قیامِ امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
اصل مقصد ہونا چاہئے تھا۔ وہ طاقت معمولی نہیں ، وہ بہت بڑی طاقت ہے، وہ سرمایہ دار بھی
ہے، وہ کثیر التعداد بھی ہے، وہ عقل بھی رکھتی ہے، وہ کسی ایک قوم میں محصور نہیں بلکہ اُس کی
فو جیں مختلف قوموں اور گروہوں سے لی گئی ہیں ۔ اس نے جب ایک محاذ سے شکست کھائی تو
دوسرے محاذ سے حملہ آور ہوئی ہے، میں اس کے حملہ کو بڑھتا ہوا دیکھتا ہوں ، میں اس کے لشکر کو
اندھیرے میں حرکت کرتے ہوئے پاتا ہوں جو لشکروں کی روشنی میں شکست کھا چکا تھا اب رات
کی تاریکی میں شب خون کی تیاری میں ہے۔ میرے پاس اس لشکر کے مقابلہ کا ایک ہی ہتھیا رتھا
اور وہ یہ کہ میں تمہارے دلوں میں تقویٰ پیدا کر دیتا ، میں ایمان کی روح تم میں پھونک دیتا ،
میں قرآنی دلائل کی تلوار تمہارے ہاتھ میں دیتا ، میں قربانی اور ایثار کی زرہ تم کو پہنا دیتا اور پھر
دشمن کے سامنے تم کو کھڑا کر کے خدا تعالیٰ کے حضور میں گر جاتا یہ کہتے ہوئے کہ اے خدا! تیرا
نور اِن چند وجودوں میں چمک رہا ہے اگر آج دہریت، الحاد اور شرک کا لشکر اِن پر غالب
آ گیا تو اے میرے پیارے! تیرا نام دنیا میں کون لے گا۔ میں اسی طرح گریہ وزاری اور
دعاؤں سے خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑکا تا یہاں تک کہ وہ اپنے روحانی لشکر کی کمان میرے ہاتھ
سے لے کر خود اپنے ہاتھ میں لے لیتا پھر کون تھا جو خدا تعالیٰ کا مقابلہ کر سکتا مگر آہ! میرے لئے
نئی مجبوریاں پیدا ہوئیں! را ہو گئیں اور نئے کا۔ لیں اور نئے کام نکل آئے جو اگر نہ نکلتے تو اچھا ہوتا ۔
تو یہ کرو اور سنبھلو اے دوستو ! اب بھی وقت ہے توبہ کرو اور نھیں تو بہ کرو اور نیلو بہ سمبھلو
پھر توبہ کرو اور سنبھلو ۔ اور جو کام خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا
ہے وہ خدا تعالیٰ ہی کو کرنے دو کہ وہ اُسی کو سزاوار ہے ۔ اور جو کام اس نے تمہارے سپرد کیا ہے
اسے پورا کرنے کی فکر میں لگے رہو کہ وہ بھی بہت بڑا کام ہے اسی میں نیکی اور اسی میں تمہاری
فلاح ہے۔ اگر تم ایسا کرو، اگر تم دعاؤں اور توبہ سے میری مدد کرو، تو شاید خدا تعالیٰ کی رحمت
جلد ہی ہم کو ڈھانپ لے اور وہ اُس دیر کو چھوٹا کر دے جو ہم نے خود پیدا کر لی ہے۔ اور شاید
ہماری آنکھیں اپنے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی فتح کو جلد ہی دیکھ لیں جس کے دیکھنے
کیلئے وہ ترس رہی ہیں اور دل بے تاب ہے اور بہت ہی بے تاب ہے وَاخِرُ دَعُونَا
آنِ الْحِمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
( الفضل ۲۰ ۔ اگست ۱۹۳۷ ء )
مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۱۵۲ - المكتب الاسلامي بيروت (مفهوماً )

انوار العلوم جلد ۱۴
قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض
بخارى كتاب الرقاق باب التواضع
البقرة : ۱۹۰ ، ۱۹۱ ه النساء : ۱۴۱
ك الاعراف: ۲۰۲
هود ۱۱۴
بخاری كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام
بخاری کتاب الاذان باب اثم من رفع رأسه قبل الامام
۱۰ الفضل ۲۴ جولائی ۱۹۳۷ء
ال الانفال : ۲۱ تا ۲۶
بخاری کتاب الاحكام باب قول الله اطيعوا الله۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الانفال: ۳۴
مسولینی (MUSSOLINI BENITO) (۱۸۸۳ - ۱۹۴۵) اطالوی آمر ایک لوہا
رہ کا بیٹا تھا۔ اس نے ابتدائی برسوں میں ایک اُستاد اور صحافی کی حیثیت سے کام کیا۔
سوشلسٹ تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ ۱۹۰۵ء میں فوج میں بھرتی ہوا ۔۱۹۱۴ء میں
سوشلسٹ تحریک سے نکال دیا گیا اس نے سوشلسٹوں کے خلاف دہشت کا بازار گرم کر
دیا۔ اکتوبر ۱۹۲۲ء میں شاہ اٹلی اور فوج نے اسے ے وزیراء وزیر اعظم کے عہدے پر نامزد کیا۔
۱۹۲۵ء میں اس نے آمرانہ اختیارات سنبھال لئے ۔ ۱۹۳۵ء ۔۱۹۳۶ء میں ایتھوپیا پر
قبضہ کیا۔ ۱۹۳۹ء میں البانیہ پر قبضہ کیا۔ جولائی ۱۹۴۳ء میں اسے گرفتار کیا گیا۔
۱۵ ستمبر ۱۹۴۳ء میں جرمن اسے رہا کرا کے جرمنی لے گئے ۔ مگر اس نے جمہوریہ
فسطائیہ کے نام سے شمالی اٹلی میں متوازی حکومت بنا لی ۔ اپریل ۱۹۴۵ ء میں اپنی داشتہ
کے ہمراہ گرفتار ہوا دونوں کو گولی ماری گئی ۔ اس کی لاش میلان لے جائی گئی جسے وہاں
سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔
( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۵۶۵ لا ہور ۱۹۸۸ء )

آج 10 میں سے 10 باقی