فضائل القرآن (۶)
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
رکھتے ہیں ان کے متعلق ایسا عقیدہ رکھنا محض بہتان ہے۔ جس قسم کی پیدائش خدا تعالیٰ کرتا ہے
اُس قسم کی پیدائش اور کوئی نہیں کر سکتا ۔ اب اگر یہ مانا جائے کہ حضرت مسیح علیہ السلام واقعہ میں
پرندے پیدا کیا کرتے تھے تو سورہ رعد کی یہ آیت غلط ہو جاتی ہے اور اگر یہ آیت سچی ہو تو لازماً
ماننا پڑے گا کہ خَلْقِ طیر کے وہ معنی غلط ہیں جو عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں اور ماننا پڑے گا کہ
یہ کوئی استعارہ ہے۔ تبھی یہ آیتیں آپس میں متضاد نظر آتی ہیں اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی
کیا تشریح ہے ؟
یاد رکھنا چاہئے کہ
كَهَيْئَةِ الطَّيْرِر کا مفہوم سو اس کی تشریح کے متعلق یہ امر یاد رکھنا قرآن مجید میں كَهَيْئَةِ الطَّہر الفاظ آئے۔
تے ہیں
اور اس کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح پرندہ بچے پیدا کیا کرتا ہے اسی طرح میں بھی کرتا ہوں ۔ مگر
لوگوں نے غلطی سے سے اس اس ۔ کے یہ معنی سمجھ لئے کہ حضرت ت مسیح مسیح علیہ علیہ ال السلام پرندے ے پیدا پیدا کیا کرتے
تھے۔ اب یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ پرندہ پہلے انڈے لیتا ہے پھر اس پر بیٹھتا اور انہیں گرمی
پہنچاتا ہے تب ان سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں بھی ایسے
لوگوں کو جن کی مٹی میں الہام کا پانی شامل ہو اپنی صحبت میں لیتا ہوں اور اپنے بازوؤں کے نیچے
رکھ کر ایسی روحانیت ان میں پیدا کر دیتا ہوں کہ تھوڑے ہی دنوں میں وہ خدا تعالیٰ کی طرف
پرواز کرنے لگ جاتے ہیں ۔ اب دیکھو قرآن کریم کا مضمون کتنا بلند ہو گیا اور اس کے معنی کیسے
اعلیٰ ہو گئے ۔ وہ بھی کیا معنی تھے کہ آپ چمگادڑیں بناتے پھرتے تھے۔ اور پھر قرآن میں
حضرت مسیح نے کہیں نہیں فرمایا کہ میں پرندے بناتا ہوں بلکہ آپ یہ فرماتے ہیں کہ میں
كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بناتا ہوں یعنی جس طرح پرندہ انڈوں کو سیتا ہے اسی طرح میں بھی لوگوں کو اپنی
تربیت میں لیتا ہوں اور جن میں ترقی کی قابلیت ہوتی ہے وہ اُڑ نے لگ جاتے ہیں ۔ پھر زیادہ
سے زیادہ پرندے چالیس دن تک انڈوں کو سیتے رہتے ہیں بلکہ بعض تو اس سے بھی کم عرصہ میں
شخص میر
پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اور غالباً اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اعلان کیا کہ جو
میرے معجزات کا منکر ہو، ہو، وہ چالیس دن سا دن میرے پاس رہے تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور کوئی نہ
کوئی معجزہ دکھا دے گا ۔ اب جو شخص فطرت صحیحہ رکھتا ہے وہ تو بہت جلد نبی کے رنگ میں رنگین ہو
جاتا ہے مگر جس طرح سخت چھلکے کا انڈا چالیس دن لیتا ہے اسی طرح نبی کی صحبت میں اگر کوئی
سخت دل انسان بھی چالیس دن رہے تو وہ کوئی نہ کوئی معجزہ دیکھ لیتا ہے۔ اسی لئے قرآن کریم
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
نے نصیحت فرمائی ہے کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ ۳۹ یعنی اے وہ لوگو! جن میں نیکی کی قابلیت
تو ہے مگر تم ابھی انڈے کی حد تک ہی ہو پرندے نہیں بنے تم کسی صادق کے پروں کے نیچے چلے
جاؤ تم تھوڑے دنوں میں ہی پرندے بن جاؤ گے ۔
تَشَابَهَ الْخَلْقُ کے الفاظ پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا ۔ ایک دفعہ حضرت ایک لطیفہ مسیح موعود علیہ السلام نے اس آیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مولوی کو سمجھاتے
ہوئے فرمایا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے جو پرندے بنائے تھے وہ کہاں چلے گئے؟ آپ کا
مطلب یہ تھا کہ ممکن ہے اس کا ذہن اس طرف چلا جائے کہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی
پرندے بنائے ہیں اور خدا نے بھی تو پھر تو تشابه فِي الْخَلْق ہو گیا اور یہ قرآن کے خلاف
ہے کہنے لگا کہ ”وچے ہی رل مل گئے ہیں۔
که خود یہی آیت اُن
