بانی سلسلہ احمدیہ کوئی نیا دین نہیں لائے

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
از
سید نا حضرت میرزا سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
( تقریر فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۳۸ء بر موقع جلسه سالانه قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
آج سب سے پہلے میں دوستوں کو سلسلہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے بعض اخبارات اور
رسائل کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ سلسلہ احمدیہ کی طرف سے شائع ہونے والے اخبارات
میں سے سب سے مقدم الفضل ہے مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت
اخبارات اور لٹریچر کی اشاعت کی طرف اتنی متوجہ نہیں جتنا متوجہ ہونے کی ضرورت ہے ۔ اتنی
وسیع جماعت میں جو سارے ہندوستان میں پھیلی ہوئی ہے اور جس کی سینکڑوں انجمنیں ہیں صرف
دو ہزار کے قریب الفضل کی خریداری ہے حالانکہ اتنی وسیع جماعت میں الفضل کی اشاعت کم از کم
پانچ سات ہزار ہونی چاہئے ۔ ایک علمی اور مذہبی جماعت میں ”الفضل“ کی اس قدر کم خریداری
بہت ہی افسوسناک ہے یورپ میں لوگوں کو اخبارات پڑھنے کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ ایک آدمی
دو دو تین تین اخبارات ضرور خریدتا ہے حتی کہ غریب مزدور کے ہاتھ میں بھی ایک دو اخبار تو
ضرور ہونگے مگر ہمارے آدمی اس وقت تک اخبار خریدنے کیلئے تیار نہیں ہوتے جب تک اس کا ہر
مضمون ان کی دلچسپی کا موجب نہ ہو اور اگر کوئی خرید تا بھی ہے تو وہ پڑھ کر کہہ دیتا ہے کہ ایک دو
مضمون ہی اچھے ہیں باقی اخبار میں تو کوئی کام کی بات ہی ہی نہیں گویا ان کے نزدیک اخبار شروع
سے لیکر آخر تک ان کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے ۔ حالانکہ ولایت میں میں نے دیکھا ہے، لوگ
اخبار خریدیں گے اور اس میں سے کوئی ایک خبر اپنے مذاق کی پڑھ لیں گے ، مثلاً فلاں جگہ گھوڑ دوڑ
ہے لوگوں کو اتنے بجے پہنچ جانا چاہئے اور پھر یہ خبر پڑھتے ہی اخبار پھینک دیں گے ۔ اسی طرح
جاتے جاتے ریل میں یا ٹرام میں ہر شخص اخبار خریدے گا اور پھر گھوڑ دوڑ یا کرکٹ کے میچ کی خبر

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
پڑھ کر یا گھوڑ دوڑ اور کرکٹ کے میچ کے نتیجہ پر نظر ڈال کر اخبار چھوڑ دیں گے ۔ یہی عورتوں کا
حال ہے وہ بھی اخبار خریدتی ہیں اور سوسائٹی میں گپ شپ کیلئے کسی پارٹی کی خبر ہوئی تو وہ پڑھ
لیتی ہیں یا کوئی شادی کی خبر ہوئی تو وہ دیکھ لیتی ہیں اسی طرح موت کی خبر پڑھ لیتی ہیں اور باقی
اخبار کو دیکھتی بھی نہیں۔ اس کے مقابلہ میں جو سیاسی آدمی ہیں وہ صرف سیاسی خبریں پڑھتے ہیں
باقی اخبار چھوڑ دیتے ہیں اور اگر کوئی ایسا شخص ہو جسے اور کوئی ضروری کام نہ : ہو تو وہ مضمون
پڑھنے لگ جاتا ہے لیکن ہمارے لوگ اس بات کے عادی ہیں کہ ایک آنہ میں سے جب تک وہ
پانچ پیسے کی خبریں نہ نکال لیں ان کی تسلی ہی نہیں ہوتی ۔
اور
ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ہمارے ہاں ایک جاہل شخص ہوا کرتا تھا۔ حضرت خلیفہ اول
اس کے بہت پیچھے پڑے رہتے تھے کہ تو نمازیں پڑھا کر اور آپ چاہتے تھے کہ اسے کچھ نہ کچھ
دین کی واقفیت ہو جائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک بہت پرانا خادم تھا اس کا وہ
بھتیجا تھا۔ ایک دفعہ وہ بازار سے آٹھ آنے کا گھی لایا جو ہلا کھا گیا اسے پتہ لگا تو اس پر جنون سوار
ہو گیا اور وہ لٹھ لیکر پلے کے پیچھے پیچھے بھاگا یہاں تک کہ اس لٹھ سے اس نے پلے کو مارا اور چھری
سے پیٹ چاک کر کے اس کی انتڑیوں سے گھی نچوڑ کر رکھ لیا۔ کسی نے پوچھا کہ سنا ؤ گھی مل گیا وہ
کہنے لگا۔ آدھ سیر کی بجائے دس چھٹانک گھی نکلا ہے ۔ ہمارے یہ دوست بھی اخبارات سے
دس چھٹانک گھی ہی نکالنا چاہتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ ایک آ نہ خرچ کر کے انہیں پانچ پیسے
کی خبریں مل جایا کریں ۔ حالانکہ اگر کسی کو علم کی ایک بات بھی اخبار سے مل جاتی ہے تو اسے سمجھ لینا
چاہئے کہ اس کی قیمت اسے وصول ہو گئی بلکہ ایک بات کیا اگر کام کی اسے ایک سطر بھی مل جاتی ہے
تو اسے سمجھنا چاہئے کہ ایک آنہ کی اس کے مقابلہ میں حیثیت ہی کیا ہے۔
پھر ریویو آف ریلیجنز وہ رسالہ ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ
خواہش ظاہر فرمائی تھی کہ اس کے دس ہزار خریدار ہوں ۔ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم ایک
دفعہ بھی اب تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اس خواہش کو پورا نہیں کر سکے ۔ ہمارے
جلسہ سالانہ پر ہی ہیں ہزار آدمی آ جاتے ہیں اور اگر سب دوست اس کی خریداری کی طرف توجہ
کریں تو دس ہزار خریدار ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں مگر افسوس ہے کہ ہماری جماعت کو ابھی تک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خواہش کو پورا کرنے کی توفیق نہیں ملی ۔ میں سمجھتا ہوں
اگر غیر احمد یوں میں اس رسالہ کی کثرت سے اشاعت کی جائے تو دس ہزار خریدار یقیناً میسر آ سکتا

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
ہے کیونکہ اس رسالہ میں ایسے علمی مضامین شائع ہوتے ہیں جو عام طور پر دوسرے رسالوں کو میسر ایسے شاہ
نہیں آتے ۔
انگریزی دان طبقہ کیلئے تو یہ ضروری ہے کہ وہ اس رسالہ کو کثرت سے خریدے لیکن وہ
دوست جو انگریزی نہیں جانتے وہ بھی اگر شادی بیاہ کے موقع پر ریویو آف ریلیجنز کی امداد
کے لئے کچھ دے دیا کریں تو ان پر کچھ زیادہ بار نہیں ہو سکتا ۔ لوگ شادیوں کے موقع پر
صدقہ وخیرات کیا کرتے ہیں اور جو لوگ صدقہ و خیرات نہیں کرتے وہ بھی میرا شیوں اور ڈوموں
میں جب وہ مبارکباد دینے کیلئے آتے ہیں تو کئی روپے تقسیم کر دیتے ہیں ۔
ایسے موقعوں پر اگر بجائے میراثیوں اور ڈوموں کو روپیہ دینے کے تین چار انگریزوں
یا علم دوست غیر احمدیوں کے نام سال یا چھ چھ ماہ کیلئے رسالہ جاری کرا دیا جائے تو جتنے عرصہ تک
رسالہ جاری رہے گا اتنا عرصہ تک وہ ثواب حاصل کرتے رہیں گے۔ اگر کسی کو زیادہ توفیق نہ ہو
تو وہ تین ماہ کیلئے ہی رسالہ جاری کرا دے۔ اگر اس کے تین چار روپوں سے تین چار مہینے مسلسل
اسلام کی تعلیم لوگوں کے کانوں تک پہنچتی رہے تو وہ خود ہی سمجھ سکتا ہے کہ یہ روپیہ خرچ کرنا اس
کیلئے کیسا مفید اور بابرکت ہوگا ۔ ڈوموں اور میرانیوں کی مدد کرنا تو اخلاقاً اور شرعاً کوئی پسندیدہ
بات نہیں کیونکہ ایسا شخص اپنے روپے سے گانے اور ناچنے کو قائم رکھتا ہے لیکن ایسے رسالہ کی مدد
کرنا جو ممالک غیر میں تبلیغ اسلام کا کام دے رہا ہو بہت بڑے ثواب کی بات ہے کیونکہ اس
طرح خدا تعالیٰ کے دین کو مد دملتی ہے۔
اسی طرح ” البشری ایک نہایت ہی اہم رسالہ ہے اور وہ اس علاقہ سے نکلتا ہے جس کے
ہم پر اس قدر عظیم الشان احسانات ہیں کہ اگر ہماری کھال ادھیڑ کر بھی اس کے کپڑے بنا دیئے
جائیں تب بھی ان کے احسانات کا بدلہ ہم نہیں اتار سکتے ۔ یہ عربوں کی قربانی ہی تھی کہ جس نے
ہمیں اسلام سے روشناس کرایا۔ پس اگر ہم عرب کے لوگوں تک احمدیت پہنچا دیں تو یہ ہمارا ان
پر کوئی احسان نہیں ہوگا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اگر ہم اپنی تمام جائدادیں عربوں کیلئے وقف کر دیں اور
اپنے اموال ان کی خاطر قربان کر دیں تب بھی ان کا احسان نہیں اتر سکتا کیونکہ انہوں نے
روحانی انعام سے ہمیں مالا مال کیا اور ہم جو کچھ دیں گے وہ جسمانی ہو گا لیکن اب خدا نے ہمیں
موقع دیا ہے کہ ہم ان کو اسی طرح روحانی انعامات سے بہرہ یاب کریں جس طرح انہوں نے
ہمیں روحانی انعامات دیئے۔ ان کے باپ دادوں نے ہم کو اسلام دیا تھا اب ہمارا فرض ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
ہم انہیں احمدیت سکھائیں اور اس طرح اس احسان کا بدلہ دیں جو انہوں نے اسلام کی اشاعت
کی صورت میں ہم پر کیا۔
