جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کا حصہ

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ہو جائیں کسی صحابی نے یہ نہیں کہا کہ تمہارا یہ مطالبہ اس لئے نا جائز ہے کہ شرعاً خلیفہ معزول ہو ہی
نہیں سکتا ۔ ۵ ۔ یہ بات اسی طرح غلط مشہور ہوگئی ہے جس طرح یہ کہ خلیفہ کا جنازہ خلیفہ ہی پڑھ
سکتا ہے۔ حالانکہ حضرت عمرؓ کا جنازہ حضرت عثمان نے نہ پڑھا تھا۔
آخر پر یہ اعتراف کرنے کی جرات کرتا ہوں کہ شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کو میں اپنے
زمانہ طالب علمی سے جانتا ہوں، شروع شروع میں سالہا سال تک ان کے میرے ساتھ گہرے
تعلقات رہے ہیں، ان کے بعض مجھ پر احسان ہیں، حُسنِ سلوک سے پیش آتے رہے ہیں میں
نے دیکھا ہے کہ وہ بات کرنے میں بڑے ہی محتاط اور ہوشیار واقع ہوئے ہیں ۔ مگر اب اس حد
تک بڑھ گئے ہیں کہ ایک معمولی احمدی بھی ایسی باتیں نہیں کر سکتا ۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ
ان کے اس انقلاب کا اصلی باعث کیا ہے ۔
پچھلے دنوں میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ وہ احمد یہ بازار میں کھڑے ہیں، منہ فق اور
خشک ہو گیا ہے ہونٹوں پر بار بار زبان پھیرتے ہیں گھبرائے ہوئے ہیں، بار بار تھوکتے ہیں،
پگڑی بھی گلے کی طرف ڈھلکی ہوئی ہے۔ خواب میں میں نے تعجب کیا کہ ان کو کیا ہو گیا ہے ۔
پاس ان کا ایک چھوٹا لڑکا بھی کھڑا ہے ۔ وَاللَّهُ تَعَالَى اَعْلَمُ
والسلام
خاکسار
حضور کا ادنی ترین خادم
تاج الدین لائل پوری ۲۰ ۔ اپریل ۱۹۳۷ء
جب یہ خط مجھے ملا تو میں نے فوراً لکھا کہ اس کی تحقیقات کی جائے اور فخردین صاحب
ملتانی کا بیان لیا جائے ۔ چنانچہ ان کا بیان لیا گیا جس کے ضروری حصے یہ ہیں ۔
میں آپ کے سوالات کا جواب اللہ تعالیٰ کی میاں فخرالدین صاحب کا بیان قسم کھا کر جو مجھے حیح حیح یاد ہے دیتا ہوں ۔
ا۔ احسان علی وغیرہ کے الزامات کے متعلق جن ذمہ دار لوگوں کو باز پرس کرنی چاہئے
تھی انہوں نے نہیں کی ۔
۲۔ ذمہ دار سے مراد نظارت امور عامه حضرت صاحب کی طرف سے ہیں ۔
۔ ہم نے باز پرس کرانے کیلئے اس لئے ضرورت نہیں سمجھی کہ ہم سے متعدد مرتبہ

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
وعدہ کیا گیا تھا کہ کیس ختم ہونے پر ان تمام امور کے متعلق باز پُرس کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں
پہلے بھی نظارت کا یہی رویہ ہے کہ ایسے امور کے متعلق خود ہی بغیر کسی درخواست کے نوٹس
لیتی ہے ۔ چنانچہ علی گوہر صاحب کی لڑکی پر قتل کے الزام والے مقدمہ میں جب وہ بری ہوگئی تھی تو
نظارت امور عامہ نے ان سے باز پرس کی تھی کہ تم نے جھوٹی گواہیاں کیوں دیں ۔ وعدہ جہاں
تک مجھے یاد ہے۔ - نظارت امور عامہ نے نے بھی بھی اور اور غالبا غا خود حضرت صاحب نے بھی
مصری صاحب سے فرمایا تھا ۔ اُس وقت کے ناظر خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب تھے ۔
۴۔ مجھے الیکشن کے بعد یہ علم ہوا کہ پٹرول لینے والوں نے احسان علی سے کئی ایک
خاص الخاص مراعات رکھ کر پٹرول گراں خریدا ہے حالانکہ اس سے ارزاں بھی مل سکتا تھا۔ بٹالہ
میں میں نے کسی سے سنا تھا کہ وہاں ۵۰ روپے پیشگی دے کر فی گیلن کے حساب سے لیا
گیا تھا مگر بعد میں وہاں سے سودا منسوخ کرا کے سارا ٹھیکہ احسان علی کو دیا گیا اور اس طرح
جس قدر پٹرول بھی الیکشن کیلئے خرچ ہوا ، گراں قیمت پر لیا گیا حالانکہ اگر کمپنی سے براہ راست
سودا کیا جا تا تو وہ کمیشن بھی انجمن کو بیچ سکتا تھا۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ پٹرول کے سودا
کرنے کے ذمہ وار نظارت کی طرف سے بظاہر حالات نیر صاحب تھے ۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ
اس کے ساتھ رعایت کیوں کی ۔ البتہ چند سال کا عرصہ گزرتا ہے کہ سیالکوٹ ہاؤس کے مالک
محمد اسحق کو سکول والوں نے کچھ سپرٹ بٹالہ سے لانے کیلئے کہا۔ چونکہ قواعد کی رو سے خاص
مقدار سے زائد سپرٹ وہ بذریعہ ریل لانے کا مجاز نہ تھا ، تو اُس وقت احسان علی نے خفیہ طور پر
اکسائز انسپکٹر کو جا کر رپورٹ کر کے بٹالہ کے اسٹیشن پر پکڑوا دیا۔ اسحق رات بھر حوالات میں رہا
پھر اس پر پانچ روپے مجرمانہ ہوا۔ اس کے دوسرے یا تیسرے روز حضرت صاحب کی خدمت
میں غالباً کسی دعوت کے موقع پر یہ معاملہ پیش ہوا تو حضرت صاحب نے پریذیڈنٹ لوکل انجمن
کو فرمایا کہ اس کے متعلق سخت نوٹس لیا جائے کہ ایسی کارروائی کیوں کی گئی۔ جب لوکل
پریڈیڈنٹ نے احسان علی کو حضرت صاحب کا یہ ارشاد سنایا تو اُس نے بر ملا کہا کہ حضرت صاحب
کو اگر علم ہوتا کہ رپورٹ احسان علی نے کی ہے تو حضرت صاحب کچھ نہ فرماتے ۔ اس کے بعد
سنا تھا کہ رپورٹ وغیرہ کا رروائی مکمل ہو کر ذمہ دار لوگوں تک پہنچی مگر کسی نے احسان علی سے کچھ
نہ پوچھا۔
۵۔ میں نے کہا ہے کہ عبدالرحمٰن کو بغیر کسی معقول QUALIFICATION کے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمد یہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
حال ہی میں دفتر تحریک جدید میں پچیس روپے ماہوار پر ملازم رکھ لیا ہے حالانکہ اس سے زیادہ
تعلیم و تجربہ والے ایف اے اور بی اے پاس تک یہاں پندرہ پندرہ ہیں ہیں پر ملازم
ہیں۔ اور پھر اس کو ایسے وقت یہ خاص رعایت دی گئی ہے جبکہ اس کے متعلق خفیہ رپورٹوں کے
ذریعہ کئی ایک شکایات پہنچ چکی ہیں ۔
۔ مجھے مندرجہ ذیل الفاظ کہے ہوئے یاد نہیں کہ میں تو اس میں اپنی ہتک سمجھتا ہوں
اور ہمیں انصاف کی توقع نہیں، اور ممکن ہے میں نے اس مفہوم کا فقرہ کہا ہو کہ ان الزامات کے
متعلق خود دعوی کر کے اور بے عزت زت ہوں ۔ کیونکہ یہ دعوی ہی اسی قسم کا ہے کہ اس کی جرر قدح
میں ملزمین مدعیوں کو ذلیل کرنے کیلئے بہت کچھ خاک اُڑا سکتے ہیں۔ انتظامی طور پر رپورٹیں
کافی سے زیادہ پہنچ چکی ہیں ۔
ے۔ بجواب اِس سوال کے کہ آیا آپ اس وقت بھی حضرت صاحب کی خدمت میں یا
قضاء یا امور عامہ میں دعوی دعویٰ کرنے کو ہتک سمجھتے ہیں ۔ ۔ عرض ہے کہ نہیں بلکہ عنقریب میں احسان علی
وغیرہ پر بقیہ مال مسروقہ کے متعلق قضاء میں دعوی کرنے والا ہوں ۔ ڈاکٹر فضل الدین صاحب
سے مختار نامہ منگایا ہوا ہے ۔ مجھے یاد نہیں کہ ڈاکٹر فضل الد الدین صاحب نے کس کی طرف رف یہ بات
لکھی تھی کہ مجھے لکھا گیا تھا کہ بعد فیصلہ مقدمہ کارروائی کی جائے گی ۔
۔ میں نے جہاں تک مجھے یاد ہے مخبر کے اس سوال کے جواب میں کہ آپ جا کر
دعوی کریں یہ کہا تھا کہ ایسے حالات میں بعض دفعہ دعویٰ کرنے کی ضرورت بھی نہیں سمجھی جاتی
چنانچہ مقبول کے متعلق کوئی دعوی وغیرہ نہیں ہوا ۔ صرف خفیہ رپورٹوں یا ذاتی معلومات کی بناء پر
اُس کے اخراج کا فیصلہ کیا گیا۔ نہ صرف اخراج کا بلکہ اُس کے متعلق مقاطعہ کا خفیہ طور پر اعلان
کیا گیا تھا۔ اسی طرح اب بھی ان کے متعلق کیا جاسکتا ہے۔
۹۔ مجھے یہ فقرہ کہا ہوا یاد نہیں کہ میں فیصلہ کے متعلق نہیں کہہ سکتا۔ ہاں اگر سابقہ
ناراضگی درمیان میں حائل نہ ہو گئی تو ۔ بجواب سوال کمیشن کے عرض ہے کہ واقعی عرصہ
دو سال سے حضرت صاحب کسی نامعلوم وجہ کے ماتحت مجھ سے اور مصری صاحب سے اور
مصباح الدین صاحب سے ناراضگی کا اظہار فرما چکے ہیں ۔
۱۰ - بجواب سوال کمیشن کہ کیا حضرت صاحب دیدہ دانستہ آپ کے خلاف فیصلہ کر
دیں گے؟ عرض ہے کہ میں قبل از وقت اس کے متعلق کیا کہہ سکتا ہوں ۔ بحیثیت خلیفہ کے مجھے

انوار العلوم جلد ۱۴
ان سے انصاف کی توقع ہے ۔
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
۱۱۔ بجواب سوال کمیشن کہ جب آپ کو معلوم ہے کہ حضرت صاحب آپ پر ناراض
ہیں تو آپ نے نے کوئی کوشش وجہ ناراضگی کے معلوم کرنے کیلئے کی ؟ عرض ہے کہ جن ذرائع سے
مجھے اس اظہار ناراضگی کا علم ہوا انہی ذرائع سے میں نے بعض بیان کردہ وجوہات ناراضگی کا
