مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ہوتے تھے جمعہ پڑھنے چلے جاتے تھے۔ میں نے جب آپ سے بخاری پڑھنی شروع کی تو ایک
دن جب کہ میں بخاری لئے آپ کی طرف جا رہا تھا مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھ لیا
اور فرمایا کہاں جاتے ہو؟ میں نے عرض کیا مولوی صاحب سے بخاری پڑھنے جا رہا ہوں ۔ آپ
نے فرمایا ایک سوال میری طرف سے بھی مولوی صاحب سے کر دینا اور پوچھنا کہ کہیں بخاری میں
یہ بھی آیا ہے کہ جمعہ کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے اور نئے کپڑے پہنتے تھے؟
لیکن اب ہمارے زمانہ میں صوفیت کے یہ معنی کر لئے گئے ہیں کہ انسان گندہ رہے گویا اگر اُس کا
وزن بنایا جائے تو یوں بنے گا کہ جتنا گندہ اتنا ہی خدا کا بندہ ۔ حالانکہ انسان جتنا گندہ ہو ا تنا ہی
خدا تعالیٰ سے دُور ہوتا ہے اسی لئے ہماری شریعت نے بہت سے مواقع پر غسل واجب کیا ہے اور
خوشبو لگانے کی ہدایت کی ہے اور بد بودار چیزیں کھا کر مجالس میں آنے کی ممانعت کی ہے۔
غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی سے دنیا فائدہ اُٹھاتی چلی آئی اور
اٹھاتی چلی جائے گی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات سے بھی دنیا فائدہ اُٹھائے گی اور
ہمارا فرض ہے کہ ہم انکو جمع کر دیں ۔ ایک نوجوان نے مجھے بتایا کہ میں بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا صحابی ہوں مگر مجھے سوائے اس کے اور کوئی بات یاد نہیں کہ ایک دن جبکہ میں
چھوٹا سا تھا میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہاتھ پکڑ لیا اور آپ سے مصافحہ کیا اور
تھوڑی دیر تک میں آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے برابر کھڑا رہا کچھ دیر کے بعد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ہاتھ چھڑا کر کسی اور کام میں مشغول ہو گئے ۔ اب بظاہر یہ ایک چھوٹی سی بات ہے مگر
بعد میں انہی چھوٹے چھوٹے واقعات سے بڑے بڑے اہم نتائج اخذ کئے جائیں گے۔ مثلاً یہی
واقعہ لے لو اس سے ایک بات تو یہ ثابت ہوگی کہ چھوٹے بچوں کو بھی بزرگوں کی مجالس میں لانا
چاہئے ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں لوگ اپنے بچوں کو بھی آپ کی
مجلس میں لاتے ۔ ممکن ہے آئندہ کسی زمانہ میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو جائیں جو کہیں کہ بچوں کو
بزرگوں کی مجالس میں لانے کا کیا فائدہ ہے ان مجالس میں بڑوں کو شامل ہونا چاہئے کیونکہ جب
فلسفہ آتا ہے تو ایسی بہت سی باتیں پیدا ہو جاتی ہیں اور یہ کہنا شروع کر دیا جاتا ہے کہ بچوں نے کیا
کرنا ہے؟ پس جب بھی ایسا خیال پیدا ہوگا یہ روایت ان کے خیال کو باطل کر دے گی اور پھر اس
کی مزید تائید اس طرح ہو جائے گی کہ حدیثوں میں لکھا ہوا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
مجلس میں بھی صحابہ اپنے بچوں کو لاتے تھے ۔ اسی طرح اس روایت سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
جب کوئی کام ہو تو اپنا ہاتھ چھڑا کر کام میں مشغول ہو جانا چاہئے کیونکہ اس میں یہ ذکر ہے کہ جب
اس بچے نے آپ کا ہاتھ پکڑا اور تھوڑی دیر تک پکڑے رکھا تو آپ نے اپنا ہاتھ کھینچ کر الگ کر
لیا۔ آج یہ بات معمولی دکھائی دیتی ہے لیکن ممکن ہے کسی زمانہ میں لوگ سمجھنے لگ جائیں کہ بزرگ
وہ ہوتا ہے جس کا ہاتھ اگر کوئی پکڑے تو پھر وہ چھڑائے نہیں بلکہ جب تک دوسرا اپنے ہاتھ میں
اس کا ہاتھ لئے رکھے وہ خاموش کھڑا رہے ۔ ایسے زمانہ میں یہ روایت لوگوں کے خیالات کی
تردید کر سکتی ہے اور بتا سکتی ہے کہ یہ لغو کام ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنا ہاتھ
کھینچ لیا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی کام کرنا ہو تو محبت سے دوسرے کا ہاتھ الگ کر دینا
چاہئے تو اس قسم کے کئی مسائل ہیں جو ان روایات سے پیدا ہو سکتے ہیں ۔ آج ہم ان باتوں کی
اہمیت نہیں سمجھتے مگر جب احمدی فقہ، احمدی تصوف اور احمدی فلسفہ بنے گا تو اُس وقت یہ معمولی نظر
آنے والی باتیں اہم حوالے قرار پائیں گی اور بڑے بڑے فلسفی جب ان واقعات کو پڑھیں گے
تو کود پڑیں گے اور کہیں گے خدا اس روایت کے اور نہیں گے خدا اس روایت کو بیان کرنے والے کو جزائے خیر دے کہ اس نے
ہماری ایک پیچیدہ گتھی سلجھا سجھا دی ۔ یہ ایسا ہی واقعہ ہے جیسے اب ہم حدیثوں : وں میں پڑھتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ سجدہ میں گئے تو حضرت حسن جو اُس وقت چھوٹے بچے تھے
آپ کی گردن پر لاتیں لٹکا کر بیٹھ گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت تک سر نہ اٹھایا
جب تک کہ وہ خود بخود الگ نہ ہو گئے ۔ کے اب اگر کوئی اس قسم کی حرکت کرے تو ممکن ہے بعض لوگ
اُسے بے دین قرار دے دیں اور کہیں کہ اسے خدا کی عبادت کا خیال نہیں اپنے بچے کے
احساسات کا خیال ہے ؟ مگر ایسا شخص جب بھی یہ واقعہ پڑھے گا اُسے تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس
کا خیال غلط ہے اور وہ چپ کر جائے گا۔ گو ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو پھر بھی خاموش نہ رہ
سکیں ۔ چنانچہ ایک پٹھان کے متعلق کہتے ہیں کہ اُس نے قدوری میں یہ پڑھا کہ حرکت صغیرہ سے
نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ ہے۔اس کے بعد وہ حدیث پڑھنے لگا تو اس میں آ میں ایک حدیث یہ آ گئی کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ جب نماز پڑھی تو اپنے ایک بچہ کو اٹھا لیا۔ جب رکوع اور سجدہ میں
جاتے تو اُسے اُتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو پھر اُٹھا لیتے ھے وہ یہ حدیث پڑھتے ہی کہنے لگا
خوہ! محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا ۔ قدوری میں لکھا ہے کہ حرکت صغیرہ سے نماز ٹوٹ جاتا ہے ۔ گویا
شریعت بنانے والا کنز یا قدوری کا مصنف تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں تھے تو ایسے لوگ بھی
ہو سکتے ہیں جو باوجود واضح مسئلہ کے اُسے ماننے سے انکار کر دیں مگر ایسے لوگ بہت کم ہوتے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ہیں ۔ پس اس بات کی ہرگز پر وا نہیں کرنی چاہئے کہ تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
جس بات کا علم ہے وہ چھوٹی سی ہے بلکہ خواہ کس قدر چھوٹی بات ہو بتا دینی چاہئے ۔ خواہ اتنی ہی
بات ہو کہ میں نے دیکھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام چلتے چلتے گھاس پر بیٹھ گئے کیونکہ ان باتوں
سے بھی بعد میں اہم نتائج اخذ کئے جائیں گے۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ایک دفعہ بعض دوستوں سمیت باغ میں گئے اور آپ نے فرمایا آؤ بے دانہ کھا ئیں ۔ چنانچہ بعض
دوستوں نے چادر بچھائی اور آپ نے درخت جھڑ وائے اور پھر سب ایک جگہ بیٹھ گئے اور انہوں
نے بے دانہ کھایا۔ اب کئی لوگ بعد میں ایسے آئیں گے جو کہیں گے کہ نیکی اور تصوف یہی ہے کہ
طیب چیزیں نہ کھائی جائیں ۔ ایسے آدمیوں کو ہم بتا سکتے ہیں کہ تمہاری یہ بات بالکل غلط ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو بے دانہ جھڑوا کر کھایا تھا ۔ یا بعد میں جب بڑے بڑے متکبر حاکم
آئیں گے اور وہ دوسروں کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر کچھ کھانے میں ہتک محسوس کریں گے تو ان کے
سامنے ہم یہ پیش کر سکیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو بے تکلفی کے ساتھ اپنے دوستوں
سے مل کر کھایا پیا کرتے تھے تم کون ہو جو اس میں اپنی ہتک محسوس کرتے ہو۔ تو بعض باتیں گو چھوٹی
ہوتی ہیں مگر ان سے آئندہ زمانوں میں بڑے اہم مذہبی سیاسی اور تمدنی مسائل حل ہوتے ہیں ۔
پس جن دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شکل دیکھنے یا آپ کی صحبت میں بیٹھنے کا
موقع ملا ہو انہیں چاہئے کہ وہ ہر بات خواہ چھوٹی ہو یا بڑی ، لکھ کر محفوظ کر دیں ۔ مثلاً اگر کوئی شخص
ایسا ہے جسے محض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لباس کی طر زیاد ہے تو وہ بھی لکھ کر بھیج دے اس
سے یہ فائدہ ہو گا کہ اگر آئندہ کسی زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہو جائیں جو کہیں کہ ننگے سر رہنا چاہئے
تو ان کے خیالات کا ازالہ ہو سکے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں
موجود ہیں اور آپ ہی شارع نبی ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ قریب کے مامور کی باتیں
شارع نبی کی باتوں کی مُصدّق سمجھی جاتی ہیں ۔ آجکل یہ کہا جاتا ہے کہ جن فقہ کی باتوں پر امام
ابو حنیفہ نے عمل کیا ہے وہ زیادہ صحیح ہیں ۔ اسی طرح آئندہ زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی جن حدیثوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عمل سے سچا قرار دیا ہے اُنہی کو لوگ سچی
حدیثیں سمجھیں گے اور جن حدیثوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وضعی قرار دیا ہے ان
حدیثوں کو لوگ بھی جھوٹا سمجھیں گے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ باتیں بھی
ایسی ہی اہم ہیں جیسے حدیثیں کیونکہ یہ باتیں حدیثوں کا صدق یا کذب معلوم کرنے کا ایک معیار

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ہونگی ۔ پس چھوٹی سے چھوٹی روایت بھی اگر کسی دوست کو معلوم ہو تو وہ اُسے بتانی چاہئے ۔ اسی
طرح مرکزی محکمہ کو اس بات کا انتظام کرنا چاہئے کہ وہ یہ معلوم کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ محکمہ
الصلوۃ والسلام کے صحابہ کہاں کہاں ہیں اور ان سے چھوٹی سے چھوٹی بات جمع کی جائے۔ ان
روایات میں بے شک بعض ایسی باتیں بھی ہو سکتی ہیں جنہیں موجودہ وقت میں شائع کرنا مناسب
نہ ہو مگر انہیں بھی بہر حال محفوظ کر لیا جائے اور بعد میں جب مناسب موقع ہو انہیں شائع کر دیا
جائے ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا تھا کہ :۔
سلطنت برطانیہ
تا
ہشت
و
سال
اختلال
بعد ازاں ایام ضعف
مگر یہ الہام اُس وقت شائع نہ کیا گیا بلکہ ایک عرصہ کے بعد شائع کیا گیا۔ ایسے واقعات کو
ریکارڈ میں لے آیا جائے مگر شائع اُس وقت کیا جائے جب خطرے کا وقت گذر جائے ۔ پس
صحابہ کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے تمام واقعات اور حالات لکھ کر بھیج دیں یا اس موضوع پر لیکچر کر کے
دوسروں کو حالات بتا دیں میں سمجھتا ہوں اب بھی وقت ہے کہ اس کام کو مکمل کیا جائے۔ جو
دوست اس کام میں حصہ لے سکیں انہیں اس ثواب سے محروم نہیں رہنا چاہئے اور جیسا کہ بتایا ہے
دوست اس میں اس طرح شامل ہو سکتے ہیں کہ :۔
(1) مرکزی محکمہ اس بات کا انتظام کرے۔
(۲) صحابہ، ناظر تعلیم کو حالات لکھ کر بھجوا دیں یا یہاں اپنے حالات پر لیکچر دیں۔
(۳) تیسرے وہ دوست جو صحابی نہیں اُن صحابہ جن کو لکھنا نہیں آتا یا جن کو فرصت نہیں
سے پوچھ پوچھ کر اور گرید گرید کر حالات دریافت کریں اور خود وہ حالات لکھ کر مرکز میں بھجوا
دیں ۔ مثلاً یہ کہ آپ کا کھانا کیسا تھا ؟ آپ کا پینا کیسا تھا ؟ آپ کا لباس کیسا تھا ؟ آپ کی گفتگو کیسی
تھی؟ آپ کا چلنا کیسا تھا ؟ غرض یہ تمام باتیں ان سے پوچھ پوچھ کر خود لکھتے جائیں اور یہاں
بھجواتے جائیں اس طرح وہ بھی راوی بن جائیں گے اور انہیں بہت کچھ تو اب حاصل ہوگا ۔ امام
بخاری کی آج دنیا میں کتنی بڑی عزت ہے مگر یہ عزت اسی لئے ہے کہ انہوں نے دوسروں سے
روایات جمع کیں ۔ پس جو صحابہ ان پڑھ ہیں یا جنہیں فرصت نہیں اُن سے مل کر اور دریافت کر
کے اگر تم حالات لکھتے چلے جاؤ تو کسی زمانہ میں تمہاری بھی ایسی ہی عزت و عظمت ہونے لگ
جائے گی جس طرح آج شعبان ثوری وغیرہ کی ہوتی ہے اور لوگ تم پر درود اور سلام بھیجیں گے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
اور کہیں گے اللہ تعالیٰ فلاں کو جزائے خیر دے کہ اس نے اتنی قیمتی بات ہم تک پہنچادی ۔
میں نے دیکھا ہے کہ قدرتی طور پر ایسے مواقع پر از خود دعا کیلئے جوش پیدا ہوتا ہے ۔ گل ہی
کلید قرآن سے میں ایک حوالہ نکالنے لگا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ یہ آیت دیر سے ملے گی مگر اس
کلید قرآن سے مجھے فوراً آیت مل گئی ۔ اس پر میں نے دیکھا کہ دو تین منٹ نہایت خلوص سے میں
اس کے مرتب کیلئے دعا کرتا رہا کہ اللہ تعالیٰ اس کے مدارج بلند کرے کہ اُس کی محنت کی وجہ سے
آج مجھے یہ آیت اتنی جلدی مل گئی ۔ تو اب اگر لوگوں کیلئے صحابی بننے کا موقع نہیں تو کم از کم وہ
تابعی ہی بن جائیں تا آئندہ جب لوگ ان کی روایات پڑھیں تو کہیں اللہ تعالیٰ فلاں پر رحم کرے
کہ اس نے ہمارے لئے ان باتوں کو محفوظ کر دیا۔
(۴) اور جو اتنا کام بھی نہ کر سکتے ہوں وہ کم از کم یہ کریں کہ جن لوگوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کبھی بھی صحبت اُٹھائی ہو اُن صحابہ کے پتوں سے دفتر کو اطلاع دے دیں ۔
اگر انہیں علم ہو کہ فلاں شخص صحابی ہے اور وہ ابھی فلاں جگہ زندہ م زندہ موجود ہے ہمیں اطلاع دے دیں
اور لکھ دیں کہ ہم تو سست ہیں اور اُس کے پاس پہنچ کر حالات جمع کرنے سے قاصر ، آپ اگر
چاہیں تو اُن سے حالات پوچھ لیویں اس پر ہم خود اُن سے حالات دریافت کرنے کی کوشش کریں
گے ۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی دفتر کو بھی یہ کوشش کرنی چاہئے کہ جو حالات اور واقعات اس کے
پاس جمع ہوں وہ ضائع نہ ہوں ان کی حفاظت کا خاص انتظام ہو ۔ پچھلے سالوں میں یہاں
ذکر حبیب پر جلسے ہوتے رہے ہیں مگر ان جلسوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو
حالات بیان کئے گئے ہیں غالباً وہ بھی محفوظ نہیں ۔ ہمارا ہر سال تین لاکھ کا بجٹ تیار ہوتا ہے مگر
تالیف و تصنیف کا محکمہ اس میں پندرہ روپیہ کا کلرک نہیں رکھ سکتا جس کا کام محض یہ ہو کہ وہ ان
واقعات کو محفوظ رکھے اور جیسے پُرانے زمانہ میں کتابوں کی نقلیں کی جایا کرتی تھیں اسی طرح تمام
واقعات کی پانچ سات نقلیں کر کے ہر نسخہ ایک ایک دفتر میں محفوظ کر دیا جائے اور پھر ایسے
واقعات کو ساتھ ساتھ اخبارات میں بھی شائع کرانے کی کوشش کی جائے تا کہ جلد سے جلد یہ
ریکارڈ میں آجائیں اور ایک ایک واقعہ کی ہزاروں کا پیاں ہو جائیں کوئی ایک اخبار یا رسالہ اس
کے لئے مخصوص نہ کیا جائے ۔
ایک بات میں تحریک جدید کے متعلق کہنا چاہتا ہوں اب تحریک جدید کا دوسرا دور شروع ہے
اور میں اس تحریک کے ابتدا سے ہی دوستوں کو یہ کہتا چلا آیا ہوں کہ مذہبی سلسلوں میں کوئی قربانی

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ایسی نہیں ہو سکتی جس کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ فلاں وقت رک جائے گی ۔ مؤمن کی قربانی اُس
کی موت تک چلتی ہے ۔ اس عرصہ میں قربانیوں کی شکل بے شک بدل سکتی ہے مگر قربانیوں کا سلسلہ
بند نہیں ہو سکتا۔ تم اس کا نام تحریک جدید نہ سہی کوئی اور نام لکھ لوگر بہر حال تمہیں کبھی جانی کبھی مالی
اور کبھی وقتی قربانیاں ہمیشہ کرنی پڑیں گی ۔ پس یہ امر جماعت کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ
قربانیوں کا مطالبہ موت تک ہے ۔ اس عرصہ میں شکلیں بدل سکتی ہیں مگر یہ مطالبہ نہیں بدل سکتا
کیونکہ قربانی کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ہم روٹی نہ کھائیں اور پھر بھی زندہ
رہیں ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ہم دو مہینے روٹی کھاتے رہیں اور دو مہینے کھانا کھانا بند کر دیں اور فاقہ
کھانا کھایا ہوا
کرنے لگیں ۔ : ۔ ہم جب بھی فاقہ کریں گے اور کھا۔ ، اور کھانے کا سلسلہ بند کر دیں گے جو پہلے کھانا کہ
ہوگا وہ بھی ضائع ہو جائے گا اور ہم کمزور ہونے شروع ہو جائیں گے۔ اس کے مقابلہ میں جتنا
زیادہ اعلیٰ کھانا کھائیں گے اُتنی ہی زیادہ طاقت ہمارے اندر پیدا ہوگی سعد کی اسی امر کا ذکر
کرتے ہوئے کہتا ہے۔
تنور شکم
مصیبت
بود
د میدم
روز
تافتن
نا یافتن
جب دنیا میں انسان بغیر غذاء کے نہیں جی سکتا تو کس طرح ممکن ہے کہ روحانی لحاظ سے وہ
بغیر غذاء کے جی سکے اور روحانی دنیا میں ایک مؤمن کی غذاء صرف قربانی ہے۔ ہماری نمازیں
ہماری روحانی غذاء ہیں ۔ ہمارے روزے ہماری روحانی غذاء ہیں، ہمارے حج ہماری
روحانی غذاء ہیں، ہماری زکوتیں ہماری روحانی غذاء ہیں ، ہماری تبلیغیں ہماری روحانی غذاء ہیں
اور جب بھی کسی کی یہ روحانی غذاء کم ہو ساتھ ہی اس میں ضعف کے آثار پیدا ہونے شروع ہو
جاتے ہیں اور پھر ضعف کے بعد موت واقع ہو جاتی ہے۔ پس اچھی طرح سمجھ لو کہ قربانیاں
جماعت کے لئے لازمی ہیں اور ہمیشہ کیلئے ہیں ۔
ایک افسر نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ جب انہوں نے کارکنوں سے دریافت کیا کہ کیا تم
نے اپنی جماعت کے دوستوں کو یہ تحریک پہنچا دی تھی تو انہوں نے کہا ہمیں تو توفیق نہیں تھی اس
لئے ہم نے اس میں حصہ نہیں لیا اور کسی اور کو کہنے کی کیا ضرورت ہے یہ تحریک تو ہر شخص کے کانوں
ہے۔
تک پہنچ چکی ہے ۔ یہ ایک سخت کمزوری کی علامت ہے جو اُن کے کارکنوں سے ظاہر ہوئی اور میں
سمجھتا ہوں یہ محض اس شرمندگی اور ندامت کو مٹانے کا بہانہ ہے جو انہیں اس وجہ سے ہوتی ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
انہوں نے خود اس تحریک میں کیوں حصہ نہیں لیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جب ہم کسی کو کہیں کہ اس تحریک
میں حصہ لو تو وہ دریافت کرے گا کہ آپ نے کیا دیا۔ اور چونکہ ہم نے کچھ دیا نہیں اس لئے اس
شرمندگی کا یہی علاج ہے کہ کسی کو تحریک نہ کرو۔ حالانکہ جب کوئی عُہد ہ دار مقرر ہوتا ہے تو اُس کا
فرض ہوتا ہے کہ ہر تحریک خواہ وہ اس میں خود حصہ لیتا ہے یا نہیں دوسروں تک پہنچادے۔ میں سمجھتا
ہوں کہ دوسروں کو تحریک نہ کر کے وہ خدا تعالیٰ کے حضور گنہگار بنتے ہیں۔ اگر وہ واقعہ میں معذور
ہیں اور اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکتے تو انہیں دعائیں کرنی چاہئیں اور کم سے کم نیکی کا جو حصہ
انہیں دوسروں کو تحریک کر کے مل سکتا ہے اس سے محروم نہیں رہنا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ہی میں اُن
لوگوں کو بھی جنہوں نے گزشتہ سال یا گزشتہ سے پیوستہ سالوں میں وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک اپنے
وعدہ کی رقوم ادا نہیں کیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یا تو اپنے وعدہ کو پورا کریں اور یا مجھ سے معافی لے
لیں ۔ اللہ تعالیٰ قرآن ن کریم کریم میں میں فرماتا۔ فرماتا ہے۔ اِنَّ الْعَهْدَ كَان مَسْئُو لا کے کہ ہر وہ ہ عہد عہد : جو تم
کرتے ہو اس کے متعلق تم سے سوال کیا جائے گا کہ تم نے اسے کہاں تک پورا کیا۔ پس وعدہ
کرنے والے دوست یا تو اپنے وعدوں کو پورا کریں اور یا پھر مجھ سے معافی لے لیں ۔ مگر بعض
لوگ نہ رقم ادا کرتے ہیں اور نہ معافی لیتے ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں اگر انہوں نے معافی کی درخواست
کی تو میں تحقیقات کراؤں گا کہ آیا وہ قابلِ معافی ہیں یا نہیں ۔ میں اس قسم کے شکوک کے ازالہ
کے لئے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جب بھی کسی دوست کی طرف سے معافی کی درخواست آتی ہے فوراً
اُس کا نام رجسٹر سے کٹوا دیا جاتا ہے اور کوئی تحقیقات نہیں کی جاتی۔ پس دوستوں کو تسلی رکھنی
چاہئے کہ ان کے متعلق ہرگز جماعتوں سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ آیا وہ قابل معافی ہیں یا نہیں،
بلکہ محض ان کی طرف سے اطلاع آنے پر انہیں معاف کر دیا جائے گا اور خدا کے حضور وہ گنہگار
ہونے سے بچ جائیں گے ۔ اور اگر وہ معافی نہیں لینا چاہتے اور نیت رکھتے ہیں کہ ادا کر دیں گے
مگر ابھی انہیں طاقت نہیں تو وہ مہلت لے لیں ۔ غرض دوست گزشتہ سالوں کے وعدوں کی رقوم یا
تو ادا کر دیں یا معاف کرا لیں اور یا پھر ان کی ادائیگی کیلئے مہلت لے لیں ۔
اس وقت تحریک جدید کے امانت فنڈ کی طرف بھی میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں ۔ یہ ایک
نہایت ضروری مد ہے اور جن دوستوں نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا انہیں چاہئے کہ اس میں
شامل ہو جائیں اپنی آمد کا ایک حصہ پس انداز کرنا ایسا ضروری ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی یہ طبیعت دیکھ کر کہ آپ کو جو کچھ ملتا ہے خرچ کر دیتے ہیں ، اُس

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
زمانہ میں جب آپ جموں میں ملازم تھے آپ کو لکھا کہ اپنی آمد کا چوتھا حصہ جمع کرتے جائیں ۔
پس ہر شخص کے پاس کچھ نہ کچھ روپیہ جمع ہونا چاہئے کیونکہ ایسے کئی مواقع پیش آتے ہیں جب کہ
روپیہ کی سخت ضرورت ہوتی ہے اور اگر روپیہ پاس نہ ہو تو کئی قسم کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں ۔
پس دوستوں کو چاہئے کہ تحریک جدید کے امانت فنڈ میں حصہ لیں ۔ اس فنڈ میں روپیہ جمع کرانے
کی وجہ سے کئی دوست ہمارے بے حد ممنون ہوئے ہیں کیونکہ اس عرصہ میں اچانک اُنہیں بعض
سخت مشکلات پیش آگئیں اور انہوں نے ہمیں لکھا کہ اگر آج ہمیں روپیہ نہ ملا تو ہماری تباہی میں
کوئی شبہ نہیں ۔ چنانچہ گوامانت فنڈ کیلئے تین سال کی شرط تھی مگر جب ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں حقیقی
ضرورت درپیش ہے تو ہم نے ان کا روپیہ فوراً ادا کر دیا اور اس طرح وہ بڑی بڑی مصیبتوں سے
بچ گئے ۔ پس دوستوں کو اس فنڈ کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور جو دوست ماہوار کچھ روپیہ جمع کرا
سکتے ہوں انہیں بالالتزام روپیہ جمع کراتے رہنا چاہئے تا کہ ضرورت پر ان کے کام آ سکے ۔
مصری صاحب نے میرے خلاف جو فتنہ اُٹھایا ہے ، اس کے تفصیلی حالات اخبارات میں
آچکے ہیں میں ان حالات کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔ میں صرف ان کے ایک اشتہار کے
بارہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں جو انہوں نے آج ہی یعنی ۲۷ ۔ دسمبر ۱۹۳۷ ء کو شائع کیا ہے اور
جس میں انہوں نے اپنا پرانا مطالبہ پھر ڈ ہرایا ہے کہ ایک کمیشن مقرر کیا جائے جو تمام الزامات
کی تحقیق کرے۔
یہ امر ہر معقول آدمی آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے کہ جب کسی معاملہ کے تصفیہ کی طرف توجہ کی
جائے تو ہمیشہ وہ طریق اختیار کرنا چاہئے جس سے زیادہ سے زیادہ جھگڑے کا فیصلہ کم سے کم وقت
میں ہو جائے ۔ اُس طریق کو اختیار کرنا عقلمندی ہی نہیں ہوتا جس پر بار بار اعتراضات ہو سکتے
ہوں ۔ مثلاً اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کے متعلق بحث ہوا اور لوگ ہمیں یہ کہیں کہ آؤ
ہم اس پر بحث کریں کہ حضرت مرزا صاحب کافر تھے یا مسلمان؟ تو ہم کہیں گے کہ اس کا کیا
فائدہ ؟ فرض کرو ہم بحث کرتے ہیں اور یہ امر ثابت ہو جاتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب مسلمان
تھے تو تم کہو گے یہ تو ثابت ہو گیا کہ آپ مسلمان تھے اب یہ ثابت کرو کہ وہ بزرگ بھی تھے۔ پھر
بزرگی پر بحث شروع ہو جائے گی اور جب اس کو بھی ثابت کر دیا جائے گا تو تم کہو گے یہ تو مانا کہ
آپ بزرگ تھے مگر اس امر کا کیا ثبوت ہے کہ آپ پر وحی بھی نازل ہوتی تھی ۔ اس کے بعد اس
امر پر بحث کرنا پڑے گی کہ آپ پر وحی نازل ہوا کرتی تھی اور جب یہ بھی ثابت ہو جائے تو تم کہو

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
گے کہ یہ تو مان لیا کہ آپ پر وحی نازل ہوتی تھی مگر یہ کس طرح ثابت ہو گیا کہ یہ نبیوں والی وحی
ہے اولیاء والی وحی نہیں یا یہ ایسی وحی ہے جس کی اطاعت بھی ضروری ہے۔ اور جب اس کو بھی
ثابت کر دیا جائے تو تم کہو گے کہ تمام باتیں تو مان لیں مگر ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ آپ ہی
مسیح موعود ہیں اور آپ پر تمام علامتیں چسپاں ہوتی ہیں ۔ غرض اس طرح اگر بحث کی جائے تو یہ
طریق کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ ہاں اگر اس امر پر بحث کی جاتی ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مامور تھے یا نہیں اور یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ آپ مامور تھے
تو پھر تمام باتوں کا تصفیہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ کوئی ایساماً مور نہیں ہو سکتا جس کا منکر کا فر نہ ہو، کوئی
ایساماً مور نہیں ہو سکتا جو بزرگ نہ ہو ۔ کوئی ایسا ماً مور نہیں ہو سکتا جس پر وحی نازل نہ ہوا اور کوئی
ایساماً مور نہیں ہو سکتا جس کی وحی کو ماننا ضروری نہ ہو۔ غرض جب ہم اس پر بحث کر لیں گے تو تمام
باتوں کا خود بخود فیصلہ ہو جائے گا۔ میں نے بھی مصری صاحب کے سامنے یہی طریق پیش کیا تھا
اور کہا تھا کہ آپ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں تو ان سے آپ کی صرف ایک ہی غرض ہے اور وہ یہ
کہ میں خلافت کا اہل نہیں ۔ مگر جب میں یہ اعلان کر چکا ہوں کہ :۔
دو
” میں اسی قادر و توانا خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا
لعنتیوں کا کام ہے کہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ باوجود ایک سخت کمزور انسان ہونے کے مجھے
خدا تعالیٰ نے ہی خلیفہ بنایا ہے ۔۔۔۔۔ اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ
پر لعنت ہو۔“
تو اس قسم کے بعد اللہ تعالیٰ کی وہ تائیدات اور نصرتیں جو میرے شامل حال ہیں ثابت کرتی
ہیں کہ ان کے تمام اعتراضات بے بنیاد ہیں اور میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ ہوں ۔ اور یا پھر
یہ ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ کو خلافت کے متعلق کم غیرت ہے مگر مصری صاحب کو زیادہ ہے ۔ خدا تو ہے
کہتا ہے کہ اگر یہ خلیفہ ہے تو کوئی حرج نہیں مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ اس سے بہت بڑا فساد
لازم آتا ہے ۔ پھر اگر کمیشن تسلیم بھی کر لیا جائے تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ الف اُٹھے اور
کہے کہ میرا فلاں اعتراض ہے اس کی تحقیق کے لئے کمیشن بیٹھنا چاہئے ۔ اور جب کمیشن اس کے
اعتراض کو رڈ کر دے تو ب کھڑا ہو جائے اور کہے کہ الف نے بڑی بیوقوفی کی اصل اعتراض تو یہ
ہے اور جب اس کا اعتراض بھی رڈ ہو جائے تو ج کہے کہ میرا ایک اہم اعتراض ہے اور وہ پہلے
دونوں اعتراضات سے زیادہ وزنی ہے اس کی تحقیق کیلئے ایک اور کمیشن بیٹھنا چاہئے ۔ مگر کیا اس

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
طریق سے کبھی بھی فیصلہ ہو سکتا ہے؟ لیکن اگر یہ فیصلہ ہو جائے کہ میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ
ہوں تو پھر تمام اعتراضات کا رڈ ہو جاتا ہے ۔ چنانچہ میں قسم کھا کر یہ کہہ چکا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ
نے ہی خلیفہ بنایا ہے اور نہ ایک دفعہ بلکہ میں ہزاروں دفعہ قسم کھانے کیلئے تیار ہوں اس کے بعد بھی
اگر خدا تعالیٰ میری ہی تائید اور نصرت کرتا ہے اور مصری صاحب کی تائید نہیں کرتا تو وہ خدا سے جا
کر لڑیں ۔ کیا وہ خدا تعالیٰ کو غیور نہیں سمجھتے اور کیا ان کا یہ خیال ہے کہ منصب خلافت کے متعلق ان
کے دل میں زیادہ غیرت ہے مگر خدا کو غیرت نہیں ۔ پس میں نے ان کے سامنے وہ طریق پیش کر
دیا تھا جس کے ماتحت تمام اعتراضات کا خود بخود تصفیہ ہو جاتا ہے آخر وہ خلافت کے متعلق ہی
فیصلہ کروانا چاہتے ہیں ۔ مگر جب اس فیصلہ کا آسان طریق میں نے پیش کر دیا اور اس پر عمل کر
کے بھی بتا دیا تو اس کے بعد ان کا اپنے اعتراضات پیش کرنا کیا یہ معنی نہیں رکھتا کہ وہ اپنے آپ کو
خدا تعالیٰ سے بھی زیادہ غیرت مند سمجھتے ہیں ۔
یہ بات کون نہیں جانتا کہ اعتراضات کا ایسا لامتناہی سلسلہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے پر بھی ہزاروں اعتراضات کئے جاتے ہیں مگر
ا یہ ثابت کر دیا جائے کہ آپ وہی مسیح موعود ہیں جن کی رسول کریم ﷺ نے بشارت دی تھی
جب یہ تا
صلى الله
۔
تو تمام اعتراضات کا خود بخود حل ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح جب میں نے ثابت کر دیا کہ میں
خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ ہوں تو ان کے وہ تمام اعتراضات بھی باطل ہو گئے جو وہ مجھ پر کرتے
ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ اس کا انہوں نے خود بھی فیصلہ کیا ہوا ہے چنانچہ انہوں نے مجھے اپنے
خط میں لکھا تھا کہ آپ اپنے آپ کو قرآن کریم کا عارف سمجھتے ہیں اس لئے شاید بعض آیتیں آپ
کو ایسی بھی معلوم ہوں جن کے ماتحت اس قسم کے افعال جائز ہوں، پس آپ وہ آیتیں مجھے بھی بنتا
دیں۔ گویا ان کے نزدیک اس قسم کے افعال کا ارتکاب اگر انسان کرے تو وہ قرآن مجید کے
احکام کی خلافت ورزی کرتا ہے ۔ پھر اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوتی تو وہ سمجھتے کہ جب خدا اس کی
تائید کر رہا ہے اور وہ اس کے افعال کو دیکھتے ہوئے اس پر اپنی رحمتوں کی بارش برسا رہا ہے تو
بہر حال اس میں خدا کا نہیں بلکہ میری سمجھ کا ہی قصور ہو گا اور بہر حال جسے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا
ہے اس کا مقابلہ کر کے میں ہی نقصان اُٹھاؤں گا۔ دیکھو یہ کتنا واضح امر ہے کہ میں نے قسم کھا کر
کہہ دیا کہ میں خدا تعالیٰ کا بنایا ہو ا خلیفہ ہوں ۔ اگر میں اس میں جھوٹ سے کام لے رہا ہوں تو
خدا تعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو ۔ مگر مصری صاحب ہیں کہ انہیں اس قسم کے بعد بھی یقین نہیں آتا۔

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
حضرت مسیح ناصری کے متعلق لکھا ہے کہ انہوں نے ایک دفعہ ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا
تو اُسے کہا دیکھ چوری مت کر ۔ وہ کہنے لگا خدا کی قسم ! میں چوری نہیں کر رہا۔ حضرت مسیح نے فرمایا
میں نے اپنی آنکھوں کو جھٹلا یا مگر تیری قسم کو سچا سمجھ لیا۔ یہ خدا کے ایک نبی کا نمونہ ہے ۔ اور ایک
نمونہ مصری صاحب کا ہے کہ میں نے مؤکد بعذاب قسم کھائی اور انہیں پھر بھی اعتبار نہیں آیا۔
مصری صاحب جب جماعت سے علیحدہ ہوئے تو ایک دوست نے افریقہ سے مجھے لکھا کہ
مجھے سخت گھبراہٹ ہے جب اتنے بڑے بڑے آدمیوں کا ایمان ضائع ہو گیا تو ہمارا ایمان کیا
حقیقت رکھتا ہے۔ میں نے انہیں لکھوایا کہ بڑائی کا فیصلہ کرنا خدا کا کام ہے آپ کا نہیں ۔ جب
خدا نے اپنے عمل سے انہیں جماعت سے الگ کر دیا ہے اور آپ کو اُس نے رکھا ہے تو معلوم ہوا
کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ چھوٹے تھے اور آپ بڑے ہیں ۔ پس اس شبہ کو اپنے دل سے نکال
دیں کہ آپ کا ایمان کمزور ہے یہ اپنے نفس پر بدظنی ہے ۔ خدانا - خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ آپ
بڑے ہیں پس بجائے گھبرانے اور تشویش کا اظہار کرنے کے آپ کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے حضور
سجدہ کریں اور کہیں کہ اے خدا! تیرا شکر ہے کہ اس امتحان میں تو نے ہم کو عزت دی اور ہمیں
ایمان کے لحاظ سے بڑا ثابت کیا۔
پھر ہمارے لئے یہ امر کس قدر موجب ازدیاد ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت ان
فتنوں کی ہمیں خبر دے رکھی تھی چنانچہ ۱۹۱۵ ء میں جب مصری صاحب کے آئندہ حالات کا کسی کو
وہم و گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا اور یہ مصر سے واپس آئے تھے اُس وقت مجھے ایک رویا ہوا جس میں
مجھے بتایا گیا کہ شیخ صاحب کا خیال رکھنا یہ مرتد ہو جائیں گے۔ چنانچہ اس رؤیا کی بناء پر میں نے
صدرانجمن احمد یہ کو توجہ دلائی کہ ان کا خاص خیال رکھا جائے ۔ چنانچہ اس خواب کے گواہ بھی
موجود ہیں جن میں سے ایک مولوی سید سرور شاہ صاب ہیں ۔ مولوی سید سرور شاہ صاحب کے
متعلق بالعموم یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ چونکہ صدرانجمن احمد یہ کے رکن ہیں اس لئے اس قسم کی گواہی
دے دیتے ہیں حالانکہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ
اعتراض وارد ہو گا کہ آپ نے جو صحابہ تیار کئے وہ نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹ بولنے وا۔ لنے والے ہیں ۔ پھر
مولوی سید سرور شاہ صاحب کی اکیلی گواہی نہیں کہ اسے قابل قبول نہ سمجھا جائے بلکہ اور بعض
دوست بھی میرے اس رویا کے گواہ ہیں ۔ چنانچہ جب اس فتنہ کے خلاف جماعتوں نے
ریزولیوشن (RESOLUTION) پاس کر کے میرے پاس بھیجے تو ان میں سے ایک

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ریزولیوشن اڑیسہ کی جماعت کا بھی تھا اور اس میں ایک دوست کی تقریر اس طرح درج تھی کہ شیخ صاحب
کا ابتلاء بھی ہمارے ایمانوں کو بڑھانے والا ہے کیونکہ خلیفہ المسیح نے ان کے متعلق یہ خواب دیکھا
تھا کہ وہ مرتد ہو جائیں گے۔ میں نے جب یہ تقریر پڑھی تو فوراً اس جماعت کو خط لکھوایا کہ ان
صاحب نے میری یہ خواب کہاں سے سنی اس کا جواب وہاں سے یہ آیا کہ یہ ۱۹۱۵ ء میں قادیان
میں تعلیم حاصل کرتے تھے اور انہوں نے خود میرے منہ سے اُس وقت یہ خواب سنی تھی جب کہ
اس کا ذکر میں نے بعض دوسرے دوستوں سے کیا۔ اب دیکھو کتنے سال کے بعد یہ بات پوری
ہوئی ہے ۔ ۱۹۱۵ ء پر بائیس سال گزر چکے ہیں اس عرصہ میں شیخ صاحب میرے دوست رہے ہیں
سلسلہ کے اہم عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں اور انگلستان کے سفر میں بھی میرے ساتھ رہے
ہیں اور اس بات کا خیال بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ ان پر ایسا ابتلاء آئے گا مگر اس کے پورے بیس سال
بعد ۱۹۳۴ ء میں ان کے دل میں بیماری پیدا ہوئی اور ۱۹۳۷ ء میں ظاہر ہوئی اور اگر وہ غور کریں تو
یہی امر میرے اور ان کے درمیان ما بہ الامتیاز ہو سکتا ہے ۔ آخر وجہ کیا ہے کہ بقول ان کے بزرگ
وہ ہیں، سلسلہ کا کام کرنے والے وہ ہیں احمدیت کے حقیقی خادم وہ ہیں اور ان کے ارتداد کی خدا
نے مجھے خبر دی انہیں خبر نہ دی ۔ پھر عجیب بات یہ ہے کہ ان کے ایمان کی خرابی کی تو خدا نے مجھے
اطلاع دے دی مگر میرے ایمان کے خراب ہونے کی انہیں کوئی اطلاع نہ ملی حالانکہ خدا تعالیٰ کے
احکام کی خلاف ورزی کرنے والا میں تھا اور وہ احمدیت کی صحیح رنگ میں خدمت کرنے والے
تھے ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے جرمن کا بادشاہ آسٹریا سے جنگ کرنے کا ارادہ کرے اور آسٹریا
کے کمانڈ ر کو اپنے اس ارادہ سے اطلاع دے دے مگر اپنے کمانڈ ر کو کوئی اطلاع نہ دے۔ کیا کسی
معمولی عقل و فہم رکھنے والے انسان کے دماغ میں بھی یہ بات آ سکتی ہے کہ جسے خدا تعالیٰ نے
نَعُوذُ بِاللهِ مصری صاحب کے ذریعہ تباہ کرنا تھا اُسے تو تمام باتوں کی اطلاع دے دی مگر اپنے
کمانڈر کو کچھ بھی نہ بتایا۔
پھر ۱۹۳۵ء میں میں نے رویا دیکھی جو سنا دی گئی تھی کہ کوئی شخص میرا ازار بند کھول کر مجھے ننگا
کرنا چاہتا ہے اور وہ بھی اس طرح کہ مخلص بن کر دبانے لگا ہے اور ساتھ ہی شرارتاً اُس نے
میرے ازار بند کو کھولنا چاہا لیکن میں اسے دھتکارتا ہوں اور کہتا ہوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے
عبد القادر بنایا بنایا ۔ ہے تم اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ یہ رویا بھی جس وقت میں نے بیان کی اس
وقت اس فتنے کی کوئی بات ظاہر نہیں تھی ۔ پھر آٹھ نو سال ہوئے میں نے رویا دیکھی کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی