قیامِ امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
انوارالعلوم (جلد 14)
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق
جماعت احمدیہ کا فرض
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق
جماعت احمد یہ کا فرض
ایک حادثہ ایک حادثہ کی صورت میں ظاہر ہوا۔ یعنی وہ حملہ جو ایک احمدی نوجوان احباب کو اس واقعہ کاعلم ہو گیا ہوگا چوتھوڑے ہی دن ہوئے، قادیان میں
میاں عزیز احمد نے میاں فخرالدین صاحب ملتانی پر کیا ۔ جب اس حملہ کی ہمیں پہلے پہلے اطلاع
ملی تو وہ ایسی شکل میں تھی جس سے اندازہ یہ کیا گیا کہ یہ ایک باہمی لڑائی تھی جس میں غالباً حملہ
میاں فخرالدین صاحب کے ساتھیوں نے کیا تھا اور اس کی بناء بعض معتبر گواہوں کی گواہی تھی
جنہوں نے بیان کیا تھا کہ انہوں نے پہلے دو شخصوں کو میاں عزیز احمد پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا
جس کے بعد انہوں نے اُٹھ کر ان میں سے ایک پر حملہ کیا ۔ لیکن پیر (سوموار ) کو یعنی حملہ کے
تیسرے دن جبکہ مختلف بیانات اکٹھے ہو گئے اور مرزا عبدالحق صاحب وکیل ملزم نے مجھے وہ
بیان آ کر سنائے تو مجھے یہ شبہ پیدا ہوا کہ غالبا معاملہ کو صحیح طور پر نہیں سمجھا گیا اور مختلف شہادتوں کو
مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ غالباً لڑائی دو جگہ پر ہوئی ہے ۔ یعنی پہلے بازار کے اُس
حصہ میں جہاں نسبتاً ہندو، سکھ اور غیر احمدی دکاندار زیادہ ہیں اور پھر چند گز ہٹ کر اس جگہ پر
جہاں احمدی دکاندار زیادہ ہیں اور غالباً وہ گواہ جن کی گواہی سے پہلے نتیجہ نکالا گیا تھا، اس وقوعہ
کے گواہ تھے جوان کی دکانوں کے سامنے پہلے حملہ کے بعد ہوا تھا۔
پس چونکہ ایک طرف سکھ اور ہندو گواہوں میں سے بعض ایسے تھے جن کی گواہی کو گلی طور
پر رد نہیں کیا جا سکتا تھا اور دوسری طرف احمدی گواہوں نے اس حملہ کو نہیں دیکھا تھا جو
میاں فخرالدین صاحب پر ہوا تھا حالانکہ اس حملہ کا ہونا قطعی تھا اس لئے لازما یہ نتیجہ نکالنا پڑا کہ
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
پہلا حملہ میاں فخر الدین صاحب پر تھا اور اس کے بعد دوسرا تمہ وہ لڑائی تھی جو چند گز ہٹ کر
ہوئی ۔ حقیقت حال کا پورا پتہ تو عدالتی تحقیق سے معلوم ہوگا۔
ملزم کے وکیل کو ہدایت مگر مختلف بیانات کو کر یہ نتیجہ تھاجو میں نے اس وقت ت کو سنکر یہ
میں اور بالای صادات
بناء پر
سے کہا کہ آپ ملزم کے وکیل ہیں آپ اسے نصیحت کریں کہ اگر اس سے کوئی گناہ ہوا ہے تو اس
کا اصل فائدہ اس میں ہے کہ وہ اپنے جرم کا اقبال کر کے خدا تعالیٰ کے غضب کو اپنے پر سے دُور
کرنے کی کوشش کرے اور اپنے جسم کی حفاظت کی نسبت اپنے ایمان کی حفاظت کو مقدم رکھے۔
مرزا صاحب میرے پاس سے اُٹھ کر گئے ہی تھے کہ چند منٹ کے بعد ناظر صاحب امور عامہ
آئے اور انہوں نے بیان کیا کہ میں نے میاں بشیر احمد صاحب سے گفتگو کی ہے اور ان کا یہ
خیال ہے کہ اس وقت تک جس نتیجہ پر ہمارے دوست پہنچے ہیں وہ غلط ہے کیونکہ بعد میں بعض
گواہیاں ایسی ملی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلا حملہ میاں عزیز احمد صاحب نے کیا ہے اور
ناظر صاحب نے بیان کیا کہ میری اپنی تحقیق بھی اسی کی تصدیق کرتی ہے۔ اس پر میں نے انہیں
بتایا کہ ابھی ابھی میں بھی اسی نتیجہ پر پہنچ چکا ہوں اور مرزا صاحب کو بحیثیت ملزم کے وکیل کے یہ
مشورہ دے چکا ہوں ا ہوں کہ قانونی مشورہ کے علاوہ انہیں اپنے موکا مؤکل کو مذہبی مشورہ بھی دینا چاہئے
