جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کا حصہ
انوارالعلوم (جلد 14)
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں
میاں فخر الدین صاحب ملتانی کا حصہ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں
میاں فخر الدین صاحب ملتانی کا حصہ
( تقریر فرموده ۲۶ - جون ۱۹۳۷ ء بمقام مسجد اقصیٰ قادیان )
تشہد ، تعوذ ، سورۃ فاتحہ اور سورۃ النساء کی آیات ۵۹ تا ۶۶ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
مؤمن کی پیدائش ایک منفرد پیدائش نہیں ہوتی بلکہ اسے اللہ تعالیٰ نے ایک زنجیر کی کڑی
بنایا ہے ۔ ایک کا فر جب اپنے وجود کو دیکھتا ہے تو اس نقطۂ نگاہ سے دیکھتا ہے کہ فلاں کام کا نتیجہ
میرے حق میں کیا نکلے گا لیکن مؤمن اس نقطۂ نگاہ سے دیکھتا ہے کہ اس کام کا نتیجہ اس زنجیر کے
حق میں کیا ہو گا جس کی وہ ایک کڑی ہے ۔ بے شک ایک لوہے کی کڑی اگر مضبوط سے مضبوط
اور اعلیٰ سے اعلیٰ ہو تو بھی دو چار یا پانچ روپیہ میں مل جائے گی لیکن اگر وہ اس زنجیر کا ایک حصہ
ہے جو شاہی خزانہ کے صندوق پر بندھی ہوئی ہے تو اُس کی قیمت بہت بڑھ جائے گی اور اسی
نسبت سے اس کی کڑیوں کی قیمت بھی بڑھ جائے گی ۔ اگر تو وہ ایک الگ کڑی ہوتی تو اس کے
کٹ جانے سے اوّل تو چند آنوں کا نہیں تو دو چار یا پانچ روپیہ کا نقصان ہوتا لیکن اس زنجیر
کا حصہ ہونے کی صورت میں جو خزانہ کے بکس کے ارد گرد لپٹی ہے ، ٹوٹ جانے کی صورت میں
کروڑوں روپیہ کا نقصان ہوگا اس لئے دونوں کڑیوں کی ذمہ داری بالکل اور ہے ۔ دونوں کی
اہمیت ایک نہیں ۔ الگ الگ ہونے کی صورت میں ان کی قیمت ایک ہے مگر ز نجیر میں داخل ہو کر
ایک کی حیثیت بالکل بدل جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے بار بار توجہ دلائی
ہے کہ تم خدا کی فوج کے سپاہی ہو اور اگر انفرادی طور پر تمہارے اندر خلل واقع ہوگا تو اس سے
ساری فوج میں خلل آئے گا ۔ دنیا میں ہزار ہا ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ایک زبردست فوج
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
صرف اس وجہ سے شکست کھا گئی کہ اس کے چند سپاہیوں نے کمزوری دکھائی ، وہ اپنی جگہ چھوڑ کر
بھاگے جس سے خلا پیدا ہو گیا اور دشمن کو رستہ مل گیا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کی ہی بات ہے کہ اُحد کی جنگ کے موقع پر
آپ نے ایک درہ پر دس سپاہی مقرر کئے جو اسلامی فوج کی پشت کی جانب تھا اور آپ نے اُن
سے فرمایا کہ تم نے یہاں سے نہیں ہلنا ۔ باقی فوج خواہ ماری جائے یا جیت جائے حتی کہ دشمن
بھاگ بھی جائے ، تو جائے ، تو بھی تم یہیں کھڑے رہو ۔ گویا یہ کام اُس کڑی لڑی کے سپر د تھا اور بظاہر یہ کوئی
کام نہیں کہ ایک درہ پر کھڑے رہو، خواہ فوج جیت جائے یا ہار جائے ، بظاہر اس بات کو کوئی
زیادہ اہمیت نہیں دی جاسکتی لیکن بعد کے واقعات سے اِس کی اہمیت ظاہر ہو جاتی ہے۔ جب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے دشمن کو شکست ہوئی اور وہ بھاگے تو ان دس سپاہیوں نے اپنے افسر سے کہا
کہ اب تو دشمن کو شکست ہو گئی ہے ، ہمیں بھی اجازت دیں کہ جہاد کے ثواب میں شریک ہوں
لیکن افسر نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تو یہیں کھڑے رہنے کا ہے ۔ مگر انہوں نے
کہا کہ اتنا غلو نہیں کرنا چاہئے ، کچھ تو اجتہاد سے بھی کام لینا چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا منشاء تو اس قدر تاکید سے یہ تھا کہ بے احتیاطی نہ کرنا یہ مطلب تھوڑا ہی تھا کہ واقعی
اگر فتح حاصل ہو جائے تو بھی یہاں سے حرکت نہ کرنا۔ افسر نے جواب دیا کہ مجھے تو اجتہاد کا حق
نہیں ۔ مگر انہوں نے اُس کے مشورہ کو قبول نہ کیا اور کہا کہ یہ بالکل جاہلا نہ مشورہ ہے اور اس
میں اطاعت کے لئے ہم تیار نہیں ہیں اور ہم جہاد کے ثواب سے محروم نہیں رہنا چاہتے چنانچہ
