مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
انوارالعلوم (جلد 14), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
الصريمي المعروف بالبُرَک کو معاویہ کے قتل کیلئے اور عمر و بن بکر اتمیمی کو عمر و بن عاص کو
قتل کرنے کیلئے مقر ر کیا ۔
حضرت علی صبح کی نماز کے وقت لوگوں کو نماز میں شامل کرنے کیلئے محلہ میں چکر لگایا کرتے
تھے ۔ ۲۱ ۔ رمضان کو صبح کے وقت جب آپ محلہ کا چکر لگا رہے تھے تو عبد الرحمن نے ان پر حملہ کیا
اور تلوار مار کر سر کو شدید زخمی کر دیا۔ حضرت علیؓ کو جب یہ زخم لگا تو آپ نے فرمایا فُرْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ
کعبہ کے رب کی قسم ! میں کامیاب ہو گیا ۔ یعنی زخم ایسا کاری لگا ہے کہ اب اس سے جانبر نہیں ہو
سکتا ۔ پھر آپ نے فرمایا اس شخص کو پکڑ لو۔ اُس نے دوسرے مسلمانوں پر بھی حملہ کیا مگر مغیرہ بن
نوفل نے اس پر اپنی چادر ڈال دی اور پھر اُٹھا کر زمین پر دے مارا اور دوسرے لوگوں نے باندھ
لیا۔ جب حضرت علیؓ سے پوچھا گیا کہ اے امیر المؤمنین ! اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ تو آپ نے
فرمایا اگر میں زندہ رہا تو خود فیصلہ کروں گا اور اگر مر گیا تو تمہاری جس طرح مرضی ۔ آخر تیسرے
دن آپ اسی زخم سے فوت ہو گئے ۔
برک نے حضرت معاویہ پر اسی تاریخ کو حملہ کیا لیکن چونکہ ان کا پہرہ مضبوط تھا اور شام میں
رہنے کی وجہ سے وہ بڑے محتاط تھے اور ہمیشہ اپنے ارد گرد پہرہ رکھتے اس لئے وہ آدمی اپنے حملہ
میں ناکام رہا۔ انہیں صرف معمولی زخم لگا ۔ یعنی آپ کے سرین کی ایک چھوٹی سی رگ کاٹی گئی۔
اس سے زیادہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہوئی اور ٹرک پکڑا گیا ۔ (ضمناً اس جگہ میں یہ بھی ذکر کر دینا
چاہتا ہوں کہ ہمارے یہاں نماز کے وقت جو پہرہ ہوتا ہے لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں بلکہ ان
میں سے بھی بعض لوگ اعتراض کیا کرتے تھے جو اب مصری پارٹی میں شامل ہیں ۔ جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کے دل میں بھی ایسے ہی ناپاک ارادے تھے اور وہ یہ دیکھ دیکھ کر جلتے تھے کہ پہرہ
کی وجہ سے ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے مگر جیسا کہ آپ لوگوں کو اس واقعہ سے معلوم ہو
گیا ہوگا حضرت معاویہ بھی پہرہ رکھا کرتے تھے اور کوئی ان پر اعتراض نہیں کرتا تھا )
عمر و بن عاص اُس دن بیمار تھے اور وہ نماز کو گئے ہی نہیں لیکن اُن کے گھر سے اُس وقت ایک
شخص خارجہ بن ابی حبیبہ نکلا جسے عمر و بن بكر التمیمی نے یہ سمجھتے ہوئے کہ یہی عمرو بن عاص ہیں قتل
کر دیا۔ جب اسے پکڑ کر لوگ عمرو بن عاص کے پاس لے گئے اور اس نے دیکھا کہ جو شخص وہاں
آتا ہے وہ کہتا ہے السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! تو وہ آنکھ اُٹھا کر کہنے لگا۔ میں نے کس
کو مارا ہے کیا میں نے عمر و بن عاص کو نہیں مارا ؟ جب لوگوں نے اُسے بتایا کہ نہیں بلکہ تو نے
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
خارجہ کو مارا ہے تو بے اختیار اس کی زبان سے یہ فقرہ نکلا کہ اَرَدْتُ عَمْرًا أَرَادَ اللَّهُ خَارِجَةَ
میں نے تو عمرو کا اردہ کیا تھا مگر خدا نے خارجہ کا ارادہ کیا اور اس کے بعد یہ فقرہ ایک ضرب المثل
بن گیا۔ اب اگر کسی نے یہ کہنا ہو کہ میں نے تو فلاں کام کا ارادہ کیا تھا مگر خدا نے نہ چاہا اور فلاں
کام ہو گیا تو عربی زبان میں وہ یہ کہا کرتا ہے کہ أَرَدْتُ عَمْرًا أَرَادَ اللَّهُ خَارِجَةَ
۴۲ھ میں خوارج نے پھر زور کیا اور پہلے لیڈر کے مارے جانے پر مسفورڈ کی بیعت
کی ۔ اس کے بعد کے حالات سے ہمیں زیادہ بحث نہیں اس لئے میں اس حد تک ہی ان کے
حالات بتاتا ہوں ۔
اب میں ان لوگوں کے مذہبی پہلو کو لیتا ہوں اور جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں ان لوگوں کی
ابتدا تحکیم سے ہوئی ہے ۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ شامیوں نے جو مغربی سیاست کی تعلیم پا چکے تھے
اندر ہی اندر رشوتوں سے حضرت علیؓ کے لشکر میں سے بعض کو اس امر کیلئے تیار کیا ہوا تھا کہ اگر
