بانی سلسلہ احمدیہ کوئی نیا دین نہیں لائے

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
میری موت کے بعد ہوا زندگی میں نہیں ہوا ۔ اب دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے۔ یا تو
حضرت عیسی علیہ السلام ابھی تک نہیں مرے اور نہ عیسائی بگڑے ہیں اور یا حضرت عیسی علیہ السلام
واقعہ میں فوت ہو چکے ہیں اور عیسائیوں کے عقائد میں بگاڑ ان کی وفات کے بعد ہوا ہے ۔ حضرت
مرزا صاحب نے اس بات کو لوگوں کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ ان دو باتوں میں سے ایک بات
کا فیصلہ کرو۔ تم یہ بتاؤ کہ عیسائی بگڑے ہیں یا نہیں اگر عیسائی نہیں بگڑے اور وہ حق پر ہیں تو تمہارا
بھی فرض ہے کہ تم عیسائی ہو جاؤ کیونکہ وہ تو بقول تمہارے راہِ راست پر قائم ہیں اور حضرت عیسی
علیہ السلام اسی صورت میں زندہ ہو سکتے ہیں جب عیسائی بگڑے نہ ہوں ۔ پس مسلمان اب فیصلہ کر
لیں کہ عیسائی بگڑے ہوئے ہیں یا نہیں اگر وہ بگڑے ہوئے نہیں تو مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ خود بھی
عیسائی ہو جائیں اور اگر وہ بگڑے ہوئے ہیں اور اگر یہ دکھائی دے رہا ہے کہ عیسائی حضرت عیسی
علیہ السلام کو خدا اور خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں تو لازماً یہ بھی ماننا پڑے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں کیونکہ قرآن یہی کہتا ہے کہ عیسائیوں میں یہ خیال کہ حضرت مسیح اور مریم صدیقہ
خدا ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد پیدا ہوا ان کی زندگی میں پیدا نہیں ہوا ۔ گویا وہ
لوگ جو حضرت عیسیٰ کو زندہ سمجھتے ہیں، انہیں ماننا پڑے گا کہ عیسائی حق پر ہیں اور انہیں اسلام سے
مرتد ہونا پڑے گا پس ایک مسلمان کیلئے سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ یا تو وہ حضرت عیسی
علیہ السلام کو وفات شدہ مانے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دے اور عیسائی ہو جائے کیونکہ
اگر حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو عیسائی بگڑ ہی نہیں سکتے ان کا بگڑ نا حضرت مسیح کی موت کے
بعد مقدر ہے۔ یہ ایسی موٹی بات ہے کہ اس میں کسی لمبے چوڑے جھگڑے کی ضرورت ہی نہیں ۔
سیدھی سادی بات ہے کہ حضرت مسیح کہتے ہیں اے خدا ! جب تو نے مجھے وفات دے دی تو اس
کے بعد عیسائی بگڑے ہیں پہلے نہیں ۔ اب اگر عیسائی بگڑ چکے ہیں تو حضرت عیسی علیہ السلام فوت
ہو چکے ہیں ۔ اور اگر عیسائی نہیں بگڑے تو بے شک کہا جا سکتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ
ہیں مگر اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ کے پسندیدہ بندے مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہیں ۔
پھر یہ جو بات تھی کہ حضرت عیسی علیہا
صلى الله
علیہ السلام کے واپس آنے میں رسول کریم ﷺ کی عزت
ہے یا ذلت ۔ اس نقطہ نگاہ سے بھی اگر غور کیا جائے تو حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ثابت ہے
بلکہ رسول کریم ﷺ کی عزت کا سوال ہی نہیں اگر حضرت عیسی علیہ السلام کے دوبارہ آنے سے
خدا تعالیٰ کی عزت ہو تب بھی ہم ان کے دوبارہ آنے کو تسلیم کر سکتے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ خدا

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
کی عزت دنیا میں قائم ہولیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام کے دوبارہ آنے کا عقیدہ تسلیم کرنے میں
نہ صرف رسول کریم ﷺ کی اہانت ہو بلکہ خدا تعالیٰ کی بھی ذلت ہو تو سمجھ لینا چاہئے کہ اس عقیدہ
سے بڑھ کر خطر ناک اور کوئی عقیدہ نہیں ہو سکتا ۔ اگر خدا تعالیٰ کی عزت کا سوال لو تو سیدھی بات
ہے کہ اس عقیدہ کی رو سے یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ ۱۹ سو سال سے خدا تعالیٰ نے ایک شخص کو سنبھال
کر رکھا ہوا ہے کہ کہیں وہ ضائع نہ ہو جائے اور اصلاح خلق کا کام رُک نہ جائے گویا جس طرح
غریب آدمی اپنی چیزوں کو سنبھال سنبھال کر رکھتا ہے اسی طرح خدا نے بھی اپنی اس چیز کو خوب
حفاظت سے رکھا ہوا ہے۔ آخر امیر اور غریب میں کیا فرق ہوتا ہے یہی فرق ہوتا ہے کہ غریب
آدمی اگر صبح کی دال بچ جائے تو بیوی سے کہتا ہے اسے سنبھال کر رکھ دینا رات کو کام آئے گی ۔ یا
دیوں میں اگر اسے کوئی گرم کپڑا ملتا ہے تو سردیاں ختم ہونے پر نہایت حفاظت سے کٹھڑی باندھ
کر رکھ دیتا ہے یا صندوقوں میں حفاظت سے اسے بند کرتا ہے کہ اگلی سردیوں میں وہ کپڑے کام
آئیں۔ روٹیاں بچ جاتی ہیں تو وہ رکھ لیتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں امیر آدمی کا یہ کام ہوتا ہے کہ
وہ چند دن کپڑا پہنتا ہے اور پھر یہ خیال کر کے کہ خدا نے چند دن نیا کپڑا پہننے کی توفیق دے دی
ہے اب غریبوں کا بھی کچھ حق ہے وہ اس کپڑے کو اٹھاتا اور کسی غریب کو دیدیتا ہے ۔ کھانا پکتا ہے
تو جتنا کھانا آسانی سے کھایا جا سکے وہ کھا لیتا ہے اور باقی نوکروں کو دیدیتا ہے ۔ یا ان کی بیگمات
ارد گرد کے غریبوں میں تقسیم کر دیتی ہیں ۔ وہ ان کپڑوں یا اس کھانے کو سنبھال کر نہیں رکھتے کیونکہ
وہ کہتے ہیں کہ جب ضرورت ہو گی ہم نئی چیز تیار کر لیں گے مگر اللہ تعالیٰ جو قادر ہے اور جس کی
قدرت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جب بھی دین کیلئے کسی نئی چیز کی ضرورت ہو وہ اپنی قدرت
سے اس نئی چیز کو مہیا کر دے ۔ اس کے متعلق مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اس نے انیس سو سال
سے حضرت عیسی علیہ السلام کو سنبھال کر آسمان پر زندہ رکھا ہوا ہے محض اس لئے کہ امت محمد یہ کو
جب آخری زمانہ میں دینی لحاظ سے نقصان پہنچا تو میں اس کے ازالہ کیلئے اسے آسمان سے نازل
کروں گا۔ گویا وہی کنگالوں والی بات ہوئی جو صبح کی دال بچا کر شام کے لئے رکھ لیتے ہیں ۔ آخر
حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنی زندگی میں کون سے کارنامے سرانجام دیئے تھے کہ آخری زمانہ
میں بھی انہی کا بھیجا جانا خدا کو پسند آیا۔ انہوں نے دنیا میں یہی کام کیا کہ چند روز لوگوں کو تبلیغ کی
اور جب یہود نے صلیب پر لٹکانا چاہا تو آسمان پر چلے گئے ۔ اس میں انہوں نے کونسی ایسی کامیابی
حاصل کی تھی کہ آخری زمانہ میں بھی ان کا نزول ضروری تھا۔ جو شخص آسمان پر چلا گیا اس نے

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
بالفاظ دیگر دنیا کو پیٹھ دکھا دی ۔ اب وہ شخص جو دنیا کو پیٹھ دکھا چکا ہے اور جس نے اپنے زمانہ کا کام
بھی پورا نہیں کیا وہ رسول کریم ﷺ کی امت کا کیا کام کرے گا اور کس کامیابی کی اس سے توقع
رکھی جاسکتی ہے۔ پس یہ اللہ تعالیٰ کی شدید تک ہے اور اس عقیدہ کو تسلیم کرنے سے اللہ تعالیٰ کی
قدرت پر بہت بڑا حرف آتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ نَعُوذُ بِالله خدا قادر نہیں اور ضرورت پر وہ
امت محمدیہ میں سے کسی نئے آدمی کو تیار نہیں کر سکتا ۔
پھر نہ صرف اللہ تعالیٰ کی قدرت پر اس سے حرف آتا ہے بلکہ اس کے علم پر بھی حرف آتا
ہے کہ وہ شخص جو میدانِ مقابلہ میں بالکل کام ہی نہ کر سکا اسی کے سپر د امت محمدیہ کی اصلاح کا
کام اس نے کر دیا۔ مگر تعجب ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام سے تو اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہوا اور ادھر
رسول کریم ﷺ سے یہ سلوک ہو کہ آپ پر خطر ناک سے خطر ناک مواقع آئے مگر ایک دفعہ بھی
صلى الله
عروسہ
خدا تعالیٰ نے آپ کو آسمان پر نہ اٹھایا۔
حنین کی جنگ میں جبکہ چار ہزار مشاق تیرانداز آپ پر تیروں کی بارش برسا رہا تھا اور
رسول کریم ﷺ کے گرد صرف بارہ آدمی رہ گئے تھے اس وقت صحابہ آپ کے پاس آتے ہیں
اور کہتے ہیں یا رسول اللہ ! یہاں کھڑے رہنے کا موقع نہیں ، آپ کی زندگی کے ساتھ اسلام کی
زندگی وابستہ ہے، آپ کسی محفوظ مقام میں چلیں جب دشمن کے حملہ کا زور ٹوٹ جائے گا تو ہم پھر
اسلامی لشکر کو جمع کر کے اس پر حملہ کر دیں گے۔ چنانچہ بعض صحابہ اسی جوش میں آپ کے گھوڑے کی
باگ پکڑ لیتے ہیں مگر رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ کو اَنَا النَّبِيُّ لَا
کذب کے میں نبی ہوں جھوٹا نہیں ہوں ۔ خدا اس نبی کو تو موت دے دے اور اسے وفات دے کر
مٹی میں دفن ہونے دے مگر حضرت عیسی علیہ السلام ابھی صلیب پر بھی نہ چڑھے ہوں کہ خدا آپ کو
بچانے کیلئے آسمان پر اٹھا لے۔ اس عقیدہ کو کوئی با غیرت مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی
نبی زنده ر
صلى الله
ندہ رکھنے کے قابل تھا تو وہ حضرت رسول حضرت رسول کریم ﷺ ہی تھے مگر ان کو تو خدا تعالیٰ بچاتا نہیں علیم
اور وہ جان دینے کیلئے بھی تیار ہو جاتے ہیں لیکن حضرت عیسی علیہ السلام کو جھٹ بچالیتا اور آسمان
پر اٹھا لیتا ہے ۔ پھر یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پر ابتلاء کیا آیا اور اگر آیا تھا تو
انہیں چاہئے تھا کہ اسے برداشت کرتے مگر بجائے اس کے کہ وہ خوشی کے ساتھ اس ابتلاء کو
برداشت کرتے جھٹ دعا کرنے لگ گئے ۔ حتی کہ بائیبل میں لکھا ہے انہوں نے ساری رات دعا
کرنے میں گزار دی اور وہ بار بار اپنے حواریوں کو جگاتے اور کہتے کہ دعا کیوں نہیں کرتے کہ یہ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
پیالہ مجھ سے مل جائے ۔ پس وہ جس نے کہا تھا کہ یہ موت کا پیالہ مجھ سے مل جائے اسے تو خدا
آسمان پر اٹھا لیتا ہے مگر وہ جس نے کہا تھا کہ مجھے چھوڑ دو میں اکیلا دشمن کا مقابلہ کروں گا اسے خدا
نے وفات دے دی۔ گویا جس نے مردانہ وار کام کیا تھا اسے تو پنشن دیدی ۔ اور جو میدانِ جنگ
پیٹھ موڑ کر گھر آ گیا تھا اسے ایکس ٹینشن (N) ن(EXTENSION) دے دی۔
سے پیٹھ
اب دیکھ لو
صلى الله
عل وسام
کہ اس عقیدہ کو تسلیم کرنے میں نہ خدا کی عزت ہے اور نہ رسول کریم ﷺ کی
عزت ۔ پھر یہ عقیدہ رکھنے میں حضرت مسیح کی بھی تو کوئی عزت نہیں ۔ ہمارے نزدیک تو حضرت
مسیح علیہ السلام صلیب سے بچ گئے تھے مگر دوسرے مسلمانوں کے نزدیک آسمان پر بھاگ گئے
تھے۔ اور یہی ایک نبی کی سب سے بڑی توہین ہے کہ جو کام اس کے سپر د تھا وہ تو اُس نے نہ کیا اور
آسمان پر جا بیٹھا۔ پھر خدا نے تو حضرت مسیح کو نبی قرار دیا ہے مگر مسلمان یہ کہتے ہیں کہ آخری زمانہ
میں جب وہ نازل ہوں گے تو نبی نہیں ہوں گے بلکہ اُمتی ہوں گے گویا جسے خدا نے مستقل نبی قرار
دیا تھا اسے وہ تابع نبی بنا دیتے ہیں اور اس طرح اس کی ہتک کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ اگر تو یہ کہا
جا تا کہ چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے اس لئے اس کی سزا میں انہیں
امتی بنا دیا جائے گا تو گو پھر بھی ایک نبی کی تذلیل ہوتی مگر یہ بات کسی حد تک معقول قرار دی جا
سکتی تھی ۔ لیکن بغیر کوئی قصور بتائے مولویوں کی طرف سے یہ مسئلہ پیش کیا جاتا ہے کہ خدا انہیں
مستقل نبی کی بجائے تابع بنی بنا دے گا اور اس طرح وہ اپنے عمل سے حضرت عیسی علیہ السلام کی
بھی ہتک کرتے ہیں ۔ پھر یہ لوگ اتنا نہیں سوچتے کہ جو شخص بنی اسرائیل میں ایک چھوٹے سے فتنہ
کا مقابلہ نہ کر سکا وہ امت محمدیہ میں آ کر اس دجالی فتنے کا کس طرح مقابلہ کر سکتا ہے جس فتنہ سے
بڑا فتنہ آج تک دنیا میں کوئی ہوا ہی نہیں ۔ پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام کو زندہ آسمان پر سمجھا
جائے تو اس میں خدا کی بھی ہتک ہے، حضرت عیسی علیہ السلام کی بھی ہتک ہے اور رسول کریم
ی کی بھی بہتک ہے۔ میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی کے گھر کا دیا
بجھ جائے تو وہ کسی اور کے گھر سے دیا سلائی مانگنے جاتا ہے تا کہ اپنے لیمپ کو روشن کرے ۔ وہ
امیر لوگ جن کے گھروں میں بجلی کے لیمپ ہوتے ہیں وہ شاید اس امر کو نہ سمجھ سکیں لیکن غرباء اس
کو خوب سمجھ سکتے ہیں کہ جب ان کے گھر کا لیمپ بجھ جاتا ہے اور دیا سلائی ان کے پاس نہیں ہوتی
تو وہ اپنے کسی ہمسائے یا قریبی کے ہاں جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ذراد یا سلائی دینا میں اپنا اب لیمپ
جلالوں ۔ یا ان کے گھر میں لیمپ جل رہا ہو تو اس کی بتی سے اپنے لیمپ کی بتی کو روشن کر لیتے
صلى الله
عروسه
۔

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
ہیں ۔ اس مثال کو اپنے سامنے رکھو اور پھر دیکھو کہ مسلمانوں کے اس عقیدہ کا مفہوم یہ ہے کہ ایک
زمانہ میں اسلام کا چراغ بجھ جائے گا اور اس بات کی ضرورت ہو گی کہ اس کو روشن کیا جائے ۔ محمد
رسول اللہ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں گے مگر مسلمانوں میں انہیں کہیں روشنی نظر نہیں آئے گی صرف
یہودیوں کے گھر میں ایک لیمپ چل رہا ہو گا جسے دیکھ کر محمد رسول اللہ یہ ان یہودیوں کے گھر
جائیں گے اور اس لیمپ سے اسلام کے بجھے ہوئے چراغ کو روشن کریں گے۔ بتاؤ کیا اس میں
رسول کریم ﷺ کی ہتک ہے یا آپ کی عزت؟
صلى الله -
غرض حیات مسیح کا عقیدہ ایسا خطر ناک ہے کہ خدا کی اس میں عزت نہیں ، رسول کریم کی اس
میں عزت نہیں ، حضرت عیسی علیہ السلام کی اس میں عزت نہیں صرف مولویوں کی عزت ہے مگر خدا
اور اس کے رسولوں کے مقابلہ میں ان مولویوں کی عزت کی کیا حقیقت ہے کہ کوئی با غیرت مسلمان
اس کا خیال رکھ سکے ۔ مگر ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جب اپنی قوم کی اصلاح
کر لی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں وفات دے دی اور اب اُمتِ محمدیہ کی اصلاح کیلئے انہیں ہی اُمتی بنا
کر نہیں بھیجا جائے گا بلکہ اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کے متبعین میں سے ایک شخص کو اصلاح خلق
کیلئے کھڑا کر دے گا ، وہ آپ کے نور میں سے نور لے گا اور آپ کی معرفت میں سے معرفت اور
اس طرح رح وہ آپ کا غلام اور خادم بن کر لوگوں کو پھر اسلام پر قائم کرے گا اور آپ کسی موسوی نبی
کے ساتھ حل
صلى الله
کے شرمندہ احسان نہیں ہوں گا۔ یہ چند موٹی موٹی باتیں ہیں جن سے یہ مسئلہ آسانی کے ۔
ہو جاتا ہے۔ باقی رہا نبوت کا مسئلہ سو اِس کے متعلق بھی مخالف علماء لوگوں کو سخت مغالطہ دیتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ یہ شرک فی النبوۃ ہے ۔ ان کا مفہوم اس اصطلاح سے یہ ہوتا ہے کہ گویا ہم نے
حضرت مرزا صاحب کو نبوت میں رسول کریم ﷺ کا شریک بنا لیا ہے حالانکہ یہ بھی درست نہیں
کیونکہ نبوت کو جس رنگ میں وہ پیش کرتے ہیں اس رنگ میں ہم اسے مانتے ہی نہیں ۔ وہ کہتے
ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسی نبوت کے مدعی ہیں جس سے رسول کریم ﷺ کی
ہتک ہوتی ہے اس لئے وہ آپ کی نبوت کو شرک فی النبوۃ قرار دیتے ہیں اور چونکہ شرک کا لفظ
ایک مسلمان کیلئے ایسا ہی ہوتا ہے جیسے بیل کیلئے سُرخ چیتھڑا ، اس لئے شرک فی النبوۃ کے الفاظ
سنتے ہی مسلمان کہنے لگ جاتے ہیں کہ دیکھو کتنا بڑا اندھیرا ہے کہ احمدی شرک فی النبوۃ کرتے
ہیں ۔ حالانکہ جو لوگ اسے شرک قرار دیتے ہیں وہ شرک کی حقیقت سے بالکل ناواقف ہوتے
ہیں ۔ شرک ایک تو ظاہری رنگ میں ہوتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی انسان کو یا کسی اور چیز کو

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی سلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
سجدہ کر دینا یہ تو ہر صورت میں منع ہے لیکن باطنی شرک ہمیشہ نسبتی ہوتا ہے۔ اگر جتنی محبت تم خدا سے
کرتے ہو اتنی ہی محبت تم کسی نبی سے کرتے ہو تو تم مشرک ہو۔ لیکن اگر محبتوں کے نمبر ہوں ۔ کوئی
روپیہ جتنی محبت ہو، کوئی اٹھنی جتنی محبت ہو، کوئی چونی جتنی محبت ہو، کوئی دونی جتنی محبت ہوا اور کوئی
کوڑی جتنی محبت ہو تو اس صورت میں شرک کی تعریف بالکل بدل جائے گی ۔ اگر خدا کی محبت
تمہارے دل میں دو آنے کے برابر ہے اور تم دو یا اڑھائی آ نہ محبت حضرت عیسی علیہ السلام سے یا
کسی اور نبی سے کرتے ہو تو یہ شرک ہو گا لیکن اگر یہ محبت ڈیڑھ آ نہ کے برابر ہے تو یہ شرک نہیں ہو
گا۔ اس کے مقابلہ میں اگر کسی کو حضرت عیسی علیہ السلام سے اڑھائی آنے کے برابر محبت ہے اور
خدا سے اسے ایک روپیہ کے برابر محبت ہے تو باوجود اس کے کہ یہ محبت پہلے شخص کی محبت سے زیادہ
ہو گی پھر بھی یہ شرک نہیں کہلائے گی ۔ کیونکہ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کی محبت اس کے دل میں
پہلے شخص سے زیادہ ہے تو خدا کی محبت اس سے بھی زیادہ ہے۔ شرک تب ہوتا جب دونوں محبتیں
ایک مقام پر ہوتیں ۔ مگر جب دونوں ایک مقام پر نہیں تو شرک کس طرح ہو گیا۔ اب یہ ایک
حقیقت ہے کہ مسلمان رسول کریم ﷺ سے جو محبت رکھتے ہیں اس کی کسی اور نبی کے ماننے
والوں میں نظیر نہیں مل سکتی ۔ اور جو سچے مؤمن ہوں ان کا دل تو اللہ تعالیٰ اتنا وسیع بنا دیتا ہے کہ ان
کی محبت زمین و آسمان پر حاوی ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ایک موٹی بات دیکھ لو۔ حضرت عیسی علیہ السلام
پر جب ایک ابتلاء کا وقت آیا تو ان کے تمام حواری بھاگ گئے بلکہ ایک نے تو آپ پر لعنت ڈالی
اور کہا کہ میں نہیں جانتا مسیح کون ہے۔ مگر رسول کریم ﷺ پر کوئی تکلیف کا وقت نہیں آیا جب کہ
صحابہؓ نے اپنے خون نہ بہا دیئے ہوں ۔ بدر کی جنگ کا جب وقت آیا تو رسول یا تو رسول کریم
مہاجرین اور انصار کو اکٹھا کیا اور فرمایا اے لوگو ! مجھے مشورہ دو کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔ اس کی
ضرورت یہ پیش آئی کہ جبر کی کہ جب رسول کریم ﷺ مدینہ میں تشریف لائے تو ائے تو انصار نے آپ سے ،
رض
نے تمام
یہ
معاہدہ کیا تھا کہ اگر مدینہ میں آ کر کوئی دشمن حملہ کرے گا تو ہم آپ کی مدد کریں گے لیکن اگر باہر جا
کر کسی دشمن سے مقابلہ کرنا پڑا تو ہم اس بات کے پابند نہیں ہوں گے کہ آپ کی ضرور مدد کریں ۔
اس موقع پر چونکہ ایک ایسی جنگ تھی جس میں مدینہ سے باہر دشمن کا مقابلہ ہونا تھا اس لئے
آپ نے سمجھا کہ ممکن ہے انصار کا اس موقع پر اس معاہدہ کی طرف خیال چلا جائے ۔ پس
آپ نے ان کا ارادہ معلوم کرنے کیلئے فرمایا اے لوگو ! مجھے مشورہ دواس پر مہاجرین ایک
ایک کر کے کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ مشورہ کیا ؟ آپ چلیں اور جنگ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ مگر جب بھی کوئی مہاجر با مہاجر بیٹھ جاتا رسول کریم ﷺ پھر فرماتے ۔ على الله
اے لوگو ! مجھے مشورہ دو۔ انصار اس وقت تک خاموش تھے کیونکہ وہ خیال کرتے تھے کہ اگر ہم نے
کہہ دیا کہ ضرور لڑنا چاہئے تو مہاجرین کہیں یہ خیال نہ کریں کہ یہ لوگ ہمارے بھائیوں اور رشتے
داروں کو مروانا چاہتے ہیں ۔ پس وہ اس وقت تک خاموش رہے مگر جب رسول کریم ﷺ نے
بار بار فرمایا کہ لو گو مشورہ دو تو ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا یا رَسُولَ اللهِ!
شاید آپ کی مراد ہم سے ہے آپ نے فرمایا ہاں ۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ شاید آپ کی
مراد معاہدہ سے ہے جو ہم نے آپ کی مدینہ کی تشریف آوری کے متعلق کیا تھا آپ نے فرمایا
ہاں ۔ انہوں نے کہا یا رَسُولَ اللهِ! جس وقت یہ معاہدہ ہوا تھا اس وقت ہم نے آپ کی شان کو
پورے طور پر پہچانا نہیں تھا اور غلطی سے یہ معاہدہ کر لیا مگر اس کے بعد جب آپ ہم میں رہے تو
ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کی کیا شان ہے ۔
معاہدے کا
سمندر کی
پس اب اس مع ے کا کوئی سوال ہی نہیں ، ، سا۔ سامنے سمندر رتھا تھا انہوں ان نے اس سمند
طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اگر آپ حکم دیں کہ اس سمندر میں گود جاؤ تو ہم
اپنے گھوڑے اس سمندر میں ڈالنے کیلئے تیار ہیں اور يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ جنگ کا کیا پوچھتے
ہیں۔ خدا کی قسم ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں گے اور
بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ
گزرے سے
پھر ان کی محبت کا یہ حال تھا کہ جب بدر کے میدان میں پہنچے تو صحابہ نے ایک اونچی جگہ بنا
صلى علی
کر رسول کریم ﷺ کو وہاں بٹھا دیا اور پھر انہوں نے ایک دوسرے ے سے سے مشورہ مشو کر کے کے در دریافت کیا
کہ سب سے زیادہ تیز رفتار اوٹنی کس کے پاس ہے۔ چنانچہ سب سے زیادہ تیز رفتار اونٹنی لیکر
انہوں نے رسول کریم ﷺ کے قریب باندھ دی ۔ رسول کریم ﷺ نے اسے دیکھا تو فرمایا یہ
کیا ہے؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ہم تھوڑے ہیں اور دشمن بہت زیادہ ہے ہم ڈرتے ہیں
کہ کہیں ہم تمام کے تمام اس جگہ شہید نہ ہو جائیں ، ہمیں اپنی موت کا تو کوئی غم نہیں يَا رَسُولَ اللهِ!
ہمیں آپ کا خیال ہے کہ آپ کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔ ہم اگر مر گئے تو اسلام کو کچھ نقصان نہیں ہو گا
لیکن آپ کے ساتھ اسلام کی زندگی وابستہ ہے پس ضروری ہے کہ ہم آپ کی حفاظت کا سامان کر
دیں۔ يَا رَسُولَ اللهِ! حضرت ابوبکر کو ہم نے آپ کی حفاظت کیلئے مقرر کر دیا ہے اور یہ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
ایک نہایت تیز رفتار اونٹنی آپ کے قریب باندھ دی ہے۔ اگر خدانخواستہ ایسا وقت آئے کہ ہم
ایک ایک کر کے یہاں ڈھیر ہو جائیں تو يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ اونٹنی موجود ہے اس پر سوار ہو جائیے
اور مدینہ پہنچ جائیے ۔ وہاں ہمارے کچھ اور بھائی موجود ہیں انہیں معلوم نہ تھا کہ جنگ ہونے والی
ہے اگر معلوم ہوتا تو وہ بھی ہمارے ساتھ شامل ہوتے ۔ آپ ان کے پاس پہنچ جائیے وہ آپ کی
حفاظت کریں گے اور دشمن کے شر سے آپ محفوظ رہیں گے۔ کے یہ کتنی شان شاندار قربانی ہے :
ہے جو صحابہ
رم
نے پیش کی ۔ اس کے مقابلہ میں کیا نمونہ ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے پیش کیا
اور کون کہہ سکتا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کے صحابہ کی محبت کی گرد کو بھی پہنچے تھے ۔
رم
صلى الله
پس یقیناً صحابہ رسول کریم علی سے بہت زب زیادہ محبت ر رکھتے تھے مگر وہ مشرک نہیں ہو گئے
تھے کیونکہ خدا کی وہ محبت جو رسول کریم ﷺ نے ان کے دلوں میں قائم کی تھی وہ اس سے بھی
بہت اونچی اور بہت بلند تھی ۔ پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں جتنی محبت خدا سے کی
جاتی تھی اتنی ہی محبت رسول کریم ﷺ سے کی جائے تو بھی یہ شرک نہیں ہو سکتا کیونکہ رسول
صلى الله
صلى الله
عروس
کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ کی محبت کا معیار اور زیادہ بلند کر دیا اور اس کو اتنا اونچا کر دیا کہ آپ کی
محبت بھی اس کے مقابلہ میں بیچ ہو جاتی ہے ۔ پس آج رسول ج رسول کریم ﷺ سے اتنی محبت کرنا جتنی
حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں خدا سے کی جاتی تھی شرک نہیں ۔ کیونکہ خدا کی محبت آج اور
زیادہ بلند ہو چکی ہے لیکن اگر حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں کوئی حضرت عیسی علیہ السلام سے
اتنی محبت کرتا جتنی وہ خدا سے کرتا تھا تو یہ شرک ہوتا ۔ جیسے آج کوئی رسول کریم ﷺ سے اتنی محبت
کرے جتنی وہ خدا سے کرتا ہے تو یہ شرک ہے ، یہی حال نبوت کا ہے ۔
صلى
ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کا درجہ ہر روز بڑھتا ہے اور کوئی دن آپ پر ایسا نہیں
آتا جب آپ پہلے مقام سے اور زیادہ آگے نہیں نکل جاتے ۔ چنانچہ میں نے جس وقت یہ تقریر
شروع کی تھی اس وقت رسول کریم ﷺ جس مقام قرب پر فائز تھے میں یقین رکھتا ہوں کہ اس
صلى الله وقت وہ اس مقام سے بہت زیادہ آگے نکل چکے ہیں ۔ کوئی لمحہ ایسا نہیں جس میں رسول کریم ما
له
صلى الله
عل وسام
کے درجہ میں ترقی نہیں ہوتی اور کوئی وقت ایسا نہیں جب آپ کے مدارج بلند نہیں ہوتے مگر
ہمارے مخالف کنویں کے مینڈک کی طرح یہ خیال کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ تیرہ سو سال
سے ایک مقام پر بیٹھے ہوئے ہیں حالانکہ آپ روز بروز درجہ میں بڑھ رہے ہیں اور جب ہر لمحہ
آپ کے درجات میں ترقی ہو رہی ہے تو لازماً آپ کا پیرو بھی درجات میں ترقی کرتا جائے گا ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
اور آپ کے نقش قدم پر چلتا ہوا ان مقامات سے گزرتا جائے گا جن مقامات سے آپ گزر چکے
ہیں اور ہیں لیکن آپ کا پیرو اور
نقش قدم پر چلنے کا دعوی کرتے ہوئے وہ کبھی آپ کے برابر نہیں ہو سکتا اور
نہ آپ سے آگے بڑھ سکتا ہے کیونکہ آپ کے درجات میں ہر لمحہ ترقی ہو رہی ہے اور آپ کا متبع
اور پیر و جتنا بھی آگے بڑھے گا وہ بہر حال آپ کے پیچھے ہی رہے گا اسی لئے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام با وجود نبوت کے مقام پر فائز ہونے کے کبھی آپ کے برابر نہیں ہو سکتے کیونکہ آپ نے
یہ مقام آپ کی کامل پیروی سے حاصل کیا ہے۔ یہی مضمون ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اس شعر میں بیان فرمایا :-
ہم ہوئے خیر ام تجھ سے ہی اے خیر رسل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
صلى الله
یعنی اے محمد رسول اللہ علیہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو نبی کس طرح ہو گیا میں تو نبی اس لئے
وسلام
ہوا کہ تو خیر رسل ہے تو جتنا جتنا آگے بڑھتا ہے اتنا اتنا میں بھی بڑھتا چلا جاتا ہوں ۔ پس تو آگے
ہے اور میں پیچھے ۔ مگر مولوی کہتے ہیں کہ یہ شرک فی النبوۃ ہو گیا ۔ حالانکہ یہ شرک کس طرح ہو گیا ۔
جب کہ تیرے مقام کو میں حاصل ہی نہیں کر سکتا اور جبکہ میری ترقی تیری ترقی پر منحصر ہے۔ پس
رسول کریم تو ہر روز بلکہ ہر لمحہ اپنے درجہ میں بڑھ رہے ہیں مگر یہ مخالف وہیں ہاتھ مار رہے
ہیں ۔ ان کی مثال ایسی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی اندھا کسی دعوت میں شریک ہوا ، اس کے ساتھ
ایک سو جا کھا بیٹھ گیا اندھے نے خیال کیا کہ یہ تو سو جا کھا ہے اور میں اندھا یہ ضرور زیادہ کھا جائے
گا ۔ چنانچہ اس نے بھی جلدی جلدی لقمے لینے شروع کر لئے تھوڑی دیر کے بعد اس نے خیال کیا
کہ میری یہ حرکت تو اس نے دیکھ لی ہو گی اور ضرور اس نے بھی اس کا کوئی علاج تجویز کر لیا ہوگا
چنانچہ یہ خیال آنے پر اس نے ایک ہاتھ سے کھانا شروع کر دیا اور دوسرے ہاتھ سے چاول
اُٹھا اُٹھا کر اپنی جھولی میں ڈالنے شروع کر دیئے اب دوسرا شخص اس اندھے کی یہ حرکت دیکھ کر
دل ہی دل میں ہنس رہا تھا اور بجائے کچھ کھانے کے وہ اس اندھے کی حرکات کو دیکھ رہا تھا۔ مگر
اس اندھے نے سمجھا کہ اس نے ضرور اب کوئی اور تجویز زیادہ کھانے کی سوچ لی ہو گی ۔ یہ خیال
آتے ہی اس نے تھالی پر ہاتھ مار کر اسے اٹھا لیا اور کہنے لگا بس اب میرا ہی حصہ ہے۔
یہی ان لوگوں کی حالت ہے نہ حقیقت کو سوچتے ہیں نہ اصلیت کو مد نظر رکھتے ہیں ۔ رسول کریم
تو کہیں پہنچ گئے اور یہ بیٹھے کہہ رہے ہیں کہ شرک فی النبوۃ ہو گیا ، شرک فی النبوۃ ہو گیا حالانکہ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
صلى الله
عروسه
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے بادشاہ چلتا ہے تو ساتھ ہی پہریدار بھی چلنے لگ جاتا ہے جب بادشاہ ٹھہرتا
ہے تو پہرہ دار بھی رک جاتا ہے اب اگر کوئی کہے کہ یہ پہرہ دار کیسا گستاخ ہے ابھی تھوڑی دیر
ہوئی جہاں بادشاہ کھڑا تھا وہاں اب یہ بھی کھڑا ہے تو وہ جاہل اور احمق ہی کہلائے گا ۔ اسی طرح
محمد رسول الله علی تو ہر گھڑی آگے بڑھ رہے ہیں اور آپ کے آگے بڑھنے کی بڑھنے کی وجہ سے ہی آپ
کے امتیوں کو ترقی ہوتی ہے مگر یہ شور مچاتے چلے جاتے ہیں کہ لہ حضرت مرزا صاحب کے دعوی
نبوت سے شرک فی النبوۃ ہو گیا ۔ تو ختم نبوت کا مسئلہ کوئی ایسا مشکل نہیں مگر لوگوں نے خواہ مخواہ اس
میں الجھن ڈال رکھی ہے۔ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ اتنا بلند ہے کہ
کوئی انسان وہاں تک نہیں پہنچ سکتا ہاں آپ کی فرمانبرداری ، آپ کی غلامی اور آپ کی
کامل اتباع میں اگر کوئی شخص نبوت کا مقام حاصل کر لے تو اس میں آپ کی ہتک نہیں کیونکہ وہ
بہر حال رسول کریم ﷺ کا غلام ہوگا ۔ پس یہ مسائل ایسے نہیں کہ جن میں کوئی پیچیدگی ہو۔ سیدھی
سادی باتیں ہیں لیکن اگر یہ باتیں بھی کسی کی سمجھ میں نہ آئیں تو وہ ایک موٹی بات دیکھ لے کہ اس
وقت دنیا میں اسلام کو عزت اور شان و شوکت حاصل ہے یا وہ کسمپرسی کی حالت میں ہے۔ اگر
اسلام اس وقت اسی شان اور اسی شوکت کے ساتھ قائم ہے جس شان اور شوکت کے ساتھ وہ
آج سے تیرہ سو برس پہلے قائم تھا تو بیشک علاج کی کوئی ضرورت نہیں لیکن اگر یہ دکھائی دے رہا ہو
کہ مسلمان قرآن سے بے بہرہ ہیں ، اس کی تعلیم سے غافل ہیں ، بادشاہتیں مسلمانوں کے ہاتھ سے
جاتی رہیں، حکومتیں ضائع ہو گئیں تو ہر شخص اپنے دل میں خود ہی سوچے اور غور کرے کہ خدا نے اس
وقت رسول کریم ﷺ کی عزت کو بلند کرنے کا کیا سامان کیا ہے۔ وہ اسلام جو رسول اسلام جو رسول کریم علی
کو اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز تھا اس پر حملے پر حملے ہو رہے ہیں مگر مسلمان کہتے ہیں کہ اس کے
علاج کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ خدا اگر کہے کہ میں کسی کو اصلاح کیلئے بھیجتا ہوں تو یہ مولوی کہنے
لگ جاتے ہیں کہ نہ نہ ہمیں کسی مصلح کی ضرورت نہیں ۔ پس اگر اسلام اچھی حالت میں ہے تو
بے شک کہہ دو کہ حضرت مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹے تھے لیکن اگر قرآن کی طرف سے
لوگوں کی توجہ ہٹ چکی ہے۔ اسلام سے وہ غافل ہو گئے ہیں اور عملی حالتوں میں وہ بالکل سُست
ہو گئے ۔ تو پھر ماننا پڑے گا کہ آپ سچے تھے اور آپ نے عین وقت پر آ کر اسلام کو دشمنوں کے
نرغہ سے بچایا۔ ورنہ اگر اس زمانہ میں بھی اسلام کی مدد کیلئے خدا تعالیٰ نے توجہ نہیں کی تو وہ کب
کرے گا ۔ آج خود مسلمان کہلانے والے اسلامی تعلیموں پر عمل چھوڑ چکے ہیں اور وہ خدا کا محبوب
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
جو اولین و آخرین کا سردار ہے اس پر عیسائی ہیں تو وہ حملے کر رہے ہیں ، ہندو ہیں تو وہ حملے کر رہے
ہیں ۔ سکھ ہیں تو وہ حملے کر رہے ہیں، وہ خدا کا رسول جو سارے انسانوں میں سے مقدس ترین
انسان ہے جو سید ولد آدم ہے اور جس کی بلندشان تک نہ کوئی پہنچا اور نہ کوئی آئندہ پہنچ سکتا ہے
اس کی عزت کو اس طرح پارہ پارہ کیا جا رہا ہے کہ گویا اس کی کوئی قیمت ہی نہیں یہی وہ حالات
تھے جن کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی غیرت بھڑ کی اور اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہر
اس ہاتھ کو توڑ دیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اُٹھا، ہر اس زبان کو کاٹ دیا جس نے
محمد رسول اللہ ﷺ کے خلاف بد زبانی اور بدگوئی کا ارادہ کیا اور آئندہ بھی ہر وہ ہاتھ توڑ دیا
جائے گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اُٹھے گا اور ہم جانتے ہیں کہ جس شخص کے دل
میں رسول کریم کی ایک ذرہ بھر بھی محبت ہے وہ آج نہیں تو کل ہمارے پاس آئے گا ہم سپاہی ہیں
جو محمد رسول اللہ ﷺ کے سامنے آپ کی حفاظت کے لئے کھڑے ہیں جس طرح انصار نے کہا تھا
ك يَارَ سُولَ اللہ ! ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دائیں بھی لڑیں
گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا
نہ گزرے اسی طرح ہم آپ کے آگے بھی لڑ رہے ہیں اور آپ کے پیچھے بھی لڑ رہے ہیں ، آپ
کے دائیں بھی لڑ رہے ہیں اور آپ کے بائیں بھی لڑ رہے ہیں ۔ ہمارے آدمی دنیا کے ہر ملک
میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس لئے پھیلے ہوئے ہیں کہ تا محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت دنیا میں قائم
کریں ۔ پس وہ لوگ جو ہم پر تیر چلاتے ہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ وہ بے شک تیر چلاتے چلے
جائیں ہم ان کے تیروں سے ڈرنے والے نہیں ۔ بیشک وہ اس وقت زیادہ ہیں اور ہم تھوڑے مگر
ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر وہ شخص جس کہ ہر وہ شخص جس کے دل میں رسول کریم ﷺ کی ذرہ بھر بھی محبت ہے وہ آج
صلى الله
صلى الله
صلى الله۔
عل وسه
عاشق نہیں کہلا
نہیں تو کل ہم سے ضرور آ ملے گا اور جو ہم سے نہیں ملتا و ملتا وہ رسول کریم ﷺ کا سچا عاشق نہ
سکتا۔ اس کا دل مردہ ہے اور مردہ کولیکر ہم نے کیا کرنا ہے۔
( الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۵۸ء )
MACDONALD JAMES RAMSI ا میکڈانلڈ جیمز ریمزی
(۱۸۶۶ء تا ۱۹۳۷ء) برطانیہ کی لیبر پارٹی کا سیاستدان ۔ ۱۹۰۰ء میں لیبر پارٹی کا پہلا
سیکرٹری بنا۔ ۱۹۰۶ء میں پارلیمنٹ کا رکن بنا ۲۲ جنوری ۱۹۲۴ء کو وزیر اعظم بنا۔ وہ برطانیہ

انوار العلوم جلد ۱۵
بانی عسلسلہ احمد یہ کوئی نیا دین نہیں لائے
کا پہلا سوشلسٹ وزیر اعظم تھا ۔ ۹ ماہ تک وزیر اعظم رہا۔ ۱۹۲۹ء میں دوبارہ وزیر اعظم بنا۔
وہ برطانیہ کا پہلا وزیر اعظم تھا جس نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے ہوائی جہاز استعمال
کیا۔ اس کے عہد میں برصغیر پاک و ہند کا سیاسی مسئلہ حل کرنے کے سلسلہ میں لندن میں تین
گول میز کانفرنسیں منعقد ہوئیں ۔ ایک سمندری سفر کے دوران اس کا انتقال ہوا۔
(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۶۷۳ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء )
مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲، ۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۵ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ

آج 10 میں سے 10 باقی