تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
جو ان آثار قدیمہ سے بہت زیادہ شاندار تھے جن کے خیال میں میرا دل محو تھا ۔۔۔۔۔ ایک
بڑا جنتر منتر جس کا اندازہ لگانا بھی انسانی طاقت سے باہر ہے میری آنکھوں کے
سامنے پیدا ہوا۔ بڑی بڑی غیر معمولی خوبصورتیوں والے باغات، عدیم المثال
نہریں، بے کنا رسمنا کنارسمندر، عالیشان قصر، ان کے لنگر خانے ، دیوان عام ، دیوان خاص،
بازار لنگر خانے نگر خانے ، کتب خانے ، بے انتہا بلند مینار اور غم را اور غیر محدود وسعت والی مسجد ، دلوں
کو ہلا دینے والے مقبرے ایک ایک کر کے میری نگاہوں کے آگے پھر نی شروع
ہوئیں اور میں نے کہا اُف ! میں کہاں آ گیا۔ یہ چیزیں میرے پاس ہی موجود تھیں ۔
تمام دنیا کے پاس موجود تھیں لیکن دنیا ان کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتی ۔ میرا
دل خون ہو گیا اپنی بے بسی پر کہ میں یہ چیزیں دنیا کو دکھانے سے قاصر ہوں ۔ میرا دل
خون ہو گیا دنیا کی بے توجہی پر مگر میرا دل مسرور بھی تھا اس خزانے کے پانے پر کہ ایک
دن میں یا خدا کا کوئی اور بندہ ہی خفی خزانے دنیا کو دکھانے میں کامیاب ہو جائے گا۔“
چنانچہ ان تاریخی مقامات اور عجائبات قدرت کو ایک ایک کر کے آپ نے اپنی جلسہ سالانہ
کی تقریروں میں روحانی رنگ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسے پُر اثر اور روح پرور
نظاروں کی شکل میں پیش فرمایا ہے کہ روح وجد میں آ جاتی ہے۔
( ۱۳ ) روس اور موجودہ جنگ
جنگ عظیم دوئم کے دوران جب روس پولینڈ میں داخل ہوا تو اُس وقت حضرت مصلح موعود
نے یہ مضمون تحریر فرمایا جو ۱ ۲ رستمبر ۹ ۱۹۳۹ء کے روز نامہ الفص نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔
حضور نے اس مضمون میں روس کے پولینڈ میں داخلہ کی وجوہات اور مقاصد کا تجزیہ کرتے
ہوئے تبصرہ فرمایا کہ روس پولینڈ کو تقسیم کرنا چاہتا ہے اس کی نیت ٹھیک نہیں لگتی ۔ اس نے جرمنی کے
ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور اپنی فوجیں پولینڈ بھیجنے پر مُصر اس لئے ہے کہ جرمنی کے لئے پولینڈ پر
قبضہ کے لئے سہولت پیدا کر دے اور بغیر خونریزی کے پولینڈ کی حکومت ختم ہو جائے ۔ اگر اس
طرح کامیابی نہ ہو تو اس معاہدہ کے ذریعہ جرمنی پولینڈ پر حملہ کر دے۔ اگر دوسری اقوام دخل نہ

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
دیں تو ٹھیک ورنہ جرمنی پولینڈ کو کچل دے اور دونوں ممالک اس کو تقسیم کر لیں ۔ نیز اس مضمون
میں حضور نے اس جنگ کے بعد کے حالات پر روشنی ڈالی ہے اور اپنی بصیرت اور فراست سے
اتحادیوں کو مفید مشورے دیئے ہیں ۔
(۱۴) خدام سے خطاب
حضرت مصلح موعود نے یہ خطاب مؤرخہ ۲۵ / دسمبر ۱۹۳۹ ء کو برموقع سالانہ انه اجتمار اجتماع مجلس
خدام الاحمد یہ مرکز یہ ارشاد فرمایا۔ اس خطاب کے آغاز میں حضور انور نے بعض انتظامی غلطیوں
کی نشاندہی فرمائی اور انتظامی امور سے متعلق بعض مفید مشورے عطا فرمائے ۔
یہ اجتماع جلسہ سالانہ سے ایک روز قبل منعقد کیا گیا جس سے جلسہ سالانہ کے انتظامات میں
دقتیں پیش آئیں اس لئے فرمایا کہ آئندہ ایسے اجتماع جلسہ سالانہ کے ساتھ نہ رکھے جائیں ۔
اس اجتماع پر پہلی دفعہ اول آنے والی مجلس کو علم انعامی دینے کا فیصلہ ہوا مگر چونکہ جماعت
کے جھنڈے کی ابھی قانونی طور پر منظوری نہیں ہوئی تھی اِس لئے اِس موقع پر حضور نے جماعت
کے جھنڈے کی منظوری دیتے ہوئے اعلان فرمایا کہ یہ علم انعامی آج کی بجائے جلسہ کے آخری
روز دیا جائے گا جب جماعت کا جھنڈا لہرایا جائے گا ۔ اس موقع پر آپ نے خدام کو نصائح کرتے
ہوئے فرمایا کہ:۔
پس آج میں یہ دو باتیں خاص طور پر خدام الاحمدیہ سے کہنا چاہتا ہوں اوّل یہ
کہ واقعات کی دنیا میں قیاس سے کام نہ لو اور جو کام تمہارے سپرد کیا جائے اُس کے
متعلق اس وقت تک مطمئن نہ ہو جاؤ جب تک وہ ہو نہ جائے اور دوسرے یہ کہ کام
اختیار کرتے وقت پوری احتیاط سے کام لو۔ وہ کام اپنے یا دوسروں کے ذمہ نہ لگاؤ جو
تم جانتے ہو کہ نہیں کر سکتے اور جب اس امر کا اطمینان کر لو کہ اچھا کام ہے اور تم کر
سکتے ہو تو پھر خود اُسے کرنے سے مت سمجھکو ۔ پھر جب یہ دیکھو کہ کام ضروری ہے مگر
تمہار ا نفس کہتا ہے کہ تم اسے کر نہیں سکتے تو اپنے نفس سے کہو کہ تو جھوٹا ہے اور غلط کہتا ہے
یہ کام اللہ تعالیٰ ضرور کر دے گا اور پھر اُ سے شروع کر دو۔
B۔
ان نصائح کے بعد حضور نے بطور نمونہ اپنی زندگی کے بعض ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
(۱۵) احمدیت زندہ ہے زندہ رہے گی اور دنیا کی کوئی طاقت
اسے مٹا نہیں سکے گی
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ مختصر خطاب مؤرخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۳۹ء کو جلسہ سالانہ قادیان کا
افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔
اس روح پرور اور ایمان افروز خطاب کے آغاز میں حضور انور نے غیر مبائعین میں سے
بعض کے اس قسم کے دعووں کا ذکر فرمایا جن میں احمدیت کے چند سال کے اندراندر نیست و نابود
ہو جانے اور عیسائیت کا غلبہ ہو جانے کی پیشگوئیاں کی گئی تھیں اور فرمایا کہ یہ دعوے کرنے والے
خود بھی گزر گئے اور اُن کے ساتھی بھی گزر گئے مگر احمدیت خدا کے فضل سے دن دُگنی اور رات
چوگنی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ۲۶ سال قبل یہاں چند سو آدمی جمع ہوتے تھے مگر آج خدا کے
فضل سے ہزاروں افراد جمع ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ:۔
دو
یہاں عیسائیت کا قبضہ بتانے والا مر گیا اور اُس کے ساتھی بھی مر گئے اُن کا
واسطہ خدا تعالیٰ سے جا پڑا مگر احمد یت زندہ رہی ، زندہ ہے اور زندہ رہے گی ۔ دنیا کی
کوئی طاقت اسے مٹا نہ سکی اور نہ مٹا سکے گی ۔ عیسائیت کی کیا طاقت ہے کہ یہاں قبضہ اسے نہ
جمائے ، عیسائیت تو ہمارا شکار ہے۔
اس کے بعد حضور انور نے پوری دنیا میں احمدیت کی غیر معمولی ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے
یہ خوشخبری سنائی کہ سیرالیون میں ہر قسم کی مخالفت کے باوجود وہاں کے ۲ رئیس پانچ صد افراد کے
ہمراہ احمدیت میں داخل ہو گئے ہیں اور اس طرح يَدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کے نظارے
دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔
آخر پر حضور انور نے بعض دعاؤں کی تحریک فرمائی خاص طور پر یہ دُعا کی کہ :۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق نہ دے کہ جب ہم میں طاقت اور غلبہ آئے تو ہم
ظالم بن جائیں یا سست اور عیش پرست ہو جائیں بلکہ پہلے سے زیادہ متواضع ، پہلے
سے زیادہ رحم دل اور پہلے سے زیادہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے لئے خرچ کرنے
والے ہوں۔ (اللَّهُمَّ آمِينَ)

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
(۱۶) مستورات سے خطاب
جلسہ خلافت جو بلی کی مبارک تقریب کے موقع پر مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۳۹ ء کو لجنہ اماء اللہ
قادیان نے حضور انور کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش کیا ۔ یہ ایڈریس حضرت سیدہ ام طاہر
صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ قادیان نے پیش کیا ۔ اس ایڈریس کے جواب میں حضور نے
لجنہ اماءاللہ کو بعض زریں نصائح ارشاد فرمائیں ۔
اسی طرح اس موقع پر ایک انگریز نو مسلم خاتون نے بھی لجنہ اماءاللہ انگلستان کی نمائندگی
کرتے ہوئے حضور کی خدمت میں انگریزی زبان میں ایک ایڈریس پیش کیا جس کا حضور نے بھی ا
انگریزی میں جواب دیا۔
اس خطاب میں حضور نے لجنہ کو جو نصائح فرمائیں اُن کا خلاصہ یہ ہے کہ دین کی تعلیم پر عمل
کرنے کے لئے کوئی عورت باپ، بھائی یا خاوند کی پابند نہیں ہے بلکہ قرآن کریم پر عمل میاں بیوی
اور مرد و عورت دونوں پر فرض ہے آپ نے فرمایا کہ:۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں اور مرد سب کے سب ایک ہی مقصد
کیلئے پیدا کئے گئے ہیں اور وہ مقصد خدا تعالیٰ کے قرب کا حصول ہے ۔ اللہ تعالیٰ چاہتا
ہے کہ سب مرد اور عورتیں مل کر اُس کے حضور پاک دل اور نیک ارادہ لے کر آئیں
اور خدا تعالیٰ کے قرب میں وہ اعلیٰ سے اعلیٰ درجے حاصل کریں۔ سارا قرآن اسی
سے بھرا پڑا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے کہ خاوند کو یا بھائی کو یا باپ کو مذہب کے
معاملہ میں عورت پر کسی قسم کا تصرف حاصل ہے ۔ ہر عورت کو حق ہے کہ جب دین کی
کوئی بات سمجھ میں آجائے تو اُس پر عمل کرے خواہ سب اُس کے مخالف ہوں“۔
( ۱۷ ) اہم اور ضروری امور
حضرت فضل عمر نے مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۳۹ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر بعض متفرق
انتظامی اور تربیتی امور سے متعلق یہ اہم خطاب فرمایا جو ۳ ر جنوری ۱۹۴۰ء کے روز نامہ الفضل
قادیان اور ۳ راکتوبر ۱۹۵۹ء کے روز نامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوا اور اب پہلی دفعہ کتابی

انوار العلوم جلد ۱۵
صورت میں شائع ہورہا ہے ۔
تعارف کتب
اس خطاب میں حضور نے سب سے پہلے شیخ عبد الرحمن مصری اور ان کے ساتھیوں کی ایک
اشتعال انگیز حرکت کا ذکر فرمایا۔ جس کے بعد سلسلہ کے اخبارات کے بارہ میں بعض ہدایات
فرمائیں ۔ نیز تعلیم و تربیت ، اچھوتوں میں تبلیغ اور مغربی کھیلوں کی بجائے دیسی کھیلوں کو رائج