تسلی بخش جواب بھیجا جو حضور تک پہنچ گیا۔ اور ان وجوہات میں جس قد روجہ میرے امکان میں
تھی اس سے اجتناب کر لیا مگر باوجود اس کے بھی ناراضگی بدستور چلی گئی جس سے میں یہی سمجھتا
ہوں کہ وجوہات ناراضگی اور ہیں جو ابھی تک ظاہر نہیں کئے گئے ۔ دسمبر ۱۹۳۵ء کے آخر میں
میں نے ایک دعوت کی جس میں علاوہ دیگر معزز دو دوستوں کے حضرت صاحب کی خدمت
میں بھی دعوت نامہ بھیجا۔ اس پر حضرت صاحب نے بطور نا راضگی دعوت میں آنے سے انکار
فرمایا۔ اس پر میں نے پھر مفضل عریضہ دوسرے روز لکھا جس میں غالباً وجوہات ناراضگی
دریافت کی گئی تھیں اور پیشگی معافی بھی مانگی گئی تھی مگر اس کا جواب کچھ نہ آیا۔ اس کے بعد
سید عزیز اللہ شاہ صاحب کے ذریعہ وجوہات ناراضگی میرے پاس پہنچیں ۔ ان کے ایک ایک کر
کے معقول اور مدلل جواب ان کے ذریعہ بھیجے۔ پھر اس کے بعد حضرت میاں بشیر احمد صاحب
نے دسمبر ۱۹۳۶ء میں زبانی کوئی اشارہ کیا اس پر بھی میں نے ان کو کہا کہ مجھے بتلایا جائے کہ
میرے متعلق کیا شکایت ہے تا کہ میں اس کا ازالہ کروں مگر وہ بھی کوئی خاص معین شکایت نہ بتلا
سکے۔ اس پر میں نے ان کی مزید تسلی کیلئے ایک مفصل عریضہ لکھا جس کی نقل میں کمیشن کے
مطالعہ کیلئے پیش کرتا ہوں ، ملاحظہ فرمالیں ۔ پس جب تک مجھے اصل وجہ ناراضگی کا علم نہ ہو تب
تک میں حضور کی ناراضگی کس طرح دور کر سکتا ہوں ۔ اس سے قبل میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب
بھی مجھے ناراضگی کے متعلق فرما چکے تھے ۔ اس کے بعد ابھی ایک دو ماہ گزرتے ہیں ،
میاں محمد عبد اللہ خان صاحب نے بیان کیا ۔
جبکہ اسی خیال کے ماتحت خُفیہ آدمی کئی ایک میرے ارد گرد چھوڑ رکھے تھے ۔ اس دوسال
کے عرصہ میں انہیں کوئی بات مجھ سے سلسلہ کے خلاف نہ مل سکی۔ اور اگر ملیں تو یہ چند شکایات جو
میں نے ان سی ۔ آئی ۔ ڈی کو حضرت صاحب تک اپنی آواز پہنچانے کا ذریعہ سمجھ کر بیان کیں ۔
اور وہ بھی اُس وقت جبکہ سی ۔ آئی ۔ ڈی والے اپنی ڈائری مکمل کرنے کیلئے یا اس کی خانہ پُری
کرنے کے لئے مجھ سے خواہ مخواہ چھیڑ خوانی کر کے کچھ نہ کچھ نکالنے کیلئے کوشش کرتے تھے ۔ اور

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
یہ شکایات بھی دو سال کے عرصہ میں صرف اسی ایک دو ماہ کے عرصہ میں ۔ باقی تمام ڈیڑھ دو
سال وہ ناکام رہے ۔“
مجھے قطعاً یاد نہیں آتا کہ میں نے یہ فقرہ کسی گفتگو کے دوران میں کہا کہ اب تو ہمارا جلدی
ہی اخراج ہونے والا ہے ۔ یا اب ہمارے تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔ اور اس کے الفاظ کا اشارہ
حضرت صاحب کے کسی خطبہ کی طرف ہو۔
۱۲ ۔ بجواب اس کے کہ آپ کے پاس اِس امر کا کیا ثبوت ہے کہ حضرت صاحب نے
آپ کیلئے سی ۔ آئی۔ ڈی مقرر کی ہے عرض ہے کہ اس کا ثبوت میرا مشاہدہ ا اہدہ اور ر پورٹروں کا عمل
اور رپورٹروں کا بار بار میرے سی ۔ آئی ۔ ڈی کہنے پر ان کا انکار نہ کرنا۔ اور رپورٹروں کا خفیہ
طور پر بار بار میرے پاس آ کر مجھے اُکسا کر بھڑکا کر اور میرے خلاف طبع باتیں سنا کر اشتعال
دلا کر مجھے اس پر یقین کرنے کیلئے کافی ہے۔ پھر مولوی عبدالاحد اور ماسٹر غلام حیدر اور
مولوی تاج دین وغیرہ کا الگ کھڑے ہو کر سر گوشیاں کرنا وغیرہ سب امور ایسے ہیں کہ جو مجھے
اس امر کا باور کرانے کیلئے کافی ہیں ۔
۔
بجواب کمیشن عرض ہے کہ مجھ سے ان میں سے کسی نے زبانی طور پر اقرار نہیں کیا مگر عملی طور
پر ان کا رویہ بالکل بین تھا۔ غالباً کسی اور نے بھی ان کا نام لیا تھا کہ یہ آدمی خفیہ مقرر ہیں ۔ مگر
یاد نہیں کہ وہ کون تھے یا تھا۔ مگر ان کا رویہ ایسا رہا ہے کہ کسی دوسرے کے کہنے کی ضرورت نہیں ۔
۱۳ ۔ اس کے بعد دوبارہ ایک تحریری بیان دیا۔ جس بان دیا۔ جس میں یہ لکھا کہ پہلے بیان میں
وو
ذمہ وار لوگوں کے خلاف شکایت سے مراد میری خود خلیفہ اسیح سے ہے ۔ پھر لکھا ہے ۔ ہاں یہ
میں ضرور عرض کروں گا کہ اس امتیازی سلوک کا جو احسان علی وغیرہ سے ہمارے معاملہ میں کیا
گیا ہم کو رنج اور سخت رنج پہنچا ۔ مگر اس رنج کا اثر نَعُوذُ بِاللهِ اتنا وسیع نہیں کہ ہمارے ایمان
اور عمل پر کسی طرح اثر انداز ہو۔
پھر یہ لکھا کہ مصری صاحب کا بیان تھا کہ خلیفہ المسیح نے بار بار اور وثوق سے تسلی دلائی ہے
کہ چوری کے معاملہ میں احسان علی ملوث ہے ۔ مگر دورانِ مقدمہ میں کوئی کارروائی نہیں کر
سکتے ، اس کے بعد کریں گے۔ اس پر مصری صاحب نے مرزا عبدالحق صاحب سے مشورہ کیا۔
جنہوں نے کہا کہ قانونا دورانِ مقدمہ میں ایسی کارروائی میں کچھ حرج نہیں مگر پھر بھی ان کو
اہانت اور جھوٹے الزامات لگانے سے نہیں روکا گیا۔ خلیفہ المسیح نے تو یہ سلوک کیا ان کے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
بھائیوں نے یہ کیا کہ میاں بشیر احمد صاحب نے احسان علی کو مقدمہ کیلئے قرض دیا اور سید منظور علی شاہ صاحب
کو عبدالمنان کی ضمانت دینے کیلئے سکول سے چھٹی دلوا کر گورداسپور بھیجا میاں شریف احمد صاحب
نے یہ سلوک کیا کہ احسان علی نے ان کے پاس نوے روپے مال مسروقہ کے نکلوا کر بھجوائے لیکن
خر تک مخفی
انہوں نے باوجود با وجود علم کے کہ چوری میں نوے روپے بھی تھے، ہمیں علم تک نہ دیا اور آخر تک
رکھا جب تک کہ احسان علی نے اسے بطور ڈیفنس کے پیش نہ کیا ۔ پھر جیسا کہ احسان علی نے امور
عامہ میں تحریر دی تھی میاں شریف احمد صاحب نے اسے مشورہ دیا کہ فوراً جا کر راجہ عمر دراز
صاحب تھانیدار کو قابو کر لو ۔ آگے لکھا ہے دروغ بر گردن راوی ، جس پر معاملہ ٹھنڈا کر دیا گیا
اور ہمیں ناظر امور عامہ سے مل کر سپرنٹنڈنٹ پولیس سے شکایت کرنی پڑی۔
پھر جب عبدالرحمن برادر احسان علی کا نام چوری میں شرکت کے بارہ میں لیا گیا تو ہمیں
ہدایت بھیجوائی گئی کہ اگر کسی کو مشتبہ قرار دے کر اسے چور ثابت نہ کر سکے تو سخت نوٹس لیا جائے گا۔
ان تمام واقعات اور حالات کو مد نظر رکھ کر ایک انسان جو حضرت صاحب اور حضرات
میاں صاحبان اور نظارت امور عامہ پر کافی اعتماد رکھتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ یہ مقدس ہستیاں
کبھی بھی چوروں کا ساتھ دینے کو تیار نہ ہوں گی ، بلکہ مظلوموں ، بیکسوں اور بے گناہ دوستوں کی
ہر ممکن امداد کریں گی ، ایسے انسان کو اس قسم کے غیر متوقعا نہ امتیازی سلوک سے رنج پہنچنا اور اس
کے احساسات کو دھکا لگنا فطرتی امر ہے“۔
بعد کی تحریر کا خلاصہ یہ ہے کہ اس پر بھی ہم نے حُسنِ ظنی قائم رکھی لیکن مقدمہ کے بعد بھی
خاموشی ہے اور ہمارے صبر کا صلہ یہ مل رہا ہے کہ ہم پر سی ۔ آئی ۔ ڈی مسلط کر دی گئی ہے۔
احسان علی پر ڈاکٹر اسمعیل نے الزام لگائے تو اس کی امداد کیلئے روپیہ خرچ کیا گیا مگر مظلوم لڑکیوں
اور عورتوں پر گندے اور جھوٹے الزامات کی رپورٹیں حضرت صاحب تک پہنچتی ہیں،
اڑھائی تین ہزار کی چوری ہوتی ہے لیکن اس کیلئے نظام سلسلہ کے ماتحت بھی سزا نہیں دی جاتی ۔
بلکہ برعکس ان مظلوم عورتوں کی عفت کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف منافقت کا پرو پیگنڈا
کر کے انہیں بدنام کیا جاتا ہے اور چھوٹے چھوٹے الزام لے کر کہا جاتا ہے کہ گویا ہم
حضرت صاحب اور نظام سلسلہ کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔
بے تکلفانہ انداز میں میرے جیسے بے تکلف آدمی کے منہ سے صد ہا ایسی باتیں نکلتی ہیں
جنہیں معمولی عقل کا آدمی بھی کوئی وقعت نہیں دیتا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کہا گیا ہے کہ میں نے مولوی ظفر محمد صاحب سے کہا کہ تم ان خدمات کے بدلہ میں ناظر بنا
دیئے جاؤ گے۔ اوّل تو مجھے یہ یاد نہیں ۔ پھر ممکن ہے مذاق میں میں نے اس سے بھی بڑھ کر
الفاظ کہے ہوں ۔ خود مولوی ظفر محمد صاحب مجھ سے مذاق کر لیتے ہیں ۔ ابھی تھوڑے دن ہوئے
مجھے ملے اور ہنس کر کہا کہ اب میں امور عامہ میں آ گیا ہوں (یعنی اب تمہاری خبر لوں گا ) اسی
طرح خان صاحب فرزند علی صاحب نے مذاق میں مجھ سے کہا مجھے ناظر امور عامہ بننے دو، پھر
خبر لوں گا مگر یہ سب باتیں مذاق کی ہیں ۔
کیا پرانا خادم ہونے کی حیثیت سے حضرت صاحب کا فرض نہ تھا کہ مجھے بلا کر مر بیا نہ طور
پر سمجھا دیتے ۔ حضرت عمر کے رو برو تو لوگ کھڑے ہو کر اپنے اعتراضات پیش کر دیا کرتے تھے
اور اپنے مطالبات مرارت آمیز طریق پر پیش کر دیا کرتے تھے لیکن اب مقرر کردہ آدمیوں
کے ذریعہ سے بات پہنچائی جائے تو اس پر بھی گرفت کی جاتی ہے۔ اگر میں تحقیق کے موقع پر
باتیں بیان نہ کرتا تو منافق قرار پاتا ۔ اب بیان کر دی ہیں تو ملزم گردانا گیا ہوں ۔ پہلے خلفاء
لوگوں کی تکالیف چھپ چھپ کر معلوم کرتے تھے مگر یہاں معاملہ اور ہے ۔ بجائے داد رسی کے
الٹا ہم پر مقدمہ چلایا گیا ہے ۔
حضرت خلیفة المسیح الثانی کی تقریر اس بیان کی بنیادی کڑی جس پر ساری بنیاد ہے، یہ ہے کہ میں
فخرالدین صاحب پر بلا وجہ ناراض ہوا اور ان کیلئے سی ۔ آئی ۔ ڈی مقرر کر دی جو یہ تین آدمی
ہیں ۔ مولوی تاج دین صاحب ، مولوی عبدالاحد صاحب اور ماسٹر غلام حیدر صاحب ۔ یہ تینوں
صاحب آگے آ جائیں ۔
مولوی تاج الدین صاحب ، مولوی عبدالاحد چنانچہ یہ تینوں آگے
آ گئے اور حضور نے
صاحب اور ماسٹر غلام حیدر صاحب کا حلف ان کو مخاطب کرتے
ہوئے فرمایا کہ آپ تینوں جانتے ہیں کہ یہ مسجد اقصیٰ ہے جس کے متعلق قرآن کریم اور
رسول کریم ﷺ نے پیشگوئیاں فرمائی ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک بھی یہ
جگہ نہایت ہی اہمیت رکھتی ہے۔ اس مقام پر میں خلیفہ وقت ہونے کی حیثیت سے آپ لوگوں کو
حلف دیتا ہوں آپ لوگ لَعْنَتِ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کی وعید کو یادرکھتے ہوئے قسم اُٹھائیں

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
صلى الله
کہ میں نے کبھی آپ لوگوں کو اشار تا کنایتاً یا وضا حنا، تقريراً يا تحریر ابلا واسطه یا بالواسطه
فخر الدین صاحب کی نگرانی کیلئے یا ان کے متعلق رپورٹ کرنے کیلئے کہا تھا اور حلف اُٹھاتے
وقت یاد رکھیں کہ اگر ایک لفظ بھی جھوٹ کہا تو آپ لوگ خدا کی لعنت سے نہیں بچ سکیں گے نہ
میں نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور نہ رسول کریم ﷺ آپ کو بچا سکیں گے اور اگر جھوٹ
بولیں گے تو آپ لوگوں کے گھر برباد ہو جائیں گے ۔ (اس کے بعد ان تینوں اصحاب نے
لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کے ساتھ یہ حلف اُٹھائی کہ حضور نے ہمیں کبھی اور کسی طرح بھی
اس کام پر مقرر نہیں کیا ۔ )
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ میاں فخرالدین صاحب کے الزامات کی ساری بنیاد اس
بات پر ہے کہ میں نے ان سے ناراض ہو کر ان پرسی ۔ آئی ۔ ڈی مقرر کر دی اور وہ مجھ پر
بد دیانتی کا الزام لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے بلا وجہ ان پر عرصہ دو سال سے
سی ۔ آئی ۔ ڈی مقرر کر رکھی ہے اور سی آئی ۔ ڈی کے آدمی یہ ہیں ۔ جنہوں نے آپ کے
سامنے لَعْنَتِ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِیْنَ کہہ کر گواہی دی ہے۔ اس سے آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ
میں ان پر بدظن ہوا یا وہ مجھ پر بدظن ہوئے ۔
پھر ان کے بیان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ گویا میں نے سید عزیز اللہ شاہ صاحب سے ان
کے متعلق از خود کوئی باتیں کیں حالانکہ یہ بالکل غلط ہے میں نے کوئی بات از خودان سے نہیں کی
بلکہ سید صاحب چونکہ ان کے دوست تھے ، انہوں نے خود مجھ سے باتیں کی تھیں ۔
سید عزیز اللہ شاہ صاحب کا حلفی بیان چنانچہ حضور کے بلانے پر جناب سید صاحب نے حلفیہ بیان کیا
کہ میاں فخر الدین صاحب کے متعلق میں نے حضور سے خود باتیں کی تھیں ۔ حضور نے نہیں کی
تھیں اور جو کچھ آپ نے کہا ان کو میں نے اپنے طور پر پہنچایا تھا اور انہیں سن کر حضور تک پہنچانے