تین آدمی وہاں رہے اور باقی وہاں سے ہٹ آئے ۔ اُس وقت تک حضرت خالد بن ولید
مسلمان نہ ہوئے تھے، خالد بہت زیرک نو جوان تھے ، دشمن بھاگ رہا تھا کہ اُن کی نظر درہ پر
ی اور دیکھا کہ وہ خالی ہے ، انہوں نے جھٹ عکرمہ کو اشارہ کیا کہ ابھی شکست کو فتح میں بدلا
جا سکتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے چند سو سپاہی ساتھ لئے اور پیچھے سے آ کر اس درہ پر حملہ کر دیا۔
وہاں صرف تین مسلمان تھے باقی جا چکے تھے ، وہ تینوں شہید ہو گئے اور عین اُس وقت جب
مسلمان دشمن کو بھگاتے ہوئے لے جا رہے تھے، پیچھے سے حملہ ہوا اور اچانک حملہ کی وجہ سے
صحابہ کے پاؤں اکھڑ گئے ۔ رسول کریم ﷺ صرف بارہ صحابہ کے ساتھ میدان میں رہ گئے
اور جب دشمن نے آپ پر پورے زور کے ساتھ حملہ کیا تو ان بار) میں سے بھی بعض مارے
گئے اور بعض دھکیلے جا کر پیچھے ہٹ گئے ۔ حضرت ابو بکر ، حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ اسی ریلے میں
پڑی
انوار العلوم جلد ۱۴
گئے
علي وسام
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
پیچھے دھکیلے گئے اور آخر صرف رسول کریم اکیلے اکیلے ، رہ گئے اور چاروں طرف سے آپ پر
پتھر برسائے جا رہے تھے حتی کہ خود کی کیلیں سر میں دھنس گئیں اور آپ بے ہوش کر زمین پر گر
، اور دشمن نے خیال کر لیا کہ شاید آپ وفات پاگئے ہیں ۔ اور اس ہنگامہ میں جو صحابہ شہید
ہوئے ، اُن کی لاشیں بھی آپ کے اوپر گر گئیں اور دشمن مطمئن ہو کر واپس چلا گیا کہ آپ شہید
ہو چکے ہیں ۔ چنانچہ جب صحابہ جمع ہوئے تو انہوں نے آنحضرت ﷺ کو لاشوں کے ڈھیر میں
سے نکالا اور دیکھا کہ آپ ابھی زندہ ہیں ۔ ایک صحابی نے پورے زور کے ساتھ خود کو کھینچ کر نکالا
اور اس قدر زور لگانا پڑا کہ آپ کے دانت لے دانت ٹوٹ گئے لیے دیکھو کتنی چھوٹی سی ہدایت تھی کہ وہ
-
صلى الله
دس آدمی اس درہ پر بہر حال کھڑے رہیں لیکن اس کو نظر انداز کر دینے سے کتنا خوفناک نتیجہ
صلى الله
عليسة
نکلا ۔ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی خاص حفاظت کا وعدہ نہ ہوتا تو آنحضرت ﷺ بھی
اُس دن شہید ہو جاتے ۔ اُس وقت سوائے ملائکہ کے کس نے آپ کی حفاظت کی ۔ جس طرح
غار ثور کے منہ پر پہنچ جانے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے کفار کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ زیادہ
تحقیقات کی ضرورت نہیں ، اسی طرح اُحد کے موقع پر بھی ان کے دل میں پر ڈال دیا کہ بس
آپ فوت ہو چکے ہیں اب دیکھ بھال کی کیا ضرورت ہے۔ اگر گفا راُس وقت جھکتے اور غور سے
دیکھتے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ کمی کرتے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ڈال دیا کہ آپ
فوت ہو چکے ہیں ۔ یہ انسان کا کام نہیں ، انسانوں نے تو آپ کو مروا ہی دیا تھا مگر خدا تعالیٰ نے
زندہ رکھا ھا۔ ۔ا اور یہ سب خطرہ خطرہ اِس اِس ) وجہ سے پیدا ہوا کہ بعض لوگوں نے کہہ دیا کہ ہم اجتہادی طور پر
اطاعت کیلئے تیار نہیں ہیں ، یہ بالکل خلاف عقل بات ہے ۔ یہ لوگ منافق نہیں تھے مگر ان کی ذرا
سی غفلت سے رسول کریم ﷺ کی ذات ایسے خطرہ میں پڑ گئی کہ آج اس کے حالات پڑھ کر
بھی ایک مؤمن کا دل کانپ اُٹھتا ہے ۔
پس مؤمن ایک زنجیر کی کڑی ہوتا ہے اس کا اپنی ذات کا خیال رکھنا اور اس کو بھول جانا
کہ وہ ایک زنجیر کی کڑی ہے ، درست نہیں اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ مؤمن نہیں ۔ مؤمن اکیلا
نہیں ہوتا اس کے صرف یہ معنی نہیں کہ ظاہری طور پر بھی جماعت ضرور اس کے ساتھ ہوتی ہے
بلکہ یہ مطلب ہے کہ وہ جہاں بھی ہوا اپنے آپ کو جماعت کے سلسلہ کی ایک کڑی سمجھتا ہے ۔ وہ
اگر اکیلا بھی ہو تو ایسے کام کرتا رہتا ہے جو جماعت کی تقویت کا موجب ہوتے ہیں ۔ پس عام