اور وہ اس کام کے لئے جا رہے ہیں اور میں نے نصیحت کی کہ وہ بھی محکمانہ طور پر میاں عزیز احمد
کے رشتہ داروں کی معرفت ان کو یہی نصیحت کریں کیونکہ ایک مذہبی ادارہ کے ذمہ وار کا رکن کی
حیثیت سے یہی ان کا فرض ہے ۔ چنانچہ انہوں نے مجھے کہا کہ عزیز احمد صاحب کے بھائی آئے
ہوئے ہیں ، وہ انہیں سمجھا کر ان کے پاس بھجوائیں گے کہ انہیں سچائی کو اختیار کرنا چاہئے اور کوئی
ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جو خلاف واقعہ ہو ۔
اس کے بعد مجھے اطلاع ملی ہے عزیز احمد صاحب کا عدالت میں بیان کہ عزیز احمد صاحب نے عدالت
میں بیان دیا ہے کہ میں نے میاں فخر الدین صاحب کے پوسٹر کی وجہ سے اشتعال میں آ کر ان
پر حملہ کیا تھا لیکن میری غرض انہیں قتل کرنا نہ تھی بلکہ صرف تخویف تھی تا کہ وہ ڈر کر آئندہ اس قسم
کی غلاظت اُچھالنے سے باز آ جائیں ۔ چونکہ یہ معاملہ اب عدالت میں ہے میں اِس بارہ میں
زیادہ نہیں کہہ سکتا مگر غالباً قانون مجھے اس امر کی اجازت دیتا ہے کہ جو بیان ملزم نے دیا ہے،
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
اسے صحیح تسلیم کرتے ہوئے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کروں ۔
قانون کی یا بندی کا حکم جیسا ایرانی کہ میں بار بار بار بار پہلے کہہ چکا ہوں اسلام ہمیں قانون
کا
ہے اور ہمیں کسی امر کی صداقت کا
وں سزا
خواہ کس قدر بھی یقین ہو وہ ہمیں اجازت نہیں دیتا کہ اپنے یقین کی وجہ سے کسی کو خود ہی سزا
دے دیں اور اگر ہم ایسا کریں تو اسلام ہمیں مجرم ٹھہراتا ہے اور قابلِ سزا گر دانتا ہے۔ اس امر
میں اسلام نے اس قدر سختی سے کام لیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ا نے اپنے ہاتھوں ۔
دینے والے کو ویسا ہی مجرم قرار دیا ہے جیسا کہ بلا وجہ حملہ کرنے والے کو ۔ چنانچہ ایک حدیث
میں آتا ہے کہ ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ یا رَسُولَ اللہ ! اگر کوئی
شادی شدہ زنا کرے تو اُس کی سزا رجم ہے۔ آپ نے فرمایا ہاں ۔ اُس نے کہا یا رَسُولَ الله !
اس صورت میں اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو اپنی بیوی سے بدکاری کرتے ہوئے دیکھے اور
اُسے قتل کر دے تو اس پر کوئی گناہ تو نہ ہو گا ۔ آپ نے فرمایا سزا دینا اُس کا کام نہیں یہ عدالت کا
کام ہے، اگر وہ ایسے اشتعال کے باوجو د سزا دے گا تو بھی اسے قاتل سمجھا جائے گا اور وہ خود
شریعت کا مجرم بن جائے گا لے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس صریح فتویٰ کے بعد قیاس
اجتہاد کی کوئی صور صورت ہمارے لئے باقی نہیں رہتی اور اگر ہم سچے مسلم ہیں تو ہمیں یقینا آپ
کے ادنیٰ سے ادنی ارشاد کے پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور میرے نزدیک میاں عزیز احمد
کے دوستوں کی سچی خیر خواہی اور دوستی یہی ہوگی کہ وہ ان کو بتائیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے اور
اسلام کی تعلیم کے خلاف کیا ہے اور خواہ کس قدر اشتعال کے ماتحت ہی ان کا فعل کیوں نہ ہو، وہ
اسلامی تعلیم کے خلاف ہے اور ان کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے تو بہ اور استغفار کریں اور پھر
تو بہ اور استغفار کریں اور پھر توبہ اور استغفار کریں اور توبہ اور استغفار کرتے ہی جائیں یہاں
تک کہ اللہ تعالیٰ ان کے قصور کو معاف کر دے اور اُس کی بخشش ان کو ڈھانپ لے کیونکہ گناہ
گناہ ہی ہے خواہ اسلام کی تائید کے نام پر کیا جائے یا اپنے نفس کی خواہشات کے ماتحت کیا
اور اجتہاد
جائے ۔
اسلام جھوٹ ظلم اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ سلسلہ ایک سچا سلسلہ ہے
اور خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے اور خدا تعالیٰ کے قائم بے انصافی کا محتاج نہیں ہے کردہ سلسلے ہمیشہ سچائی اور انصاف اور رحم قائم
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
کرنے کیلئے آتے ہیں۔ اور سچائی اور انصاف اور رحم ، جھوٹ اور بے انصافی اور ظلم سے بے مانی اور ظلم سے کبھی قائم
نہیں ہو سکتے ۔ اگر ایک صداقت اپنے قائم ہونے کیلئے جھوٹ کی محتاج ہے تو اس کا قائم نہ ہونا
قائم ہونے سے بہتر ہے کیونکہ اگر وہ اپنے قیام کیلئے جھوٹ کی محتاج ہے تو اس و اس کے یہ معنے ہیں کہ
اس سے پہلے تو جھوٹ ایک گناہ کی شکل میں دنیا میں رائج تھا مگر اس سچائی کے قیام کیلئے وہ ایک
نیکی کی شکل میں قائم ہوا اور اس کا انکار کون کر سکتا ہے کہ وہ جھوٹ جو گناہ کی صورت میں رائج ہو
مٹایا جا سکتا ہے مگر وہ جھوٹ جو نیکی کی شکل میں رائج ہو مٹا یا نہیں جا سکتا کیونکہ اس کے مرتکب
اسے خدا کی رضا کا موجب سمجھ کر اختیار کرتے ہیں اور یہ ظاہر ہے کہ جو چیز خدا تعالیٰ کی رضا کا
موجب سمجھی جائے ، اُسے چھوڑنے کیلئے کوئی تیار نہ ہوگا۔
پس میں اپنے دوستوں کو ہوشیار کرتا ہوں کہ اگر ان میں سے کسی کے دل میں یہ خیال ہو
کہ اسلام جھوٹ اور ظلم اور بے انصافی کی مدد کا محتاج ہے تو وہ اِس خیال کو جس قد ر جلد ہو سکے
دل سے نکال دے کیونکہ ایسا خیال رکھنا دوسرے الفاظ میں اس امر کا اقرار کرنا ہے کہ اسلام سچا
مذہب نہیں اور خدا کی مدد سے فتح نہیں پا سکتا بلکہ شیطان کی مدد سے فتح پاتا ہے کیونکہ جھوٹ اور
بے انصافی اور ظلم شیطانی ہتھیار ہیں ، خدا تعالیٰ کے ہتھیار نہیں ہیں اور شیطانی ہتھیار کی۔
فتح پانے والی تھے یقیناً شیطانی ہی ہوگی ۔ یقیناً
مدد سے
آنکھوں کے آنسوؤں سے پس یہ اسلام پر ظلم اور خدا تعالی پر بدلنی ہے کہ
- اسلام کو اپنی تائید کیلئے غیر اسلامی ہتھیاروں کی گناہ کی آگ کو بجھا میں ضرورت ہے۔ پس چاہئے کہ جو دوست اس غلطی
میں مبتلا ہوں ، وہ وہ جلد سے جلد تو بہ کریں اور اپنے لئے بھی اور اپنے جیسے دوسرے دوسرے غلطی خورده
لوگوں کے لئے بھی استغفار کریں اور اپنی آنکھوں کے آنسوؤں سے گناہ کی آگ کو بجھائیں کہ
اس آگ کو یہی پانی بجھا سکتا ہے۔
قانون کو ہاتھ میں لینے والے میں نے اس خیال سے کہ شاید اس قسم کی غلطی میں بعض افراد جماعت مبتلا نہ ہوں ، اعلان کیا
سے کیا سلوک کیا جائیگا ہے کہ جو شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا
اور کسی ذاتی یا جماعتی مخالف پر ہاتھ اُٹھائے گا ، اُسے میں آئندہ فوراً جماعت سے خارج کر دوں
گا اور میں اس اعلان کو پھر اس جگہ دُہرا دیتا ہوں ۔ دوستوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ مجرم کو سزا دینا
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
حکومت کا کام ہے پس جن جرائم کی سزا حکومت ہند نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے، اُس کی سزا
وہی دے سکتی ہے ہم میں سے کوئی نہیں دے سکتا مگر جن امور کو باہمی سمجھوتے سے طے کرنے کا
حکومت نے راستہ کھلا چھوڑا ہے، ان کے متعلق یا تو ثالث مقدمہ سن کر فیصلہ کر سکتے ہیں یا پھر
ہمارے سلسلہ میں سلسلہ کے مقرر کردہ افراد فیصلہ کر سکتے ہیں ، افراد کو ان معاملات میں بھی
یکطرفہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ یہ امور جن میں باہمی سمجھوتوں کا دروازہ حکومت نے گھلا
