انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15)
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
انقلاب حقیقی
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
انقلاب حقیقی
( تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء بر موقع جلسہ سالانہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
اؤڈ سپیکر کی ایجاد آج میری آواز تو اپنی بیٹی ہوئی ہے کہ شاید لاؤڈ سپیکر کے بغیر دوستوں تک آواز کا آواز پہنچنی مشکل ہو جاتی لیکن اللہ تعالیٰ نے اس
زمانہ میں جو اشاعت کا زمانہ ہے اور جہاں گلے کا سب سے زیادہ خرچ ہوتا ہے اپنے بندوں پر رحم
کرتے ہوئے یہ ایجاد کر دی ہے جس پر ہم جس قدر بھی اس کا شکر بجالائیں کم ہے۔ انگریزی میں
گلے کی تکلیف کو کلرجی مینز تھروٹ (CLERGYMAN'S THROAT) کہتے ہیں یعنی
پادریوں کے گلے کی تکلیف ۔ اور پادری صرف اتوار کے دن نہایت مدھم سی آواز میں پندرہ بیس
یا تیس منٹ ہی تقریر کر کے بیٹھ جاتے ہیں اور یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس ہفتہ کی ایک تقریر کی وجہ سے
وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ اُن کے گلے کی خراش کا نام ہی پادریوں کے گلے کی خراش رکھ دیا
جائے ۔ پھر اُن لوگوں کا کیا حال ہے جنہیں ضرورت کے ماتحت چھ چھ گھنٹے بھی تقریریں کرنی پڑتی
ہیں اور جن کے جمعہ کا ایک خطبہ بسا اوقات پادریوں کے مہینوں کی تقریروں سے بڑھ جاتا ہے۔
پس میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ایجاد ہم لوگوں کیلئے ہی کی ہے جن کے گلوں پر ان تقریروں کا
سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔
دوستوں کے تار پیشتر اس کے کہ میں اپنا آج کا مضمون شروع کروں بعض دوستوں کی
تاروں کا مضمون پڑھ کر سنا دیتا ہوں جنہوں نے مجھ سے اور تمام
دوستوں سے خواہش کی ہے کہ ان ایام کی دعاؤں میں انہیں شامل رکھا جائے ( اس کے بعد حضور
نے ہندوستان کے مختلف علاقوں اور بیرون ہند کے ان اصحاب کے نام سنائے جنہوں نے بذریعہ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
تار جلسہ میں شامل ہونے والے اصحاب کو السَّلامُ عَلَيْكُمْ کہا اور درخواست دعا کی تھی پھر
فرمایا :-)
سے اور
میاں عزیز احمد صاحب کے میں اپنا مضمون شروع کرنے سے پہلے کچھ او باتیں بھی کہنا چاہتا ہوں ایک تو یہ ہے کہ گل ایک چاہتا تو یہ متعلق دوسوالات کے جواب دوست نے ٹیچر کی حالت میں مجھے ایک
رقعہ دیا۔ چونکہ لیکچر دیتے وقت میں زیادہ تر کوشش یہی کرتا ہوں کہ رقعے نہ پڑھوں کیونکہ اس
طرح لیکچر بالکل خراب ہو جاتا ہے اس لئے میں نے اُسے اُس وقت نہ پڑھا بلکہ بعد میں پڑھا۔
اس میں میری اس تقریر کے متعلق جو گل میں نے مصری صاحب کے متعلق کی ہے دوسوالات درج
تھے۔ کوئی محمد عبد اللہ صاحب ہیں جنہوں نے وہ رقعہ لکھا۔ بہر حال ایک بات انہوں نے یہ لکھی
ہے کہ آپ کی طرف سے اعلان تھا کہ اگر کسی شخص نے کوئی خلاف قانون حرکت کی اور شرارت
اور فساد پیدا کیا تو میں اُسے جماعت سے خارج کر دوں گا مگر باوجود اس اعلان کے عزیز احمد
جس کے ہاتھوں فخر الدین ملتانی قتل ہوا اب تک جماعت میں موجود ہے اورا۔ اور اسے جماعت سے
خارج نہیں کیا گیا اس کی کیا وجہ ہے؟ دوسرے اگر یہ اعلان صحیح تھا تو عزیز احمد کی طرف سے احمدی
وکیل پیروی کیوں کرتے رہے ہیں ؟ معلوم ہوتا ہے یہ دوست اگر مبائعین میں سے ہیں تو نہ
انہوں نے کبھی میرے خطبے پڑھے ہیں اور نہ انہیں قانون کی کوئی واقفیت ہے اور اگر ہماری
جماعت کے یہ دوست نہیں تو خیر دوسرے لوگ ہم پر اعتراض کیا ہی کرتے ہیں اور اس لحاظ سے