انسان کی ذمہ واری اور مؤمن کی ذمہ داری میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے اسی وجہ سے
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں پر بعض ایسی ذمہ داریاں عائد کی ہیں کہ اگر نقصان کا یقین ہو تو بھی ان
سے کو تا ہی جائز نہیں ۔ کیا جو سپاہی لڑائی میں جاتے ہیں ، ان کے نقصان کا احتمال نہیں ہوتا مگر کیا
وہ کہا کرتے ہیں کہ بادشاہ اور وزراء وامراء تو گھروں میں بیٹھے ہیں ، اور ہم مارے جا رہے
ہیں ۔ تین چار دن ہوئے مجھے ایک ایسا شخص ملنے کیلئے آیا جو جماعت سے خارج تھا، اُس نے
سوال کیا کہ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ مجھے جماعت سے کیوں نکالا گیا ؟ میں نے اُس
سے پوچھا کہ کیا اس کی کوئی وجہ بیان ہوئی تھی اُس نے کہا نہیں ۔ میں نے کہا کہ بس سمجھ لو، کوئی
ایسی ہی وجہ تھی جس کا ظاہر کرنا مناسب نہ تھا۔ وہ کہنے لگا کہ کیا مجھے ان مقدمات کے سلسلہ میں
نکالا گیا تھا جو بعض لوگوں سے میرے چل رہے تھے ۔ میں نے اُسے بتایا کہ نہیں ان مقدمات
کے متعلق تو میں سمجھتا ہوں تمہاراحق مارا گیا ہے ۔
اصل بات یہ تھی کہ تمہارے متعلق رپورٹ آئی تھی کہ چونکہ تم حاجت مند ہو، پولیس کے
بعض افسر یہ کوشش کر رہے ہیں کہ تمہیں خرید لیں اور قبرستان کے مقدمہ میں تم سے شہادت
دلوائیں کہ مجھے جماعت نے بھیجا تھا کہ جا کر احراریوں کو مارو۔ اُس نے کہا کہ بے شک مجھے
بعض پولیس افسروں نے ایسا کہا تھا کہ پانچ سو روپے لے لو اور یہ شہادت دے دو مگر میں نے تو
اُسے منظور نہیں کیا تھا ، آپ کو مجھ پر اعتماد کرنا چاہئے تھا۔ میں نے اُسے کہا کہ ایک طرف تو تم پر
اعتماد کا سوال تھا اور دوسری طرف جماعت کے اعتماد کا سوال تھا۔ اب بتاؤ، میں کسے قربان
کرتا۔ میں اس خبر کو ۹۹ فیصدی جھوٹ سمجھتا تھا لیکن مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ تم اُن دنوں ابتلاء میں
تھے، تم کو جماعت کے افراد سے بھی شکایت تھی اور محکموں سے بھی ، تم اس وقت سخت مالی
مشکلات میں تھے اور روپیہ کے محتاج تھے ۔ پس ان حالات میں ڈر تھا کہ تم اس لالچ کی
برداشت نہ کر سکو یا غصہ تمہارے دل پر قابو پالے ۔ پس ان حالات میں جبکہ میں تم کو کوئی مالی
نقصان نہیں پہنچا رہا تھا کیونکہ تم ملازم نہیں تھے ، نہ کوئی تمہارا تجارتی کام تھا۔ پس ان حالات
میں جماعت کے وقار کو میں خطرہ میں نہیں ڈال سکتا تھا ۔ کیا تم نے نہیں پڑھا کہ جنگ عظیم میں
جرمن یا دوسرے ممالک کیلئے لوگ کس طرح اپنے ملک اور قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرتے
تھے ، اگر تمہیں قربانی کرنی پڑی تو کیا حرج ہے ۔ تم لوگ تو کہتے ہو کہ تمہاری جانیں سلسلہ کیلئے
ہیں ۔ پس اگر جماعت کی خاطر تمہیں سزا دی گئی تو کیا ہوا ۔ اس پر اس نے کہا کہ پھر کیوں مجھے یہ
نہ بتا دیا گیا۔ میں نے کہا اگر میں ایسا کرتا تو بے وقوفی کرتا کیونکہ اس صورت میں اصل غرض
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
پوری نہ ہوتی ۔ اوّل تو خود تم کو پولیس نا جائز طور پر استعمال کر سکتی تھی ۔ دوسرے اِس بات کے
علم پر وہ کسی اور کو استعمال کرنے کی کوشش کرتی ۔ اس بہ ۔ اِس پر اُس نے کہا کہ اب میرا دل خوش ہو گیا
ہے۔ اب دیکھو، اُسے ایسی صورت میں سزا دی سزا دی گئی تھی کہ گلی طور پر اس کا یہ مجرم ثابت نہ تھا ، مگر
چونکہ اُس کے خلاف بعض اور باتیں ثابت تھیں جو اُسے سزا کا مستحق بنا دیتی تھیں جن کی سزائیں
دوسرے اوقات میں یقیناً اس سے کم دیتا۔ لیکن اس صورت حالات میں میں نے مناسب سمجھا
کہ اس سزا کو جماعت سے اخراج کی سزا میں بدل دوں ۔ وہ خود تسلیم کرتا ہے کہ پولیس کے
سے
بعض افسروں نے اُسے روں نے اُسے لالچ دی اور یہ ثابت ہے کہ وہ اُس وقت جماعت کے بہ کے بعض محکموں ۔
شا کی تھا اور معمولی شا کی نہیں بلکہ سرکاری عدالتوں میں جانے کیلئے تیار تھا اور اس کی کوشش کر
رہا تھا، چنانچہ ان پولیس افسروں نے یہ بھی کہا کہ اس مقدمہ میں بھی ہم تمہاری مدد کریں گے ۔
پس باوجود یہ جاننے کے کہ اس کا جرم اس حد کا نہیں ، ایک اور خطرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے میں
نے اُسے اخراج از جماعت کی سزا دے دی ۔ مگر ساتھ ہی تمام متعلقہ افسروں کو بتا دیا کہ اگر کوئی
اور جُرم اس کا ثابت نہ ہوا تو اس مقدمہ کے بعد اسے معاف کر دیا جائے گا اور یہ میری عمر میں
پہلا ہی واقعہ ہے مگر میں مجبور تھا۔ ذرا غور تو کرو اگر ایک احمدی جا کر عدالت میں یہ جھوٹا بیان
دے دیتا کہ مجھے جماعت نے بھیجا تھا تو جماعت کے وقار کو کس قد رصدمہ پہنچتا اور دشمن کو ایک
آلہ مل جاتا کہ سلسلہ کو بدنام کرے اور اس الزام سے بریت کی کوئی صورت نہ ہوتی سوائے اس
کے کہ اللہ تعالیٰ ہی کوئی ایسی صورت پیدا کر دیتا جیسی مارٹن کلارک کے مقدمہ میں ہوئی تھی مگر
اُس وقت کے حالات اور تھے اور آج کے اور ہیں ۔ اُس وقت کے مجسٹریٹ نے گواہ کے
دوسرے بیان کو صیح سمجھا تھا مگر اب یہ سمجھا جاتا کہ ملزم کو خرید لیا گیا ہے ۔ جیسا کہ ایک دوسرے
مقدمہ میں ہوا کہ گواہوں نے سچی گواہی دی تو بعض اعلیٰ سرکاری حکام نے انہیں بلا کر اس قسم
کے بیان دلانے چاہے کہ گویا خو د خلیفہ نے بلا کر ان کو رشوت دی اور ان کو خرید لیا۔
غرض میں نے اسے کہا کہ تمہیں بے شک قربانی کرنی پڑی ، مگر کیا تم یہ اقرار کر کے احمدی
نہیں ہوئے تھے کہ تم احمدیت کیلئے ہر قسم کی قربانی کرو گے مگر یہ میری زندگی میں پہلا واقعہ ہے۔
چنانچہ بغیر اس کے کہ وہ کوئی درخواست پیش کرتا، میں نے میاں بشیر احمد صاحب، مولوی عبد الغنی صاحب
اور خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب کو اُسے بُلانے سے بھی قبل کہا تھا کہ گو وہ ملازمت سے
ڈسچارج ہو چکا تھا مگر اُس تکلیف کی وجہ سے جو اُسے پہنچی میں چاہتا ہوں اس کیلئے کسی ملازمت کا
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
بند و بست کر کے اس کی تکلیف کا کفارہ کر دیا جائے ۔
ا
ایسے واقعات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔ بعض
لوگوں کے متعلق یہ اطلاع آنے پر کہ وہ یہاں رپورٹیں کرنے کیلئے آئے ہیں ، آپ نے ان کو
نکال دیا۔ پس جس وقت جماعت کی نیک نامی اور عزت کا سوال ہو، افراد کو نہیں دیکھا جا سکتا ۔
اُس وقت کوئی شخص چاہے جماعت میں رہے یا نہ رہے جماعت کی عزت کی حفاظت ضروری
ہوتی ہے اور میں صاف کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر پھر کبھی موقع آیا تو میں پھر بھی ایسا کروں گا۔
جب قبرستان کا واقعہ ہوا، میں تو قادیان میں موجود ہی نہ تھا۔ پھر اگر وہ شخص کوئی ایسا بیان
دے دیتا تو اُس کی بدنامی میرے نام تو لگ ہی نہیں سکتی تھی ۔ میرے ساتھ اس واقعہ کا تعلق بھی
نہ تھا میں اُس وقت دھر مسالہ میں تھا اس لئے میری عزت یا بدنامی کا تو سوال ہی نہ تھا۔ میرے
سامنے تم سب کی مجموعی عزت کا سوال تھا۔ وہ جماعت کا ہی نام لے سکتا تھا میرا نہیں کیونکہ میں تو
یہاں تھا ہی نہیں ۔ پولیس یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں سازش کر کے باہر بھاگ گیا کیونکہ سازش وہ
ہوتی ہے جس کیلئے پہلے سے تیاری کی جائے ، مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ منگو کی لڑکی کے مرنے کا
پہلے سے ہی انتظام کیا گیا تھا اور میں کہہ گیا تھا کہ میں جاؤں تو اُسے مار دینا اور پھر قبرستان پر
جھگڑا کرنا اور احرار کو بھی وہاں لے جانا اور وہاں لے جا کر انہیں مارنا اس لئے واقعات کی بناء
پر کوئی مجھ پر تو الزام لگا ہی نہیں سکتا تھا کہ میرا بھی ان میں حصہ ہے۔ میرے سامنے اُس وقت
صرف سلسلہ کی عزت کا سوال تھا۔ چنانچہ جب مجھے معلوم ہوا کہ پولیس اس کوشش میں ہے کہ
اسے خریدے تو میں نے سمجھا چاہے یہ خبر غلط ہی ہو اور چاہے اسے کتنی ہی تکلیف کیوں نہ ہو، لیکن
