خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15)

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
خلافت راشده
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خلافت راشده
تقریر فرموده ۲۸ ، ۲۹ دسمبر ۱۹۳۹ ء بر موقع ( خلافت جو بلی ) جلسہ سالا نہ قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
خلافت کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی ضرورت میرا طریق ہے کہ ہر جلسہ سالانہ پر میں
ایک علمی تقریر کیا کرتا ہوں اسی کے مطابق میں آج ایک اہم موضوع کے متعلق اپنے خیالات کا
اظہار کرنا چاہتا ہوں اور چونکہ یہ جلسہ اس بات میں خصوصیت رکھتا ہے کہ اس کا تعلق ” خلافت
جو بلی کے ساتھ ہے اور اس کے مضامین کا تعلق بھی مسئلہ خلافت سے ہی ہے اس لئے میں سمجھتا
ہوں میری تقریر میں بھی زیادہ تر خلافت کے مختلف پہلوؤں پر ہی بحث ہونی چاہئے ۔ ممکن ہے
بعض لوگوں کیلئے یہ امر ملال طبع کا موجب ہو کہ جو شخص بھی تقریر کیلئے اٹھتا ہے وہ خلافت کے
موضوع پر تقریر کرنا شروع کر دیتا ہے مگر اس موضوع کی اہمیت اور موجودہ جلسہ سالانہ کا اقتضاء
یہی ہے کہ اس مسئلہ کے متعلق عمدگی کے ساتھ تمام قسم کی تفصیلات بیان کر دی جائیں کیونکہ جس
طرح انسانی فطرت میں یہ امر داخل ہے کہ اگر اسے کھانے کیلئے مختلف قسم کی چیزیں دی جائیں تو
اُسے فائدہ ہوتا ہے اسی طرح بعض دفعہ ایک ہی چیز بار بار بھی کھانی پڑتی ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے عیدین کے متعلق فرمایا ہے کہ یہ ہمارے کھانے پینے کے دن ہیں لے اور عید الاضحیہ کے
ایام میں تو خصوصیت کے ساتھ گوشت کے سوا اور کوئی غذا ہی نہیں ہوتی ۔ چنانچہ حج کے دنوں میں
بڑی کثرت سے بکرے وغیرہ ذبح ہوتے ہیں اور اُن کا گوشت جتنا کھایا جاسکتا ہے کھا لیا جاتا ہے
اور باقی پھینک دیا جاتا ہے۔ اسی طرح بعض دفعہ ایک ہی عنوان پر مختلف رنگوں میں روشنی ڈالنا
بھی ضروری ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
مخالفین سلسلہ کی طرف سے اس وقت ہمارے سلسلہ کے خلاف دشمنوں کی طرف سے جو منصوبے کئے جا رہے ہیں اور جن جن تدابیر خلافت کی تنقیص کی کوشش سے وہ احمدیت کے وقار کو ضعف پہنچانا چاہتے ہیں
اُن میں سے ایک منصوبہ اور تدبیر یہ ہے کہ ان کی طرف سے متواتر خلافت کی تنقیص کی کوشش کی
جاتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اگر کسی کے دل میں شیطان کو زندہ کیا جا سکے تو اس کے دل میں
شیطان کو زندہ کر دیں ۔ اسی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کی دفعہ میں خلافت کے متعلق
اپنے خیالات کا اظہار کروں تا کہ جو لوگ فائدہ اُٹھانا چاہیں اس سے فائدہ اُٹھا سکیں اور دین سے
محبت رکھنے والوں کیلئے یہ تعلیم برکت اور راہنمائی کا موجب ہو جائے ۔
خلافت کا مسئلہ میرے نزدیک اسلام کے اہم ترین خلافت کا مسئلہ اسلام کے اہم مسلم میں سے ہے یا ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر کلمہ شریفہ
ترین مسائل میں سے ہے کی تفسیر کی جائے تو اس تفسیر میں اس مسئلہ کا مقام
سب سے بلند درجہ پر ہوگا ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کلمہ طیبہ اسلام کی اساس ہے مگر یہ کلمہ اپنے
اندر جو تفصیلات رکھتا ہے اور جن امور کی طرف یہ اشارہ کرتا ہے اُن میں سے سب سے بڑا امر
مسئلہ خلافت ہی ہے ۔ پس میں نے چاہا کہ اس مسئلہ کے متعلق اپنے خیالات جماعت کے سامنے
واضح طور پر پیش کر دوں تا کہ مخالفین پر حجت تمام ہو اور لْيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ
وَ يَحْيَى مَن حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ ل کا نظارہ نظر آ جائے ۔ یعنی جو شخص دلیل سے گھائل ہونے والا
ہو اس کے سامنے دلیل کو کھول کر بیان کر دیا جائے اور جس کا ایمان بصیرت پر مبنی ہو اس کے ہاتھ
میں ایسی بین دلیل آ جائے جس سے اس کا ایمان تازہ ہو جائے ۔
اُمت مسلمہ کا نظام کسی مذہبی مسئلہ سب سے پہلے میں اس سوال کو لیتا ہوں جو
ام
مغربی تعلیم کے اثر کے نیچے اُٹھایا جاتا ہے
کے ساتھ وابستہ کرنیکی ضرورت اور وہی ایک اصولی سوال ہے جس پر اس
مسئلہ کا انحصار ہے اور وہ یہ ہے کہ نظام بہر حال ایک دُنیوی چیز ہے اور جب کہ نظام ایک دُنیوی
چیز ہے دینی چیز نہیں تو اُمتِ مسلمہ کے نظام کو کسی مذہبی مسئلہ کے ساتھ وابستہ کرنے کی کیا ضرورت
ہے؟ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اور مذہب کا اس سے کوئی تعلق نہیں پھر اس پر مذہبی نقطہ نگاہ سے غور

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنادین اُتارا اور ہم نے اسے مان لیا اب اسے اس
امر میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں کہ ہم اپنے لئے کونسا نظام تجویز کرتے ہیں یہ ہر زمانہ میں
مسلمانوں کی مرضی پر منحصر ہے وہ جس طرح چاہیں اس کا فیصلہ کر لیں ۔ اگر مناسب سمجھیں تو ایک
خود مختار بادشاہ پر متفق ہو جائیں، چاہیں تو جمہوریت کو پسند کر لیں ، چاہیں تو بولشویک اصول کو
قبول کر لیں اور چاہیں تو آئینی بادشاہت کے طریق کو اختیار کر لیں کسی ایک اصل کو مذہب کے
نام پر رائج کرنے کی نہ ضرورت ہے نہ مفید ہو سکتا ہے اصل غرض تو دین کو پھیلانا ہے۔ بھلا اس
میں پڑنے کی ضرورت کیا ہے کہ وہ نظام کیسا ہو جس کے ماتحت کام کیا جائے ۔ موجودہ زمانہ میں
نو تعلیم یافتہ مغرب زدہ نو جوانوں نے اس بحث کو اُٹھایا ہے اور در حقیقت اس کے پیچھے وہ غلط
حریت کی روح کام کر رہی ہے جو مختلف خیالات فلاسفہ سے متاثر ہو کر مسلمانوں میں موجودہ
زمانہ میں پیدا ہوئی ہے۔ وہ اس سوال کو بار بار اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس رنگ میں مذہب
بدنام ہوتا اور نو تعلیم یافتہ طبقہ مذہب سے بدظن ہوتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ مذہب کو اپنی جگہ پر
رہنے دو اور سیاست کو اپنی جگہ ۔
مغربی اثر کے ماتحت خیالات کی یہ رومدت سے چل رہی تھی مگر مسلمانوں میں سے کسی
کو جرات نہیں ہوتی تھی کہ عَلَی الإِعْلان اس کا اظہار کرے ۔ جب ترکی خلافت تباہ ہوئی اور
کمال اتاترک نے خلافت کو منسوخ کر دیا تو عالم اسلامی میں ایک ہیجان پیدا ہو گیا اور پُرانے
خیالات کے جو لوگ تھے انہوں نے خلافت کمیٹیاں بنائیں ۔ ہندوستان میں بھی کئی خلافت کمیٹیاں
بنیں اور لوگوں نے کہا کہ ہم اس رو کا مقابلہ کریں گے مگر وہ لوگ جن کے دلوں میں یہ شبہات پیدا
ہو چکے تھے کہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے انہوں نے جب دیکھا کہ مسلمانوں کا ایک فاتح بادشاہ جس
کی لوگوں کے دلوں میں بہت بڑی عزت ہے اُس نے اپنے عمل سے اُن کے خیالات کی تائید کر
دی ہے تو وہ اور زیادہ دلیر ہو گئے اور اُن میں سے بعض نے اس کے متعلق رسائل لکھے ۔ اس قسم
کے رسائل مسلمانوں نے بھی لکھے ہیں ، یورپین لوگوں نے بھی لکھے ہیں اور بعض روسیوں نے بھی
لکھے ہیں مگر اس خیال کو ایک مدلل صورت میں ایک مصری عالم علی بن عبدالرزاق نے جو جامعہ ازہر
کے علماء میں سے ہیں اور محاکم شریعہ کے قاضی ہیں اپنی کتاب "الإِسْلامُ وَ أَصُولُ الحكم
میں پیش کیا ہے اور اس کا محرک جیسا کہ میں بتا چکا ہوں وہ شدید اضطراب ہوا جو تر کی خلافت کی
منسوخی سے عالم اسلامی میں عموماً اور عربی ممالک میں خصوصاً پیدا ہوا تھا۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ے کیا تعلق ہے