یہ کوئی عجیب بات نہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ وہ اعلان جس کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ جب اُس میں کہا گیا تھا کہ :۔
اگر کسی احمدی کی نسبت ثابت ہوا کہ وہ فساد کرتا یا اس میں شامل ہوتا ہے تو
اُسے جماعت سے خارج کر دیا جائے گا ۔
وہ میاں عزیز احمد کے فعل کے ایک دن بعد کا ہے اور اس میں صاف لکھا ہوا ہے کہ یہ ہدایت
آئندہ کے متعلق ہے۔ چنانچہ میرے اعلان کے الفاظ یہ ہیں کہ :۔
آئندہ کیلئے دوستوں کو پھر ہدایت کر دینی چاہتا ہوں کہ وہ اپنے نفسوں کو
پوری طرح قابو میں رکھیں اور انتہائی اشتعال کے وقت بھی اپنے جذبات کو دبائے
66
رکھیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
پھر اسی اعلان کو میں نے ایک اور موقع پر اس طرح دُہرایا ہے کہ:
دو
انقلاب حقیقی
جو شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اور کسی ذاتی یا جماعتی مخالف پر ہاتھ
اُٹھائے گا اُسے میں آئندہ فوراً جماعت سے خارج کر دوں گا“ سے
پس جب کہ یہ ہدایت آئندہ کے متعلق تھی اور میاں عزیز احمد کے فعل سے پہلے ایسی کوئی
ہدایت میری طرف سے نافذ نہیں ہوئی تھی تو میاں عزیز احمد کو جماعت سے کس طرح خارج کیا جاتا۔
اسی طرح جو دوسرا اعتراض کیا گیا ہے کہ احمدی وکیل میاں عزیز احمد کے مقدمہ کی پیروی
کیوں کرتے ہیں یہ بھی قانونی نا واقفیت کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ وکلاء کا فرض ہوتا ہے کہ خواہ انہیں
کوئی اپنے مقدمہ کیلئے مقرر کرے وہ اس کے مقدمہ کی پیروی کریں اور یہاں تو ایک خاص بات
بھی ہے اور وہ یہ کہ شیخ بشیر احمد صاحب نے یہ کیس اپنی طرف سے نہیں لیا بلکہ وہ گورنمنٹ کی طرف
سے اس مقدمہ کی پیروی کیلئے مقرر ہیں اور ہائی کورٹ نے انہیں اپنی طرف سے فیس دے کر کھڑا
کیا ہے کیونکہ گورنمنٹ نے یہ اصول مقرر کر رکھا ہے کہ اگر کوئی غریب شخص ملزم ہو اور وہ اپنے
وکیل کے اخراجات برداشت نہ کر سکتا ہو تو حکومت خود اُس کی طرف سے وکیل مقرر کرتی اور اُس
کے اخراجات آپ برداشت کرتی ہے۔ پس اگر عیسائی گورنمنٹ انصاف کا اتنا خیال رکھتی ہے
کہ وہ اپنے خرچ پر ملزم کی طرف سے کسی کو وکیل مقرر کر دیتی ہے اور ملزم کو اپنی بریت ثابت کرنے
کا موقع دیتی ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا ایک احمدی ملزم کی طرف سے وکیل کیوں کھڑا نہ ہو سکے ۔ جو
حق حکومت کی طرف سے ہر مذہب کے غریب ملزموں کو حاصل ہے وہ یقیناً ایک احمدی کو بھی ملنا
چاہئے اور اسی وجہ سے شیخ بشیر احمد صاحب اس مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں ۔ پس شیخ صاحب کو
جماعت کی طرف سے نہیں کھڑا کیا گیا بلکہ ہائی کورٹ نے انہیں فیس دے کر خود کھڑا کیا ہے۔
حضرت بابا نانک کو مسلمان دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ پچھلے دنوں ہمارے ایک مقدمہ کے دوران میں ایک
کہنا اور ایک مجسٹریٹ مجسٹریٹ نے ایک وکیل کو مخاطب کر کے کہا کہ
اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ادب کے الفاظ تو میں استعمال کر رہا ہوں انہوں نے تو یہ کہا تھا
کہ اگر تمہارے محمد صاحب کو کوئی کافر اور غدار کہہ دے تو تم اسے کیسا سمجھو گے؟ اور تمہارا دل
اس سے دُکھے گا یا نہیں دکھے گا ؟ اسی طرح باوانا تک صاحب کو مسلمان کہنے سے سکھوں کا دل
دکھتا ہے۔ یہ طریق کلام اتنا نا شائستہ ہے کہ میں حیران ہوں اگر حکومت اپنے مجسٹر بیٹوں کو اس
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
قسم کی باتوں کا اختیار دیتی ہو اور پھر اس کا نام عدالت رکھتی ہو تو پھر دنیا میں کسی اور فسادی کی
ضرورت ہی کیا ہے۔ اس طرح تو خود گورنمنٹ فساد کا موجب کہلائے گی ۔
صلى الله
عروسه
کہا جاتا ہے بلکہ وہ احراری جو
رسول کریم کی ہتک اور احرار رووی کرد
لی - محبت کے بلند بانگ
دعاوی کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اس نے اپنے فقرہ کو اگر سے مشروط کر دیا تھا یعنی اس نے یہ نہیں کہا
تھا کہ محمد صاحب ایسے ہیں بلکہ اس نے کہا تھا کہ اگر محمد صاحب کو کوئی ایسا کہہ دے تو آپ کا دل
دُکھے گا یا نہیں؟ لیکن کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ اگر کسی احراری لیڈر سے باتیں کرتے ہوئے کوئی شخص
کہے کہ اگر تمہاری ماں کو کوئی بدکار اور کنجری کہے تو تمہارا دل اس سے دُکھے گا یا نہیں تو کیا وہ اسے
پسند کریں گے؟ میں سمجھتا ہوں یقیناً وہ اسے پسند نہیں کریں گے ۔ پس اگر کا لفظ لگانے سے جرم کی
اہمیت کم نہیں ہو جاتی ۔ مباحثہ میں دشمن کا جواب دیتے وقت بات کرنے کے اصول اور ہوتے
ہیں اور عدالت کی حیثیت اور ہوتی ہے اور عدالت کو اپنے وقار کو قائم رکھنا چاہئے اور ایسے الفاظ
سے گلی طور پر احتراز کرنا چاہئے ۔
ہندوؤں کا ایک روزانہ اخبار ” عام لاہور سے نکلا کرتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اسے ہمیشہ منگوایا کرتے تھے اور آپ اس کے خریدار تھے ۔ ایک دفعہ اس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم یا قرآن کریم کے متعلق ایک مضمون لکھا جس میں ”اگر“ کا لفظ استعمال کر کے اس نے
ایک گندی گالی دے دی، میں بھی چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت میں اس
اخبار کا خریدار تھا اس لئے میں نے پہلے اسے چٹھی لکھی کہ تم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہتک کی ہے اس کا اپنے اخبار میں ازالہ کرو ۔ مگر اس چٹھی کا اُس نے جواب یہ دیا کہ میں نے
کوئی ہتک نہیں کی میں نے تو صرف اگر کا لفظ استعمال کر کے ایک شرطی بات کہی تھی ۔ اس پر میں
نے اسے ایک مضمون بھیجا جس میں ویدوں اور وید کے رشیوں کے متعلق میں نے اگر اگر کا لفظ
استعمال کر کے کئی سخت الفاظ کہے کہ اگر تمہارے رشی کے متعلق کوئی یہ کہہ دے تو تم اسے کیا سمجھو
گے، اگر ویدوں کے متعلق کوئی یہ کہہ دے تو تم اسے کیسا سمجھو گے اور نیچے میں نے لکھ دیا کہ آپ
اس مضمون کو شائع کر دیں ۔ مضمون تو اُس نے کیا شائع کرنا تھا اُس کا دو صفحہ کا ایک خط آ گیا جو
گالیوں سے بھرا ہوا تھا اور جس میں لکھا تھا کہ آپ مرزا صاحب کے لڑکے ہیں آپ کے متعلق
میں یہ امید نہیں کرتا تھا کہ ایسے الفاظ ہمارے ویدوں اور رشیوں کے متعلق استعمال کریں گے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
میں نے اسے لکھا کہ میں نے تو کوئی گالی نہیں دی میں نے تو اگر کا لفظ استعمال کر کے بعض سوالات
دریافت کئے تھے ۔
گورنمنٹ کو متوجہ کیا جائے میں سجھتا سمجھتا ہوں ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ ایسے ا کو متوجہ کیا جائے امور کے متعلق گورنمنٹ کو توجہ دلائے اور
پورے
زور سے توجہ دلائے ۔ کسی نے کہا تھا کہ مجسٹریٹ صاحب یہ الفاظ واپس لینے کیلئے تیار ہیں ۔
میرے پاس جب یہ پیغام پہنچا تو میں نے کہا ہمیں تو کسی سے دشمنی نہیں ہم تو ہر ایک کی عزت
کرتے ہیں اگر گورنمنٹ کے آفیسر ز صحیح طریق پر چلیں تو ہم انہیں اپنے سر آنکھوں پر بٹھانے کیلئے
تیار ہیں اور اگر وہ یہ الفاظ واپس لے لیں تو ہمیں اس سے بڑی خوشی ہوگی اور ہم اور ہم سمجھیں گے کہ
معاملہ ختم ہو گیا ۔ مگر بعد میں میں نے سنا کہ انہوں نے الفاظ واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ
میں صرف یہ کہنے کیلئے تیار ہوں کہ ان الفاظ سے میری نیت ہتک کی نہیں تھی اپنے الفاظ واپس لینے
کیلئے تیار نہیں ۔
معلوم ہوا ہے پیرا کبر علی صاحب نے اس کے متعلق اسمبلی میں سوال بھیجا ہے ۔ اتنے حصہ
کے متعلق میں انہیں جَزَاكُمُ الله کہتا ہوں مگر اتنا ہی کافی نہیں حکومت کو مجبور کرنا چاہئے کہ وہ اس
بارے میں ضروری کارروائی کرے ۔ اگر مسلمان ممبر یہ تہیہ کر لیں کہ جب تک رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی اس ہتک کا ازالہ نہیں کیا جائے گا اور ہتک کرنے والے مجسٹریٹ کو سزا نہیں دی
جائے گی اُس وقت تک وہ کونسل کا کام چلنے نہیں دیں گے تو میں سمجھتا ہوں حکومت اس معاملہ کی
طرف جلد متوجہ ہوسکتی ہے ۔
شیخ عبدالرحمن مصری کے لیکچر تیسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ آج کے ایک اعلان کے متعلق ہے جو مصری صاحب کے
میں شمولیت کی ممانعت لیکچر کے متعلق کسی نے کیا ہے اور جس میں ایک
فقرہ یہ لکھا ہے کہ میری طرف سے جماعت کے دوستوں کو اجازت ہے کہ ان کے لیکچر میں شامل
ہوں حالانکہ ان امور میں اجازت اور عدم اجازت کا کوئی سوال نہیں ہوتا بلکہ یہ امور انسان کے
قلب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک شخص اگر میرے پاس آئے اور کہے کہ مجھے آپ کے متعلق بعض
شبہات ہیں اور میں نے آپ کو بینات و شواہد سے نہیں مانا تھا بلکہ سُنی سنائی باتوں پر اعتبار کر کے
مانا تھا اب میں چاہتا ہوں کہ دوسرے فریق کی بھی باتیں سنوں اور دیکھوں کہ وہ کیا کہتا ہے تو شرعاً
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
اور اخلاقاً مجھے کوئی اختیار نہیں کہ میں اسے روکوں ۔ اگر کسی کو میری خلافت کے متعلق شبہ ہے تو اس
کو نہ صرف جائز ہے بلکہ اس کے متعلق یہ پسندیدہ امر ہے کہ وہ وہاں جائے اور باتوں کا موازنہ
کرے لیکن اس کا یہ م کا یہ مطلب نہیں کہ جن لوگوں نے تحقیق کر لی ہے اور قرآن وحدیث کے ماتحت
میری بیعت کی ہے اور میری صداقت میں انہیں کسی قسم کا شبہ نہیں وہ بھی وہاں جائیں اور تماشہ کے
طور پر ان کے لیکچر میں بیٹھیں ۔ اگر ایسا جائز ہوتا تو ہمیں نظر آتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ہر بحث کے موقع پر پہنچ جاتے اور فرماتے کہ آؤ ہم تحقیق کریں اسلام سچا ہے یا نہیں؟ یہودی
لیکچر دیتے تو ان میں چلے جاتے کہ شاید یہودی مذہب سچا ہو، عیسائی لیکچر دیتے تو وہ سننے چلے
جاتے اور کہتے کہ تحقیق کرنی چاہئے ۔ مگر کہیں سے بھی یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ایسی مجالس میں گئے ہوں بلکہ آپ اگر فرماتے ہیں تو یہ کہ ادْعُوا إِلى اللهِ تد على
بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي کے میں نے خدا کو دیکھ کر مانا ہے مجھے مزید تحقیق کی کیا
ضرورت ہے۔ پس جس نے مجھے مانا اور تحقیق کر کے مانا ہے اسے تماشہ کے طور پر وہاں جا کر
وقت ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان کا جانا بے فائدہ اور لغو ہے۔ ہاں جس نے
ابھی تک تحقیق نہیں کی اسے یقیناً جانا چاہئے ۔
دوسرے انہوں نے وہی بات کی ہے جو شیخ عبدالرحمن مصری کا لغو مطالبہ دور کیا کرتے تھے کہ بعض دفعہ امینی
اچھی بات کہتے مگر ارادہ فساد اور شرارت کا ہوتا ۔ جیسے کل ہی میں نے بتایا تھا کہ وہ حضرت علی کی
مجلس میں آ جاتے اور نعرہ لگاتے کہ لَا حُكُمَ إِلَّا لِلَّهِ کہ حکم اللہ کا ہے اور مسلمانوں کو آپس میں
مشورہ کر کے کام کرنا چاہئے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ سنتے تو فرماتے كَلِمَةُ الْحَقِّ أُرِيدَ بِهَا
بَاطِل کے بات تو تم سچی کہتے ہو مگر تمہاری غرض فتنہ و فساد ہے ۔ اسی طرح مصری صا۔ صاحب نے مجھے
انہی دنوں چٹھی لکھی کہ مجھے جلسہ سالانہ میں دو دن دو دو گھنٹے و گھنٹے لیکچر کیلئے وقت دیا جائے اور اگر
آپ نہ دیں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نہیں چاہتے کہ سچ ظاہر ہو۔ میں نے انہیں لکھا کہ
اگر ہم آپ کو اجازت دے دیں تو پھر ہر مذہب والا ہمیں کہہ سکتا ہے کہ مجھے بھی دود و گھنٹہ وقت دیا
جائے اور اس طرح اگر ہم دو دو گھنٹے ہر مذہب والے کو دینے لگیں تو ہماری اپنی تقریروں کیلئے کونسا
وقت باقی رہے اور اگر ہم نہ دیں تو وہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ تم سچ چھپانا چاہتے ہو۔ آر یہ کہیں گے تم
نے ہمیں چونکہ وقت نہیں دیا اس لئے معلوم ہوا کہ تمہیں سچائی سے غرض نہیں ، عیسائی کہیں گے کہ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ہمیں چونکہ وقت نہیں ملا اس لئے معلوم ہوا کہ تمہیں صداقت معلوم کرنے کی کوئی تڑپ نہیں ، سکھ
کہیں گے ہمیں چونکہ وقت نہیں دیا گیا اس لئے معلوم ہوا کہ احمدی سچ چُھپانا چاہتے ہیں ۔ پس
چونکہ اس طرح ہر ایک کو وقت دے کر ہمارے لئے کوئی وقت نہیں بچتا اور یوں بھی یہ مطالبہ بالکل
لغو ہے اس لئے میں نے انہیں لکھا کہ یہ طریق درست نہیں آپ الگ بے شک تقریریں کریں میں
آپ کو نہیں روکتا۔ باقی ہمارے جلسہ کے ایام میں میں نہیں کہہ سکتا کہ کسی اور جلسہ کے کرنے کی
اجازت آپ کو حکومت کی طرف سے ملے یا نہ ملے کیونکہ ۱۹۳۴ ء میں احرار کے جلسہ کے وقت
ہمیں یہ نوٹس دیا گیا تھا کہ ہم ان کے جلسہ سے پانچ دن پہلے اور پانچ دن بعد کوئی جلسہ منعقد نہیں
کر سکتے حالانکہ قادیان ہمارا مذہبی مرکز ہے اور ہم اس میں ہر وقت جلسہ کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔
میں نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں لکھا کہ محکمہ کی اس معاملہ میں گورنمنٹ سے بحث ہو رہی
ہے مگر انہوں نے اس کے یہ معنی نکال لئے کہ گویا انہیں ہماری طرف سے ان دنوں تقریر کرنے کی
اجازت ہے۔ حالانکہ گورنمنٹ سے ہماری یہ بحث ہو رہی ہے کہ تم نے احرار کے جلسہ کے ایام
میں ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اس جلسہ سے پانچ دن پہلے اور پانچ دن بعد کوئی جلسہ منعقد نہ کریں ۔
پس اسی حکم کی بناء پر ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ یہی حق ہمارے متعلق تسلیم کیا جائے اور جب ہمارا
جلسہ ہو تو اس سے پانچ دن پہلے اور پانچ دن بعد کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ ہو ۔ پس مصری
صاحب کا ۲۹۔ دسمبر کو کوئی جلسہ منعقد کرنا اور اس میں اپنا لیکچر رکھنا درحقیقت اس حق کے خلاف
ہے لیکن چونکہ اس کا تعلق حکومت سے تھا مجھے مصری صاحب کو اس بارہ میں کچھ کہنے کی ضرورت نہ
تھی ۔
یہ صاف بات ہے کہ اگر کسی کو یہ کہا جائے کہ دوسرے کی حق بات بھی نہ سنو تو یہ جبر ہوگا اور
جبر اسلام میں جائز نہیں ۔ پس جو شخص ابھی حقیقت کو سمجھنا چاہتا ہے یا تحقیق کرنا چاہتا ہے تو اس کے ۔
لئے جائز ہے کہ وہاں جائے مگر جو شخص تحقیق کر چکا ہے اور علی وَجْهِ الْبصیرت اُس نے میری
بیعت کی ہے ہم اس کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ وہاں جائے ۔سوائے اس کے کہ وہ مباحث یا
مناظر ہو یا مباحث و مناظر کا مددگار ہو۔ مؤمن کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا اور نہ وہ کوئی
بے فائدہ اور لغو کام کرتا ہے اگر میں اس قسم کی دعوتیں قبول کرنا شروع کر دوں تو مجھے روزانہ
چٹھیاں آنی شروع ہو جائیں کہ آج فلاں جگہ ہماری تقریر ہے آپ اس میں ضرور شریک ہوں ۔
دوسری جگہ ہمارا جلسہ ہے آپ بھی آئیں اور سنیں اور اگر ایسی چٹھیاں آئیں تو میرا ایک ہی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
جواب ہوگا اور وہ یہ کہ میں نے عَلی وَجْهِ الْبصیرت احمدیت کی صداقت کا مشاہدہ کر لیا ہے ۔
پس دوسری بات میرے لئے پیدا ہی نہیں ہو سکتی ۔ کیا دنیا میں تم نے کبھی دیکھا کہ کسی شخص
نے دوسرے سے کہا ہو کہ آؤ ہمارے ساتھ چلو فلاں جگہ بحث ہوگی کہ تمہاری جو بیوی ہے وہ
تمہاری ہی بیوی ہے یا کسی اور کی ۔ کون اُلّو ہے؟ جو ایسے شخص کے ساتھ چلے گا وہ تو کہے گا کہ
میرے لئے یہ بات اُسی وقت سے حل شدہ ہے جب سے وہ میرے گھر میں بس رہی ہے۔
( الفضل ۲۰ دسمبر ۱۹۳۸ء)
آج جس مضمون کو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ عجیب نوعیت کا ہے یعنی ایسا ہے کہ اگر چاہوں
تو ایک فقرہ کہہ کر بیٹھ جاؤں اور مضمون ختم ہو جائے اور اگر چاہوں اور اللہ تعالیٰ توفیق دے تو کئی
دن بارہ بارہ گھنٹے تقریریں ہوتی رہیں مگر یہ مضمون ختم نہ ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں چار پانچ
گھنٹے میں ایک حد تک اس مضمون کو بیان کر دوں ۔ سو وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس آخری
اور وسطی طریق کو ہی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں وَاللَّهُ الْمُوَفِّقُ۔
سب سے
پہلے میں جماعت کو امر کی قومی زندگی کے قیام کے اصول را یاد دلاتا ہوں جماعت کو کی
کہ
یہ
امر ا چھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ دو اصول ایسے ہیں جو دنیا میں ہمیشہ سے کارفرما ہیں اور قومی زندگی
کبھی ان دو اصول کے بغیر قائم نہیں رہتی ۔ آدم سے لے کر اس وقت تک دینی کیا اور دُنیوی کیا ،
عقلی کیا اور علمی و عملی کیا، کوئی تحریک ایسی نہیں جو حقیقی طور پر اُس وقت تک کامیاب ہوئی ہو جب
تک کہ یہ دو باتیں اس کے ساتھ شامل نہ ہوں ۔
ہر تحریک کے ساتھ ایک پیغام کی ضرورت اول اصول ہے ہے کہ کوئی
تحریک دنیا میں حقیقی طور پر
کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس میں کوئی نیا پیغام نہ ہو یعنی وہ کوئی ایسی چیز دنیا کے سامنے پیش نہ
کر رہی ہو جو پہلے کسی کو معلوم نہ ہو۔ یا کم سے کم یہ کہ اُس وقت کے لوگ اُسے بُھول چکے ہوں ۔
مثلاً ہمارے اس ملک میں ایسی انجمنیں کامیابی سے چلتی ہیں جن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو
تحریک کریں کہ لڑکوں کو سکول بھیجنا چاہئے ، کیونکہ ہمارے ملک میں لڑکے عام طور پر سکول نہیں
جاتے لیکن لنڈن یا برلن میں اگر کوئی اس قسم کی انجمن بنے جس کی غرض لوگوں کو یہ تحریک کرنا ہو کہ
تم بچے سکولوں میں پڑھنے کیلئے بھیجا کرو تو وہ کبھی نہیں چلے گی کیونکہ لوگ کہیں گے جب ہم میں سے
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ہر شخص اپنے لڑکے کو سکول بھیج رہا ہے تو اس انجمن کے معرضِ وجود میں لانے کا کیا فائدہ ہے؟ لیکن
اگر وہاں کوئی انجمن ایسی بنے جو یہ کہے کہ فلاں قسم کی تعلیم اپنے بچوں کو نہ دلاؤ بلکہ فلاں قسم کی
تعلیم دلاؤ تو چونکہ اس میں ایک نیا پیغام ہوگا اس لئے اگر وہ تحریک مفید ہو گی تو اُسے پیش کرنے
والی انجمن مقبول اور کامیاب ہو سکے گی ۔
غرض وہی تحریکات دنیا میں کامیاب ہوا کرتی ہیں جن میں کوئی ایسی چیز دنیا کے سامنے پیش
کی گئی ہو جو اُس وقت دنیا کی نگاہ سے اوجھل ہو یا بالکل نئی ہو ۔ اس امر کو یورپ والے پیغام کا
نام دیتے ہیں ۔
میں جب یورپ گیا تو عام طور پر مجھ سے یہی سوال کیا جاتا تھا کہ احمدیت کا پیغام دنیا کے
نام کیا ہے یعنی احمدیت کے وہ کون سے اصول ہیں یا احمدیت کی تعلیم میں وہ کونسی بات ہے جو دنیا
کو معلوم نہ تھی اور احمدیت اُسے پیش کرتی ہے یا جس کی طرف دنیا کو پوری توجہ نہیں اور وہ اس کی
