خلافت راشدہ
انوارالعلوم (جلد 15), حصہ 11
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
بات نہیں ۔ جب نبوت کا سوال آئے گا تو ہم کہیں گے کہ ابو بکر نبی نہیں، عمر نبی نہیں ، عثمان نبی نہیں ،
علی نبی نہیں مگر جب تمکین دین کا سوال آئے گا تو ہم کہیں گے کہ اس حصہ میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے تابع خلفاء یقیناً پہلے انبیاء سے بڑھ کر ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے انبیاء چونکہ کامل شریعت لے
کر نہ آئے تھے اس لئے اُن کے بعد یا نبی مبعوث ہوئے یا ملوک پیدا ہوئے۔ چنانچہ جب اصلاح خلق
کیلئے الہام کی ضرورت ہوتی تو نبی کھڑا کر دیا جاتا مگر اُسے نبوت کا مقام براہِ راست حاصل ہوتا
اور جب نظام میں خلل واقع ہوتا تو کسی کو بادشاہ بنا دیا جاتا اور چونکہ لوگوں کو ابھی اس قدر ذہنی
ارتقاء حاصل نہیں ہوا تھا کہ وہ اپنی اصلاح کے لئے آپ جد و جہد کر سکتے اس لئے نہ صرف انبیاء کو
اللہ تعالی براہ راست مقام نبوت عطا فرما تا بلکہ ملوک بھی خدا کی طرف سے ہی مقرر کئے جاتے
تھے۔ جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ ان الله قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتٌ مِّلِكًا ۲۴
طالوت کو تمہارے لئے خدا نے بادشاہ بنا کر بھیجا ہے ۔ گویا ابھی لوگ اس قابل نہیں ہوئے تھے کہ
خود اپنے بادشاہ کا بھی انتخاب کر سکیں اور نہ شریعت اتنی کامل تھی کہ اُس کے فیضان کی وجہ سے کسی کو
مقام نبوت حاصل ہو سکتا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ایک کامل تعلیم لے کر آئے تھے اس
لئے دونوں قسم کے خلفاء میں فرق ہو گیا۔ پہلے انبیاء کے خلیفے تو نبی ہی ہوتے تھے گو انہیں نبوت
مستقل اور براہِ راست حاصل ہوتی تھی اور اگر انتظامی امور چلانے کیلئے ملوک مقرر ہوتے تو وہ
انتخابی نہ ہوتے بلکہ یا تو ورثہ کے طور پر ملوکیت کو حاصل کرتے یا نبی انہیں اللہ تعالیٰ کے حکم کے
ما تحت بطور بادشاہ مقرر کر دیتے ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم چونکہ زیادہ اعلیٰ درجہ کی تھی
اس لئے آپ کے بعد خلفاء انبیاء کی ضرورت نہ رہی اس کے ساتھ ہی ملوکیت کی ادنی صورت کو
اُڑادیا گیا اور اُس کی ایک کامل صورت آپ کو دی گئی اور یہ ظاہر ہے کہ اسلامی خلافت کے ذریعہ
سے جس طرح قوم کے ساتھ وعدہ پورا ہوتا ہے کہ اُس میں انتخاب کا عنصر رکھا گیا ہے اور قومی حقوق
کو محفوظ کیا گیا ہے وہ پہلے بادشاہوں کی صورت میں نہ تھا اور زیادہ کامل صورت کا پیدا ہو جانا
کے خلاف نہیں ہوتا۔ جیسے اگر کسی کے ساتھ پانچ روپے کا وعدہ کیا جائے اور اُسے دس
روپے دے دیئے جائیں تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ وعدہ کی خلاف ورزی ہوئی ۔ پس اس کے صرف
یہ معنی ہیں کہ جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلوں سے افضل تھے آپ کی خلافت بھی پہلے
انبیاء کی خلافت سے
وعده
سے افضل تھی ۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ اء بني إِسْرَائِيلَ دوسرا جواب جواب یہ ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔
سے مراد روحانی خلفاء ہی ہیں عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ
بنی اِسْرَائِيلَ ۲۵ یعنی میری اُمت کے علماء انبیاء بنی اسرائیل کی طرح ہیں ۔ اس کے یہ معنی
نہیں کہ اُمتِ محمدیہ کا جو بھی عالم ہے وہ انبیاء بنی اسرائیل کی طرح ہے کیونکہ علماء کہلانے والے
ایسے ایسے لوگ بھی ہیں جن کی دینی اور اخلاقی حالت کو دیکھ کر رونا آتا ہے ۔ میری عمر کوئی دس
گیارہ برس کی ہوگی کہ نانا جان مرحوم کے ساتھ بعض چیزیں خرید نے کیلئے میں امرتسر گیا۔ رام
باغ میں میں نے دیکھا کہ ایک مولوی صاحب ہاتھ میں عصا اور تسبیح لئے اور ایک لمبا سا جبہ پہنے
جا رہے ہیں اور اُن کے پیچھے پیچھے ایک غریب شخص اُن کی منتیں کرتا جاتا ہے اور کہتا جاتا ہے کہ
مولوی صاحب مجھے خدا کیلئے روپے دے دیں ، مولوی صاحب مجھے خدا کیلئے روپے دے دیں۔
مولوی صاحب تھوڑی دیر چلنے کے بعد اس کی طرف مڑ کر دیکھتے اور کہتے جا خبیث دُور ہو۔ آخر
وہ بیچارہ تھک کر الگ ہو گیا۔ میں نے اس شخص سے پوچھا کہ کیا بات تھی ۔ وہ کہنے لگا میں نے
اپنی شادی کیلئے بڑی مشکلوں سے سو دوسو روپیہ جمع کیا تھا اور اس شخص کو مولوی اور دیندار سمجھ کر
اس کے پاس امانتاً رکھ دیا تھا مگر اب میں روپیہ مانگتا ہوں تو یہ دیتا نہیں اور کہتا ہے کہ میں تجھے
جانتا ہی نہیں کہ تو کون ہے اور تو نے کب میرے پاس روپیہ رکھا تھا ۔ اب بتاؤ ایسے علماء کا نُبِيَاءِ
بَنِي إِسْرَائِيلَ ہو سکتے ہیں ؟ اور کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث ان
جنگ اسلام علماء کے متعلق ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ان علماء سے مراد دراصل خلفاء ہیں جو علماء روحانی
ہوتے ہیں اور اس ارشاد نبوی سے اس طرح اشارہ کیا گیا ہے کہ پہلے نبیوں کے بعد جو کام بعض
دوسرے انبیاء سے لیا گیا تھا وہی کام میری اُمت میں اللہ تعالیٰ بعض علماء ربانی یعنی خلفائے راشدین
لے گا ۔ چنانچہ موسیٰ کے بعد جو کام یوشع سے لیا گیا وہ اللہ تعالیٰ ابو بکر سے ۔ ابو بکر سے لے گا اور جو کام
داؤد سے لیا گیا وہ اللہ تعالیٰ عمر سے لے گا اور جو کام بعض اور انبیاء مثلاً سلیمان وغیرہ سے لیا گیا
وہ اللہ تعالی عثمان اور علی سے لے گا ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں اس
امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے وہ مقام بخشا ہے کہ میری اُمت کے خلفاء وہی
کام کریں گے جو انبیاء سابقین نے کیا ۔ پس اس جگہ علماء سے مرا د رشوتیں کھانے والے علماء نہیں
بلکہ ابو بکر عالم ،عمر عالم ، عثمان عالم اور علی عالم مراد ہیں ۔ چنانچہ جب ادنی ضرورت تھی اللہ تعالیٰ
سے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
نے ان لوگوں کو پیدا کر دیا اور پھر زیادہ روشن صورت میں جب زمانہ کو ایک نبی کی ضرورت تھی
اللہ تعالیٰ نے اس وعدہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے پورا کر دیا۔ گو فرق
یہ ہے کہ پہلے انبیاء براہ راست مقام نبوت حاصل کرتے تھے مگر آپ کو نبوت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی غلامی کی وجہ سے ملی ۔
خلافت احمد یہ
تیسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اس آیت میں كما استَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ آیا
ہے۔ چلو ہم مان لیتے ہیں کہ پہلے خلفاء اس آیت کے ماتحت تھے کیونکہ اُن کے پاس نظام ملکی تھا
لیکن اس آیت سے وہ خلافت جو احمد یہ جماعت میں ہے کیونکر ثابت ہوگئی کیونکہ ان کے پاس تو
کوئی نظام ملکی نہیں ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ یہ کیا ہے کہ وہ امنوا اور وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ
کی مصداق جماعت کو خلیفہ بنائے گا اور خلیفہ کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے سے پہلے کا نائب
ہوتا ہے۔ پس وعدہ کی ادنی حد یہ ہے کہ ہر نبی کے بعد اُس کے نام کے نائب ہوں اور یہ ظاہر ہے کہ جس
رنگ کا نبی ہوا گر اسی رنگ میں اس کا نائب بھی ہو جائے تو وعدہ کی ادنی حد پوری ہو جاتی ہے اور
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد ملکی نظام نہ تھا اس لئے آپ کی امرِ نبوت
میں جو شخص نیابت کرے وہ اس وعدہ کو پورا کر دیتا ہے ۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو ملکی نظام عطا ہوتا تب تو اعتراض ہو سکتا تھا کہ آپ کے بعد کے خلفاء نے نیابت کس طرح کی
مگر نظام ملکی عطا نہ ہونے کی صورت میں یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ جس نبی کا کوئی خلیفہ ہو
اُسے وہی چیز ملے گی جو نبی کے پاس ہوگی اور جو اُس کے پاس ہی نہیں ہوگی وہ اُس کے خلیفہ کو کس
طرح مل جائے گی ۔
حضرت خلیفہ اول کے متعلق یہ بات : ا یہ بات بہت مشہور تھی اور آپ خود بھی فرمایا کرتے تھے کہ مجھے
جب بھی روپیہ کی ضرورت ہو اللہ تعالیٰ کہیں نہ کہیں سے روپیہ بھجوا دیتا ہے۔ ایک دفعہ کسی نے آپ
کے پاس بیس روپے بطور امانت رکھے جو کسی ضرورت پر آپ نے خرچ کر لئے چند دنوں کے
بعد وہ شخص آیا اور کہنے لگا کہ میری امانت مجھے دے دیجئے ۔ اُس وقت آپ کے پاس کوئی روپیہ
