اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
اہم اور ضروری امور
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لمسیح
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اہم اور ضروری امور
( خلاصه تقریر فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۳۹ء بر موقع جلسہ سالانہ [ خلافت جو بلی ] قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کے مجھے رات امور عامہ کی طرف سے رپورٹ ملی کہ ہماری جماعت کی ساتھیوں کی ایک اشتعال انگیز حرکت طرف سے جو اشتہارات لگائے
گئے تھے ان پر شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کے ساتھیوں کی طرف سے ایک نہایت ہی گالیوں سے
پر اشتہار کے فقرات کاٹ کر سب جگہ چسپاں کر دیئے گئے تھے تا جماعت کے جو دوست اپنے
اشتہاروں کو پڑھیں ان کی نگاہ ان گالیوں پر بھی پڑ جائے ۔ ان فقرات کے اندر کوئی دلیل نہ تھی ،
کوئی برہان نہ تھا، کوئی دین کے متعلق دعوی نہ تھا، محض گالیاں ہی گالیاں تھیں جو ان فقرات میں
لکھی تھیں میں ! اور مجھے امور عامہ نے رپورٹ رپورٹ کی کہ ہم نے وہ اشتہارات رات اتروا دیئے ہیں ۔ میرے
نزدیک یہ ان کی غلطی تھی ۔ کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ ان اشتہارات کواتر واتے کیونکہ میری طرف سے کہا
گیا تھا کہ شیخ عبد الرحمن صاحب مصری نے مجھے گالیاں دی ہیں مگر ان کی طرف سے متواتر کہا گیا
کہ انہوں نے گالیاں نہیں دیں ۔ اس وقت قادیان میں کھانے کی پرچیوں کے لحاظ سے ۳۸ ہزار
آدمی جمع ہیں ۔ گزشتہ سال پچیس ہزار تھا۔ ان ۳۸ ہزار آدمیوں میں علاوہ جماعت کے دوستوں
کے غیر احمدی ، ہندو اور سکھ شرفاء بھی موجود ہیں ۔ اگر یہ سب ان فقرات کو پڑھ لیتے تو یہ ثبوت ہوتا
اس بات کا کہ جو کچھ میں نے کہا تھا ، وہ درست تھا اور جو کچھ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کہا کرتے
تھے وہ غلط تھا ۔ مگر امور عامہ والوں نے غلطی سے اس خدائی نشان کو جو میری صداقت میں
خدا تعالیٰ نے ظاہر کیا ، باطل کر دیا۔ ممکن ہے ابھی بیسیوں یا سینکڑوں نے ان گالیوں کو پڑھا ہو۔
لیکن اگر وہ اشتہارات نہ اُتروائے جاتے تو ہر شخص کو معلوم ہو جاتا کہ مصری صاحب کا یہ کہنا کہ

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
انہوں نے ہمیں گالیاں نہیں دیں ، درست نہیں تھا۔ میں ان الفاظ کو نہیں دُہراتا کیونکہ میں ڈرتا
ہوں کہ کمزور طبائع مشتعل نہ ہو جائیں لیکن جن دوستوں نے ان گالیوں کو پڑھا ہے ان کو میں
نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں ان باتوں کی پروا نہیں کرنی چاہئے کیونکہ آج تک اللہ تعالیٰ کے
دین کی خدمت کرنے کیلئے کوئی جماعت ایسی کھڑی نہیں ہوئی جسے مخالفین کی طرف سے گالیاں
نہ ملی ہوں ۔
صحت کی حالت اپنی صحت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا گزشتہ سال میری طبیعت بہت خراب رہی ہے۔ بار بار نقرس کے دورے ہوئے اسہال کی تکلیف
مدتوں سے کم ہو گئی تھی مگر دس بارہ سال کے بعد اس قدر شدید دورے ہوئے کہ مہینوں اس کا
سلسلہ جاری رہا۔ اپنڈکس اور گردے کے مقام پر بھی شدید دردیں ہوئیں اس وجہ سے جو امید
مجھے کام کرنے کے متعلق تھی وہ پوری نہیں ہوئی ۔ اگر صحت اچھی رہتی تو گذشتہ سال جن کاموں کا
ذکر کیا گیا تھا وہ سارے ہو جاتے مگر بعض ہوئے ہیں اور بعض ادھورے رہ گئے ۔
اخبارات سلسلہ کا ذکر کا ذکر کرتے ہوئے عملہ کو ضروری ہدایات دیں اور تاریخی، اخبارات سلسلہ کے ضمن میں حضور نے سب سے پہلے الفضل
سیاسی ، تعلیمی، صنعتی ، اقتصادی اور مذہبی مضامین لکھنے کی تلقین فرمائی ۔ اسی طرح غیر مذاہب کی
تبلیغی جد و جہد کا ذکر اور علمی کتب پر ریویو کرنے کا بھی ارشاد فرمایا۔
سن رائز“ کی خریداری کے متعلق حضور نے انگریزی خوان طبقہ کو توجہ دلائی اخبار فاروق