طرف توجہ دلانا چاہتی ہے؟
قرآن کریم بھی اس اصل کو تسلیم کرتا ہے اور فرماتا ہے۔ فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ
جُفَاء وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ، كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ
الامثال ہے کہ جھاگ اور میل چونکہ بے فائدہ چیزیں ہیں وہ اُٹھا کر پھینک دی جاتی ہیں ۔ مگر جو چیز
لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی ہو جیسے پانی ہے وہ دنیا میں قائم رہتی ہے۔ كَذَلِكَ يَضْرِبُ الله
الأمثال اللہ تعالیٰ اسی طرح حقائق لوگوں کے سامنے بیان کیا کرتا ہے۔
مأموریت کا مدعی جو اپنے دعوئی میں اس آیت سے استنباط کرتے
ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کامیاب ہو جائے کبھی جھوٹا نہیں ہوتا نے یہ اصول پیش کیا ہے کہ ہر بدعی
جس کا دعوی دنیا میں مانا جا کر مدتوں تک قو میں اس کی تعلیم پر عمل کرتی چلی گئی ہوں یقیناً خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔
!
بعض نا واقف اور جاہل مولوی کہا کرتے ہیں کہ آپ نے یہ اصل کہاں سے اخذ کیا ؟ ایسے
لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے صرف اعتراض کر دیتے ہیں حالانکہ مذکورہ بالا آیت اور اور کئی
آیات سے یہ اصل مستنبط ہوتا اور قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ ہر ایسا مذہب جو خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہونے کا دعوی کرے اور پھر سینکڑوں سال تک دنیا میں قائم رہے اور ہزاروں انسانوں کو
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
روحانی زندگی بخشتا ر ہے جھوٹا نہیں ہو سکتا ۔ اور اس کے متعلق یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے تھا۔ اسی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حضرت کرشن اور حضرت
رام چندر اور حضرت بُدھ اللہ تعالیٰ کے نبی تھے ۔
پس مخالفین کا یہ اعتراض کہ یہ مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پاس سے بنالیا ہے
صرف قرآنی علوم سے ان کی بے خبری کا ثبوت ہے ورنہ اسی آیت میں جو اس وقت میں نے
پڑھی ہے اور اور کئی آیات میں یہ اصل موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء کہ جو بے فائدہ چیز ہوگی وہ ضائع ہو جائے گی ۔ والا
مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ مگر جو لوگوں کو نفع دینے والی چیز ہو وہ قائم رہے
گی اور کون کہہ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ پر افتراء کرنا نفع مند چیز ہے۔ افتراء یقیناً انسان کو ہلاک
کرنے والا فعل ہے اور اس کا دنیا میں جڑھ پکڑ جانا تو الگ رہا اللہ تعالیٰ تو مفتری کو عذاب دیئے
بغیر نہیں چھوڑتا۔
پس اگر کوئی تحریک دنیا میں کامیاب طور پر قائم رہتی ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ یقیناً دنیا
کیلئے کوئی ایسا پیغام لاتی ہے جو مفید ہے اور یہ خیال کہ ایک کذاب اور مفتری بھی ایسا پیغام لا سکتا
ہے جو لوگوں کیلئے دینی رنگ میں مفید ہوا اور دنیا میں قائم رہے کسی احمق کے ذہن میں ہی آئے تو
آئے کوئی دانا ایسا خیال نہیں کر سکتا ۔
جو
اصلاح کا ذریعہ صلح یا جنگ سے دوسرا اصل جو دنیا میں رائج ہے اور جو
کے مذہبی اور دُنیوی دونوں قسم کی تحریکوں کی
کامیابی کیلئے ضروری ہوتا ہے یہ ہے کہ اصلاح کے ہمیشہ دو ذرائع ہوتے ہیں یا صلح یا جنگ ۔ یعنی یا
تو صلح کے ساتھ وہ پیغام پھیلتا ہے یا جنگ اور لڑائی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ یا تو یہ ہوتا ہے کہ وہ باتیں
دنیا میں پھیلا دی جاتی ہیں لوگ اُن پر بخشیں کرتے ہیں اور آخر لوگ انہیں اپنا لیتے ہیں اور اپنے
عقائد میں شامل کر لیتے ہیں ۔ جیسے دنیا میں پہلے لوگ یہ کہا کرتے تھے کہ زمین چپٹی ہے بلکہ اب
تک بھی بعض لوگ ایسے موجود ہیں جو زمین کو گول نہیں سمجھتے بلکہ چپٹی سمجھتے ہیں ۔ چنانچہ میں ایک
دفعہ لاہور گیا اور اسلامیہ کالج کے ہال میں میں نے لیکچر دینا شروع کیا تو ایک شخص میرے لیکچر
میں ہی کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا۔ سوال جواب کا بھی موقع دیا جائے گا یا نہیں؟ پریذیڈنٹ نے پوچھا
کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ؟ وہ کہنے لگا : میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زمین گول نہیں بلکہ چپٹی ہے اور مجھ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
سے اس بات پر بحث کر لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیکچر میں زمین کے گول یا چیٹے ہونے کا
ذکر نہیں ۔ وہ کہنے لگا ہو یا نہ ہوا ایسی اہم بات کا ذکر کس طرح چھوڑا جا سکتا ہے؟
غرض اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں مگر بہت کم لیکن پہلے زمانہ میں سوائے مسلمانوں کے قریباً
سب لوگ یہی کہا کرتے تھے کہ زمین چپٹی ہے۔ مسلمانوں میں البتہ زمین کے گول ہونے کا خیال
رائج تھا اور یورپ کے لوگ اس کے مخالف تھے ۔ چنانچہ جس وقت زمین کے گول ہونے کا سوال
اُٹھا یورپ کے لوگوں نے اس کا نہایت سختی سے انکار کیا اور اس کی مخالفت کی مگر مسلمانوں میں یہ
خیال دیر سے قائم تھا اور انہی سے اس قسم کی باتیں سن کر کولمبس کے کوامریکہ کی دریافت کا خیال
پیدا ہوا تھا کیونکہ کولمبس کسی مسلمان کا شاگرد تھا اور وہ مسلمان حضرت محی الدین ابن عربی کے
مرید تھے جنہوں نے اپنے بعض رؤیا و کشوف کی بناء پر اپنی کتابوں میں یہ لکھا تھا کہ سپین کے سمندر
کے دوسری طرف ایک بہت بڑا ملک ہے اور چونکہ مسلمانوں میں زمین کے گول ہونے کا خیال جڑ
پکڑ رہا تھا حضرت محی الدین ابن عربی کے مُرید خیال کرتے تھے کہ غالباً ہندوستان ہی کی طرف
آپ کے کشف میں اشارہ ہے ۔ کولمبس نے ان روایات کو سنا تو اُس کے دل میں جوش پیدا ہوا
کہ وہ اس سمندر کی طرف سے ہندوستان پہنچے مگر چونکہ اس سفر کیلئے روپیہ کی ضرورت تھی اور روپیہ
کولمبس کے پاس تھا نہیں اس لئے اُس نے بادشاہ کے سا دشاہ کے سامنے یہ سوال پیش کیا اور ملکہ کے پاس بھی
بعض بڑے آدمیوں کی سفارش پہنچائی تا ملکہ بادشاہ پر اپنا اثر ڈالے ۔ ملکہ کو یہ تجویز پسند آئی ، اُس
نے خیال کیا کہ اگر اس مہم میں کامیابی ہوئی تو ہمارے ملک کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ پس اس نے
بادشاہ کے پاس سفارش کرنے کا وعدہ کیا اور سفارش کی بھی لیکن جب بادشاہ نے امرائے دربار
سے مشورہ کیا تو پوپ کے نمائندہ نے اس خیال کی سخت تضحیک کی اور اُس نے کہا کہ یہ خیال کہ
زمین گول ہے سخت احمقانہ ہے بلکہ مذہب کے خلاف ہے اور ایسے احمق اور بیوقوف کو روپیہ دینا
علم سے دشمنی ہے۔ اُس نے ایک پُر زور تقریر کے ذریعہ سے کولمبس کے خیال کی تغلیط کی اور بتایا
کہ کولمبس یا خود پاگل ہے یا ہمیں پاگل بنانا چاہتا ہے۔ اگر زمین گول ہے اور ہندوستان ہماری
دنیا کے دوسری طرف ہے تو اس کے تو یہ معنی ہونگے کہ کرہ ارض کے دوسری طرف کے لوگ ہوا
میں لٹک رہے ہیں ۔ پس کولمبس یہ کہہ کر کہ زمین گول ہے ہم سے یہ منوانا چاہتا ہے کہ دنیا کا ایک
حصہ ایسا بھی ہے جس میں بسنے والے لوگوں کی ٹانگیں اُوپر ہیں اور سر نیچے ہیں ۔ اُس حصہ میں جو
درخت اُگتے ہیں اُن کی جڑیں اُوپر ہوتی ہیں اور درخت ہوا میں لٹک رہے ہوتے ہیں اور بجائے