کیلئے فخر الدین صاحب نے جو باتیں مجھ سے کہیں وہ میں حضور تک نہیں پہنچا سکا تھا اور جاتی دفعہ
میں نے فخر الدین صاحب سے کہہ دیا تھا کہ میں حضور سے نہیں مل سکا اس لئے آپ کی باتیں
صاحب
بھی حضور تک نہیں پہنچ سکیں ۔ ہاں میں نے ہمشیرہ سے کہا ہے کہ کسی طرح میاں فخرالدین صا
کو حضرت صاحب سے ملوانے کی اجازت لے دیں ۔ چنانچہ اب چار روز ہوئے جب میں
اجازت لے کر ان سے ۔ ۔ ان سے ملا ہوں تو بھی : تو بھی میں نے ان کو یاد دلایا تھا کہ آپ کا یہ کہنا کہ میں نے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
حضرت صاحب کو باتیں پہنچا دی تھیں مگر پھر بھی کوئی ازالہ نہیں ہوا، غلط ہے۔ میں نے تو اسی
وقت آپ سے کہا تھا کہ میں حضرت صاحب سے نہیں مل سکا اور آپ نے مجھ پر افسوس کا اظہار
کیا تھا کہ واہ ! میرا یہ کام بھی نہ کیا۔
میاں فخر الدین کی دیانت کا حال پھر انہوں نے بیان میں لکھوایا ہے کہ میں نے کسی سے نہیں کہا کہ میرا اخراج
ہونے والا ہے، گو آگے یہ فقرہ بڑھا دیا ہے کہ کسی خطبہ کے متعلق نہیں کہا حالانکہ اصل شہادت
میں خطبہ کا لفظ نہیں ۔ خطبہ کی طرف اشارہ تو راوی نے اپنی عقل سے سمجھا ہے ۔ اصل لفظ گواہ کے
اس بارہ میں یہ ہیں فخرالدین صاحب نے اسی اثناء میں کہا ۔ کہ اب ہمارے تھوڑے دن رہ
گئے ہیں ( بیان مولوی عبدالاحد صاحب مولوی فاضل ) اس کی تصدیق مولوی علی محمد صاحب
اجمیری مولوی فاضل مبلغ سلسلہ ان الفاظ میں کرتے ہیں ۔ میں حلفیہ تصدیق کرتا ہوں کہ
با بوفخر الدین صاحب نے یہ الفاظ کہے تھے ان الفاظ میں خطبہ کا کوئی ذکر نہیں ۔ ذکر نہیں ۔ ہاں ۔ میں ۔ ہاں مولوی
عبد الاحد صاحب نے مولوی علی محمد صاحب سے بعد میں کہا کہ ملتانی صاحب کا اشارہ خلیفہ اسیح
کے خطبہ کی طرف معلوم ہوتا ہے مگر سوال یہ نہیں کہ اس فقرہ کا مطلب مولوی عبدالاحد صاحب
نے کیا سمجھا۔ سوال یہ ہے کہ میاں فخر الدین صاحب نے کیا کہا تھا۔ سو انہوں نے اس فقرہ میں
کہیں خطبہ کا ذکر نہیں کیا ۔ صرف یہ کہا ہے کہ اب ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ۔ خواہ اس
سے یہ مراد ہو کہ ہمیں جماعت سے نکال دیا جائے گا یا یہ کہ ہم خود جماعت سے نکل جائیں گے مگر
ان کی دیانت یہ ہے کہ جواب دیتے ہوئے وہ ان الفاظ میں انکار کرتے ہیں ۔
دو
مجھے قطعاً یاد نہیں کہ میں نے یہ فقرہ کسی گفتگو کے دوران میں کہا کہ اب تو ہمارا جلدی ہی
اخراج ہونے والا ہے یا اب ہمارے تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔ اور اس کے الفاظ کا اشارہ
حضرت صاحب کے کسی خطبہ کی طرف ہو ، آخری فقرہ کی زیادتی صاف بتاتی ہے کہ ان کا منشاء یہ
تھا کہ بظاہر تو یہ سمجھا جائے کہ میں نے یہ فقرہ کہا ہی نہیں لیکن اگر ثابت ہو گر ثابت ہو جائے تو میں کہہ سکوں کہ
میرا مطلب یہ تھا کہ کسی خطبہ کے متعلق ایسا نہیں کہا تھا۔ حالانکہ گواہی میں جو اُن کی طرف الفاظ
منسوب کئے گئے ہیں ان میں خطبہ کا لفظ ہی نہیں ہے۔ خطبہ کی طرف اشارہ تو صرف گواہ کے ذہن
میں آیا ہے اور اس نے بعد میں کسی دوست سے اس کا اظہار کیا ہے ۔ اب میں میاں فخرالدین
صاحب کی ایک اپنی تحریر سے ثابت کرتا ہوں کہ انہوں نے غلط انکار کیا ہے ۔ یہ فقرہ وہ ایک سے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
زیادہ دفعہ کہہ چکے تھے ۔ وہ اپنے ایک خط میں میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب کو لکھتے ہیں ۔
لو آج میں آپ کو کہتا ہوں کہ قاضی اکمل کے فیصلہ کے وقت ہی میں اپنے اخراج کو بھی
بھانپ گیا تھا۔ اور اسی وقت میں نے قاضی صاحب کو کہہ دیا تھا کہ اب میری باری ہے ۔“
66
اس فقرہ سے ظاہر ہے کہ میاں فخرالدین اپنے دلی خیالات کی وجہ سے دیر سے اپنے
اخراج کے امیدوار تھے اور اس کا اظہار کر چکے تھے مگر باوجود اس کے اپنے حلفیہ بیان میں وہ
اس امر کا انکار کرتے ہیں اور اپنے نفس کو تسلی دلانے کیلئے انکار کے آگے کسی خطبہ کے متعلق