معنوں کو رڈ کرتی ہے جو عام لوگ لیتے ہیں ۔
یہ ساری آیت یوں ہے حضرت مسیح فرماتے ہیں۔ اَنِّی قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ أَنِّي
اخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطَّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَانْفُخُ فِيْهِ فَيُكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ
وَالْأَبْرَصَ وَاحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللهِ وَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَا كُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي
بُيُوتِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِنْ كُنتُمْ مُّؤْمِنِينَ ہے اس آیت کی ترتیب اپنے مد نظر
رکھ لو اور پھر سوچو کہ آیا پرندے بنانے والے معنی کسی صورت میں بھی یہاں چسپاں ہو سکتے ہیں؟
یہ صاف بات ہے کہ قرآن کریم کا کوئی لفظ ترتیب سے خالی نہیں ۔ فرض کرو ہم مان بھی لیں کہ
اس جگہ پرندہ سے مراد پرندہ بنانا ہی ہے تو دیکھنا یہ چاہئے کہ ان معنوں کو تسلیم کر لینے کے بعد اس
آیت میں کوئی ترتیب بھی پائی جاتی ہے یا نہیں ؟ بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس آیت میں
کوئی ترتیب نہیں مگر ہم اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ اس میں ترتیب ہے ۔ چنانچہ اس کا ثبوت
یہ ہے کہ یہ آیت دو جگہوں میں آتی ہے ایک سورة ال عمران میں اور دوسرے سورۃ مائدہ میں
اور دونوں جگہ الفاظ اسی ترتیب سے رکھے گئے ہیں ۔ اب دونوں جگہ ان الفاظ کا اسی ترتیب
سے رکھا جانا بتا تا ہے کہ اس میں کوئی خاص مقصد ہے۔ ہم تو قرآن کریم کی ہر آیت میں ترتیب
کے قائل ہیں مگر جو لوگ اس کے قائل نہیں انہیں بھی اگر کسی اور جگہ نہیں تو اس جگہ ترتیب ضرور
ماننی پڑتی ہے کیونکہ پہلے خَلْقِ طَيْر کا ذکر ہے پھر اکمہ کا ذکر ہے پھر أَبْرَصَ کا اور پھر
ترتیب مضامین۔ امین کے لحاظ سے غور اَب میں بتاتا ہوں کہ
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
احیائے موتی کا۔ اور ان کا ذکر ایک جگہ نہیں بلکہ دونوں جگہ اسی ترتیب سے کیا گیا ہے۔ اب
ہم دیکھتے ہیں کہ ترتیب میں دو باتوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ کبھی چھوٹی بات پہلے بتائی جاتی ہے
پھر اُس سے بڑی بات بتاد بتائی جاتی ہے اور پھر اُس سے بڑی۔ اور ب اور کبھی پہلے سب سے بڑی بات
بتائی جاتی ہے پھر اُس سے چھوٹی بات بتائی جاتی ہے اور پھر اُس سے چھوٹی اور ان دونوں
ترتیبوں میں مخاطب کا فائدہ مد نظر رکھا جاتا ہے۔ یعنی جس رنگ میں وہ آسانی سے سمجھ سکتا
ہو اُسی رنگ میں بات بیان کر دی جاتی ہے ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اگر وہ معنی کئے جائیں جو
ہمارے مخالف لیتے ہیں تو ان معنوں میں کوئی ترتیب ہی نظر نہیں آتی ۔ کیونکہ اگر یہ کہا جائے کہ
اس آیت میں پہلے سب سے بڑی بات کو بیان کیا گیا ہے اور پھر اس سے چھوٹی بات کو اور پھر
اس سے چھوٹی بات کو تو اس کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ سب سے بڑی چیز پرندوں کا پیدا کرنا ہے۔اس
سے اُتر کر اندھوں کو آنکھیں بخشا۔ اس سے اُتر کر کوڑھیوں کو اچھا کرنا اور اس سے اُتر کر
مردوں کو زندہ کرنا ۔ حالانکہ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ مردہ زندہ کرنا سب سے بڑی بات ہے ۔ پس
یہ ترتیب صحیح نہیں ہو سکتی اور اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ پہلے سب سے چھوٹی بات کو بیان کیا گیا ہے
اور پھر اس سے بڑی بات کو اور پھر اس سے بڑی بات کو تو اس کے یہ معنی بنتے ہیں کہ سب سے
آسان کام دنیا میں پرندے بنانا ہے۔ اس سے مشکل کام اندھوں کو آنکھیں دینا ہے۔ اس سے
مشکل کام کوڑھی کو اچھا کرنا ہے اور اس سے مشکل کام مُردے زندہ کرنا ہے ۔ گویا اس صورت
میں سب سے آسان تر بات پرندے بنانا ٹھہرتی ہے ۔ اب اگر یہ درست ہے تو کوئی مولوی
ہمیں دو چار پرندے ہی بنا کر دکھا دے۔
دوسری مشکل ان معنوں میں یہ پیش آتی ہے کہ قرآن کریم نے ایک اور جگہ احیائے موتی
