خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
اور شریعت کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ وہ لعنت ہے وہ خود ایک قانون بنا کر لوگوں کو اس کے ماتحت
چلنے پر مجبور کرتے ہیں اگر محض کسی قانون کا ہونا لعنت ہوتا تو وہ خود بھی کوئی قانون نافذ نہ کرتے ۔
مگر ان کا ایک طرف مذہب کو لعنت کہنا اور دوسری طرف خود اپنے لئے مختلف قسم کے قوانین تجویز
کرنا بتاتا ہے کہ وہ اس فقرہ کے یہی معنی سمجھتے تھے کہ صرف لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے
لئے جو قانون چاہیں بنا لیں مذہب کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دُنیوی امور کے متعلق لوگوں کے
سامنے کوئی احکام پیش کرے۔ اس طرح انہوں نے موسوی شریعت کی ان پابندیوں سے اپنے
آپ کو آزاد کر لیا جو ا مور سلطنت میں اس نے لوگوں پر عائد کی ہوئی ہوئی تھیں ۔
اس کے بالمقابل بعض دوسرے یہودی مذہب کا نظام حکومت میں دخل مذاہب ہیں۔ جنہوں نے مذہب
کے دائرہ کو وسیع کیا ہے اور انسانی اعمال اور باہمی تعلقات اور نظام حکومت وغیرہ کے متعلق بھی
قواعد بنائے نائے ہیں اور جو لوگ ایسے مذاہب کو مانتے ہیں لازماً انہیں یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ حکومت
کے معاملات میں بھی مذہب کو دخل اندازی کا حق حاصل ہے اور نیز یہ کہ ان احکام کی پابندی
افراد اور جماعتوں پر اسی طرح واجب ہے جس طرح عقائد اور انفرادی احکام مثلاً نماز اور روزہ
وغیرہ میں واجب ہے۔ اس کی مثال میں یہودی مذہب کو پیش کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص موسوی
شریعت کو پڑھے تو اسے جا بجا یہ لکھا ہوا نظر آئے گا کہ اگر کوئی قتل کرے تو اسے یہ سزادی جائے ،
چوری کرے تو یہ سزادی جائے ، جنگ ہو تو ان قواعد کو ملحوظ رکھا جائے ، قربانی کرنی ہو تو ان اصول
کے ماتحت کی جائے ، اسی طرح لین دین اور تجارت وغیرہ معاملات کے متعلق وہ ہدایات دیتا
ہے۔ غرض وہ معاملات جو حکومت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں یہودی مذہب ان میں بھی دخل دیتا
ہے۔ چنانچہ جب بھی کوئی شخص موسوی شریعت پر غور کرے گا وہ اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ مذہب کو جس
طرح افراد کے معاملات میں دخل دینے کا حق حاصل ہے اسی طرح اسے قومی اور ملکی معاملات
میں بھی دخل دینے کا حق حاصل ہے ۔
اسلام کن مذاہب سے مشابہت رکھتا ہے اب نہیں دیکھنا چاہئے کہ اب ہے اسلام کونسی قسم کے مذاہب ۔
سے
مشابہت رکھتا ہے ۔ آیا اول الذکر قسم سے یا دوسری قسم کے مذاہب سے اور آیا اسلام نے قومی
معاملات میں دخل دیا ہے یا نہیں ؟ اگر محمد ﷺ نے قومی معاملات میں دخل دیا ہے چاہے اپنی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
مرضی سے اور چاہے اس وجہ سے کہ ملک کو اس کی بے حد ضرورت تھی تو ماننا پڑے گا کہ جیسے جنگل
میں اگر کسی کو کوئی آوارہ بچہ مل جائے تو وہ رحم کر کے اسے اپنے گھر میں لے جاتا ہے مگر اس کے یہ
معنی نہیں ہوتے کہ اسے اس کی ولایت کا حق حاصل ہو گیا ہے اسی طرح محمد رسول اللہ ﷺ نے
صلى الله
رحم کر کے عرب کے یتیموں کو اپنی گود میں لے لیا مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ آپ کو ان کی ولایت کا
حق حاصل ہو گیا تھا بلکہ جب وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو گئے تو انہیں اس بات کا
اختیار تھا کہ وہ اپنے لئے جو قانون چاہتے تجویز کر لیتے لیکن اگر شریعت اسلام میں ایسے احکام
موجود ہوں تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ رسول کریم ﷺ نے اپنے طور پر ان امور میں دخل نہیں دیا
بلکہ آپ نے اُسی وقت ان امور کو اپنے ہاتھ میں لیا جب خدا نے آپ کو اس کا حکم دیا اور جب خدا
کا حکم دینا ثابت ہو جائے تو ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ آپ کی زندگی کا وہ حصہ جو
امور سلطنت کے انصرام میں گزرا وہ مذہبی حیثیت رکھتا ہے اور مسلمان جس طرح خالص مذہبی
نظام میں اسلامی ہدایات کے پابند ہیں اسی طرح نظام سلطنت میں بھی وہ آزاد نہیں بلکہ شریعت اسلامیہ
کے قائم کردہ نظام سلطنت کے پابند ہیں ۔ اس غرض کے لئے جب قرآن کریم اور احادیث نبویہ
