فضائل القرآن (۶)

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
آدمیوں کو اونچا کرنے سے ہے ایسے آدمیوں کو جن کو اللہ تعالیٰ کے ذکر اور نماز کے قیام اور
زکوۃ کی ادائیگی سے نہ تجارت غافل کرتی ہے اور نہ بیچ ۔ گویا پرندے کی جو دو خاصیتیں تھیں ان
دونوں کا مومنوں کے اندر پایا جانا بھی بیان کر دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ عملِ صالح مومن کو اڑا کر
اللہ تعالیٰ کی طرف لے جاتا ہے۔ حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ جب کوئی مومن مرتا ہے تو اُس کی
روح کو فر شتے آسمانوں کی طرف لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دروازے کھول دو ایک مومن
کی روح آتی ہے مگر جب کا فر مرتا ہے تو اُس کی روح اُٹھائی نہیں جاتی بلکہ نیچے پھینکی جاتی ہے۔
غرض طیر سے مراد وہ اعلیٰ درجہ کی روحیں ہیں جو دین کیلئے ہر قسم کی بلندیوں پر چڑھنے
کیلئے تیار رہتی ہیں وہ مشکلات کی پرواہ نہیں کرتیں اور نہ مصائب سے گھبراتی ہیں بلکہ ہر قسم کی
قربانیوں کیلئے آمادہ اور تیار رہتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک دفعہ ایک
صحابی نے جنگ بدر کے موقع پر کہا۔ یا رسول اللہ ! آپ حکم دیجئے ہم اپنے گھوڑے سمندر میں
ڈالنے کیلئے تیار ہیں اور ذرا بھی ہمارے اندر ر ہچکچاہٹ پیدا نہیں ہوگی کہ حضور نے یہ حکم کیوں
دیا ؟ گو یا مومن کو پرندہ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے اُن قابلیتوں کا ذکر کیا ہے جو مومنوں میں پائی جاتی
ہیں ۔ اور بتایا ہے؟ ا ہے کہ وہ سفلی زندگی کی بجائے علوی زندگی اختیار کرتے اور نیچے؟ تے اور نیچے جھکنے کی بجائے
اوپر کی طرف پرواز کرتے ہیں ۔
کہ قرآن ہد
نا
ہد ہد کے متعلق تاریخی تحقیق اب سوال پیدا ہوتاہے کہ قرآن کریم میں بد کد نام کیوں رکھا گیا ہے؟ اور گو اس کا عقلی جواب میں
قرآن کریم سے ہی دے چکا ہوں مگر اب بتا تا ہوں کہ ہد ہد سے مراد کیا ہے؟
ہد ہد کا پتہ لینے کیلئے جب ہم بنی اسرائیل کی کتابیں دیکھتے ہیں اور اس امر پر غور کرتے
ہیں کہ کیا ان میں کسی ہد ہد کا ذکر آتا ہے یا نہیں۔ تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام
کے زمانہ میں یہودیوں میں کثرت سے ہر دنام ہوا کرتا تھا جو عبرانی سے عربی میں بدل کر ہد ہد
ہو گیا ۔ جیسے عبرانی میں ابراہام کہا جاتا ہے مگر جب یہ لفظ عربی میں آیا تو ابراہیم بن گیا۔ اسی
طرح عبرانی میں یسوع کہا جاتا ہے مگر عربی میں عیسیٰ کہتے ہیں ۔ اسی طرح عبرانی میں موشے کہا
جاتا ہے مگر عربی میں یہی نام موسیٰ ہو گیا ۔ اب بھی کسی اہلِ عرب کو لکھنو کہنا پڑے تو وہ لکھنو نہیں
بلکہ ” لکھنا ہو“ کہے گا ۔ اسی طرح عبرانی میں ہدد کہا جاتا تھا مگر چونکہ قرآن عربی میں ہے اس
لئے جب یہ نام اس میں آیا تو ہد ہد ہو گیا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
در حقیقت تاریخ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حد دکئی ادومی بادشاہوں کا نام تھا اور
اس کے معنی بڑے شور کے ہوتے ہیں۔ عربی زبان میں بھی بھر کے ایک معنی الصَّوْتُ الْغَلِيظُ ۵۵
یعنی بڑی بلند آواز کے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ اونچی آواز والے لڑکے کا نام ہدد یا
ہد ہد رکھ دیتے تھے۔ پھر یہ نام تیسرے ادومی بادشاہ کا بھی تھا جس نے مدین کو شکست دی تھی اور
آخری بادشاہ کا بھی یہی نام تھا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ایک لڑکے کا نام بھی ہد ہد تھا۔
بائیبل کی کتاب نمبر ا سلاطین باب ۱۱ آیت ۱۴ میں بھی ادوم کے خاندان کے ایک شہزادہ کا ذکر
آتا ہے جس کا نام بد دتھا۔ اور جو یو آب کے قتل عام سے ڈر کر مصر بھاگ گیا تھا۔ جیوش انسائیکلو پیڈیا
میں لکھا ہے کہ پرانے عہد نامہ میں جب یہ لفظ اکیلا آئے اور اس کے ساتھ کوئی صفاتی فعل یا لفظ
نہ ہو تو اس کے معنی ادومی خاندان کے آدمی کے ہوتے ہیں ۔ غرض یہ ہد ہد عبرانی زبان کا لفظ
مھدد ہے جو عربی میں آ کر ہد ہد ہو گیا ۔ چونکہ مفسرین کو یہ شوق ہوتا ہے کہ اپنی تفسیر کو دلچسپ
بنائیں اس لئے وہ بعض دفعہ بیہودہ قصے بھی اپنی تفسیروں میں درج کر دیتے ہیں۔ چنانچہ اس کی
ایک مثال یہ ہے کہ ضب عربی میں گوہ کو کہتے ہیں مگر ضَبّ عرب کے ایک قبیلے کے سردار کا بھی
نام تھا اور یہ ایسا ہی نام ہے جیسے ہندوؤں میں طوطا رام نام ہوتا ہے ۔ وہ ایک دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اُس نے آپ کی مدح میں ایک قصیدہ پڑھا۔ اب
وعظ کی کتابوں میں اس بات کو ایک قصہ کا رنگ دیتے ہوئے یوں بیان کیا گیا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کہیں جا رہے تھے کہ رستہ میں ایک سوراخ سے گوہ نکلی اور اُس نے قصیدہ پڑھنا
شروع کر دیا ۔ اب جن لوگوں نے یہ بنا لیا کہ ایک گوہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح
میں قصیدہ پڑھا تھا اُن کے لئے ہد ہد کا پرندہ بنالینا کونسا مشکل کام تھا۔
بہر حال قرآن کریم میں کئی مقامات پر مجاز اور استعارہ بھی استعمال کیا گیا ہے مگر چونکہ
قرآن کریم دائمی شریعت ہے اس لئے اُس نے ساتھ ہی محکم آیات بھی رکھ دی ہیں جو جو کوئی کہ
دوسرے معنی کرنے ہی نہیں دیتیں۔ جب استعارے کو استعارے کی حد تک محدود رکھا جائے گا
تو اس کے معنی ٹھیک رہیں گے مگر جب استعارہ کو حقیقت قرار دے دیا جائے گا تو دو آیتیں آپس
میں ٹکرا جائیں گی ۔
غرض قرآن کریم کا یہ ایک عظیم الشان معجزہ ہے جس کے مقابلہ میں باقی الہامی کتب قطعاً
نہیں ٹھہر سکتیں ۔ افسوس ہے کہ باوجود ایسی عظیم الشان کتاب پاس رکھنے کے مسلمانوں کو پھر بھی

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ٹھوکر لگ گئی اور انہوں نے عجیب و غریب قصے گھڑ لئے ۔ چنانچہ چیونٹی کا واقعہ جو وہ بیان کرتے
ہیں اسی کے ضمن میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ حضرت سلیمان کو جب وہ چیونٹی ملی تو آپ نے اس سے
پوچھا کہ بتا مجھ سے بڑا آدمی بھی تو نے کبھی دیکھا ہے؟ وہ کہنے لگی یہ کوئی اچھی بات معلوم نہیں
ہوتی کہ آپ تخت پر بیٹھے ہوں اور میں زمین پر ۔ آپ مجھے اپنے پاس بٹھا ئیں پھر آپ کی بات
کا میں جواب بھی دے دونگی۔ انہوں نے اُسے اُٹھا کر تخت پر بٹھا لیا۔ وہ کہنے لگی اب بھی میں
بہت نیچے ہوں آپ ذرا اور اوپر کریں ۔ چنانچہ انہوں نے اُسے اپنے ہاتھ پر اُٹھا لیا۔ اس پر وہ
کہنے لگی بڑے آپ نہیں بلکہ میں بڑی ہوں جو سلیمان کے ہاتھ پر بیٹھی ہوں ۔ تو ایسے ایسے
لطائف انہوں نے لکھے ہیں جنہیں سُن کر ہنسی آتی ہے ۔
بے شک پہلی کتب میں بھی استعارے استعمال کئے گئے ہیں مگر ان کتب میں ان
استعاروں کے لئے اندرونی حل موجود نہیں تھا۔ اس کے مقابلہ میں قرآن کریم میں بھی
استعارے ہیں مگر ساتھ ہی اس نے حل بھی رکھ دیا ہے تا کہ اگر کسی کو ٹھوکر لگے تو عالم قرآن اُس
کو سمجھا سکے ۔
غرض قرآن کریم کو وہ عظمت حاصل ہے جو دنیا کی اور کسی کتاب کو
حاصل نہیں اور اگر کسی کا یہ دعوی ہو کہ اُس کی مذہبی کتاب بھی اس فضیلت کی
حامل ہے تو میں چیلنج دیتا ہوں کہ وہ میرے سامنے آئے ۔ اگر کوئی وید کا پیر و
ہے تو وہ میرے سامنے آئے ۔ اگر کوئی تو ریت کا پیر و ہے تو وہ میرے سامنے
آئے ۔ اگر کوئی انجیل کا پیر و ہے تو وہ میرے سامنے آئے اور قرآن کریم کا کوئی
ایسا استعارہ میرے سامنے رکھ دے جس کو میں بھی استعارہ سمجھوں ۔ پھر میں
اس کا حل قرآن کریم سے ہی نہ پیش کر دوں تو وہ بیشک مجھے اس دعوی میں جھوٹا
سمجھے لیکن اگر پیش کر دوں تو اُسے ماننا پڑے گا کہ واقعہ میں قرآن کریم کے سوا
دنیا کی اور کوئی کتاب اس خصوصیت کی حامل نہیں ۔
اس وقت تک میں نے قرآن کریم کی فضیلت کے متعلق آٹھ دس باتیں ہی بیان کی ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
لیکن میرا اندازہ ہے کہ تین سو بلکہ اس سے بھی زیادہ دلائل ایسے دیے جا سکتے ہیں جن سے
قرآن کریم کی فضیلت ثابت ہوتی ہے اور جن کے مقابلہ میں عام انسانی کتا بیں تو الگ رہیں
الہامی کتابیں بھی نہیں ٹھہر سکتیں۔ لیکن ان کا لکھنا میرے بس کی بات نہیں ۔۔
کام اتنا
زیادہ ہو گیا ہے اور پھر صحت ایسی خراب رہتی ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے یہ کام بظاہر نا ممکن نظر
آتا ہے۔
-
اس کے بعد میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ
لوگ جلسے پر آئے ، تقریریں سنیں اور جلسہ ختم ہو گیا ۔ اس جگہ آنے اور تقریریں سننے کا آخر کوئی
فائدہ ہونا چاہئے ورنہ آ کر خالی ہاتھ چلے جانا تو اپنے اوقات اور اموال کو ضائع کرنا ہے ۔ پس
جلسہ سالانہ سے فائدہ اُٹھاؤ اور اس دفعہ میں نے جو مضمون بیان کیا ہے اس کی مناسبت سے
کوشش کرو کہ تم طیر بن جاؤ۔ اور ہد ہد والے کمال تم میں آ جائیں ۔ اگر سلیمان کی اُمت میں
سے ایک شخص جس کا نام ہد ہد تھا اتنے کمال اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے کہ توحید کے بار یک اسرار
کا اُسے علم ہو جاتا ہے، سیا ہو جاتا ہے، سیاست سے وہ واو ، وہ واقف ہوتا ہے، سلیمان شام میں ہوتے ہیں اور وہ یمن
کی خبر انہیں پہنچا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہاں جو شرک نظر آتا ہے اُس کو دور کرنا چاہئے حالانکہ
سلیمان صرف ایک قوم کی طرف مبعوث ہوئے تھے تو وہ قوم جسے خدا نے یہ کہا ہے کہ جاؤ اور
ساری دنیا میں میرا پیغام پہنچاؤ اُس کے افراد کے اندر اگر اپنے مذہب کا درد نہ ہو تو یہ کتنی شرم کی
اور بتایا
بات ہوگی ۔ غالباً اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو شرمانے کیلئے یہ قصہ بیان کیا ہے اور نہ
ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کے مقابلہ میں تو سلیمان کی اُمت ایسی ہی ہے جیسے
باز کے مقابلہ میں ہد ہد ۔ پس جب ہد ہد یہ کمال دکھا سکتا ہے تو بازوں کو اپنے اندر جو کمالات
پیدا کرنے چاہئیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہو سکتے ۔
پس اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بازو! اپنے اندر جوش
اخلاص اور ہمت پیدا کرو۔ تم آسمان کی طرف اُڈو کیونکہ تمہارا خدا اوپر ہے تم
نیچے مت دیکھو۔ اور معمولی معمولی باتوں کے پیچھے مت پڑو کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہیں
چاہتاہے۔ آ ہیں۔ طائر بنانا چاہتا ہے۔ کتنی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پر تمہیں ابتلاء آ جاتے ہیں ۔
کہیں اس بات پر لڑائی ہو جاتی ہے کہ فلاں معہدہ مجھے کیوں نہیں ملا ، کہیں اس

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
بات پر کوئی شخص ٹھوکر کھا جاتا ہے کہ انجمن کا سیکرٹری فلاں کیوں بنا مجھے کیوں نہ
بنایا گیا ۔ گویا ہر وقت اُن کی نظر نیچی رہتی ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ تم کو طائر بنانا چاہتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے كُلَّ إِنْسَانِ الْزَمُنْهُ طَئِرَهُ فِي
عُنُقِہ ہم نے ہر انسان کی گردن کے نیچے ایک طائر باندھ رکھا ہے۔ اب بتاؤ
جس کی گردن کے نیچے کوئی چیز باندھ دی جائے اُس کی نگاہ کبھی نیچی بھی ہو سکتی
ہے وہ تو ہمیشہ اوپر کی طرف دیکھے گا ۔ پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس امر
کی طرف اشارہ کیا ہے کہ تم اپنی نگا ہیں ہمیشہ اونچی رکھو۔ کیونکہ تم مسلمان ہوا اور
مسلمان کے برابر دنیا میں اور کوئی نہیں ہوتا ۔
پس فائدہ اُٹھاؤ میرے اِس وعظ ون ونصیحت سے۔ اور جب اپنے گے اپنے گھروں
میں جاؤ تو اس ارادے اور نیت کے ساتھ جاؤ کہ آئندہ ہم چوہے اور چھپکلیاں
نہیں بنیں گے بلکہ وہ طائر بنیں گے جو ہواؤں میں اُڑتے پھرتے ہیں اور اپنے
خدا کی آواز سننے کی کوشش کریں گے ۔
اس کے بعد میں دعا کروں گا دوست بھی دعا اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا کر اس کے بعد کریں ۔ اپنے لئے بھی ، اپنے رشتہ داروں کیلئے
بھی کیونکہ یہ جامع دعا ہوتی ہے۔ جو احمدی ہیں اُن کیلئے بھی کہ انہیں روحانی ترقی نصیب ہوا اور
جو غیر احمدی ہیں ان کے لئے بھی کہ انہیں ہدایت حاصل ہو۔ اسی طرح اپنے شہر والوں کیلئے ،
اپنے ہمسایوں کیلئے اور اپنے ملک والوں کیلئے دعائیں کرو اور خصوصیت سے جماعت کیلئے یہ دعا
کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت میں سچا تقویٰ ، پرہیز گاری اور تقدس پیدا کرے کیونکہ بغیر اس
کے کہ ہم اسلام کا عملی نمونہ ہوں ہماری زندگیاں کسی کام کی نہیں ۔ پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ
ہمارے دلوں میں ایسی محبت پیدا کر دے جس کے مقابلہ میں اور تمام محبتیں سرد ہو جائیں ۔ اور
ہمیں ہر جگہ وہی نظر آئے ۔ اگر ہم بیویوں سے محبت کے سے محبت کریں تو خدا کیلئے ، اگر ہم ماں باپ سے محبت
کریں تو خدا کیلئے ، اگر ہم اپنی جانوں سے محبت کریں تو خدا کیلئے ، اور اگر ہم مال سے محبت
کریں تو خدا کیلئے ۔ ہماری مثال حضرت علیؓ کی سی ہو جائے کہ اُن سے جب اُن کے بیٹے

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
امام حسن نے ایک دفعہ پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو انہوں نے کہا ہاں ! پھر
انہوں نے نے پوچھا پو کیا آپ خدا سے بھی محبت کرتے ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں ۔ یہ سن کر حضرت حسن ب
کہنے لگے ۔ کیا یہ شرک نہیں کہ آپ خدا کی محبت میں میری محبت کو بھی شریک کرتے ہیں؟
حضرت علیؓ نے فرمایا۔ اے میرے بیٹے ! یہ شرک نہیں کیونکہ اگر خدا کی محبت کے مقابلہ میں تیری
محبت آ جائے تو میں اُسے اُٹھا کر پرے پھینک دوں گا۔
پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی محبت دے اور اگر ماسوی اللہ کی محبت ہمارے دلوں میں
ہو تو محض اُس کی وجہ سے ہو مستقل نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم کو اچھے کاموں کی توفیق دے ہمیں دناءت،
کمینگی اور پست ہمتی سے محفوظ رکھے۔ ہمارے خیالات میں وسعت دے، ہماری کوششوں میں
برکت ڈالے اور ہماری قربانیوں کو زیادہ کرے۔ اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اسلام کی اشاعت
کے لئے رات اور دن کام کرتے چلے جائیں مگر ہم یہ سمجھیں کہ ہم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پھر وہ
ہمیں اپنے فضل سے اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں اُس کے دین کے لئے
وقف کر دیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے لالچ اور حرص نکال دے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں
سے ظلم کا مادہ نکال دے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے بدظنی اور ا ، بدظنی اور اپنے بھائیوں کی عیب جوئی اور
اُن پر طعنہ زنی کا مادہ نکال دے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر عیب سے بچائے ۔ ہمارے اندر رحم پیدا
کرے۔ ہمیں قرآن کا علم دے ۔ اس کے پڑھنے کی توفیق بخشے اور اس کو سمجھنے اور اس پر عمل
کرنے کی طاقت عطا فرمائے ۔ اور اپنے کلام کی ایسی محبت ہمارے دلوں میں ڈال دے کہ اس
کا کلام ہماری روح کی غذا بن جائے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں نور پیدا کرے۔ وہ ہماری
آنکھوں، ہمارے کا کانوں ، ، ہمارے در ے دماغوں ، ا، ہمارے ہاتھوں وں اور ہمارے پاؤں میں نور پیدا
کرے۔ ہمارے آگے بھی نور ہو ہمارے پیچھے بھی نور ہو۔ ہمارے دائیں بھی نور ہو ہمارے
بائیں بھی نور ہو۔ ہمارے اندر بھی نور ہو ہمارے باہر بھی نور ہو یہاں تک کہ ہم مکمل نور بن
جائیں ۔ اللہ تعالی تمام تاریکیوں اور ظلمتوں سے ہمیں محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی پناہ میں لے
لے ۔ وہ ہر قسم کے دشمنوں کے حملوں سے ہمیں بچائے۔ اپنے فضلوں کے دروازے ہم پر کھول
دے اور ہمارے قلوب کو اتنا پاک اور مصفی کر دے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظلت اس پر
پڑنے لگے۔ یہاں تک کہ ہم اس کے وہ بندے بن جائیں جن کے متعلق قرآن کریم میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ۵۶-

انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
پھر دعا کرو ان مبلغوں کیلئے جو باہر گئے ہوئے ہیں ۔ دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کی اُن
کوششوں میں جو وہ سلسلہ کی حفاظت اور ترقی کیلئے کر رہے ہیں برکت ڈالے اور ان کے
تھوڑے کام کو بھی بہت بنا دے۔ اُن کی زبانوں میں تاثیر ڈالے ، اُن کے قلوب میں درد پیدا
کرے، اُن کے دماغوں میں خدا کی محبت کی کیفیات موجزن ہوں اور اُن کی زندگیاں خدا
تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں ۔
پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی پاک بنائے جو ہم میں نقص ہیں
وہ ان میں نہ جائیں مگر ہم میں جو خوبیاں ہیں وہ ان کے وارث ہوں ۔ آمِيْنَ ثُمَّ آمِينَ
اس کے بعد حضور نے لمبی دعا فرمائی اور یہ مبارک جلسہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
النمل : ۱۶ تا ۲۹
الواقعة : ٨٠
( مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ )
بخاری کتاب الجنائز باب من جلس عندا المصيبة يعرف فيه الحزن (مفهوماً)
البقرة : 9
ه الاعراف: ۵۵
ك الانعام: ۹۷
اخبار باب ۱۳ آیت ۴۷ تا ۵۹
القلم: ۴۳
المدثر: ۵
ما ال عمران : ۸
!!
النمل : ١٦
۱۳ سبا : ۱۲۱۱
الانبياء : ۸۱۸۰
۱۵ ص: ۱۸ تا ۲۱
الجاثية : ۱۴۱۳ كا الجمعة : ٢
بخارى كتاب الصلوة باب قول النبى جعلت لى الارض ۔
19 اقرب الموارد الجزء الاوّل صفحه ۱۰۱ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
الاحقاف : ۳۰ تا ۳۲ ۲۱ البقرة : ۱۵
٢٣ النساء : ٨٠
۲۲ الانعام: ۱۱۳
۲۴ البقرة: ۵۵
۲۵ نسائى كتاب الطهارة باب التيمم بالصعيد
٢٦ الانعام: ۱۲۹
۲۷ ۲۸ الانعام: ۱۳۱ ٢٩ الفتح: ١٠٩
الاحزاب : ۷۳

انوار العلوم جلد ۱۴
اس لسان العرب المجلد الثالث صفحه ۲۲۶ ، ۲۲۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء
٣٢ المنجد عربی اردو صفحہ ۲۱۹ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۵ء
লল
マ
فضائل القرآن (۶)
۳۵ القاموس الجزء الثانى صفحه ۶۲۴ نولکشور لکھنو ۱۲۸۹ھ ۔
۳۶ ال عمران : ۵۰٬۴۹ ۳۷ المائدة : ااا ٣٨ الرعد: ۱۷
٣٩ التوبة : ١١٩
۲ الانعام: ۳۹
ال عمران : ۵۰ ا یسن : ۸۰۰۷۹
النور : ۴۲ ۴۴ الاعراف: ۱۳۲
المفردات في غريب القرآن صفحه ۳۱۰ مطبوعہ کراچی
اقرب الموارد الجزء الاوّل صفحه ۲۵ ۷ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
النمل : ۴۸
یسن : ۲۰۱۹ و بنی اسرائیل: ۱۴ تا ۱۶
۵۰ الجامع الصغير للسيوطي
۵۱ فاطر: ۲
۵۲ فاطر: ۱۱
۵۳ المجادلة: ۱۲
۵۴ النور : ۳۸۳۷
۵۵ اقرب الموارد الجزء الثانى صفحه ۱۳۷۷ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ ء
۵۶ الفجر : ۳۱۳۰

آج 10 میں سے 10 باقی