خدام سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
خدام سے خطاب
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدام سے خطاب
تقریر فرموده ۲۵ دسمبر ۱۹۳۹ ء بر موقع اجتماع خدام الاحمد یہ بمقام قادیان )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج کا اجلاس خدام الاحمدیہ کی طرف سے ہے اور گو اس کے پروگرام کے بعض حصے مجھے
دکھا کر مقرر کئے گئے تھے مجھے افسوس ہے کہ ان سے بھی اس بارہ میں ایک غلطی ہوئی اور مجھ۔
سے
بھی ۔ دراصل یہ پروگرام اصلاح کے قابل ہے ۔ مثلاً اس کا ایک جزو یہ ہے کہ اس مجلس کو جو کام
کے لحاظ سے سال بھر اوّل رہی جھنڈا دیا جائے ۔ جس وقت میں نے یہ تجویز منظور کی اُس وقت
میرے ذہن میں یہ امر نہ تھا کہ جماعت کا جھنڈا ابھی قانونی طور پر منظور نہیں ہوا اور اسے جماعت
کے سامنے پیش کر کے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تمہارا جھنڈا ہے اور اسے پیش کئے بغیر ہی اس کی نقل کسی
ما تحت مجلس کو دے دینا ناموزوں بات ہے۔ پہلے تو میں نے اس کی منظوری دے دی مگر گل مجھے
خیال آیا کہ پروگرام کا یہ حصہ اصلاح طلب ہے اس لئے میں نے کار پردازان سے کہہ دیا کہ
جب ۲۸ دسمبر کو جماعت کا جھنڈا لہرایا جائے گا یا دینی اصطلاح کے مطابق نصب کیا جائے گا اُسی
وقت یہ انعامی جھنڈا بھی دے دیا جائے گا ۔ دوسری غلطی اس پروگرام میں یہ ہوئی ہے اور اس کے
لئے میں بھی ذمہ دار ہوں کہ یہ جلسہ سالانہ جلسہ کے ایام میں رکھا گیا ہے۔ ایسا جلسہ جس کا
پروگرام کئی گھنٹے کا ہو ان دنوں میں رکھنا منتظمین کو پریشانی میں ڈالنے والی بات ہے۔ چنانچہ جب
میں اس جلسہ میں آنے لگا تو ناظر صاحب ضیافت کا ایک رقعہ مجھے ملا کہ کام کرنے والے ، خدام
الاحمدیہ کے جلسہ میں چلے گئے ہیں کچھ یہ نیشنل فیشنل لیگ کے کام میں ہیں ۔ اِدھر ٹرینیں مہمانوں سے بھری
ہوئی آ رہی ہیں اور ان حالات میں میں ان کو کس طرح سنبھال سکتا ہوں جب میرے پاس کام
کرنے والے ہی نہ ہوں اور ان کی یہ بات معقول ہے ۔ جن دنوں میں قادیان کے لوگ کام میں

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
مشغول ہوں اور آزاد نہ ہوں ایسے جلسے کرنا جن میں قادیان کے لوگوں کی حاضری ضروری ہو
ٹھیک نہیں اور ہمیں ایسے جلسے کر کے منتظمین کو پریشانی میں مبتلا کرنا نہیں چاہئے اس لئے آئندہ
خدام الاحمدیہ کا جلسہ کسی دوسرے دنوں میں ہونا چاہئے ۔ مثلاً شوری کے موقع پر کیا جا سکتا ہے یا
اس کیلئے الگ وقت مقرر کئے جائیں تو یہ زیادہ موزوں ہوگا ۔ الگ دن مقرر کرنے سے شروع
میں کچھ دقت ضرور پیش آئے گی اور بعض ممبر شریک نہیں ہوں گے مگر اس کی پرواہ نہیں کرنی
چاہئے جن لوگوں کے نزدیک ممبری کی اتنی اہمیت بھی نہ ہو کہ وہ اپنے جلسہ کے لئے سال میں ایک
بار جمع ہو جائیں وہ دراصل ممبری کے قابل ہی نہیں ہیں۔ خاکساروں کو دیکھو اس نام نہاد جہاد میں
جو انہوں نے لکھنؤ میں شروع کر رکھا تھا وہ اپنے پاس سے کرایہ خرچ کر کے پہنچتے رہے ہیں اور اس
طرح قید ہو کر اپنا کاروبار علیحدہ تباہ کرتے رہے ہیں اور دیگر نقصان علیحدہ کرتے رہے ہیں اس
لئے کوئی وجہ نہیں کہ خدام الاحمدیہ کے ممبر دوسرے ایام میں اپنے جلسہ میں شرکت کے لئے نہ
آئیں اور پھر جو نہ آئیں ان کے متعلق کسی تشویش میں پڑنا اور خیال کرنا کہ کیا ہو گا باطل بات ہے
ہمیں ایسے نکموں کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہئے ۔ پس میرے نزدیک شورای کے موقع پر جلسہ منعقد
کرنے کی نسبت بھی یہ بہت بہتر ہے کہ الگ ایام مقرر کئے جائیں اس سے نوجوانوں کو اس تحریک
میں شمولیت کی بھی ترغیب ہو گی اور یہ طریق گویا اس تحریک کی مضبوطی کا موجب ہوگا ۔ جب میں
نے مجلس شوری کا قیام کیا تو شروع میں زیادہ لوگ نہیں آتے تھے مگر اب سینکڑوں ایسے آ جاتے
ہیں جو ممبر بھی نہیں ہوتے اور صرف کا رروائی سننے کیلئے آ جاتے ہیں ۔ اس طرح اگر خدام الاحمد یہ
