آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور امنِ عالَم

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
( تقریر فرموده ۱۱ دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسه سیرة النبي بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود ایک ایسا وجود ہے جو دنیا کی نظروں کو آپ ہی آپ
اپنی طرف کھینچتا رہتا ہے ۔ دنیا میں لوگوں کی توجہ کو کھینچنا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔ لوگ اس کام
کے لئے بڑی بڑی کوششیں کرتے ہیں مگر پھر بھی ناکام و نامراد رہتے ہیں ۔ بعض خیال کرتے ہیں
کہ شاید دولت دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے گی اور وہ دولتوں کے انبار لگا دیتے ہیں مگر پھر بھی
دنیا کی توجہ ان کی طرف نہیں کھنچتی ۔ زیادہ سے زیادہ چند چوروں، ڈاکوؤں ، حریصوں اور
لالچیوں کی نگاہیں اُن کی طرف اُٹھ جاتی ہیں ، چند خوشامدی ان کے گرد جمع ہو جاتے ہیں مگر وہ
جن کی رائے کوئی وقعت رکھتی ہے ان کی طرف سے بالکل غافل اور لاپر واہ رہتے ہیں ۔ پھر بعض
لوگ عجیب قسم کے دعوے کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ شاید اس وجہ سے لوگ ان کی طرف
توجہ کریں مگر اول تو لوگ ان کی بات سنتے ہی نہیں اور اگر سنیں تو پر معنی مسکراہٹ کے ساتھ آگے
گزر جاتے ہیں اور کوئی خاص توجہ ان کی طرف نہیں کرتے ۔ پھر بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بڑے بڑے
دعووں سے شاید لوگوں کی توجہ وہ اپنی طرف کھینچ سکیں گے چنانچہ وہ بڑے بڑے )
دے
دعوے کرتے
ہیں ۔ رسول تو دنیا میں بہت گزرے ہیں مگر چونکہ اپنے زمانہ میں رسول بھی ایک بہت بڑی ہستی
ہوتا ہے اس لئے وہ رسالت کا دعویٰ کر دیتے ہیں اور جب اس طرح بھی کام نہیں چلتا تو خدائی
کے دعویدار بن جاتے ہیں مگر پھر بھی دنیا ان کی طرف توجہ نہیں کرتی ۔
مجھے ایک دفعہ ایک شخص نے جو آجکل کے مدعیان میں سے ہے خط لکھا جس میں اُس نے
مجھے بہت کچھ کو سا اور کہا کہ میں یہ نہیں کہتا آپ میرے دعوے کی تصدیق کریں ، میں یہ بھی نہیں

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
چاہتا کہ آپ میری تعریف کریں مگر یہ کیا ہے کہ میں متواتر اشتہار شائع کر رہا ہوں اور آپ اس کی
تردید بھی نہیں کرتے ۔ میں نے اُسے جواب دیا کہ لوگوں میں تردید کرنے کی روح کا پیدا ہو جانا
بھی خدا کے فضلوں میں سے ایک فضل ہے جو آپ کو مید میتر نہیں ۔
مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ایک ایسی ذات ہے کہ دنیا خواہ مخالفت کرے خواہ
موافقت ، بہر حال وہ آپ کی طرف توجہ کرنے پر مجبور رہی ہے اور مجبور ہے۔ جو مخالفت کرنے
والے ہیں وہ تو مخالفانہ جذبات سے پُر ہی ہیں مگر جن کے دلوں میں محبت ہے وہ اس رنگ کی محبت
ہے کہ جب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اُن کے کانوں میں پڑتا ہے اُن کے دلوں میں
عجیب قسم کا بہیجان پیدا ہو جاتا۔ ہو جاتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے اندر کوئی تلاطم پیدا ہو گیا ہے
اس تلاطم کا اندازہ دوسرے لوگ نہیں لگا سکتے ۔ صرف وہی لگا سکتے ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کو دیکھا اور آپ کو پہچانا مگر دیکھنے سے میری مراد صرف جسمانی طور پر دیکھنا نہیں بلکہ
میری مراد ان لوگوں سے ہے جنہوں نے عقل کی آنکھوں سے آپ کو دیکھا اور عرفان کی آنکھ
سے آپ کو پہچانا جب کبھی وہ رسول کریم ﷺ کا نام سنیں یا جب کبھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے تعلق رکھنے والی کسی چیز کے پاس سے گزریں اُس وقت ان کی کیفیت بالکل اور ہو جاتی ہے
اور وہ یوں محسوس کرتے ہیں کہ گویا وہ مادی دنیا سے جُدا ہو کر ایک اور عالم میں آگئے ہیں ۔
دو سال کے قریب کی بات ہے میں کراچی گیا تو وہاں ایک دن کچھ ایسی ہوا چلی جو عرب کی
طرف سے آ رہی تھی معاً اس ہوا نے میرے دل میں ایک حرکت پیدا کر دی اور میں نے کہا یہ ہوا
اُدھر سے آ رہی ہے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رہا کرتے تھے۔ پھر میں انہی خیالات میں
محو ہو گیا اور اُس وقت آپ ہی آپ ایک دو شعر میری زبان پر جاری ہو گئے جن کو اُسی وقت میں
نے لکھ لیا۔ ان اشعار میں سادہ الفاظ میں اپنے جذبات کا میں نے اظہار کیا ہے، شاعرانہ تعلیاں
نہیں ۔ بعد میں چونکہ میں اور کاموں میں مصروف ہو گیا اس لئے میں نے جس قد را شعار کہے تھے
اُسی قدر رہے اور اُن میں اضافہ نہ ہو سکا ۔ بہر حال جب وہ ہوا آئی تو میں نے کہا۔
ہوائیں آ رہی ہیں
سمندر
سے
مرے دل کو بہت گرما رہی ہیں
ہے مرے دلبر کا مسکن
عرب جو
ہوئے خوش اُس کی لے کر آ رہی ہیں

انوار العلوم جلد ۱۵
بشارت دینے سب خورد
اچھلتی کودتی
وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
و کلاں کو
جا رہی ہیں
حقیقت یہی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے بعد دنیا کے قلوب میں
محبت نے ایک ایسا پلٹا کھایا ہے کہ وہ پہلی محبتیں جو دلوں میں پائی جاتی تھیں ، اُن کا نقشہ ہی بدل گیا
ہے۔ محبت کا مادہ ایک فطرتی مادہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے انسانی قلب میں اس لئے پیدا کیا ہے تا وہ
بندے کو اپنے رب کی طرف توجہ دلائے ۔ جب تک اصل چیز نہیں ملتی انسان درمیانی چیزوں سے
اس جذبہ کو تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جنگ میں دیکھا کہ ایک عورت بہت ہی اضطراب اور اضطرار کے ساتھ ادھر اُدھر پھر رہی ہے
وہ جہاں کوئی بچہ دیکھتی اُسے اُٹھاتی ، سینہ سے لگاتی اور پھر دیوانہ وار تلاشہ اور پھر دیوانہ وار تلاش میں مصروف ہو جاتی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف نگاہ اُٹھائی اور آپ اُسے دیکھتے رہے جہاں اسے
کوئی بچہ نظر آتا وہ اسے اُٹھاتی ، سینہ سے لگاتی اور پھر آگے کی طرف چل دیتی یہاں تک کہ اُسے
ایک بچہ نظر آیا جسے اُس نے سینہ سے لگایا اور پھر وہ اسے سینہ سے چمٹائے اس میدانِ جنگ میں
ایسے اطمینان سے بیٹھ گئی کہ اُسے خیال ہی نہ رہا کہ یہاں جنگ ہو رہی ہے ۔ وہ دنیا وَ مَا فِيهَا سے
بے خبر اپنے بچہ کو گود میں لئے میدانِ جنگ میں بیٹھی رہی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ
سے فرمایا تم نے اس عورت کو دیکھا جب تک اسے اپنا بچہ نہیں ملا تھا یہ اس کی یاد میں ہر بچہ کو اُٹھاتی ،
اسے پیار کرتی اور اپنے سینہ سے چمٹاتی مگر اسے تسکین نہیں ہوتی تھی لیکن جب اسے اپنا بچہ مل گیا تو
اس نے اسے اپنے سینہ سے لگا لیا اور یوں بیٹھ گئی کہ دنیا وَ مَا فِيهَا کی اسے کوئی خبر نہ رہی پھر آپ
نے فرمایا جس طرح اس عورت کو اپنے بچہ کے ملنے سے خوشی ہوئی ہے ایسی ہی خوشی اللہ تعالیٰ کو
اُس وقت ہوتی ہے جب اس کا کوئی گنہگار بندہ تو بہ کر کے اُس کی طرف رجوع کرتا ہے ۔
اس مثال سے جہاں اور کئی قسم کے سبق ملتے ہیں وہاں ایک سبق اس سے یہ بھی ملتا ہے کہ
جب تک حقیقی محبوب نہیں ملتا انسان عارضی طور پر دوسرے محبوبوں سے دل لگا کر اپنے دل کی جلن
دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی طرح اللہ اور اُس کے رسول کی محبت کا جذبہ جو حقیقی ہے جب
تک پیدا نہیں ہوتا انسان دوسری محبتوں سے اپنے دل کو تسکین دینے کی کوشش کرتا ہے لیکن جب
اسے حقیقی محبوب جو خدا ہے مل جاتا ہے تو اُس وقت وہ سمجھتا ہے کہ جس چیز کا نام لوگوں نے عشق مجاز
رکھا ہوا ہے وہ بالکل بے حقیقت ہے ۔ ایک دفعہ اس خیال کے ماتحت میں نے ایک شعر اس کے

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
متعلق بھی کہا جو یہ ہے کہ :۔
نظر آ رہی ہے چمک وہ حسنِ ازل کی شمع مجاز میں
کہ کوئی بھی اب تو مزا نہیں رہا قیس عشق مجاز میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور آپ کے اندر خدائی نور د یکھنے کے بعد دنیا کی محبتیں
ایسی سرد ہو گئی ہیں کہ ان میں کوئی لطف نہیں رہا جب تک محبوب حقیقی کا جلوہ نظر نہیں آیا تھا دنیا
عشق مجازی سے تسلی پاتی تھی مگر جب محبوب حقیقی کا چہرہ اُس نے دیکھ لیا تو مجازی محبوب اس کی
نگاہ میں حقیر ہو گئے ۔ یہی وہ نکتہ ہے جس کو ایک بزرگ صحابی نے نہایت ہی لطیف پیرا یہ میں بیان
کیا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شعروں کا بہت شوق تھا۔ ایک دفعہ انہوں نے تمام گورنروں
کے نام بھی لکھی کہ عرب کے جس قدر مشہور شعراء ہیں اُن سے کہو کہ وہ اپنا تازہ کلام مجھے
سے
بھجوائیں ۔ ایک گورنر کو جب یہ بھی پہنچی تو اُس نے لوگوں سے مشورہ لیا کہ یہاں کون کون
بڑے شاعر ہیں ۔ ان لوگوں نے دو شاعروں کے نام بتائے جن میں ایک سبعہ معلقات کے شعراء
میں سے تھے ۔ اس گورنر نے ان دونوں شاعروں کو لکھا کہ حضرت عمرؓ نے آپ لوگوں کا تازہ کلام
منگوایا ہے کچھ اشعار کو اشعار کہہ کر بھیج دو۔ اس پر دوسرے شاعر نے تو ایک تازہ تازہ نظم بنا کر بھیج دی ، مگر یہ
شاعر جن کا نام لبید تھا اور جو عرب کے بہترین شاعروں میں سے تھے، اُن شاعروں میں سے کہ
جب وہ مکہ میں آتے تو علماء و ادباء کا ہجوم ان کے گرد ہو جاتا اور سب انہیں باپ کی سی حیثیت
دیتے انہوں نے جواب میں لکھا کہ میرا قصیدہ تو یہ ہے ۔ الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ
فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔
گورنر کو ان کی اس حرکت پر سخت غصہ آیا اور اس نے پھر لکھا کہ میں نے حضرت عمر کا آپ کو
پیغام بھجوایا ہے یہ میرا پیغام نہیں ، آپ ضرور اپنا تازہ کلام مجھے بھیجیں تا میں حضرت عمر کو بھجوا دوں ۔
انہوں نے پھر لکھا کہ تازہ کلام یہی ہے ۔ الم ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلُوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ
يُنْفِقُونَ اس پر گورنر نے اُن کو سزا دی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھ دیا کہ ایک شاعر نے تو
چند شعر بھجوائے ہیں جو میں آپ کی خدمت میں بھیج رہا ہوں مگر لبید نے آپ کے پیغام کے جواب

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
میں قرآن کریم کی چند ابتدائی آیات لکھ کر بھجوا دی تھیں جس پر میں نے انہیں مجرمانہ کیا ہے اور ان
کا وظیفہ بند کر دیا ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس گورنر پر بڑی ناراضگی کا اظہار کیا اور فرمایا
لبید نے تو ہم کو سبق دیا ہے اور بتایا ہے کہ قرآن کریم کے نزول کے بعد شعر و شاعری سب ختم ہو گئی
اور اب جو کچھ ہے قرآن ہی ہے مگر تم نے بجائے انہیں کوئی انعام دینے کے الٹا ان کا وظیفہ بند کر
دیا ہم حکم دیتے ہیں کہ ان کا وظیفہ دُگنا کر دیا جائے ۔ سے حقیقت یہی ہے کہ جو کلام رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم لائے ہیں اس کے آنے کے بعد دنیا کی تمام تر توجہ کا مرکز تعلیمی لحاظ سے وہ کلام
ہو گیا جو آپ لائے اور نمونہ کے لحاظ سے آپ کی ذات ہوگئی یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
آئندہ دنیا کے لئے اُسوہ تھے اور آپ کے وجود ہی کو دنیا اپنے آگے رکھ کر چل سکتی تھی ۔ اس کے
علاوہ ان کے پاس اور کوئی ذریعہ نہ تھا۔
یہ مضمون جو اس وقت میرے سامنے ہے اتنے پہلوؤں پر مشتمل ہے کہ کسی ایک تقریر یا
مضمون میں اسے بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ ایک سمندر ہے اور اتنا وسیع مضمون ہے کہ کئی سالوں تک
اس کے مختلف پہلوؤں پر تقریریں کی جاسکتی ہیں پس یہ تو ناممکن ہے کہ کوئی ایسا مضمون بیان کیا
جائے جس میں بالاستیعاب تمام باتیں آجائیں ہاں اصولی طور پر چند باتیں بیان کی جاسکتی ہیں
اس لئے میں بھی اصولی رنگ میں چند باتیں اس عنوان کے متعلق بیان کر دیتا ہوں ۔
امن ایک ایسی چیز ہے جس کے لئے دنیا ہمیشہ کوشش کرتی چلی آئی ہے۔ یا تو دنیا بیرونی امن
کے لئے جد وجہد کرتی ہے یا جب بیرونی امن کے لئے جدوجہد نہیں کر رہی ہوتی یا اس میں
کامیاب ہو چکی ہوتی ہے تو اندرونی امن کیلئے جدوجہد کرتی ہے چنانچہ بڑے بڑے دولتمند اور
عالم و فاضل جب آپس میں ملتے ہیں تو ان کی گفتگو کا موضوع اکثر یہی ہوتا ہے کہ اور تو ہمیں سب
کچھ میٹر ہے مگر دل کا امن نصیب نہیں ۔ پس امن صرف بیرونی ہی نہیں ہوتا بلکہ دل کا بھی ہوتا ہے
اور حقیقت یہ ہے کہ جب تک دل کا امن نصیب نہ ہو اُس وقت تک ظاہری امن کوئی حقیقت نہیں
رکھتا ۔ مثلاً اس عورت کی مثال لے لو جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے اگر اسے ہر قسم کی دُنیوی نعمتیں
میتر ہوتیں، عالیشان محل میں وہ رہتی ، ہزاروں خادم اُس کے پاس موجود ہوتے ، ہر قسم کے
کھانے اس کے اردگرد ہوتے ، عمدہ لباس اُس کے زیب تن ہوتا، دولت کی فراوانی ہوتی ،
آرائش کا سامان اُس کے پاس بکثرت ہوتا لیکن فرض کرو اس کا بچہ گمشدہ ہوتا تو وہ کھویا ہوا بچہ اس
کے امن کو بھی اپنے ساتھ ہی لے جاتا اور دولت کے انبار ، آرائش کے سامان ، کھانے پینے کی

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
اشیاء کی کثرت ، خدمت گاروں کی موجودگی اور عالیشان محل میں قیام اس کے دل کو ذرا بھی چین نہ
دے سکتے ۔ سو ظاہری امن اپنی ذات میں اُس وقت تک کوئی حیثیت نہیں رکھتا جب تک باطنی امن
اس کے ساتھ نہ ہو۔ ہمیشہ وہی امن ، امن کہلا سکتا ہے جو ظاہر و باطن دونوں لحاظ سے امن دینے
والا ہو۔
اس وقت دنیا میں ہم عام طور پر یہ دیکھتے ہیں کہ لوگ امن کے خواہشمند ہیں لیکن امن ان کو
میتر نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں اتنی مُخْتَلِفُ الانواع مخلوق ہے کہ جب تک کسی ایک
قاعدہ کے ماتحت امن کا حصول نہ ہو، اُس وقت تک سب لوگ مطمئن نہیں ہو سکتے ۔ ہم دیکھتے ہیں
کہ دنیا میں انسانوں میں ہزاروں اختلافات پائے جاتے ہیں ، ایک دوسرے کے مفاد مختلف
ہوتے ہیں، ایک دوسرے کے جذبات مختلف ہوتے ہیں ، ایک دوسرے کی خواہشات مختلف ہوتی
ہیں اور ایک دوسرے کی ضرورتیں مختلف ہوتی ہیں ان متضاد خواہشوں اور متضاد ضرورتوں کے
ہوتے ہوئے دنیا میں امن کس طرح ہو سکتا ہے؟ ایسے متضاد اور مخالف خیالات کی موجودگی میں
تبھی امن قائم ہو سکتا ہے جب ساری دنیا ایک ایسی ہستی کی تابع ہو جو امن دینے کا ارادہ رکھتی ہو
اگر یہ بات نہ ہو تو کبھی امن میتر نہیں آ سکتا۔ ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ ایک گھر میں ماں باپ ذرا
ادھر اُدھر ہوتے ہیں تو تھوڑی ہی دیر میں بچے لہو ولہان ہو جاتے ہیں ۔ کسی کے کلے پر زخم ہوتا
ہے، کسی کے بال نوچے ہوئے ہوتے ہیں ، کسی کے کپڑے پھٹے ہوئے ہوتے ہیں ، کسی کی آنکھ
سوجی ہوئی ہوتی ہے مگر جب ماں باپ آتے ہیں تو ان کے سامنے ایسی پوپلی شکلیں بنا کر بیٹھ
جاتے ہیں گویا وہ لڑائی جھگڑے کو جانتے ہی نہیں اس لئے کہ ماں باپ کی نیت یہ ہوتی ہے کہ ان
کے بچے امن سے رہیں ۔ پس در حقیقت امن اُس وقت حاصل ہو سکتا ہے جب دنیا پر ایک ایسی
بالا ہستی ہو جو امن کی متمنی ہو اور جو دوسروں کو امن دینا چاہتی ہو اور ایسے قوانین نافذ کرنا چاہتی
ہو جو امن دینے والے ہوں اور وہی شخص حقیقی امن دینے والا قرار پا سکتا ہے جو اس ہستی کی طرف
لوگوں کو بلائے ۔ یہ امن دینے والی ہستی کی طرف توجہ دلانے والی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
ذات ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی وہ انسان ہیں جن کے ذریعہ دنیا کو یہ معلوم ہوا
کہ خدا تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام امن دینے والا بھی ہے ۔ چنانچہ سورہ حشر میں
اللہ تعالیٰ کے جو نام گنائے گئے ہیں ان میں سے ایک نام یہ بھی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السلام کے اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! تو لوگوں کو توجہ دلا اُس خدا کی

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
طرف جو بادشاہ ہے، پاک ہے اور السّلم یعنی دنیا کو امن دینے والا اور تمام سلامتیوں کا
سرچشمہ ہے۔ یعنی جس طرح ماں باپ یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتے کہ ان کے بچے لڑیں جھگڑیں
یا فساد کریں، بلکہ وہ امن شکن کو سزا دیتے اور امن قائم رکھنے والے بچے سے پیار کرتے ہیں ۔
اس طرح تمہارے اوپر بھی ایک خدا ہے وہ دیکھ رہا ہے کہ تمہارے مفاد مختلف ہیں، تمہارے
ارادے مختلف ہیں، تمہاری ضرورتیں مختلف ہیں ، تمہاری خواہشیں مختلف ہیں اور تم بعض دفعہ
جذبات میں بے قابو ہو کر امن شکن حرکات پر تیار ہو جاتے ہو، مگر یاد رکھو خدا ایسی باتوں کو پسند
نہیں کرتا وہ سلام ہے جب تک کوئی سلامتی اختیار نہ کرے اُس وقت تک وہ اس کا محبوب نہیں ہو
سکتا۔
ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ خالی امن کی خواہش امن پیدا نہیں کر دیا کرتی کیونکہ بالعموم امن کی
خواہش اپنے لئے ہوتی ہے دوسروں کیلئے نہیں ہوتی ۔ چنانچہ جب لوگ کہتے ہیں دولت بڑی اچھی
چیز ہے تو اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ دشمن کی دولت بھی اچھی چیز ہے بلکہ مطلب یہ ہوتا ہے کہ
میرے لئے اچھی چیز ہے اور جب وہ کہتے ہیں صحت بڑی اچھی چیز ہے تو اس کے معنی بھی یہ نہیں
ہوتے کہ میرے دشمن کی صحت اچھی چیز ہے بلکہ مطلب یہ ہوتا ہے کہ میرے لئے صحت بڑی اچھی
چیز ہے ورنہ دشمن کے متعلق تو انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ نادار اور کمزور ہو۔ اسی طرح جب لوگ
عزت ورتبہ کے متمنی ہوتے ہیں تو ہر شخص کیلئے نہیں بلکہ محض اپنے لئے ۔ پس جب دنیا کا یہ حال ہے
تو خالی امن کی خواہش بھی فساد کا موجب ہو سکتی ہے کیونکہ جو لوگ بھی امن کے متمنی ہیں وہ اس
رنگ میں امن کے متمنی ہیں کہ صرف انہیں اور ان کی قوم کو امن حاصل رہے اور نہ دشمن کیلئے وہ یہی
چاہتے ہیں کہ اس کے امن کو مٹا دیں۔ اب اگر اس اصل کو رائج کر دیا جائے تو دنیا میں جو بھی امن
قائم ہوگا وہ چند لوگوں کا امن ہوگا ۔ ساری دنیا کا نہیں ہوگا اور جو ساری دنیا کا امن نہ ہو وہ
حقیقی امن نہیں کہلا سکتا۔ حقیقی امن تبھی پیدا ہو سکتا ہے جب انسان کو یہ معلوم ہو کہ میرے اوپر ایک
بالا ہستی ہے جو میرے لئے ہی امن نہیں چاہتی بلکہ ساری دنیا کیلئے امن چاہتی ہے اور جو میرے
ملک کے لئے ہی امن نہیں چاہتی بلکہ سارے ملکوں کیلئے امن چاہتی ہے اور اگر میں صرف اپنے
لئے یا صرف اپنی قوم کیلئے یا صرف اپنے ملک کیلئے امن کا متمنی ہوں تو اس صورت میں مجھے اس کی
مدد، اس کی نصرت اور اس کی خوشنودی کبھی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ جب یہ عقیدہ دنیا میں رائج ہو
جائے تبھی امن قائم ہو سکتا ہے ورنہ نہیں ۔ پس الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السّلم کہہ کر رسول کریم

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانی ارادوں کو پاک وصاف کر دیا اور یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ جب تک
ارادے درست نہ ہوں اُس وقت تک کام بھی درست نہیں ہو سکتا۔ دنیا میں اس وقت جتنے فساد
اور لڑائیاں ہیں سب اسی وجہ سے ہیں کہ انسانوں کے ارادے صاف نہیں ۔ وہ منہ سے جو باتیں
کرتے ہیں ان کے مطابق اُن کی خواہشات نہیں اور ان کی خواہشات کے مطابق اُن کے
اقوال وافعال نہیں ۔ آج سب دنیا کہتی ہے کہ لڑائی بُری چیز ہے لیکن اس کا مطلب صرف یہ ہوتا
ہے کہ اگر ہمارے خلاف کوئی لڑے تو یہ بُری بات ہے لیکن اگر ان کی طرف سے جنگ کی ابتداء ہو
تو یہ کوئی بُری بات نہیں سمجھی جاتی اور یہ نقص اسی وجہ سے ہے کہ لوگوں کی نظر ایک ایسی ہستی پر نہیں
جو سلام ہے۔ وہ سمجھتے ہیں جہاں تک ہمارا فائدہ ہے ہم ان باتوں پر عمل کریں گے مگر جب ہمارے
مفاد کے خلاف کوئی بات آئے گی تو اسے رد کر دیں گے۔ پس یہی عقیدہ حقیقی امن کی طرف دنیا کو
لا سکتا ہے کہ دنیا کا ایک خدا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ سب لوگ امن سے رہیں ۔ جب ہمارا یہ عقیدہ
ہوگا تو اُس وقت ہماری خواہشات خود غرضی پر مبنی نہیں ہونگی بلکہ دنیا کو عام نفع پہنچانے والی ہونگی ،
اس وقت ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ فلاں بات کا ہمیں فائدہ پہنچتا ہے یا نقصان ، بلکہ ہم یہ دیکھیں
گے کہ ساری دنیا پر اس کا کیا اثر ہے۔ یوں تو دنیا ہمیشہ اپنے فائدہ کے لئے دوسروں کے امن کو
بر باد کرتی رہتی ہے لیکن اس عقیدہ کے ماتحت ایسا کرنے کی جرأت اس میں نہیں ہوگی کیونکہ وہ
سمجھے گی کہ اگر میں نے ایسا کیا تو ایک بالا ہستی مجھے کچل کر رکھ دے گی ۔ جیسے ایک بچہ جب
رے کا کھلونا رنا چھین لیتا ہے تو وہ اپنے لئے امن حاصل کر لیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی
دوسرے کا امن چھینا جاتا ہے اور ایک تو خوش ہو رہا ہوتا ہے اور دوسرا رو رہا ہوتا ہے ۔ ایسی
حالت میں کیا تم سمجھتے ہو کہ ماں باپ یا استاد اگر وہاں موجود ہوں تو وہ اس کھیل کو جاری رہنے
دیں گے؟ وہ بھی اس کو برداشت نہیں کریں گے بلکہ جس بچہ نے کھلونا چھینا ہوگا اس سے کھلونا
واپس لے کر اس کے اصل مالک کو دے دیں گے اور جب وہ ایسا کرتے ہیں تب بچہ سمجھتا ہے کہ
وہ امن جو دوسرے کے امن کو برباد کر کے حاصل کیا جاتا ہے وہ کبھی قائم رہنے والا نہیں اور حقیقی امن
وہی ہے جو ایسی صورت میں حاصل ہو جب کہ کسی کے حق کو تلف نہ کیا گیا ہو۔
دوسرے
غرض حقیقی امن اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا جب تک ایک بالا ہستی تسلیم نہ کی جائے اور
یہ عقیدہ کہ اللہ تعالی امن دینے والا ہے صرف اسلام نے ہی پیش کیا ہے اور اسی نے کہا ہے
الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السِّلْمُ -

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
اس کے بعد وہ پیغام ہے جو اس ہستی کی طرف سے آتا ہے کیونکہ جب ایک امن قائم رکھنے
کی خواہشمند ہستی کا پتہ مل گیا تو انسان کے دل میں یہ معلوم کرنے کی بھی خواہش پیدا ہو جاتی ہے
کہ آیا اس نے امن قائم کرنے کا کوئی سامان بھی کیا ہے یا نہیں ۔ کیونکہ اگر اس نے امن قائم
کرنے کا کوئی سامان نہیں کیا تو یہ لازمی بات ہے کہ اگر ہم خود امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے
تو اس بات کا امکان ہو سکتا ہے کہ بجائے امن کے فساد پیدا کر دیں ۔ پس محض امن قائم کرنے کی
خواہش انسان کو صحیح راستہ پر قائم نہیں رکھ سکتی جب تک ایک بالا ہستی کی ایسی ہدایات بھی معلوم نہ
ہوں جو امن قائم کرنے میں محمد اور معاون ہوں کیونکہ اگر انسان کو اپنے بالا افسر کی خواہشات کا
صحیح علم نہ ہو تو انسان با وجود اس آرزو کے کہ وہ اس کےا۔ وہ اس کے احکام کی اطاعت کرے اسے پوری طرح
خوش نہیں رکھ سکتا ۔ پس اگر ہمیں اپنے بالا افسر کی خواہش تو معلوم ہو لیکن اُس خواہش کو پورا کرنے
کا طریق معلوم نہ ہو تب بھی ہمارا امن قائم نہیں رہ سکتا کیونکہ ممکن ہے ہم کوئی اور طریق اختیار
کریں اور اس کا منشاء کوئی اور طریق اختیار کرنا ہو ۔ پس ہمارے امن کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ
بالا ہستی ہمیں کوئی ایسا ذریعہ بھی بتائے جو امن قائم کرنے والا ہو سو اس غرض کے لئے جب ہم
قرآن کریم کو دیکھتے ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آیا اس نے کوئی ایسا ذریعہ بتایا
ہے یا نہیں ، تو سورہ بقرہ میں ہمیں اس کا جواب نظر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے واد
جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا معنی یہ جو آسمان پر السلام خدا کی خواہش
ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو اس کیلئے ضروری تھا کہ ہم ایک مرکز قائم کرتے جو دنیا کو امن دینے والا
ہوتا سو ہم نے بیت اللہ کو مدرسہ بنایا ہے یہاں چاروں طرف سے لوگ جمع ہونگے اور امن کا سبق
سیکھیں گے۔ پس ہمارے خدا نے صرف خواہش ہی نہیں کی ، صرف یہ نہیں کہا کہ تم امن قائم کرو
ور نہ میں تم کو سزا دوں گا بلکہ اس دنیا میں اُس نے امن کا ایک مرکز بھی قائم کر دیا اور وہ خانہ کعبہ
ہے۔ فرماتا ہے۔ یہاں لوگ آئیں گے اور اس مدرسہ سے امن کا سبق سیکھیں گے ۔
پھر یہ کہ اس مدرسہ کی تعلیم کیا ہو گی ؟ اس کے لئے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
خدا تعالیٰ سے خبر پا کر اعلان فرمادیا کہ جَاءَ كُم مِّنَ اللَّهِ نُورُ وَ كِتَبُ مُّبِينَ يَهْدِي
بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السّلم " یعنی اے لوگو! تم تاریکی میں پڑے
ہوئے تھے تم کو یہ پتہ نہیں تھا کہ تم اپنے خدا کی مرضی کو کس طرح پورا کر سکتے ہو اس لئے دنیا میں ہم
نے تمہارے لئے ایک مدرسہ بنا دیا ہے مگر خالی مدرسہ کام نہیں دیتا جب تک کتا بیں نہ ہوں ۔ پس

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
فرمایا قَدْ جَاءَ كُم مِّنَ اللَّهِ نُورُ وَ كِتَبُ مُّبِيْنَ خدا کی طرف سے تمہاری طرف ایک نور
آیا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور اس کے ساتھ ایک کتاب مبین ہے، ایسی کتاب
جو ہر قسم کے مسائل کو بیان کرنے والی ہے۔ پس خدا تعالیٰ نے اسلام کیلئے امن کا مدرسہ بھی قائم کر
دیا ، امن کا کورس بھی مقرر کر دیا اور مدرس امن بھی بھیج دیا۔ مدرس امن محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
ہیں اور امن کا کورس وہ کتاب ہے جو يَهْدِي بِهِ اللَّهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ
سُبُلَ السّلیم کی مصداق ہے۔ جو شخص خدا کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اِس
کتاب کو پڑھے اس میں جس قد ر سبق ہیں وہ سُبل السلام یعنی سلامتی کے راستے ہیں اور
کوئی ایک حکم بھی ایسا نہیں جس پر عمل کر کے انسانی امن بر باد ہو سکے ۔
حل کرنے میں
ایک بالا ہستی کا وجود ہمارے ارادوں کو درست کرتا ہے، مدرسہ کا قیام ہماری عملی مشکلات کو
ں مدد دیتا ہے اور ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اس کتاب کی عملی تفسیر ہے ، جیسا
کہ آپ فرماتے ہیں کہ میرے ذریعہ خدا تعالیٰ نے وہ کتاب بھیج دی ہے جس میں وہ تمام
تفصیلات موجود ہیں جن سے امن حاصل ہو سکتا ہے ۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ یہ امن جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے کس کیلئے ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کا جواب
دیتے ہوئے فرماتا ہے قُلِ الْحَمْدُ لِلهِ وَ سَلَمَ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفى -
یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو کہہ الحمد لله سب تعریف اُس اللہ کیلئے ہے جس نے دنیا
میں امن قائم کر دیا اور انسان کی تڑپ اور فکر کو دور کر دیا اور کہو
وَسَلَمَ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفى ، وہ بندے جو خدا تعالیٰ کے پسندیدہ ہو جائیں اور
اپنے آپ کو اس کی راہ میں فدا کر دیں اُن کے لئے بھی امن پیدا ہو جائے گا اور وہ بھی با امن
زندگی بسر کرنے لگ جائیں گے ۔ یہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایا کہ تمام لوگ جو آپ کی
اتباع کرنے والے اور آپ کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہیں ان کیلئے کامل امن ہے
اور وہ اپنی زندگی کے کسی شعبہ میں بھی بدامنی نہیں دیکھ سکتے ۔
پھر سوال پیدا ہوتا تھا کہ جب خدا سلام ہے تو اس کی طرف سے امن ساروں کے لئے آنا
چاہئے نہ کہ بعض کیلئے کیونکہ اگر خالی اپنوں کیلئے امن ہو تو یہ کوئی کامل امن نہیں کہلا سکتا ۔ اس کا بھی
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں جواب دیتا ہے فرمایا د قلم يُرَبِّ إِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلْمُ ، فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
ایک ایسی تعلیم لے کر آئے ہیں جو ساروں کیلئے ہی امن کا موجب ہے اور ہر شخص کیلئے وہ رحمت کا
خزانہ اپنے اندر پوشیدہ رکھتی ہے مگر افسوس کہ لوگ اس کو نہیں سمجھتے بلکہ وہ اس تعلیم کے خلاف
لڑائیاں اور فساد کرتے ہیں جو ان کیلئے نوید اور خوشخبری ہے۔ یہاں تک کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کو بھی یہ کہنا پڑا کہ خدایا ! میں اپنی قوم کی طرف امن کا پیغام لے کر آیا تھا مگر
انَّ هَؤُلَاءِ قَوْمُ لَا يُؤْمِنُون یہ قوم جس کے لئے میں امن کا پیغام لایا تھا یہ تو مجھے بھی امن
نہیں دے رہی ۔ امن کے معنی ایمان لانے کے بھی ہوتے ہیں اور امن کے معنی امن دینے کے
بھی ہوتے ہیں ۔ قلم يُرَبِّ إِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُون میں اسی امر کا ذکر ہے کہ ہمارا
نبی ہم سے پکار پکار کر کہتا ہے کہ خدایا ! باوجود یکہ میں اپنی قوم کیلئے امن کا پیغام لایا تھا وہ اس کی قدر
کرنے کی بجائے میری مخالفت پر کمر بستہ ہوگئی ہے یہاں تک کہ ان لوگوں نے میرے امن کو
بالکل برباد کر دیا ہے ۔ مگر فرمایا فَاصْفَ عَنْهُمْ ہم نے اپنے نبی سے یہ کہا ہے کہ ابھی ان
لوگوں کو تیری تعلیم کی عظمت معلوم نہیں اس لئے وہ غصہ میں آ جاتے اور تیری مخالفت پر کمر بستہ
رہتے ہیں تو ان سے درگزر کر کیونکہ ہم نے تجھے امن کے قیام کیلئے ہی بھیجا ہے وقُلْ سَلم
اور جب تجھ پر یہ حملہ کریں اور تجھے ماریں تو تو یہی کہتا رہ کہ میں تو تمہارے لئے سلامتی لایا ہوں
فَسَوْفَ يَعْلَمُون عنقریب دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) دنیا کیلئے
امن لایا تھا لڑائی نہیں لائے تھے ۔ گویا وہ امن جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لائے وہ
مؤمنوں کیلئے ہی امن نہ رہا بلکہ سب کیلئے امن ہو گیا۔
لائے وہ صرف
پھر صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی نہیں بلکہ عام مؤمنوں کو مخاطب کر کے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سَلَمًا ۔ وہ جاہل جو اسلام کی
غرض وغایت کو نہیں سمجھتے جب مسلمانوں سے لڑنا شروع کر دیتے ہیں تو مؤمن کہتے ہیں کہ ہم تو
تمہاری سلامتی چاہتے ہیں چاہے تم ہمارا برا ہی کیوں نہ چاہو ۔ جب دشمن کہتا ہے کہ تم کیسے گندے
عقائد دنیا میں رائج کر رہے ہو تو وہ کہتے ہیں یہ گندے عقائد اور بیہودہ باتیں نہیں بلکہ سلامتی کی
باتیں ہیں ۔ گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی سلامتی صرف رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہی نہیں بلکہ مؤمنوں کیلئے بھی ہے اور صرف مؤمنوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا
کیلئے ہے۔
پھر سوال پیدا ہوتا تھا کہ یہ سلامتی عارضی ہے یا مستقل؟ کیونکہ یہ تو ہم نے مانا کہ ایک

آج 10 میں سے 10 باقی