سیر روحانی (۱)
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 7
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
آفت آئے گی وہ یہی آفت تھی کہ ابراہیم آگ میں جل کر مر گیا ۔ مگر جب انہوں نے آگ
جلائی اور حضرت ابراہیم کو اُس میں ڈالا تو اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ بارش ہوگئی اور
آگ بجھ گئی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اُس میں سے سلامت نکل آئے اور اس طرح جو تدبیر
انہوں نے زائچہ کو درست ثابت کرنے کے لئے اختیار کی تھی وہ بھی ناکام گئی ۔ یہی وجہ ہے کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس کے بعد دوسرے یا تیسرے دن انہوں نے دوبارہ آگ میں
نہیں ڈالا کیونکہ اگر دوسرے تیسرے دن پھر آگ میں ڈالتے تو ان کی سچائی ثابت نہ ہو سکتی ۔ ان
کے زائچہ کی سچائی اُسی وقت ثابت ہو سکتی تھی جب کہ اُسی گھڑی حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ
میں جل جاتے جس گھڑی آپ پر کسی آف آفت کا اُترنا زائچہ بتلاتا تھا مگر جب وہ وقت گزر گیا تو
چونکہ اس کے بعد اگر آپ کو وہ دوبارہ بھی آگ میں ڈالتے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
تکذیب نہیں ہو سکتی تھی اس لئے پھر انہوں نے آپ کو آگ میں نہ ڈالا حالانکہ اگر انہوں نے
آپ کو توحید کی وجہ سے ہی آگ میں ڈالا تھا تو چاہئے تھا کہ ایک دفعہ جب وہ اپنے مقصد میں
ناکام رہے تھے تو دوسری دفعہ پھر آپ کو جلانے کی کوشش کرتے مگر انہوں نے بعد میں ایسی کوئی
کوشش نہیں کی جس سے یہ بات یقینی طور پر ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے آپ کو آگ میں اسی
لئے ڈالا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی وہ خبر درست نکلے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق
زائچہ سے نکلی تھی ۔
اب دیکھو یہ کس طرح ایک مکمل دلیل ستارہ پرستوں کے خلاف بن گئی۔ زائچہ دیکھا گیا اور
اس سے سب کے سامنے یہ نتیجہ نکلا کہ ابراہیم پر اسی وقت کوئی شدید آفت آنیوالی ہے جو اسے تباہ
کر دیگی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا بس اسی پر میری اور تمہاری بحث ختم ۔ اگر میں تباہ ہو گیا
تو تم سچے اور اگر نہ ہوا تو میں سچا۔ جب وہ چلے گئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کی
تکذیب واضح کرنے کے لئے بتوں کو توڑ نا شروع کر دیا۔ اگر یہ معنی نہ کئے جائیں تو اُس دن
بتوں کو خاص طور پر توڑنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہو سکتا۔ آپ نے اُس دن خاص طور پر اسی لئے
بت توڑے کہ جس وقت آپ بت توڑ رہے تھے وہی وقت زائچہ کے مطابق آپ کی بیماری کا تھا۔
پس آپ نے اپنے عمل سے انہیں زبردست شکست دی اور بتایا کہ تم تو کہتے تھے میں فلاں وقت
بیمار ہو جاؤں گا مگر میں نے اسی وقت تمہارے بتوں کے ناک کاٹ ڈالے ہیں ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ جب ان کی قوم کو یہ خطر ناک زک پہنچی تو اس کے بعد آپ
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
نے سمجھا کہ اب اس عملی زک کے نتیجہ میں لوگوں کے دلوں میں ایسا بغض بیٹھ گیا ہے کہ میرا یہاں رہنا
ٹھیک نہیں چنانچہ وہ اس علاقہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے علاقہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے۔
پھر میں نے کہا کہ اچھا جو حصہ حساب و تاریخ کا رہ گیا ہے اُس کے متعلق مجھے اس رصد گاہ
سے کیا اطلاع ملتی ہے جب میرے دل میں یہ سوال پیدا ہوا تو مجھے اس کے متعلق یہ اطلاعات ملیں ۔
سورج، چاند اور در ستارے سب انسان اول: سورج اور چاند اور ستارے سب اپنی
ذات میں مقصود نہیں بلکہ یہ سب ایک اعلیٰ ہستی
کی خدمت کیلئے پیدا کئے گئے ہیں کے کام اور فائدہ کیلئے بنائے گئے ہیں اور وہ اعلیٰ
ہستی انسان ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ سورہ محل میں فرماتا
ہے۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرُ، وَالنُّجُومُ مُسَخَّرَات
بأمرِهِ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ا کہ اے بیوقوف انسان ! تو خواہ مخواہ
سورج ، چاند اور ستاروں کی طرف دوڑ رہا ہے کیا تجھے معلوم نہیں کہ یہ رات ، دن ، سورج ، چاند
اور ستارے سب تیری خدمت کے لئے پیدا کئے گئے ہیں مگر حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ جسے ہم
نے خادم قرار دیا تھا اُس کو تم اپنا مخدوم قرار دے رہے ہو اور جسے ہم نے مخدوم بنا کر بھیجا تھا وہ
خادم بن رہا ہے تم ان سے ڈرتے اور گھبراتے کیوں ہو۔ کیا تم نے کبھی دیکھا کہ کوئی آقا اپنے
نوکر سے ڈر رہا ہو اور اُس کے آگے ہاتھ جوڑتا پھرتا ہو، یا کوئی افسر اپنے چپڑاسی کی منتیں کرتا رہتا
ہو؟ اور اگر تم کسی کو ایسا کرتے دیکھو تو کیا تم نہیں کہو گے کہ وہ پاگل ہو گیا ہے۔ پھر تمہیں کیوں اتنی
موٹی بات بھی سمجھ نہیں آتی کہ وَسَخَّر تم ہم نے تو ان تمام چیزوں کو تمہارا غلام بنا کر دنیا
میں پیدا کیا ہے اور ان سب کا فرض ہے کہ وہ تمہاری خدمت کریں۔ بیشک یہ بڑی چیزیں ہیں مگر
جس ہستی نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے بھی بڑی ہے ۔ اُس نے تو ان چیزوں کو تمہاری خدمت
کے لئے پیدا کیا ہے مگر تمہاری عجیب حالت ہے کہ تم اُلٹا انہیں کے آگے اپنے ہاتھ جوڑ رہے ہو ۔
قرآن کریم نے جو شرک کی اس بیہودگی کی طرف اس زور سے توجہ دلائی ہے۔ مجھے اس کے متعلق
ایک قصہ یاد آ گیا وہ بھی بیان کرتا ہوں کہ اس سے مشرکوں کی بے وقوفی پر خوب روشنی پڑتی ہے۔
وہ قصہ یہ ہے کہ فرانس میں دو پادری ایک دفعہ سفر کر رہے تھے کہ سفر کرتے کرتے رات آ گئی اور
انہیں ضرورت محسوس ہوئی کہ کہیں رات آرام سے بسر کریں اور صبح پھر اپنی منزل مقصود کی طرف
روانہ ہو جائیں ۔ انہوں نے ایک مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے ایک عورت نکلی ، انہوں نے
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
کہا ہم مسافر ہیں ، صرف رات کاٹنا چاہتے ہیں اگر تکلیف نہ ہو تو تھوڑی سی جگہ کا ہمارے لئے
انتظام کر دیا جائے ، ہم صبح چلے جائیں گے ۔ اُس نے کہا جگہ تو کوئی نہیں ، ایک ہی کمرہ ہے جس
میں ہم میاں بیوی رہتے ہیں مگر چونکہ تمہیں بھی ضرورت ہے اس لئے ہم اس کمرہ میں ایک پردہ
لڑکا لیتے ہیں ایک طرف تم سوتے رہنا ، دوسری طرف ہم رات گزار لیں گے۔ چنانچہ اس نے پردہ
لٹکا دیا اور وہ دونوں اندر آگئے ۔ اتفاق یہ ہے اُن کے پاس کچھ روپے بھی تھے ، اب جب وہ
سونے کے لئے لیٹے تو انہیں خیال آیا کہ کہیں یہ گھر والے ہماری نقدی نہ چُرالیں ۔ اس لئے
انہوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ ذرا ہوشیار رہنا اور جاگتے رہنا، ایسا نہ ہو کہ ہم ٹوٹے
جائیں ۔ ادھر میاں جو پیشہ میں قصاب تھا اِس خیال سے کہ ہمارے مہمانوں کی نیند خراب نہ ہو
بیوی سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگا۔ ان پادریوں کے پاس چونکہ روپیہ تھا انہوں نے سوچا کہ
کہیں یہ لوگ ہمیں ٹوٹنے کی تجویز تو نہیں کر رہے اور کان لگا کر باتیں سننے لگے ۔ اُن دونوں میاں
بیوی نے دوسور پال رکھے تھے جو سؤر خانے میں تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ان میں سے ایک کو
دوسرے دن ذبح کر دیں۔ اتفاق کی بات ہے کہ ایک سو رموٹا تھا اور ایک دبلا تھا۔ اسی طرح
ایک پادری بھی موٹا تھا اور ایک دبلا ۔ جب پادریوں نے کان لگا کر سننا شروع کیا تو اُس وقت
میاں بیوی آپس میں یہ گفتگو کر رہے تھے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کو ذبح کر دیا جائے ، خاو
کہنے لگا کہ میری بھی یہی صلاح ہے کہ ایک کو ذبح کر دیا جائے ۔ پادریوں نے جب یہ بات سنی تو
انہوں نے سمجھا کہ بس اب ہماری خیر نہیں یہ ضرور چھرا لے کر ہم پر حملہ کر دیں گے اور ہمیں مار کر
نقدی اپنے قبضہ میں کر لیں گے مگر انہوں نے کہا ابھی یہ فیصلہ کرنا ٹھیک نہیں ذرا اور باتیں بھی سُن
لیں ۔ پھر انہوں نے کان لگائے تو انہوں نے سُنا کہ بیوی کہہ رہی ہے پہلے کس کو ذبح کریں؟
میاں نے کہا پہلے موٹے کو ذبح کرو پتلا جو ہے اُسے چند دن کھلا پلا کر پھر ذبح کر دینگے ۔ یہ بات
انہوں نے جو نہی سنی وہ سخت گھبرائے اور انہیں یقین ہو گیا کہ اب ہمارے قتل کی تجویز پختہ ہو چکی
ہے چنانچہ انہوں نے چاہا کہ کسی طرح اس مکان سے بھاگ نکلیں ۔ دروازے چونکہ بند تھے اس
لئے دروازوں سے نکلنے کا تو کوئی راستہ نہ تھا۔ وہ بالا خانہ پر لیٹے ہوئے تھے انہوں نے نظر
جو ماری تو دیکھا کہ ایک کھڑ کی کھلی ہے بس انہوں نے جلدی سے اُٹھ کر کھڑ کی میں سے چھلانگ لگا
دی جو موٹا پادری تھا وہ پہلے گرا اور جو دبلا پادری تھا وہ اس موٹے پادری کے اوپر آپڑا ۔ دبلے کو
تو کوئی چوٹ نہ لگی ، مگر موٹا جو پہلے گرا تھا اُس کے پاؤں میں سخت موچ آ گئی اور وہ چلنے کے
خاوند
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
نا قابل ہو گیا۔ یہ دیکھ کر ڈبلا پادری فوراً بھاگ کھڑا ہوا اور ساتھی کو کہتا گیا کہ میں علاقہ کے رئیس
سے کچھ سپاہی مدد کے لئے لاتا ہوں تم فکر نہ کرو اور اِدھر اُدھر چمٹ کر اپنے آپ کو بچاؤ ۔ اُدھر
موٹے پادری کو یہ فکر ہوا کہ کہیں گھر والے چھری لے کر نہ پہنچ جائیں اور مجھے ذبح نہ کر
دیں۔ چنانچہ اُس نے آہستہ آہستہ گھٹنا شروع کیا اور گھسٹتے گھسٹتے وہ اُس سؤرخانہ کے پاس جا پہنچا
جس میں میزبان کے سور بند تھے مگر اُسے کچھ پتہ نہ تھا کہ اندر سو رہیں یا کیا ہے، اُس نے خیال کیا
کہ میں یہاں چھپ کر بیٹھ جاتا ہوں تا کہ گھر والے میرا تعاقب کرتے ہوئے مجھے دیکھ نہ لیں ۔
جب اُس نے سور خانہ کا دروازہ کھولا تو سور ڈر کے مارے نکل بھاگے اور یہ اندر چھپ کر بیٹھ
گیا۔ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ قصاب چُھری لے کے موٹے سور کو ذبح کرنے کے لئے وہاں پہنچ
گیا۔ پادری نے سمجھا کہ اب میری خیر نہیں یہ ضرور مجھے مار ڈالے گا ۔ چنانچہ وہ اور زیادہ دبک کر
کونے میں چھپ گیا۔ قصاب نے ڈنڈا ہلایا اور کہا نکل نکل ، مگر وہ اور زیادہ سمٹ سمٹا کر ایک
طرف ہو گیا وہ حیران ہوا کہ سو رنکلتا کیوں نہیں مگر خیر اس نے اور زیادہ زور سے ڈنڈا پھیرا اور
آواز دے کر سو ر کو باہر نکالنا چاہا اور آخر گھسیٹ کر باہر نکال لیا۔ پادری نے سمجھ لیا کہ اب کوئی
چارہ نجات کا نہیں اب میرے ذبح ہونے کا وقت آگیا ہے اور وہ آخری کوشش کے طور پر قصاب
کے آگے ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ میں پادری ہوں میں نے تمہارا کوئی قصور
نہیں کیا۔ خدا کے لئے معاف کرو ۔ ادھر قصاب نے جب دیکھا کہ سور کی بجائے اندر سے ایک
آدمی نکل آیا ہے تو وہ سخت حیران ہوا اور اس نے سمجھا کہ یہ کوئی فرشتہ ہے جو میری جان نکالنے
کے لئے یہاں آیا ہے چنانچہ وہ ڈر کر دوزانو ہو کر اُس کے سامنے بیٹھ گیا اور ہاتھ جوڑ کر
درخواست کرنے لگ گیا کہ خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو ابھی میں مرنے کے قابل نہیں مجھے اپنے
کام درست کر لینے دو اور اپنے گناہوں سے تائب ہو لینے دو۔ اب یہ عجیب نظارہ تھا کہ ایک
طرف پادری ہاتھ جوڑے جارہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو اور دوسری طرف وہ
قصاب ہاتھ جوڑ رہا تھا اور کہہ رہا تھا خدا کے لئے مجھ پر رحم کرو۔ تھوڑی دیر تو وہ اسی طرح ایک
دوسرے کی منتیں سماجتیں کرتے رہے اور گھبراہٹ میں نہ وہ اِس کی سنتا تھا اور نہ یہ اُس کی مگر آخر
دونوں کے ہوش کچھ بجا ہونے لگے اور انہوں نے دیکھا کہ نہ وہ اس کو ذبح کرتا ہے اور نہ یہ اُس
کی جان نکال رہا ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں یہ
دیکھ کر ان کی عقل کچھ ٹھکانے لگی اور حیرت سے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور قصاب نے
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
جو غور کیا تو اپنے سامنے رات والا پادری بیٹھا دیکھا اور حیرت سے پوچھا کہ تم یہاں کہاں؟ اس
نے کہا کہ رات کو ہم نے تم میاں بیوی کو یہ کہتے ہوئے سن پایا تھا کہ موٹے کو صبح ذبح کر دینگے اور
ڈبلے کو کچھ دن کھلا پلا کر ۔ اس لئے ہم کھڑکی سے گود کر بھاگے اور میرا چونکہ پاؤں چوٹ کھا گیا تھا
میں اس سؤرخانہ میں چُھپ کر بیٹھ گیا اور میرا ساتھی فوج کی مدد لینے گیا ہے۔اس پر قصاب نے
بے اختیار ہنسنا شروع کیا اور بتایا کہ ان کے دوسو ر ہیں ایک موٹا اور ایک دبلا ۔ وہ تو ان سوروں
میں سے موٹے کے ذبح کرنے کی تجویز کر رہے تھے اور آہستہ آہستہ اس لئے بول رہے تھے کہ
مہمانوں کی نیند خراب نہ ہو۔ اتنے میں سرکاری سوار بھی آگئے اور اس حقیقت کو معلوم کر کے سب
ہنستے ہنستے لوٹ گئے ۔ یہی حال ستارہ پرستوں کا ہے۔ اللہ میاں نے ان کو انسانوں کی خدمت کے
لئے مقرر کیا ہے اور وہ انسان کی خدمت کر رہے ہیں مگر انسان ہے کہ اُن کے آگے ہاتھ جوڑ رہا
ہے اور کہہ رہا ہے کہ خدا کے لئے ہم پر رحم کرو ۔ گویا ستارے اس کے غلام بن رہے ہیں اور یہ اُن کا
غلام بن رہا ہے ۔ یہی بات اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے آخر میں بیان کی ہے کہ ان في ذلك
لايتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ یہ سب انسانوں کے خدمت گزار تو ہیں مگر انہی کے لئے جو ان امور کو
دیکھیں اور عقل اور سمجھ سے کام لیں ایسے لوگ کبھی بھی ان کو خدائی صفات والا قرار نہیں دے
سکتے ۔ ہاں اگر کوئی اس فرانسسكن (FRANCISCAN) پادری کی طرح بلا وجہ ڈر
کر ہاتھ جوڑ نے لگ جائے تو اور بات ہے۔
سب اجرامِ فلکی ایک عالمگیر قانون کے تابع ہیں ! ب عالمگیر قانون کے تابع ہیں ! (۲) دوسری بات مجھے بہ
یہ
معلوم ہوئی کہ سورج چاند اور
ستارے سب ایک عالمگیر قانون کے ماتحت چل رہے ہیں اور اس امر کا ثبوت ہیں کہ ایک
زبردست ہستی ان سب پر حاکم ہے، چنانچہ میں نے قرآن کریم کو دیکھا تو وہاں یہ لکھا ہو ا تھا کہ
الم تر أن الله يَسْجُدُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ مَنْ فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ
وَالْقَمَرُ وَ النُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَّابُ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ
وَ كَثِيرُ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ ، وَ مَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُكْرِهِ ،
إِنَّ اللهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ 1 یعنی اے بیوقوفو! کیا تمہیں معلوم نہیں آسمان اور زمین میں
جو کچھ ہے اور سورج ، چاند، ستارے، پہاڑ ، درخت، چوپائے اور انسانوں میں سے بھی بہت سے
لوگ سب خدا تعالیٰ کی اطاعت میں لگے ہوئے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ہیں جن کے لئے
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
عذاب مقرر ہو چکا ہے اور جسے خدا ذلیل کرے اُسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، اللہ تعالیٰ جو چاہتا
ہے کرتا ہے ۔ غرض بتایا کہ دنیا میں جس قدر چیزیں ہیں وہ سب ایک قانون کے ماتحت چل رہی
ہیں ، سورج کیا اور چاند کیا اور ستارے کیا اور پہاڑ کیا اور درخت کیا سب ایک خاص نظام کے
ما تحت حرکت کرتے ہیں اور ہر ایک کے منہ میں لگام پڑی ہوئی ہے پھر تم ان چیزوں کو جن کو خود
لگا میں پڑی ہوئی ہیں خدا کس طرح قرار دیتے ہو۔ یہ چیزیں تو خود تمہارے آگے آگے بطور
خدمت گار چل رہی ہیں مگر تم ایسے احمق ہو کہ تم انہی کے آگے ہاتھ جوڑے کھڑے ہو اور اس
طرح اپنے آپ کو ذلیل کر رہے ہوا اور یہ اس امر کی سزا ہے کہ تم نے اپنے پیدا کرنے والے خدا کو
چھوڑ دیا۔ پس اُس نے تم کو تمہارے ہی غلاموں کا غلام بنا دیا وَ مَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ
من مُكْرِ اور جسے خدا ذلیل کر دے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا۔
سورج کو ضیاء اور چاند کوٹو ر بنایا گیا ہے (۳) تیسری بات مجھے یہ معلوم ہوئی کہ سورج اپنی ذات میں روشن ہے اور چاند
دوسرے سے روشنی اخذ کرتا ہے چنانچہ میں نے دیکھا کہ قرآن مجید میں لکھا ہوا ہے ۔ هو الذي
جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاء وَالْقَمَرَ نُورًا وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا
عَدَدَ السَّنِينَ وَالْحِسَابَ ، مَا خَلَقَ اللهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ : يُفَصِّلُ الْآيَتِ
لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ١٨ کہ خدا ہی ہے جس نے سورج کو ضیاء بنایا اور چاند کونور ۔ ضیاء کے معنے
ہیں اپنی ذات میں جلنے والی اور روشن چیز ۔ اور نورا سے کہتے ہیں جو دوسرے کے اثر کے ماتحت
روشن ہو ۔ پس خدا تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بتا دیا کہ سورج تو اپنی ذات میں روشن ہے مگر چاند
سورج سے اکتساب نور کرتا ہے ۔
پھر اسی مضمون کو میں نے ایک اور لطیف طرز میں بھی قرآن کریم میں موجود پایا چنانچہ میں
نے دیکھا کہ قرآن مجید میں لکھا ہے ۔ أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا
وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ يسرا جا 19 کہ کیا تم نہیں دیکھتے
اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو کس طرح تہہ بہ تہہ بنایا ہے اور چاند کو اُس نے نور اور سورج کو اس نے
سراج بنایا ہے، سراج اُس دیے کو کہتے ہیں جس میں بتی روشن ہو ۔ پس سراج کا لفظ استعمال کر کے
بھی اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ سورج کے اندر خود ایک آگ ہے جس کی وجہ سے اس کی روشنی تمام
جہان پر پھیلتی ہے۔ موجودہ تحقیق نے بھی یہی ثابت کیا ہے کہ سورج میں ریڈیم کے اجزاء کی وجہ
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
سے ایک جلتی ہوئی آگ ہے اور اسی وجہ سے وہ روشن ہے۔ اب دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے صرف
سراج کے لفظ میں ہی آج سے تیرہ سو سال پہلے وہ نکتہ بتا دیا تھا جسے تیرھویں صدی ہجری
میں یورپین محققین نے دریافت کیا اور بتا دیا تھا کہ سورج کی روشنی ذاتی ہے اور چاند کی طفیلی جس
طرح دیے کی بتی جلتی ہے اسی طرح سورج میں ایک ایسی آگ ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت
روشن رہتا ہے مگر چاند میں ایسی کوئی روشنی نہیں وہ جو کچھ حاصل کرتا ہے سورج سے حاصل کرتا ہے
اسی لئے سورج کو تو سراج کہا مگر چاند کو نور قرار دیا۔
(۴) چوتھی بات قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ سورج اور چاند کی بناوٹ اس امر پر
دلالت کرتی ہے کہ آخر یہ بھی فنا ہو جائیں گے، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الله الذي
رَفَعَ السَّمَوتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ
وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمَّى کہ خدا ہی ہے جس نے آسمانوں کو بغیر کسی
ستون کے بلند کیا۔ پھر وہ عرش پر جاگزیں ہو گیا اور اُس نے سورج اور چاند کو انسانوں کی خدمت
کے لئے مقرر کر دیا ، ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے دائرہ میں حرکت کر رہا ہے مگر یہ تمام حرکات
لاجلٍ مُّسَمًّى ایک وقت مقررہ تک ہیں ، جب مقررہ وقت ختم ہو گیا تو اس کے بعد ان پر تباہی
آ جائے گی ، آجکل اہل یورپ کی تحقیقات سے بھی یہی ثابت ہوا ہے کہ یہ تمام چیزیں ایک دن
تباہ ہو جائیں گی ، پہلے یورپین لوگ قیامت کے منکر ہوا کرتے تھے اور وہ اسلام کے اس عقیدہ کو
تسلیم نہیں کرتے تھے کہ کہ تھے کہ کسی دن تمام کارخانہ عالم درہم برہم ہو جائے گا اور ہو جائے گا اور سورج ، چاند اور
ستارے سب فنا ہو جائیں گے مگر موجودہ تحقیق وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ستاروں، چاند اور
سورج کی گردش ایک دن یقیناً ٹوٹ جائے گی اور دنیا پر قیامت آ جائے گی اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں یہی فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو تمہارے لئے مسخر تو کیا ہے مگر ان تمام کی رفتار میں ایک دن ختم
ہونے والی ہیں یہ نہیں کہ یہ کوئی دائمی چیز ہیں ۔
سے وہ ا
سورج اور چاند کا حساب اور تاریخ سے تعلق (۵) پھر میں نے یہ معلوم کرنا چاہا که ان رصد گاہوں سے جو حساب
وغیرہ نکالتے ہیں کیا یہ صحیح ہے اور کیا قرآنی رصد گاہ میں اس کو تسلیم کیا گیا ہے؟ میں نے جب غور
کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ قرآن اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہے اور وہ فرماتا ہے کہ سورج اور چاند یہ
دونوں حساب اور تاریخ بتانے کے لئے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ هُوَ الذي
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاء وَالْقَمَرَ نُورًا وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا
عددَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ -
کہ ہم نے سورج کو ضیاء اور قمر کو نور بنایا ہے اسی طرح سورج اور چاند کی ہم نے منازل مقرر کر دی
ہیں تا کہ تمہیں سالوں کی گنتی اور حساب معلوم ہوا کرے گویا سورج اور چاند دونوں سالوں کی گنتی
اور حساب کا ایک ذریعہ ہیں، اسی طرح فرمایا ۔ قائِقُ الْإِصْبَاحِ وَجَعَلَ الَّيْلَ
سكنا و الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسبَانًا ، ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيم - ال کہ خدا صبح
کو نکالنے والا ہے۔ اسی نے رات کو سکون کا موجب اور سورج اور چاند کو حساب کا ذریعہ بنایا ہے
اور یہ فیصلہ ایک غالب اور علم رکھنے والے خدا کا ہے پھر فرمایا الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ٤٢
سورج اور چاند دونوں ہم نے حساب کے کام پر لگائے ہوئے ہیں ۔
میں نے جب قرآن کریم میں ان آیات کو دیکھا اور ان پر غور و تدبر کیا تو میں اس نتیجہ پر
پہنچا کہ واقع میں تاریخ اور حساب کے ساتھ سورج اور چاند دونوں کا بہت بڑا تعلق ہے اور یہ علوم
وسعت
کبھی ظاہر نہیں ہو سکتے تھے اگر سورج اور چاند کا وجود نہ ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ حساب کی
ستاروں کی رفتار سے ہوئی ہے اور جس قدر باریک حساب ہیں وہ علم ہیئت کی وجہ سے ہی ہیں ۔
اگر علم ہیئت نہ ہوتا اور ستاروں کی گردشیں اور ان کی رفتاریں مقرر نہ ہوتیں تو اربوں کھربوں کے
جس قدر حسابات ہیں وہ وہ کبھی صحیح طور پر نہ ہو سکتے ۔ اسی طرح سورج اور اور چاندا چانداً گر نہ ہوتے تو دنوں
اور سالوں کا اندازہ نہ ہو سکتا اس لئے کہ اندازہ اور فاصلہ معلوم کرنے کے لئے کسی مستقل چیز کا
موجود ہونا ضروری ہوتا ہے جیسے پٹواری جب حساب لگاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ فلاں زمین
فلاں کنویں سے اتنے کرم کے فاصلہ پر ہے یا فلاں درخت سے اتنے کرم کے فاصلہ پر ہے پس کسی
مستقل چیز کے بغیر فاصلے کا معلوم کرنا ناممکن ہوتا ہے اسی وجہ سے سالوں اور دنوں کا بھی اندازہ
نہ ہو سکتا اگر سورج اور چاند نہ ہوتے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر سورج اور چاند نہ ہوتے اور
یونہی روشنی ہو جاتی یا تاریکی ہو جاتی تو اس طرح بھی دن رات ہو سکتے تھے مگر سوال یہ ہے کہ اگر
یونہی روشنی ہو جاتی تو اس کا مستقل کنارہ کونسا ہوتا اور کیونکر معلوم ہوتا کہ فلاں مستقل کنارے سے
فلاں سال شروع ہوا ہے اور فلاں مستقل کنارے سے فلاں سال ۔
تقویم شمسی کی ضرورت اور اس کی اہمیت بہر حال چاند اور سورج دونوں کا سالوں،
مہینوں اور دنوں کے حساب سے تعلق
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
ہے، لیکن مجھے خیال آیا کہ چاند سے تو ہم پھر بھی کچھ نہ کچھ فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور ہجری قمری ہم
میں جاری ہے جس سے لوگ بہت کچھ فائدہ اُٹھاتے ہیں مگر سورج سے تو ہم بالکل فائدہ نہیں اُٹھا
رہے حالانکہ جیسا کہ قرآن کریم بیان کرتا ہے سورج اور چاند دونوں ہی حساب کے لئے مفید ہیں
اور دوسری طرف عقلی طور پر بھی اگر دیکھا جائے تو ان دونوں میں فوائد نظر آتے ہیں ۔ چنانچہ
وقت اور زمانہ کی تعیین کے لحاظ سے سورج مفید ہے اور عبادتوں کو شرعی طریق پر چلانے کیلئے چاند
مفید ہے اس لئے کہ چاند کے لحاظ سے موسم بدلتے رہتے ہیں اور انسان سال کے ہر حصہ میں اللہ
تعالیٰ کی عبادت کرنے والا قرار پا سکتا ہے ۔ مثلاً رمضان ہے اب اس کا انحصار چونکہ قمری مہینوں پر
ہے اس لئے ۳۶ سال میں ایک دور ختم ہو جاتا ہے اور سال کے بارہ مہینوں میں ہی رمضان کے
ایام آجاتے ہیں، کبھی جنوری میں آجاتا ہے، کبھی فروری میں آ جاتا ہے، کبھی مارچ میں آ جاتا
ہے، کبھی اپریل میں آ جاتا ہے غرض وہ کبھی کسی مہینہ میں آ جاتا ہے اور کبھی کسی مہینہ میں اور اس
طرح سال کے تین سو ساٹھ دنوں میں ہر دن ایسا ہوتا ہے جس میں انسان نے روزہ رکھا ہوتا ہے
لیکن اگر قمری مہینوں کی بجائے شمسی مہینوں پر روزے مقرر ہوتے تو اگر ایک دفعہ جنوری میں
روزے آتے تو پھر ہمیشہ جنوری میں ہی روزے رکھنے پڑتے اور اس طرح عبادت کو وسعت
حاصل نہ ہوتی ۔ پس عبادت کو زیادہ وسیع کرنے کے لئے اور اس غرض کے لئے کہ انسان اپنی
زندگی کے ہر لحظہ کے متعلق یہ کہہ سکے کہ وہ اس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں گزارا ہے، عبادت کا
انحصار قمری مہینوں پر رکھا گیا ہے، لیکن وقت کی تعیین صحیح کے لئے سورج مفید ہے اور سال کے
اختتام یا اس کے شروع ہونے کے لحاظ سے انسانی دماغ سورج سے ہی تسلی پاتا ہے۔ بہر حال
مجھے خیال آیا کہ ہم مسلمانوں نے قمری تاریخوں سے تو فائدہ اُٹھایا ہے لیکن شمسی تاریخوں سے
فائدہ نہیں اُٹھایا ، حالانکہ قمری شمسی دونوں میں فوائد ہیں اور چونکہ ہر انسان شمسی حساب پر مجبور
ہوتا ہے اس لئے مسلمانوں نے بھی مجبوراً عیسوی سن استعمال کرنا شروع کر دیا حالانکہ اگر ہم
ہجری قمری کے ساتھ ہجری شمسی بھی بناتے اور ہجری قمری تاریخوں کے بالمقابل ہجری شمسی
تاریخیں بھی ہوتیں تو قطعاً کوئی جھگڑا نہ ہوتا۔
اب اگر کوئی شخص یہ معلوم کرنا چا ہے کہ ۶۲۲ ہجری کب تھا اور اُس وقت شمسی کے لحاظ سے
کونسا سال تھا تو وہ فوراً معلوم نہیں کر سکتا اور محض ۶۲۲ ہجری کہنے سے اس کی تسلی نہیں ہوتی کیونکہ
سال کے لحاظ سے انسانی دماغ سورج ہی سے تسلی پاتا ہے، اسی وجہ سے لوگ ہجری قمری سالوں
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
کے عیسوی سن معلوم کرتے ہیں اور اس طرح خواہ مخواہ مسلمان بھی عیسوی سن کو اپنے اندر رائج کئے
ہوئے ہیں ۔
میرے نزدیک ضروری تھا کہ جس طرح ہجری قمری بنائی گئی تھی اسی طرح ہجری شمسی بھی
بنائی جاتی اور ان دونوں سے فائدہ اُٹھایا جاتا ، مگر مجھے یہ بات جنتر منتر کو دیکھ کر سو جبھی اور میں نے
اُسی وقت سے تہیہ کر لیا کہ اس بارہ میں کامل تحقیق کر کے عیسوی شمسی سن کی بجائے ہجری شمسی سن
جاری کر دیا جائے گا ۔ جب میں واپس آیا تو اتفاق کی بات ہے کہ مجھے اس بارہ میں اپنی لائبریری
سے ایک کتاب بھی مل گئی ۔ میرے ساتھ خدا تعالیٰ کی یہ عجیب سنت ہے کہ مجھے جب بھی کسی چیز کی
شدید ضرورت ہو وہ آپ ہی آپ میرے سامنے آ جاتی ہے بعض دفعہ مجھے قرآن کریم کی آیتوں
کے حوالوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اُس وقت کوئی حافظ پاس ہوتا نہیں تو میں نے اکثر دیکھا ہے
کہ ایسے وقت میں بسا اوقات جب قرآن کھولتا ہوں تو وہی آیت سامنے آ جاتی ہے جس کی مجھے
ضرورت ہوتی ہے ۔
گزشتہ سال میں نے جلسہ سالانہ پر جو تقریر کی ، اُس کے نوٹ لکھنے کی مجھے فرصت نہیں
ملتی تھی ۔ ایک دن میں نے اس کا چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سے ذکر کیا تو وہ ہنس کر کہنے
لگے کہ میں نے تو دیکھا ہے جب بھی آپ کو فرصت نہ ملے اُس وقت خدا تعالیٰ کی خاص تائید
ہوتی ہے چنانچہ واقعہ میں ایسا ہی ہوا جب میں نوٹ لکھنے کے لئے بیٹھا جس کے لئے بہت سے
حوالوں کی ضرورت تھی تو وہ حیرت انگیز طور پر جلد جلد نکلتے گئے حتی کہ ایک عجیب بات یہ ہوئی
کہ بعض حوالہ جات کی مجھے ضرورت پیش آئی مگر میرا ذہن اُس طرف نہ جاتا تھا کہ وہ حوالہ جات
کس کتاب میں سے ملیں گے ۔ ارادہ تھا کہ بعض اور دوستوں کو بُلا کر ان کے سپر دحوالہ جات
نکالنے کا کام کر دوں کہ اتفاقاً کسی اور کتاب کی تلاش کے لئے میں نے کتابوں کی الماری جو
کھولی تو میں نے دیکھا کہ اس میں چند کتا بیں بے ترتیب طور پر گری ہوئی ہیں میں نے انہیں
ٹھیک کرنے کے لئے اُٹھایا تو ان میں سے مجھے ایک کتاب مل گئی جس کے لائبریری میں ہونے
کا مجھے علم نہیں تھا ، میں نے اُسے کھولا تو اس میں اکثر وہ حوالے موجود تھے جن کی مجھے اُس
وقت ضرورت تھی ۔
اسی طرح میں بعض اور کتابوں کی تلاش کر رہا تھا کہ اتفاقاً ایک کتاب نکل آئی جس کا نام
ہے تَقْوِيمُنَا الشَّمْسِی “ اس میں مصنف نے بحث کرتے ہوئے تاریخی طور پر اس بات کو
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
ثابت کیا ہے کہ مسلمانوں میں دیر سے یہ خیال چلا آ رہا ہے کہ ہجری قمری کی طرح ہجری شمسی بھی
ہونی چاہئے وہ کہتا ہے کہ خلفائے عباسیہ نے بھی ہجری شمسی تقویم بنانے کی کوشش کی مگر اس میں
فلاں فلاں روک پیدا ہو گئی اسی طرح وہ لکھتا ہے کہ بعد میں دولت عثمانیہ نے بھی ہجری شمسی بنائی
مگر رائج نہ ہوسکی ، غرض اُس نے تاریخی طور پر اس کتاب میں یہ بحث کی ہے کہ مسلمانوں میں یہ
خیال کب پیدا ہوا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے کیا کیا کوششیں ہوئیں اور کیا کیا نقائص
ہوتے رہے۔ بہر حال یہ خیال مسلمانوں میں دیر سے پایا جاتا ہے بلکہ اس حد تک یہ خیال مضبوطی
سے گڑا ہوا معلوم ہوتا ہے کہ اس کتاب کا مصنف کتاب کا نام محض تقویم شمسی نہیں رکھتا بلکہ
تَقْوِيمُنَا الشَّمْسِيُّ “ رکھتا ہے یعنی ہماری اپنی شمسی ہجری تقویم ۔
میرا رادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آئندہ عیسوی شمسی سن کی بجائے ہجری شمسی سن
جاری کیا جائے اور عیسوی سن کے استعمال کو ترک کر دیا جائے میرا ارادہ ہے کہ ایک دو مہینہ تک
اس بارہ میں پوری تحقیق کر کے ہجری شمسی سن جاری کر دیا جائے اور آئندہ کے لئے عیسوی سن کا
استعمال چھوڑ دیا جائے ، خواہ مخواہ عیسائیت کا ایک طوق ہماری گردنوں میں کیوں پڑا رہے
به تحقیق میری مقرر کردہ ایک کمیٹی نے مکمل کر کے تقویم شمسی ہجری تیار کر دی ہے اور دو سال سے
اس کا کیلنڈ رشائع ہو رہا ہے )
لام شمسی کا تمدنی ترقی سے تعلق (1) قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ نظام شمسی ایک
نظام
خاص قانون کے ماتحت ہے اور اس کا قانون
انسانی کاموں کیلئے بطور ایک نمونہ کے مقرر کیا گیا ہے اور اس سے انسان کی تمدنی ترقی
کیلئے ایک ہدایت اور راہنمائی حاصل ہوتی ہے فرماتا ہے ۔ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
والنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدُنِ وَالسَّمَاءِ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ - الَّا تَطْغَوْا
فِي الْمِيزَانِ - وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزان ٤٣ سورج اور
چاند دونوں ایک حساب کے ماتحت کام کر رہے ہیں یعنی ان کی حرکات قانون سے آزاد نہیں ہیں
بلکہ ایک معین اور مقررہ قانون کے مطابق ہیں اور اسی مقررہ قانون کا نتیجہ یہ ہے کہ زمین کی
روئیدگی اور سبزہ اس قانون کے ماتحت چلتا ہے اور اس سے متاثر ہوتا ہے۔ سجدہ کے معنے
فرمانبرداری کے بھی ہوتے ہیں اور یشبدن کے اس جگہ یہی معنے ہیں اور نجھ کے معنے
جڑی بوٹی کے بھی ہوتے ہیں اور وہی معنے اس جگہ مراد ہیں کیونکہ شجر کے ساتھ جس کے معنے
انوار العلوم جلد ۱۵
سیر روحانی تقریر (۱)
درخت کے ہیں اس کا عطف ہے اور آیت کا مطلب یہ ہے کہ بغیر تنے والی سبزیاں ہوں یا تنے
والے درخت ہوں سب اپنے اُگنے ، نشو و نما پانے اور پھل لانے میں سورج اور چاند کے پیچھے
چلتے ہیں اور ان سے متاثر ہوتے ہیں ۔ چنانچہ دیکھ لو دنیا کے حصہ شمالی اور حصہ جنوبی میں موسم کا
فرق ہوتا ہے جب شمال میں سردی ہوتی ہے جنوب میں گرمی ہوتی ہے اور جب شمالی حصہ میں گرمی
ہوتی ہے جنوبی حصہ میں سردی ہوتی ہے اور اس تغیر کی وجہ سے دونوں حصوں کی فصلوں کے
موسموں میں بھی فرق پڑ جاتا ہے اور اسی کی طرف والنجم وَالشَّجَرُ يَسْجُدُنِ میں اشارہ
فرمایا ہے کہ سورج اور چاند جس قانون کے تابع ہیں اسی کے تابع سبزیاں، ترکاریاں ، جڑی بوٹیاں
اور بڑے درخت ہیں اور وہ ان سے متاثر ہوتے ہیں ۔ پس اس آیت سے اس طرف اشارہ کیا
ہے کہ زمین کے اندر جو تغیرات ہوتے ہیں وہ نظام شمسی کا ایک حصہ ہیں اور ان سے۔ سے متاثر ہوتے
ہیں آزاد نہیں ہیں ۔ پھر فرماتا ہے وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزان یعنی اس سورج
چاند کے نظام کے اوپر ایک اور نظام ہے یعنی نظام شمسی نظام عالم کے ماتحت ہے جس طرح کہ
نظام ارضی نظامِ شمسی کے ماتحت ہے اور نظام عالم بھی ایک معین اور مقررہ قانون کے تابع ہے
اور اس کے اجزاء ایک دوسرے سے آزاد نہیں ہیں ۔ اس آیت میں کیسی زبر دست سچائی بیان کی
گئی ہے جو قرآن کریم کے وقت میں کسی کو معلوم نہ تھی، بلکہ صرف حال ہی کے زمانہ میں اس کا علم
لوگوں کو ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ نظام شمسی ہی ایک نظام نہیں بلکہ وہ نظام ایک اور بالا اور وسیع تر نظام
کا حصہ ہے جو سماء یعنی عالم محتوی کہلاتا ہے اور رفعھا کہہ کر اس طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ
نظام ام ما قبل کے بیان کردہ نظاموں سے یعنی نظام ارضی اور نظامِ شمسی سی سے بلند مرتبہ اور وسیع تر ہے اور
وَوَضَعَ الْمِيزان کہہ کر یہ بتایا ہے کہ وہ بالا اور بلند نظام بھی میزان کے تابع رکھا گیا ہے اور
ایک قانون کا پابند کر دیا گیا ہے آزاد نہیں ہے ۔
اس مضمون میں مندرجہ ذیل علوم کی طرف اشارہ کیا گیا ہے :- کی ہے:-
(۱) نظام ارضی نظام شمسی کے تابع ہے نہ کہ اس پر حاکم یہ وہ نکتہ ہے جسے مشہور مہندس گلیلیو
(GALILEO) نے جب دریافت کیا اور اس امر کا اعلان کیا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے
نہ کہ سورج زمین کے گرد، جیسا کہ اُس وقت عام خیال تھا تو اُس پر عیسائی دنیا نے کفر کا فتویٰ
لگا دیا اور کہا کہ اگر اس امر کو تسلیم کر لیا جائے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو پھر سورج کو زمین
سے افضل ماننا پڑیگا اور اس کے نتیجہ میں انسان کی افضلیت مشتبہ ہو جائے گی اور مذہب باطل ہو