کی خریداری کی بھی تحریک فرمائی ۔ اُردو ریویو آف ریلیجنز کی ترقی پر اظہار خوشنودی فرمایا۔
انگریزی ریویو کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی ۔
جماعتہائے بیرونِ ہند کا ذکر حضور نے مغربی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہاں بعض لوگوں نے نظام سلسلہ کے خلاف
بغاوت کی تھی جنہیں جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ مصر کی جماعت کے متعلق فرمایا کہ اس میں
بہت بیداری نظر آتی ہے اور اس امید کا اظہار فرمایا کہ اگر یہ جماعت مضبوط ہوگئی تو عالم اسلامی
پر اس کا نہایت گہرا اثر پڑے گا۔ گا ۔ دمشق اور فلسطین کا کام بھی اچھا چل رہا ہے۔ حضور رنے نے یہ کی بھی
فرمایا کہ ہم نے جنگ کی وجہ سے بعض ممالک سے اپنے مبلغ واپس بلا لئے ہیں ۔ چنانچہ ہنگری سے
مبلغ واپس بلا لیا گیا، پولینڈ سے پہلے ہی واپس آچکا تھا اب اٹلی والے مبلغ کو بھی واپس بلا لیا

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
جائے گا مگر جب جنگ ختم ہوگی تو نئے مبلغ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیار ہو چکے ہوں گے اور ہم انہیں
مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے بھیج دیں گے۔
حقق اس کے بعد حضور نے اعلان فرمایا کہ کتاب انقلاب حقیقی ، ، دوباره
چھپ
انقلاب حقیقی حقیقی منی سے حیدر آباد کے ایک دوست نے دو ہزار جلدیں خریدنے کا وعدہ
-
کیا ہے باقی دو ہزار ہے۔ جماعت کے دوست اس کی اشاعت میں حصہ لیں ۔ جب میں نے
اسے دوبارہ اصلاح کیلئے پڑھا تو بعض باتوں کا میں نے اس میں اضافہ کر دیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے تبلیغی طور پر تعلیم یافتہ طبقہ میں یہ کتاب اچھا اثر پیدا یہ کتاب اچھا اثر پیدا کر سکتی ہے ۔ اس کتاب کے بعض حصے ایسے
ہیں جو اپنے اندر الہامی رنگ رکھتے ہیں ۔
ہے۔ جماعتوں نے بھی اس طرف توجہ کی حالانکہ یہ
اچھوتوں میں تبلیغ اچھوتوں میں تبلغ کے متعلق فرمایا۔ افسوس ہے کہ اس سال بہت کم ہوئی ہے۔ جماعتوں نے بھی اس طرف توجہ نہیں کی حالانکہ
موجودہ وقت کا ایک اہم سوال ہے جس کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے۔
یہ
حضور نے فرمایا جماعت کی تعلیم و تربیت کیلئے میں نے گزشتہ سال بعض تعلیم و تربیت نوجوانوں کا مطالب کی تا جن کے متعلق میں نے کہا تا کہ انہیں ایسی
تربیت دی جائے گی جس کے نتیجہ میں وہ دیہات میں رہ کر لوگوں کو فائدہ پہنچا سکیں ۔ اس کے
مطابق جو نو جوان میسر آئے ان کو کمپونڈری کی تعلیم دلائی گئی ، وٹرنری کی تعلیم دلائی گئی ، یونانی طب
سکھائی گئی ، دواسازی سکھائی گئی ، زمیندارہ کام سکھایا گیا اور ضروری دینی تعلیم بھی دی گئی ۔ ان کی
بیویوں کو بھی نوار بننا، کاڑھنا اور سینا پر ونا سکھایا گیا ہے ۔ افسوس ہے کہ بار بار اعلان کرنے کے
باوجود جماعت میں سے صرف پانچ نوجوان ایسے نکلے جنہوں نے یہ کام سیکھا مگر یہ سکیم ان پانچ پر
ہی ختم نہیں ہو جائے گی ۔ میرا دل چاہتا ہے ہر احمدی گاؤں میں ایسا ایک مدرس موجود ہو۔ اور ۔ ایسا مدرس
چونکہ اگلے سال پھر یہی ٹریننگ نو جوانوں کو دی جائے گی اس لئے جو نو جوان مڈل پاس ہوں اور
زمیندارہ کام سے دلچسپی رکھتے ہوں وہ اپنے آپ کو پیش کریں اور جو جماعتیں فارغ التحصیل
نوجوانوں کو اپنے ہاں شرائط کے مطابق رکھنا چاہتی ہوں وہ اطلاع دیں ۔
مغربی کھیلوں کی بجائے دیسی کھیلوں کی ترویج اس بارے میں حضور
میں نے مغربی کھیلوں کی بجائے دوڑ نا ، تیرنا، نشانہ بازی ، بوجھ اُٹھانا، گشتی لڑنا ، گٹکا، گھوڑے کی

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
سواری اور اسی طرح اور کھیلوں کی طرف متوجہ کیا تھا اور میں نے یہ کام خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا
تھا۔ انہوں نے قادیان میں اس کو جاری کیا اور دو مقابلے ہوئے۔ باہر کی جماعتوں میں بھی
تحریک کی گئی جس کے نتیجہ میں بعض نے تیرنے کی مشق کی ، بعض نے ذہانت کے مقابلے کئے اور
بعض نے دوسری کھیلوں میں حصہ لیا۔ اس کے بعد حضور نے ان جماعتوں کے نام سنائے جنہوں
نے اس میں حصہ لیا تھا۔ حضور نے یہ بھی فرمایا کہ میں نے اس سلسلہ میں دوگریجوایٹ نوجوانوں
چوہدری محمد شریف صاحب بی ۔ اے اور چوہدری غلام یبیین صاحب بی ۔اے کو ورزشی کالج
لاہور میں کام سیکھنے کے لئے بھجوایا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نو جوان خلیل احمد صاحب ناصر
بی ۔ اے حیدر آباد سے گٹکا وغیرہ سیکھ کر آئے ہیں ۔ ان کے ذریعہ جماعت کے دوسرے نو جوانوں
کو بھی یہ فنون سکھائے جائیں گے ۔
مجالس خدام الاحمدیہ کی ترقی مجالس خدام الاحمدیہ کی ترقی کے متعلق حضور نے خوشنودی کا اظہار کرتے ہو ۔ کرتے ہوئے فرمایا اب ان کی
۱۵۱ شاخیں قائم ہیں ۔ دسمبر ۱۹۳۸ء میں ان کے ممبروں کی تعداد نو سو تھی جو اب دو ہزار ہے لیکن
انہیں ابھی اور زیادہ ترقی کرنی چاہئے اور ان کی شاخیں کم سے کم شاخہائے صدرانجمن احمد یہ کے
برابر ہونی چاہئیں ۔
اسی ضمن میں حضور نے خدام الاحمدیہ کو وقت کی پابندی اور قربانی کی روح اپنے اندر پیدا
کرنے کی نصیحت کی اور فرمایا کہ جو ممبر ان شرائط کے مطابق کام نہ کریں انہیں ممبری سے الگ کر
دینا چاہئے ۔
تحریک
جدید کے ماتحت پانچ ہزار واقعین زندگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔ میری یہ خواہش ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مبلغ کھڑا کرنے کا ارادہ کی یہ رویا کہ آپ کو پانچ ہزار سپاہی دیا
جائے گا ایک تو تحریک جدید میں چندہ دینے والوں کے ذریعہ پورا ہو ۔ دوسرا اس رنگ میں پورا ید ۔ میں
ہو کہ ہم پانچ ہزار تحریک جدید کے ماتحت مبلغ تیار کر دیں جو اپنی تمام زندگی اعلائے کلمۂ اسلام
کیلئے وقف کئے ہوں ۔
پس میں باہمت نو جوانوں کو جو یا تو بی ۔ اے ہوں یا مولوی فاضل اور انٹرنس پاس ہوں کہتا
ہوں کہ وہ اپنے آپ کو وقف کریں۔ باپوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹوں کو تحریک کریں بیٹوں کو

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
کہتا ہوں کہ وہ باپوں سے کہیں کہ ہمیں خدمت اسلام کیلئے وقف کر دو۔ بھائیوں سے کہتا ہوں کہ
وہ بھائیوں کو تحریک کریں اور دوستوں کو کہتا ہوں کہ وہ دوستوں کو تحریک کریں ۔
چنده تحریک کی طرف حضور نے چندہ تحریک جدید اور امانت جائداد ما و بالای الخصوص زمیندارونی جماعت کو توجہ
کو ۔ اسی طرح امانت جائیداد میں حصہ لینے کی بھی احباب کو تحریک فرمائی ۔
حضور نے فرمایا میں نے گزشتہ سال عیسوی شمسی سنہ کی بجائے
ہجری شمسی سنہ ہجری شمسی سنہ کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی تھی ۔
اور اس کے لئے میں نے ایک کمیٹی مقرر کر دی تھی جس نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنا کام ختم کر لیا
ہے اور گو کمیٹی کے سب ممبران نے ہی کام کیا ہے مگر اصل میں تمام کام مولوی محمد اسمعیل صاحب
( سابق پروفیسر جامعہ احمد یہ ) نے کیا ہے۔ اور انہی کی کوششوں سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔
حضور نے فرمایا کہ گزشتہ جلسہ پر میں نے کہا تھا کہ اب ۱۳۱۶ ہجری شمسی کا جلسہ ختم ہوا ہے۔ مگر
یہ درست نہیں تھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال ۱۳۱۷ ہجری شمسی تھا اور اس سال
۱۳۱۸ ہجری شمسی ہے اور جنوری سے ۱۳۱۹ ہجری شمسی کا آغاز ہوگا ۔ مہینوں کے نام بھی ہم نے
تجویز کئے ہیں۔ دسمبر مہینہ کا نام صلح ، ، تجویز کیا گیا ہے ۔ کیونکہ اسی سال صلح حدیبیہ ہوئی تھی ۔ یہ
کیلنڈ رانْشَاءَ اللهُ جلدی چھپ جائے گا۔
قرآن کریم کا ترجمہ قرآن کی قرآن کریم کے ترجمہ کے متعلق فرمایا کہ باوجود بیماری کے
اس کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے بلکہ کچھ حصہ کی کتابت بھی
شروع ہو چکی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس کا ایک حصہ جو چھ سات صفحات پر مشتمل ہوگا پہلے
تین چار ماہ کے اندر اندر شائع ہو جائے گا ۔ دوسرے حصہ کے متعلق کوشش کروں گا کہ سال کے
دوسرے حصہ میں مکمل ہو جائے انگریزی ترجمہ کے متعلق مولوی شیر علی صاحب نے اطلاع دی
ہے کہ وہ ۱۸ سیپاروں کے نوٹ لکھ چکے ہیں ۔ بقیہ سیپاروں کے نوٹ اِنْشَاءَ الله شورای تک
مکمل ہو جائیں گے۔ ترجمہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے
سال میں کم سے کم ایک اس بعد وضو کے فرمایا۔ میںنے مطالبہ کی اس کے بعد حضور نے فرمایا۔ میں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہر کے حضور
احمدی سال میں کم از کم ایک نیا احمدی بنائے۔ جن
نیا احمدی بنانے کا مطالبہ دوستوں نے اپنے اس عہد کو پورا کیا ہو وہ کھڑے ہو

انوار العلوم جلد ۱۵
جائیں ۔ ( بہت تھوڑے کھڑے ہوئے ) حضور نے فرمایا۔
اہم اور ضروری امور
یہ دس بلکہ پانچ فی صدی بھی نہیں بنتے ۔ دوستوں کو اس طرف مزید توجہ کرنی چاہئے ۔
جماعت کی ترقی کے متعلق اعداد و شمار اس کے بعد حضور نے اندرون اور بیرون ہند میں احمدیت کی ترقی کا ذکر
کیا۔ اس میں جو جماعتیں سبقت لے گئی ہیں ان کے نام سنائے اسی طرح جن ضلعوں میں سے کم
احمدی ہوئے ہیں یا سال بھر میں کوئی احمدی بھی نہیں ہوا ان کے نام لئے ۔ اندرونِ ہند میں سے
تبلیغی لحاظ سے پہلا درجہ ضلع گورداسپور کو دوسرا درجہ بنگال کو اور تیسرا درجہ ضلع گجرات کو حاصل
ہوا ہے۔
لڑکیوں کو ورثہ دینے کی تحریک لڑکیوں کو درجہ دینے کی تحریک کے متعلق حضور نے فرمایا ۔ بعض زمینداروں نے شاندار نمونہ
دکھایا ہے مگر لاکھوں کی جماعت میں یہ مثالیں بہت کم ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ جن دوستوں کو میری
اس نصیحت پر عمل کرنے کا موقع ملا ہو وہ اطلاع بھجوا دیں کہ ہم نے اس پر عمل کیا ہے اور جنہوں
نے اس پر عمل نہ کیا ہو ان کے متعلق بھی اطلاع دی جائے ۔
جنگ کا ذکر جنگ کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔ یہ معمولی جنگ نہیں ہے اس کا اثر
ہماری جماعت پر بھی پڑنے والا ہے ہماری جماعت کو چاہئے کہ اس میں
حکومت کو ہر ممکن امداد دے۔ حضور نے فرمایا۔ ہر احمدی جماعت میں ایک سیکرٹری جنگ بنایا
جائے تا کہ جنگ کے متعلق جس قسم کے احکام مرکز سے بھیجے جائیں ان کو عمل میں لائے ۔ اور
احمدی ہر طرح مدد دیں ۔ مدد دیں ۔ یہ مد د اسلام اور احمدیت کیلئے ضروری ہے ۔ (ان) روری ہے ۔ ( الفضل ۳ جنوری ۱۹۴۰ء)
اصلاح اعمال کا ایک لطیف گر ایک ضروری امر جس کی طرف میں آج جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں
وہ یہ ہے کہ جماعت کی تربیت میں مجھے بعض دفعہ بڑی بڑی دقتیں پیش آئی ہیں اور ان دقتوں کو
دور کرنے کیلئے میں ایک لمبے عرصہ تک غور کرتا رہا ہوں اور سوچتا رہا ہوں کہ ان کا کیا علاج کیا
جائے ۔ میں نے ۱۹۳۶ ء میں اس کے متعلق بعض خطبات بھی پڑھے تھے اور میں نے بتایا تھا کہ
عقائد کے لحاظ سے تو ہم دوسروں پر فتح حاصل کر چکے ہیں مگر اعمال کے لحاظ سے ابھی ہم میں بہت
کچھ کمزوریاں باقی ہیں اور اس لحاظ سے دوسروں پر ابھی ہمارا پوری طرح رعب نہیں چھایا۔

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
اس نقص کے ازالہ کیلئے میں برابر غور کرتا رہا ہوں ۔ بلکہ بعض دفعہ گھنٹوں میں نے غور اور فکر
سے کام لیا ہے ۔ آخر سوچتے سوچتے خدا تعالیٰ نے ایک بات میرے دل میں ڈالی جس کے متعلق
میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت اس بارہ میں میرے ساتھ تعاون کرے تو گو وہ بظاہر ایک چھوٹی سی
بات ہے لیکن شاید ہزاروں آدمیوں کی اخلاقی حالت میں اس سے ایک حیرت انگیز تغیر پیدا ہو
جائے مگر میں یہ بتا دیتا ہوں کہ اس پر عمل کرتے وقت اپنی پہلی عادت کو کچھ نہ کچھ چھوڑ نا پڑے گا ۔
اگر تم یہ عہد کر لو کہ تم اپنی پہلی عادت کو ترک کر کے اس امر کی طرف توجہ کرو گے تو میں یقین رکھتا
ہوں کہ تم اپنے اعمال کی اصلاح میں بہت کچھ کامیاب ہو سکتے ہو۔لیکن اصل بات بتانے سے
پہلے میں کچھ تمہیدی الفاظ بھی کہنا چاہتا ہوں تا کہ نفوس اس کو ماننے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ یہ امر ظاہر
ہے کہ اگر خاص حالات میں کوئی بات کہی گئی ہو تو اس کا اثر بھی خاص طور پر ہوتا ہے ۔ یوں تو
ماں باپ اپنے بیٹوں کو ہمیشہ ہی کہتے رہتے ہیں کہ آپس میں صلح صفائی سے رہو لیکن جب باپ مر
رہا ہوتا ہے اس کا سانس اکھڑ رہا ہوتا ہے اور اس پر نزع کی حالت طاری ہوتی ہے تو اس وقت
جب وہ کہتا ہے کہ بچو! میں تو اب مرنے لگا ہوں تم آپس میں صلح کر لو تو تمام بھائی روتے ہوئے
آپس میں چمٹ جاتے ہیں اور سالوں کے کینے اور بغض آناً فاناً دُور ہو جاتے ہیں ۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز کا ایک ماحول ہوتا ہے وہ ماحول اگر تیار کر لیا جائے تو انسان عمدگی کے
ساتھ بات کو مان لیتا ہے لیکن اگر ما حول تیار نہ ہو تو ا بار نہ ہو تو انسان بات کو قبول کرنے سے ہچکچاتا ہے ۔اس
وجہ سے سے میں بھی پہلے ماحول تیار کرنا چاہتا ہوں ! کرنا چاہتا ہوں اور سب سے پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بات کن
حالات میں کہی گئی ہے لیکن اس سے بھی پہلے بعض متفرق باتیں بیان کرنا ضروری ہیں ۔ پہلی بات
یہ ہے کہ بعض باتیں مقصود ہوتی ہیں اور بہ اور بعض مقصود کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہیں ۔ جیسے ایک
دوست اپنے دوست کے ہاں جانا چاہتا ہے تو دوست کی ملاقات اس کا مقصود ہوتا ہے لیکن ذریعہ
یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کے پاس گھوڑے پر سوار ہو کر جائے یا ریل پر سوار ہو کر جائے یا موٹر پر سوار ہو
کر جائے ان ذرائع کی موجودگی مقصود کے حصول کیلئے بہت ضروری ہوتی ہے لیکن یہ ذرائع موقع
اور محل کے لحاظ سے کبھی تو بہت بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لیتے ہیں اور کبھی کم ا ہیں اور بھی کم اہمیت رکھتے ہیں ۔ مثلاً ہم
نے کہیں جانا ہو تو ہم جوتی ضرور پہنتے ہیں اور اس کا پہننا ہمارے مقصد کے حصول کیلئے ضروری
ہوتا ہے لیکن اگر دوسرا مکان دروازہ پر ہی ہو تو بعض دفعہ ننگے پاؤں بھی چلے جاتے ہیں اور جوتی
کی کچھ پروا نہیں کرتے ۔ تو مقصود کے حصول کیلئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ان کی اہمیت
تو

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
اور عدم اہمیت مختلف حالات کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اگر ان کے بغیر کسی صورت میں بھی مقصود پورا
نہ ہو سکے تو وہ ویسی ہی اہمیت اختیار کر لیتی ہیں جیسے مقصود اہم ہوتا ہے اور اگر وہ ذرائع محض کام
میں آسانی پیدا کرنے کیلئے ہوں تو گو پھر بھی ہم ان کو اہمیت دیں گے مگر اتنی نہیں جتنی اس صورت
میں ان کو اہمیت حاصل ہو سکتی ہے جب اس کے بغیر مقصود پورا ہی نہ ہو سکے ۔ مثلاً ہم کہیں گھوڑے
پر سوار ہو کر جانا چاہیں اور دس گھوڑے ہمارے پاس موجود ہوں تو گوگھوڑا ہمارے لئے ضروری
ہو گا مگر ہر گھوڑا مقصود نہیں ہو گا بلکہ ان دس میں سے جو گھوڑا بھی مل جائے وہ ہماری ضرورت کو پورا
کرنے کیلئے کافی ہوگا ۔ مگر بعض دفعہ ذریعہ اتنی اہمیت اختیار کر لیتا ہے کہ اسے مقصود سے الگ نہیں
کیا جا سکتا اور دونوں لازم و ملزوم ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً اگر مقصود کے حصول کے کئی ذرائع ہوں تو
گو کوئی نہ کوئی ذریعہ ضروری ہو گا لیکن اپنی ذات میں کوئی ذریعہ خاص اہم نہ ہوگا کیونکہ ایک کو
چھوڑ کر دوسرے سے کام لیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر فرض کرو کہ کسی مقصود کا ایک ہی ذریعہ ہو تو پھر وہ
ذریعہ بھی خاص اہمیت حاصل کر لے گا اور اس کی حیثیت ان ذرائع سے مختلف ہوگی جو متعدد
ہوتے ہیں جیسے ایک مکان کے اگر کئی دروازے ہوں تو کسی خاص دروازہ کو ہم اہمیت نہیں دیں
گے مگر ایک ہی دروازہ ہو تو اسے خاص اہمیت حاصل ہو جائے گی ۔ یا انسانوں کی مثال ہو تو
بقائے نسل کیلئے اولاد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ا ۔ اگر ایک شخص کے کئی بیٹے ہوں تو وہ سب سے ،
محبت کرے گا لیکن اس کی بقائے نسل کی خواہش کسی ایک کے ذریعہ بھی پوری ہوسکتی ہے ۔ فرض کرو
اس کے دس بیٹے ہیں اور ۹ سے اس کی نسل نہیں چلی تو وہ یہ کہہ کر اپنے دل کو تسلی دے سکتا ہے کہ
ایک بیٹا تو موجود ہے اس سے میری نسل قائم رہ جائے گی لیکن اگر کسی شخص کا ایک ہی بیٹا ہو تو اس
کی محبت اپنے بیٹے سے بالکل اور رنگ کی ہو گی کیونکہ اس کیلئے مقصد کے حصول کا صرف ایک ہی
ذریعہ ہے ۔ اسی طرح اس بیٹے کی اہمیت بھی اس کے نزدیک بالکل اور رنگ کی ہو گی ۔ جس شخص
کے دس بیٹے ہوں ان میں سے ایک اگر کسی شدید مرض میں مبتلاء ہوتا ہے تو اس کی نظر اپنے باقی
بیٹوں کی طرف اُٹھنے لگتی ہے لیکن جس شخص کا ایک ہی بیٹا ہو اور وہ مرض الموت میں مبتلاء ہو تو اس
کے دل کی جو کیفیت ہوگی وہ بالکل نرالی ہوگی اور اس کا مقابلہ کوئی دوسرا شخص نہیں کر سکے گا۔
اس بات کو سمجھانے کے بعد میں یہ بتاتا ہوں کہ رسول کریم" کی بھی ایسی ہی مثال ہے۔
آپ سے ہمارا جو روحانی تعلق ہے وہ اس وجہ سے ہے کہ آپ ہمارے لئے خدا تعالیٰ تک پہنچانے
کا ذریعہ ہیں مگر ہمیں دیکھنا چاہئے کہ آیا آپ بندوں اور خدا کے درمیان تعلق قائم کرنے کا
ہی

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
صلى
واحد ذریعہ ہیں یا آپ اور ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہیں اور آپ کے علاوہ بی علاوہ بھی کوئی شخص ایسا ہو
سکتا ہے جو ہمیں خدا تعالیٰ تک پہنچائے ۔ اگر آپ بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے کا
واحد ذریعہ ہوں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ گو آپ خدا تو نہیں مگر چونکہ خدا آپ کے بغیر نہیں مل
سکتا اس لئے آپ کیلئے بھی وہی قربانی کرنی پڑے گی جو انسان خدا کیلئے کرتا ہے کیونکہ آپ کے
بغیر اور کوئی شخص ہمیں خدا تک نہیں پہنچا سکتا ۔ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت تم غور کر کے دیکھ لو
رسول کریم ﷺ کو تمام انبیاء میں ایک امتیازی شان حاصل ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے
آپ کے نام کو کلمہ میں بھی شامل کیا ہے یہ بتانے کے لئے کہ جس طرح اللہ ایک ہے اسی طرح اب
خدا تعالیٰ تک پہنچانے والا رسول بھی ایک ہی ہے۔ پس رسول کریم ﷺ اور دوسرے رسولوں
میں یہ فرق ہے کہ ان کے زمانوں میں بھی وہ خدا تعالیٰ تک پہنچانے کا ذریعہ تو ضرور تھے مگر وہ
واحد ذریعہ نہ تھے ۔ چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اگر کسی یہودی نے نہ مانا ہوتا اور وہ ہندوستان
میں آ کر حضرت کرشن علیہ السلام کو مان لیتا تو اس کے لئے اتنا ہی کافی تھا یا ایران میں جا کر وہاں
کے کسی نبی پر ایمان لے آتا تو ب تا تو یہ امر اس کی نجات کیلئے کافی تھا مگر محمد رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے
بعد خدا تعالیٰ نے اس طریق کو اڑا دیا اور دنیا کی ہر قوم اور ہر مذہب والے کیلئے آپ کا ماننا
ضروری قرار دیدیا ۔ اب کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں محمد رسول اللہ ﷺ کی بجائے فلاں نبی کو
قبول کر لیتا ہوں ، اگر آپ کو نہ مانا تو اس میں کیا حرج ہے کیونکہ گو آپ اللہ تعالیٰ تک پہنچانے کا
ذریعہ ہیں مگر واحد ذریعہ ہیں اور خواہ کوئی امریکہ میں رہتا ہو یا افریقہ میں اسی دروازہ میں سے
اسے گزرنا پڑے گا اور آپ پر ایمان لانا اس کیلئے ضروری ہو گا مگر پہلے انبیاء واحد ذریعہ نہیں
تھے۔ بے شک ان انبیاء میں سے بعض پہلو تھے کہلاتے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ اکلوتے بیٹے تھے علي
اور اکلوتے اور پہلوٹھے میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔ پہلوٹھے کے معنی بڑے بیٹے کے ہوتے ہیں
مگر اکلوتے کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اس کے سوا اور کوئی بیٹا نہیں ۔ پس وہ پہلوٹھے بے شک ہوں
مگر اپنے اپنے زمانہ میں وہ اکلوتے نہ تھے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ اپنے زمانہ میں اکلوتے روحانی
بیٹے تھے اور آپ کے آنے پر پہلے تمام انبیاء کی نبوتیں ختم ہو گئیں ، اب نہ مصر کے نبی کی نبوت کام
دے سکتی ہے، نہ چین کے نبی کی نبوت کام دے سکتی ہے، نہ شام کے نبی کی نبوت کام دے سکتی ہے،
نہ ایران اور ہندوستان کے کسی نبی کی نبوت کام دے سکتی ہے ، اب ہر ایک شخص کیلئے خواہ وہ مصر
صلى الله میں رہتا ہو یا چین، جاپان ، ایران اور ہندوستان میں رہتا ہو ضروری ہے کہ وہ محمد رسول اللہ ﷺ
صلى الله
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
صلى الله
عروسه ۔
کو قبول کرے کیونکہ آپ کے بغیر اب کوئی خدا تعالیٰ تک پہنچانے کا ذریعہ نہیں ۔ اس کے علاوہ
رسول کریم ﷺ کو ایک خصوصیت بھی حاصل تھی جو دراصل پہلی خصوصیت کا نتیجہ ہے اور وہ یہ کہ
جس طرح رسول کریم بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے کا واحد ذریعہ تھے اسی طرح
آپ خدا تعالیٰ کے اکلوتے روحانی بیٹے تھے اور آپ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی روحانی نسل اب
میرے ذریعہ ہی دنیا میں قائم رہ سکتی ہے۔ اس کے نتیجہ میں لازماً ایک اور بات بھی پیدا ہوگئی اور
وہ یہ کہ اگر کسی شخص کے کئی بیٹے ہوں تو گو سب اس کی خدمت کرتے ہیں مگر پھر بھی ان کی محبت بیٹی
ہوئی ہوتی ہے اور ان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمارے باپ کی خدمت کرنے والے اور بھی وجود
ہیں لیکن اگر کسی کا ایک ہی بیٹا ہو تو وہ سمجھتا ہے کہ میرے سوا باپ کی خدمت کرنے والا اور کوئی نہیں
اگر میں نے بھی اس کی خدمت نہ کی تو اور کون کرے گا ۔ غرض جس طرح اس باپ کی محبت کا رنگ
بالکل جدا گا نہ ہوتا ہے جس کا ایک ہی بیٹا ہو ، اسی طرح اُس بیٹے کی محبت کا رنگ بھی جدا گا نہ ہوتا
ہے جو اکلوتا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی محبت رسول کریم ﷺ سے نرالے رنگ کی
تھی اسی طرح محمد رسول ﷺ کی اللہ تعالیٰ کے دین کیلئے خدمت بھی نرالے رنگ کی تھی کیونکہ
آپ جانتے تھے کہ اب خدا تعالیٰ تک پہنچانے والا میرے سوا اور کوئی نہیں اور ساری ذمہ واری
مجھ پر ہی ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلا کہ رسول کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے دین کی جو خدمت کی
وہ دوسرے انبیاء سے ہرگز نہیں ہوئی ۔ بے شک حضرت موسی نے خدا تعالیٰ کے لئے قربانیاں
کیں، بے شک حضرت عیسی نے خدا تعالیٰ کیلئے قربانیاں کیں، بے شک حضرت کرشن نے
خدا تعالیٰ کیلئے قربانیاں کیں ، حضرت رام چندر نے خدا تعالیٰ کیلئے قربانیاں کیں ۔ اسی طرح
حضرت زرتشت کے حالات کو پورے تو نہیں ملتے مگر جس قدر ملتے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ
انہوں نے خدا تعالیٰ کے دین کیلئے قربانیاں کیں مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے
جو قربانیاں کیں ان کی نظیر ہمیں کسی اور نبی میں نظر نہیں آتی اس لئے کہ ہر نبی جانتا تھا کہ اگر میرے
ہاں کوئی نقص ہوا تو دوسرا نبی اس کو دور کر دے گا مگر محمد رسول اللہ ﷺ جانتے تھے کہ اب مجھ پر ہی
تمام ذمہ داری ہے اس لئے آپ نے جس رنگ میں دین کی خدمت کی وہ بالکل بے نظیر ہے۔
یہی وہ احساس تھا جس کے ماتحت محمد رسول اللہ ﷺ نے بدر کے موقع پر فرمایا کہ اے خدا! اگر یہ
جماعت ہلاک ہوگئی تو لَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ اَبَداً لے تیری اس کے بعد زمین پر کہیں پرستش نہیں
ہو گی ۔ گویا جس طرح محمد رسول اللہ ﷺ خدا تعالیٰ کے اکلوتے روحانی بیٹے تھے اسی طرح صحابہ
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
اس اکلوتے روحانی بیٹے کی روحانی نسل تھے اور اگر وہ ہلاک ہو جاتے تو آپ کی روحانی نسل
ماری جاتی اور چونکہ آپ خدا تعالیٰ کے اکلوتے روحانی بیٹے تھے اس لئے آپ کی نسل کے مارے
جانے کے یہ معنی تھے کہ دنیا میں خدا کا کوئی نام لیوا باقی نہ رہتا یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے
جب بدر کے موقع پر دیکھا کہ مسلمان تھوڑے ہیں اور کفار زیادہ ۔ پھر وہ ساز و سامان سے مسلح ہیں
اور ان کے پاس بہت کم سامان ہے اور بظاہر ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں تو وہ خدا تعالیٰ کے
حضور جھکے اور انہوں نے کہا اے میرے روحانی باپ! آج دنیا میں صرف میرے ذریعہ سے
تیری روحانی نسل قائم ہے اگر آج میری نسل ماری گئی تو اس کے معنی یہ : یہ ہوں گے کہ نہ میری نسل
رہے گی اور نہ تیری نسل رہے گی ۔ اس اصل کو مد نظر رکھ کر محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنی اُمت کی
جس محنت سے تربیت کی اور کسی نبی نے نہیں کی کیونکہ آپ جانتے تھے کہ یہ صرف میری روحانی
اولا د ہی نہیں بلکہ چونکہ میں اکلوتا ہوں یہ میرے روحانی باپ کے فیض کے جاری رکھنے والی ایک
ہی نسل ہے اس لئے میں نے ان کی تربیت اپنی اولاد سمجھ کر ہی نہیں کرنی بلکہ اس خیال سے بھی
کرنی ہے کہ میرے روحانی باپ کا فیضان بھی ان کے بغیر بند ہو جاتا ہے۔ باقی ہر نبی کو اپنی اُمت
کے متعلق صرف یہ خیال رہتا تھا کہ وہ اس کی اُمت ہے۔ حضرت عیسٹی اپنی امت کے متعلق جانتے
تھے کہ وہ ان کی امت ہے، حضرت موسی اپنی اُمت کے متعلق جانتے تھے کہ وہ ان کی اُمت ہے
حضرت نوح اپنی اُمت کے متعلق جانتے تھے کہ وہ ان کی اُمت ہے مگر محمد رسول اللہ ﷺ یہ جانتے
تھے کہ یہ میری ہی اُمت نہیں بلکہ میرے اللہ کی بھی اُمت ہے ۔ پس ان کی محبت اپنی اُمت سے
دوہری تھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ان کے مرنے سے صرف میری نسل کا ہی انقطاع نہیں بلکہ
میرے خدا کی روحانی نسل کا بھی انقطاع ہے اس لئے آپ کی تربیت قومی میں اس احساس کا
بہت بڑا دخل تھا اور آپ نے جس محنت اور محبت سے تربیت کی اس کی نظیر اور کہیں نظر نہیں آتی ۔
میں اس کی ایک مثال دیتا ہوں جس سے آپ لوگ اندازہ لگا سکیں گے کہ جذبات محبت کیسا
شاندار نظارہ پیدا کر دیا کرتے ہیں۔ حضرت خلیفہ اول جب گھوڑے سے گر کر سخت بیمار ہو گئے اور
آپ کی حالت ایسی نازک ہو گئی کہ خیال کیا جاتا تھا شاید آپ جانبر نہ ہوسکیں ۔ تو ایک دن جبکہ
آپ کی حالت سخت نازک تھی میں آیا اور سارا دن آپ کے پاس بیٹھا رہا۔ انہی دنوں میرا بیٹا
ناصر احمد بھی سخت بیمار تھا۔ شدید قسم کی اسے پیچیش تھی بار بار خون آتا اور ساتھ آؤں بھی اور اس کی
یہ تکلیف اتنی بڑھ گئی کہ اس کی والدہ نے یہ خیال کیا کہ اب وہ شاید مرنے والا ہے ۔ چنانچہ عصر
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی