تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمدیہ
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
دو
رہے۔
ایک تو ایسا اصولی لٹر پچر شائع کریں گے کہ جس سے ہندو، سکھ اسلامی اُصول سے آگاہی حاصل کر
سکیں ۔ اب تک ہم نے ان کی طرف پوری طرح توجہ نہیں کی حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے بعض الہامات سے پتہ لگتا ہے کہ ان لوگوں کے لئے بھی ہدایت مقدر ہے ۔ مثلاً آپ کا ایک
الہام ہے کہ آریوں کا ریوں کا بادشاہ ایک ہے جے سنگھ بہادر ۔ ” ہے کرشن روڈ رگو پال تیری مہما
گیتا میں لکھی گئی ہے، مگر ہم نے ابھی تک ان کی طرف کوئی توجہ نہیں کی ۔ پس آب ان کے
لئے لٹریچر شائع کرنا چاہئے ۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ اتنا مختصر ہو کہ اسے لاکھوں کی تعداد میں شائع کر
سکیں ۔ پھر ایک حصہ مسلمانوں میں تبلیغ پر خرچ کیا جائے ۔ ایک آرٹ ، سائنس، انڈسٹری اور
زراعت وغیرہ کی تعلیم پر اور ایک حصہ نظام سلسلہ پر دشمنوں کے حملہ کے مقابلہ کے لئے ۔ آہستہ
آہستہ کوشش کی جائے کہ اس کی آمد میں اضافہ ہوتا رہے اور پھر اس آمد سے یہ کام چلائے
جائیں ۔ اس روپیہ کو خرچ کرنے کے لئے یہ تجویزیں ہیں ۔ اس کے بعد میں جھنڈے کے نصب
کرنے کا اعلان کرتا ہوں منتظمین اس کے لئے سامان لے آئیں ۔
صلى الله
جھنڈا نصب کرنے کے متعلق بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کانگرس کی رسم ہے لیکن
اس طرح تو بہت سی رسمیں کانگرس کی نقل قرار دینی پڑیں گی ۔ کانگرسی جلسے بھی کرتے ہیں اس لئے
یہ جلسہ بھی کانگرس کی نقل ہوگی ۔ گاندھی اندھی جی جی دودھ پیتے ہیں دودھ : پینا بھی ان کی نقل ہوگی اور اس
اصل کو پھیلاتے پھیلاتے یہاں تک پھیلانا پڑے گا کہ مسلمان بہت سی اچھی باتوں سے محروم رہ
جائیں گے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کانگرس کی نقل نہیں ۔ رسول کریم علی نے خود جھنڈا باندھا اور
فرمایا کہ یہ میں اُسے دوں گا جو اس کا حق ادا کرے گا ۔ پس یہ کہنا کہ یہ بدعت ہے تاریخ اسلام
سے نا واقفیت کی دلیل ہے ۔ جھنڈا لہرانا نا جائز نہیں ہاں البتہ اس ساری تقریب میں میں ایک
بات کو برداشت نہیں کر سکا اور وہ ایڈریسوں کا چاندی کے خولوں وغیرہ میں پیش کرنا ہے اور
چاہے آپ لوگوں کو تکلیف ہو میں حکم دیتا ہوں کہ ان سب کو بیچ کر قیمت جو بلی فنڈ میں دے دی
جائے ۔ پس جھنڈا رسول کریم ﷺ سے ثابت ہے اور لڑائی وغیرہ کے مواقع پر اس کی ضرورت
ہوتی ہے۔ کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے تو جہاد سے ہی منع کر دیا ہے پھر
جھنڈے کی کیا ضرورت ہے؟ مگر میں کہوں گا کہ اگر لوہے کی تلوار کے ساتھ جہاد کرنے والوں
کے لئے جھنڈا ضروری ہے تو قرآن کی تلوار سے لڑنے والوں کے لئے کیوں نہیں ۔ اگر اب ہم
لوگ کوئی جھنڈا معین نہ کریں گے تو بعد میں آنے والے ناراض ہوں گے اور کہیں گے کہ اگر
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
،،
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ ہی جھنڈا بنا جاتے تو کیا اچھا ہوتا۔ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے منہ سے ایک مجلس میں یہ سُنا ہے کہ ہمارا ایک جھنڈا ہونا چاہئے ۔ جھنڈا لوگوں کے
جمع ہونے کی ظاہری علامت ہے اور اس سے نوجوانوں کے دلوں میں ایک ولولہ پیدا ہوتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ”لواے ما پنہ ہر سعید خواهد بود “ یعنی میرے جھنڈے کی
پناہ ہر سعید کو حاصل ہوگی اور اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ ہم اپنا جھنڈا نصب کریں تا سعید روحیں
اس کے نیچے آ کر پناہ لیں ۔ یہ ظاہری نشان بھی بہت اہم چیزیں ہوتی ہیں ۔ جنگِ جمل میں