پس خدا نے ہمیں احمدیت دیگر وہ ذریعہ عطا فرمایا ہے جو کسی اور قوم کو حاصل نہیں اور ہمارا
فرض ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان میں اشاعت احمدیت پر زور دیں اور کم از کم
اس رسالہ کی اشاعت کو بکثرت بڑھائیں جو عرب ممالک میں احمدیت کی آواز پہنچانے کیلئے
ہماری جماعت کی طرف سے شائع کیا جاتا ہے ۔
اب میں تفصیلی طور پر اخبارات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں
اخبار ” الفضل‘ کو چلانے میں عملہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور چونکہ وہ صدرانجمن
احمد یہ کے ماتحت ہے اس لئے صدر انجمن احمد یہ پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ آج کل تجارتی زمانہ ہے اور اخبار کو تجارتی لائنوں پر چلانا چاہئے ۔
مگر باوجود اس کے کہ میں نے بار بار توجہ دلائی ہے اخبار چلانے کیلئے تجارتی رنگ اختیار نہیں کیا
جاتا اور میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ جب تک تجارتی لائن اختیار نہیں کی جائے گی اس وقت تک
اخبار والوں کو کامیابی نہیں ہوگی ۔ میں نے یورپ کے اخبار نویسوں کو دیکھا ہے ۔ ان کو خبر میں جمع
کرنے کی اتنی حرص ہوتی ہے کہ بسا اوقات جن کا معاملہ ہوتا ہے انہیں اتنی خبر نہیں ہوتی جتنی
اخبار والوں کو ہوتی ہے۔ وہ بے شک بعض دفعہ جب ان کی قوم کا فائدہ ہو تو جھوٹ بھی بول لیتے
ہیں مگر بالعموم سچائی سے کام لیتے ہیں اور خبریں جمع کرنے کیلئے انتہائی جدوجہد کرتے ہیں ۔
میں جب ولایت گیا تو باوجود یکہ ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے پھر بھی ہر اخبار کا
نمائندہ ہمارے پاس آتا اور گرید گرید کر ہم سے حالات پوچھتا ہم برائٹن گئے تو اس اخبار کے
نمائندے ہمارے ساتھ تھے ۔ پیرس گئے تو وہاں موجود تھے ۔ غرض دن رات ان اخبارات کے
ایڈیٹر ہمارے حالات معلوم کرنے کیلئے پھرتے رہتے اور وہ کوئی معمولی آدمی نہیں ہوتے بلکہ وہ
ہمارے اخبار کے ایڈیٹروں سے دس دس بیس بیس گنا زیادہ تنخواہ لینے والے ہوتے ہیں ۔
اسی طرح الفضل کا بھی کام ہے کہ وہ سلسلہ کی خبریں مہیا کرنے میں زیادہ مستعدی سے کام
لے۔ پھر میں جو خطبے پڑھتا ہوں اگر ان خطبوں کو ذہانت سے پڑھا جاتا ہو تو ہر شخص جانتا ہوگا کہ
ہمیشہ میرا ایک خطبہ لمبا ہوتا ہے اور ایک چھوٹا ہوتا ہے۔ جس طرح باری کا بخار ایک روز زیادہ زور
سے چڑھتا ہے اور ایک روز کم ہو جاتا ہے اسی طرح ہمیشہ میرا ایک خطبہ لمبا ہوگا اور ایک چھوٹا۔

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
اگر پہلے کسی کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی تو وہ اب جا کر ” الفضل‘ کا فائل کھول کر دیکھ لے۔
ہمیشہ اسے یہی دکھائی دے گا کہ میرا ایک خطبہ لمبا ہے اور ایک چھوٹا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک
زودنویس تو میرا خطبہ صحیح طور پر لکھتا ہے اور ایک زودنویس ایسا ہے جو میرے الفاظ چھوڑ تا چلا جاتا
ہے اور کبھی مکمل خطبہ نہیں لکھتا ۔ دوست اگر چاہیں تو اب واپسی پر اپنے گھروں میں جا کر مقابلہ کر
لیں ہمیشہ دو خطبوں میں انہیں نمایاں فرق نظر آئے گا اور باقاعدہ ایک خطبہ لمبا ہوگا اور ایک چھوٹا
بلکہ بعض دفعہ میں نے دیکھا ہے جس خطبہ پر میں نے دس منٹ کم خرچ کئے ہوتے ہیں وہ لمبا ہوتا
ہے اور جس خطبہ پر میں نے زیادہ وقت صرف کیا ہوتا ہے وہ چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
ایک خطبہ نویس ایسا ہے جسے لکھنے کی قابلیت نہیں ۔ ہر شخص زودنو لیس نہیں ہو سکتا ممکن ہے وہ ایڈیٹر
ہو مگر ز ودنو لیس نہ ہو ۔ مگر باوجود یکہ میں سالہا سال سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کوئی توجہ نہیں کی
جاتی اور ہر پانچویں چھٹے خطبہ پر مجھے اس قسم کے نوٹ لکھنے پڑتے ہیں کہ خطبہ یہاں سے حذف ہو
گیا ہے، یا یہ بات اپنے پاس سے لکھ دی گئی ہے۔ یہ باتیں ایسی ہیں کہ لازمی طور پر ان کا
خریداری پر اثر پڑتا ہے۔ میں نے اپنا تجربہ اس وقت دوستوں کو بتا دیا ہے ممکن ہے باہر کی
جماعتوں کو اس کا علم نہ ہو لیکن اگر وہ چاہیں تو اب گزشتہ خطبے نکال کر دیکھ سکتے ہیں ۔ بغیر کسی فرق
کے برابر ایک خطبہ لمبا ہوگا اور ایک چھوٹا ۔ ممکن ہے کوئی ایک خطبہ ایسا بھی نکل آئے جو اس مختصر
نویسی کے زمانہ میں میں نے خاص طور پر بہت زیادہ لمباد یا ہوا اور وہ چھوٹا دکھائی نہ دے لیکن عام
طور پر باقاعدہ میرا ایک خطبہ بڑا ہوتا ہے اور ایک چھوٹا ۔ یہی بے تو جہی باقی کاموں میں بھی ہے
حالانکہ روزانہ اخبار تبھی چل سکتے ہیں جب وہ روزانہ ضرورتوں کو مہیا کریں ۔ اسی طرح مضامین
کے متعلق میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ ان میں تنوع ہونا چاہئے اور سارا اخبار ہی دینی مضامین
سے نہیں بھرنا چاہئے مگر اس طرف بھی کوئی توجہ نہیں کی جاتی ۔ اگر ہم سارا دن نمازیں نہیں پڑھتے
رہتے بلکہ اور بھی بیسیوں کام کرتے ہیں تو سارے اخبار میں دینی مضامین ہی اگر ہوں تو وہ کب
لوگوں کیلئے دلچسپی کا موجب بن سکتے ہیں ۔ قرآن کریم کو بھی دیکھ لو اس میں صرف خدا اور اس کے
رسولوں کا ہی ذکر نہیں بلکہ کہیں پانیوں کا ذکر ہے، کہیں بادلوں کا ذکر ہے، کہیں ہواؤں کا ذکر ہے،
کہیں زمین کی حرکتوں کا ذکر ہے، کہیں حیوانات کا ذکر ہے، کہیں لڑائیوں کا ذکر ہے، کہیں
سیاسیات کا ذکر ہے غرض مختلف قسم کے اذکار اس میں پائے جاتے ہیں مگر کیا الفضل قرآن سے بھی
زیادہ پاکیزہ ہے کہ اگر وہ علمی اور تاریخی اور اقتصادی اور صنعتی مضامین لکھے تو اس کی زبان صاف

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
نہیں رہے گی۔ میں نے بارہا توجہ دلائی ہے کہ مضامین میں تنوع پیدا کرو۔ علمی اور تاریخی مضامین
لکھو، مختلف عنوانات پر مختصر نوٹ لکھو اس طرح تعلیمی، صنعتی ، مذہبی اور اقتصادی مضامین لکھو، مختلف
پر
اقوام میں جو رسوم پائی جاتی ہیں ان پر وقتاً فوقتاً روشنی ڈالو، غیر مذاہب کے حالات لکھو ، دلچسپ
خبریں شائع کرو اور ان کے دوران میں مذہبی مضامین کی بی مضامین بھی لکھو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری کو نین
شکر میں لپٹی ہوئی ہوگی اور ہر کوئی شوق سے اسے کھانے کیلئے تیار رہے گا۔ مگر باوجود اس کے کہ
میں نے ایک دو دفعہ نہیں بار ہا اس طرف توجہ دلائی ہے اور متواتر توجہ دلائی ہے کبھی میرے توجہ دلانے
کے مطابق عمل نہیں ہوتا۔ میں نے یہ توجہ براہ راست عملہ کو بھی دلائی ہے اور بڑوں کو بھی اس طرف
متوجہ کیا ہے مگر ہمیشہ ” مرغ کی ایک ٹانگ والا معاملہ رہتا ہے ۔ کوئی بہشت ہی نہیں کرتا کہ اس
مرغ کی دوسری ٹانگ نکلے ۔ میں تو سمجھا ہی سکتا تھا سو میں نے چھوٹوں کو بھی سمجھا دیا اور بڑوں کو
بھی سمجھا دیا۔ میں نے افسروں کو بھی کہا کہ اگر ان تجاویز پر عمل نہیں ہوگا تو ہشت ہی کر دو ۔ مگر افسر
ہیں کہ انہیں ہشت کرنا بھی نہیں آتا حالانکہ یہ اخبار یقیناً ایسا دلچسپ بنایا جا سکتا ہے کہ باوجود
روزانہ ہونے کے اور باوجود دینی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ہماری دنیوی ضرورتوں کو بھی پورا
کر سکتا ہے بلکہ میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ اگر الفضل والے ہمت کریں تو روزانہ خبریں بھی
مہیا کر سکتے ہیں مگر اس کے لئے پوری محنت کی ضرورت ہے۔
برداشت کر سکتا ہے
در حقیقت روزانہ اخبار کا کام بہت بڑا کام ہوتا ہے اور اسے وہی بڑا کام ہوتا ہے اور اسے وہی شخص برداشت کا
جو زندگی کی تمام لذتوں کو چھوڑنے کیلئے تیار ہو جائے ۔ یورپ کے اخبار والوں کو تو کام کی اتنی
کثرت ہوتی ہے کہ انہیں دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے گویا وہ پاگل ہیں ۔ میں جب ولایت گیا تو میں
نے چاہا کہ ایک مشہور اخبار نویس سے ملوں۔ میں نے اپنے اس ارادہ کا ایک دوست سے ذکر کیا
تو انہوں نے کہا کہ مسٹر میکڈانلڈے وزیر اعظم برطانیہ کے ساتھ آپ آسانی سے ملاقات کر سکتے ہیں
لیکن اس اخبار نویس سے آپ کا ملاقات کرنا کا ملاقات کرنا مشکل ہے کیونکہ بعض دفعہ کئی کئی مہینے لوگ اس کی
شکل نہیں دیکھتے۔ وہ جسے ہماری پنجابی میں بنچ مارنا کہتے ہیں وہ اخبار نویس کی حالت ہوتی ہے اور
اس کے لئے بہت بڑی محنت اور بہت بڑی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اُسے کسی خبر کے سنتے ہی
منٹوں میں یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے اور اس کی نظر کو ایک ایک خبر پر یوں
تیرتے چلے جانا چاہئے جیسے بحری جانو رسمندر کی لہروں پر اپنا سر اٹھاتے چلے جاتے ہیں ۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ پچھلے دو تین سال سے الفضل کے مضامین میں کچھ تنوع پایا جاتا ہے مگر اس میں

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
زیادہ تر کچھ مجلس انصار سلطان القلم کا دخل ہے جو میاں بشیر احمد صاحب نے بنائی تھی اور کچھ اس
میں میر محمد اسماعیل صاحب کے مضامین کا حصہ ہے۔ چنانچہ چند دن ہوئے مجھے ایک شدید متکبر
عالم کا خط آیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ اب ایک دو سال سے یہ اخبار دلچسپ ہو گیا ہے اور
اس کے مضامین میں کسی حد تک تنوع پیدا ہو گیا ہے ۔ مگر پھر بھی جس حد تک اسے بڑھایا جا سکتا اور
اس کے ذریعہ اپنی جماعت کو دوسرے اخبارات سے مستغنی کیا جا سکتا ہے وہ بات ابھی اس میں
پیدا نہیں ہوئی ۔ اشتہارات کے متعلق بھی میں دیکھتا ہوں کہ پوری توجہ نہیں کی جاتی حالانکہ اس
سے بھی اخبار کو بہت کچھ مددملتی ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ صحیح ذریعہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ دنیا کی
ہر اخبار کو اچھے اشتہار مل جاتے ہیں مگر ہمارے الفضل میں سوائے مخصوص امراض کی دوائیوں کے
اور کوئی اشتہا رہی نہیں ہوتا گویا تمام لوگ دنیا میں اب انہی بیماریوں کے ہی مریض ہیں ۔ میں تو
اس سے اتنا تنگ آ گیا ہوں کہ اب میں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ آئندہ ایسا کوئی اشتہار اخبار میں
چھپنے نہیں دوں گا ۔ چنانچہ آ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ کیلئے ہمارے اخبار میں اس قسم کا کوئی
اشتہار نہیں نکلنا چاہئے ۔ دنیا میں بیماریوں کی کمی نہیں ، کئی ایسی بیماریاں ہیں جو نہایت خطرناک
ہوتی ہیں اگر ان بیماریوں کے متعلق اپنی مجرب دوائی لوگوں کے سامنے پیش کی جائے تو اس میں
کوئی حرج نہیں اور اگر اس قسم کی مخصوص : ں بیماریوں کے متعلق ہی کو ہی کوئی اشتہار دینا ہو تو یہ لکھا جا سکتا
ہے کہ ہمارے ہاں ہر قسم کی دوائیں تیار ہیں ضرورت مند فہرست منگوا کر دیکھ لیں۔ یورپین
اخبارات میں بھی یہی طریق ہوتا ہے۔ وہ صرف اتنا لکھ دیتے ہیں کہ ہمارے ہاں بعض چیزیں
دایہ گری وغیرہ کے متعلق ہیں جو لوگ تفصیل معلوم کرنا چاہیں وہ خط لکھ کر ہم سے فہرست منگوالیں ۔
پھر جب انہیں کوئی خط لکھتا ہے تو وہ فہرست بھیج دیتے ہیں ۔ اسی رنگ میں ہمارے اخبار میں بھی
اس قسم کے اشتہارات شائع ہونے چاہئیں اور انہیں صرف یہ لکھ دینا چاہئے کہ ہمارے ہاں ہر قسم
کی ادویات موجود ہیں دوستوں کو چاہئے کہ وہ ہم سے فہرست منگوا لیں ۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ ایسی
دوائیاں ہمیشہ ہسٹیر یا والے منگوایا کرتے ہیں اور ان کے لئے کسی لمبے چوڑے اشتہار کی
ضرورت نہیں ہوتی ۔ صرف اتنا لکھنا ہی ان کیلئے کافی ہوتا ہے کہ ایک مسیحا پیدا ہو گیا ہے اس سے
دوائی منگوا کر تجربہ کرو۔ ایسے لوگوں کو سچے مسیح کا ماننا تو مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر انہیں کہہ دیا
جائے کہ فلاں مسیحائے وقت ہے جس کی دوائیں بڑی زود اثر ہیں تو وہ فوراً اس کی طرف خط لکھ
دیں گے ۔ پس اس قسم کا مزاج رکھنے والوں کیلئے کسی اشتہار کی ضرورت نہیں ایک اشارہ ہی کافی

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
ہے وہ فوراً فہرست منگوالیں گے اور مشتہرین کی ادویات بک جائیں گی لیکن میں نہیں سمجھتا دنیا
میں یہی ایک مرض رہ گیا ہے جس کے علاج کی لوگوں کو ضرورت ہے۔ بہتیرے ایسے امراض ہیں
جن میں اکثر لوگ مبتلا رہتے ہیں اور جن کے صحیح علاج کے وہ واقعی محتاج ہوتے ہیں مگر صحیح علاج
انہیں میسر نہیں آتا۔ ہمارے ملک میں کھانسی کی عام شکایت پائی جاتی ہے، اسی طرح سل دق
ایک عام مرض ہے جو ہندوستان میں پایا جاتا ہے ، اسی طرح انتڑیوں کے کئی امراض ہیں جن میں
لوگ مبتلا رہتے ہیں ، بواسیر ایک ایسا مرض ہے جس کے کثرت سے مریض ہمارے ملک میں پائے
جاتے ہیں بلکہ میں نے ڈاکٹروں سے سنا ہے وہ کہتے ہیں ہندوستان میں ساٹھ فیصدی بواسیر کے
مریض ہیں ۔ اسی طرح کثرت سے مرض پیچش کے مریض ہمارے ہاں نظر آتے ہیں۔ چونکہ گھی
لوگوں کو کم ملتا ہے اس لئے ان کی انتڑیوں میں چکنائی نہیں رہتی جس کی وجہ سے انتڑیوں میں
مستقل طور پر خراش پیدا ہو جاتی ہے اور پچپش کا مرض مزمن صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اسی طرح
بعض دفعہ کام کی کثرت کی وجہ سے امراض مزمن ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ سستی اور غفلت کی وجہ
سے یعنی یا تو ایسا ہوتا ہے کہ بیماری محسوس بھی ہوتی ہے مگر چونکہ کام کی کثرت ہوتی ہے اس لئے
انسان بیماری کی طرف توجہ نہیں کرتا جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بیماری جڑ پکڑ جاتی ہے اور یا پھر
سستی کی وجہ سے انسان مرض کو بڑھا لیتا ہے۔ تیمار دار سر ہانے بیٹھا ہے اور کہہ رہا ہے دوائی پی
لو مگر مریض ہے کہ دوائی پینے کا نام ہی نہیں لیتا بہر حال کسی نہ کسی وجہ سے امراض مزمن ہو جاتی
ہیں۔ اگر ایسی امراض کے مجرب علاج دنیا کو بتلائے جائیں تو یقیناً اس میں لوگوں کا فائدہ ہے۔
اسی طرح دانتوں کی کئی بیماریاں ہیں ، جگر کی کئی بیماریاں ہیں ، طحال کی کئی بیماریاں ہیں ان امراض
کے اگر مجرب نسخے شائع کئے جائیں اور کسی مفید دوائی کا اشتہار بھی دے دیا جائے تو کوئی حرج
نہیں ہوتا ۔ اسی طرح صنعت و حرفت کی کئی چیزیں ہیں جن کے اشتہارات الفضل میں شائع ہو
سکتے ہیں مگر وہ چیزیں جن کا اشتہار لوگوں کیلئے مفید ہو سکتا ہے اس طرف تو توجہ نہیں کی جاتی اور
مخصوص امراض کی دوائیوں کے اشتہارات دھڑا دھڑ شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح
عدالتوں کے اشتہارات بھی مل سکتے ہیں بشرطیکہ یہ لوگ وہ طریق اختیار کریں جو اخبار نویس
اختیار کیا کرتے ہیں ۔
ہمارا مقابلہ اس وقت کسی ایک قوم یا ایک ملک سے نہیں بلکہ ساری دنیا سے ہے اس لئے ہمیں
ہمیشہ یہ دیکھتے رہنا چاہئے کہ عیسائی کیا کر رہے ہیں، یہودی کیا کر رہے ہیں اور کس رنگ میں وہ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
اسلام اور مسلمانوں کے مقابلہ کی تیاری کر رہے ہیں تا جماعت ان مفاسد کی اصلاح کرتی رہے جو
ان کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔ مگر اس کے لئے اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ روزانہ اخبارات
کا مطالعہ کیا جائے اور ان میں سے ایسی خبریں نکال کر جلد سے جلد جماعت کے سامنے رکھی جائیں
تا جماعت کو اپنے فرائض کا احساس رہے۔ اگر الفضل والے ان ہدایات کے مطابق کام کریں اور
محنت اور توجہ سے کام لیں تو نہ صرف اخبار دلچسپ ہو جائے گا بلکہ جماعت کے دوستوں میں بھی
مسابقت کی روح پیدا ہو جائے اور وہ کوشش کرتے رہیں کہ دوسری قوموں سے بڑھ کر رہیں ۔ پیس
میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سلسلہ کے اخبارات خریدیں اور کوشش کریں کہ ان کا مذاق علمی
ہو جائے ۔ میں نے دیکھا ہے جو لوگ سلسلہ کے اخبارات نہیں خریدتے ان کے بچے احمدیت کی
تعلیم سے بالکل ناواقف رہتے ہیں ۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ اخبارات اور رسالے ضرور
خریدیں بلکہ جو ان پڑھ ہیں وہ بھی لیں اور کسی پڑھے لکھے سے روزانہ تھوڑا تھوڑ ا سنتے رہا کریں
تاکہ ان کی علمی ترقی ہوا اور سلسلہ کے حالات سے وہ باخبر رہیں ۔ (الفضل ۱۶ نومبر ۱۹۶۰ء)
حضرت مسیح موعود علیہ علیہ السلام جب دنیا میں آئے اور آپ نے دعویٰ کیا کہ میں مسیح موعود
ہوں تو در حقیقت آپ کوئی نئی چیز نہیں لائے تھے ۔ یعنی جماعت احمد یہ کے جو بانی ہیں ان کا یہ
دعویٰ نہیں کہ وہ کوئی نیا مذہب لائے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ قرآن کو بھول چکے تھے اور
قرآن بھولنے کی وجہ سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان کے دلوں میں سرد ہو چکی تھی ، اسلام کی
خدمت کا ان کے دلوں میں کوئی جوش باقی نہیں رہا تھا اور ان کی حالتیں اتنی بدل گئی تھیں کہ وہ دین
پر عمل کرنے سے گریز کرتے تھے ۔ تب اللہ تعالیٰ نے ان کے ان روحانی امراض کا علاج کرنے
کیلئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشقوں اور فرمانبرداروں میں سے ایک شخص کو چنا اور اسے
کہا کہ ہم تمہیں اسلام کی خدمت کیلئے کھڑا کرتے ہیں تم جاؤ اور لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی غلامی میں داخل کرو۔ یہ دعوی تھا جو آپ نے کیا اور یہ کام تھا جس کے لئے آپ مبعوث
ہوئے ۔ جب آپ نے لوگوں کے سامنے یہ دعویٰ پیش کیا اور کہا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے دنیا کی
ہدایت کیلئے بھیجا ہے اور میرا نام خدا تعالیٰ نے مسیح موعود رکھا ہے تو لوگوں نے اس پر اعتراض
کیا اور کہا کہ مسیح تو آسمان پر بیٹھا ہے اور وہی دوبارہ دنیا کی اصلاح کے لئے آئے گا اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ مسلمانوں میں ابن مریم نازل ہوگا اور وہ
تحکم عدل ہوگا اور اس ابن مریم سے وہی ابن مریم مراد ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
سے چھ سو سال پہلے دنیا میں آیا ہے۔ پس جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے
مطابق مسیح ابن مریم نے ہی آسمان سے نازل ہونا اور اسی نے اصلاح خلق کا کام کرنا ہے تو تم جو
پنجاب میں رہتے ہوا اور پنجاب کی ایک بستی قادیان میں پیدا ہوئے ہو کس طرح مسیح موعود ہو سکتے
ہو اور جب تم کہتے ہو کہ تم مسیح موعود ہو تو دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے ۔ یا تو تم پاگل ہو
اور یا لوگوں کو جان بوجھ کر دھوکا اور فریب دیتے ہو۔ یہ اعتراض تھا جو لوگوں نے آپ کے دعوئی
پر کیا ۔ آپ نے اس کا یہ جواب دیا کہ اگر مسیح ابن مریم زندہ ہوتا تو بے شک تمہارے دلوں میں یہ
وسوسہ اُٹھ سکتا تھا کہ جب اس نے دنیا میں ابھی آنا ہے تو اس کی جگہ کوئی اور شخص کس طرح کھڑا ہو
گیا ہے یا اگر مسیح ابن مریم کے آنے میں رسول کریم ﷺ کی عزت ہوتی اور مسیح کی بھی عزت
ہوتی تو کہا جا سکتا تھا کہ خدا نے اور رسولوں کی عزت دنیا پر ظاہر کرنے کیلئے مسیح ابن مریم کو ہی
دوبارہ بھیج دیا۔ مگر حق بات یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کوئی بات بھی صحیح نہیں ۔
صلى الله
چنانچہ حضرت مرزا صاحب نے بتایا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکے ہیں اور ان کی وفات
قرآن کریم سے ثابت ہے۔ پس ان کے وفات پا جانے کی وجہ سے اب ان کا دنیا سے کوئی تعلق
نہیں اور نہ ہی وہ دوبارہ اس دنیا میں آ سکتے ہیں ۔ چنانچہ آپ نے اس کی ایک موٹی دلیل یہ دی
کہ سورہ مائدہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن میں مسیح ابن مریم سے دریافت
کروں گا کہ تجھ کو اور تیری ماں کو جو دنیا میں خدا بنایا گیا ہے تو کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھے
اور میری ماں کو خدا مانو اور ہماری پرستش کرو۔ آپ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ عیسائی حضرت عیسی
علیہ السلام کو خدا کہتے ہیں اور رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں بعض ایسے فرقے بھی تھے جو حضرت
مریم صدیقہ کی خدائی کے قائل تھے اور عملاً تو رومن کیتھولک والے اب بھی حضرت مریم کی تصویر
کے آگے سجدہ کرتے اور ان سے دعائیں کرتے ہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم قیامت کے
دن پوچھیں گے کہ کیا تم نے یہ کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا بناؤ۔ اس کا حضرت مسیح علیہ السلام
یہ جواب دیں گے کہ الہی یہ بات بالکل غلط ہے ۔ جب تک میں ان لوگوں کے درمیان زندہ رہا
اس وقت تک تو وہ توحید کے ہی قائل رہے تھے اور انہوں نے ہرگز شرک کا عقیدہ اختیار نہیں کیا تھا
مگر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو پھر میرا لوگوں سے کیا واسطہ رہا پھر تو ہی ان کا نگران تھا،
مجھے تو کچھ علم نہیں کہ انہوں نے میرے بعد کیا کیا۔ یہ جواب ہے جو قیامت کے دن حضرت عیسی
علیہ السلام خدا تعالیٰ کو دیں گے اور قرآن مجید میں لکھا ہوا ہے حضرت مرزا صاحب نے اس سے

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
استدلال کرتے ہوئے فرمایا کہ دیکھو قیامت کے دن حضرت مسیح جو یہ جواب دیں گے تو یہ سچا
جواب ہوگا یا جھوٹا۔ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا نبی کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا لیکن تمہارے
عقیدہ کے مطابق اگر وہ آسمان پر زندہ موجود ہیں اور دوبارہ دنیا میں آئیں گے تو لازماً وہ اپنی
قوم کے حالات سے بھی واقف ہو جائیں گے کیونکہ تمہارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ حضرت مسیح آ کر
صلیبوں کو توڑیں گے ، خنزیروں کو قتل کریں گے اور عیسائیوں کو مجبور کر کے مسلمان بنا ئیں گے
جس سے ظاہر ہے کہ انہیں معلوم ہو جائے گا کہ عیسائی ان کی خدائی کے قائل ہیں اب کس طرح
ممکن ہے کہ دنیا میں تو آ کر وہ تمام حالات اپنی آنکھوں سے دیکھ جائیں اور ان کی اصلاح بھی
کریں مگر خدا کو یہ جواب دیدیں کہ خدا یا مجھے تو کچھ معلوم نہیں کہ لوگ کیا کرتے رہے ہیں ۔ کیا خدا
انہیں نہیں کہے گا کہ بندہ خدا تو تو چالیس سال دوبارہ دنیا میں رہا۔ تو نے خنز بر قتل کئے ، تو نے
صلیبیں توڑیں، تو نے زبر دستی ان لوگوں کو مسلمان بنایا مگر آج کہہ رہا ہے کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ
لوگ میرے بعد کیا کرتے رہے۔ اور اگر وہ دوبارہ دنیا میں آ کر رہیں اور خدا ان سے وہی سوال
کرے جو قرآن میں مذکور ہے تو بجائے وہ جواب دینے کے جس کا قرآن کریم میں ذکر آتا ہے
وہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ خدایا ! یہ سوال عجیب ہے آپ نے تو خود مجھے دنیا میں بھیجا۔ میں نے وہاں
جا کر سور مارے صلیبیں توڑیں ، شرک اور کفر کا استیصال کیا مگر آج بجائے اس کے کہ آپ مجھے
انعام دیتے اُلٹا ناراض ہو رہے ہیں ۔ گویا وہی مثال ہوتی کہ ” نیکی بر باد گناہ لازم
میں نے تو دنیا میں اتنی مصیبت اُٹھائی کہ دن رات ایک کر کے سو ر مارتا رہا، صلیبیں توڑتا
رہا، عیسائیوں کو مسلمان بناتا رہا اور آج بجائے کوئی انعام دینے کے مجھے ڈانٹا جا رہا ہے کہ کیا تو
نے یہ شرک کی تعلیم دی تھی ؟ مگر وہ ان جوابوں میں سے کوئی جواب بھی نہیں دیتے ۔ وہ اگر کہتے
ہیں تو یہ کہ مجھے ان کے گمراہ ہونے کا کوئی پتہ نہیں ۔ وہ اگر گمراہ ہوئے ہیں تو میرے بعد ہوئے
ہیں، میری موجودگی میں نہیں ہوئے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں صاف الفاظ آتے ہیں کہ میرے
مرنے کے بعد جو کچھ ہوا ہے ہوا ہے میری زندگی میں نہیں ہوا ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا عیسائی
حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا مانتے ہیں یا نہیں ؟ یہ ایک ایسی موٹی بات ہے کہ کوئی اس کا انکار نہیں
کر سکتا۔ ہر عیسائی سے پوچھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے وہ یہی کہے گا کہ حضرت مسیح خدا تھے ۔ اب اگر
قرآن شریف خدا تعالیٰ کی کتاب ہے ، اگر سورۃ مائدہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی رسول کریم
پر نازل ہوئی تھی تو وہ تو یہ کہہ رہی ہے کہ قیامت کے دن حضرت مسیح یہ کہیں گے کہ جو کچھ ہوا
صلى

آج 10 میں سے 10 باقی