اپنے جلسہ کے لئے الگ دن مقرر کرے تو سینکڑوں نوجوان ان دنوں میں بھی فائدہ اُٹھانے کی
غرض سے قادیان آ جائیں گے اور سینکڑوں کو تحریک ہو گی کہ وہ ممبر بنیں ۔ میرا بچپن سے یہ تجربہ
ہے کہ کوئی اچھا کام جب شروع کر دیا جائے تو وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہو جاتا ہے۔ میری
طبیعت میں بچپن سے ہی انتہائی احتیاط کی عادت ہے۔ بعض لوگ تو اسے وہم کہتے ہیں مگر میں تو
اسے توجہ ہی کہوں گا۔ جب تک کوئی کام پوری طرح نہ ہو جائے مجھے اطمینان نہیں ہوتا۔ یہ بالکل
ایسی ہی کیفیت ہے کہ جب تک بچہ ماں کے پاس نہ ہوا سے تسلی نہیں ہوتی بلکہ وہ خیال کرتی ہے کہ
شاید ٹھوکر لگ کر گر ہی نہ گیا ہو ، ریل کے کسی حادثہ کا شکار نہ ہو گیا ہو، موٹر کے نیچے آ کر کچلا نہ گیا
ہو ، وہ جو اب تک آیا نہیں تو ایسا نہ ہو کہ کسی مشکل میں پھنسا ہوا ہو ۔ اسی طرح مجھے بھی اطمینان نہیں
ہوتا کہ کام ہو گیا ہوگا اور اس عادت کو میں چونکہ مفید سمجھتا ہوں اس لئے اسے دور کرنے کی کوشش

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
میں نے کبھی نہیں کی ۔ ہمارے ملک میں یہ عام مرض ہے کہ جسے کوئی کام سپر د کیا جائے وہ گھر بیٹھے
بیٹھے ہی فرض کر لیتا ہے کہ ہو گیا ہو گا یہ درست نہیں ۔ میں نے اپنی اس عادت سے بہت فائدہ
اُٹھایا ہے اور بسا اوقات نہایت خطرناک نتائج سے جماعت محض اس عادت کی وجہ سے بچ گئی ۔ کئی
بار ایسا ہوا کہ کسی ناظر یا کسی اور شخص کو کوئی کام بتایا گیا اس نے آگے دوسرے کے سپرد کر دیا اور
خود فرض کر لیا کہ ہو گیا ہو گا لیکن مجھے گھر میں بیٹھے بیٹھے یہ خیال ہوا اور میں نے پتہ کرایا تو معلوم ہوا
نہیں ہوا تھا اور اس طرح وہ بروقت کر لیا گیا اور اس وجہ سے کئی حوادث سے جماعت بچ گئی ۔
میرے توجہ دلانے سے وہ کام ہو گیا اور نقصان نہ ہوا اور خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ بھی اس
عادت کی نقل کریں ۔ ہندوستان میں نکما پن کی زیادہ وجہ یہی ہے کہ لوگ قیاس بہت کرتے ہیں ۔
ہمارے ہاں بھی روزانہ ایسے واقعات ہوتے ہیں ۔ کئی بار میں کوئی کام بتاتا ہوں اور جب
پرائیوٹ سیکرٹری سے پوچھا جاتا ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہو گیا ہے مگر جب بعد میں غلطی کا علم ہوتا
ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ ہم نے فلاں شخص کو کہہ دیا تھا اور خیال تھا کہ اس نے کر دیا ہوگا ۔ حالانکہ
کام جس شخص کے سپرد کیا جائے اسے یقین ہونا چاہئے کہ ہو چکا ہے محض قیاس کر کے مطمئن نہیں ہو
جانا چاہئے ۔ یہ نکما پن کی علامت ہے۔ ایسے لوگوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک
واقعہ سنایا کرتے تھے کوئی شخص سفر پر گیا اور کسی لڑکے کو بطور خادم ساتھ لے گیا ایک رات وہ کسی
سرائے میں ٹھہرے۔ رات کو بارش شروع ہو گئی اسے چونکہ خیال تھا کہ بارش ختم ہو تو سفر شروع کر
کے آگے چلیں تا یہ جلد طے ہو اس لئے رات کو کئی بار اس کی آنکھ کھلی ۔ اُس نے نوکر کو آواز دی
اور کہا کہ باہر جا کر دیکھو بارش ہو رہی ہے یا نہیں ؟ مگر نوکر نے بجائے اس کے کہ باہر جا کر دیکھتا
وہیں پڑے پڑے جواب دیا کہ ابھی باہر سے بلی آئی تھی میں نے دیکھا وہ بھیگی ہوئی تھی اس لئے
بارش ضرور ہو رہی ہے ۔ حالانکہ یہ کوئی دلیل نہیں۔ ممکن تھا بلتی کسی نالی میں سے گزر کر آئی ہو اور
اس وجہ سے بھیگ گئی ہو یا کسی اور وجہ سے ہو۔ تھوڑی دیر کے بعد اس نے نوکر سے کہا کہ لیمپ گل
کر دو۔ اُس نے جواب دیا کہ آپ کو اندھیرے میں نیند آتی ہے مگر میں روشنی میں سونے کا عادی
ہوں اگر لیمپ گل کر دیا گیا تو مجھے نیند نہیں آئے گی اس لئے آپ منہ پر لحاف ڈال لیں آپ کے
لئے گو یا لیمپ بجھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس نے پھر کہا کہ ہوا تیز آ رہی ہے اُٹھ کر دروازہ بند کر دو تو
اس نے جواب دیا کہ دو کام میں نے کر دیئے ہیں ایک آپ خود اُٹھ کر کر لیں ۔ تو اس قسم کی
ستیاں ہمیشہ قیاس آرائیوں سے پیدا ہوتی ہیں ۔ ایسے ہی قیاس کی ایک اور مثال بھی ہے۔ ایسا

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
قیاس کر لینا کہ یوں ہو گا محض سُستی کا نتیجہ ہوتا ہے اور ایسے لوگ میں نے دیکھا ہے کہ بعض
اوقات اتنے دلیر ہو جاتے ہیں کہ کہہ دیتے ہیں فلاں کام یوں ہو گیا ۔ وہ یہ بھی نہیں کہتے کہ میرا
خیال ہے ہو گیا ہو گا بلکہ خیال کا لفظ بھی بیچ میں سے اُڑا دیتے ہیں اور بڑی دلیری سے کہہ دیتے
ہیں کہ ہو گیا ہے اور اکثر کاموں میں خرابی ایسے خیالات کے نتیجہ میں ہوتی ہے۔ ہمارے
نو جوانوں کو چاہئے کہ اس عادت کو بالکل چھوڑ دیں اور قیاس سے کام نہ لیا کریں جب تک ذاتی
طور پر یہ اطمینان نہ کر لیں کہ جو کام ان کے سپرد کیا گیا تھا وہ ہو چکا ہے۔ ان کو وہم رہے کہ شاید
خراب ہو گیا ہو۔ واقعات کی دنیا میں واقعات کو دیکھا کریں واقعات کی دنیا میں قیاس کا کوئی کام
نہیں ۔ میں ہمیشہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو اس طرف توجہ دلاتا رہتا ہوں مگر میں نے دیکھا
ہے یہ مرض دور نہیں ہوتا اور قیاس سے بہت کام لیا جاتا ہے ۔ اہلِ حدیث کا عقیدہ ہے کہ جس نے
پہلے قیاس کیا وہ شیطان تھا۔ پہلے مجھے اس قول کی سمجھ نہیں آیا کرتی تھی مگر اب میں سمجھتا ہوں کہ یہ
بات ٹھیک ہے ۔ قیاس یوں تو اچھی چیز ہے لیکن واقعات میں اس کو داخل کر نا سخت خطر ناک ہے۔
ایک فلسفی اگر فلسفہ کے مسائل میں قیاس سے کام لیتا ہے تو یہ بات تو سمجھ میں آ سکتی ہے لیکن
واقعات کی دنیا میں اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ ایک لطیفہ مشہور ہے کہ کہتے ہیں کوئی شخص کسی کے پاس
مهمان گیا میزبان خود نهایت با قاعدہ اور وقت کا پابند آدمی تھا اور اپنے ملازموں کو بھی اس نے
وقت کا پابند بنایا ہوا تھا۔ اس نے اندازہ کیا ہوا تھا کہ اگر نوکر کو فلاں دُکان پر بھیجا جائے تو وہ کتنے
منٹ میں واپس آتا ہے وہ اپنے مہان کو اپنے نوکروں کی ہنر مندی بھی دکھانا چاہتا تھا اس لئے
اس نے مہمان کے آگے کھانا رکھوا دیا اور نوکر سے کہا کہ فلاں دُکان سے جا کر فوراً دہی لے آؤ
تھوڑی دیر بعد اس نے مہمان سے کہا کہ اب وہ دکان پر پہنچ چکا ہو گا ۔ اب رہی لے چکا ہو گا اور
واپس آ رہا ہو گا ۔ اب فلاں مقام پر پہنچ گیا ہوگا ۔ بس آپ کھانا شروع کریں وہ آیا ہی چاہتا ہے
اور ساتھ آواز دی کہ ارے فلاں آ گیا ۔ اِدھر اُس نے یہ کہا اور اُدھر اس نے جواب دیا کہ
ہاں حضور آ گیا۔ مہمان یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا اور اس نے کہا کہ نوکروں کا ایسا سیدھا ہوا ہونا تو
بہت عزت افزائی کا موجب ہے ۔ ایسے آقا کی بھی ہر دیکھنے والا تعریف کرنے پر مجبور ہے ۔ اس
لئے مجھے بھی اپنے نوکروں کو اسی طرح سدھانا چاہئے چنانچہ گھر واپس پہنچا تو اس نے بھی نوکروں
کو ڈانٹنا ڈ پٹنا شروع کیا کہ کام جلدی جلدی اور وقت کی پابندی کے ساتھ کیا کرو۔ مگر جو شخص خود
پابند نہ ہو اور جس کے نوکر روز دیکھیں کہ وہ خود وقت کا پابند نہیں اور سُست آدمی ہے تو

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
خالی ڈانٹ ڈپٹ ان پر کیا اثر کر سکتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد وہی شخص اس کے ہاں مہمان ہوا اس نے
بھی اپنے نوکروں کی مستعدی اور سلیقہ شعاری دکھانے کے لئے اسی طرح کیا۔ یعنی کھانا اس کے
سامنے رکھ کر نوکر کو دہی کے لئے بھیجا اور کہنا شروع کیا کہ اب وہاں پہنچا ہوگا ۔ اب لوٹ رہا ہوگا
اب فلاں جگہ ہوگا ۔ اب بس پہنچا ہی چاہتا ہے آپ کھانا شروع کریں اور پھر نام لے کر آواز دی
کہ کیوں بھئی آگئے ۔ اُدھر سے نوکر نے کہا کہ جی آپ تو عقل ہی مار دیتے ہیں میں تو ابھی جوتا ہی
تلاش کر رہا ہوں ۔ یہ لطیفہ دراصل ہندوستانیوں کی ذہنیت کا نقشہ ہے ۔ وہ اس طرح قیاس کر لیتے
ہیں اور میں نے دیکھا ہے اچھے اچھے تعلیم یافتہ بی اے اور ایم اے پاس اسی مرض کا شکار ہیں ۔ وہ