چونکہ اس سے بعض اور غلطیاں ہو چکی ہیں اور میں اسے سزا دینے میں خدا کا مجرم نہیں ۔ آؤ میں
اس خطرہ سے جماعت کو بچانے کیلئے اسے جماعت سے خارج کر دوں ۔ علاوہ ازیں جماعت
کے افراد کو یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ جسے سلسلہ کی طرف سے کوئی سزا دی جاتی ہے اگر وہ قصور وار
ہے تو اسے قصور تسلیم کر کے دلیری سے سزا برداشت کرنی چاہئے اور ساتھ تو بہ کرنی چاہئے تا کہ
دل پر زنگ نہ لگ جائے ۔ اور اگر وہ اپنے دل دل میں اپنے آپ کو بے قصور سمجھتا ہے تو ادنی دیانت
داری جو ایک مؤمن میں ہونی چاہئے ، کم سے کم وہ اتنی تو خلیفہ میں تسلیم کرے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ کہ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنتُ بِأَنْفُسِهِمْ
خیراً کے جب کوئی بری بات مؤمنوں کو کسی مؤمن کے بارہ میں معلوم ہو تو کیوں وہ اس کا نیک
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
پہلو اپنے بھائی کے متعلق تجویز نہیں کرتے ۔ تو کیا خلیفہ کا مقام ایک عام مؤمن کے برابر بھی نہیں
کہ اس کے متعلق کم سے کم ، ادنیٰ سے ادنی حُسنِ ظنی سے کام لیا جائے اور سمجھا جائے کہ اس نے
کم سے کم دیانت داری سے فیصلہ کیا ہے اور ذاتی بغض نہیں نکالا ۔
یہ آیات جو میں نے ابھی پڑی ہیں ، ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ
اَنْ تُؤَدُّوا الامنتِ إِلى اَهْلِهَا کے یوں تو سارا قرآن ہی حکم ہے مگر جب زیادہ زور دینا ہو تو
دوبارہ حکم کا لفظ آتا ہے ۔ تا ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بڑا ضروری حکم ہے ۔ تو اس آیت میں اللہ ۔
تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب موقع آئے کہ تم اپنا لیڈر چنو تو خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ تم اسے چنو جسے
اس کا اہل سمجھو اور جس کے متعلق یقین ہو کہ وہ جماعت کو ٹھیک راستہ پر چلائے گا ۔ آگے فرمایا۔
وَإِذَا حَكَمْتُمُ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ ، یعنی جب خدا تعالیٰ تمہیں اس مقام پر
پہنچائے تو عدل کرو۔ اس جملہ سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ اس جگہ امانت سے مراد امانت حکومت
ہے ورنہ دوسری امانت کا تعلق فیصلہ کرنے اور عدل کرنے سے نہیں ہوتا۔ پھر فرمایا إِنَّ الله
نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ شعیہ اللہ تعالیٰ کا بہت ہی بابرکت حکم ہے پھر فرمایا إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا
بَصِيرًا اللہ تعالیٰ بہت سننے والا دیکھنے والا ہے یعنی ان دونوں باتوں میں غلطیاں ہوس ہو سکتی
ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تم بد نیتی سے رائے دو اور امیر کے متعلق رائے دیتے ہوئے تمہارے
نفوس کسی ذاتی غرض کو پوشیدہ رکھ رہے ہوں ، پس اگر ایسا کرو گے تو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ دیکھنے اور
سننے والا ہے وہ ضرور اس کی سزا تمہیں دے گا اور اگر وہ شخص جسے تم نے امیر یا افسر چنا ہے کوئی
بد دیانتی کرتا ہے تو بھی یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ سننے اور دیکھنے والا ہے ، وہ اسے خود سزا دے گا۔
پھر فرمایا - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ -
اس آیت سے : سے بھی صاف ظاہر ہے کہ یہاں امانت سے۔ مراد امانت حکومت ہی تھی ۔ ورنہ اگر
روپیہ یا مال رکھنے کے متعلق یہ ہدایت ہوتی تو اس جگہ اُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ کی اطاعت کا ذکر
کیوں آتا پس یہاں امانت حکومت ہی مراد ہے ۔ پھر فرمایا۔ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ
فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ والرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ
خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً اگر تمہیں کسی ایسے حاکم سے شکوہ پیدا ہو تو اسے اللہ تعالیٰ اور اُس
کے رسول کے سپرد کر دو جنہوں نے اس کی اطاعت کا حکم دیا ہے تمہارا یہ کام نہیں کہ جھگڑے کا
تصفیہ کرو کیونکہ اس صورت میں امن قائم نہیں رہ سکتا ۔ تمہارا فرض یہ ہے کہ امیر کی مخالفت یا اس
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بجائے معاملہ کو خدا اور اس کے رسول کے سپرد کر دو، اگر تمہارا
خدا اور آخرت پر ایمان ہے، اگر تمہارا خدا زندہ ہے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ کسی بد باطن اور شریر کو
تم پر ظلم کرنے دے گا ، اگر تم نظام کیلئے قربانی کرتے ہو تو کیا قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کی طرف
سے تمہیں اس کا اجر نہ مل سکے گا۔ رسول کریم ﷺ نے تو فرمایا ہے کہ اگر اس دنیا میں ایک
بکری نے دوسری کو سینگ مارا ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس بکری کے سینگ کا بھی بدلہ لے گا ۔ پھر تم
کس طرح خیال کرتے ہو کہ تمہارے ساتھ اگر ظلم ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کا بدلہ نہ دے گا ۔ پھر تم
گھبراتے کیوں ہو۔ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلاً یہ سب سے بہتر اور انجام کے لحاظ سے
بہت اعلیٰ بات ہے۔
پس اللہ تعالیٰ کی طرف سے قانون یہی ہے کہ جو امیر ہو، خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا، یا خلیفہ ہو،
تمہیں ان کی فرمانبرداری کرنی چاہئے ۔ اگر اس کے فیصلہ پر تمہیں اعتراض ہوا اور تم سمجھتے ہو کہ تم
مظلوم ہو اور بد دیانتی سے تمہارے امیر نے ظلم نہیں کیا ، تو اللہ تعالی تمہاری مدد کرے گا اور وہ بھی
معذور سمجھا جائے گا اور اگر امیر نے ظلم کیا ہے تو بھی معاملہ کو خدا اور اس کے رسول کے سپرد کر دو
اور اطمینان رکھو کہ اگر قیامت کا کوئی دن ہے تو اس ظلم کا خود خدا تعالیٰ بدلہ لے گا۔ اس قانون کو
دو تو نہ کوئی حکومت باقی رہتی ہے اور نہ کوئی نظام ۔ اور باتوں کو تو جانے دو صرف یہی لے لو
جو کہتے ہیں کہ خلیفہ غلطی کر سکتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ہیڈ ماسٹر بھی غلطی کر سکتا ہے یا نہیں؟ پھر اگر
یہ ہو کہ ہر لڑکا کھڑا ہو اور ہیڈ ماسٹر سے کہے کہ آپ نے فلاں ظلم مجھ پر کیا ہے تو کوئی انتظام رہ
سکتا ہے؟ پھر اگر کہتے ہیں خلیفہ غلطی کر سکتا ہے تو کیا کوئی تاجر کتب غلطی نہیں کر سکتا ؟ پھر کیا دنیا
بدل
امیرے
میں یہی طریق ہے کہ ہر کتا۔ ہ ہر کتاب کی قیمت پر مباہلے اور چیلنج ہوتے ہیں ۔ ابھی ایک جھگڑا میر ۔
نوٹس میں لایا گیا ہے کہ کئی سال ہوئے ماسٹر احمد حسین صاحب مرحوم فرید آبادی کے لڑکے نے
کچھ کتب میاں فخر الدین صاحب کو برائے فروخت دی تھیں، کئی سال کے بعد جب قیمت کا
مطالبہ کیا تو میاں فخرالدین صاحب نے کہا کہ میں نے وہ کتا بیں نصف قیمت پر فروخت کی ہیں
اس لئے نصف کمیشن کاٹنے کے بعد دوں گا ۔ اب اس سے یہ کیوں نہ سمجھ لیا جاتا کہ ان کا یہ قول
بد دیانتی پر بنی ہے اور کہ وہ یتیم کا مال کھانا چاہتے ہیں ۔ گو اس بچہ نے ان کی بات کو مان لیا اور
میاں فخر الدین صاحب نے اس رقم کے ادا کرنے کا اقرار کر لیا مگر وہ بچہ سال بھر ان کے پاس
مطالبہ کیلئے جاتا رہا لیکن وہ شکایت کرتا ہے کہ آخر ایک دن انہوں نے مجھے یہ جواب دے دیا
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کہ جا! جو کرنا ہے کر لے۔ حالانکہ فیصلہ ان کا مسلّمہ تھا اور روپیہ وہ جو خریداروں سے مہینوں اور
سالوں پہلے وصول کر چکے تھے اب اگر یہ شکایت اس یتیم کی درست ہے تو کیا سلسلہ یا حکومت
اس پر قسمیں دلانے بیٹھے گی کہ میاں فخرالدین صاحب نے ایسا کیا ہے یا نہیں؟ وہ تو اصل
مقدمہ کی طرف توجہ کرے گی ۔ ایسے امور کو اگر درمیان میں لایا جائے تو سوائے بدظنیوں کے
ایک غیر متناہی سلسلہ کے اور کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اور اگر ان لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے متعلق
نیک ظنی کا مطالبہ کریں تو کیا خلیفہ ہی کا ایک وجود ہے جس کے متعلق نیک ظنی نہیں کرنی چاہئے ۔
اور ہر ہیڈ ماسٹر اور کتب فروش کے متعلق دوسرے شخص کا حق ہے کہ اس کے بارہ میں نیک ظنی
سے کام لیا جائے ۔ کیا کوئی شریف انسان ایسی بات کو تسلیم کر سکتا ہے اور کیا کوئی شریف انسان
اس قسم کے خیالات رکھنے والی لعنتی قوم کا خلیفہ بنا پسند کر سکتا ہے کسی ادنیٰ سے ادنی اشخص پر بھی
الزام لگا کر دیکھو، وہ جوتا لے کر مقابلہ کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے یا نہیں؟ مگر خلفاء پر نہایت بے باکی
سے الزام لگا دیئے جاتے ہیں اور پھر کہا یہ جاتا ہے کہ اسلام آزادی سکھاتا ہے مگر اس قسم کے
لوگوں سے پوچھو کہ اے کمبختو! کیا اسلام تمہارے متعلق آزادی نہیں سکھاتا ، کیا صرف
خلفاء کے متعلق ہی آزادی سکھاتا ہے؟ اس وقت میں صرف میاں فخرالدین صاحب کے اخراج
کے متعلق بیان کروں گا ۔ دوسرےا رے امور میں اس وقت جانے کو تیار نہیں ہوں، وہ اگر وہ اگر موقع ہوا تو
پھر ظاہر کر دیئے جائیں گے۔ مگر یہ اس وقت بھی بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہ خطبہ والا مضمون نہیں
جس کے متعلق میں نے کہا تھا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے سمجھایا ہے ، اُس کیلئے ابھی انتظار کریں اور دشمن کی
طرف سے جب حملہ ہوگا تو مجھے یقین ہے کہ اس کا اپنا ہتھیا رہی اسے کاٹنے کو کافی ہوگا۔ یہ جھگڑا جو
شروع ہوا ہے، اس کی ابتداء یوں ہوئی کہ میں سندھ میں تھا کہ مجھے مولوی تاج الدین صاحب
لائل پوری مولوی فاضل کا مندرجہ ذیل خط پہنچا۔
مولوی تاج الدین صاحب کا خط
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سَيِّدِي السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
مشاورت سے قبل کا واقعہ ہے کہ خاکسار میاں فخرالدین ملتانی کی دُکان پر گیا ان کے
ہاتھ میں اخبار الفضل کا پرچہ تھا، کہنے لگے آپ کا مضمون ابھی پڑھ کر ختم کیا ہے ( جس میں
پیغامیوں کے اعتراض متعلقہ پہرہ بوقت نماز کا جواب تھا میں نے کہا بتائیے جواب بنا ہے یا
انوار العلوم جلد ۱۴
و
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
نہیں ۔ کہنے لگے ہاں گزارہ ہو گیا ہے ۔ اس مضمون میں چونکہ حضرت امیر معاویہؓ ہی کی مثال تھی
اس لئے میں نے حضرت امیر معاویہ کے متعلق کہا کہ وہ بڑے سیاستدان اور دوراندیش تھے ۔
اسی ذکر میں میں نے یہ بھی ذکر کیا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے خلاف بھی انہوں نے بڑا
ہنگامہ بر پا کر رکھا تھا ۔ مثلاً وہ حضرت علیؓ سے یہ مطالبہ کرتے تھے کہ حضرت عثمان کے قاتلوں ملوں ۔ سے
بدلہ لیا جائے اور کم از کم یہ کہ ان لوگوں کو حضرت علیؓ اپنے ساتھ نہ رکھیں ، اپنی فوج سے الگ کر
دیں، ورنہ سمجھا جائے گا کہ حضرت علیؓ ان کی حمایت پر ہیں ۔ حضرت علی بہت کہتے کہ فتنہ سخت ہے،
آپ ساتھ ہو جائیں، استحکام امر پر اس معاملہ میں دخل دیا جا سکے گا ۔ مگر حضرت امیر معاویہؓ اپنی
ہی بات پر اڑے رہے کہ ان سرکشوں کو الگ کریں اور ان سے قصاص لیں ۔ اس پر بابو فخر دین
کہنے لگے کہ ہاں حضرت معاویہ کی بات مؤثر تو تھی اور یہی تو ہم کہتے ہیں۔ میں ان کی اس بات
کا مطلب بالکل نہ سمجھا ۔ آخر کہنے لگے کہ شیخ احسان علی اور اُس کا بھائی عبدالرحمن صریح طور پر
مجرم ہیں ۔ عبدالرحمن نے جھوٹی گواہی عدالت میں دی، ہم پر افتراء اور بہتان باندھے ، شریف
آدمیوں کی عزت پر حملے کئے ، پاکدامن عورتوں کی عزت پر حملے کئے مگر ان کو پوچھا تک نہیں
بلکہ پٹرول کا ٹھیکہ ان کو دے دیا ہے۔ اور فلاں سے ہٹا کر ( غالبا سیالکوٹ ہاؤس کا نام لیا تھا
اچھی طرح یاد نہیں رہا) دیا ہے اور ان سے مہنگا دیا ہے ۔ پھر عبدالرحمٰن کو جو نالائق اور نکما آدمی
ہے، دفتر تحریک جدید میں رکھ لیا ہے۔ دوسروں کی عورتوں اور لڑکیوں کی کوئی عزت ہی نہیں سمجھی
جاتی ۔ یہ بڑے جوش اور زور زور سے کہنے لگے۔ میں نے کہا کہ آپ کو اگر کوئی شکایت ہے تو
ان پر دعوی دائر کریں ۔ پوچھا کہاں؟ میں نے کہا۔ امور عامہ میں یا قضاء میں یا حضرت
صاحب کی خدمت میں ۔ کہنے لگے کہ میں تو اس میں اپنی ہتک سمجھتا ہوں ۔ کیا ہم اور بے عزت
ہوں ۔ غالبا یہ بھی کہا کہ ہمیں انصاف کی توقع نہیں اور یہ بھی کہا کہ میں ایسے دعووں پر یا کہا کہ
ایسی درخواستوں پر جوتے مارتا ہوں اور یہ بھی کہا کہ کئی سالوں تک مارے مارے پھرو کبھی
فلاں جگہ پھر فلاں جگہ ۔ میں نے کہا کہ سرکاری عدالتوں میں بھی تو آخر مختلف جگہوں پر اپیلیں
کرنی ہی پڑتی ہیں ۔ یہ بھی کہا کہ ہمیں دعویٰ کرنے کی کیا ضرورت ہے ان کو پتہ نہیں ؟ بلکہ وعدہ
کیا گیا تھا کہ مقدمہ کا فیصلہ ہونے پر پھر ان سے پوچھا جائے گا ۔ میں نے کہا کہ کس نے وعدہ کیا
تھا۔ کہا یہی جو ذمہ دار ہیں امور عامہ حضرت صاحب ۔
پھر کہا کہ ڈاکٹر فضل دین افریقہ سے لکھ رہے ہیں کہ مجھے لکھا گیا تھا کہ بعد فیصلہ مقدمہ، کار روائی
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کی جائے گی ، کیا کوئی کارروائی کی گئی ۔ ہم لکھ دیتے ہیں کوئی نہیں ۔ آخر میرے بار بار کہنے سے
کہ یہ طریق اچھا نہیں ۔ ان لوگوں پر مقدمہ چلائیں اور ان کے خلاف ثبوت مہیا کریں، یہ
جواب دیا کہ ہاں وقت آنے پر کریں گے۔ ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ اسے تو چپکے سے قادیان
سے نکال دیا ، کانوں کان خبر تک نہیں ہونے دی ۔ میں نے کہا کہ کیسے ؟ تھوڑی دیر خاموش ہو کر
کہا کہ مقبول کو ۔ میں نے کہا مقبول کون تھا ؟ کہا وہ ایک لڑکی تھی جو مولوی قطب الدین کے گھر
رہتی تھی۔ اس کے متعلق نہ میں نے پوچھا کہ کیا واقعہ تھا اور نہ اُس نے بتایا۔ جوش میں بلند آواز
سے جب باتیں کر رہے تھے تو میرے کہنے پر کہ آہستہ بات کریں ، اسی زور اور جوش میں کہا کہ
دل میں جلن ہے، دکھ ہے اور یہ باتیں کھلے طور پر کہتا ہوں تا کہ سی ۔ آئی ۔ ڈی سن لیں ( یہ کیا
کہ فلاں کو فلاں ملا تھا اور فلاں فلاں اکٹھے باتیں کر رہے تھے ۔ بس یہی رپورٹیں ہوتی رہتی
ہیں ) ہمیں دکھ ہے ہم کہتے ہیں ۔ ( یہ باتیں مشاورت سے قبل ہی مکرمی مولوی اللہ دتا صاحب
سے ذکر کر دی تھیں ۔ )
۲۔ اُسی وقت یا کسی اور وقت مکرمی مولوی ظفر محمد صاحب کے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ
اسے مبلغ بنا دیا گیا ہے ۔ ہمارا تو خیال تھا کہ جو وہ مخفی کام کر رہے تھے اور سی آئی ڈی کے محکمہ میں
خوب کام کیا تھا ، اس پر انہیں کوئی ناظر بنا دیا جائے گا ۔ یہ کیا ہے کہ ان کو اس عہدہ سے ہٹا کر
تنزل میں کر دیا۔
۔ پرسوں میں شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کے لڑکوں کا حال پوچھنے گیا۔ ( ان کے دو
بچے بیمار ہیں ) واپسی پر تھوڑی دور تک میرے ساتھ آئے اور از خود ہی اپنی پرانی گفتگو
متعلقہ خلافت وغیرہ چھیڑ دی ۔ خلاصہ یہ تھا ۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں اس پر مطمئن ہوں کہ نبی
کی جانشین اور خلیفہ دراصل جماعت ہوتی ہے جو نظام وہ چاہے قائم کرلے ۔ مثلاً اگر پیغامیوں
والے خیال پر جماعت کی اکثریت ہو جاتی تو پھر وہی صحیح اسلامی مسلک ہوتا ۔۲ ۔ خلیفہ اللہ تعالیٰ
سے فیض لینے کا واسطہ نہیں ہوتا ۔ ۳۔ خلیفہ کا تعلق محض نظام جماعت سے ہوتا ہے ۔
۴۔ حدیث شریف میں صاف ہے کہ کفر بواح کی لے صورت میں خلیفہ معزول کیا جا سکتا ہے۔
پس جماعت کی اکثریت ایسی صورت میں معزول کر سکتی ہے بلکہ روحانی خلیفہ تو ایسی
حالت میں بدرجہ اولیٰ معز دل ہونا چاہئے ۔ حضرت امام حسن نے خلافت چھوڑ دی اور یہ
مقام مدح میں ان کا فعل شمار ہوتا ہے ۔ باغیوں کے مطالبہ پر کہ حضرت عثمان خلافت سے الگ