جماعت احمدیہ کے خلاف تازہ فتنہ میں میاں فخرالدین صاحب ملتانی کا حصہ
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمد یہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ہوئی اور میں نے یہ روپے وصول پالئے تھے۔ محمد الحق مالک سیالکوٹ ہاؤس قادیان“۔
اب آپ لوگ ان شہادتوں کو دیکھیں اور فخر الدین کے اِس اعتراض کو دیکھیں کہ جب
خلیفہ کو معلوم ہوا کہ احسان علی رپورٹ کرنے والا ہے تو جرمانہ کو وصول ہی نہیں کیا گیا۔ کیا یہ
سلسلہ اتہامات اُس گندی ذہنیت کو واضح نہیں کرتا جو میاں فخر الدین صاحب کے دل میں خلیفہ
کے خلاف پیدا ہو چکی تھی ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ۔ كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِباً أَنْ
يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ هے ایک آدمی کے جھوٹا ہونے کیلئے اتنی بات کافی ہے کہ ہر سنی ہوئی
بات آگے بیان کر دے ۔
ایک شکایت انہوں نے یہ کی ہے کہ چند روز کا واقعہ ہے ۔ مولوی ظفر محمد صاحب مجھے
بھائی قادیانی صاحب کے مکان کے قریب ملے ۔ اور اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ کر کے کہا کہ اب میں
امور عامہ میں آ گیا ہوں اور گیا ہوں اور پھر ہنس دیئے ۔ اِس کا مطلب وہ یہ ۔ یہ لیتے ہیں کہ گویا انہیں دھمکی
دی گئی ۔
66
اس کے متعلق حضور نے مولوی ظفر محمد مولوی ظفر محمد صاحب کا حلفیہ بیان صاحب کا لفی بیان لیا۔ تو مولوی صاحب
نے کہا کہ مجھ سے فخر الدین صاحب نے خود دریافت کیا تھا کہ تبلیغ سے واپس آ کر کہاں لگے ہو ۔
تو میں نے کہا کہ امور عامہ میں ۔ تو کہا کہ خدا خیر کرے ۔
سید ولی اللہ شاہ صاحب کی حلفیہ تصدیق (جناب سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور عامہ نے
بھی اس امر کی تصدیق حلفیہ کی اور بتایا کہ مجھے فخر الدین صاحب نے خود یہ واقعہ سنایا تھا اور کہا
تھا کہ آج مجھے مولوی ظفر محمد صاحب ملے تھے اور میں نے کہا تھا خدا خیر کرے اور یہ کہ میں نے
ظفر محمد کو چڑانے کیلئے ایسا کہا تھا )
ان دونوں شہادتوں سے آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ کس طرح میاں فخرالدین صاحب اپنی
براءت کیلئے باتوں کو الٹ پھیر کر بیان کر رہے ہیں ۔
اس کے بعد حضور نے سید محمد سعید صاحب سلیم کا بیان پڑھ کر سنایا کہ چند روز ہوئے
محاسب کے دفتر کے پاس مجھے بابو فخر الدین صاحب ملے اور کہا کہ مہا شہ فضل حسین صاحب کو یہ
خوشخبری سنادینا کہ اب میرا بائیکاٹ ہونے والا ہے جس سے بکڈ پو کو فائدہ ہوگا۔ اور جناب سید
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ولی اللہ شاہ صاحب نے حلفاً بیان کیا کہ مجھے بھی کئی بار فخر الدین صاحب نے شکوہ کے رنگ میں
کہا تھا کہ بلڈ پو جاری کر کے میری تجارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ اس کے متعلق حضور نے
فرمایا کہ بکڈپو سے ہمارا کیا فائدہ ہے۔ ہم نے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام
کتب کے حقوق سلسلہ کو دیدیئے ہوئے ہیں ۔ مگر میاں فخرالدین صاحب کے دل میں یہ بغض
ہے کہ سلسلہ کا بکڈ پو جاری کر کے ان کی دکان کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ ان کی موجودہ حالت تو
ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنے الہام سے میرے دل میں سلسلہ کا بکڈ پو قائم کرنے کی
تحریک کی ورنہ اگر سلسلہ کا بکڈ پونہ ہوتا تو آج میاں فخرالدین صاحب کے اخراج کے ساتھ ہی
سلسلہ بغیر لٹر پچر کے رہ جاتا۔
فخر الدین کی فحش گوئی اس تحقیق کے دوران میں مولوی ، مولوی عبد الاحد صاح حد صاحب نے ایک
رپورٹ کی کہ میاں فخرالدین صاحب کسی سے تحقیق وغیرہ
کا ذکر کر رہے تھے ۔ میں اور مولوی علی محمد صاحب اجمیری ان کے پاس سے گزرے تو مولوی
صاحب کسی قدر آگے تھے ، میں پیچھے تھا۔ جب میں پاس سے گزرا تو میں نے میاں فخرالدین
صاحب کے منہ سے سلسلہ کے خلاف ایک نہایت گندہ فقرہ سنا۔ اس پر کمیشن نے ان کا بھی بیان
لیا اور انہوں نے مندرجہ ذیل بیان دیا:۔
میں خدا تعالیٰ کو ۔ کو حاضر ناظر جان
مولوی عبدالاحد صاحب کا کا حلفیہ بیان کر حلفیہ بیان کرتا ہوں جس کی
جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے جو کچھ میں بیان کروں گا وہ صحیح اور درست ہوگا ۔
جناب بابو فخر الدین صاحب ملتانی کے متعلق مولوی تاج الدین صاحب کی شکایت پر جو
مجھ سے شہادت طلب کی گئی تھی ، اس مقدمہ کے متعلق صاحب موصوف ذکر کر رہے تھے ۔ جن
صاحب سے ذکر کر رہے تھے وہ غالباً سردار مصباح الدین صاحب تھے ۔ ان سے انہوں نے
کہا۔ خیر دیکھی جائے گی ۔ ” کان سے پکڑ کر نکالتے ہیں یا شرمگاہ کا نام لیکر کہا۔ وہاں سے پکڑ کر،
پنجابی زبان میں ہر دو صاحبان گفتگو فرما رہے تھے ۔ وقت عشاء اور مغرب کے درمیان کا تھا۔
مقام اس گفتگو کا فخرالدین صاحب کی دُکان کے متصل جو گئی ہے اس کا وہ حصہ تھا جو صاحب موصوف
کی دُکان سے ملحق ہے ۔ میرے ساتھ اُس وقت اجمیری صاحب بھی تھے ۔ جو چوک میں کھڑے
ہو کر میرا انتظار کر رہے تھے ۔ چونکہ وہ اُس وقت بیمار تھے ، وہ جلدی جانا چاہتے تھے اس لئے وہ
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
مجھ سے آگے چل کر ٹھہر گئے ۔ میں یہ بات سنکر مولوی صاحب کے پاس پہنچا اور انہیں یہ واقعہ
سنایا۔ اس کے بعد صبح کو ماسٹر غلام حیدر صاحب سے بھی اس کا ذکر ہوا ۔
کمیشن کے سوال پر عرض ہے کہ غالباً سردار مصباح الدین اس لئے کہا کہ میں نے اُن کا
چہرہ نہیں دیکھا ، میری طرف اُن کی پیٹھ تھی ۔ ہاں باقی خلیہ چونکہ بالکل اُنہیں کا تھا اس لئے
غالب گمان سے تعبیر کیا گیا۔
کمیشن کے سوال پر عرض ہے کہ میں نے وہاں کھڑے ہو کر انہیں یہ نہیں کہا کہ ایسی گندی
باتیں کیوں کر رہے ہو کیونکہ ان کے متعلق پہلے ہی مقدمہ شروع تھا۔ میں نے اس لئے ان سے
گفتگو کرنا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ میری کسی بات کا جبکہ وہ آپس میں گفتگو کر رہے تھے کیا اثر ہو
سکتا تھا، سوائے اس کے کہ وہیں لڑائی ہو جاتی ۔ اگر لڑائی کا خوف نہ ہوتا تو ضرور اُسی وقت
انہیں مناسب تنبیہہ کر دی جاتی ۔
خاکسار
عبد الاحد
۷-۶ - ۱۹۳۷ء
میاں مصباح الدین صاحب اس واقعہ کا انکار کرتے ہیں لیکن اس کا انکار نہیں کہ یہ بات
نہیں ہوئی بلکہ اس کا انکار کرتے ہیں کہ وہ اس موقع پر میاں فخر الدین صاحب سے باتیں کر
رہے تھے مگر اس انکار کا چنداں اثر نہیں پڑتا، کیونکہ مولوی عبدالاحد صاحب تسلیم کرتے ہیں کہ
انہوں نے شکل نہیں دیکھی صرف شباہت سے ) سے اُنہوں نے یہ قیاس کیا ہے۔ پس اس انکار سے
صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ اُس وقت میاں مصباح الدین صاحب بات نہیں کر رہے تھے بلکہ کسی
اور شخص سے میاں فخرالدین صاحب بات کر رہے تھے ۔ میاں فخرالدین صاحب اس واقعہ کا
انکار کرتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی تصدیق اور ذریعہ سے کرادی ہے جب میں سندھ سے
واپس آیا ہوں اور کمیشن کی رپورٹ میں نے پڑھی ان دنوں مہاشہ محمد عمر صاحب ، مولوی
ابو العطاء صاحب کے ساتھ کہیں باہر تبلیغ کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے راستہ سے مجھے خط
لکھا کہ بعض اہم باتیں سلسلہ کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہیں ۔ میں بوجہ شرم پہلے بیان نہیں کر سکا
مگر اب مجھے خیال آیا ہے کہ ان کا بیان کر دینا زیادہ مناسب ہے ۔ جب وہ واپس آئے تو مجھ
سے ملے اور انہوں نے بعض باتیں مجھ سے بیان کیں ۔ جن میں سے بعض میاں فخرالدین
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
صاحب کے متعلق تھیں ۔ میں نے ان سے کہا کہ ان امور کو وہ لکھ دیں چنانچہ انہوں نے
حلفیہ شہادت لکھ دی جو یہ ہے ۔
مهاشہ محمد عمر صاحب کا حلفیہ بیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يَا سَيِّدِى!
السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
ا۔ میں علیم وخبیر خدا کو گواہ رکھ کر یہ لکھتا ہوں کہ جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ
ایک دن میں اور فخر دین نزد دکان لاہور ہاؤس کھڑے ہوئے باتیں کر رہے تھے کہ اس نے
دوران گفتگو میں کہا کہ آہستہ آہستہ بولو اور پیچھے نہ دیکھنا۔ میں نے کہا کہ کیا ہے؟ اُس نے کہا
کہ وہ جا رہا ہے، یہ بھی آج کل میرے خلاف بڑا حصہ لے رہا ہے۔ اتنے میں مولوی اللہ دیتا
صاحب سائیکل پر سے گزر گئے ۔ جب گزر گئے تو کہا کہ یہ بھی خلیہ کی کا بال جا رہا ہے
اس جگہ اُس نے پنجابی کا ایک نہایت ہی غلیظ لفظ بولا جس کو شرافت اجازت نہیں دیتی کہ لکھا
جائے ۔
مجھے اس خدا کی قسم ہے کہ جو دلوں کے بھید کو جانتا ہے اور جس کی جھوٹی قسم انسان کو تباہ و بر باد
کر دیتی ہے ۔ اے خدا ! اگر یہ الفاظ اس نے نہ کہے ہوں اور میں نے اپنے پاس سے لکھ دیئے
ہوں تو اس کا وبال میرے اور میری اولاد پر ڈال ۔
۲۔ نیز میں خدا کی قسم کھا کر یہ بھی لکھتا ہوں کہ اُس نے ایک دن اپنے مکان کے پاس
کھڑے ہو کر یہ کہا تھا کہ تحریک جدید کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ پہلے تو لڑکوں کو تلاش کرنا پڑتا
تھا ، آب جمع شھد مل جاتے ہیں۔ اس جگہ اس کا مفہوم نہایت ہی گندہ اور حضور پر کمینہ حملہ تھا۔
۳۔ نیز میں نے اُس سے ایک دن یہ بھی کہا تھا کہ چھ مارچ کے جلسہ کیلئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا کوئی اچھا سا شعر بتاؤ، انہوں نے ایک شعر بتایا، میں نے کہا کہ کوئی اور نے شعر
بتاؤ، اُس نے کہا کہ اور تو کوئی نہیں ، میں نے کہا تو پھر خلیفہ المسیح الثانی‘ کا بتاؤ۔ اِس پر اُس
نے کہا کہ ان کے شعر عاشقانہ ہوتے ہیں ، ہاں اگر ان کی ضرورت ہے تو ہزاروں مل جائیں ،
گے، عاشقانہ کلام تو اِن کا مشہور ہے ۔ نیز اُس نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پہلے نکلوں گا ، پھر
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
مصری صاحب اور پھر سردار مصباح الدین میں اپنے خدا کو گواہ رکھ کر یہ باتیں لکھتا ہوں اور
وہ دلوں کو خوب جانتا ہے۔ یہ باتیں فخر دین نے میرے ساتھ کی ہیں اور میں خدا کو بھی گواہ رکھ
کر شہادت لکھتا ہوں ۔ وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا أَقُولُ
حضور کا ادنی خادم
محمد عمر
اس شہادت سے مولوی عبدالاحد صاحب کے بیان کی پوری تصدیق ہو جاتی ہے۔ اب
آپ لوگ غور کر لیں کہ جو شخص اپنے گندا اور بغض میں اس قدر بڑھ گیا ہو کہ جس کے ہاتھ پر اس
نے بیعت کی ہو، اس کی نسبت ایسے شرمناک لفظ استعمال کرے، وہ اخلاص اور ایمان کا دعویٰ
کس بناء پر کر سکتا ہے ۔ اگر اسی کا نام ایمان اور اخلاص ہے تو موچی دروازے کے غنڈوں کو بُرا
کہنا کسی طرح درست نہیں ہو سکتا ۔ اول فحش کلامی اور پھر خلیفہ وقت کی نسبت اور پھر یہ دعویٰ کہ
تمام مظالم کے باوجود ہمارے ایمان اور اخلاص میں کوئی فرق نہ آیا تھا۔
اس شہادت میں ایک اور بات بھی بیان کی گئی ہے جو تحریک جدید کے بورڈنگ کے متعلق
ہے اور اسی طرح تحریک جدید کے وقف کنندگان کے متعلق ہے ۔ اس میں جس قدر شرمناک حملہ
مجھ پر کیا گیا ہے، وہ میں نہیں سمجھتا کہ احراریوں کے حملوں سے یا دوسرے دشمنانِ سلسلہ کے
حملوں سے کم ہو۔ اگر ایسے لوگ احمدیت میں رہ سکتے ہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ خلافت اور
نظام سلسلہ سے بدتر اور بے معنی لفظ دنیا میں کوئی نہیں ہو سکتا ۔ اس سے یہ بہتر ہو گا کہ
جماعت بے خلافت رہے تا لوگوں کو ایسے بے معنی نظام پر بہنسی اڑانے کا موقع تو نہ ملے ۔
مقبول کے اخراج کی حقیقت پھر میاں فخرالدین صاحب نے یہ اعتراض کیا ہے کہ مقبول ایک لڑکی کو بغیر تحقیق یہاں سے
نکال دیا گیا ، اسی طرح ہمارے معاملہ میں کیوں نہ کیا گیا۔ ایک تیسرے شخص کے حالات کو میاں
فخر الدین صاحب کی تحریر کی وجہ سے میں پبلک میں نہیں لا سکتا ۔ مگر اس قدر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ
اس یتیم لڑکی کا بعض لوگوں سے بعض باتوں پر تنازعہ ہو گیا اور اس نے خود مجھ سے کہا کہ اب میں
قادیان میں نہیں پڑھ سکتی ہمیں نے اس کو سمجھایا مگر اس نے نہیں مانا ، اس پر اس کی اپنی خواہش
پر میں نے اس کا انتظام سیالکوٹ کر دیا جہاں اس کی بعض سہیلیاں رہتی تھیں ۔ لیکن اس کے بعد
وہاں کی جماعت کی لجنہ کی پر ، بجنہ کی پریذیڈنٹ سیدہ فضیلت صاحبہ اور بعض اور مخلص مستورات نے اس
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کی نسبت بعض باتیں منسوب کیں جو سلسلہ پر حملہ بنتی تھیں اس پر میں نے اسے بلا اجازت
قادیان آنے سے منع کر دیا ، لیکن اس کے بعد وہ کئی دفعہ اجازت سے قادیان آ چکی ہے اور ابھی
چند ماہ ہوئے اس نے مجھے لکھا کہ میں بیمار ہوں ، مجھے قادیان آ کر سید ولی اللہ شاہ صاحب کے
ہاں رہنے کی اجازت دی جائے ۔ تو میں نے دفتر کو ہدایت کی کہ اسے اجازت دی جائے ۔ گو وہ
میں آئی نہیں نہ معلوم دفتر کا خط اسے نہیں ملایا اس نے ارادہ بدل دیا۔ بہر حال اس معاملہ
میں بھی میاں فخر الدین صاحب نے واقعات کو بالکل الٹ کر بیان کیا ہے ۔ مجھے افسوس ہے
کہ بوجہ اس کے کہ معاملہ ایک تیسرے شخص کے متعلق ہے ، میں تفصیل سے واقعات بیان نہیں
بعد
کر سکتا ۔
اب عبد الرحمن کی نوکری کا سوال رہ جاتا ہے۔ ہمیں سندھ عبدالرحمن کی ملازمت ت کی زمینوں کیلئے قوی اور مضبوط آدمیوں کی ضرورت
ہوتی ہے ۔ ایک سال پہلے تک اس جگہ ملازموں کی تلاش ہمارے لئے ایک تکلیف دہ سوال بن
رہا تھا۔ بہت سے لوگ وہاں جا کر گھبرا کر آ جاتے اور ہمارا روپیہ ضائع ہو جا تا ۔ صرف میری ہی
زمینوں پر سے آٹھ دس آدمی بھاگ چکے ہیں اور اس طرح میرا چار سو روپیہ کے قریب ضائع ہو
چکا ہے اس لئے وہاں ایسے آدمیوں کو چن کر بھجوایا جاتا ہے جو مضبوط اور محنت کش ہوں اور وہاں
کی آب و ہوا میں گزارہ کر سکیں ۔ میاں عبدالرحمن چونکہ اچھی صحت کے آدمی ہیں میں نے ان
سے کہا کہ اگر تم حساب رکھنے کا کام سیکھ لو تو تمہیں سندھ بھیجا جا سکتا ہے اور تم کو ۲۵ روپیہ ماہوار
دیئے جائیں گے۔
سندھ کیلئے ۲۵ روپیہ ماہوار اس وقت کے لحاظ سے کوئی بڑی تنخواہ نہ تھی ۔ وہاں میرا ایک
ملازم ہے ۔ پرائمری پاس بھی نہیں ہے مگر ۲۳ روپیہ ماہوار اور ایک من غلہ تنخواہ انہیں دی جاتی
ہے چھیں جو پھیس روپے ماہوار سے زائد بنتے ہیں ۔ ایسا اس لئے ہوتا تھا تھا کہ وہاں لوگ جانے کو تیار
نہ ہوتے تھے کیونکہ آب و ہوا خراب تھی اور سانپ بھی شروع میں اس قدر کثرت ت سے ہوتے
تھے کہ بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے گاؤں میں دو دو تین تین کیس ہر ہفتہ ہو جاتے تھے ۔ وہاں کے
ایک انجینئر کی نسبت ایک دوست نے سنایا کہ ایک دفعہ وہ کرسی پر بیٹھا کام کر رہا تھا کہ اس نے
تھک کر پاؤں بوٹ سے باہر نکالے ایسا کرنا تھا کہ ایک سانپ نکل کر اُس کی طرف بڑھا اور وہ
بمشکل بچا۔ اب آبادی کی وجہ سے آب و ہوا بھی اچھی ہو رہی ہے ۔ دوسرے آٹھ ماہ سے ہم
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
نے وہاں ہسپتال بھی کھول دیئے ہیں ، علاج کا سامان فوراً میسر آ جاتا ہے ، نیز سانپ بھی آبادی
کی وجہ سے کم ہو رہے ہیں ۔ پس اب سات آٹھ ماہ سے لوگوں کی اِدھر توجہ ہوئی ہے اس سے
پہلے دو تین سال ہمیں ملازموں کا تلاش کرنا سخت مشکل ہوتا تھا۔ خصوصاً اس لئے بھی کہ کام
زمیندارہ ہے اگر زمینداروں کو بھجواتے تھے تو وہ چند ماہ کے بعد کام چھوڑ کر خود اپنا زمیندارہ
شروع کر دیتے تھے اور ملازمت کا تسلسل ٹوٹ جاتا تھا۔ ہمارے روپیہ سے تجربہ کر کے لوگ خود
فائدہ اُٹھاتے تھے۔ اور غیر زمینداروں سے مضبوط آدمی جو زمیندارہ کام کی مشکلات کو
برداشت کر لیں ملنے مشکل تھے ۔
پس ہم حسب حالات وہاں کی تنخواہیں دینے پر مجبور تھے جو یہاں سے بہت زیادہ ہوں ۔
میاں عبدالرحمن اس سے چھ ماہ پہلے سے بعض کام آنریری طور پر کر کے کچھ زمیندارہ کام سے
واقف ہو گئے تھے اور جسم سخت آب و ہوا کی برداشت کے قابل تھا اور اکا ؤنٹس کا کام بھی سیکھ لیا
تھا اور پھر کمپاؤنڈری بھی سیکھے ہوئے تھے اس لئے میں نے ان کو تحریک جدید کی نئی زمینوں پر کام
کرنے کیلئے مقرر کر دیا۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہاں تنخواہوں کا حساب یہاں سے بالکل
مختلف ہے۔ ہمارے ایک گریجوایٹ مینیجر ہیں وہ یہاں دس روپے پر کام کرنے کو راضی تھے میں
انہیں پندرہ یا ہمیں دیتا تھا۔ وہ آج کل وہاں کام کر رہے ہیں اڑتالیس روپے تنخواہ ہے ، دومن
غلہ ملتا ہے، مکان مُفت ہے اور پیداوار پر انعام الگ ملتا ہے ۔ سب ملکر ستر روپے کے قریب
تنخواہ ہو جاتی ہے۔ اب کجا پندرہ ہیں اور کجاستر ۔ عرصہ بھی زیادہ نہیں ہوا ، میرے پاس سندھ
میں کام کرتے ہوئے انہیں صرف ایک سال کے قریب ہوا ہے ۔ ان کے ساتھ جو شرائط ہیں ان
کے مطابق وہ اچھی طرح کام کریں تو سو روپیہ ماہوار ان کو مل جانا بھی بعید نہ ہوگا ۔ اسی طرح
ایک دوسرے؟ ے مینیجر ہیں وہ غالباً چھ رسات سات جماعت پاس ہیں لیکن بڑے تجربہ کار ہیں ، انہیں
مو سے
۴۴ روپے ماہوار تنخواہ اور دو من غلہ اور پیداوار پر انعام اوار پر انعام الگ ملتا ہے، جو اس سا جو اس سال تین سو
زائد تھا، گویا انہیں گل اسی روپے ماہوار کے قریب بیٹھے ۔ اس سال اِنْشَاءَ اللہ امید ہے کہ
انہیں سو روپے ماہوار سے بھی زیادہ ملے گا ۔ حالانکہ ان کی تعلیم میاں عبد الرحمن سے کم ہے ہاں
تجربہ ہے ۔ میاں عبد الرحمن کچھ مدت میرے باغ میں کام کی نگرانی کرتے رہے تھے اور وہاں
مجھے یہ احساس ہوا تھا کہ یہ زمیندارہ کام اچھی طرح کر سکیں گے۔ یہ کام وہ ۱۹۳۵ء سے کر رہے
تھے ، جنوری ۱۹۳۶ء میں میں نے ان کے بارہ میں تجویز کی کہ انہیں سندھ بھجوا دیا جائے ۔ سندھ
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
سے واپس آ کر کچھ دنوں میں دوسرے کاموں میں مشغول رہا، مارچ کے تیسرے ہفتہ میں
میں نے محاسب صاحب سے کہا کہ ان کو حساب کا کام بھی سکھا دیں اور ۲۵ ۔ مارچ کو جیسا کہ
دفتر محاسب نے رپورٹ کی ہے انہوں نے وہاں با قاعدہ کام کرنا شروع کیا اور ملازمت پر
مقرر ہوئے ۳۱۔ مارچ کو یا یکم اپریل کو شام کے وقت ( جیسا کہ امور عامہ کے ریکارڈ سے میں
نے تاریخیں معلوم کی ہیں اور ان کی بناء پر دوسری تاریخوں کا اندازہ کیا ہے ۔ ) مصری صاحب
نے مجھ سے میاں عبدالرحمن کے متعلق شکایت کی کہ ایک گواہ کہتا ہے، وہ بھی چوری میں شامل
ہیں ۔ گویا ان کے تقرر کے بعد انہوں نے اغلب ہے کہ منگل یا شاید بدھ کے روز جبکہ میں نے
ان سے دریافت کیا کہ وہ سپرنٹنڈنٹ پولیس کو کیوں نہیں ملے ، انہوں نے مجھ سے یہ بات کی
ہے۔ جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں اس کا کوئی ثبوت مجھے نہیں ملا اور بعد کی پولیس کی تفتیش
نے بھی اسے غلط ثابت کر دیا۔ پس یہ خیال کہ ملازمت کے معاملہ میں ان سے کوئی رعایت ہوئی
ہے یا کہ ان کے خلاف شکایت موصول ہونے پر انہیں انعام ملا ہے، سراسر غلط ہے اور محض اندرونی
کدورت کی وجہ سے یہ خیالات ملتانی صاحب اور مصری صاحب کے دل میں پیدا ہوئے ہیں ،
میں نے تو اس معاملہ میں بھی ایسی احتیاط سے کام لیا ہے کہ کم لوگ ایسی احتیاط سے کام لیتے
ہونگے ۔ مثلاً اوّل وہ دفتر کے بعد میرے باغ میں آنریری طور پر کام کیا کرتے تھے ، جب مصری
صاحب نے مجھ سے انکی شکایت کی تو پہلا کام میں نے یہ کیا کہ باغ کا کام اور آدمی کے سپرد کر
دیا اور ان سے کہہ دیا کہ اب تمہاری ضرورت نہیں مگر بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ وہ پھر بھی آ کر
نگرانی کرتے رہتے ہیں ۔ اس پر میں نے انور صاحب کو جن کے ماتحت وہ اس وقت آچکے تھے
کہا کہ ایک شخص اخلاص سے مفت کام کرتا ہو اور باوجود منع کرنے کے نہ رکتا ہو تو اسے میرا سختی
سے منع کرنا بد تہذیبی میں داخل ہو گا اس لئے آپ ان کو منع کر دیں کہ جو زائد وقت بھی ہو وہ دفتر
میں دیا کریں دوسرا کام نہ کریں مگر وہ اس پر بھی نہ رکے اور انہوں نے کہا کہ میں اگر اپنے وقت
میں سے کچھ ثواب کیلئے لگاتا ہوں تو دفتر کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے اور میرے پاس بھی کئی
شکایات لکھیں لیکن میں نے انور صاحب کو تاکید کی کہ انکو ضرور ہٹا دو۔ ورنہ مصری صاحب کی
طبیعت میں سخت بدظنی ہے، وہ ضرور یہ نتیجہ نکالیں گے کہ چونکہ ان کا کام کرتا ہے اس لئے اس کی
رعایت کرتے ہیں ۔ ( اس موقع پر مولوی عبد الرحمن صاحب انور مولوی فاضل نے اُٹھ کر بیان
دیا کہ حضور کے ارشاد پر میں نے اسے وہاں جانے سے روک دیا تھا اور تحریری طور پر آرڈر دیگر
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
اس کے دستخط حاصل کر لئے تھے ۔ ) اس کے بعد وہ مجھے چٹھیاں لکھتا رہا کہ مجھے کیوں منع کیا گیا
ہے مگر میں نے کبھی جواب نہیں دیا ہاں بہت دق کرنے پر ایک دفعہ یہ جواب دیا کہ جب تم ایک
جگہ کام کرتے ہو اور تمہارا وقت ان کا ہے تو تمہارا کوئی حق نہیں کہ ان کے روکنے پر شکایت کرو۔
اس کے بعد اس کے متعلق مصری صاحب کے لڑکے نے جب پھر شکایت کی تو میں نے انور
صاحب سے کہا کہ بغیر جرم کے تو ہم ان کو کوئی سزا نہیں دے سکتے ۔ لیکن ایسے حالات میں
چھوٹے قصور بھی بڑے ہو جاتے ہیں ۔ پس آپ میاں عبدالرحمن کے کام کی نگرانی کریں اور اگر
کوئی قصور ثابت ہو تو فوراً میرے سامنے معاملہ پیش کریں ، تا انہیں کام سے علیحدہ کر دیا جائے تا
ان کا وجود دوسروں کیلئے ابتلاء کا موجب نہ بنے ۔ مگر جب تک قصور سرزد نہ ہو دیانتداری کے
خلاف ہے کہ ہم کوئی قدم محض مصری صاحب کو خوش کرنے کیلئے اٹھائیں ۔ غرض جیسا کہ میں نے
بتایا ہے انہیں سندھ کیلئے ملازم رکھا گیا تھا لیکن انہیں قادیان اس لئے روکا گیا تھا کہ تا اگر مصری
صاحب کے بتائے ہوئے الزامات میں سے کسی کے گواہ ملیں اور وہ تحقیق کرانا جی کرانا چاہیں تو سندھ
سے انہیں واپس نہ بلانا پڑے۔ چنانچہ وہ خودکئی دفعہ پوچھ چکے ہیں کہ جب مجھے سندھ کیلئے رکھا
گیا تھا تو وہاں بھیجا کیوں نہیں جاتا۔ ان کی تعلیم نو جماعت تک ہے اور اس کے بعد انہوں نے
غالباً لدھیانہ میں بجلی کے کام کا امتحان پاس کیا ہے اور پھر کمپاؤنڈری کا کام بھائی کی دُکان پر
سیکھا ہے اور اکا ؤنٹنٹ کا کام دفتر محاسب میں سیکھا ہے ۔
اور میں بتا چکا ہوں کہ میرا ایک اپنا ملازم جو پرائمری پاس بھی نہیں انعام وغیرہ ملا کر گذشتہ
سال ۳۲ روپے تک ماہوار وصول کرتا رہا ہے۔ تو تنخواہیں حالات کے مطابق ہوتی ہیں اب
چونکہ وہاں وہ دقتیں نہیں رہیں جو پہلے تھیں اور آبادی بڑھ رہی ہے ، ہسپتال اور مدرسے جاری
ہو گئے ہیں ، ڈاکخانہ جاری ہو گیا ہے، اس لئے اب چند ماہ سے کم تنخواہوں پر بھی آدمی مل جاتے
ہیں مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم پہلوں کو اس بناء پر نکال دیں کہ اب ہمیں سستے آدمی ملنے شروع
ہو گئے ہیں ۔ مگر یہ سنتے آدمی بھی ایسے زیادہ سستے نہیں ۔
اب جو لوگ انٹرنس پاس نہ ہوں اور باقاعدہ ملازم ہوں ہم انہیں ۲۰ روپے ماہوار اور
ایک من غلہ اور انعام اگر اچھا کام کرے الگ دیتے ہیں ۔ جو سارا ملکر تمہیں روپے کے قریب
اب بھی ہو جاتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
ایک مغربی بدمذاقی کا واقعہ ایک اور واقعہ بھی زر تحقیقی آیا ہے۔ یہ واقعہ لاہور کا ہے جو احمد یہ ہوسٹل میں ہوا۔ یہ ایک
مغربی بدمذاقی ہے کہ کالجوں میں نئے جانے والوں کے ساتھ پرانے طالب علم مذاق وغیرہ
کرتے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ صاحب احمد یہ ہوسٹل کا بیان ہے کہ بعض پرانے طلباء نے نئے طلباء
کے ساتھ ہنسی کی ، اس کے جواب میں بعض نئے لڑکوں نے مصری صاحب کے بڑے لڑکے کے
ساتھ مل کر پُر انوں سے کچھ مذاق کیا ، انہوں نے اس مذاق کو حد سے زیادہ سمجھا اور چھت پر جا
کر جہاں وہ لڑکے اُس وقت تھے ان سے جھگڑا شروع کر دیا۔ جھگڑے کو بڑھتے دیکھ کر عزیزم
مرزا منیر احمد میرے بھتیجے اور عزیزم مرزا منور احمد میرے لڑکے کو دوسرے لڑکوں نے کہا کہ چل
کر لڑائی بند کرا دیں ۔ وہ اوپر گئے اور لڑائی کو بند کرایا۔ جب چھت سے لڑ کے اُتر آئے تو پھر
جوش میں جھگڑا شروع ہو گیا ۔ مرزا منیر احمد نے پھر صلح کرانی شروع کی مگر مصری صاحب کے
لڑکے نے اسے غصہ میں تو تو کہہ کر بلا نا شروع کیا۔ منیر احمد نے اس پر غصہ میں آ کر مصری صاحب
کے بڑے لڑکے کو مکا مارا اور لڑائی دوسروں سے ہٹ کر ان دو میں آ گئی ۔ اس پر میرا لڑکا
مرزا منور احمد لڑائی کو بند کرانے کیلئے آگے بڑھا تو مصری صاحب کے چھوٹے لڑکے نے خیال
کیا کہ شاید میرے بھائی کو مارنے کو آگے بڑھا ہے ، اور اس نے پیچھے سے آ کر منور احمد کو مکا
مارا۔ اس پر منور احمد کو بھی جوش آیا اور اُس نے اس کو مکا مارا ۔ کچھ شور وشر کے بعد دوسرے
لڑکوں نے معاملہ رفع کرا دیا۔ اور سپرنٹنڈنٹ نے بعد تحقیق سب کی آپس میں صلح کرا دی اور
غالباً اسی وجہ سے اس کی رپورٹ فوراً میرے پاس نہیں کی گئی ۔ مگر کسی اور شخص نے میرے پاس
رپورٹ کر دی۔ اتفاقاً اُسی دن میں سخت بیمار ہو گیا اور ایک وقت میں خطرہ پیدا ہو گیا کہ شاید یہ
آخری وقت ہے ۔ چونکہ میں نے بہت سے لوگوں کا قرض دینا ہے، میں ڈرا کہ کہیں کسی کا قرض
ریکارڈ سے رہ نہ جائے ۔ میں نے راتوں رات فون کر کے منور احمد کو بلوایا تاکہ اُس کی اور اُس
کے بڑے بھائی مرزا مبارک احمد کی موجودگی میں قرض داروں کے حقوق کے متعلق وصیت کر
کے ان کے حقوق محفوظ کر دوں اور ان کے اس پر دستخط کرا دوں کیونکہ یہی دو جوان لڑ کے
میرے ہندوستان میں موجود ہیں ۔ منور احمد آدھی رات کو موٹر میں قادیان پہنچا۔ خیر اللہ تعالیٰ
کے فضل سے وہ رات خیریت سے گزرگئی اور طبیعت بحال ہونے لگ گئی ۔ جب دوسرے دن
شام کو میری طبیعت زیادہ بحال ہوئی تو میں نے مرزا منور احمد کو بلوایا اور اس کی والدہ اور
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
مرز ا مبارک احمد کی موجودگی میں اس سے واقعہ پوچھا۔ اس نے جو واقعہ بتایا اسی طرح بعد میں
سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ کی ۔ مگر چونکہ اس کا اقرار تھا کہ مبارک احمد پسر مصری صاحب نے اس
دھوکا سے کہ میں اُس کے بھائی کو مارنے لگا ہوں جب مجھے مارا تو میں نے بھی غصہ سے اسے مارا
اس لئے میں نے اُسے کہا کہ یہ جواب ایک شریف ہندو اور ایک شریف عیسائی بھی دے سکتا
ہے۔ تم مسلمان ہوا ور مسلمان بھی معمولی نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور خلیفہ وقت
کے بیٹے۔ تم یہ بتاؤ کہ تم نے اس تعلق کے لحاظ سے کون سا اعلیٰ نمونہ دکھایا۔ کیا تم نے نہیں پڑھا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ، سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کرو اور میں
ہمیشہ کہتا رہتا ہوں کہ تم لوگ عفو سے کام لو۔ تم نے حضرت مسیح موعود اور میری تعلیم پر کس طرح
عمل کیا۔ اور اگر تم نے عمل نہ کیا تو دوسرے لوگوں پر ہم کیا محبت کر سکتے ہیں۔ تم کو چاہئے تھا کہ
مار کھاتے مگر ہاتھ نہ اُٹھاتے ۔ اگر مجھے یہ خبر آتی کہ تم نے مار کھائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تعلیم پر عمل کر ۔ کرتے ہوئے آ ۔ وئے آگے سے جوار ، جواب نہیں دیا ، تو مجھے نہایت خوشی ہوتی ۔ اس میری بات
کو سن کر اُس کا سر ندامت سے جھک گیا اور آنکھوں سے آنسو آ گئے اور اس نے کہا کہ مجھے بعد
میں محسوس ہو گیا تھا کہ میں نے غلطی کی ہے۔ مجھے اس قسم کا نمونہ نہیں دکھانا چاہئے تھا۔ (میاں
منور احمد صاحب اُس وقت اتفاقاً میرے پاس بیٹھے تھے حضور کی تقریر کے اس حصہ پر اُن کی
آنکھوں سے آنسو گرنے لگے ۔ گویا وہ اس پر بہت نادم تھے ۔ رپورٹر )
یہ تو میرا طریق عمل ہے لیکن اس کے بر خلاف ان لوگوں کا طریق عمل دیکھیں ۔ اس واقعہ
کی اطلاع ان لوگوں کو بھی ملی اور اس پر میاں فخرالدین صاحب نے جو اظہار خیال کیا اس کے
متعلق ماسٹر فضل داد صاحب کا حلفیہ بیان درج ذیل ہے :۔
ماسٹر فضل داد صاحب کا حلفیہ بیان ماسٹر صاحب لکھتے ہیں :۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے جلسوں کے دن میں
چند منٹ کیلئے جلسہ سے باہر احمد یہ چوک کی طرف آیا، کرم الہی صاحب کی دُکان پر شیخ
مصری صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔ میں اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ کے بعد گزرنے لگا تو شیخ صاحب نے
مجھے بلایا اور کہا کہ کیا آپ نے کچھ سنا ہے کہ لاہور میں لڑکوں کی لڑائی ہوئی ہے۔ میں نے عرض
انوار العلوم جلد ۱۴
جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ
کیا کہ صرف یہی سنا ہے کہ فسٹ ائیر والوں کے ساتھ کچھ جھگڑا ہوا ہے ، مفصل مجھے یاد نہیں ۔
اس پر انہوں نے ساری تفصیل سنائی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لڑکوں کو منیر احمد اور منور
احمد صاحبزادگان نے مارا ہے ۔ اسی دوران میں فخرالدین صاحب ملتانی اپنی دُکان سے شاید
باہر آ کر شیخ صاحب کے پاس بیٹھ گئے اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد کہنے لگے کہ یہ بھی کوئی
شرافت ہے کہ گورے چٹے لڑکوں کے واسطے دوسروں کو لاٹھیاں ماری جاویں اور پھر ماری بھی
بے قصور جائیں ۔ میں نے اُن کو عرض کیا کہ یہ بھی کوئی شرافت نہیں کہ صاحبزادگان پر آپ اس
طرح الزام لگاتے ہیں ۔ میں اس کے بعد وہاں سے چلا گیا ، یہ وہیں رہے۔
محمد فضل داد عفی عنہ بقلم خود
آپ لوگ ان کے اندرونی بغض کا اور میرا جو ان کے متعلق رویہ تھا ، اس سے بھی اندازہ
کر سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ واقعات سے ثابت ہے کہ یہ لوگ دیر سے خلافت سے الگ ہو
چکے تھے۔ اب ان کے خلیفہ مصری صاحب تھے ۔ اندر ہی اندر کھچڑیاں پک رہی تھیں اور ہر
واقعہ کو مروڑ کر اپنے بغض کی رنگ آمیزی کے بعد میرے خلاف پروپیگنڈا کا ایک ذریعہ بنایا جا
رہا تھا۔
مومن ہونے کیلئے ضروری شرط خلاصہ یہ کچھ مولوی تاج الدین صاحب کی رپورٹ پر تحقیق ہوئی اور اس کے جواب
میں میاں فخرالدین صاحب نے جو بیان دیا اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے تصرف سے انکے منہ
سے وہ کچھ کہلوا دیا جو اُن کے اُس جرم کو ظاہر کرنے والا تھا جو سالہا سال سے وہ کرتے چلے
آتے تھے۔ انہوں نے اس بیان میں علاوہ اور الزامات کے گھلے الفاظ میں مجھ پر یہ الزام لگایا
کہ میں نے چوری کے واقعہ میں فریق ثانی کی رعایت کی ہے حالانکہ میں نے ہر قدم پر ان کی
مدد کی مگر انہوں نے متواتر مجھے ظالم اور چوروں کا ساتھی قرار دیا اور فحش کلامی اور ہر قسم کے
اتہامات لگانے سے بھی باز نہیں رہے حالانکہ قرآن کریم کہتا ہے فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُوْنَ
حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ
وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
یعنی اے محمد ! میں اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ لوگ کبھی مومن نہیں ہو سکتے جب تک تجھے
اپنے جھگڑوں پر حکم مقرر نہ کریں اور پھر جب تو فیصلہ کرے تو اس کے متعلق اپنے دلوں میں تنگی