نہیں کہا“ کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں ۔ حالانکہ گواہ نے یہ صرف کہا تھا کہ انہوں نے یہ فقرہ کہا تھا ،
کہ اب ہمارے تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔ اور اس سے میں نے یہ سمجھا کہ خطبہ کی طرف اشارہ
کر رہے ہیں ۔
پھر لطیفہ یہ ہے کہ میاں فخرالدین اپنے اوپر سی ۔ آئی ۔ ڈی دل میں چور کا ثبوت مقرر ہونے کا ثبوت یہ دیتے ہیں کہ مولوی عبدالاحد صاحب،
مولوی تاج الدین صاحب اور ماسٹر غلام حیدر صاحب باہم سرگوشیاں کیا کرتے تھے ۔ مگر یہ
ثبوت تو جرم کی نفی کرنے کی بجائے جُرم کو ثابت کرنے والا ہے کیونکہ ایسی باتیں تبھی دل میں پیدا
ہوتی ہیں جب دل میں جرم ہو۔ کہتے ہیں کسی برہمن سے گائے کی بچھیا مرگئی اور چونکہ ہندو
مذہب میں یہ ایک بہت بڑا جرم ہے اور برہمن سے گائے مرے تو اس کی سزا موت ہے۔ اس
نے خیال کیا کہ لوگوں کو جب اس کا علم ہوگا ، وہ مجھے زندہ نہیں چھوڑیں گے اس لئے گھر کو تالا لگا
کر بھاگ کھڑا ہوا۔ لیکن دل پر خوف اس قدر طاری تھا کہ جہاں دو آدمیوں کو باتیں کرتے
دیکھتا خیال کرتا کہ شاید ان کو میرے جُرم کا پتہ لگ گیا ہے اور میرے ہاتھ سے بچھیا مر جانے کا
ذکر کر رہے ہیں ۔اس خیال کی وجہ سے گھبرایا ہوا اُن کے پاس جاتا اور پوچھتا کہ آپ کیا باتیں
کر رہے تھے ۔ وہ جواب دیتے کہ کچھ نہیں ، ہم آپس میں کوئی اپنی بات کر رہے تھے تمہارے
متعلق کوئی بات نہیں کر رہے تھے ۔ وہ کہتا کہ میرا نام تو آپ نے لیا تھا اور بچھیا بچھیا کہہ کر آپ
کچھ باتیں کر رہے تھے ۔ پھر وہاں سے آگے چلتا اور پھر جو آدمی باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ،
سے اسی قسم کی بات کرتا۔ آخر لوگوں کے دلوں میں شک پیدا ہوا اور شہر سے نکلنے سے پہلے
لوگ اسے پکڑ کر اس کے گھر لائے اور بچھیا مری ہوئی گھر سے مل گئی اور اُسے سزا مل گئی ۔ اسی
ان
طرح ان صاحب کے دل میں چونکہ باغیانہ خیالات تھے اور خلیفہ وقت کے خلاف بدظنی کے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
خیالات پھیلا رہے تھے اور جانتے تھے کہ میں خلاف شریعت اور خلاف آداب کام کرتا ہوں
اس لئے جہاں بھی دو آدمی کھڑے باتیں کرتے دیکھتے تھے سمجھتے تھے کہ یہ سی ۔ آئی ۔ ڈی کے
ہیں اور میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں ۔
گندے اتہامات میاں فخرالدین صاحب نے اپنے بیان میں بعض گندے
لندے اتہام
مستریوں کی طرح گفته آید در حدیث دیگراں کے طور پر بھی
لگائے ہیں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ مصری صاحب بھی اسی سلسلہ میں تیاری کر رہے ہیں۔ میں اس
بارے میں کچھ نہیں کہتا کیونکہ یہ ان کا کام ہے کہ اپنی قانونی اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے
اپنے الزامات کو شائع کریں، میرا یہ کام نہیں۔ میں اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں کہ وہ خود ان کو جواب دے۔
اب میں مقدمہ کے حالات کو لیتا ہوں ۔ انہوں نے بیان کیا ہے کہ احسان علی وغیرہ سے
امتیازی سلوک کیا گیا اور کہ میں نے مصری صاحب سے کہا تھا کہ احسان علی بھی اس چوری میں
ملوث ہے۔ اس کے متعلق میں صرف اتنا کہتا ہوں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ میرا تو
ہمیشہ سے یہ طریق رہا ہے کہ جس کے متعلق کوئی جرم ثابت ہو ،صرف اسی کے متعلق کہا کرتا ہوں
کہ وہ مجرم ہے کسی کو بلا وجہ صرف الزام سن کر مجرم نہیں قرار دیتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اُن
لوگوں کی طرف سے پہلے یہ رپورٹ ہوئی کہ شمس الدین جو ان کی بہن کا لڑکا ہے جن کے ہاں
چوری ہوئی تھی ، چور ہے ۔ اور اس کے کچھ دن بعد ر پورٹ کی گئی کہ عبدالرحمن برادر احسان علی
صاحب نے شمس الدین سے مل کر چوری کی ہے ۔ اس کے بعد ان کی طرف سے مجھے کئی دفعہ
اطلاع ملی کہ اس چوری میں احسان علی صاحب ، عبدالرحمٰن اور ان کی والدہ بھی شامل ہیں ۔ لیکن
میں ان سے یہی کہتا رہا ہوں کہ بلا ثبوت کسی کا نام نہ لیں ۔ ہاں جس کے بارہ میں دلیل ملے ،
اسے پیش کرتے کرتے جائیں ۔ ہر عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ اس طرح بلا ثبوت ثبوت نام نام لیتے چلے جا۔ جانے
سے کسقد رفتنہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ شریعت اس قسم کی شہادت کو جائز نہیں قرار دیتی ۔ آخر جس کا نام
لیا جائے اگر وہ ملوث نہ ہو اور بلا وجہ اسے بد نام کیا جائے تو کیا وہ عزت کی ہتک کا دعویٰ نہ
کرے گا۔ اور اگر وہ دعوی نہ بھی کرے تو کیا اس کے دل میں غصہ نہ پیدا ہو گا ۔ پھر شریف،
پردہ دار عورتوں کا نام بے احتیاطی سے لے دینا کس قدر خطر ناک نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ غرض
میری طرف سے انہیں احتیاط کی نصیحت ہوتی رہی ہے اور یہ غلط ہے کہ میں نے کبھی بھی یہ کہا ہو
کہ چوری میں احسان علی صاحب کا دخل تھا۔ میں یقیناً یہ سمجھتا ہوں کہ چوری کے معلوم ہونے

انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کے بعد احسان علی صاحب نے اپنے بھائی کے بچانے کی کوشش کی مگر یہ تو دنیا کے اکثر لوگ
کرتے ہیں اور کوئی انہیں چور نہیں قرار دیتا۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ احسان علی صاحب کا
خود چوری میں کسی قسم کا دخل نہ تھا اور کسی مرحلہ پر بھی مجھے ان کے متعلق یہ وہم نہیں ہوا کہ وہ
چوری میں شریک تھے اور میں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ چوری کے معاملہ میں احسان علی ملوث
ہے۔ یہ محض افتراء ہے، خواہ مصری صاحب نے کیا ہو یا ملتانی صاحب نے ، ان کی طرف خود
بات بنا کر منسوب کر دی ہو۔
یہ چوری کا واقعہ غالباً فروری ۱۹۳۶ ء کا ہے جب میں سندھ میں تھا۔ چوری کا واقعہ واپس آنے پر آنے پر مجھے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر فضل دین صاحب کے ہاں
دین
چوری ہو گئی ہے ۔ میں نے اس کے متعلق تحقیقات شروع کروائی اور اظہارِ ہمدردی کرتے
ہوئے امور عامہ کی معرفت ان کے گھر سے دریافت کروایا کہ انہیں کسی پر شبہ تو نہیں ۔ ان کی
طرف سے مصری صاحب یا ملتانی صاحب نے امور عامہ کو بتا، عامہ کو بتایا کہ شمس الدین پسر احمد د
صاحب زرگر جو اہلیہ ڈاکٹر فضل دین صاحب کی بہن کا لڑکا ہے ، صرف اسے گنجوں کا پتہ تھا اور
تالا ایسا ہے ا ہے کہ جس کے کھولنے کی خاص ترکیبیں ہیں اور نبی کے اندر ایسی حرکت رکھی گئی ہے کہ
جب تک وہ نہ ہو نجی لگتی ہی نہیں ۔ شمس الدین چونکہ گھر میں آتا جاتا آتا جاتا تھا ، اس لئے ہم خیال کرتے
ہیں کہ اس کے سامنے چونکہ تالا کھولا جاتا تھا، اُسے علم ہو گیا ہوگا۔ چنانچہ شمس الدین کے خلاف
کارروائی شروع ہوگئی اس پر اس کی والدہ روتی ہوئی میرے پاس آئی اور کہا کہ اس کے لڑکے
پر خواہ مخواہ الزام لگایا گیا ہے ، وہ تو اُس وقت گھر میں تھا غالبا وہ جمعہ کا دن تھا۔ اس نے کہا میں
نے اسے بھیجا کہ جا کر نماز پڑھے وہ اُٹھ کر گیا اور اُسی وقت واپس آ گیا کہ نماز ہوگئی ہے اس
طرح گویا وہ آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوا اور بہنوں کی رنجش کی وجہ سے ہم تو ایک دوسرے کے
ہاں آتے جاتے بھی نہیں ۔ وہ بہت روئی مگر میں نے اسے کہا کہ ہم تحقیقات تو نہیں چھوڑ سکتے
کیونکہ صاحب خانہ کا بیان ہے کہ تالا ایسا تھا جسے واقف کے سوا کوئی نہیں کھول سکتا ۔ اوّل چور
نے نجی تلاش کی ہے، پھر اس کنجی کو جس کے لگانے میں خاص راز ہے صحیح طور پر استعمال کیا ہے ۔
پس گنجی رکھنے کی جگہ کا علم ہونا اور پھر گنجی کے استعمال کا علم ہونا ، صاحب خانہ کے نزدیک ایسے
شخص پر دلالت کرتا ہے جو گھر کا راز دان ہو۔ ان حالات میں ان کا شبہ اگر میاں شمس الدین پر
ہو تو خواہ غلط ہو، ہمیں تحقیق پر مجبور کرتا ہے لیکن اگر تم خیال کرتی ہو کہ تمہارا لڑکا مجرم نہیں تو تم

·

آج 10 میں سے 10 باقی