انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
اس کے کہ بارش اوپر سے نیچے گرے اُس علاقہ میں نیچے سے اوپر کی طرف بارش گرتی ہے اور
سورج زمین کے اُو پر نہیں ہے بلکہ اس علاقہ میں زمین کے نیچے نظر آتا ہے ۔
غرض اُس پادری نے اپنے جاہلانہ خیالات کو ایسی رنگ آمیزی سے بیان کیا کہ لوگوں کو یقین
ہو گیا کہ کولمبس دھوکا باز شخص ہے اور دربار نے بادشاہ کو یہ مشورہ دیا کہ اس شخص کی ہرگز مدد نہیں کرنی
چاہئے اور کولمبس کا سفر ایک لمبے عرصہ تک کیلئے ملتوی ہو گیا۔ آخر ملکہ نے اپنی داتی آمد سے اُسے
روپیہ دلوایا اور کولمبس نے امریکہ دریافت کیا جس سے سپین والوں کو بہت بڑا فائدہ پہنچا۔
غرض ایک وہ زمانہ تھا کہ بڑے بڑے عقلمند یہ تسلیم نہیں کرتے تھے کہ زمین گول ہے اور اس
پر ہنستے تھے لیکن آج بچوں سے بھی پوچھو تو وہ کہہ دیں گے کہ زمین گول ہے اور اس کی دلیل یہ ہے
کہ جب جہاز نظر آتا ہے تو پہلے اس کے اوپر کا حصہ نظر آتا ہے پھر نیچے کا اور اس طرح کی کئی اور
دلیلیں دیتے جائیں گے ۔ غرض اب دنیا نے اس عقیدہ کو اپنا لیا ہے اور یہ بات رائج ہو گئی ہے۔
تو بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ دنیا میں مقبول ہو جاتی ہیں ۔ بعض دفعہ تو اس
طرح کہ پہلی بعض چیزوں کو منسوخ کر کے وہ قائم ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ اس طرح کہ پہلی بھی
موجود رہتی ہیں اور نئی بھی اپنی جگہ پیدا کر لیتی ہیں جیسے موٹریں اور لاریاں آئیں تو گھوڑے بھی
رہے مگر موٹروں اور لاریوں نے بھی اپنی جگہ بنالی۔
شروع شروع میں جب ریل جاری ہوئی ہے تو انگلستان میں لوگ ریل کے آگے لیٹ
جاتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم مر جائیں گے پر اسے چلنے نہیں دیں گے مگر آخر ریل دنیا میں رائج
ہوگئی ۔ ٹیلیفون جب مکہ میں لگا تو عربوں نے کہہ دیا کہ یہ شیطان ہے جو مکہ میں لایا گیا ہے اور
ابن سعود کی اس قدر مخالفت ہوئی کہ اس کی فوجیں باغی ہونے لگیں ۔ آخر اس نے پوچھا کہ یہ
شیطان کس طرح ہو گیا ؟ وہ کہنے لگے شیطان نہیں تو اور کیا ہے جدہ میں ایک شخص بات کرتا ہے اور
وہ مکہ میں پہنچ جاتی ہے یہ محض شیطان کی شعبدہ بازی ہے ۔ وہ سخت گھبرایا کہ اب میں کیا کروں؟
آخر ایک شخص نے کہا کہ ان لوگوں کو میں سمجھا دیتا ہوں ۔ چنانچہ ٹیلیفون پر ایک طرف اُس نے
عربوں کے اس لیڈ ر کو کھڑا کیا جو کہا کرتا تھا کہ شیطان بولتا ہے اور دوسری طرف خود کھڑا ہو گیا اور
اُس نے پوچھا کہ بتاؤ حدیث میں آتا ہے یا نہیں کہ لا حول سے شیطان بھاگ جاتا ہے؟ اُس
نے کہا آتا ہے۔ پھر اس نے پوچھا کہ اگر کوئی حدیث کا منکر ہو تو وہ کیسا ہے؟ وہ کہنے لگا کافر ۔
اُس نے کہا۔ اچھا سنو ! میں لَا حَولَ پڑھتا ہوں اور یہ کہہ کر لَا حَول پڑھا اور اس معترض مولوی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
سے کہا کہ اب بتاؤ کہ کیا شیطان یہ لا حَولَ دوسری طرف پہنچا رہا ہے؟ شیطان کو کہاں طاقت کہ وہ
لا حَوْلَ کو پہنچائے ، وہ تو لا حَولَ سُنتے ہی بھاگ جاتا ہے۔ یہ بات اُس معترض کی سمجھ میں بھی
آگئی اور اُس نے لوگوں کو بھی سمجھا دیا کہ یہ شیطان نہیں ہے کوئی اور چیز ہے ۔
غرض کئی تحریکات دنیا میں پیدا ہوتی ہیں ۔ لوگ ان کی مخالفتیں کرتے ہیں مگر آہستہ آہستہ وہ
دنیا میں قائم ہو جا قائم ہو جاتی ہیں اور ۔ اور پہلے نظام میں اپنے لئے بھی جگہ نکال لیتی ہیں لیکن بعض ایسی تحریکات
ہوتی ہیں جو پہلے نظام کو گلیہ بدل دیتی ہیں اور وہ صلح کر کے پہلے نظام کا حصہ نہیں بنتیں بلکہ ایک نیا
نظام قائم کرتی ہیں اور پہلے نظام یا نظاموں کو توڑ دیتی ہیں ۔ ان کے لئے لڑائیاں لڑی جاتی ہیں
جنگیں کی جاتی ہیں (خواہ جسمانی رنگ میں خواہ رُوحانی رنگ میں ) اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان
کی وجہ سے دنیا کا امن جاتا رہا مگر آخر اس لڑائی اور جنگ کے بعد وہ دنیا میں قائم ہو جاتی ہیں اور
