انقلابِ حقیقی
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 9
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
تحریک جدید کا مقصد
میں نے تحریک جدید کے پہلے دور میں اس کی طرف قدم اٹھایا تھا اور دوسرے دور کی بعض
باتوں کو میں التواء میں ڈالتا گیا تھا اور میں نے کہا تھا کہ تم اپنے دلوں میں سوچو کہ آخر اس کی کیا
وجہ ہے کہ عقائد کے میدان میں تو ہم نے دشمن کو شکست دی مگر عمل کے میدان میں ہم ابھی اسے
شکست نہیں دے سکے ۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے اپنے دلوں میں اس بات پر غور کیا
ہو گا مگر میرے دل کی نیت اس وقت یہی تھی کہ میں تحریک جدید کے دوسرے دور کی بعض باتوں کو
جلسہ سالانہ پر بیان کروں گا جب جماعت کا ایک حصہ میرے سامنے موجود ہوگا اور میں اُس سے
دریافت کروں گا کہ آیا وہ ان باتوں پر عمل کرنے کیلئے تیار ہے یا نہیں ؟
سو آج میں اس کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
الْإِيْمَانُ بِضُعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً اَفْضَلُهَا قَوْلُ لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْآذِى
عَنِ الطَّرِيقِ ۹۲ کہ اے مسلمانو ! تم بعض دفعہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله پڑھ کر کہہ دیتے ہو کہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ ہم مومن ہیں ۔ اَلْحَمدُ لِلهِ ہم مسلمان ہیں مگر فر ما یا یہ غلط بالکل غلط اور قطعاً غلط
ہے۔ اوّل تو صرف لفظا لا إِلهَ إِلَّا الله کہنا کوئی چیز نہیں ۔ اور اگر ہو بھی تو یا د رکھو کہ الْإِيمَانُ
بِضْعٌ وَسَبْعُوْنَ شُعْبَةً - ایمان کے ستر سے زیادہ حصے ہیں جن پر عمل کرنا تمہارے لئے ضروری
ہے۔ یہاں بِضْعٌ وَسَبْعُونَ سے مراد کثرت ہے اور یہ عربی کا محاورہ ہے اُردو میں بھی جب
کسی کو یہ کہنا ہو کہ میں نے تجھے بار ہا یہ بات کہی ہے تو کہتے ہیں میں نے تجھے سو دفعہ یہ کہا ہے ۔
اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ سو دفعہ کہا ہے بلکہ مطلب کثرت کا اظہار ہوتا ہے۔ اسی طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایمان کے ستر سے بھی زیادہ محکمے اور ڈیپارٹمنٹ ہیں ۔
یعنی بہت سے اس کے شعبے ہیں ۔ اَفْضَلُهَا قَوْلُ لَا اِلهَ إِلَّا اللهُ ۔ ان سب میں افضل بات
لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہنا ہے ۔ مگر اس کے بعد اور پھر اور پھر اور اور پھر اور شعبہ ہائے ایمان چلتے چلے
جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک ادنی بات شعبہ ہائے ایمان میں یہ بھی داخل ہے کہ اِمَاطَةُ الاذى
عَنِ الطَّرِيقِ رستے میں کانٹے انٹے پڑے پڑے ؟ ہوں تو انہیں الگ کر دیا جائے ، کنکر پتھر ہوں تو انہیں ہے ہٹا دیا
جائے ، اسی طرح جو بھی تکلیف دینے والی چیز ہوا سے دور کر دیا جائے ۔ گویا جس کو لوگ ایمان
کہتے ہیں اور جس پر خوشی سے پھولے نہیں سماتے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کسی ایک چیز کا نام نہیں بلکہ سینکڑوں اعمال ہیں جن کے مجموعہ کا نام ایمان ہے اور جب تک ان
اعمال کی چاروں دیواریں مکمل نہ کی جائیں ایمان کی عمارت پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتی ۔ ان اعمال
میں سے ادنیٰ سے ادنی اور معمولی سے معمولی عمل یہ ہے کہ اِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ یعنی
راستہ کو صاف کیا جائے اور گندی اور تکلیف دہ اشیاء کو ہٹا دیا جائے ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ اسلام کسی ایک چیز کا نام نہیں بلکہ توحید پر ایمان لانا، قضاء وقد ر پر ایمان
لانا ، انبیاء پر ایمان لانا ، بعث بعد الموت پر ایمان لانا ، جنت پر ایمان لانا ، دوزخ پر ایمان لانا ،
قبولیت دعا پر ایمان لانا ، تمام صفات الہیہ پر ایمان لانا ۔ پھر نمازیں پڑھنا، روزے رکھنا ، حج
کرنا ، زکوۃ دینا، صدقہ و خیرات دینا ، تعلیم حاصل کرنا اور تعلیم دینا ، والدین کی خدمت کرنا ،
بنی نوع انسان کی بہبودی کے لئے جسمانی خدمات بجالانا، غیرت دکھانا ، شکر کرنا ، حُسنِ ظنی سے
کام لینا، بہادر بننا ، بلند ہمت ہونا ، صبر کرنا ، رحم دل ہونا، وقار کا خیال رکھنا ، جفا کش ہونا ،
سادہ زندگی بسر کرنا ، میانہ روی اختیار کرنا ، عدل کرنا ، احسان کرنا ہی بنا ، وفاداری دکھلانا ، ایثار
اور قربانی کی روح پیدا کرنا ، معاف کرنا ، دوسروں کا ادب کرنا ، لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے
پیش آنا ، حکام کی اطاعت کرنا ، تربیت کرنا ، دشمنانِ قوم سے اجتناب کرنا ، محبت الہی پیدا کرنا ،
تو کل کرنا ، تبلیغ کرنا ، رنا، جھوٹ نہ بولنا ، چغلخوری نہ کرنا ، گالیاں نہ دینا ، دھوکا بازی نہ کرنا، خیانت :
۔
نه
کرنا ظلم نہ کرنا ، فساد نہ کرنا، چوری نہ کرنا، بہتان نہ لگانا، تحقیر نہ کرنا ، استہزاء نہ کرنا ، بیکار نہ رہنا ،
سستی نہ کرنا ، محنت اور عقل سے کام کرنا، یہ اور اسی قسم کی ہزاروں باتیں ایمان کا حصہ ہیں یہاں
تک کہ چھوٹے سے چھوٹا درجہ ایمان کا یہ ہے کہ راہ چلتے ہوئے اگر کوئی پتھر دکھائی دے تو اسے
راستہ سے اُٹھا کر الگ پھینک دو کوئی کنکر ہو تو اسے ہٹا دو۔ پس یہ مت خیال کرو کہ لا الــه
إِلَّا الله کہہ کر یا مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہ کریا امَنَّا بِالْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ کہہ کر یا نماز پڑھ کر
یا روزہ رکھ کر تم مومن ہو جاتے ہو اور تم کو ایمان مل جاتا ہے۔ ایمان نام ہے اسلام کے
اعتقادات ، مسائل ، عبادات، تمدن، اقتصاد، قضا، سیاست، اخلاق اور معاشرت کو اپنے نفس
اور دنیا میں جاری کرنے کا جس کا اعلیٰ حصہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ہے اور ادنی حصہ راستہ پر سے کانٹے
ہٹانے کا ہے ۔ جس نے اس کے لئے کوشش نہ کی نہ وہ مؤمن ہوا اور نہ اس نے اسلام کے دین کو
قائم کرنے کے لئے کوشش کی ۔
دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ اَلْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِن وَرَائِهِ ۹۳ که
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
امام ڈھال کے طور پر ہوتا ہے اور تمہیں اس کے پیچھے ہو کر دشمن سے لڑائی کرنی چاہئے ۔ پس جب
تک میں نے اعلان نہیں کیا تھا، لوگ بڑی حد تک آزاد سمجھے جا سکتے تھے لیکن اب وہی شخص
جماعت کا فرد کہلا سکتا ہے کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے مطابق کہ الامام
جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ امام کے پیچھے ہو کر اسلام کے لئے جنگ کرنے کے واسطے تیار ہو جائے ۔
پس میں اعلان کرتا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کی ذمہ داری ہماری جماعت اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور
احیائے سنت و شریعت کے لئے سرگرم عمل ہو جائے ۔ جب تک میں نے اعلان نہ کیا تھا ، لوگوں
کے لئے کوئی گناہ نہیں تھا مگر اب جبکہ امام اعلان کرتا ہے کہ احیائے سنت و شریعت کا وقت آ گیا
ہے کسی کو پیچھے رہنا جائز نہیں ہوگا اور اگر اب سستی ہوئی تو کبھی بھی کچھ نہ ہوگا۔ آج گو صحابہ کی
تعداد ہم میں قلیل رہ گئی ہے مگر پھر بھی یہ کام صحابہ کی زندگی میں ہی ہو سکتا ہے اور اگر صحابہ نہ رہے تو
پھر یا درکھو یہ کام کبھی نہیں ہو گا۔
تمدن کے متعلق اسلامی تعلیم
دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ (1) الخُلق (۱) اخلاق حسنه وعَاءُ الدِّينِ 2 که خلق دین کا برتن ہے۔ اب تم خود ہی سمجھ لو
کبھی برتن کے بغیر بھی دودھ رہا ہے؟ یہ تو ہو سکتا ہے کہ برتن ہو مگر دودھ نہ ہولیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ
دودھ بغیر برتن کے باقی رہے۔ پس اخلاق حسنہ دین کا برتن ہیں ۔ اگر کسی کے پاس یہ برتن نہیں
اور وہ کہتا ہے کہ میرے پاس ایمان کا دودھ ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم فرماتے ہیں (۲) إِنَّمَا بُعِثْتُ لا تَمِّمَ مَكَارِمَ الأَخْلَاقِ ۔ ۹۵ کہ میں اس لئے بھیجا
گیا ہوں تا اخلاق فاضلہ کو کامل کر کے قائم کروں ۔
پھر معاملات کے متعلق فرماتے ہیں۔ اَشْرِفُ الْإِيْمَانِ أَنْ يَأْمَنَكَ النَّاسُ (۲) معاملات
وَ أَشْرَفُ الْإِسْلامِ أَنْ يَسْلَمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ 21
کہ اعلیٰ درجہ کا ایمان یہ ہے کہ لوگ تیرے ہاتھ سے امن میں رہیں اور کسی کو تجھ سے دکھ نہ پہنچے اور
اعلیٰ درجہ کا اسلام یہ ہے کہ لوگ تجھ سے محفوظ رہیں یعنی تو نہ زبان سے ان سے لڑے اور نہ ہاتھ
سے انہیں کوئی تکلیف پہنچائے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
۳۔ خدمت قومی خدمت قومی کے متعلق فرما ماتے ہیں اِنَّ صَبرٍ أَحَدِ كُمْ سَاعَةً فِي
يَوْمًا ، کہ اگر اسلام کی خدمت میں کوئی شخص تم میں سے ایک گھنٹہ خرچ کرتا ہے جس کا اسے
کوئی ذاتی فائدہ نہیں پہنچتا تو وہ چالیس دن کی عبادت سے زیادہ ثواب حاصل کرتا ہے ۔
بَعْضِ مَوَاطِنِ الْإِسْلامِ خَيْرٌ لَّهُ مِنْ أَنْ يَعْبُدَ اللَّهَ أَرْبَعِينَ
۴۔ رزق حلال رزق حلال کے متعلق فرماتے ہیں الْعِبَادَةُ عَشَرَةُ أَجْزَاء تِسْعَةٌ مِنْهَا فِي طَلَبِ الْحَلالِ ۹۸ کہ خدا تعالیٰ کی عبادت کے دس حصے
ہیں ۔ ایک حصہ عبادت کا تو نماز، روزہ، حج اور زکوۃ ہے مگر عبادت کے نو حصے رزق حلال کھانا
ہے۔ گویا اگر تم نمازیں بھی پڑھتے ہو ، روزے بھی رکھتے ہو ، حج بھی کرتے ہو، زکوۃ بھی دیتے ہو
لیکن اپنی تجارت میں دھوکا بازی کرتے ہو، تو تم ایک حصہ دودھ میں نو حصے ناپا کی ملا دیتے ہو اور
اپنی تمام عبادت کو ضائع کر لیتے ہو۔ یا اگر تم کسی کو ایک پیسہ کی چیز دینے لگتے ہو اور تکڑی کا پلڑا
ذرا سا جھکا دیتے ہو تو تم اس ذراسی بے احتیاطی یا ذراسی چالا کی اور ہوشیاری سے اپنے حلال مال
میں نو (۹) حصے گندگی کے ملا دیتے ہو اور اپنی ساری عمر کی عبادتوں کو ضائع کر لیتے ہو کیونکہ نماز ،
روزہ کے احکام بجالا کر صرف دسواں حصہ حق کا ادا ہوتا ہے ، باقی نو (۹) حصے اللہ تعالیٰ کے حق کے
رزق حلال کما کر ادا ہوتے ہیں ۔
پستی اور محنت سے کام کرنے کے متعلق فرماتے ہیں اعمل ۵- چستی اور محنت
♡
عَمَلَ امْرِئٍ يَظُنُّ أَن لَّنْ يَمُوْتَ اَبَدًا وَاحْذَرُ
حَذْرَ امْرِيٌّ يَخْشَى أَنْ يَمُوتَ غَدًا 29 کہ جب تم دنیا کے کام کرو تو یا د رکھو اسلامی تعلیم
اُس وقت یہ ہے کہ ایسی محنت اور ایسی چستی سے کرو گویا تم نے ہمیشہ زندہ رہنا ہے اور کبھی مرنا ہی
نہیں ۔ یہ نہ ہو کہ تم کہو کیا کام کرنا ہے مر تو جانا ہی ہے یا کیوں خواہ مخواہ محنت کریں انجام تو فنا ہی
ہے۔ فرماتا ہے دُنیا کے کام اس طرح نہیں بلکہ اس طرح کرو کہ گویا تمہیں موت کا خیال تک نہیں
وَاحْذَرُ حَذْرَ امْرَى يَخْشَى اَنْ يَمُوتَ غَدًا لیکن دین کے معاملہ میں اس طرح ڈرتے
ڈرتے کام کرو گویا تم نے کل ہی مر جانا ہے ۔ یہ دو مقام ہیں جو تمہیں حاصل ہونے چاہئیں ۔ یعنی
ایک طرف تم میں اتنی چستی اور اتنی پھرتی ہو کہ گویا تم نے کبھی مرنا ہی نہیں اور دوسری طرف اتنی
خشیت ہو کہ گویا تم نے جینا ہی نہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
۶ - بنی نوع انسان کی خیر خواہی بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے متعلق فرماتے ہیں علی كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ فَإِنْ لَّمْ يَجِدُ
فَلْيَعْمَلْ بِيَدِهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ * کہ ہر مسلمان پر صدقہ واجب ہے اور اگر کوئی کہے کہ میں تو
غریب ہوں میں کہاں سے چندہ دوں ۔ جیسے بعض لوگوں سے جب چندہ مانگا جاتا ہے تو وہ کہتے
ہیں ہم سے کیا چندہ لینا ہے ہمیں تو تم چنده دو کیونکہ ہم غریب ہیں۔ تو فرمایا فلیعمل بیدہ ایسے
شخص کو چاہئے کہ وہ قومی کام اپنے ہاتھ سے کرے کیونکہ وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے ہاتھ بھی نہیں
ہیں ۔ وہ زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا ہے کہ میرے پاس روپے نہیں تو فرمایا اچھا اگر روپے نہیں تو
اپنے ہاتھ سے کام کرو۔ گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ صرف مالداروں پر ہی فرض
نہیں کیا بلکہ غرباء کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے اور فرمایا ہے کہ صدقہ دینا ہر انسان کا کام ہے جو
مال دے سکتا ہے وہ مال دے اور جو مال نہیں دے سکتا وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے۔ اسی لئے
تحریک جدید میں میں نے بتایا ہے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرو اور اگر کوئی ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتا تو
صرف دعا کرتا رہے کیونکہ اس صورت میں یہی اس کا کام سمجھا جائے گا۔
ے۔ صفائی صاف رہنے کے متعلق فرماتے ہیں النظافة من الايمان اے کہ صفائی رکھنا
ایمان کا جزو ہے ۔ پھر فرماتے ہیں ۔ اَخْرِجُوا مِنْدِيلَ الْغَمَرِ مِنْ
بُيُوتِكُمْ فَإِنَّهُ مَبِيْتُ الْخَبِيْثِ وَ مَجْلِسُه ١٠٢ کہ وہ دستر خوان جس کو چکنائی لگ گئی ہو
اسے اپنے گھروں سے نکال کر باہر پھینک دو کیونکہ وہ خبیث چیز ہے اور گندگی کا مقام ہے یعنی اس
پر مکھیاں بیٹھتی ہیں ، کیڑے آتے ہیں اور بیماریاں ترقی پکڑتی ہیں ۔ مگر تعجب ہے کہ آج کل لوگ
نیکی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کپڑے کو اس وقت تک نہ دھویا جائے جب تک کہ وہ پھٹ نہ جائے ۔
صداقت کے متعلق فرماتے ہیں ایاکم والكذب فان الكذب لَا يَصْلُحُ
- صداقت
فِي الجِدِّ وَلَا بِالْهَزْلِ وَلا يَعِدِ الرَّجُلُ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يَفِى لَهُ *
کہ اے لوگو تم جھوٹ سے بچو اور یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ جھوٹ نہ بنسی میں جائز ہے نہ سنجیدگی میں ۔
بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولا محض ہنسی کی ہے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم اسے بھی جھوٹ قرار دیتے ہیں بلکہ آپ اس سے بھی زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ہدایت
دیتے اور فرماتے ہیں ۔ لا يَعِدِ الرَّجُلُ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يَفِى لَہ کہ تم اپنے بچوں سے بھی جھوٹا
وعدہ نہ کرو۔ تم بعض دفعہ بچے سے جب وہ رورہا ہو کہتے ہو ہم تجھے ابھی مٹھائی منگا دیں گے پھر
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
جب وہ چپ ہو جاتا ہے تو تم اُسے کوئی مٹھائی منگا کر نہیں دیتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں ایسا بھی مت کرو کیونکہ یہ جھوٹ ہے اور جھوٹ بولنا کسی حالت میں بھی جائز نہیں ۔
۹- کسب پھر کما کر گزارہ کرنا بھی اسلام کا جزو ہے۔ و ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں ایک دفعہ صحابہ آئے اور انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایک شخص
رات دن عبادت میں لگا ہوا ہے، فرمائیے وہ سب سے اچھا ہوا یا نہیں ؟ انبیاء کا بھی کیسا لطیف
جواب ہوتا ہے۔ آپ نے فرمایا جب وہ رات دن عبادت میں لگا رہتا ہے تو کھاتا کہاں سے
ہے۔ انہوں نے عرض کیا لوگ دیتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا تو پھر جتنے اُسے کھانے پینے کیلئے دیتے
ہیں وہ سب اس سے بہتر ہیں ۔ ۱۰۴
اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجلس میں بیٹھے
تھے کہ پاس سے ایک نوجوان گزرا جو نہایت لمبا مضبوط اور قوی الجثہ تھا اور بڑی تیزی سے اپنے
کسی کام کیلئے دوڑتا ہو ا جا رہا تھا۔ بعض صحابہؓ نے اسے دیکھ کر تحقیر کے طور پر کوئی ایسا لفظ کہا جس
کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جا تیرا بُرا ہوا اور کہا کہ اگر اس کی جوانی اللہ کے رستہ میں کام آتی تو کیسا
اچھا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا۔ یہ کہنے کا کیا مطلب ہوا کہ تیرا بُرا ہو جو
شخص اس لئے تیزی سے کوئی کام کرتا ہے کہ اس سے اپنی بیوی کو فائدہ پہنچائے ، تو وہ خدا کی ہی
راہ میں کام کر رہا ہے اور جو شخص اس لئے دوڑتا اور پھرتی سے کام کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے
کھلانے پلانے کا بندوبست کرے، تو وہ خدا ہی کی راہ میں کام کر رہا ہے۔ ہاں جو شخص اس لئے
دوڑتا ہے کہ لوگ اُس کی تعریف کریں اور اُس کی طاقتوں کی داد دیں ، تو وہ شیطان کی راہ میں کام
کرتا ہے مگر حلال روزی کے لئے کوشش کرنا اور کما کر گزارہ کرنا تو سبیل اللہ میں شامل ہے ۔ ۱۰۵
۱۰ - جائداد کی حفاظت کا حکم ایسی طرح اسلام نے جائدادوں کی حفاظت کے متعلق خاص طور پر احکام دیئے ہیں اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی جائداد بیچ کر کھا جاتا ہے تو وہ کسی کام کا نہیں اور وہ اس
قابل ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو برکت دے ۔ ۱۰۶
یہ میں نے اسلامی احکام میں سے صرف چند باتیں پیش کی ہیں ۔ ورنہ اسلام کے احکام
سینکڑوں کی تعداد میں ہیں اور ان تمام امور کے جاری کرنے کو سیاست کہتے ہیں اور یہ سیاست
اسلام کا ضروری جزو ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
تمدن اسلامی کے قیام کے ذرائع
مگر یہ فرض ادا نہیں ہو سکتا جب تک مندرجہ ذیل طریقے اختیار نہ کئے جائیں مگر اس کے لئے
ضروری ہے کہ :
۱۔ خیالات میں تبدیلی اول جماعت کے خیالات کو بدلا جائے اور اُسے جلایا جائے کہ مؤمن ہونے اور احمدی ہونے کے یہ معنی نہیں کہ تم
نے لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہا اور چھٹی ہوئی ۔ یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر ایمان لائے اور معاملہ ختم ہو گیا بلکہ ایمان کی تکمیل کیلئے سینکڑوں باتوں کی ضرورت
ہے جو تمدن ، معاشرت، اقتصاد اور سیاست وغیرہ سے تعلق رکھتی ہیں ۔ جب تک وہ تمام کڑیاں
مضبوط نہ ہوں کوئی شخص حقیقی معنوں میں مؤمن نہیں کہلا سکتا اور یہ علماء کا کام ہے کہ وہ لوگوں کے
خیالات کو بدلیں اور ان کو بتائیں کہ ان کے سامنے کتنا اہم کام ہے۔ مگر ہمارے علماء کی یہ حالت
ہے کہ وہ باہر جاتے ہیں تو صرف وفات مسیح اور ختم نبوت پر لیکچر دے کر آ جاتے ہیں اور سمجھ لیتے
ہیں کہ انہوں نے اپنے فرض کو ادا کر دیا۔ گویا ان کی مثال بالکل اس شخص کی سی ہے جو ایک محل
بنانے کیلئے نکلے مگر ایک اینٹ گھڑ کر واپس آ جائے اور سمجھ لے کہ اُس کا کام ختم ہو گیا ۔ پس یہ علماء
کا کام ہے کہ وہ لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ انہیں احیائے سنت اور احیائے شریعت
کیلئے ایک موت قبول کرنی پڑے گی اور اس کے لئے انہیں چاہئے کہ وہ تیار ہو جائیں ۔
۲- کامل اطاعت دوسرے اس کام کیلئے جماعت کے دلوں میں یہ عزم پیدا کرنا
ضروری ہے کہ ہم پوری اطاعت کریں گے خواہ ہمیں کتنا ہی
نقصان برداشت کرنا پڑے کیونکہ یہ چیزیں نظام سے تعلق رکھتی ہیں اور اگر ایک بھی اس نظام سے
نکل جائے تو تمام کام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ مثلاً ہماری شریعت ایک حکم یہ دیتی ہے کہ فلاں فلاں
سٹینڈرڈ(STANDARD) کی اگر کوئی چیز ہو تو فروخت کی جائے ، ناقص اور ادنی مال
فروخت نہ کیا جائے ۔ اب اگر ہم اس حکم کی دُکانداروں سے تعمیل کرائیں اور جو اس حکم کو نہ مانے ،
اس کے متعلق ہم یہ حکم دے دیں کہ جماعت اس سے سودا نہ خریدے تو ایسی حالت میں اگر بعض
لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں جو کہیں کہ یہ لوگوں کا رزق مار رہے ہیں، تو اسلام کا یہ حکم دنیا میں کس
طرح قائم ہو سکتا ہے اور اگر ہم اس طرح ایک ایک کر کے لوگوں کو احکام کی اطاعت سے آزاد
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کرتے جائیں تو ہماری مثال اسی شخص کی سی ہوگی جس کی نسبت کہتے ہیں کہ کسی سے شیر کی تصویر
بدن پر گدوانے گیا تھا۔ جب وہ شیر گود نے لگا اور اس نے سوئی جسم میں داخل کی اور اسے درد
ہوئی تو پوچھنے لگا کہ کیا گودنے لگے ہو؟ گودنے والے نے جواب دیا شیر کا دایاں کان ۔ اس پر
اس نے پوچھا کہ اگر شیر کا دایاں کان نہ ہو تو کیا شیر شیر رہتا۔ رہتا ہے یا نہیں ؟ گودنے والے نے کہا کہ
رہتا تو ہے۔ تو اس نے کہا کہ اچھا پھر اسے چھوڑ و آگے چلو۔ پھر اس نے دوسرا کان گودنا چاہا تو
اس پر بھی اسی طرح گفتگو کی اور اسی طرح ہر عضو پر کرتا گیا ۔ آخر گودنے والا کام چھوڑ کر بیٹھ گیا
اور اس شخص نے حیرانی سے پوچھا کہ اپنا کام کیوں چھوڑ بیٹھے ہو؟ تو گودنے والے نے کہا اس
لئے کہ اب شیر کا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ اسی طرح اگر ہم بھی دیکھیں کہ لوگ اسلامی احکام کی
خلاف ورزی کر رہے ہیں اور انہیں چھوڑتے جائیں تو اسلام کا اور جماعت کا کچھ بھی باقی نہیں
رہتا ۔ پس ہمارا فرض ہے کہ جو لوگ نصیحت سے اپنی اصلاح کرتے ہیں ان کی نصیحت سے اصلاح
کریں اور جو لوگ نصیحت سے اصلاح نہیں کرتے انہیں مجبور کریں کہ یا وہ اپنے وجود سے احمدیت
کو بدنام نہ کریں یا پھر تو بہ کر کے باقی جماعت کے ساتھ شامل ہو جائیں اور اس کام میں جماعت
کو کامل تعاون کرنا چاہئے اور چاہئے کہ جماعت اس بارہ میں پوری اطاعت کرنے کے لئے تیار
ہو جائے ۔ خواہ انہیں اپنا باپ چھوڑنا پڑے یا بیوی چھوڑنی پڑے یا بیٹا چھوڑنا پڑے یا بھائی چھوڑنا
پڑے۔
ے اس مقصد کے حصول کے لئے یہ ضروری ہے کہ ایسی کتب لکھی جائیں
کتب جن میں اسلام کی اصولی تعلیم یا اصولی تعلیم کی روشنی میں احکام ہوں ۔
۴ ۔ جائز جبر چوتھے اس امر کی ضرورت ہے کہ شریعت کے اجراء میں جائز جبر جے
-
سیاست کہتے ہیں، اس سے کام لیا جا ۔ اسے کام لیا جائے اور اس امر کا امر کا کوئی خیال نہ کیا ۔ کاک
نہ کیا جائے
کہ کسی کو ٹھوکر لگتی ہے یا کوئی ابتلاء میں آتا ہے۔ سیاست کے معنی در حقیقت یہی ہیں کہ
اجرائے شریعت کے باب میں جہاں ضرورت ہو اور جس حد تک اجازت ہو جبر سے کام لیا جائے
اور علمائے اسلام نے اس پر کئی کتابیں لکھی ہیں اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ جبر سے ماننے
والوں کو جبر سے اسلامی احکام پر چلانے کا نام ہی سیاست ہے اور ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ
ہم اس جبر سے کام لیں۔ جب ایک شخص ہمارے پاس آتا ہماری بیعت کرتا اور اپنے آپ کو
ہمارے سپرد کر دیتا ہے تو لازماً ہمارا حق ہے کہ اگر وہ کسی حکم پر چلنے میں سُستی اور غفلت سے کام
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
لے تو اس پر جبر کریں اور اسے اس بات پر مجبور کریں کہ وہ اسلامی طریق عمل کو اختیار کرے
کیونکہ وہ ہمارا ایک حصہ بنا ہوا ہے اور اس کی بدنامی سے ہماری بدنامی ہے اور اس کی کمزوری سے
ہمارے اندر کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ ایسا جبر ہرگز نا جائز نہیں کیونکہ اس شخص نے اپنی مرضی سے ہم
میں شامل ہو کر ہمیں اس جبر کا حق دیا ہے ۔ جس طرح کہ بورڈنگ میں داخل ہو کر ایک طالب علم
اساتذہ کو خود اپنے پر جبر کا حق دیتا ہے اور کوئی اس پر اعتراض نہیں کرتا۔ ہاں جو اسے نا پسند کرتا ہو
وہ پورا آزاد ہے کہ اپنے آپ کو جماعت سے الگ کرلے۔
اب میں یہ بتاتا یہ بتا تا ہوں کہ عملی قدم اٹھانے
سے
شریعت کے احیاء کے دو حصے پہلے سمجھ لینا چاہئے کہ شریعت ہئے کہ شریعت کے احیاء کے
۔
یہ
دو بڑے حصے ہیں ۔ ایک وہ جس کا تعلق حکومت سے ہے اور ایک وہ جس کا تعلق نظام سے ہے۔
جو امور حکومت سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایسے ہی ہیں جیسے اسلام کا یہ حکم ہے کہ چور کا ہاتھ کاٹو سے لے یا
اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ قاتل کو ضروری نہیں کہ قتل ہی کیا جائے بلکہ وارثوں کو اس بات کا اختیار ہے
کہ وہ چاہیں تو اسے قتل کی سزا دلائیں اور چاہیں تو معاف کر دیں ۱۰۸ مگر یہ اسلامی حکم چونکہ
حکومت سے تعلق رکھتے ہیں ، اس لئے ہم انہیں ابھی جاری نہیں کر سکتے ۔ پھر اسلام نے یہ بھی حکم
دیا ہے کہ جو جو شخص قاتل ہوا سے مقتول کے وارثوں کے سپرد کیا جائے تا کہ وہ حکام کی زیرنگرانی
چاہیں تو خود اسے قتل کریں لیکن اب گورنمنٹ قاتلوں کو خود پھانسی دیتی ہے اور وارثوں کے سپرد
نہیں کرتی۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وارثوں کے دل میں پھر بھی کینہ اور بغض رہتا ہے اور وہ کسی اور موقع
پر قاتل کے رشتہ داروں سے انتقام لینے کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن اگر اسلامی حکومت ہو تو
گورنمنٹ کے افسروں کی موجودگی میں قاتل کو قتل کرنے کے لئے پہلا موقع مقتول کے رشتہ داروں
کو دیا جائے گا۔ ہاں اس بات کا لحاظ ضروری رکھ لیا جائے گا کہ فَلا يُسْرِفْ فِي الْقَتْلِ ١٠٩
قتل تو بیشک کرے مگر ظالمانہ رنگ میں قتل نہ کرے بلکہ قتل کے لئے جو قانون مقرر ہے اور جو طریق
حکومت کا مجوزہ ہے اس کے مطابق قتل کرے اور اگر وہ کمزور دل والا ہو اور اپنے ہاتھ سے قتل
کرنے کی جرات نہ کر سکتا ہو تو گورنمنٹ کو کہہ سکتا ہے کہ میں قتل نہیں کرتا، تم خود اسے قتل کروا دو۔
اس طرح وہ بغض دور ہو جاتا ہے جو حکومت انگریزی کے فیصلوں کے باوجودلوگوں کے دلوں میں
باقی رہ جاتا ہے اور آئندہ بہت سے فتنے پیدا کرنے کا موجب ہو جاتا ہے۔ پھر بعض دفعہ قاتل کو
معاف کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے اور یہ صورت بھی مقتول کے رشتہ داروں کے اختیار میں ہوتی ہے
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
لیکن بہر حال ان امور میں حکومت ہی دخل دے سکتی ہے عام لوگ دخل نہیں دے سکتے ۔ مگر شریعت
کے بعض حصے ایسے ہیں کہ باوجود ان کے سیاسی اور نظام کے ساتھ متعلق ہونے کے گورنمنٹ ان
میں دخل نہیں دیتی ۔ جیسے قادیان میں قضاء کا محکمہ ہے حکومت اس میں کوئی دخل نہیں دے سکتی
کیونکہ اس نے خود اجازت دی ہوئی ہے کہ ایسے مقدمات کا جو قابل دست اندازی پولیس نہ ہوں
آپس میں تصفیہ کر لیا جائے ۔ پس اسلامی شریعت کا وہ حصہ جس میں حکومت دخل نہیں دیتی اور جس
کے متعلق حکومت نے ہمیں آزادی دی ہوئی ہے کہ ہم اس میں جس رنگ میں چاہیں فیصلہ کریں،
ہمارا فرض ہے کہ اس حصہ کو عملی رنگ میں اپنی جماعت میں قائم کریں اور اگر ہم شریعت کے کسی
حصہ کو قائم کر سکتے ہوں مگر قائم نہ کریں تو یقیناً اس کے ایک ہی معنے ہوں گے اور وہ یہ کہ ہم شریعت
کی بے حرمتی کرتے ہیں ۔ پس اب اس نہایت ہی اہم اور ضروری مقصد کے لئے ہمیں عملی قدم
اُٹھانا چاہئے جو خدا تعالیٰ نے ہمارے اختیار میں رکھا ہوا ہے اور جماعت کے کسی فرد کی کمزوری یا
ٹھوکر کا کوئی لحاظ نہیں کرنا چاہئے ۔
اصلاح اعمال کا پہلا قدم عورتوں کو ورثہ دینا اس سلسلہ میں پہلا قدم ان امور کی اصلاح ہے
جو ظاہر و باہر ہیں ۔ آج میں ان میں سے ایک امر آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں ۔
اس کو اگر ہم اختیار کر لیں تو یقیناً ہمارے راستہ میں کوئی روک نہیں ۔ صرف لوگوں کی بے دینی ،
نا واقعی اور سستی اس راہ میں حائل ہے۔ یعنی کسی کے لئے سستی ، کسی کے لئے نا واقعی اور کسی
کے لئے بے دینی اس مسئلہ پر عمل کرنے میں روک بنی ہوئی ہے۔ ورنہ کو ور نہ کوئی وجہ نہیں کہ آج ہی
ہماری ساری جماعت یہ فیصلہ نہ کر لے کہ کل اس میں وہ بدی نہیں ہو گی ۔ وہ ایک قومی گناہ ہے
جس کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور وہ یہ کہ ہمارے ملک میں زمینداروں میں بالعموم ورثہ کے مسئلہ پر
عمل نہیں کیا جاتا ۔ آج پچاس سال جماعت احمد یہ کو قائم ہوئے گزر گئے ہیں مگر ابھی تک ہماری
جماعت میں لڑکیوں کو اپنی جائدادوں میں سے وہ حصہ نہیں دیا جاتا جو خدا اور رسول نے ان کے
لئے مقرر کیا ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ کہیں بھی اس پر عمل نہیں ہوتا خود ہم نے اپنی والدہ اور
بہنوں کو ان کا حصہ دیا ہے اور جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیا۔ لیکن
جماعت میں کثرت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو اس جو اس حکم پر عمل نہیں کرتے اور اپنی لڑکیوں ، اپنی
بہنوں ، اپنی بیویوں اور اپنی ماؤں کو ورثہ میں وہ حصہ نہیں دیتے جو شریعت نے ان کے لئے مقرر
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
کیا ہے۔ مگر میں پوچھتا ہوں اس مسئلہ پر عمل کرنے میں کیا روک ہے؟ سوائے اس کے کہ تم یہ کہو
کہ ہمارے ہاں رواج نہیں ۔ اس کا اور کوئی جواب تم نہیں دے سکتے مگر کیا پچھلے تمام مسلمان اس
پر عمل نہیں کرتے رہے اور کیا یہ شرم کی بات نہیں کہ آج یوپی کا ہر غیر احمدی تو اس پر عمل کرتا ہے اسی
طرح صوبہ سرحد میں مسلمانوں نے اپنی مرضی سے ایسا قانون بنوایا ہے جس پر چل کر ہر شخص
شریعت کے مطابق اپنی جائداد تقسیم کرنے کے لئے مجبور ہے مگر وہ احمدی جس کا یہ دعوئی ۔ ہے کہ وہ
اس زمین کو بدل کر ایک نئی زمین بنائے گا اور اس آسمان کو بدل کر ایک نیا آسمان بنائے گا وہ اپنی
بیٹیوں ، اپنی بہنوں ، اپنی بیویوں اور اپنی ماؤں کو وہ حصہ نہیں دیتا جو شرعاً انہیں ملنا چاہئے ۔ میں
سمجھتا ہوں زمینداروں کو یہ خطرہ ہوتا ہے کہ اس طرح ہماری پیدا کردہ جائداد دوسرے لوگوں کے
قبضہ میں چلی جائے گی لیکن جب ساری جماعت اس مسئلہ پر عمل کرے گی تو یہ مشکل بھی جاتی رہے
گی کیونکہ اس کی جائداد دوسرے کے قبضہ میں جائے گی تو دوسرے کی جائداد اس کے قبضہ میں بھی
تو آئے گی ۔ پس اس مسئلہ پر عمل کرنے میں کوئی حقیقی روک نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں اب وقت آ
گیا ہے کہ ہر مخلص اقرار کرے کہ آئندہ وہ اس کی پابندی کرے گا اور اپنی بیٹی اپنی بہن اپنی بیوی
اور اپنی ماں کو وہ حصہ دے گا جو شریعت نے انہیں دیا ہے اور اگر وہ اس کی پابندی کرنے کے لئے
تیار نہیں تو وہ ہم سے الگ ہو جائے ۔ پس آئندہ پورے طور پر اپنی اپنی جماعتوں میں اس کی
پابندی کرائی جائے اور جو لوگ اس مسئلہ پر عمل نہ کریں ان کے متعلق غور کیا جائے کہ ان کے لئے
کیا تعزیر مقرر کی جاسکتی ہے اور اگر کوئی ہماری تعزیر کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو ایسے
شخص کو جماع کو جماعت سے نکال دیا جائے تا آئندہ کوئی شخص یہ نہ کہہ سکے کہ تمہارے ہاں شریعت کی
ہتک ہوتی ہے۔
اب اس مسئلہ کی اہمیت سمجھانے کے بعد اور یہ ثابت جماعتِ احمدیہ سے مطالبہ کر دینے کے بعد کی کے بعد کہ نئی زمین اور نیا آسمان ا سمان اسی طرح
بنایا جا سکتا ہے جب احیائے سنت اور احیائے شریعت کیا جائے ۔ میں آج وہ بات کہتا ہوں جو
پہلے کبھی نہیں کہی اور میں جماعت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ میں سے جو لوگ اس مسئلہ پر آئندہ
عمل کرنے کے لئے تیار ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ( اس پر تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر لبیک
يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَبَّيْكَ کہتے ہوئے اس کا اقرار کیا ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا ) دیکھو آج تم
میں سے ہر شخص نے یہ اقرار کیا ہے کہ وہ دُکھوں اور تکالیف کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی
انوار العلوم جلد ۱۵
انقلاب حقیقی
مرضی سے خدا تعالیٰ کی محبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے احیاء کے لئے طوعاً ، بغیر کسی جبر
اور اکراہ کے اس امر کے لئے تیار ہے کہ وہ اپنی جائداد سے اپنی لڑکیوں اور دوسری رشتہ دار
عورتوں کو وہ حصہ دے گا جو خدا اور اس کے رسول نے مقرر کیا ہے۔ پس اس وقت چونکہ بحیثیت
جماعت آپ لوگوں نے عمل کا اقرار کیا ہے اس لئے یا درکھیں کہ آئندہ اگر کوئی شخص اس پر عمل نہیں
کرے گا تو اس سے قطع تعلق کا حکم دیا جائے گا یا کوئی اور سزادی جائے گی جو ہمارے امکان میں
ہے اور اگر وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار نہ ہوا تو اسے جماعت سے الگ کر دیا جائے گا۔
۲۔ عورتوں کے حقوق دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ وہ گو اتنی عام تو نہیں مگر
چونکہ شریعت کا حکم ہے اس لئے میں کہتا ہوں کہ عورتوں کے
حقوق کا ہمیشہ خیال رکھو اور ان کے جذبات کو مسلنے کی بجائے ان کی قدر کر و خصوصاً ایسی حالت
میں جبکہ تمہاری ایک سے زائد بیویاں ہوں ۔ یہ حکم ہے جو شریعت نے دیا ہے کہ اپنی تمام عورتوں
سے یکساں سلوک رکھو ۔ مگر میں نے دیکھا ہے یہ حکم اکثر تو ڑا جاتا ہے اور شریعت کے احکام کی
پابندی نہیں کی جاتی اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عورت کے سینہ میں دل نہیں بلکہ پتھر کا ٹکڑا ہے اور
بعض جگہ تو بلا کسی شرعی حکم کے عورت کو اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ سے نہ
ملے اور خاوند سمجھتا ہے کہ بیوی کو میرے ماتحت کتوں کی طرح رہنا چاہئے ۔ وہ نادان اس بات کو
نہیں سمجھتا کہ خدا تعالیٰ نے عورت کو بھی انسان بنایا ہے اور اس کے اندر بھی جذبات اور
احساسات رکھے ہیں۔ کیا وہ خود اس بات کو پسند کر سکتا ہے کہ اسے اپنے ماں باپ سے ملنے اور
ان کی خدمت کرنے سے روکا جائے اگر نہیں تو اس عورت کے جذبات کا بھی خیال رکھنا چاہئے ۔
مگر مجھے افسوس ہے کہ جن کی ایک سے زیادہ عورتیں ہیں ، ان میں سے بعض یکساں سلوک نہیں
کرتے اور بعض تو اس قدر ظلم کرتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو ان کے ماں باپ کی خدمت کرنے اور
ان سے ملنے سے بھی روک دیتے ہیں ۔ یہ ایک نہایت ہی قابل شرم حرکت ہے اور میں سمجھتا ہوں
کہ آج ہماری جماعت کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ اس کے افراد عورت کے احساسات کی عزت
کریں گے ۔ بیشک شریعت مردوں کو بھی بعض حقوق دیتی ہے کیونکہ شریعت نے مرد کو قتیم بنایا ہے۔
مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ اس کے لئے ظلم اور نا انصافی روا ہو جائے ۔ پس ہم میں سے ہر شخص کو یہ
عہد کرنا چاہئے کہ یا تو وہ آئندہ دوسری شادی نہیں کرے گا اور اگر کرے گا تو یا دونوں بیویوں
میں انصاف کرے گا اور اگر انصاف نہیں کر سکتا تو پہلی بیوی کو طلاق دے دے گا ۔ ورنہ جماعت