تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمدیہ
انوارالعلوم (جلد 15)
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
تقریر بجواب ایڈریس ہائے
جماعتہائے احمد یہ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
میرزابی
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
( تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۹ ء بر موقع جلسہ خلافت جو بلی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں جب سے تقریر کے میدان میں آیا ہوں اور جب سے مجھے تقریر کرنے یا بولنے کا موقع
ملا ہے میں نے شروع دن سے یہ بات محسوس کی ہے کہ ذاتی بناوٹ کے لحاظ سے تقریر کرنا میرے
لئے بڑا ہی مشکل ہوتا ہے اور میری کیفیت ایسی ہو جاتی ہے جسے اُردو میں ” گھبرا جانا کہتے ہیں
اور انگریزی میں NERVAUS ہو جانا کہتے ہیں ۔ میں نے ہمیشہ یہ محسوس کیا ہے کہ اپنی دماغی
کیفیت کے لحاظ سے میں ہمیشہ نروس ہو جاتا ہوں یا گھبرا جاتا ہوں ۔ مجھے یاد ہے جب میں نے
پہلی تقریر کی اور اس کے لئے کھڑا ہوا تو آنکھوں کے آگے اندھیرا آ گیا اور کچھ دیر تک تو
حاضرین مجھے نظر نہ آتے تھے اور یہ کیفیت تو پھر کبھی پیدا نہیں ہوئی لیکن یہ ضرور ہوتا ہے کہ ایک
خاص وقت میں جس کی تفصیل میں آگے چل کر بیان کروں گا میرے دل میں ایک اضطراب سا
پیدا ہو جاتا ہے لیکن وہ حالت اُس وقت تک ہوتی ہے جب تک کہ بجلی کا وہ کنکشن قائم نہیں ہوتا جو
شروع دن سے کسی بالا طاقت کے ساتھ میرے دماغ کا ہو جایا کرتا ہے اور جب یہ دور آ جاتا ہے
تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے تمام بڑے بڑے مقرر اور لستان جو اپنی اپنی زبانوں کے ماہر ہیں
میرے سامنے بالکل پیچ ہیں اور میرے ہاتھوں میں کھلونے کی طرح ہیں ۔ جب میں پہلے پہل
تقریر کے لئے کھڑا ہوا اور قرآن کریم سے آیات پڑھنے لگا تو مجھے الفاظ نظر نہ آتے تھے اور چونکہ
وہ آیات مجھے یاد تھیں میں نے پڑھ دیں لیکن قرآن گو میرے سامنے تھا مگر اس کے الفاظ مجھے نظر
نہ آتے تھے اور جب میں نے آہستہ آہستہ تقریر شروع کی تو لوگ میری نظروں کے سامنے سے
بالکل غائب تھے۔ اس کے بعد یکدم یوں معلوم ہوا کہ کسی بالا طاقت کے ساتھ میرے دماغ کا
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
ہوئے اور و
اتصال ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ جب میں نے تقریرختم کی تو حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کھڑے
اور فرمایا کہ یہ تقریر سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور اور انہوں نے قرآن کریم کے جو معا کے جو معارف
بیان کئے ہیں باوجود اس کے کہ میں نے بڑی بڑی تفاسیر پڑھی ہیں اور میری لائبریری میں بعض
نایاب تفاسیر موجود ہیں مگر یہ معارف نہ مجھے پہلے معلوم تھے اور نہ میں نے کہیں پڑھے ہیں۔سو
جب دوران تقریر میں وہ کیفیت مجھ پر طاری ہوتی ہے تو میں محسوس کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے وہ گل دبائی گئی ہے اور اب اللہ تعالیٰ میرے دماغ میں ایسے معارف نازل کرے گا کہ جو
میرے علم میں نہیں ہیں اور بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ قرآن شریف ان شریف پڑھتے ہوئے ئے بھی وہ کیفیت پیدا
ہو جاتی ہے۔ آج بھی وہ کیفیت شروع ہوئی تھی مگر اس وقت جو ایڈریس پڑھے گئے ہیں ان کوئن
کر وہ دور ہو گئی ۔ ایک دفعہ آنحضرت علی گھر سے باہر تشریف لائے تو دوسم تو دو شخص آپس میں لڑ
صلى الله
عروسه
رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے لیلۃ القدر کے متعلق بتایا تھا کہ وہ کونسی رات ہے
مگر ان کی لڑائی کو دیکھ کر وہ مجھے بھول گئی ہے اسی طرح مجھ پر بھی وہ کیفیت طاری ہوئی تھی مگر اسکے
بعد ایڈریس شروع ہوئے ۔ ان میں سے بعض ایسی زبانوں میں تھے کہ نہ میں کچھ سمجھ سکا اور نہ
آپ لوگ اور میں نے محسوس کیا کہ یہ بناوٹ ہے اور منتظمین دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم میں
ایسی ایسی زبانیں جاننے والے لوگ موجود ہیں اور اس ظاہر داری کو دیکھ کر میری طبیعت پر ایسا بُرا
اثر ہوا کہ وہ کیفیت جاتی رہی ۔ ہم لوگ تو اپنے جذبات کو دبانے کے عادی ہیں اور جن لوگوں
نے بڑے کام کرنے ہوتے ہیں ان کو یہ مشق کرنی پڑتی ہے۔ سرکاری افسروں کو دیکھ لو مثلاً
تحصیلدار اور تھانیدار وغیرہ ہیں سب قسم کے لوگ ان کے پاس آتے اور باتیں کرتے ہیں اور وہ
سب کی باتیں سنتے جاتے ہیں لیکن اس مجلس میں ایسے لوگ بھی تھے جو جذبات کو دبانے کے عادی
نہیں ۔ اِس لئے اِن میں ایک بے چینی سی تھی اور وہ بھاگ رہے تھے اور یہ نظارہ میرے لئے
تکلیف دہ تھا اور اس وجہ سے وہ کیفیت دور ہو گئی ۔ گو اب میں اگر اسی مضمون کو بیان کرنا شروع
کر دوں تو وہ بٹن پھر دب جائے گا مگر پہلے جو کچھ میرے ذہن میں تھا وہ اب یاد نہیں آ سکتا ۔
بہر حال مجھے کچھ کہنا چاہئے اور اس کارروائی کے متعلق جہاں تک دُنیوی عقل کا تعلق ہے میں آب
بھی بیان کر سکتا ہوں ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہر ایک نمائندہ نے وعدہ کیا تھا کہ تین منٹ کے
اندر اندر اپنا ایڈریس ختم کر دے گا لیکن سوائے اس ایڈریس کے جو ہندوستان کی جماعتوں کی
طرف سے پیش کیا گیا اور کسی نے یہ وعدہ پورا نہیں کیا پھر وہ جس طرح پیش کیا گیا ہے اس میں
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
حقیقی اسلامی سادگی کا نمونہ نظر آتا ہے اور اس لئے میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں ۔ محض
چھاپ لینے کو میں سادگی کے خلاف نہیں سمجھتا ۔ باقی جو ایڈریس پیش کئے گئے ہیں ان میں سادگی
کو ملحوظ نہیں رکھا گیا ۔ حقیقی سادگی وہ ہوتی ہے جسے انسان ہر جگہ اور ہمیشہ نباہ سکے اور اس کی
قدردانی کے طور پر میں ان سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کا سارا ایڈریس پڑھوں گا ۔ جب سے یہ
خلافت جو بلی کی تحریک شروع ہوئی ہے میری طبیعت میں ہمیشہ ایک پہلو سے انقباض سا رہتا آیا
ہے اور میں سوچتا رہا ہوں کہ جب ہم خود یہ تقریب منائیں تو پھر جو لوگ برتھ ڈے یا ایسی یہ دیگر
تقاریب مناتے ہیں انہیں کس طرح روک سکیں گے ۔ اب تک اس کے لئے کوئی دلیل میری سمجھ
میں نہیں آسکی اور میں ڈرتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں ایسی رسوم جماعت میں پیدا نہ ہو جائیں جن
کو مٹانے کے لئے احمدیت آئی ہے۔ ہماری کامیابی اور فتح یہی ہے کہ ہم دین کو اسی طرح دوبارہ
الله قائم کر دیں جس طرح رسول کریم اسے لائے تھے اور ایسے رنگ میں قائم کر دیں کہ
شیطان اس پر حملہ نہ کر سکے اور کوئی کھڑکی ، کوئی روشن دان اور کوئی ڈر اس کے لئے کھلا نہ رہنے
دیں اور جب سے یہ تقریب منانے کی تحریک شروع ہوئی ہے میں یہی سوچتا رہا ہوں کہ ایسا
کرتے ہوئے ہم کوئی ایسا روشن دان تو نہیں کھول رہے کہ جس سے شیطان کو حملہ کا موقع مل سکے
اور اس لحاظ سے مجھے شروع سے ہی ایک قسم کا انقباض سا رہا ہے کہ میں نے اس کی اجازت کیوں
دی اور اس کے متعلق سب سے پہلے انشراح صدر مجھے مولوی جلال الدین صاحب شمس کا ایک
مضمون الفضل میں پڑھ کر ہوا جس میں لکھا تھا کہ اسوقت گویا ایک اور تقریب بھی ہے اور وہ یہ کہ
سلسلہ کی عمر پچاس سال پوری ہوتی ہے ۔ تب میں نے سمجھا کہ یہ تقریب کسی انسان کے بجائے
سلسلہ سے منسوب ہو سکتی ہے اور اس وجہ سے مجھے خود بھی اس خوشی میں شریک ہونا چاہئے ۔ دوسرا
انشراح مجھے اس وقت پیدا ہوا جب ڈریمین سے وہ نظم پڑھی گئی جو آمین کہلاتی ہے۔ اِس کو سُن کر
مجھے خیال آیا کہ یہ تقریب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی کو بھی پورا کرنے کا ذریعہ
ہے جو اس میں بیان کی گئی ہے اور اس کا منانا اس لحاظ سے نہیں کہ یہ میری پچیس سالہ خلافت کے
شکریہ کا اظہار ہے بلکہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی بات کے پورا ہونے کا ذریعہ ہے نا مناسب نہیں ا
اور اس خوشی میں میں بھی شریک ہو سکتا ہوں اور میں نے سمجھا کہ گو اپنی ذات کے لئے اس کے
