جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کا حصہ
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
محسوس نہ کریں بلکہ دل سے بھی اس کے صحیح ہونے کو تسلیم کریں ۔ گویا قرآن کریم کا یہ حکم ہے کہ
صلى الله
جب رسول یا اس کا خلیفہ فیصلہ کرے تو اسے ٹھیک مان لیا جائے ۔ ہو سکتا ہے کہ خلیفہ غلط فیصلہ کر
دے مگر پھر بھی اسے رغبت دل کے ساتھ تسلیم کرنا ضروری ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو سزا
دینا چاہے اور اس لئے وہ سچا ہونے کے باوجود مقدمہ میں جھوٹا ثابت ہو جائے ۔ممکن ہے کوئی
کہے کہ یہ آیت صرف آنحضرت ﷺ عروسه کیلئے ہے کیونکہ وہ نبی تھے ۔ مگر اس اس معاملہ میں نبی اور
خلیفہ میں کوئی فرق نہیں کیونکہ نبی اور خلیفہ میں اس جگہ فرق ہوتا ہے جہاں نبوت کا مخصوص سوال
ہوا اور مقدمات میں نبوت کے مقام کو کوئی دخل نہیں کیونکہ خود آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ
میں مقدمات کے فیصلہ کرنے میں غلطی کر سکتا ہوں اگر نبی کے فیصلے منصب نبوت کے ماتحت
ہوتے تو وہ ان میں میں کبھی غلطی نہ کر سکتا ۔
حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ایک دفعہ ایک مقدمہ کا فیصلہ ایک شخص کے
حق میں کر دیا تو دوسرے نے کہا کہ میں اس فیصلے کو تو مانتا ہوں مگر یہ ہے غلط ۔ اس پر آپ نے
فرمایا کہ ہوسکتا ہے کہ کوئی لستان شخص مجھے دھوکا دیکر مجھ سے اپنے حق میں فیصلہ کر والے مگر میرا
فیصلہ اسے خدا تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچا سکے گا۔ کے گویا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ قضاء کے
بارہ میں میں بھی غلطی کر سکتا ہوں ۔ مگر باوجود اس کے قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر یہ لوگ شرح
صدر سے تیرے فیصلے کو نہیں مانیں گے تو یہ ایمان والے نہیں ہیں ۔ پس اس معاملہ میں نبی اور
خلیفہ کی پوزیشن ایک ہی ہے ۔ نظام کے قیام کیلئے یہ بات ضروری ہے کہ ایک انسان کو ایسا حکم
مان لیا جائے کہ جس کے فیصلہ کے آگے کوئی چون و چرا نہ کرے ۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیا خلیفہ
بے گناہ ہوتا ہے؟ کیا وہ غلط فیصلہ نہیں کر سکتا ؟ مگر میں کہتا ہوں کہ اے بیوقوفو! کیا مجسٹریٹ بے
گناہ ہوتے ہیں؟ کیا وہ غلطی نہیں کر سکتے ؟ پھر یہ تسلیم کرنے کے باوجود کہ وہ رشوت بھی لیتے
ہیں ، جھوٹے بھی ہوتے ہیں ، متعصب بھی ہوتے ہیں ، پکڑے جاتے اور سزا بھی پاتے ہیں ۔ کیا
تم نہیں جانتے کہ حکومتوں نے ان کے فیصلہ پر سخت جرح کرنے کو ہتک عدالت قرار دیا ہے اور
ایسا کرنے والے کو سزادی جاتی ہے۔ تم اگر کسی مجسٹریٹ کے فیصلہ کے خلاف اس قسم کی بات کہو
کہ اُس نے رعایت سے کام لیا ہے تو فوراً جیل خانہ میں بھیج دیئے جاؤ۔ مگر کیا خدائی گورنمنٹ کی
تمہارے نزدیک کوئی وقعت ہی نہیں کہ جو کچھ منہ میں آئے کہہ دیتے ہو۔ کیا تم میں سے کوئی
على الاعلان کہہ سکتا ہے کہ مجسٹریٹ نے دیانت داری کے خلاف فیصلہ کیا ہے ۔ مگر یہ کہنے