شکست ہونے کا خطرہ ہوا تو ہم قرآن بلند کر دیں گئے تم اُس وقت ہماری تائید کے لئے کھڑے
ہو جانا اس طرح مسلمانوں کا کمزور طبقہ ہمارے ساتھ مل جائے گا۔ چنانچہ انہوں نے تائید کی اور
قرآنی حکم کو ماننے کے پسندیدہ خیال نے ایک گروہ کو جو حضرت عثمان کے وقت سے اعتراض
کرنے کی عادت ڈال چکا تھا، جادۂ صواب سے پھر ا دیا اور انہوں نے ان رشوت خوروں کی
تائید کرنی شروع کر دی لیکن جونہی ان کے کہنے سے کمیشن کا فیصلہ ہو گیا جو لوگ بے وقوف عابد تھے
انہیں غلطی محسوس ہوئی اور وہ تحکیم کے خلاف ہو گئے اور حضرت علیؓ سے کہنے لگے کہ تم نے گناہ کیا
ہے اور ایک جرم کا ارتکاب کیا ہے اور جو لوگ شرارتی تھے انہوں نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا کر
فتنہ کو ہوا دینی شروع کر دی لیکن اب حضرت علیؓ کو وعدہ کے ایفاء کے خیال نے پیچھے ہٹنے سے
روکا۔ اور ان لوگوں کے دلوں میں جو یہ سمجھتے تھے کہ حضرت علیؓ نے گناہِ کبیرہ کیا ہے یہ سوال پیدا
ہونا شروع ہوا کہ جب خلیفہ گناہ کبیرہ کر سکتا ہے تو پھر وہ خلافت معصوم کا اہل کس طرح ہو سکتا ہے ؟
پس ان لوگوں نے طے کیا کہ خلافت کا مسئلہ ہی غلط ہے ۔ در حقیقت خلافت شخصی نہیں بلکہ قومی ہے
اور وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوامِنُكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ٦٥ میں جس خلافت کا ذکر ہے وہ بھی قومی ہے نہ کہ شخصی ۔
اور اَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمُ ، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ہاں نظام کو چلانے کیلئے ایک
شخص کی بیعت اور اطاعت ضروری ہے مگر جماعت مسلمین اس کی نگران ہوگی اور جب چاہے گی
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
اسے علیحدہ کر دے گی کیونکہ خلافت قوم کی ہے نہ کہ شخص کی اور خلیفہ قوم کا نائب ہے ۔ جب تک
افراد کا تعلق رہے وہ حاکم ہو گا مگر جب قوم کا سوال آئے گا وہ ان کے مشورہ کا پابند ہوگا اور اگر
نہیں مانے گا تو الگ کیا جائے گا۔
صلى الله
جب ایک قدم انسان غلط اُٹھاتا ہے تو اسے دوسرا قدم بھی غلط اُٹھانا پڑتا ہے ۔ جب خوارج
کا دماغی توازن بگڑا تو ان کے خیالات کی رو اب اس طرف گئی کہ رسول کریم ﷺ نے تو فرمایا
ہے کہ اپنے حاکم سے الگ نہیں ہونا جب تک اس سے کفر بواح نہ دیکھو۔ ۲۷ تو پھر اگر اس
طرح امیر سے الگ ہونا جائز ہے تو اس حدیث کے کیا معنی ہوں گے ۔ آخر انہوں نے اس کا یہ
جواب تجویز کیا کہ کفر نام ہے نافرمانی کا اور جو کوئی گناہ کرتا ہے وہ نافرمانی کرتا ہے۔ پس جس
شخص کی نسبت ثابت ہو کہ اس نے کوئی کام خلاف قرآن کیا ہے وہ گنہگار ہے اور جب گنہگار ہے
تو کافر ہے اور جب کافر ہے تو رسول کریم ﷺ کے حکم کے مطابق اس کے خلاف خروج جائز
ہے ۔ اسی طرح ان میں کسی بد عملی پر کافر قرار دینے بر کا فر قرار دینے کا مسئلہ رائج ہو گیا اور اس کی وجہ ۔ سے ہزاروں
مسلمانوں کے خون انہوں نے کئے ۔ جیسے عبداللہ بن خباب اور دھقان ایرانی کا خون صرف
حضرت علیؓ کو نیک کہنے کی وجہ سے کیا گیا۔
ان لوگوں کا طریق بالکل آجکل کے احراریوں کی طرح تھا۔ حضرت علیؓ لیکچر دیتے تو یہ
لوگ بیچ میں شور مچا دیتے تھے ۔ چنانچہ ایک دن آپ مجلس میں بیٹھے تھے تا کہ ابو موسیٰ کو
بھجوائیں کہ دو خارجی زرعہ اور حرقوص آئے اور انہوں نے نعرہ لگایا کہ لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ
حضرت علیؓ نے فرمایا درست ہے ۔ لَا حُكْمَ إِلَّا لِلَّهِ ۔ اس پر حرقوص نے کہا اے علی ! اپنے گناہ
سے تو بہ کرو اور اپنے فیصلہ کو واپس لو اور دشمن سے لڑنے کے لئے نکلو ۔ حضرت علیؓ نے کہا۔ جب
میں نے کہا تھا بات نہ مانی اب تو عہد ہو چکا عہد توڑا نہیں جا سکتا ۔ حرقوص نے کہا یہ عہد نہیں یہ تو
گناہ ہے اس سے تو بہ کرنی چاہئے ۔ حضرت علیؓ نے کہا یہ گناہ نہیں رائے کی غلطی ہے جس سے میں
نے تم کو روکا تھا مگر تم باز نہ آئے ۔ اس پر زرعہ نے کہا اے علی ! اگر تم تحکیم الرجال سے باز نہ آئے
تو میں تم سے لڑوں گا ۔ حضرت علیؓ نے کہا مجھے نظر آ رہا ہے کہ تو لڑائی میں مارا جائے گا اور ہوا تیری
لاش پر چلے گی ۔ اس نے کہا کاش ! خدا کی راہ میں ایسا ہی ہو۔ اس پر دونوں کھڑے ہو گئے اور
لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ کے نعرے لگاتے ہوئے چلے گئے ۔
اسی طرح حضرت علیؓ ایک دن لیکچر دے رہے تھے تو خوارج مسجد کے اندر پھیل کر بیٹھ گئے
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
جیسے حضرت عثمان کے وقت کیا کرتے تھے اور چاروں طرف سے نعرہ تحکیم بلند کرنا شروع کر دیا۔
پہلے ایک طرف سے آواز اُٹھی لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ پھر دوسری طرف سے آواز اٹھی لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ
پھر تیسری طرف سے آواز آئی لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ پھر چوتھی طرف سے آواز اٹھی لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ -
حضرت علی نے جواب میں کہا۔ اللَّهُ أَكْبَرُ كَلِمَةُ حَقِّ اُرِيْدَ بِهَا بَاطِلٌ بات تو جو تم کہتے ہو بچی ہے
مگر دیکھوتم یہ سچی بات کیسی بُری جگہ استعمال کر رہے ہو اور کیسا غلط استدلال کر رہے ہو۔
اسی طرح ایک اور دن حضرت علیؓ خطبہ پڑھ رہے تھے کہ ایک شخص نے کھڑے ہو کر تحکیم کی
آواز بلند کی اور پھر ہر طرف سے مختلف لوگوں نے تحکیم کی آواز بلند کرنی شروع کر دی اس پر
حضرت علی نے کہا۔ اللَّهُ أَكْبَرُ كَلِمَةُ حَقّ أُرِيدَ بِهَا بَاطِل اور پھر فرمایا تم میری خلافت پر
اعتراض کرتے ہو مگر کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ امارت ضروری ہے
چاہے نیک کی ہو یا بد کی ۔ یہ کہہ کر آپ خطبہ کیلئے کھڑے ہوئے مگر انہوں نے پھر لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ
کا شور مچادیا ۔ جس پر آپ کو خطبہ چھوڑنا پڑا اور خطبہ بند کر کے گھر چلے گئے ۔ ۱۸
خوارج جیسا کہ میں بتا چکا ہوں حضرت عثمان کے زمانہ سے شروع ہوئے اور حضرت علیؓ
کے زمانہ میں ایک باقاعدہ جماعت بن گئے ۔ حضرت عثمان کے زمانہ میں محبانِ علی اپنے آپ کو
ظاہر کرتے تھے اور بعد میں حضرت علیؓ سے جُدا ہو کر ایک علیحدہ جماعت بن گئے ۔ مگر اس وقت بھی
ممتاز جماعت نہ بنے تھے صرف حضرت علیؓ کی مخالفت اور ان پر ذاتی اعتراض تک ان کا اختلاف
محدود تھا ۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے بحث مباحثہ سے ایک خاص شکل ان کے عقائد کی ہوتی گئی ۔
آخر ۶۴ ھ میں انہوں نے اپنے اصول با قاعدہ تجویز کئے اور اس موقع پر ان میں اختلاف ہو گیا
اور وہ پانچ فرقے ہو گئے ۔
واقعہ اس طرح ہوا کہ اُس وقت خوارج دو علاقوں میں پھیل گئے، کچھ بصرہ کی طرف اور کچھ
یمامہ میں ۔ جو بصرہ میں تھے ان کا لیڈ ر نافع بن الازرق تھا اور جو یمامہ کو گئے ان کا لیڈ رنجدہ بن عویمر
تھا اور ان کے ناموں کے دوفرقے بن گئے ایک از ارقہ کہلاتے تھے اور دوسرے نجدیین ۔
نافع بن از رق نے اپنے مذہب کے اصول بنائے اور جماعت کو جمع کر کے یوں بیان کیا کہ
کیا ہم شریعت کے تابع اور قرآن اور سنت کے متبع نہیں ؟ ساتھیوں نے کہا ہاں ۔ اس نے کہا کیا
ہمارے دشمن رسول کریم ﷺ کے دشمن نہیں اور آپ کے دشمن چونکہ مشرک تھے کیا وہ مشرک
نہیں ؟ انہوں نے کہاں ہاں ۔ اس پر اس نے کہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے بَرَاءَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
إِلَى الَّذِينَ عَاهَدْ تُمْ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ - 19 تو معلوم ہوا اپنے دشمنوں سے ہمیں براءت ضروری
ہے ۔ پھر کہنے لگا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِنْفِرُوا خِفَافاً وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
فِي سَبِيلِ الله کے کہ خواہ ایک ایک نکلو خواہ دو دو بہر حال ضروری یہ کہ اپنے اموال اور اپنے
نفوس سے خدا تعالیٰ کی راہ میں جنگ کرو تو معلوم ہوا جو لوگ ہم میں سے ایسے ہیں کہ ہمارے
ساتھ مل کر دشمنوں سے جنگ نہیں کرتے اور چھپے بیٹھے ہیں ان کا حکم مشرکوں کا حکم ہوا۔ وہ کہنے
لگے بالکل ٹھیک ہے پھر وہ کہنے لگا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَلَا تُنْكِحُوا الْمُشْرِكِينَ
مشرکوں سے نکاح نہ کرو تو معلوم ہوا ان لوگوں سے نکاح بھی نا جائز ہے وہ کہنے لگے ہاں ۔ پھر وہ
کہنے لگا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ اِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّهُمُ الْمَلِئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَا كُنتُمْ
قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ قَالُوا أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ فَتُهَاجِرُوا
فِيهَا ٢ کہ جن لوگوں کی جانیں فرشتے ایسی حالت میں نکالیں گے کہ انہوں نے اپنی جان پر ظلم
کیا ہوا ہو گا وہ ان سے دریافت کریں گے کہ تمہاری کیسی حالت رہی ہے؟ وہ کہیں گے ہم دنیا میں
سخت کمزور تھے اس پر وہ جواب دیں گے کہ کیا اللہ تعالیٰ کی زمین وسیع نہیں تھی اور کیا تم ہجرت نہیں
کر سکتے ؟ اس سے معلوم ہوا کہ دشمنوں کے ملک میں رہنا حرام ہے ۔ وہ کہنے لگے بالکل درست
ہے ۔ پھر وہ کہنے لگا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ - ٣ کہ
تم مشرکوں کو جہاں کہیں پاؤ قتل کرو۔ پس ہمیں بھی اپنے دشمنوں کو جہاں ملیں انہیں قتل کرنا واجب
ہوا۔ انہوں نے کہا ہاں ۔ پھر وہ کہنے لگا اللہ تعالیٰ نوح کی زبان سے فرماتا ہے ۔ رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى
الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا - إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوْا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا ۴
کہ اے رب ! ان کا فروں میں سے کسی کو زمین پر نہ چھوڑ نہ ان کے مردوں کو نہ عورتوں کو، نہ لڑکوں
کو نہ لڑکیوں کو کیونکہ اگر ان میں سے کوئی بھی باقی رہا تو پھر اس سے گھر شروع ہو جائے گا لیکن
چونکہ یہ شبہ ہو سکتا تھا کہ یہ صرف حضرت نوح کے دشمنوں کے متعلق حکم ہے عام لوگوں کے دشمنوں
کے متعلق نہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا کہ اَکفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُمْ
بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ ۷۵ کہ کیا تمہارے دشمن ان دشمنوں سے اچھے ہیں یا تمہیں خدا تعالیٰ نے بری
قرار دیا ہے پس جب نوح کے دشمنوں اور ہمارے دشمنوں کا حال یکساں ہوا تو معلوم ہو ا ہمارے
لئے اپنے دشمنوں کی عورتوں اور ان کے بچوں کا قتل بھی واجب ہے انہوں نے کہا ہاں ۔ پھر وہ
کہنے لگا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَخْشَوْنَ
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
النَّاسَ كَخَشْيَةِ اللَّهِ اَوْ اَشَدُّ خَشْيَةً ٦ کہ جب قتال فرض ہوا تو ایک فریق لوگوں سے
ویسے ہی ڈرنے اور خوف کھانے لگا جیسے خدا سے ڈرا جاتا ہے پس معلوم ہوا کہ تقیہ حرام ہے لوگوں
نے کہا بالکل درست ۔ پھر کہنے لگا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ
الْبَيِّنَتِ وَالْهُدَى مِنْ بَعِدِ مَا بَيَّنَّهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَبِ أُولَئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ
وَيَلْعَنُهُمُ اللَّعِنُونَ ۷ کہ وہ لوگ جو ہماری باتیں چھپاتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت
ہے ۔ پس معلوم ہوا کہ ہم پر اپنے دین کی تبلیغ واجب ہے ۔ اس پر سب نے اس کی تصدیق کی اور
از ارقہ کا یہ مذہب قرار پایا مگر اس کے اس دعوی کی خوارج کے ایک دوسرے لیڈ رعبداللہ بن اباض
نے تکذیب کی اور کہا کہ باقی مسلمان مشرک نہیں وہ صرف کافر نعمت ہیں ان کے ملک میں رہنا
جائز ہے اور ان سے نکاح جائز ہے اور ورثہ جائز ہے اور ان کا ذبیحہ بھی جائز ہے مگر جب عبداللہ
بن اباض اور نافع بن از رق کا فیصلہ ایک تیسرے لیڈر عبد اللہ بن صفار نے سنا تو وہ عبداللہ بن اباض
سے کہنے لگا کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے بیزار ہے کیونکہ تو نے نرم فیصلہ کیا اور مذہب میں کمی کر دی ہے اور
نافع بن از رق سے بھی بیزار ہے کیونکہ اس نے مذہب میں زیادتی کر دی ہے اور بڑا سخت فیصلہ
کیا ہے ۔ اُس وقت ایک اور عالم ان میں ابو بہتیں ہیصم بن جابر الضبعی تھا۔ اس نے کہا اصل
بات یہ ہے کہ ہمارے دشمنوں کا حال تو مشرکوں کا سا ہے لیکن ان کے ملک میں رہنا جائز ہے جس
طرح مسلمان مکہ میں کفار کے تابع رہے تھے اور مشرکوں کے احکام ان پر جاری ہیں ہاں نکاح
وغیرہ ان سے جائز ہے کیونکہ وہ منافق ہیں اور اسلام کا منہ سے دعویٰ کرتے ہیں اور منافق سے
نکاح جائز ہوتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے پانچ فرقے ہو گئے ۔
(1) از ارقہ جن کا عقیدہ تکفیر مسلمین وقاعدین اور براءت اور استعراض اور استحلال اموال
اور قتل اطفال تھا۔
(۲) اباضہ ۔ جن کا عقیدہ یہ تھا کہ دوسرے مسلمان کا فر بالنعمۃ ہیں ۔ باقی امور میں ان کا معاملہ
مسلمانوں والا ہی سمجھا جائے گا ۔
(۳) صفریہ ۔ جو عبد اللہ بن صفار کے مرید تھے ۔
(۴) نجد یہ جو نجدة بن عویمر کے مرید تھے ۔
ان دونوں کا عقیدہ ایک تھا ۔ صرف یہ فرق تھا کہ صفریہ کا خیال تھا کہ ان مسلمانوں سے جہاد
ضروری نہیں چنانچہ آخر یہ سب یہ سب مسلمانوں کی لڑائی سے باز آ گئے ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
(۵) البہیہ ۔ ان کا عقیدہ ہے کہ مسلمان مشرک ہیں ۔ ان کو قتل کرنا اور ان کی اولادوں کو قتل کرنا
جائز ہے مگر ان میں رہنا نا جائز نہیں اور نہ ان سے نکاح جائز ہے اور نہ ان کا ورثہ لینا۔اس
کے بعد ان کے اور فرقے ہو گئے ۔
چنانچہ ایک فرقہ العجاورۃ ہے جس کا یہ خیال ہے کہ سورہ یوسف قرآن کا حصہ نہیں ۔ اور اس
کی وجہ یہ ہے کہ سورہ یوسف میں وہ بین دلیل موجود ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ کافر بادشاہ کے
ماتحت رہنا بھی جائز ہے مگر چونکہ ان کا عقیدہ اس کے خلاف تھا اس لئے یہ کہا کرتے تھے کہ یہ
پرانا قصہ ہے قرآن کا حصہ نہیں ۔ یہ لوگ اپنے بچہ کو بھی کافر کہتے ہیں جب تک بڑا نہ ہوا اور اسے
تبلیغ کر کے مسلمان نہ کریں ۔ ان لوگوں کا سورہ یوسف کا انکار بھی اسی غلطی سے پیدا ہوا ہے کہ
کفار کے علاقہ میں نہیں رہنا ۔ چونکہ سورہ یوسف اس خیال کو رڈ کرتی ہے اس لئے انہوں نے اس
کے قرآن کا جزو ہونے سے بھی انکار کر دیا۔
نجد یہ فرقہ کا عقیدہ ہے کہ صغائر گناہ کا بہ تکرار مرتکب اگر کبائر کا بہ تکرار مرتکب نہ بھی ہو تب
بھی کافر ہے ۔ تقیہ جائز سمجھتے ہیں اور دشمنوں کے اموال کو جائز ۔ اور جو جائز نہ مانے وہ کافر ۔
ثعالبہ فرقہ کا خیال ہے کہ بچہ کی حکومت جائز ہے مگر بڑا ہو کر حق کے خلاف چلے تو اسے الگ
کیا جائے۔
بہیہ کا دعوی ہے کہ امام کافر کے ماتحت جو رہے وہ بھی کافر ہی سمجھا جائے گا ۔ یعنی دلی مرضی
سے نہ کہ تقیہ سے جیسا کہ وہ خود کرتے ہیں ۔ ہیں۔
سے
جیسا کہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے خوارج کا طریق عمل یہ تھا کہ :۔
(1) وہ مخفی رہتے ۔ چنانچہ بار بار مختلف زمانوں میں وہ ظاہر ہوئے ۔ حضرت عثمان کے وقت
میں بھی مخفی رہے ۔ حضرت علیؓ کے زمانہ میں بھی اور معاویہ کے زمانہ میں بھی ۔
(۲) مسلمانوں پر اور خصوصاً خلفاء پر الزام لگا کر بدنام کرتے کہ وہ بدکار تھے ۔ چنانچہ
حضرت علی پر بھی ان کا یہ الزام ہے اور دوسرے مسلمانوں پر بھی ۔ چنانچہ وہ مسلمانوں کو محلین کہتے
تھے جس کے معنی ہیں حلال سمجھنے والے اور اس نام کی وجہ تسمیہ وہ یہ بتاتے تھے کہ یہ لوگ جس جان
کو خدا نے حرام کیا ہے اسے حلال سمجھتے ہیں اور لوگوں کے مال کھا جاتے ہیں اور عورتوں کی عصمت
خراب کرتے ہیں ۔ اور مال جمع کرنا حرام ہے ۔ یہ مال جمع کرتے ہیں اور جہاں بیت المال کا مال
خرچ کرنا چاہئے وہاں خرچ نہیں کرتے نا جائز جگہ پر خرچ کرتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
حضرت عثمان کے زمانہ میں جب فتنہ اُٹھا تو اُس وقت کوفہ کے گورنر سعید بن العاص تھے۔
حضرت عثمان کو ان پر اتنا اعتماد تھا کہ جب آپ نے قرآن لکھوانے کا فیصلہ کیا تو آپ نے
العاص کو ہی اس کو اس کونسل کا پریذیڈنٹ بنایا جو مختلف نسخوں کا مقابلہ کرتی تھی اور فرمایا جہاں
سعید بن العام
اختلاف ہو وہاں جو فیصلہ سعید بن العاص کرے گا وہی قبول کیا جائے گا ۔
یہ گورنر ہو کے جب کوفہ آئے اور لوگوں کو پتہ لگا کہ سعید بن العاص آ رہے ہیں تو ان میں
سے ایک شخص نے جو حمص سے کوفہ کی طرف جارہا تھا اور جو عبد اللہ بن سبا کے ساتھیوں میں سے تھا
کوفہ پہنچ کر ایسی حالت میں جبکہ جمعہ کی وجہ سے سب لوگ مسجد میں جمع تھے کہنا شروع کر دیا کہ میں