حضرت عائشہ ایک اونٹ پر سوار تھیں دشمن نے فیصلہ کیا کہ اُونٹ کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں تو
آپ نیچے گر جائیں اور آپ کے ساتھی لڑائی بند کر دیں لیکن جب آپ کے ساتھ والے صحابہ نے
دیکھا کہ اس طرح آپ گر جائیں گی تو گو آپ دین کا ستون نہ تھیں مگر بہر حال رسول کریم ہے
کی محبت کی مظہر تھیں اس لئے صحابہ نے اپنی جانوں سے ان کے اونٹ کی حفاظت کی اور تین گھنٹہ
کے اندراندرستر جلیل القدر صحابی کٹ کر گر گئے ۔ کے قربانی کی ایسی مثالیں دلوں میں جوش پیدا
کرتی ہیں ۔ پس جھنڈا نہایت ضروری ہے اور بجائے اس کے کہ بعد میں آ کر کوئی بادشاہ اسے
بنائے یہ زیادہ مناسب ہے کہ یہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھوں اور موعودہ خلافت
کے زمانہ میں بن جائے۔ اگر اب کوئی جھنڈا نہ بنے تو بعد میں کوئی جھنڈا کسی کیلئے سند نہیں ہو سکتا۔
چینی کہیں گے ہم اپنا جھنڈا بناتے ہیں اور جاپانی کہیں گے اپنا اور اس طرح ہر قوم اپنا اپنا جھنڈا ہی
آگے کرے گی ۔ آج یہاں عرب ، سماٹری ، انگریز سب قوموں کے نمائندے موجود ہیں ایک
انگریز نو مسلمہ آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے ایڈریس بھی پیش کیا ہے۔ جاوا ، سماٹرا کے نمائندے
بھی ہیں ، افریقہ کے بھی ہیں انگریز گویا یورپ اور ایشیا کے نمائندے ہیں ۔ افریقہ کا نمائندہ بھی
ہے امریکہ والوں کی طرف سے بھی تار آ گیا ہے اور اس لئے جو جھنڈا آج نصب ہوگا اس میں
سب قو میں شامل سمجھی جائیں گی اور وہ جماعت کی شوکت کا نشان ہوگا اور یہی مناسب تھا کہ جھنڈا
بھی بن جاتا تا بعد میں اس کے متعلق کوئی اختلافات پیدا نہ ہوں ۔ پھر یہ رسول کریم ﷺ کی سنت
بھی ہے۔ حضرت مسیح موعود کے ایک شعر کو بھی پورا کرتا ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ مسیح
دمشق کے منارہ شرقی پر اترے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہزاروں روپیہ خرچ کر
کے وہ مینارہ بنوایا تا رسول کریم ﷺ کی بات ظاہری رنگ میں بھی پوری ہو اور خدا تعالیٰ کا
شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ جھنڈا بنانے کی توفیق دی کہ جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
صلى الله
صلى الله
سلم
انوار العلوم جلد ۱۵
تقریر بجواب ایڈریس ہائے جماعتہائے احمد یہ
اور یہ
ایک شعر ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوتا ہے اور اس وجہ سے کہ ہم لوگوں کو باطن کا بھی خیال رہے
یہ محض ظاہری رسم ہی نہ رہے میں نے ایک اقرار نامہ تجویز ریز کیا۔ کیا ہے پہلے میں اسے پڑھ کر سنا
دیتا ہوں اس کے بعد میں کہتا جاؤں گا اور دوست اِسے دُہراتے جائیں ۔ اقرار نامہ یہ ہے:۔
میں اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اسلام
اور احمدیت کے قیام ، اس کی مضبوطی اور اس کی اشاعت کیلئے آخر دم تک کوشش کرتا
رہوں گا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اِس امر کے لئے ہر ممکن قربانی پیش کروں گا کہ
احمدیت یعنی حقیقی اسلام دوسرے سب دینوں اور سلسلوں پر غالب رہے اور اِس کا
جھنڈا کبھی سر نگوں نہ ہو بلکہ دوسرے سب جھنڈوں سے اونچا اڑتا رہے۔ اللهم
امِينَ اللَّهَمَّ آمِينَ اللَّهُمَّ آمِينَ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
روئیداد خلافت جو بلی ۱۹۳۹ صفحه ۹ تا ۲۴ )
ا بخاری کتاب فضل ليلة القدر باب رفع معرفة ليلة القدر
اسد الغابة جلد ۲ صفحہ ۲۶۵، ۲۶۶
الجمعة: ٣
تذکرہ صفحہ ۳۸۱۔ ایڈیشن چہارم
ه تذکره صفحه ۳۸۰۔ ایڈیشن چہارم
۶
مسند احمد بن حنبل صفحه ۳۵۳- المكتب الاسلامي بيروت
تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۷۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء
مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال