اہم اور ضروری امور

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
کے قریب ایک آدمی میرے پاس گھبرایا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ ناصر احمد کی حالت سخت نازک ہے
آپ جلدی گھر چلیں ۔ میں نے اسے اشارہ کیا کہ واپس چلے جاؤ چنانچہ وہ واپس چلا گیا تھوڑی
دیر کے بعد پھر آدمی آیا اور کہنے لگا کہ جلدی چلیں ناصر احمد کی حالت سخت خراب ہوگئی ہے۔ میں
پھر بھی نہ اُٹھا اور اسے اشارہ کر کے واپس کر دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ پھر آیا اس وقت
حضرت خلیفہ اول ہوش میں آچکے تھے۔ اس نے کہا کہ ناصر احمد کی حالت خطرناک ہے جلد آئیں
مگر میں پھر بھی نہ اُٹھا اور وہیں بیٹھا رہا۔ تھوڑی دیر کے بعد حضرت خلیفہ اول نے میری طرف منہ
پھیرا اور فرمایا میاں تم گئے نہیں اور پھر کہا تم جانتے ہو وہ کس کی بیماری کی اطلاع دے کر گیا ہے۔
وہ تمہارا بیٹا ہی نہیں وہ حضرت مسیح موعود کا پوتا ہے ۔ معلوم ہوتا ہے تم نے اس نکتہ نگاہ سے پیغام پر
غور نہیں کیا۔ چنانچہ میں آپ کے ارشاد کی تعمیل میں اُٹھا اور گھر چلا آیا تو جہاں محبت ہوتی ہے وہاں
بعض دفعہ ایک بڑی نسبت کو انسان مد نظر رکھ لیتا ہے۔ اسی طرح محمد رسول اللہ اللہ علی علی نے صحابہ کو
اس نگاہ سے نہیں دیکھا کہ وہ میرے روحانی فرزند ہیں بلکہ اس نگاہ سے دیکھا کہ وہ میرے خدا کی
روحانی نسل ہیں اور انہی کے ذریعہ دنیا میں دین کا قیام ہے اگر ان کی اچھی تربیت نہیں ہو گی تو
تمام دنیا تباہ ہو جائے گی ۔
صلى الله
چنانچہ دیکھ لو رسول کریم ﷺ نے جس محبت سے اپنے صحابہ کو پالا وہ ایسی بے نظیر ہے کہ
واقعات پڑھ کر جذبات قابو میں نہیں رہتے ۔
حضرت ابو ہریرہ کا واقعہ میں نے کئی دفعہ سنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں چونکہ میں نے کچھ عرصہ بعد
اسلام قبول کیا تھا اس لئے اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے قسم کھا لی کہ اب میں ہر وقت محمد
رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہوں گا اور آپ کی باتیں سنتا رہوں گا ، مگر وہ تھے غریب ۔ ماں غالباً
عیسائی تھی ، بھائی مسلمان ہو گیا تھا مگر اس میں اتنا جوش نہیں تھا جتنا ان میں بلکہ وہ رسول کریم ع
سے شکایتیں کیا کرتا تھا کہ ابو ہریرہ نکما رہتا ہے کچھ کام نہیں کرتا اور آپ فرماتے کہ تمہیں کیا معلوم
خدا تمہیں اس کی وجہ سے رزق دے رہا ہو۔ بہر حال وہ کہتے ہیں میں نے عہد کر لیا کہ میں اب
مسجد سے نہیں بلوں گا بلکہ یہیں بیٹھا رہوں گا اور جب بھی رسول کریم ﷺ کو ئی بات فرمائیں گے
صلى الله
عروسه
اسے اپنے ذہن میں محفوظ کر لونگا مگر چونکہ ان کے کھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا اس لئے بعض دفعہ
انہیں سات سات وقت کا فاقہ ہو جاتا اور بھوک کی شدت سے بے ہوش ہو جاتے ۔ وہ کہتے ہیں
ایک دفعہ مجھے اتنی بھوک لگی کہ بے تاب ہو گیا اور مسجد کے دروازہ کے سامنے اس خیال سے جا کر

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
کھڑا ہو گیا کہ ممکن ہے کسی کو میری شکل دیکھ کر خیال آ جائے اور وہ مجھے کچھ کھانے کیلئے دے
دے۔ اتنے میں کیا دیکھا کہ حضرت ابو بکر آ رہے ہیں میں نے ان کے سامنے ایک قرآنی آیت
پڑھی جس میں بھوکوں کو کھانا کھلانے کا ذکر آتا ہے اور پوچھا کہ اس کے معنی کیا ہیں؟ وہ اس آیت
کی ایک تفسیر کر کے آگے چل دیئے ۔ حضرت ابو ہریرہؓ اس موقع پر کہتے ہیں میں نے اپنے دل میں
کہا یہ آ گئے تھے بڑا قرآن جاننے والے ۔ کیا مجھے اس آیت کے معنی نہیں آتے تھے۔ میں نے تو
اس لئے پوچھا تھا کہ وہ سمجھ کر مجھے کچھ کھلا دیں مگر انہوں نے مطلب بتا دیا اور چلے گئے۔ پھر
حضرت عمر کو آتے دیکھا تو میں نے ان کے سامنے بھی وہی آیت پڑھ دی وہ بھی اس کا مطلب بتا
کر چل دیئے ۔ حضرت ابو ہریرہ حضرت ابو ہریرہ پھر کہتے ہیں میں نے اپنے دل میں کہا عمر سمجھتے ہیں انہیں بڑا
قرآن آتا ہے بھلا مجھے ان سے کم قرآن آتا ہے میں نے تو اس لئے پوچھا تھا کہ وہ سمجھ جاتے اور
مجھے کچھ کھلا پلا دیتے مگر انہوں نے بھی ایک معنی بتائے اور چلے گئے ۔ وہ کہتے ہیں اب میں حیران
کھڑا تھا کہ کیا کروں کہ اتنے میں مجھے پیچھے سے ایک نہایت ہی شیریں آواز آئی ۔ ابو ہریرہ
بھوکے ہو؟ میں نے مُڑ کرد ۔ انے مڑ کر دیکھا تو رسول کریم کھڑے تھے اور جس بات کو ابو بکر اور عمر میرے
نہ پہچان سکے اسے رسول کریم ﷺ نے ا۔ نے اپنے گھر بیٹھے میری ، میری آواز سے پہچان لیا۔ میں
آپ کے پاس گیا تو آپ نے کھڑ کی کھولی اور فرمایا ادھر آؤ۔ پھر فرمانے لگے ۔ ہمارے گھر میں
بھی کھانے کیلئے کچھ نہیں تھا ایک دوست نے ابھی ابھی کچھ دودھ بھیجا ہے میں چاہتا ہوں کہ مسجد
میں اور بھی جس قدر لوگ ایسے موجود ہوں جنہوں نے کچھ کھایا نہ ہو تو ان سب کو بلا لاؤ۔ وہ کہنے
لگے میں نے دل میں کہا کہ پیالہ ایک ہے اور اگر کچھ اور بھی پینے والے آ گئے تو میرے لئے کیا
بچے گا مگر رسول کریم ﷺ کا چونکہ حکم تھا اس لئے چلا گیا۔ دیکھا تو ایک نہ دو بلکہ سات آدمی
کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کہ ہم نے بھی کچھ نہیں کھایا۔ میں ان سب کو اکٹھا کر کے رسول کریم ما
کے پاس لایا۔ آپ نے دودھ کا پیالہ لیکر ان میں سے ایک شخص کو دے دیا اور اس نے پینا شروع
منہ سے نہ
صلى الله
صلى الله
کر دیا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ اب میرے لئے تو کچھ نہیں بچے گا مگر خیر اس نے پیا اور کچھ
صلى الله
چھوڑ دیا۔ میں نے کہا کہ اسے کچھ تو شرم آئی ہے اہے سارا دودھ تو نہیں پی گیا مگر رسول کریم ﷺ نے
علی
اسے فرمایا اور پیو ۔ اب میں بڑا پریشان ہوا کہ آگے تو کچھ بچ بھی گیا تھا مگر اب کیا بچے گا۔ اس
صلى الله
عل وسه
نے بھی پیالے کو منہ سے لگا لیا اور دودھ پینا شروع کر دیا جب بس کر چکا تو رسول کریم ﷺ نے
فرمایا اور پیو ۔ پھر اس نے اور دودھ پیا۔ جب سیر ہو گیا تو میں نے سمجھا کہ اب میری باری آئے

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
گی مگر رسول کریم ﷺ نے پھر دوسرے کو پیالہ دے دیا۔ پھر تیسرے کو، پھر چوتھے کو، پھر پانچویں
کو، پھر چھٹے کو ، پھر ساتویں کو اور جب سب سیر ہو چکے تو آپ نے مجھے پیالہ دیا۔ میں نے دیکھا کہ
وہ دودھ سے اسی طرح لبالب بھرا ہوا ہے جس طرح پہلے بھرا تھا، اور خدا نے اس میں کچھ ایسی
برکت رکھ دی کہ ایک قطرہ بھی کم نہ ہوا ۔ خیر میں نے پینا شروع کر دیا اور اتنا پیا اتنا پیا کہ بالکل
صلى الله
صلى الله
سیر ہو گیا اور پیالہ رسول کریم ﷺ کو دینا چاہا مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا اور پیو۔ میں نے پھر
پینا شروع کر دیا اور جب بہت ہی سیر ہو گیا تو ختم کر دیا مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا اور پیو۔
آخر کہتے ہیں میں نے اس قدر دودھ پیا کہ مجھے یوں محسوس ہوا اب دودھ میرے ناخنوں میں
سے بہنے لگ جائے گا۔ چنانچہ میں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! اب مجھ سے پیا نہیں جاتا۔ اس پر آپ
نے پیالہ لیا اور اس دودھ کو خود پی کر ختم کر دیا ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں اس دودھ
میں ایسی برکت رکھ دی کہ سب سیر ہو گئے اور دودھ بھی بیچ رہا۔ نادان ان باتوں پر ہنستا ہے مگر
جن لوگوں نے خدا تعالیٰ کے نشانات اپنی آنکھوں سے دیکھے ہوں ان کے نزدیک یہ نا ممکن بات
نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بھی بعض ایسے ہی معجزات ہیں اور جب آپ کے خادم
کے ہاتھ پر ایسے نشانات ظاہر ہو چکے ہوں تو آقا کے ہاتھ پر ان کا ظاہر ہونا کوئی تعجب انگیز نہیں
ہو سکتا ۔
میں نے خود ایک دفعہ ایسا ہی نشان دیکھا ۔ سخت گرمی کے ایام تھے اور میں نے روزہ رکھا ہوا
تھا۔ اس دن مجھے روزہ سے اتنی سخت تکلیف ہوئی کہ میں بے تاب ہو گیا ۔ اس بے تابی کی حالت
میں مجھ پر کشفی حالت طاری ہوگئی اور میں نے دیکھا کہ ایک شخص نے میرے منہ میں پان ڈال دیا
ہے جس میں کچھ مشک بھی ہے۔ جب یہ حالت جاتی رہی اور آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ مشک کی
میرے منہ سے خوشبو آ رہی تھی اور اس کی طراوت میرے رگ وریشہ میں ایسی اثر کر گئی تھی کہ
پیاس کا نام و نشان تک نہ تھا۔
اسی طرح ایک دفعہ رویا میں کسی بزرگ نے میرے منہ میں مُشک ڈال دیا۔ میری بیوی پاس
ہی سو رہی تھیں جب میں خواب سے بیدار ہوا تو میں نے ان کو جگایا اور کہا کہ ذرا میرے منہ کو تو
سونگھنا۔انہوں نے کہا سونے کے بعد انسان کے منہ سے ضرور کچھ نہ کچھ بو آتی ہے مگر آپ کے منہ
سے تو تیز مشک کی خوشبو آ رہی ہے۔ تو ایسے کئی نشانات ہم نے دیکھے ہیں ، اس لئے ان معجزات
کے بارہ میں ہمیں کسی تاویل کی ضرورت نہیں مگر میرا یہ عقیدہ ہے کہ ایسے معجزات ہمیشہ مؤمنوں

انوار العلوم جلد ۱۵
کے سامنے دکھائے جاتے ہیں کافروں کے سامنے نہیں دکھائے جاتے ۔
اہم اور ضروری امور
پھر مرض الموت کا ایک واقعہ بتاتا ہے کہ آپ صحابہؓ سے کس قدر شفقت رکھتے تھے۔
احادیث میں آتا ہے جب آپ کی وفات قریب آئی تو آپ سخت کرب اور اضطراب کی حالت
میں کبھی دایاں پہلو بدلتے اور کبھی بایاں اور پھر فرماتے ماتے خدا یہود اور نصاری پر لعنت کرے کہ
انہوں نے اپنے انبیاء پنے انبیاء کی قبروں کو مسجد میں بنا لیا ہے۔ سے ہے۔ سے یہ کتنی شفقت ہے جو اپنی امت کے لئے
رسول کریم ﷺ نے ظاہر فرمائی کہ وفات کے وقت بھی آپ انہیں بار بار بتاتے تھے کہ دیکھنا
شرک کے قریب نہ جانا۔ اگر باقی انبیاء بھی اسی رنگ میں اپنی اُمت کی نگرانی کرتے تو وہ کہاں
گمراہ ہوتیں۔ پھر ایک دفعہ مدینہ میں دشمن کا کچھ خطرہ محسوس ہوا اور خیال ہونے لگا کہ کہیں وہ
مدینہ پر حملہ نہ کر دے۔ ان دنوں یہ عام افواہ تھی کہ روما کی حکومت مدینہ پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔
ایک رات اچانک مدینہ میں شور مچ گیا اور سمجھا جانے لگا کہ عیسائی لشکر حملہ آور ہو گیا ہے ۔ صحابہ
ادھر اُدھر دوڑ پڑے اور کچھ مسجد میں جمع ہو گئے ۔ حضرت عمرو بن العاص بھی انہی میں سے تھے جو
مسجد میں جمع ہوئے اور جن کی رسول کریم ﷺ نے بعد میں بڑی تعریف کی کہ انہوں نے خوب
ہوشیاری سے کام لیا۔ غرض صحابہ جمع ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ گھوڑوں پر سوار ہو کر باہر
صلى الله
عروسه
ایک چکر لگایا جائے اور دیکھا جائے کہ کیا حالت ہے۔ا۔ حالت ہے۔ اتنے میں وہ کیا دیکھتے ہیں کہ رسول کریم علی
اکیلے باہر سے تشریف لا رہے ہیں ۔ آپؐ نے صحابہ کو دیکھ کر فرمایا کہ میں شور سن کر اکیلا
یکھنے کیلئے چلا گیا تھا کہ کیا ہوا مگر معلوم ہوا ہے کہ کوئی خطرہ کی بات خطرہ کی بات نہیں ۔ کے گویا صحابہ
تو محمد رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کیلئے آپؐ کے دروازے پر ؟ آپ کے دروازے پر جمع ہوئے اور محمد رسول اللہ علی
یہ
صلى الله ۔
صحابہؓ کی حفاظت کیلئے ان سے بھی پہلے اکیلے اپنے گھر سے باہر تشریف لے گئے ۔
صلى الله
غرض بہت سے واقعات ہیں جن سے تم یہ معلوم کر سکتے ہو کہ ہمارا محبوب ہم سے کیسی محبت
کرنے والا تھا اور پھر تم یہ بھی نتیجہ نکال سکتے ہو کہ جو باپ اپنی اولاد سے اتنی محبت کرنے والا ہو
اس سے اس کی روحانی اولاد نے کتنی شاندار محبت کی ہوگی ۔
میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا جیسے امرتسر میں ملکہ کا سٹیچو ہوا کرتا تھا ایسا ہی ایک سنگ مرمر
کا چبوترہ ہے اور اس کے قریب ایک نہایت خوبصورت بچہ ایسی حالت میں کھڑا ہے کہ ایک گھٹنا
اس نے ٹیکا ہوا ہے اور دوسرا اس نے جھکایا ہوا ہے ۔ اس کا رنگ سفید اور اس کے نقوش بہت
خوبصورت ہیں۔ میں نے دیکھا کہ اس بچہ نے آسمان کی طرف اپنی آنکھیں اُٹھائی ہوئی ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
گویا وہ اس امر کی التجا کر رہا ہے کہ اس پر اوپر کی طرف سے محبت نازل ہو۔ رویا میں میں سمجھتا
ہوں کہ وہ بچہ حضرت مسیح علیہ السلام ہیں ۔ یکدم میں نے دیکھا کہ آسمان پھٹ گیا اور اس میں
سے عورت کی شکل میں ایک وجود اترا جس نے نہایت خوبصورت رنگوں والا لباس پہنا ہوا تھا۔
ویسے رنگ میں نے آج تک دنیا میں نہیں دیکھے۔ میں نے رویا میں اس کے پر بھی دیکھے اور میں
نے دیکھا کہ پر پھیلائے ہوئے وہ آہستہ آہستہ آسمان سے اتر رہی ہے یہاں تک کہ وہ اس بچہ
کے پاس پہنچی اور دونوں آپس میں چمٹ گئے ۔
اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ یہ عورت حضرت مریم علیہا السلام ہیں تب میری زبان پر یہ
فقرہ جاری ہؤا Love Creats Love یعنی محبت محبت پیدا کرتی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ
محبت کے نتیجہ میں محبت پیدا ہوا کرتی ہے۔ ہے۔ محمد محمد رسول رسول اللہ ا اللہ ﷺ نے جب اپنے اپنے صحابہ سے بے نظیر
محبت کی تو صحابہ نے بھی اس کے مقابلہ میں وہ عشق دکھایا جس کی کوئی حد نہیں ۔ چنانچہ حسان کا وہ
شعر کتنا درد ناک ہے جو آپ کی وفات پر انہوں نے کہا کہ
وسام
كُنتَ السَّوَادَ لِنَا ظِرِي فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنتُ يُحَاذِرُ
کہ اے محمد ! تو تو میری آنکھ کی پتلی تھا اب تیرے مرنے سے میں تو اندھا ہو گیا
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ
اب تیرے بعد جو چاہے مرے مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ۔ میں تو تجھ کو ہی موت سے بچانے
کی کوشش کیا کرتا تھا۔ اب جبکہ تو ہی زندہ نہیں رہا تو مجھے کسی اور کی موت کی کیا پر وا ہوسکتی ہے ۔
عل وسه
رف اپنے صحابہ تک ہی محدود نہ تھی بلکہ
صلى الله پھر رسول کریم ﷺ کی شفقت اور آپ کی محبت صرف اپنے صحار
جیسی محبت آپ نے اپنے صحابہؓ سے کی ویسی ہی ہم سے بھی کی ۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے
آپ نے اپنے بعد میں آنے والے مسلمانوں کا ایک دفعہ بڑی ہی محبت اور پیار سے ذکر کیا اور
صحابہ سے فرمایا تم تو تو میرے صحابی ہو مگر وہ میرے بھائی ہوں گے۔ صحابیت میں صرف دوستی کا
تعلق ہوتا ہے مگر بھائی بھائی میں ایک خونی رشتہ ہوتا ہے ۔ پس آنے والوں کا ذکر آپ نے اس
نے سمجھا بعد
صلى الله
رنگ میں کیا گویا ان کو اپنا رشتہ دار اور بھائی بھائی قرارد رار دے دیا کیونکہ رسول کریم علی نے
میں آنے نے والے جب آئیں گے تو ان کو رشک پیدا ہو گا کہ ہمیں کچھ نہ ملا۔ تمام درجات صحابہ نہی
لے گئے اس لئے آپ نے بعد میں آنے والوں کے قلوب کی تسلی کے لئے فرمایا کہ تم تو صحابی ہو

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
صلى الله
عوام
مگر وہ میرے بھائی بھائی ہوں گے ۔ پس جس آنکھ سے آپ نے صحابہ کو دیکھا نا ممکن ہے کہ آج بھی
تیرہ سو سال گزرنے پر ہم اسی آنکھ سے آپ کی تعلیم کو نہ دیکھیں ۔ کیا کیا رسوم تھیں جن سے
رسول کریم ﷺ نے ہمیں بچایا ا ، کیا کیا کیا کیا اعمالِ اعما بد تھے جن سے آپ نے بنی نوع انسان کو نجات
صلى الله دلائی ، میں تو بعض دفعہ جب یہ سوچتا ہوں کہ اگر محمد رسول اللہ ﷺ نہ آ کہ اگر محمد رسول اللہ علیہ نہ آتے تو کیا ہوتا تو مجھے جنون
ہونے لگتا ہے۔ ایسے مہربان باپ کی وفات کے قریب کی نصیحت تم سمجھ سکتے ہو کہ کتنی اہم ہو گی
باپ بیٹے سے محبت کرتا ہے بیٹا باپ سے محبت کرتا ہے اگر دوسرے وقتوں میں یہ محبت بالکل اور قسم
کی ہوتی ہے تو وفات کے وقت بالکل اور قسم کی ۔
رسول کریم کو بھی جب بتایا گیا کہ آپ کی وفات اب قریب ہے تو حجۃ الوداع کے
موقع پر جس کے بعد آپ نے کوئی حج نہیں کیا اور جس کے صرف اسی دن بعد آپ وفات پاگئے
آپ نے فرمایا اعلان کر دو الصَّلوةُ جَامِعَةٌ یہ لوگوں کو جمع کرنے کا ایک طریق تھا کہ سب لوگوں
کو کہا جاتا اے لوگو عبادت کیلئے جمع ہو جاؤ۔ جب سب صحابہ اکٹھے ہو گئے تو آپ نے ان کے
سامنے ایک تقریر کی جو ایسی درد ناک تھی کہ کوئی شخص نہیں تھا جس کی آنکھیں اس وقت چشمہ کی
طرح پھوٹ پھوٹ کر نہ بہہ رہی ہوں ۔ ایک صحابی اس وقت کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا
يَا رَسُولَ اللهِ! کیا یہ نصیحت الوداعی ہے اور کیا ہم سمجھ لیں کہ اب آپ کی وفات آگئی ؟ کے اس
وقت رسول کریم ﷺ نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک آپ کی وہ وصیت ہے جس کا میں آج
ذکر کرنا چاہتا ہوں اور تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ شفیق باپ جس نے اپنی روحانی اولاد کی بہبودی
کیلئے تمام عمر صرف کر دی اس نے عین اس وقت جبکہ اسے اپنی وفات کا الہام ہو چکا تھا تمہیں ایک
وصیت کی ہے اور اس نے وصیت کرتے ہوئے تمہیں یہ حکم بھی دیا ہے کہ تم اس وصیت کو اپنے
دوسرے بھائیوں تک پہنچاؤ۔
پس ایسے شفیق باپ کی آخری وصیت کی جو اہمیت ہو سکتی ہے ہر شریف بیٹا اس کا احساس کر
سکتا ہے اور چونکہ ہم سب آپ کی روحانی اولاد میں سے ہیں اس لئے جس نظر سے صحابہؓ نے آپ
دیکھا اسی نظر سے دیکھنا ہمارا کام ہے اور ہم میں سے ہر شخص کا یہ فرض ہے کہ وہ اس وصیت کو
کو
ور
پورا کرنے کیلئے کھڑا ہو جائے ۔
وہ وصیت یہ ہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بَطْنَ
الْوَادِي فَخَطَبَ النَّاسَ وَقَالَ إِنَّ دِمَاءَ كُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ كَحُرُمَةِ

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِ كُمُ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا جابر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ رسول کریم
حجۃ الوداع کے موقع پر میدان میں آئے اور آپ نے ایک تقریر کی جس میں فرمایا۔
اے دوستو ! سن لو تمہاری ایک دوسرے کی جانیں ، تمہارے ایک دوسرے کے اموال اور
تمہاری ایک دوسرے کی عزتیں خدا نے تم پر حرام کر دی ہیں اور تمہارے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ
تم اپنے کسی بھائی کی جان کو تکلیف دو، یا اس کے مال پر حملہ کرو، یا اس کی عزت پر حملہ کرو۔ جس
طرح حج کا دن خدا نے عزت والا بنایا ہے ویسے ہی ادنیٰ سے ادنی مسلمان کے خون ، اس کے
مال اور اس کی عزت کی تو قیر اس نے تم پر واجب کی ہے اور جس طرح ذوالحجہ کو عزت حاصل ہے
اسی طرح خدا نے ادنیٰ سے ادنی مسلمان کے خون ، اس کے مال اور اس کی عزت کو مقام بخشا ہے
اور جو عزت خدا نے مکہ کو دی ہے وہی عزت اس نے ایک ادنیٰ سے ادنی مسلمان کے خون ، مال
اور عزت کو دی ہے۔ پس جو شخص اپنے کسی بھائی کی جان پر حملہ کرتا ہے وہ مکہ پر حملہ کرتا ہے، وہ
ذوالحجہ پر حملہ کرتا ہے، وہ حج کے دن پر حملہ کرتا ہے، اسی طرح جو شخص اپنے بھائی کے مال پر حملہ
کرتا ہے وہ مکہ پر حملہ کرتا ہے ، وہ ذوالحجہ پر حملہ کرتا ہے اور وہ حج کے دن پر حملہ کرتا ہے ۔ اسی
طرح جو شخص اپنے کسی بھائی کی عزت پر حملہ کرتا ہے وہ بھی مکہ پر حملہ کرتا ہے وہ ذوالحجہ پر حملہ کرتا
ہے وہ حج کے دن پر حملہ کرتا ہے ۔
اے عزیز و ! کبھی تم نے غور کیا کہ جب کسی کے مال میں تم خیانت کرتے ہو یا کسی کا قرضہ ادا
نہیں کرتے یا غیظ و غضب سے مشتعل ہو کر دوسرے کو مارتے یا اسے گالیاں دیتے ہو۔ یا جوش میں
اسے ذلیل کرنے اور لوگوں میں رسوا کرنے کی کوشش کرتے ہو تو تم خدا کے حضور کتنے بڑے جرم
کے مرتکب بنتے ہو۔ کیا تم میں کوئی ماں کا بیٹا ایسا ہے جو اپنے ہاتھ سے کعبہ کی اینٹیں گرانے کی
جرات کر سکے ۔ اگر ایک منافق اور ذلیل ترین انسان بھی ایسی جرات نہیں کر سکتا تو تم ایک
مسلمان کی عزت ایک مسلمان کے مال اور ایک مسلمان کی جان پر کس طرح حملہ کرتے ہو جبکہ
محمد رسول اللہ علی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہر مسلمان کی جان ، اس کا مال اور اس کی عزت خدا کے حضور
وہی مقام رکھتی ہے جو حج کا دن رکھتا ہے جو ذوالحجہ رکھتا ہے اور جو مکہ مکرمہ رکھتا ہے۔
صلى الله
پھر ایک دوسری روایت میں جوابی بکرہ سے مروی ہے آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ جب یہ
بات بیان فرما چکے تو آپ نے فرمایا الا فَلْيُبَلِغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ ے کہ اے دوستو تم تو میرے
سامنے موجود ہو۔ مگر تمہارے سوا کچھ اور لوگ بھی ہیں جو اس وقت اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
ہیں اور کچھ وہ لوگ ہیں جو بعد میں آئیں گے۔ پس جس شخص کے کان میں میری یہ بات پڑے
اس کا فرض ہے کہ وہ یہ بات اپنے دوسرے بھائی کے کان میں بھی ڈالے ۔ پھر آپ نے اس پر
اور زیادہ زور دینے کیلئے اس فقرہ کوڈ ہرایا اور فرمایا الا فلْيُبَلِّغَ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ اب دیکھو یہ کتنی
لطیف نصیحت ہے جو رسول کریم ﷺ نے کی اور آپ نے اس میں اصلاح اعمال کا کیا لطیف گر
بیان فرمایا ہے ۔ اگر مسلمان اس گر کو سمجھ لیتے تو وہ ہزاروں فتنوں سے بچ جاتے ۔ آج کل لوگ
فاتحہ کے کارڈ تقسیم کرتے ہے رتے ہیں بلکہ بعض لوگ تو اس پر یہ لکھ کر بھیجو حج دیتے ہیں کہ جوا۔ کہ جو اسے دوسرے تک
نہیں پہنچائے گا وہ عذاب میں گرفتار ہو جائے گا اور اس طرح لوگ ڈر کے مارے دوسروں تک
پہنچاتے جاتے ہیں ۔ مگر دیکھو رسول کریم نے اس طریق کو کس عمدگی اور خوبی کے ساتھ
صلى الله
جاری کیا۔ وہ تحریر کا زمانہ نہیں تھا کہ آپ کارڈوں پر لکھوا کر فرماتے کہ ایک دوسرے کو پہنچاتے
چلے جاؤ۔ وہ ایسا زمانہ تھا کہ لوگ باتیں سنتے اور پھر اپنے دلوں اور دماغوں میں محفوظ رکھتے ۔
کا یہ ارشاد ہے کہ
اب آپ لوگوں نے مجھ سے یہ حدیث سنی ہے اور چونکہ رسول کریم کا بہ
صلى الله
علی
جو بھی اسے سنے وہ دوسروں تک پہنچا دے اس لئے آپ میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ
دوسروں کو بتائے کہ دیکھو رسول کریم ﷺ نے یہ فرمایا ہے کہ جس طرح خانہ کعبہ کی تمہارے دل
میں عزت ہے، جس طرح حج کے دن کی تمہارے دل میں عزت ہے، جس طرح ذوالحجہ کی
تمہارے دل میں عزت ہے وہی عزت تمہیں ایک ادنیٰ سے ادنی مؤمن کی جان ، اس کے مال اور
اس کی آبرو کی کرنی چاہئے اور ساتھ ہی کہہ دو کہ رسول کریم ﷺ کا یہ بھی حکم ہے کہ جو شخص
حدیث سنے اسے دوسروں تک پہنچادے۔ اسی طرح یہ بات لوگوں میں پھیلتی چلی جائے گی اور
چونکہ آدمی محدود ہیں اس لئے چکر کھا کر لازماً یہ بات ہمارے پاس بھی پہنچے گی اور پھر ہمارا فرض
ہو جائے گا کہ ہم اور وں کو سنائیں اور یہ امران کے ذہن نشین کر دیں کہ ایک مسلمان کے خون
مال اور آبرو کی کیا قیمت ہے۔ اگر مسلمان اس حدیث کو انہی معنوں میں لیتے جو میں نے بیان کئے
ہیں تو سال میں دو چار دفعہ وہ ضرور یہ حدیث سن لیتے کہ رسول کریم ﷺ نے وفات کے قریب
یہ کہا ہے کہ مسلمانوں کا خون ، ان کا مال اور ان کی آبرو دوسرے مسلمانوں پر ویسی ہی حرام ہے
جیسے مکہ مکرمہ، جیسے ذوالحجہ اور جیسے حج کا دن ۔
میں جانتا ہوں کہ جو چیز بار بار دہرائی جائے اُس کا لوگوں پر اثر ہوتا چلا جاتا ہے۔
عیسائیوں نے جب بار بار کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا کے بیٹے ہیں تو لوگ انہیں خدا کا بیٹا

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
ہوں
ماننے لگ گئے ۔ کیا مسلمان اگر یہ دُہراتے چلے جائیں گے کہ ہر مؤمن کی جان، مال اور آبرو کی
عزت کرنا دوسرے مسلمان پر فرض ہے اور جو اس کی ہتک کرتا ہے وہ ویسا ہی مجرم ہے جیسے
خانہ کعبہ یا ذوالحجہ یا حج کے ایام کی ہتک کرنے والا تو کیوں دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا اور کیوں
فتنہ و فساد مٹ نہیں جائے گا ۔ اب پیچھے جو کچھ غفلت ہو چکی وہ تو ہو چکی آئندہ کیلئے میں یہ حدیث
على الله آپ لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہوں اور رسول کریم ﷺ کا پیغام آپ لوگوں تک پہنچاتا
وہ شفیق باپ جس نے ساری عمر تمہارے لئے قربانیاں کیں اور جس کی تعلیم آج تک مردوں اور
عورتوں پر احسانات کرتی چلی آئی ہے اس نے اپنی وفات کی خبر سن کر تم سب کو کہا کہ یاد رکھو ان
دِمَاءَ كُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ كَحُرُمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي
بَلَدِكُمْ هَذَا اور پھر فرمایا جو شخص یہ حدیث سنے اس کا فرض ہے کہ وہ اُسے دوسروں تک پہنچا دے
پس باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو یہ بات بتائے ماں کا فرض ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو یہ بات
بتائے ۔ دادا کا فرض ہے کہ وہ اپنے پوتے کو بتائے اور پوتوں اور پڑ پوتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے
بیٹوں اور پوتوں کو بتا ئیں ۔ اگر مسلمان اسی طرح رسول کریم ﷺ کی یہ حدیث ایک دوسرے کو
پہنچاتے چلے جاتے تو ہرم جاتے تو ہر مسلمان اس بات پر پر فخر کا اظہار کر سکتا کہ اس نے رسول کریم ﷺ کی ایک
حدیث کسی کتاب میں پڑھنے کی بجائے رادیوں کی زبان سے براہ راست سنی ہے اور یہ فخر کچھ کم
صلى الله
علوسه
علي
صلى الله
فخر نہ ہوتا ۔ حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تے ۔ تھے کہ مجھے رسول کریم ﷺ کی چالیس حدیثیں ایسی پہنچی
ہیں جن کا سلسلہ اسناد بغیر کسی وقفہ کے رسول کریم ﷺ تک پہنچتا ہے۔ اسی طرح اگر مسلمان یہ
صلى الله
حدیث ایک دوسرے کو پہنچاتے چلے جاتے تو ہر مسلمان یہ کہتا کہ میں نے رسول کریم ﷺ کی
ایک حدیث براہ راست آپ سے سنی ہے۔
الله
عل
میں
پس میں آج آپ لوگوں کے سامنے یہ چھوٹی سی بات پیش کرتا ہوں کہ ہر شخص اپنے دل :
یہ عہد کرے کہ وہ کسی دوسرے کو رسول کریم ﷺ کی یہ حدیث سنا دے گا اور جب سنا چکے تو کہے
کہ رسول کریم ﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جس مجلس میں یہ حدیث بیان ہو اس کا حاضر غائب کو سنا
دے اس طرح یہ حدیث چکر کھا کر پھر پانچ سات ماہ کے بعد تمہارے پاس پہنچے گی اور تمہیں پھر وہ
نظارہ یاد آ جائے گا جب رسول کریم ﷺ کو اپنی وفات کا ا ت کا الہام ہوا اور آپ کو یہ خطرہ محسوس ہو
ا کہ وہ لوگ جنہیں زندگی میں سنبھالتا رہا میری وفات کے بعد نہ معلوم کن فتنوں میں مبتلاء ہو
جائیں تو آپ نے فرمایا میں تو اب جاتا ہوں مگر دیکھو ان دِمَاءَ كُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ
صلى الله

انوار العلوم جلد ۱۵
اہم اور ضروری امور
حَرَامٌ عَلَيْكُمْ كَحُرُمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا اور آپ نے فرمایا
فَلْيُبَلِّغ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ اور پھر اس کو دو دفعہ دہرایا تاکہ مسلمان اس کے پہنچانے میں غفلت سے
کام نہ لیں ۔
اگر مسلمان یہ حدیث ایک دوسرے کو پہنچاتے رہتے تو ان کے دلوں میں ایسی نرمی ، محبت ،
دیانت اور تقویٰ پیدا ہو جاتا کہ وہ اپنے کسی بھائی کو نہ ستاتے ، نہ اس کی جان پر حملہ کرتے نہ اس
کے مال پر حملہ کرتے ، نہ اس کی آبرو پر حملہ کرتے اور اگر کوئی منہ پھٹ کبھی حملہ کر بیٹھتا تو دوسرا
اسے یاد دلا دیتا کہ میاں کیا کرنے لگے ہو۔ تم خانہ کعبہ پر حملہ کرتے ہو، تم ذوالحجہ پر حملہ کرتے ہو،
تم حج کے دن پر حملہ کرتے ہو، کیا اتنے مقدس مقامات پر حملہ کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی اور
یقیناً اس کے بعد وہ شرمندہ ہوتا اور اپنے اس نار وافعل پر ندامت کا اظہار کرتا۔
پس اس سبق کو اچھی طرح یاد رکھو اور دوسروں تک پہنچا دو۔ اگر تم اس تحریک پر عمل کرو گے تو
جماعت میں آہستہ آہستہ صحیح تقویٰ پیدا ہو جائے گا اور سوائے ازلی شقیوں کے جن کا کوئی علاج
خدا نے مقرر نہیں کیا، باقی سب اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں گے اور جماعتی اتحاد کو کسی طرح
ضعف نہیں پہنچے گا کیونکہ گو یہ ایک چھوٹا سا نکتہ ہے مگر اسی پر قومی زندگی کی بنیاد ہے۔
ا مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة (الخ)
( الفضل ۳ اکتوبر ۱۹۵۹ء )
بخاری کتاب الرقاق باب كَيْفَ كَانَ عَيْشُ النبي صلى الله عليه وسلم و
اصحابه (الخ)
بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب مَا ذُكِرَ عَنْ بَنِي إِسْرائيل
بخارى كتاب الجهاد والسير باب السرعة والركض في الفزع
شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه ۲۲۱ آرام باغ کراچی
كنز العمال جلد ۱۲ ، صفحہ ۱۸۳۔ مطبوعہ حلب ۱۹۷۴ء
مسلم كتاب الحج باب حجة النَّبي صلى الله عليه وسلم
بخارى كتاب الفتن باب قول النَّبِيِّ لا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا

آج 10 میں سے 10 باقی