شاید کہا جائے کہ اس : ائے کہ اس بحث کا اس خلافتِ احمد یہ سے کیا
ایک سوال کا جواب جو اصل بحث میرے مضمون کا ہو سکتا ہے کیونکہ وہ خلافت جو
ہے
اس کتاب میں زیر بحث ہے خلافت سلطنت ہے اور احمد یہ جماعت کو جس خلافت سے تعلق ہے وہ
مذہبی خلافت ہے ترک بادشاہ ہیں اور احمدی بادشاہ نہیں ۔ پس ترکوں کی خلافت کی تائید میں جو
دلائل ہونگے وہ اور رنگ کے ہونگے اور ان کی خلافت کی تردید میں جو دلائل ہونگے وہ بھی اور
رنگ کے ہو نگے ۔ بھلا اس خلافت کا خلافت احمد یہ سے کیا تعلق ہے جسے کسی قسم کی بادشاہت
حاصل نہیں اور جس کی خلافت محض مذہبی رنگ رکھتی ہے۔
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ جس مسئلہ پر بحث کی جاتی ہے ضروری نہیں ہوتا کہ اُس کے
صرف اُس پہلو پر روشنی ڈالی جائے جس کے متعلق کوئی سوال کرے بلکہ بسا اوقات اس کے تمام
پہلوؤں پر بحث کی جاتی ہے اور یہ کوئی قابلِ اعتراض امر نہیں ہوتا ۔ مثلاً ہم سے کوئی پوچھے کہ وضو
میں ہاتھ کس طرح دھوئے جاتے ہیں تو اس کے جواب میں اگر ہم وضو کی تمام تفصیل اس کو بتا دیں
تو اس میں کوئی حرج نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے مفید ہوگا کیونکہ وہ باقی باتیں بھی سمجھ جائے گا ۔ اسی
طرح گو احمد یہ جماعت کو جس خلافت سے تعلق ہے وہ مذہبی خلافت ہے لیکن اگر خلافت سلطنت
کے متعلق بھی بحث کر دی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا بلکہ اس مضمون کی تکمیل کیلئے ایسا کرنا
ضروری ہوگا ۔
سیاست صرف حکومت کے ساتھ وابستہ نہیں ہوتی دوسرا جواب یہ ہے که در حقیقت سیاست
نظام کا دوسرا نام ہے اور یہ سیاست حکومت کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہے اور حکومت کے بغیر بھی
سیاست ہوتی ہے۔ یہ لوگوں کی غلطی ہے کہ انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ سیاست صرف حکومت کے
ساتھ ہی وابستہ ہوتی ہے حالانکہ بغیر حکومت کے بھی سیاست ہوتی ہے اور بغیر حکومت کے بھی نظام
کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تین شخص
اکٹھے کہیں سفر پر جانے لگیں تو وہ اپنے میں سے ایک شخص کو امیر بنالیں سے تا کہ نماز کے وقت اسے
امام بنایا جا سکے اور سفر میں جو جو ضرورتیں پیش آئیں اُن کے بارہ میں اس سے مشورہ لیا جا سکے ۔
اب یہ ایک نظام ہے مگر اس کا تعلق حکومت سے نہیں ۔ نظام در حقیقت ایک مستقل چیز ہے اگر
حکومت شامل ہو تو اس پر بھی حاوی ہوتا ہے اور اگر نہ ہو تو باقی لوگوں کے لئے اُس کی پابندی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
ضروری ہوتی ہے۔ پس مسئلہ خلافت ایک اسلامی نظام سے تعلق رکھتا ہے خواہ وہ سلطنت پر مشتمل
ہو یا نہ ہو۔
تیسرا جواب یہ ہے کہ اگر کوئی ثابت کر دے ثابت کر دے کہ اسلام نے مذہبی خلافت پر اعتراض کوئی خاص نظام پیش نہیں کیا تو اسکی زد خلافت سلطنت
پر ہی نہیں پڑے گی بلکہ اس خلافت پر بھی پڑے گی جو ہم پیش کرتے ہیں گویا خلافت سلطنت اور
خالص مذہبی نظام دونوں یکساں اس کی زد میں آئیں گے ۔ پس گو وہ دلائل تر کی خلافت کے
خلاف پیش کئے گئے ہیں لیکن چونکہ وہ احمد یہ خلافت پر بھی اسی طرح اثر انداز ہوتے ہیں جس
طرح خلافت سلطنت پر ، اس لئے ضروری ہے کہ ہم ان دلائل کا جائزہ لیں اور اس کی وجہ یہی ہے
کہ اگر اسلام نے کوئی معین نظام پیش نہیں کیا تو جس طرح نظام سلطنت میں مسلمان آزاد ہونگے
اسی طرح خالص نظام مذہبی میں بھی وہ آزاد سمجھے جائیں گے اور انہیں اختیار ہوگا کہ ہر زمانہ اور
ہر ملک میں وہ جس طرح چاہیں اور جس شکل میں چاہیں ایک نظام اپنے لئے تجویز کر لیں ۔
وہ
ابتدائے اسلام میں نظام مملکت اس سوال کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ ابتدائے اسلام میں
اور نظام دینی کا اجتماع نظام مملکت اور نظام دینی اکٹھے تھے۔ یعنی
مذہب کا نظام تو تھا ہی مگر اس کے ساتھ ہی وہ فوجیں بھی رکھتے تھے، اُن میں قاضی بھی موجود تھے ،
وہ حدود بھی جاری کرتے تھے ، وہ قصاص بھی لیتے تھے ، وہ لوگوں کو عہدوں پر بھی مقرر کرتے تھے،
ائف بھی تقسیم کرتے کرتے تھے ، اسی طرح نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ کی ادائیگی بھی ان میں جاری
تھی گویا ابتدائے اسلام میں دونوں قسم کے نظام جمع ہو گئے تھے ۔ پس اگر کوئی نظام اسلام سے
ثابت نہیں تو خلافت مذہبی کی ابتداء بھی صرف اس وقت کے مسلمانوں کا ایک وقتی فیصلہ قرار دیا
جائے گا اور اس سے آئندہ کیلئے کوئی استدلال کرنا اور سند پکڑ نا درست نہ ہوگا ۔ اور جب خلافت
کا وجو د ابتدائے اسلام میں ہی ثابت نہ ہوگا تو بعد میں کسی وقت اس کے وجود کو قائم کرنا کوئی مذہبی
مسئلہ نہیں کہلا سکتا ۔ پس اگر خلافت کے مسئلہ پر کوئی زد آئے گی تو یہ تو نہیں ہوگا کہ لوگ کہیں گے کہ
صرف ترکوں کی خلافت نا جائز ہے بلکہ وہ سرے سے خلافت کا ہی انکار کر دیں گے اور اس طرح
ہم پر بھی جو مسئلہ خلافت کے قائل ہیں اس کا اثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ جیسے اگر ہندوؤں اور
عیسائیوں پر کوئی ایسا اعتراض کیا جائے جو اسلام پر بھی وارد ہوتا ہو تو یہ نہیں کہا جا سکے گا کہ اس سے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہندوؤں اور عیسائیوں کو ہی نقصان پہنچتا ہے اسلام کو اس سے کیا ڈر ہے کیونکہ اگر وہی بات اسلام
میں بھی پائی جاتی ہے تو ہمارا فرض ہوگا کہ ہم اس اعتراض کا ازالہ کریں کیونکہ اگر لوگ اس کی وجہ
سے مذہب سے بدظن ہونگے تو صرف ہندوؤں اور عیسائیوں سے ہی نہیں ہونگے بلکہ مسلمانوں
سے بھی ہونگے ۔
چوتھا جواب یہ ہے کہ ہم خلافتِ احمد یہ کے ثبوت کے لئے رسول ثبوت کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
خلفائے راشدین کی مثال لوگوں کے سامنے پیش کیا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جس طرح
حضرت ابو بکر، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ
ہوئے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی خلافت کا وجود ضروری ہے ۔ اگر وہی
فت اُڑ جائے تو لازماً خلافت احمد یہ بھی باطل ہو جائے گی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نظام کے قیام سے تعلق اس کے ساتھ ایک اور بات رکھنے والا حصہ مذہبی حیثیت رکھتا ہے یا غیر مذہبی؟ بھی یاد رکھنی
چاہئے اور وہ یہ ہے کہ اگر اس عقیدہ کو درست تسلیم کر لیا جائے جو علی بن عبدالرزاق نے لوگوں کے
سامنے پیش کیا ہے اور جسے غیر مبائعین بھی پیش کرتے ہیں تو اس سے ایک اور اہم سوال بھی پیدا
ہو جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ آیا رسول کریم ﷺ کے اعمال کا وہ حصہ جو نظام کے قیام سے تعلق رکھتا
ہے مذہبی حیثیت رکھتا ہے یا غیر مذہبی ۔ کیونکہ جب ہم یہ فیصلہ کر دیں کہ اسلام کوئی معین نظام پیش
نہیں کرتا بلکہ حضرت ابو بکر ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان ، اور حضرت علیؓ کی خلافت مسلمانوں کا
صلى الله
عل وسام
ایک وقتی فیصلہ تھا اور وہ نظام مملکت کے استحکام کیلئے جو کام کرتے ۔ جو کام کرتے تھے وہ محض رسول کریم ﷺ کی
نیابت میں کرتے تھے تو طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اعمال
جو حکومت اور نظام کے قیام سے تعلق رکھتے تھے وہ محض ضرورت زمانہ کے ماتحت آپ سے صادر
ہوتے تھے یا اسے کوئی مذہبی تائید بھی حاصل تھی ۔ اگر وہ وقتی ضرورت کے ماتحت تھے تو حضرت ابو بکر،
حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ نے آپ کے تتبع میں جو کچھ بھی کیا ہوگا وقتی ضرورت
کے ماتحت کیا ہو گا اور وہ ہمارے لئے محبت شرعی نہیں ہوگا اور اگر رسول کریم ﷺ کے وہ اعمال
جو حکومت اور نظام کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں مذہبی حیثیت رکھتے تھے تو لازماً ہمیں ان سے سند لینی
پڑے گی ۔ پس یہ سوال صرف خلفاء تک محدود نہیں رہتا بلکہ رسول کریم ﷺ تک بھی جا پہنچتا ہے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کہ اگر نظام خلافت کا اصول مذہبی نہیں تو چونکہ یہ نقل ہے رسول کریم ﷺ کے اعمال کی اس لئے
ان کے وہ اعمال بھی مذہبی نہیں ہوں گے جو نظام کے قیام سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے لئے ان
کی اتباع ضروری نہیں ہو گی جیسے کپڑوں اور کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق کوئی نہیں کہتا کہ
رسول کریم علی نے فلاں نے فلاں قسم کے کپڑے پہنے یا فلاں کھانا کھا یا اس لئے لازماً وہی کپڑا پہننا اور
وہی کھانا کھانا چاہئے ۔ مثلاً کوئی نہیں کہتا کہ رسول کریم ﷺ چونکہ تہہ بند باندھا کرتے تھے اس
لئے تم بھی تہہ بند باندھو یا رسول کریم چونکہ کھجوریں کھایا کرتے تھے اس لئے تم بھی کھجوریں
کھاؤ بلکہ اس سے اصولی رنگ میں ایک نتیجہ اخذ کر لیا جاتا ہے اور وہ یہ کہ انسان کو سادہ زندگی بسر
کرنی چاہئے ۔ اسی طرح اگر رسول کریم ﷺ کے ان اعمال کو جو نظام کے قیام کے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں شرعی نہیں سمجھا جائے گا بلکہ ضرورت زمانہ کے ماتحت قرار دیا جائے گا تو وہ ہمارے لئے
محبت نہیں ہوں گے اور ہم زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکیں گے کہ عرب میں دشمنوں کی حکومت چونکہ
ٹوٹ گئی تھی اور وہ سب آپ کے تابع ہو گئے تھے اس لئے آپ مجبور تھے کہ کوئی نہ کوئی نظام قائم
کریں اور چونکہ نظام کے قیام کیلئے کچھ قوانین کی بھی ضرورت تھی اس لئے آپ نے بعض قوانین
بھی بنا دیئے اور اس سے آپ کی غرض محض ان لوگوں کی اصلاح تھی ۔ یہ غرض نہیں تھی کہ کوئی ایسا
نظام قائم کریں جسے ہمیشہ کیلئے مذہبی تائید حاصل ہو جائے ۔ غرض اس عقیدہ کو تسلیم کرنے سے یہ
صلى الله
علی
امر لاز ما تسلیم کرنا پڑے گا کہ خود رسول کریم ﷺ کے اعمال کا وہ حصہ جو نظام کے قیام سے تو تعلق
رکھتا ہے مذہبی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ وہ کام محض ضرورت زمانہ کے ماتحت آپ کرتے تھے اسے کوئی
مذہبی تائید حاصل نہ تھی اگر مذہبی تائید حاصل ہوتی تو وہ بعد کے لوگوں کیلئے بھی سنت اور قابلِ عمل
قرار پاتے ۔ یہ ایک طبعی نتیجہ ہے جو اس عقیدہ سے پیدا ہوتا ہے مگر منکرین خلافت اس طبعی نتیجہ کو
ہمیشہ لوگوں کی نگاہوں سے مخفی رکھنے کی کوشش کرتے چلے آئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے
یہ کہہ دیا کہ رسول کریم ﷺ کی زندگی کا وہ حصہ جو سلطنت کے اُمور کے انصراح کے متعلق تھا محض
ایک دُنیوی کام تھا اور وقتی ضرورتوں کے ماتحت تھا تو مسلمان اسے برداشت نہیں کریں گے اور وہ
کہیں گے کہ تم رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے تے ہو اسی لئے خلافت کے منکر راس اس بارہ بارہ میں ہمیشہ
غیر منطقی طریقہ اختیار کرتے رہے ہیں مگر علی بن عبدالرزاق جو جامعہ ازہر کے شیوخ میں سے ہے
اس نے آزادی اور دلیری سے اس موضوع پر بحث کی ہے اور اس وجہ سے قدرتی طور پر وہ اسی
نتیجہ پر پہنچا ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ چنانچہ یہ عجیب تو ارد ہوا کہ ادھر جب اس مضمون
صلى الله
عروسة

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
عروسة
پر میں نے نوٹ لکھنے شروع کئے تو لکھتے لکھتے میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اگر اس دلیل کو اسی
طرح اوپر کی طرف چلایا جائے تو اس کی زد رسول کریم اللہ پر بھی پڑتی ہے اور تسلیم کرنا پڑتا ہے
کہ آپ پ کی زندگی کا یہ حصہ محض ایک دُنیوی کام تھا جسے آپ نے وقتی ضروریات کے ماتحت اختیار
کیا۔ غرض پہلے میں اس نتیجہ پر پہنچا بعد میں جب میں نے اس کی کتاب کو پڑھا تو میں نے دیکھا
کہ بعینہ اس نے یہی استنباط کیا ہوا ہے اور گو مسلمانوں کے خوف سے اس نے اس کو کھول کر بیان
نہیں کیا بلکہ شکر کی گولی میں زہر دینے کی کوشش کی ہے لیکن پھر بھی اس کا مطلب خوب واضح ہے کہ
قضاء وغیرہ کا انتظام اس وقت ثابت نہیں اور نہ دوسری ضروریات کا جو حکومت کیلئے ضروری ہیں مثلاً
میزانیہ وغیرہ ۔ پس معلوم ہوا کہ اُس وقت جو کچھ کیا جاتا تھا صرف وقتی مصالح کے ماتحت کیا جاتا تھا۔
خلافت کے انکار کا ایک خطرناک نتیجہ حقیقت یہ ہے کہ خلافت کے انکار کرنے کے ساتھ یہ بھی کہنا پڑتا
گھلی
یہ
ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی حکومت مذہبی نہیں تھی اور خواہ اس خیال کو مسلمانوں کی مخالفت کے ڈر
سے کیسے ہی نرم الفاظ میں بیان کیا جائے صرف خلفاء کے نظام سلطنت کو ہی مذہبی حیثیت سے نہیں
گرانا پڑتا بلکہ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے اس حصہ کے متعلق بھی جو امور سلطنت کے انصرام
کے ساتھ تعلق رکھتا تھا کہنا پڑتا ہے کہ وہ محض ایک دُنیوی کام تھا جسے وقتی ضرورتوں کے ماتحت آپ
نے اختیار کیا اور نہ نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ کو مستثنیٰ کرتے ہوئے نظامی حصہ آپ نے لوگوں کی
مرضی پر چھوڑ دیا ہے اور آپ کی طرف سے اس بات کی کھلی اجازت ہے کہ اپنی سہولت کے لئے اسے
جیسا نظام کوئی چاہے پسند کرے ۔ علی بن عبدالرزاق نے اس بات پر بھی بحث کی ہے چنانچہ وہ کہتا
ہے کہ اگر رسول کریم ﷺ کو صحیح معنوں میں حکومت حاصل ہوتی تو آپ ہر جگہ حج مقرر کرتے مگر
آپ نے ہر جگہ حج مقرر نہیں کئے اسی طرح با قاعدہ میزانیہ وغیرہ بنائے جاتے مگر یہ چیزیں بھی آپ
کے عہد میں ثابت نہیں ۔ اسی طرح اس نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ہے ہے۔
اگر امور سلطنت کے انصرام میں کوئی حصہ لیا ہے تو وہ وقتی ضرورتوں کے ماتحت لیا ہے جیسے گھر میں
کرسی نہیں ہوتی تو انسان فرش پر ہی بیٹھ جاتا ہے۔ اسی طرح اس وقت چونکہ کوئی حکومت نہیں تھی
آپ نے عارضی انتظام قائم کرنے کیلئے بعض قوانین صادر کر دیئے۔ پس آپ کا یہ کام ایک
دنیوی کام تھا اس سے مذہبی رنگ میں کوئی سند نہیں لی جاسکتی ۔
صلى الله
عروسه
غرض اس اصل کو تسلیم کر کے خلفاء کے نظام حکومت کو ہی مذہبی حیثیت سے نہیں گرانا پڑتا

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
بلکہ رسول کریم ﷺ کے ان کاموں کو بھی جو نظام سلطنت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں دُنیوی کام
قرار دینا پڑتا ہے اور تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ بعد کے لوگوں کیلئے سنت اور قابل عمل نہیں ہے۔
اس تمہید کے بعد اب میں اصولی طور پر خلافت و نظام اسلامی کے مسئلہ کو لیتا ہوں ۔
میرے نزدیک اس مسئلہ کو سمجھنے سے پہلے یہ امر سمجھ لینا ضروری ہے مذہب کی دو قسمیں کہ دنیا کے مذاہب دو قسم کے ہیں (۱) اوّل وہ مذاہب جو
مذہب کا دائرہ عمل چند عبادات اور اذکار تک محدود رکھتے ہیں اور امور اعمال دنیوی کو ایک علیحدہ
امر قرار دیتے ہیں اور ان میں کوئی دخل نہیں دیتے ۔ وہ کہیں گے نمازیوں پڑھو ، روزے یوں رکھو،
صدقہ و خیرات یوں کرو، لوگوں کے حقوق یوں بجالاؤ ، غرض عبادات اور اذکار کے متعلق وہ
احکام بیان کریں گے مگر کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے جس کا نظام کے ساتھ تعلق ہو یا اقتصادیات کے
ساتھ تعلق ہو یا بین الاقوامی حالات کے ساتھ تعلق ہو یا لین دین کے معاملات کے ساتھ تعلق ہو یا
ورثہ کے ساتھ تعلق ہو۔ وہ ان امور کے متعلق قطعاً کوئی تعلیم نہیں دیں گے۔
مسیحی مذہب میں شریعت کو اس قسم کے مذاہب میں سے ایک بھی مذہب
لعنت قرار دینے کا اصل باعث دینے پر زور دیا گیا ہے اس کی وجہ بھی زیادہ تر
ہے اور اس مذہب میں جو شریعت کو لعنت قرار
یہی ہے کہ وہ افراد کے اعمال کو مذہب کی پابندیوں سے الگ رکھنا چاہتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں
مذہب کا کام صرف یہ ہے کہ وہ کہے تم نمازیں پڑھو تم روزے رکھو، تم حج کر وہ تم زکوۃ دو، تم عیسیٰ کو
خدا سمجھو۔ اسے اس بات سے کیا واسطہ ہے کہ قتل ، فساد، چوریوں اور ڈاکوں کے متعلق کیا احکام
ہیں یا یہ کہ قومیں آپس میں کس طرح معاہدات کریں ، یا اقتصاد کو کس طرح کنٹرول میں رکھا جا سکتا
ہے۔ وہ کہتے ہیں شریعت کا اِن امور سے کوئی واسطہ نہیں ۔ اگر لڑکوں اور لڑکیوں کو ورثہ میں سے
حصہ دینے کا سوال ہو تو وہ کہہ دیں گے کہ اس میں شریعت کا کیا دخل ہے یہ ہمارے ملک کی
پارلیمنٹ کا کام ہے کہ وہ جس امر میں قوم کا فائدہ دیکھے اسے بطور قانون نافذ کر دے۔اسی طرح
وہ کہتے ہیں اگر ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم سود لیں گے چاہے روپیہ کی صورت میں لیں اور چاہے جنس کی
صورت میں ۔ تو مذہب کو کیا حق ہے کہ وہ یہ کہے کہ روپیہ کے بدلہ میں سودی روپیہ لینا ناجائز
ہے۔ غرض وہ مذہب کے اُن احکام سے جو نظام کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں شدید نفرت کرتے ہیں
اسی لئے انہوں نے شریعت کو لعنت قرار دے لیا ہے۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ روزہ رکھنا لعنت

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہے۔ اگر روزہ رکھنا لعنت کا موجب ہوتا تو انجیل کے پرانے ایڈیشنوں میں یہ کس طرح لکھا
ہوتا کہ :-
اس طرح کے دیو بغیر دعا اور روزہ کے نہیں نکالے جاتے“ کے
اور کیا ممکن ہے کہ ایک طرف تو انجیلوں میں اس قسم کے الفاظ آتے اور دوسری طرف یہ کہا
جاتا کہ شریعت لعنت ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب عیسائیوں نے یہ کہا کہ شریعت لعنت ہے تو اس
کے معنی یہی تھے کہ شریعت کا نظام قومی کو معین کر دینا لعنت ہے اور مذہب کو ا مور د نیوی کے متعلق
کوئی حکم دینے کا اختیار نہیں بلکہ ان امور کے متعلق ضرورت کے مطابق ہر قوم خود اپنے لئے
قوانین تجویز کر سکتی ہے۔ اس طرح انہوں نے موسوی شریعت کی ان پابندیوں سے اپنے آپ کو
آزاد کر لیا جو امور سلطنت میں اس نے لگائی تھیں ۔ بیشک حضرت مسیح علیہ السلام نے جب یہ فقرہ
کہا (بشرطیکہ ان کی طرف اسے منسوب کیا جا سکے ) تو ان کا مطلب یہ نہیں تھا بلکہ ان کا مطلب
صرف یہ تھا کہ یہود نے جو شریعت کے ظاہری احکام کو اس قدر اہمیت دے دی ہے کہ باطن اور
روحانیت کو انہوں نے بالکل بُھلا دیا ہے یہ امر ان کے لئے ایک لعنت بن گیا ہے اور اس نے
انہیں حقیقت سے کوسوں دور پھینک دیا ہے۔ لیکن جب مسیحیت روما میں پھیلی تو چونکہ وہ لوگ اپنے
قومی دستور کو ترک کرنے کیلئے تیار نہیں تھے اور سمجھتے تھے کہ رومن لاء سے بہتر اور کوئی لاء نہیں بلکہ
آج تک رومن لاء سے ہی یورپین حکومتیں فائدہ اُٹھاتی چلی آئی ہیں اس لئے وہاں کے لوگ جو
بڑے متمدن اور قانون دان تھے انہوں نے خیال کیا کہ دنیا میں ہم سے بہتر کوئی قانون نہیں بنا
سکتا ادھر انہوں نے دیکھا کہ عیسائی مذہب کی تعلیم بڑی اچھی ہے خدا تعالیٰ کی محبت کے متعلق ،
معجزات اور نشانات کے متعلق ، دعاؤں کے متعلق ، مسیح کی قربانیوں کے متعلق ۔ جب انہوں نے
عیسائیت کی تعلیمات کو دیکھا تو ان کے دل عیسائی مذہب کی طرف مائل ہو گئے اور انہوں نے
اقرار کیا کہ یہ مذہب واقع میں اس قابل ہے کہ اسے قبول کر لیا جائے ۔ مگر دوسری طرف وہ یہ امر
بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ یہودی شریعت کو جس کو وہ رومن لاء کے مقابلہ میں بہت ادنیٰ
سمجھتے تھے اپنے اندر جاری کریں ۔ پس وہ ایک عجیب مخمصے میں مبتلاء ہو گئے ۔ ایک طرف عیسائیت
کی دلکش تعلیم انہیں اپنی طرف کھینچتی تھی اور دوسری طرف رومن لاء کی برتری اور فوقیت کا احساس
انہیں یہودی شریعت کے آگے اپنا سر جھکانے نہیں دیتا تھا۔ وہ اسی شش و پنج میں تھے کہ ان کی نگاہ
عہد جدید کے ان فقرات پر پڑی کہ :-

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
جتنے شریعت کے اعمال پر تکیہ کرتے ہیں وہ سب لعنت کے ماتحت ہیں ۔‘ ھے
اور یہ کہ :-
مسیح جو ہمارے لئے لعنتی بنا اس نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے
چھڑایا۔
یہ حضرت مسیح کے الفاظ نہیں بلکہ پولوس کے الفاظ ہیں ۔ مگر انہیں ایک بہانہ ہاتھ آ گیا اور
انہوں نے ان فقرات کے معنی وسیع کر کے یہ فیصلہ کر لیا کہ مذہب کو امور د نیوی کے متعلق کچھ حکم
دینے کا اختیار نہیں بلکہ ان امور کے متعلق ضرورت کے مطابق ہر قوم اپنے لئے خود قوانین تجویز
کر سکتی ہے۔ حضرت مسیح کا (اگر بالفرض انہوں نے کبھی یہ فقرہ کہا ہو ) یا آپ کے حواریوں کا تو
صرف یہ مطلب تھا کہ یہود صرف ظاہری احکام پر زور دیتے ہیں روحانیت کو انہوں نے بالکل بھلا
رکھا ہے اور یہ امر ان کے لئے لعنت کا موجب ہے۔ وہ بے شک ظاہری طور پر نماز پڑھ لیتے ہیں
مگر ان کے دل میں کوئی خشیت ، کوئی محبت اور خدا تعالیٰ کی طرف کوئی توجہ پیدا نہیں ہوتی اور یہ
نماز ان کیلئے لعنت ہے۔ وہ ظاہری طور پر صدقہ و خیرات کرتے وقت بکرے بھی ذبح کرتے ہیں
مگر کبھی انہوں نے اپنے نفس کے بکرے کو ذبح نہیں کیا اور اس طرح صدقہ وخیرات بھی ان کے
لئے لعنت ہے، وہ عبادت میں خدا تعالیٰ کے سامنے ظاہری رنگ میں اپنا سر تو بے شک جھکاتے
ہیں مگر ان کے دل کبھی خدا کے آگے نہیں جھکتے اس وجہ سے ان کی عبادت بھی ان کے لئے لعنت
ہے، وہ بیشک زکوۃ دیتے ہیں اور اس طرح اپنے مال کی خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرتے ہیں مگر
کبھی اپنے باطل افکار کی قربانی اپنے لئے گوارا نہیں کرتے اور اس وجہ سے زکوۃ بھی ان کے لئے
لعنت کا موجب ہے۔ غرض یہود نے چونکہ ظاہر پر زور دے رکھا تھا اور باطنی اصلاح کو انہوں نے
بالکل فراموش کر دیا تھا اس لئے حضرت مسیح یا ان کے حواریوں کو یہ کہنا پڑا کہ صرف ظاہر شریعت پر
عمل کرنا اور باطن کی اصلاح کی طرف متوجہ نہ ہونا ایک لعنت ہے۔ اس کے یہ معنی نہیں تھے کہ
شریعت لعنت ہے بلکہ یہ معنی تھے کہ ظاہر شریعت پر عمل کرنا اور باطنی اصلاح کی طرف تمہارا توجہ نہ
کرنا تمہارے لئے لعنت کا باعث ہے۔ مگر رومیوں کو ایک بہانہ مل گیا اور انہوں نے کہا اس فقرہ
کے یہ معنی ہیں کہ نماز روزہ وغیرہ احکام میں تو مذہب کی اطاعت کی جائے مگر امور دنیوی میں اس
کی اطاعت نہ کی جائے اور نہ اسے اِن امور کے متعلق احکام دینے کا کوئی اختیار ہے ۔ یہ ہماری
اپنی مرضی پر منحصر ہے کہ ہم اپنے لئے جو قانون چاہیں تجویز کر لیں اسی لئے جو رومی عیسائی مذہب

آج 10 میں سے 10 باقی