تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 15)
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوارالعلوم کی پندرہویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی
۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء سے جولائی ۱۹۴۰ ء تک کی ۲۴ مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے ۔
(1) انقلاب حقیقی
حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی نے ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ ء کو جلسہ سالانہ
قادیان میں یہ معرکۃ الآراء خطاب فرمایا جو بعد میں انقلاب حقیقی کے نام سے شائع ہوا۔
حضور نے اصل موضوع کی طرف آنے سے پیشتر تمہیداً قومی زندگی کے لئے دو بنیادی
اصولوں کا ذکر فرمایا جن کے بغیر قومی زندگی خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی قائم نہیں رہ سکتی ۔ ان میں
سے پہلا اصول یہ ہے کہ :۔
کوئی تحریک دنیا میں حقیقی طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اُس میں کوئی نیا
پیغام نہ ہو ۔
دوسرا اصول یہ بیان فرمایا کہ:۔
اصلاح کے ہمیشہ دو ذرائع ہوتے ہیں یا صلح یا جنگ یعنی یا تو صلح کے ساتھ وہ
پیغام پھیلتا ہے یا جنگ اور لڑائی کے ساتھ پھیلتا ہے۔
اس کے بعد حضور نے انقلاب حقیقی کے معنی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیاوی لحاظ سے
انقلاب حقیقی کے معنی ہیں رائج الوقت نظام کو مکمل طور پر ختم کر کے اُس کی جگہ کوئی نیا نظام قائم کرنا۔
دینی اصطلاح میں انقلاب حقیقی کو مختلف الفاظ سے بیان کیا گیا ہے۔ جیسے الْقَيَامَةُ، اَلسَّاعَةُ ۔ اور
کبھی نئی زمین اور نئے آسمان کے پیدا کئے جانے کے الفاظ سے اس کی حقیقت کو ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے بعد حضور نے تاریخ عالم میں کامیاب ہونے والی درج ذیل پانچ عالمگیر اور
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
مہتم بالشان مادی تحریکوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا اور ثابت کیا کہ ان کی کامیابی مذکورہ دو اصولوں
کے تابع تھی ۔
۱- آرین تحریک ۲ - رومن تحریک - ۳- ایرانی تحریک ۴ - بابلی تحریک -۵ - مغربی تحریک
مذکورہ بالا پانچ مادی تحریکات کی ضروری تفاصیل اور ان کی کامیابی کا راز بیان کرنے کے
بعد مذہبی تحریکات کے سات بڑے بڑے ادوار کا تفصیل سے ذکر فرمایا جو درج ذیل ہیں ۔
ا۔ دور آدم ۲ ۔ دور نوح - ۳۔ دو را براہیم ۴۔ دورِ موسی ۔ ۵ ۔ دور میسی ۔ ۶۔ دور محمدی ۔
ے۔ دور مسیح محمد ۔
حضور نے دور مسیح محمدی کے انقلاب کو در حقیقت احیائے تعلیم مصطفوی کو ہی قرار دیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ پیدا ہونے والے انقلاب کا ذکر کرتے
ہوئے تحریک جدید کے مقاصد کو بیان فرمایا اور عملی انقلاب کو تحریک جدید کے مطالبات کے ساتھ
وابستہ قرار دیا ۔ نیز جماعت احمدیہ کی ذمہ داریوں کو بیان فرمایا۔
اس تقریر میں حضور نے تمدن کے متعلق اسلامی تعلیم بیان کرتے ہوئے درج ذیل امور کی
طرف توجہ دلائی ۔
ا۔ اخلاق حسنہ ۲ ۔ معاملات ۔۳۔ خدمت قومی ۴- رزقِ حلال ۔ ۵ ۔ چستی اور محنت ۔
۶ ۔ بنی نوع انسان کی خیر خواہی ۔ ۷۔ صفائی - ۸ - صداقت -۹ کسب ۔۱۰ ۔ جائداد کی حفاظت کا
حکم ۔
آخر پر تمدن اسلام کے قیام کے ذرائع پر روشنی ڈالی نیز اس سلسلہ میں پیش آمدہ مشکلات کا
بھی ذکر فرمایا۔ حضور نے اپنے اس عظیم الشان اور پُر معارف خطاب کا اختتام احباب جماعت کو
بعض نصائح کرتے ہوئے ان دعائیہ کلمات پر فرمایا۔
دو
پس آؤ کہ ہم خدا سے ہی دعا کریں کہ اے خدا تو ہم کو سچا بنا تو ہمیں جھوٹ
سے بچا۔ تو ہمیں بُرائی سے بچا۔ تو ہمیں غفلت سے بچا۔ تو ہمیں نافرمانی سے بچا۔
اے خدا! ہمیں اپنے فضل سے قرآن پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے
چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو، ہمارے بچوں کو
اور ہمارے بوڑھوں کو سب کو یہ توفیق دے کہ وہ تیرے کامل متبع بنیں اور اُن تمام
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
لغزشوں اور گناہوں سے محفوظ رہیں جو انسان کا قدم صراط مستقیم سے منحرف کر دیتے
ہیں ۔ اے ہمارے رب ! ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا فرما۔ اے ہمارے رب !