کو ادنی اور پیدائش کو اعلیٰ قرار دیا ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِيَ خَلْقَهُ
قَالَ مَنْ يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ - قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ بِكُلِّ
خَلْقٍ عَلِيمٌ ۔ ان یعنی انسان کا یہ طریق ہے کہ وہ ہماری ہستی کے متعلق باتیں بنانے لگ جاتا
ہے اور اپنی پیدائش کو بُھول جاتا ہے اور کہنے لگتا ہے کہ جب ہماری ہڈیاں گل سڑ جائیں گی تو پھر
ان کو کون زندہ کرے گا ؟ فرماتا ہے تم اِحیائے موتی کا انکار اسی لئے کرتے ہو کہ تمہاری سمجھ
میں یہ بات نہیں آتی کہ ہڈیاں گل سڑ کر پھر کس طرح اصل شکل وصورت میں آجائیں گی ۔
حالانکہ جب اُس نے تمہیں ایک دفعہ پیدا کیا ہے تو دوسری دفعہ پیدا کرنا اُس کے لئے کیا مشکل
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہے۔ چنانچہ فرمایا۔ ان لوگوں سے کہہ دے کہ ایسی ہڈیوں کو وہی زندہ کرے گا جس نے ان کو
پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اور وہ ہر مخلو ما اور وہ ہر مخلوق کی حالت سے خوب واقف ہے۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ
مردہ زندہ کرنے کو اللہ تعالیٰ نے ادنیٰ قرار دیا ہے اور پیدائش کو اعلیٰ قرار دیا ہے مگر اوپر کی
ترتیب تسلیم کر لینے کی صورت میں پیدائش کو ادنی ماننا پڑتا ہے اور احیائے موتی کو اعلیٰ ۔
پھر اس ترتیب سے کوڑھیوں کو اچھا کرنا پرندے پیدا کرنے کی نسبت زیادہ مشکل قرار پاتا
ہے۔ حالانکہ ڈاکٹر بھی چالموگرا آئیل کی پچکاریوں اور مالش وغیرہ سے کئی کوڑھیوں کو اچھا کر
دیتے ہیں ۔ اب چاہئے تھا کہ جب کوڑھی اچھے ہو رہے ہیں تو ان کوڑھیوں کے اچھا ہونے سے
پہلے چڑیاں اور کبوتر بھی بنے شروع ہو جاتے حالانکہ انہیں کوئی انسان نہیں بنا سکتا ۔ اگر کہا جائے
کہ اس ترتیب سے مخاطب کو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے تو یہ بھی درست نہیں ۔ کیونکہ اگر ایک یہودی
کے سامنے حضرت مسیح چڑ یا پیدا کرتے تو کیا وہ اس سے زیادہ متاثر ہو سکتا تھا یا اس سے زیادہ
متاثر ہو سکتا تھا کہ آپ کسی کوڑھی یا مادر زاد اندھے کو اچھا کر دیتے ۔ پس جس چیز سے وہ زیادہ
متاثر ہو سکتا تھا چاہئے تھا کہ اسے پہلے رکھا جاتا مگر رکھا اسے بعد میں ہے ۔
ترتیب قرآنی کے لحاظ سے خلق طیر غرض ہمارے مخالف علماء جومعنی لیتے ہیں وہ ہر ترتیب کی رو سے غلط ٹھہرتے ہیں مگر
اور احیائے موتی کے معنی ہمارے معنوں کی رو سے ترتیب پر کسی قسم کا
اعتراض نہیں پڑتا ۔ ہم پرندے پیدا کرنے سے مراد روحانی آدمی پیدا کرنا لیتے ہیں اور یہ ایک
حقیقت ہے کہ جب کوئی شخص یہ پوچھے کہ مرزا صاحب نے کیا کیا ؟ اور اس کے جواب میں یہ کہا
جائے کہ انہوں نے ایک کام کرنے والی جماعت دنیا میں پیدا کر دی ہے تو بالعموم وہ کہہ دیتا ہے
کہ یہ کونسا بڑا کام ہے۔ کیونکہ لوگوں کی نگاہ میں روحانی آدمی پیدا کر نا سب سے کم حیثیت رکھتا
ہے اسی لئے اس کو پہلے رکھا ۔ پھر اَكْمَهَ یعنی اندھراتے کا علاج ہے یہ چونکہ ایک جسمانی چیز
ہے اور ہر ایک کو نظر آ جاتی ہے اس لئے اسے بعد میں رکھا۔ اور برص چونکہ اس سے زیادہ سخت
ہے اس لئے اسمہ کے بعد ابرص کا ذکر کر دیا۔ اور احیائے موتی کے معنی یہ ہیں کہ کوئی
شخص با لکل مردہ ہونے کی حالت تک پہنچ جائے اور دعا سے زندہ ہو جائے ۔ برص والے اور
اندھراتے والے کو گوسخت مرض ہوتا ہے مگر طاقت قائم ہوتی ہے۔ لیکن جس کی نبضیں چھوٹ
جائیں اور پھر کسی نبی یا پاکباز انسان کی دعا سے زندہ ہو جائے وہ بڑا معجزہ ہوتا ہے۔ پس
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہمارے معنے تسلیم کرنے کی صورت میں یہ ترتیب بالکل درست رہتی ہے اور اس پر کسی قسم کا
اعتراض نہیں پڑتا ۔
مھد مھد کوئی پرندہ نہیں بلکہ انسان تھا طہر کا دوسرا کر حضرت سلیمان کے حالات کے بیان میں آتا ہے اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہا یأَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ اے لوگو !
ہمیں پرندوں کی زبان سکھائی گئی ہے۔ اب یہاں بھی طیر سے مراد تمام قسم کے پرندے نہیں
اس لئے کہ :۔
(1) جس وقت ہر ہر کہیں جاتا ہے حضرت سلیمان سخت ناراض ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں
لا عَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا اَوْلَا اَذْبَحَنَّهُ أَوْلَيَا تِيَنِّي بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ یعنی ہد ہد
چونکہ غائب ہے اس لئے جب وہ آیا تو میں اُسے سخت سزا دوں گا ، میں اُسے ذبح کر
ڈالوں گا ورنہ وہ دلیل پیش کرے اور بتائے کہ کیوں غائب رہا۔ اب بتاؤ کیا قرآن سے
یہی پتہ لگتا ہے کہ پرندے ایسی عقل کے مالک ہیں کہ اگر ان سے کوئی قصور سرزد ہو تو
آدمی تلوار لے کر کھڑا ہو جائے اور اُسے کہے کہ وجہ بیان کرو ورنہ ابھی تیرا سرکاٹ دوں
گا ۔ یا کبھی تم نے دیکھا کہ تمہارا کوئی ہمسایہ ہد ہد کو پکڑ کر اُسے سوٹیاں مار رہا ہو اور کہہ رہا
ہو کہ میرے دانے تو کیوں کھا گیا ؟ اور اگر تم کسی کو ایسا کرتے دیکھو تو کیا تم اُسے پاگل
قرار نہیں دو گے؟ پھر وہ لوگ جو حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف یہ امر منسوب کرتے
ہیں کہ انہوں نے ہد ہد کے متعلق یہ کہا وہ اپنے عمل سے یہی فتویٰ حضرت سلیمان علیہ السلام
پر بھی لگاتے ہیں بلکہ حضرت سلیمان علیہ السلام تو یہاں تک کہتے ہیں کہ میں اُسے سخت ترین
سزا دوں گا اَوْلَيَأْتِيَنِّى بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ ورنہ وہ ایسی دلیل پیش کرے جو نہایت ہی
واضح اور منطقی ہو۔ گویا وہ ہد ہد ، سقراط ، بقراط اور افلاطون کی طرح دلائل بھی جانتا تھا اور
2
حضرت سلیمان اس سے یہ توقع رکھتے تھے کہ وہ اپنے دلائل پیش کرے گا۔
(۲) پھر قرآن تو یہ کہتا ہے کہ حضرت سلیمان کے پاس جنوں ، انسانوں اور طیر کے لشکر تھے ۔
مگر حضرت سلیمان کی نظر صرف ہد ہد کی طرف جاتی ہے اور فرماتے ہیں مَالِي لَا أَرَى الْهُدُهُدَ
کیا ہوا کہ اس لشکر میں ہد ہد کہیں نظر نہیں آتا ۔ حکومت کے نزدیک تو جس کا قد پانچ فٹ
سے کم ہو وہ فوج میں بھرتی کے قابل نہیں سمجھا جاتا مگر حضرت سلیمان نے یہ عجیب بھرتی
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
شروع کر دی تھی کہ ہد ہد بھی ان کے لشکر میں شامل تھا۔ پھر ہد ہد کی کوئی فوج آپ کے
پاس ہوتی تب بھی کوئی بات تھی ۔ بتایا یہ جاتا ہے کہ ہد ہد صرف ایک آپ کے پاس تھا
اس ایک ہد ہد نے بھلا کیا کام کرنا تھا اور ایک جانو ر ساتھ لے جانے سے آپ کی غرض
کیا تھی ؟
یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ ا
(۳) تیسری بات یہ ہے کہ قرآن کہتا ہے ۔ ہد ہد نے واپس آ کر یہ یہ باتیں بیان کیں اور معجزہ
ان علیہ السلام پرندوں کی بولی سمجھتے۔ رندوں کی بولی سمجھتے تھے حالانکہ اصولی طور
پر یہاں حضرت سلیمان علیہ السلام کا معجزہ بیان ہونا چاہئے تھا مگر بیان ہد ہد کا معجزہ ہوتا
ہے جو سلیمان کے معجزہ سے بھی بڑھ کر ہے۔ پھر پرندوں کی بولی سمجھنا حضرت سلیمان سے
ہی مخصوص نہیں تمام شکاری پرندوں کی آوازیں سمجھتے ہیں ۔
(۴) ایک اور بات یہ ہے کہ ہد ہد ان جانوروں میں سے نہیں جو تیز پرواز ہوں اور اس قدر
دور کے سفر کرتے ہوں ۔ یہ جہاں پیدا ہوتا ہے وہیں مرتا ہے مگر قرآن یہ بتلاتا ہے کہ
ہد ہد دمشق سے اُڑا اور ۸ سو میل اُڑتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ سبا کے ملک تک پہنچا اور پھر
وہاں سے خبر بھی لے آیا ۔ گویا وہ ہد ہد آجکل کے ہوائی جہازوں سے بھی زیادہ تیز رفتار تھا
اور معجزہ دکھلانے والا ہد ہد تھا نہ کہ حضرت سلیمان ۔ حالانکہ بتانا یہ مقصود تھا کہ حضرت
سلیمان نے معجزہ دکھایا۔
(۵) اسی ہد ہد کا دوسرا معجزہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ شرک اور توحید کے باریک اسرار سے
واقف تھا اور اس کو وہ وہ مسائل معلوم تھے جو آجکل کے مولویوں کو بھی معلوم نہیں ۔ کتنی
اعلیٰ تو حید وہ بیان کرتا ہے ۔ کہتا ہے ۔ وَجَدْتُهَا وَ قَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ
دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ
لَا يَهْتَدُونَ یعنی میں نے اُس کو اور اُس کی قوم کو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کے آگے سجدہ
کرتے دیکھا اور شیطان نے اُن کے عمل اُن کو خوبصورت کر کے دکھائے ہیں اور اُن کو
سچے راستہ سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہدایت نہیں پاتے ۔ پھر اس کی غیرت دینی
دیکھو۔ آجکل مولویوں کے اپنے ہمسایہ میں بت پرستی ہو رہی ہو تو وہ اس کے روکنے کی
کوشش نہیں کرتے مگر ہر ہر چاروں طرف دوڑا پھرتا ہے اور حضرت سلیمان علیہ السلام کو
خبر لا کر دیتا ہے کہ فلاں جگہ شرک ہے فلاں جگہ بت پرستی ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
(۶) پھر وہ سیاسیات سے بھی واقف تھا کیونکہ وہ کہتا ہے کہ وَأُوتِيَتُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ یعنی
ملکہ سبا میں بادشاہت کی تمام صفات م صفات موجود ہیں اور اسے لوازم اور اسے لوازم حکومت میں سے ہر چیز ملی
ہوئی ہے۔ گویا وہ اُس کے تمام خزانے اور محکمے چیک کر کے آیا اور اس نے رپورٹ کی
کہ تمام وہ چیزیں جن کی حکومت کیلئے ضرورت ہوا کرتی ہے وہ اُس کے پاس موجود
ہیں ۔
(۷) پھر شیطان اور اُس کی کارروائیوں سے بھی وہ خوب واقف ہے کیونکہ وہ کہتا ہے میں جانتا
ہوں کہ انسان کا جب شیطان سے تعلق پیدا ہو جائے تو بُرے خیالات اُس کے دل میں
پیدا ہو جاتے ہیں بلکہ ان خیالات کے نتائج سے بھی واقف تھا کیونکہ کہتا ہے کہ فَصَدَّهُمْ
عَنِ السَّبِيلِ ایسے خیالات کے نتیجہ میں انسان کے دل پر زنگ لگ جاتا ہے اور اللہ
تعالیٰ کے قُرب کے راستہ سے دُور جا پڑتا ہے ۔ یہ ہد ہد کیا ہوا اچھا خاصہ عالم ٹھہرا۔ ایسا
ہد ہد تو اگر آج مل جائے تو اسی کو مفتی بنادینا چاہئے ۔
(۸) ہاں ایک بات رہ گئی اور وہ یہ کہ وہ تخت سلطنت کی حقیقت سے بھی خوب واقف تھا کیونکہ
وہ کہتا ہے کہ ملکہ سبا کے پاس ایک ایسا عظیم الشان تخت ہے جو آپ کے پاس نہیں ۔ گویا وہ
لالچ بھی دلاتا ہے اور کہتا ہے کہ اس پر حملہ کیجئے ۔
ساری باتیں
شریعت کا بوجھ انسان کے سوا کسی اور پر نہیں ڈالا گیا سپاہی ہی ہی ہیں
یہ
ہد ہد کوئی پرندہ نہیں تھا کیونکہ قرآن میں صاف لکھا ہے کہ وہ امانت جسے فرشتے بھی نہ اُٹھا سکے،
جسے آسمان اور زمین کی کوئی چیز اٹھانے کیلئے تیار نہ ہوئی اسے انسان نے اُٹھا لیا۔ وہی ہے جو
ہماری شریعت کے اسرار کو جانتا ہے۔ فرشتہ صرف ایک ہی بات سمجھتا ہے یعنی نیکی کی بات کو ۔ مگر
انسان بدی اور نیکی دونوں پہلوؤں کو جانتا ہے اور تمام حالات پر مکمل نگاہ رکھتا ہے ۔ مفسرین
کہتے ہیں کہ ہر ہر کوئی جانور تھا حالانکہ حَمَلَهَا الْإِنْسَانُ والی آیت موجود ہے۔ جس سے
صاف ظاہر ہے کہ انسان کے سوا اور کوئی مخلوق اسرار شریعت کی حامل نہیں ۔ پس جب کہ ہد ہد
بھی اسرار شریعت سے واقف تھا تو لازماً وہ بھی انسان ہی تھا نہ کہ پرندہ ۔
طیر کی مختلف اقسام اب ہم نام دیکھتے ہیں کہ آیا طنیر کے متعلق قرآن کریم میں کوئی
اشارہ پایا جاتا ہے یا نہیں؟ سو جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ طیر کئی قسم کے ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ
فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَا حَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ " یعنی زمین پر چلنے والے
جانور اور دونوں پروں سے اُڑنے والے پرندے سب تمہاری طرح کی جماعتیں ہیں ۔ اب
یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے پرندوں کیلئے یہ شرط لگائی ہے کہ يَطِيرُ بِجَنَا حَيْهِ کہ وہ
پرندے جو اپنے دونوں پروں کے ساتھ اُڑتے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایسا پرندہ
بھی ہوتا ہے جو پروں سے نہیں اُڑتا۔
پھر اس سے بھی واضح آیت ہمیں ایک اور ملتی ہے جس سے صاف طور پر پتہ لگتا ہے کہ
واقعہ میں طیر کسی اور چیز کا نام ہے۔ سورۃ نور میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ
يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَفْتُ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ
تَسْبِيحَهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ۲۳ یعنی کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح وہ تمام
ذوی العقول کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں اور ان ذوی العقول میں سے جو طیر
ہیں وہ صفیں باندھ باندھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور ان گروہوں میں سے ہر ایک کو
نماز اور تسبیح کا طریق معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ ان ذوی العقول کے تمام اعمال سے واقف ہے۔
یہاں تین دلیلیں اس بات کی موجود ہیں کہ طیر سے مراد پرندے نہیں ۔
اول: يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ میں سے اللہ تعالیٰ نے طیر کیوں
نکال ڈالے اور ان کا الگ کیوں ذکر کیا ؟ پھر مَن کا لفظ ہمیشہ ذوی العقول کیلئے استعمال ہوتا
ہے۔ غیر ذوی العقول کیلئے نہیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے صرف طير کو کیوں نکالا؟ جنات اور
دوسری مخلوق کا الگ ذکر کیوں نہیں کیا ؟ کیا اس - س سے صاف طور پر یہ من طور پر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ طیر
کوئی الگ چیز ہے؟
پھر فرماتا ہے كُلُّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ ان میں سے ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کو
جانتا ہے۔ اب سارے قرآن میں یہ کہیں ذکر نہیں کہ پرندے بھی نمازیں پڑھا کرتے ہیں مگر
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خالی تسبیح ہی نہیں کرتے بلکہ انہیں نماز کا بھی علم ہے اور وہ صفیں باندھ
باندھ کر نمازیں پڑھتے ہیں ۔ آخر میں فرمایا وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ اور يَفْعَلُونَ کا صیغہ
پھر ذوی العقول کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ آخرتم - آخر تم نے کبھی ایسے طیر دیکھتے ہیں جو صفیں باندھ ؟ باندھ باندھ
کر نمازیں پڑھتے ہوں ؟ ایسے طیر تو دنیا میں صرف مسلمان ہی ہیں اور کوئی نہیں ۔ پس من کا
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
استعمال ، كُلُّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ کا استعمال اور وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُوْنَ کا
ذکر بتا رہا ہے کہ اس میں انسانوں کا ہی ذکر ہے خصوصاً اُن مؤمنوں کا جو باجماعت نمازیں ادا
کرتے ہیں ۔
مومنوں کو طیر کیوں کہا گیا ؟ اب سوال یہ ہے کہ اگر طہر سے مراد اس جگہ مومن ہی ہیں تو پھر انہیں طیر کیوں کہا گیا ہے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ انسانی اعمال کا جو نتیجہ ہوا سے عربی میں طائر کہتے ہیں اور اس کا ذکر
قرآن کریم میں دوسری جگہ بھی آتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سورۃ اعراف میں فرماتا ہے ۔ فاذا
جَاءَ تُهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَذِهِ وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيئَةٌ يَطَّيَّرُوا بِمُوسَى وَمَنْ مَّعَهُ
أَلَا إِنَّمَا طَئِرُ هُمْ عِنْدَ اللهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۲۴ یعنی جب اُن کو کوئی خوشی
پہنچتی ہے اور ان پر خوشحالی کا دور آتا ہے تو کہتے ہیں یہ ہمارا حق ہے اور جب ان کو کوئی تکلیف
پہنچتی ہے تو کہتے ہیں موسیٰ اور اُس کے ساتھیوں کی نحوست کا نتیجہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ آلا
إِنَّمَا طَئِرُ هُمْ عِنْدَ اللهِ سنو ! اُن کا پرندہ یعنی اُن کے وہ اعمال جنہیں وہ بجالاتے ہیں خدا
کے پاس موجود ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم پر موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کی وجہ سے عذاب آیا اور
خدا کہتا ہے کہ ان کا پرندہ ہمارے پاس موجود ہے ۔ بظاہر اس کا آپس میں چونکہ کوئی تعلق معلوم
نہیں ہوتا اس لئے لغت والے لکھتے ہیں کہ طائر کے ایک معنی انسانی اعمال کے بھی ہیں ۔ چنانچہ
امام راغب لکھتے ہیں ۔ وَكَلُّ إِنْسَانِ الْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ کے معنی ہیں عملہ الَّذِي
طَارَعَنْهُ مِنْ خَيْرٍ وَ شَرٌ ۲۵ یعنی اس جگہ طائر سے مراد ہراچھا یا بر اعمل ہے جو انسان سے
سرزد ہوتا اور پھر اُڑ کر نظروں سے غائب ہو جاتا ہے۔ اقرب میں بھی طائر کے ایک معنی
عمله الذي قلده وَ طَارَ عَنْهُ مِنْ خَيْرٍ اَوْ شَرٍ ٦ کے لکھے ہیں یعنی انسانی عمل خواہ اچھا
ہو یا برا۔
پھر فرماتا ہے قَالُوا اطَّيَّرُ نَابِكَ وَبِمَنْ مَّعَكَ قَالَ طَائِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَلْ أَنْتُمْ
قَوْمٌ تُفْتَنُونَ ، جب ثمود کے پاس حضرت صالح علیہ السلام آئے تو انہوں نے یہ کہنا شروع
کر دیا کہ تیرے اور تیرے ساتھیوں کے بُرے اعمال کی نحوست کی وجہ سے ہم تباہ ہوئے ہیں
جیسے آجکل کہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب کی نحوست کی وجہ سے ہی طاعون اور دوسری وبائیں
آئیں۔ فرماتا ہے ان کے نبی نے ان کو جواب دیا کہ طائِرُكُمْ عِنْدَ اللهِ تمہارا طائر تو الله
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
کے پاس ہے بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم ہو جسے آزمائش
میں ڈالا گیا ہے۔
پھر تین رسولوں کا سورۃ یسن میں ذکر کر کے فرماتا ہے قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرُنَا بِكُمْ لَئِنْ لَّمْ
تَنْتَهُوا لَنَرُ جُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ - قَالُوا طَائِرُكُمْ مَّعَكُمْ أَئِنُ
ذُكِّرْتُمْ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ ٢٨ یعنی جب وہ مصلح اور رسول ان کے پاس آئے تو
انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری وجہ سے بڑی تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں اور تمہارا آنا ہم منحوس سمجھتے ہیں
اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے۔ انہوں نے کہا تمہارا پرندہ تو تمہارے ساتھ ہے
یعنی تم جہاں بھی ہو گے تمہارے اعمال بد کا نتیجہ تم ہی کو تباہ کرے گا ہمیں تو کوئی نقصان نہیں پہنچا
سکتے ۔ اور کیا تم یہ بات اس لئے کہتے ہو کہ ہم تمہیں اچھے کام یاد دلاتے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ تم
حد سے گزرنے والی قوم ہو اس لئے تم اپنے اعمال کی ضرور سزا پاؤ گے۔ اس جگہ بھی طائر کا لفظ
استعمال ہوا ہے جو قوت عملیہ اور نتیجہ عمل کے معنوں میں ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس لفظ کے
استعمال کی حقیقت کیا ہے اور اس کی انسان کے ساتھ نسبت کیا ہے؟ سو اس کے متعلق جب ہم
غور کرتے ہیں تو ہمیں سورۃ بنی اسرائیل میں ایک آیت نظر آتی ہے جو ہمیں اس مضمون کے
بہت زیادہ قریب کر دیتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَكُلَّ اِنْسَانِ الْزَمُنهُ طَئِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ
كِتَبايَلْقَهُ مَنْشُورًا - اِقْرَأْ كِتَبَكَ كَفَى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا - مَنِ اهْتَدَى
فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى
وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا ٢٩ یعنی ہم نے ہر انسان کے ساتھ ایک پرندہ اُس
کی گردن کے نیچے باندھا ہوا ہے اور ہم قیامت کے دن اُس کے اعمال نامہ کو اُس کے سامنے
لائیں گے جسے وہ بالکل گھلا ہوا پائے گا اور اُسے کہا جائے گا اسے پڑھ کر دیکھ لے اور اپنی نیکی
۔ رکھو کہ
بدی کا آپ حساب کر لے کیونکہ آج تیرا نفس : ہی تیرا حساب لینے کیلئے کافی ہے ۔ اور یاد رکھ
جو ہدایت پاتا ہے وہ اپنے لئے پاتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے اس کا نقصان بھی اُسی کو ہوتا ہے کوئی
کسی کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتا اور ہم اُس وقت تک لوگوں کو عذاب نہیں دیتے جب تک کہ اُن کی
طرف کوئی رسول مبعوث نہ کر لیں ۔
یہاں قرآن نے طائر کے نہایت لطیف معنی کئے ہیں اور بتایا ہے کہ ہر انسان کی گردن
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
کے نیچے اُس کا پرندہ بندھا ہوا ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا مفہوم کیا ہے؟ سو جب ہمیں
خدا تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ یہ پرندہ ہر انسان کی گردن کے نیچے ہے تو ہمیں یہ تو نظر آ رہا ہے کہ
کوئی پرندہ گردن کے نیچے نہیں ہوتا۔ پس صاف معلوم ہوا کہ اس پرندے سے مراد کوئی اور چیز
ہے اور وہ سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ قوت عمل یا نتیجہ عمل کا نام خدا تعالیٰ نے طائر رکھا ہے۔
پس جس قسم کے بھی انسان اعمال بجالاتا ہے اُن کی پرندے والی شکل بنتی چلی جاتی ہے۔ اگر تو
انسان نیک اعمال بجالاتا ہے تو وہ انسان کو آسمانِ روحانیت کی طرف اُڑا کر لے جاتے ہیں
جیسے ہوائی جہاز فضائے آسمانی میں اُڑا کر لے جاتا ہے ۔ اور اگر اعمال بُرے ہونگے تو لازماً
پرندہ بھی کمزور ہو گا اور انسان بجائے اُوپر اُڑنے کے نیچے کی طرف گرے گا ۔ اب قرآن کریم
ایک طرف تو یہ مضمون بیان کرتا ہے کہ ہم نے ہر انسان کے ساتھ ایک طائر باندھ رکھا ہے اگر وہ
اچھے عمل کرے گا تو وہ طائر اسے اوپر اڑا کر لے جائے گا اور اگر بُرے اعمال کرے گا تو وہ
اُسے نیچے گرادے گا۔ اور دوسری طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی مضمون کو ان الفاظ میں
ادا فرماتے ہیں کہ مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِ دَانِهِ أَوْ يُنَصِرَانِهِ
اَوْ يُمَحِّسَانِه ۵۰ کہ ہر انسان کو خدا تعالیٰ نے فطرت صحیحہ پر پیدا کیا ہے پھر ماں باپ اُسے
یہودی یا مجوسی یا نصرانی بنا دیتے ہیں گویا انسان میں اُڑنے کی طاقت موجود ہے اور اُسے پرواز
کے پر عطا کئے گئے ہیں ۔ یہی مضمون كُلَّ اِنْسَانِ الْزَمُنهُ طَئِرَهُ فِي عُنُقِہ میں بیان کیا گیا ہے
کہ جب بھی کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے اُس کا پرندہ بھی اُس کے ساتھ پیدا کر دیا جاتا ہے۔ پھر بعض
ماں باپ تو اُس کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور بعض جو بچ جاتے ہیں اُن کیلئے پرواز کی صورت پیدا
ہو جاتی ہے اور عمل نیک کی وجہ سے اُن کا طائر یعنی فطرتی مادۂ سعادت ترقی کرتا رہتا ہے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ فاطر میں فرماتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ
جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا اُولِى أَجْنِحَةٍ مَّثْنى وَثُلتَ وَ رُبع الله یعنی سب تعریفیں اس
اللہ کی ہیں جو آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے والا ہے اور فرشتوں کو ایسی حالت میں رسول بنا
کر بھیجنے والا ہے جب کہ کبھی تو اُن کے دو دو پر ہوتے ہیں کبھی تین تین اور کبھی چار چار ۔ پھر وہ
انسانوں کی طرف آتا ہے اور فرماتا ہے ۔ مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فِللَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا إِلَيْهِ
يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّاتِ لَهُمْ
عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَكْرُ أُولئِكَ هُوَ يَبُورُ ۵۲ فرماتا ہے تمہیں یہ تو معلوم ہو گیا کہ مختلف
انوار العلوم جلد ۱۴
فضائل القرآن (۶)
فرشتوں کی ترقی کیلئے ہم نے کئی کئی پر بنائے ہوئے ہیں ۔ مگر اے انسانو! تمہیں یاد رکھنا چاہئے
کہ تمہارے لئے بھی ترقی کے مواقع موجود ہیں بلکہ اگر تم چاہو تو فرشتوں سے بھی آگے بڑھ
سکتے ہو۔ پس تم میں سے جو کوئی عزت حاصل کرنا چاہتا ہے اُسے یاد رکھنا چاہئے کہ تمام عزت
اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اُسی کی طرف سچی اور پاکیزہ روحیں بلند ہوتی ہیں ۔ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ
یعنی خدا کا کلام جن کو میسر ہو وہ ترقی کر جاتے ہیں مگر خالی کلام نہیں بلکہ الْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ
اعمال صالحہ کا اُسے سہارا چاہئے ۔ گویا الكَلِمُ الطَّيِّبُ ایک پرندہ ہے مگر وہ اکیلا نہیں اُڑ سکتا بلکہ
اعمالِ صالحہ کی مدد سے صعود کرتا ہے۔ اسی طرح اُس کے دو پر بن جاتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آسمانِ
روحانیت کی طرف پرواز کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ پرندے کی دو خاصیتیں ہوتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ وہ اونچا جاتا ہے یعنی
فضا میں اُڑتا ہے دوسرے یہ کہ اُس کا آشیانہ ہمیشہ اونچا ہوتا ہے۔ جو پرندے آشیانوں میں
رہتے ہیں وہ درختوں کی ٹہنیوں پر آشیانہ بناتے ہیں اور جو بغیر آشیانے کے رہتے ہیں وہ بھی
درخت پر بسیرا کرتے ہیں نیچے نہیں بیٹھتے ۔ اب یہی دو خاصیتیں قرآن کریم میں مومنوں کے
متعلق بیان کی گئی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ
الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۵۳
اے مومنو! جب تمہیں کہا جائے کہ اٹھو ! تو فوراً اُٹھ کھڑے ہوا کرو اور نبی یا اُس کے خلیفہ کی
آواز پر دوڑ پڑا کرو کیونکہ يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتٍ
اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو تم میں میں سے مومن ہیں اور علم حقیقی رکھنے والے ہیں اونچا
کر دے گا اور انہیں درجات میں بڑھا دے گا ۔ گویا اوپر اڑنے کی خاصیت کا مومنوں کے تعلق
میں ذکر آ گیا۔
دوسری خاصیت یہ تھی کہ پرندہ ہمیشہ اپنا آشیانہ اونچا بنا تا ہے اس کا بھی مومنوں میں پایا
جانا قرآن کریم سے ثابت ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ
وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَلا صَالِ - رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ
وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكوة ۵۴ے یہ نور کچھ گھروں میں ہے
جن کے متعلق ہمارا حکم ہے کہ انہیں اونچا کر دیا جائے ۔ ان گھروں میں خدا کا نام لیا جاتا ہے
اور صبح و شام اس کی تسبیح کی جاتی ہے۔ مگر فرماتا ہے رِجَالٌ ہماری مراد گھروں سے نہیں بلکہ