سیر روحانی (۱)

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 6

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
اُن کے لباس نہیں ہو سکتے ۔ اسی حیرت اور استعجاب کے عالم میں قرآنی آثار قدیمہ کے ایک
کمرہ میں داخل ہو گیا اور وہاں جو میں نے اُن کا لباس دیکھا ، اُس کی چمک اور خوبصورتی دیکھ کر
میری آنکھیں خیرہ رہ گئیں، چنانچہ میں نے انعام رکوع ۱۰ میں قرآنی آثار قدیمہ کا ایک کمرہ
دیکھا جس میں لکھا تھا۔ وَتِلْكَ حُجَّتُنَا اتيتهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ
نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مِّن نَّشَاءُ، إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَقَ وَ
يَعْقُوبَ كُلَّا هَدَيْنَا وَنُوحًا هَدَيْنَا مِن قَبْلُ وَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ
وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَ يُوسُفَ وَمُوسَى وَهُرُونَ، وَكَذَلِكَ نَجْزِى
الْمُحْسِنِينَ - وَ زَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَ عِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِينَ -
وَاسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوْطَاء وَ كُلَّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ
ومن أبائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ وَ اجْتَبَيْنَهُمْ وَهَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيمٍ - ذلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِي بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ
وَلَوْ اشْرَكُوا الحَبِطَ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - أُولَئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ
الكتب والحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَإِن يَكْفُرُ بِهَا هَؤُلاء فَقَدْ وَ كَلْنَا
بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِمَا يَكْفِرِينَ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَيَهُذَيهُمُ
اقْتَدِهُ ، قُلْ لَا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِينَ ٥ کہ یہ
ہمارے دلائل اور نشانات تھے جو ہم نے ابراہیم کو اُس کی قوم کے خلاف بخشے اور ہم جس کے
چاہتے ہیں درجے بلند کر دیتے ہیں ۔ تیرا رب بڑی حکمت سے کام کرنے والا اور تمام باتوں کو
بخوبی جاننے والا ہے ۔ ہم نے ابراہیم کو اسحق اور یعقوب دیئے اور اُن کو ہدایت دی اسی طرح
اس سے قبل نوح کو بھی ہم نے ہدایت دی۔ پھر ابراہیم کی ذریت میں سے داؤد،سلیمان ،
ایوب، یوسف ، موسیٰ اور ہارون ہوئے اور ہم اسی طرح نیک لوگوں کو جزاء دیا کرتے ہیں ،
اسی طرح زکریا ، یحی ، عیسی اور الیاس یہ سارے نیک لوگ تھے اور اسمعیل ، الیسع ، یونس اور
لوط ان سب کو ہم نے دنیا پر عزت اور بزرگی بخشی اور اُن کے باپ دادوں میں سے اُن کی
ذریت اور اُن کے بھائیوں میں سے بھی ہم نے کئی لوگوں کو چنا اور انہیں سیدھا راستہ دکھایا۔
یہ ہدایت ہے اللہ تعالیٰ کی جس کے ذریعہ وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا
ہے۔ اگر یہ لوگ مشرک ہوتے یا خراب ہوتے تو یقیناً یہ اپنے مقصد میں ناکام رہتے ۔ یہ وہ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب دی اور حکم بخشا اور نبوت عطا فرمائی ۔ اگر ان لوگوں کے بعض
منکر ہیں تو یقیناً ہم نے ایسے لوگ بھی بنا دیئے ہیں جو ان کی قدر و عظمت کو سمجھتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ
ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی ۔ پس اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے
ہیں تو بیشک وہی کام کر ۔ کیونکہ انہوں نے کوئی کام ہدایت کے خلاف نہیں کیا اور لوگوں سے
کہدے کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا ، یہ قرآن تو دنیا کے لئے نصیحت اور ہدایت کا ذریعہ
ہے ۔ اگر لوگ ان باتوں کو مان لیں گے تو اس میں اُن کا اپنا فائدہ ہے اور اگر انکار کریں گے تو
اس کا نقصان بھی اُنہیں ہی برداشت کرنا پڑیگا۔
اب قرآن تو یہ کہتا ہے کہ یہ سب لوگ نیک اور راستباز تھے ، مگر جب میں نے غیر مذاہب
کی تعلیموں کو دیکھا تو مجھے ان میں نظر آیا کہ کوئی کہہ رہا ہے ابراہیم نے جھوٹ بولامیں نے ایک
نظر اس الزام پر ڈال کر جب قرآن کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ قرآن اس کی تردید کر رہا ہے،
اسی طرح پُرانے آثار میں اسحاق اور یعقوب کے متعلق عجیب عجیب قصے پائے جاتے ہیں ، اسحاق
کے متعلق بھی کہا جاتا ہے کہ اُس نے جھوٹ بولا اور یعقوب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے
فریب یب سے نبوت ذت حاصل حام کی ، مگر یہاں آ کر دیکھا تو مجھے مجھے معلوم ہوا کہ اسحاق اور یعقوب میں کوئی
نقص نہ تھا ۔ اسی طرح نوح کے متعلق جب میں نے بائبل کے مطابق اس کے آثار کو دیکھا تو
وہاں مجھے یہ نظر آیا کہ نوح شراب پیا کرتا تھا ، داؤد کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ قاتل اور خونریز
تھا ، مگر قرآنی آثار قدیمہ میں مجھے ان میں سے کوئی بات دکھائی نہ دی، بلکہ اس کے برعکس یہ لکھا
ہوا پایا کہ یہ لوگ معصوم تھے انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسی طرح سلیمان کے متعلق کہا جاتا ہے
کہ انہوں نے کفر کیا ، ایوب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے بے صبری دکھائی، یوسف کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چور تھا۔ اسی طرح موسیٰ کے متعلق کئی قسم کے اعتراض کئے جاتے ہیں اور
ہارون کے متعلق تو کھلے طور پر کہا جاتا ہے کہ اس نے بنی اسرائیل کے سامنے بچھڑا بنا کر رکھ دیا اور
انہیں کہا کہ یہی تمہارا خدا ہے یہی حال زکریا ، یحییٰ ، عیسی ، الیاس ، اسمعیل ، الیسع ، یونس اور لوط
وغیرہ کا ہے اور کرشن ، رامچندر اور زرتشت کے اپنے قومی آثار قدیمہ بھی اُن کے متعلق ایسی
ہی روشنی ڈالتے ۔ ڈالتے ہیں جو اُن کو اچھی شکل میں پیش نہیں کرتے اور میں نے دیکھا کہ ان کے لباس جو ن
لوگ بتاتے ہیں وہ نہایت پھٹے پرانے اور میل کچیل سے بھرے ہوئے تھے مگر جب قرآن کریم
کے آثار قدیمہ کے کمروں کو میں نے دیکھا تو ان میں ہر نبی کا لباس نہایت صاف ستھرا اور پاکیزہ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
دکھائی دیا ۔ پھر میں نے اپنی نظر اُوپر اُٹھائی تو اس کمرہ کے دروازہ پر ایک بورڈ لگا ہوا تھا اور
اس پر لکھا تھا۔ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَيَهُدُهُمُ اقْتَدِهُ یہ لوگ بڑے
صاف ستھرے اور پاکیزہ تھے ۔ اُنہوں نے کوئی بات ہمارے حکم کے خلاف نہیں کی ۔ پس جس
بات کے متعلق بھی تمہیں یقینی طور پر پتہ لگ جائے کہ وہ ان انبیاء میں سے کسی نے کی ہے اُس پر
بغیر کسی خدشہ کے فوراً عمل کر لیا کرو کیونکہ وہ ضرور اچھی ہوگی ۔
(۲) جنتر منتر
دوسری سیر میں نے جنتر منتر کی کی ۔ جنتر منتر ایک رصد گاہ کا نام ہے جہاں اجرامِ فلکی کے
نقشے بنے ہوئے ہیں ۔ اسی طرح بعض بلند جگہیں بنی ہوئی ہیں جہاں سے ستاروں اور اُن کی
گردشوں کا اچھی طرح معائنہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ رصد گا ہیں تین کام دیتی تھیں ۔
اول: علم ہیئت اور حساب اوقات کی صحیح معلومات حاصل کرنا ۔
دوم اپنے خیال کے مطابق علم غیب دریافت کرنا۔
ستاروں کے بداثرات سے بچنے کی کوشش کرنا۔
سوم:
یہ نہایت خوشنما جگہ ہے اور لوگ اسے ایک پُرانے زمانہ کی یادگار سمجھ کر دیکھنے کے لئے
آتے رہتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ محمد شاہ بادشاہ کے وقت میں مہا راجہ جے پور نے اسے تعمیر کرایا
تھا۔ میں نے کہا اس چھوٹے سے نقشہ نقشہ کی تو لوگ قدر کرتے ہیں اور اس کے بنانے والے وا۔ کو
عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لیکن کبھی بھی وہ اس حقیقی جنتر منتر کی طرف نگاہ نہیں اُٹھاتے
جس کا یہ نقشہ ہے اور نہ اس کے بنانے والے کی صنعت کی عظمت کا اقرار کرتے ہیں ۔ مٹی اور پتھر
کی اگر کوئی دوا : وئی دواینٹیں لگا دے تو کہہ اُٹھتے ہیں واہ واہ ! اُس نے کسقد رعظیم الشان کارنامہ سرانجام
دیا لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ وہ کتنی عظیم الشان طاقتوں کا مالک خدا ہے جس نے اس جنتر منتر سے
کروڑوں درجے بڑا ایک اور جنتر منتر بنایا اور نہ صرف اس نے اتنا بڑا نقشہ بنایا بلکہ اس نقشہ کا
دیکھنا بھی ممکن کر دیا کیونکہ قرآن کریم میں اصل نقشہ کی سیر کا بھی امکان پیدا کیا گیا ہے میں نے
اس غرض کے لئے سورہ انعام کو دیکھا تو وہاں یہ لکھا ہوا پایا۔ وَكَذَلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ
مَلَكُوتَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوْقِنِین ۵۸ کہ اسی طرح ہم نے
ابراہیم کو زمین و آسمان کے اسرار کھول کر دکھائے تا کہ وہ علم میں ترقی کرے اور ہماری قدرتوں

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
پر یقین لائے ۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے یہ امر کھول کر بیان کر دیا ہے کہ میں نے ابراہیم کو اصل جنتر منتر
کی سیر کرا دی اور زمین و آسمان کا نقشہ اسے دکھا دیا۔ پھر یہیں پر بس نہیں بلکہ قرآن کریم کی امداد
کے ذریعہ ان جنتروں منتروں پر انسان كُليةً حاوی ہو جاتا ہے اور کوئی چیز اس کے احاطہ اقتدار
سے باہر نہیں رہتی چنانچہ فرماتا ہے دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْن او ادنی ۵۹ کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے اپنی طرف اُٹھایا اور سورج ، چاند، ستاروں سب کی سیر کرا تا ہؤا
آپ کو اتنا قریب لے گیا کہ کوئی فاصلہ درمیان میں رہا ہی نہ۔ پس میں نے دیکھا کہ وہ باتیں
جن کی تلاش میں لوگ سالوں سر گردان رہتے ہیں اور پھر بھی ناکام و نامراد رہتے ہیں وہ قرآن
کریم کی اتباع میں ایسی آسانی سے حاصل ہو جاتی ہیں کہ نہ صرف اپنی خواہشات کو انسان پورا
ہوتا دیکھ لیتا ہے بلکہ اور بھی ہزاروں قسم کے علوم اُسے حاصل ہو جاتے ہیں مگر آہ ! لوگ
معمولی اینٹوں کے بنائے ہوئے جنتر منتر کی تو قدر کرتے ہیں مگر وہ اس جنتر منتر کی طرف آنکھ اُٹھا
کر بھی نہیں دیکھتے جو ان کو ہزاروں فوائد سے متمتع کر سکتا ہے ۔
قرآنی رصد گاہ میں ستاروں کے بداثرات سے بچنے کا علاج پھر میں نے
کہا لوگ
رصد گا ہیں اس لئے بناتے ہیں کہ وہ ستاروں کے بداثرات کا علم حاصل کر کے ان سے بچ سکیں مگر
قرآنی رصد گاہ میں بھی ستاروں کے بداثرات سے بچنے کا کوئی علاج ہے یا نہیں ۔ میں نے جب
دیکھا تو قرآن میں مجھے اس کا بھی علاج نظر آ گیا ، آخر لوگ ستاروں کے بداثرات سے بچنے کی
کیوں کوشش کرتے ہیں؟ اسی لئے کہ کہیں ان پر کوئی تباہی نہ آ جائے ۔ اب آؤ ہم دیکھیں کہ کیا
تباہیوں سے بچنے کا قرآن کریم نے بھی کوئی علاج بتایا ہے یا نہیں ؟ اس مقصد کیلئے جب ہم قرآن کریم
پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ گر بھی قرآن کریم میں بیان ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ الا مانَ أَوْلِيَاءَ اللهِ لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ
امَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
لا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ ، ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ 10 میں نے دہلی میں
دیکھا کہ بالکل لغوا اور فضول جنتر منتر ہیں جن کا مصائب کے دور کرنے پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا مگر
اس کے مقابلہ میں قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ دُکھوں اور تکلیفوں سے بچنے کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ
خدا کے دوست بن جاؤ پھر جس ستارے کا بھی بدا ثر تم پر ہو سکتا ہو اُس کو خدا خود دور کر دیگا، تمہیں

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
گھبرانے اور فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے ، تمام جنترم تمام جنتر منتر اُس کے قبضہ میں ہے اگر وہ دیکھے گا دیکھے گا کہ
سورج کے کسی اثر کی وجہ سے تمہیں نقصان پہنچنے والا ہے تو وہ اس کے بداثر سے تمہیں بچالے گا ،
اگر دیکھے گا کہ چاند کی کسی گردش سے تم پر تباہی آنیوالی ہے تو وہ خود اس تباہی سے تمہیں محفوظ رکھے
گا، تم ماش اور جو پر پڑھ پڑھ کر کیا پھونکتے ہو؟ تم اللہ تعالیٰ سے دوستی لگاؤ جب تمہاری اس سے
دوستی ہو جائے گی تو مجال ہے کہ اُس کے گئے تمہیں کچھ کہ سکیں ۔ پس میں نے جب قرآنی رصد گاہ
میں سے اس علاج کو دیکھا تو میرے دل نے کہا واقعہ میں وہ بالکل فضول طریق ہیں جو لوگوں نے
ایجاد کر رکھے ہیں کیوں نہ اس رصد گاہ کا جو اصل مالک ہے اور جو زندہ اور طاقتور خدا ہے اس
سے دوستی لگائی جائے۔ اگر مریخ کی کسی چال کا ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہوگا تو خدا خود اس کا علاج
کرے گا ۔ ہم میں ذاتی طور پر یہ کہاں طاقت ہے کہ ہم تمام ستاروں کے بداثرات سے بچ
سکیں ۔ اگر بالفرض ایک ستارے کے بداثر سے ہم نکل بھی گئے تو ہمیں کیا پتہ کہ کوئی اور ستارہ
ہمیں اپنی گردش میں لے آئے ۔ پس یہ بالکل غلط طریق ہے کہ انسان ایک ایک ستارہ کے بداثر
سے بچنے کی کوشش کرے اصل طریق وہی ہے جو قرآن کریم نے بتایا کہ انسان ان ستاروں کے
مالک اور خالق سے دوستی لگا لے پھر کسی ستارے کی مجال نہیں کہ وہ انسان پر بداثر ڈال سکے ۔
ایک بزرگ کا قصہ قصہ مشہور ہے کہ کوئی بزرگ تھے ان کے پاس ایک دفعہ ایک طالبعلم
آیا جو دینی علوم سیکھتا رہا، کچھ عرصہ پڑھنے کے بعد جب وہ اپنے وطن
واپس جانے لگا تو وہ بزرگ اس سے کہنے لگے میاں! ایک بات بتاتے جاؤ۔ وہ کہنے لگا دریافت
کیجئے میں بتانے کے لئے تیار ہوں ۔ وہ کہنے لگے اچھا یہ تو بتاؤ کہ تمہارے ہاں شیطان بھی ہوتا
ہے؟ وہ کہنے لگا حضور ! شیطان کہاں نہیں ہوتا شیطان تو ہر جگہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا اچھا جب تم
نے خدا تعالیٰ سے دوستی لگانی چاہی اور شیطان نے تمہیں ورغلا دیا تو تم کیا کرو گے؟ اُس نے کہا
میں شیطان کا مقابلہ کروں گا ۔ کہنے لگے فرض کرو تم نے شیطان کا مقابلہ کیا اور وہ بھاگ گیا، لیکن
پھر تم نے اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے لئے جد و جہد کی اور پھر تمہیں شیطان نے روک لیا تو
کیا کرو گے؟ اس نے کہا میں پھر مقابلہ کرونگا۔ وہ کہنے لگے اچھا مان لیا تم نے دوسری دفعہ بھی
اُسے بھگا دیا لیکن اگر تیسری دفعہ وہ پھر تم پر حملہ آور ہو گیا اور اس نے تمہیں اللہ تعالیٰ کے قرب کی
طرف بڑھنے نہ دیا تو کیا کرو گے؟ وہ کچھ حیران سا ہو گیا مگر کہنے لگا میرے پاس سوائے اس کے
کیا علاج ہے کہ میں پھر اُس کا مقابلہ کروں ۔ وہ کہنے لگے اگر ساری عمر تم شیطان سے مقابلہ ہی

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
کرتے رہو گے تو خدا تک کب پہنچو گے ۔ وہ لا جواب ہو کر خاموش ہو گیا ۔ اس پر اس بزرگ نے
کہا کہ اچھا یہ تو بتاؤ اگر تم اپنے کسی دوست سے ملنے جاؤ اور اُس نے ایک کتا بطور پہرہ دار رکھا
ہوا ہو، اور جب تم اس کے دروازہ پر پہنچنے لگو تو وہ تمہاری ایڑی پکڑلے تو تم کیا کرو گے؟ وہ کہنے
لگا کتے کو مارونگا اور کیا کرونگا ۔ وہ کہنے لگے فرض کرو تم نے اُسے مارا اور وہ ہٹ گیا، لیکن اگر
دوبارہ تم نے اُس دوست سے ملنے کیلئے اپنا قدم آگے بڑھایا اور پھر اُس نے تمہیں آ پکڑا تو کیا
کرو گے؟ وہ کہنے لگا میں پھر ڈنڈا اٹھاؤ نگا اور اُسے ماروں گا انہوں نے کہا اچھا تیسری بار پھر وہ
تم پر حملہ آور ہو گیا تو تم کیا کرو گے؟ وہ کہنے لگا اگر وہ کسی طرح باز نہ آیا تو میں اپنے دوست کو آواز
دونگا کہ ذرا باہر نکلنا یہ تمہارا گتا مجھے آگے بڑھنے نہیں دیتا اسے سنبھال لو۔ وہ کہنے لگے بس یہی گر
شیطان کے مقابلہ میں بھی اختیار کرنا اور جب تم اس کی تدابیر سے بچ نہ سکو تو خدا سے یہی کہنا کہ وہ
اپنے کتے کو روکے اور تمہیں اپنے قُرب میں بڑھنے دے یہی نسخہ اللہ تعالیٰ نے اس جگہ بیان کیا ہے
وہ فرماتا ہے ۔ الا ان اولياء اللهِ لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
اے بڑی بڑی رصد گا ہیں اور جنتر منتر بنانے والو ! تم ستاروں کی گردش سے ڈر کر جنتر منتر
کی پناہ کیوں ڈھونڈتے ہو، تم اُس کا ہاتھ کیوں نہیں پکڑ لیتے جس کے قبضہ قدرت میں یہ تمام
چیزیں ہیں ۔ اگر تم اُس سے دوستی لگا لو تو تمہیں ان چیزوں کا کوئی خطرہ نہ رہے اور ہر تباہی اور
مصیبت سے بچے رہو ۔ یہ علاج ہے جو قرآن کریم نے بتایا ہے ۔ رصد گا ہوں اور جنتر منتر کا علاج
تو بالکل ظنی ہے مگر یہ وہ علاج ہے جو قطعی اور یقینی ہے ۔
قرآنی رصد گاہ سے علم غیب کی دریافت دوسری بات جس کی وجہ سے لوگ ستاروں کی طرف توجہ کرتے ہیں علم غیب
کی دریافت ہے سو یہ بات بھی حقیقی طور پر قرآنی رصد گاہ سے ہی حاصل ہوتی ہے باقی سب
ڈھکوسلے ہیں، چنانچہ میں نے دیکھا کہ اس رصد گاہ کے قوانین میں لکھا ہوا تھا ۔ قُل لَّا يَعْلَمُ
من فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللهُ، وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ
يُبْعَثُونَ - بَلِ الرَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ تدبَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِنْهَا
بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوت الى فرماتا ہے زمین و آسمان میں سوائے خدا کے اور کوئی غیب
نہیں جانتا ۔ یعنی مصفی علم غیب صرف خدا تعالیٰ کو ہے اور یہ لوگ جو ستاروں کے پرستار ہیں اور
انہیں دیکھ کر غیب کی خبریں بتانے کے دعویدار ہیں یہ تو اپنی ترقی کا زمانہ بھی نہیں بتا سکتے اور اتنی

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
صلى الله
بات بھی نہیں جانتے کہ ان کی قوم کب ترقی کریگی ۔ یہ برابر تباہ ہوتے جا رہے ہیں مگر نہیں جانتے
کہ ان کی تباہی کب دُور ہو گی ۔ اس کے مقابلہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو پہلے اکیلا تھا آج
بہتوں کا سردار بنا ہو ا ہے اگر انہیں ستاروں سے علم غیب حاصل ہو سکتا ہے تو کیوں یہ اپنی ترقی
کا زمانہ نہیں بتا سکتے اور کیوں محمد ﷺ کی ترقی کو جو ستاروں سے عا اسے علم غیب حاص غیب حاصل کرنے کا قائل نہیں
روک نہیں دیتے ؟ جب یہ اپنی ترقی کا زمانہ بھی نہیں بتا سکتے تو انہوں نے اور کونسی غیب کی خبر بتانی
ہے۔ پھر فرمایا یہ تو دنیا کی بات ہے بَلِ الرَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ - بَعْدَ الْمَوْتِ کی
حالت کے متعلق یہ علم سے بالکل خالی ہیں اور حق بات تو یہ ہے کہ یہ اندھوں کی طرح تخمینے کرتے
ہیں جو کبھی غلطی کرتا اور کبھی ٹھیک راستہ پر چلتا ہے ۔ جس طرح اندھے کے ہاتھ کبھی لکڑی آ جاتی
ہے اور کبھی سانپ ، اسی طرح ان کو بھی کبھی کوئی ایک آدھ بات درست معلوم ہو جاتی ہے اور کبھی
حق سے دور باتوں کو سچ سمجھ کر یہ پکڑ لیتے ہیں۔
جب مجھے یہ آیت معلوم ہوئی تو میں نے کہا کہ اگر مصفی علم غیب صرف خدا تعالیٰ کے پاس ہی ہے
تو ہمیں اس کا کیا فائدہ ہوا؟ اٹکل پچھ والے کو تو پھر بھی کبھی لکڑی مل جاتی ہے مگر ہم تو اس طرح انکل بچو
والے فائدہ سے بھی محروم ہو گئے ۔ اس پر میں نے دیکھا کہ قرآن نے میرے اس شبہ کا بھی جواب
دے دیا اور اس نے فرمایا۔ عَلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى
من رسول ا کہ ہم نے یہ علم غیب صرف اپنے پاس ہی نہیں رکھا بلکہ ہم کبھی اپنے بندوں کو اس
غیب سے مطلع بھی کر دیا کرتے ہیں مگر اُنہی کو جن کو ہم چن لیتے ہیں، ہر کس و ناکس کو غیب کی خبریں
نہیں بتاتے ۔
پھر میں نے کہا کہ غلبہ غیب کا بیشک نبیوں کو ہی حاصل ہو مگر عام انسانوں کو بھی تو کبھی علم غیب
کی ضرورت ہوتی ہے کیا ان کیلئے بھی کوئی راہ ہے؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ ہاں ۔ ان الذين
قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ
الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ۔
نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِيَ
انْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَعُونَ - نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ - ١٣
جنہوں نے یہ کہا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر انہوں نے لوگوں کی مخالفت کی پروا نہ کی بلکہ
استقامت سے سچے مذہب پر قائم رہے ان پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوتے ہیں جو کہتے ہیں
وہ
لوگ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
کہ کہ ڈرو نہیں اور نہ غم کرو ۔ ہم فرشتے تمہاری حفاظت کیا کریں گے، تمہاری پچھلی خطائیں معاف
ہو چکیں اور آئندہ کے لئے تمہارے ساتھ خدا کا یہ وعدہ ہے کہ وہ تمہیں جنت میں داخل کر یگا ، ہم
تمہارے دوست ہیں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ وہاں جس چیز کے متعلق بھی تمہارا جی
چاہے گا وہ تمہیں مل جائیگی اور جو کچھ مانگو گے وہ تمہیں دیا جائے گا ، یہ تمہاری مہمان نوازی ہے جو
بخشنے والے مہربان رب کی طرف سے ہے۔ اس نے تمہارا ماضی بھی درست کر دیا اور اس نے
تمہارے مستقبل کو بھی ہر قسم کے خطرہ سے آزاد کر دیا۔
منجموں کی خبروں اور الہام الہی میں فرق اس میں یہ جواب بھی آ گیا کہ ستاروں کی خبریں صرف خبریں ہوتی ہیں اور یہ
تقدیر ہوتی ہے یعنی وہ لوگ جو ستاروں کی گردشیں دیکھ کر دوسروں کو خبر میں بتایا کرتے ہیں وہ
صرف خبر بتاتے ہیں مثلاً یہ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں شخص مر جائے گا۔ اب یہ صرف ایک خبر ہے اس
میں یہ ذکر نہیں کہ وہ کسی طریق پر عمل کر کے موت سے بچ بھی سکتا ہے لیکن الہام الہی میں جہاں
انذار ہوتا ہے وہاں تبشیر بھی ہوتی ہے ۔ اگر ایک طرف یہ ذکر ہوتا ہے کہ تمہیں ترقی ملے گی تو
دوسری طرف یہ ذکر بھی ہوتا ہے کہ تمہارے دشمن ہلاک کئے جائیں گے اور پھر ان دشمنوں کو بھی
بتایا جاتا ہے کہ اگر ہمارے نبی پر ایمان لے آؤ تو تم ان آنے والی مصیبتوں سے بچ جاؤ گے لیکن
اگر مخالفت اور دشمنی پر مصر رہے تو پھر تمہاری ہلاکت یقینی ہے ۔ گویا ایک تقدیر اور قدرت ہے جو
الہام الہی میں پائی جاتی ہے مگر کسی رصد گاہ سے جو لوگ کوئی خبر معلوم کرتے ہیں اس میں کوئی
رت اور جلال کا پہلو نہیں ہوتا ۔ بسا اوقات رصد گاہ و ن رصد گاہ والا خودا۔ ا خود اپنے متعلق جب کوئی بات معلوم کرنا
چاہتا ہے تو اُسے یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ تیرا بیٹا مر جائے گا اب وہ ہزار کوشش کرے کہ کسی
طرح مجھے یہ معلوم ہو جائے کہ میں کس طرح اس مصیبت سے بچ سکتا ہوں تو اسے کسی طرح یہ
بات معلوم نہیں ہو سکتی لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف جب توجہ کی جائے تو اس قسم کے تمام عقدے حل ہو
جاتے ہیں پس وہ خبریں صرف خبریں ہوتی ہیں، لیکن الہام الہی میں قدرت اور جلال کا پہلو پایا
قدرت
جاتا ہے۔
ستاروں سے حاصل کردہ خبروں کی حقیقت پھر میں نے پوچھا کہ ستاروں سے
جو خبریں ملتی ہیں اُن کی حقیقت کیا
الصفت سے معلوم
ہوتی ہے؟ اس کے جواب میں مجھے ایک نہایت ہی لطیف بات سورة الـ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
-
ہوئی ۔ اللہ تعالٰی اس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔ وان من
شيعته لا براهيم - إذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبِ سَلِيمٍ - إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ
مَاذَا تَعْبُدُونَ - أَيْفَكًا الِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ - فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَلَمِينَ
فنظر نظرة فِي النُّجُومِ - فَقَالَ إِنِّي سَقِيمُ - فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ
فَرَاغَ إِلَى المِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَّا تَأْكُلُونَ - مَا لَكُمْ لا تَنْفِقُونَ - فَرَاغَ عَلَيْهِمْ
ضَرْبًا بِالْيَمِينِ - فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَرْقُونَ - قَالَ اتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ -
وَاللهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ - قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَالْقُوهُ
في الجحيم - فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَهُمُ الْأَسْفَلِينَ - وَقَالَ
اني ذاهب إلى ربي سيهدين " حضرت ابراہیم علیہ السلام اُس قوم سے تعلق رکھتے تھے
جو ستارہ پرست تھی چنانچہ قرآن مجید میں ہی ایک دوسرے مقام پر ذکر آتا ہے کہ انہوں نے ایک
دفعہ مخالفوں کو چڑانے اور انہیں سمجھانے کے لئے طنزاً کہا کہ فلاں ستارہ میرا رب ہے مگر جب
وہ ڈوب گیا تو کہنے لگے کہ یہ خدا کیسا ہے جو ڈوب گیا ۔ میں تو ایسے خدا کا قائل نہیں ہو سکتا ۔ اس
کے بعد ا نہوں نے طنزاً چاند کے متعلق کہا کہ وہ میرا رب ہے اور جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہنے
لگے میں تو سخت غلطی میں مبتلاء ہو جاتا اگر میرا خدا میری راہبری نہ کرتا، بھلا وہ بھی خدا ہو سکتا ہے
جو ڈوب جائے ۔ پھر سورج کے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ میرا رب ہے مگر جب وہ بھی غروب ہو
گیا تو وہ کہنے لگے کہ میں ان سب مشرکانہ باتوں سے بیزار ہوں ۔ میرا خدا تو ایک ہی خدا ہے جو
زمین و آسمان کا مالک ہے۔ تو حضرت ابراہیم علیہ السلام جس قوم میں سے تھے وہ ستارہ پرست تھی
اور چونکہ ستاروں کی پرستش نہیں ہو سکتی اس لئے اُنہوں نے مختلف ستاروں کے قائمقام کے طور پر
بہت سے بُت بنائے ہوئے تھے اور وہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ اگر ان بتوں کی عبادت کی جائے تو
جس ستارہ کے یہ قائم مقام ہیں اس کی مدد ہمیں حاصل ہو جائے گی ۔ پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام
جس خاندان میں سے تھے وہ بھی پروہتوں کا خاندان تھا چنانچہ ان کے باپ نے ایک بتوں کی
دُکان کھولی ہوئی تھی جس پر وہ کبھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی بٹھا دیتا اور کبھی ان کے دوسرے
بھائیوں کو ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اندر بچپن سے ہی سعادت کا مادہ رکھا ہوا
تھا، چنانچہ یہودی روایات ( طالمود ) میں آتا ہے کہ ایک دن ان کا بھائی انہیں دُکان پر بٹھا گیا
اور بتوں کی قیمت وغیرہ بنا کر کہہ گیا کہ اگر کوئی گاہک آئے تو اُسے بہت دید بینا۔ تھوڑی دیر ہی

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
گزری تھی کہ ایک بڑھا شخص اس دُکان پر آیا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک بُہت چاہئے ۔ حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے ایک بُت اُٹھایا اور گاہک کے ہاتھ میں دیدیا۔ وہ اُسے دیکھ کر کہنے لگا کہ
اچھا ہے اس کی قیمت بتاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ تم پہلے یہ بتاؤ کہ تم اس بت کو کیا کرو گے ۔ اُس نے
کہا اسے گھر میں لے جاؤں گا اور اپنے سامنے رکھ کر اس کے آگے سجدہ کیا کرونگا۔ حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے یہ سن کر بڑے زور سے ایک قہقہہ لگایا اور کہا تجھے اس کے آگے جھکتے ہوئے شرم
نہیں آئے گی ؟ تو ستر اسی سال کی عمر کا ہو گیا ہے اور یہ بہت وہ ہے جو گل ہی میرے چچا نے بنوایا
ہے بھلا اس بت نے جسے گل سنگ تراش نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے تجھے کیا فائدہ پہنچانا ہے؟
اور کیا تجھے شرم نہیں آئے گی کہ تو اتنا بڑا آدمی ہو کر اس کے آگے جھک جائے ۔ اب وہ گو
بت پرست ہی تھا مگر یہ فقرہ سُن کر اس کے اندر بُت کو گھر لے جانے کی ہمت نہ رہی اور وہ وہیں
اسے چھوڑ کر چلا گیا۔ ان کے بھائیوں کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے باپ سے شکایت کر
دی کہ ابراہیم کو دُکان پر نہ بٹھایا جائے ورنہ یہ تمام گاہکوں کو خراب کر دیگا۔ تو ان لوگوں
میں ستاروں کا علم خاص طور پر پایا جاتا تھا اور علم رمل اور علم نجوم آئندہ نسلوں کو سکھایا جاتا تھا ۔ جس
طرح ہندوؤں میں پنڈت اس کام میں مشاق ہوتے ہیں اور وہ زائچہ نکالتے اور جنم پتری دیکھتے
ہیں اسی طرح ان کو بھی زائچہ نکالنا اور جنم پتری دیکھنا سکھایا جاتا تھا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی
چونکہ ایسے ہی خاندان میں سے تھے اس لئے لازماً انہوں نے بھی یہ علم سیکھا، مگر جب بڑے ہوئے
اور انہوں نے لوگوں کو توحید کی تعلیم دینی شروع کر دی تو قوم سے ان کی بحثیں شروع ہو گئیں ۔
حضرت ابراہیم کا ستارہ پرستوں کو درس توحید ایک دن وہ اپنے رشتہ داروں
اور قوم کے دوسرے لوگوں سے
کہنے لگے کہ تم یہ تو سوچو کہ آخر تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ۔ تم جھوٹ اور فریب کے ساتھ
خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر اور معبود بناتے ہو اور پھر یہ جانتے ہوئے کہ تم نے خود اپنے ہاتھ سے ان
بتوں کو بنایا ہے ان کے پیچھے چل پڑتے ہو اور انہیں خدا کا شریک قرار دیتے ہو؟ تم جو ستاروں
کے پیچھے چل رہے ہو ہمیشہ تم کہتے ہو کہ مریخ نے یہ کر دیا ، زحل نے وہ کر دیا۔ مشتری نے یہ کیا
اور عطارد نے وہ کیا ۔ تم یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ رب العلمین کیا کر رہا ہے کس قدر ایک وسیع
نظام ہے جو ہر چیز میں نظر آتا ہے ۔ کیا یہ تمام نظام ایک بالا قانون کے بغیر ہی ہے؟ ساری
چیزیں اس کے اشاروں پر چل رہی ہیں اور ان ستاروں میں بھی جس قدر طاقتیں ہیں وہ

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
خدا تعالیٰ کی ہی عطا کردہ ہیں ۔ پس عبادت کا اصل مستحق خدا ہے نہ کہ کوئی اور چیز ۔ یہ تقریر آپ
کر ہی رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک لطیف نکتہ سمجھا دیا فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ
آپ نے ستاروں میں دیکھا فقال إني سقیم اور کہا کہ میں بیمار ہوں آپ کا یہ کہنا تھا کہ
لوگ چلے گئے اور مجلس منتشر ہوگئی ۔ یہاں مفسرین کو بڑی مشکل پیش آئی ہے اور وہ حیران ہیں کہ
فَنَظَرْ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ فَقَالَ إِنِّي سَقِيمُ کے کیا معنی کریں ۔ بعض کہتے ہیں کہ اُس
روز آپ واقعہ میں بیمار تھے جب بحث زیادہ ہوگئی تو انہوں نے کہا اب مجھے آرام کرنے دومیں
بحث کر کے تھک گیا ہوں ۔ مگر بعض کہتے ہیں کہ آپ اُس روز بیمار تھے ہی نہیں ۔ آپ نے
اني سقيم جو کہا تو محض اُن سے پیچھا چھڑانے کے لئے کہا ، چونکہ وہ بحث کرتے ہی چلے
جاتے تھے اور بس کرنے میں نے میں نہیں آتے تھے اس لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جھوٹ بول کر
کہدیا کہ میں بیمار ہوں چنانچہ وہ چلے گئے ۔ بعض کہتے ہیں کہ آپ نے جھوٹ نہیں بولا تھوڑے بہت
آپ ضرور بیمار تھے چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ آپ کو اُس دن نزلہ کی شکایت تھی ۔ آپ نے انہیں کہہ
دیا کہ بھائی اب معاف کرومیں بیمار ہوں ۔ غرض مفسرین اس موقع پر عجیب طرح گھبرائے ہوئے
نظر آتے ہیں اور اُن سے کوئی تاویل بن نہیں پڑتی ، کبھی کوئی بات کہتے ہیں اور کبھی کوئی ، مگر سوال
ہے کہ اني سقيم سے پہلے یہ الفاظ ہیں کہ فنظر نظرَةً فِي النُّجُومِ ۔ انہوں نے
ستاروں کو دیکھا ۔ اب سوال یہ ہے کہ ان کے بیمار ہونے کی خبر کا ستاروں سے کیا تعلق ہے؟
بعض کہتے ہیں کہ انہوں نے ستاروں کو دیکھ کر یہ معلوم کیا تھا کہ اب بحث کرتے کرتے بہت دیر
ہو گئی ہے حالانکہ دیر ہو جانے کا ستاروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا آپ ہی انسان سمجھ لیتا ہے کہ
اب فلاں کام کرتے کرتے مجھے کافی دیر ہو گئی ، ستاروں کی طرف دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہا کرتا
کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔ پھر سوال یہ ہے کہ اگر ستاروں کو دیکھ کر انہوں نے یہی فیصلہ کیا تھا
کہ دیر ہوگئی ہے تو انہیں کہہ دینا چاہئے تھا اب بہت دیر ہوگئی ہے تم چلے جاؤ مگر وہ یہ نہیں کہتے کہ
دیر ہوگئی ہے تم چلے جاؤ بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوں ۔ اس پر بعض مفسرین لغت کی پناہ
ڈھونڈنے لگے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ مقیم کے ایک معنے بیزار کے بھی ہیں انہوں نے بحث
کرتے کرتے ستاروں کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں ان ستاروں سے سخت بیزار ہوں ۔ اِس پر
یہ اعتراض پڑتا ہے کہ یہ قول بھی صحیح نہیں ہو سکتا کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ان مشرکین
سے یہ کہنا چاہئے تھا کہ میں تم سے بیزار ہوں ۔ ستاروں کے متعلق یہ کہنے کا کیا فائدہ تھا کہ میں
یہ
ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
ان سے بیزار ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان لہ ان معنوں میں سے کوئی معنے بھی صحیح نہیں ۔ اصل معنے
فَنَظَرْ نَظْرَةً فِي النُّجُوم کے یہ ہیں کہ جب آپ ان لوگوں سے بحث کر رہے تھے تو بحث
کرتے کرتے اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل میں یہ بات ڈالی کہ ان زبانی باتوں سے تو ان کا
اطمینان نہیں ہو گا تم یوں کرو کہ اسی وقت اپنا زائچہ نکالو چنانچہ جب وہ تقریر کر رہے تھے کہ ستاروں
میں کوئی طاقت نہیں کہ وہ کسی کو نقصان پہنچائیں ، سب طاقتیں اور قدرتیں خدا تعالیٰ کو ہی ہیں ۔
تو معاً آپ نے اپنی تقریر کا رُخ بدلا اور کہا دیکھو! تم جو ستاروں کی گردشوں اور اُن کی چالوں کے
بہت قائل ہو، میں تم پر اتمام حجت کرنے کے لئے تمہارے سامنے اپنا زائچہ نکالتا ہوں چنانچہ
انہوں نے جو زائچہ دیکھا تو اس سے مہورت ۱۵، یہ نکلی کہ ابراہیم کی خیر نہیں وہ ابھی بیمار ہو جائے
گا ۔ اس امر کو معلوم کرنے کے لئے چاہے انہوں نے اوپر دیکھا ہو اور ممکن ہے کہ اوپر ہی دیکھا ہو
کیونکہ فی کا لفظ آیت میں استعمال ہوا ہے اور ممکن ہے کہ انہوں نے نقشہ دیکھا ہو، بہر حال جب
انہوں نے ستاروں کی چال کو دیکھا اور مقررہ نقشہ سے اپنا زائچہ نکالا ، تو اُس میں لکھا تھا کہ فلاں
ستارہ کی گردش سے ابراہیم اسی گھڑی بیمار ہو جائے گا (گویا اني سقیم کے یہ معنی نہیں کہ
میں بیمار ہوں بلکہ یہ ہیں کہ میں بیمار ہونے والا ہوں ) جب یہ زائچہ نکل آیا تو حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے اُن سے کہا کہ اب میری اور تمہاری بحث ختم ۔ اگر میں بیمار ہو گیا تو میں مان لونگا
کہ تم سچ کہتے ہو اور اگر میں بیمار نہ ہوا تو تمہیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ ستاروں کی گردشوں اور چالوں
پر یقین رکھنا اور یہ خیال کرنا کہ ستاروں کا انسانوں پر بھی اثر ہوتا ہے بیہودہ بات ہے۔ چنانچہ اسی
پر بات ختم ہو گئی اور وہ اُٹھ کر چلے گئے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام یہاں سے فارغ ہوتے ہی
بت خانہ میں گئے اور انہوں نے بت توڑنے شروع کر دیئے ۔ جب ان کے بہت ٹوٹے اور لوگوں
کو یہ خبر ہوئی تو وہ دوڑے دوڑے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یہ کیا
کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا دکھائی نہیں دیتا کیا کر رہا ہوں ، تمہارے بتوں کو توڑ رہا ہوں تا کہ
تمہیں یہ معلوم ہو کہ میں بیمار نہیں ہوں اور تمہارے زائچہ نے جو کچھ بتایا تھا وہ غلط ہے انہوں نے
جب دیکھا کہ ہمیں دُہری ذلت پہنچی ہے یعنی ایک تو یہ ذلت کہ ستارے کا اثر جو زائچہ سے نکلا تھا وہ
غلط ثابت ہوا اور دوسری یہ ذلت کہ ہمارے بہت اُسی گھڑی توڑے گئے ہیں جس گھڑی ابراہیم
نے بیمار ہونا تھا تو وہ سخت طیش میں آ گئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ ابراہیم کو اُسی وقت آگ
میں ڈال کر جلا دیا جائے تا کہ ہم لوگوں سے یہ کہہ سکیں کہ زائچہ میں جو یہ لکھا تھا کہ ابراہیم پر ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی