈاکٹر کہہ دیتا ہے کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا ۔ یہی حال ہر پیشے کا ہے ۔ وکیل کو لے لو تو اُسے وکالت
میں ، انجنیئر کو لے لو تو اسے انجنیئرنگ میں ایک جگہ پہنچ کر رستہ بالکل بند نظر آتا ہے۔ اور سوائے
اس کے اور کوئی صورت نہیں ہوتی کہ اللہ تعالیٰ اُس کی غیب سے مدد کرے۔ پس ایسی حالت
میں سوائے خدا کے اور کوئی مصیبت دور ت دور نہیں کر سکتا ۔ اور اسی کو فَالِقُ الْإِصْبَاح کے الفاظ میں
بیان کیا گیا ہے لیکن اگر خالی یہ کہا جاتا کہ اللہ مشکلات کو دور کرنے والا ہے تو اس سے وہ مضمون
ادا نہ ہوتا جو فَالِقُ الْإِصْبَاح کے الفاظ میں ادا ہوا ہے اور جو رات اور صبح کی کیفیت سے پیدا
ہوتا ہے پس اس استعارہ نے لمبے مضامین کو نہایت مختصر الفاظ میں ادا کر دیا۔
دوسرے استعارہ سے وسعتِ نظر پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں یہودیوں
کے متعلق فرماتا ہے کہ ہم نے انہیں بندر اور سور بنا دیا۔ اب اگر قرآن کریم یہ کہتا کہ ہم نے
انہیں بے حیا بنا دیا تو ان الفاظ میں اس مضمون کا ہزارواں حصہ بھی ادا نہ ہوتا جو قِرَدَةً اور خَنَازِیر
کے الفاظ میں ادا ہوا ہے۔ کیونکہ قِرَدَہ اور خَنَازِیر کی بیسیوں خصوصیتیں ہیں کوئی ایک
خصوصیت نہیں ۔ مثلا بے حیائی بھی ایک خصوصیت ہے ۔ گندگی بھی ایک خصوصیت ہے۔ خنزیر
نہایت ہی گندہ ہوتا ہے اور یہودی بھی حد درجہ غلیظ ہوتے ہیں ۔ میں نے ایک دفعہ جہاز کا سفر کیا
تو کچھ یہودی بھی اس جہاز میں سوار ہو گئے ۔ میں نے اُنہیں دیکھا تو وہ اتنے گندے تھے کہ گویا
چوہڑے ہیں ۔ مگر جب بمبئی جہاز پہنچا تو میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ نہایت زرق برق لباس پہنے

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
بیٹھے ہیں۔ میں کچھ حیران سا ہوا کہ یہ کہاں سے آگئے مگر پھر معلوم ہوا کہ یہ وہی یہودی ہیں جو
سارے سفر میں ساتھ رہے ہیں ۔
تو اللہ تعالیٰ نے جو قِرَدَةً اور خَنَازِیر کے الفاظ استعمال کئے ہیں تو اسی لئے کہ بتائے کہ
بندر اور سور میں جو خصوصیتیں پائی جاتی ہیں وہ سب ان میں پائی جاتی ہیں ۔ اگر صرف اتنا کہہ
دیتا کہ یہودی گندے اور بدکار ہیں تو وہ مضمون ادا نہ ہو سکتا ۔ غرض قِرَدَةً اور خَنَازِیر کے
الفاظ سے مضمون کو حیرت انگیز وسعت ہوتی ہے حتی کہ قِرَدَةً اور خَنَازِیر کی بعض خصوصیات
آج معلوم ہو رہی ہیں اور وہ خصوصیات بھی یہودی قوم میں پائی جاتی ہیں ۔ مثلاً بندر میں نقالی کا
مادہ ہوتا ہے اور یہودیوں میں بھی نقل کا مادہ کمال درجہ پر پہنچا ہوا ہے۔ پس یہودیوں کے متعلق
بتایا کہ وہ صرف بدکار ہی نہیں بلکہ نقال بھی ہیں ۔ اسی طرح بندر پانی سے ڈرتا ہے۔ یہود بھی
ہمیشہ خشکی میں رہتے ہیں سمندر میں سفر نہیں کرتے ۔ کرتے ۔ اسی طرح درجن سے زیادہ خصوصیات ایسی
ہیں جو یہود میں پائی جاتی ہیں مگر وہ سب قِرَدَةً اور خَنَازِیر کے الفاظ کے اندر خدا تعالیٰ نے
بیان کر دیں۔ اگر قِرَدَةً اور خَنَازِیر کے الفاظ اللہ تعالیٰ استعمال نہ کرتا اور الگ الگ ان کی
خصوصیات بیان کرتا تو اس کے لئے ایک مکمل سورۃ چاہئے تھی ۔ اب رہے خَنَازِیر – تو خَنَازِیر
میں بھی کئی عیب ہیں ۔ مثلاً ایک عیب تو یہ ہے کہ وہ ہمیشہ سیدھا جاتا ہے رستہ نہیں بدلتا حتی کہ حملہ
بھی کرتا ہے تو سیدھا کرتا ہے۔ یہود میں بھی یہ عیب پایا جاتا ہے وہ بھی اپنی زندگی کے شعبے
تبدیل نہیں کر سکتے ۔ اسی طرح خِنْزِیر میں گندگی پائی جاتی ہے اور یہود بھی حد درجہ گندے
ہوتے ہیں ۔ پھر بعض امراض بھی خِنزیر میں ہوتی ہیں جو یہودیوں میں بڑی کثرت سے پائی
جاتی ہیں مگر میں اُن کا ذکر نہیں کرتا ۔
تیسرے تشبیہہ اور استعارہ کی ضرورت تبعید کیلئے ہوتی ہے یعنی مضمون کو اونچا کر دینا
اور نظر کو وسیع کر دینا استعارہ کا مقصود ہوتا ہے۔ مثلاً یہ استعارہ تھا کہ خواب میں حضرت یوسف
علیہ السلام نے اپنے والدین اور بھائیوں کو سورج، چاند اور ستاروں کی صورت میں دیکھا۔
اب خالی بھائی کہہ دینے سے وہ مضمون ادا نہ ہوتا جو ستاروں میں ادا ہوا ہے یا جیسے سورج اور
چاند کے الفاظ میں ادا ادا : ہوا ہے کیونکہ سورج ، چاند اور ستارے ایک وسیع مضمون رکھتے ہیں ۔ مثلاً
یہی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو بتا دیا تھا کہ تیرے بھائی باوجود اس کے کہ اس
وقت تیرے مخالف ہیں اور ان کی عملی حالت اچھی نہیں اللہ تعالیٰ ان کی اولادوں سے دنیا کی

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ایسی ہی راہنمائی کرے گا جس طرح ستارے راہنمائی کرتے ہیں ۔ اب یہ ایک وسیع مضمون تھا
جو بھائی کہہ کر ادا نہیں ہو سکتا تھا مگر ستارے کہہ کر ادا ہو گیا۔
چوتھے تقریب مضمون کیلئے بھی استعارہ ضروری ہوتا ہے۔ یعنی بعد ہوتا ہے۔ یعنی بعض دفعہ مضمون ا اتنا وسیع
ہوتا ہے کہ انسان اُسے سمجھ نہیں سکتا جب تک کسی خاص طریق سے اُسے ذہن کے قریب نہ کر
دیں ۔ مثلاً جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ بڑی محبت کرتا ہے تو اس پر بچہ پوچھتا ہے کہ کتنی محبت
کرتا ہے؟ تو اگر ہم اُسے کہہ دیں کہ ماں سے بھی زیادہ تو وہ فوراً بات سمجھ جائے گا ۔ حالانکہ ماں
کی محبت اور خدا تعالیٰ کی محبت میں کوئی نسبت ہی نہیں ۔ اسی لئے بعض مذاہب نے یہ کہہ دیا ہے
کہ خدا ماں ہے، خدا باپ ہے۔ کیونکہ انسان اللہ تعالیٰ کی محبت کو سمجھ ہی نہیں سکتا تھا جب تک
استعارہ کے رنگ میں اسے ادا نہ کیا جائے ۔ تو استعارہ اور تشبیہہ نہایت ضروری چیز ہے اور کلام
کا ویسا ہی اہم جزو ہے جیسے اور الفاظ اور اسے کسی صورت میں ترک نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں
وسعت مضمون ہوگی اور جہاں تھوڑے الفاظ میں مضامین کا ادا کرنا ناممکن ہوگا وہاں استعارہ ہی
استعمال کرنا پڑے گا ۔ بلکہ خود الفاظ بھی ایک قسم کا استعارہ ہی ہیں ۔ مثلاً جب ہم گھوڑا کہتے ہیں
تو یہ خود ایک استعارہ ہوتا ہے۔ ورنہ گھوڑ اور الف کا گھوڑے سے کیا تعلق ہے؟ پس
یہ ایک تشبیہہ اور استعارہ ہے جو انسانی کلام میں تجویز کیا گیا ۔ ورنہ اگر گھوڑے کی تشریح کی جاتی
تو بڑی مشکل پیش آ جاتی ۔ جیسے مشہور ہے کہ کوئی حافظ صاحب تھے جنہوں نے کبھی کبھیر نہیں کھائی
تھی ۔ ایک دن کسی نے اُن کی دعوت کی اور شاگرد نے آ کر بتایا کہ آج اُس نے کھیر پکائی
ہے۔ وہ کہنے لگے کھیر کیا کھانا ہوتا ہے؟ اُس نے بتایا کہ میٹھا میٹھا اور سفید سفید ہوتا ہے۔اب
حافظ صاحب نے چونکہ رنگ بھی کبھی نہ دیکھے تھے اس لئے انہوں نے پوچھا کہ سفید رنگ کس
طرح کا ہوتا ہے؟ شاگرد کہنے لگا بگلے کی طرح ہوتا ہے۔ حافظ صاحب پوچھنے لگے بگلا کس طرح
کا ہوتا ہے؟ اس پر شاگرد نے ہاتھ کی شکل بگلے کی طرح بنائی اور اُس پر حافظ صاحب کا ہاتھ پھیر
دیا۔ حافظ صاحب نے فوراً شور مچادیا اور کہنے لگے جاؤ جاؤ میں ایسی دعوت میں شریک نہیں ہو
سکتا۔ یہ کھیر تو میرے گلے میں اٹک کر مجھے مار ڈالے گی ۔ یہ ہے تو ایک لطیفہ لیکن حقیقت یہ ہے
کہ اگر ہمیں یہ معلوم نہ ہو کہ بگلے سے فلاں چیز مراد ہے ، گھوڑے سے فلاں چیز مراد اور گدھے
سے فلاں چیز تو کوئی گھوڑے کو گدھا سمجھے گا اور بھینس کو گھوڑا۔ پس استعارہ انسانی کلام کا ایک
ضروری جزو ہے اور اسے کسی صورت میں بھی ترک نہیں کیا جا سکتا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
کہ
استعاروں کے بغیر بعض مضامین ادا ہی نہیں ہو سکتے حقیقت یہ ہے کچھ
استعارہ کے صحیح
استعمال کے بغیر مضمون صحیح طور پر ادا ہی نہیں ہو سکتا۔ مثلاً عام طور پر جب کسی شخص سے کوئی ہوسکتا۔ عام طور پر
حماقت کا کام سرزد ہو تو اُسے گدھا کہہ دیا جاتا ہے۔ یا کوئی بہادر شخص ہو تو اُس کے متعلق ہم شیر
کا لفظ استعمال کر دیتے ہیں ۔ اب اگر ہم شیر کا لفظ استعمال نہ کریں اور خالی بہادر کہہ دیں تو جو
شخص استعارہ کو سمجھنے کی طاقت رکھتا ہے وہ بہادر کے لفظ سے کبھی وہ مفہوم نہیں سمجھ سکتا جو شیر کے
لفظ سے سمجھ سکتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ کوئی استعارہ غلط استعمال کر دے ۔ مثلاً گدھا ہے گدھا
ہمیشہ بے موقع کام کرنے والا ہوتا ہے۔ راہ چلتے ہوئے باقی جانوروں کو ہٹاؤ تو وہ ایک طرف
ہو جائیں گے مگر گدھے کو ہٹاؤ تو وہ ٹیڑھا کھڑا ہو جائے گا اور رستہ روک لے گا ۔ اب اگر ہم کسی
کو بیوقوف کہیں تو اس بیوقوف کے لفظ سے یہ نتیجہ نہیں نکل سکتا کہ وہ بے موقع کام کرتا ہے لیکن
گدھے کا لفظ استعمال کرنے سے فوراً دوسرا شخص سمجھ جائے گا کہ یہ بے موقع کام کرتا ہے۔ اسی
طرح گدھے سے بوجھ اُٹھانے کا کام بھی لیا جاتا ہے ۔ قرآن کریم میں اسی وجہ سے علمائے یہود
کی مذمت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ اُن کی مثال اُس گدھے کی سی ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی
ہوں ۔ اب جو لوگ اس نکتہ کو سمجھتے ہیں کہ کسی کو گدھا کہنے سے ایک مقصد اس امر کا اظہار بھی ہوتا
ہے کہ وہ بد عمل ہے وہ فوراً سمجھ جائیں گے کہ جسے گدھا کہا گیا ہے وہ نہ صرف بے موقع کام کرتا
ہے بلکہ بے عمل بھی ہے ۔ لیکن خالی احمق یا بیوقوف کا لفظ کہنے سے یہ مضمون ادا نہیں ہوتا۔ اسی
طرح جو مضمون کسی کو شیر کہنے سے ادا ہوتا ہے وہ خالی بہادر کہنے سے ادا نہیں ہوتا ۔ کیونکہ شیر کی
خوبی یہ ہے کہ وہ بلا وجہ حملہ حملہ نہیں کرتا۔ دوسرے وہ زیر دست سے؟ سے چشم پوشی کرتا ہے ۔ اگر یہ ہے۔ شیر کے
آگے لیٹ جائیں تو وہ حملہ نہیں کرتا سوائے اس کے کہ اُس کے منہ کو خون لگ چکا ہو ۔ یہ خوبی
شیر میں یہاں تک دیکھی گئی ہے کہ بعض جگہ چھوٹے بچے لیٹے ہوئے تھے کہ اتفاقاً وہاں شیر آ
گیا۔ ایسی حالت میں بجائے اُن پر حملہ کرنے کے وہ اُنہیں چاٹنے لگ گیا ۔ اسی طرح اس : میں
خوف بالکل نہیں ہوتا۔ یہ خصوصیات ہیں جو شیر میں پائی جاتی ہیں ۔ اب اگر ہم کسی کے متعلق محض
بہادر کا لفظ استعمال کریں تو گو اِس سے اُس کی جرأت اور دلیری کا اظہار ہو جائے گا مگر یہ
اظہار نہیں ہو گا کہ وہ بلا وجہ حملہ نہیں کرتا۔ وہ زیر دست سے چشم پوشی کرتا ہے اور ڈر اور خوف اس
میں بالکل نہیں ۔ تیسرے اس میں ہیت ہوتی ہے ۔ یہ خصوصیت بھی ایسی ہے جو شیر میں ہی پائی

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
جاتی ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ نے ایسی ہیبت پیدا کر دی ہے کہ حملہ سے نہیں بلکہ اُس کی شکل سے
ہی دوسرے کو ڈر لگنے لگ جاتا ہے۔
غرض استعارہ مضمون میں وسعت پیدا کر دیتا ہے ۔ چنانچہ اس کا ثبوت کہ یہ ضروری چیز
ہے یہ ہے کہ رویا میں نوے فیصدی استعارات سے کام لیا جاتا ہے۔ انسان دیکھتا ہے کہ میں
بینگن کھا رہا ہوں اور اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ اُسے کوئی غم پہنچے گا ۔ وہ دیکھتا ہے کہ فلاں عزیز
مر گیا ہے اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کی عمر لمبی ہوگی ۔ وہ دیکھتا ہے کہ اپنے بچے کو ذبح کر
رہا ہے اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ اسے دین کیلئے وقف کر دے گا ۔ وہ دیکھتا ہے کہ میں
بکرا ذبح کر رہا ہوں اور مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کا کوئی بچہ مر جائے گا ۔ میں اس بحث میں اس
وقت نہیں پڑتا کہ رویا خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھائی جاتی ہیں یا دماغی کیفیت کا ایک نتیجہ ہیں ۔
لیکن بہر حال اگر رویا ایک دماغی کیفیت ہے تب بھی سب دماغوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کر دیا
ہے کہ استعارہ کے بغیر گزارہ نہیں۔ اور اگر رویا خدا تعالیٰ کی طرف سے دکھائی جاتی ہے تب بھی
خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ استعارہ کے بغیر گزارہ نہیں ۔ پس بنی نوع انسان اور خدا تعالیٰ
کی متفقہ شہادت اس امر پر ہے کہ استعارہ کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا ۔ باقی رہے خطرات سو میں
انہیں تسلیم کرتا ہوں ۔ میں مانتا ہوں کہ استعاروں کو نہ سمجھ کر ہی عیسائی گمراہ ہو گئے ۔ کہیں انہوں
نے حضرت عیسیٰ کو خدا قرار دے لیا تو کہیں شریعت کو لعنت قرار دے دیا۔ لیکن اگر کوئی ذریعہ ایسا
ہو جس سے یہ خطرات دور کئے جاسکیں تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جو کلام ان خطرات کا ازالہ کر
دے وہ بہترین کلام سمجھا جائے گا۔ (میں اس وقت انسانی کلام پر گفتگو نہیں کر رہا بلکہ الہامی
کتابوں کا ذکر کر رہا ہوں )
استعارے
غلط فہمیاں دور کرنے کے ذرائع پلی الہامی کتابوں نے بے شک استعا استعمال کئے ہیں مگر ان کے خطرات کو دور
کرنے کیلئے بعد میں نبی آتے رہے۔ اور جب بھی لوگوں کو کوئی غلطی لگی آنے والے نبیوں کے
ذریعہ اس کا ازالہ ہوتا رہا۔ لیکن ان استعارات کو سمجھنے کے لئے ان میں اندرونی شہادت موجود
نہیں ہوتی تھی ۔ مثلاً انجیل میں حضرت مسیح کو ابن اللہ کہا گیا ہے مگر اس استعارہ کو حل کرنے کیلئے
اندرونی شہادت اس میں موجود نہیں ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ یہ ایک عارضی تعلیم ہے جب
اس کے ذریعہ لوگوں کو دھوکا لگا تو پھر ایک مکمل شریعت اُتاری جائے گی جیسے گورنمنٹیں جب

·

آج 10 میں سے 10 باقی