خلافت راشدہ

انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 12

انوار العلوم جلد ۱۵
سن
خلافت راشده
ایک لطیف نکتہ اب ایک لطیف نکتہ بھی ن اور دیکھ اللہ تعالی نے اس آیت میں کیا
عجیب
بات بیان کی ہے۔ خلافت کے انعام کا وارث اس قوم کو بتایا ہے جو
(۱) ایمان رکھتی ہو یعنی اس کے ارادے نیک ہوں۔ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ
عملہ ہے کہ مؤمن کے عمل محدود ہوتے ہیں مگر اس کے اراد - کے ارادے بہت وسیع ہوتے ہیں ۔ اور وہ
کہتا ہے کہ میں یوں کروں گا اور دوں کروں گا ۔ گویا مومن کے ارادے بہت نیک ہوتے ہیں ۔
(۲) دوسری بات یہ بیان فرمائی ہے کہ وہ عملوا الصلحت کے مصداق ہوتے
ہیں ۔ یعنی صالح ہوتے ہیں مگر فرماتا ہے جب وہ خلافت کا انکار کرتے ہیں تو فاسق ہو جاتے
ہیں ۔ فاسق کے معنی ہیں جو حلقہ اطاعت سے نکل جائے اور نبی کی معیت سے محروم ہو جائے ۔ پس
آیت کا مفہوم یہ ہوا کہ نیک ارادے ر رکھنے والوں اور صالح لوگوں میں خلافت آ لافت آتی ہے ۔ مگر جو
اس سے منکر ہو جائیں تو باوجود نیک ارادے رکھنے اور صالح ہونے کے وہ اس فعل کی وجہ سے نبی
کی معیت سے محروم کر دیئے جاتے ہیں۔
اب آیت کے ان الفاظ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس رویا کے مقابل پر
رکھو جو آپ نے مولوی محمد علی صاحب کے متعلق دیکھا اور جس میں آپ ان سے فرماتے ہیں :۔
آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے ۔ آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ
۷۷،،
جاؤ کے
ہے
تو معلوم ہوا کہ یہ بعینہ وہی بات ہے جو الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
اور مَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُوْن کے الفاظ میں بیان کی گئی ہے کہ
یمان رکھنے اور عمل صالح کرنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ان میں
خلافت قائم کرے گا ۔ مگر جو شخص اس نعمت کا انکار کر دے گا وہ نبی کی معیت سے محروم کر دیا
جائے گا ۔ اس رویا میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
پاس بیٹھا یا نہیں بیٹھا۔ مگر قرآنی الفاظ بتاتے ہیں کہ ایسے شخص کو پاس بیٹھنے کی توفیق نہیں ملی ۔
انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا لَيُورْجِعُوْنَ ٤٨
یت جو خلافت کے خلافت راشدہ کی تائید میں دوسری آیت دوسری آیت ثبوت میں قرآن کریم میں
بیان ہوئی ہے وہ یہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے و اذا بتَلَى إِبْرَهِمَ رَبُّهُ بِكَلِمَةٍ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
فَاتَمَهُنَّ ، قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَا مَّا قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ، قَالَ لَا يَنَالُ
عَهْدِى الظَّلِمِينَ )
یعنی اس وقت کو یاد کرو جب ابراہیم کو اس کے رب نے بعض باتوں کے ذریعہ سے آزمایا
اور اس نے ان سب کو پورا کر کے دکھا دیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ابراہیم ! میں تجھے
لوگوں کا امام مقرر کرنے والا ہوں ۔ حضرت ابراہیم نے عرض کیا کہ اے خدا! میری اولاد میں
سے بھی امام بنائیو۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ بہت اچھا مگر ان میں سے جو لوگ ظالم ہو جائیں گے ان
کو امام نہیں بنایا جائے گا۔
اس آیت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے انہیں امام بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ حضرت
ابراہیم علیہ السلام فوراً اور جائز طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ جو کام میرے سپرد ہونے والا ہے وہ ایک نسل
میں پورا نہیں ہو سکتا اور ضرورت ہے کہ میرے بعد بھی کچھ اور وجود ہوں جو اس کام کو چلائیں ۔
اور اللہ تعالیٰ سے اپنی ذریت کے امامت بنانے کی درخواست کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
ہاں ان سے بھی میں وعدہ کرتا ہوں مگر ظالموں کو میرا عہد نہیں پہنچے گا۔
اس آیت میں بھی وعدہ اولاد سے ہے گو ظالم اولاد سے نہیں لیکن کون کہہ سکتا ہے کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں یا تو امام تھے یا ظالم تھے ان دونوں کے سوا بھی اور اولاد
تھی ۔ پھر ان سے امامت کا وعدہ کس طرح پورا ہوا ؟ اسی طرح کہ بعض کو امامت ملی اور بعض کو ان
کے ذریعہ سے امامت سے فائدہ پہنچا ۔ یہ بھی آیت استخلاف کے اس اعتراض کا جواب ہے کہ
وعدہ تو سب سے تھا پھر خلافت شخصی کس طرح ہوسکتی ہے۔
مگر میں اس وقت آیت کے ایک دوسرے پہلو کی طرف اشارہ کر رہا ہوں اور وہ یہ ہے کہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام م سے سے ا اولاد کے متعلق امامت کا وعدہ وعدہ تھا تھا وہ وہ وعدہ وعدہ کی کس طرح پورا ہوا ؟ آ آپ
کے بعد آپ کی اولاد میں سے چار نبی ہوئے (1) حضرت اسماعیل (۲) حضرت اسحاق
(۳) حضرت یعقوب (۴) حضرت یوسف ۔ ان چاروں انبیاء خلفاء نے حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے مشن کو تکمیل تک پہنچایا۔
قرآن کریم میں دوسری جگہ ان چاروں کی طرف اشارہ بھی کیا ہے ۔ فرماتا ہے ۔
وَإِذْ قَالَ إِبْرَهِمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى ، قَالَ أَوَ لَمْ تُؤْمِنُ ، قَالَ
بلى ولكن لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
ثُمَّ اجْعَلْ عَلى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْء ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سُحْيًّا
وَاعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمُ ٥٠
یعنی اس واقعہ کو بھی یاد کرو جب ابراہیم نے کہا تھا کہ اے میرے رب ! مجھے بتا کہ تو مر دے
کس طرح زندہ کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تو ایمان نہیں لا چکا ۔ حضرت ابراہیم نے کہا۔
کیوں نہیں ایمان تو مجھے حاصل ہو چکا ہے لیکن صرف اطمینانِ قلب کی خاطر میں نے یہ سوال کیا
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تو چار پرندے لے اور ان کو اپنے ساتھ سدھالے پھر ہر ایک پہاڑ پر
اُن میں سے ایک ایک حصہ رکھ دے، پھر انہیں بلا ۔ وہ تیری طرف تیزی کے ساتھ چلے آئیں گے
اور جان لے کہ اللہ تعالیٰ بڑا غالب اور حکمت والا ہے۔
یہ واقعہ اگر ظاہری ہوتا تو اس پر بہت سے اعتراض پڑتے ہیں ۔ اوّل یہ کہ احیائے موتی کے
ساتھ پرندوں کے سدھانے کا کیا تعلق (۲) چار پرندے لینے کے کیا معنی؟ کیا ایک سے یہ غرض
پوری نہ ہوتی تھی ؟ (۳) پہاڑوں پر رکھنے کا کیا فائدہ؟ کیا کسی اور جگہ رکھنے سے کام نہ چلتا تھا۔
پس حقیقت یہ ہے کہ یہ ظاہری کلام نہیں بلکہ باطن رکھنے والا کلام ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے دعا کی کہ الہی ! جو احیائے موتی کا کام تو نے میرے سپرد کیا ہے اسے پورا کر کے دکھا اور مجھے
بتا کہ یہ قومی زندگی کس طرح پیدا ہو گی جبکہ میں بڑھا ہوں اور کام بہت اہم ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ جب ہم نے وعدہ کیا ہے تو یہ ہو کر رہے گا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہو کر تو
ضرور رہے گا مگر میں اپنے اطمینان کیلئے پوچھتا ہوں کہ یہ مخالف حالات کیونکر بدلیں گے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے چار پرندے لے کر سیدھا اور ہر ایک کو پہاڑ پر رکھ دے۔ پھر بلاؤ اور دیکھو کہ وہ کس
طرح تیری طرف دوڑتے آتے ہیں ۔ یعنی اپنی اولاد میں سے چار کی تربیت کرو۔ وہ تمہاری
آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس احیاء کے کام کی تکمیل کریں گے۔ یہ چار جیسا کہ میں بتا چکا ہوں
حضرت اسماعیل ، حضرت اسحاق ، حضرت یعقوب اور حضرت یوسف ہیں۔ ان میں سے دو کی
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے براہ راست تربیت کی اور دو کی بالواسطہ۔ پہاڑ پر رکھنے کے معنی بھی
یہی ہیں کہ ان کی اعلیٰ تربیت کر کیونکہ وہ بہت بڑے درجہ کے ہوں گے گویا پہاڑ پر رکھنے کے معنی
ان کے رفیع الدرجات ہونے کی طرف اشارہ ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ بلندیوں کی چوٹیوں تک
جا پہنچیں گے ۔
غرض اس طرح احیاء قومی کا وہ نقشہ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قریب زمانہ میں ظاہر

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہونا تھا انہیں بتا دیا گیا ۔ اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھی
مثیل ہیں جیسا کہ درود پڑھنے والے مسلمان جانتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا
سکھائی ہے کہ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔ لیکن جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام سے افضل ہیں تو یقیناً کسی خاص خصوصیت کی
طرف ہی اس درود میں اشارہ ہو سکتا ہے اور وہ خصوصیت ان کی اولاد میں امامت و نبوت
کی ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ جَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَبَ
وَآتَيْنَهُ أَجْرَةَ في الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ ال يعني
ہم نے اس کی ذریت کے ساتھ نبوت اور کتاب کو مخصوص کر دیا اور ہم نے اس کو اس دنیا میں بھی
اجر بخشا اور آخرت میں بھی وہ نیک بندوں میں شامل کیا جائے گا۔ پس وہ فضیلت جو حضرت
ابراہیم علیہ السلام کو ملی وہ نبوت ہی تھی جس کے بعد متواتر ان کی اولاد کو نبوت خلافت حاصل ہوئی
جس نے ان کے گھر کو شرف سے بھر دیا۔ چنانچہ ایک دفعہ کسی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
پوچھا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! سب سے زیادہ معز ز کون ہے تو آپ نے فرمایا جو شخص سب سے زیادہ
تقویٰ رکھتا ہے۔ اس نے کہا یا رَسُولَ اللهِ ! میرا یہ سوال نہیں ۔ آپ نے فرمایا تو پھر یوسف بڑا
معزز ہے جو خود بھی نبی تھا اور نبی کا بیٹا بھی تھا۔ پھر اُس کا دادا بھی نبی تھا اور اُس کا پڑدادا ابراہیم
بھی نبی تھا ۔ پس جب ہم كَمَا صَلَّيْتَ يا كَمَا بَارَکتَ کہتے ہیں تو ہم دعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہی فضیلت دے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حاصل
تھی ۔ ذاتی طور پر بھی اور اولاد کی طرف سے بھی ۔ یعنی آپ ابوالانبیاء ہو جائیں اور آپ کی
اولا د روحانی میں بھی نبوت مخصوص ہو جائے ۔ سو اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو سنا اور جس طرح حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے معاً بعد چار رسول ہوئے تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاً بعد چار
خلیفے ہوئے جنہوں نے آپ کے دین کی تمکین کی اور جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل
میں ڈور زمانہ میں پھر نبی پیدا ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعید زمانہ بعد بھی انبیاء کی
بعثت کی خبر دی گئی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس امر میں بھی فضیلت دی گئی ہے۔ یعنی
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تو دو خلفاء کی تربیت بلا واسطہ کی تھی اور دو کی بالواسطہ ۔ مگر

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاروں اماموں کی تربیت خود فرمائی اگر یہ مشابہت نہ ہوتی تو
پھر كَمَا صَلَّيْتَ اور كَمَا بَارَكْتَ کے معنی ہی کیا ہوتے ۔ پھر تو یہ تسلیم کرنا پڑتا کہ شاید
حضرت ابراہیم علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا درجہ رکھتے ہیں ۔ پس ابراہیمی وعدہ
اور در و دمل کر صاف بتاتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ایسا ہی ہونے والا تھا اور
آپ کے بعد بھی آپ کے دین کی تمکین کیلئے خلفاء آنے والے تھے۔
اگر کہو کہ وہ خلفاء تو نبی تھے یہ تو نبی نہ تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
سے اولاد کے امام ہونے کے در حقیقت دو وعدے تھے ایک تو قریب عہد میں اور ایک بعید عہد
میں جس میں موسی" اور عیسی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود شامل تھے ۔ اللہ تعالیٰ کی
حکمت نے تقاضا کیا کہ قریب عہد کے امام خلیفہ امام ہوں اور بعید کا خلیفہ نبی خلیفہ ہو۔ چنانچہ
خلفائے راشدین عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ کے ماتحت انبیاء سے شدید مشابہت
رکھتے تھے مگر نبی نہ تھے اور آخری خلیفہ ایک پہلو سے امتی اور ایک پہلو سے نبی ہوا تا کہ مشابہت
میں نقص نہ رہ جائے ۔
اب دیکھو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت میں ان خلفاء نے ان چار انبیاء سے
زیادہ تمکین دین کی ہے اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا ایک زبر دست ثبوت
ہے۔
دو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تحریر بھی اس اُلجھن کو دور کر دیتی ہے ۔ آپ
الوصیہ“ میں تحریر فرماتے ہیں :۔
دو
تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابوبکر صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی
قدرت کا نمونہ دکھایا اور اسلام کو نابود ہوتے ہوتے تھام لیا اور اس وعدہ کو پورا کیا جو فرمایا
تھا وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ
خَوْفِهِمْ آمَنَّا ایسا ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ہوا ۔ ۳
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس آیت میں حضرت موسیٰ کے
نبی جانشین سے حضرت ابو بکر کی مشابہت کو تسلیم کیا ہے ۔
ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث بھی اس پر روشنی ڈالتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں ۔
۔
لَوْ كَانَ نَبِيٌّ بَعْدِى لَكَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابُ ۵۴۔ یعنی اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
عمر بن الخطاب ہوتا ۔ اس کے یہی معنی ہیں کہ عمر میرے بعد امام ہونے والے ہیں۔ اگر میرے
معاً بعد نبوت کا اجراء اللہ تعالیٰ نے کرنا ہوتا تو عمر بھی نبی ہوتے مگر اب وہ امام تو ہونگے مگر نبی نہ
ہونگے ۔
ایک دوسری حدیث بھی اس پر روشنی ڈالتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ
جنگ پر گئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے قائم مقام بنا گئے ۔ پیچھے صرف منافق ہی منافق
رہ گئے تھے ۔ اس وجہ سے وہ گھبرا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ
مجھے بھی لے چلیں ۔ آپ نے تسلی دی اور فرمایا ۔ اَلا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ
مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ نَبِيٌّ بَعْدِي ۱۵ یعنی (۱) اے علی ! تمہیں مجھ سے ہارون اور موسی
کی نسبت حاصل ہے۔ ایک دن ہارون کی طرح تم بھی میرے خلیفہ ہو گے (۲) لیکن باوجود اس
نسبت کے تم نبی نہ ہو گے۔
اس میں ایک ہی وقت میں نبی سے مشابہت بھی دے دی اور نبوت سے خالی بھی بتا دیا۔
پس جس طرح علی ہارون کے مشابہ ہو سکتے ہیں چاروں ہیں چاروں خلفاء چار دوسرے نبیوں کے بھی مشابہ ہو
سکتے ہیں ۔
اس حدیث سے علاوہ اس کے کہ یہ ثبوت ملتا ہے کہ خلفاء نبیوں کے مشابہ قرار دیئے جا سکتے
ہیں حضرت علیؓ کے زمانہ کے فتنہ پر بھی روشنی پڑتی ہے اور اس میں یہ پیشگوئی نظر آتی ہے کہ جس
طرح حضرت ہارون کے زمانہ میں فساد ہو ۱۴ حضرت علیؓ کے زمانہ میں بھی فساد ہوگا اور لوگ
حضرت علی پر الزام لگا ئیں گے لیکن وہ ال وہ الزام اُسی طرح غلط ہو ۔ رح غلط ہونگے جس طرح ہارون پر یہ اعتراض
غلط ہے کہ انہوں نے شرک کیا۔ بہر حال حضرت علیؓ کا طریق حضرت ہارون کے مشابہ ہوگا کہ
تفرقہ کے ڈر سے کسی قدر نرمی کریں گے ( جیسا کہ صفین کے موقع پر تحکیم کو تسلیم کر کے انہوں
نے کیا )
صلى الله
خلافت کے بارہ میں رسول کریم ﷺ کا ایک ارشاد اس کے بعد میں
حدیثوں میں
سے صرف ایک حدیث بطور مثال خلافت کے بارہ میں پیش کر دیتا ہوں کیونکہ اس سے زیادہ کی
گنجائش نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ما مِنْ نَّبِيِّ إِلَّا تَبِعَتُهُ خِلافَةٌ ٥٢ یعنی
کوئی نبی نہیں کہ اس کے بعد خلافت نہ ہوئی ہو۔ اس عام فیصلہ کے بعد خلافت کا انکار در حقیقت

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کا انکار ہے کیونکہ یہ
ایک قاعدہ کلیہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا۔
اب میں ایک
خلفاء کے حقوق کے بارہ میں ایک بہت بڑا اعتراض اعتراض جو بہت مشہور
رض۔
خلیفہ حضرت ابو بکر خود
اور جو خلفاء کے حقوق کے بارہ میں ہے اس کا جواب دیتا ہوں ۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ جیسا کہ آیت
استخلاف سے ثابت ہے اور جیسا کہ آیت وَ أُولِی الْأَمْرِ مِنْكُمْ سے ثابت ہے اور جیسا کہ آیت
و شَاوِرُهُمْ في الأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّل على الله سے ثابت ہے خلفاء پر گو
اہم امور میں مشورہ لینے کی پابندی ہے لیکن اُس پر عمل کرنے کی پابندی نہیں ۔ اس پر بعض لوگ
اعتراض کرتے ہیں کہ یہ اسلامی تعلیم کے خلاف ہے۔ سب سے پہلے خلیفہ
فرماتے ہیں کہ ان زغتُ فَقَوْمُونِی ۵۷ اگر میں کبھی دکھاؤں تو مجھے سیدھا کر دینا۔ معلوم ہوا
کہ وہ پبلک کو خلیفہ کو روکنے کا اختیار دیتے ہیں ۔ غیر مبائعین ہمیشہ یہ اعتراض کیا کرتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ جب حضرت ابو بکر نے یہ کہہ دیا تھا کہ اگر میں ٹیڑھا ہو جاؤں تو مجھے سیدھا کر دینا تو یہ
اس بات کا ثبوت ہے کہ خلیفہ غلطی کر سکتا ہے اور پبلک کو حق ہے کہ جب بھی وہ اسے سیدھے راستہ
سے منحرف ہوتا دیکھے اُسے پکڑ کر سیدھا کر دے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت ابوبکر کا عمل اس
بات پر شاہد ہے کہ آپ نے اپنے اس قول کے کبھی بھی وہ معنے نہیں سمجھے جو معترضین لیتے ہیں ۔ اور
نہ مسلمان آپ کے اس قول کا کبھی یہ مفہوم لیتے تھے کہ جب وہ حضرت ابوبکر کی رائے کو اپنی رائے
کے خلاف دیکھیں تو سختی سے آپ کو سیدھا کر دیں ۔ جیش اسامہ کو رکوانے کے متعلق جب بڑے
بڑے صحابہ حضرت ابو بکر کے پاس آ آئے تو انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ ہماری یہ بات ماننی ۔ ات ماننی ہے تو مانو
ور نہ ہم تمہیں ابھی سیدھا کر دیں گے بلکہ آپ نے جب ان تمام لوگوں کے مشورہ کورڈ کر دیا اور
فرمایا کہ میں جیش اسامہ کو نہیں روک سکتا تو انہوں نے اپنی رائے واپس لے لی۔ اسی طرح جب
باغیوں سے جنگ کے بارہ میں صحابہؓ نے کسی نے کسی قدر نرمی کی درخواست کی تو آپ نے ان کی اس
درخواست کو بھی رد کر دیا اور فرمایا کہ میں تو ان کے ساتھ وہی سلوک کروں گا جو مرتدین کے
ساتھ کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر بھی صحابہؓ نے یہ نہیں کہا کہ اگر آپ ہماری بات نہیں مانتے تو ہم
آپ کو سیدھا کر کے چھوڑیں گے بلکہ انہوں نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور حضرت ابو بکر کے فیصلہ
کے سامنے انہوں نے اپنی گردنیں جھکا دیں ۔ اسی طرح جہاں بھی آپ کا لوگوں سے مقابلہ ہوا

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
آپ نے یہی کہا کہ میری بات صحیح ہے اور تمہاری غلط ۔ یہ کہیں نظر نہیں آتا کہ کبھی لوگوں نے آپ
کو سیدھا کیا ہو۔ یا آپ نے ہی لوگوں سے کہا ہو کہ اے مسلمانو ! میں کچھ ٹیڑھا سا ہو گیا ہوں مجھے
سیدھا کر دینا ۔ پس آپ کے قول کے وہی معنی لئے جا سکتے ہیں جو خدا اور رسول کے احکام کے
مطابق ہوں اور خود آپ کے فعل کے مطابق ہوں نہ کہ مخالف ۔
یا
کجی سے مراد صرف گفر بواح سے سویا درکھنا چاہئے کہ آپکی ٹیڑھا ہونے سے
مراد وہی کفر بواح ہے جس کا ذکر احادیث
میں آتا ہے اور آپ فرماتے ہیں کہ جب تک میں اسلام پر چلتا ہوں تم پر میری اطاعت فرض ہے
اور اگر میں اسلام کو ترک کر دوں یا مجھ سے کفر بواح صادر ہو تو پھر تم پر یہ فرض ہے کہ میرا مقابلہ
کر دور نہ یہ مراد نہیں کہ میرے روز مرہ کے فیصلوں پر تنقید کر کے جو تمہاری مرضی کے مطابق ہوں
ان پر عمل کرو اور دوسروں کو چھوڑ دو۔
کیا حضرت ابوبکر کفر بواح کر سکتے تھے؟ اگر کوئی کہے کہ کیا حضرت ابوبکر کفر بواح کر سکتے تھے؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ کیا حضرت ابو بکر اس قدر ٹیڑھا ہو سکتے تھے کہ انہیں سیدھا کرنے کی
مسلمانوں کو ضرورت پیش آئے ! ایسی صورت تو اُسی وقت پیش آ سکتی تھی جب صحابہ کہیں کہ
قرآن اور حدیث سے فلاں امر ثابت ہے اور حضرت ابو بکر کہیں کہ میں قرآن اور حدیث کی
بات نہیں مانتا ۔ پس کیا یہ ممکن تھا کہ حضرت ابو بکر کبھی قرآن اور حدیث کے خلاف ایسا قدم اٹھا
سکیں ؟ اور مسلمانوں کو انہیں لٹھ لیکر سیدھا کرنے کی ضرورت پیش آئے ۔ اگر اس قدر کجی بھی آپ
سے ممکن نہ تھی مگر آپ نے یہ فقرہ کہا تو کفر بواح بھی گو آپ سے ممکن نہ تھا مگر آپ نے یہ ظاہر
کرنے کیلئے کہ صداقت از لی سب چیزوں سے بڑی ہے یہ فقرہ کو یہ فقرہ کہہ دیا اس سے آپ کا یہ منشاء نہیں
تھا کہ نَعُوذُ بِاللہ آپ سے کفر بواح صادر ہو سکتا ہے بلکہ یہ منشاء تھا کہ میری حیثیت محض ایک
خلیفہ کی ہے اور میرا کام اپنے رسول اور مطاع کی تعلیم کو صیح رنگ میں دنیا میں قائم کرنا ہے۔ پس تم
اس صداقت از لی کو ہر چیز پر مقدم رکھو اور خواہ میں بھی اُس کے خلاف کہوں تم اصل تعلیم کو کبھی
ترک نہ کرو۔
قرآن کریم سے بعض مثالیں اب میں بتاتا ہوں کہ اس قسم کے الفاظ قرآن کریم
میں بھی موجود ہیں ۔ حضرت شعیب فرماتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۵
مَا يَكُونُ لَنَا أَن تَعُودَ فِيهَا إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّنَا - ١٨
خلافت راشده
جب کفار نے
حضرت شعیب علیہ السلام سے کہا کہ آؤ اور ہم میں مل جاؤ تو حضرت شعیب علیہ السلام نے یہ
جواب دیا کہ ہمارے لئے یہ بالکل ناممکن ہے کہ تمہارے مذہب میں شامل ہوں ہاں اگر خدا
چاہے تو ہو سکتا ہے ۔ اب کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ حضرت شعیب کو کا فرکر دینا اللہ تعالیٰ کیلئے ممکن تھا یا
شعیب کا کافر ہو جانا ممکن تھا ۔ یقیناً اُن کا کافر ہونا ناممکن تھا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نبی تھے ۔ مگر
انہوں نے یہ کہا اور اس لئے کہا تا اللہ تعالیٰ کا مقام اور اُس کی عظمت لوگوں پر ظاہر ہو کہ گو میرا کافر
ہونا ناممکن ہے مگر اس میں میرے نفس کی کوئی بڑائی نہیں بلکہ یہ مقام محض اللہ تعالیٰ کی مدد سے
حاصل ہوا ہے اگر وہ نہ ہو تو پھر یہ عصمت بھی نہ رہے ۔
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی کلمات نکلوائے ہیں
چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدَ فَأَنَا أَوَّلُ الْمُبِدِينَ ٨٩
یعنی اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ اگر خدا کا بیٹا ہو تو میں سب سے
پہلے اُس کی پرستش اور عبادت کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ اب اس آیت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ
کے لئے بیٹے کا امکان موجود ہے بلکہ اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ خدا کا بیٹا تو یقیناً کوئی نہیں لیکن
اگر ہوتا تو میرے جیسا مطیع و فرمانبردار بندہ اُس کی ضرور عبادت کرتا ۔
اسی طرح حضرت ابوبکر سے گوگفر بواح کا صدور بالکل ناممکن تھا مگر آپ نے صداقت
از لی کی اہمیت لوگوں کو ذہن نشین کرانے کیلئے فرمادیا کہ اگر میں بھی اس کے مقابلہ میں آ جاؤں تو
میری پروا نہ کرنا۔
ایسا ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک واقعہ ایرانی حضرت کا بھی ایک واقعہ ہے۔ آپ کے
زمانہ میں ایک شخص میاں نظام الدین نامی تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا کہ
مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں تو تمام ہندوستان میں ایک شور مچ گیا ، اُن دنوں حضرت خلیفہ اول
جموں سے چند دنوں کی رخصت لیکر لاہور آئے ہوئے تھے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی
وہیں جا پہنچے اور انہوں ۔ اور انہوں نے آپ کو مباحثہ کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ صرف حدیثوں سے اس مسئلہ پر
بحث ہونی چاہئے ۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے کہ حدیث حاکم نہیں بلکہ قرآن حاکم ہے۔ پس ہمیں
اس معاملہ کا قرآن کریم کی آیات سے فیصلہ کرنا چاہئے ۔ اس پر کئی دن بحث ہوتی رہی اور ایک

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
دوسرے کی طرف سے اشتہارات بھی نکلتے رہے ۔ میاں نظام الدین چونکہ مولوی محمد حسین بٹالوی
کے بھی دوست تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی گہرا تعلق رکھتے تھے اس لئے انہوں
نے فیصلہ کیا کہ اس جھگڑے کو نپٹانا چاہئے ۔ انہوں نے اپنے دل میں سمجھا کہ مرزا صاحب نیک
آدمی ہیں وہ قرآن کریم کے خلاف تو کوئی بات نہیں کہہ سکتے ۔ ضرور انہوں نے کوئی ایسی بات کہی
ہوگی جسے مولوی محمد حسین بٹالوی سمجھے نہیں اور جوش میں آ کر مخالفت پر آمادہ ہو گئے ہیں ورنہ یہ ہو
کس طرح سکتا ہے کہ قرآن سے حیات مسیح ثابت ہو اور مرزا صاحب جیسا نیک اور متقی آدمی
قرآن کے خلاف یہ دعویٰ کر دے کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے ہیں۔ چنانچہ وہ بڑے جوش سے
قادیان آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہنے لگے کہ میں نے سنا ہے آپ کہتے ہیں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ۔ آپ نے فرمایا ہاں میرا یہی دعوئی ہے ۔ وہ کہنے لگے کہ
اگر قرآن سے یہ ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں تو کیا آپ اپنا یہ عقیدہ ترک
کر دیں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کیوں نہیں ۔ اگر قرآن سے حیات مسیح ثابت
ہو جائے تو میں انہیں زندہ ماننے لگ جاؤں گا۔ اس پر وہ بڑے خوش ہوئے اور کہنے لگے میں
پہلے ہی کہتا تھا کہ مرزا صاحب بڑے نیک آدمی ہیں وہ قرآن کے خلاف عمداً کوئی بات نہیں کہہ
سکتے ۔ انہیں ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے اور اگر اُسے رفع کر دیا جائے تو اُن سے حیات مسیح کا منوا
لینا کوئی بڑی بات نہیں ۔ چنانچہ کہنے لگے اچھا اگر میں ایسی سو آیتیں نکال کر لے آؤں جن سے
حیات مسیح ثابت ہوتی ہو تو کیا آپ مان لیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمانے لگے سو
چھوڑ آپ ایک آیت ہی ایسی لے آئیں تو میرے لئے وہی کافی ہے۔ کہنے لگے اچھا سو نہ سہی
پچاس تو ضرور لے آؤں گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا میں تو کہہ چکا ہوں کہ میرے
لئے ایک آیت بھی کافی ہے سو یا پچاس کا سوال ہی نہیں ۔ وہ کہنے لگے اچھا یہ بات ہے تو دس
آیتیں تو میں ایسی ضرور نکال کر لے آؤں گا جن سے مسیح کی حیات ثابت ہوتی ہو۔ چنانچہ وہ
سیدھے لاہور پہنچے اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی سے جا کر ملے ۔ اس دوران میں چونکہ
حضرت خلیفہ اول اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی بحث نے بہت طول پکڑ لیا تھا اس لئے
تنگ آ کر حضرت خلیفہ اول نے اتنا مان لیا کہ قرآن کے علاوہ بخاری سے بھی تائیدی رنگ میں
حدیثیں پیش کی جاسکتی ہیں ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اپنی اس فتح پر بڑے خوش تھے اور وہ
مسجد میں بیٹھے بڑے زور شور سے لافیں مار رہے تھے کہ میں نے نورالدین کو ایسا رگیدا اور ایسی

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
پٹنیاں دیں کہ آخر اسے ماننا پڑا کہ قرآن کے علاوہ حدیثیں بھی پیش کی جاسکتی ہیں ۔ اتفاق ایسا
ہوا کہ ادھر وہ ڈینگیں مار رہے تھے اور اُدھر میاں نظام الدین صاحب اُن کے سر پر جا پہنچے اور
کہنے لگے بس اس بحث مباحثہ کو ایک طرف رکھیں میں قادیان گیا تھا اور میں حضرت مرزا صاحب
کو منوا آیا ہوں کہ اگر میں قرآن سے دس آیتیں ایسی نکال کر لے آؤں جن سے حیات مسیح ثابت
ہوتی ہو تو وہ اپنے عقیدہ کو ترک کر دیں گے اس لئے آپ جلدی کریں اور مجھے قرآن سے ایسی
دس آیات نکال کر دے دیں ۔ میں ابھی اس جھگڑے کا فیصلہ کئے دیتا ہوں اور خود مرزا صاحب
کی زبان سے یہ اقرار کر والیتا ہوں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں ۔ مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی جو بڑے فخر سے کہہ رہے تھے کہ میں نے نورالدین کو ایسا رگیدا کہ وہ میرے مقابلہ
میں شکست کھانے پر مجبور ہو گیا انہوں نے جب میاں نظام الدین صاحب کی یہ بات سنی تو اُن
کے تن بدن میں آگ لگ گئی اور وہ بڑے غصہ سے کہنے لگے تجھے کس جاہل نے کہا تھا کہ تو
مرزا صاحب کے پاس جائے ۔ میں دو مہینے جھگڑ جھگڑ کر نورالدین کو حدیث کی طرف لایا تھا تو پھر
بحث کو قرآن کی طرف لے گیا ۔ وہ آدمی تھے نیک ، انہوں نے جب یہ سنا تو وہ حیرت و استعجاب
سے تھوڑی دیر تو بالکل خاموش کھڑے رہے اور پھر مولوی صاحب سے مخاطب ہو کر کہنے لگے اچھا
مولوی صاحب اگر قرآن میں حیات مسیح کا کوئی ثبوت نہیں تو پھر جدھر قرآن ہے اُدھر ہی میں
ہوں اور یہ کہہ کر وہاں سے چلے آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل
ہو گئے ۔
اب دیکھ لو با وجود اس بات کے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اس
حقیقت کو کھولا تھا کہ حضرت مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں اور باوجود اس کے کہ آپ نے
قرآن واحادیث سے اس م اس مسئلے کو مدلل طور پر ثابت کر دیا تھا آپ نے فرمایا کہ اگر ایک آیت بھی
اس کے خلاف لے آؤ تو میں اپنا عقیدہ ترک کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ اب کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ
اس کے یہ معنی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نَعُوذُ بِاللہ اس کے متعلق کامل
یقین حاصل نہیں تھا اور آپ کا خیال تھا کہ شاید اس کے خلاف بھی کوئی آیت ہو۔ اگر کوئی ایسا کہے
تو وہ اول درجے کا جاہل ہوگا کیونکہ آپ نے جب یہ کہا کہ اگر ایک آیت بھی میرے پاس ایسی
نکال کر لے آئیں جس سے حیات مسیح ثابت ہوتی ہو تو میں اپنے عقیدہ کو ترک کر دوں گا تو یہ
قرآن مجید کی عظمت اور اُس کی بزرگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا اور آپ کا مقصد یہ تھا کہ قرآن

انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
کے ایک لفظ کے خلاف بھی اگر میرا عقیدہ ہو تو میں ترک کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ یہ مقصد نہیں تھا
کہ واقع میں آپ کا کوئی عقیدہ خلاف قرآن ہے۔ اسی طرح حضرت ابو بکر کے اس قول
کے یہ معنی نہیں ہیں کہ آپ سے گفر بواح صادر ہو سکتا تھا بلکہ یہ معنی ہیں۔ یہ معنی ہیں کہ صداقت ہر حالت
میں قابل اتباع ہوتی ہے اور اُس کیلئے زید یا بکر کا کوئی سوال نہیں ہوتا اگر میں بھی کسی ایسے
امر کا ارتکاب کروں تو تم میری اطاعت سے انکار کر دو۔ یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ کبھی خدا
اور رسول کے حکم کے خلاف بھی کسی فعل کا ارتکاب کر سکتے تھے اور نہ
أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُم اور آیت استخلاف کی
موجودگی میں یہ معنی ہو سکتے ہیں ۔
آیت استخلاف اور خلافت ثانیہ
آب میں مختصراً آیت استخلاف کے ماتحت احمد یہ خلافت کے ذکر کو چھوڑ کر صرف اپنی خلافت کو لیتا
ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے وعد الله الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْاہم میں یہ بتایا ہے کہ جب تک
قوم کی اکثریت میں ایمان اور عملِ صالح رہتا ہے اُن میں خلافت کا نظام بھی موجود رہتا ہے۔
پس دیکھنا یہ چاہئے کہ (۱) کیا جماعت اب تک ایمان اور عمل صالح رکھتی ہے یعنی کیا ہماری
جماعت کی شہرت نیک ہے اور کیا ہماری جماعت کے افراد کی اکثریت عملِ صالح رکھتی ہے؟ اس
کیلئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ۔ یہ بات ہر شخص پر ظاہر ہے کہ جماعت کی شہرت نیک ہے اور
جماعت کی اکثریت عمل صالح پر قائم ہے۔ پس جب ایمان اور عمل صالح کی یہ حالت ہے تو
خلافت کا وعدہ ضرور پورا ہونا چاہئے کیونکہ وعد اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وَعَمِلُوا الصلحت کے الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں سے اس بات کا وعدہ کیا ہے اور
وعدہ ضرور پورا ہوا کرتا ہے ۔ (۲) دوسری بات اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمائی ہے کہ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ من قبلهم یعنی جس طرح پہلے خلفاء ہوئے اسی طرح اُمتِ محمد یہ
میں خلفاء ہونگے ۔ مطلب یہ کہ جس طرح پہلے خلفاء الہی طاقت سے بنے اور کوئی اُن کی خلافت کا
مقابلہ نہ کر سکا اسی طرح اب ہوگا ۔ سو میری خلافت کے ذریعہ یہ علامت بھی پوری ہوئی ۔ حضرت
خلیفہ اول کی خلافت کے وقت صرف بیرونی اعداء کا خوف تھا۔ مگر میری خلافت کے وقت

·

آج 10 میں سے 10 باقی