انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 10
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
مجبور ہوگی کہ اگر وہ اپنی بیویوں سے یکساں سلوک نہیں کرتا، تو اس سے مطالبہ کرے کہ وہ ان ہرسہ
طریق میں سے کسی ایک طریق کو اختیار کرے اور اگر وہ کسی طریق کو بھی اختیار کرنے کے لئے
تیار نہ ہو تو اسے جماعت سے الگ کر دیا جائے ۔
تیسر احکم جس کی طرف اس وقت لوگوں کو توجہ نہیں، امانت ہے۔ اس کے متعلق
۳- امانت بھی جماعت کو یہ عہد کر لینا چاہئے کہ آئندہ ہر احمدی پورا پورا امین ہوگا اور کسی
کی امانت میں خیانت نہیں کرے گا۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ ایسے ہیں کہ جب ان کے پاس
کوئی شخص امانت رکھ جاتا ہے تو وہ اپنے حالات کی مجبوری کی وجہ سے اس امانت میں سے کچھ ا
روپیہ ذاتی ضروریات پر خرچ کر لیتے ہیں اور جب امانت رکھنے والا اپنی امانت لینے کے لئے آتا
ہے تو بجائے اس کے کہ اسی وقت روپیہ دے دیں۔ روپیہ دے دیں کہتے ہیں چند دن صبر کریں ۔ آپ کا روپیہ میں
نے خرچ کر لیا تھا مجھے فلاں جگہ سے روپیہ ملنے والا ہے وہ ملتے ہی میں آپ کو ادا کر دوں گا ۔ اس
طرح وہ گو بظاہر دیانتداری سے امانت کی رقم خرچ کرتے ہیں اور اس رقم کو واپس کرنے کا بھی
پختہ ارادہ رکھتے ہیں مگر ہوتے دراصل خائن ہیں ۔ امانت کا طریق یہی ہے کہ جیسی کسی نے امانت
رکھی ہو ویسی ہی وہ پڑی رہے اور جب امانت ما امانت مانگنے والا آئے اسے ف اسے فوراً دے دی جائے ۔ دہلی
میں حکیم محمود خاں صاحب کا خاندان نہایت ہی امین خاندان مشہور تھا جب غدر ہوا ہے اس وقت
لوگ ان کی ڈیوڑھی میں زیورات اور کپڑوں کا اور کپڑوں کی بندھی بندھائی گٹھڑیاں پھینکتے چلے جاتے تھے۔
کیونکہ وہ مہاراجہ پٹیالہ کے طبیب شاہی تھے اور مہاراجہ پٹیالہ نے ان کے مکان کی حفاظت کے
لئے خاص طور پر ایک گارد بھجوا دی تھی اور انگریزوں سے کہہ دیا تھا کہ یہ چونکہ میرے شاہی طبیب
ہیں اس لئے انہیں کچھ نہ کہا جائے ۔ تو چونکہ اس وقت ان کا مکان محفوظ تھا اور دوسرے لوگوں کے
مکان غیر محفوظ تھے اور پھر وہ نہایت ہی امین مشہور تھے ، اس لئے لوگ بھاگتے ہوئے آتے اور
زیورات اور پار چات کی گٹھڑیاں ان کی ڈیوڑھی میں پھینکتے چلے جاتے اور اس امر کی کوئی پرواہ نہ
کرتے کہ ان زیوروں یا کپڑوں کا کیا بنے گا ۔ آخر انہی لوگوں میں سے جنہوں نے اس وقت
گٹھڑیاں پھینکی تھیں بعض دس دس سال کے بعد آئے اور انہوں نے بجنسہ اپنی چیزیں میں ان سے
لے لیں ۔ یہی نمونہ ہماری جماعت کے ہر فرد کو دکھانا چاہئے اور ہر احمدی کو امانت میں اتنا مشہور
ہونا چاہئے کہ لوگ لاکھوں روپے اس کے پاس رکھنے میں بھی دریغ نہ کریں اور ایک احمدی کا نام
سنتے ہی لوگ یہ سمجھ لیں کہ یہ ایسا شخص ہے کہ اس کے پاس روپیہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
مخلوق خدا کی خدمت چوتھا امر جس کی طرف میں خاص توجہ دلانا خاص چاہتا ہوں
مخلوق خدا کی خدمت ہے ۔ تم کو چاہئے کہ اپنے ہاتھوں ہے۔ کو ہاتھ
سے کام کرو اور خود محنت کر کے اپنے گاؤں وغیرہ کی صفائی کرو۔ ہندوستانی شہروں کی سڑکیں اور
گاؤں کی گلیاں بالعموم گندی رہتی ہیں، ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ ان کی صفائی کی طرف توجہ
کرے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نظافت کے متعلق اپنی اُمت کو جو احکام دیئے ہیں ، وہ
اسی صورت میں عملی رنگ میں سرانجام دیئے جا سکتے ہیں جب ہم میں سے ہر چھوٹا بڑا اپنے ہاتھ
سے کام کرنا عار نہ سمجھے اور صفائی میں مشغول رہے بلکہ جس گاؤں میں احمدیوں کی اکثریت ہو
اُسے دوسرے دیہات کے مقابلہ میں صفائی میں اس طرح ممتاز ہونا چاہئے کہ ایک اجنبی شخص بھی
جب کسی ایسے گاؤں میں داخل ہو وہ اس کی صفائی اور نظافت کو دیکھتے ہی سمجھ لے کہ یہ احمدیوں کا
گاؤں ہے۔
۵ - احمدیوں کا دار القضاء پانچویں بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ سوائے ان مقدمات کے جن کو
عدالت میں لے جانے کی مجبوری ہو اور جن کے متعلق قانون یہ کہتا ہو کہ انہیں عدالت میں لے
جاؤ ، ہمارا کوئی جھگڑ ا عدالت میں نہیں جانا چاہئے اور ان جھگڑوں کا شریعت کے ماتحت فیصلہ کرانا کا کے فیصل
چاہئے اور اگر کوئی شخص اس حکم کو نہ مانے تو جماعت کو چاہئے کہ اسے سزا دے تا کہ اس کی اصلاح
ہو اور اگر وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو اسے لگ کر دیا جائے ۔ اس وقت صرف
قادیان میں اس بات پر عمل ہوتا ہے مگر میں اب چاہتا ہوں کہ ہر جماعت میں پنچائتی بورڈ بن
جائیں جو معاملات کا تصفیہ کیا کریں ۔ پس ہر احمدی کو اپنے دل میں ہی اقرار کرنا چاہئے کہ آئندہ
وہ اپنا کوئی مقدمہ جس کے متعلق گورنمنٹ مجبور نہیں کرتی کہ اسے انگریزی عدالت میں لے جایا
جائے عدالت میں نہیں لے جائے گا بلکہ اپنے عدالتی بورڈ اور اپنے قاضی سے شریعت کے مطابق
اس کا فیصلہ کرائے گا اور جو بھی وہ فیصلہ کرے گا اسے شرح صدر کے ساتھ قبول کرے گا اور گواس
حکم پر عمل کرانے سے جماعت کا ایک حصہ ضائع ہو جائے تو بھی اس کی پروا نہیں کرنی چاہئے ۔
دیکھو رسول کریم ﷺ پر جب یہ وحی نازل ہوئی کہ الْيَوْمَ الْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الاسلام دينا، تو رسول کریم
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
نے حجۃ الوداع کے موقع پر ایک سواری پر کھڑے ہو کر یہ وحی الہی سنائی اور فرمایا یہ خدا کی
آخری امانت تھی جو میں نے تم تک پہنچادی۔ پھر آپ نے فرما یا هَلْ بَلَّغْتُ ؟ کیا خدا کا یہ پیغام
میں نے تمہیں پہنچادیا ہے؟ صحابہ نے عرض کی بَلَّغْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ۔ اے خدا کے رسول آپ
ال نے خدا کا پیغام پہنچا دیا۔ پھر آپ نے فرمایا میں اپنی امانت سے سبکدوش ہوتا ہوں ۔ میں بھی
آج اس امانت سے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے سپرد کی گئی تھی سبکدوش ہوتا ہوں ۔ کیونکہ
میں نے آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ خدا نے جو تمہیں شریعت دی ہے وہ صرف لَا إِلهَ إِلَّا اللہ کہنے
تک محدود نہیں بلکہ وہ مذہب اور اقتصاد اور سیاست اور معاشرت اور اخلاق اور تمدن اور
تہذیب اور دوسری تمام باتوں پر حاوی ہے ۔ اب یہ علماء کا کام ہے کہ وہ قرآن اور احادیث سے
ان مسائل کو نکالیں اور دنیا کے سامنے انہیں کھول کر رکھ دیں۔ پس ہر علم کے متعلق کتابیں لکھی
جائیں اور بہت جلد لکھی جائیں تا لوگ ان سے فائدہ اُٹھا سکیں بلکہ بعض کتابیں سوال و جواب کے
رنگ میں لکھی جائیں جیسے پرانے زمانہ میں پنجاب کے بعض علماء نے پکی روٹی اور مٹھی روٹی وغیرہ
کتب لکھیں تا جماعت کا ہر شخص ان کو اچھی طرح ذہن نشین کرلے اور پھر اس کے بعد جماعت کا
فرض ہے کہ وہ ان باتوں پر عمل کرے۔
بیشک آج ہم وہ کام نہیں کر سکتے جو حکومت اور بادشاہت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مگر وہ
باتیں جو ہمارے اختیار میں ہیں ان پر آج سے ہی عمل شروع ہو جانا چاہئے اور پھر آئندہ قریب
زمانہ میں جوں جوں شریعت کے احکام تف احکام تفصیل سے لکھے جائیں ان ؟ ئیں ان تمام احکام کو عملی رنگ دیتے
اس کا کا شغل
چلے جانا چاہئے اور جماعت ان کو یاد کرتی چلی جائے تا یہ نہ ہو کہ وہ صرف چندہ دے کر یہ سمجھ لے
کہ اس کا کام ختم ہو گیا بلکہ اسلام کے تمام احکام پر عمل اس کی غذاء ہوا اور سنت و شریعت کا احیاء
ہو۔ یہاں تک کہ دنیا تسلیم کرے کہ سوا ے کہ سوائے اس حصہ کے جو خدا تعالیٰ نے چھین کر
انگریزوں کو دے دیا ہے باقی تمام امور میں جماعت احمد یہ نے فی الواقع ایک نیا آسمان اور ایک
نئی زمین بنا دی ہے اور ہم میں سے ہر شخص جہاں بھی پھر رہا ہو دنیا اسے دیکھ کر یہ نہ سمجھے کہ یہ
بیسویں صدی میں انگریزوں کے پیچھے پھرنے اور مغربیت کی تقلید کرنے والا ایک شخص ہے بلکہ یہ
سمجھے کہ یہ آج سے تیرہ سو سال پہلے محمد ﷺ کے زمانہ میں مدینہ کی گلیوں میں پھر رہا ہے۔
اے دوستو ! میں نے خدا تعالیٰ کا حکم آپ لوگوں تک پہنچا دیا ہے ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا
سوال کوئی معمولی سوال نہیں ۔ آپ لوگوں نے اقرار کیا ہے کہ آپ ہر تکلیف اور ہر مصیبت اُٹھا کر
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
بھی اسلام کے احکام پر عمل کریں گے اور اس تمدن کو قائم کریں گے جس تمدن کو قائم کرنے کا
اسلام نے حکم دیا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے ہر ایک اپنے عہد پر مضبوطی سے
قائم رہے گا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان باتوں پر فورا عمل کرنا شروع کر دے گا جن پر
عمل کرنا اس کے اختیار میں ہے۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ احمدی رسول کریم علی
کی ہتک کرتے ہیں ، ان کا منہ تمہارا عملی نمونہ دیکھ کر بند ہو جائے اور تم یہ دعویٰ کر سکو کہ اگر ہم ہتک
کرتے ہیں تو دیکھو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کن میں زندہ ہیں اور ہر شخص اقرار کرے کہ آپ
احمد یوں کے وجود میں زندہ ہیں ۔
تمدن
سلامی کے قیام میں مشکلات اس کے بعد میں اپنی تقریر کوختم کرتا ہوں ۔ بہت سے حصے اس تقریر کے
ایسے ہیں جن کو میں نے بغیر تشریح کے چھوڑ دیا ہے۔ ان کی تشریح کسی اور کتاب میں اگر اللہ تعالیٰ
چاہے بیان ہو جائے گی ۔ اسی طرح میں علماء سے کتابیں لکھوانے کی بھی کوشش کروں گا۔ البتہ
دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اقرار کرنا آسان ہوتا ہے مگر عمل کرنا مشکل ۔ کئی لوگ ہیں جنہوں
نے یہاں تو اقرار کیا ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اپنی جائداد کا حصہ دیں گے مگر جب گھر پہنچ کر اس پر
عمل کرنے لگیں گے تو بیٹے کہیں گے کہ ہمارے ابا اپنی جائداد برباد کر رہے ہیں اور اس طرح
تمہارے راستے میں کئی روکیں حائل ہوں گی پس تم اس وقت ایک پختہ عزم لے کر اٹھو اور یاد رکھو
کہ باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں مگر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر عمل کرنا ا کرنا اتنا ہی آسان ہوتا تو اس
مسئلہ پر آپ نے پہلے ہی عمل کر لیا ہوتا کیونکہ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں جو آپ لوگوں کے سامنے بیان کیا
گیا بلکہ آپ اسے پہلے بھی جانتے تھے لیکن باوجود علم کے عمل نہیں کرتے ۔ پس جذبات کی رو میں
جب چاروں طرف سے نعرے لگ رہے ہوں عہد کر لینا آسان ہوتا ہے اور کئی کمزور بھی اس عہد
میں شامل ہو جاتے ہیں مگر جب کام کا وقت آتا ہے تو وہ بہانے بنانے لگ جاتے ہیں اور جماعت
کے ان افسروں کو جو کام پر متعین ہوتے ہیں بد نام کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پس میں جانتا ہوں
کہ اس کے نتیجہ میں قسم قسم کے فساد پھیلیں گے اور لوگ افسروں کو بد نام کریں گئے انہیں شرارتی اور
فسادی قرار دیں گے جیسے قادیان میں جب بعض لوگوں کو سزا دی جاتی ہے تو وہ شور مچانا شروع کر
دیتے ہیں اور لوگوں کو یہ نہیں بتاتے کہ انہوں نے شریعت کی فلاں بے حرمتی کی تھی جس کی انہیں
سزا ملی ۔ بلکہ یہ کہتے ہیں کہ فلاں افسر کی ہم سے کوئی ذاتی عداوت تھی جس کے نتیجہ میں ہمیں یہ سزا
انوار العلوم جلد ۱۵
ملی ۔ اسی قسم کے واقعات باہر کی جماعتوں میں بھی رونما ہو نگے ۔
انقلاب حقیقی
دوستوں کو نصیحت پر دوستوں کو چاہئے کہ وہ دعاؤں پر زیادہ زور دیں اور خدا تعالیٰ
سے ہی کہیں کہ اے خدا ! تو نے ہمارے کمزور کندھوں پر وہ
بوجھ لا دا ہے جو تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں پر ڈالا تھا ۔ اے خدا! ہمیں اپنی کمزوریوں کا
اقرار اور اپنی غلطیوں کا اعتراف ہے ہم میں کوئی طاقت نہیں ہم تیری ہی مدد اور تیری ہی نصرت
کے محتاج اور سخت محتاج ہیں ۔ اے خدا ! تمام طاقت تجھ ہی کو حاصل ہے تو اپنے فضل سے ہمارے
کمزور کندھوں کو مضبوط بنا، ہماری زبانوں پر حق جاری کر ، ہمارے دلوں میں ایمان پیدا کر،
ہمارے ذہنوں میں روشنی پیدا کر ہمیں اپنے فضل ۔ اسے ہمت بلند بخش ، ہماری سستیوں اور ہماری
غفلتوں کو ہم سے دور کر اور : سے دور لر اور ہمارے اندر وہ فوت اب اندر وہ قوتِ ایمانیه پیدا کر کہ اگر ہماری جان بھی جاتی ہو تو
چلی جائے مگر ہم تیرے احکام سے ایک ذرہ بھی انحراف نہ کریں ۔ اے خدا! تو ہمیں اپنے فضل
سے توفیق دے کہ ہم تیری شریعت کو دنیا میں قائم کر سکیں تا تیرے دین کی برکات لوگوں کو مسحور کر
لیں اور انہیں بھی اس بات پر مجبور کر دیں کہ وہ اسلام میں داخل ہو جائیں ۔
دنیا میں انسان جب ایک سبق یاد کر لیا کرتا ہے تو استادا سے دوسرا سبق دیتا ہے ۔ میں امید
کرتا ہوں کہ جب تم اس سبق کو یاد کر لو گے تو اللہ تعالیٰ دنیا کی حکومتیں اور بادشاہتیں تمہارے
قدموں میں ڈال دے گا اور کہے گا جب تم نے ان تمام احکام اسلام کو جاری کر دیا جن کے لئے
حکومت کی ضرورت نہیں تھی تو آؤ اب میں حکومتیں بھی تمہارے سپرد کرتا ہوں تا جو چند احکام
شریعت کے باقی ہیں ان کا بھی عالم میں نفاذ ہوا اور اسلامی تمدن کی چاروں دیواریں پایہ تکمیل کو
پہنچ جائیں ۔ پس اگر تم میری ان باتوں پر عمل شروع کر دو تو اللہ تعالیٰ حکومتوں کو بھی تمہارے سپرد
کر دے گا اور جو حکومتیں اس کے لئے تیار نہیں ہوں گی اللہ تعالیٰ انہیں تباہ کر دے گا اور اپنے
فرشتوں کو حکم دے گا کہ جاؤ اور ان کا تختہ الٹ کر حکومت کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں دو جو
میرے اسلام کو دنیا میں رائج کر رہے ہیں ۔ پس جو کچھ تم کر سکتے ہو کر و اور سمجھ لو کہ باقی حصہ کو
خدا تعالیٰ خود سرانجام دے گا اور تم اللہ تعالیٰ کی ان طاقتوں کا مشاہدہ کرو گے جن طاقتوں کا
محمد ﷺ نے مشاہدہ کیا۔ لیکن یہ کام بڑا ہے اور ہم سخت کمزور اور ناتوان ہیں ۔ پس آؤ کہ ہم خدا
سے ہی دعا کریں کہ اے خدا! تو ہم کو سچا بنا، تو ہمیں جھوٹ سے بچا، تو ہمیں بزدلی سے بچا ، تو
ہمیں غفلت سے بچا ، تو ہمیں نافرمانی سے بچا۔ اے خدا! ہمیں اپنے فضل سے قرآن پر عمل کرنے
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کی توفیق عطا فرما اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں
کو، ہمارے بچوں کو اور ہمارے بوڑھوں کو ، سب کو یہ توفیق دے کہ وہ تیرے کامل متبع بنیں اور ان
تمام لغزشوں اور گناہوں سے محفوظ رہیں جو انسان کا سے محفوظ رہیں جو انسان کا قدم صراط مستقیم ۔ راط مستقیم سے منحرف کر دیتے ہیں ۔
اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا فرما۔ اے ہمارے رب! اپنی تعلیم اپنی
تعلیم
صلى الله
-
سیاست ، اپنے اقتصاد، اپنی معاشرت اور اپنے مذہب کی محبت ہمارے دلوں میں ڈال ، ان کی
عظمت ہمارے اندر پیدا کر ۔ یہاں تک کہ ہمارے دلوں میں اس تعلیم سے زیادہ اور کوئی پیاری
نہ ہو جو تو نے محمد ﷺ کے ذریعہ ہمیں دی ۔ اے خدا ! جو تیری طرف منسوب ہوا اور تیرا پیارا
ہو وہ ہمارا پیارا ہو اور جو تجھ سے دُور ہو اُس سے ہم دُور ہوں لیکن سب دنیا کی ہمدردی اور اصلاح
کا خیال ہمارے دلوں پر غالب ہوا اور ہم اس انقلاب عظیم کے پیدا کرنے میں کامیاب ہوں جو تو
اپنے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے ۔ امِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ
۲۰۱ الفضل ۱۰ اگست ۱۹۳۷ء
الفضل ۲۰ را گست ۱۹۳۷ء
يوسف : ۱۰۹
۵ حروری: عراق میں کوفہ کے نزدیک ایک چھوٹا سا مقام حروراء ہے ۔ جہاں خوارج نے سب
سے پہلے حضرت علی کے خلاف خروج کیا تھا۔ اسی حروراء کی نسبت سے ابتدائی دور کے
خوارج کو حروریہ بھی کہتے ہیں ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ۵۴۲ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ ء )
الكامل في التاريخ لابن الاثير المجلد الثالث صفحه ۳۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
الرعد: ١٨
COLUMBUS CHRISTOPH (۱۵۰۶۶۱۴۵۱ء) امریکہ کو
دریافت کرنے والا ۔ بڑی منت سماجت کے بعد شاہی امداد حاصل کی اور اٹھاسی آدمیوں
کے ساتھ تین جہازوں سانتا ماریا، پیٹتا اور نینا میں ہسپانیہ سے ۱۲ راکتو بر ۱۴۹۲ ء کو روا نہ ہوا
اور جزیرہ سان سالو یڈور امریکہ جا اُترا۔ دوسری مہم میں اس کی دریافتیں پورٹو ریکو،
جزائر ورجن جیمی کا پر مشتمل تھیں۔ تیسرے سفر (۱۴۹۸ء) میں اس نے وینز یو یلا میں جیمی سفر ۔
اور نو کو کا دھا نہ دریافت کیا۔ بیٹی کی ایک نو آبادی میں اس کے نظم ونسق کا نتیجہ یہ ہوا کہ پابہ
زنجیر ہسپانیہ واپس آیا۔ چوتھی مہم (۱۵۰۲ء) میں جو وقار کی بازیافت کیلئے تھی ۔ ہانڈ ور اس کے
ساحل تک پہنچا مگر اتنی مشکلات پیش آئیں کہ مجبوراً واپس جانا پڑا۔ کسمپرسی کی حالت میں
انوار العلوم جلد ۱۵
مرا۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۳۶ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )
البقرة: ۱۶۵ ما القمر : ٢ ال الفجر : ۷ تا ۱۳
اقرب الموارد الجزء الثانى صفحه ۱۴۲۳ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
تاريخ العرب قبل الاسلام مصنفه جرجی زیدان
پیدائش باب ۱۱ آیت ۴ تا ے نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۰ ۱۸۷ء
ها القصص : ۳۹
انقلاب حقیقی
المؤمن: ۳۷، ۳۸ كل الشعراء : ۱۲۹ تا ۱۳۱
۱۸ خلطوں : خلط : آمیزش ۔ ملاوٹ ۔ جسم کی چار خلطیں ، خون ، بلغم ، صفراء سوداء
19 دیا: مہربانی، رحم، شفقت
۲۰ بھرشٹ : ناپاک، بد، بر انجس، گنده
آہنسا
۲۲ الانعام: ۵۰۴۹
۲۵ القمر : ۲
۲۶ تذکره صفحه ۶۱۲ ۔ ایڈیشن چهارم
البقره: ۱۰۷ ۱۰۸ ۲۴ البقرة: ۲۱۳
۲۷ موضوعات ملا علی قاری صفحه ۵۹ مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ
۲۸ متی باب ۵ آیت ۱۸ ۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطب مرز ایور مطبوعه ۱۸۷ء
۹ استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ ، ۱۹ ۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷ء
٣٠ القيمة: ٢ تااا
اسے غوامض : غامض کی جمع چھپی ہوئی باتیں۔ باریکیاں۔ بھید
۳۲ آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۶،۵۶۵
۳۳ کتاب البرية صفحه ۸۵، ۸۶ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۰۴ ، ۱۰۵
۳۵،۳۴ البقرة : ۳۱
۳۷
۳۶ طه: ۱۲۰،۱۱۹
۳۸ النساء : ۱۶۴ ۳۹ الانعام: ۱۶۲
۴۲ موضوعات ملا علی قاری صفحه ۷۲ مطبع مجتبائی دہلی ۱۳۴۶ھ
۱،۴۰ البقرة: ۱۳۲
الانعام: ۱۵۵ ۴۴ الاعراف : ۱۴۶ ٢۵ البقرة : ۲۶۱
انوار العلوم جلد ۱۵
۶ الاعراف: ۱۴۴
البقرة : ۵۶
استثناء باب ۱۸ آیت ۱۵ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
المزمل : ١٦ ۵۰ النساء: ۱۶۵
انقلاب حقیقی
۵۱ البقرة: ۲۵۴
۵۲ متی باب ۵ آیت ۱۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
۵۳ الماعون : ۵
۵۴ یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۳ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء
۵۷ الانعام: ۱۶۲ تا ۱۶۴
النساء: ۱۶۴، ۱۶۵
ال القيمة: ١٩،١٨
۱۰
النحل: ١٠٣
٦٦ المائدة: ۴
المائدة : ٢١
١٨ النساء : ٧٠
۵۵ النحل : ۱۲۴ ۵۶ یوسف : ۱۰۹
۵۸ یوسف : ۱۱۲ ۵۹ النجم: ۱۰۹
الحجر : ١٠
۶۴ الماعون : ۵ تا ۷ ۶۵ الحج: ۳۸
19 بخاری کتاب الصلوة باب قول النبى الله جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا
۷۰ سبا : ۲۹ تا ۳۱
اے بخاری کتاب التيمم وقول الله تعالى فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً (الخ)
۲ ص : ۶
السجدة : ٦
سبا : ۳۰
۴ سبا: ۳۱
له
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي الباب فضائل اصحاب النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ
صَحِب النَّبِي (الخ)
الصف : ١٠
۷ متی باب ۱۵ آیت ۲۴۔ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷ء
و النساء : ۴
۰ الجمعة: ۴۳
ا تذکرہ صفحہ ۱۹۳ ۔ ایڈیشن چہارم
۸۲ تذکره صفحه ۱۹۳ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۷۰۔ ایڈیشن چہارم
۸۴ تذکرہ صفحہ ۷۸۔ ایڈیشن چہارم
انوار العلوم جلد ۱۵
۸۵ تذکره صفحه ۵۰۹۔ ایڈیشن چہارم
تذکره صفحه ۶۷۴ ۔ ایڈیشن چهارم
تذکرہ صفحہ ۶۷۹ ۔ ایڈیشن چہارم
٨٨ الفتح : ٣٠
النحل: ٢
20 النحل: ۲۷
1 الحجر: 3
۹۲ مسلم کتاب الایمان باب بيان عدد شعب الايمان (الخ)
۹۳ بخاری كتاب الجهاد باب يقاتل مِن وَرَاءِ الْإِمَامِ و يتقى به
۹۴ کنز العمال جلد ۳ صفحه ۵ مطبوعه حلب ۱۹۷۰ء
۹۵ کنز العمال جلد ۳ صفحه ۱۸ مطبوعہ حلب ۱۹۷۰ء
الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاول صفحہ ۳۶ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ
۹۷
۹۸
99 الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاول صفحه ۴۱ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ
١٠٠ الجامع الصغير للسيوطی جلد ۲ صفحه ۵۲ مطبوعه مصر ۱۳۲۱ھ
이
١٠٢ الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاول صفحه مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ
۱۰۳ مقدمه ابن ماجه باب اجتناب الْبَدْعِ وَالجدل
۱۰۴
۱۰۵
١٠٦
انقلاب حقیقی
و السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا جَزَاءً بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ
اللهِ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (المائدة: (۳۹)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ مَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ، الْحُرُّ بِالْحُرَّة
العبد بالعبر و الأنثى بالأنثى ، فَمَنْ عُنِي لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٍ فَاتِّبَاءُ
بِالْمَعْرُوفِ وَآدَاء إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ، ذَلِكَ تَخْفِيفُ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ،
انوار العلوم جلد ۱۵
فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمُ (البقرة: ۱۷۹)
۱۰۹ بنی اسرائیل: ۳۴
صلى الله
مسلم كتاب الحج باب حجة النبي عل ( مفهوماً)
انقلاب حقیقی