کہلاتے تو بی اے اور ایم اے ہیں مگر عقل کے لحاظ سے وہ پرائمری پاس بھی نہیں ہوتے ۔ اس کی
بڑی وجہ تو سستی ہے اور جب سُستی کے باعث کوئی کام نہ کیا تو پھر قیاس کرتے ہیں بہانہ سازی
سے کام لیتے ہیں اور بسا اوقات تو میں نے دیکھا ہے کہ کسی بات کے لئے جو ہدایات دی جاتی ہیں
خود اپنے پاس سے ہی ان کا جواب بھی دے دیتے ہیں نہ پیغام آگے پہنچاتے ہیں اور نہ اس کی
بات سنتے ہیں بلکہ خود بخود ہی جواب دینا شروع کر دیتے ہیں ۔ پس میں خدام الاحمدیہ سے یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ اگر تم نے دنیا میں کوئی کام کرنا ہے تو قیاس کرنا چھوڑ دو۔ جب کوئی کام تمہارے سپرد
کیا جائے تو اسے پورے وقت پر ادا کرو اور جب تک خود نہ دیکھ لو کہ وہ ہو گیا ہے مطمئن نہ ہو۔ گھر
بیٹھے بیٹھے ہی یہ قیاس کر لینا کہ کام ہو گیا ہو گا اول درجہ کی نالائقی اور حماقت ہے۔ میں نے
دیکھا ہے کہ کام نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستانیوں کے دماغ بھی ٹھیک طور پر کام نہیں کرتے اور یہ
حالت ہے کہ کسی کو پیغام کچھ دو اور وہ آگے پہنچائیں گے کچھ اور ، دماغ بات سنتے اور سمجھتے ہی
نہیں ۔ اس لئے خدام الاحمدیہ یہ بھی مشق کریں کہ جو پیغام دیا جائے اسے صحیح طور پر پہنچا سکیں ۔
فوجوں میں یہ دستور ہے کہ اس کی مشق کرائی جاتی ہے جب کسی کو کوئی افسر پیغام دے تو دینے کے
بعد پوچھتا ہے میں نے کیا کہا اور پھر وہ شخص اسے دُہراتا ہے ۔ پچھلی جنگ میں ایک تجربہ کیا گیا کہ
کس طرح بات دُور تک پہنچتے پہنچتے کیا بن جاتی ہے ۔ فرانس کے جنگی محاذ پر شہزادہ ویلز جو بعد میں
ایڈورڈ ہشتم کے نام سے تخت نشین ہو کر ریٹائر ہو چکے ہیں گئے تو ایک بڑی بھاری پریڈ ہوئی جس
میں یہ تجربہ دکھایا گیا کہ پیغام پہنچانے میں لوگ کیسی کیسی غلطیاں کرتے ہیں۔ جرنیل نے پہلے
سپاہی کو پیغام دیا کہ آگے پہنچا دو کہ شہزادہ ویلز آئے ہیں اور آخری افسر کو جو اطلاع اس طرح ملی
وہ یہ تھی کہ دو پیسے مل گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہوئی کہ ایک سے دوسرے اور تیسرے تک بات

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
کچھ
کے پہنچنے میں کچھ تو لب ولہجہ کی تبدیلی سے فرق پڑا اور کچھ یہ کہ سننے والے نے قیاس کر لیا۔ یہ تو
تجربہ کرنے کے لئے پیغام بھیجا گیا تھا لیکن اگر واقعی یہ پیغام پہنچانا مقصود ہوتا تو کس قدر
نقصان ہوتا ۔
پس کام میں قیاس کرنا چھوڑ دو۔ دیکھو جب کوئی بچہ اپنی ماں سے جُدا ہو جاتا ہے تو کس
طرح اس کے دل میں مختلف وساوس اُٹھتے ہیں۔ وہ یہی قیاس نہیں کر لیتی کہ وہ آرام سے بیٹھا ہو
گا بلکہ سوچتی ہے کہ کہیں بھینس کا پاؤں اس پر نہ آ گیا ہو، گھوڑے نے اسے دوستی نہ مار دی ہو،
گدھے نے لات نہ مار دی ہو، سیڑھی سے گر کر اس کا سر نہ پھٹ گیا ہو ، کوئی اسے اُٹھا کر نہ لے
گیا ہو اور یہ ایک طبعی بات ہے۔ جب تک یہ وساوس اس کے دل میں پیدا نہ ہوں وہ اپنے بچہ کی
پوری پوری نگرانی کر ہی نہیں سکتی۔ پس تم بھی کام کی اسی طرح نگرانی کرو۔ کام سے محبت کا علم ہی
اُسی وقت ہوسکتا ہے جب وساوس پیدا ہونے کے ہونے لگیں ۔ بڑی سے بڑی تعلیم یافتہ ماں کو دیکھ لو بچہ کا
سوال آتے ہی فوراً اس کے دل میں وساوس پیدا ہونے لگیں گے۔ یہ دراصل کامل محبت کا نتیجہ
ہے وہ دنیا بھر کے معاملات کے متعلق قیاسات کرلے گی لیکن بچہ کا سوال سامنے آتے ہی اس کے
دل میں وساوس پیدا ہونے لگیں گے اور یہ کامل محبت کا نتیجہ ہے پس اس قسم کی احتیاط بہت اچھی
بات ہے۔ حضرت خلیفہ اول بعض اوقات کوئی بات کہہ دیتے مگر پھر خیال ہوتا کہ وہ شاید مجھے
بُری لگی ہے مجھ سے پوچھتے تو میں انکار کرتا ۔ مگر آپ فرماتے میاں ! مجھے خیال تھا کہ شاید بُری لگی
ہو ۔ عشق است و ہزار بدگمانی ۔ مجھے چونکہ آپ سے بہت محبت ہے اس لئے مجھے شبہ رہتا ہے کہ
کہیں ناراض تو نہیں ہو گئے ۔ پس یا د رکھو کہ اگر دل میں وسوسہ پیدا نہیں ہوتا تو اس کے معنی یہ ہیں
کہ عشق نہیں ہے۔ یہ ناممکن ہے کہ کام کا عشق ہوا اور دل میں وسو سے پیدا نہ ہوں اور رہ رہ کر یہ
خیال نہ آئے کہ شاید کام نہ ہوا ہو۔ میری عمر میں بیسیوں ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ میں نے اپنی
اس طبیعت کی وجہ سے گھر بیٹھے بیٹھے بیسیوں کاموں کی اصلاح کرادی۔ میں نے کسی کام کے لئے
کہا اور ناظر متعلقہ نے اس کا آرڈر دے کر سمجھ لیا کہ ہو گیا اور جب میں نے دریافت کرایا تو کہہ
دیا کہ ہو گیا ہے لیکن جب تحقیقات کرائی گئی تو معلوم ہوا نہیں ہوا اور میں نے اسے پھر کرایا۔
پس ایک بات تو یہ یاد رکھو کہ جو کام تمہارے سپرد کیا جائے اس کے متعلق کبھی مطمئن نہ ہو
جب تک خود تسلی نہ کر لو کہ وہ ہو گیا ہے ۔ آنکھ سے نہ دیکھ لو یا اسے آنکھوں سے دیکھنے والا خود
تمہارے سامنے بیان نہ کرے کہ وہ ہو گیا ہے اور دوسرے یہ بات یاد رکھو کہ یہ خیال کبھی نہ کرو کہ

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
فلاں بات ہو نہیں سکتی ۔ آج کل نوجوانوں سے ایسی باتیں بکثرت سننے میں آتی ہیں کہ کوئی مانتا
نہیں ، کوئی سنتا نہیں، یہ بھی بزدلی اور کمزوری کی علامت ۔ ہے ۔ جب کوئی اچھا کام سامنے آئے
اس کے متعلق پہلے احتیاط کے ساتھ اچھی طرح غور کر لو اور دیکھ لو کہ جہاں تک انسانی کوشش کا
سوال ہے یہ ایسا تو نہیں جو ناممکن ہو اور کارکنوں پر اس سے ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ تو نہیں
پڑتا اور جب فیصلہ کر لو کہ یہ طاقت کے اندر ہے تو پھر یہ کوئی قابلِ غور سوال نہیں کہ کوئی کرے گا یا
نہیں ۔ تم خود ا سے شروع کر دو اور یہ نہ دیکھو کہ کوئی تمہارے ساتھ ہوتا ہے یا نہیں ۔ میرے بچپن
کے کئی کام ایسے ہیں جنہیں آج اتنی تنظیم کے باوجود بھی ہم با سانی نہیں کر سکتے۔ ۔ جب ولایت
میں مشن قائم ہوا تو خواجہ صاحب ( خواجہ کمال الدین صاحب مرحوم ) نے وہاں سے لکھنا شروع
کیا کہ ایک اور آدمی یہاں بھیجا جائے ۔ حضرت خلیفہ اول نے صدرانجمن احمد یہ کو جو خزانہ کی
مالک تھی حکم دیا کہ خواجہ صاحب کی مدد کے لئے کوئی آدمی بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔ اس کے لئے
کئی کمیٹیاں قائم ہوئیں ۔ سب نشیب و فراز پر غور کیا گیا ، کئی دقتیں سامنے آئیں ، خرچ کا سوال
بہت مشکل تھا۔ ایک دن حضرت خلیفہ اول نے مجھے فرمایا کہ خواجہ بہت تنگ کر رہا ہے۔ میں نے
مولوی محمد علی صاحب سے بھی کہا کہ کوئی انتظام کیا جائے وہ بھی کوئی تجویز نہیں کرتے ۔ انجمن بھی
کوئی فیصلہ نہیں کرتی اور میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں ۔ اُدھر کام خراب ہو رہا ہے اور ادھر
یہ لوگ کوئی توجہ ہی نہیں کرتے ۔ میں وہاں سے اُٹھا اور انصار اللہ کی مجلس میں اس بات کو پیش کیا
اور کہا کہ یہ کوئی مشکل کام نہیں کوئی شخص اپنے آپ کو پیش کرے۔ چودھری فتح محمد صاحب نے کہا
کہ میں اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں ۔ اب سوال کرا یہ کا رہ گیا۔ چودھری صاحب نے کہا کہ تھرڈ کلاس
کا جو کرا یہ لگتا ہے وہ مجھے دے دیا جائے معلوم ہوا کرا یہ دوسو کے قریب ہو گا۔ سو روپیہ خرچ
خوراک وغیرہ کے لئے رکھ لیا گیا اور چند دوستوں نے اُسی وقت یہ روپیہ پورا کر دیا اور میں نے
جا کر حضرت خلیفہ اول سے کہہ دیا کہ آدمی بھی تیار ہو گیا ہے اور روپیہ کا انتظام بھی ہو چکا ہے تو
اس طرح میں نے انگلستان میں مشن قائم کیا۔ چودھری فتح محمد صاحب نے وہاں بعد میں الگ
مشن قائم کیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے ایسے رنگ میں مجھے کامیاب کیا کہ جس کام کیلئے صدرانجمن احمد یہ کئی
مہینے مشورے اور تجویزیں کرتی رہی میں نے وہ چند منٹ میں کر دیا۔ آدمی بھی تیار کر لیا اور روپیہ
بھی فراہم ہو گیا ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے۔ قادیان میں علمی ترقی کے لئے میں نے انجمن
سے یہ کہا کہ کوئی انتظام کیا جائے ۔ جب تک یہاں کوئی ایسا آدمی نہ ہو جو عربی ممالک میں تعلیم

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
حاصل کر کے آئے یہاں علمی ترقی نہ ہو سکے گی مگر انجمن نے ہمیشہ مالی مشکلات کا عذر پیش کیا۔ میں
نے چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم سے اس کا ذکر کیا اور کہا کہ کچھ بوجھ آپ اُٹھائیں اور
کچھ میں اُٹھاتا ہوں اور ایک آدمی مصر بھیجا جائے ۔ وہ آمادہ ہو گئے اور میں نے شیخ عبدالرحمن
مصری کو جواب مرتد ہو چکے ہیں مصر بھیج دیا کہ وہاں سے عربی کی تعلیم حاصل کر کے آؤ تا سلسلہ کو
بھی فائدہ پہنچے ۔ ہم دو چار آدمیوں نے ہی مل کر ان کے لئے کرایہ وغیرہ کا انتظام کر دیا۔ وہ اُس
وقت ملازم تھے اس لئے تنخواہ یہاں بال بچوں کو ملتی رہی اور وہاں کے اخراجات میں بھیجوا تا رہا۔
اس کام کے لئے انجمن مدتوں سوچتی رہی مگر میں نے خیال کیا کہ اگر یہ بات اچھی ہے تو میں اسے
شروع کر دیتا ہوں اللہ تعالیٰ خود تکمیل تک پہنچا دے گا اور یہ میرے کام اس وقت کے ہیں جب
میں ابھی بچہ تھا۔ خدام الاحمدیہ کے بہت سے ممبروں کے لحاظ سے میں بچہ تھا۔ اس کی ممبری کے
لئے چالیس سال تک عمر کی شرط ہے مگر میری عمر اس زمانہ میں ۲۲ ،۲۳ سال ہو گی اور کئی کام تو اس
سے بھی پہلے زمانہ کے ہیں۔ اس زمانہ میں چودھری فتح محمد صاحب اور بعض دوسرے نو جوان
سکولوں اور کالجوں میں پڑھا کرتے تھے۔ میری آنکھوں میں گرے ہو گئے تھے اس لئے میں نے
سکول میں پڑھنا چھوڑ دیا تھا اور حضرت خلیفہ مسیح الاوّل سے طب اور بخاری پڑھا کرتا تھا۔ ہم
نے آپس میں مشورہ کیا کہ جب بڑے تبلیغ کرتے ہیں تو ہم کیوں نہ کریں اور اس کے لئے کیا
ذریعہ اختیار کریں ۔ آخر ہم نے فیصلہ کیا کہ جس طرح رسالہ ریویو نکلتا ہے ہم بھی ایک رسالہ
جاری کریں۔ سب نے مجھ سے کہا کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اجازت حاصل
کریں اور نام بھی رکھوائیں ۔ آپ نے اجازت دے دی اور تشحیذ الا ذہان نام رکھا ۔ اب اس
کے اخراجات کا سوال تھا۔ ہم نے فیصلہ کیا جو جیب خرچ ملتا ہے اس میں سے ایک ایک روپیہ چندہ
دیں گے ۔ پہلے سات ممبر تھے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ سہ ماہی رسالہ نکالا جائے ۔ مضمون تو ہم
خود لکھ لیں گے پیکٹ وغیرہ بھی خود بنا ! وغیرہ بھی خود بنا لیں گے۔ اندازہ کیا گیا تو تو ۲۵ ،۳۰ ۳۰ روپیہ خرچہ کتابت اور
طباعت وغیرہ کا تھا۔ ہم نے سوچا کہ کوئی نہ کوئی خریدار بھی تو مل ہی جائے گا۔ پہلے دو تین پرچے
ہم نے خود اپنے ہاتھ سے پیک وغیرہ کئے ٹکٹ لگائے مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے اسے جلد ہی ترقی
حاصل ہوگئی ۔ تو رسالہ کا نکالنا کوئی معمولی بات نہیں مگر میں نے اسے شروع کر دیا اور اللہ تعالیٰ
کے فضل سے وہ چل نکلا گو بعد میں میں نے ہی اسے رسالہ ریویو میں مدغم کر دیا کیونکہ ریویو کی
حالت اچھی نہ تھی اور میں چاہتا تھا کہ ساری توجہ اسی کی طرف ہو۔ کیونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
صلى
عروسه
کا جاری کردہ ہے۔ اسی طرح میری خلافت کے ایام میں بھی بیسیوں امور ایسے پیش آئے کہ جب
میں نے ان کو شروع کیا تو لوگوں نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ ایسا بوجھ ہے جسے قوم اُٹھا نہیں سکتی
مگر آخر وہ کام خدا تعالیٰ نے کر دیئے ۔ میرا تو یہ ہمیشہ سے قاعدہ ر رہا ہے ہے کہ جب پوری سوچ بچار
اور احتیاطوں کے باوجود میں نے دیکھا کہ کام ضروری ہے تو پھر میں نے کوئی پرواہ نہیں کی کہ کیا
نتیجہ ہوگا اور تو كُلاً عَلَی اللہ اسے شروع کر دیا اور یہی سمجھا کہ اگر یہ کام اچھا ہے تو اللہ تعالیٰ
اسے خود تکمیل تک پہنچا دے گا۔ پس یاد رکھو کہ کسی کام کو شروع کرتے وقت یہ خیال کرنا کہ لوگ
مانتے نہیں اول درجہ کی بزدلی ہے۔ تمہیں لوگوں سے کیا اگر وہ کام اچھا ہے تو تم خودا سے کرو خواہ
بالکل اکیلے ہوا سے شروع کر دو دوسروں کی ذمہ داری تم پر نہیں تم اپنا فرض ادا کرنا شروع کر دو۔
رسول کریم ﷺ کو بھی اللہ تعالیٰ یہی یہی فرماتا فرماتا۔ ہے کہ تم پر اپنے نفس کی ذمہ داری ہے لوگوں کی نہیں ۔
پس خدام الاحمد یہ اپنے آپ کو اُس وقت تک مفید وجود نہیں بنا سکتے جب تک کہ وہ اس یقین اور
تو کل پر اپنے کاموں اپنے کاموں کی بنیاد نہ رکھیں گے کہ جو کام اچھا ہے اس میں ہم نے دوسروں کو نہیں دیکھنا
کہ وہ شامل ہوتے ہیں یا نہیں تم کو اس سے کیا کہ کوئی ساتھ ہو گا یا نہیں تم اپنا فرض ادا کرو۔ یہ
خیال بھی بالکل غلط ہے کہ اگر کوئی اور ساتھ نہ ملا تو سبکی ہوگی ۔ دیکھو اس وقت تک جتنے انبیاء
گزرے ہیں وہ بھی اگر اسی سبکی کے خیال سے کام کرنے سے محترز رہتے تو دنیا کا نقشہ کیا ہوتا ۔
ان میں سے کسی نے بھی اِس سُبکی کا خیال نہیں کیا۔ حضرت آدم کو جب اللہ تعالیٰ نے پیغام دیا تو
انہوں نے اس کا خیال نہیں کیا ۔ حضرت نوح کو دیا تو انہوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ نتیجہ کیا ہو گا ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب یہ پیغام دیا تو وہ کب سوچنے بیٹھے کہ انجام کیا ہوگا ۔ ان میں سے
کسی نے بھی انجام کی پرواہ نہیں کی بلکہ جسے بھی حکم ملا وہ کام کرنے لگ گیا اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ
سے نصرت مانگتا رہا۔ اگر یہ کام انسانی ہوتا تو حالات کو مد نظر رکھ کر بتاؤ کہ ان کی ناکامی میں شبہ ہی
کیا تھا۔ یہ سب انبیاء بڑے بڑے دعوے لیکر مبعوث ہوئے تھے ۔ حضرت موسی ، حضرت عیسی ،
رسول کریم یا ان میں سے کس کا دعوئی چھوٹا تھا۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی کتنا بڑا
تھا۔ مگر ان میں سے کب کسی نے یہ خیال کیا کہ اسے کون مانے گا ۔ ان کے سامنے صرف یہی بات
تھی کہ خدا تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل ہو یہ خیال بالکل نہ تھا کہ کوئی مانتا ہے یا نہیں ۔ کوئی شخص کہہ سکتا
ہے کہ نبی کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ وہ جیت جائے گا اس لئے وہ پر واہ نہیں کرتا۔ مگر میں کہتا ہوں
کہ مومن کو بھی اس کا پتہ ہوتا ہے۔ قرآن کریم میں مومن کے لئے بھی کامیابی کا وعدہ موجود ہے
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
فرق صرف تفاصیل کا ہے۔ قرآن کریم سے یہ کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ مومن بھی دنیا میں ہارا کرتے
ہیں نبی اور مومن دونوں کے لئے جیتنا مقدر ہے فرق صرف تفاصیل کا ہے۔ پس جب تک اپنے
اندر یہ یقین اور تو کل پیدا نہ کیا جائے کہ اگر کام اچھا ہے تو اسے کرنا ہے خواہ کوئی ساتھ شامل ہو یا
نہ ہو اُس وقت تک کامیابی محال ہے ۔ جب یہ فیصلہ کر لو کہ کوئی کام اچھا ہے اور طاقت سے باہر
نہیں ہے تو لوگ خواہ تمسخر کریں خواہ کچھ کہیں اسے شروع کر دو اور اگر تم ایسا کرو تو وہ کام ضرور ہو
جائے گا۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں حضرت خلیفہ اول جب درس
دے کر واپس آتے تو اُن دنوں جلانے کے لئے گڑوں پر اُپلے آیا کرتے تھے۔ مجھے دو تین
مواقع ایسے یاد ہیں کہ چھوٹی بیت کی سیڑھیوں کے پاس چوک میں وہ اُپلے پڑے ہوتے ۔ بارش
کے آثار ہوتے تو خادم ان سے کہتا کہ دو چار آدمی دے دیں تا ان کو اندر رکھ لیں ۔ آپ فرماتے
کہ چلو ہم آدمی بن جاتے ہیں اور قرآن شریف کسی کے ہاتھ میں دے کر اُپلے اُٹھانے لگ جاتے
اور پھر دوسرے لوگ بھی شامل ہو جاتے ۔ پس کام کرنے سے دل پرانا بھی ایک مخفی کبر کا نتیجہ ہوتا
ہے اور جب تک یہ خیال دل سے نہ نکالو گے کہ ہم اکیلے کس طرح کام کر سکتے ہیں کامیابی کی توقع
فضول ہے۔ پہلے اچھی طرح کام کے متعلق سوچ لو اور پوری احتیاط کے ساتھ غور کر لو اور ایسی
اچھی طرح سوچ لو کہ جیسے کہتے ہیں پہلے تو لو پھر منہ سے بولو لیکن جب یہ سمجھ لو کہ یہ کام خدا تعالیٰ کی
طرف سے فرض ہے تو پھر دائیں بائیں نظرمت ڈالو تم خودا سے شروع کر دو۔ اگر کوئی تمہارے
ساتھ شامل ہوتا ہے تو سمجھو اس نے تم پر احسان کیا اور اگر نہیں تو اپنی جان پر ظلم کیا ہے اور جب تم
خود ایسی ذہنیت اپنے اندر پیدا کر لو گے تو اللہ تعالیٰ خود دوسروں کو تمہاری امداد کے لئے الہام کرے
گا۔ یاد رکھو کہ دین کے کام انسانی تدبیروں سے نہیں ہوا کرتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے
ہوتے ہیں ۔ نادان خیال کرتے ہیں کہ الہام ہمیشہ لفظوں میں ہی ہوتا ہے لیکن یہ صحیح نہیں ۔ شرعی
احکام کی تفاصیل اور عبادات سے تعلق رکھنے والا الہام ضرور کلام میں ہوتا ہے مگر نیک کام میں مدد
کا الہام ضروری نہیں کہ لفظوں میں ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ہے کہ يَنْصُرُكَ
رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ ایسے لوگ تیری مدد کریں گے جن کے دلوں میں میں ہم وحی
کریں گے ۔ تو دینی کاموں میں امداد کے لئے اللہ تعالیٰ عام لوگوں کے دلوں میں الہام کر دیتا ہے
اور وہ اس طرح کہ ان کو توجہ ہو جاتی ہے کہ ہم بھی اس کام میں مدد کریں ۔ پس جو ضروری کام ہو
اُسے انسان کی مدد کے خیال کے بغیر شروع کر دو پھر اللہ تعالیٰ نصرت کرتا ہے جب انسان اللہ تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
کا بندہ بن جاتا ہے تو اس کی نگاہ دوسرے انسان کی طرف اُٹھتی ہی نہیں اور اس کے اندر ایسا
تو کل اور عزم پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ کسی بڑے سے بڑے کام میں ہاتھ ڈالنے سے نہیں ڈرتا۔ میں
نے دیکھا ہے کہ ہر بڑی تحریک جو میں نے شروع کی بعض دفعہ ابتداء میں لوگوں نے ڈرایا بھی کہ
یہ کامیاب نہیں ہوگی مگر میں کبھی جھجھکا نہیں اور ناکامی کے خوف سے کبھی نہیں ڈرا۔ اس کام
کے ہو جانے کے متعلق دعائیں کرتا رہا ہوں مگر یہ کبھی پرواہ نہیں کی کہ یہ ہوگا نہیں یا یہ کہ اگر نہ ہوا تو کیا
ہوگا اور پھر یہ بھی کبھی نہیں دیکھا کہ وہ ہوا نہ ہو۔ تعویق بعض دفعہ بے شک ہوتی ہے اور بعض اوقات
رکاوٹیں بھی پیدا ہوتی ہیں مگر آخر کار اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ ہو گیا۔
پس آج میں یہ دو باتیں خاص طور پر خدام الاحمدیہ سے کہنا چاہتا ہوں ۔ اوّل یہ کہ واقعات
کی دنیا میں قیاس سے کام نہ لو اور جو کام تمہارے سپرد کیا جائے اس کے متعلق اُس وقت تک
مطمئن نہ ہو جا ؤ جب تک کہ وہ ہو نہ جائے اور دوسرے یہ کہ کام اختیار کرتے وقت پوری احتیاط
سے کام لو۔ وہ کام اپنے یا دوسروں کے ذمہ نہ لگاؤ جو تم جانتے ہو کہ نہیں کر سکتے اور جب اس امر کا
اطمینان کر لو کہ اچھا کام ہے اور تم کر سکتے ہو تو پھر خود اسے کرنے سے مت جهجهکو پھر
جب یہ دیکھو کہ کام ضروری ہے مگر تمہارا نفس کہتا ہے کہ تم اسے کر نہیں سکتے تو اپنے نفس سے کہو کہ تو
جھوٹا ہے اور غلط کہتا ہے یہ کام اللہ تعالیٰ ضرور کر دے گا اور پھر اسے شروع کر دو۔ جب ماں اپنے
بچہ کی ضرورتیں پوری کرتی ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے دین کی ضرورت کو پورا
نہ کرے۔ پس یہ دونوں پہلو اپنی زندگی میں مدنظر رکھو تو پھر تکلیف میں نہیں پڑو گے اور کامیابی
حاصل کر سکو گے۔
میں نے ایک واقعہ اپنی زندگی کا کئی بار سنایا ہے ۔ اُس وقت میری عمر صرف انیس سال تھی
جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہوئے ۔ آپ کی بعض پیشگوئیوں کے ظاہری معنوں کے
لحاظ سے اُس وقت یہ سمجھا جاتا تھا کہ ابھی آپ فوت نہیں ہوں گے ۔ جس وقت آپ کی وفات
ہوئی ہے میں نے اپنے کانوں سے ایک شخص کو جو بعد میں مرتد بھی ہو گیا تھا یہ کہتے سنا کہ آپ
پیشگوئیوں کے ماتحت فوت نہیں ہوئے ۔ اُس روز میری بڑی بیوی لاہور میں ہی اپنے میکے گئی ہوئی
تھیں اور آپ کی ایسی حالت دیکھ کر میں ان کو لینے چلا گیا۔ جب میں واپس آیا تو آپ کے
آخری سانس تھے اور اُس وقت میں نے اپنے کانوں سے یہ الفاظ ایک شخص کے منہ سے سنے ۔ وہ
کسی اور سے بات کر رہا تھا۔ اُس وقت میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام موعود علیہ السلام کے سرہانے کھڑے

آج 10 میں سے 10 باقی