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
صلى الله
عروسه
صلا
یہ
میں تمہیں کوئی باک نہیں کہ خلیفہ نے دیانت داری کے خلاف فیصلہ کیا ہے اور اس کا نام حریت و
آزادی رکھتے ہو ۔ لیکن سرکاری مجسٹریٹ کے فیصلہ کے متعلق یہ بات کہتے وقت حریت و
آزادی کہاں جاتی ہے۔ اس کے متعلق صرف اس وجہ سے نہیں کہتے کہ گورنمنٹ کی جوتی سر پر
ہوتی ہے۔ تم میں بعض لوگ بیٹھے ہیں جو کہتے ہیں کہ کیا چھوٹی سی بات پر جماعت سے نکال دیا
مگر سوچو! کیا یہ بات چھوٹی ہے؟ قرآن کریم نے کہا ہے کہ جو کہتا ہے کہ نبی یا اس کے
جانشینوں کا فیصلہ غلط ہے وہ مومن ہی نہیں ۔ صحابہ نے تو اس بات کو اس قدر اہم قرار دیا ہے کہ
ایک دفعہ دو شخص رسول کریم ﷺ کے پاس آئے ۔ اور کہا کہ ہمارا فیصلہ کر دیں ۔ ان میں سے
ایک منافق تھا۔ رسول کریم علی ابھی بار ابھی بات سن ہی رہے تھے کہ اُس نے خیال کیا ، شاید فیصلہ
میرے خلاف ہی نہ کر دیں ! اس لئے اُس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ کو تکلیف دینے کی کیا
ضرورت ہے، ہم اپنا یہ مقدمہ حضرت عمرؓ کے پاس لے جاتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا لے جاؤ
چنانچہ حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور دورانِ گفتگو میں حضرت عمر کو اس بات کا علم ہوا کہ پہلے
آنحضرت ﷺ کے پاس گئے تھے مگر وہاں منافق یہ کہہ کر آیا ہے کہ حضرت عمرؓ سے ہم ہم فیصلہ
کرالیں گے ۔ اس پر حضرت عمرؓ نے فرمایا۔ ذرا ٹھہرو، میں ابھی آتا ہوں گھر گئے اور تلوار لا کر
اُس شخص کی گردن اڑادی ۔ ۱۸ اس کے رشتہ دار رسول کریم ﷺ کے پاس شکایت لیکر گئے ۔
آپ نے فرمایا میں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ عمر مومنوں کی گردنیں کاٹتا پھرتا ہے۔ مگر آپ نے
حضرت عمرؓ کو بلا کر دریافت فرمایا ۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ۔ یہ بات درست ہے۔ مجھے معلوم ہوا تھا
کہ یہ شخص اس طرح آپ کو کہہ کر گیا ہے اس لئے میں نے مار دیا کہ جو شخص محمد (صلی اللہ علیہ
وسلم ) سے عمر پر زیادہ اعتبار کرتا ہے ، اُس کی سزا یہی ہے ۔ بیشک حضرت عمرؓ کا یہ فعل درست نہ
تھا ، ہماری شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی لیکن جہاں رسول کریم ﷺ نے بحكم الله
اُن کے اس فعل کو نا پسند فرمایا ، وہاں اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر کے اصل کو تسلیم کیا کہ ایسا کہنے والا
مومن نہیں کہلا سکتا اور فرمایا ۔ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمُ
ہم اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ گو قتل کا فعل درست نہیں مگر یہ بھی درست نہیں کہ وہ شخص
مومن تھا اور عمر نے مومن کو قتل کیا ۔ جو شخص تیرے فیصلہ کو نہیں مانتا۔ وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک
ہرگز مومن نہیں ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ حضرت عمرؓ نے ایک فاسق کو مارا تھا۔ پس جب
آنحضرت خود فرماتے ہیں کہ میں غلطی کر سکتا ہوں تو پھر خلیفہ سے غلطی کس طرح نا ممکن
الله
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ہے۔ مگر پھر بھی اس کے فیصلہ کو شرح صدر کے ساتھ ماننا ضروری ہے ۔ اس اصل کو بُھلا دو تو
تمہارے اندر بھی تفرقہ اور تنفر پیدا ہو جائے گا ۔ اسے مٹا دو اور لوگوں کو کہنے دو کہ خلیفہ بھی غلطی
کر سکتا ہے تو تم بھی پرا گندہ بھیڑوں کی طرح ہو جاؤ گے جن کو بھیڑ یئے اٹھا کر لے جائیں گے ۔
اور دنیا کی لعنتیں تم پر پڑیں گی ۔ جسے خدا نے عزت دی ہے، تمہارے لئے اس کی عیب جوئی
جائز نہیں ۔ اگر وہ غلطی بھی کرتا ہے اور اُس کی غلطی سے تمہیں نقصان پہنچتا ہے تو تم صبر کرو۔ خدا تو خدا
دوسرے ذریعہ سے تمہیں اس کا اجر دے گا اور اگر وہ گندہ ہو گیا ہے تو جیسا کہ حضرت خلیفہ امسیح
فرماتے ہیں ، تم خدا کے آگے اس کا معاملہ پیش کرو۔ وہ اگر تم کو حق پر دیکھے گا اُسے خود موت
دے دیگا اور تمہاری تکلیف دور کر دے گا ۔ مگر تمہارا اپنے ہاتھ میں قانون لینا اور ظاہر یا خفیہ
خلیفہ کی ذات یا عزت پر حملہ کرنا تم کو خدا تعالیٰ کی لعنت کا مستحق بناتا ہے ۔ اگر تم خدا تعالیٰ کے
قائم کردہ کی عزت پر ہاتھ ڈالو گے تو یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری عزت کی چادر کو چاک چاک کر
دے گا اور تم تباہ و برباد ہو جاؤ گے۔ تمہاری عزت اسی میں ہے کہ خلافت کی عزت کرو اور جو
شخص اس کی بے عزتی کیلئے کھڑا ہو، تم اُس سے تعلق نہ رکھو۔ بے شک اسلام میں قانون کا اپنے
ہاتھ میں لینا جائز نہیں ہے لیکن ایسے شخص سے بیزاری اور قطع تعلق کا اظہار کر کے تم اپنے فرض کو
ادا کر سکتے ہو اور اعلان کر سکتے ہو کہ اب یہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ۔ اب یہ بات تمہارے
ہے۔
اپنے اختیار میں ہے۔ چاہے تو خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ کی عزت کو قائم کر کے خود بھی عزت
پاؤ اور چاہے تو اس کی عزت پر ہاتھ ڈالو اور خدائی تلوار تمہیں اور تمہاری اولادوں کو تباہ و برباد
کردے۔
( الفضل ۱۸ ۔ جولائی ۱۹۳۷ ء )
ا بخاری کتاب المغازی باب غزوه احد + سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۴-۸۵
۹
!!
مطبوعه ۱۹۳۶ ء مصطفی البابی مصر
النور : ١٣ تال النساء : ۵۹
النساء : ٦٠
مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۱۷۳ المكتب الاسلامي بيروت
بواح : کھلم کھلا
۱۲ مرارت : کٹر واپن ، شیخی
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
سودیشی: اپنے دیس کا
۱۴ تحصیل کا وہ عہدیدار جو واصل باقی کا رجسٹر رکھتا ہے ۔
ها مسلم- مقدمة الكتاب - باب النهى عن الحديث بكل ما سمع
النساء : ٦٦
كا مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۳۲۰ المكتب الاسلامی بیروت ۱۳۱۳ھ
الصارم المسلول على شاتم الرسول صفحه ۳۹، ۴۰ ابن تيميه طبعة اولى
حیدر آباد دکن