خدام سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
جو تو نے
ہو کر اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا کہ اگر ساری جماعت بھی پھر جائے تو اے خدا! میں وہ تعلیم جو تو
دے کر آپ کو مبعوث کیا تھا تن تنہا ساری دنیا میں پھیلاؤں گا اور میں ہمیشہ اس بات پر فخر
کرتا ہوں کہ ایسے وقت میں اللہ اللہ تعالیٰ نے یہ الفاظ الفاظ میرے منہ سے سے کہلوا دیئے۔ اُس عمر میں اور
ایسے حالات میں ایسی بات بالکل غیر معمولی ہے۔ جب قرآن وحدیث پڑھا جا رہا ہو اور ایسی
باتیں ہو رہی ہوں اُس وقت ایسی بات کہہ دینا کوئی غیر معمولی نہیں لیکن مصیبت کے وقت تو بڑی
بڑی ہمت والے لوگ بھی ایک دوسرے سے گلے مل مل کر روتے ہیں ۔ یہ وہ وقت نہیں تھا کہ
جب کوئی خوشی کے واقعات سنا رہا ہو۔ ایسے واقعات سن کر تو ایک نوجوان کے دل میں جوش پیدا
ہو سکتا ہے اور وہ ایسی بات کہہ سکتا ہے لیکن وہ وقت ایسا تھا جب بظاہر ہمارے لئے دینی ودنیوی
دونوں ٹھکانے لوٹ رہے تھے اور امید کی بجائے مایوسی کی گھٹائیں چھا رہی تھیں اُس وقت میری
زبان سے ایسا اقرار یقیناً اللہ تعالیٰ کے تصرف کے ماتحت تھا ۔ پس خدام الاحمد یہ اس بات کو ہمیشہ
یاد رکھیں کہ جب تک ہر ایک یہ نہ سمجھے کہ اس کام کا ذمہ دار میں ہی ہوں اور کوئی نہیں اُس وقت
تک کامیابی نہیں ہوسکتی ۔ پس اپنے اندر یہ روح پیدا کرو اور پھر خدا تعالیٰ پر توکل رکھو کہ وہ ہمیں
کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ میرا یہ ہمیشہ کا تجربہ ہے کہ جب یہ تو گل پیدا ہو جائے تو اللہ تعالیٰ ضرور
کامیاب کر دیتا ہے اس کے ساتھ کامیابی کے لئے دعائیں کرنا بھی ضروری ہے اور جب دُعا
کرنے کے ساتھ یہ یقین ہو جائے کہ یہ قبول ہو گئی ہے تو وہ ضرور قبول ہو جاتی ہے۔ مجھے یاد ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کا وقت جب قریب تھا تو میں کو ٹھے کی چھت پر دُعا کے لئے
گیا ۔ اُس وقت مجھے شدید فکر اور غم بھی تھا مگر دُعا کیلئے میرے اندر وہ جوش پیدا نہ ہوا جس کے نتیجہ
میں یہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ دُعا قبول ہو گئی ہے۔ میں بہت دیر تک کوشش کرتا رہا مگر وہ حالت پیدا
نہ ہوئی ۔ اس پر مجھے خیال پیدا ہوا کہ شاید میرے دل میں منافقت ہے کہ جس کی وجہ سے جوش دُعا
کیلئے پیدا نہیں ہوتا ۔ اس پر میں نے اپنے لئے دُعا شروع کی تو اس میں بہت جوش پیدا ہوا اور
اُس وقت میرے دل میں یہ القاء ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہی نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے بارہ میں میری دعا قبول ہو اس لئے وہ حالت پیدا نہیں ہوتی ۔ تو دُعا کے ساتھ ایسی کیفیت اگر
پیدا ہو جائے کہ انسان سمجھے یہ دُعا ضرور قبول ہو جائے گی تو وہ ضرور قبول ہو جاتی ہے انسان کو
جب اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا ہو جائے اور وہ سمجھے کہ میری دُعا وہ ضرور قبول کرے گا تو انسان
اور اللہ تعالی کے درمیان ایک قسم کا وائرلیس کا سلسلہ قائم ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ پر کامل تو کل کی
انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
وجہ سے دل اس سے ایسا پیوست ہو جاتا ہے کہ انسان کو پتہ لگ جاتا ہے کہ اس کی دُعا ضر و رسنی
جائے گی اور جب انسان اس مقام پر پہنچ جائے تو پھر سامانوں کی کمی وغیرہ سے گھبراہٹ کی
ضرورت نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ اس کے لئے ظاہری اور باطنی دونوں قسم کے سامان خود بخود پیدا کر
دیتا ہے۔
یہی مصری کا فتنہ جب شروع ہوا تو میرے دل میں ایک کرب تھا اور جماعت کے لوگوں میں
بھی ایک بہیجان تھا کیونکہ وہ مدرسہ احمدیہ کا ہیڈ ماسٹر تھا۔ رات کو جب میں سویا تو میں نے خواب
دیکھا کہ کوئی فرشتہ ہے یا انسان ہے وہ دوڑا ہوا میرے پاس آیا اور کہتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں تب میں نے سمجھا کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت
حاصل ہے اور اس وجہ سے مجھے تکلیف میں دیکھ کر آپ برداشت نہیں کر سکے کہ میں اکیلا رہوں
تب میں سمجھا کہ گو یہ بڑا آدمی ہے مگر مجھے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے بڑا کون ہو سکتا ہے ۔ پس یا د رکھو کہ کامیابی کیلئے یہ چیز بہت ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ پر
تو کل ہو۔ پھر اس یقین کی ضرورت ہے کہ وہ ضرور میری مدد کرے گا اور جو شخص یہ یقین رکھتا ہو کہ
میرا خدا میرے ساتھ ہے اسے گھبرانے کی کیا ضرورت اور اسے کسی انسان کی طرف سے ہمت
اور حوصلہ دلانے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے دیکھا ہے بعض نادان اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ایسے
مواقع پر مجھے حوصلہ دلاتے ہیں۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بچہ
فوت ہوا تو آپ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ اس پر ایک نادان نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ صبر
کریں حالانکہ وہ بے صبری کی بات نہ تھی بلکہ ایک ترحم کی کیفیت تھی جو بالکل اور چیز ہے۔ اسی
طرح مجھے یاد ہے جب میری بیوی امتہ الحی فوت ہوئیں تو بہت عرصہ تک یہ حالت تھی کہ میں جب
ان کا ذکر کرتا تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ۔ اس پر ایک شخص نے جواب تو مولوی ہے مگر
اُس وقت طالب علم تھا مجھے لکھا کہ آپ صبر سے کام لیں ۔ مجھے خیال آیا کہ اس بے چارہ کو کیا علم
ہے کہ صبر کیا چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بندے اس ترقم کی کیفیت کے علاوہ ایسے دلیر ہوتے ہیں کہ
ان کو کسی کی پرواہ نہیں ہوتی کیونکہ اُن کو یقین ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ غار ثور میں
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر کے ساتھ چھپے ہوئے تھے اور دشمن نے آ کر اس کا
احاطہ کر لیا تو حضرت ابوبکر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لا تحزن إن الله معنا کے اس واقعہ میں دونوں کے عشق کا کیا عجیب نظارہ ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
حضرت ابو بکر اس لئے روئے کہ آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال تھا ۔ آپ جانتے تھے
کہ اگر پکڑے گئے تو میرا کیا ہے میں تو ایک عام آدمی ہوں لیکن اگر آنحضرت ﷺ کو کوئی گزند
پہنچا تو کیا ہو گا آپ کی ذات پر تو دین کا انحصار ہے اس لئے آپ کا تمام حُزن اس وجہ سے تھا کہ
دنیا دین سے محروم رہ جائے گی چنانچہ آپ نے اس وقت جو الفاظ کہے وہ یہی تھے کہ يَا رَسُولَ اللهِ!
