آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور امنِ عالَم
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
السلم خدا سے امن لا کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو دیا مگر بعض امن عارضی بھی ہوتے
ہیں جن کے نیچے بڑی بڑی خرابیاں پوشیدہ ہوتی ہیں جیسے بخار کا مریض جب ٹھنڈا پانی پیتا ہے تو
اُسے بڑا آرام محسوس ہوتا ہے مگر دو منٹ کے بعد یکدم اس کا بخار تیز ہو جاتا ہے اور کہتا ہے آگ
لگ گئی ہے ۔ پھر برف پیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ آرام آ گیا مگر یکدم پھر اُ سے بے چینی شروع ہو جاتی
ہے۔ پس سوال ہو سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو امن دے رہے ہیں یہ عارضی ہے یا
مستقل ؟ اس کا جواب دیتے ہوئے فرماتا ہے ۔ واللہ يَدْعُوا إلى دار السلم ، کہ دنیا
فسادوں کی طرف لے جاتی ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو تعلیم دی گئی ہے وہ موجودہ زمانہ
کیلئے ہی نہیں بلکہ وہ ایک ایسا امن ہے جو مرنے کے بعد بھی چلتا چلا جاتا ہے اور جو اس دنیا کے
بعد ایک ایسے گھر میں انسان کو پناہ دیتا ہے جہاں سلامتی ہی سلامتی ہے گویا یہ زنجیر ایک مکمل زنجیر
ہے۔ اس کے ماضی میں ایک سلام ہستی کھڑی ہے ، اس کے حال میں امن ہے کیونکہ ایک
مدرسہ امن جاری ہو گیا ہے ایک مدرس امن خدا تعالیٰ نے بھیج کر امن کا کورس بھی مقرر کر دیا
اور عملی طور پر ایک ایسی جماعت تیار کر دی جو إِذا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سَلْما کی
مصداق ہے۔ پس اس کے ماضی میں بھی امن ہے اور اس کے حاضر میں بھی امن ہے، پھر اس
کے مستقبل میں بھی امن ہے کیونکہ واللهُ يَدْعُوا إلى دار السليم، مرنے کے بعد وہ
انسان کو ایک ایسے جہان میں لے جائے گا جہاں سلامتی ہی سلامتی ہوگی پس یہ ساری زنجیر مکمل
ہو گئی اور کوئی پہلو تشنہ تکمیل نہیں رہا۔
اس کے بعد ا من حقیقی کے قیام کے ذرائع کا سوال آتا ہے ۔ سو اس کے متعلق بھی قرآن کریم
روشنی ڈالتا اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے فرماتا ہے وَكَيْفَ أَخَافُ مَا اشْرَكْتُمْ
وَلَا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ إِشْرَكْتُمْ بِاللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَنَا، فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ
احَقُّ بِالامْنِ : إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ اے کہ میرے دل کا امن کسی طرح ح برباد ہو جائے ان
بتوں کو دیکھ کر جن کو تم خدائے واحد کا شریک قرار دے رہے ہو وَلَا تَخَافُونَ
انَّكُمْ اشْرَكْتُمْ بِاللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطنا، حالانکہ تم اپنے دلوں
میں جھوٹے طور پر مطمئن ہو اور خطرہ تمہارے ارد گرد ہے۔ پس اگر تم عدم علم اور جہالت کے
با وجود مطمئن ہوا اور تمہارا عدم علم تم کو امن دے سکتا ہے تو تم کس طرح سمجھ سکتے ہو کہ میرا کامل علم
مجھے امن نہیں بخش سکتا ۔ فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالآمن تم بتاؤ کہ ان دونوں میں سے
انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
کس کو امن حاصل ہوگا ۔ اِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ اگر تم حماقت کی باتیں نہ کرو اور عقل و خرد سے کام
لو تو تم سمجھ سکتے ہو کہ کون مامون ہے اور کون غیر ما مون ۔
اس جگہ امن کے قیام کیلئے اللہ تعالیٰ نے دو عظیم الشان گر بیان کئے ہیں ۔ اول یہ کہ توحید کامل
کے قیام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا کیونکہ جب تک تو حید قائم نہ ہوگی اُس وقت تک لڑائیاں
جاری رہیں گی ۔ شرک کا صرف اتنا ہی مفہوم نہیں ہو گا کہ کوئی ایک کی بجائے تین خداؤں کا قائل
ہو بلکہ جب بار یک در باریک رنگ میں شرک شروع ہوتا ہے تو کئی کئی قسم کا شرک نظر آنے لگ
جاتا ہے اس کے علاوہ جب مختلف مذاہب کی تعلیمیں مختلف ہیں ، ان کے خیالات مختلف ہیں تو اس
حالت میں امن اُس وقت تک قائم ہی نہیں ہو سکتا جب تک لوگوں کے اندر حقیقی مؤاخات پیدا نہ ہو
اور حقیقی مؤاخات ایک خدا کے بغیر نہیں ہو سکتی ۔ دنیا میں اس بات پر تو لڑائیاں ہو جاتی ہیں کہ ایک
کہتا ہے میرا دادا فلاں عظمت کا مالک تھا اور دوسرا کہتا ہے کہ میرا دادا ایسا تھا مگر کبھی تم نے
بھائیوں کو اس بات پر لڑتے نہیں دیکھا ہوگا کہ ایک دوسرے کو کہے میں شریف النسب ہوں اور تم
نہیں۔ اسی طرح جب دنیا میں توحید کامل ہوگی تبھی اس قسم کی لڑائیاں بند ہونگی ۔ پس اخوت و مساوات
کا جو سبق توحید سے حاصل ہوتا ہے اور کسی طرح حاصل نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ کی لائی
ہوئی تعلیم کے متعلق دشمن بھی یہ اقرار کرتا ہے کہ اخوت کا جو سبق آپ نے دیا وہ کسی اور نے نہیں
دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اخوت کا سبق الگ کر کے نہیں دیا بلکہ آپ
نے اصل میں تو حید کا سبق دیا جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں اخوت پیدا ہوگئی ۔ مثلاً جب
میں نماز میں کہوں الحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ " سب تعریف اُس اللہ کی ہے جو عیسائیوں کا
بھی رب ہے، ہندوؤں کا بھی رب ہے اور یہودیوں کا بھی رب ہے تو میرے دل میں ان قوموں
کی نفرت کس طرح ہو سکتی ہے کیونکہ میں رب العلمین کے لفظ کے نیچے تمام قوموں ، تمام نسلوں اور
تمام مذہبوں کو لے آتا ہوں۔ میں جب نماز میں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کہتا ہوں تو
دوسرے الفاظ میں میں یہ کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْمَذَاهِبِ كُلِّهَا یعنی میں اُس خدا کی
تعریف کرتا ہوں جو تمام مذاہب کا رب ہے۔ اسی طرح جب میں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
کہتا ہوں تو اس کے معنی یہ بھی ہوتے ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْأَقْوَامِ كُلِّهَا یعنی میں اُس
خدا کی تعریف کرتا ہوں جو تمام اقوام کا رب ہے۔ اسی طرح جب میں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
کہتا ہوں تو اس کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْبِلَادِ كُلِّهَا یعنی میں اُس خدا
انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
کی تعریف کرتا ہوں جو تمام ملکوں کا رب ہے اور جب کہ میں تمام اقوام ، تمام ملکوں اور تمام
لوگوں میں حُسن تسلیم کروں گا تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ میں ان سے عداوت رکھ سکوں ۔ پس
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العلمین میں بتا دیا گیا ہے کہ اگر حقیقی توحید قائم ہو اور رب العلمین کی حمد سے
انسان کی زبان تر ہو تو یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی قوم کا کینہ انسان کے دل میں رہے اور ایک طرف تو وہ
ان کی بربادی کی خواہش رکھے اور دوسری طرف ان کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد اور تعریف بھی
کرے۔
دوسرا نکتہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ یہ نازل فرمایا ہے کہ ما لم ينزل
بهِ عَلَيْكُمْ سُلْطنا، یعنی دنیا میں امن تبھی برباد ہوتا ہے جب انسان فطرتی مذہب کو چھوڑ کر
رسم ورواج کے پیچھے چل پڑتا ہے اگر انسان طبعی اور فطرتی باتوں پر قائم رہے تو کبھی لڑائیاں اور
جھگڑے نہ ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اسلام دین فطرت ہے ۔
اور حقیقت یہی ہے کہ جو دینِ فطرت ہوگا وہی دنیا میں امن قائم کر سکے گا اور وہی مذہب امن
پھیلا سکے گا جس کا ایک ایک ٹکڑہ انسان کے دماغ میں ہو ۔ آخر یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
ہم کو اُس تعلیم کی طرف بلائے جس کا جواب ہماری فطرت میں نہیں اور جس کی قبولیت کا مادہ پہلے
سے خدا نے ہمارے دماغ اور ہمارے ذہن میں نہیں رکھا ۔ پس فرمایا مَا لَمْ يُنَزِّل به
عَلَيْكُمْ سُلْطنًا، تم کہہ دو کہ تم ان تعلیموں کے پیچھے چل رہے ہو جو فطرت کے خلاف ہیں اور
میں تم کو ان باتوں کی طرف بلاتا ہوں جو تمہاری فطرت میں داخل ہیں اب جوں جوں انسان اپنی
فطرت کو پڑھنے کی کوشش کرے گا اُس کا دل پکار اُٹھے گا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں جو
کتاب ہے وہ بالکل سچی ہے کیونکہ اس کا دوسرا نسخہ میرے ذہن میں بھی ہے۔ اس طرح آہستہ
آہستہ دنیا ایک مرکز پر آجائے گی اور ایک ہی خیال پر متحد ہو جائے گی جس کے نتیجہ میں امن قائم
ہو جائے گا۔
اب ایک اور سوال باقی رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم مدرس امن
ہیں ، بے شک آپ نے امن کا مدرسہ دنیا میں جاری کر دیا ، بے شک امن کا کورس خدا نے مقرر کر
دیا، بے شک اسلام نے تعلیم وہ دی ہے جو فطرت کے عین مطابق ہے اور جسے دیکھ کر انسانی
فطرت پکا راٹھتی ہے کہ واقعہ میں یہ صحیح تعلیم ہے مگر کیا لڑائی بالکل ہی بُری چیز ہے؟
قرآن کریم اس کا بھی جواب دیتا اور فرماتا ہے کہ امن کے قیام کے لئے بعض دفعہ جنگ کی
انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
بھی ضرورت ہوتی ہے چنانچہ فرمایا وَلَوْلا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ
تَفَسَدَتِ الْأَرْضُ سے کہ بے شک امن ایک قیمتی چیز ہے، بے شک اس کی تعلیم خدا نے
انسانی دماغ میں رکھی ہے مگر کبھی انسان کا دماغ فطرت سے اتنا بعید ہو جاتا ہے اور انسانی عقیدے
مرکز سے اتنے پرے ہٹ جاتے ہیں کہ وہ امن سے بالکل دور جا پڑتے ہیں اور نہ صرف امن سے
دور جا پڑتے ہیں بلکہ حریت ضمیر کو بھی باطل کرنا چاہتے ہیں ۔ فرماتا ہے ایسی حالت میں امن کے
قیام اور اس کو وسعت دینے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ جو شرارتی ہیں ان کا مقابلہ کیا جائے ۔ پس وہ
جنگ امن مٹانے کیلئے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلئے ہوگی ۔ جیسے اگر انسان کے جسم کا کوئی عضو
سر ، گل جائے تو فیس خرچ کر کے بھی انسان ڈاکٹر سے کہتا ہے کہ اس عضو کو کاٹ دو۔ اسی طرح
کبھی ایسے گروہ دنیا میں پیدا ہو جاتے ہیں جو سرطان اور کینسر کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں اور
ضروری ہوتا ہے کہ ان کا آپریشن کیا جائے تا وہ باقی حصہ قوم کو بھی گندہ اور ناپاک نہ کر دیں ۔
پس فرمایا تو لا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضِ اگر بعض کے ذریعہ اللہ تعالیٰ بعض
کی شرارتوں کو ڈور نہ کرتا تو تفَسَدَت بجائے امن قائم ہونے کے فساد بڑھ جاتا۔ جس طرح
سپاہیوں کو بعض دفعہ لاٹھی چارج کا حکم دیا جاتا ہے اسی طرح بعض دفعہ ہم بھی اپنے بندوں کو
اجازت دیتے اور انہیں کہتے ہیں جاؤ اور لاٹھی چارج کرو اس لئے کہ تفسدت اگر لاٹھی
چارج نہ کیا جاتا تو ساری دنیا کا امن برباد ہو جاتا ۔ ولكن اللهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَلَمِينَ "
یعنی اللہ صرف ایک قوم کو ہی امن نہیں دینا چاہتا بلکہ وہ ساری دنیا کو با امن دیکھنے کا خواہشمند ہے
اور چونکہ ان لوگوں سے دنیا کا امن برباد ہوتا ہے، اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ ان کا مقابلہ کیا
جائے تا ساری دنیا میں امن قائم ہو۔ بے شک اس کے نتیجہ میں خود ان لوگوں کا امن مٹ جائے گا
مگر دنیا میں ہمیشہ موازنہ کیا جاتا ہے جب ایک بڑا فائدہ چھوٹے فائدے سے ٹکرا جائے تو اُس
وقت بڑے فائدہ کو لے لیا جاتا ہے اور چھوٹے فائدہ کو قربان کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح کثیر
حصہ دنیا کے امن کی خاطر ایک قلیل گروہ سے جنگ کی جاتی ہے اور اُس وقت تک اُسے نہیں چھوڑا
جا تا جب تک وہ خلاف امن حرکات سے باز نہ آ جائے ۔
یہ ایک مختصر ساڈھانچہ اُس تعلیم کا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام امن کے سلسلہ
میں دی۔ میں نے بتایا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح دنیا میں امن قائم کیا اور
کس طرح بدامنی کے اسباب کا آپ نے قلع قمع کیا۔ پس آپ کا وجود دنیا کا سب سے بڑا محسن
انوار العلوم جلد ۱۵
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امن عالم
ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس حکم کے ماتحت که يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا
عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تسليما ها آپ پر درود بھیجیں اور کہیں ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى
الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ
بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔
ریویو آف ریلیجنز قادیان - جون ۱۹۳۹ ء صفحه ۳ تا ۱۹ )
ا بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد وتقبيله ومعانقته
البقرة: ۲ تا ۴
اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۲۶۲ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
الحشر: ۲۴ ه البقرة : ١٢٦
المائدة : ١٦، ١٧
ك النمل: ٦٠
الزخرف: ۹۰،۸۹
الفرقان: ۶۴
ا یونس : ۲۶ ال الانعام: ۸۲
الفاتحة : ٢
البقرة: ۲۵۲
البقرة: ۲۵۲
ها الاحزاب: ۵۷