مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر

انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 7

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
میں کامیاب ہو گا جس طرح موسیٰ کو دکھ اور تکلیفیں پہنچیں ۔ دشمن کہتا ہے اور میدانوں میں ناچتا
پھرتا ہے کہ اگر سلسلہ احمد یہ سچا ہوتا تو یہ ابتلاء کیوں آتے اور اتنے بڑے بڑے آدمی خلیفہ وقت
پر الزامات کیوں لگاتے؟ مگر میں کہتا ہوں یہ ابتلاء اس کے سچا ہونے کی دلیل ہیں ۔ کسی تفصیل
سے خدا کے مسیح نے خبر دی تھی کہ زینب جس کی شادی آپ کے زمانہ میں ہوئی ایک ایسے شخص سے
بیاہی جانے والی ہے جو حضرت مسیح موعود کے اہلِ بیت پر الزام لگا کر آپ کو دکھ دے گا ۔ اس فتنہ
کے دولیڈ ر ہوں گے ان لوگوں کو خلافت کے بارہ میں وہی اختلاف ہو گا جو خوارج کو تھا۔ وہ پہلے
بیعت کر کے پھر خلیفہ کو گنہگار قرار دے کر علیحدہ ہوں گے ان کا پہلا حملہ اندازا ۲۷ سال بعد وفات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہوگا ۔ اور ۳۰ سال بعد مسیح وہ اس کے خلیفہ کو قتل کرنا چاہیں گے لیکن
ناکام رہیں۔ رہیں گے۔ کیا اس سے بڑھ کر کیا اس سے واضح کیا اس سے عیاں کوئی اور پیشگوئی ہو سکتی
ہے؟ پھر یہ ابتلاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ثبوت ہوا یا آپ کے جھوٹا ہونے کی
دلیل ۔ میں کہتا ہوں دیکھو کس طرح چھوٹے سے چھوٹے ٹکڑے اس خواب کے پورے ہوئے
ہیں ۔ اس خواب میں بتایا گیا ہے کہ رسول کریم یا اس موقع پر تشریف لائے اور جیسا کہ میں
نے اس فتنہ کے شروع میں شائع کر دیا تھا مجھے بھی ایک دن الہام ہوا کہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ۷۸
گو یا خواب میں جو آنحضرت ﷺ کے ورود مبارک کی خبر تھی وہ بھی اس الہام کے ذریعہ
صلى الله
عروس
خدا تعالیٰ نے پوری کر دی اور بتاد کر دی اور بتا دیا کہ رسول کریم ﷺ آگئے ہیں ۔ پھر مجھے جو یہا
کہ:۔
جو یہ الہام ہوا تھا
میں تیری مشکلات کو دور کروں گا اور تھوڑے ہی دنوں میں تیرے دشمنوں
کو تباہ کر دوں گا ۸۹
یہ بھی اسی قول کی طرف اشارہ ہے کہ يَا عَلِيٌّ دَعْهُمْ وَأَنْصَارَهُمْ وَزِرَاعَتَهُمْ یعنی
خود ان کی باتوں پر صبر کرو اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لو اور خدا تعالیٰ پر معاملہ چھوڑ دو۔ سو خدا
تعالیٰ نے مجھے کہا کہ میں خود اس معاملہ کا فیصلہ کروں گا اور ذَرُونِی اقْتُلُ مُوسٰی کے الہام سے
بھی بتا دیا کہ حضرت علی کے زمانہ میں ان کی حکومت تھی انہوں نے خود سزا دی لیکن اس زمانہ میں
خلیفہ موسیٰ کی طرح ایک اور حکومت کے تابع ہو گا اس لئے اس وقت کی سزا خود اللہ تعالیٰ اپنے
ہاتھ میں رکھے گا ۔ پس جماعت کو اس بارہ میں بہت محتاط رہنا چاہئے اور کوئی خلاف قانون حرکت

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
نہیں کرنی چاہئے ۔ ہاں قطع تعلق جو ہوا ہے وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہوا ہے جیسا کہ الہام
سے ظاہر ہے اور علمی جواب دینا اس ممانعت میں شامل نہیں جیسا کہ موسیٰ کے لفظ سے ظاہر ہے ۔
مجھے نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم میں سے ایک شخص نے اس یں سے ایک شخص نے اس حکم کی تعمیل نہ کی
اور وہ سلسلہ کی بدنامی کا موجب ہوا حالانکہ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے زیادہ سخت سزا
دے سکتا ہے۔
پس گومیں پہلے بھی اعلان کر چکا ہوں لیکن آج پھر اس اعلان کو دہرا دیتا ہوں کہ اگر تم میں
سے کسی نے کوئی خلاف قانون حرکت کی تو میں اُسے بلا دریغ جماعت سے خارج کر دوں گا۔ تم
اگر اس فتنہ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہو اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ تم میں سے کون ایسا ہے جو اس فتنہ کا مقابلہ
نہیں کرنا چاہتا تو اس کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ ہے کہ دعائیں کرو اور تبلیغ کرو، دلیلیں دو اور
تبلیغ کرو مگر قانون کو ہاتھ میں مت لو کیونکہ ہمارا خدا کہتا ہے کہ میں خود اس فتنہ کا مقابلہ کروں گا۔
پس جب وہ خوداس مقابلہ کیلئے تیار ہے تو کیسا گستاخ اور بے ادب وہ شخص ہے جو کہے کہ اس کے
مقابلہ سے پہلے میں بھی مقابلہ کرلوں ۔ ہاں قطع تعلق کا حکم الہام سے نکلتا ہے جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا ۔
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلًا
مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اس جگہ قتل کے معنی قتل کرنا ہماری تعلیم کے خلاف ہیں ۔ یعنی ان
لوگوں میں سے کوئی سامنے آئے تو اس سے اعراض کرو ، بات کرے تو خاموش رہو، وہ مجھے چیلنج
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آؤ اور ہمارا مقابلہ کرو مگر جب میرے خدا نے ان کا چیلنج قبول کر لیا
ہے تو میں کون ہوں جو اس کے بعد ان کا چیلنج قبول کروں ۔ اگر ایک شخص سے میں خود مباحثہ کرنے
کیلئے تیار ہو جاؤں اور پھر کوئی احمدی کہے کہ میں مباحثہ کروں گا تو وہ احمدی یقینا گستاخ سمجھا
جائے گا۔ اسی طرح جب خدا نے کہا کہ میں ان کا مقابلہ کروں گا تو میں کون ہوں جو خود ان کا
مقابلہ کروں ۔ ہاں تم دلائل پیش کرو، انہیں سمجھانے کی کوشش کرو، انہیں راہِ راست پر لانے کی
سعی جاری رکھو مگر سزا کا معاملہ تم اپنے ہاتھ میں مت لو کیونکہ خدا کہتا ہے کہ میں خود انہیں سزا دوں
گا ۔ تم غور کرو اور سوچو کہ یہ کتنا ز بر دست نشان ہے جو ظاہر ہوا۔ تیرہ مشابہتیں وہ ہیں جو عقائد
کے لحاظ سے خوارج میں اور مصری پارٹی میں پائی جاتی ہیں اور پانچ وہ مشابہتیں ہیں جو تاریخی
لحاظ سے ان دونوں حملوں میں پائی جاتی ہیں ۔ لوگ تو کہا کرتے ہیں تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ۔ مگر

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
یہاں قریباً دو دہا کے جمع ہو گئے ہیں ۔ اگر اب بھی کوئی سمجھنے کیلئے تیار نہیں تو میں اپنے مخالفین سے
کہتا ہوں اگر تم میں ہمت ہے تو تم اپنے تمام علماء کو ساتھ ملا کر کوئی ایک ہی ایسی پیشگوئی شائع کر دو
اور اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو کیوں خدا کے اس عظیہ ں خدا کے اس عظیم الشان نشان پر ایمان نہیں
لاتے جو اس فتنہ کے ظہور کے ذریعہ پورا ہوا ۔ کون کہہ سکتا تھا کہ یہ لوگ پہلے میری بیعت کریں
گے اور پھر اس بیعت کو توڑ دیں گے ، کون کہہ سکتا تھا کہ یہ کسی زمانہ میں مجھ پر وہی الزام لگائیں
گے جو خوارج نے حضرت علیؓ پر لگائے ، کون کہہ سکتا تھا کہ خوارج میں اور ان لوگوں میں اتنی
ز بر دست مشابہتیں پائی جائیں گی یقیناً سمجھو کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے مطابق ہوا
ہے ۔ پس اس فتنہ کا مقابلہ بیشک ظاہری تدبیروں سے بھی کرو مگر تمہارا اصل کام یہ ہے کہ تم دعاؤں
سے کام لو اور تبلیغ پر زور دو اور قانون کو کبھی اپنے ہاتھ میں مت لو۔ یہ فتنہ خدا تعالیٰ کا ایک
زبردست نشان ہے جو ظاہر ہوا اور جس نے میری صداقت کو آفتاب نیمروز کی طرح ظاہر کر دیا۔
خدا تعالیٰ کے نشانات مختلف اقسام کے ہوا کرتے ہیں۔ اس کا کوئی نشان جلالی ہوتا ہے اور کوئی
قہری ۔ میں جو اس وقت تمہارے سامنے کھڑا ہوں خدا تعالیٰ کا ایک جلالی نشان ہوں اور مصری
پارٹی اس کا ایک قہری نشان ہے ۔ پس خدا تعالیٰ کے ان نشانات سے فائدہ اُٹھاؤ اور اپنی اصلاح
پر زور دو اور نیکی میں ترقی کرو اور خدا تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر کرتے چلے جاؤ تا
کہ مخالف جب کبھی تم پر حملہ کرے وہ تمہیں خدا تعالٰی کی گود میں پائے اور جو شخص خدا تعالٰی کی گود
میں چلا جائے اس پر کوئی حملہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہیں ابدالآباد
تک اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے اور تمہارے ہر مخالف کو نا کام کرے اور تمہیں حجت اور برہان
کی رو سے تمام قوموں پر غلبہ عطا فرمائے اور تمہیں نیکی اور تقویٰ اور راستی میں دوسروں کیلئے نمونہ
بنائے اور خلافت سے مخلصانہ وابستگی کی تمہیں ہر زمانہ میں توفیق بخشے تا کہ تمہارا قدم ترقیات کے
میدان میں آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے اور دنیا کی کوئی قوم اور دنیا کا کوئی فرد تمہاری ترقی میں
روک پیدا نہ کر سکے ۔ امِينَ يَارَبَّ الْعَلَمِينَ ۔
ا الاحزاب : ۵۷ تا ۶۴
الفضل ۱۴، ۱۶، ۱۸ ، ۲۰ ۲۱ ۲۲ ۲۳ اگست ۱۹۶۴ء)
بخاری کتاب الاطعمة باب من ناول او قدم الى صاحبه على المائده شيئا
بخارى كتاب الصلواة باب الصلواة في الجبة الشامية میں نماز جمعہ کی بجائے

انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
9
عام نماز میں جبہ پہننے کا ذکر ہے ۔
نسائی کتاب الصلوة باب ادخال الصبيان المساجد ( مفهوماً )
بخارى كتاب الصلوة باب اذا حمل جارية صغيرة على عنقه في الصلوة
تذکرہ صفحہ ۷۶۶ ۔ ایڈیشن چہارم
بنی اسرائیل : ۳۵
الفضل ۲۰ نومبر ۱۹۳۷ء
ا ، لا تذکرہ صفحہ ۷۵۱۔ ایڈیشن چہارم
مسلم كتاب الجهاد باب تحريم قتل النساء والصبيان في الجهاد
تذکرہ صفحہ ۳۸۱۔ ایڈیشن چہارم
۱۴، ۱۵ لسان العرب جلدا اصفحه ۳۵ مطبوعہ ۱۹۸۸ء ۔ بیروت
مسلم كتاب الامارة باب اذا بويع لخليفتين
كل لسان العرب جلدا اصفحه ۳۵ مطبوعه ۱۹۸۸ ء بیروت
۱۸ تا ۲۳ تذکرہ صفحہ ۷۵۱،۷۵۰ ۔ ایڈیشن چہارم
۲۴ النحل: ۱۲۹
۲۶،۲۵ تذکرہ صفحہ ۷۴۹۔ ایڈیشن چہارم
۲۷ تذکره صفحه ۴۹ ۷۵۰۰۷ ۔ ایڈیشن چہارم
۲۸ تا ۳۲ تذکرہ صفحہ ۷۵۰ ۔ ایڈیشن چہارم
۳۳ النحل : ۱۲۴
۳۴ لسان العرب جلد ا صفحه ۳۸۹ مطبوعہ ۱۹۸۸ء۔ بیروت
۳۵
الانعام: ۲۲ ٣٦ البقرة: ۱۱۵
۳۷ تا ۳۹ تذکره صفحه ۷۰۴۔ ایڈیشن چہارم
۴۰
ا
تذکرہ صفحہ ۷۰۵ ۔ ایڈیشن چہارم
الاحزاب : ۳۴
۴۲ ۴۳ تذکره صفحه ۶۹۲ ۔ ایڈیشن چہارم

انوار العلوم جلد ۱۴
تذکرہ صفحہ ۷۰۵۔ ایڈیشن چہارم
۴۵ تا ۴۸ تذکره صفحه ۵۵۰ ۔ ایڈیشن چهارم
۴۹
تذکرہ صفحہ ۵۵۱،۵۵۰ ۔ ایڈیشن چہارم
۵۰ تا ۵۲ تذکره صفحه ۵۹۷۔ ایڈیشن چهارم
۵۳ تذکره صفحه ۶۱۰ ۔ ایڈیشن چہارم
۵۴
۵۵
تذکره صفحه ۲۰۸ ، ۲۰۹ ۔ ایڈیشن چہارم
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
تذکرہ صفحہ ۶ ۱۷ ۔ ایڈیشن چہارم
۵۹
۶۰
۵۶ تا ۵۸ بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام (مفهوماً)
الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۳۱۶، ۳۱۷ مطبوعہ ۱۹۶۵ ء بیروت
الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۳۲۰ مطبوعہ ۱۹۶۵ ء بیروت
۱۲۶۱ الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۳۲۶، ۳۲۷ مطبوعہ ۱۹۶۵ ء بیروت
الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۳۴۱ تا ۳۴۸ مطبوعہ ۱۹۶۵ ء بیروت
۶۵
۶۹
۷۲
۷۹
الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۶۴ ۳ مطبوعہ ۱۹۶۵ء بیروت
النور : ۵۶
الشورى : ۳۹
بخاری كتاب الفتن باب قول النبي صلى الله عليه وسلم سترون
بعدی امورا تنكرونها
الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد ۳ صفحه ۳۳۴، ۳۳۵ مطبوعہ ۱۹۶۵ء بیروت
التوبة : ٢ ك التوبة : ۴۱ ال البقرة : ۲۲۲
التوبة : ٥ ۷۴ نوح: ۲۷، ۲۸
النساء : ۹۸
القمر : ۴۴
النساء : ۷۸
الفضل ۱۷ جولائی ۱۹۳۷ء
الفضل ۳۰ جولائی ۱۹۳۷ء
البقرة : ١٦٠

آج 10 میں سے 10 باقی