اپنی تعلیم ، اپنی سیاست ، اپنے اقتصاد ، اپنی معاشرت اور اپنے مذہب کی محبت ہمارے
دلوں میں ڈال ، ان کی عظمت ہمارے اندر پیدا کر یہاں تک کہ ہمارے دلوں میں
اُس تعلیم سے زیادہ اور کوئی پیاری تعلیم نہ ہو جو تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
ہمیں دی ۔ اے خدا جو تیری طرف منسوب ہوا اور تیرا پیارا ہو وہ ہمارا پیارا ہو اور جو
تجھ سے دور ہو اُس سے ہم دُور ہوں ۔ لیکن سب دنیا کی ہمدردی اور اصلاح کا خیال
ہمارے دلوں پر غالب ہو اور ہم اس انقلاب عظیم کے پیدا عظیم کے پیدا کرنے میں کامیاب ہوں
جو تو اپنے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے !
امِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ
(۲) فیصلہ ہائیکورٹ بمقدمہ میاں عزیز احمد اور
جماعت احمد یہ
میاں فخر الدین ملتانی نے جماعت احمد یہ سے انحراف اختیار کرنے کے بعد حضرت
مصلح موعود کے خلاف سخت بد زبانی کی اور آپ پر متعدد بے بنیاد الزامات لگائے جن کا حضرت
مصلح موعود نے اپنی بعض تقاریر میں رڈ کرتے ہوئے اپنی بریت کا اظہار فرمایا۔ فخرالدین ملتانی
کی بد زبانی اور الزام تراشی پر ایک احمدی دوست میاں عزیز احمد صاحب اپنے جذبات پر قابونہ
رکھ سکے اور اس سے لڑائی کے نتیجہ میں وہ شخص ہلاک ہو گیا ۔ اس مقدمہ قتل کا ہائیکورٹ نے جو
فیصلہ لکھا اُس میں بعض کلمات یا فقرات رات ایسے تھے جن سے یہ تاثر لیا جاسکتا تھا کہ یہ قتل امام
جماعت احمدیہ کی تقاریر سے اشتعال پیدا ہونے کے نتیجہ میں ہوا ہے لہذا علماء و عمائدین کو ایسی
تقاریر نہیں کرنی چاہئیں جن کے نتیجہ میں اشتعال پیدا ہو۔ چنانچہ فیصلہ کے ایسے فقرات سے
مخالف مولویوں اور مخالف اخبارات نے یہ نتیجہ نکالا کہ گویا یہ قتل مرزا محمود احمد صاحب کے ایماء پر
ہوا ہے اور اس کا خوب پرو پیگنڈا کیا ۔ اس صورتحال سے احباب جماعت کو بہت پریشانی ہوئی
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
جس کے پیش نظر حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۱۱ جنوری ۱۹۳۸ء کے روز نامہ الفضل میں یہ
مضمون تحریر فرمایا۔ جس میں احباب جماعت کو ایسے حالات میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
کی گئی نیز میاں عزیز احمد صاحب کی اس غلطی کے نتیجہ میں خلافت کا جو مقام اور جماعت کی جو
ساکھ متاثر ہوئی اس کے کفارہ کے طور پر کثرت سے استغفار کرنے ، دعائیں کرنے ، روزے
رکھنے اور تہجد وغیرہ ادا کرنے کی تحریک فرمائی ۔
(۳) جماعت احمدیہ سے قربانی کا مطالبہ
لميه
حضرت خلیفة المسیح الثانی کا یہ مضمون روزنامه الفضل قادیان میں مورخہ ۲۱ رمئی ۱۹۳۸ ء کو
شائع ہوا جس میں حضور نے احباب جماعت سے قربانیوں کا مطالبہ کیا ہے ۔ اِس مطالبہ کی
ضرورت اس لئے پیش آئی کہ کی کہ اُن دنوں گورداسپو کی انتظامیہ کا جماعت احمد یہ سے را یہ سے رویہ نہایت
افسوسناک تھا اور حالات کی نزاکت کے پیش نظر حفظ ما تقدم کے طور پر احباب جماعت کو ہر قسم
کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرنا مقصود تھا ۔
اس مضمون میں حضور نے قربانی کی حقیقت اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی
ہے اور قربانی کے فلسفہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ جماعت کو صرف جانی قربانی کی
ضرورت نہیں بلکہ ہر میدان میں قربانیوں کی ضرورت ہے۔ نیز آپ نے یہ بھی وضاحت فرمائی
کہ احمدیت کے جانی قربانی کے مطالبہ سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ کسی محاذ پر جا کر جنگ کرتے ہوئے
جان قربان کرنا ، بلکہ احمدیت کے لئے قربانی دینے کا مطلب امام کی آواز پر لبیک کہنا ہے ۔
حضور نے اپنے اس مضمون میں جس قربانی کا مطالبہ کیا ہے وہ ہر حال میں سچائی اور راستی کو
اختیار کرنا ہے جس کی خاطر خواہ جان کی قربانی دینی پڑے ، خواہ جذبات کی قربانی دینی پڑے اور
خواہ اپنے تمام حقوق سے محروم ہونا پڑے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔
دو
یاد رکھو کہ جن قربانیوں کا میں پہلی قسط کے طور پر مطالبہ کر رہا ہوں معمولی
قربانیاں نہیں ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نفس کو مارنا دشمن کو مارنے سے بہت زیادہ
مشکل کام ہے۔ اگر جماعت صداقت کے اس معیار کو قائم کر دے جسے سلسلہ احمد یہ
پیش کرتا ہے تو یقیناً اُسے کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ کمزوری ہماری ہی طرف
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
سے ہوتی ہے ورنہ ہمارا خدا وفادار ہے وہ خود ہمیں نہیں چھوڑتا ۔۔ اللہ تعالیٰ سے
دعا ہے کہ تمام جماعت کو اس وقت کی ضرورت کو سمجھنے کی توفیق دے اور جوش اور
اظہار غضب کے بجائے سچی قربانی کے پیش کرنے اور اس پر مستقل رہنے کی توفیق
دے ۔ کیونکہ قربانی وہ نہیں جو ہم پیش کرتے ہیں ، قربانی وہ ہے جس کا زمانہ کی
ضرورت کے مطابق ہمارا رب ہم سے مطالبہ کرتا ہے ۔ ہمارے دشمنوں کو ہم نے نہیں
بلکہ ہمارے خدا نے شکست دینی ہے ۔ سچی قربانی کرو اور دعائیں کرو اور کبر اور خود
پسندی کو چھوڑ دو اور بڑے ہو کر منکسر المزاج بنو اور طاقت کے ہوتے ہوئے عفو کو
اختیار کرو تا اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہو۔
(۴) كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَان
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ مضمون ۱۷ مئی ۱۹۳۸ء کو حریرفرمایا جو روزنامه الفضل
قادیان میں مورخہ ۲۲ رمئی ۱۹۳۸ ء کو شائع ہوا۔ اس مضمون کے ذریعہ چندا ہم وفات یافتگان کا
ذکرِ خیر کرنا مقصود تھا جس میں سے سب سے اہم وفات حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان
صاحب کی والدہ محترمہ کی تھی ۔ در حقیقت یہی وفات اس مضمون کو تحریر کرنے کا باعث بنی ۔ دیگر
وفات یافتگان میں مکرم حافظ بشیر احمد صاحب واقف زندگی ، مکرم چوہدری عبدالقادر صاحب
ایڈووکیٹ اور مکرم خان صاحب فقیر محمد خان صاحب شامل ہیں ۔ اس مضمون میں حضور نے تمام
وفات یافتگان کا ذکر خیر کیا ہے اور خاص طور پر حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی
والدہ ماجدہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کے اوصاف حمیدہ اور خوبیوں پر روشنی ڈالی ہے اور آخر پر
دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے قرب میں جگہ دے اور ان کے خاندان
کو ان کی دعاؤں کی برکات سے محروم نہ کرے اور وہ ان کی وفات کے بعد بھی ان
کے حق میں پوری ہوتی رہیں ۔ (امین)
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
(۵) کشمیر ایجی ٹیشن ۱۹۳۸ء کے متعلق چند خیالات
حضرت مصلح موعود کے بارہ میں ” پیشگوئی مصلح موعود میں آپ کی ایک یہ صفت بھی بیان کی
گئی تھی کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا علاوہ دیگر بے شمار شہادتوں کے اس مضمون
وو
نے پیشگوئی کے ان الہامی الفاظ پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ۔
اہلِ
اس مضمون میں حضور نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے ایک طبقہ کے درمیان جو غیر فطری
اور نا عاقبت اندیشانہ اتحاد پر مبنی معاہدہ ہوا اُس پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا ہے جس میں
شمیر اور حکومت کو دونوں کی فلا فلاح و بہبود پر مبنی بے حد مفید اور ضروری مشورے دیئے۔
اس معاہدہ کی بنیادی خامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے اور لاکھوں اہلِ کشمیر کے حقوق کو پامالی
سے بچانے کی غرض سے فرمایا کہ: ۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں کوئی سمجھوتہ مسلمانوں کے لئے مفید نہیں ہو سکتا جب
تک وہ لاکھوں مسلمانوں کی بد حالی اور بے کاری کا علاج تجویز نہ کرتا ہو ۔۔۔۔ جو سمجھوتہ
ہوسکتا
اس امر کو مد نظر نہیں رکھتا وہ نہ کامیاب ہو سکتا ہے اور نہ امن پیدا کر سکتا ہے۔
اسی طرح فرمایا کہ:۔
د پس میرے نزدیک بغیر ایک ایسے فیصلہ کے جسے پبلک پر ظاہر کر دیا جائے ایسا
سمجھوتہ مفید نہیں ہوسکتا کیونکہ نفع یا نقصان تو پبلک کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ ممکن ہے
غیر مسلم لیڈر مسلمانوں کو بعض حق دینے کے لئے تیار ہو جائیں لیکن اُن کی قو میں تسلیم نہ
کریں پھر ایسے سمجھوتے سے کیا فائدہ؟“
(1) اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے
تو اپنے خدا کو راضی کر لو گے
حضرت مصلح موعود نے یہ تقریر ۳۱ ۱ جولائی ۱۹۳۸ ء کو قادیان میں تحریک جدید کے مطالبات
کے سلسلہ میں ارشاد فرمائی جو بعد میں ۱۶ رجون ۱۹۵۹ ء کو پہلی دفعہ روزنامہ الفضل قادیان میں
انوار العلوم جلد ۱۵
شائع ہوئی۔
تعارف کتب
حضور نے اس تقریر میں نہایت لطیف پیرا یہ میں احباب جماعت کو اس عظیم تحریک میں حصہ
لینے کی طرف توجہ دلائی ۔ آپ نے فرمایا کہ تحریک جدید وہی قدیم تحریک ہے جو آج سے
ساڑھے تیرہ سو سال پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جاری کی گئی تھی اور اس کے وہی
اغراض و مقاصد ہیں جن کے پیش نظر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا اور قرآن کریم کا
نزول ہوا اور پھر اس زمانہ میں تجدید دین کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبعوث ہوئے اور
جماعت احمد یہ قائم ہوئی لہذا اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں احمدیت کی ترقی اور خدا
تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے۔ اس خطاب کے آخر پر آپ نے احباب جماعت کو نصیحت کرتے
ہوئے فرمایا کہ:۔
میں کہتا ہوں کہ اگر تم نے دیانتداری سے احمدیت کو قبول کیا ہے ، اگر تم یقین
رکھتے ہو کہ سلسلہ احمد یہ سچا ہے ، اگر تم سمجھتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں
خدا تعالیٰ کی پیروی ہے اور مسیح موعود کی پیروی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہے تو
اے مرد اور عور تو ! تم تحریک جدید کے اغراض اور مقاصد میں میرے ساتھ تعاون کرو
اور انصار اللہ بن جاؤ۔ مجھے تم سے کوئی غرض نہیں ۔ اگر تم میرے ان مطالبات پر عمل
کرو گے تو اپنے خدا کو اپنے اوپر راضی کر لو گے اور اگر تم ان مطالبات پر عمل نہیں کرو
گے تو اپنے خدا کو اپنے اوپر ناراض کر لو گے۔
(۷) احباب جماعت اور اپنی اولاد سے ایک اہم خطاب
۱۱ نومبر ۱۹۳۸ء کو جامعہ احمدیہ، مدرسہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اساتذہ اور طلباء
کی طرف سے مدرسہ احمدیہ کے صحن میں حضرت مولوی شیر علی صاحب ، حضرت مولوی عبدالرحیم
صاحب درد، محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب، محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب اور
محترم صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کی ولایت سے کام سے کامیاب : ب مراجعت کی خوشی میں ایک
دعوت چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی ۔ اس
موقع پر حضور نے اپنے خطاب میں مبلغین کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے احباب جماعت
کو مبلغین کی عزت واحترم کرنے کے حوالے سے ان کے فرائض کی طرف انہیں توجہ دلائی ۔ اس
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
کے بعد حضور نے اپنی اولاد اور خاندان مسیح موعود کے افراد کو بعض زریں نصائح فرمائیں اور
ان پر واضح کیا کہ محض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے تعلق کوئی بڑائی یا بزرگی کی بات
نہیں بلکہ اصل بزرگی تقوی میں ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ :۔
دو
تمہارا فرض
پس عزت کا جو چوغہ تم پہنو وہ دوسروں سے مانگا ہوا نہ ہو۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے کے خاندان میں سے ہونا یا میرا بیٹا ہونا یہ تو مانگا ہوا چوغہ ہے ۔ تمہارا
ہے کہ تم خود اپنے لئے لباس مہیا کرو۔ وہ لباس جسے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یعنی
لِبَاسُ التَّقْوى ذَالِكَ خَيْرٌ تقویٰ کا لباس سب لباسوں سے بہتر ہے ۔ غرض تم
احمدیت کے خادم بنو پھر اللہ تعالیٰ کی نظروں میں بھی تم معزز ہو گے اور دنیا بھی تمہیں
عزت کی نگاہ سے دیکھے گی تم اپنے اندر ذاتی جو ہر پیدا کرو، جماعت احمد یہ کے ہر
فرد کا خیال رکھو ، خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فرد ہونے کی وجہ سے
تمہیں کوئی امتیاز نہیں ، امتیاز خدمت کرنے میں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے خدمت کی اللہ تعالیٰ نے آپ پر فضل نازل فرمایا۔ تم بھی اگر خدمت کرو
گے تو اللہ تعالیٰ تم پر بھی اپنا فضل نازل کرے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔
منه از بهر ما گرسی که ماموریم خدمت را
یعنی میرے لئے گر سی مت رکھو کہ میں دنیا میں خدمت کے لئے پیدا کیا گیا
ہوں ۔اسی طرح تم بھی کرسیوں پر بیٹھنے کے متمنی نہ بنو بلکہ ہر مسکین اور غریب سے ملو اور
اگر تمہیں کسی غریب آدمی کے پاؤں سے زمین پر بیٹھ کر کانٹا بھی نکالنا پڑے تو تم اسے
اپنے لئے فخر سمجھو۔ خود تقوی حاصل کرو اور جماعت کے دوستوں سے مل کر اُن کو فائدہ
پہنچاؤ اور جو علم تم نے سیکھا ہے وہ اُن کو بھی سیکھاؤ“۔
عالم
(۸) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
الله
خلیفة المسیح الثانی نے ۱۱ دسمبر ۱۹۳۸ ء کو قادیان میں جلسہ سیرۃ النبی ﷺ کے سید نا حضرت خلیفة اتحا
11
مبارک موقع پر آنحضرت ﷺ اور امن عالم کے موضوع پر یہ لطیف تقریر ارشاد فرمائی جس
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
میں آپ نے قرآن کریم کی رو سے نیز عقلی اور نقلی دلائل سے ثابت کیا کہ امن عالم میں جو کردار
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا کیا اس کی مذہبی وڈ نیوی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔
اس لئے توحید باری تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد اس ضابطۂ حیات پر عمل کرنا ضروری ہے
جو آنحضرت ﷺ کی وساطت سے قرآن کریم کی صورت میں ہمارے پاس۔ عروسه
ساری تقریر کا خلاصہ اور لب لباب یہ بنتا ہے کہ :۔
صلى الله
اس موجود ہے۔ اس
ا توحید باری تعالیٰ پر کامل ایمان جس کے عملی اظہار کے لئے بیت اللہ جسے امنِ عالم کے لئے
درسگاہ قرار دیا ہے کے ساتھ وابستگی ۔
۲۔ قرآنی تعلیمات جو امن عالم کے لئے کورس کی حیثیت رکھتی ہیں پر عمل درآمد۔
صلى الله
آنحضرت رت علی جو امن عالم کے سب
سب سے بڑے دا داعی اور مدرس ہیں کے اُسوہ حسنہ کی
تقلید امن عالم کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
اس تقریر میں حضور نے امنِ عالم کے تعلق میں درج ذیل دو سوالات کے مختلف پہلوؤں پر
بھی روشنی ڈالی ہے ۔
ا۔ حقیقی امن سے مراد کیا ہے؟
۲۔ حقیقی امن کے حصول کے ذرائع کیا ہیں ؟
(۹) جماعت احمدیہ کی زندگی کا مقصد
جماعت احمدیہ کی زندگی کا مقصد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت زمین میں بھی قائم ہو۔ یہ
مختصر تقریر حضور نے مورخہ ۲۶ / دسمبر ۱۹۳۸ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر جلسہ کا افتتاح
کرتے ہوئے ارشاد فرمائی جس میں جماعت احمد یہ کے قیام کی غرض وغایت بیان فرمائی ہے اور
احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ:۔
” ہمارے سامنے ایک ہی بات ہونی چاہئے اور وہ یہ کہ ہم اس ذمہ داری کو ا
پوری طرح ادا کریں جو خدا تعالیٰ نے ہم پر رکھی ہے اور ہم اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو اپنی
طاقتوں اور سامانوں کو گلی طور پر اس لئے صرف کریں کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت جس
طرح آسمان پر ہے زمین پر بھی قائم ہو ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
(۱۰) تربیت اولاد کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو
/
قادیان
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ تربیتی تقریر مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۳۸ء کو جلسہ سالانه قادر
میں مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی جس میں احمدی خواتین کو تربیت اولاد کے
حوالے سے ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ۔ آپ نے اپنی اس تقریر میں تربیت اولاد کی
اصل ذمہ دار عورتوں کو ٹھہرایا ہے چنانچہ اس تعلق میں آپ نے فرمایا کہ:۔
”’اصل ذمہ داری عورتوں پر بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہے اور یہ ذمہ داری جہاد
کی ذمہ داری سے کچھ کم نہیں ۔ اگر بچوں کی تربیت اچھی ہو تو قوم کی بنیاد مضبوط ہوتی
ہے اور قوم ترقی کرتی ہے۔ اگر ان کی تربیت اچھی نہ ہو تو قوم ضرور ایک نہ ایک دن تباہ
ہو جاتی ہے پیس کسی قوم کی ترقی اور تباہی کا دار و مدار اس قوم کی عورتوں پر ہی ہے۔
حضور نے اپنی اس تقریر میں مردوں کو بھی ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔
خاص طور پر عورتوں کے جذبات کا خیال رکھنے اور اُن کے رشتے داروں سے حُسنِ سلوک کی تلقین
فرمائی ہے۔ اس سلسلہ میں آپ نے بڑی ہی پُر حکمت بات فرمائی کہ عورتوں کے جذبات کا خیال
نہ رکھنے سے وہ کئی قسم کی بیماریوں میں مبتلاء ہو جاتی ہیں اس لئے مرد کو اپنی بیوی کے جذبات کا
خیال رکھنا چاہئے ۔ اس تقریر کے آخر پر حضور نے تحریک جدید اور عورتوں کی ذمہ داریوں پر بھی
مختصر روشنی ڈالی ہے اور تحریک جدید کے سادہ زندگی کے مطالبہ کا عورتوں کے ساتھ گہرا تعلق
بیان کرتے ہوئے عورتوں کو نصیحت فرمائی کہ :۔
پس تحریک جدید میں عورتوں کا بہت بڑا دخل ہے۔ تم اقتصادی طور پر اپنے
خاوندوں کی مدد کرو، سادہ خوراک اور سادہ کھانے کی عادت ڈالو، جو عورت زیور سے
خوش ہو جاتی ہے وہ بڑے کام نہیں کر سکتی۔ پس سادہ کھانا کھاؤ، سادہ کپڑے پہنو اور
مساوات قائم کرو ورنہ خدا تعالیٰ خود تمہارے اندر مساوات قائم کر دے گا“۔
(11) بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ۲۷ دسمبر ۱۹۳۸ کو جلسہ سالا نہ قادیان کے موقع پر یہ تقریر
/
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
و
یہ
ارشاد فرمائی تھی جس میں روز نامہ الفضل اور سلسلہ کے دیگر اخبارات و رسائل کی خریداری
بڑھانے کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی اور اس ضمن میں عملہ الفضل کو بھی حضور نے اپنی
قیمتی ہدایات سے نوازا۔ نیز جماعت احمد یہ کی غرض وغا وغایت اور جماعت کے بعض مخصوص عقائد پر
نہایت دلچسپ اور عام فہم رنگ میں روشنی ڈالی اور عقلی ونقلی دلائل سے ثابت کیا کہ جماعت احمد
کا مسلک ہی صحیح اسلامی مسلک ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور کا مقصد صرف اسلام
اور قرآن کی خدمت کرنا تھا۔ روزنامہ الفضل کی اشاعت کے متعلق آپ نے فرمایا کہ:۔
اتنی وسیع جماعت میں الفضل کی اشاعت کم از کم پانچ سات ہزار ہونی چاہئے
ایک علمی اور مذہبی جماعت میں "الفضل" کی اس قدر کم خریداری بہت ہی
افسوسناک ہے۔ میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سلسلہ کے اخبارات خریدیں
اور کوشش کریں کہ ان کا مذاق علمی ہو جائے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ سلسلہ کے
اخبارات نہیں خرید تے اُن کے بچے احمدیت کی کی تعلیم سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں
پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ اخبارات اور رسالے ضرور خریدیں بلکہ جو ان پڑھ
ہیں وہ بھی لیں اور کسی پڑھے لکھے سے روزانہ تھوڑا تھوڑ ا سنتے رہا کریں تا کہ ان کی
علمی ترقی ہوا اور سلسلہ کے حالات سے وہ باخبر رہیں“۔
المسیح
(۱۲) سیر روحانی (۱)
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے جو معرکۃ الآراء اور روح پرور تقریر مؤرخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء
کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی وہ بعد میں اپنے روح پرور مضمون کے اعتبار سے
سیر روحانی“ کے نام سے شائع ہوئی ۔ پیشگوئی مصلح موعود میں آپ سے من ے متعلق یہ جو صفات بیان
دو
کی گئی تھیں کہ وہ :۔
علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“
نیز یہ کہ :۔
”ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گئے
یہ عظیم الشان تقریر ان دونوں صفات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حضرت مصلح موعود نے
انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
اکتوبر ۱۹۳۸ ء کو حیدرآباد دکن کا دورہ کیا اور بعض تاریخی مقامات کی سیر کی ۔ علاوہ ازیں آپ
نے دہلی ، آگرہ اور بمبئی وغیرہ کے بہت سارے تاریخی مقامات کی سیر کی اور آثار قدیمہ دیکھے
جن میں نمایاں طور پر جامع مسجد دہلی ، قطب صاحب کی لاٹ ، دیوان عام ، جنتر منتر ، مقبرے ،
حوض خاص ، آگرہ کا تاج محل ، قلعے ، دیوان عام اور دیوان خاص وغیرہ شامل ہیں ۔ ان مقامات
کی سیر کے دوران حضور پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوئی اور ایک عظیم انکشاف ہوا ۔ اس کیفیت
کا ذکر حضور نے اپنے ان الفاظ میں بیان فرمایا:۔
وو
سب عجائبات جو سفر میں میں نے دیکھے میری آنکھوں کے سامنے سے گزر
گئے ۔۔۔۔۔ آخر وہ سب ایک اور نظارہ کی طرف اشارہ کر کے خود غائب ہو گئے ۔ میں
اس محویت کے عالم میں کھڑا رہا، کھڑا رہا اور کھڑا رہا۔ اور میرے ساتھ ے ساتھی حیران تھے کہ
اس کو کیا ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ مجھے اپنے پیچھے سے اپنی لڑکی کی آواز آئی میں
اُس آواز کو سن کر پھر واپس اس مادی دنیا میں آ گیا ۔ مگر میرا دل اُس وقت رقت آمیز
جذبات سے پُر تھا وہ خون ہو رہا تھا اور خون کے قطرے اس سے ٹپک رہے تھے ۔۔۔۔۔
میں نے افسوس سے اِس دنیا کو دیکھا اور کہا ” میں نے پالیا۔ میں نے پالیا۔
آپ پ پر یہ امر منکشف ہوا کہ ان دنیوی اور مادی نظاروں اور مقامات کے مقابل پر
روحانی نظارے، روحانی مقامات مثلاً روحانی مساجد، روحانی سمندر، روحانی جنتر منتر ، قلعے،
دو
مقبرے، باغات اور روحانی بلند مینار، دیوان عام ، دیوان خاص اور روحانی نہریں موجود ہیں جو
اپنی شان و شوکت ، عظمت روحانی اور جلال و جمال ، خوبصورتی اور پائیداری میں کہیں بڑھ کہ کر ہیں
مگر دنیا ان سے بے خبر ہے چنانچہ اس انکشاف کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :۔
یہ امور تفصیلاً یا اجمالاً اُس وقت میرے ذہن میں آئے اور پھر میرے دل نے
مجھ سے سوال کیا کہ کیا یہ تیری زندگی کا بہترین تجربہ ہے؟ کیا ان سے بڑھ کر ایسی ہی
چیزیں تو نے نہیں دیکھیں ؟ اس سوال کے پیدا ہوتے ہی وہ تمام نظارے جو میری
آنکھوں کے سامنے تھے غائب ہو گئے اور ایک اور نظارہ میری آنکھوں کے سامنے
آ گیا اور ایک نئی دنیا میری آنکھوں کے سامنے سے گزرنے لگ گئی۔ میں اس نئی دنیا
کے آثار قدیمہ کو دیکھنے میں مشغول ہوا تو میں نے ایسے عظیم الشان آثار قدیمہ دیکھے