کو دیکھا جاتا ہے تو ان پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے ہی یہ امر ثابت ہو جاتا ہے کہ اسلام پہلی قسم
کے مذاہب میں شامل نہیں بلکہ دوسری قسم کے مذاہب میں شامل ہے ۔ اس نے صرف بعض عقائد
اور انفرادی اعمال کے بتانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ اس نے ان احکام کو بھی لیا ہے جو حکومت اور
قانون سے تعلق رکھتے ہیں۔ چنانچہ وہ صرف یہی نہیں کہتا کہ نمازیں پڑھو، روزے رکھو، حج کرو،
زکوۃ دو بلکہ وہ ایسے احکام بھی بتا تا ہے جن کا حکومت ا ومت اور قانون سے تعلق ۔
ہے ۔ مثلاً وہ
میاں بیوی کے تعلقات پر بحث کرتا ہے وہ بتاتا ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان اگر جھگڑا ہو
جائے تو کیا کیا جائے اور ان کی باہمی مصالحت کیلئے کیا کیا تدابیر عمل میں لائی جائیں اور اگر کبھی
مرد کو اس بات کی ضرورت پیش آئے کہ وہ عورت کو بدنی سزا دے تو وہ سزا کتنی اور کیسی ہو، اسی
طرح وہ لین دین کے قواعد پر بھی بحث کرتا ہے وہ بتاتا ہے کہ قرض کے متعلق کتنے گواہ تسلیم کئے
جا سکتے ہیں ، قرضہ کی کونسی صورتیں جائز ہیں اور کونسی نا جائز ، وہ تجارت اور فنانس کے اصول بھی
بیان کرتا ہے، وہ شہادت کے قوانین بھی بیان کرتا ہے جن پر قضاء کی بنیاد ہے۔ چنانچہ وہ بتاتا ہے
کہ کیسے گواہ ہونے چاہئیں، کتنے ہونے چاہئیں ، ان کی گواہی میں کن کن امور کو ملحوظ رکھنا
چاہئے ، اسی طرح وہ قضاء کے متعلق کئی قسم کے احکام دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ قاضیوں کو کس طرح
۔
ہوتا

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
فیصلہ کرنا چاہئے ، پھر ان مختلف انسانی افعال کی وہ جسمانی سزائیں بھی تجویز کرتا ہے جو عام طور پر
قوم کے سپرد ہوتی ہیں ۔ مثلا قتل کی کیا سزا ہے یا چوری کی کیا سزا ہے؟ اسی طرح وہ وراثت کے
قوانین بھی بیان کرتا ہے اور حکومت کو ٹیکس کا جو حق حاصل ہے اس پر بھی پابندیاں لگاتا ہے اور
ٹیکسوں کی تفصیل بیان کرتا ہے ۔ حکومت کو ان ٹیکسوں کے خرچ کرنے کے متعلق جو اختیارات
حاصل ہیں ان کو بھی بیان کرتا ہے، فوجوں کے متعلق قواعد بھی بیان کرتا ہے۔ معاہدات کے متعلق
قواعد بیان کرتا ہے، وہ بتاتا ہے کہ دو قو میں جب آپس میں کوئی معاہدہ کرنا چاہئیں تو رکن اصول
پر کریں؟ اسی طرح بین الاقوامی تعلقات کے متعلق قواعد بیان کرتا ہے، مزدور اور ملازم رکھنے
والوں کے متعلق قواعد بیان کرتا ہے ، سڑکوں وغیرہ کے متعلق قواعد بیان کرتا ہے۔ غرض وہ تمام
امور جو حکومت سے تعلق رکھتے ہیں ان سب کو اسلام بیان کرتا ہے۔ پس اسلام کے متعلق یہ نہیں کہا
جا سکتا کہ اس نے حکومت کو آزاد چھوڑ دیا ہے بلکہ جیسا کہ ثابت ہے اس نے حکومت کے ہر شعبے پر
سیر کن بحث کی ہے۔ پس جو شخص اسلام کو مانتا ہے اور اس میں حکومت کے متعلق تمام احکام کو
تفصیل سے بیان کیا ہوا دیکھتا ہے وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مذہب کو ان امور سے کیا واسطہ بلکہ اسے
تسلیم کرنا پڑے گا کہ رسول کریم ﷺ کے وہ افعال جو حکومت سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی ویسے
ہی قابلِ تقلید ہیں جیسے نماز اور روزہ وغیرہ کے متعلق احکام کیونکہ جس خدا نے یہ کہا ہے کہ نماز
یہ
به
پڑھو ، جس خدا نے یہ کہا ہے کہ روزے رکھو ۔ جس خدا نے یہ کہا ہے کہ حج کرو۔ جس خدا نے یہ کہا
ہے کہ زکوۃ زکوۃ و دواسی خدا نے امور سیاست اور تنظیم ملکی کے متعلق بھی احکام بیان کئے ہیں ۔ پس ۔
نہیں کہا جا سکتا کہ ہر قوم اور ہر ملک آزاد ہے کہ اپنے لئے ایک مناسب طریق ایجاد کرلے اور
جس طرح چاہے رہے بلکہ اسے اپنی زندگی کے سب شعبوں میں اسلامی احکام کی پابندی کرنی
پڑے گی کیونکہ اگر رسول کریم ﷺ صلى الله نے یہ اپنی طرف سے کیا ہوتا تو ہم کہہ کہہ سکتے سکتے تھے تھے کہ لوگ اس
صلى الله
عروسه
بارہ میں آزاد ہیں ۔ مگر جب ہم کہتے ہیں کہ یہ احکام قرآن مجید میں آئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے حکم
صلى الله کے ماتحت رسول کریم ﷺ نے ان کو بیان کیا تو معلوم ہوا کہ یہ رسول کریم ﷺ کا ذاتی فعل
نہیں تھا اور جبکہ قرآن نے ان تمام امور کو بیان کر دیا ہے جو حکومت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں تو
عقل یہ تسلیم نہیں کر سکتی کہ اس نے حکومت سے تعلق رکھنے والی تو ساری باتیں بیان کر دی ہوں مگر
یہ نہ بتایا ہو کہ حکومت کو چلایا کس طرح جائے ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ کوئی شخص مکان بنانے کیلئے
لکڑیاں جمع کرے، کھڑکیاں اور دروازے بنوائے، اینٹوں اور چونے وغیرہ کا ڈھیر لگا دے مگر

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
جب کوئی پوچھے کہ عمارت کب بنے گی اور اس کا کیا نقشہ ہوگا ؟ تو وہ کہے کہ مجھے اس کا کوئی علم
نہیں ۔ صاف بات ہے کہ جب اس نے اینٹیں اکٹھی کیں ، جب اس نے دروازے کھڑکیاں اور
روشندان بنوائے ، جب اس نے چونے اور گارے کا انتظام کیا تو آخر اسی لئے کیا کہ وہ مکان بنائے
اس لئے تو نہیں کیا کہ وہ چیزیں بے فائدہ پڑی رہیں اور ضائع ہو جائیں ۔ اسی طرح جب قرآن نے
وہ تمام باتیں بیان کر دی ہیں جن کا حکومت کے ساتھ تعلق ہوا کرتا ہے تو عقل انسانی یہ بات تسلیم نہیں
کر سکتی کہ اس نے نظام حکومت چلانے کا حکم نہ دیا ہوا اور نہ یہ بتایا ہو کہ اس نظام کو کس رنگ میں چلایا
جائے اور اگر وہ یہ نہیں بتا تا تو تم کو یہ بھی مانا پڑے گا کہ قرآن نَعُوذُ بِاللهِ ناقص ہے۔
حکومت کے تمام شعبوں کے غرض جبکہ اسلام نے حکومت کے تمام شعبوں کے متعلق تفصیلی ہدایات دے دی ہیں تو کوئی
متعلق اسلام کی جامع ہدایات شخص نہیں کہہ سکتا کہ مذہب کو ان امور سے کیا
واسطہ ۔ ہر قوم اور ہر ملک اپنے لئے کوئی مناسب طریق تجویز کرنے میں آزاد ہے۔ ہاں وہ یہ بحث
ضرور کر سکتا ہے کہ کسی خاص امر میں شریعت اسلامیہ نے اسے آزاد چھوڑ دیا ہے مگر یہ بات بالکل
خلاف عقل ہو گی کہ اسلام نے چھوٹے چھوٹے حقوق تو بیان کئے لیکن سب سے بڑا حق کہ فرد
کو حکومت کے مقابل پر کیا حقوق حاصل ہیں اور حکومت کو کس شکل اور کس صورت سے افراد میں
احکام الہیہ کو جاری کرنا چاہئے اس اہم ترین سوال کو اس نے بالکل نظر انداز کر دیا۔ اگر ہم یہ کہیں
تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ وہ مذہب ناقص ہے۔ جو مذہب شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے وہ تو کہہ سکتا
ہے کہ یہ باتیں میرے دائرہ سے باہر ہیں اور اس مذہب کو ناقص بھی ہم اسی لئے کہتے ہیں کہ اس
نے انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کے متعلق روشن ہدایات نہیں دیں۔ مثلاً ایسا مذہب اگر خدا اور
بندے کے تعلق پر بحث نہیں کرتا یا یہ نہیں بتاتا کہ بندوں کا بندوں سے کیسا تعلق ہونا چاہئے یا
امور مملکت اور سیاست کے متعلق کوئی ہدایت نہیں دیتا تو وہ آسانی سے چھٹکارا پا جاتا ہے کیونکہ
وہ شریعت کو لعنت قرار دیتا ہے لیکن جو مذہب ان امور میں دخل دیتا ہے اور اس امر کو مانتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان امور میں دخل دے اس کا ایسے اہم مسئلہ کو چھوڑ دینا اور
لاکھوں کروڑوں آدمیوں کی جانوں کو خطرہ میں ڈال دینا یقیناً ایک بھول اور نقص کہلائے گا۔

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نفاذ قانون کے متعلق تفصیلی ہدایات اس تمہید کے بعد میں اب اصل سوال طرف آتا ہوں ۔ رسول کریم ہے
عرب میں مبعوث ہوئے اور عرب کا کوئی تحریر شدہ قانون نہ تھا۔ قبائلی رواج ہی ان میں قانون کا
مرتبہ رکھتا تھا۔ چنانچہ کسی قبیلہ میں کوئی قانون تھا اور کسی قبیلہ میں کوئی ۔ وہ انہی قبائلی رواج کے
مطابق آپس کے جھگڑوں کا فیصلہ کر لیتے ۔ یا جب انہوں نے کوئی معاہدہ کرنا ہوتا تو معاہدہ کر لیتے
مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو آپ نے ان کے سامنے آسمانی شریعت
پیش کی اور کہا کہ میرے خدا نے تمہارے لئے یہ تعلیم مقرر کی ہے تم اس پر عمل کرو اور پھر اس پر ان
سے عمل کرایا بھی ۔ اگر تو قرآن جو آسمانی صحیفہ ہے صرف نماز روزہ کے احکام پر اور بعض عقائد
کے بیان پر اکتفاء کرتا اور احکام سیاست و تدبیر ملکی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے تو
خواہ وہ زور سے ان کی پابندی کراتے کوئی کہہ سکتا تھا کہ عربوں نے مسلمانوں پر ظالمانہ حملہ کر کے
اپنی حکومت تباہ کر لی اور ملک بغیر نظام اور قانون کے رہ گیا۔ اس مشکل کی وجہ سے وقت کی
ضرورت سے مجبور ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک کو ابتری سے بچانے کیلئے کچھ قانون
تجویز کر دیئے اور ان پر لوگوں سے عمل کرایا اور یہ حصہ آپ کے عمل کا مذہب نہ تھا۔ مگر ہم دیکھتے
ہیں کہ ان امور کے متعلق بھی تفصیلی احکام قرآن کریم میں موجود ہیں اور نہ صرف احکام موجود ہیں
بلکہ ان کے نفاذ کے متعلق بھی احکام ہیں ۔ مثلاً (1) اللہ تعالیٰ سورہ حشر میں فرماتا ہے۔
ما الكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ ، وَ مَا نَهْكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا -
یعنی اے مسلمانو ! محمد رسول اللہ ﷺ جو کچھ تمہیں دیں وہ لے لو اور جس بات سے وہ تمہیں
صلى الله
عروسة
روکیں اُس سے رُک جاؤ۔ گو یا رسول کریم ﷺ کا حکم مسلمانوں کیلئے ہر حالت میں ماننا ضروری ہے۔
(۲) دوسری جگہ فرماتا ہے۔
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ
A
ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي انْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
یعنی تیرے رب کی قسم ! جب تک وہ ہر اُس بات میں جس کے متعلق ان میں جھگڑا ہو جائے
تجھے حکم نہ بنائیں اور پھر جو فیصلہ تو کرے اس سے وہ اپنے نفوس میں کسی قسم کی تنگی نہ پائیں اور
پورے طور پر فرمانبردار نہ ہو جائیں اُس وقت تک وہ ہرگز ایماندار نہیں ہو سکتے ۔ بعض لوگ
رسول کریم ﷺ پر یہ اعتراض کیا کرتے تھے بلکہ اس زمانہ میں بھی ایسے معترض موجود ہیں جو کہتے ہیں کہ
صلى

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
رسول کریم و نَعُوذُ بِالله یہ حق حاصل نہیں تھا کہ وہ باہمی جھگڑوں کے نپٹانے اور نظام کو قائم رکھنے
کے متعلق کوئی ہدایات دے سکیں ۔ مگر فرمایا۔ ہم ان کی اس بات کو غلط قرار دیتے ہیں اور علی الاعلان
کہتے ہیں کہ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ
یہ کبھی مومن نہیں کہلا سکتے جب تک وہ اپنے جھگڑوں میں اے محمد رسول اللہ ﷺ ! تجھے حکم تسلیم نہ
کریں اور پھر تیری قضاء پر وہ دل و جان سے راضی نہ ہوں ۔ اس آیت کریمہ میں دو نہایت اہم
باتیں بیان کی گئی ہیں ۔
اول یہ کہ خدا تعالیٰ اس آیت میں رسول کریم ﷺ کو آخری قاضی قرار دیتا ہے اور فرماتا
ہے کہ آپ کا جو فیصلہ بھی ہو گا وہ آخری ہوگا اور اس پر کسی اور کے پاس کسی کو اپیل کا حق حاصل
نہیں ہوگا اور آخری فیصلہ کا حق رسول کریم ﷺ کو دینا بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو
حکومت کے اختیارات حاصل تھے ۔
صلى
دوسری بات جو اس سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان فیصلوں کے تسلیم کرنے کو
ایمان کا جزو قرار دیتا ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ تیرے رب
کی قسم ! وہ کبھی مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک وہ تیرے فیصلوں کو تسلیم نہ کریں ۔ گویا یہ بھی دین کا
ایک حصہ ہے اور ویسا ہی حصہ ہے جیسے نماز دین کا حصہ ہے، جیسے روزہ دین کا حصہ ہے، جیسے حج
اور زکوۃ دین کا حصہ ہے۔ فرض کروز ید اور بکر کا آپس میں جھگڑا ہو جاتا ہے ایک کہتا ہے میں نے
دوسرے سے دس روپے لینے ہیں اور دوسرا کہتا ہے میں نے کوئی روپیہ نہیں دینا۔ دونوں رسول کریم
کے پاس پہنچتے ہیں اور اپنے جھگڑے کو آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور رسول کریم
ایک کے حق میں فیصلہ کر دیتے ہیں تو دوسرا اس فیصلے کو اگر نہیں مانتا تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے وہ
مؤمن نہیں رہا۔ پس با وجود یکہ وہ نماز پڑھتا ہو گا ، وہ روزے رکھتا ہوگا ، وہ حج کرتا ہوگا ، اگر وہ
اس حصہ میں آ کر رسول کریم ﷺ کے کسی فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا
فتویٰ اس کے متعلق یہی ہے کہ اس انکار کے بعد وہ مؤمن نہیں رہا۔ پس لا يُؤْمِنُون کے
الفاظ نے بتا دیا کہ خدا تعالیٰ نے اس حصہ کو بھی دین کا ایک جزو قرار دیا ہے علیحدہ نہیں رکھا۔
صلى الله
عروسه
(۳) تیسری جگہ فرماتا ہے انما كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ
وَرَسُولِهِ ليَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا، وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 2
یعنی مؤمنوں کو جب خدا اور اُس کا رسول بُلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آؤ ہم تمہارے جھگڑے کا

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
فیصلہ کر دیں تو وہ یہی کہتے ہیں کہ سمعنا واطعنا - حضور کا حکم ہم نے سن لیا اور ہم ہمیشہ حضور
کی اطاعت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی وہ لوگ ہیں جو
کامیاب ہوں گے اور ہمیشہ مظفر و منصور رہیں گے ۔ اب ایک طرف رسول کریم ﷺ کے
فیصلوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ایمان کو وابستہ قرار دینا اور دوسری طرف انہی لوگوں کو
کامیاب قرار دینا جو سمعنا واطعنا کہیں اور آپ کے کسی فیصلہ کے خلاف نہ چلیں ، بتا تا ہے
کہ ان احکام کے ساتھ خدائی تصرف شامل ہے۔ اگر کوئی شخص ان احکام کو نہ مانے تو خدائی عذاب
اس پر اترتا اور اُسے ناکام و نامراد کر دیتا ہے لیکن دنیوی امور میں ایسا نہیں ہوتا۔ وہاں صرف طبعی
نتائج پیدا ہوا کرتے ہیں ۔
(۴) پھر فرماتا ہے الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي
يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ
وَ يَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْغَبَيْتَ وَيَضَعُ
عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالأَعْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ، فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ
وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
یعنی وہ لوگ جو اس کی اتباع کرتے ہیں جو خدا کا رسول ہے اور جو نبی اور اُمتی ہے اور جس
کے متعلق تو رات اور انجیل میں وہ کئی پیشگوئیاں لکھی ہوئی پاتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ رسول
انہیں ہمیشہ نیک کاموں کا حکم دیتا اور بڑی باتوں سے روکتا ہے ۔ گویا وہ لوگوں میں ایک قانون
نافذ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔ اسی طرح وہ ان کے لئے طیبات کو حلال ٹھہراتا اور
ناپاک چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے۔ گویا وہ انسانی اعمال اور اقوال اور کھانے پینے کے متعلق بھی
مناسب ہدایات دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے فلاں چیز کھاؤ اور فلاں نہ کھاؤ۔ فلاں بات کرو اور فلاں نہ
کرو۔ اسی طرح وہ ان کے وہ بوجھ اُتارتا ہے جو ان کے لئے نا قابل برداشت ہو رہے ہیں اور ان
کے اُن طوقوں کو دور کرتا ہے جنہوں نے ان کو ترقی کی طرف بڑھنے سے روکا ہوا تھا۔ فالذين
امَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ ، أُولَيْكَ
هُمُ الْمُفْلِحُونَ پس وہ لوگ جو اس رسول پر ایمان لاتے اور اس کے احکام کی عزت کرتے
اور اس کی نصرت اور تائید کرتے اور اس نور کی اتباع کرتے ہیں جو اس کے ذریعہ نازل کیا گیا
ہے وہی لوگ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔ اب دیکھ لو گورنمنٹیں بھی ہمیشہ اسی قسم کے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
صلى الله
قوانین بناتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو اور قرآن کہتا ہے کہ ہم نے یہ اختیار جو حکومت
کے ساتھ تعلق رکھتا ہے محمد رسول اللہ ﷺ کو دے دیا ہے جو لا جو لوگ اس کی اتباع کریں گے وہ
کامیاب ہوں گے اور جو اطاعت سے انحراف کریں گے وہ ناکام ہوں گے۔
(۵) اسی طرح فرماتا ہے۔ وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ يُطِيعُكُمْ
في كَثِير مِنَ الأمْرِ لَعَيْتُمْ وَلَكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الإِيمَانَ وَزَيَّنَه
في قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَئِكَ
هُمُ الرَّاشِدُونَ ال
اس آیت میں اللہ تعالیٰ یہ بتاتا ہے کہ محمد ﷺ کی حکومت ہو گی کس طرح ؟ آیا دنیوی
بادشاہوں کی طرح یا کسی اور رنگ میں ؟ فرماتا ہے خدا کا رسول تم میں موجود ہے اگر وہ تمہارے
اکثر مشوروں کو قبول کرے تو تم یقیناً مصیبت میں پڑ جاؤ لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں
میں ایمان پیدا کر دیا ہے اور تم اُس کی قدر و قیمت کو اچھی طرح سمجھتے ہو اور جانتے ہو کہ ایمان کا
تمہارے پاس رہنا تمہارے لئے کس قدر مفید اور بابرکت ہے اور ایمان کا ضیاع تمہارے لئے
کس قدر مہلک ہے وزيَّنَه فِي قُلُوبِكُمْ اور پھر اس ایمان کو اس نے تمہارے دلوں
میں نہایت خوبصورت شکل میں قائم کر دیا ہے اور گھر فسق ، عصیان اور خروج عن الاطاعت کو اس
نے تمہاری آنکھوں میں مکروہ بنا دیا ہے اس لئے تمہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ
ہمارے رسول کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ اگر چاہے تو تمہارے مشوروں کو قبول کرے اور
اگر چاہے تو رڈ کر دے۔ أُولَئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایات پانے
والے ہیں ۔
صلى الله عل
رسول کریم کا طریق حکومت اس آیت میں اللہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول الله
صلى الله
عروسه
ن کا ذکر کیا
کے طریق حکومت کا ذکر
ہے اور بتایا ہے کہ آپ کا طریق حکومت یہ نہیں تھا کہ آپ ہر بات میں لوگوں کا مشورہ قبول کرتے
اور اس کا ذکر اس لئے ضروری تھا کہ کوئی کہہ سکتا تھا محمد صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت وہی فیصلہ کیا
کرتے تھے جو قوم کا فیصلہ ہوا کرتا تھا جیسے پارلیمنٹیں ملک کے نمائندوں کی آواز کے مطابق فیصلے
کرتی ہیں اسی طرح کوئی کہہ سکتا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ملک کا فیصلہ ہی لوگوں سے منواتے
تھے اپنا قانون ان میں نافذ نہیں کرتے تھے ۔ سو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس شبہ کا ازالہ کر دیا

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
اور خود ملک والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اگر ہمارا رسول تمہاری کثرت رائے کے
ما تحت دیئے ہوئے اکثر مشوروں کو قبول کر لے تو تم مصیبت میں پڑ جاؤ۔ گویا رسول کریم
کی حکومت کا یہ طریق نہیں تھا کہ آپ کثرت رائے کے مطابق فیصلہ کرتے بلکہ جب کثرت رائے
کو مفید سمجھتے تو کثرت رائے کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیتے اور جب کثرت رائے کو مصر سمجھتے
تو اس کے خلاف فیصلہ کرتے ۔ كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ کے الفاظ بتاتے ہیں کہ یہ ضروری نہیں تھا کہ
رسول کریم ﷺ ہر بات قبول کر لیتے بلکہ آپ کو اختیار تھا کہ جب آپ لوگوں کی رائے میں کسی عليه
قسم کا نقص دیکھیں تو اسے رد کر دیں اور خود اپنی طرف سے کوئی فیصلہ فرما دیں ۔
وجہ
صلى الله
صلى الله
صلى الله
(۶) پھر فرماتا ہے ۔ خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا
وَصَلِّ عَلَيْهِم لے کہ اے محمد ﷺ ان کے اموال سے صدقہ لو اور اس کے ذریعہ ان کے
دلوں کو پاک کرو۔ ان کی اقتصادی حالت کو درست کرو۔ وَصَلِّ عَلَيْهِمْ اور پھر ہمیشہ ان
سے نرمی کا معاملہ کرتے رہو ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تین احکام دیتے ہیں ۔ اول یہ کہ لوگوں
سے زکوۃ لو کیونکہ اس کے ذریعہ ان کے دلوں میں غریبوں سے پیار اور حسن سلوک کا مادہ پیدا ہو
گا ۔ دوسرا حکم یہ دیا کہ زکوۃ کے روپیہ کو ایسے طور پر خرچ کیا جائے کہ اس سے غرباء کی حالت
درست ہوا اور وہ بھی دنیا میں ترقی کی طرف اپنا قدم بڑھا سکیں ۔ تیسرا حکم صَلِّ عَلَيْهِمْ کے
الفاظ میں یہ دیا کہ زکوۃ کے لینے میں سختی نہ کی جائے بلکہ ہمیشہ حکم کا نرم پہلو اختیار کیا جائے ۔ اسی
سے رسول کریم علی جب محصلین کو زکوۃ کی وصولی کے لئے بھیجتے تو آپ ہمیشہ یہ تاکید فرمایا
کرتے کہ موٹا دُنبہ اور اونٹ چُن کر نہ لینا بلکہ اپنی خوشی سے وہ جن جانوروں کو بطور زکوۃ دے
دیں انہی کو لے لینا اور یہ خواہش نہ کرنا کہ وہ زیادہ اعلیٰ اور عمدہ جانور پیش کریں ۔ گو یا شرعاً اور
قانو نا جس قد ر نرمی جائز ہو سکتی ہے اسی قدر نرمی کرنے کا آپ لوگوں کو حکم دیتے ۔
(۷) ساتویں آیت جس میں حکومت سے تعلق رکھنے والے امور کا ذکر کیا گیا ہے وہ یہ ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَرحَ الْمُخَلَّفُونَ بِمَقْعَدِهِمْ خِلْفَ رَسُولِ اللَّهِ
وَكَرِهُوا أَنْ يُجَاهِدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ قَالُوا
لا تَنْفِرُوا فِي الْحَرِّ قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اشَدُّ حَرًّا لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ ١٣
یعنی وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے غضب کے ماتحت اس امر کی توفیق نہ پا سکے کہ وہ
رسول کریم ﷺ کے ساتھ جہاد کے لئے نکلیں اور جنگ میں شامل ہوں ، وہ اپنے پیچھے

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
رہنے پر بہت ہی خوش ہوئے اور انہوں نے اس بات کو بُراسمجھا کہ وہ اپنی جانوں اور
اپنے مالوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کریں ۔ اور انہوں نے ایک دوسرے سے کہا
کہ سخت گرمی کا موسم ہے ایسے موسم میں جہاد کیلئے نکلنا تو اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا
ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرَّا تم ان لوگوں سے کہہ دو کہ اب
گرمی کا بہانہ بنا کر تو تم پیچھے رہ گئے ہو مگر یاد رکھو جہنم کی آگ کی تپش بہت زیادہ ہوگی ۔
-
صلى الله
عل وسه
کاش وہ اس امر کو جانتے اور سمجھتے ۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے صریح لفظوں میں رسول کریم علی
کو جہاد کا حکم دیا ہے اور فرمایا ہے کہ سپاہی بنوا اور دشمنوں سے لڑواور یہ بھی فرما دیا ہے کہ
جو لوگ تیرے حکم کے ماتحت لڑنے کے لئے نہیں نکلیں گے وہ خدا تعالیٰ کے حضور مجرم قرار
پائیں گے ۔
(۸) پھر فرماتا ہے۔ اِنَّمَا جَزَؤُا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ
وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ
وَأَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ، ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَ
لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ١٢
کہ وہ لوگ جو اللہ اور رسول سے لڑتے اور زمین میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی
جزاء یہ ہے کہ انہیں قتل کیا جائے یا انہیں صلیب دیا جائے یا ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو مقابل پر
کاٹ دیا جائے یا انہیں ملک بدر کر دیا جائے ۔ ذلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَ
لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیم اور یہ امر ان کے لئے دنیا میں رسوائی کا موجب ہوگا اور
آخرت میں عذاب عظیم کا موجب ۔
عرب سے کفار کے نکالے جانے کا حکم (9) اس طرح سورہ توبہ کی پہلی آیات میں عرب سے کفار کے
نکالے
جانے کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ بَرَاء مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ إِلَى الَّذِينَ
عَاهَدْتُمْ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ فَسِيحُوا فِي الْأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍو اعْلَمُوا
أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِى اللهِ، وَانَّ اللهَ مُخْزِي الْكَفِرِينَ وَأَذَانَ مِّنَ اللَّهِ
وَرَسُوية إلى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجَّ الْأَكْبَرِ انَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ :
وَرَسُولُهُ فَإِن تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
مُعْجِزى اللهِ ، وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ إِلَّا الَّذِينَ
مَا هَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ ثُمَّ لَمْ يَنْقُصُوكُمْ شَيْئًا وَلَمْ يُظَاهِرُوا
عَلَيْكُمْ أَحَدًا فَأَتِمُّوا إِلَيْهِمْ عَهْدَهُمْ إِلَى مُدَّتِهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ
الْمُتَّقِينَ فَإِذَا انْسَلَخَ الأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ
وَجَدْ تُمُوهُمْ وَ خُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ
مَرْصَدٍ فَإِن تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَاتَوُا الزَّكُوةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ
انَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ها
یعنی اے محمد رسول اللہ لا ان لوگوں میں اعلان کر دو کہ خدا اور رسول نے تمہاری ذلت
کے متعلق جو پیشگوئیاں کی تھیں وہ پوری ہو گئیں ۔ اب خدا اور رسول پر تمہارا کوئی الزام نہیں لگ
سکتا ۔ پس ان کو کہو کہ اب جاؤ اور سارے عرب میں چار ماہ پھر کر دیکھ لو کہ کہیں بھی تمہاری حکومت
رہ گئی ہے۔ یقینا تمہیں معلوم ہوگا کہ تم اللہ تعالیٰ کو شکست نہیں دے سکے۔ اور خدا ہی ہے جس نے
تمہیں رسوا کیا ۔ اسی طرح حج اکبر کے دن لوگوں میں اعلان کر دو کہ اللہ اور اس کا رسول مشرکوں
کے تمام اعتراضات سے بڑی ہو چکا ہے اور تمہارے جس قدر اعتراضات تھے وہ دور ہو گئے ۔
اگر وہ تو بہ کر لیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہوگا اور اگر وہ پھر بھی نہ مانیں تو جان لو کہ اب بقیہ عرب
میں ان کی تھوڑی بہت اگر کچھ حکومت باقی ہے تو وہ بھی تباہ ہو جائے گی ۔سوائے ان کے جوان
مشرکوں میں سے تمہارے ساتھ معاہدہ کر لیں ۔ مگر اس شرط کے ساتھ کہ انہوں نے معاہدہ کو کسی
صورت میں نہ توڑا ہوا اور نہ انہوں نے تمہارے خلاف دشمنوں کی کسی قسم کی مدد کی ہو۔ ایسے لوگوں
کے ساتھ تم معاہدہ کو نبھاؤ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت رکھتا ہے ۔ لیکن ان کے علاوہ اور جس
قدر مشرک ہیں ان میں ایک اعلان کر دو اور وہ یہ کہ آج سے چار ماہ کے بعد وہ عرب میں سے نکل
جائیں اگر وہ نہ نکلیں اور ع ر وہ نہ نکلیں اور عرب میں ہی ٹھہرے رہیں تو چونکہ انہوں نے گورنمنٹ کا آرڈر نہیں مانا
ہو گا اس لئے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ اس کے بعد تم مشرکوں کو جہاں بھی پاؤ قتل کر دو اور جہاں پاؤ
ان کو پکڑ لو اور پکڑ کر قید میں ڈال دو اور ان کی گھات میں تم ہر جگہ بیٹھو۔ ہاں اگر وہ مسلمان ہو
جائیں اور نمازیں پڑھیں اور زکو تیں دیں تو بے شک انہیں چھوڑ دو کیونکہ خدا غفور اور رحیم ہے ۔
اب دیکھو حکومت کس چیز کا نام ہوتا ہے۔ حکومت اس بات کا نام نہیں کہ میاں ، بیوی سے
اپنی باتیں منوائے اور بیوی ، میاں سے ، بلکہ حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا ہے یہ نہیں کہ جو بھی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کسی کو حکم دے اسے بادشاہ کہہ دیا جائے ۔ انگریزی میں لطیفہ مشہور ہے کہ ایک بچے نے اپنے
باپ سے پوچھا کہ ابا جان بادشاہ کس کو کہتے ہیں؟ باپ کہنے لگا بادشاہ وہ ہوتا ہے جس کی بات کو
کوئی رڈ نہ کر سکے ۔ بچہ یہ سن کر کہنے لگا کہ ابا جان پھر تو ہماری اماں جان بادشاہ ہیں ۔ معلوم ہوتا
ہے وہ باپ زن مرید ہو گا۔ تبھی اس کے بچہ نے کہا کہ اگر بادشاہ کی یہی تعریف ہے تو یہ تعریف
تو میری والدہ پر صادق آتی ہے۔
غرض حکومت کا ایک خاص دائرہ ہوتا اور اور ج
حکومت کیلئے ضروری شرائط ہم تسلیم کریں گے کہ فلاں حکومت ہے تو اس نہیں
چند شرائط کا پایا جانا بھی ضروری ہوگا جن میں سے بعض یہ ہیں :۔
(1) حکومت کیلئے ملکی حدود کا ہونا ضروری ہے۔ یعنی جو نظام بھی رائج ہو اس کی ایک حد بندی ہو
گی اور کہا جا سکے گا کہ فلاں جگہ سے فلاں جگہ تک اس کا اثر ہے ۔ گو یا ملکی حد و حکومت کا
ایک جُزوِ لَا يَنْفَكَ ہے۔
(۲) حکومت کو افراد کی مالی جانی اور رہائشی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اختیار ہوتا ہے ۔ مثلاً
حکومت کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو قید کر دے، کسی کو اپنے ملک سے باہر نکال دے یا کسی سے
جبرا روپیہ وصول کرلے ۔ اسی طرح جانی آزادی پر بھی وہ پابندی عائد کر سکتی ہے۔ مثلاً وہ
حکم دے سکتی ہے کہ ہر نوجوان فوج میں بھرتی ہو جائے ۔ یا اگر کہیں والنٹیئروں کی ضرورت
ہو تو وہ ہر ایک کو بلا سکتی ہے۔
(۳) تیسرے ، لوگوں پر ٹیکس لگانے اور ٹیکسوں کے وصول کرنے کا بھی اسے اختیار ہوتا ہے۔
اسی طرح ایسے ہی اختیارات رکھنے والے ممالک سے اسے معاہدات کرنے کا اختیار ہوتا
ہے، اسے باہر سے آنے والوں اور باہر جانے والوں پر پابندیاں لگانے کا اختیار ہوتا ہے، اسے
تجارت اور لین دین کے متعلق قوانین بنانے کا اختیار ہوتا ہے، اسے قضا کا اختیار ہوتا ہے ،غرض
یہ تمام کام حکومت کے سپرد ہوتے ہیں اور اسے اختیار ہوتا ہے کہ وہ جس طرح چاہے ان امور کو
سرانجام دے۔ بالخصوص ملکی حدود کا ہونا حکومت کے لئے نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ اسی کے
ماتحت وہ فیصلہ کرتی ہے کہ فلاں جگہ سے فلاں جگہ تک رہنے والوں پر ہمارے احکام حاوی ہوں
گے اور ان کا فرض ہو گا کہ وہ ان کی اطاعت کریں اس ملکی حد میں چاہے کسی وقت غیر آجائیں ان
کے لئے بھی حکومت کے احکام کی اطاعت ضروری ہوگی اور جو اس حد میں سے نکل جائے وہ ایک

·

آج 10 میں سے 10 باقی