نہیں تھا مگر آپ نے اُسے فرمایا ذرا ٹھہر جائیں ابھی دیتا ہوں ۔ دس پندرہ منٹ ہی گزرے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ہونگے کہ باہر سے ایک مریض آیا اور اس نے فیس کے طور پر آپ کے سامنے کچھ روپے رکھ
دیئے ۔ حافظ روشن علی صاحب پاس بیٹھے ہوئے تھے انہیں حضرت خلیفہ اول فرمانے لگے کہ یہ
روپے گن کر اس شخص کو دے دیں۔ انہوں نے روپے گن کر دے دیئے اور رسید لے کر پھاڑ
دی۔ بعد میں ہم نے حافظ روشن علی صاحب سے پوچھا کہ کتنے روپے تھے انہوں نے بتایا کہ جتنے
روپے وہ مانگتا تھا بس اتنے ہی روپے تھے ۔ تو اللہ تعالیٰ عجیب در عجیب رنگ میں آپ کی مدد فرمایا
کرتا تھا اور بسا اوقات نشان کے طور پر آپ پر مال و دولت کے عطا یا ہو جایا کرتے تھے ۔ ہم تو
سمجھتے تھے کہ یہ سب دعا کی برکات ہیں مگر بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے تھے کہ آپ کو کیمیا کا نسخہ آتا
ہے۔ چنانچہ حضرت خلیفہ اول جب وفات پاگئے تو دہلی کے ایک حکیم صاحب میرے پاس پہنچے
اور کہنے لگے کہ میں آپ سے الگ ملاقات کرنا چاہتا ہوں ۔ چنانچہ میں نے انہیں موقع دے دیا۔
وہ پہلے تو مذہبی رنگ میں باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے آپ کے والد صاحب کو خدا تعالیٰ نے بڑا
درجہ بخشا ہے وہ خدا تعالیٰ کے مامور تھے اور جسے خدا تعالیٰ نے مأمور بنا دیا ہو اس کا بیٹا بھلا کہاں
بخیل ہو سکتا ہے مجھے آپ سے ایک کام ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اس معاملہ میں میری مدد
کریں اور بخل سے کام نہ لیں ۔ میں نے کہا فرمائیے کیا کام ہے ۔ وہ کہنے لگے مجھے کیمیا گری کا
بڑا شوق ہے اور میں نے اپنی تمام عمر اس میں برباد کر دی ہے ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت مولوی
صاحب کو کیمیا کا نسخہ آتا تھا اب چونکہ آپ اُن کی جگہ خلیفہ مقرر ہوئے ہیں اس لئے وہ آپ کو
ضرور کیمیا کا نسخہ بتا گئے ہونگے ۔ پس مہربانی کر کے وہ نسخہ مجھے بتا دیجیئے ۔ میں نے کہا مجھے تو کیمیا کا
کوئی نسخہ نہیں بتا گئے ۔ وہ کہنے لگے یہ ہو کس طرح سکتا ہے کہ آپ اُن کی جگہ خلیفہ ہوں اور وہ آپ
کو کیمیا کا نسخہ بھی نہ بتا گئے ہوں ۔ غرض میں انہیں جتنا یقین دلاؤں کہ مجھے کیمیا کا کوئی نسخہ نہیں ملا
اتنا ہی ان کے دل میں میرے بخل کے متعلق یقین بڑھتا چلا جائے میں انہیں بار بار کہوں کہ مجھے
ایسے کسی نسخہ کا علم نہیں اور وہ پھر میری خوشامد کرنے لگ جائیں اور نہایت لجاجت سے کہیں کہ
میری ساری عمر اس نسخہ کی تلاش میں گزرگئی ہے آپ تو بخل سے کام نہ لیں اور یہ نسخہ مجھے بتا دیں ۔
آخر جب میں اُن کے اصرار سے بہت ہی تنگ آ گیا تو میرے دل میں خدا تعالیٰ نے ایک نکتہ
ڈال دیا اور میں نے اُن سے کہا کہ گومیں مولوی صاحب کی جگہ خلیفہ بنا ہوں مگر آ پ جانتے ہیں
کہ حضرت مولوی صاحب کے مکان مجھے نہیں ملے ۔ وہ کہنے لگے مکان کس کو ملے ہیں ۔ میں نے
کہا اُن کے بیٹوں کو۔ پھر میں نے کہا اُن کا ایک بڑا بھاری کتب خانہ تھا مگر وہ بھی مجھے نہیں ملا۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
پس جب کہ مجھے نہ ان کے مکان ملے اور نہ اُن کا کتب خانہ ملا ہے تو وہ مجھے کیمیا کا نسخہ کس طرح بتا
سکتے تھے۔ اگر انہوں نے یہ نسخہ کسی کو بتایا ہو گا تو اپنے بیٹوں کو بتایا ہوگا ۔ آپ اُن کے پاس جائیں
اور کہیں کہ وہ نسخہ آپ کو بتا دیں ۔ چنان پ کو بتا دیں۔ چنانچہ وہ میرے پاس سے اُٹھ کر چلے گئے ۔ عبدالحی مرحوم ان
دنوں زندہ تھے وہ جاتے ہی اُن سے کہنے لگے کہ لایئے نسخہ۔ انہوں نے کہا نسخہ کیسا۔ کہنے لگے وہی
کیمیا کا نسخہ جو آپ کے والد صاحب جانتے تھے ۔ اب وہ حیران کہ میں اسے کیا کہوں ۔ آخر
انہوں نے بھی یہی جواب دیا کہ مجھے کسی نسخے کا علم نہیں ۔ اس پر وہ نا کام ہو کر میرے پاس آئے
اور کہنے لگے باپ والا نخل بیٹے میں بھی موجود ہے۔ میں نے کہا۔ یہ آپ جانیں کہ وہ بخیل ہیں یا
نہیں مگر میں اُن کے جس حصے کا خلیفہ ہوں وہی مجھے ملا ہے اور کچھ نہیں ملا۔
غرض جس رنگ کا کوئی شخص ہو اسی رنگ کا اُس کا جانشین ہوتا ہے ۔ چونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے سپر د ملکی نظام نہیں تھا اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپ کے خلفاء کے
پاس کوئی نظام ملکی کیوں نہیں ؟
آیت استخلاف میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام دوسرا جواب یہ ہے کہ اس آیت میں خلافت نظامی
کی نبوت اور خلافت دونوں شامل ہیں ہی کے بارہ میں یہ
نہیں آیا کہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم بلکہ اس آیت میں جس قدر وعدے ہیں
سب کے ساتھ ہی یہ الفاظ لگتے ہیں۔ مگر غیر مبائعین میں سے بھی جو لوگ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو نبی مانتے ہیں جیسے شیخ مصری وغیرہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کی نبوت کلی طور پر پہلے نبیوں
کی قسم کی نبوت نہیں بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود لکھا ہے یہ نبوت پہلی نبوتوں
سے ایک بڑا اختلاف رکھتی ہے اور وہ یہ کہ پہلے نبی مستقل نبی تھے اور آپ اُمتی نبی ہیں ۔ پس
جس طرح آپ کی نبوت کے پہلے نبیوں کی نبوت سے مختلف ہونے کے باوجود اس وعدہ کے پورا
ہونے میں کوئی فرق نہیں آیا کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ
من قبلهم اسی طرح خلافت کے مختلف ہونے کی وجہ سے بھی اس وعدہ کے پورا ہونے میں کوئی
فرق نہیں آ سکتا۔ اور اگر بعض باتوں میں پہلی خلافتوں سے اختلاف رکھنے کی وجہ سے یہ خلافت
اس آیت سے باہر نکل جاتی ہے تو مانا پڑیگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت بھی اس آیت
کے ماتحت نہیں آتی کیونکہ اگر ہماری خلافت ابوبکر اور عمر کی خلافت سے کچھ اختلاف رکھتی ہے تو
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت بھی پہلے نبیوں سے کچھ اختلاف رکھتی ہے۔ پس اگر ہماری
خلافت اس آیت کے ماتحت نہیں آتی تو ماننا پڑے گا کہ نَعُوذُ بِاللهِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی نبوت بھی اس آیت کے ماتحت نہیں آتی حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس
نبوت کو باوجود مختلف ہونے کے اسی آیت کے ماتحت قرار دیتے ہیں ۔ پس جس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت پہلی نبوتوں سے اختلاف رکھنے کے باوجود اس آیت کے وعدہ میں
شامل ہے اسی طرح یہ خلافت با وجود پہلی خلافتوں سے ایک اختلاف رکھنے کے اِس آیت کے
وعدہ میں شامل ہے ۔
حضرت مسیح ناصری کے خلفاء بھی تیسرا جواب یہ ہے کہ تین ناصری کے بعد
کے خلفاء بھی نظام ملکی سے کوئی تعلق نہ نظام ملکی سے کوئی تعلق نہ رکھتے تھے رکھتے تھے۔ اگر کوئی کہے کہ آپ کے بعد
کوئی خلیفہ ہوا ہی نہیں ۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود فرماتے
ہیں ۔ مَا كَانَتْ نُبُوَّةٌ قَطُّ إِلَّا تَبِعَتُهَا خِلَافَةٌ " کہ دنیا میں کوئی بھی ایسی نبوت نہیں گزری
جس کے پیچھے اُسی قسم کی خلافت قائم نہ ہوئی ہو۔ پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت ملی تھی تو
آپ کے بعد ویسی ہی خلافت کے قیام کو ماننا ہمارے لئے ضروری ہے بصورت دیگر معترضین کو
تسلیم کرنا پڑے گا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نبی نہیں تھے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
خلافت کو نبوت کے بعد لازمی قرار دیا ہے ۔
لوس
دوسرے مسیحی لوگ پطرس کو خلیفہ ما ۔ وخلیفہ مانتے چلے آئے ہیں ۔ پس جب کہ رسول کریم کریم ﷺ فرماتے
ہیں کہ آپ کے بعد ضرور خلافت ہوئی اور مسیحی خود اقرار کرتے ہیں کہ پطرس حضرت مسیح ناصری کا
خلیفہ تھا تو پھر یہ تیسرا گر وہ کہاں سے پیدا ہو گیا جو کہتا ہے کہ آپ کے بعد کوئی خلیفہ ہی نہیں ہوا
جنہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم دیا گیا تھا یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب انہوں نے بھی
فرما دیا کہ ہر نبی کے بعد خلافت قائم ہوئی ہے اور جب عیسائی جن کے گھر کا یہ معاملہ ہے وہ بھی
کہتے ہیں کہ حضرت مسیح کے بعد خلافت قائم ہوئی اور جب کہ تاریخ سے بھی یہی ثابت ہے تو پھر
اس سے انکار کرنا ، انکار کرنا محض ضد ہے ۔ ہے۔ اگر کہا جائے کہ بعض مسیحی انہیں خلیفہ تسلیم نہیں کرتے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ بعض مسلمان بھی خلفاء اربعہ کو خلیفہ تسلیم نہیں کرتے ، بعض کے رڈ کر دینے سے
مسئلہ تو رد نہیں ہو جاتا۔
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
تیسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیہ“ میں مسیحیوں کے بارہ میں ایسا
انتظام تسلیم کیا ہے ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں ۔
دو
رض
” جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور
میں آ جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ گیا اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ
جماعت نابود ہو جائے گی اور خود جماعت کے لوگ بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور ان
کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی راہیں اختیار کر لیتے ہیں ۔ تب
خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبردست قدرت ظاہر کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو
سنبھال لیتا ہے۔ پس وہ جو اخیر تک صبر کرتا ہے خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے جیسا
کہ حضرت ابو بکر صدیق کے وقت میں ہوا جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت
ایک بے وقت موت ؟ ت سمجھی گئی اور بہت سے۔ بادیه نشین نادان مرتد ا نادان مرتد ہو گئے اور صحابہ بھی
مارے غم کے دیوانہ کی طرح ہو گئے تب خدا تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق کو کھڑا
کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا ایسا ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں
ہوا ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا ۔ 1
گویا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے اسی طرح
حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہما السلام کے بعد بھی خلافت قائم ہوئی ۔ پس وہ شخص جو یہ کہتا ہے
کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد خلافت قائم نہیں ہوئی وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اس صریح ارشاد کے خلاف قدم اٹھاتا ہے اور ایک ایسی بات پیش کرتا ہے جس کی نہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے تائید ہوتی ہے نہ تاریخ سے تائید ہوتی ہے اور نہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی تائید کرتے ہیں ۔
-
چوتھا اعتراض یہ اگر
مخالفین کا ایک اور اعتراض اور اس کا جواب این است اریر کیے جائیں
آیت سے افراد
تو یہ اعتراض ہوتا ہے کہ وعدہ دو قسم کے وجودوں کے متعلق ہے ۔ ایک نبیوں کے متعلق اور ایک
بادشاہوں کے متعلق ۔ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جس قسم کے نبی آیا کرتے تھے
اُن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم کر دیا اور بادشاہت کو آپ نے پسند نہیں فرمایا بلکہ صاف
فرمادیا کہ میرے بعد کے خلفاء بادشاہ نہ ہونگے تو پھر کیوں نہ تسلیم کیا جائے کہ اس آیت میں وعدہ
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
قوم سے ہی ہے افراد سے نہیں ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلی قسم کی نبوت
بھی ختم ہوگئی اور پہلی قسم کی ملوکیت بھی ختم ہو گئی لیکن کسی خاص قسم کے ختم ہو جانے سے یہ مراد نہیں
ہوتی کہ اس کا قائم مقام جو اس سے اعلیٰ ہو وہ نہیں آ سکتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ سب
انبیاء ۔ ء سے نرالے تھے اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے بعد کا نظام بھی سب نظاموں سے نرالا ہو۔
اس کا نرالا ہونا اُسے مشابہت سے نکال نہیں دیتا بلکہ اس کے حسن اور خوبصورتی کو اور زیادہ بڑھا
دیتا ہے ۔ چنانچہ آپ چونکہ کامل نبی تھے اور دنیا میں کامل شریعت لائے تھے اس لئے ضروری تھا
کہ آپ کے بعد ایسے نبی ہوتے جو آپ سے فیضان حاصل کر کے مقام نبوت حاصل کرتے اسی
طرح آپ کا نظام چونکہ تمام نظاموں سے زیادہ زیادہ کامل تھا اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے بعد
ایسے خلفاء ہوتے جو پلک طور پر منتخب ہوتے ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ
نے نبوت بھی اور ملوکیت بھی ایک نئے رنگ میں ڈھال دی اور پہلی اور پہلی قسم کی نبوت اور پہلی ف قسم کی
ملوکیت کو ختم کر دیا۔
پہلے انبیاء کی خلافت خواہ خلافت نبوت یاد رکھنا چاہئے کہ خلافت نبوت پہلے
- نبی کی تائید کیلئے آتی ہے
ہو یا خلافت ملوکیت ۔ ناقص تھی اور خلافت ملوکیت مؤمنین کے
حقوق کی حفاظت اور اُن کی قوتوں کے نشو و نما کیلئے آتی ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے پہلے انبیاء کو جو خلفاء انبیاء ملے تو اُن کی خلافت ناقص تھی کیونکہ گو وہ ان کے کام کو
چلاتے تھے مگر نبوت براہ راست پاتے تھے ۔ پس اُن کی خلافت کامل خلافت نہ ہوتی تھی اور اگر
ان کی اقوام کو خلفاء ملو کی ملے تو اُن کی خلافت بھی ناقص خلافت ہوتی تھی کیونکہ وہ اختیارات براہِ
راست ورثہ سے پاتے تھے۔ اور اس کے نتیجہ میں اُن کی قوم کے قومی پورے طور پر نشو و نما نہ پاتے
تھے کیونکہ ان کے مقرر کرنے میں اُمت کا دخل نہ ہوتا تھا اُسی طرح جس طرح نبیوں کا اپنے تابع
نبیوں کی نبوت میں دخل نہ ہوتا تھا ۔ چنانچہ جہاں بھی باپ کے بعد بیٹا اور بیٹے کے بعد پوتا ورثہ
کے طور پر تخت حکومت سنبھالتے چلے جاتے ہیں وہاں اس بات کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی کہ
پبلک کے علمی معیار کو بلند کیا جائے اور اُس کے ذہنی قومی کو ایسا نشو و نما دیا جائے ائے کہ کہ وہ صحیح رنگ لک میں میں
حکام کا انتخاب کر سکے لیکن جہاں حکام کا انتخاب پلک کے ہاتھ میں ہو وہاں حکومت اس بات پر
مجبور ہوتی ہے کہ ہر فرد کو عالم بنائے ، ہر فرد کو سیاست دان بنائے اور ہر فرد کوملکی حالات سے باخبر
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
رکھے تا کہ انتخاب کے وقت اُن سے کوئی بیوقوفی سرزد نہ ہو جائے ۔ پس اسلام ہی وہ مذہب ہے
جس نے لوگوں کے علمی نشو و نما کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام کے انتخاب کا حکم دیا۔ پس رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء کی خلافت خواہ وہ خلافتِ نبوت ہو یا خلافت ملوکیت ناقص تھی لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ صحیح معنوں میں کامل نبی تھے اس لئے آپ کے بعد جو نبی آیا یا
آئیں گے وہ آپ کے تابع ہی نہ ہونگے بلکہ آپ کے فیض سے نبوت پانے والے ہونگے ۔ اسی
طرح چونکہ آپ کی قوم صحیح معنوں میں کامل اُمت تھی جیسا کہ فرمایا ۔ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
أخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۲۸ اس لئے ضروری تھا کہ اُن کے کام کو چلانے والے بھی اُسی رنگ
میں آئیں جس طرح اس اُمت میں نبی آنے تھے یعنی اُن کے انتخاب میں قوم کو دخل ہو۔ پس اللہ تعالیٰ
نے فیصلہ فرمایا کہ وہ ملوکی خلیفہ نہ ہوں جن کے انتخاب میں قوم کو دخل نہ ہوتا تھا بلکہ انتخابی خلیفہ
ہوں تا کہ اُمتِ محمدیہ کی پوری ترجمانی کرنے والے ہوں اور اُمت کی قوت کا صحیح نشو و نما ہو ۔
چنانچہ اس حکم کی وجہ سے ہر خلیفہ اس بات پر مجبور ہے کہ وہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ علم اور سمجھ کا
مادہ پیدا کرے تا کہ وہ اگلے انتخاب میں کوئی غلطی نہ کر جائیں ۔ پس یہ فرق اس وجہ سے ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سید الانبیاء ہیں اور آپ کی اُمت خَيْرُ الأمم ہے۔ جس طرح سید الانبیاء کے
تابع نبی آپ کے فیضان سے نبوت پاتے ہیں اسی طرح خَيْرُ الامم کے خلفاء قوم کی آواز سے
خلیفہ مقرر ہوتے ہیں ۔ پس یہ نظام اسلام کی برتری اور نبی اسلام اور امت اسلامیہ کے علو مرتبت
کی وجہ سے ہے اور اس سے خلافتِ فردی کو مٹایا نہیں گیا بلکہ خلافت شخصی کو زیادہ بہتر اور مکمل
صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ ان اصولی سوالوں کے بعد میں ایک دو ضمنی اعتراضوں کو لے لیتا
ہوں ۔
کیا خلافت موعودہ محض اُس خلیفہ کے (1) ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ خلافت موعودہ جس کا اس آیت میں متعلق ہے جو نبی کے معاً بعد آتا ہے؟ ذکر ہے محض اس خلیفہ کے متعلق ہے
صلى الله
علی نے خود چاروں
ہے جو نبی کے معاً بعد آتا ہے نہ کہ خلفاء کے ایک لمبے سلسلہ کے متعلق ۔ اس کا جواب یہ ہے ۔
(1) رسول کریم
روں خلافتوں کو خلافت راشدہ قرار دیا ہے ۔ آپ
فرماتے ہیں ۔ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخِلَافَةُ
ثَلَاثُونَ سَنَةً ثُمَّ تَكُونُ مُلْکا - 19 یعنی حضرت سفینہ کہتے ہیں میں نے رسول کریم ﷺ کو
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
یہ فرماتے سنا کہ میرے بعد خلافت صرف تیس سال ہو گی اس کے بعد ملوکیت قائم ہو جائے گی ۔
اور چاروں خلفاء کی مدت صرف تمہیں سال ہی بنتی ہے ۔ پس جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خلافت کو چاروں خلفاء تک لمبا کرتے ہیں تو کسی دوسرے کا کیا حق ہے کہ اسے پہلے خلیفہ تک
محدود کر دے۔
صلى الله
بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خیال کو ”سر الخلافہ میں
بیان فرمایا ہے مگر یہ درست نہیں ۔ آپ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ شیعوں کے رڈ میں ہے ۔ وہ کہتے
ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے اصل جانشین حضرت علی تھے آپ اس کے جواب میں فرماتے ہیں کہ
خلافت کا وعدہ قرآن کریم کی آیت وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ میں ہے اور
اس میں جو شرائط پائی جاتی ہیں وہ بدرجۂ کمال حضرت ابوبکر میں پائی جاتی ہیں ۔ کے
پس آپ کا مطلب تو یہ ہے کہ قرآن کریم سے حضرت ابوک رت ابو بکر کی خلافت حضرت علی کی خلافت
سے زیادہ ثابت ہے نہ یہ کہ حضرت علی خلیفہ نہ تھے ۔ آپ نے اپنی کتب میں چار خلفاء کے الفاظ
بھی استعمال کئے ہیں اسے اور حضرت علی کی خلافت کا بھی ذکر فرمایا ہے آ کے اس کا مزید ثبوت یہ
ہے کہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نے شیعوں کے رد میں ایک مرحوم نے شیعوں کے رد میں ایک لیکچر دیا تھا جس میں انہوں نے
اسی آیت سے حضرت ابو بکرؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کو خلیفہ ثابت کیا ہے اور حضرت علیؓ کی
خلافت کو بھی مختلف مقامات میں تسلیم کیا ہے۔ آپ نے بعد میں اس لیکچر کو بعض زوائد کے ساتھ
کتابی صورت میں ” خلافت راشدہ کے نام سے چھپوا دیا تھا ۔ اس کتاب میں وہ لکھتے ہیں کہ میرا
یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنا اور بار بار پڑھوایا اور اس کے کچھ حصہ کا
ترجمہ اپنی کتاب حجۃ اللہ میں بھی کر دیا اور مختلف مقامات پر میرا یہ مضمون دوستوں کو اپنی طرف
سے بطور تحفہ بھجوایا۔
وو
پس معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اس عقیدہ میں حضرت مولوی
عبدالکریم صاحب سے متفق تھے جس کا انہوں نے خلافت راشدہ میں اظہار کیا ہے ۔
دوسرا جواب اس کا یہ ہے کہ پہلے خلیفہ کی خلافت ثابت ہو جائے تو دوسروں کی خود بخود
ثابت ہو۔ ہو جاتی ہے ۔ جیسے حضرت ابو بکر پہلے خلیفہ ہوئے اور پھر حضرت ابوک اور پھر حضرت ابو بکر نے حضرت عمر
کا انتخاب کیا اور مسلمانوں سے مشورہ کر کے انھیں خلیفہ مقرر کیا ۔ اسی طرح اس زمانہ میں
حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ تو میرا نام لے کر وصیت کی اور دوسری دفعہ بغیر نام کے وصیت کی
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت را شده
مگر بہر حال خلافت کے وجود کو آپ نے قائم کیا۔ آپ کی وصیت کے الفاظ یہ ہیں :۔
خاکسار بقائمی حواس لکھتا ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
میرا جانشین متقی ہو، ہر دلعزیز عالم باعمل ۔ حضرت صاحب کے پرانے اور نئے
احباب سے سلوک چشم پوشی و درگزر کو کام میں لاوے ۔ میں سب کا خیر خواہ تھا وہ بھی
خیر خواہ رہے قرآن وحدیث کا درس جاری رہے ۔
والسلام
نورالدین
۱۴ مارچ ۷۴
اسی طرح آپ ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خلیفہ مقرر کیا ہے اور
میرے بعد جو ہوگا اسے بھی خدا ہی خلیفہ مقرر کرے گا۔ چنانچہ آپ نے فرمایا:۔
دو
” خلافت کیسری کی دُکان کا سوڈا واٹر نہیں ۔ تم اس بکھیڑے سے کچھ فائدہ
نہیں اُٹھا سکتے ۔ نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا
ہے۔ میں جب مر جاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس کو خدا چاہے گا ے گا اور خدا اس کو آپ
کھڑا کر دے گا ۔۷۵
پس اگر پہلے خلفاء اس آیت کے ماتحت خلیفہ تھے تو ان کے فیصلے اسی کی تائید میں ہیں کہ ان
کے بعد بھی خلافت رہے گی اور اسی رنگ میں ہو گی جس رنگ میں ان کی اپنی خلافت تھی اور ان
کے فیصلے اس بارہ میں حجت ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارتضى لَهُمْ -
تیسرا جواب یہ ہے کہ جب موجبات موجود ہوں تو پھر ان کا طبعی نتیجہ کیوں نہ ہوگا یا تو یہ مانا
جائے گا کہ ضرورت خلافت بعد میں نہ رہی اور اُمت بھی مؤمنوں اور عمل صالح کرنے والوں کی
نہ رہی اور یا پھر خلافت کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا۔
کیا خلیفہ کا عزل جائز ہے؟ ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ جب خلیفہ انتخاب نے سے ہوتا ہے تو پھر امت کیلئے اس کا عزل بھی جائز
ہوا اس کا جواب یہ ہے کہ گو خلیفہ کا تقرر انتخاب کے ذریعہ سے ہوتا ہے لیکن آیت کی نص صریح
اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ امت کو اپنے فیصلہ کا اس امر میں ذریعہ بناتا ہے اور اس
کے دماغ کو خاص طور پر روشنی بخشتا ہے لیکن مقر ر اصل میں اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے
انوار العلوم جلد ۱۵
خلافت راشده
ليَسْتَخْلِفَتهُمْ کہ وہ خود ان کو خلیفہ بنائے گا ۔ پس گو خلفاء کا انتخاب مؤمنوں کے ذریعہ سے
ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کا الہام لوگوں کے دلوں کو اصل حقدار کی طرف متوجہ کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ
بتاتا ہے کہ ایسے خلفاء میں میں فلاں فلاں خاصیتیں پیدا کر دیتا ہوں اور یہ خلفاء ایک انعام الہی
ہوتے ہیں ۔ پس اس صورت میں اس اعتراض کی تفصیل یہ ہوئی کہ کیا اُمت کو حق نہیں کہ وہ اس
شخص کو جو کامل موحد ہے جس کے دین کو اللہ تعالیٰ نے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے خدا نے
تمام خطرات کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے اور جس کے ذریعہ سے وہ شرک کو مٹانا چاہتا ہے اور جس کے
ذریعہ سے وہ اسلام کو محفوظ کرنا چاہتا ہے معزول کر دے۔ ظاہر ہے کہ ایسے شخص کو امتِ اسلامیہ
معزول نہیں کر سکتی ۔ ایسے شخص کو تو شیطان کے چیلے ہی معزول کریں گے۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ اس جگہ وعدہ کا لفظ ہے اور وعدہ احسان پر دلالت کرتا ہے۔ پس اس
اعتراض کے معنی یہ ہوں گے کہ چونکہ انعام کا انتخاب اللہ تعالیٰ نے اُمت کے ہاتھ میں رکھا ہے
اسے کیوں حق نہیں کہ وہ اس انعام کو رد کر دے ۔ ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ استنباط بدترین استنباط
ہے۔ جو انعام منہ مانگے ملے اس کا رڈ کرنا تو انسان کو اور بھی مجرم بنا دیتا ہے اور اس پر
شدید حجت قائم کر دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تو فرمائے گا کہ اے لوگو! میں نے تمہاری مرضی پر چھوڑا اور
کہا کہ میرے انعام کو کسی صورت میں لینا چاہتے ہو؟ تم نے کہا ہم اس انعام کو فلاں شخص کی
صورت میں لینا چاہتے ہیں اور میں نے اپنے فضل اس شخص کے ساتھ وابستہ کر دئیے۔ جب میں
نے تمہاری بات مان لی تو اب تم کہتے ہو کہ ہم اس انعام پر راضی نہیں ۔ اب اس نعمت کے اوپر
میں اس کے سوا اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ لَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ اسی کی طرف اشارہ
کرنے کیلئے فرمایا کہ من كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ - یعنی انتخاب
کے وقت تو ہم نے اُمت کو اختیار دیا ہے مگر چونکہ اس انتخاب میں ہم اُمت کی راہبری کرتے
ہیں اور چونکہ ہم اس شخص کو اپنا بنا لیتے ہیں اس کے بعد اُمت کا اختیار نہیں ہوتا اور جو شخص پھر
بھی اختیار چلانا چاہے تو یا د رکھے وہ خلیفہ کا مقابلہ نہیں کرتا بلکہ ہمارے انعام کی بے قدری
کرتا ہے ۔ پس من كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ اگر انتخاب کے
وقت وه أَمَنُوا وَعَمِلُوا الصلحت میں شامل تھا تو اب اس اقدام کی وجہ سے ہماری
درگاہ میں اس کا نام و عمِلُوا الصَّلِحت کی فہرست سے کاٹ کر فاسقوں کی فہرست میں لکھا
جائے گا۔