کرنے کے بارہ میں ارشادات فرمائے ۔ اسی طرح تحریک جدید کے ماتحت ۵ هزار مبلغ تیار
کرنے ، ہجری شمسی کیلنڈر کے بارہ میں ارشادات اور ہدایات نیز سال میں ہر احمدی کو ایک
بیعت کروانے ، لڑکیوں کو ورثہ دینے جیسی تحریکات اس خطاب میں شامل ہیں ۔
اس خطاب کے آخر پر حضور نے اصلاح اعمال کا ایک لطیف گر بیان کرتے ہوئے
آنحضرت علی کی اس نصیحت کی طرف توجہ دلائی جو آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمائی کہ
صلى الله
عروسه
ہر مسلمان کی جان ، اُس کا مال اور اُس کی عزت خدا کے حضور وہی مقام رکھتی ہے جو حج کا دن رکھتا
ہے،
صلى الله
عروسه ۔
مہ رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ نے تحریک لحجہ رکھتا ہے اور جو مکہ ومکرمہ رکھتا ہے او
جو ذوالحجہ
فرمائی کہ :۔
جو یہ حدیث سنے اُسے دوسروں تک پہنچادے“۔
اس وصیت کے بارہ میں فرمایا کہ یہ وصیت قومی تربیت و اتحاد اور اعلیٰ اخلاق کے حصول کا
ایک سنہری و نایاب گر ہے ۔ وہ نصیحت یا وصیت یہ ہے کہ اے مسلمانو ! خانہ کعبہ، ایام حج اور ماہِ حج
کی جو عزت و حرمت تمہارے دلوں میں ہے وہی عزت تمہیں ادنیٰ سے ادنی مومن کے جان و مال
اور عزت کی کرنی چاہئے ۔
اپنے اس اہم خطاب کے آخر میں آپ نے فرمایا:۔
اگر مسلمان یہ حدیث ایک دوسرے کو پہنچاتے رہتے تو ان کے دلوں میں ایسی
نرمی ،محبت ، دیانت اور تقویٰ پیدا ہو جاتا کہ وہ اپنے کسی بھائی کو نہ ستاتے ۔ نہ اس کی
جان پر حملہ کرتے نہ اُس کے مال پر حملہ کرتے ، نہ اُس کی آبرو پر حملہ کرتے ۔ اور اگر
کوئی منہ پھٹ کبھی حملہ کر بیٹھتا تو دوسرا اسے یاد دلا دیتا کہ میاں ! کیا کرنے لگے ہو۔ تم
خانہ کعبہ پر حملہ کرتے ہو، تم ذوالحجہ پر حملہ کرتے ہو، تم حج کے دن پر حملہ کرتے ہو ۔ کیا
اتنے مقدس مقامات پر ات پر حملہ کرتے ہوئے تمہیں : تے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی آتی ؟ اور یقیناً اس کے بعد وہ

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
شرمندہ ہوتا اور اپنے اس ناروا فعل پر ندامت کا اظہار کرتا پس اس سبق کو اچھی طرح
یا د رکھو اور دوسروں تک پہنچا دو اگر تم اس تحریک پر عمل کرو گے تو جماعت میں آہستہ
آہستہ صحیح تقویٰ پیدا ہو جائے گا اور سوائے از لی شقیوں کے جن کا کوئی علاج خدا نے
مقرر نہیں کیا باقی سب اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں گے ۔ اور جماعتی اتحاد کو کسی طرح
ضعف نہیں پہنچے گا کیونکہ گو یہ ایک چھوٹا سا نکتہ ہے مگر اسی پر قومی زندگی کی بنیاد ہے۔
(۱۸) تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
حضرت مصلح موعود کی خلافت کے ۲۵ سال پورے ہونے پر ۱۹۳۹ ء میں ” خلافت جو بلی
کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مورخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۹ ء کو ہندوستان اور بیرونی ممالک کی
جماعتوں کی طرف سے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کئے گئے ۔ یہ تقریر حضور نے ان تمام تمام
ایڈریسز کے جواب میں ارشاد فرمائی ۔ اس تقریر میں حضور نے فرمایا کہ:۔
” جب سے یہ خلافت جو بلی کی تحریک شروع ہوئی ہے میری طبیعت میں ہمیشہ
ایک پہلو سے انقباض سا رہتا آیا ہے اور میں سوچتا رہا ہوں کہ جب ہم خود یہ تقریب
منائیں تو پھر جو لوگ برتھ ڈے یا ایسی یہ دیگر تقاریب مناتے ہیں اُنہیں کس طرح
روک سکیں گے۔ اس کے متعلق سب سے پہلے انشراح صدر مجھے مولوی جلال الدین
صاحب شمس کا ایک مضمون الفضل میں پڑھ کر ہوا جس میں لکھا تھا کہ اس وقت گویا
ایک اور تقریب بھی ہے اور وہ یہ کہ سلسلہ کی عمر پچاس سال پوری ہوتی ہے۔ تب میں
نے سمجھا کہ یہ تقریب کسی انسان کے بجائے سلسلہ سے منسوب ہو سکتی ہے اور اس وجہ
سے مجھے خود بھی اس خوشی میں شریک ہونا چاہئے ۔ دوسرا انشراح مجھے اس وقت پیدا ہوا
جب ڈریمین سے وہ نظم پڑھی گئی جو آمین کہلاتی ہے۔ اس کو سُن کر مجھے خیال آیا کہ یہ
تقریب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی کو بھی پورا کرنے کا ذریعہ ہے جو
اس میں بیان کی گئی ہے اور اس کا منانا اس لحاظ سے نہیں کہ یہ میری پچیس سالہ خلافت
کے شکریہ کا اظہار ہے بلکہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی بات کے پورا ہونے کا ذریعہ
نا مناسب نہیں اور اس خوشی میں میں بھی شریک ہو سکتا ہوں۔
ہے

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
اس کے بعد حضور نے اپنی علمی قابلیت اور اپنی تحصیل علم کی روئیداد سنائی جو پیشگوئی مصلح موعود
کے ان الفاظ کو پورا کرنے والی ہے کہ:۔
دو
وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔
(۱۹) خلافت را شده
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۱۹۳۹ء میں خلافت جوبلی کی تقریب سعید کے موقع پر
خلافت راشدہ کے موضوع پر ایک زبردست تقریر ارشاد فرمائی جو ۲۸ ، ۲۹ دسمبر دو دن جاری
رہی یہ معرکۃ الآراء تقریر ۱۹۶۱ء میں کتابی صورت میں پہلی بار شائع ہوئی ۔ یہ کتاب خدا کے فضل
سے علمی دنیا میں ایک نہایت بلند پایہ تصنیف ہے جس میں نظام خلافت کی ضرورت واہمیت اور
دیگر تمام پہلوؤں پر قرآن کریم ، احادیث اور سنت صحابہ کی رو سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز
آنحضرت علی کے بعد خلافت راشدہ کی مختصر تاریخ اور حالات و واقعات بیان کئے گئے ہیں
اس کے بعد خلافت احمد یہ کے قیام بالخصوص خلافت ثانیہ کے انتخاب کے موقع پر پیدا ہونے
والے حالات و واقعات اور مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ہم خیال احباب کی طرف سے
نظام خلافت کے خلاف سازشوں اور پروپیگ اور پروپیگینڈوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔
اس تقریر میں حضور نے نظام خلافت اور خلیفہ وقت کے مقام اور اختیارات پر بھی تفصیل
سے بحث فرمائی ہے نیز اس سلسلہ میں اُٹھنے والے بعض اعتراضات اور سوالات کے قرآن وحدیث
کی روشنی میں بڑے مدلل اور مسکت عقلی و نقلی دلائل بیان فرمائے ہیں ۔
-
نظام خلافت کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی بنیاد آیت استخلاف پر رکھتے ہوئے اِس آیت
کے مضامین پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے اور آیت استخلاف پر اُٹھنے والے اعتراضات
کے جوابات دیئے گئے ہیں ۔ اس تقریر کے آخر پر حضور نے جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے
فرمایا کہ:۔
پس ا اے مومنوں کی جماعت اور اے عمل صالح کرنے والو! میں تم سے یہ کہتا
ہوں کہ خلافت خدا تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرو جب تک تم لوگوں
کی اکثریت ایمان اور عمل صالح پر قائم رہے گی خدا اِس نعمت کو نازل کرتا چلا جائے

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
گا۔ لیکن اگر تمہاری اکثریت ایمان اور عملِ صالح سے محروم ہو گئی تو پھر یہ امر اُس کی
مرضی پر موقوف ہے کہ وہ چاہے تو اس انعام کو جاری رکھے اور چاہے تو بند کر دے ۔۔۔۔۔
پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو اور اس امر کو اچھی طرح یاد رکھو کہ
جب تک تم میں خلافت رہے گی دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آ سکے گی اور ہر میدان
میں تم مظفر و منصور رہو گے کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے“۔
(۲۰) کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب
حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۶ / جنوری ۱۹۴۰ء کو جلسہ خلافت جوبلی کے انتظامات
بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے پر مدرسہ احمد یہ قادیان کے صحن میں جلسہ کے کارکنان سے جو خطاب
فرمایا اُس کا خلاصہ مورخہ ۹ جنوری ۱۹۴۰ء کے روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔
حضور نے اس موقع پر قادیان کے جلسہ کو تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کا دوسرے نمبر کا
جلسہ قرار دیا اور کھانے ورہائش کے انتظامات کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر کا جلسہ قرار دیا۔
حضو را نور نے اس موقع پر فرمایا کہ :۔
د ممکن ہے کہ جب ہماری جماعت بڑھ جائے اور یہاں قادیان میں ایسے جلسے
کرنا مشکل ہو جائیں تو پھر ہم اجازت دے دیں کہ ہر ملک میں الگ جلسے سالا نہ ہوا
کریں۔
اس تقریر میں حضور نے موقع کی مناسبت سے انتظامی امور سے متعلق متعلقہ شعبوں کو
ہدایات فرمائیں ۔ نیز مہمان نوازی کی اہمیت اور برکات پر روشنی ڈالی اور اپنے خطاب کے آخر
میں فرمایا کہ:۔
اب میں دُعا کرتا ہوں آپ لوگ بھی دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس حقیر
خدمت کو قبول فرمائے ۔ اور ہماری غلطیوں ، مستیوں اور کمزوریوں سے درگزر کرے
تا ایسا نہ ہو کہ غلطیاں ہماری نیکیوں کو کھا جانے والی ہوں اور ہم آئندہ سال اس سے
بھی بڑھ کر خدمت خلق کر کے اپنے خدا کو راضی کر سکیں“۔

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
(۲۱) میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں؟
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ معرکۃ الآراء تقریر مؤرخہ ۱۹ / فروری ۱۹۴۰ء کو بوقت
ساڑھے آٹھ بجے رات بمبئی ریڈیو پر ارشاد فرمائی جو بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوئی ۔ یڈیو پر فرمائی جوبعد میں کتابی میں ۔
حضور نے اپنی اس مختصر مگر جامع و مانع تقریر کے آغاز میں ہی اس سوال کا جواب دیتے
ہوئے فرمایا کہ:۔
اسی دلیل سے جس کی بناء پر کسی اور چیز کو مانتا ہوں یعنی اس لئے کہ وہ سچا
ہے۔ اور کسی چیز کا سچا ہونا اس پر ایمان لانے کی کافی دلیل ہے“۔
اس اجمال کی قدرے وضاحت کرتے ہوئے حضور نے اسلام کی درج ذیل پانچ بنیادی
خوبیاں بیان فرمائی ہیں :۔
1
اسلام ہر وہ امر جس کو ماننا ضروری قرار دیتا ہے اُس پر ایمان لانے کیلئے دلیل بھی دیتا
ہے۔
۲
♡
له
اسلام صرف قصوں پر اپنے دعوی کی بنیاد نہیں رکھتا بلکہ ہر شخص کو تجربہ کی دعوت دیتا ہے۔
اسلام
اسلام یہ سبق دیتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے کلام اور کام میں اختلاف نہیں ہوتا۔
اسلام کسی کے جذبات کو کچلتا نہیں بلکہ اُن کی صحیح راہنمائی کرتا ہے ۔
اسلام نہ صرف اپنے ماننے والوں سے بلکہ سب دنیا سے انصاف بلکہ محبت کرنے کی تعلیم
دیتا ہے۔
(۲۲) موجودہ جنگ میں برطانیہ کی کامیابی کیلئے دعا کی تحریک
جنگ عظیم دوئم کے دوران حکومت برطانیہ کی طرف سے مؤرخہ ۲۶ رمئی بروزاتو ۱۹۴۰ء
کے دن اس جنگ میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرنے کی تحریک پر مبنی ایک اعلان کیا گیا۔
چنانچہ اولی الامر کے حکم کے تحت حکومت وقت کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کرتے حکم
ہوئے قادیان میں بھی اُس روز خصوصی دعا کرنے کا اعلان ہوا اور یہ تقریب بیت اقصیٰ میں منعقد روز
ہوئی۔ اِس دُعائیہ کی تقریب میں حضرت مصلح موعود بھی بنفس نفیس شامل ہوئے اور دعا سے قبل بند

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
موقع کی مناسبت سے ایک تقریر بھی ارشاد فرمائی جس میں فرمایا کہ چونکہ عیسائیت میں اتوار کا دن
مذہبی تہوار کی حیثیت رکھتے ہوئے مقدس سمجھا جاتا ہے اس لئے حکومت برطانیہ نے خصوصی دعا
کے لئے اتوار کے دن کو مقرر کیا ہے ۔ ہم حکومت وقت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج
یہاں اس مقصد کیلئے جمع ہوئے ہیں لیکن چونکہ ہمارے مذہب میں ” جمعہ کے دن کو قبولیت دعا
کے ساتھ خاص مناسبت اور حیثیت حاصل ہے لہذا ہم دوبارہ جمعہ کے روز بھی حکومت برطانیہ کی
فتح کے لئے دُعا کرنے کی غرض سے اکٹھے ہوں گے۔
وو
اس تقریر میں حضور نے جنگ عظیم دوئم کی صورت حال پر تجزیاتی لحاظ سے روشنی ڈالی اور پر اور
ماہرانہ تبصرہ فرمایا اور حکومت برطانیہ کو اپنی کوتاہیوں کی طرف توجہ دلائی اور حکومت برطانیہ کی فتح
کو احمدیت اور اُمتِ مسلمہ کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے اس کی فتح کے لئے نیک خواہشات کا
اظہار فرمایا اور خصوصی دعا کروائی ۔
حضور کا یہ خطاب ۴ رجون ۱۹۴۰ ء کو روز نامه الفضل قادیان میں شائع ہوا جو پہلی بار کتابی ۱۹ء روزنامه
صورت میں شائع ہو رہا ہے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
( ۲۳ ) امۃ الودود میری بچی
حضرت مصلح موعود کا یہ مضمون محترمہ امة الود و د صاحبہ بنت حضرت مرزا شریف احمد صاحب
کے ذکر خیر پر مبنی ہے جو حضور نے ان کی وفات پر تحریر فرمایا اور مؤرخہ ۲۳ جون ۱۹۴۰ء کے
روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔
اس مضمون میں حضور نے ان کی بیماری ، وفات ، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات بیان فرمائی ہیں
نیز ان کے اعلیٰ اخلاق اور اپنے ساتھ پیار و محبت کے تعلق پر روشنی ڈالی ہے۔ حضور ان کی خوبیوں
سے اس قدر متاثر تھے کہ اپنے صاحبزادے مرزا خلیل احمد صاحب کیلئے ان کے رشتہ کی خواہش
رکھتے تھے مگر رشتہ کا پیغام بھجوانے سے پہلے ہی ان کی اچانک وفات سے حضور کی خواہش پوری نہ
ہوسکی۔ حضور کو ان سے کس قدر پیار اور محبت کا تعلق تھا اس کا اندازہ حضور کے اِن کلمات سے لگایا
جا سکتا ہے فرمایا :۔
دودی میری بھیجی تو تھی مگر زمانہ کے قرب اور تعلق نے اُسے میرے دل کے

انوار العلوم جلد ۱۵
تعارف کتب
خاص گوشوں میں جگہ دے رکھی تھی ۔ میرے اپنے بچوں میں سے کم ہی ہیں جو مجھے
اس کے برابر پیارے تھے۔
مضمون کے آخر میں اپنے اضطراب اور درد کو دعائیہ الفاظ میں ڈھالتے ہوئے اپنے رب
سے یوں عرض کرتے ہیں کہ :۔
اے اللہ تعالیٰ ! یہ نا تجربہ کار روح تیرے حضور میں آئی ہے تیرے فرشتے اس
کے استقبال کو آئیں کہ اسے تنہائی محسوس نہ ہو ۔ اس کے دادا کی روح اسے اپنی گود
صلى الله
میں اُٹھا لے کہ یہ اپنے آپ کو اجنبیوں میں محسوس نہ کرے۔ محمد رسول اللہ ﷺ کا ہاتھ
اس کے سر پر ہو کہ وہ بھی اس کے روحانی دادا ہیں اور تیری آنکھوں کے سامنے تیری
جنت میں یہ بڑھے یہاں تک کہ تیری بخشش کی چادر اوڑھے ہوئے ہم بھی وہاں آئیں
اور اس کے خوش چہرہ کو دیکھ کر مسرور ہوں اِسی دُعا کے ساتھ میں بھی اب تجھے رُخصت
کرتا ہوں جا ! میری بچی تیرا اللہ حافظ ہو۔ اللہ حافظ ہو
(۲۴) چاند۔ میرا چاند
حضرت مصلح موعود ۱۹۴۰ء میں اپنے بعض اہل خانہ کے ہمراہ کراچی تشریف لے گئے اور
ایک رات سمند پر سیر کرنے گئے ۔ اُس رات چاند خوب چمک رہا تھا اور زبردست چاندنی رات
تھی ۔ اس دلکش نظارہ کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر یاد آ گیا اور پچاس سال
پہلے کی ایک رات کا نظارہ آپ کی آنکھوں کے سامنے پھر گیا۔
جمال یار
چاند کو گل دیکھ کر میں سخت بیکل ہو گیا
کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اُس میں جمال یار کا
پہلے تو حضور نے اس شعر کو گنگنانا شروع کیا۔ پھر حضور نے چاند کو مخاطب کر کے اسی
ر والے محبوب کی یاد میں کچھ شعر ارشاد فرمائے جن کا پہلا شعر کچھ اس طرح پر ہے۔
یوں اندھیری رات میں اے چاند تو چپکا نہ کر
حشر اک سیمیں بدن کی یاد میں برپا نہ کر

انوار العلوم جلد ۱۵
بھتے
تعارف کتب
حضور نے واپس آکر روزنامہ الفضل قادیان میں ایک مضمون تحریر فرمایا جو
مؤرخہ ۶ جولائی ۱۹۴۰ ء کو شائع ہوا ۔ حضور نے اس مضمون میں اِس نظم کا پسِ منظر اور
ساتھ ساتھ تشریح بھی تحریر فرمائی ۔ آخری دو اشعار کی تشریح میں اپنی بسیجی محترمہ امن
بنت حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا ذکرِ خیر بھی فرمایا ہے ۔ جس میں محترمہ کی غیر معمولی
اطاعت اور فرمانبرداری پر روشنی پڑتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی آپ پر ہزاروں رحمتیں ہوں اور
اللہ تعالیٰ ان کی خوشی کے سامان ہمیشہ پیدا کرتا رہے ۔امین
مه امة الودود مرحومه

آج 10 میں سے 10 باقی