ان کے ذریعہ سے دنیا میں پھر امن کا دور دورہ ہو جاتا ہے ۔ مکہ مکرمہ کے ٹیلیفون کے واقعہ کی
مناسبت میں مجھے نواب اکبر یار جنگ صاحب بہادر نے بھی بتایا ہے کہ حیدر آباد کی مسجد میں
لاؤڈ سپیکر لگایا گیا تو لوگوں نے کفر کا فتویٰ دے دیا۔ ہمارے یہاں عورتوں کی جلسہ گاہ میں بھی گل
لاؤڈ سپیکر پر فتوی لگ گیا تھا۔ بعض عورتیں سٹیج کے قریب آنا چاہتی تھیں اس پر انہیں منتظمات جلسہ
نے بتایا کہ اب قریب آنے کی ضرورت نہیں یہ جو آلہ لگایا گیا ہے اس سے ہر جگہ آواز پہنچ جائے
گی ۔ اس پر وہ کہنے لگیں ” سانوں تہاڈے فریب دا پتہ نہیں ؟ اسیں ایڑیاں ای بیوقوف ہاں؟
بھلا ایہہ ڈھو تو بولے گا ؟ یعنی کیا ، کیا ہمیں تمہارے فریب کا علم نہیں ہم اتنی بیوقوف نہیں کہ یہ خیال
کر لیں کہ یہ ٹین کا پُر زہ بولے گا۔ گویا انہوں نے اپنی علمیت کی دلیل یہ دی کہ ہم خوب جانتی ہیں
یہ ٹین سا جو لگا ہو ا ہے یہ نہیں بول سکتا ۔ یہ محض اپنی واقف عورتوں کو آگے بٹھانے کیلئے بہا نہ بنایا
گیا ہے۔
دو
6
دوستوں کو چاہئے کہ وہ گھروں میں جا کر اپنی بیویوں کو سمجھا دیں کہ یہ ٹین کا پُر زہ خوب بولا
کرتا ہے ۔ گل مستورات نے خوب گشتی کی اور بعض تو پہرہ دار عورتوں کو گرا کر آگے آگئیں اور
کہا کہ ہم ایسے فریب میں نہیں آ سکتیں ۔ وہ اُن کو سمجھا دیں کہ یہ ہمارا فریب نہیں بلکہ یورپ میں
والوں کا کارآمد فریب ہے جس سے واقعہ میں آواز دور دور تک پہنچ جاتی ہے۔
غرض اصلاح کے دو ذریعے ہیں صلح اور جنگ ۔ یعنی یا تو نئی تحریک کو پُرانی تحریک کے ساتھ
سموکر اور ملا کر ایک نیا وجود بنا دیا جاتا ہے اور دونوں تحریکیں ایک تحریک ہو کر رہ جاتی ہیں اور یا
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
یا پھر نئی اور پرانی تحریک میں جنگ ہو کر نئی تحریک پُرانی کو اُکھیڑ کر پھینک دیتی ہے اور اپنی حکومت
قائم کر لیتی ہے ۔ اوّل قسم کی اصلاح ارتقاء کہلاتی ہے یعنی سہولت سے تغیر ہو جاتا ہے اور لوگوں کو
محسوس بھی نہیں ہوتا ۔ مگر دوسری قسم کی تحریک جس میں لڑائی لڑنی پڑتی ہے اُسے عربی زبان میں
انقلاب کہتے ہیں ۔ جیسے پنڈت جواہر لال صاحب نہرو کی مجالس میں نعرے لگائے جاتے ہیں کہ
انقلاب زندہ باد یہ بھی وہی انقلاب ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ موجودہ گورنمنٹ سے
کانگرس کو اتنا اختلاف ہے کہ وہ اسے توڑ کر گلی طور پر ایک نئی گورنمنٹ بنائے گی اور وہ کوئی
درمیانی راستہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ گو عملی طور پر کانگرس سب کچھ مان گئی ہے اور کئی صوبوں
میں اس نے وزار وزارتیں بھی سنبھال لی ہیں ۔ اب ب صرف عادت کے طور پر انقلاب زندہ باد کے
نعرے لگائے جاتے ہیں جیسے طوطے میاں کو میاں مٹھو کہنے کی عادت ہوتی ہے۔ ورنہ کانگرس کیلئے
انقلاب کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔ بہر حال انقلاب کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ موجودہ نظام کو کسی
اصلاح یا تبدیلی کے ساتھ قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ اس نظام کو گالی طور پر پھینک دیا جائے گا ، توڑ
دیا جائے گا ، تباہ کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ ایک نیا نظام قائم کیا جائے گا ۔ جب یہ انقلاب
دینی انقلاب ہو تو اسلامی اصطلاح میں اسے قیامت بھی کہتے ہیں اور اس کا ایک نام
خَلْقِ السَّمَوتِ والأرض 2 بھی ہے یعنی نئی زمین اور نیا آسمان بننا ۔ اور ایک نام اس کا
السَّاعَةُ بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم نے روحانی انقلاب کو کبھی قیامت کہا ہے کبھی السَّاعَةُ "
کے نام سے یاد کیا ہے اور کبھی نئی زمین اور نئے آسمان کے پیدا کئے جانے کے الفاظ سے اس کی
حقیقت کو ظاہر کیا ہے۔
دنیا میں جس قدر تبدیلیاں ہوئی ہیں یا کامیاب تحریکیں ہوئی ہیں ساری اسی رنگ میں ہوئی
ہیں اور کوئی عالمگیر تحریک اور دیر تک رہنے والی تحریک ایسی نہیں جس میں دنیا کے لئے پیغام جدید
نہ ہوا اور جس میں انقلاب نہ ہو۔
ارتقائی تحریکات عظیم الشان تحریکوں میں سے نہیں ہوتیں ۔ عظیم الشان تحریکیں جب بھی دنیا
میں ہوئی ہیں انقلاب کے ذریعہ سے ہوئی ہیں اور اگر اس نقطۂ نگاہ سے دیکھا جائے تو ہم کانگرس
سے بھی زیادہ جوش وخروش کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ انقلاب زندہ باد ۔ لیکن اس سے ہماری مراد
اور ہو گی ان کی مراد اس لفظ سے اور ہوتی ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
پانچ عظیم الشان دُنیوی تحریکیں
اگر دنیوی فتوحات کو دیکھیں تو فتوحات دنیوی کے لحاظ سے بھی وہی حکومتیں دنیا میں دیر تک
رہی ہیں اور اُن کا اثر وسیع ہوا ہے جن میں کوئی نہ کوئی پیغام جدید اور انقلاب تھا۔ یعنی پہلے نظام
سے جدا گانہ حیثیت رکھتی تھیں اور نئے اصول پر قائم ہوئی تھیں ۔ اس قسم کی تحریکیں دنیا میں چند ہی جُدا
گزری ہیں ۔ چنانچہ ان میں سے ۔ سے
ا،
ایک تحریک جو ہندوستان میں اُٹھی آرین (ARIAN) کہلاتی ہے یعنی آریوں کی تحریک ، یہ
تحریک صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ یورپ پر بھی اس کا اثر تھا۔
دوسری تحریک جو مغرب میں اُٹھی رومن تحریک تھی ۔
تیسری تحریک جو وسط ایشیا اور چین میں پیدا ہوئی اس کا نام میں ایرانی تحریک رکھتا ہوں ۔
-
چوتھی تحریک جو مغربی ایشیا اور افریقہ میں پیدا ہوئی اس کا نام میں بابلی تحریک رکھتا ہوں ۔ اور
پانچویں تحریک جو موجودہ زمانہ میں نہایت ہی عالمگیر ہے وہ ہے جسے مغربی تحریک کہتے ہیں ۔
دنیا کی معلومہ تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی پانچ تحریکیں مادیات کو مد نظر
رکھتے ہوئے نہایت مہتم بالشان اور عالمگیر تحریکیں گزری ہیں ۔ یعنی آرین تحریک ، رومن تحریک،
ایرانی تحریک، بابلی تحریک اور مغربی تحریک ۔ ان پانچوں تحریکوں کے پیچھے ایک نیا فلسفہ تھا اور ایک
نئی تہذب تھی ۔ صرف یہی نہیں تھا کہ بعض قوموں نے تلواریں پکڑیں اور چند ملک فتح کر لئے بلکہ
ان تحریکات کے بانیوں نے اپنے سے پہلے نظام کو تہہ و بالا کر دیا اور ان کی جگہ ایک جدید تہذیب
کی بنیاد ڈالی یا نئے علوم کا دروازہ کھولا اور گو ان نئی تحریکوں کے بانی کچھ عرصہ بعد سیاسی طور پر
حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ دوسری قوموں نے لے لی مگر ان کو شکست دینے والے اور تباہ
کرنے والے ان کے خیالات اور ان کے فلسفہ سے آزاد نہیں ہو سکے ۔ سیاسی غلامی جاتی رہی مگر
ذہنی اور علمی غلامی قائم رہی اور حقیقی حکومت انہی کی رہی اور اسی فتح اور کامیابی کو پیغام جدید یا
انقلاب کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ بظاہر آرین اور قدیم ایرانی اور رومن اور بابلی حکومتیں کچھ
عرصہ کے بعد دُنیا سے مٹ گئیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے بعض کسی نہ کسی رنگ میں اب
تک بھی دنیا میں موجود ہیں اور بظاہر ان سے نفرت کرنے والے لوگ بھی حقیقتا ان کی غلامی کا جوا
گردنوں پر اُٹھائے کھڑے ہیں اور ان کے بعد میں آنے والی حکومتیں در حقیقت عُمال کی تبدیلی کا
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
ایک مظاہرہ تھیں ورنہ اصولِ حکومت وہی تھے جو ان مشہور تحریکات نے جاری کئے تھے ۔ بغاوت
اس تہذیب کے آخری زمانہ کے علمبرداروں کے خلاف تھی اس تہذیب کے خلاف نہ تھی ۔ جو
تبدیلی ہوئی وہ یہی تھی کہ اس تہذیب کا جھنڈا ایک ہاتھ سے نکل کر دوسرے ہاتھ میں آ گیا۔ بعض
دفعہ جھنڈے کا رنگ تھوڑا سا تبدیل کر دیا گیا ۔ بعض دفعہ جھنڈے کو زیادہ لمبا یا چھوٹا کر دیا گیا مگر
حقیقت وہی رہی جو پہلے تھی ۔
رومن امپائر (ROMAN EMPIRE) کے بعد کے تغیرات جو مغرب میں ہوئے
اگر دیکھا جائے تو رومن تہذیب کی تبدیل شدہ صورت ہی تھے اور ایرانی تہذیب کے بانیوں کے
بعد کی حکومتوں میں صاف ابتدائی ایرانی تہذیب کی جھلک نظر آتی ہے۔ آرین بانیان تہذیب
کے بعد بدھ جین وغیرہ کئی قسم کے لوگوں نے حکومتیں کیں لیکن آرین ٹھپہ سب کے دامن پر موجود
تھا۔ بابل کی حکومت کے بعد عرب، شام، مصر وغیرہ ممالک میں کئی حکومتیں تبدیل ہوئیں ، کئی
بغاوتیں ہوئیں لیکن بابلی اثر نہ مٹنا تھا نہ مٹا ۔
اب مغربی تہذیب دنیا پر غالب ہے ۔ ایشیا اور افریقہ اس کے جوئے سے آزاد ہونے کی
کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ کے دونوں براعظم کا میاب کوشش کر چکے ہیں ۔ جاپان
ایشیا کے ایک طرف اور ترکی دوسری طرف کامیاب کوشش کر چکے ہیں لیکن نتیجہ کیا ہوا ہے؟ صرف
حاکم بدلے ہیں حکومت نہیں بدلی بلکہ ترک اور جاپانی تو آزادی کے بعد مغربیت کے پہلے سے بھی
زیادہ شکار ہو گئے ہیں ۔ آج ہندوستان آزادی کیلئے تڑپ رہا ہے، اِس کے نوجوان اپنی جانیں
ہتھیلیوں پر لئے کھڑے ہیں تا اپنے ملک کو بیرونی حکومت سے آزاد کراویں۔ لیکن ان کی
جد و جہد اسی حد تک محدود ہے کہ انگلستان کے مغربی کی جگہ ہندوستان کا مغربی لے لے اس سے
زیادہ اس جدوجہد میں کوئی مقصد نہیں ۔ مسٹر گاندھی نے کھدر کا لباس پہن کر اس امر کا اظہار کرنا
چاہا ہے کہ گویا وہ اس تہذیب کے اثر سے آزاد ہونا چاہتے ہیں لیکن حقیقت سے واقف جانتے ہیں
کہ ڈھانچہ وہی ہے صرف سکاٹ لینڈ کے ورسٹڈ (WORSTED) کی جگہ اسے کھد ر کا لباس
پہنا دیا گیا ہے۔ یا بقول مسیح پرانی شراب نئے مٹکوں میں ڈال دی گئی ہے اس سے زیادہ کوئی تغیر
نہیں ہوا۔
اب میں ان پانچوں تحریکوں کی کسی قدر تفصیل بیان کرتا ہوں تا کہ آپ لوگ سمجھ جائیں کہ
یہ پانچ دور تہذیب کے دنیا کیلئے کیا پیغام لائے تھے اور کیا مفید چیز انہوں نے دنیا کو دی تھی جس
انوار العلوم جلد ۱۵
سے وہ سینکڑوں ہزاروں سال کی جدوجہد کے بعد بھی آزاد نہیں ہوسکی ۔
انقلاب حقیقی
آرین تحریک کا پیغام جدید نسلی امتیاز یاد رکھنا چاہے کہ آرین تہذیب کی بنیاد
)EUGENICS( يوجينكس
پر تھی یعنی ان کی ساری بنیاد اس امر پر پر تھی کہ سب انسان ؟ یکساں نہیں ہیں بلکہ انسانوں انسانوں
میں فرق ہوتا ہے۔ کوئی اعلیٰ ہوتا ہے تو کوئی ادنی ۔ جیسے کوئی امیر ہوتا ہے تو کوئی غریب، کوئی
مضبوط ہوتا ہے تو کوئی کمزور ، کوئی اچھے دماغ کا کوئی بُرے دماغ کا اور یہ کہ اس فرق کو خاص
حالات کے ماتحت پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔ اور دنیا کا فائدہ اسی میں ہے کہ انسانوں میں سے جو
اعلیٰ ہوں انہیں آگے کیا جائے تاکہ نسلِ انسانی اعلیٰ کمالات تک پہنچ سکے ۔
وہ کہتے ہیں کہ ایک مضبوط باپ کا بیٹا ضرور مضبوط ہوگا اور کمزور باپ کا بیٹا کمزور ہوگا ۔ اب
اگر باپ کی وجہ سے جسم اعلیٰ بن سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ دماغ اعلیٰ نہ بنے ؟ پس اگر اچھے دماغ والا
باپ ہوگا اور اچھے دماغ والی ماں ہوگی تو ان کا بیٹا بھی یقیناً اچھے دماغ والا ہوگا ۔ اس صورت میں
اگر اس شخص سے جو نسل چلے وہ ہمیشہ اپنی قوم میں ہی شادیاں کرتی رہے تو ان کی قوم دوسری اقوام جو چلے
سے ضرور اعلیٰ ہوگی ۔
یہ آرین تہذیب جہاں بھی گئی ہے اس نے اپنی حکومت کو اسی بنیاد پر رکھا ہے یعنی اس نسلی امتیاز
پر جو عقلی اور دماغی اور مذہبی دائروں پر حاوی تھا۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ ایک برہمن کالڑ کا علم کے لحاظ
سے ہمیشہ دوسروں پر فوقیت رکھے گا ، ایک کھتری کالڑ کا سپہ گری کے لحاظ سے دوسروں پر فوقیت رکھے
گا اور جب ایک قوم جسے نسلی امتیاز کی وجہ سے برتری حاصل ہو گی آپس ہی میں شادیاں کرے گی تو وہ
دنیا سے کبھی مٹ نہیں سکے گی اس لئے ان کا مذہب بھی اسی تحریک کے ماتحت چلتا ہے مثلاً وید آئے تو
انہوں نے یہ حکم دے دیا کہ اگر شو در وید کوسن بھی لے تو اس کے کان میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے۔ یہم
یہ برہمن کا حق ہے کہ وہ وید سُنے یا کھتری اور ولیش کا حق ہے کہ وید سنے ۔ شودر کا کیا حق ہے کہ وید سنے
گویا ان کے مذہب میں بھی یہی تحریک شامل ہو گئی ۔
دیا
پھر یہ جو وہ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد انسان دنیا میں واپس آتا ہے اور مختلف جونوں میں دنیا :
ڈالا جاتا ہے جہاں تک میں نے غور کیا ہے یہ عقیدہ بھی اسی فلسفہ کا نتیجہ ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ
اعلیٰ نسل کے درجہ کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اعلیٰ روحیں اس میں شامل ہوتی رہیں اور اس کا
طریق انہوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ ہر قوم میں جو اعلیٰ اور نیک روحیں ہیں وہ مرنے کے بعد برہمن
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کے گھر جنم لیتی ہیں اور جو سپاہیا نہ طاقت رکھتی ہیں وہ کھتریوں کے ہاں اور جو تاجرانہ لیاقت رکھتی
ہیں وہ ویش کے ہاں جنم لیتی ہیں اور جو خراب اور ناکارہ ہیں وہ شودروں کے ہاں جنم لیتی ہیں ۔
اس عقیدہ سے انہوں نے ادنی اقوام کی بغاوت کے امکان کو دور کر دیا کیونکہ اگر شودروں کو یہ کہا
جاتا کہ تم ہمیشہ کیلئے شو د ر ہی رہو گے تو ممکن تھا کہ وہ بغاوت کرتے ۔ یا اگر کھتریوں کو کہا جاتا کہ
تمہارا کام صرف جان دینا ہے تو وہ برہمن حکومت کے خلاف کھڑے ہو جاتے ۔ پس انہیں اس
عقیدہ کے ذریعہ سے خاموش کرا دیا گیا تا کہ وہ لوگ برہمن فوقیت کو ٹھنڈے دل سے تسلیم کر لیں
کیونکہ انہیں یقین دلا دیا گیا کہ در حقیقت برہمن یا کھتری یا ویش یا شو در ایک نسل نہیں ہیں بلکہ یہ تو
عہدے ہیں جو اچھی یا بری روحوں کو ملتے ہیں ۔ اب جس طرح ایک جمعدار کو ایک رسالدار کے
خلاف، ایک رسالدار کو ایک لفٹنٹ کے خلاف شکوہ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسے بوجہ
لیاقت یہ عہدہ ملا ہے اور جب میں لیاقت دکھاؤں گا تو یہ عہدہ مجھے بھی مل جائے گا اسی طرح ایک
شودر کو ویش کے، ایک ویش کو کھتری کے اور ایک کھتری کو ایک برہمن کے خلاف شکوہ نہیں ہونا
چاہئے کیونکہ یہ جنم تو گزشتہ ا چنم تو گزشتہ اعمال کے نتیجہ میں ملے ہیں ۔ اگر اگر ایک شود راچھے اعمال کرے گا تو
اگلے جنم میں وہ برہمن کے گھر پیدا ہو جائے گا اور خراب برہمن شودر کے گھر پیدا ہو گا۔
اس طرح تفوق کو قائم رکھتے ہوئے بھی آرین تہذیب کے بانیوں نے اس تفوّق کے
خلاف بغاوت کے امکانات کو مٹا دیا اور ایک خیالی امید دوسری قوموں کے دلوں میں ایسی پیدا
کر دی کہ وہ اس کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مشغول رہے اور اپنے حقیقی درد اور دُکھ کو بالکل ٹھول
گئے ۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود انتہاء سے بڑھے ہوئے نسلی ظلم کے ہزاروں سال سے ادنیٰ کہلانے
والی اقوام اپنی حالت پر قانع ہیں کیونکہ تناسخ نے ہر شودر کی نگاہ میں اس کی نسلی تذلیل کا زمانہ
صرف اس کی موجودہ جون کے زمانہ میں محدود کر دیا اور ہر شو در جس کے دل میں موجودہ نظام
کے خلاف بغاوت کے خیالات اُٹھتے ہیں یہ خیال کر کے خاموش ہو جاتا ہے کہ میں اس جون میں
اپنے گناہوں کی وجہ سے آیا ہوں ورنہ شاید میں بھی پہلے برہمن ہی تھا اور اب برہمنوں کو خوش کر
کے شاید آئندہ زمانہ میں میں بھی برہمن بن جاؤں گا۔ پس جس رتبہ کے حصول کی امید مجھے لگی
ہوئی ہے میں اپنے ہاتھوں اس رتبہ کی عزت کم کر کے کیوں اپنی آئندہ ترقی کے امکانات کو کم
کروں ۔ حقیقت یہ ہے کہ نسلی تفوق کی حفاظت کیلئے تناسخ کے مسئلہ کی ایجاد ایک اعلیٰ دماغ کا
حیرت انگیز کارنامہ ہے اور اگر اس کی وجہ سے کروڑوں بنی نوع انسان کو ہزاروں سال کی غلامی
انوار العلوم جلد ۱۵
میں مبتلا نہ کر دیا گیا ہوتا تو یقیناً اس قابل تھا کہ اس کی داد دی جاتی ۔
انقلاب حقیقی
(۲) رومن تہذیب کی بنیاد قانون پر اور انسانی رومن تہذیب کی بنیاد کو اپنی انا یا ان کے علمبرداریان
قانون اور حقوق انسانی نے اول اول انسانی حقوق کو تسلیم کیا اور ایسی بنیاد
رکھی کہ اگر کسی کو کوئی سزا دینی ہو تو قانون کے ماتحت دی جائے ۔ اس طرح وہ سیاست کو قانون
کے ماتحت لائے اور انہوں نے ایسے اصول بنائے جن سے ایک نظام کے ماتحت انسانوں پر
حکومت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے کہ رومن لا ءاب تک مغرب میں پڑھایا جاتا ہے اور اس کے
اصول سے آج بھی قانون دان فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔
ایرانی تہذیت کا پیغام اخلاق و سیاست (۳) ایرانی تہذیب کی بنیاد
و اخلاق اور سیاست پر ہے۔ اسی
وجہ سے ان میں خدا تعالیٰ کے متعلق بھی یہ کہا جاتا ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ کیلئے ممکن نہ اتعالیٰ کیلئے ممکن نہیں کہ وہ گناہ
جیسی گندی شے کو پیدا کرے اس لئے دراصل دو خدا ہیں ایک نیکی کا اور ایک بدی کا ۔ گویا اخلاق کو
انہوں نے اتنی اہمیت دی کہ ان کے لئے یہ امر نا قابلِ تسلیم ہو گیا کہ ایک غیر اخلاقی امر کی پیدائش
اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کی جائے لیکن چونکہ گناہ دُنیا میں موجود تھا انہوں نے یہ فلسفہ ایجاد کیا کہ
گناہ کا پیدا کرنے والا کوئی اور خدا ہونا چاہئے جو قابل پرستش نہیں بلکہ قابلِ نفرت ہو۔
دوسرا فلسفہ جس پر ایرانی تہذیب کی بنیاد تھی تعاون باہمی کا فلسفہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ
ایرانی تہذیب نے پہلے پہلے اُس خیال کی بنیاد رکھی جسے امپائر یا شہنشاہیت کہتے ہیں ۔ یعنی
سب سے پہلے اسی نظام نے باہمی تعلق رکھنے والی آزاد حکومتوں کے اصول کو ایجاد کیا اور اسے
تکمیل تک پہنچا یا ۔
در حقیقت یہ خیال بھی ثانویت کے عقیدہ کے نتیجہ میں پیدا ہوا۔ جب انہوں نے یہ ں نے یہ تسلیم کیا
کہ دو خدا ہیں جو آزاد بھی ہیں لیکن پھر ایک دوسرے سے بڑا بھی ہے تو اس کے ماتحت انہوں نے
دنیا میں بھی ایسا نظام ایجاد کیا کہ ایک بڑا بادشاہ ہو اور بعض اس سے چھوٹے بادشاہ ہوں جو آزاد
بھی ہوں اور پھر ایک بالا طاقت کے ماتحت بھی ہوں ، اور اسی عقیدہ سے شہنشاہیت کے خیال کو
نشو و نما حاصل ہوئی ۔
ہندوستان یا دوسرے ممالک میں اس کی مثال نہیں پائی جاتی کہ ایک زبردست بادشاہ ایک
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کمزور اور چھوٹے سے بادشاہ کی اس لئے اطاعت کرتا ہے کہ وہ کمزور بادشاہ اس کا شہنشاہ ہے۔
یہ صرف ایرانی فلسفہ کی ایجاد ہے اور اس سے در حقیقت امن کے قیام کے لئے ایک نیا راستہ کھولا
گیا ہے۔
ایرانی تاریخ میں بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ اصل بادشاہ کمزور ہو گیا ہے اور ماتحت بادشاہ اور
بہت طاقت پکڑ گئے ہیں لیکن شہنشاہ کی آواز پر سب امداد کیلئے موجود ہو گئے ہیں ۔ آج کی
برطانوی امپائر اور آخری زمانہ کی خلافت عباسیہ در حقیقت اسی فلسفہ کی نقلیں تھیں اور
خلافت عباسیہ کے آخری دور کو اگر ہم غور سے دیکھیں تو اس کے وجود کی بنیاد اس امر پر تھی کہ
در حقیقت اس کے تابع حکومتیں یا ایرانی تھیں یا ایرانی تہذیب کی خوشہ چیں تھیں اور چونکہ ان کے
رؤساء اس خیال کے نسلی طور پر قائل چلے آتے تھے اس لئے باوجود طاقتور ہونے کے وہ خلافت
کے برائے نام جوئے کو اٹھائے ہوئے تھے۔
با بلی تهد
یب کی بنیاد علم ہندسہ اور ہیئت
(۴) چوتھی تہذیب بابلی تہذیب
ہے اس کی بنیاد علم ہندسہ اور
ہیئت پر رکھی گئی تھی۔ اس کے بانیوں کا خیال تھا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے سورج، چاند اور
تارے بنائے ہیں اور ایک نظام دنیا میں جاری کیا ہے انسانی ترقی اس نظام کی نقل کرنے سے ممکن
ہے اس لئے ہمیں نظام شمسی پر غور کر کے اور اس کے راز معلوم کر کے اس کی اتباع کرنی چاہئے۔
(۵) مغربی تحریک کا پیغام مادیت اور قوم پرستی (0) پانچویں تہذیب یعنی
اور قوم پرستی پر ہے۔
پانچوں تحریکوں کی مزید تشریح
اختصاراً پانچوں مادی تحریکوں کا ذکر کرنے کے بعد اب میں ان کے بنیادی اصولوں کے
نتائج کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔
-
آرین تہذیب چونکہ نسلی امتیاز اور تفوق پر مبنی تھی باوجود بہت وسعت پا جانے کے کبھی کوئی
امپائر نہ بناسکی ۔ نیز نسلی امتیاز کی وجہ سے ان میں وہ اتحاد بھی پیدا نہ ہو سکا جو ایرانیوں میں تھا۔ اس
کے مقابلہ میں رومن امپائر نے ترقی کی کیونکہ اس کے سیاسی اصول ایسے تھے کہ قوموں کو مفتوح
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کرنے کے باوجود وہ ان سے تعلق رکھ سکتی تھیں اس لئے رومن تحریک مستقل ارتقائی منازل طے
کرتی چلی گئی اور ارتقائی فلسفہ کی بانی ہوئی ۔
ایرانی تہدیب نے وسیع امپائر کی بنیاد رکھی جس کے ٹکڑے اپنے اپنے دائرے کے اندر
آزاد تھے اور پھر ایک سردار کے ماتحت تھے ۔ تمام ایرانی حکومتوں میں یہ بات پائی جاتی ہے۔ یہ
حکومت در حکومت کا احساس ان کے اندرا ہرمن اور یزدان کے خیال سے پیدا ہوا۔
بابلی تحریک کیمسٹری اور ہیئت پر مبنی تھی اور اس وجہ سے تعمیر اور تنظیم میں اسے خاص شغف تھا
اور گو یہ تحریک سب سے پرانی ہے اور اس کے آثار کم ملتے ہیں لیکن جتنے آثار بھی اس کے ملتے
ہیں وہ حیرت انگیز ہیں ۔
-
کے آثار قرآن کریم میں قرآن کریم میں بھی اس تحریک کی بعض بابلی تحریک بھی اس
شاخوں کا ذکر ہے۔ چنانچہ سورہ فجر میں
-
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الم تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ - أَدَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ -
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُها في البلاد - وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ
بالواد - وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ - الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلادِ - -
فَاحْفَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ - لا
اس تہذیب کی بنیاد جن لوگوں نے رکھی تھی انہیں عاد کہتے ہیں ۔ عاد نام کی دوقو میں گذری
ہیں ۔ عاد اول تہذیب بابلی کے بانی تھے اور دوسرے عاد بعد کے زمانہ میں اس تہذیب کے
حاملوں میں سے ایک حامل تھے ۔ اس آیت میں انہی پہلے عاد یعنی بانیان تہذیب بابلی کا ذکر
ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عاد سے کیا سلوک کیا ؟ وہ عاد جو
عاد ارم کہلاتے ہیں اور بڑی بڑی اونچی عمارتیں بنانے والے تھے ۔ اتنی بڑی اونچی عمارتیں
بناتے تھے کہ التِي لَمْ يُخْلَقَ مِثْلُهَا فِي البِلادِ ان کے بعد کی کوئی قوم بھی اس فن میں
ان کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ یعنی گو عام طور پر دنیا ترقی کرتی ہے لیکن با وجود ترقی کے زمانہ قرآن کریم
تک کوئی قوم فن عمارت میں عاد کے کمال تک نہیں پہنچ سکی ۔
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ پھر اسی عاد کی ایک دوسری شاخ نمود
تھی جس نے سنگ تراشی میں کمال کیا تھا اور شہروں کے شہر پہاڑوں کی کھوہ میں بناتے چلے گئے
تھے حتی کہ بعض جگہ انہوں نے پتھر کاٹ کاٹ کر عجیب و غریب محل بنائے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَاد اور فرعون مصر بھی اسی تہذیب کا حامل تھا۔ وہ بھی ی
في الأوتاد تھا۔ بعض نے اوتاد کے معنی خیموں کی میخیں کئے ہیں لیکن اس جگہ یہ معنی درست
نہیں ۔ اس جگہ اوتاد سے مراد وہ بلند عمارتیں ہیں جو بلند و بالا ہوں اور پہاڑ کی طرح اونچی نکل
جائیں ۔ عربی میں پہاڑوں کو بھی اَوْتَادُ الْأَرْضِ کہتے ہیں " ۔ اور ناک کو بھی وقد کہتے ہیں
کیونکہ وہ چہرہ کے باقی اعضاء سے اونچا نکلا ہوا ہوتا ہے۔ یہ مصری عمارتوں کی خصوصیت ہے کہ وہ
عمارتیں پہاڑوں کی طرح مثلث شکل کی بناتے ہیں اور رہائشی گنجائش کا خیال نہیں رکھتے بلکہ
اونچائی کا خیال رکھتے ہیں ۔ پس فی الأوتاد سے مراد نہایت بلند عمارتوں والے کے ہیں ۔
جس کسی کو مصر جانے کا موقع ملا ہو وہ جانتا ہے کہ اہرام مصری کس قدر اونچے ہیں ۔ ڈور ڈور
سے لوگ انہیں دیکھنے آتے ہیں اور وہ حیران ہوتے ہیں کہ اتنی بلندی پر وہ لوگ پتھر کس طرح اُٹھا
کر لے گئے ۔ اہرام اتنے بلند ہیں کہ انسان کو ان پر چڑھتے ہوئے کافی دیر لگ جاتی ہے۔ میں
باوجود ارادہ اور خواہش کے ان میں سے کسی پر نہیں چڑھ سکا ۔ بلکہ ایک دوست ایک اہرام کے
اوپر چڑھ گئے تو انہیں اوپر جاتے ہوئے اس قدر دیر ہو گئی کہ مجھے ڈر ہوا کہ ہم رات کو اندھیرا
ہو جانے کے بعد وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو سکیں گے ۔ قطب صاحب کی لاٹ کی بلندی کو ان
کی بلندی سے کوئی نسبت ہی نہیں ۔ یورپین لوگ بھی انہیں دیکھ کر حیران ہوتے ہیں اور ان کی سمجھ
میں یہ بات نہیں آتی کہ انسان کے برابر برابر پتھر وہ اتنی بلندی پر اٹھا کر کس طرح لے گئے ۔
تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم فرعون کو دیکھو جو ایسی مثلث عمارتیں بنا تا تھا جو بڑی بلند اور مضبوط
ہوتی تھیں ۔ فرماتا ہے اس تہذیب کے حاملوں نے اپنی اپنی ترقی کے زمانہ میں دنیا میں بہت فساد
پیدا کر دیا تھا اور اپنی طاقت کی وجہ سے سخت متکبر ہو گئے تھے لیکن دیکھو کہ ہم نے بھی ان سے کیسا
سلوک کیا اور کس طرح انہیں برباد کر کے رکھ دیا۔
غرض بابلی تحریک میں عمارتوں کی تعمیر پر اور رصد گاہوں کے بنانے پر زیادہ زور تھا۔ عاد کے
آثار میں ہر جگہ عظیم الشان عمارتیں نظر آتی ہیں ۔ پہلے یورپ کے لوگ عاد قوم کے وجود سے انکار
کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ عاد نام کی کوئی قوم نہیں گزری مگر میں سال سے جب سے کہ
عاد کے آثار ملے ہیں وہ بھی ماننے لگ گئے ہیں کہ عاد نام کی ایک قوم ہوئی ہے بلکہ میں نے حال
ہی میں ایک عیسائی مورخ کی کتاب پڑھی ہے جس میں وہ عاد کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ عاد
کے متعلق مورخوں کی سینکڑوں صفحوں کی کتابیں اس سے زیادہ معلومات بیان نہیں کر سکیں جتنی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
معلومات قرآن کریم نے اپنے چند الفاظ میں بیان کر دی ہیں ۔
۱۳
با بلی تحریک کا ذکر کتب مقدسہ میں بابل کی حکومت کا جو بیان تو رات میں آتا ہے اس سے بھی قرآنی بیان کی
تصدیق ہوتی ہے چنانچہ بائبل میں آتا ہے۔
اور انہوں نے کہا کہ آؤ ہم اپنے واسطے ایک شہر بناویں اور ایک بُرج
جس کی چوٹی آسمان تک پہنچے اور یہاں اپنا نام کریں ایسا نہ ہو کہ تمام روئے زمین پر
پریشان ہو جائیں اور خداوند اس شہر اور برج کو جسے بنی آدم بناتے تھے دیکھنے اُترا۔
اور خدا وند نے کہا۔ دیکھو ! لوگ ایک ہی اور ان سب کی ایک ہی بولی ہے اب وے یہ
کرنے لگے ۔ سوڈے جس کام کا ارادہ رکھیں گے اس سے نہ رک سکیں گے ۔ آؤ ہم
اُتریں اور ان کی بولی میں اختلاف ڈالیں تا کہ وے ایک دوسرے کی بات نہ
سمجھیں ،،
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ یہودی تاریخ کے مطابق بھی بابلی لوگوں کا بڑا کمال بلند عمارات
بنانے میں تھا کیونکہ توریت کے اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ دنیا میں زبانوں کے اختلاف کی وجہ یہ
ہے کہ کسی وقت بابل کے لوگوں نے ایک بلند عمارت بنانی شروع کی تھی تا وہ ان کے لئے ایک
نشان قرار پائے اور اس کی وجہ سے وہ پرا گندگی سے بچ جائیں لیکن اللہ تعالیٰ پراگندگی چاہتا تھا
اس لئے اُس نے اُن کو اس ارادہ سے باز رکھنے کیلئے ان کی زبانوں میں فرق ڈال دیا۔ نتیجہ یہ ہوا
کہ اس قوم میں سے اتحاد مٹ گیا اور اُن کی طاقت ٹوٹ گئی اور وہ اس عمارت کے بنانے
میں ناکام رہے ۔
جو وجہ اس حوالہ میں دی گئی ہے وہ تو محض ایک کہانی ہے لیکن اس سے یہ تاریخی صداقت
ضرور معلوم ہو جاتی ہے کہ اہل بابل اونچی عمارتیں بنانے میں ید طولیٰ رکھتے تھے اور ایسی بلند
عمارتیں بناتے تھے جن کو دیکھ کر محبہ ہوتا تھا کہ گویا وہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔
قرآن کریم میں بھی فرعون کی نسبت اس حوالہ کے مشابہ ایک بات بیان کی گئی ہے لیکن اِس
فرق کے ساتھ کہ بائبل میں تو خدا تعالیٰ کی طرف اس بیہودہ خیال کو منسوب کیا گیا ہے کہ کہیں
انسان بلند عمارت بنا کر اُلوہیت کے مقام کو حاصل نہ کر لے اور قرآن کریم نے اس لغو خیال کو
فرعون کی طرف منسوب کیا ہے جس کی صداقت کا کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ اللہ تعالیٰ فرعون کی نسبت