ابھی سعید بن العاص سے جُدا ہوا ہوں اور اسکے ساتھ ایک منزل ہم سفر رہا ہوں ۔ وہ عَلَی الأَعْلان
کہتا ہے کہ میں کوفہ کی عورتوں کی عصمتوں کو خراب کر دوں گا اور کہتا ہے کہ کوفہ کی جائیدادیں قریش
کا مال ہیں اور یہ شعر فخر یہ پڑھتا ہے کہ :۔
وَيْلٌ لا شَرَافِ النِّسَاءِ مِنِّي
صَحِيحٌ كَانَّنِي مِنْ جِنِّي
کہ کوفہ کی شریف عورتوں میں سے ایک کی عصمت بھی نہیں بچے گی اور میں ان سے اس
طرح بدکاری کروں گا جس طرح پتھر سے پتھر ٹکراتا ہے تو آوازیں نکلتی ہیں کیونکہ میں ایسا مضبوط
آدمی ہوں گو یا جنات میں سے ہوں ۔ عوام الناس نے جب یہ سنا تو اُن کی عقل ماری گئی اور جب
سعید بن العاص آئے تو انہیں کہنے لگے ہمیں آپ کی ضرورت نہیں آپ واپس چلے جائیں
حالانکہ یہ بالکل جھوٹا الزام تھا جو سعید بن العاص پر لگایا گیا غرض و با غرض وہ مسلمانوں پر عموماً اور خلفاء پر
خصوصاً بدکاری کے الزامات لگایا کرتے تھے ۔
(۳) وہ خلفاء پر مال کو غلط طور پر استعمال کرنے کا الزام لگاتے خصوصاً حضرت عثمان پر ۔
(۴) ظلم کا الزام لگاتے کہ تم سخت ظالمانہ سزائیں دیتے ہو۔
(۵) با وجود بظاہر عبادت اور زہد اور شدت فی الاسلام کا دعویٰ کرنے کے کفار کے ساتھ
ان کا میل جول زیادہ ہوتا ۔
(۶) خلافت اور امارت کے خلاف اعتراض کرتے رہتے اور قوم کو بحیثیت مجموعی خلیفہ قرار
دیتے اور الامْرُ شُورِی بَيْنَهُمْ سے استدلال کرتے تھے۔
اب دیکھو کہ کس طرح ان امور میں مصری صاحب اور خوارج کے درمیان اتحاد پایا جاتا
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
ہے اور کیسے شاندار رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوئی ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے دیکھا کہ میں علیؓ ہوں اور ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کی مزاحمت کر رہا ہے
میں نے خوارج کے حالات بتائے ہیں ان سے معلوم ہو سکتا ہے کہ خوارج کے گروہ اور مصری صاحب
کے درمیان پوری موافقت ہے ۔
(۱) خوارج پہلے بیعت میں تھے پھر حضرت علی کو گنہگار قرار دے کر بیعت سے علیحدہ
ہوئے۔ یہی حال مصری صاحب کا ہے ۔ مصری صاحب بھی پہلے میری بیعت میں تھے پھر مجھ پر
اخلاقی الزام عائد کر کے اور مجھے گنہگار قرار دے کر وہ بیعت سے الگ ہوئے ۔
(۲) خوارج کا مطالبہ تھا کہ تو بہ کر لو پھر ہماری تمہاری صلح ہو جائے گی ۔ بعینہ یہی مصری صاحب
نے مجھ سے مطالبہ کیا ہے بلکہ آخر میں انہوں نے یہاں تک لکھا کہ علیحدہ ا کہ علیحدہ کمرہ میں میں آپ کے
پاس آ جاتا ہوں آپ صرف میرے سامنے تو بہ کر لیں تو میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر
آپ کے ساتھ ہو جاؤں گا ۔ خوارج کے متعلق بھی آتا ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ اگر علی توبہ کر لیتے
تو بڑا مزہ آتا کیونکہ پھر ہم کہہ سکتے تھے کہ اب تو انہوں نے اپنے منہ سے گناہ کا اقرار کر لیا ہے اور
جب انہوں نے گناہ کیا تو خلافت سے الگ ہو گئے ۔ اب ہماری مرضی ہے جسے چاہیں خلیفہ
بنا ئیں اور جسے چاہیں نہ بنائیں ۔
(۳) خوارج نے حضرت علیؓ سے تحکیم کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے مان لیا تو پھر اس سے پھر
گئے ۔ انہوں نے بھی کمیشن کا مطالبہ کیا۔ میں نے پہلے تجربہ کی بناء پر نہیں مانا مگر جب میں نے
کمیشن کی تشریح چاہی تو خاموش ہو گئے اور اب جواب تک نہیں دیتے ۔ اور اگر میں حضرت علیؓ کی
طرح ان کی بات مان لیتا تو جھٹ کہتے دیکھا انہیں اپنی خلافت پر شبہ ہے ۔
(۴) خوارج کا دعویٰ تھا کہ خلافت قومی ہے نہ کہ فردی اور یہ کہ امیر کی نگران قوم ہے ۔
جب کوئی اُسے بگڑا ہوا دیکھے اس سے علیحدہ ہو جائے بعینہ یہی دعویٰ مصری صاحب کا ہے ۔
(۵) خوارج گندے الزام خلفاء اور صحابہؓ پر لگاتے تھے۔ یہی مصری صاحب کرتے ہیں ۔
مجھ پر جو الزام لگاتے ہیں وہ تو اکثر مشہور ہیں ۔ جماعت پر بھی انہوں نے اس طرح اپنے خط میں
الزام لگایا ہے کہ جماعت میں بدکاری بہت بڑھ گئی ہے اور پھر دہریت کا الزام بھی انہوں نے
جماعت پر لگایا۔
(۶) خوارج کہتے تھے کہ یہ لوگ اندھے ہیں کہ کہتے ہیں علی جو کچھ کرتا ہے ٹھیک ہے اور اس
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
قول کی وجہ سے مشرک ہو گئے ہیں یہی دعویٰ مصری صاحب کا ہے وہ کہتے ہیں کہ اس طرح لوگ
اندھا دھند خلیفہ کی اطاعت کر کے بگڑ گئے ہیں حالانکہ ہمارا یہ دعوی ہے کہ جب تک خلافت اسلامی
ہو خلیفہ مذہب کے خلاف چل ہی نہیں سکتا اور جو کچھ کرے گا خدا اور رسول کے حکم کے مطابق
کرے گا۔
( ۷ ) خوارج با وجود اسلام میں دوسروں سے زیادہ تشدّ دظاہر کرنے کے دشمنانِ اسلام
کے دوست تھے اور کفار ایران اور مسیحی اور مرتد اور زکوۃ نہ دینے والے ان کے گرد جمع ہو جاتے
اور ان کی امداد کرتے تھے ۔ یہی حال مصری صاحب کا ہے باوجود اس دعوی کے کہ خلیفہ کی وجہ سے
احمدیت کمزور ہو گئی ہے اب میں اس کو اعتراضوں سے پاک کر کے تبلیغ کو وسیع کر دوں گا اور
احمدیت کو مضبوط کروں گا، احرار اور آریہ اور سکھ اور جماعت کے مخالف افسر سب ان کے ساتھ
ہیں اور ان کی ہر طرح امداد کرتے ہیں اور باوجود اس کے کہ وہ نبوت اور کفر و اسلام کے مسائل
میں اب اب تک اپنے آپ کو ہمارے ہم خیال ظاہر کرتے ہیں پھر بھی پیغامی ان کی مونچھ کا بال بنے
ہوئے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مصری صاحب کے دعوے سب لاف و گزاف ہیں ۔ اصل میں
وہ احمدیت کو کمزور کر رہے ہیں ۔ چنانچہ الہام الہی يَا عَلِيُّ دَعْهُمْ وَأَنْصَارَهُمْ وَزِرَاعَتَهُمْ
میں بھی پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ ان خوارج کے تین حصے ہوں گے ۔ اول خود، دوم اندرونی
منافق ، سوم ۔ غیر قو میں ۔
(۸) خوارج اہلِ بیت کے دشمن تھے ۔ مصری صاحب بھی سب اہلِ بیت مسیح موعود پر حملہ کر
رہے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے نہ صرف مجھ پر، میرے بھائیوں پر اور میری لڑکیوں پر ہی گندے
الزام لگائے بلکہ حضرت (اماں جان ) کو بھی الزامات میں ملوث کرنے کی کوشش کی ۔
(۹) خوارج کی ابتدا خفیہ کارروائیوں سے ہوئی ہے ۔ یہی حال مصری صاحب کا ہے یہ بھی
ایک عرصہ تک خفیہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور اس کا انہیں خود بھی اعتراف ہے۔
(۱۰) خوارج سزاؤں میں سختی اور اخراج کا الزام لگاتے تھے ۔ یہی مصری صاحب کرتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ ذرا خلیفہ وقت کا کوئی مخالف ہو جائے تو اُسے بڑی سخت سزا دیتے ہیں ۔
(۱۱) خوارج کے گرد سزا یافتوں کا گر وہ تھا ۔ مصری صاحب کے ساتھ بھی ایسے ہی لوگ ملے
ہوئے ہیں جنہیں سلسلہ کی طرف سے ان کے کسی قصور کی بناء پر سزا ملی ۔
(۱۲) خوارج حضرت علیؓ کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے تھے۔ یہی مصری صاحب کہتے ہیں
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
بلکہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے اسی وجہ سے ایک عرصہ سے آپ کے پیچھے نماز پڑھنی چھوڑ رکھی تھی ۔
( ۱۳ ) خوارج کو پہلے حضرت علیؓ کے کیریکٹر پر شبہ ہوا پھر خلافت کے مسئلہ پر۔ یہی مصری
صاحب کا حال ہے۔ انہیں بھی پہلے میرے کیریکٹر کے متعلق شبہ ہوا اور پھر انہوں نے خلافت
سے معزولی کا سوال اُٹھا دیا۔ یہ ویسی ہی بات ہے جیسے ہم کسی کو جب جماعت سے اخراج کی سزا
دیتے ہیں تو معاً اس پر یہ انکشاف ہو جاتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نبی نہ تھے ۔ انہیں بھی پہلے
میرے متعلق شبہات پیدا ہوئے اور پھر خلافت کے متعلق انہیں شبہ پیدا ہو گیا۔
ان تفصیلات پر نگاہ دوڑاؤ اور پھر دیکھو کہ یہ کیسی زبر دست پیشگوئی ہے جو پوری ہوئی مگر
اللہ تعالیٰ کی پیشگوئی اس سے بھی زیادہ شان کے ساتھ پوری ہوئی ہے۔ اور وہ تاریخی واقعات کی
مشابہت ہے جو خوارج کے فتنہ اور شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کے فتنہ میں پائی جاتی ہے۔ چنانچہ
ا۔ خوارج کا وہ سب سے بڑا لیڈر جس نے حضرت عثمان کے زمانہ میں فتنہ اُٹھا یا نو مسلم تھا
اور مصری کہلاتا تھا ۔ گو وہ مصری نہ تھا یعنی عبداللہ بن سبا۔ شیخ عبدالرحمن صاحب بھی نو مسلم ہیں اور
مصری کہلاتے ہیں گو وہ مصری نہیں ہیں ۔
۲۔ پھر ایک نہایت زبر دست مشابہت جو فتنہ خوارج اور مصری فتنہ میں پائی جاتی ہے یہ ہے
کہ خوارج کا وہ بڑا لیڈ رجس نے حضرت علی پر حملہ کیا تھا اس کا نام بھی عبد الرحمن تھا اور اس کا نام
بھی عبد الرحمن ہے ۔
ہے۔
(۳) تیسری مشابہت جو ان دونوں فتنوں میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ شیخ صاحب اقرار
کرتے ہیں کہ انہوں نے ۱۹۳۴ء سے میرے خلاف واقعات سنے اور میرے خلاف اپنے دل
میں فیصلہ کیا ۔۱۹۳۴ ء اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات میں ستائیں سال کا فاصلہ
ہے گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے ستائیس سال بعد انہوں نے فتنہ کی بنیاد
رکھی اور یہ عجیب بات ہے کہ عین اسی سال میں خوارج نے اختلاف کا اظہار کیا تھا یعنی ہجرت کے
۳۷ ویں سال میں ۔ اور چونکہ ہجرت کے دسویں سال کے بعد رسول کریم ﷺ فوت ہوئے تھے
اس لئے ۳۷ھ جس میں خوارج نے اختلاف کا اظہار کیا دراصل رسول کریم ﷺ کی وفات کے
بعد ستائیسواں سال تھا۔ ادھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس صدی کے ساتویں سال کے بعد
فوت ہوئے ہیں ۔ پس ۱۹۳۴ ء بھی دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد
ستائیسواں سال تھا جس میں مصری صاحب نے اپنے فتنہ کی بنیاد رکھی ۔ غرض حضرت مسیح موعود
صلى الله -
انوار العلوم جلد ۱۴
مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر
علیہ السلام نے پیشگوئی فرمائی کہ میں علی ہوں اور میرے خلاف خوارج کا ایک گروہ ظاہر ہوگا ۔ یہ
گر وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے عین اتنے سال بعد ظاہر ہو ا جتنے سال اس نے ضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات
صلى الله -
رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد لئے تھے ۔
پھر ایک اور مشابہت بھی ہے جو گوگلی مشابہت نہیں مگر ضمنی مشابہت ضرور ہے اور وہ یہ کہ سنہ
کے لحاظ سے وہ فتنہ بھی ۳۷ ھ میں ظاہر ہوا اور یہ فتنہ بھی ۱۹۳۷ ء میں ظاہر ہوا۔
پانچویں زبر دست مشابہت یہ ہے کہ حضرت علیؓ پر قام یہ ہے کہ حضرت علی پر قاتلانہ حملہ عبد الرحمن بن ملجم خارجی نے
۴۰ھ میں اس الزام کے ماتحت کیا کہ انہوں نے ہمارے آدمیوں کو قتل کر دیا ہے اور یہ بعد وفات
رسول کریم ﷺ تمہیں سال ہوتے ہیں گویا تمہیں سال بعد وفات رسول کریم صل الله حضرت علی
صلى الله
ملی
ملجم
سلام
کی جان پر عبدا پر عبد الرحمن بن محجم نے اس لئے حملہ کیا کہ اُس نے ہمارے آدمیوں کو مروایا ہے ۔ بعینہ
اسی طرح ۱۹۳۷ء میں تیس سال بعد وفات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام شیخ عبدالرحمن
مصری نے میرے خلاف عدالت میں اس بناء پر قتل کا مقدمہ دائر کیا کہ اس نے ہمارے آدمی
فخر الدین کو قتل کروایا ہے اور اس لئے اسے پھانسی کی سزاملنی چاہئے ۔ پس انہوں نے بھی وہی
الزام لگایا ہے جو خارجیوں نے لگایا ، وہی چالیں چلی ہیں جو خارجیوں نے چلیں ، انہی حرکات کا
ارتکاب کیا ہے جن حرکات کا خارجیوں نے ارتکاب کیا ، پس الزام ایک ہے، سنہ ایک ہے، چیز
ایک ہے، وہاں قتل کرنے کرنے والا عبدال اعبد الرحمن بن ملجم ہے اور یہاں حکومت سے پھانسی کا مطالبہ کرنے
۔
:
والا عبد الرحمن مصری ہے پھر پورے تیس سال کے بعد وہاں حملہ ہوا تھا اور پورے تیس سال کے بعد
یہاں بھی حملہ ہوتا ہے اور اسی الزام کے ماتحت ہوتا ہے جو الزام خارجیوں نے حضرت علی پر لگایا۔
بیشک عبدالرحمن بن ملجم حجم اپنے حملہ میں کامیاب ہوا اور اس نے حضرت علیؓ کو شہید کر دیا اور
عبدالرحمن مصری اپنے حملہ میں اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب نہیں ہوئے لیکن اس کی بھی
ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو رویا میں بتایا گیا تھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت پر جو حملہ ہو گا اس میں آپ کے قائم مقام کی حیثیت صرف علی کی
نہیں ہو گی بلکہ موسیٰ کی بھی ہو گئی کیونکہ اس رؤیا کے ساتھ ہی الہام ہؤا کہ مخالف کہتا ہے
ذَرُونِي اقْتُلْ مُوسی گویا بتا دیا کہ اسے علی کے ساتھ تمام مشابہتیں ہوں گی مگر جس وقت قتل کا
حملہ ہوگا اُس وقت علیؓ ، موسیٰ بن جائے گا اور چونکہ موسیٰ کو قتل کرنے میں فرعون ناکام رہا تھا اس
لئے اس حملہ میں اس زمانہ کا عبدالرحمن ناکام رہے گا۔ صرف درمیانی تکلیف اور ایذاء پہنچانے