منائے جانے کے متعلق مجھے انشراح نہ تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے پورا
ہونے کے لحاظ سے انشراح ہو گیا ۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ایک مرتبہ ایک
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
صحابی کے متعلق فرمایا تھا کہ میں نے دیکھا ہے اس کے ہاتھوں میں کسری کے کڑے ہیں ۔ چنانچہ
جب ایران فتح ہوا اور وہ کڑے جو کسری دربار کے موقع پر پہنا کرتا تھا غنیمت میں آئے تو
حضرت عمر نے اس صحابی کو بُلایا اور باوجود یکہ اسلام میں مردوں کے لئے سونا پہننا ممنوع ہے
آپ نے اسے فرمایا کہ یہ کر۔ یہ کڑے پہنو۔ ۔ حالانکہ خلفاء کا کام قیام شریعت ہوتا ہے نہ کہ اسے مٹانا مگر
جب اس صحابی نے یہ کہا کہ سونا پہننا مردوں کے لئے جائز نہیں ۔ تو آپ نے فرمایا کہ یہ پہنو۔
ورنہ میں کوڑے لگاؤں گا ۔ اسی طرح میں نے یہ خیال کیا کہ گو یہ کڑے مجھے ہی پہنائے گئے ہیں
مگر چونکہ اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے اس لئے اس کے منانے
میں کوئی حرج نہیں اور اس لئے میرے دل میں جو انقباض تھا وہ دُور ہو گیا اور میری نظریں اس
مجلس سے اُٹھ کر خدا تعالیٰ کی طرف چلی گئیں اور میں نے کہا ہمارا خدا بھی کیسا سچا خدا ہے۔ مجھے
یاد آیا کہ جب یہ پیشگوئی کی گئی اُس وقت میری ہستی ہی کیا تھی پھر وہ نظارہ میری آنکھوں کے
سامنے پھر گیا جب ہمارے نانا جان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس شکایت کی کہ آپ کو
پتہ ہی نہیں یہ لڑکا کیسا نالائق ہے پڑھتا لکھتا کچھ نہیں اس کا خط کیسا خراب ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے مجھے بلایا ۔ میں ڈرتا اور کانپتا ہوا گیا کہ پتہ نہیں یہ کیا فرمائیں گے۔ آپ نے مجھے
ایک خط دیا کہ اسے نقل کرو۔ میں نے وہ نقل کر کے دیا تو آپ نے نے حضرت خلیفہ اول کو حج کے طور
پر بلایا اور فرمایا۔ میر صاحب نے شکایت کی ہے کہ یہ پڑھتا لکھتا نہیں اور کہ اس کا خط بہت خراب
ہے۔ میں نے اس کا امتحان لیا ہے آپ بتائیں کیا رائے ہے؟ لیکن جیسا امتحان لینے والا نرم دل
تھا ویسا ہی پاس کرنے والا بھی تھا۔ حضرت خلیفہ اول نے عرض کیا کہ حضور ! میرے خیال میں تو
اچھا لکھا ہے۔ حضور نے فرمایا ۔ کہ ہاں اس کا خط کچھ میرے خط سے ملتا جلتا ہی ہے اور بس ہم
پاس ہو گئے ۔ ماسٹر فقیر اللہ صاحب جواب پیغامیوں میں شامل ہیں ہمارے اُستاد تھے اور حساب
پڑھایا کرتے تھے جس سے مجھے نفرت تھی۔ میری دماغی کیفیت کچھ ایسی تھی جو غالباً میری صحت کی
خرابی کا نتیجہ تھا کہ مجھے حساب نہیں آتا تھا ورنہ اب تو اچھا آتا ہے۔ ماسٹر صاحب ایک دن بہت
ناراض ہوئے اور کہا کہ میں تمہاری شکایت کروں گا کہ تم حساب نہیں پڑھتے اور جا کر حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے کہہ بھی دیا۔ میں بھی چُپ کر کے کمرہ میں کھڑا رہا۔ حضور نے ماسٹر صاحب
کی شکایت سُن کر فرمایا کہ اس نے دین کا کام ہی کرنا ہے اس نے کونسی کسی دفتر میں نوکری کرنی
ہے۔ مسلمانوں کے لئے جمع تفریق کا جاننا ہی کافی ہے ۔ وہ اسے آتا ہے یا نہیں؟ ماسٹر صاحب
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
نے کہا وہ تو آتا ہے ۔ اس سے پہلے تو میں حساب کی گھنٹیوں میں بیٹھتا اور سمجھنے کی کوشش کرتا تھا مگر
اس کے بعد میں نے وہ بھی چھوڑ دیا اور خیال کر لیا کہ حساب جتنا آنا چاہئے تھا مجھے آ گیا تو یہ
میری حالت تھی جب یہ آمین لکھی گئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے دعا ئیں
کیں کہ اسے دین کی خدمت کی توفیق عطا کر ۔ دُنیا میں یہ قاعدہ ہے کہ سب بی۔اے اور
ایم ۔ اے لائق نہیں ہوتے ۔ لیکن جو لوگ لائق ہوتے ہیں وہ انہی میں سے ہوتے ہیں۔ سارے
وکیل لائق نہیں ہوتے مگر جو ہوتے ہیں وہ انہی میں سے ہوتے ہیں ۔ سب ڈاکٹر خدا تعالیٰ کی
صفت شافی کے مظہر نہیں ہوتے مگر بہترین ڈاکٹر انہی میں سے ہوتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹری کے
