قیامِ امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
ہے۔ چنانچہ سورہ اعراف کی جو آیت میں نے اوپر درج کی ہے، اس میں یہی بتایا ہے کہ اگر
انسان غصہ کے ماتحت کام کرے تو اُس کا کام عقل کی مدد سے نہیں ہوتا اور یہ ظاہر ہے کہ جس قوم
کے کام عقل کی مدد سے نہ ہوں گے وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پس چاہئے کہ اپنے کاموں کو عقل
کے تابع رکھے تا کہ ہر قدم اُٹھاتے ہوئے اُسے معلوم ہو کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ۔ اور وہ ان
افعال سے بچ سکے جن کا نتیجہ بر انکلتا ہو۔
کسی پر جارحانہ حملہ کرنا خلاف شریعت ہے چوتھی بات ان آیات
ے سے یہ یہ مستنبط ہوتی ہے کہ
کسی شخص پر جارحانہ حملہ کرنا خلاف شریعت ہے۔ چنانچہ آیات مذکورہ بالا میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ یہ تو تمہارے لئے جائز ہے کہ اگر کوئی تم پر
قاتلانہ حملہ کرے تو تم اپنا بچاؤ کر ولیکن تمہارے لئے یہ جائز نہیں کہ تم خود کسی پر جا کر حملہ کر دو۔
مقررہ حدود کے اندر دفاع جائز ہے پانچواں استنباط ان آیات سے یہ ہے
ہوتا ہے کہ دفاع بھی وہ جائز ہے جو
مقررہ حدود کے اندر ہو۔ یعنی دفاع میں بھی انسان پوری طرح آزاد نہیں اس کے لئے بھی قیود
اور شرائط ہیں اور ان قیود اور شرائط سے آزاد ہو کر جو دفاع کیا جائے وہ بھی نا جائز اور حرام ہوتا اور ہو
ہے۔ مثلاً کوئی شخص کسی کو تھپڑ مارے تو جس شخص کو تھپڑ مارا گیا ہے اس کیلئے یہ درست نہ ہوگا کہ
اس تھپڑ سے بچنے کیلئے دوسرے شخص کا سر پھوڑ دے۔
چھٹی بات ان آیات سے یہ مستنبط مظلوم جو خدا کی نظر سے گر جاتا ہے کوئی بات ان آیات میرے ا ہو
ہوتی ہے کہ اگر کوئی ان قیود کو توڑ دے
تو با وجود مظلوم ہونے کے خدا تعالیٰ کی نظروں سے وہ گر جائے گا کیونکہ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ
لا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ اگر تم دفاع میں بھی اعتداء سے کام لو اور خدا تعالیٰ کی مقرر کردہ قیود کو نظر انداز
کر دو، تو تم اللہ تعالیٰ کی محبت کھو بیٹھو گے اور اس کی نصرت تم سے جاتی رہے گی ۔
یہ وہ احکام ہیں جو قرآن کریم نے اصولی طور پر ہمیں اپنے مخالفوں کے مقابلہ کیلئے دیئے
ہیں اور اس میں کیا شک ہے کہ جب تک ہم ان قواعد کی پابندی نہیں کرتے نہ ہمارا ایمان کامل
ہو سکتا ہے اور نہ ہم کامیاب ہو سکتے ہیں اور اس میں بھی کیا شک ہے کہ اگر ہم خود قرآن کریم
کے احکام کو اپنی سب ضروریات کو پورا کرنے والا قرار نہ دیں تو ہم دشمنوں کے سامنے یہ دعویٰ

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
پیش نہیں کر سکتے کہ ہماری کتاب مکمل کتاب ہماری کتاب مکمل کتاب ہے تم اس کو تسلیم کر لو کیونکہ اس اس صورت میں وہ
جواب دیں گے کہ جب تم لوگ خود اس کو اپنے لئے کافی نہیں سمجھتے اور بعض مواقع پر اپنے لئے
اس کے بتائے ہوئے راستہ کے سوا اور راستہ تلاش کرتے ہو تو ہم کو کس منہ سے اس کی طرف
لاتے ہو۔
خلافت اسلام کا اہم جزو ہے دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ موجودہ فتنہ خلافت
A
کے خلاف ہے ۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خلافت اسلام کا ایک اہم جزو ہے اور جو اس سے بغاوت
کرتا ہے وہ اسلام سے بغاوت کرتا ہے ۔ اگر ہمارا یہ خیال درست ہے تو جو لوگ اس عقیدہ کو
تسلیم کرتے ہیں ، ان کیلئے اَلاِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ^ کا حکم بہت بڑی اہمیت رکھتا
ہے۔ کیونکہ خلافت کی غرض تو یہ ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد عمل اور اتحاد خیال پیدا کیا جائے اور
اتحاد عمل اور اتحاد خیال خلافت کے ذریعہ سے تبھی پیدا کیا جا سکتا ہے، اگر خلیفہ کی ہدایات پر
پورے طور پر عمل کیا جائے ۔ اور جس طرح نماز میں امام کے رکوع کے ساتھ رکوع اور قیام کے
ساتھ قیام اور سجدہ کے ساتھ سجدہ کیا جاتا ہے، اسی طرح خلیفہ وقت کے اشارہ کے ماتحت ساری
جماعت چلے اور اس کے حکم سے آگے نکلنے کی کوشش نہ کرے۔ نماز کا امام جو صرف چند مقتدیوں
کا امام ہوتا ہے جب اس کے بارہ میں رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ جو اس کے رکوع اور
سجدہ میں جانے سے پہلے رکوع یا سجدہ میں جاتا ہے یا اس سے پہلے سر اُٹھاتا ہے، وہ گنہگار
ہے۔ تو جو شخص ساری قوم کا امام ہو اور اس کے ہاتھ پر سب نے بیعت کی ہو، اس کی
اطاعت کتنی ضروری سمجھی جائے گی ۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ اسی اہمیت کو واضح کرنے کیلئے
فرماتے ہیں کہ :۔
صلى الله
الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ تم اپنی انفرادی عبادتوں میں شریعت اسلامیہ کے
مطابق جس طرح چاہو عمل کرو لیکن اپنی قوم کے مخالفوں کے مقابلہ کا جب وقت آئے ، اُس
وقت تمہاری سب آزادی سلب ہو جاتی ہے اور تم کو حق نہیں پہنچتا کہ امام کی موجودگی اور آزادی
کے وقت میں تم اس بارہ میں کوئی آزاد فیصلہ کرو بلکہ چاہئے کہ امام تمہارے لئے بطور ڈھال
کے ہو۔ جس طرح سپاہی ڈھال کے پیچھے چلتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں ڈھال سے اِدھر اُدھر ہوا
اور مرا۔ اسی طرح تم سب امام کے اشارہ پر چلو اور اس کی ہدایات سے ذرہ بھر بھی اِدھر اُدھر نہ

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
ہو۔ جب وہ حکم دے ؟ دے بڑھو اور جب وہ حکم دے ٹھہر جاؤ۔ اور جدھر بڑھنے کا وہ حکم دے اُدھر
ور جدھر سے ہٹنے کا حکم دے اُدھر سے ہٹ آؤ۔
اس حکم کی جب تک فرمانبرداری نہ کی جائے ، خلافت ایک بے معنی شھے رہ جاتی ہے اور وہ
اتحاد جس کے پیدا کرنے کیلئے اسلام نے یہ سب سامان پیدا کیا ہے، کسی طرح بھی پیدا نہیں ہو
سکتا اور اسلام کی وہ ترقی جو اس اتحاد سے مقصود ہے، حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ادھوری اتباع صرف
طاقت کو ضائع کرنے والی ہوتی ہے۔ اس سے صرف لوگوں کی آزادی چھنتی ہے اور وہ
شیریں پھل نہیں پیدا ہوتے جن پھلوں کا پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کا منشا ہے اور جن پھلوں کو کھا کر مومن
اسی دنیا میں جنت کے مزے لوٹ سکتا ہے۔
دوست د
دعا اور صبر کی تلوار سے کام لو اس کام کی نظر میں کیا رشتہ ایام میں میں نے انہیں کیا نصیحتیں کی تھیں ۔
اول چند ہفتے ہی ہوئے ہیں کہ میں نے اپنے لڑ کے مرزا منور احمد کا ذکر کیا تھا کہ وہ احمد یہ ہوسٹل
لاہور میں ایک لڑائی میں شامل ہو گیا اس وجہ سے کہ اسے کسی نے تھپڑ مار دیا تھا۔ میں نے بتایا تھا
کہ مجھے اس امر کا سخت صدمہ ہوا اور میں نے اسے اُس پر زجر کی اور کہا کہ کسی سے مار کھا کر مار
لینا تو ایک شریف ہندو اور ایک شریف عیسائی سے بھی متوقع ہے، تم جو مسیح موعود علیہ السلام کی ب
اولاد سے ہو تم نے کیوں اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل نہ کیا کہ :۔
گالیاں سنکر دعا دو
دعا دو پا کے دکھ آرام
دو
اور میں نے اُسے کہا کہ اگر تم ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل نہ کرو گے تو
دوسرے لوگوں پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
یہ واقعہ میں نے اس قدر قریب کے زمانہ میں دوستوں کو سنایا تھا کہ اسے اس قدر جلد
فراموش نہیں کیا جا سکتا تھا مگر افسوس کہ آپ میں سے بعض نے اسے فراموش کر دیا اس لئے اب
میں پھر جماعت کی توجہ اس طرف پھراتا ہوں کہ میری پالیسی یہی ہے کہ صبر سے کام لو اور اینٹ
کا جواب اینٹ سے اور پتھر کا جواب پتھر سے نہ دو بلکہ گالیاں سنو اور خاموش رہو ۔ اشتعال پیدا
ہو تو اس جگہ کو چھوڑ دو کیونکہ یہ سب ہمارے خدا کے امتحان ہیں ۔ وہ ہم کو اُس روحانی جنگ کیلئے
جو اسلام کی فتح کیلئے روحانی ہتھیاروں سے لڑی جانے والی ہے تیار کر رہا ہے۔ اگر اُس نے ہم
سے ظاہری تلواریں چلوانی ہوتیں تو وہ ہم کو ظاہری حکومت اور ظاہری فوج بھی عطا کرتا لیکن اُس

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
نے ایسا نہیں کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ ہم سے دعا اور صبر کی تلوار چلوانا چاہتا ہے ، نہ کہ
لوہے کی تلوار ۔
اسلام اور شریعت کے خلاف کوئی حرکت نہ کرو دوسری نصیحت میں
بالکل قریب عرصہ میں کی تھی جو یہ ہے:۔
نے اس کے بعد
پھر بھی چونکہ ہر جماعت میں کچھ نہ کچھ کمزور لوگ ہوتے ہیں اور وہ غلطی
کر سکتے ہیں اس لئے میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایسے اشتعال
کے موقع پر انسان کے ایمان کی آزمائش ہوتی ہے ۔ پس اپنے ایمانوں کو درست رکھو
اور کبھی کوئی ایسی حرکت نہ کرو جو اسلام اور شریعت کے خلاف ہو۔ تم کو اس بات کا
احساس ہو یا نہ ہو لیکن میرے دل میں خلافت کی ایک بکری کی مینگنی کے برابر بھی
قیمت نہیں ہو سکتی اگر اس کی تائید کیلئے جھوٹ اور فریب سے کام لیا جائے ۔ خلافت
اُسی وقت تک قابلِ قدر ہے جب صداقت کی تلوار سے اس پر حملہ آوروں کا مقابلہ کیا
جائے اور انصاف کے تیروں سے اس کی حفاظت کی جائے ۔ پس یا د رکھو کہ خواہ کیسی
ہی حالت پیش آئے تم عدل اور انصاف کو نہ چھوڑو اور جو سچائی ہوا سے اختیار کروتا
دشمن کو تمہارے متعلق کسی قسم کے اعتراض کا موقع نہ ملے ۔ اور یا درکھو کہ اگر کوئی شخص
تمہیں جھوٹ بولنے کی ترغیب دیتا ہے تو خواہ وہ ناظر ہی کیوں نہ ہو، تم فوراً اُس کی
رپورٹ میرے پاس کرو کیونکہ ہمارے پاس ایمان کے سوا اور کوئی چیز نہیں ۔ ہم
کنگال اور خالی ہاتھ ہیں اگر ایمان کی دولت بھی ہمارے ہاتھ میں نہ رہی اور اگر اگر ہم
نے اسے بھی چھوڑ دیا تو پھر ہماری حالت وہی ہو گی جیسے کسی شاعر نے کہا ہے کہ:
نه
خدا ہی ملا
نه
وصال صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
پس صداقت اور انصاف سے کام لو اور غیرت اور قربانی اور ایثار کا مظاہرہ
کرو۔ مگر یاد رکھو تم نے ظلم نہیں کرنا اور جھوٹ نہیں بولنا اور اگر کوئی شخص تمہیں ظلم کرنے
یا جھوٹ بولنے کی تعلیم دیتا ہے تمہیں کہتا ہے کہ جاؤ اور اپنے دشمن کو مار آؤ ۔ یا جاؤ اور
اُسے پیٹو ، تو تم فوراً سمجھ جاؤ کہ تمہارے سامنے ایمان کا جبہ پہنے ایک شیطان کھڑا ہے

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
اور تم فوراً سمجھ لو کہ وہ میری نافرمانی کرنے والا ہے اور میری اطاعت سے منہ
موڑ نے والا انسان ہے۔ تم فوراً میرے پاس آؤ اور ایسے شخص کی شکایت کرو۔ اور
اُس گندے وجود کو کاٹنے کی جلد تر کوشش کرو ایسا نہ ہو کہ وہ باقی قوم کو بھی گندہ کر
دئے۔
اس عبارت کو پڑھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ میں نے اُسے اپنی پالیسی اچھی طرح کھول کر نہیں
بتا دی۔ پھر اگر آپ لوگ میری اس واضح پالیسی پر عمل نہ کریں تو میں کیونکر یقین کروں کہ آپ
لوگ پوری طرح میرے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔ امام کا فائدہ یہی ہے کہ اس کے حکم کے
مطابق ساری جماعت ایک آواز اُٹھائے پس جب تک امام ایک جماعت میں موجود ہے اور
ایک خاص پالیسی کو اس کے عمل کیلئے پیش کر رہا ہے ، اُس وقت اس جماعت کیلئے کوئی دوسرا قدم
اُٹھانا درست اور جائز نہیں ۔ ہاں جس امر میں وہ خاموش ہو اور وہ امر جماعت سے نہیں بلکہ
افراد سے تعلق رکھتا ہو ، افراد اپنے لئے شریعت کے مطابق طریق عمل تجویز کرنے میں آزاد
ہوتے ہیں مگر جس امر کے متعلق امام ایک حکم دے اُس میں اُس کے حکم کے خلاف وہ امور بھی
جائز نہیں ہوتے جن کو دوسرے حالات میں شریعت نے جائز قرار دیا ہو۔
قرآن کریم نے اطاعت امام کو ایسا اہم قرار دیا ہے کہ اس اطاعت امام کی اہمیت کے بعد کسی اور نصیحت کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ فرماتا ہے:۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَانْتُمْ تَسْمَعُوْنَ وَلَا تَكُونُوا
كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لا يَسْمَعُونَ ) إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِ عِنْدَ اللَّهِ الصُّمُّ الْبُكُمُ الَّذِينَ
لا يَعْقِلُونَ ، وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرً الَّا سُمَعَهُمْ وَلَوْ اسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَّهُمْ مُّعْرِضُونَ )
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُو اللَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِبُكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ
يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ( وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَّا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا
مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ "
یعنی اے مومنو! اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو اور رسول کا حکم سن لینے کے بعد
اس کے حکم سے ادھر اُدھر نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زمین پر چلنے والی مخلوق میں سے سب سے
بدتر وہ مخلوق ہے جو گونگی بہری ہوا اور عقل سے کام نہ لے اور اگر اللہ تعالیٰ اس مخلوق میں کوئی
نیکی دیکھتا تو ضرور انہیں اپنی اور اپنے رسول کی بات سنواد یتا اور اگر انہیں وہ اس وقت وہ بات

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
سنوا د یتا تو اپنی موجودہ حالت کے مطابق تو وہ یہی کرتے کہ اس سے نفرت سے منہ پھیر لیتے اور
ماننے سے انکار کر دیتے ۔ اے مومنو! جس وقت خدا اور اُس کا رسول تم کو روحانی زندگی بخشنے
کیلئے بلائیں تو تم ان کی بات کو فوراً قبول کر لیا کرو اور یاد رکھو کہ اللہ انسان اور اُس کے دل کے
درمیان حائل ہے ۔ اور یہ بھی یاد رکھو کہ آخر تم سب کو اس کی طرف اکٹھا کر کے لے جایا جانا ہے
اور چاہئے کہ تم اس فتنہ سے بچو جو صرف تم میں سے غلطی کرنے والوں تک محدود نہ رہے گا اور یاد
رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی سزا بہت سخت ہوتی ہے۔
ان آیات میں گو اللہ اور اس کے رسول کا ذکر ہے لیکن جیسا کہ قرآن کریم پر غور کرنے
سے معلوم ہوتا ہے ، رسول کے متعلق جو احکام نظام سلسلہ کے متعلق ہیں وہ رسول کے خلفاء کے
متعلق بھی ہیں اور یہاں چونکہ نظام کے بارہ میں احکام ہیں یہ جس طرح رسول کے بارہ میں
ہیں اسی طرح ان کے خلفاء کے متعلق بھی ہیں ۔ نیز رسول کریم ﷺ بھی فرماتے ہیں کہ من
صلى الله
عروسه
أَطَاعَ أَمِيرِى فَقَدْ أَطَاعَنِی ۱۲ جو میرے امیر کی اطاعت کرتا ہے ، وہ میری اطاعت کرتا
ہے۔ پس رسول کے نائبوں کی اطاعت رسول کی اطاعت میں شامل ہے۔
اس تمہید کے بعد میں بتانا چاہتا ہوں کہ ان آیات میں اللہ تعالٰی مومنوں کو تاکید کرتا ہے کہ
خدا تعالیٰ اور اُس کے رسول کی کامل اطاعت کریں اور اس میں ذرہ بھر فرق نہ آنے دیں اور
اطاعت میں وہ اس قدر بڑھ جائیں کہ کان میں آواز پڑنے کے بعد پھر کوئی نافرمانی کی مثال
نہ ملے ۔ پھر فرماتا ہے کہ مسلمانوں میں یہ مثال نہیں ملنی چاہئے کہ منہ سے تو کہیں ہم فرمانبردار
ہیں لیکن عمل سے فرمانبردار نہ ہوں ۔ پھر فرماتا ہے کہ مومنوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ اس جدید نظام
کے قیام کی اصل غرض ہی یہ ہے کہ پہلی قو میں گونگی اور بہری ہوگئی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو
سنکر لبیک کہتے ہوئے نہیں دوڑتیں ، اس لئے اللہ تعالیٰ کی نصرت ان سے جاتی رہی ہے اور
اُس نے اپنے لئے تم کو منتخب کیا ہے تا کہ تم اُس کی بات سنو اور سنتے ہی اس کی طرف دوڑ پڑو۔
اس کے بعد فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کے رسول کے احکام ہی وہ احکام ہیں جو
انسان کو کامل اور دائمی زندگی عطا کرتے ہیں، جو ان سے دُور ہوا وہ گویا مردہ ہے جو روحانی زندگی
سے محروم ہے۔ پس جبکہ ساری دنیا روحانی طور پر مردہ ہے تم کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو
جن کے دروازے ان دنوں خاص طور پر گھلے ہوئے ہیں ، بڑھ بڑھ کر حاصل کرو اور اس کی
صورت یہی ہے کہ کامل مطیع ہو جاؤ اور ہر وقت بیدار اور ہوشیار رہو، ادھر خدا تعالیٰ کی طرف

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
سے یا اس کے رسول کی طرف سے آواز آئے اُدھر تم لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ کرتے ہوئے دوڑ
پڑو۔ اور یاد رکھو کہ برکات اور فضلوں کے نزول کے بھی خاص اوقات ہوتے ہیں جو شخص ان
اوقات سے فائدہ نہیں اُٹھاتا ، آخر اس کا دل بھی مُردہ ہو جاتا ہے اور وہ بھی منکروں کی طرح
خدا اور اُس کے رسول کی آواز کے سننے سے محروم رہ جاتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جو
شخص بشاشت اور اخلاص سے اس کی اور اسکے رسول کی آواز کو نہیں سنتا اور اپنے نفس کو اُن کے
حکم سننے کیلئے آمادہ نہیں کرتا اور انانیت اور کبر کے دوز ہراس میں موجود ہوتے ہیں اور سفلی
زندگی کا کوئی حصہ اس میں باقی رہ جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کے دل کو سخت کر دیتا ہے ۔ پھر اگر
ایسے شخص کا دماغ سچائی کو قبول بھی کرلے اور اُس کی فکر اور عقل اسے صحیح بھی تسلیم کر لے تب بھی
اس کا دل چونکہ مردہ ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے دماغ اور دل کے درمیان میں ایک
دیوار حائل کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے دل، دماغ کا حکم ماننے سے انکار کر دیتا ہے اور گو
عقل ایسے انسان کی تسلی پا چکی ہوتی ہے مگر اُس کا قلب عمل کرنے سے دریغ کرتا ہے اور نفس
اطاعت الہی میں لذت نہیں پاتا اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسا شخص ایمان کے مرتبہ سے محروم رہ جاتا
ہے اور وہ زندگی جو مومنوں کیلئے مقدر ہے اس شخص کو حاصل نہیں ہوتی ۔
اپنے بھائیوں کے افعال کی نگرانی اس کے بعد اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب ہم تم سے ایسی اطاعت اور فرمانبرداری
۔
کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر شخص اپنے نفس کو کھول کر گویا قوم کے وجود کا حصہ ہو جائے تو اس کے
جہاں فوائد ہونگے وہاں نقصان بھی ہونگے ۔ یعنی ایسی منظم قوم کا اگر ایک فرد کوئی غلطی کرے گا تو
لوگ اسے ساری قوم کی طرف منسوب کریں گے کیونکہ ان کے نظام کو دیکھتے ہوئے لوگ اس ایسے
امر کے سمجھنے سے قاصر ہوں گے کہ کسی شخص نے بغیر باقی قوم کے مشورہ کے کوئی کام کیا ہو، پس
فرماتا ہے کہ یہ ایک سخت خطرہ ہے جو نظام کے ساتھ لاحق ہوتا ہے۔ اس میں ہزاروں خوبیاں
بھی ہیں اور بعض خطرات بھی ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب ایک منتظم قوم کا کوئی فرد
کوئی غلطی کرتا ہے تو لوگ اسے ساری قوم کی طرف منسوب کر دیتے ہیں اور اس کو انفرادی فعل
قرار دینے سے انکار کر دیتے ہیں اس لئے مومنوں کو چاہئے کہ اپنے بھائیوں کے افعال کی نگرانی
کریں اور افراد کو بھی چاہئے کہ جب کوئی کام کرنے لگیں ، اس خطرہ کو سامنے رکھیں کہ ہمارا کام
ساری قوم کی طرف منسوب ہوگا اور ہم اپنی غلطی سے جماعت کو بد نام کر دیں گے اور اس طرح

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
اللہ تعالیٰ کی جماعت کو بد نام کر کے خدا کے غضب کو بھڑ کانے والے ہونگے ۔
دیکھو کس لطیف پیرا یہ میں فرمانبرداری کی ضرو پیرایہ مانبرداری کی ضرورت اور پھر اس کے بعض خطرات کو بیان کیا
ہے جن کو مد نظر رکھے بغیر نظام کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔
ہماری جماعت کے وہ دوست جو فکر کرنے کے عادی ہیں وہ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارا
گذشته تجر به ان آیات کے مضمون کی صداقت کا کیسا شاہد ہے ۔ جب بھی ہماری جماعت نے
کامل اطاعت کا نمونہ دکھایا ہے، تھوڑے سے سامان سے عظیم الشان نتائج پیدا ہوئے ہیں اور
جب بھی ہم میں کسی سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے، ساری جماعت کی بدنامی ہوئی ہے حالانکہ
دوسری اقوام کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ ان کا کوئی فرد غلطی کرتا ہے تو وہ قوم کی طرف منسوب
نہیں ہوتی جس کی یہی وجہ ہے کہ وہ جماعتیں منظم نہیں ہیں اس لئے جہاں وہ تنظیم کے فوائد سے
محروم ہیں وہاں اس کے خطرات سے بھی وہ محفوظ ہیں۔
مجھے افسوس
ہماری مثال بتّیس دانتوں کے درمیان زبان کی سی ہے ہے کہ اس قسم
کے واقعات خواہ کتنے ہی قلیل ہوں ان سے ہمارے کام کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔ اس میں کوئی
شک نہیں کہ ہماری جماعت مصائب اور مخالفت کے اوقات میں جس صبر کا نمونہ دکھاتی ہے اس
کی مثال دوسری اقوام میں نہیں پائی جاتی لیکن ہماری مثال بتیس دانتوں کے اندر رہنے والی
زبان کی سی ہے جو بات دوسرے لوگوں میں عیب نہیں سمجھی جاتی ہم میں عیب سمجھی جاتی ہے اور
لوگ ہم سے ایسے اخلاق کا مطالبہ کرتے ہیں جن کا دوسرے سے مطالبہ نہیں کرتے ۔ اور میں
سمجھتا ہوں ہمارے ہمارے د دعووں کو کو مد مد نظر رکھتے کھتے ۔ ہوئے ان کا یہ مطالبہ درست بھی ہے۔ پس جب کبھی
ہمارے کسی آدمی سے غلطی کی وجہ سے کوئی ابتلاء آئے وہ جماعت کو ہلا دینے والا ہوتا ہے۔
موجودہ فتنہ کے فوائد میں التوا میں مثنوی رومی کے اس قول کا بڑے وثوق سے قائل ہوں کہ :
ہر بلا کیں قوم
زیران گنج کرم
را حق داده اند
زیر آن گنج کرم بنهاده
اند
اور کئی دفعہ اس سے متعلق اپنے خطبات میں بیان بھی کر چکا ہوں ۔ موجودہ فتنہ بھی در حقیقت
ایک رحمت الہی تھا اگر یہ واقعہ نہ ہو جاتا۔ اس واقعہ نے اُن فوائد کو جو اس فتنہ سے پہنچنے والے

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
تھے ، کم سے کم کچھ عرصہ کیلئے پیچھے ڈال دیا۔ میرا تجربہ ہے کہ جو ایسے فتنے اُٹھتے ہیں وہ مومنوں
کے ایمان کو بڑھانے والے ہوتے ہیں، بے شک وہ کمزوروں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہوتے
ہیں مگر کمزوروں کا ساتھ رہنا تو کوئی فائدہ کی بات نہیں ہوتی ، کمزور کا نکل جانا اُس کے اندر
رہنے سے اچھا ہوتا ہے۔ پس جو نقصان ایسے فتنوں کا ہوتا ہے وہ ظاہری نقصان نظر آتا ہے،
اصل میں وہ نفع ہوتا ہے اور جو فائدے ہوتے ہیں یعنی جماعت میں بیداری کا پیدا ہونا اور
دعاؤں کی کثرت اور انابت الی اللہ اور دین کیلئے ایثار کا جوش یہ باتیں مستقل ہوتی ہیں اور ان
کی مدد سے جماعت کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے اور دشمن جو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، اِس ترقی کو
دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے جیسا کہ احرار کے فتنہ کے وقت میں ہوا ۔ مگر ایسے ابتلاء جن سے ترقی
ہوتی ہے وہی ہوتے ہیں جو یا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بیداری کیلئے آتے ہیں یا معاندوں کی
طرف سے تباہ کرنے کیلئے اُٹھائے جاتے ہیں ۔ اوّل الذکر فتنوں میں مومن اگر صبر سے کام لیتا
ہے تو اللہ تعالیٰ کی محبت اس سے اور بھی بڑھ جاتی ہے اور ثانی الذکر فتنوں میں اگر مومن اپنے
ایمان کی حفاظت کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑک کر اس کیلئے آسمانی تائیدات کے سامان
پیدا کر دیتی ہے۔ لیکن یہ فتنے جو خود اپنے ہی کسی آدمی کی غلطی سے پیدا ہو جائیں ترقیات کے
راستہ میں روک بن جاتے ہیں اور ان کا علاج یہی ہوتا ہے کہ جس سے غلطی ہو وہ بھی استغفار
کرے اور دوسرے مومن بھی استغفار کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَا كَانَ اللهُ
لِيُعَذِّ بَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ "
کہ ظاہری باطنی قرب محمد رسول اللہ علی
صلى الله
یعنی عذاب و ا عذاب دو ہی طرح رکتا ہے یا تو اس طرح کہ ظا
سے حاصل ہو اور یا پھر اس طرح کہ انسان اس بُعد پر جو اُسے اپنی غلطی کی وجہ سے
محمد رسول اللہ ﷺ سے پیدا ہو گیا ہو اور وہ جو ترک سنت نبوی کر چکا ہو اس پر استغفار
کرے اور اپنے گناہ کی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے ۔ غرض عذاب ۔ ا عذاب سے نجات آ ت آنحضرت
کے قرب میں ہے یا پھر اگر کسی وقت انسان اس قرب سے محروم رہ جائے تو بعد کے احساس
اور اس کے دُور ہونے کیلئے گریہ وزاری کرنے میں ہی ہے۔
صلى الله
عروسه
میں کوئی شک نہیں کہ جو گند گزشتہ دنوں میں تازہ تجربہ سے فائدہ اُٹھاؤ اس میں اُچھالا گیا ہے وہ کم سے کم ان دنوں میں تو اپنی نظیر
نہیں رکھتا اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس فتنہ کی پشت پر احرار اور اہلِ پیغام اور کئی

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمد یہ کا فرض
ہندوؤں سکھوں اور بعض حکام کی امداد بھی ہے۔ لیکن احرار کا فتنہ جو گزشتہ ایام میں ہوا وہ بھی
بعض دوسری اہمیتوں کی وجہ سے معمولی فتنہ نہ تھا اور آپ لوگوں نے دیکھا کہ اَلا مَامُ جُنَّةٌ
يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِہ پر عمل کر کے آپ نے اس میں کیسی عظیم الشان کامیابی حاصل کی ۔ یہ نمونہ
احکام الہی کی اطاعت کے نتیجہ کا آپ لوگوں نے تازہ تازہ ہی دیکھا ہے کہ کس طرح بغیر کسی
لڑائی جھگڑے کے، بغیر کسی قسم کی قانون شکنی کے، باوجود اس کے کہ بعض حکام نے ہر طرح
قانون شکنی پر جماعت کو مجبور کیا ، اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم الشان فتح ہمیں دی ۔ اس تجربہ کے بعد
اگر آپ کوئی نئی راہ اپنے لئے اختیار کرنا چاہیں تو آپ کیسے شکر گزار ہونگے ؟ جس نے نہیں
دیکھا، وہ اقرار نہ کرے تو اُس پر افسوس نہیں لیکن جو دیکھ کر انکار کرے اُس کی حالت کیسی
خطرناک ہے اور پھر یہ فتح تو ایسی ہے کہ شدید ترین دشمن بھی اس کا اقرار کرتے ہیں ۔
میں چاہتا تھا کہ اس فتنہ کو بھی آپ لوگوں کیلئے ایک نعمت بناؤں میرا خیال تھا کہ اللہ تعالیٰ
نے خود اپنی حکمت کا ملہ سے اس فتنہ کو اس وقت اُٹھایا ہے تا کہ تحریک جدید کے دوسرے دور کو
وہ پہلے سے بھی شاندار بنادے۔ میرا خیال تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ تازیانہ آپ میں سے سُست
رفتاروں کو تیز قدم کرنے کیلئے مارا ہے۔ میں دیکھ رہا تھا کہ اس کے پیچھے ایک بہت بڑا خزا نہ مخفی
ہے جو اسلام اور احمدیت کی کامیابی میں بہت ہی محمد ہوگا ۔ میں اسے ایسا با موقع فتنہ سمجھتا تھا کہ
اگر دشمن کی طرف سے اس قدر بد زبانی نہ کی جاتی تو مجھے ڈر ہوتا کہ شاید بدظنی کا شکار دشمن یہ نہ
خیال کرنے لگے کہ کہیں جماعت میں تحریک جدید کے دوسرے دور کے کامیاب کرنے کیلئے یہ
جنگ زرگری تو نہیں شروع کر دی گئی ۔ غرض میں اسے اللہ تعالیٰ کے پاک مکروں میں سے ایک
مکر اور اس کی مطہر تدبیروں میں سے ایک تدبیر خیال کرتا تھا اور یقیناً اگر جماعت میری ہدایت
کے مطابق عمل کرتی اور میری سکیم کے بیان ہونے تک کوئی شخص کوئی حرکت نہ کرتا تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اعت نیکی اور تقویٰ کے مقام پر پہلے سے بہت زیادہ مضبوطی سے قائم ہو جاتی
اور خدا تعالیٰ کے تازہ فضلوں کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرتی ۔
غرض جیسا کہ الہی سلسلوں کے تمام وہ ابتلاء جو دشمن کی طرف سے پیدا ہوں ، برکات اور
ترقیات کا موجب ہوتے ہیں یہ فتنہ بھی بہت سی ترقیات اور برکات کا موجب ہوتا ۔ (اور اب
بھی میں سمجھتا ہوں کہ ہو گا اگر ہم سچے طور پر اپنے دل میں اپنے ایک بھائی کی غلطی پر نادم ہوں
اور اپنے نفسوں کی باگ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں دے دیں گولا زماً کچھ دیر پڑ جائے گی )

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
یہ امر ہر عقل مند سمجھ سکتا ہے تحریک جدید کے دوسرے دور کے سامان تر ایرانی کسے پہلے سوتون
کو جگایا جاتا ہے ، غافلوں کو ہوشیار کیا جاتا ہے، پھر صف بندی کی جاتی ہے یہ قانون جس طرح
جسمانی لڑائیوں میں جاری ہے روحانی لڑائیوں میں بھی جاری ہے اور اسی قانون کے مطابق
اس روحانی جنگ کیلئے میں سوتوں کو جگا رہا تھا ، غافلوں کو بیدار کر رہا تھا تا اس فتنہ کے پیچھے
خدا تعالیٰ کی جو نعمتیں پوشیدہ ہیں ، اُن تک جماعت کو لے جاؤں اور تا تحریک جدید کا دوسرا دور اور تا
پہلے سے بھی زیادہ شاندار ہو۔ تا دنیا پر میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے ایک اور حجت
قائم کروں کہ قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریقے ہی سب طریقوں سے زیادہ کامل اور اعلیٰ
ہیں ۔ مگر اے احمدیت کے سپاہیو! مجھے افسوس ہے کہ آپ میں سے بعض نے اپنے جرنیل کے حکم
کا انتظار نہ کیا بلکہ اُس کی پالیسی کے بالکل خلاف اور اپنے رب کی تعلیم کے بالکل خلاف ایک
ایسا قدم اُٹھا لیا کہ اب کچھ عرصہ تک بجائے آگے بڑھنے کے مجھے اس کے نقصان کے ازالہ میں
اپنا وقت صرف کرنا پڑے گا ۔
د
امام کا بے مثال نمونہ دکھاؤ ہمارا دعوی ہے کہ ہمیں دوسروں پر یہ فضیلت حاصل ہے کہ ہم الماسم
اطاعت امام
کے ہاتھ پر جمع ہیں مگر میرے لئے یہ کتنا تلخ گھونٹ تھا جبکہ ایک سرکاری افسر نے مجھ سے سوال
کیا کہ امن کے قیام کیلئے آپ ہماری کس حد تک مدد کر سکتے ہیں ۔ تو بجائے اس کے کہ میں یہ
کہوں کہ میں سو فیصدی احمد یوں کا ذمہ دار ہوں کہ ان کی طرف سے کوئی فساد نہیں ہوگا ، ان کی
طرف سے کوئی فساد نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ سب میرے حکم کے تابع ہیں، وہ سب اپنے رب کی
آواز پر کان و ان دھرے بیٹھے ہیں ، مجھے یہ کہنا پڑا کہ قیام امن کی کوششوں : کوششوں میں آپ کے ارادے اور
میرے ارادے ایک ہی ہیں ۔ میں احمدیوں کو قیام امن کیلئے تاکید کرتا رہتا ہوں اور اب بھی
تاکید کر چکا ہوں اور پھر بھی تاکید کروں گا مگر مجھے افسوس ہے کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے اس
میں سو فیصدی کامیابی ہوگی ۔ میں اپنے جواب پر سوائے اِإِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے
کے اور کیا کر سکتا ہوں ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جس کی سو فیصدی لوگ اطاعت کرتے
ہوں ۔ مسٹر گاندھی کا کانگرسیوں پر خاص اثر ۔ کا کانگرسیوں پر خاص اثر ہے مگر سو فیصدی ان کا مدی ان کی بھی نہیں مانی جاتی ، ہٹلر اپنے

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
-
ملک میں جرمنی کی حیات کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے لیکن سو فیصدی لوگ اس کی بھی نہیں مانتے ۔ وہ
مسولینی جس نے ایک مردہ قوم میں جان ڈالدی ہے سو فیصدی کی اطاعت کا وہ بھی دعویدار نہیں
ہو سکتا ، مصطفیٰ کمال جس نے ترکوں کی گلی سڑی ہڈیوں میں روح پھونک دی ہے، وہ بھی سو
فیصدی اطاعت کا اعلان نہیں کر سکتا مگر کیا ان میں سے کوئی خلیفہ ہے، وہ سب دنیوی لیڈ رہیں ۔
خدا تعالیٰ کی آواز ان کے ساتھ نہیں ، ان کی بیعت لوگ نہیں کرتے اور نہ ان کی بیعت لیتے
وقت بیعت لینے والے کے ہاتھ کو خدا تعالیٰ کا ہاتھ کہا جا سکتا ہے ۔ پس اگر ان کی تعلیم کی کوئی
نافرمانی کر دے تو ان کیلئے افسوس کا موقع نہیں لیکن مجھے تو خلیفہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ہونے کا دعوی ہے اور میرے ہاتھ پر بیعت کرنے والی جماعت کو خدا تعالیٰ کی جماعت ہونے کا
دعوی ہے ۔
ہمیں تو ایسا نمونہ دکھانا چاہئے جس کی مثال دنیا کے لوگوں میں بالکل ہی نہ ملتی ہو۔ پس
اے دوستو ! بیدار ہوا اور اپنے مقام کو سمجھو اور اُس اطاعت کا نمونہ دکھاؤ جس کی مثال دنیا کے
پردہ پر کسی اور جگہ پر نہ ملتی ہو اور کم سے کم آئندہ کیلئے کوشش کرو کہ سو میں سے سو ہی کامل
پرده پر
فرمانبرداری کانمونہ دکھائیں اور اُس ڈھال سے باہر کسی کا جسم نہ ہو جسے خدا تعالیٰ نے تمہاری
حفاظت کیلئے مقرر کیا ہے اور الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِہ پر ایسا عمل کرو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی روح تم سے خوش ہو جائے ۔
دیکھو! ہم مظلوم تھے اور اب بھی مظلوم ہیں، لیکن بُھوں کی نظروں میں اب معاملہ مشتبہ ہو
گیا ہے۔ ہم میں سے ایک کی غلطی نے (اللہ تعالیٰ اُسے تو بہ کی توفیق دے کر اپنی بخشش کی چادر
میں چھپالے ) ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنا دیا ہے انسانی فطرت ظلم فطرت ظلم کے خلاف ہے۔ ایک
عادی ظالم بھی جب کسی دوسرے کے ظلم کو سنتا ہے تو وہ اسے نا پسند کرتا ہے حالانکہ وہ خود بھی ظالم
ہوتا ہے۔ پس اس واقعہ نے میری اس اپیل کو جو انسانی شرافت اور فطرت صحیحہ سے کرنے والا
تھا ، ایک حد تک بے اثر کر دیا ہے ۔ آج میں اکیلا سب دشمنانِ اسلام کے مقابل پر کھڑا ہوں ۔
اگر وہ قلیل گروہ جو میرے ساتھ ہے، وہ بھی میرے ساتھ پوری طرح تعاون نہ کرے تو بتاؤ کہ
مجھے کسی قدر کوفت اور تکلیف اٹھانی پڑے گی ؟
میں کیا کرتا مصری کیا ہیں صرف میں صرف چند آدمی ، مگر فتنہ اُن کا تو نہیں فتنہ تو ان کا ہے جوان
کے پیچھے ہیں اور انہی لوگوں کی طاقت کو توڑنا جو ان اقت کو توڑنا جو ان کے پیچھے ہیں ہمارا

·

آج 10 میں سے 10 باقی