رکھا ہے چھوٹی قسم کے ہوتے ہیں اور ان کی سزائیں ایسی نہیں ہوتیں جو کوئی دیر پا اثر چھوڑیں
اور ان میں سزا پانے والے کی رضامندی ضروری ہوتی ہے جیسے سکول ماسٹروں کو سزا دینے کا
اختیار ہے ۔ ہمارے سلسلہ میں چونکہ ہر احمدی سلسلہ کے قانون کی پابندی کا اقرار کرتا ہے اس
لئے ایسے اُمور کو اُس کی مستقل رضا مندی کے ماتحت ہمارا محکمہ قضاء طے کرتا ہے لیکن اگر کوئی
جماعت سے خارج ہو جائے یا عملاً ہمارے قاضیوں سے فیصلہ کرانے سے انکار کر دے تو پھر
سلسلہ کو بھی کوئی اختیار باقی نہیں رہتا ۔ غرض یہ اختیار ایک طرف قانون کی اجازت اور ایک
طرف مدعا علیہ کی اجازت سے مقید ہے اور اگر ان دو شرطوں میں سے کوئی ایک شرط پوری نہ ہو
تو یہ اختیار باطل ہو جاتا ہے ۔ پس جب کہ سلسلہ کے اختیارات بھی کسی کو اس کے مجرم کی سزا
دینے میں قانون کی اجازت اور ملزم کی رضا مندی کے تابع ہیں ، آزاد نہیں تو افراد کو کس طرح
اجازت ہو سکتی ہے کہ آپ ہی آپ فیصلہ کر کے کسی شخص کو سزا دے دیں اور سزا بھی ایسی کہ
عدالتی فیصلہ کے بعد بھی اس کے اجراء کا حق افراد کو نہیں پہنچتا۔
جماعت کیلئے ابتلاء دوستوں کو یہ امر بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ ایسے افعال خود
جماعت کیلئے ابتلاء بن جاتے ہیں اور تمام جماعت کیلئے
ایک شدید ذہنی تکلیف کا موجب ہو جاتے ہیں مثلاً یہ واقعہ ہے۔ ایک طرف تو جماعت دیکھتی
ہے کہ ایک نا جائز اور خلاف شریعت فعل ہوا ہے جس کی مذمت ہمارا فرض ہے۔ دوسری طرف
وہ یہ دیکھتی ہے کہ ایک نوجوان نے اشتعال میں محض محبت سلسلہ کے جذبہ سے متاثر ہوکر، نہ کہ
کسی ذاتی جوش کی وجہ سے ایک فعل کیا ہے ، اور اس شخص پر بھی انہیں رحم آتا ہے اور اس کے دکھ
سے وہ دکھ پاتے ہیں ، اب یہ مخالف جذبات جو ایک وقت میں پیدا ہوتے ہیں ایک سخت عذاب
ہیں جس میں ساری جماعت مبتلاء ہو۔ ء ہو جاتی ہے۔ وہ نو جوان جس سے یہ فعل ہوا ہے، اپنی جگہ
تکلیف میں ہے اور جماعت کے افراد ان متضاد جذبات کی وجہ سے اپنی جگہ تکلیف میں ہیں اور
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
ایسی تکلیف کی حالتیں ہمیشہ خلاف شریعت افعال سے پیدا ہوتی ہیں ، شریعت کی اتباع میں ایسی
حالت پیدا نہیں ہوتی ۔
میاں عزیز احمد اور دوستوں کو نصیحت خلاصہ یہ کہ میاں عزیز احم صاحب کا یہ اسلامی شریعت اور سلسلہ کی
روایات کے خلاف تھا۔ پس ایک طرف تو میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تو بہ کریں اور استغفار
کریں اور دوسری طرف میں دوسرے دوستوں کو کہتا ہوں کہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ نہیں ہونا
چاہئے اور اگر کسی سے ایسی حرکت سرزد ہوئی تو میں اُسے فوراً جماعت سے خارج کر دوں گا۔
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس امر کی توفیق دے کہ وہ سلسلہ کی خدمت حق اور صداقت سے
کر سکیں ۔
انتہائی اشتعال دلانے والے کی ذمہ داری ہیں اس جگہ اس طربہ کا بھی ازالہ کر دینا چاہتا
ہوں جو بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانا کرتے“۔ میں اسے
تسلیم کرتا ہوں کہ بعض گندی فطرت کے لوگ نصیحت اور وعظ سے فائدہ نہیں اُٹھاتے اور جتنی ان
سے نرمی کی جائے اتنی ہی ان کی شرارت بڑھتی جاتی ہے ۔ یہ لوگ اپنی فطرت کا خون کر چکے
ہوتے ہیں اور شرافت کو دفنا چکے ہوتے ہیں اور میں اسے بھ سے بھی تسلیم کرتا ہوں کہ جب انسانیت اور
شرافت کی اپیلیس بالکل بے اثر ہو جاتی ہیں اور دشمنوں کی گالیاں اور اتہام حد سے بڑھتے
جاتے ہیں اور ان کے حملے نا قابلِ برداشت ہوتے جاتے ہیں تو بعض طبائع کے لئے اپنے نفس
پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے اور ان کے دماغ پر ایک عارضی جنون کا حملہ ہو جاتا ہے اور تمام جائز
ذرائع کو بے اثر پا کر وہ اپنی بے خودی میں نا جائز ذرائع کے استعمال پر آمادہ ہو جاتے ہیں ۔
اس حالت کو قانون نے بھی نظر انداز کیا اور بیسیوں ہائی کورٹ کے فیصلے ایسے ہیں جن میں
انہوں نے اس قسم کی اشتعال کی صورت میں اشتعال دلانے والے کو برابر کا مجرم قرار دے کر
سزا میں بہت حد تک تخفیف کر دی ہے ۔ چنانچہ ۱۹۳۰ ء میں جو ایک ناگوار واقعہ محمد علی خان
صاحب مرحوم کے ہاتھوں ظاہر ہوا تھا ، اُس وقت بھی گو ان کی سزا میں ہائی کورٹ نے تخفیف
نہیں کی تھی لیکن اس امر کا اظہار زور دار لفظوں میں کیا تھا کہ اس حملہ کی ذمہ داری بہت حد تک
جماعت کے امام اور اس کے خاندان کو گالیاں دینے والے مستریوں پر ہے اور ہائی کورٹ کے
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
الفاظ قریباً یہ تھے کہ ایک نہایت ہی اہم ذمہ داری اس واقعہ کے متعلق مباہلہ کے اخبار سے تعلق
رکھنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔
غرض اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض لوگ شریفا نہ دلائل اور درخواستوں اور التجاؤں کو
بالکل ٹھکرا دیتے ہیں اور اشتعال انگیزی میں حد سے گزر جاتے ہیں اور بعض طبائع کیلئے اس
حالت کا زیادہ دیر تک برداشت کرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور سرکاری عدالتوں نے بھی اس
صورت حالات کو تسلیم کیا ہے اور بعض دفعہ سزاؤں میں بھی اس کا لحاظ رکھا ہے لیکن یہ امر نظر انداز
نہیں کیا جا سکتا کہ اس اشتعال کی صورت میں حملہ کرنے والے کو کسی نے غیر مجرم قرار نہیں دیا،
نہ شریعت نے نہ قانون نے ۔ اور عدالتوں نے گوسزا میں بعض دفعہ تخفیف کر دی ہے مگر کبھی ایسے ۔
شخص کو معاف نہیں کیا۔
سخت اشتعال میں کوئی فعل کرنے پس قانون اور شریعت نے اس حالت کو
گونیم مجبوری تسلیم کیا ہے، معذوری قرار والے کو معذور نہیں قرار دیا گیا نہیں دیا اور جب تک ایک عمل کو معذوری
قرار نہ دیا جائے اُس وقت تک اس کے گناہ ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہوتا اور جب تک ایک عمل
گناہ ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس سے بچیں ۔ ورنہ ہماری مثال وہی ہوگی کہ:
نه
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
نہ ادھر کے
رہے نہ
اُدھر کے رہے
ایک طرف ہم دشمنوں سے گالیاں بھی سنیں گے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا دروازہ
کھولیں گے۔
بعض لوگ برداشت نہ ہو سکے تو کیا کریں بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر اسے پر برداشت نہ ہو ۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت میں چاہئے کہ وہ اس جگہ کو چھوڑ دیں جس جگہ ان کیلئے اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت میں چاہئے؟ اشتعال میں قانون شکنی کا امکان ہو۔ مثلاً ان ایام میں کہ قادیان ہماری مقدس بستی ، ہماری
امیدوں کے مرکز ، ہمارے شعائر اللہ کے مقام کو بعض لوگوں نے فساد کی جگہ بنا رکھا ہے ، اگر کسی
شخص کو آج کل کے حالات کو دیکھ کر معلوم ہو کہ وہ اپنے نفس کو قابو میں نہیں رکھ سکے گا تو اُسے
چاہئے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے قادیان کو چھوڑ کر باہر چلا جائے تا کہ نہ وہ لوگ اسے نظر آئیں جن کو
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
دیکھنا اس کے اندر اشتعال پیدا کرتا ہے اور نہ وہ کسی خلاف قانون حرکت کا ارتکاب کرے اور
اُس وقت واپس آئے جب وہ محسوس کرے کہ اس کے اُبھرے ہوئے جذبات دب گئے ہیں
اور اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا ہے ، اگر اشتعال میں آنے والے دوست اس پر عمل کریں تو یقیناً وہ
ابتلاء سے محفوظ ہو جائیں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کو غصہ
آئے تو وہ ٹھنڈا پانی پی لے، اگر وہ چل رہا ہو تو کھڑا ہو جائے اور اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے اور اگر
بیٹھا ہو تو لیٹ جائے کے اس میں اسی طرف اشارہ ہے کہ غصہ کی حالت کو اگر بدل دیا جائے تو
غصہ بھی بدل جاتا ہے اور پھر مومن کو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ مومن کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں
ہوتا ۔ اگر مومن قانون کو ہاتھ میں لیں تو کیا ان کے ایسا کرنے سے فساد دور ہو جائے گا ۔ اس کا
نتیجہ تو صرف یہ نکلے گا کہ ایک مخالف کی جان کو ضائع کرنے میں مومن کی قیمتی جان بھی ضائع
جائے گی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ پر سب سے گراں کام مومن کی
جان نکالنا ہوتا ہے۔ سے
پس جس جان کی قیمت اس قدر زیادہ ہوا سے ایک مخالف کی جان لینے کی خاطر کیوں
ضائع کیا جائے سوائے اس کے کہ باقاعدہ جہاد میں ایسا کرنا پڑے۔ غرض کسی نقطۂ نگاہ سے بھی
دیکھو ایسے اعمال نا پسندیدہ ہیں اور اس بارہ میں سب شُبہات غلط نہی یا قلت تدبر کا نتیجہ ہیں ۔
پس دوستوں کو اپنے لئے بھی اور عزیز احمد کیلئے بھی استغفار کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب
کے گناہوں کو معاف کرے اور خلاف شریعت اعمال سے محفوظ رکھے۔
ہمارے دوستوں کو یاد رکھنا
قرآن ان ہمارے لئے کامل ہدایت نامہ ہے کہا ہے کہ اسلام ام دی اس نے
احمدیہ
قیام کی اصل غرض قرآنی حکومت کا قیام ہے ۔ اگر ہم اس غرض کو خود اپنے اعمال سے باطل
کریں تو ہم سے زیادہ شقی کوئی نہیں ہو سکتا جو سپاہی اپنی ہی فوج پر حملہ کرے اس سے کیا فائدہ
اور جو سرنگ اپنے ہی قلعہ کو اُڑائے اس سے زیادہ خطرناک اور کیا شے ہوسکتی ہے۔ ہمیں ایک
فیصلہ کر لینا چاہئے کہ آیا قرآن ہر حالت کے لئے اور ہر زمانہ کیلئے ہدایت نامہ ہے یا نہیں ۔ اگر
ایسا ہے تو پھر ہمیں اپنے سب اعمال اس کے تابع کر دینے چاہئیں اور اگر نہیں تو پھر ہمیں جائز
نہیں کہ ہم دنیا کو دھوکا دیں اور کہتے پھریں کہ قرآن کامل کتاب ہے ، قرآن کامل کتاب ہے۔
اگر وہ کامل کتاب ہے تو ہمیں اپنے عمل سے اس کی تصدیق کرنی چاہئے اور اس کی اطاعت کا
انوار العلوم جلد ۱۴
جوا خوشی سے اپنی گردن پر اُٹھانا چاہئے ۔
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
قرآن کریم ہمیں اپنی زندگی کو صحیح طور پر صرف کرنے کیلئے ایک اصولی
اصولی ہدایت ہدایت دیتا ہے جو یہ ہے ۔ لَيْسَ الْبِرُّ بِانَ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ
ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُونَ وَ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ
لَا يُحِبُّ الْمَعْتَدِينَ کے ان آیات سے مندرجہ ذیل سات امور کا استنباط ہوتا ہے۔
غیر شرعی طریق سے جائز پہلی بات اس آیت سے یہ متبط ہوتی ہے کہ جائے غیر شرعی طریق سے جائز کام بھی ناجائز ہو جاتا
کام بھی ناجائز ہو جاتا ہے ہے کیونکہ فرماتا ہے کہ اپنے گھروں میں جن میں
داخل ہونے کا تم کو ہر وقت اور پورا اختیار ہے ان میں بھی اگر تم دیواریں پھاند پھاند کر داخل ہو
تو یہ امر خدا تعالیٰ کے نزدیک نیکی نہیں سمجھا جائے گا ۔ اس مثال سے یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے ہر ایک کام کے لئے ایک راستہ بتایا ہے اگر تو انسان اس راستہ سے اس کام کو کرتا ہے تو اس
کا کام نیکی قرار دیا جائے گا لیکن اگر کام نیک ہو مگر اس کے کرنے کا طریق غلط ہو تو پھر وہ عمل
نیک نہیں رہے گا ۔ مثلاً نماز ایک نیکی ہے لیکن اگر کوئی شخص بغیر وضو کے نماز پڑھے یا پہلے نماز
پڑھ لے اور بعد میں وضو کرے یا بے وقت نماز پڑھے تو باوجود اس کے کہ وہ نماز پڑھے گا جو
ایک عبادت ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کو خوش نہیں کر سکے گا بلکہ ایک بدی کا مرتکب ہوگا ۔ بعینہ اسی طرح
اظہار غضب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے غیرت کو ایک نیکی قرار دیا ہے، اللہ تعالیٰ خود بھی نہایت
غیرت مند ہے اور وہ بُری باتوں پر اظہار غضب بھی کرتا ہے لیکن غیرت کے جائز موقع پر بھی
اگر کوئی شخص غیرت کا اظہار غلط طریق پر کرے اور شریعت جس موقع پر غضب کی اجازت دیتی
ہے غضب تو اسی موقع پر ظاہر کرے لیکن اس کا طریق بدل دے تو یہ گناہ ہو جائے گا۔ مثلاً
شریعت اظہار غیرت یا اظہار غضب کا یہ طریق بتائے کہ اس جگہ سے مومن اُٹھ جائے مگر مومن
بجائے وہاں سے اُٹھ کر چلے جا چلے جانے کے لڑنے لگے تو شریعت اس مومن کو بھی گناہ گار قرار دیگی ۔
۔
دوسری بات جو اس آیت سے نیک کام کو نیک راہ سے بجالانا چاہئے ما ہوتی ہے یہ ہے کہ نیکی تقوی
کا نام ہے یعنی نیک کام کو نیک راہ سے بجالانا۔
انوار العلوم جلد ۱۴
دروازه
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
پس مومن کا فرض ہے کہ ہر گھر میں اُس کے دروازہ سے داخل ہو۔ یعنی ہر نیک کام کیلئے
خدا تعالیٰ نے جو طریق تجویز کیا ہے اُس طریق سے اس کام کو کرے اور جو شخص اس طریق سے
کام نہ کرے وہ نیک نہیں کہلا سکتا ۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ اشتعال دلانے والے ہیں اور
مذہب کے بارہ میں ہنسی اور مذاق کرتے ہیں ان کے ساتھ معاملہ کرنے کے بارہ میں اللہ تعالیٰ
نے ہمیں کیا ہدایت دی ہے۔ وہ ہدایت اظہار غضب کی عمارت اور اظہار غیرت کی عمارت کیلئے
ہ سمجھی جائے گی اور اس کے سوا کسی اور دروازہ سے داخل ہونا نا جائز ہوگا۔ سو ہم سو قرآن کریم
میں دیکھتے ہیں کہ اس بارہ میں تین منفی ہدایات ہیں ۔ یعنی ایسی ہدایات جن میں اشتعال دلانے
والے لوگوں کی اشتعال انگیزی سے محفوظ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اوّل تو سورہ نساء میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَ
يُسْتَهْزَءُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ 2 یعنی
قرآن میں اللہ تعالیٰ کا یہ حکم نازل کیا گیا ہے کہ جب مومن کسی مجلس میں دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی
آیات کا معاندانہ طور پر انکار کیا جا رہا ہے اور اس سے ہنسی کی جا رہی ہے تو اُس وقت ایسے
لوگوں کی مجلس میں مومن نہ بیٹھے اور وہاں سے اُٹھ کر چلا جائے اور اس مجلس سے اُس وقت تک
اجتناب کرے کہ معاند لوگ اس ذکر کو چھوڑ کر کسی اور بات میں جو اس قسم کی اشتعال انگیز نہ ہو
مشغول ہو جائیں ۔ اگر کوئی مومن اس پر عمل نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ بھی ہنسی کرنے
والوں میں سمجھا جائے گا ۔ یہ حکم ا ائے گا ۔ یہ حکم اُن لوگوں کے متعلق ہے جو کبھی کبھار غلطی کرتے۔ ہیں، عام طور پر
ہنسی اور مخول کے عادی نہیں ہوتے ۔
دوسرا حکم قرآن کریم نے اُن لوگوں کے متعلق دیا ہے جو ہنسی اور مذاق کو اپنی عادت بنا
لیتے ہیں اُن کے بارہ میں فرماتا ہے ۔ وَلا تَرْكُنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ
یعنی جولوگ دین کے معاملہ میں ظلم کے عادی ہیں ، اُن کی مجلسوں سے گلی اجتناب کرو، اگر تم ایسا
نہ کرو گے تو تم آگ میں پڑ جاؤ گے ۔ آگ میں پڑ جاؤ گے“ کے یہی معنی ہیں کہ اگر بے غیرتی
دکھاؤ گے تو بھی خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے آجاؤ گے اور اگر جوش میں آ کر کوئی خلاف شریعت
بات کر بیٹھو گے تب بھی عذاب میں مبتلاء ہو گے ۔ پس جب کہ ایسی مجالس اور ایسے لوگوں کا
قرب تمہارے لئے ہلاکت کا موجب ہیں تو ان سے اجتناب کرنا ہی تمہارے لئے اچھا ہے ۔
ان دونوں ہدایتوں سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جب دشمن اشتعال دلائے تو مومن کو
انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
چاہئے کہ اس کے پاس جانے سے اجتناب کرے اور اس سے دور بھاگے تا کہ اس کا نفس جوش
میں آ کر اس سے کوئی نا جائز حرکت نہ کروا دے یا اس کا دل غیرت کا جذ بہ کھو کر خدا نے جذبہ تعالیٰ کے
غضب کو اپنے اوپر نہ بھڑ کا لے۔
تیسری ہدایت قرآن کریم اس حالت کے متعلق دیتا ذکرِ الہی اور دعا میں لگ جا و سیر را با ایران با جو اس سے اسے مواقع ہے کہ جب انسان باوجود کوشش کے ایسے مواقع
سے نہیں بچ سکتا اور وہ یہ ہے إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَئِفٌ مِّنَ الشَّيْطَنِ تَذَكَّرُوا
فَإِذَا هُمْ مُّبْصِرُونَ کے یعنی متقیوں کو جب مخالفوں کے اشتعال دلانے سے اشتعال آ جائے تو
وہ فوراً ذکر الہی شروع کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگ جاتے ہیں جس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ فوراً ان کا غصہ حد کے اندر آ جاتا ہے اور وہ عقل کے مارے جانے والی کیفیت جو
انسان سے جرائم کا ارتکاب کرا دیتی ہے دور ہو جاتی ہے اور وہ پھر دانائی اور تدبر کے مقام پر
کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
غرض اشتعال کے مواقع کیلئے قرآن کریم نے ہمیں تفصیلی ہدایات دی ہیں اور وہ اظہار غیرت
اور اظہار غضب کے خلق کے لئے بمنزلہ دروازہ کے ہیں انہی دروازوں میں سے گزر کر انسان
غضب اور غیرت کی عمارت میں داخل ہو سکتا ہے ان کو چھوڑ کر کسی اور دروازہ سے داخل ہونا
مومن کیلئے جائز نہیں ہے۔
تیسری جو
خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور انسانی کامیابی کی راہ تیری بات کیا ہے مذکورہ
سے مستنبط ہوتی ہے یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوپر کے بتائے ہوئے راستہ
میں ہے بلکہ خود انسان کی کامیابی بھی اسی راہ پر چلنے میں ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
یعنی یہ حکم ہم نے یونہی نہیں دیئے، تمہاری ترقی اور کامیابی بھی اسی طریق سے وابستہ ہے۔
کامیابی کا اس امر کے ساتھ وابستہ ہونا ایک ظاہر امر ہے، جو راستے کسی عمارت میں داخل
ہونے کے ہوں جب انسان ان راستوں سے داخل ہو تبھی وہ بغیر کسی تکلیف کے اپنے مدعا کو
پاسکتا ہے۔ اگر ان راستوں کو چھوڑ کر دیواریں پھاندنی شروع کرے تو اُس کی تکلیف بڑھ
جائے گی اور اُس کی حماقت کی بھی لوگ الگ شکایت کرنے لگیں گے ۔ اِس زیر بحث سوال میں کی
کامیابی کا تعلق اس طرح ظاہر ہے کہ جب انسان جوش میں آتا ہے تو اُس کی عقل ماری جاتی