امتحان پاس کئے ہوں ۔ ہر زمیندارمٹی سے سونا نہیں بنا سکتا مگر جو بناتے ہیں اور انہی میں سے ہی
ہوتے ہیں ترکھانوں میں سے نہیں ۔ ہر ترکھان اچھی عمارت نہیں بنا سکتا مگر جو بناتے ہیں وہ
ترکھانوں میں سے ہی ہوتے ہیں لوہاروں میں سے نہیں ۔ پھر ہر انجینئر ماہر فن نہیں مگر جو ہوتا ہے
وہ انہی میں سے ہوتا ہے۔ ہر معمار د ہلی اور لاہور کی شاہی مساجد اور تاج محل نہیں بنا سکتا مگر ان
کے بنانے والے بھی معماروں میں سے ہی ہوتے ہیں کپڑا بننے والوں میں سے نہیں ہوتے ۔ پس
ہرفن کا جاننے والا ماہر نہیں ہوتا مگر جو ماہر نکلتے ہیں وہ انہی میں سے ہوتے ہیں ۔ مگر جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دعا کی اُس وقت میں ظاہری حالات کے لحاظ سے اپنے اندر کوئی بھی
اہلیت نہ رکھتا تھا لیکن اس وقت اس آمین کو سُن کر میں نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے آپ کی دعائیں
سُن لیں ۔ جب یہ دعائیں کی گئیں میں معمولی ریڈریں بھی نہیں پڑھ سکتا تھا مگر اب خدا تعالیٰ کا ایسا
فضل ہے کہ میں کسی علم کی کیوں نہ ہو انگریزی کی مشکل سے مشکل کتاب پڑھ سکتا ہوں اور سمجھ سکتا
ہوں اور گومیں انگریزی لکھ نہیں سکتا مگر بی ۔ اے اور ایم ۔ اے پاس شدہ لوگوں کی غلطیاں خوب
نکال لیتا ہوں ۔ دینی علوم میں میں نے قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ اول سے پڑھا ہے اور
اس طرح پڑھا ہے کہ اور کوئی اس طرح پڑھے تو کچھ بھی نہ سیکھ سکے ۔ پہلے تو ایک ماہ میں آپ نے
مجھے دو تین سیپارے آہستہ آہستہ پڑھائے اور پھر فرمایا میاں ! آپ بیمار رہتے ہیں میری اپنی
صحت کا بھی کوئی اعتبار نہیں ۔ آؤ کیوں نہ ختم کر دیں اور مہینہ بھر میں سارا قرآن کریم مجھے ختم کرا
دیا اور اللہ تعالیٰ کا فضل تھا پھر کچھ اُن کی نیت اور کچھ میری نیت ایسی مبارک گھڑی میں ملیں کہ وہ
تعلیم ایک ایسا بیج ثابت ہوا جو برابر بڑھتا جا رہا ہے۔ اس طرح بخاری آپ نے مجھے تین ماہ
میں پڑھائی اور ایسی جلدی جلدی پڑھاتے کہ باہر کے بعض دوست کہتے کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
میں اگر کوئی سوال کرتا تو آپ فرماتے پڑھتے جاؤ اللہ تعالیٰ خود سب کچھ سمجھا دے گا ۔ حافظ روشن علی
مرحوم کو گریدنے کی بہت عادت تھی اور اُن کا دماغ بھی منطقی تھا۔ وہ درس میں شامل تو نہیں تھے
مگر جب مجھے پڑھتے دیکھا تو آ کر بیٹھنے لگے اور سوالات دریافت کرتے ۔ اُن کو دیکھ کر مجھے بھی
جوش آیا اور میں نے اسی طرح سوالات پوچھنے شروع کر دیئے ۔ ایک دو دن تو آپ نے جواب
دیا اور پھر فرمایا تم بھی حافظ صاحب کی نقل کرنے لگے ہو مجھے جو کچھ آتا ہے وہ خود بتا دوں گا بخل
نہیں کروں گا اور باقی اللہ تعالیٰ خود سمجھا دے گا اور میں سمجھتا ہوں سب سے زیادہ فائدہ مجھے اسی
نصیحت نے دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود سمجھا دے گا۔ یہ ایک کبھی نہ نہ ختم ختم ۔ ہونے والا خزانہ میرے۔ ہاتھ
آ گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ایسا سمجھایا ہے کہ میں غرور تو نہیں کرتا مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ
حالت ہے کہ میں کوئی کتاب یا کوئی تفسیر پڑھ کر مرعوب نہیں ہوتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے جو کچھ مجھے ملا ہے اُن کو نہیں ملا۔ میں ہیں جلدوں کی تفسیریں ہیں مگر میں نے کبھی ان کو
بالاستیعاب دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور ان کے مطالعہ میں مجھے کبھی لذت محسوس نہیں
ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ مجھے قرآن کریم کے چھوٹے سے لفظ میں ایسے مطالب سکھا دیتا ہے کہ میں سمجھتا
ہوں میں ان کتابوں کے مطالعہ میں کیوں وقت ضائع کروں اور کبھی کوئی مسئلہ وغیرہ دیکھنے کے
لئے کبھی ان کو دیکھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ اس مقام سے بہت دُور کھڑے ہیں جو
اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے اور یہ سب اس کا فضل ہے ورنہ بظاہر میں نے دنیا میں کوئی علم حاصل
نہیں کیا حتی کہ اپنی زبان تک بھی صحیح نہیں سیکھی ۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کا احسان اور فضل ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کو قبول کر کے اس نے مجھے ایک ایسا گر بتا دیا کہ جس سے مجھے ہر
موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت حاصل ہو جاتی ہے۔ میں ہمیشہ یہی کہا کرتا ہوں کہ میں تو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ہتھیار کی مانند ہوں اور میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ کوئی چیز چاہئے
اور اُس نے مجھے نہ دی ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دُعا کی تھی کہ اس سے ہر اندھیرا ڈور
ہو ۔ دشمنوں کی طرف سے مجھ پر کئی حملے کئے گئے ، اعتراضات کئے گئے اور کہا کہ ہم خلافت کو مٹا
دیں گے اور یہی وہ اندھیرا تھا جسے اللہ تعالیٰ نے دُور کر دیا اور خلافت جو بلی کی تقریب منانے
کے متعلق میرے دل میں جو انقباض تھا وہ اس وقت یہ نظم سُن کر دُور ہو گیا اور میں نے سمجھا کہ
آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا اظہار ہو رہا ہے۔ دشمنوں نے کہا کہ
ہم جماعت کو پھر الیں گے مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم اور بھی زیادہ لوگوں کو لائیں گے اور جب
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
ہم روشن کرنا چاہیں تو کوئی اندھیرا رہ نہیں سکتا اور اس طرح اس تقریب کے متعلق میرے دل میں
جو انقباض تھا وہ یہ نظارہ دیکھ کر دُور ہو گیا اور نہ مجھے تو شرم آتی ہے کہ میری طرف یہ تقریب منسوب
ہو مگر ہمارے سب کام اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں اور اس کے ذریعہ چونکہ اللہ تعالیٰ کی باتیں پوری
ہوتی ہیں اس لئے اس کے منانے میں کوئی حرج نہیں یہ سب کام اللہ تعالیٰ کے ہیں اگر وہ نہ کرتا تو
نہ مجھ میں طاقت تھی اور نہ آپ میں ، نہ میرے علم نے کوئی کام کیا اور نہ آپ کی قربانی نے ۔ جو کچھ
ہوا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوا اور ہم خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور نشان دکھایا۔ دنیا نے چاہا
کہ ہمیں مٹا دیں مگر خدا تعالیٰ نے نہ مٹایا اور یہ نظارہ دیکھ کر میرے دل میں جو انقباض تھا وہ سب
دور ہو گیا۔ اس لئے جن دوستوں نے اس تقریب پر اپنی انجمنوں کی طرف سے ایڈریس پڑھے
ہیں۔ مثلاً چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب ، پروفیسر عطاء الرحمن صاحب ، حکیم خلیل احمد
صاحب، چوہدری ابوالہاشم خان صاحب ، حاجی جنود اللہ صاحب اسی طرح دمشق ، جاوا ، سماٹرا
اور علی گڑھ اور بعض دوسری جگہوں کے دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے پھر بعض ہند و
صاحبان نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے میں ان سب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں اور اِن سب
وجَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہتا ہوں اور یہ ایسی دُعا ہے کہ جس میں سارے ہی شکریے
آ جاتے ہیں ۔ پس میں ان دوستوں کا اور ان کے ذریعہ ان کی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا
ہوں اور جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ کہتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ میرے زندگی کے اور جو
دن باقی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں دین کی خدمت ، اسلام کی تائید اور اس کے غلبہ اور مضبوطی کے لئے
صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا جب اس کے حضور پیش ہونے کا موقع ملے تو شرمندہ نہ ہوں
اور کہہ سکوں کہ تو نے جو خدمت میرے سپرد کی تھی تیری ہی توفیق سے میں نے اسے ادا کر دیا۔ پھر
میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنے فضل نازل کرے اور نیک اعمال کی توفیق عطاء
