مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف
کے متعلق تقریر
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف
کے متعلق تقریر
( تقریر فرموده ۲۷ ۔ دسمبر ۱۹۳۷ ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی۔
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيمًا ( إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمُ
عَذَابًا مُّهِينًا وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا
وَإِثْماً مُّبِينًا - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِازْوَاجِكَ وَبَنتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ
جَلَا بِيُبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا لَئِنْ لَّمْ
يَنْتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا
يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا مَّلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَ قُتِلُوا تَقْتِيلًا سُنَّةَ اللَّهِ
فِي الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ( يَسْتَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ قُلْ
إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيباً
اس کے بعد فرمایا:۔
میں آج اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں
کہ قومی زندگی کیلئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ عضو اپنے جسم سے ملا ر ہے۔ جو چیز اپنی ذات میں اکیلی
ہو وہ علیحدہ رہ سکتی ہے مثلاً ایک درخت جو اپنی جگہ پر قائم ہے اسے کسی دوسرے درخت سے ملنے
کی ضرورت نہیں ہوتی اور اگر وہ اکیلا کسی جنگل میں لگا دیا جائے تو وہ اپنی زندگی قائم رکھ سکتا ہے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
لیکن اسی درخت کی اگر ایک شاخ کاٹ لی جائے تو وہ علیحدہ نہیں رہ سکتی کیونکہ وہ گل کا جزو ہے اور
حجز و گل سے علیحدہ نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ ایسا قانون ہے کہ جس کے خلاف اعلیٰ مخلوق میں ہمیں
کوئی مثال نظر نہیں آتی ، ادنی مخلوق میں بعض مثالیں نظر آتی ہیں۔ چنانچہ بعض جانور ایسے ہیں کہ
اگر انہیں دو ٹکڑے کر دیا جائے تو اُن کے دونوں ٹکڑے زندہ رہتے ہیں مگر یہ ادنی درجہ کے کیڑے
ہوتے ہیں ۔ اعلیٰ قسم کی مخلوق میں سے کسی کا کوئی عضو اصل سے جُدا ہو کر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ اسی
طرح جب کوئی افراد ایسے ہوں جو اپنے آپ کو جماعت کہتے ہوں اور ان کا ایک مقصد اور مدعا
ہو تو ان کی نسبت بھی جماعت کے ساتھ وہی ہوا کرتی ہے جو شاخ کی درخت کے ساتھ یا انسان
کے ہاتھوں اور پاؤں کی اس کے بدن کے ساتھ ہوا کرتی ہے اور یہ نسبت اُس وقت تک چلتی چلی
جاتی ہے جب تک وہ جماعت کا حصہ رہتے ہیں ۔
پس جماعتی معاملات میں افراد کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے بلکہ کبھی زندہ نہیں رہ سکتے جب تک
اُن کا جڑ سے تعلق نہ ہو اور اس زمانہ میں یہ تعلق پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ اخبارات ہیں انسان
کسی جگہ بھی بیٹھا ہوا ہو اگر اسے سلسلہ کے اخبارات پہنچتے رہیں تو وہ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے پاس
بیٹھا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے میں اب بول رہا ہوں گو عورتوں کا جلسہ بہت دُور ہے مگر
لاؤڈ سپیکر کی وجہ کی وجہ سے وہ بھی میری تقریر سن رہی ہیں ۔ اگر لاؤڈ سپیکر نہ ہوتا یرین رہی ہیں ۔ اگر لاؤڈ سپیکر نہ ہوتا تو انہیں کچھ علم نہ ہوتا کہ
میں کیا کہہ رہا ہوں ۔ پس لاؤڈ سپیکر نے عورتوں کو میری تقریر کے قریب کر دیا اسی طرح
اخبارات دُور رہنے والوں کو قوم سے وابستہ رکھتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیشہ فرمایا
کرتے تھے کہ الحکم اور بدر ہمارے دو بازو ہیں ۔ گو بعض دفعہ یہ اخبارات ایسی خبریں بھی شائع کر
دیتے تھے جو ضرر رساں ہوتی تھیں مگر چونکہ ان کے فوائد ان کے ضرر سے زیادہ تھے اس لئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ہم ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے یہ دو اخبارات
ہمارے دو بازو ہیں ۔ دو بازو ہونے کے یہی معنی ہیں کہ ان کے ذریعہ ہمارا جو بازو ہے یعنی
جماعت وہ ہم سے ملا ہوا ہے ۔ پھر اُس زمانہ میں ہمارے اخبارات کی طرف احباب کو بہت توجہ
ہوا کرتی تھی حالانکہ جماعت اُس وقت آج سے دسواں یا بیسواں حصہ تھی ۔ چنانچہ بدر کی خریداری
ایک زمانہ میں چودہ پندرہ سو رہ چکی ہے ، اسی طرح الحکم کے خریداروں کی تعداد ایک ہزار تک تھی
بلکہ الحکم نے تو ایک دفعہ روزانہ ہونے کی صورت بھی اختیار کر لی تھی تو جماعت کے دوست اس
زمانہ میں کثرت سے اخبارات خریدتے تھے بلکہ جو پڑھے لکھے نہیں تھے بعض دفعہ وہ بھی خریدتے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
اور دوسروں کو پڑھنے کیلئے دے دیتے اور سمجھتے کہ یہ بھی تبلیغ کا ایک ذریعہ ہے ۔ مجھے یاد ہے
میاں شیر محمد صاحب جو بنگہ کے رہنے والے تھے انہوں نے بہت سے احمدی کئے ۔ ایک دفعہ جب
میں ان کے علاقہ میں گیا تو دوستوں نے مجھے بتایا کہ ان کے ذریعہ کئی آدمی احمد یت میں داخل
ہوئے ہیں۔ میں نے جب ان سے گفتگو کی تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل سیدھے سادے آدمی ہیں اور
عمدگی سے بات تک بھی نہیں کر سکتے ۔ آخر میں نے دریافت کیا کہ یہ کس طرح تبلیغ کرتے ہیں تو
دوستوں نے مجھے بتایا کہ یہ یکہ بان ہیں اور الحکم با قاعدہ منگواتے ہیں ۔ جب کوئی مسافران کے
یکہ میں بیٹھ جاتا ہے اور یہ شکل صورت سے پہچان لیتے ہیں کہ یہ لڑا کا اور بد مزاج نہیں تو اسے
کہتے ہیں ایک اخبار میرے نام آیا ہے میں پڑھا ہوا انہیں آپ مہربانی فرما کر مجھے پڑھ کر سنا
دیں۔ اس پر انہوں نے الحکم نکال کر اس کے سامنے رکھ دینا اور اس نے سنانا شروع کر دینا۔ یہ
ہاں ہاں ہوں ہوں کرتے جاتے اور نتیجہ یہ ہوتا کہ کئی لوگ یکہ سے اُترتے اُترتے کہتے کہ یہ
اخبار کہاں سے نکلتا ہے اس میں جس مدعی ما موریت ہوریت ت کی باتیں لکھی ہیں اس کا پتہ؟ ہمیں بھی ی : بتاؤ
تا کہ ہم اس سے ملیں اور اس طرح کئی آدمی ان کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہو گئے ۔
اب وہ پڑھے ہوئے نہیں تھے مگر انہوں نے اس لئے اخبار منگوا نا ترک نہیں کیا کہ جب میں
نہیں پڑھ سکتا تو اخبار منگوانے کا کیا فائدہ ہے بلکہ وہ برابر اخبار منگواتے رہے اور انہوں نے سمجھا
کہ پڑھے ہوئے تو اخبار کے ذریعہ اپنا گھر پورا کر لیتے ہیں۔ میں اگر پڑھا ہو انہیں تو اسی طرح
ثواب میں شامل ہو سکتا ہوں کہ اخبار منگواؤں اور غیر احمدیوں کو پڑھنے کیلئے دے دوں تو اُس
زمانہ میں دوستوں کو اخبارات کی طرف بہت زیادہ توجہ تھی اور اسی کا یہ نتیجہ تھا کہ باوجود اس بات
کے اُس وقت چند ہزار کی جماعت تھی آج کی نسبت اخبارات کی خریداری بہت زیادہ تھی اور
جماعت میں ایک عام بیداری پائی جاتی تھی ۔ ہر شخص " الحکم“ اور ” بدر“ میں شائع شدہ ڈائری
پڑھتا اور یوں محسوس کرتا کہ گویا وہ قادیان میں بیٹھا ہے اور اُسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی صحبت حاصل ہے لیکن اب جوں جوں جماعت بڑھ رہی ہے اخبارات کی طرف توجہ
بہت کم ہو رہی ہے اور ایک خطرناک مرض ہے جس کا علاج بہت جلد ہونا چاہئے ۔ اِس وقت
ہماری جماعت میں جو دوست ان پڑھ ہیں وہ سب کے سب میاں شیر محمد صاحب والا عرفان نہیں
رکھتے وہ کہتے ہیں کہ ہم ان پڑھ ہیں ہم اخبار منگوا کر کیا کریں اور جو پڑھے ہوئے ہیں اُن میں
سے بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کی توفیق ہی نہیں کہ ہم الفضل منگوائیں اور :

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
اس طرح پڑھے ہوؤں میں سے بھی ایک حصہ محروم رہ جاتا ہے۔ پھر ایک طبقہ ایسے لوگوں کا بھی
ہے جو اپنے آپ کو ارسطو اور افلاطون کا بھائی سمجھتے ہیں انہیں توفیق بھی ہوتی ہے اور اخبار کی
ریداری کی استطاعت بھی رکھتے ہیں مگر جب کہا جاتا ہے کہ آپ الفضل‘ کیوں نہیں خریدتے ا
تو کہہ دیتے ہیں اس میں کوئی ایسے مضامین نہیں ہوتے جو پڑھنے کے قابل ہوں ۔ ان کے نزدیک
دوسرے اخبارات میں ایسے مضامین ہوتے ہیں جو پڑھے جانے کے قابل ہوں مگر خدا تعالیٰ کی
باتیں ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتیں کہ وہ انہیں سنیں اور ان کے پڑھنے کے لئے اخبار
خریدیں ایسے لوگ یقیناً وہمی ہوتے ہیں اور ان میں قوت مواز نہ نہیں پائی جاتی ۔ میرے سامنے
جب کوئی کہتا ہے کہ ”الفضل“ میں کوئی ایسی ۔ ایسی بات نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اُسے سے اُسے خریدا جائے تو
میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ مجھے تو اس میں کئی باتیں نظر آ جاتی ہیں آپ کا علم چونکہ مجھ سے زیادہ
وسیع ہے اس لئے ممکن ہے کہ آپ کو اس میں کوئی بات نظر نہ آتی ہو۔
اصل بات یہ ہے کہ جب کسی کے دل کی کھڑکی بند ہو جائے تو اس میں کوئی نور کی شعاع
داخل نہیں ہوسکتی پس اصل وجہ یہ نہیں ہوتی کہ اخبار میں کچھ نہیں ہوتا بلکہ اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ
ان کے اپنے دل کا سوراخ بند ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اخبار میں کچھ نہیں ہوتا۔
اس سستی اور غفلت کا نتیجہ یہ ہے کہ ہماری اخباری زندگی اتنی مضبوط نہیں جتنی کہ ہونی
چاہئے حالانکہ یہ زمانہ اشاعت کا زمانہ ہے اور اس زمانہ میں اشاعت کے مراکز کو زیادہ سے
زیادہ مضبوط ہونا چاہئے ۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر اخبارات کے متعلق ہماری جماعت کی
وہی حالت ہو جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تھی تو اخبار ” الفضل
کے روزانہ ہونے کے باوجود کم از کم پانچ ہزار خریدار پیدا ہو سکتے ہیں ۔ بشرطیکہ ہمارے دوستوں
کے اندر وہی روح پیدا ہو جائے کہ وہ کہیں ہم نے بہر حال اخبار خریدنا ہے چاہے ہمیں پڑھنا آتا
ہو یا نہ آتا ہو۔ اور اسی روح سے کام کرنے کے نتیجے میں باقی رسائل وغیرہ کے بھی ہزار دو ہزار
خریدار ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وقت پنجاب میں ہماری ایک لاکھ سے زیادہ معلوم جماعت ہے۔
وہ لوگ جو کمزوری کی وجہ سے اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتے یا دل میں تو احمدی ہیں مگر ہمیں ان کی
احمدیت کا علم نہیں وہ اس سے الگ ہیں اور اگر سارے ہندوستان کو دیکھا جائے تو اس میں جو
ہماری معلوم جماعت ہے اس کو شامل کر کے یہ تعداد دولاکھ تک ہو جاتی ہے اور اگر بیرونِ ہند کی
معلوم جماعت کو اس میں شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد تین ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ جاتی ہے ۔ گویا

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
وہ احمدی جو ہمارے ریکارڈ کے لحاظ سے ہمیں معلوم ہیں اور جو اپنے آپ کو ایک نظام میں شامل
کئے ہوئے ہیں وہ تین چار لاکھ سے کم نہیں۔ اگر یہ لوگ اپنے اندر زندگی کی حقیقی روح پیدا کریں
اور عورتوں اور بچوں اور ان لوگوں کو نکال بھی دیا جائے جو انتہائی غربت کی وجہ سے کسی اخبار کے
خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے تو کم از کم بیس ہزار لوگ یقیناً ہماری جماعت میں ایسے موجود ہیں جو
سستا یا مہنگا کوئی نہ کوئی اخبار خرید سکتے ہیں مگر افسوس ہے کہ اس طرف توجہ نہیں کی جاتی اور ان کا
نفس یہ عذر تراشنے لگ جاتا ہے کہ اور چندوں کی کثرت کی وجہ سے ہم اخبار نہیں خرید سکتے حالانکہ
اس قسم کے چندے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی تھے اور گو اُس وقت
عام چندہ کم تھا مگر ایسے مخلص بھی موجود تھے جو اپنا تمام اندوخته حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی خدمت میں پیش کر دیتے تھے ۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کچھ روپیہ کی ضرورت پیش آئی بہت سے
مہمان آئے ہوئے تھے اور ان کے لئے روپیہ کی ضرورت تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے گھر میں حضرت اماں جان سے ذکر کیا کہ آج روپیہ کی ایسی تنگی محسوس ہو رہی ہے کہ مجھے خیال
آتا ہے شاید کہیں سے قرض لینا پڑے۔ اس کے بعد آپ کسی ضرورت کیلئے باہر تشریف لائے اور
پھر تھوڑی دیر کے بعد ہی گھر واپس آ گئے اُس وقت آپ کے ہاتھ میں ایک رومال تھا جو غالبا المل
کا تھا اور کچھ ۔ پھٹا ہوا بھی تھا آپ نے ہماری والدہ صاحبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا اللہ تعالیٰ
بھی کیسے عجیب سامان کرتا ہے ابھی میں روپوں کا ذکر کر رہا تھا اور ابھی جب کہ میں باہر گیا تو ایک
غریب سے آدمی نے جس نے پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے تھے مجھے یہ رومال دیا جس میں کچھ
بندھا ہوا تھا۔ میں نے اُس کی غربت کو دیکھتے ہوئے خیال کیا کہ چونکہ بعض لوگوں کو شوق ہوتا ہے
کہ ہم زیادہ رقم نذرانہ کے طور پر پیش کریں اس لئے غالبا یہ دھیلے یا دمڑیاں ہونگی مگر جب میں
نے رومال کو کھولا تو وہ روپے تھے اور کہنے پر دو سو یا دو سو دس روپے نکلے تو گواس وقت آ نہ
فی روپیہ چندہ دینے کا طریق نہیں تھا اور بعض لوگ پیسہ اور بعض دو پیسے کے حساب سے چندہ
دیتے تھے مگر اپنے اخلاص کی وجہ سے وہ اور وقتوں میں بہت زیادہ چندہ بھی دے دیتے تھے۔ مجھے
یاد ہے منشی رستم علی صاحب مرحوم جو کورٹ سب انسپکٹر تھے ۲۵ روپے ماہوار حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کو چندہ بھیجا کرتے تھے اُن کی تنخواہ اُس وقت ایک سو روپیہ تھی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہی دنوں چندہ کی تحریک کی تو میرے سامنے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ان کا منی آرڈر آیا جس کے کو پن پر لکھا تھا کہ حضور کی دعا کی برکت سے کورٹ سب انسپکٹر کے
معہدہ کی بجائے میرا عہدہ اب کورٹ انسپکٹر کا ہو گیا ہے اور تنخواہ میں بھی ۸۰ روپے کا اضافہ ہو گیا
ہے لیکن چونکہ مجھے یہ ترقی اُسی وقت ملی ہے جب حضور کی طرف سے چندہ کی تحریک ہوئی ہے اس
لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ترقی محض حضور کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور میں اس کے شکریہ میں ۲۵ روپے
ماہوار جو چندہ پہلے بھیجا کرتا تھا وہ تو بھیجتا ہی رہوں گا مگر اب جو ۸۰ روپے ترقی ہوئی ہے یہ بھی
بالالتزام حضور کی خدمت میں ارسال کرتا رہوں گا کیونکہ یہ ترقی حضور کے مقاصد کی تکمیل کیلئے ہی
ہوئی ہے۔ چنانچہ اس کے بعد وہ علاوہ پچیس روپوں کے ۸۰ روپے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو ماہوا بھیجتے رہے ۔ اسی طرح ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم تھے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جب گورداسپور میں مقدمہ دائر ہوا تو اُس وقت آ تو اُس وقت آپ نے مختلف
دوستوں کی طرف خطوط لکھے کہ اب خدمت کا وقت ہے جو دوست روپیہ بھیج کر مالی خدمت میں
حصہ لینا چاہیں اُن کے لئے خدا نے یہ موقع پیدا کر دیا ہے اور وہ دوست جن کی طرف حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خطوط لکھے اُن میں سے ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم بھی
تھے ۔ بعض دوست جو اُس وقت اُن کے پاس موجود تھے انہوں نے بتایا کہ جس روز حضرت مسیح
موعود د علیہ علیہ ا الصلوۃ والسلام کا یہ خط انہیں ملا وہ تنخواہ ملنے کا دن تھا اچنانچہ چنا وہ تنخواہ لے کر آئے تو ساری
کی ساری تنخواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بھیج دی ۔ وہ کہتے
ہیں ہم نے ان سے پوچھا کہ آپ نے ساری تنخواہ بھیج دی ہے آپ خود کس طرح گزارہ کریں
؟ تو وہ کہنے لگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیٹھی آئے اور ہم اپنی ضروریات
مقدم کر لیں یہ مجھ سے نہیں ہو سکتا ۔ اب خواہ ہم مریں یا جئیں میں نے تو جو کچھ کرنا تھا کر دیا۔ پھر
اس کے بعد چھ مہینے تک بالالتزام انہیں جو کچھ ملتا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت
میں بھیج دیتے یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں ایک اور پٹھی لکھی کہ
آپ نے اس چندہ کی وجہ سے اتنی خدمت کی ہے کہ مجھے اب آپ کو روکنا پڑا ہے آپ آئندہ بے
شک چندہ نہ بھیجا کریں ۔ آپ نے خدمت کی انتہاء کر دی ہے ۔ تو بعض لوگ یہ خیال کر لیتے ہیں
کہ اُس وقت چندہ پیسہ تھا یا دو پیسے تھا حالانکہ سوال یہ نہیں کہ چندہ کتنا تھا بلکہ سوال یہ ہے کہ وہ
دیتے کتنا تھے ۔ اگر چندہ پیسہ فی روپیہ تھا اور وہ آٹھ آنے دیتے تھے تو کیا اس سے یہ سمجھ لیا جائے
گا کہ اُن پر بوجھ کم تھا ؟ پس جماعت کے دوستوں کو میں توجہ دلاتا ہوں اور گو پہلے بھی کئی دفعہ توجہ
گے؟
ا

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
دلا چکا ہوں مگر معلوم ہوتا ہے دوست میرے الفاظ کو رسمی سمجھتے ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ میں
اخبار کی امداد کا اعلان کر رہا ہوں حالانکہ میں اخبار کے فائدہ کیلئے نہیں بلکہ آپ لوگوں کے
ایمانوں اور آپ کی نسلوں کے ایمانوں اور آپ کے ہمسایوں کے ایمانوں کے فائدے کیلئے کہہ
رہا ہوں کہ آپ لوگ اخبارات خریدیں اور جو لوگ نہیں پڑھ سکتے وہ بھی اخبار خرید کر اپنے غیر
احمدی ہمسایوں اور دوستوں کو دیا کریں تا کہ وہ پڑھیں اور سلسلہ کے قریب ہو جائیں ۔
ہاں ایک طبقہ ایسا بھی ہوتا ہے جو مفت خور ہوتا ہے وہ لوگ اخبار نہایت با قاعدگی سے
پڑھتے ہیں مگر اس طرح نہیں کہ خود خریدیں اور پڑھیں بلکہ اس طرح کہ دوسروں سے اخبار لیتے
اور پڑھ کر واپس کر دیتے ہیں ۔ وہ پہلے یہ پتہ لگاتے ہیں کہ اخبار کس کے نام آتا ہے اور پھر ہر
شام کو وہاں پہنچ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کیوں صاحب ! الفضل آیا؟ چنانچہ وہ ان سے الفضل لیتے
اور دو دو تین تین دن کے بعد واپس کرتے ہیں حتی کہ بعض دوست شکایت کرتے ہیں کہ اس قسم
کے مفت خورے ہمیں بھی اخبار پڑھنے نہیں دیتے جو نہی اخبار پہنچتا ہے وہ آ موجود ہوتے ہیں اور
پھر اخبار فوراً گھر لے جاتے ہیں اور اپنی بیوی اور بچوں کو پڑھاتے ہیں اور جو شخص اپنی گرہ سے
قیمت خرچ کر کے اخبار خریدتا ہے اسے بعض دفعہ تیسرے اور بعض دفعہ چوتھے دن اخبار ملتا ہے ۔
گویا اُن کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کوئی شخص ریل میں بیٹھا عینک لگائے اخبار کا مطالعہ کر
رہا تھا کہ ایک اور شخص جو مفت خورہ تھا کہنے لگا ذرا عینک تو دکھا ئیے ۔ اُس نے عینک دکھائی تو اُس
نے جھٹ آنکھوں پر لگائی اور پھر تھوڑی دیر کے بعد جب دیکھا کہ وہ عینک کے انتظار میں اخبار
چھوڑے بیٹھا ہے تو کہنے لگا اوہو! آپ عینک کے بغیر نہیں پڑھ سکتے لائے اتنی دیر میں ہی اخبار
پڑھ لوں ۔ تو یہ بہت ہی غلط طریق ہے جو لوگوں میں رائج ہے ۔ دوستوں کو چاہئے کہ وہ حتی الوسع
قربانی کر کے بھی اخباریں خریدیں۔ یہ ان کا اخبار والوں پر احسان ہوگا۔ میرے نزدیک وہ شخص
جس کی ڈیڑھ دو سو یا اڑھائی سو روپیہ تنخواہ ہو اُس کی یہ نہایت ادنی قربانی ہے کہ وہ تمہیں پینتیس
روپے سالانہ اخبارات پر خرچ کرے بلکہ میرے نزدیک تو اس کا نام قربانی رکھنا بھی قابل شرم
بات ہے اور ایسا طبقہ جو تیس پینتیس روپے سالانہ اخبارات پر خرچ کر سکتا ہے ہماری جماعت میں
کم سے کم اڑھائی تین ہزار ہے گویا اڑھائی تین ہزار یقیناً ایسے لوگ ہماری جماعت میں موجود
ہیں جو الفضل کو جو سلسلہ کا ڈیلی اخبار ہے خرید سکتے ہیں ۔ پس اگر ایسے لوگ الفضل کی طرف توجہ
کریں تو اس کی خریداری محض اس طبقہ کی وجہ سے اڑھائی تین ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ پھر وہ لوگ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
جو پچیس روپے سالانہ اخبارات خرید نے کیلئے خرچ کر سکتے ہیں اگر ان کو ملا لیا جائے تو الفضل کی
کم از کم خریداری پانچ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ پھر اس سے اُتر کر وہ لوگ ہوں گے جو پانچ دس
روپے سالانہ خرچ کر سکتے ہیں ایسے لوگ دوسرے رسائل کی خریداری کی طرف توجہ کریں تو ان
میں سے ہر رسالہ کا پانچ پانچ چھ چھ ہزار خریدار ہو سکتا ہے ۔
پس میں دوستوں کو اس طرف خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں ۔ انہیں اس غلط فہمی میں مبتلاء
نہیں ہونا چاہئے کہ میں الفضل کی تائید کیلئے کہہ رہا ہوں بلکہ میں یہ بات اس لئے کہہ رہا ہوں کہ تا
آپ لوگوں کے ایمان مضبوط ہوں ۔ مخالف جب بھی حملہ کرتا ہے اس لئے کرتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے
میں بعض لوگوں کو ورغلائوں گا کیونکہ وہ سلسلہ کی تعلیم سے پوری طرح واقف نہیں لیکن اگر جماعت
پوری طرح سلسلہ سے وابستہ ہو اور جماعت کے عقائد اور تعلیمات سے اُسے واقفیت ہو تو وہ حملہ
کی جرات نہیں کر سکتا ۔ پس سلسلہ سے وابستگی کیلئے بھی اخبارات کی خریداری ضروری ہے تا ایسا نہ
ہو کہ کوئی بھیڑ یا حملہ کر کے کسی بھیڑ کو لے جائے ۔
میں امید کرتا ہوں کہ جماعتوں کے سیکرٹری اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اولین کوشش
یہ کریں گے کہ اخبار کے خریداروں میں اضافہ ہو تا کہ الفضل بغیر کسی تکلیف کے چل سکے لیکن اس
کے ساتھ میں اخبار والوں کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ پیشگی قیمت لئے بغیر وہ کسی کے نام اخبار جاری
نہ کیا کریں کیونکہ بعض لوگ اخبار تو وصول کرتے چلے جاتے ہیں مگر بعد میں قیمت نہیں دیتے ۔ اور
اس طرح اخبار والوں کو نقصان پہنچ جاتا ہے ۔ پس آئندہ کیلئے تمام اخبارات والوں کو یہ امر ا چھی
طرح یا د رکھنا چاہئے کہ جس اخبار کا خریداروں کے نام بقایا ہوگا اس سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں
اور میں سمجھتا ہوں اگر اس بات کی عادت ڈال لی جائے کہ بغیر پیشگی قیمت لئے کسی کے نام اخبار
جاری نہیں کرنا تو تھوڑے ہی دنوں میں لوگوں کو بھی پیشگی قیمت دینے کی عادت ہو سکتی ہے ۔ میں
نے جب الفضل جاری کیا تو اُس وقت مفتی محمد صادق صاحب اور قاضی اکمل صاحب جو
اخبارات کا پُرانا تجربہ رکھتے تھے مجھ پر زور دیتے تھے کہ اگر ایسا کیا گیا تو اخبار نہیں چل سکے گا مگر
میں نے کہا میں تو اُس کے نام اخبار جاری کروں گا جو پیشگی قیمت دے گا اور اگر اس کے نتیجہ میں جو
اخبار بند ہوتا ہے تو بہتر ہے کہ گل بند ہونے کی بجائے آج ہی بند ہو جائے ۔ مگر چونکہ میں ایک
عزم کے ساتھ اس پر قائم ہو گیا اس لئے میں نے دیکھا کہ لوگ پیشگی قیمت دے کر الفضل کے
خریدار بنتے تھے حتی کہ بعض ہندو اور غیر احمدی بھی اس کے خریدار تھے بلکہ ایک انگریز بھی اُس

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
وقت خریدار تھا اور یہ سب پیشگی قیمت دیتے تھے ۔ اگر انسان ایک دفعہ ضد کر کے بیٹھ جائے اور
کہے کہ خواہ کچھ ہو میں نے اس طریق میں تبدیلی نہیں کرنی تو آہستہ آہستہ لوگ اُسی طرف آ جاتے
ہیں ۔ پس اخبارات والوں کو بھی میں سنا دیتا ہوں کہ آئندہ اس اخبار سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں
ہوگی جو بقائے پر چلتا ہو ۔ صرف اُس اخبار سے ہمیں ہمدردی ہوگی جس کے چلانے والے لوگوں
سے پیشگی قیمت لیتے ہوں ۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ سال بھر کی بجائے چھے مہینے یا تین مہینے کی پیشگی
قیمت دے کر اگر کوئی اپنے نام اخبار جاری کرانا چاہے تو اُس کے نام چھ مہینے یا تین مہینے کیلئے
سے
اخبار جاری کر دیا جائے جائے لیکن یہ نہ ہو کہ کسی کے نام اخبار مُفت جا رہا ہو بلکہ قیمت ختم ہونے ۔
پندرہ دن پہلے اُسے نوٹس دے دینا چاہئے اور آئندہ کیلئے قیمت کا مطالبہ کرنا چاہئے ۔ انگریزی
اخبارات تو صرف ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہیں اور اگر دیکھتے ہیں کہ کسی نے توجہ نہیں کی تو فوراً
اُس کے نام اخبار بند کر دیتے ہیں ۔ پس یہ بھی ایک بے اصولا پن ہے کہ بغیر قیمت لئے اخبار بھیجی
ائے اس سے جماعت میں سستی اور غفلت پیدا ہوتی ہے ۔ پس تمام اخبارات والوں کو اچھی
طرح یا د رکھنا چاہئے کہ جو اخبار بقایوں پر چلے گا اس سے آئندہ ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہوگی ۔
بعض دوست یہ بھی کہا کرتے ہیں کہ ہمیں اخبار کی قیمت میں کچھ رعایت دی جائے حالانکہ
ہمارے ملک میں اخبارات نفع پر نہیں بلکہ نقصان پر چل رہے ہیں اسی لئے بعض اخبارات کا
طریق ہوتا ہے کہ پہلے وہ کسی رئیس یا نواب کی تعریف میں ایک نوٹ لکھ دیتے ہیں اور اخبار ا سے
بھجوا دیتے ہیں ۔ پھر خود اس کے پاس چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں جناب نے وہ نوٹ ملاحظہ فرمایا
ہے؟ ہمارا اخبار جناب کا خادم ہے اور ہمیشہ خادم رہے گا ۔ اس طرح چند تعریفی کلمات کہہ کر اُس
سے کچھ روپیہ بٹور لیتے ہیں اور اگر وہ کچھ نہیں دیتا تو اگلا نوٹ اُس کی مذمت میں شائع کرتے ہیں
اور اُس میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ فلاں رئیس یا نواب کے خلاف نہایت سخت رپورٹیں پہنچ رہی ہیں اگر
وہ چاہیں اور ہمیں یقین دلا دیں کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونگے تو ہم ان رپورٹوں کی تردید
کر سکتے ہیں ۔ اس پر اگر تو وہ ڈرپوک ہوتا ہے تو سو دو سو روپے بھجوا دیتا ہے اور معاملہ دب جاتا
ہے اور اگر وہ پھر بھی کچھ نہیں دیتا تو انہیں سخت رپورٹیں پہنچتی رہتی ہیں اور اُس کے خلاف وقتاً فوقتاً
نوٹ شائع ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ اخبار والوں کی منت و سماجت کر لیتا ہے یا مقدمہ کر
کے سیدھا کر لیتا ہے لیکن ہمارے اخبار کی یہ حالت نہیں ہمارے اخبارات اگر اس طرح کریں تو
ہم انہیں ایسی سزا دیں کہ ان کے لئے اخبار چلانا مشکل ہو جائے۔ پھر باقی اخبارات والوں کا یہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
بھی طریق ہے کہ وہ امراء کو اپنے اخباروں کا زبردستی وی پی کر دیتے ہیں اور اپنا خط لکھ دیتے ہیں
کہ آپ جیسے قوم پرور اصحاب سے توقع ہے کہ ہمارے اخبار کا وی پی وصول کر کے ہماری امداد
فرمائیں گے۔ چنانچہ میرے نام بھی اس قسم کے اخبارات والے زبر دستی وی پی کر دیتے ہیں اور
ساتھ ہی لکھ دیتے ہیں کہ جناب کی خدمت میں اخبار آ رہا ہے جناب سے توقع ہے کہ آپ اخبار کا
وی پی وصول فرما کر ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں گے ۔ یوں وہ مجھے گالیاں دیں گے اور کافر اور
جھوٹا کہیں گے مگر جب اخبار کا وی پی کریں گے تو یہ لکھ دیں گے کہ امید ہے کہ جناب وی پی
وصول کر کے ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں گے غرض اسی طرح وہ اخبارات چل رہے ہیں ۔
یورپ میں البتہ اور کیفیت ہے وہاں اخبارات سرمایہ پر چلتے ہیں گو کچھ طبقہ وہاں بھی اسی قسم کے
گزارے کرتا ہے ۔ پس یہ بالکل غلط خیال ہے کہ اخبار والے پندرہ میں روپے سالا نہ قیمت لے
کر کچھ کما رہے ہوتے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پندرہ بیس روپے لیتے ہیں اور پچیس تمیں روپے
ان کے خرچ ہوتے ہیں ۔ جو چھوٹے اخبار ہیں انہیں تو صرف ایک کلرک کی تنخواہ بچتی ہے جو اس
وجہ سے کہ وہ آپ ہی سب کام کرتے ہیں اور کوئی زائد کلرک نہیں رکھتے ۔ خود لے لیتے ہیں اس
سے زیادہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست خاص طور پر اس طرف توجہ
کریں گے اور جماعتوں کے سیکرٹری اور پریزیڈنٹ صاحبان کوئی ایسا مؤثر قدم اُٹھائیں گے جس
کی وجہ سے ہمارے اخبارات و رسائل کی زندگی معرض خطر سے نکل جائے ۔
ایک بات جس کی طرف میں نے اس سال جماعت کو خصوصیت سے توجہ دلائی ہے اور وہ
اتنی اہم ہے کہ جتنی بار اس کی اہمیت کی طرف جماعت کو متوجہ کیا جائے کم ہے یہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے حالات اور آپ کے کلمات صحابہ سے جمع کرائے جائیں ۔ ہر
شخص جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک چھوٹی سے چھوٹی بات بھی یاد ہو اُس کا اس بات کو
چُھپا کر رکھنا اور دوسرے کو نہ بتانا یہ ایک قومی خیانت ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض باتیں
چھوٹی ہوتی ہیں مگر کئی چھوٹی باتیں نتائج کے لحاظ سے بہت اہم ہوتی ہیں ۔ اب یہ کتنی چھوٹی بات
ہے جو حدیثوں میں آتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک دفعہ کدو پکا تو آپ نے
شوق سے شور بہ میں سے کدو کے ٹکڑے نکال نکال کر کھانے شروع کر دیئے یہاں تک کہ شور بہ
میں کدو کا کوئی ٹکڑا نہ رہا اور آپ نے فرما یا کدو بڑی اعلیٰ چیز ہے۔ کے اب بظاہر یہ کتنی چھوٹی سی
بات ہے ممکن ہے کئی احمدی بھی سُن کر کہہ دیں کہ کدو کے ذکر کی کیا ضرورت تھی ؟ مگر اس چھوٹی

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
سی بات سے اسلام کو کتنا بڑا فائدہ پہنچا ہم آج اپنے زمانہ میں ان خرابیوں کا اندازہ نہیں کر سکتے
جو مسلمانوں میں رائج ہوئیں مگر ایک زمانہ اسلام پر ایسا آیا ہے جب ہند و تمدن نے مسلمانوں پر
اثر ڈالا اور اس اثر کی وجہ سے وہ اس خیال میں مبتلاء ہو گئے کہ نیک لوگ وہ ہوتے ہیں جو گندی
چیزیں کھائیں اور جب بھی وہ کسی کو محمدہ کھانا کھاتے دیکھتے کہتے یہ بزرگ کس طرح کہلا سکتا ہے
جب یہ ایسا عمدہ کھانا کھا رہا ہے ۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل ایک دفعہ مسجد اقصیٰ میں درس دے کر واپس اپنے گھر تشریف لے
جا رہے تھے کہ جب آپ وہاں پہنچے جہاں آجکل نظارتوں کے دفاتر ہیں تو یہاں ایک ڈپٹی صاحب
ہوا کرتے تھے جو ریٹائرڈ تھے اور ہندو تھے انہوں نے کسی سے سن لیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پلاؤ کھاتے اور بادام روغن استعمال کرتے ہیں وہ اُس وقت اپنے مکان کے باہر بیٹھا تھا۔
حضرت خلیفہ اول کو دیکھ کر کہنے لگا مولوی صاحب ! ایک بات پوچھنی ہے ۔ فرمانے لگے کیا ؟ وہ
کہنے لگا جی بادام روغن اور پلاؤ کھانا جائز ہے؟ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا ہمارے مذہب میں
یہ چیزیں کھانی جائز ہیں ۔ وہ کہنے لگا جی فقراں نوں بھی جائز ہے؟ یعنی جو بزرگ ہوتے ہیں کیا
ان کے لئے بھی ان چیزوں کا کھانا جائز ہے ۔ آپ فرمانے لگے ہمارے مذہب میں فقروں کیلئے
بھی یہ چیزیں جائز ہیں ۔ وہ کہنے لگا اچھا جی ! اور یہ کہہ کر خاموش ہو گیا۔ اب دیکھو اس شخص کو بڑا
اعتراض یہی سوجھا کہ حضرت مرزا صاحب مسیح اور مہدی کس طرح ہو سکتے ہیں جب وہ پلاؤ
کھاتے اور بادام روغن استعمال کرتے ہیں ۔ اگر صحابہ کا بھی ویسا ہی علمی مذاق ہوتا جیسے آجکل
احمد یوں کا ہے اور وہ کدّو کا ذکر حد ذکر حدیثوں میں نہ کرتے تو نہ کرتے تو کتنی اہم بات ہاتھ سے جاتی رہتی ۔
حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ جمعہ کے دن اچھا سا جبہ پہن کر مسجد میں
آئے سے اب اگر کوئی شخص ایسا پیدا ہو جو یہ کہے کہ اچھے کپڑے نہ پہنا فقروں کی علامت ہے تو ہم
اُسے اِس حدیث کا حوالہ دے کر بتا سکتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نہایت
تعہد سے صفائی کرتے اور اعلیٰ اور عمدہ لباس زیب تن فرماتے بلکہ آپ صفائی کا اتنا تعہد رکھتے کہ
بعض صوفیا نے جیسے شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی گزرے ہیں یہ طریق اختیار کیا ہوا اتھا تھا کہ وہ
ہر روز نیا جوڑا کپڑوں کا پہنتے خواہ وہ ڈھلا ہوا ہوتا اور خواہ بالکل نیا ہوتا ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاوّل
کی طبیعت میں چونکہ بہت سادگی تھی اور کام کی کثرت بھی رہتی تھی اس لئے بعض دفعہ جمعہ کے دن
آپ کپڑے بدلنا یا غسل کرنا بھول جاتے تھے اور اُنہیں کپڑوں میں جو آپ نے پہنے ہوئے

آج 10 میں سے 10 باقی