اگر میں مارا گیا تو کیا ہے میں تو ایک عام آدمی ہوں میرے جیسے پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن
آپ کی ذات پر تو دین کا انحصار ہے۔ یہ خون بالکل بے مثال ہے اور اس پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا جواب بھی بے مثال ہے۔ اُس وقت کفار کو دشمنی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ذات سے تھی اس لئے اصل مصیبت آپ کے لئے تھی۔ حضرت ابو بکر سے کفار کو کوئی ذاتی دشمنی
ب تھی ان کو تو شاید وہ چھوڑ بھی دیتے اس لئے اگر ذاتی غم ہوتا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوتا
مگر حضرت ابو بکر کی شان یہ ہے کہ آپ کہتے ہیں يَا رَسُولَ اللهِ! مجھے اپنی ذات کا کوئی غم نہیں
بلکہ آپ کا ہے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان یہ ہے کہ گو اصل مصیبت آپ پر ہے مگر
تسلی حضرت ابو بکر کو دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کا تحزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا جس پر
تکالیف کا وقت ہے وہ دوسرے کو تسلی دے رہا ہے اور اسے تسلی دے رہا ہے جس پر مصیبت نہیں ۔
گویا آپ کو یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ اس مصیبت سے نجات دے گا اور یہ یقین جب بندے کو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہو جائے تو پھر اس کی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔
نو جوانوں کو جو نا کا میاں ہوتی ہیں اس کی ایک وجہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ان کو خدا تعالیٰ پر
ایسا یقین اور تو کل نہیں ہوتا اس لئے وہ لوگوں کی طرف دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں لوگ مد د نہیں
کرتے ، لوگ چندہ نہیں دیتے ۔ ان کو جتنی اُمید لوگوں سے ہوتی ہے اس کا اگر ہزارواں حصہ بھی
خدا تعالیٰ پر ہو تو وہ یقیناً کامیاب ہو جائیں ۔ پس میں نو جوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ یہ یقین
اور یہ تو کل اپنے اندر پیدا کریں۔
اس کے بعد میں دُعا کر دیتا ہوں دوست بھی دُعا کریں۔ پھر خدام الاحمد یہ والے شاید اپنی
رپورٹ سنائیں گے میں تو چلا جاؤں گا کیونکہ مجھے کام ہے مگر دوست بیٹھے رہیں ۔ میں دُعا کرتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو کامیاب کرے۔ لیکن یاد رکھیں کہ اصل بات وہی ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے بیان فرمائی ہے کہ کامیابی کے لئے اتقاء بہت ضروری چیز ہے ۔ اتقاء کے معنے بھی
یہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کو اپنی ڈھال بنا لینا اور یہی چیز ہمیں کامیاب کر سکتی ہے ورنہ اگر ہماری
انوار العلوم جلد ۱۵
خدام سے خطاب
کامیابی کا انحصار دُنیوی سامانوں اور تدبیروں پر ہو تو پھر تو جب یہ سامان پورے ہوں گے اُسی
وقت کامیابی نصیب ہوگی اور ان سامانوں کے لئے تو صدیاں درکار ہونگی لیکن اگر خدا تعالیٰ پر
کامیاب کر
تو کل ہو تو وہ آج بھی وہ آج بھی ویسا ہی طاق طاقتور ہے جیسا صدیوں بعد ہوگا اور وہ آج بھی ہمیں کا
سکتا ہے۔ اس لئے دوست دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اندر اندر صحیح تو کل پیدا کرے۔
دماغوں میں صحیح روشنی پیدا کرے اور عمل کی توفیق دے اور پھر ہمارے عمل کی نسبت سے بہت
زیادہ اچھے اور زیادہ شاندار نتائج پیدا کرے ۔
کرے ۔ : ہمارے
( تاریخ خدام الاحمدیہ جلد اول صفحه ۱۰۵ تا ۱۱۵ مطبوعہ ایڈیشن اول )
لا لَا تُكَلِّفُ إِلَّا نَفْسَكَ (النساء: ۸۵)
تذکرہ صفحہ ۵۰ ۔ ایڈیشن چہارم
التوبة : ۴۰