فرمائے اور ہم میں سے جس کے دل میں بھی کوئی کمزوری ہوا سے دُور کرے، اخلاص میں مضبوط
کرے اور ہماری زندگیوں کو اپنے لئے وقف کر دے ۔ ہماری زندگیوں کو بھی خوشگوار بنائے اور
ہماری موتوں کو بھی تا جب جنتی سنیں تو خوش ہوں کہ اور پاکیزہ روحیں ہمارے ساتھ شامل ہونے
کے لئے آ رہی ہیں ۔
اس کے
بعد حضرت میر محمد اسحاق صاحب سٹیج پر تشریف لائے او اور کہا کہ پروگرام میں اس
وقت میری کوئی تقریر نہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظم آمین کے جو ابھی پڑھی گئی ہے
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
ایک شعر کے متعلق میں مختصراً کچھ کچھ غرض کرنا چاہتا ہوں ۔ اِس وقت جماعت عت کی طرف سے
-
سے
حضرت خلیفة المسیح الثانی کی خدمت میں ایک حقیر سی رقم پیش کی جانے والی ہے جس
حضور کی وہ دُعا کہ ”’ دے اِس کو عمر و دولت کی قبولیت بھی ظاہر ہو گی ۔ آج ہو گی ۔ آج ہم حضور کی
خلافت پر پچیس سال گزرنے پر حضور کی خدمت میں حقیر سی رقم پیش کرتے ہیں اور میں
آنریبل چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ وہ تشریف لا کر یہ رقم
حضور کی خدمت میں پیش کریں۔
اس کے بعد جناب چوہدری صاحب نے چیک کی صورت میں یہ رقم پیش کی اور کہا حضور
اسے قبول فرمائیں اور جس رنگ میں پسند فرمائیں اسے استعمال کریں اور حضور مجھے اجازت دیں
کہ میں دوستوں کے نام پڑھ کر سنا دوں جنہوں نے اس فنڈ میں نمایاں حصہ لیا ہے تا حضور
خصوصیت سے ان کے لئے دعا فرمائیں اور حضور کی اجازت سے جناب چوہدری صاحب نے
وہ نام پڑھ کر سنائے ۔
اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔
میں نے جو کہا تھا کہ جس وقت آمین پڑھی جا رہی تھی میرے دل میں ایک تحریک ہوئی تھی
وہ دراصل یہ مصرع تھا جس کا ذکر میر صاحب نے کیا ہے مگر چونکہ ابھی تک وہ رقم مجھے نہ دی گئی تھی
اس لئے میں نے مناسب نہ سمجھا کہ پہلے ہی اس کا ذکر کروں ۔ اس کے لئے میں سب کا شکر یہ ادا
کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری حقیقی دولت تو دین ہی ہے دین کے بغیر دولت کوئی چیز
نہیں اور اگر دین ہوا اور دولت نہ ہو تو بھی ہم خوش نصیب ہیں ۔ مجھے یہ علم پہلے سے تھا کہ یہ رقم مجھے
اس موقع پر پیش کی جائے گی اور اس دوران میں میں یہ غور بھی کرتا رہا ہوں کہ اِسے خرچ کس
طرح کیا جائے لیکن بعض دوست بہت جلد باز ہوتے ہیں اور وہ اس عرصہ میں مجھے کئی مشورے
دیتے رہے کہ اسے یوں خرچ کیا جائے اور فلاں کام پر صرف کیا جائے یہ بات مجھے بہت بُری
لگتی تھی کیونکہ میں دیکھتا تھا کہ ایک طرف تو اس کا نام تحفہ رکھا جاتا ہے اور دوسری طرف اس کے
خرچ کرنے کے متعلق مجھے مشورے دیئے جا رہے ہیں اگر یہ تحفہ ہے تو اس سے مجھے اتنی تو خوشی
حاصل ہونی چاہئے کہ میں نے اسے اپنی مرضی سے خرچ کیا ہے۔ بہر حال میں اِس امر پر غور کرتا
رہا ہوں کہ اسے کس طرح خرچ کیا جائے اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات ڈالی کہ اس
سے برکات خلافت کے اظہار کا کام لیا جائے ۔ یہ امر ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
کے خلفاء اس کام کے کرنے والے تھے جو آپ کے اپنے کام تھے یعنی يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيته
وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ سے قرآن کریم میں رسول کریم
کے چار کام بیان کئے گئے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نشان بیان کرتا ہے، ان کا تزکیہ کرتا ، اِن
کے
کو کتاب پڑھاتا اور حکمت سکھاتا ہے۔ کتاب کے معنے کتاب اور معنے کتاب اور تحریر کے بھی ہیں اور حکمت ۔
معنی سائنس کے بھی اور قرآن کریم کے حقائق و معارف اور مسائل فقہ کے بھی ہیں ۔ پھر میں نے
خیال کیا کہ خلیفہ کا کام استحکام جماعت بھی ہے اس لئے اس روپیہ سے یہ کام بھی کرنا چاہئے ۔
بے شک بعض کام جماعت کر بھی رہی ہے مگر یہ چونکہ نئی چیز ہے اس سے نئے کام ہونے چاہئیں
اور اس پر غور کرنے کے بعد میں نے سوچا کہ ابھی کچھ کام اس سلسلہ میں ایسے ہیں کہ جو نہیں ہو
رہے۔ مثلاً یہ نہیں ہو رہا کہ غیر مسلموں کے آگے اسلام کو ایسے رنگ میں پیش کیا جائے کہ وہ اِس
طرف متوجہ ہوں چنانچہ میں نے ارادہ کیا کہ یہ سلسلہ پہلے ہندوستان میں اور پھر بیرونِ ممالک
میں شروع کیا جائے اور اس غرض سے ایک ، چار یا آٹھ صفحہ کا ٹریکٹ لکھا جائے جسے لاکھوں کی
تعداد میں ہندوستان کی مختلف زبانوں میں چھپوا کر شائع کیا جائے ۔ اس وقت تک ان زبانوں
میں ہمارا تبلیغی لٹریچر کافی تعداد میں شائع نہیں ہوا ۔ اُردو کے بعد میرا خیال ہے سب سے زیادہ
اس ٹریکٹ کی اشاعت ہندی میں ہونی چاہئے ۔ ابھی تک یہ سکیم میں نے مکمل نہیں کی ۔ فوری طور
پر اس کا خاکہ ہی میرے ذہن میں آیا ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ کم سے کم ایک لاکھ اشتہا ر یا ہینڈ بل
وغیرہ اذان اور نماز کی حقیقت اور فضیلت پر شائع کئے جائیں تا ہندوؤں کو سمجھایا جا سکے کہ جس
وقت آپ لوگ مساجد کے سامنے سے باجہ بجاتے ہوئے گزرتے ہیں تو مسلمان یہ کر رہے ہوتے
ہیں ۔ یہ بات معقول رنگ میں ان کے سامنے پیش کی جائے کہ مسلمان تو یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ
اللہ سب سے بڑا ہے اور آپ اُس وقت ڈھول کے ساتھ ڈم ڈم کا شور کرتے ہیں ۔ آپ سوچیں
کہ کیا یہ وقت اس طرح شور کرنے کیلئے مناسب ہوتا ہے جب یہ آواز بلند ہو رہی ہو کہ خدا تعالیٰ
سب سے بڑا ہے تو اُس وقت چُپ ہو جانا چاہئے یا ڈھول اور باجہ کے ساتھ شور مچانا چاہئے تو ان کو
ضرور سمجھ آجائے گی کہ ان کی ضد بے جا ہے اور اس طرح اس سے ہندو مسلمانوں میں صلح و اتحاد کا
دروازہ بھی کھل جائے گا۔ تعلیم یافتہ غیر مسلم اب بھی ان باتوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔
اسی طرح میں نے جلسہ ہائے سیرت کی جو تحریک شروع کی ہوئی ہے اسے بھی وسعت دینی
چاہئے یہ بھی بہت مفید تحریک ہے اور سیاسی لیڈر بھی اِسے تسلیم کرتے ہیں ۔ بابو بین چندر پال
-
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
کانگرس کے بہت بڑے لیڈروں میں سے ہیں ۔ انہوں نے ان جلسوں کے متعلق کہا تھا کہ یہ
ہند و مسلم اتحاد کے لئے بہترین تجویز ہے اور میں ان جلسوں کو سیاسی جلسے کہتا ہوں اس لئے کہ ان
کے نتیجہ میں ہندوم و مسلم ایک ہو جائیں گے اور اس طرح دونوں قوموں میں اتحاد کا دروازہ کھل
جائے گا۔ میرا ارادہ ہے کہ ایسے اشتہار ایک لاکھ ہندی میں ، ایک لاکھ گورمکھی میں ، پچاس ہزار
تامل میں اور اسی طرح مختلف زبانوں میں بکثرت شائع کئے جائیں اور ملک کے ایک سرے
سے دوسرے سرے تک اسلام کے موٹے موٹے مسائل غیر مسلموں تک پہنچا دیئے جائیں ۔
اشتہا ر ا یک صفحه دو صفحہ یا زیادہ سے زیادہ چار صفحہ کا ہو اور کوشش کی جائے کہ ہر شخص تک اسے پہنچا
دیا جائے اور زیادہ نہیں تو ہندوستان کے ۳۳ کروڑ باشندوں میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں ایک
ایک اشتہار پہنچ جائے یا ر پہنچ جائے یہ اسلام کی بہت بڑی خدمت ہو گی اسی طرح میرا ارادہ ہے کہ ایک چھوٹا سا
مضمون چار یا آٹھ صفحات کا مسلمانوں کے لئے لکھ کر ایک لاکھ شائع کیا جائے جس میں مسلمانوں
کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد اور آپ کے دعاوی سے آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ
آپ نے آ کر کیا پیش کیا ہے تا لوگ غور کر سکیں ۔ پہلے یہ کام چھوٹے پیمانہ پر ہوں مگر کوشش کی
جائے کہ آہستہ آہستہ ان کو وسیع کیا جائے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس رقم کو ایسے طور پر خرچ کیا
جائے کہ اس کی آمد میں سے خرچ ہوتا رہے اور سرمایہ محفوظ رہے۔ جیسے تحریک جدید کے فنڈ کے
متعلق میں کوشش کر رہا ہوں تاکسی سے پھر چندہ مانگنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس میں دینی تعلیم
جو خلفاء کا کام ہے وہ بھی آجائے گی پھر آرٹ اور سائنس کی تعلیم نیز غرباء کی تعلیم و ترقی بھی خلفاء
کا اہم کام ہے ۔ ہماری جماعت کے غرباء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے فی الحال انتظامات نہیں ہیں جس کا
نتیجہ یہ ہے کہ گند ذہن لڑکے جن کے ماں باپ استطاعت رکھتے ہیں تو پڑھ جاتے ہیں مگر ذہین
بوجہ غربت کے رہ جاتے ہیں ۔ اس کا نتیجہ ایک یہ بھی ہے کہ ملک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس
لئے میں چاہتا ہوں کہ اس رقم سے اس کا بھی انتظام کیا جائے اور میں نے تجویز کی ہے کہ اس کی
آمد سے شروع میں فی الحال ہر سال ایک ایک وظیفہ مستحق طلباء کو دیا جائے ۔ پہلے سال مڈل سے
شروع کیا جائے ۔ مقابلہ کا امتحان ہو اور جولڑ کا اول رہے اور کم سے کم ستر فی صدی نمبر حاصل
کرے اسے انٹرنس تک بارہ روپیہ ماہوار وظیفہ دیا جائے اور پھر انٹرنس میں اوّل ، دوم اور سوم
رہنے والوں کو تھیں روپیہ ماہوار، جو ایف ۔ اے میں یہ امتیاز حاصل کریں انہیں ۴۵ روپے ماہوار
اور پھر جو بی ۔اے میں اول آئے اسے ۲۰ روپے ماہوار دیا جائے اور تین سال کے بعد جب
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
اس فنڈ سے آمد شروع ہو جائے تو احمدی نوجوانوں کا مقابلہ کا امتحان ہو اور پھر جولڑ کا اول آئے
اسے انگلستان یا امریکہ میں جا کر تعلیم حاصل کرنے کے لئے اڑھائی سو روپیہ ماہوار تین سال کے
لئے امداد دی جائے ۔ اس طرح غرباء کی تعلیم کا انتظام ہو جائے گا اور جوں جوں آمد بڑھتی جائے
گی ان وظائف کو ہم بڑھاتے رہیں گے کئی غرباء اس لئے محنت نہیں کرتے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم
آگے تو پڑھ نہیں سکتے خواہ مخواہ کیوں مشقت اُٹھائیں لیکن اس طرح جب اِن کے لئے ترقی کا
امکان ہو گا تو وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں گے مڈل میں اول رہنے والوں کیلئے جو وظیفہ مقرر ہے
وہ صرف تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے طلباء کے لئے ہی مخصوص ہوگا کیونکہ سب جگہ مڈل میں
پڑھنے والے احمدی طلباء میں مقابلہ کے امتحان کا انتظام ہم نہیں کر سکتے ۔ یونیورسٹی کے امتحان میں
امتیاز حاصل کرنے والا خواہ کسی یونیورسٹی کا ہو وظیفہ حاصل کر سکے گا ہم صرف زیادہ نمبر دیکھیں
گے کسی یونیورسٹی کا فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ رہنے والا طالب علم بھی اسے حاصل کر سکے گا اور اگر کسی
بھی یونیورسٹی کا کوئی احمدی طالب علم یہ امتیاز حاصل نہ کر سکے تو جس کے بھی سب سے زیادہ نمبر
ہوں اِسے یہ وظیفہ دے دیا جائے گا۔ انگلستان یا امریکہ میں حصول تعلیم کے لئے جو وظیفہ مقرر ہے
اس کے لئے ہم سارے ملک میں اعلان کر کے جو بھی مقابلہ میں شامل ہونا چاہیں ان کا امتحان
لیں گے اور جو بھی فرسٹ رہے گا اسے یہ وظیفہ دیا جائے گا ۔ يُذكِّيهِمْ کے ایک معنی اونی
حالت سے اعلیٰ کی طرف لے جانے کے بھی ہیں اور اس طرح اس میں اقتصادی ترقی بھی شامل
ہے اس کی فی الحال کوئی سکیم میرے ذہن میں نہیں مگر میرا ارادہ ہے کہ انڈسٹریل تعلیم کا کوئی
معقول انتظام بھی کیا جائے تا پیشہ وروں کی حالت بھی بہتر ہو سکے ۔ اسی طرح ایگریکلچرل تعلیم کا
بھی ہو تا زمینداروں کی حالت بھی درست ہو سکے ۔ خلفاء کا ایک کام میں سمجھتا ہوں اس عہدہ کا
استحکام بھی ہے۔ میری خلافت پر شروع سے ہی پیغامیوں کا ح کا حملہ چلا آتا ہے۔ ا ہے مگر ہم نے اس کے
مقابلہ کے لئے کما حقہ توجہ نہیں کی ۔ شروع میں اس کے متعلق کچھ لڑ پچر پیدا کیا تھا مگر اب وہ ختم ہو
چکا ہے۔ پس اس فنڈ سے اِس قوم کی ہدایت کے لئے بھی جدوجہد کی جانی چاہئے اور اس کے
لئے بھی کوئی سکیم میں تجویز کروں گا ۔ ہماری جماعت میں بعض لوگ اچھا لکھتے ہیں میں نے الفضل
میں ان کے مضامین پڑھے ہیں ان سے فائدہ اُٹھانے کی کوئی صورت کی جائے گی ۔
پس یہ خلفاء کے چار کام ہیں اور انہی پر یہ روپیہ خرچ کیا جائے گا۔ پہلے اسے کسی نفع مند کام
میں لگا کر ہم اس سے آمد کی صورت پیدا کریں گے اور پھر اس آمد سے یہ کام شروع کریں گے